سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ افتتاحی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

277
فرموده ۱۹۷۱ء
د مشعل راه جلد دوم
دد
۱۸ اکتو برا ۱۹۷ء سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی کا مجلس خدام الاحمدیہ مرکز بیر بوہ کے
انتیسویں سالانہ اجتماع کے موقعہ پر افتتاحی خطاب
سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے ان آیات کی تلاوت فرمائی:
يايها المدثر قم فانذره و ربک فکبر وثيا بک فطهر والرجز فاهجر ولا تمنن تستكثر
ولربک فاصبر (المدثر ۲ تا (۸)
اس کے بعد فرمایا:
بحالی صحت کی رفتار اور ایک بشارت
دوست اور عزیز بھائی جانتے ہیں کہ ایک لمبا عرصہ میرا کسی نہ کسی بیماری کی حالت میں گزرا ہے ریڑھ کی دو
ہڈیوں پر ضرب آنے کی وجہ سے بارہ ہفتے بستر پر لیٹ کر گزرے اور پھر شاید لمبا عرصہ لیٹنے کی وجہ سے کچھ عوارض
یعنی چکروں کا آنا اور جگر کا صحیح کام نہ کرنا اور گھٹنوں میں سختی پیدا ہو جانا ان عوارض کی وجہ سے آپ سے دور ہو جانے
کی ذہنی تکلیف بھی اٹھانی پڑی اس کا جذبات پر بڑا اثر تھا۔اب اللہ تعالیٰ نے یہ تو فضل کیا ہے کہ یہ سب عوارض اسی
کے فضل اور رحم سے دور ہو گئے ، البتہ گھٹنوں کی سختی ۹۵ فیصد دور ہو گئی ہے۔کچھ ابھی باقی ہے۔میں ابھی التحیات
یعنی قعدہ میں پوری طرح بیٹھ نہیں سکتا۔پہلے قریباً دو فٹ کا فاصلہ تھا۔اب جسم ایڑی کے ساتھ لگ جاتا ہے لیکن
شدید درد کے ساتھ اس لئے میں قعدہ میں بھی بیٹھ نہیں سکتا دوست دعا کریں میں بھی دعا کر رہا ہوں اور امید رکھتا
ہوں کہ جلد انشاء اللہ یہ گھٹنے بھی ٹھیک ہو جائیں گے۔اسلام آباد میں ایک ڈاکٹر نے مجھے کہا کہ معلوم ہوتا ہے آپ کا دایاں گھٹنا مستقل طور پر خراب ہو گیا ہے اور
اب ٹھیک نہیں ہوگا۔مجھے یہ سن کر بڑا غصہ آیا کہ یہ مجھے کیسی بات بتا رہا ہے کہ کوئی ایسی بیماری بھی ہے جس سے اللہ
تعالیٰ شفاء نہیں دے سکتا یہ بات تو درست نہیں ہے پھر ایک اور ڈاکٹر کو دکھایا انہوں نے کہا مجھے تو کوئی ایسی بات نظر
نہیں آ رہی۔لیکن وہ تو ڈاکٹروں کی رائے ہے جس میں اختلاف ہو سکتا ہے اس سے تو تسلی نہیں ہوتی۔چنانچہ اسلام
آباد سے یہاں آنے سے دو روز قبل میں نے خواب میں دیکھا کہ میں سونے والے کمرے میں ہوں اور منصورہ
بیگم سے باتیں کر رہا ہوں اور باتیں کرتے کرتے التحیات کی پوزیشن میں بیٹھ گیا ہوں اور بیٹھنے کے بعد میں کہتا
ہوں کہ یہ دیکھو میرے گھٹنے بالکل ٹھیک ہو گئے مجھے کوئی دردنہیں رہی۔اس واسطے گھٹنے انشاء اللہ اپنے وقت پر ٹھیک
ہوں گے۔ابھی تو میرے اور آپ کے درمیان پر کچھ تھوڑا سا بعد باقی ہے اب باہر آنے لگ گیا ہوں ورنہ پہلے تو

فرموده ۱۹۷۱ء
278
دد مشعل راه
مل راه جلد دوم
اس کے قابل بھی نہیں تھا۔قرآن مجید کی پر حکمت تعلیم پر عمل پیرا ہونے کا طریق
مشتمل
قرآن کریم ایک کامل شریعت کی شکل میں انسان کی طرف بھیجی گئی ہے یعنی قرآن کریم ایسے احکام پرش
ہے جن پر دینی اور دنیوی ترقی کے لئے عمل کرنا ضروری ہے اس کتاب میں حکیمانہ فرائض ہیں کہ جو محض چھٹی کے
طور پر عائد نہیں کئے گئے۔بلکہ انسان جب غور کرتا ہے تو سمجھتا ہے کہ اس میں ہمارے کام کی ایسی باتیں ہیں۔جنہیں ہمارا دماغ سوچ ہی نہیں سکتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے وہ باتیں سکھادی ہیں اور اس شریعت پر عمل کر
الله
کے ہمیں فائدہ ہی فائدہ ہے۔نقصان کا کوئی پہلو سوچنے والے اور سمجھنے والے دل کے سامنے نہیں آتا۔قران کریم کا ایک یہ بھی طریق ہے کہ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام کو ظاہر کرنے کے لئے حکم
آنحضرت ﷺ کو ہوتا ہے اور اس طرح سارے احکام کے پہلے اور حقیقی مخاطب آنحضرت عے ہیں۔جیسا کہ
ان آیات کے شروع میں جن کی ابھی میں نے تلاوت کی ہے یا یھا المدثر کا پہلا مخاطب آنحضرت عیﷺ کی
ذات ہے لیکن چونکہ نبی متبوع ( اور آنحضرت ﷺ کی تو شان ہی سب نبیوں میں بلند اور ارفع ہے ) اُسوہ ہوتا
ہے اپنی امت کے لئے اس لئے وہ اول المسلمین ہوتا ہے یعنی اللہ تعالی کی طرف سے اسے جو حکم ملتا ہے وہ اس پر
سب سے پہلے اور سب سے اچھے طریق پر اور احسن رنگ میں عمل کرنے والا ہوتا ہے۔پھر وہ نبی متبوع اپنے
ماننے والوں سے کہتا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے۔خدا تعالیٰ کی دی ہوئی فراست اور خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے
حکم کے مطابق میں نے اس پر اس طرح عمل کیا ہے۔تم بھی میرے پیچھے آؤ اور جس طرح میں نے عمل کیا ہے ویسا
ہی تم بھی عمل کرو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سات صفات کا ذکر
ان آیات قرآن میں جن کی میں نے ابھی سورۃ فاتحہ کے بعد تلاوت کی ہے۔آنحضرت ﷺ کو سات حکم
دیئے گئے ہیں یا ایک اور رنگ میں ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ان آیات میں حضرت نبی کریم ﷺ کی سات صفات
بیان
کی گئی ہیں۔کیونکہ جیسا کہ جاننے والے جانتے ہیں اور بعد میں معلوم کرنے والوں نے معلوم کیا۔حضرت نبی
کریم ﷺ کی ساری زندگی اخلاق قرآنیہ پر عمل کرنا تھی۔جیسا کی حدیثوں میں آیا ہے:
كان خلقه القرآن (مسلم)
انسانی قوتوں اور استعدادوں کے صحیح مظاہرہ Expression(ایکسپریشن) کو خلق کہتے ہیں یعنی انسانی
قوتوں کا صحیح طور پر اور موقع اور محل کے مطابق ظہور اور اللہ تعالیٰ کی ان عطا کردہ قوتوں کا افراط و تفریط سے بچاتے
ہوئے صحیح استعمال کا نام خلق ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف کتب میں عام طور پر اور

279
فرموده ۱۹۷۱ء
دو مشعل راه جلد دوم
دد
اسلامی اصول
کی فلاسفی میں خاص طور پر اس بات کو ہمارے سامنے واضح کیا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
سے جب آنحضرت علی کے بارے میں پوچھا گیا کہ آپ کے اخلاق کیا تھے؟ اور چونکہ آپ کی زندگی صبح سے
لے کر شام تک اور شام سے لے کر صبح تک ایک پیہم عمل ہے۔اس لئے پوچھنے والے نے یہ پوچھا کہ مثلاً
آنحضرت عیہ سوتے کس طرح تھے کس وقت جاگتے اور عبادتیں کس طرح کیا کرتے تھے آپ کے بندوں کے
ساتھ تعلقات کیسے تھے مسلمانوں پر شفقت کیسی تھی، غیر مسلموں کے ساتھ سلوک کیسا تھا؟ یہی زندگی ہے اور اسی
پرش
کے متعلق حضرت عائشہ سے پوچھا گیا کہ کیسی تھی؟
آپ نے جواب دیا:
كان خُلُقُه القرآن“
خدا تعالیٰ نے جو ارشاد فرمایا آپ نے وہ کر کے دکھا دیا۔لیکن جہاں تک امت محمدیہ کا تعلق ہے بات ختم نہیں
ہوتی بلکہ کہا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کا یہ حکم اور محمد رسول ﷺ کا جو عمل اس حکم کو پورا کرنے کے لئے ہے۔تم جن کا یہ
دعوی ہے کہ ہم محمدمصطفی ﷺ سے پیار کرتے ہیں اور آپ کے فدائی اور جاں نثار ہیں تمہارا فرض ہے کہ جس
طرح محمد ﷺ نے کیا اسی طرح تم بھی کرو۔پس ہر نسل کے اندر یہ سات صفات پیدا ہونی چاہئیں اور اسے ان کا
عادی بنانا چاہئیے تا کہ وہ بھی اس قسم کے اعمال بجالائیں۔ا
پہلی صفت مفوضہ کام کے لئے مستعد اور تیار
يا يها المدثر میں یہ صفت بیان ہوئی ہے کہ ہر کام کے لئے تیاری کرنی پڑتی ہے۔اسی واسطے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ دس سال تک بچے کو ذہنی طور پر نماز کے لئے تیار کر واور پھر دس سال کے بعد اس
کی عملی طور پر نماز کے لئے تربیت کرو کیونکہ یہ تربیت کا زمانہ ہے، ابھی اس کو اس عمر میں پورا احساس اور بصیرت
نہیں ہوتی ، اس واسطے اس کی تربیت کرنی پڑتی ہے اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ نماز کا ناغہ نہ کرے، ستی نہ کرے،
مسجد میں جائے
وغیرہ وغیرہ۔پھر ایک وقت ایسا آتا ہے جب وہ ذہنی اور روحانی طور پر بالغ ہو جاتا ہے اور جب وہ
اپنی بلوغت کو عمر کو پہنچتا ہے تو پھر اس کو نماز میں لذت آنی شروع ہو جاتی ہے۔پھر وہ دنیا کے سارے دھندے چھوڑ
کر نماز کے اوقات میں مسجد کی طرف بھاگتا ہے۔لیکن بہر حال اس کے لئے بچے کی شروع میں تربیت کرنی پڑتی
ہے اور بتانا پڑتا ہے کہ نماز بڑی سرور اور لذت پیدا کرنے والی چیز ہے اپنی ذات میں بھی ، اور اپنے نتائج میں بھی
یعنی نماز دعا کو کہتے ہیں اور جب انسان اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہا ہوتا ہے تو اسے بڑا سرور آتا ہے۔اور جب اللہ
تعالی نماز کے نتیجہ میں دعا کو قبول کر کے اپنی قدرتوں کے نشان دکھا دے تو اس سے انسان کے دل میں اور بھی زیادہ
سرور پیدا ہوتا ہے۔پس نماز تو ہے ہی اپنی ذات اور نتائج میں لذت اور سرور پیدا کرنے والی چیز۔مگر ایک دس
سال کے بچے کو اس کا علم نہیں ہوتا اس لئے اس کی تربیت کرنی پڑتی ہے۔

مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۱ء
280
غرض يـا يها المدثر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے مدثر اتو تیار ہے یعنی مدثر کہتے ہی اس شخص کو ہیں جو
ادا ئیگی فرض کے لئے ہمہ تن تیار ہو۔منافق کی ایک واضح علامت
قرآن کریم میں ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
ولو اراد والخروج لا عدو اله عدة (التوبه ٤٦)
اگر یہ منافق جنگ کے لئے باہر نکلنے کا ارادہ رکھتے تو بہانے نہ کرتے بلکہ یہ تیار ہوتے۔ہتھیار خریدے
ہوتے گھوڑے ان کے پاس ہوتے علوم قرآنیہ سے اپنی زینت کی ہوتی لباس تقوی میں دنیا کو ملبوس نظر آتے اور
پھر یہ جنگ کے لئے باہر نکلتے۔لیکن تقویٰ نہیں تیاری نہیں اور قربانی نہیں۔اپنی بہانہ جو خو کو ظاہر کر رہے ہیں اور
اپنے نفاق کا مظاہرہ کر رہے ہیں پس منافق کی تو یہ علامت ہوتی ہے کہ وہ دعوی کرتا ہے لیکن اس کے مطابق تیار
نہیں ہوتا۔مگر یہاں مخاطب کو یہ کہا گیا ہے تو تیار ہے یعنی مدثر ہے اس معنی میں بھی کہ جو کام تمہارے سپرد ہے اس کو
نباہنے کیلئے تم پوری طرح تیار ہو۔لباس تقوی اور اس کی اہمیت
مثلاً ہر کام کے لئے ایک لباس ہے۔گھوڑی کی سواری کا لباس ہے۔ایک سو گز دوڑ کا لباس ہے مسجد میں
آنے کا لباس ہے لوگ سر بھی ڈھانپے ہوئے مسجد میں آتے ہیں مگر گھر میں انسان بیٹھے ہوئے اچکن بھی اتار دیتا
ہے ننگے سر ہو تب بھی کوئی بات نہیں کیونکہ گھر کا بھی ایک لباس ہے لیکن ایک لباس مسلمان کا ہے اور مسلمان کا لباس
ہے لباس تقوی۔اور ایک مسلمان کی ساری بھلائی اس لباس میں ہے۔باقی لباس تو ہیں ہی۔اللہ تعالیٰ دیتا ہے
لوگ پہنتے ہیں۔کوئی ٹوپی پہن لیتا ہے۔کوئی پگڑی پہنتا ہے کوئی رومال باندھ لیتا ہے تو کوئی عقال جو عرب کالباس
ہے یہ ایک رسہ سا ہوتا ہے جسے لوگ سر کے رومال پر لپیٹ لیتے ہیں۔اس میں بھی ایک خوبصورتی ہے۔میں نے
بھی عرب سے پیار کے نتیجہ میں کچھ عقال منگوائے ہیں۔میرا خیال تھا کہ گھوڑے کی سواری کریں تو وہ بھی انشاء
اللہ استعمال کریں گے۔لیکن ایک ایسا لباس ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی اور وہ تقویٰ کا لباس ہے۔یہ نہیں کہ
کبھی تقویٰ کا لباس اوڑھا ہوا ہے اور اس سے نور کی شعائیں باہر نکل رہی ہیں اور کبھی شیطان کا دامن ا۔اپنے گرد
لپیٹ لیا ہے اور ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا چھا گیا ہے بہر حال اس لباس (یعنی لباس تقوی ) میں تبدیلی نہیں
ہوتی۔باقی تو جتنے لباس ہیں اُن میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ہمارے ملک میں کم عادت ہے دوسرے ملکوں میں
زیادہ ہے۔مثلا افریقہ کے دورے میں جو دوست مجھے ملتے رہے ہیں میرے خیال میں بلا مبالغہ دو دفعہ سے لے کر

281
فرموده ۱۹۷۱ء
د و مشعل راه جلد د
دد
، دوم
سات دفعہ تک میں نے ان کی ٹوپیاں بدلی ہوئی دیکھیں۔ان کو ٹوپیاں پہنے کا بڑا شوق ہے اُن کی ٹوپی کی کوئی خاص
شکل نہیں ہوتی۔بس جس طرح درزی نے بنادی پہن لی۔کسی کا پھند نا ا دھر لٹکا ہوا ہے کسی کا ادھر اٹکا ہوا ہے کوئی
سامنے ہے اور کوئی پیچھے۔کوئی رنگ برنگی ہے اور کوئی پھولدار کپڑے کی (جس طرح یہاں جانگلی لوگوں کی پھولدار
دھوتی ہوتی ہے اس قسم کے کپڑے کی ) غرض ہر قسم کی ٹوپیاں وہ بناتے رہتے ہیں اور خریدتے رہتے ہیں۔اب تو
ہماری جناح کیپ بھی وہاں بڑی مقبول ہورہی ہے ہم بھی یہاں مختلف قسم کے سر کے لباس پہنتے ہیں۔ایک لنگی ہے
ایک ٹوپی ہے اور پھر ٹوپیوں میں سے آگے کوئی جناح کیپ کہلاتی ہے اور کوئی کچھ اور ایک ٹرکش کیپ کہلاتی تھی وہ
سُرخ رنگ کی ہوتی تھی اُس میں پھر ایک زرم قسم کی اور ایک سخت قسم کی ہوتی تھی میں بھی کسی زمانے میں بچپن میں وہ
ٹوپی پہنتا رہاہوں ویسے وہ ہمارے علاقے میں اتنی زیادہ مروج نہیں تھی۔چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب یہ ( ٹرکش
اب بھی پہنتے ہیں۔وہ بڑے محتاط آدمی ہیں میرے خیال میں جب وہ لاء کرنے کے بعد انگلستان سے
لاہور آئے تھے ہوسکتا ہے۔اس وقت خریدی ہو اور ابھی تک سنبھال کر رکھی ہو۔بہر حال وہ بھی ٹوپی کی ایک قسم
ہے گو پرانی ہے۔لیکن اب بھی بعض لوگ اسے پہنتے ہیں۔پس یہ چیزیں تو بدلتی رہتی ہیں۔نئے لباس کا شوق ہوتا
ہے اور ویسے بھی ایک لباس پہنتے پہنتے آدمی تنگ آجاتا ہے یا بیماری کی وجہ سے وقتی طور پر تبدیلی کرنی پڑتی ہے۔ابھی پیچھے جب میں بیمار ہوا یعنی بیمار تو اس طرح نہیں تھا اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا تھا لیکن اس کی وجہ سے بہر
حال ضعف تھا جس کی وجہ سے بعض دفعہ پگڑی کا بوجھ میرا سر برداشت نہیں کر سکتا تھا تو میں نے ٹوپیاں بھی
منگوائیں جو میرے پاس پڑی ہوئی ہیں کبھی سر پر ٹوپی پہن کر نکلتا ہوں۔کئی دفعہ لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ٹوپی نہیں
پگڑی پہنا کریں۔میں ان سے کہا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ساری چیزیں میرے لئے پیدا کی ہوئی ہیں میں
ساری پہنوں گا۔بہر حال لباس میں کوئی پابندی نہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس قسم کی ہر چیز کو انسان کے لئے جائز قرار دیا
ہے۔البتہ اس میں افراد تفریط سے بچنا چاہئیے۔لباس نہ اتنا میلا ہونا چاہئیے کہ ایک حساس آدمی کو دیکھ کرتے
آ جائے اور نہ اس پر اتنا خرچ کرنا چاہئیے کہ آدمی مقروض ہو جائے۔جتنا خدا تعالیٰ نے دیا ہے اس کے مطابق
کپڑوں پر خرچ کیا جائے اور اس میں ایک یہ پہلو بھی مدنظر ہے کہ دولت میں جو دوسروں کے حقوق ہیں ان کے ادا
کرنے کے بعد وانفسک علیک حق کی رو سے اپنا حق بھی ادا کرو۔پس مدثر کے ایک معنی اس لباس میں ملبوس ہونے کے ہیں جو ڈیوٹی کا لباس ہے اور معین ہے اور مسلمان کی
ڈیوٹی کا لباس لباس تقویٰ ہے۔چونکہ اس حکم کے پہلے مخاطب رسول کریم ﷺے ہیں اس لئے اس لحاظ سے اس
آیت کے یہ معنی ہوں گے کہ اسے لباس تقویٰ کی حسین ترین شکل میں ملبوس۔دوسرے وہ شخص مراد ہے۔جو
گھوڑے پر چڑھا ہوا حکم کا منتظر ہوا سے بھی مدثر کہتے ہیں یعنی خواہش یہ ہے کہ حکم اور عمل کے درمیان ایک سیکنڈ کا
بھی فاصلہ نہ وہ یہ نہیں کہ پوستیوں کی طرح دیر کر دی جائے۔

مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۱ء
282
ایک معروف قصہ اور اس میں پوشیدہ سبق
کہتے ہیں کہ ایک پنجابی لکھنو گیا اور وہاں اپنے ایک دوست کے ہاں مہمان ٹھہرا اس نے اس کی خاطر کرنی
تھی۔چنانچہ اس نے اپنے نوکر سے کہا کہ جا کر فلاں پھل لے آؤیا فلاں چیز لے آؤ۔بہر حال نو کر چلا گیا اب وہ
اپنے پنجابی دوست پر اپنا رعب ڈالنا چاہتا تھا۔پانچ چھ منٹ کے بعد کہنے لگا کہ اب وہ ( نوکر ) دکان پر پہنچ گیا ہوگا
پھر دومنٹ کے بعد کہا اس نے سود اخرید لیا ہے پھر پانچ چھ منٹ کے بعد اس نے کہا کہ اب آ گیا ہے بس پہنچنے والا
ہے اور پھر اس نے نوکر کو آواز دی ( جو بھی نام تھا الیاس یا منصور وغیرہ ) وہ عین اُس وقت پہنچا ہوا تھا۔کہا جناب
میں چیز لے آیا ہوں آخر نوکر کی اہلیت یہی ہے تا کہ وہ کم سے کم وقت میں پوری چستی کے ساتھ اپنے مالک کا کام
کرے۔کچھ عرصے کے بعد وہ لکھنؤ کے دوست اپنے پنجابی دوست کے پاس آئے۔اس نے سوچا کہ مجھے بھی
رعب ڈالنا چاہئے۔چنانچہ اُس نے کہا اوختو ! مہمان آئے ہوئے ہیں جارہی لے آ۔پھر یہی کہنا شروع کیا اب وہ
دوکان پر پہنچ گیا ہو گا۔اب اُس نے دہی خرید لیا ہے۔اب وہ واپس آ گیا ہے بس وہ پہنچ گیا ہے۔اور پھر اس نے
آواز دی اوفتو ! آ گئے ہو؟ اُس نے جواب دیا جی میں جوتی ڈھونڈ رہا ہوں۔ابھی دہی لینے جاتا ہوں۔پس جوتی ڈھونڈنے والا آدمی خدا کا خادم نہیں بن سکتا۔خدا کا حقیقی خادم تو مدثر ہوتا ہے یعنی حکم اور عمل کے
متعلق سمجھتا ہے کہ ان میں کوئی فاصلہ نہیں ڈالنا چاہیئے۔حضرت نبی کریم ﷺ کی شان تھی کہ حکم نازل ہونے پر ہی
عمل شروع ہو جاتا تھا۔آپ کے ماننے والے
کی بھی یہی شان ہونی چاہئیے کیونکہ اول المسلمین تو آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم ہی ہیں لیکن جو شخص بھی صفت کو آپ کی طرف منسوب کرتا ہے اس کا یہ فرض ہے کہ وہ بھی مدثر رہے۔جو ضرورت ہے اس کے مطابق تیار ہو اور جو قرآن کریم کا حکم ہے اور ( بدلے ہوئے حالات میں ) اس کے کان
میں پڑتا ہے تو اسے اس کے مطابق عمل کرنا چاہیئے۔دوسری صفت دین کی حفاظت کے لئے عزم
فرما یاقم فاند را یک تو وہ زمانہ تھا کہ پوری قوم
کیلئے فاندر کا حکم تھا۔قیام کے لفظ میں (جس کا قدوم عربی
مصدر ہے ) کھڑے ہونے اور عزم کے معنی بھی پائے جاتے ہیں اور اس کے معنی حفاظت کے بھی ہوتے ہیں۔پس تم فانذر کے یہ معنی ہوں گے کہ دین کی حفاظت کے لئے پورے عزم کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور دنیا کوڈرا ؤا اور
ہوشیار کرو۔مدثر میں بتایا گیا تھاکہ تعلق کس سے ہے۔اللہ تعالیٰ سے ہے پس انذار یہ نہیں ہے کہ تمہاری چھتوں کی
منڈیر نہیں ہے اور بچے نیچے گر جائینگے۔بلکہ انذار یہ ہے کہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ میرا یہ بندہ مدثر بنے میرے حکم پر
لبیک کہنے والا ہو اور اپنے عمل سے میری محبت اور میرے پیار اور میرے تعلق کا اظہار کرنے والا ہو۔تم ان لوگوں کو
جو اپنے پیدا کرنے والے رب سے پر ہٹ گئے ہیں انہیں اُن عواقب سے ڈراؤ جو خدا تعالیٰ سے دور ہونے والوں

283
کو پیش آتے ہیں۔فرموده ۱۹۷۱ء
دو
د و مشعل راه جلد دوم
پس تم عزم کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور دنیا کی حفاظت کی نیت کے ساتھ دُنیا کے پاس ملک ملک، قریہ قریہ
اور شہر شہر جاؤ اور ان سے کہو کہ تم خدا تعالیٰ سے دور ہو گئے ہو اور ہلاکت اور تباہی کے سامان اپنے لئے پیدا کر رہے
ہوا اپنے رب کی طرف واپس آو اور اس کے پیار کو حاصل کرو اور اپنی اپنی استعدادوں کے مطابق اس کی برکتوں اور
رحمتوں سے حصہ لو۔تیسری صفت صفات الہیہ کا اظہار
فرمایاوربک فکبر دراصل انذار کی ایک بنیادی دلیل ہے کہ کسی کا انذار کرنا ہے۔یہ دلیل اس آیت میں
بتائی گئی ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات اُن کے سامنے بیان کرو۔خدا تعالیٰ کو بھول کر انسان تباہی کے گڑھے میں جا
پڑتا ہے پس خدا کے نام کی عظمت کو قائم کرو اس کی کبریائی کو قائم کرو اور یہ اس کی صفات سے پیدا ہوتی ہے اور
جہاں تک اس عاجز کا تعلق ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اس دُنیا میں پیدا کیا اُس کے لئے وہ ساری صفات الہیہ جو اس
کے ذہن میں اللہ تعالیٰ کی کبریائی اور عظمت کو قائم کر سکتی ہیں وہ قران کریم نے بیان کر دی ہیں۔تو شکل کی حقیقت
مثلاً قران کریم نے یہ کہا ہے کہ سوائے اللہ تعالیٰ کے کسی اور پر تو گل نہ کر ویعنی یہ اللہ تعالی کی ایک صفت ہے
کہ اس کے اوپر انسان بھروسہ کرتا ہے اور صفت اللہ تعالیٰ کی بنیادی صفات میں سے ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ایسی ہستی
ہے جس پر تو کل کیا جاتا ہے۔اب کسی ایسی ہستی پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا جو قادر نہ ہومثلا کوئی ماں سوائے پاگل کے
کسی چور پر یہ بھروسہ نہیں کر سکتی کہ وہ اس کے دودھ پیتے بچے کی حفاظت کرے گا البتہ پاگل عورتیں ایسی ہوتی ہیں
جو اس
قسم کا بھروسہ کر لیتی ہیں یا کوئی باپ اپنے چار پانچ سالہ چھوٹے سے بچے پر یہ امید رکھتے ہوئے ) کہ وہ گھر
کی حفاظت کرے گا)۔اپنے گھر کے دروازے کھلے چھوڑ کر جانگلیوں کے علاقہ میں، چوروں کے علاقہ میں باہر
نہیں جاسکتا۔اس خیال سے کہ اس کا دوسالہ یا چار سالہ لڑکا گھر میں ہے اور وہ اپنے گھر کی حفاظت کرے گا یہ ممکن
ہی نہیں کیونکہ وہ بچہ کمزور ہے۔پس تو کل اس ہستی پر کیا جاسکتا ہے، بھروسہ اس ہستی پر کیا جاسکتا ہے جو قادر مطلق ہو
جس کے لئے کوئی چیز ان ہونی نہ ہو۔صفات البیہ کی معرفت
غرض ربک فکبر میں
فرمایا کہ دنیا کے سامنے خدا تعالیٰ کی صفات بیان کرو۔کیونکہ بھٹک گئی ہے دُنیا بھول گئی
ہے دُنیا اپنے پیدا کرنے والے کو اس لئے ساری دُنیا میں پھیل جاؤ اور خدا کی صفات کی معرفت ان میں پیدا کرنے

دد مشعل راه
دوم
فرمودها ۱۹۷ء
284
کی کوشش کرو۔جب کوئی مجھ سے بات کرتا ہے تو میں کہتا ہوں دیکھو! ہم جوبھی ہیں ہمیں فخر نہیں ہے کیونکہ حضرت
نبی کریم ﷺ جیسے وجود بھی جب خدا تعالیٰ کی کوئی نعمت بیان فرماتے تو ساتھ یہ بھی فرما دیتے لانخر کہ ذاتی طور پر
میرے اندر کوئی خوبی نہیں (جو کچھ دیکھ رہے ہو یہ اللہ تعالیٰ کی دین ہے۔لیکن ہم تو کسی شمار میں ہی نہیں۔اگر
آنحضرت ﷺ ایک دفعہ لا فخر فرمایا کرتے تھے تو ہمیں ایک ہزار دفعہ کہنا چاہیے کیونکہ ہمارے اندر کوئی خوبی
نہیں ہے لیکن جس عظیم طاقت کے ساتھ اور جس حسین اور اکبر اور ارفع وجود کے ساتھ ہم نے اپنا تعلق قائم کیا ہے
وہ سب طاقتوں والا ہے۔وہ عزت کا بھی سر چشمہ ہے اور علوم کا بھی وہی منبع ہے اور تمام قدرتوں کا بھی وہی مالک
ہے کونسی چیز ہے جو اس کے پاس نہیں اور کہیں اور سے جا کر لی جاسکتی ہے۔جب ہر چیز اُسی کے پاس اور اُسی سے
لی جاسکتی ہے تو پھر بھروسہ بھی اسی پر کیا جاسکتا ہے۔پس باہر جا کر دوسروں کو صفات باری بتانی چاہئیں۔ایران میں مسلمانوں کی فتوحات
مسلمانوں کی تاریخ کے پہلے تین سوسال کا یہ نظارہ ہمیں نظر آتا ہے کہ وہ مٹھی بھر تھے مگر کسری جیسی عظیم
طاقت کے ساتھ نبرد آزما ہوئے۔دنیا ان کو پاگل کہتی تھی اور وہ انہیں پاگل سمجھنے میں اپنے معیار کے مطابق حق
بجانب تھی خلیفہ وقت نے حضرت خالد بن ولید کو حکم دیا کہ ایرانی ہمارے خلاف جنگ کی تیاریاں کر رہے ہیں اور
انہوں نے سرحدوں پر چھیڑ چھاڑ شروع کر دی ہے تو ان کے اس فتنہ و فساد کوختم کرو۔چنانچہ حضرت خالد نے خلیفہ
وقت کے حکم کے ماتحت ۱۸ ہزار مسلمان سپاہیوں کے ساتھ ایران پر حملہ کر دیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ دشمن کی
طاقت زیادہ ہے بلکہ جوں ہی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ارشاد ملا ایرانیوں پر حملہ کر دیا۔میرا خیال ہے کہ حضرت
خالد ایران میں آٹھ دس جنگیں لڑ چکے تھے جب ان
کو حکم ملا کہ اب شام چلے جاؤ۔ہر جنگ میں ایرانیوں کی تازہ دم
فوج جس کی تعداد چالیس سے اسی ہزار تک ہوتی تھی ان کے مقابلے پر آتی رہی اور یہ کل اٹھارہ ہزار ( جن میں
سے کچھ شہید ہو جاتے تھے اور کچھ زخمی اور سب تھکے ہوئے ) دشمن کے سامنے سینہ سپر رہے۔گو ایک ایک دن کی
جنگ ہوتی تھی اللہ تعالیٰ فضل کرتا تھا۔لیکن مسلمانوں نے ان معرکوں میں صبح سے لے کر شام تک تلوار چلائی۔آپ
لکڑی کی تلوار لے کر مشق کریں تو پتہ لگے۔ایک گھنٹے کے بعد آپ کے بازو شل ہو جائیں گے مگر وہ لگاتار چلاتے
تھے ان پر ایک جنون سوار تھا وہ جنون آپ کے اندر پیدا ہونا چاہئیے یہ بات نہیں کہ وہ لوہے کے بنے ہوئے تھے وہ
بھی ہماری طرح کے انسان تھے۔مگر اُن کے سامنے زندگی اور موت کا سوال تھا۔صبح جنگ شروع ہوتی تھی اور شام
کو ختم ہوتی تھی۔یہ درست ہے کہ مسلمانوں کو فتح ہوتی تھی لیکن ۱۸ ہزار اور ۶۰ ہزار کا مقابلہ کیا ؟ خصوصاً جبکہ ایرانی
ہر گھنٹے کے بعد اگلی صفوں کو پیچھے ہٹا لیتے تھے اور تازہ دم فو جیں آگے آجاتی تھیں اور یہ بیچارے اسی طرح لڑ رہے
ہوتے اور پھر گھنٹے دو گھنٹے بعد دشمن کی اور تازہ دم فوج مقابل پر آجاتی تھی اور یہ سلسلہ اسی طرح شام تک جاری
رہتا تھا۔وہ مرنے کے لئے آگے بڑھتے تھے اور یہ مارنے کے لئے گو اللہ تعالیٰ کے فضل سے لڑ رہے ہوتے تھے۔

285
فرمودہ ۱۹۷۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
مگر یہ جنون ہے کہ نہیں۔حضرت ابو بکر کے توکل کا مقام
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا اپنے رب پر تو کل کا یہ حال تھا کہ حضرت خالد بن ولید نے سوچا کہ خلیفہ وقت کو
حالات کا علم ہونا چاہئیے چنانچہ انہوں نے رپورٹ کی (عملا یہ ہوا کہ پہلی لڑائی ہوئی اس میں ساٹھ ہزار ایرانی مقابلہ
پر تھے، پھر دوسری لڑائی ہوئی علی ہذا القیاس ہر جنگ جو ہے کوئی دوسرے دن کوئی تیسرے دن کوئی ساتھ میں دن اور
کوئی دسویں دن لڑی گئی لیکن ہر جنگ ایرانیوں کی تازہ دم فوج اور نئے جرنیلوں کے ساتھ لڑی گئی اور بہت سارے
جرنیل بھی مارے گئے یعنی کمانڈر انچیف بھی اور ان کے ماتحت افسر بھی جن میں سے بعض انفرادی مبارزہ کے لئے
آئے تھے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے مارے جاتے تھے ) غرض حضرت خالد بن ولید نے رپورٹ کی کہ یہ حالات
ہیں۔ہر دفعہ تازہ دم فوج جس کی تعداد ہم سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔میرے مقابلے پر آئے گی۔میرے پاس اٹھارہ
ہزار سپاہی ہیں یہی لڑتے جائیں گے مگر کم ہوتے جائیں گے کیونکہ بہر حال شہید ہورہے تھے گو تھوڑے شہید ہوتے
تھے مگر ہو تو رہے تھے۔ہر دوسری جنگ میں پہلی جنگ سے کم آدمی شامل ہوں گے کیونکہ کچھ زخمی ہوں گے۔کچھ
شہید ہوں گے مگر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی یہ شان کہ مسجد میں سب کے سامنے ایک آدمی کو بلایا اور فرمایا کہ خالد
بن ولید نے کمک مانگی ہے تم چلے جاؤ۔چنانچہ ایک آدمی کمک بھیج دی۔کتنا تو کل تھا آپ کا اللہ تعالیٰ پر صحابہ کرام
جن میں اس وقت حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی شامل تھے۔( بعض روشنیاں اللہ تعالیٰ خلافت کے بعد عطا کرتا
ہے پہلے تو جس طرح عام صحابہ تھے اُن میں حضرت عمر بھی ایک تھے ) انہوں نے عرض کیا یا حضرت! یہ آپ کیا
کر رہے ہیں۔نازک حالات ہیں۔قاصد دن رات دوڑتا ہوا یہاں کمک کے لئے پہنچا ہے آپ نے صرف ایک
آدمی کو بطور کمک کے بھیج دیا ہے آگے سے جواب ملا کہ جس فوج میں اس (ایک آدمی ) جیسے جاں نثار ہوں وہ
شکست نہیں کھایا کرتی۔خدا تعالیٰ نے اپنے مقرر کردہ خلیفہ کی بات اس طرح پوری کی ( میں تفصیل میں نہیں جاؤں گا) کہ ایک موقع
پر حضرت خالد بن ولید دشمن کی چال میں پھنس گئے تھے اور قریب تھا کہ شہید کر دئیے جاتے کیونکہ ایک جرنیل کے
ساتھ ان کی DUEL ڈول یعنی دو آدمیوں کی باہم لڑائی کے موقع پر اس نے اپنے گرد آٹھ دس آدمی چھپائے
ہوئے تھے وہی آدمی جو کمک کے طور پر آیا تھا۔اکیلا گیا اور اُن چھپے ہوئے آدمیوں کو قتل کر کے واپس آ گیا اور خالد
اور جرنیل کی لڑائی میں دخل نہیں دیا۔مسلمان کی عجیب شان تھی۔پس حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا یہ تو گل ربک فکبر پر
عمل کرنے کا نتیجہ ہے آپ نے اللہ تعالیٰ پر توکل
کرتے ہوئے کسری کے خلاف لڑنے والی فوج کو ایک آدمی کی کمک بھیج دی۔آخران (ایرانیوں) کے پاس بھی تو
یہ بات پہنچی ہوگی وہ کہتے ہوں گے کہ یہ لوگ پاگل ہیں۔ایک تو ہمیں مٹانے کے لئے آئے ہیں۔دوسرے ان کو

فرموده ۱۹۷۱ء
286
د و مشعل را
تل راه جلد دوم
جو بادشاہ ہے وہ تو خلیفہ کو بادشاہ ہی سمجھتے تھے ) وہ بھی پاگل ہے اُس نے اپنی فوج کو ایک آدمی کی کمک بھیج دی ہے
مگر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے ان کو یہ سبق دیا کہ اللہ جس پر ہم ایمان لائے اور جس کے قدموں میں ہم نے اپنا
سر رکھا اور جس کے دامن کو ہم نے پکڑا اور دعا کی کہ اے خدا! ہمیں بے سہارا نہ چھوڑ نا وہ تعداد کو نہیں دیکھا کرتا۔ایک آدمی بھی تمہارے سامنے آئے گا تو وہ تمہیں تباہ کر دے گا کیونکہ یہ اس کا منشاء ہے کہ اسلام غالب ہو۔پس ربک فکبر میں خدا تعالیٰ کی صفت کو دُنیا کے سامنے پیش کر کے غلبہ اسلام کے سامان پیدا کئے گئے ہیں۔چوتھی صفت جماعتی تربیت
پھر فرمایا: و ثیابک فطھر۔اس کے ایک معنی صفائی یعنی اپنے آپ کو صاف رکھنے کے ہیں۔مجھے افسوس ہے کہ ہم ابھی تک ربوہ میں
بھی صفائی کا وہ معیار قائم نہیں کر سکے جو ہماری طرح ہی غریب مدینہ میں بسنے والے قائم کر چکے تھے میں نے یہ
الفاظ کہ وہ غریب تھے جان کر کہے ہیں کہ وہ غریب نہیں تھے جو اپنے پیٹ پر پتھر باندھ کر پھرا کرتے تھے ؟ تمہیں
خدا تعالیٰ روکھی روٹی سہی مگر دے تو رہا ہے ان کو تو ایسے حالات میں سے گزرنا پڑا کہ روکھی روٹی بھی بعض دفعہ نہیں
ملی لیکن اُن میں صفائی تھی اور اس پر بڑا زور دیا جارہا تھا۔لیکن اس وقت در اصل جو ضروری چیز ہے وہ ہے تربیت۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے ثیابک مظھر کے ایک معنی (اور اسی سے ملتے جلتے بعض دوسروں نے یہ کئے
ہیں کہ اے رسول ! جماعت کی تربیت کر۔تیرے ارد گر دلوگ جمع ہو گئے ہیں اس لئے تو ان کی تربیت کر۔صفات باری تعالیٰ اور تربیت
ربک فکبر کا تعلق انذار کے ساتھ ہے یعنی غیر مسلم کو صداقت اسلام سمجھانے کیلئے بھی صفات باری کا
بیان ضروری ہے اور جماعت کی تربیت کے لئے بھی صفات باری کا بیان کرنا ضروری ہے۔جس شخص نے خدا
تعالیٰ کی قدرت کا نظارہ دیکھا ہے اس کو شیطان کبھی نہیں بہکائے گا۔اب جو بچے ہیں ، اگر اُن کے ماں باپ خدا
تعالیٰ کی وہ قدرتیں جنہیں وہ اپنے ماحول میں دیکھتے ہیں اپنے بچوں کے کان میں نہ ڈالیں اور وہ باتیں بچوں تک
نہ پہنچیں۔تو شیطان سمجھے گا کہ یہ خدا تعالیٰ کی صفات کو پہچانتے نہیں۔میرا وار شاید کامیاب ہو جائے۔پھر اگر اللہ
تعالیٰ فضل کرے تو شیطان ناکام ہی ہو لیکن ایسے ماں باپ نے اپنی طرف سے تو شیطان کو کامیاب کرنے کے
سامان پیدا کر دیئے۔پس غیروں تک اسلام کی صداقت پہنچانے کے لئے اور اپنوں کی تربیت کے لئے اور انہیں اسلام پر قائم
رکھنے اور ان کے اندر جذبہ اور ایثار کو پیدا کرنے کے لئے جو بنیادی چیز ہے وہ الہی صفات کا بیان کرنا ہے۔اللہ
تعالی کی بڑی شان ہے جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے میرے جیسے ایک کمزور اور عاجز انسان کو خدا تعالیٰ نے مجھے تسلی

287
فرموده ۱۹۷۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
دی کہ فکر نہ کرو تمہارے گھٹنے ٹھیک ہو جا ئینگے۔اس دن سے مجھے بالکل اطمینان ہے اور ایک لمحہ کے لئے بھی کوئی فکر
نہیں۔کئی لوگ منہ بنا کر کہہ دیتے ہیں کہ آپ جلدی مسجد میں بھی آئیں۔میں جلدی کیسے آؤں نہ میرا آنا میرے
اختیار میں اور نہ رکنا میرے اختیار میں ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔اس نے کہا کہ اس حالت میں)
مسجد نہ جاؤ گھر میں نماز پڑھ لو اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا گھٹنے ٹھیک ہو جائیں گے تو آپ کے پاس مسجد میں آجاؤں
گا۔آزمائش اور تکلیف میں ابھی حکمتیں
ہر آزمائش یا تکلیف ہو قضا کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے اس میں بہت ساری حکمتیں ہوتی ہیں۔اب میں جب
میں گھوڑے سے گرا تو ریڑھ کی دو ہڈیوں پر ضرب آئی اس کو Compression Fracture( کمپریشن
ریکلچر ) کہتے ہیں یعنی ریڑھ کی ہڈیاں دب گئی تھیں۔ریڑھ کی ہڈیوں سے سارے nerves ( نروز ) نکلتے ہیں یہ
گویا نروز سنٹر ہے۔ریڑھ کا ایک منکا ایسا بھی ہے کہ اگر وہاں زیادہ ضرب آ جائے تو نچلا دھڑ ہمیشہ کے لئے مفلوج
ہو جاتا ہے۔اب ظاہری حالات میں میں بیمار پڑا ہوا تھا تو کئی منافق احمق اور کمزور ایمان والوں نے سمجھا کہ اب
یہ بچے گا نہیں۔چنانچہ اس خیال سے انہوں نے کچھ ایسی شوخیاں دکھائیں کہ ان میں سے دو چار کو خشی کر کے جس
کے وہ حقدار تھے ان کو خاموش کرنا پڑا۔وہ سمجھتے تھے کہ (معاذ اللہ ) اب تو یہ گیا۔اب ہم شوخیاں دکھائیں میں یہ
سوچ کر مسکرایا کرتا تھا کہ یہ بیوقوف نہیں۔زندگی اور موت میرے اختیار میں نہیں لیکن جب تک میں زندہ ہوں خدا
تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے فرمایا ہے کہ تو میرا خلیفہ ہے۔يداؤد انا جعلنك خليفة في الارض (ص ۲۷)
داؤڈ کی طرح میں بھی تمہارے ساتھ سلوک کیا کروں گا۔کبھی معاف کر دیا کروں گا۔کبھی ٹھیک کیا کروں گا
سختی کے ساتھ۔چنانچہ پھر ان کو سزا دینی پڑی۔لیکن جب ایسی باتیں میرے سامنے آتیں تو میں مسکرایا کرتا تھا کہ
یہ اپنے آپ کو خدا سمجھتے ہیں اور اس خدا کو بھول گئے جو محمد ﷺ پر جلوہ گر ہوا اور اس جلوہ کے طفیل ہم نے مہدی
موعود کے لائے ہوئے جلوے دیکھے۔منافقین اور جماعت کا فرض
پس آپ لوگوں کو بھی چوکنا رہنا چاہئیے۔بہت سے ایسے چھپے ہوئے منافق تھے جو بھرنا شروع ہوئے۔اکثر ٹھیک ہو گئے اور باقی انشاء اللہ ٹھیک ہو جائیں گے۔میں نے شروع میں نرمی کی حالانکہ ان لوگوں کے
دلوں میں بہت گند تھا۔نفاق کے بعض ایسے پہلو تھے جن کو میں نے بیان نہیں کیا خدا تعالیٰ نے بہت تو خود ہی ٹھیک
کر دئے اس واسطے شاید بیان کرنے کی ضرورت نہ پڑے میں نے یہ سوچا کہ میرا کام تربیت کرنا اور پیار کرنا ہے

فرموده ۱ ۱۹۷ء
288
د دمشعل راه
حل راه جلد دوم
اس لئے میں پیار کرتا ہوں بڑا اچھا ہوا۔خدا تعالیٰ نے مجھے اس وقت عقل دی۔اب میں سمجھتا ہوں کہ پچانوے
فیصد کمزور ایمان دل میرے پیار نے جیت لئے ہیں اور ان کی کمزوریاں دور ہو گئیں۔اور ان کے نفاق جاتے
ہے۔میں شاید کچھ کم کہ گیا ہوں پچانوے فیصد نہیں بلکہ ۹۹۹ کے دل میں نے جیت لئے ہیں۔ہزار میں سے
ایک رہ گیا ہے یہ منافق گنتی کے ہیں تمہیں ہوں گے۔کمزور ایمان والوں کے مختلف درجات ہیں ان کی میں بات
نہیں کر رہا البتہ منافق ہیں تمہیں ہی رہ گئے ہیں اور وہ بھی انشاء اللہ ٹھیک ہو جائیں گے یا وہاں خدا تعالیٰ کے عذاب
میں جلیں گے چنانچہ کئی ایک کے منہ سے نکل جاتا ہے کہ ہم جہنم کے عذاب میں پڑے ہوئے ہیں۔ایک نے مجھ
سے بات کی تھی۔میں نے کہا تم نے اپنے ہاتھ سے جہنم کا جو عذاب مول لیا ہے میں اس سے تمہیں نہیں بچا سکتا۔تمہارے ہی ہاتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں وہ چیز پیش کر دیں جسے وہ قبول فرمالے تو جہنم جنت میں تبدیل ہو جائے گی۔بہر حال یہ جو صفات باری تعالیٰ ہیں جب ان پر ایمان کمزور ہو جاتا ہے تو پھر کمزور ایمان والوں کے دل میں
شیطانی وسوسے پیدا ہونے لگ جاتے ہیں نفاق پہلے تھوڑا ہوتا ہے پھر بڑھتا چلا جاتا ہے بعض واپس آ جاتے ہیں
بعض جہنم میں جا پڑتے ہیں اس دنیا میں بھی اور اس دنیا میں بھی۔دوست ان کے لئے بھی دعا کیا کریں۔ہمارا تو
کسی کے ساتھ کوئی عناد نہیں ہے۔وہ بھی مجھے ملنے آتے ہیں۔میں ان سے اسی طرح مسکرا کر مل رہا ہوتا
ہوں۔جس طرح ایک بہت ایثار کرنے والے احمدیت کے فدائی حضرت نبی کریم ﷺ کے عاشق اور خدا پر جان
دینے والے دوست سے مسکرا کر ملتا ہوں۔اور باتیں کرتا ہوں اس وقت میں اس کے لئے دعا کر رہا ہوتا ہوں کہ
خدا تعالی تمہیں عقل دے اور سمجھ دے تا کہ تم صحیح راستے کا علم حاصل کرو اور پھر اللہ تعالیٰ اس پر چلنے کی تمہیں توفیق
عطا فرمائے۔یا نچویں صفت شرک سے اجتناب
میں نے بتایا ہے ربک فکبر غیر مسلموں کے لئے بھی ہے اور مسلمانوں کے لئے بھی ہے۔یعنی ہر دو پر اثر
انداز ہے اس واسطے بیچ میں اس کو رکھ کر پھر آگے فرمایا۔والرجز فاهجر
یعنی شرک اور گناہ سے بچو اس کے معنی ذنب کے بھی ہیں اور بت پرستی کے بھی۔فرما یا شرک سے بچو۔قرآن
کریم میں اس کی بڑی تاکید آئی ہے۔جو آدمی اللہ تعالیٰ کی صفات کا علم حاصل کر لیتا ہے وہ تو پھر مشرک نہیں ہو سکتا
اور نہ دہریہ بن سکتا ہے۔یورپ میں ۱۹۶۷ء میں بھی اور پچھلے سال بھی کئی دہر یہ لوگ ملتے تھے افریقہ میں تو اس کے مواقع پیدا
نہیں ہوئے لیکن یورپ میں میں لوگوں سے کہتا تھا کہ وہ فرد ( مرد ہو یا عورت، بڑا ہو یا چھوٹا ) جس نے اپنی زندگی
میں اپنی آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کا معجزانہ رنگ میں مشاہدہ کیا اُسے تمہاری ایک ہزار فلسفیانہ دلیل خدا

آج 10 میں سے 10 باقی