سالانہ تربیتی کلاس سے خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۷۲ء
307
حضور نے ۲ ۷-۶ - ۷ کو بوقت سوا آٹھ بجے صبح حضور نے ایوان محمود خدام الاحمدیہ مرکز یہ کی
سالانہ تربیتی کلاس سے خطاب فرمایا۔اس کا مکمل متن پیش خدمت ہے۔(غیر مطبوعہ )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
اس کلاس
کی مجموعی طور پر اچھی رپورٹ آ رہی تھی۔اور اس سے قبل آپ
لوگوں میں بیٹھ کر باتیں کرنے کو دل
چاہتا تھا۔مگر شروع میں مصروفیت کی وجہ سے اور پھر بیماری کے نتیجہ میں اس سے قبل آپ سے باتیں نہیں کر سکا۔یہ
خوشی کی بات ہے کہ یہ کلاس اپنی کیفیت اور کمیت ہر دو لحاظ سے پہلی کلاسز سے زیادہ بہتر ہے۔زیادہ مجالس نے
زیادہ تعداد میں نمائندگی کی ہے۔اور اپنے کام میں زیادہ توجہ دی ہے۔کیونکہ میں زیادہ گہرا مطالعہ آپ کے کام
نہیں کر سکا۔اس لئے میں یہ نہیں کہ سکتا کہ جہاں تک کلاس کی تعلیم کا سوال ہے۔یعنی مرکز کے انتظام کا اور جو
یہاں تقریریں ہوئیں۔ان کا معیار کیسا رہا۔آیا اس میں بھی پہلے سے ترقی ہوئی ہے یا نہیں۔قدم بہتری کی طرف
ہے یا نہیں۔واللہ اعلم بالصواب۔خدا کرے کہ وہ بھی اپنی کیفیت کے لحاظ سے گذشتہ سالوں کی نسبت زیادہ بہتر
ہو۔بچوں اور نو جوانوں پر زیادہ بوجھ پڑنے والا ہے
آپ بچے اور نو جوان جو احمدیت کی طرف منسوب ہوتے اور اپنی زندگی کی اس عمر میں سے گذر رہے ہیں۔آپ کے کندھوں پر اس سے زیادہ بوجھ پڑنے والا ہے۔جتنا بوجھ کہ آج جو بڑی عمر کے خدام اور اراکین
انصار اللہ پر سے یا یوں کہنا چاہیئے کہ جماعت کے جو بڑے ہیں جن کے کندھوں پر آج جماعت کا بوجھ ہے۔اس
سے زیادہ بوجھ آپ کے اوپر پڑنے والا ہے۔اس لئے کہ اللہ کی رحمت احمدیت کی جدوجہد میں وسعت پیدا
کر رہی ہے۔اور اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس جدوجہد کو زیادہ نمایاں طور پر کامیاب کر رہا ہے۔ایک تو آج
گذشتہ کل کے مقابلہ میں خدا کے حضور زیادہ پیش کرنے کی توفیق دی گئی ہے۔اور دوسرے چونکہ خدا کے
حضور جو بھی حقیر پیشکش تھی۔جب وہ قبول کر لی گئی تو اس کا نتیجہ بہر حال پہلے کے مقابلہ میں زیادہ نکلا۔جب تک
ساری دنیا میں اسلام غالب نہیں
آجاتا او محمد ﷺ کا جھنڈا ہر دل میں گاڑ نہیں دیا جاتا۔اس وقت تک کام میں یہ
وسعت اور نتائج میں یہ برکت بڑھتی ہی چلی جائے گی۔اور پھر اس وقت اپنے مقام پر قائم رہنے کا سوال پیدا
ہو جائے گا۔محبت میں ترقی بھی ہوگی۔گہرائی بھی پیدا ہو جائے گی۔تب بھی ظاہری آنکھ اس کو دیکھ نہیں سکے گی۔بھانپ نہیں سکے گی کیونکہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہی فرمایا ہے کہ
صلى
الله
308
فرموده ۱۹۷۲ء
د مشعل راه جلد دوم
لاتزكوا انفسكم هوا علم بمن اتقى (النجم: ۳۳)
یعنی اپنے آپ کو پاک قرار دینا اور تقویٰ اور طہارت کا حکم لگا ناممنوع قرار دیا گیا ہے۔یہ میرا یا آپ کا کام
نہیں ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کے جو فضل ظاہری طور پر اور نمایاں طور پر دنیا کے سامنے آتے
ہیں۔دنیا اس کو پسند کرے یا نہ کرے ان کی حقیقت کو تسلیم کرنا پڑتا ہے۔کیونکہ حقائق کو جھٹلا ناڈھیٹ آدمیوں کا کام
ہے۔دوسرے ساری دنیا ڈھیٹ نہیں ہے۔تیسرے حقائق کو جھٹلاتے چلے جانا ایک ڈھیٹ آدمی کی استعداد سے
بھی باہر ہے۔آج نہیں تو کل اس کو ماننا پڑے گا۔ایک طریقے سے اگر وہ انکار کرتا ہے تو دوسرے طریقہ سے اسے
ماننا پڑتا ہے۔آپ کو سمجھانے کے لئے میں ایک تازہ مثال دیتا ہوں۔بعض لوگ ایک طرف تو یہ کہتے ہیں کہ سارا پاکستان احمدیوں کو کافر کہتا ہے احمدیوں سے نفرت کرتا ہے اور
احمدیت سے بغض رکھتا ہے۔اور احمدیت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کو تیار ہے۔ایک تو اس قسم کی آوازیں
ہمارے کانوں میں پڑتی ہیں اور دوسرے یہ آواز ہمارے کان میں پڑی کہ لائکپور میں جہاں ضمنی انتخاب ہوا ہے؟
پیپلز پارٹی اس لئے جیت گئی کہ وہاں جماعت ان کا کام کرنے کے لئے آ گئی۔اگر پاکستان کی اکثریت جماعت
احمدیہ سے نفرت کرتی اور بیزاری کا اظہار کرتی ہے اور عداوت سے ان کے دل بھرے ہوئے ہیں اور وہ احمدیت کو
مٹانے کے لئے تیار ہیں تو احمدیوں کے کہنے پر وہ پیپلز پارٹی کو ووٹ کیسے دے سکتے ہیں۔ان دو باتوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔باہمی تضاد رکھتی ہیں۔عقلاً یاد نیا ہم سے نفرت کرتی ہے اور
ہمارے کہنے پر ووٹ نہیں دے گی۔یا پھر دنیا ہم سے نفرت نہیں کرتی اس لئے ہمارے کہنے پر ووٹ دے دیتی
ہے۔میں یہ نہیں کہتا۔( آپ اپنے ذہنوں میں ہر دو باتوں کا فرق سوچ لیں ) کہ ہمارا وہاں کتنا اثر پڑا ہے۔میں یہ
کہتا ہوں کہ ہمارے مخالف کے بیان میں تضاد ہے اور متضاد ہونے کی وجہ سے نا معقول بھی ہے۔کیونکہ کوئی متضاد
بیان معقول نہیں ہوسکتا۔اگر کوئی شخص یہ کہے کہ ایک ہی وقت میں سورج بھی نکلا ہوا ہے۔اور اندھیری رات بھی
ہے تو یہ متضاد اور بڑا نا معقول بیان ہوگا۔کوئی سادے سے سادہ عقل بھی اسے تسلیم نہیں کرے گی۔بلکہ میرا خیال
ہے کہ اسی فیصد پاگل بھی اس کو تسلیم نہیں کریں گے۔آخر جنون کی بھی تو مختلف شکلیں ہوتی ہیں۔پس اس وقت ہمارا مخالف جو بیان دے رہا ہے وہ متضاد اور نا معقول ہے۔اس سے ہر عقل مند اس نتیجہ ہے
پہنچتا ہے کہ ان کے ذہن دھندلائے ہوئے ہیں۔ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کریں۔کیا کہیں اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کو دیکھتے تو ہیں لیکن انہیں قبول کرنے کے لئے تیار نہیں۔احمدی ساری دنیا میں محمد ﷺ کا کلمہ پڑھا کر غیر
مسلم کو احمدی مسلمان بھی بنا رہا ہے اور خود ” کا فر“ بھی ہے۔کیا نا معقول بات ہے۔اگر احمدی کا فر ہے تو پھر حمدی محمد ﷺ کا کلمہ پڑھا کر غیر مسلم کومسلمان نہیں بنائے گا۔اور اگر احمدی محمد ﷺ
کا کلمہ پڑھا کر ایک عیسائی کو ایک مشرک کو ایک دھریہ کو ایک بت پرست کو مسلمان بناتا ہے تو پھر وہ کافر نہیں
د دمشعل راه جلد دوم
ہوسکتا۔فرموده ۱۹۷۲ء
309
ایک غیر مسلم کو ایک بار
کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا جاسکتا ہے۔لیکن ایک دن میں سود فعہ کلمہ پڑھ کر انسان کا فر
بن جاتا ہے؟ یہ سراسر غیر معقول اور متضاد بیان ہے۔اور متضاد بیان نامعقول اور نا قابل تسلیم ہوتا ہے۔یہ اللہ کا
فضل ہی ہے کہ جماعت احمدیہ پر جو بھی اعتراض کیا جاتا ہے وہ معقول نہیں ہوتا۔بلکہ متضاد اور نامعقول ہوتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ بڑے فضل کر رہا ہے۔ہمارے کاموں میں ہر لحاظ سے وسعت عطا کر رہا ہے۔مال میں بھی برکت دے کر اور نفوس میں بھی برکت دے کر ترقی عطا کر رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ میری جماعت کے گھروں کو برکت سے بھر دے گا۔ہر احمدی کا سب سے پیارا اور محبوب
گھر تو اللہ کا گھر ہے۔جسے اللہ نے اپنے فضل سے ہمارے لئے بنایا ہے۔یعنی اللہ کے ذکر کو بلند کرنے والی مساجد
متضرعانہ دعاؤں کی آواز سے معمور ہوں تو اس میں ہمارے لئے برکت ہی برکت ہے۔احمدیوں کی دعائیں بڑی کثرت سے قبول ہوتی ہیں۔اسی طرح آپ علیہ السلام یہ بھی فرماتے ہیں۔میری جماعت میں بڑی کثرت سے ایسے لوگ پائے جاتے
ہیں جو زندہ خدا کے زندہ نشانات دنیا کے سامنے رکھنے والے ہیں۔مردوں میں بھی اور عورتوں میں بھی۔بڑوں
میں بھی اور بچوں میں بھی۔بچوں کو ان کی عمر اور ان کے مجاہدہ کے لحاظ سے اور ان کی سمجھ کے مطابق اللہ تعالیٰ کچی
خوا میں دکھاتا ہے۔یہ بڑا نمایاں نشان ہے۔یہ تو آپ کی کلاس کا مختصر جائزہ تھا۔اب جو سبق آج میں آپ کو دینا چاہتا ہوں۔وہ ایک بنیادی حیثیت رکھتا
ہے۔یعنی یہ کہ ہمارے بنیادی عقائد کیا ہیں۔ایک مسلمان احمدی کی حیثیت میں یعنی طفل یا خادم یا انصار کی حیثیت
میں ہمارے عقائد کیا ہیں۔ان میں کوئی ترمیم نہیں کی جاسکتی۔شیطانی وسوسہ نہیں پیدا ہونے دینا چاہیئے۔ہمارا پہلا عقیدہ
ہمارا پہلا عقیدہ خدائے واحد و یگا نہ پر ایمان ہے جس کو اسلام نے اللہ کی حیثیت میں پیش کیا ہے۔اسلام کہتا
ہے اللہ پر ایمان لاؤ اور اللہ کے معنی اور تعریف خود قرآن کریم نے بیان کی ہے۔سورہ الحمد سے تو حید کا بیان شروع
ہوا اور والناس تک چلتا چلا گیا ہے۔مختلف مضامین اور مختلف ابواب ہیں جن میں مختلف پیرایوں میں مختلف
زاویوں سے مختلف پہلوؤں پر بحث کی گئی ہے۔لیکن یہ ایک بنیادی فکر یا بنیادی حقیقت کا بیان ہے یعنی تو حید باری
تعالیٰ کا بیان جو قرآن کریم میں شروع سے ہو کر آخر تک چلا گیا ہے۔غرض ہم اس اللہ پر ایمان لائے ہیں جس نے اس عالمین اس یونیورس (Universe) کو پیدا کیا ہے۔یعنی جو مخلوق ہے وہ اللہ تعالیٰ نے پیدا کی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
310
فرموده ۱۹۷۲ء
الحمد لله رب العلمين
د و مشعل راه جلد دوم
اللہ وہ ہے جو رب ا العلمین ہے۔ربوبیت کا سارا کام اس نے اپنے ہاتھ میں رکھا۔اللہ وہ ہے جو رحمن ہے۔اللہ وہ ہے جو رحیم ہے۔اللہ وہ ہے جو مالک یوم الدین ہے۔اللہ وہ ہے جو قادر مطلق ہے اللہ وہ ہے جو رزق دینے
والا ہے۔اللہ تعالیٰ کی صفات ہیں تو بے شمار لیکن ہماری دنیا سے تعلق رکھنے والی جو صفات ہیں وہ قرآن کریم نے
بیان کی ہیں ان میں سے ہر صفت کے اوپر ہمیں غور کرنا چاہیئے۔اور کسی صفت سے ادھر ادھر نہیں جانا چاہیئے۔یعنی
ہر وہ صفت جو اللہ تعالیٰ کی قرآن عظیم میں بیان ہوئی ہے۔اس سے ادھر ادھر نہیں جانا چاہیئے۔ورنہ تضاد پیدا
ہو جاتا ہے مثلاً قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں رزق دیتا ہوں۔تم ایک دوسرے کے رزاق نہیں ہو۔یہ
ایک بنیادی حقیقت ہے اور توحید کا ایک حصہ ہے۔خدائے واحد ویگا نہ اللہ رب العالمین ہی رزاق ہے۔اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم میں ایک جگہ فرمایا - أَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَارِعُون - (الواقعہ: ۶۵) گویا رزق دینا اللہ کا
کام ہے۔اس واسطے کوئی مؤخد حصول رزق کے لئے ان راہوں کی طرف کبھی متوجہ نہیں ہوگا۔جو اللہ تعالیٰ کو پسند
نہیں۔اور جنہیں اللہ تعالیٰ حرام اور ممنوع قرار دیتا ہے۔کوئی حقیقی موحد خدائے واحد دیگا نہ پر حقیقی معنی میں ایمان
لانے والا رشوت کی راہ سے مال نہیں کمائے گا۔رشوت بھی ایک طرح رزق دیتی ہے لیکن اللہ کہتا ہے رشوت نہیں
لینی۔اور جو شخص یہ کہتا ہے کہ رشوت کے بغیر گزارا نہیں۔وہ بالفاظ دیگر یہ کہہ رہا ہے کہ خدا کامل طور پر رازق نہیں۔اس واسطے اللہ کے علاوہ اپنے مال میں برکت پیدا کرنے کے لئے کسی اور راہ کی تلاش کرتا ہے۔یہ غلط ہے۔پھر
تم خدا تعالیٰ پر ایمان نہ لاؤ۔تو حید جس کے معنی میں صرف خدا ہی رزاق سمجھا گیا ہے اس اعتقاد کے بعد پھر رشوت
کی راہ کو اختیار کرنا اعتقاد اور عمل میں تضاد ہے۔اور ہر تضاد نا معقول ہے۔یعنی ایک ہی وقت میں یہ کہنا کہ اللہ
تعالی رزاق بھی ہے اور رشوت کے بغیر گزارہ بھی نہیں، یہ تضاد ہے۔یہ توحید سے انحراف اور بعد اور دوری کا نام
ہے۔رشوت لینا یا چوری کرنا یا تول کے وقت بعض تاجر ڈنڈی کو اس طرح ہلا دیتے ہیں کہ دیتے ہوئے دوسیر کی
بجائے ایک سیر اور چودہ چھٹانک خریدار کو مل جائے۔یا لیتے وقت دوسیر کی بجائے دوسیر دو چھٹانک خود کو مل
جائے۔تول میں ہوشیاری کے ساتھ بددیانتی کرتے ہیں۔نظر آ رہا ہوتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے لیکن ہونے دیتے ہیں
ب ایک وقت میں صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کو رزاق سمجھنا اور تول کی بددیانتی پر اپنے رزق کا انحصار سمجھنا یہ دو متضاد
باتیں ہیں اور تو حید باری تعالیٰ کے خلاف ہیں۔ایک ہی وقت میں اللہ تعالیٰ کو نعمتوں کا دینے والا اور علم کا سکھانے
وال سمجھنا اور اسی وقت میں امتحان کے پرچے میں نقل کرنا۔یہ توحید کے خلاف ہے۔اور تضاد ہے۔یا تو نقل مارنے
میں برکت ہے یا اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے میں برکت ہے۔کہ وہی فراست دیتا ہے۔اور وہی اچھے نتائج نکالتا
ہے۔دونوں باتیں اکٹھی نہیں ہوسکتیں۔میں اپنے ذاتی تجربہ کی بناپر علی وجہ البصیرت کہ سکتا ہوں کہ ایک لڑکا بڑا
ہوشیار ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسے عقل اور سمجھ دی ہوتی ہے۔اور اس کو تو فیق ملتی ہے کہ وہ محنت کرے۔غرض وہ
بڑا اچھا ہوتا ہے۔لیکن ایک وقت تکبر کا شیطان اس کے دماغ میں گھستا ہے اور اللہ تعالیٰ کی توحید سے اسے پرے
دومشعل
کل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۲ء
311
لے جاتا ہے۔اور خدا تعالیٰ اپنی قدرتوں کا نشان دکھانے کے لیے ایسا کرتا ہے کہ امتحان کے پرچے میں وہی لڑکا
جو اپنی کلاس میں بہترین طالب علم ہوتا ہے، غلطی پر غلطی کرنا شروع کر دیتا ہے۔اور وہ جس کے متعلق اس کے اپنے
نفس کو یا اساتذہ کو یہ یقین ہوتا ہے کہ وہ یو نیورسٹی یا بورڈ میں اول آئے گا وہ فیل ہو جاتا ہے یا تھرڈ ڈویژن میں
پاس ہوتا ہے۔ہمارے اپنے ایک غیر احمدی ساتھی نے تکبر کیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف بدزبانی
کرتا رہا اور اس فعل ممنوع و مکروہ پر اصرار کیا۔تو وہ لڑکا جو Superior Services میں جانے کی تیاری کر رہا
تھا۔وہ گورنمنٹ کالج 2nd Year میں فیل ہو گیا۔یہ اس وقت کی بات ہے جب ہم پڑھا کرتے
تھے (۳۴۔۱۹۳۱ء ) تو یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت سے ہوا۔حالانکہ وہ کلاس میں اچھا اور کلاس کے امتحانوں میں بڑے
اچھے نمبر لینے والا طالب علم تھا۔لیکن جب اس نے تو حید باری سے ٹکر لی یعنی اللہ تعالیٰ کو اس معنی میں ناراض کر لیا
کہ اس کے ایک مقرب بندے کے خلاف آوازے کسے اور یہ سمجھا کہ وہ خدا سے ٹکر لے سکتا ہے تو وہ نافہم
ہو گیا۔دراصل احمدیت سے لڑنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔اگر احمدیت اللہ تعالیٰ نے قائم کی ہے تو پھر احمدیت
سے لڑنا خدا تعالیٰ سے لڑنا ہے۔اور خدا تعالیٰ سے لڑنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔پس یہ تضاد ہے کہ ایک ہی وقت میں خدا تعالیٰ کوعلم اور کامیابی کا سر چشمہ بھی قرار دینا اور اسی وقت میں اس
سر چشمہ علم و کا میابی کو چھوڑ کر نقل کی طرف توجہ کرنا۔اور سمجھنا کہ نقل کر کے ہم اچھے نمبر لے جائیں گے۔یا یہ سمجھنا
کہ ہم اپنے زور سے اچھے نمبر لے لیں گے۔یہ تضاد ہے۔غرض جو خدا کے مقابلہ پر آتا ہے۔وہ۔یہی اعلان کرتا
ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی پرواہ نہیں ہے میں اس کے سلسلہ سے لڑائی مول لوں
گا۔تمہارا خدا ( کہنے والے حماقت میں
کہہ دیتے ہیں) کیا کرلے گا۔ہمارا جواب یہ نہیں ہونا چاہیئے کہ تم خود دیکھ لو گے۔بلکہ ہمارا جواب یہی ہوتا ہے۔ہم تو عاجز بندے ہیں ہوگا وہی جو ہمارا خدا چاہے گا۔ہم تو اللہ تعالیٰ کو کسی بات پر مجبور نہیں کر سکتے۔یہ بھی بڑا
خطرناک وہم ہے۔کہ اگر کوئی ہمیں (ایک احمدی ہونے کی وجہ سے ) دکھ دیتا ہے تو خدا تعالیٰ اسے معاف نہیں
کرے گا۔وہ مالک ہے وہ جسے چاہے معاف کر دیتا ہے۔ہمیں بھی اپنے دل میں تکبر پیدا نہیں کرنا چاہیے۔آخر
عکرمہ بن ابی جہل ) کو مکی زندگی میں اور پھر اس کے بعد ایک عرصہ تک انتہائی اور شدید مخالفت اسلام کے باوجود
اللہ تعالیٰ نے معاف کر دیا۔اگر اس وقت کوئی مسلمان یہ کہتا کہ ہمارا خدا یہ کیا کر رہا ہے ہماری خواہش تو یہ ہے کہ وہ
پکڑا جائے کیونکہ وہ تلوار لے
کر نکلا اور آنحضرت ﷺ کی امت ہی پر نہیں بلکہ آپ کی مقدس ذات پر حملہ کر کے
پ کو ہلاک کرنا چاہا مگر کسی مسلمان نے یہ خواہش نہیں کی ( اللہ ان سے راضی ہو )۔اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی
تھے۔اللہ تعالیٰ نے اسے بھی معاف کر دیا۔کیونکہ ہم خدا کے بندے ہیں۔ہم نے اس کی رضا پر راضی رہنا ہے۔اس نے ہماری رضاء کے مطابق اپنی قدرت کی تاروں کو نہیں ہلانا۔اگر کوئی ایسا سمجھتا ہے تو اس سے زیادہ احمق کوئی
نہیں
312
فرموده ۱۹۷۲ء
،
د و مشعل راه جلد دوم
دد
پس جو بنیادی تعلیم ہمیں دی گئی ہے۔اور جو ہمارا بنیادی عقیدہ ہے وہ تو حید باری تعالیٰ کا ہے۔اور اگر آپ
سوچیں۔آپ کی عمر بھی کم ہے۔لیکن یہ عمر سوچ شروع کرنے کی ضرور ہے سوچ کی انتہاء تک پہنچنے کی یہ عمر نہیں
ہے۔یہ میں مانتا ہوں۔لیکن میں یہ نہیں مانتا کہ کوئی کہے کہ ابھی آپ کو کسی مسئلے پر سوچنا ہی نہیں چاہیئے۔آپ کی یہ
عمر سوچ شروع کر دینے کی ہے۔تو حقیقت یہی ہے کہ اللہ ہی اللہ ہے۔یہ ہے تو حید ہر دوسری چیز لا یعنی ہے۔اور وہ نیت اور لاشی محض۔اور خدا تعالیٰ سے ذاتی پیار یہ ہے کہ جس طرح ایک شخص ایک ایسے راستہ پر سے گذر رہا
ہے جو باغ کے پاس سے گذرتا ہے۔جس میں بڑے اعلیٰ درجہ کے آم لگے ہوئے ہیں۔اور آم کا پھل تیار ہے۔اور بڑا خوبصورت ہے۔وہ اسے دیکھتا ہے تو اس حسن سے لذت اٹھاتا ہے یہ سمجھ کر کہ یہ اللہ تعالیٰ کی ایک خلق ہے۔آپ میں سے بعض نے شاید غور کیا ہو کہ جب پھل اپنے جوبن پر ہوتا ہے تو اس کے اندر ایک حسن پیدا ہوتا
ہے)۔لیکن وہ اس سے ذاتی فائدہ تو نہیں اٹھا سکتا۔اگر وہ اسے توڑے تو چور بن جائے گا۔اور اگر وہ اس آم میں
خدا کی شان اور اس کی قدرت کے جلووں کو دیکھے گا تو خدا تعالیٰ کا پیارا بندہ بن جائے گا۔وہ چور نہیں بنے گا۔بلکہ
اس کا پیارا بندہ بن جائے گا۔تو خدا تعالیٰ کی قدرت کے جلووں کے ساتھ جو پیار ہے یہ چھوٹی سی مثال میں نے دی
ہے تاکہ بچے سمجھ جائیں۔یہ ذہنی پیار کا نتیجہ ہے یہ اس لئے نہیں کہ مجھے کوئی فائدہ پہنچے گا اس لئے کہ یہ ایک حقیقت
ہے۔پیار کے ساتھ پیار کا نتیجہ ہے۔مجھے فائدہ پہنچے یا نہ پہنچے در حقیقت اپنی جگہ قائم ہے حضرت مسیح موعود علیہ
السلام نے لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی معرفت اور اس کا عرفان رکھنے والے اس کے بندے تو وہ ہیں کہ اگر انہیں یہ کہا
جائے کہ خدا تعالیٰ کے پیار کے نتیجہ میں انہیں دوزخ میں پھینکا جائے گا۔تو وہ خدا کے پیار کو نہیں چھوڑیں گے۔اس میں پڑنے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔کیونکہ انہوں نے خدا کی اس حقیقت کو پالیا۔اس کے حسن و احسان
کے جلووں کو دیکھ کر اس سے پرے وہ جاہی نہیں سکتے۔پھر آپ فرماتے ہیں دشمن تو حید اور دشمن اسلام کہتا ہے کہ
جوخدا پر ایمان لائے اور جنہوں نے محمد ﷺ کا ساتھ دیا انہیں دشمن دکھ کیوں پہنچا تا ہے آخر ساری کی زندگی دنیا کی
نظر میں دکھوں کی زندگی تھی۔آخر مدنی زندگی کے ابتدائی سالوں میں بڑی سخت دشوار یاں تھیں۔اور جنگ احزاب
کے موقعہ پر مسلمانوں
کو اور خود سروردوعالم محمد
ﷺ کو پیٹ پر پتھر باندھ کر زندگی کے دن گزارنے پڑے تھے۔اتنی
تکلیف تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ مخالف اسلام کہتا ہے کہ خدا کے بندوں کو اس دنیا میں دکھ
کیوں پہنچتا ہے۔آپ فرماتے ہیں۔تمہاری نظر میں دکھ ہے تو ان سے جا کر پوچھو۔ان سے جا کر پوچھو گے تو وہ تو
کہیں گے ہمیں تو بڑی لذت اور بڑا سرور آ رہا ہے۔جو کچھ بھی ہمارے ساتھ ہو رہا ہے اس سے ہمیں تو سرور آ رہا
ہے۔کیوں سرور آ رہا ہے اس لئے کہ جب دنیا انہیں دھت کارتی ہے اور جتنی شدت سے انہیں دھتکارتی ہے اتنا ہی
اور اتنی ہی شدت سے وہ اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے متعلق یہ لکھا ہے کہ دن کے وقت کفر کے فتوے اور اس قسم کے
دوسرے نعرے میرے کان میں پڑتے ہیں۔اور جب رات کے وقت میں تکیے پر اپنا سر رکھتا ہوں تو میرا پیارا خدا
و مشعل راه جلد دوم
د
فرموده ۱۹۷۲ء
313
بعض دفعه ساری ساری رات کہتا ہے کہ میں تجھ سے پیار کرتا ہوں تجھے اس دنیا کی کیا پر واہ۔جو شخص اپنی
استطاعت کے مطابق خدا تعالیٰ سے اس قسم کا تعلق پیدا کر لیتا ہے وہ دنیا کی مخالفت یاد نیا کی ایذارسانی زبانی ہو یا
جسمانی اس کی کوئی پرواہ نہیں کرتا۔اس نے اپنے زندہ خدا کا زندہ پیار دیکھا ہوتا ہے۔اس کو ذاتی محبت کہتے ہیں۔توحید باری کی حقیقت
غرض تو حید باری کی حقیقت یہ ہے کہ انسان کے دل میں اپنے پیدا کرنے والے رب کی جو حسن کا بھی
سر چشمہ ہے اور احسان
کا بھی سر چشمہ ہے اس کی صفات کی معرفت پیدا ہو جائے۔جو لوگ اپنے رب کی صفات کی معرفت حاصل کر لیتے ہیں، وہ پھر پیار کرنے میں کسی لالچ کے محتاج نہیں
ہوتے بلکہ اپنے پیدا کرنے والے رب سے ذاتی پیار کرنے لگ جاتے ہیں۔پھر دنیا کی کوئی طاقت ان کو اس تعلق
سے دور نہیں لے جاسکتی اور اس تعلق کو قطع نہیں کر سکتی۔دنیا کی خواہ کتنی تیز دھار کی تلوار ہی کیوں نہ ہو۔وہ اس تعلق کو
قطع نہیں کر سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ ایسے شخص کو اگر ہاون مصائب میں اس طرح پیس دیا
جائے جس طرح حکیم جڑی بوٹیوں کو رگڑ کر دوائیوں میں استعمال کرنے کے لئے اس کا ایک پانی یعنی نچوڑ نکالتے
ہیں۔تو اس کو بھی رگڑ کر پیس دیا جائے اس کی ہڈی پسلی ایک کر دی جائے۔پھر اس کو خوب نچوڑا جائے تو جو اس
کا Essence نکلے گا۔وہ محبت الہی ہوگا۔یعنی ایسے لوگوں کو ان چیزوں کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہوتی ان کو خواہ پیس
بھی دیا جائے تو ان کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ جو تعلق ہوتا ہے۔کوئی چیز اس کو قطع نہیں کر سکتی۔پس ہم احمدیوں کا یہ اعتقاد ہے اور ہماری یہ ذہنیت ہے میں یہ نہیں کہتا کہ آپ جو کم عمر بچے ہیں اور ابھی
آپ نے اللہ تعالیٰ فضل کرئے روحانی اور جماعتی اور دینی اور دنیوی طور پر بہت ترقیات کرنی ہیں۔اس زندگی کے
اس مقام میں روحانیت کے اس مقام
پر پہنچیں گے۔میں یہ نہیں کہتا لیکن میں آپ سے یہ ضرور کہتا ہوں کہ ہر
احمدی بچے کو جب اس کو ذرا بھی سمجھ آ جائے۔اور جس عمر میں آپ داخل ہو چکے ہیں اس میں اس راہ کو اختیار کر لینا
چاہیئے۔جس کے آخر میں وہ شخص ہے کہ اگر اس کو کوٹ کوٹ کر اس کا قیمہ بنا کر نچوڑا جائے تو سوائے محبت الہی کے
اس میں سے کچھ بھی نہ نکلے۔آپ کو ابھی سے اس راہ کو اختیار کر لینا چاہیئے تا کہ آپ انتہا ء تک پہنچ جائیں۔سیدھی
راہ ہو اور اس راہ پر حرکت ہو۔تب اس کا ایک نتیجہ نکلتا ہے۔اگر کسی شخص نے لاہور جانا ہو اور وہ سرگودھا کا راستہ
لے لے تو وہ لا ہور نہیں پہنچ سکے گا۔اگر کسی شخص نے لاہور جانا ہو۔اور راستہ لاہور کالے۔اور کسی درخت کے نیچے
چوکڑی مار کر بیٹھ جائے اور چلے ہی نہ تو لا ہور نہیں پہنچ سکے گا۔گو یا منزل مقصود تک پہنچنے کے لئے دو چیزوں کی
ضرورت ہوتی ہے۔ایک صراط مستقیم ہو اور دوسرا صراط مستقیم پر مناسب اور حتی المقدور حرکت ہو۔ایک شخص جو
خرگوش کی طرح دوڑنے والا ہے وہ یہاں سے لالیاں کی طرف روانہ ہو اور راستے میں سو جائے تو جو آدمی کچھوے
کی طرح چلنے والا ہے وہ اس سے پہلے پہنچ جائے گا۔آپ میں سے بہت ساروں نے بچپن میں خرگوش اور کچھوے
314
فرموده ۱۹۷۲ء
دد
د و مشعل راه جلد دوم
کی کہانی پڑھی ہوگی۔یہ کہانی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ محض کہہ دینا کہ اسلام نے ہمیں خدا تعالی تک پہنچانے اور اس
کے قرب کے حصول کی راہ بتادی ہے۔یہ ہمارے لئے کافی نہیں ہے۔ہمیں اس راہ کو اختیار کرنا چاہیئے اور صرف یہ
کہہ دینا کہ ہم خواہ کتنے ہی آہستہ چلیں ہم اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں گے۔یہ بھی کافی نہیں ہے کیونکہ یہ دنیا
امتحان کی دنیا ہے۔اور زندگی کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔اس واسطے کوشش کرنی چاہیئے کہ اپنی طاقت کے مطابق اس تیز
رفتاری سے چلیں کہ اپنی اس محدود اور نا معلوم مدت تک پھیلی ہوئی زندگی میں اپنے مقصد کو پہنچ جائیں۔کیوں کہ
یہاں ہم جو پرچے دیں گے۔اس کے مطابق دوسری زندگی میں نتیجہ نکلے گا۔الا ماشاء اللہ
اللہ تعالیٰ پھر مالک ہے جزا سزا کا وہ چاہے تو گناہ گار کو معاف کر سکتا ہے لیکن یہ سمجھنا کہ خدا یہ چاہے گا کہ مجھ
گناہگار کو معاف کر دے اور دوسرے کو معاف نہ کرے یہ غلط اور نا معقول بات ہے۔اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ ڈرتے
رہنا چاہیئے۔اس سے ڈر ڈر کر زندگی گزارنی چاہیئے۔پس ہمارا پہلا اور بنیادی عقیدہ یہ ہے کہ ہم خدائے واحد و
یگا نہ پر ایمان لاتے ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ کی ان صفات پر ایمان لاتے ہیں جو قرآن کریم نے بیان کی ہیں اور ہر بدی
خدا تعالیٰ کی صفات سے کسی نہ کسی رنگ کا اعتقادی یا عملی انکار ہے۔اسی کو ہم بدی کہتے ہیں۔اسی کو ہم گناہ کہتے
ہیں۔خدا تعالیٰ کی صفات کا اعتقادی اور عملی انکار نہ ہو۔اور انسان کی اس زندگی ( زندگی کہتے ہی حرکت کو ہیں) کی
حرکت اللہ تعالیٰ کی رضاء کی شاہراہ پر اسی جہت میں جس جہت میں وہ چلانا چاہتا ہے۔چل رہی ہو تو وہ نیکی ہے۔اور جو کسی نہ کسی رنگ میں اعتقاد ایا عملاً انکار ہے۔وہ گناہ اور بدی ہے۔دوسری حقیقت ہمیں اسلام نے یہ بتائی کہ
اس ساری یو نیورس (Universe) اس عالمین یعنی ستارے جو نظر آتے ہیں اور جو نظر نہیں آتے۔غرض دنیا میں
جو بھی مخلوق ہے اور دنیا سے مراد صرف یہ زمین نہیں بلکہ جہاں تک ہماری نگاہ پہنچتی ہے یا جہاں تک ہمارا تخیل پہنچتا
ہے یا نہیں پہنچ سکتا جہاں بھی پیدائش ہے خدا تعالیٰ نے یہ سب کچھ پیدا کیا۔ایک ہی خدا ہے جو خالق اور باری
ہے۔یعنی وہ خود ہی پلان کر کے نئے سرے سے پیدا بھی کرتا ہے اور آگے پیدائش کے اصول چلا کر اور ہر فرد کی
ذاتی نگرانی کر کے اس پیدائش کے سلسلہ کو چلاتا ہے۔یعنی یہ نہیں کہ اماں حوا اور باوا آدم سے انسان پیدا کر دیا اور
آرام سے بیٹھ گئے کہ اب تم سلسلہ نسل چلاؤ۔بلکہ ہر ایک کی پیدائش کے وقت اس کی ذاتی نگرانی ہوتی ہے۔اگر
میں اس مضمون کو اسی طرح بیان
کرتا رہا تو یہ زیادہ لمبا ہو جائے گا۔اس لئے اس وقت اس کی تفصیل میں نہیں جانا
چاہتا کیونکہ جو اصل نکتہ میں آپ کے ذہن نشین کرانا چاہتا ہوں وہ میں آگے بیان کروں گا۔پس جو کچھ پیدا ہوا ہے یعنی خلق کی صورت میں اس دنیا میں نظر آتا ہے۔اسے اللہ نے پیدا کیا ہے جس کے
متعلق میں ابھی ذرا زیادہ تفصیل کے ساتھ بتایا ہے۔یہ سب کچھ پیدا کرنے کے بعد اس نے یہ فرمایا کہ میں ایک
ایسی مخلوق پیدا کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے اس دنیا میں جو کچھ پیدا کیا ہے وہ اس کی خدمت کرے اور اس کا نام
اشرف المخلوقات رکھا۔جسے ہم انسان بھی کہتے ہیں۔پس خدا نے سب کچھ پیدا کرنے کے بعد کہا کہ میں ایک ایسی
نوع انسان پیدا کرنا چاہتا ہوں۔کہ میری ہر دوسری پیدائش اس کی خدمت کرے گی۔اس کو قرآنی محاورے میں
فرموده ۱۹۷۲ء
315
مشعل راه جلد دوم
تسخیر کہتے ہیں۔اللہ تعالی فرماتا ہے کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ میں نے ہر چیز جو پیدا کی ہے وہ تمہارے لئے مسخر کردی
ہے یعنی تمہاری خدمت پر لگادی ہے۔جب ہم اس عالمین اور اس خادموں کی دنیا پر نظر ڈالتے ہیں اور ہم یہ محاورہ
بول سکتے ہیں یعنی ہمیں سمجھ آ گئی کہ جو چیز پیدا کی گئی ہے۔وہ انسان کی خدمت کے لئے پیدا کی گئی ہے ) تو پھر ہم
کہہ سکتے ہیں
کہ پھر ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کی یعنی ان خادموں کی خدمت دو قسم کی ہے۔ایک وہ خدمت جسے وہ
بغیر ہمارے مطالبہ کے خود بخود کر رہے ہیں۔مثلاً انسانی پیدائش سے پہلے سورج چاند اور دوسرے ستاروں نے اور
تمام دوسری موثرات (اثر کرنے والی مخلوقات) نے انسان ( کہ جس نے اشرف المخلوقات بننا تھا۔اس کے
لئے زمین کو تیار کیا۔یہ عمل لاکھوں کروڑوں سال میں انجام پذیر ہوا۔یہ تو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے
اس یو نیورس(Universe) کو پیدا کر کے یہ فرمایا کہ میں نے اشرف المخلوقات کو زمین پر بھی آباد کرنا ہے۔زمین پر بھی آباد کرنا میں اس لئے کہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ قرآن کریم سے
معلوم ہوتا ہے کہ بعض دوسرے گروں میں بھی انسانی آبادی ہے۔انسانی سے مراد ہے شعور رکھنے والی اور جیسے یہ
اختیار دیا گیا ہے کہ چاہے تو وہ نیکی کرے اور چاہے تو گناہ کرے ضروری نہیں کہ شکلیں ملتی ہوں۔بالکل ہمارے
جیسی ہی ہوں۔واللہ اعلم۔ممکن ہے بالکل ہمارے جیسی ہوں ممکن ہے اللہ تعالیٰ نے کوئی اور شکل دی ہو لیکن روح
ملتی ہے یعنی روح زندگی پانے والی اور اشرف المخلوقات ہے اور سارے عالمین ان کی خدمت میں بھی لگے ہوئے
ہیں۔بہر حال ان
کا تو ہمیں علم نہیں۔جس نسل کو علم ہوگا۔وہ خود ہی ان سے گفتگو کرلیں گے غرض اس سارے
عالمین کو کہا کہ میں نے ایک اشرف المخلوقات نوع پیدا کرنی ہے۔تم ایک زمین تیار کرو جو اس اشرف المخلوقات کو
قبول کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔پھر جیسا کہ میں نے بتایا نا معلوم زمانے تک بے شمار سال بھی کہہ سکتے ہیں۔غیر محدودزمانہ بھی کہہ سکتے ہیں) اپنے محدود دائرہ میں وہ غیر محدود بن جاتا ہے۔جب نظر اور تمثیل سے جن کی
وسعتیں پرے چلی جائیں سورج بھی اس کام میں لگارہا۔چاند بھی اس کام میں لگا رہا۔سورج نے زمین سے کہا (اشرف المخلوقات کو قبول کرنے کے لئے تیار کرنا تھا نا کہ مجھ سے اتنے فاصلے پر
رہنا میرے قریب نہ آنا کیونکہ تو اگر میرے قریب آگئی تو اتنی گرمی پیدا ہوگی کہ تم اشرف المخلوقات کو قبول نہیں کر سکو
گی۔وہاں وہ اپنی زندگی نہیں گزار سکیں گے۔(اب یہ سائنس کی بات آپ کو بتارہا ہوں )۔اور کہا اس سے دور بھی
نہ چلی جانا۔پھر اتنی ٹھنڈ پیدا ہو جائے گی کہ اشرف المخلوقات یہاں رہ نہیں سکے گا۔پھر زمین کے ذروں کو کہا کہ
میں اپنے پیغامبر اپنے خزانے دے کر تمہارے پاس بھیج رہا ہوں۔زمین کے ذروں میں غیر محدود طاقتیں خدا کے
حکم سے موجود ہیں۔کیونکہ ہم خد تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں۔بہر حال خدا تعالیٰ نے اس کو یہ حکم دیا کہ یہ تم اپنے اندر
سمیٹ لو۔اب وہ غیر محدود طاقتیں ابتدائے آفرینش سے انسان کے کام پر تلی ہوئی ہیں۔گندم کو لے لیں۔کہتے ہیں۔آدم علیہ السلام کے زمانے سے گندم پیدا ہونی شروع ہوئی اور زمین آج تک
گندم اگائی جارہی ہے۔گندم کیا چیز ہے۔گندم زمین سے اجزاء لے کر ہمارے کھانے کے لئے بہترین غذاؤں
316
فرموده ۱۹۷۲ء
د و مشعل راه جلد د۔دوم
میں سے ایک غذا ہے۔تو آدم علیہ السلام سے لے کر اس وقت تک پیدا ہورہی ہے۔جو ہمارا آدم ہے اس پر بھی
قریباً چھ ہزار سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے۔وہ پہلے آدم نہیں تھے۔ان سے بھی پہلے آدم اس زمین پر پیدا
ہوئے۔تاہم اگر یہی زمانہ لے لیں تب بھی چھ ہزار دفعہ ایک کھیتی نے اپنے خزانوں کو اگلا جو اس نے سورج سے
لے کر اپنے پیٹ میں چھپائے ہوئے تھا۔تا کہ انسان اس سے فائدہ تھا سکے۔تو سورج نے اس زمین کو اشرف
المخلوقات کے لئے تیار کیا۔اب دنیا میں بندر کی کوئی ایسی نسل نہیں ہے جو گندم اگائے۔آپ میں سے کسی کو معلوم
ہو تو مجھے بتا دے۔کیا کوئی بندروں کی ایسی نسل ہے جو گندم اگایا کرے۔کوئی نہیں۔اسی طرح خرگوش کی کوئی ایسی
نسل نہیں جو آموں کے باغ لگایا کرے۔کوئی نہیں۔وہ تو درخت پر چڑھ ہی نہیں سکتا۔اگر وہ لگا بھی لیتا تو اسے
کھانے ہی نصیب نہیں ہوتے جب تک وہ سر کر نیچے نہ گر جائے۔اور کوئی کچھوا ایسا نہیں جو امرود کے باغ لگا کر
بیٹھ جائے یہ تو کھاتے نہیں لیکن کوئی طوطا نہیں ہے۔جو آموں کا باغ لگائے آپ لگاتے ہیں تو پھر آ جاتے ہیں۔کہتے ہیں کہ ان
کو غلیلیں مار مار کر یا پٹا نے۔چھوڑ چھوڑ کر یہاں سے اڑاؤ۔چڑیاں آجاتی ہیں۔ہمارے گندم کے
کھیتوں سے کھاتی ہیں۔کئی دفعہ میری زمینوں پر کام کرنے والے آتے ہیں اور کہتے ہیں بڑی چڑی آگئی۔میں
کہتا ہوں کہ جس وجود نے چڑیا کو پیدا کیا ہے اسی وجود نے چڑیا کے لئے غذا بھی پیدا کی ہے۔میں کون ہوتا ہوں
روکنے والا۔تم ان کو کھانے دو۔اور ویسے ہی انسان گھبراتا ہے۔ایک دفعہ میں نے شرمندہ کرنا تھا اپنے کارکن کو۔وہ میرے ہاں
کام کر رہا تھا۔میں نے کہا چڑیا کوئی چالیس پچاس من گندم کھا جائے گی۔کہنے لگا نہیں نہیں اتنی کیسے
کھا جائے گی دس نہیں سیر کھا جائے گی۔میں نے کہا دس ہیں سیر کی خاطر تمہاری آنکھوں میں آنسو کیوں آرہے
ہیں۔خدا نے ان کو پیدا کیا ہے تم ان کو کھانے دو۔ہمیں خدا تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے۔ہم خدا کے بندے ہیں۔ہماری بات ہی یہاں سے شروع ہوئی تھی کہ ہم خدا پر اعتقاد رکھتے ہیں اس نے یہ حکم دیا ہے کہ چڑیا کو ذبح کر کے
کھا جائیں ہمیں خدا نے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ چڑیا کو بھوکا رکھ کر مار دیں۔اس بات سے بڑی سختی سے منع کیا گیا ہے۔آنحضرت ﷺ نے اسے گناہ قرار دیا ہے۔پس ہم تو خدا کے
بندے ہیں۔اگر چڑیا کسی کے کھیت سے کھاتی ہے تو یہ اس کا حق ہے۔خدا تعالیٰ نے اس کے لئے بھی اگایا
ہے۔بہر حال میں یہ بتارہا ہوں کہ ساری دنیا جو پیدا کی اس کو کہا کہ زمین کو تیار کرو۔کہ میری جو اشرف المخلوقات
نوع ہے۔وہ اس کے لئے مناسب بن جائے۔وہ اس کی ضرورتوں کو پورا کرے اور دوسری طرف انسان کو خدا
نے عقل دی گو اس کے فائدے بھی ہیں اور اس میں بے ہودگیاں بھی ہیں اس کی لالچ دن بدن بڑھتی چلی جاتی
ہے۔اصل تو یہ خواہش ہے کہ خدا تعالیٰ کے کسی پیار کے سہارے کھڑے ہو کر تسلی نہیں پالینی یعنی جو ۱۹۷۲ء میں
خدا تعالیٰ جماعت احمدیہ سے پیار کرے یا یوں کہنا چاہیئے کہ جو ۱۹۷۱ء میں ہم نے اللہ تعالیٰ کے پیار کے جلوے
دیکھے جماعت کو بحیثیت مجموعی اجتماعی زندگی میں تسلی نہیں پالینی چاہیئے۔کہ یہ ہمارے لئے کافی ہے اس لئے ہمیں
اللہ تعالیٰ کے کسی اور پیار کی ضرورت نہیں ہے۔بلکہ ۱۹۷۲ء میں خدا تعالیٰ کے پیار کے زیادہ وسیع اور زیادہ گہرے
د دمشعل
قل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۲ء
317
اور زیادہ شدید پیار کے جلوے دیکھنے کی خواہش پیدا ہونی چاہیئے۔تو یہ ایک لالچ ہے یہ ایک خواہش جو انسان کے
دل میں رکھی گئی ہے۔جس کا صحیح استعمال وہ ہے جو میں نے ابھی بتایا ہے۔لیکن بسا اوقات اس کا غلط استعمال بھی
ہو جاتا ہے۔اور انسان چاہتا ہے کہ دنیا میں اسے زیادہ سے زیادہ ملے۔آج کے انسان نے اپنے میں انتہائی لالچ
پیدا کی ہے۔اور زمین نے کہا میرے خزانے تیرے لئے کھلے ہیں۔وہ ایٹم جوزمین کے ذروں نے چھپارکھا تھا۔جب انسان نے کہا کہ مجھے اور چاہیئے تو زمین نے کہا اچھا یہ ایٹم بھی لے لو اور ایک نئی طاقت کا منبع اور سر چشمہ اس
کے ہاتھ میں پکڑا دیا۔جب انسان نے کہا کہ میں زمین سے بھی راضی نہیں میں نے کہیں باہر کی سیر کرتی ہے۔زمین نے کہا یہ لو میرے اجزاء اور اللہ تعالیٰ کے بنائے ہوئے قانون کے مطابق اس کو استعمال کرو۔تم چاند پر پہنچ
جاؤ گے۔چاند پر انسان محض اپنی عقل سے نہیں پہنچتا۔یہ سائنسدان اگر کوئی بات کرے اسلام کے متعلق تو ایک
بنیادی بات یا درکھو۔چاند پر انسان محض اپنی عقل کے زور سے نہیں پہنچ رہا چاند پر انسان جو اللہ تعالیٰ نے زمین ایک
خلق پیدا کی ہے۔جو اشیاء پیدا کی ہیں خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے قانون کے مطابق اپنی عقل کو استعمال کر کے
پہنچتا ہے۔اگر وہ نہ ہو تو یہ پھر کہتے کہ فلاں خرابی پیدا ہوگئی۔سات دن کے بعد راکٹ چلے گا۔کیا خرابی پیدا
ہوگئی ؟ کبھی آپ نے سوچا؟ خرابی یہی پیدا ہوئی تھی کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کے قانون کے خلاف کوئی بات کر دی
تھی۔اب پتہ لگا کہ ایسے کام نہیں چلے گا۔دنیوی لحاظ سے اور حسابی لحاظ سے ذہین اور جو دھاتوں کے ماہرین ہیں
وہ لگے رہتے ہیں یہ دیکھنے کے لئے کہ اس رفتار میں فلاں چیز سے کثافت کے لحاظ سے کتنی رگڑ پیدا ہوگی۔اور اس
سے یہ دھات جل تو نہیں جائے گی۔اور وہ سارے قیافے لگارہے ہوتے ہیں۔سالہا سال سے ہزاروں آدمی یہ
کام کر رہے ہیں۔انسان کس بات کا کام کر رہا ہے۔کیا کوئی نئی چیز پیدا کر رہا ہے۔نہیں بلکہ جو خدا تعالیٰ پیدا کر چکا
ہے اس کا علم حاصل کر رہا ہے اور اس کے بعد کچھ اور بھی کرتا ہے۔لیکن یہ خدمت کے اس مضمون کا دوسرا حصہ ہے
اسے میں بعد میں لوں گا۔پس ایک قسم یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے کہا میں اشرف المخلوقات انسان
پیدا کرنا چاہتا ہوں اس زمین کو تیار کروتا
کہ یہ اسے قبول کرلے ایک یہ خدمت ہے جس میں ہماری کوشش اور عمل کا کوئی دخل نہیں ہے۔یہ ہماری یعنی اسلام
کی اصطلاح میں رحمانیت کے جلوئے رحمانیت کے انعامات کہلاتے ہیں۔یعنی سارے عالمین کی خدمت میں
نے کہا تھا کہ خدا نے ان عالمین کو انسان کے لئے مسخر کیا ہے اس کا ایک پہلو یہ ہے کہ یہ سارے عالمین ہمارے علم
کے بغیر ہماری کوشش کے بغیر ہماری پیدائش سے بھی قبل سے اپنا کام کر رہے تھے۔ہماری خدمت میں بھی لگے
ہوئے تھے زمین کو ہمیں قبول کرنے کے لئے تیار کر رہے تھے۔اگر زمین میں پانی نہ ہوتا اس کی بجائے سمندر
سلفیورک ایسڈ سے بھرے ہوئے ہوتے تو آدمی سلفیورک ایسڈ پی کر زندہ رہ سکتے تھے؟۔چوبیس گھنٹے میں ایک
دفعہ پی کر دیکھ لیں آپ زندہ رہتے ہیں یا نہیں۔تو یہ پانی کس نے بنایا ہے۔عالمین کی خدمت کے نتیجہ میں پانی کی
ی شکل بنی جسے انسان نے قبول کرنا تھا۔اور پھر یہ پھل پیدا ہوئے اور پھر یہ فصلیں اگیں۔اور یہ ہوا کہ اندر مختلف
318
فرمود : ۱۹۷۲ء
دد
دو مشعل راه جلد د
دوم
گیسر Gases کی فیصدی قائم ہوئی۔ہماری اس ہوا میں جس میں ہم سانس لے رہے ہیں اگر آکسیجن ہوتی ہی
نہ تو پھر زمین نے اشرف المخلوقات کی نوع کو قبول نہیں کرنا تھا۔دوسری خدمت وہ ہے جو انسان نے ایس یو نیورس اور اس عالمین سے لینی تھی۔یہ خدمت اس نے اپنی
کوشش اپنے عمل اپنی سمجھ اور اپنی عقل سے لینی تھی۔ایک تو اس پیدائش نے اور اس خلق نے زمین کی تربیت کی کہ
وہ انسان کو اشرف المخلوقات کے طور پر قبول کرے۔انسان اس میں زندہ رہ سکے اور ترقی کر سکے۔چنانچہ زمین کی
ہر چیز نے یہ خدمت کردی دوسری قسم کا خدمت وہ خدمت ہے کہ مثلاً سورج سے خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ اپنے طور پر
تم نے خدمت نہیں کرنی۔گو اس کی ایک خدمت یہ بھی ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ تیری ساری طاقتیں
میرے انسان کے لئے ہیں اور تجھے انسان کا خادم بنایا گیا ہے۔لیکن دیکھ ! تیری یہ ساری طاقتیں انسان کی خدمت
صرف اس وقت کریں گی جس وقت وہ خدمت لینا چاہے گا۔میں آپ کو اس کی ایک موٹی مثال دیتا ہوں۔سائنسدانوں نے ایک بیٹری بنائی ہے۔وہ مجھے بھی تحفہ دے گئے تھے۔یہ بیٹری بہت پہلے کی ایجاد ہے۔ہماری ملک نے بھی کچھ مسالے باہر سے منگوا کر وہ بیٹری بنائی ہے۔اس کو سورج کی شعاعوں سے چارج کرتے
ہیں۔اب سورج کی شعاعوں کی یہ خدمت کہ وہ ہمارے لئے بیٹری چارج کریں جو رات کہ اندھیرے میں
ہمارے کام آئے یہ اس نے اپنے طور پر نہیں کی جب تک کہ انسان نے اس سے یہ خدمت نہیں کی بیٹری چارج
نہیں ہوئی۔پس بعض خدمت کے حصے ایسے ہیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ منشاء ہے کہ جب تک انسان ان کی تربیت
کر کے الہی قانون کے مطابق ان سے خدمت لینے کی کوشش نہ کرے اس وقت تک وہ بالکل خدمت نہیں کرتے۔اس کی اور بھی کئی مثالیں ہیں۔موٹر کار ہے جس میں سوار ہو کر میں یہاں آیا ہوں یا ریل گاڑی اور موٹر بسیں ہیں
جین میں سوار ہو کر آپ ربوہ آئے ہیں۔کیا یہ موٹر کاریں۔ریل گاڑیاں اور موٹر بسیں وغیرہ سورج نے بنادی
تھیں۔چاند نے آسمان سے بھیجیں تھیں یا ستاروں کے قافلے ہمارے لئے ان کو لے کر پہنچے تھے؟ تو یہ بھی مخلوق ہی
ہے اور انسانی خدمت پر مامور ہے لیکن یہ عالمین کا ایک ایسا حصہ ہے جس نے اس وقت ہماری خدمت کی جب ہم
نے اس سے خدمت لینی چاہی۔پانی ہماری زندگی کی ایک بنیادی ضرورت ہے۔ہم روز پانی پیتے ہیں۔پانی
ہماری خدمت کر رہا ہے۔دس دن تک آپ کو پانی نہ ملے اس گرمی میں تو آپ مر جائیں۔بہت سارے تو اس کے
بھی شاید پہلے مر جائیں۔تاہم پانی حاصل کرنے کے لئے آپ کو اس قسم کی محنت نہیں کرنی پڑتی لیکن کچھ محنت
ضرور کرنی پڑتی ہے مثلاً جولوگ دریا کہ کنارے پر رہتے ہیں ان کو اتنی محنت کرنی پڑتی ہے کہ گلاس دریا میں ڈالا اور
پانی بھر کر پی لیا۔اسی طرح نہر کے کنارے رہنے والے لوگوں کا حال ہے۔لیکن جہاں دریا اور نہریں نہیں وہاں
کے لوگوں کو پانی کے لئے بند باندھنے پڑتے ہیں اور وہ بھی ایک قسم کی خدمت لینے کی شکل ہے۔لیکن چونکہ پانی
ہماری زندگی کا ایک حصہ بن گیا ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ آپ ہی آپ ہماری خدمت میں لگا ہوا ہے۔لیکن یہی