سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ افتتاحی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم, حصہ 2

د
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷ء
252
باعث نہیں بنی بلکہ اس کی موت کا باعث بن گئی۔اللہ تعالیٰ نے اپنے مالک ہونے کے یہ جلوے ہم عاجز بندوں کو
دکھا تا رہتا ہے۔تا کہ ہم اسے بھول نہ جائیں اور اس کی طرف جانے والے رستہ کو چھوڑ نہ دیں۔اللہ تعالیٰ سے اس
قسم کا تعلق پیدا ہو نہیں سکتا اور انسان بلند مقام تک پہنچ نہیں سکتا اگر اس کا نفس کچھ موجود ہو یا اس میں انانیت پائی
جاتی ہو اس لئے اگر آپ نے اچھا خادم بننا ہے۔تو آپ کو تو اضع ، خاکساری اور انکسار کو اختیار کرنا پڑے گا۔کیونکہ
جو کام آپ کے سپرد کیا گیا ہے۔وہ خالی پانی پینے کا یا بوٹ کے تسمے کا نہیں بلکہ ساری دنیا کو اور دنیا کی ساری اقوام
کو اکٹھا کر کے حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے قدم مبارک میں جمع کر دینے کا ہے۔یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔یہ بہت
بڑی ذمہ داری ہے۔تسمہ آپ لے نہیں سکتے، پانی کو حکم نہیں دے سکتے اور اتنا بڑا کام آپ اللہ تعالیٰ کے فضل کے
بغیر کیسے کرسکیں گے۔اسی واسطے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا۔اِذَا تَوَاضَعَ الْعَبْدُ رَفَعَهُ اللهُ إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ
(کنز العمال جلد ۲ صفحه ۲۵ ) کہ تم میں سے شریعت اسلامیہ اور ہدایت کے مطابق جو بھی تواضع کی راہوں کو اختیار
کرے گا اللہ تعالیٰ اسے ساتویں آسمان تک لے جائے گا کیونکہ اگر کوئی آدمی چھلانگ لگائے تو اس کی چھلانگ دس
فٹ اوپر نہیں جاسکتی۔چھ فٹ کی دیوار کے لئے کہتے ہیں کہ بڑا چالاک چور ہے۔اس نے پریکٹس کی ہوگی تب ہی
چھلانگ مار کر نکل گیا ہے۔لیکن ایک عام آدمی تو چھ سات فٹ کی دیوار بھی پھاند نہیں سکتا۔ساتویں آسمان تک پہنچنے
کی آپ کو کب طاقت ملی۔لیکن ساتویں آسمان تک پہنچنے کے سامان اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے پیدا کر دئیے
ہیں۔اور فرمایا تو اضع خاکساری اور انکسار کو اختیار کرو ہم ذمہ لیتے ہیں تمہیں ہاتھ سے پکڑیں گے اور ساتویں
آسمان تک پہنچادیں گے۔جس طرح ماں چھوٹے بچے کو جو ابھی چل بھی نہیں سکتا اس کے قدم ڈگمگا رہے ہوتے
ہیں۔اس کو گود میں اٹھالیتی ہے اور بعض دفعہ کسی چھ سات فٹ اونچی جگہ پر بٹھانا ہوتو بٹھا دیتی ہے یا باپ اسے
کندھے پر بٹھا لیتا ہے حالانکہ وہاں تک پہنچنے کی اسے طاقت ہی نہیں ہوتی اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں تو ہماری
حالت اس چھوٹے بچے سے بھی گئی گزری ہے اللہ تعالیٰ کی طاقت تو باپ اور ماں سے کہیں زیادہ ہے۔اس کا تو
اندازہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔اس واسطے اگر ایک خادم نے حقیقی معنوں میں خادم بننا ہے اور اس نے اس قوت کو اس کی
نشو ونما کے کمال تک پہنچانا ہے تو یہ ضروری ہے کہ وہ ان راہوں کو اختیار کرلے۔پھر ہمدردی مخلوق ہے۔میں نے پہلے بھی اشارہ کیا ہے ہمارے سب چھوٹوں اور بڑوں کا کام ہی ہمدردی
مخلوق ہے انصار کا بھی یہ کام ہے اور آپ کا بھی یہ کام ہے۔( دراصل انصار بھی خادم ہیں صرف نام بدلا ہوا
ہے)۔جماعت احمد یہ پیدا ہی دنیا کی خدمت کے لئے ہوئی ہے ہم نے دنیا سے بہر حال ہمدردی کا سلوک روا رکھنا
ہے۔مجھے یاد آ گیا میں افریقہ میں گیا تو جب میں یہ بات کہتا تھا کہ اسلام ہمدردی مخلوق کی تلقین کرتا ہے تو وہ
حیران رہ جاتے تھے اور اس کا بڑا اثر لیتے تھے اور بڑے خوش ہوتے تھے۔میں ان سے کہتا تھا کہ میں آپ کے لئے
محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں مساوات کا پیغام لے کر آیا ہوں۔ایک دفعہ میں نے ان سے کہا کہ تمہاری عزت اور
احترام کا سورج طلوع ہو چکا ہے اب آئندہ دنیا تمہیں نفرت اور حقارت سے نہیں دیکھا کرے گی ہم اس کے

253
فرموده۰ ۱۹۷ ء
ضامن ہیں۔دد
دو مشعل راه جلد د
دوم
یہ ایک حقیقت ہے کہ جماعت احمدیہ کو قائم ہی اس لئے کیا گیا ہے کہ ہم ان لوگوں سے جو مظلوم ہیں جن سے
نفرت کی گئی ہے اور جن پر دنیا کی حقارت کی نگاہیں پڑتی رہی ہیں ان سے کہیں کہ آج کے بعد تمہیں کوئی بھی نفرت
اور حقارت سے نہیں دیکھے گا لیکن اگر ہم اس اعلان کے بعد یا اس اعلان کے ہوتے ہوئے اپنے اس فرض کی طرف
توجہ نہ دیں تو وہ آج نہیں تو کل ہم سے بھی مایوس ہو جائیں گے۔دو تین سو سال پہلے عیسائیت بھی افریقہ میں یہی
پیغام لے کر گئی تھی۔میں نے ان سے کہا کہ میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ جب عیسائیت تمہارے ملکوں میں آئی تو
پادریوں نے یہی کہا تھا کہ وہ خداوند یسوع مسیح کی محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں لیکن ان کے معا پیچھے یورپین اقوام
نی فوجیں دوڑ رہی تھیں۔ان کی توپوں سے پھول نہیں جھڑے تھے ، گولے برس رہے تھے اور پھر انہوں نے تمہارا
جو حال کیا وہ تم خود جانتے ہو مجھے کہنے کی ضرورت نہیں۔اب ہم محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں اور پچاس سال سے
تمہارے اندر بیٹھے ہوئے تمہاری خدمت کر رہے ہیں۔اور تم جانتے ہو کہ ہم تم سے پیار بھی کرتے ہیں اور
تمہارے حقوق پر ہماری نگاہ نہیں، نہ ہم تمہاری سیاست میں کوئی دخل اندازی کرتے ہیں اور نہ تمہارے مال میں
ہمیں کوئی دلچسپی ہے۔ہم نے جو کچھ کمایا وہ بھی تمہارے ملک پر خرچ کر دیا مثلاً ہمارے کانو کے ایک کلینک نے
دو سال ہوئے ۱۵ ہزار پونڈ یعنی تین لاکھ روپیہ بچایا ہوا تھا۔یہاں سے انہیں ہدایت بھجوائی کہ اپنے کلینک کو ہسپتال
بنا دو۔چنانچہ ایک نہایت خوبصورت بلڈنگ ہسپتال کی بن گئی ہے۔میں نے ان سے کہا کہ تمہاری دولت میں
ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔باہر سے ہمارے بھائیوں نے قربانیاں دیں اور ہم وہ مال تمہارے پاس لے کر آگئے۔یہاں سے جو کما یا وہ بھی تمہارے ملک میں خرچ کر دیا اور جو باہر سے لائے وہ بھی یہیں خرچ کر دیا اور اس کا تمہاری
حکومت کو بھی پتہ ہے اور تم خود بھی جانتے ہو اور اس سے صرف ان کو اس طرف توجہ دلانا مقصود تھا۔لیکن یورپی
قوموں نے تمہارے ساتھ وہ سلوک نہیں کیا۔وہ اپنے ساتھ تو ہیں لے کر آئے تھے اور انہوں نے تمہاری سیاست
میں دخل دیا تمہیں اپنا محکوم بنالیا۔تمہاری عزتیں چھینیں اور تمہارے اموال لوٹے۔یعقو بو گوون مجھے بڑے پیار سے ملا ہے۔میں اس کا بڑا ممنون ہوں۔دنیوی معیار کے لحاظ سے تو اس کا سر
پھولا ہوا ہونا چاہیئے تھا دماغ خراب ہونا چاہیئے تھا امریکہ کے خلاف بیا فرا کی سول وار جیتی ہوئی تھی اور چند دن
پہلے بیا فرانے Surrender (سرنڈر) کیا تھا۔لیکن میرے ساتھ وہ اس طرح ملا جس طرح اپنے گھر کا ایک بچہ
ہو۔دس بارہ منٹ کے بعد میں نے اٹھنے کی کوشش کی کہا کہ نہیں ابھی بیٹھیں پھر دوسری بار میں اٹھنے لگا تو کہا نہیں
ابھی اور بیٹھیں میں نے سمجھا تھا کہ Coursty Call ہے۔اس لئے میں نے دو دفعہ اٹھنے کی کوشش کی لیکن وہ
برابر میرے ساتھ باتیں کرتا رہا۔حالانکہ ہماری اس ملاقات سے پانچ دن پہلے آرچ بشپ آف ویسٹ افریقہ
گوون سے ملنے گیا تھا۔اس کو اس نے دعا کے لئے نہیں کہا لیکن مجھے اس نے کہا کہ دعا کریں۔میں سمجھا کہ یہ
عیسائی ہے ممکن ہے اس نے رسماً کہا ہو۔میرے دل نے فیصلہ کیا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ میں ہاتھ اٹھالوں اور یہ آرام

فرموده ۱۹۷ء
254
د و مشعل راه جلد دوم
سے میرا منہ دیکھتا رہے یہ تو ٹھیک نہیں ہوگا۔پھر میں نے اس سے وضاحت سے پوچھا کہ کیا آپ کا مطلب یہ ہے
کہ با قاعدہ فارمل طریقے پر ہاتھ اٹھا کر اسی وقت دعا کروں وہ کہنے لگا۔ہاں میرا یہی مطلب ہے۔چنانچہ میں نے
دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے تو وہ بھی اس میں اپنے طریق پر شامل ہوا اور دعا کرتا رہا۔میں نے اس سے کہا کہ میں نے
اپنے ایک افریقن احمدی دوست سے یہ اظہار کیا ہے (ابھی مجھے وہاں چند دن ہوئے تھے اس عرصہ میں میں نے
جو مشاہدہ کیا وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں سب کچھ دیا تھا مگر یہ غیر اقوام تم سے سب کچھ چھین کر لے گئیں۔میں نے جب اس سے یہ بات کہی تو وہ بے اختیار کہنے لگا۔How true you are! How true you are!
کیسی سچی بات آپ کہہ رہے ہیں! کیسی سچی بات آپ کہہ رہے ہیں !!
پس ہم نے ان کے ساتھ یہ سلوک نہیں کیا۔اگر ہم کسی قوم سے یہ سلوک کریں اور مخلوق خدا کے لئے ہمدردی
نہ ہو تو پھر نہ ہم صحیح معنوں میں خادم بن سکتے ہیں نہ جماعت احمد یہ اپنا مقصد اور مشن پورا کر سکتی ہے اور جو آپ کے
نفس کا یہ حق ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے جو قوتیں دی ہیں ان کی نشو و نما کمال کو پہنچے۔اس میں آپ ناکام ہو جاتے
ہیں کم از کم اس مسئلہ میں جس کے متعلق میں بات کر رہا ہوں۔نویں بات پاک باطنی یعنی تزکیہ نفس ہے۔یہ بھی بہت ضروری وصف ہے۔ورنہ مذہب فلسفہ بن جاتا ہے۔اور سب سے زیادہ فکر میرے جیسے انسان کو یہی رہتی ہے کہ ہماری نوجوان نسل میں پاکیزگی نفس اور تقویٰ پیدا ہو اور
وہ اپنے رب کی معرفت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں، خدا تعالیٰ کے پیار اور اس کے حسن و احسان کی
مسرت سے لطف اندوز ہونے کا انہیں چسکا پڑ جائے اور وہ اس کو چھوڑ نہ سکیں تب ہی پاک باطنی قائم رہ سکتی ہے۔شیطان صرف چاروں طرف سے نہیں بلکہ ہزاروں اطراف سے حملہ کرتا ہے۔کبھی انسان کے دل میں تکبر پیدا
کرنے کی کوشش کرتا ہے۔کبھی ریا پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔کبھی ایک برائی اور کبھی دوسری برائی میں ملوث
کر دیتا ہے۔یہ اس کا کام ہے وہ اس میں لگا ہوا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے ہمیں فرمایا ہے کہ شیطان سے نہ ڈرنا البتہ
ایک شرط ہے اور وہ یہ ہے کہ میرے بندے بن جانا۔پھر تمہارے اوپر شیطان کا حملہ کامیاب نہیں ہو گا۔غرض
پاکیزگی کا حاصل کرنا از بس ضروری ہے ظاہری پاکیزگی کا بھی دل اور روح اور اخلاق پر اثر پڑتا ہے۔یہاں اتنی
ظاہری صفائی نہیں جتنی میں نے افریقہ میں دیکھی ہے۔حالانکہ وہ بڑے پسماندہ علاقے سمجھے جاتے ہیں۔وہاں
ہزاروں لوگوں سے میں نے معانقہ کیا سارے دورے کے دوران صرف ایک یادو آدمیوں کے سوائے کسی کے جسم
سے مجھے پسینے کی بدبونہیں آئی اور ہزاروں میں سے ایک یا دو کا ہونا تو استثنائی صورت رکھتا ہے۔بعض دفعہ بیماری
بھی ہوتی ہے جسے بغل گن“ کہتے ہیں یا بعض دفعہ کسی اور رنگ کی بدبو کی بیماری ہوتی ہے لیکن یہ استثنائی صورت
ہے۔میرے خیال میں ایک لاکھ کے قریب احمدیوں سے ملاقات ہوئی ہے۔ہزاروں سے میں نے معافقے کئے
ہیں اور سینکڑوں بچوں کو میں نے اٹھا کر پیار کیا ہے۔مجھے تو ہر ایک ظاہری طور پر صفائی کے لحاظ سے صاف ستھرا

255
فرموده ۱۹۷۰ء
،
د و مشعل راه جلد دوم
دد
دکھائی دیا۔وہ معیار مجھے یہاں نظر نہیں آتا۔اس کی طرف بھی آپ
کو توجہ کرنی چاہیئے۔کیونکہ پاک باطنی کے لئے
پاک ظاہر کا ہونا بھی ضروری ہے وہ تو اس کے لئے بنیاد بنتا ہے افریقن دوست دن میں قریباً دو دفعہ نہاتے ہیں۔افریقہ میں جہاں بھی مجھے پانی نظر آیا وہیں افریقنوں کو میں نے کپڑے دھوتے دیکھا۔یہاں تو آپ کو سفر کرتے
ہوئے سینکڑوں پانی کی جگہیں نظر آئیں گی کہ جہاں کوئی کپڑے نہیں دھور ہا ہوگا۔لیکن وہاں تو جہاں بھی پانی ملتا
ہے خواہ نالہ ہو یا چشمہ ہو یا حوض ہو وہاں میں نے کثرت سے لوگوں کو کپڑے دھوتے دیکھا ہے۔بعض دفعہ تو میں
نے دیکھا کہ نالے کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک لوگ کپڑے دھو رہے ہوتے تھے۔غرض وہ بالکل
صاف ستھرے رہتے ہیں۔غریب آدمی کو کپڑے دھونے پر تو کچھ خرچ نہیں کرنا پڑتا البتہ محنت کرنی پڑتی ہے۔توجہ
دینی پڑتی ہے۔پس آپ سب اس طرف بھی توجہ دیں۔اگر آپ افریقنوں جتنے صاف ہو جائیں بحیثیت جماعت
تو اس وقت تو لوگ آپ کو سامنے سے دیکھ کر پہچانتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے احمدیوں کو ایک نور عطا فرمایا ہے اس
نور کو کوئی چھین نہیں سکتا اگر لوگ احمدی کو سامنے سے دیکھ لیں تو ان کو پتہ لگ جاتا ہے کہ یہ احمدی ہے پھر وہ آپ کو
دور سے دیکھ کر پہچانے لگ جائینگے خواہ آپ کا منہ ان کی طرف ہو یا نہ ہوا ور کہیں گے اتنا صاف ستھرا سوائے احمدی
کے اور کوئی نہیں ہوسکتا۔پس اپنے آپ
کو نمایاں کریں۔ہمدردی مخلوق کا جذ بہ بھی ہونا چاہیے اور پاک باطنی بھی ہونی چاہیئے اور پھر
دسویں بات اکل حلال ہے یہ تو پہلی چیز ہے۔میں نے بتایا ہے کہ طیب کی دراصل شرط ہے۔لیکن حلال کے بغیر تو
طیب ہوتا ہی نہیں۔اب یہ گندی عادت ہے۔میں چھوٹی سی مثال دے دیتا ہوں باقی چیزیں آپ خود سوچ لیں۔گاؤں میں ہر خاندان کا گنے کا کھیت ہوتا ہے۔قریباً ایک جتنے گئے کھائے جاتے ہیں۔کوئی فرق نہیں پڑتا۔مگر بعض
دفعہ یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ ایک خاندان کے بچے دوسرے خاندان کے کھیت سے گنے تو ڑ کر کھا جاتے ہیں اور اس
خاندان کے بچے اس پہلے خاندان کے کھیت میں سے کھا لیتے ہیں۔حالانکہ اگر وہ اپنے اپنے کھیت سے کھاتے تو
انہیں کوئی نقصان نہ ہوتا بلکہ اکل حلال ہو جاتا۔اس لئے بغیر اجازت کسی دوسرے کا حق نہیں مارنا چاہیئے۔یہ حرام
کے اندر آ جاتا ہے۔یہاں بھی منظمین اجتماع یہ کرتے ہیں مجھے رپورٹ ملتی ہے اور خوشی ہوتی ہے۔بعض دفعہ ممکن
ہے ایسا نہ ہوتا ہو لیکن قادیان میں جب بھی مجلس خدام الاحمدیہ کا اجتماع ہوا وہاں بالعموم لڑے میدان میں اجتماعات
ہوتے تھے اور وہاں نہ کوئی چیز بنی ہوئی ہوتی تھی نہ وہاں کوئی کام کر رہا ہوتا تھا لیکن وہ جگہ جس کی ملکیت ہوتی تھی
اس سے ہی با قاعدہ تحریری اجازت نامہ لیا کرتا تھا اور پھر وہاں کیمپ کرتا تھا کیونکہ مالک کا یہ حق ہے کہ وہ ہاں کرے
یا نہ کرے اور میرا یہ فرض ہے کہ میں اس سے پوچھوں۔مجھے اللہ تعالیٰ نے یہ حق نہیں دیا کہ دوسرے کی چیز کو اس کی
اجازت کے بغیر استعمال کروں خواہ وہ کھلا میدان ہی کیوں نہ ہو۔پس اکل حلال کا صرف یہ مطلب نہیں ہوتا کہ
چوری نہ کرو بلکہ بہت ساری بار یک باتیں ہیں ان کی طرف توجہ کرنی چاہیئے۔مثلا کسی دوسرے کے کھیت سے گنے
کھانا ہے یا مولیاں کھا جانا ہے۔اس قسم کی اور بہت سی چیزیں ہیں۔دوسرے کے گھر کی بیری کی شاخیں باہر لٹکی

د
د مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۰ء
256
ہوئی ہیں، چھوٹے بچوں کو سنبھالنا چاہیئے اور انہیں سمجھانا چاہیئے کہ دس بیر بغیر اجازت کے کھا کر اس کے جسم کی
نشو و نما تو شاید ہو جائے لیکن غیر کے بیراجازت کے بغیر کھا کر اس کی روح بیمار ہو جائے۔حالانکہ اگر گھر والوں
سے پوچھ لیا جائے تو وہ کبھی نہیں کہیں گے کہ نہ کھاؤ اور شوق سے اجازت دے دیں گے۔میں نے کالج میں باغ
لگوایا۔اس کے انچارج بڑے تیز قسم کے آدمی تھے ایک دن وہ میرے پاس آگئے کہ کالج کے بعض لڑکوں نے پھل
توڑا ہیں۔میں نے پہلے یہ سوچا تھا کہ اگر میں منع کروں اور یہ کھا لیں تو گنہگار ہوں گے اور اگر میں اجازت دے
دوں اور وہ حسب مرضی کھالیں تو گنہگار نہیں ہوں گے کیونکہ اس طرح تو وہ اپنی چیز کھارہے ہوں گے۔میں نے
اسے جواب دیا کہ یہ باغ میں نے تو لگایا ہی ان بچوں کے لئے ہے تمہیں کیوں غصہ آ رہا ہے۔ان کا باغ ہے جب
ان کی مرضی ہو اس سے پھل کھائیں۔تم ان کو صرف یہ سمجھا دیا کرو کہ مثلاً امرود ہے وہ کچا نہ کھایا کریں یہ بیمار کر دیتا
ہے۔پک جائیگا انہی کی چیز ہے بڑے شوق سے آ کر کھائیں۔اب تو شاید ٹھیکے پر دینے لگ گئے ہیں لیکن کچھ
درخت بچوں کے لئے ضرور مخصوص ہونے چاہیئے۔پہلے حق ان کا ہے۔گیارہویں بات صدق مقال یعنی سچی بات کہنا ہے یہ بھی بڑی بنیادی چیز ہے۔کہتے ہیں جھوٹ کا بچہ ہوتا
ہے۔ایک دفعہ کوئی آدمی جھوٹ بول لے تو اس کا سلسلہ پھر پتہ نہیں کہاں تک چلتا ہے۔اس کو چھپانے کے لئے
ایک دوسرا جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔پھر اس کو چھپانے کے لئے ایک تیسرا جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔مگر جو آدمی سچ بول رہا
ہوتا ہے اس کو تو جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔کیونکہ اس
کی تربیت کہیں کی کہیں پہنچ جاتی ہے۔ابھی حال ہی میں ایک بڑے افسر سے میری ملاقات ہوئی۔میں نے ان سے کہا کہ ہماری جماعت تو ایسی
ہے کہ اگر ہم غلطی سے قانون شکنی کر دیں اور آپ کو ہم Convince ( کنونس) نہ کرواسکیں کہ ہم نے قانون نہیں
تو ڑا ہماری نیت کھوئی نہیں تھی۔ہم امن پسند جماعت ہیں۔لیکن بہر حال خدا ہونے کا تو ہمارا کوئی دعویٰ نہیں ہے۔ایک احمدی بعض دفعہ غلطی بھی کر سکتا ہے اگر وہ کبھی ایسا کر دے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ اس کا یہ حق
پورا کریں کہ جس نے کوئی غلطی کی ہے۔بہر حال اس کا حق ہے کہ اس سے دریافت کیا جائے اور اُسے اپنی برات کا
موقعہ دیا جائے اور برکت کا موقعہ دینے کے بعد بھی اگر آپ سمجھیں کہ واقعی اس نے قانون شکنی کی ہے تو وہ
بشاشت کے ساتھ دو میں سے ایک راستے کو اختیار کرے گا۔اگر آپ معذرت ضروری اور کافی سمجھتے ہوں تو وہ
معذرت کرے گا اور اگر آپ سزا دینا ضروری سمجھتے ہیں تو وہ بشاشت کے ساتھ سزا لے گا۔مگر جھوٹ نہیں بولے گا
لیکن اس کا یہ حق اسے ملنا چاہیے کہ اس سے یہ پوچھ لیا جائے کہ تم نے ایسی غلطی کی ہے یا نہیں۔اب رپورٹیں
کرنے والے تو ایسی رپورٹیں بھی کر جاتے ہیں جو حقیقت سے دور ہوتی ہیں۔میں اگست کے آخر میں ایبٹ آباد
سے چند دنوں کے لئے یہاں آیا ہوا تھا۔میں نے یہاں ایک خطبہ بھی پڑھا جس میں نے براڈ کاسٹنگ سٹیشن کا ذکر
کیا۔جس کے متعلق میں اس سے پہلے بھی اپنی تقریروں اور خطبات میں کئی بار ذکر کر چکا ہوں کہ یہ ٹیشن افریقہ
میں لگانے کا پروگرام ہے اور اس کے متعلق میرے خیال میں آپ میں سے جو دوست اخبار پڑھتے ہیں۔ہر ایک

257
فرموده ۱۹۷۰ ء
د و مشعل راه جلد دوم
دو
جانتا ہوگا کہ یہ براڈ کاسٹنگ سٹیشن افریقہ کے کسی ملک میں لگایا جائے گا لیکن یہیں سے کسی نے حکومت کو یہ رپورٹ
بھجوائی کہ میں نے اپنے خطبہ جمعہ میں یہ اعلان کیا ہے کہ یہ براڈ کاسٹنگ سٹیشن ربوہ میں لگائیں گے اور قانون شکنی
کرتے ہوئے لگائیں گے اور گورنمنٹ کو ہوشیار رہنا چاہیئے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ جماعت احمد یہ چپکے سے لگالے اور
گورنمنٹ کو پتہ ہی نہ لگے یعنی جماعت احمد یہ براڈ کاسٹنگ سٹیشن چپ کر کے لگالے اور حکومت کو علم ہی نہ ہو۔غرض ایسی باتیں بھی لوگ کر جاتے ہیں۔کس نے یہ بات کی یہ پتہ نہیں لیکن یہ یقینی طور پر پتہ ہے کہ حکومت کو کسی
نے یہ بات بھی لکھ دی۔بعض مخالفوں نے دھڑلے سے اپنی تقریروں میں یہ کہدیا کہ جماعت احمدیہ کی طرف سے
نصرت جہاں ریز روفنڈ سیاسی مقاصد کے لئے جاری کیا گیا ہے۔بندہ خدا! ہم نے افریقہ کا دورہ کیا۔اسلام کی
ضرورت کو دیکھا۔لوگ خدا اور اس کے رسول ﷺ کے نام پر قربانیاں دے رہے ہیں۔میں نے اس
ریز روفنڈ کے وعدہ جات کے سلسلہ میں احباب کو ایک یاد دہانی کرائی تھی جس کے جواب میں ابھی چار پانچ دن
ہوئے۔لنڈن سے ایک احمدی دوست کا خط آیا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ میں نے کچھ رقم اپنی شادی کے
لئے جمع کی ہوئی تھی۔اب آپ کا خط مجھے ملا ہے اور میں نے یہ رقم نصرت جہاں ریزروفنڈ میں دے دی ہے اور
اپنی شادی ملتوی کر دی ہے۔پس اس قسم کی قربانیاں دینے والے لوگوں کے چندہ سے جو نصرت جہاں ریز ورفنڈ بنا
ہے ہم اتنے احمق اور گدھے ہیں کہ اس روپیہ کو سیاسی مقاصد پر خرچ کر دیں گے اور ویسے بھی ہمارے چندوں کا
حساب اس طرح تو نہیں جس طرح آج کل دنیا میں ہو رہا ہے ہمارا تو ایک ایک پیسہ کھاتوں میں درج ہوتا ہے۔چیکوں کے ذریعہ انکا خرچ ہوتا ہے اور بالکل محفوظ ہے جس کی مرضی ہو ہر وقت آ کر چیک کر سکتا ہے۔پس یہ کہنا
غلط ہے کہ یہ سیاست لڑ رہے ہیں۔لوگ اس قسم کی تقریریں کر جاتے ہیں۔اس قسم کی رپورٹیں بھجوا دیتے ہیں لیکن کیا ہم افراد جماعت احمد یہ
ہمارے بڑے بھی اور چھوٹے بھی ہمارے بچے بھی اور جوان بھی اس ارفع اور اعلیٰ مقام صدق پر کھڑے ہو چکے
ہیں کہ کوئی شخص اپنے تجربے کی بناء پر یہ نہ کہہ سکے کہ فلاں احمدی جو بات کر رہا ہے وہ غلط ہے اور اس کا مخالف جو
کہہ رہا ہے وہ صحیح ہے۔یہ مقام حاصل کرنا چاہیئے اس وقت بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے 1999 حمدی اس مقام پر قائم
ہیں لیکن اگر ایک بھی کمزور ہے تو یہ بات جماعت کو بدنام کرنے والی ہے۔پس سچائی کے اوپر پختگی سے قائم ہونا
چاہیئے۔کوئی فرق نہیں پڑتا گود نیا اس کو پسند نہیں کرے گی۔ہمیں کئی دفعہ تکلیفیں دی گئیں۔( میں اس وقت تفصیل
میں نہیں جاسکتا ) تکلیف اس وجہ سے کہ آگے سے جواب یہ دیا جاتا ہے کہ چونکہ آپ جھوٹ بولنے کے لئے تیار
نہیں اس لئے آپ
کو یہ حق نہیں مل سکتا۔یہ بات ٹھیک ہے ہم اپنا حق جھوٹ بول کر نہیں لینا چاہتے مثالیں میں
خاص وجہ سے نہیں دے رہا لیکن بہر حال یہ بھی ہوتا رہتا ہے کہ آپ جھوٹ بولیں گے تو آپ کو اپنا حق ملے گا ورنہ
نہیں مل سکتا۔ہم حق چھوڑتے ہیں لیکن سچ کو نہیں چھوڑ سکتے یہ جذ بہ ہر احمدی کے اندر پیدا ہونا چاہیئے اور سچ بولنے کی
پختہ عادت ڈالنی چاہیئے۔یعنی سچ بولنا اس کی سوچ اور اس کی روح اور اس کے دماغ کا حصہ بن جانا چاہیئے۔اب

فرموده۰ ۱۹۷ء
258
د دمشعل را راه جلد دوم
مثلاً میں ہوں۔مجھ پر ہزارقسم کی ذمہ داریاں ہیں۔جماعت مجھے خط لکھتی ہے اپنے متعلق بھی اور اپنے کاموں کے
متعلق بھی۔اب اگر مجھے یہ گمان ہو کہ میرے پاس کچی خبر نہیں آرہی تو میں صحیح فیصلے نہیں کر سکتا۔میں صحیح فیصلے تب
ہی کر سکتا ہوں کہ جس طرف سے بھی مجھے اطلاع ملے وہ حقیقت پر بنی ہو اور لوگ کچی اطلاعیں دیتے ہیں اس واسطے
جو ہمارے رائے ہوتی ہے دینی یا دنیوی معاملات کے متعلق وہ دوسروں کی آراء سے بہت مختلف ہوتی ہے۔کیونکہ
یاد
ان کے پاس جور پورٹیں آتی ہیں وہ آدھی بچی اور آدھی جھوٹی ہوتی ہیں۔آپ ان سے صحیح نتیجہ نکال ہی نہیں سکتے
صحیح نتیجہ وہی شخص نکال سکتا ہے جس کے پاس کچی خبریں آتی ہوں اور اگر کوئی مشتبہ خبرآ بھی جائے تو اللہ تعالی اسے
ایسی فراست دے کہ جس سے وہ معلوم کر لے کہ یہ خبر صحیح نہیں ہے۔پس خلاصہ یہ کہ پرہیز گاری کی عادت ہو دراصل پر ہیز گاری یعنی بری چیزوں سے بچنا بنیاد ہے۔جب تک
بری چیزوں سے بچا نہ جائے اچھی چیزیں حاصل نہیں ہوسکتیں۔جب تک بنیا د اچھی ریت اور پختہ روڑی پر نہ ہو
مکان کھڑا نہیں رہ سکتا۔اگر کوئی شخص بنیاد میں گاؤں یا شہر کا گند یا کوڑا کرکٹ ڈال دے اور یہ سمجھے کہ اس کے اوپر
وہ ایک پختہ عمارت کھڑی کر دے گا۔جو اس کے بیوی بچوں پر نہیں گرے گی اور ان کی ہلاکت کا باعث نہیں بنے
گی۔وہ جاہل ہے اسی طرح جو شخص اپنی زندگی کی عمارت کی بنیاد میں پر ہیز گاری اور پاکیزگی اور طہارت کو نہیں
رکھتا اور ان چیزوں پر جو مثبت قسم کے اثرات ہیں ان کی عمارت قائم نہیں کرتا اس کو ہر لمحہ اور ہر لحظہ ہلاکت کا انتظار
کرنا چاہئے اور وہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا باعث نہیں بن سکتا۔ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی زندگی کی عمارت کو طہارت
اور پاکیزگی کی بنیادوں پر قائم کریں جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی عمارت بنائی جاتی ہے اور جو ہمارے لئے نمونہ ہوتی ہے
اور جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے۔لمسجد اسس على التقوى من اول يوم احق ان تقوم فيه۔(التوبہ آیت نمبر ۱۰۸)
یعنی اللہ تعالیٰ کا جو گھر تقویٰ کی بنیادوں پر قائم ہوتا ہے۔محمد رسول
اللہ ﷺ کو اس میں کھڑے ہو کر قیادت
کرنے کی اجازت ہے کیونکہ وہیں وہ مؤثر ہوسکتی ہے۔یہی حال ہمارے گھروں کا ہے ہمارے گھروں کی بنیاد بھی
تقومی اور طہارت پر ہونی چاہیئے تا کہ ہم اور ہمارے بچوں کی تربیت ایسے رنگ میں ہو کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کو ہم
حاصل کرنے والے ہوں اور دین و دنیا کی برکات اور حسنات کے وارث بنیں۔اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو ایسا
ہی بنائے۔اب میں دعا کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ
کو ہمیشہ اپنی رحمت کے سایہ میں رکھے اور اپنی حفاظت اور امان میں
رکھے اور دشمن اور مخالفت کے ہر وار کو اپنی ڈھال پر روکے اور وہ آپ تک نہ پہنچ سکے اور آپ کو توفیق دے کہ آپ
ظاہری اور باطنی پاکیزگی اور طہارت کے مالک ہوں۔اللہ تعالیٰ تو خالص طہارت کا سرچشمہ اور منبع ہے جو شخص گندا
ہے اس سے
وہ پیار نہیں کرسکتا۔خدا کرے کہ میں اور آپ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ہمیشہ ہی پاک ٹھہریں اور پاکیزہ ہی

259
قرار دئے جائیں۔فرموده ۱۹۷۰ ء
د و مشعل راه جلد دوم
تا کہ اس کی نگاہ میں اس کے پیار اور اس کی رضا اور اس کی رحمتوں کے حق دار سمجھے جائیں۔آؤدعا کرلیں۔(اس پر معارف خطاب کے بعد حضور نے ہاتھ اٹھا کر دعا کرائی جس میں اجتماع میں شریک جملہ خدام اور
دیگر احباب شریک ہوئے)
(بحوالہ روزنامه الفضل ربوہ ۱۲ مئی ۱۹۷۱ء)

آج 10 میں سے 10 باقی