سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ افتتاحی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم, حصہ 2
289
فرموده ۱۹۷۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
سے دُور نہیں لیجاسکتی۔وہ کہے گا میری آنکھوں نے دیکھا وہ کہے گا میرے جذبات نے اُسے محسوس کیا۔میرے
دل میں اس سے زیادہ پیار پیدا ہوا جو ماں کی گود میں کبھی حاصل کیا تھا۔اس سے زیادہ پیار پیدا ہوا جو میں اپنے پیار
سے بچے کو اٹھا کر سرور حاصل کرتا ہوں یا دوسرے محبت کرنے والے وجود ہیں ان کے پیاروں کی نسبت یہ بہت
زیادہ پیار ہے جسے میرے وجود اور میری روح نے محسوس کیا۔پس تمہاری دلیلوں کو میں کیا کروں تم تو اُس قادر
و توانا ہستی پر ایمان نہیں لاتے اس لئے تم پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوسکتا۔ایک ایمان افروز واقعہ
۱۹۶۵ء میں ایک عورت کو جس کا بیٹا میجر تھا اور سیالکوٹ کی سرحدوں پر تھا ایک رات میں اللہ تعالیٰ نے تین
دفعہ غیب کا علم دیا پہلے یہ کہ پاکستان کی حفاظت کا انتظام ہو گیا ہے اس ہماری بہن نے کہا۔خدایا یہ تیرا بڑا احسان
ہے۔لیکن مجھے تو میری مامتا سونے نہیں دیتی مجھے یہ پتہ لگے کہ میرے بیٹے کی حفاظت کا بھی سامان ہوا ہے یا
نہیں۔پاکستان کی حفاظت کے یہ معنی تو نہیں کہ کوئی بھی جان کی قربانی نہیں دے گا۔چنانچہ وہ دعا کرتی رہی تو
دوسری دفعہ اسی رات اللہ تعالیٰ نے اسے بتایا کہ سیالکوٹ کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہم نے فرشتوں کو بھیج دیا
ہے اس نے کہا بھیج دیئے ہیں لیکن میرے بیٹے کا تو اب بھی ذکر نہیں آیا مجھے تو تسلی نہیں ہوئی۔وہ دعا کرتی رہی تو
تیسری دفعہ خدا تعالیٰ نے اُسے کہا کہ تیرے بیٹے کی حفاظت کا بھی سامان کر دیا گیا ہے۔میں یورپ کے دہریوں
سے کہا کرتا تھا کہ میرے نزدیک ایک رات میں تین دفعہ اس عورت ک جو بتایا گیا یہ بھی خدا کی بڑی شان ہے لیکن
اس خبر کے بعد اس یقین کا دل میں پیدا ہو جانا کہ خبر دینے والا واقعی قادر وتوانا ہے اور جو اس نے فرمایا ہے وہ پورا
ہوگا یہ اس سے بھی بڑی چیز ہے اور تم عیسائی دنیا میں یاد ہریوں کی دنیا میں اس کی کوئی مثال نہیں پیش کر سکتے۔دہریت کا حقیقی علاج
اب یہ جود ہریت ہے اس کا تو علاج ہی یہ ہے کہ وہ خدا کو مان لیں۔وہ خدا کو نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ خدا
پر ایمان لانا افیون کھانے کے مترادف ہے ہم کہتے ہیں کہ خدا کو چھوڑنا بھنگ کے استعمال سے بھی زیادہ خطرناک
ہے اور تم نے بھنگ اور اس کا ست نکال کر پینا شروع کر دیا ہے۔امریکہ وغیرہ میں اس کا عام رواج ہو گیا ہے اور
اس سے یہ قومیں تباہ ہورہی ہیں خدا تعالیٰ جو کبھی سوتا ہی نہیں بلکہ اسے اونگھ تک نہیں آتی قرآن کریم نے اس کی یہ
صفت بیان کی ہے اس کا مانے والا افیمی بنکر اونگھے گا کیسے؟ اس کے لئے مذہب افیون نہیں بن سکتا۔مذہب اس
کی بیداری کا ذریعہ بنے گا۔مذہب اس کی اہلیت کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرنے کا ذریعہ بنے گا۔مذہب ہر قسم کی
ذمہ داریوں کو احسن طریق پر نباہنے کا ذریعہ بنے گا کمیونزم نے کہدیا To each according to his
needs لیکن needs کی تعریف نہیں کی۔(اس کی تفصیل میں کئی دفعہ بتا چکا ہوں ) کئی موقع پر اتفاق ہوا سوال
فرموده ۱۹۷۱ء
290
د دمشعل راه
راه جلد دوم
کرنے کا لیکن ناقص تعریف بیان کرتے ہیں۔یہاں بھی کئی سر پھرے کہہ دیتے ہیں کہ جی ہم Leftlist (لفٹسٹ
یعنی کمیونسٹ ہیں اور یہ بھی آجکل بعض حلقوں میں ایک فیشن بن گیا ہے۔میں ایسے لوگوں سے کہا کرتا ہوں تم
بڑے ظالم ہو۔اللہ تعالیٰ غریب کو روپیہ دینا چاہتاہے تم اٹھنی دے کر اسے خوش کرنا چاہتے ہو جو باقی اٹھنی اس کا حق
بنتا ہے تم اسے اس سے کیسے روک سکتے ہو۔غرض انسان کا دماغ جہاں تک پہنچا ہے وہ نصف بھی نہیں۔نصف بھی
اپنے لئے ہے جو غریب لوگ کمیونسٹ ممالک میں ہیں۔اُن کے کوئی حقوق نہیں سمجھے گئے اور نہ ادا کئے گئے۔ان
کے حقوق پامال ہو گئے۔شرک سے بچنے کا گر
ہر قسم کا شرک در اصل خدا تعالیٰ سے دوری ہے۔یہ بہر حال دور ہونا چاہئیے اور ربک فکبر کے نتیجہ میں یہ
دور ہو جاتا ہے یعنی جب انسان بحیثیت مجموعی خدا تعالیٰ کی صفات کو شناخت کرے گا تو وہ شرک کیوں کرے گا وہ
شرک کرے گا ہی نہیں شیطان اگر کسی ایسے مسلمان کا دروزاہ کھٹکھٹائے جس نے خدا تعالیٰ کی صفات اور اس کی
قدرتوں کا مشاہدہ کیا ہو اور وہ شیطان اُسے آکر کہے کہ میں تجھے کروڑ روپے دیتا ہوں تم خدا کی ہستی سے انکار کر دو
تو وہ کہے گا کروڑ روپے تو مجھے دیتا ہے اپنے خزانے سے اس کو چھوڑنے کے لئے جس کے خزانے کی دولت کی کوئی
انتہاء نہیں تو کہاں آبھٹکا ہے چلے جاؤ یہاں سے۔مجھے سب کچھ خدا ہی دے رہا ہے اور اسی سے میں نے لینا ہے
جو شیطان دیتا ہے وہ کہاں رہتا ہے۔بعض ایسے پیسے بھی ہیں جن کو شیطان
کا ہاتھ لگ جاتا ہے مثلاً رشوت میں لیا
ہوا پیسہ ہے وہ تو فرشتے کے ہاتھ کا نکلا ہوا ہے یا مثلاً بلیک مارکٹنگ دھوکہ دہی یا لوٹ مار کا پیسہ ہے یا لوگ بعض دفعہ
اپنے رشتہ داروں کے حقوق چھین لیتے ہیں۔جن میں زمیندار بھی ہوتے ہیں اور غیر زمیندار بھی۔یہ دولت جو
ہے۔یہ شیطان نے دی۔مگر کس نے اس قسم کی دولت کو قائم رہتے دیکھا یہ جلد ختم ہو جاتی ہے اور ضائع ہو جاتی ہے
اور جو اس کے سب تکلیفیں اور عذاب ہیں جن میں اللہ تعالیٰ ایسے آدمی کو بتلا کرتا ہے وہ زائد ہیں۔غرض شیطانی
ہاتھ سے آنیوالا پیسہ پائیدار چیز نہیں ہوتی لیکن جو چیز خدا سے ملتی ہے وہ پائیدار ہوتی ہے بشرطیکہ انسان کا اپنے
رب سے تعلق پائدار رہے۔یہ نہیں کہ تم خدا سے پیار حاصل کر کے کہو کہ ہم نے پیار لیا۔اے خدا! اب کچھ ہم
شیطان سے بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں یہ تو ہلاکت کی راہ ہے۔اسی لئے حضرت نبی کریم ﷺ نے بار بار فرمایا ہے
کہ خاتمہ بالخیر کیلئے دعا کیا کر و بعض لوگ بڑے بڑے بزرگ تھے لیکن بدقسمتی سے شیطان کے بہکانے میں آگئے
تو جتنے اونچے گئے تھے اتنی ہی زور سے زمین پر آ گرے۔جو آدمی اس شامیانے پر سے گرے گا اس کی تو شاید
انگلیاں ٹوٹ جائیں یا شاید ہڈیوں میں بال آجائے لیکن جو ساتویں آسمان سے گرے گا وہ تو قیمہ بن جائے گا۔یہی حال ان بزرگوں کا ہوا جو شیطان کے بہکانے میں آگئے ایک وقت میں انہوں نے اللہ تعالیٰ کا جتنا پیار حاصل
کیا اتنا ہی وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کے نیچے آگئے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ جس کا اتنا حسن تھا اتنا علم تھا اتنا نور تھا یعنی نور
291
فرمودہ ۱۹۷۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
السموات والارض تھا جس سے دوری تو اندھیرا ہی اندھیرا ہے اس کو شناخت کرنے کے بعد اور اس کی روشنی میں جا
کرانہوں نے اندھیرے کا انتخاب کر لیا۔نفس موٹا ہو گیا اور وہ اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگ گئے اور اپنا آپ بھول گئے
اپنا مقام بھول گئے خدا تعالیٰ سے جو تعلق یا اس کی طرف سے جو ذمہ داریاں ہیں اُن کو بھول گئے تو پھر کسی کام کے نہ
رہے اور گناہ دراصل اسی معنی میں شرک ہے لوگ بعض دفعہ کہہ دیتے ہیں کہ صرف درخت وغیرہ کی پوجا شرک ہے
نہیں ! دراصل شرک ہے خدا سے دُوری اور اسی کا نام گناہ ہے۔چھٹی صفت گناہ سے پر ہیز
رجز کے دوسرے معنی الدنب یعنی گناہ کے ہیں۔دراصل گناہ شرک کا ہی دوسرا نام ہے۔شکل ذرا بدلی ہوئی
ہے عام آدمی کے لئے شاید سمجھنا مشکل ہو جائے۔در حقیقت خدا سے دوری گناہ ہے جو شخص خدا کو پہچان لیتا ہے
اور خدا کے نور کی چھاؤں کے نیچے آجاتا ہے وہ اندھیرے میں کیسے چلا جائے گا۔وہ گناہ کیسے کر لگا۔گناہ خدا سے
دوری اور تاریکی کا راستہ ہے۔بعض دفعہ انسان خدا کی صفات کے شناخت کرنے کے بعد بھول جاتا ہے اور یہ
بھول جانا اس کی زندگی کے ساتھ لگا ہوا ہے۔بعض دفعہ ممکن ہے انسان کا حافظہ کمزور ہوا اور اس سے بظاہر گناہ سرزد
ہو جائے۔ایسے شخص کو ہم گنہ گار ہیں کہتے۔لیکن کیا اس شخص کو نماز میں وہی لذت مل رہی ہوتی ہے جو اس آدمی کوئل
رہی ہے جس کا حافظہ کمزور نہیں ہوا۔ایک احمدی عورت کا واقعہ
مجھے ایک مثال یاد آ گئی ہے۔ہماری ایک احمدی بہن جس کی شادی ہوئے کئی سال ہو گئے ہیں مگر ابھی تک
اس کے بچہ پیدا نہیں ہوا ( آپ بھی دعا کریں میں بھی دعا کر رہا ہوں ) میرے پاس دعا کرانے کے لئے آئی مگر
روتی چلی گئی۔میں بڑا حیران ہوا اور اس سے کہا تم احمدی ہو۔تمہارا خدا کی ہستی پر یقین ہے۔مسکراہٹیں ہمارے
چہروں پر کھیلتی ہیں تم نے رونا کیوں شروع کر دیا ہے۔وہ کہنے لگی میں نے نماز چھوڑ دی ہے میں نے کہا تمہیں کیا
ہو گیا۔تم نے نماز کیوں چھوڑ دی وہ کہنے لگی کہ میں نے نماز پڑھنی اس لئے چھوڑ دی ہے کہ جب میں نماز کی نیت
باندھتی تھی تو گندے گندے خیالات آنے لگتے تھے۔پھر میں نیت تو ڑ کر دوبارہ باندھتی تھی پھر اسی طرح گندے
خیالات آنے لگ جاتے تھے۔آٹھ آٹھ دل دس بلکہ بعض دفعہ میں بیس مرتبہ یہی ہوتا تھا تو میں نے کہا چلو نماز ہی
چھوڑ دو۔خیر اللہ تعالیٰ نے اُس پر فضل کرنا تھا میں نے اسے کہا۔استعمال کر کے دیکھو اگر اللہ تعالیٰ کا حکم نازل
ہو گیا تو تمہیں فائدہ پہنچے گا۔چنانچہ ۱۵/۲۰ دن کے بعد وہ مجھے دوبارہ ملی تو میں نے اسے پہچانا نہیں کیونکہ اس کو جو
حالت میری نظر میں آئی تھی کہ آنسو بہہ رہے ہیں اور بہت پریشان حال اور اب اس کی ساری پریشانی دور ہو چکی
تھی۔میں نے پوچھا تمہیں کوئی فائدہ ہوا ہے کہنے لگی کہ دیکھیں کتنا فائدہ ہو گیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب میں
د
مشعل راه جلد دوم
نے نماز پڑھنی شروع کر دی ہے اور اس طرح برکت بھی آگئی ہے۔ایک عجیب دُعا اور اس کی قبولیت
فرموده ۱۹۷۱ء
292
غرض بیماری کی وجہ سے انسان نہ صرف یہ کہ عملاً عبادت اور اللہ تعالیٰ نے جو دوسرے فرائض عائد کئے ہیں
ان کی ادائیگی میں کمزوری محسوس کرتا ہے بلکہ عبادت کی فرضیت کا احساس ختم ہو جاتا ہے اب ہر چیز جو خدا کے لئے
ہو اور ہر خواہش جو خدا کے لئے ہو وہ ایک لذت اور سرور پیدا کرتی ہے۔ایک دفعہ مجھے کیا سوجھی ( میں یہی کہوں گا
کہ بچوں والا خیال تھا) میں نے ایک دن دعا کی اے خدا تو نے اپنے بندوں کے لئے مختلف قسم کی لذتوں کے
حصول کے لئے مادی اشیاء پیدا کی ہیں مثلاً کھانے میں بھی لذت ہے۔اگر لذیذ کھانا ہو اور خواہش کے مطابق ہو
تو انسان کو اس میں بڑا مزہ آتا ہے۔گرمیوں میں ٹھنڈا پانی یا ائر کنڈیشنڈ روم اور سردیوں میں گرم لحاف سرور پیدا
کرتا ہے اسی طرح کی بے شمار مادی اشیاء ہیں جن سے سرور پیدا ہوتا ہے۔میں نے یہ دُعا کی کہ خدایا! مجھے تو بغیر
مادی اشیاء کے تیرا بخشا ہوا سرور چاہئیے۔ویسے تو یہ کہنا شاید پاگل پن تھا لیکن خدا اپنی شانِ رحمت دکھانے پر آ گیا
کوئی پندرہ منٹ کے بعد میرے جسم اور میرے دماغ اور میری روح میں ایک ایسا سرور پیدا ہوا جس کی کیفیت ۴۸
گھنٹے تک مجھ پر طاری رہی۔پس خدا تعالیٰ کا تعلق تو اس طرح سرور بخشتا ہے کھانا بھی اسی کے حکم سے لذت دیتا ہے ورنہ اگر خدا نہ چاہے
تو بعض دفعہ کھا نا کھانے سے قولنج ہو کر موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔غرض ذنب در اصل خدا تعالیٰ سے دوری کا نام ہے اس سے بچنا چاہئیے۔ساتویں صفت قوت احسان اور صبر
پھر فرمایا کہ جس خدا نے تمہیں اتنا کچھ دیا ہے تو تمہیں بھی ( خدا کی صفت احسان سے متصف ہوکر ) دنیا پر
احسان کرنا پڑے گا۔میں اکثر کہا کرتا ہوں کہ اسی سال ہے ساری دنیا کی گالیاں اور ظلم (ہمارے اوپر ہور ہے
ہیں ) ہماری مسکراہٹ نہیں چھین سکے اور ہم سے قوت احسان نہیں چھین سکے۔ہمارا بڑے سے بڑا دشمن اگر کسی کام
کے لئے ہمارے پاس آتا ہے تو ہم مسکرا کر اس کا کام کر دیتے ہیں۔کیونکہ ہمیں خدا نے بے حد و حساب دیا ہے یعنی
اس کا وہ پیار کہ جس کے نتیجہ میں ہمارا احساس یہ ہے کہ ساری دنیا ہمارے لئے ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
یہ شان ہے کہ آپ کے متعلق فرمایا:
لولاک لما خلقت الافلاک
ہم آپ کے ماننے والے ہیں۔اگر آنحضرت ﷺ کے لئے یہ عالمین پیدا ہوئے ہیں تو آپ کے ماننے
والوں کے لئے بھی پیدا ہوئے ہیں۔اس لحاظ سے یہ ساری یو نیورس یہ عالمین میرے اور آپکے لئے۔پس آر
293
فرموده ۱۹۷۱ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
کے پاس جو آدمی تھوڑا سا لینے کے لئے آتا ہے تم وہ چیز اس کے ہاتھ میں پکڑا ؤ غرض مخالف ( اپنی مخالفتوں کے
با وجود ) قوت احسان ہم سے نہیں چھین سکتے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تم پر خدا تعالیٰ نے بڑا احسان کیا ہے
تمہارے دماغ میں ایک لمحہ کے لئے احسان کا بدلہ لینے کا خیال پیدا نہ ہوا۔اس سلسلہ میں جو تمہیں جو ہدایتیں دی
گئی ہیں اُن کے اوپر سختی سے قائم رہو اور صبر سے کام لو۔صبر کے متعدد معانی
صلى
الله
صبر کے بہت سارے معنی ہیں مثلاً صبر کے ایک معنی تو شجاعت کے ہیں یعنی میدان جنگ میں صبر وثبات
کے ساتھ قائم رہنا اور صبر کے ایک معنی کسی کا بچہ مرجائے تو نوحہ نہ کرنے کے ہیں یعنی اس بات پر قائم رہنا کہ زندگی
اور موت اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور اس کی رضا پر ہم راضی ہیں۔اس طرح یہ صبر مختلف شکلوں میں انسانی
زندگی میں ظاہر ہوتا ہے۔فرمایا اپنے رب کی خوشنودی کیلئے صبر کی راہوں کو اختیار کرو اور اگر تم صبر کی راہوں کو اختیار کرو گے تو تم اپنے
رب کی زیادہ سے زیادہ خوشنودی اور اس کا پیار حاصل کرتے چلے جاؤ گے۔غرض یہ سات حکم حضرت محمد ﷺ کو دیئے گئے ہیں اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے آپ اول المسلمین تھے۔اس لحاظ سے یہ آپ کی سات صفات بن گئیں اور کوئی شخص یہ نہیں کہ سکتا کہ خدا نے فرمایا تھا کہ (اے رسول) تو
مدثر بن اور ( نعوذ باللہ ) آپ مدثر نہیں بنے یا خدا نے فرمایا تھاتم فاند لیکن پھر بھی آپ لیٹے رہے اور خدا نے آپ
کو فر مایا تھا کہ اپنے رب کی صفات کو دنیا میں بیان کر مگر آپ نے اس میں سستی اختیار کی (نعوذ باللہ )۔ایسا خیال
بالکل خلاف واقعہ ہے۔اور ہم دوسروں کو بھی قائل کر سکتے ہیں کہ یہ بات خلاف واقعہ ہے مخالفین اسلام یہ کہ سکتے
ہیں کہ ہم قرآن کریم کو نہیں مانتے کہ وہ خدائی شریعت اور خدا کی کتاب اور خدا کے احکام پر مشتمل ہے لیکن اس
سے وہ انکار نہیں کر سکتے کہ اس میں جو بھی حکم دیا گیا ہے محمد رسول علی علیہ نے اس پر عمل کیا۔آپ تو اول امس
تھے۔سات صفات کی اہمیت
سلمین
پس یہ دراصل سات صفات ہیں جو ہمارے لئے مظلومیت سے کامل محسن بنے تک کے راستے کے نشان
ہیں۔آنحضرت ﷺ کے وقت شروع میں اسلام ایک مظلوم کی حیثیت میں تھا۔کفار مسلمانوں کو گرمیوں میں تپتی
ہوئی ریت یا پتھروں پر لٹا دیتے تھے یا ان کے سینے پر پتے ہوئے پتھر رکھ دیتے تھے۔بعض دفعہ کوڑے لگاتے
تھے۔مسلمان عورتوں کی شرمگاہوں میں نیزے مارتے تھے ان کی لاتیں پکڑ کر گھسیٹتے بلکہ بعض دفعہ چیر دیتے تھے۔غرض مسلمان مظلوم تھے خدا تعالیٰ نے فرمایا۔میں تمہیں یہ سات گر سکھاتا ہوں تم ان پر عمل کرو۔تمہاری جتنی
فرموده ۱۹۷۱ء
294
د و مشعل راه جلد دوم
طاقت ہے اتنی تیاری کر لو یہ یاد رکھیں احمدی بھی یاد رکھیں ! خدا مجھے اور آپ
کو یہ نہیں فرما تا کہ اپنی طاقت سے زیادہ
دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کے لئے تیاری کر و خدا تعالیٰ مجھے اور آپ کو یہ بشارت دے رہا ہے کہ جتنی تمہاری
طاقت ہے جب تم اس کے مطابق تیاری کر لو گے تو اسلام کو غالب کرنے کے لئے اس طاقت کے علاوہ اس سے
بہت زیادہ بلکہ کروڑ ارب کھرب گنا زیادہ طاقت کی ضرورت ہے وہ میں دوں گا اور اس طرح اسلام غالب
آ جائے گا۔پس آنحضرت علی مظلوم تھے مگراللہ تعالیٰ کے احکام پر چل کر محسن کامل بن گئے اس محسن کامل ﷺ کے
نقش قدم پر چل کر مسلمان پہلے زمانہ میں مظلوم سے ظالم نہیں بنابلکہ مظلوم سے ظانی محسن کامل بنا۔حضرت بلال اور صحابہ کرام کی مثال
اب حضرت بلال رضی اللہ عنہ یا دوسرے صحابہ کرام جن پر سرداران مکہ اپنے غرور اور تکبر کے نتیجہ میں ظلم کیا
کرتے تھے۔اس وقت جس وقت وہ تپتی ہوئی ریت کے اوپر لٹائے جاتے اور ان کے اوپر پتھر رکھے جاتے تھے تو
وہ اتباع احکام شریعت کی بہترین مثال قائم کرتے تھے۔پھر خدا نے اسی بلال پر اتنا احسان کیا کہ وہی بلال جو
مظلومیت کی حالت میں تپتی ہوئی ریت کے اوپر پڑا ہوتا تھا اس کے جھنڈے کے نیچے سرداران مکہ اپنی زندگیوں
اور اپنی عزتوں کی حفاظت کے لئے جمع کئے گئے کتنے بڑے احسان کے قابل بنادیا۔بلال کو حضرت نبی کریم ﷺ کا
یہ بھی احسان ہے کہ آپ نے دنیا کو یہ سبق دیا کہ دیکھو بلال جیسا غلام اور دُنیا کا دھتکارا ہوا جب میری محبت میں رہ
کر اور قرآن کریم پر عمل کر کے خدا تعالیٰ کی محبت کا پالیتا ہے تو اُس کی قوت احسان اتنی بڑھ جاتی ہے کہ مکہ کے
سرداران کو بھی اس کے جھنڈے تلے پناہ لینی پڑتی ہے اس میں یہ سبق بھی تھا کہ اسلام پر چلو گے تو خانی محسن کامل
بن جاؤ گے جیسا کہ حضرت بلال تھے اور جیسا کہ اُس زمانہ میں ہزاروں دوسرے صحابہ ظلی محسن کامل بنے۔پھر اُس
وقت ساری معروف دنیا پر احسان کیا۔اسی طرح دنیا میں انسان کے ساتھ چکر چلتا ہے۔آسمانی فیصلہ اور جماعت احمدیہ کا فرض
اب پھر آسمانوں پر یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ اسلام از سر نو اسی شان اور شوکت اور اُسی تر و تازگی کے ساتھ دنیا
میں دیکھا اور پایا جائے گا اور دنیا پر احسان کرنے والا ہوگا جس طرح پہلے زمانہ میں تھا یہ آسمانی فیصلہ ہے زمینی
طاقتیں اسے روک نہیں سکتیں یہ ضرور پورا ہوگا۔لیکن یہ آسمانی فیصلہ مجھ پر اور آپ پر بہت سارے فرض بھی عائد کر
رہا ہے۔خدا تعالیٰ نے نشان دے دیئے ہیں arrows (آمروز) لگے ہوتے ہیں کہ یہ راستہ ہے تمہارے ظلی
محسن کامل بنے کا۔ایک احمدی کے دل میں جب یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ مثلاً سارا انگلستان احمدی مسلمان ہو جائے
تو یہ اس واسطے نہیں ہوتا کہ پھر انگلستان افریقی ممالک میں اس امپریلزم کا ظلم ڈھائے۔یہ ہمارے دل میں خیال
295
فرمودہ ۱ ۱۹۷ء
دومشعل راه جلد دوم
پیدا نہیں ہوتا بلکہ ہمارے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ سارے انگریز مسلمان ہو جائیں۔محمد علی اللہ کا کلمہ
پڑھنے لگ جائیں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی الوہیت کے عقیدہ کو ایک غیر معقول بات سمجھتے ہوئے چھوڑ دیں
اور آنحضرت ﷺ کے عشق میں سرشار ہو کر اللہ تعالیٰ کے قدموں میں جا کر اپنا سر رکھیں اور پھر خالی محسن کامل کی
حیثیت سے جس طرح وہ ایک وقت میں ظالم کامل کی حیثیت میں دنیا میں چھائے تھے اب محسن کامل کی حیثیت
میں غیر مسلم دنیا میں چھا جائیں یہ ہماری خواہش ہے۔یہ خواہش نہیں ہے کہ وہ پھر سے ظالم و سفاک بن جائیں۔پس یہ سات arrows (امیروز ) ہیں یہ سات نشان ہیں جو نشان دہی کر رہے ہیں کہ ان راستوں پر چلو، یہ
صفات اپنے اندر پیدا کرو، پھر خدا تعالیٰ تمہیں کمزور ہونے کے باوجود مظلوم ہونے کے باوجود ظالم بننے سے بھی
بچائے گا اور ظلی محسن کا مل بھی بنادے گا۔غلبہ اسلام اور خدام الاحمدیہ کے فرائض
اب اس وقت جو ہماری نسل ہے یعنی خدام الاحمدیہ جس میں اطفال اور خدام شامل ہیں یعنی جن کی سات
سال سے لے کر چالیس سال تک کی عمر ہے اس پر بڑی ذمہ داریاں ہیں۔اس وقت افق انسانیت پر غلبہ اسلام کی
سعائیں جن کی نگاہیں تیز ہیں انہیں ابھرتی نظر آ رہی ہیں۔جن کی نگاہیں ذرا کمزور ہیں وہ آج نہیں تو کل دیکھ لیں
گے۔لیکن ہمارے اوپر بڑی زمہ داریاں ڈالی گئی ہیں۔ہمیں اخلاقی لحاظ سے ذہنی لحاظ سے اور جسمانی لحاظ سے ہر
وقت چوکس رہنا چاہئیے۔مدثر کے معنی یہی ہوں گے۔وہ گھوڑا کون ہے جس کی پیٹھ پر آپ نے سوار ہونا ہے اور وہ
تیار ہے اور جسے آپ نے خوب کھلا پلا کر تیار رکھا ہوا ہے کہ عرب کے گھوڑے کی طرح نوسو میل بغیر پانی پنے سفر
طے کر لے۔وہ گھوڑا علم کا گھوڑا ہے۔وہ گھوڑا اخلاق کا گھوڑا ہے۔وہ گھوڑا خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو جذب کرنے کا
گھوڑا ہے۔جسے ہم تمثیلی زبان میں گھوڑا کہتے ہیں۔اس کے اوپر آپ نے سوار ہونا ہے محمد ﷺ کے اخلاق کو لے
کر محمد علﷺ کو جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے علوم سکھائے گئے ہیں ان کو لے کر اور جو نور آپ کو دیا گیا ہے اس نور کی
بھریاں بھر کر (اگر اس نور کی بھریاں بھری جاسکیں اور آپ اس کو سمجھ جائیں) آپ نے دنیا کے پاس جانا ہے۔اس
سے لینے کے لئے نہیں بلکہ اسے دینے کے لئے آپ نے جانا ہے اس کام کے لئے آپ کو تیار ہونا چاہئیے۔خدا
کرے ہماری ساری دعائیں اور ہماری حقیر کوششیں کامیاب ہوں اور پینسل جو اس وقت ہمارے دلوں میں فکر پیدا
کر رہی ہے ووہ خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو ہم سے زیادہ حاصل کرے ہم سے کم حاصل نہ کرے۔دعا کی تحریک
الله
اب پھر ہم دعا کر لیتے ہیں۔پھر میں جاؤں گا آپ اپنے کام جاری رکھیں۔موقعہ ملاتو پھر بھی شاید آ جاؤں
ویسے گرمی ابھی مجھے تکلیف دیتی ہے۔اسی واسطے میں پندہ منٹ لیٹ ہو گیا تھا بہت دعائیں کریں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۱ء
296
سے نیکی کی توفیق پانا بھی اللہ کی توفیق کے بغیر ممکن نہیں ہے وہی سب کچھ دینے والا ہے اسی سے سب کچھ مانگیں اور
اصولی طور پر ایک ہی دعا کریں کہ اے خدا! جس طرح حضرت نبی کریم ﷺ کے وقت یعنی نشاۃ اولی کے زمانہ
میں صحابہ کرام نے محمد عہ کے طفیل تیری رحمتوں سے بہت کچھ پایا اب اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے زمانے میں
صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا کی مدد سے جب تو نے ہمیں صحابہ کا مثیل بنادیا ہے تو ہم پر بھی وہی رحمتیں تیری،
اور وہی پیار تیرا، اور وہی لطف تیرا، اور وہی برکتیں تیری نازل ہوں تا کہ ہم بھی خالی محسن کامل کی حیثیت سے اسی
طرح دنیا میں اسلام کو پھیلائیں اور غالب کریں جس طرح اُس وقت صحابہ نبی کریم اور اُن تابعین اور تبع تابعین
نے جنہوں نے صحابہ کرام کے رنگ میں اپنی زندگیوں کو نا تھا لیکن کام کی حیثیت میں دنیامیں اسلام کو پھیلایا
اور دنیا پر اسلام کو غالب کیا تھا۔آؤ دعا کر لیں
( به خطاب روزنامه الفضل ۸ تا ۲۵ جنوری ۱۹۷۲ کے شماروں میں قسط وار شائع ہوا )