سالانہ تربیتی کلاس سے خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم, حصہ 2

د و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۲ء
319
پانی گیس بن کر ریل گاڑی چلائے۔خدا تعالیٰ نے فرمایا خود بخود یہ خدمت نہیں کرے گا۔انسان کوشش کرے گا
انسان محنت کرے گا تب وہ انجن بنائے گا۔جب وہ میرے قانون کہ مطابق یہ چیز بنالے گا تو پھر میرا اسے یہ حکم
ہے کہ وہ انسان کی خدمت میں لگ جائے یہ نہ ہو کہ جو پانی ہے جب اسے انجن میں گرم کیا جائے۔تو وہ ریل کے
کئی کئی من وزنی پہیوں کو دھکا دینے کی بجائے واہمہ بن کر ہوا میں اُڑ جائے۔فرمایا یہ نہیں ہوگا۔جب انسان اپنی
کوشش کرے گا۔تمہیں مسخر کرنے اور زنجیر ڈالنے میں کامیاب ہو جائے گا تو اسوقت تم نے اس کی خدمت پر لگ
جانا ہے۔یہی وہ خدمت کی قسم ہے جسے میں دوسری قسم کی خدمت سے تعبیر کرتا ہوں۔پس بنیادی طور پر خدمت دو قسم کی ہوتی ہے۔ایک یہ کہ ہم چاہیں یا نہ چاہیں خدا کی مخلوق انسان کی خدمت
میں لگی ہوئی ہے۔ہم چاہیں نہ چاہیں صبح ہوتی ہے اور سورج ہمارے اوپر طلوع ہوتا ہے۔ہم چاہیں نہ چاہیں رات
آتی ہے اور ہمارے لئے سکون کا سامان اور آرام اور ستانے کا سامان اور اپنی طاقتوں کو بحال کرنے یا ان میں
دوبارہ طاقت پیدا کرنے کا سامان پیدا کرتی ہے۔ہم چاہیں نہ چاہیں ہمارے لئے کائنات کی یہ مخلوق خدمت میں
لگی ہوئی ہے۔لیکن یہ نہیں ہوگا کہ ہم چاہیں نہ چاہیں انجن چلنے لگ جائے۔ہم چاہیں نہ چاہیں زمین سے پڑول
نکل آئے اور ہماری موٹروں میں استعمال ہونے لگے۔ہم چاہیں نہ چاہیں پٹرول خود ہی صاف ہو جائے اور اس
قابل ہو جائے کہ ہمارے ہوائی جہاز اڑا لے۔ہم چاہیں نہ چاہیں ہوائی جہاز کی اتنی رفتار ہو جائے کہ وہ کشش ثقل
کہ مقابلے میں پرواز کر سکے۔غرض اسی قسم کہ اور ہزار با اصول ہیں جو ایک چیز کو بیلنس یعنی اس میں توازن پیدا
کرنے والے ہیں۔غرض ایک خدمت وہ ہے جس پر یہ کائنات مامور ہے یعنی جسے انسانی خدمت پر مامور کیا گیا ہے۔انسان
چاہے نہ چاہے یہ مخلوق اس کی خدمت پر لگی ہوئی ہے۔ہم اللہ تعالیٰ کو ناراض کر دیں جیسے ابو جہل نے
آنحضرت ﷺ کے مقابلے میں کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ کو ناراض کر دیا تھا تب بھی خدا تعالیٰ نے مخلوق سے یہی کہا
کہ میں نے تجھے بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے پیدا کیا ہے۔اس واسطے اگر انسانی نوع یا اس کا کوئی حصہ یا
کوئی فرد بشر میرا باغی ہو جائے تب بھی تم نے اس کی خدمت کرتے رہنا ہے۔کیونکہ تم خدمت پر مامور ہو صرف
میرے مقرب بندوں کی خدمت پر مامور نہیں ہو بلکہ میرے سب بندوں کی خدمت پر مامور ہو خواہ ان میں سے
کچھ باغی ہی کیوں نہ ہو جائیں۔چنانچہ سورج کفار پر بھی اسی طرح طلوع ہوتا تھا جس طرح مسلمانوں پر طلوع ہوتا
تھا۔اونٹ کفار کے تجارتی قافلے اسی طرح لے کر جاتے تھے جس طرح وہ مسلمانوں کے کام آتے تھے۔چنانچہ ابوسفیان اونٹوں کا ایک بہت بڑا تجارتی قافلہ لے کر گیا تھا اور اسے اس نیت کے ساتھ بھیجا گیا تھا کہ
اس کی جو آمد ہوگی وہ مسلمانوں کے خلاف جنگ میں استعمال کی جائے گی۔اونٹوں سے خدا نے کہا ٹھیک ہے ان
کی نیتیں خراب ہیں لیکن تمہیں حکم یہ ہے کہ تم انسانی شرف کا خیال رکھو۔کفار مکہ خراب ہو گئے ہیں لیکن ان کی نوع
خراب نہیں ہے۔ان میں سے محمد ی
ہے جیسا عظیم وجود پیدا ہوا ہے۔چنانچہ اونٹوں کے قافلے گئے۔اونٹوں نے

320
فرموده ۱۹۷۲ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
انکار نہیں کیا۔گویا ایک تو یہ خدمت جو ہر کس و ناکس کی ہورہی ہے۔ایک دوسری قسم کی خدمت ہے جس کے لئے
انسان کو کوشش کرنی پڑتی ہے۔جہاں انسان کہ لئے کوشش کا سوال پیدا ہو جائے وہاں اس کے لئے دوامکان
ہیں۔انسان آزاد ہے تبھی وہ اشرف الخلوقات بنا۔وہ نیکی کا راستہ اختیار کرے یا بدی کا راستہ اختیار کرے گویا
جہاں بھی اپنی مرضی سے خدمت لینے کا سوال پیدا ہوا وہاں دور ا ہیں کھل گئیں۔ایک نیکی کی راہ دوسری بدی کی راہ۔جہاں لوہے سے تلوار بنا کر دشمن کا مقابلہ کرنے کی خدمت لوہے سے لینے کا سوال پیدا ہو وہاں خدا تعالیٰ نے لوہے
سے یہ بھی کہا کہ اگر میرا بندہ تجھ سے دشمن کے دفاع کا کام لینا چاہتا ہے تو کام کرنا تجھے اسی کے لئے پیدا کیا
گیا ہے۔لیکن یہ دوسری قسم کی خدمت ہے۔جب وہ کوشش کرے۔لوہے کی قسمیں بنائے پھر ا چھے لوہے کا
انتخاب کرے پھر اس کو تلوار کی شکل میں ڈھالے اور اس کی دھار کو تیز کرے اور پھر اس تلوار کو چلانے کی مہارت
حاصل کرے تو لوہے سے کہا گیا کہ اس کے دشمن کا گلا کاٹ دینا۔لیکن یہ خدمت انسان خود تجھ سے لے گا۔تاہم
انسان اس تلوار سے دو قسم کی خدمت لے سکتا تھا اس نے اس سے خدمت کی یا لینے کی کوش کی۔ابو جہل نے تلوار
سے اسلام کے خلاف خدمت لی۔اور حضرت ابو بکر نے اس سے حضرت محمد رسول اللہ اللہ کے نام کو بلند کرنے
کے لئے خدمت لی۔پس خدمتیں دو قسم کی ہوتی ہیں۔ایک خدمت وہ ہے جو خدائی مخلوق خود بخود ہماری کوشش کے بغیر کرتی ہے۔دوسری وہ خدمت ہے جو ہمیں اپنی کوشش اور اپنے علم اور اپنے عزم کہ نتیجہ میں لینی پڑتی ہے۔میں اب اس دوسری
قسم کی خدمت کو لے رہا ہوں۔جہاں انسان نے اپنی مرضی اور منشاء سے خدا تعالیٰ کی مخلوق سے خدمت لینی تھی۔وہاں جب کہ میں نے بتایا
ہے اس کے لئے دور ہیں کھلی تھیں یا بد خدمت لے یا نیک خدمت لے۔فاسقانہ عمل ہو
یا مومنانہ عمل ہو دونوں راہیں اس کے لئے کھلی ہیں۔جب انسان کے لئے اس خدمت کے لینے میں دور ہیں کھلی
تھیں تو عقل ہمیں کہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اگر اپنے بندوں کو بچانا تھا تو آسمان سے ہدایت نازل ہونی چاہئے تھی۔سلسلہ انبیاء کے قیام کی یہی وجہ ہے۔خدا تعالیٰ کی مخلوق سے جو خادم کی حیثیت رکھتی ہے انسان اس سے خدمت
لیتے وقت بہک نہ جائے اور بھٹک نہ جائے۔راہ راست پر قائم رہے اور وہ خدمت لے جو خدا تعالیٰ کا منشاء ہے۔چنانچہ اس غرض کے لئے انبیاء علیہ السلام کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا۔غرض اس دوسری قسم کی خدمت کا تقاضا یہ تھا کہ خدا آسمان سے اترے اور انسان کی انگلی پکڑے اور کہے
تمہیں اجازت تو ہے بھٹکنے کی لیکن تمہارے لئے ایک راہ یہ ہے میری انگلی پکڑ لو گے تو راہ راست سے بھٹکو گے نہیں
تاہم اس میں جبر کوئی نہیں۔اگر چاہو تو میری انگلی پکڑ لو تا کہ انسانی شرف نمایاں طور پر مخلوق کے سامنے آ جائے اور
وہ غرض پوری ہو جائے جس کے لئے یہ کائنات معرض وجود میں آتی ہے۔بس سلسلہ انبیاء شروع ہو گیا۔اس لحاظ
سے ایک خدمت وہ ہے جو انسان نے مخلوق خدا سے اپنی مرضی سے لینی تھی۔اس دوسری قسم کی خدمت کو میں نے
کسی قدر تفصیل کے ساتھ بیان کر دیا ہے۔

کل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۲ء
321
دومشعل
میں پھر بتا دیتا ہوں کہ اشیائے مخلوقہ نے دو قسم کی خدمت کرنی تھی ایک خدمت انسان کی مرضی کے بغیر اپنی
مرضی سے خدا کے حکم کے ساتھ۔مثلاً خدا تعالیٰ نے فرمایا یہ کرو! یہ کرو! کرو!
ایک وہ خدمت ہے جو خدا نے کہا اگر میرا بندہ چاہے تو پھر وہ خدمت کر دینا۔اگر مرا بندہ چاہے تو انجمن کو چلا
دینا۔میں چاہوں تو نہ چلاؤں۔پانی کو یہ حکم تھا تو اس واسطے انجن تیار ہو گیا جس میں پانی گرم ہونے سے وہ چلنے لگتا
ہے۔ویسے انتظار کیا گیا اس زمانے کا جو ہزاروں سال بعد آیا کہ جب انسان نے اپنی محنت اور کوشش سے پہلے
ایک صحیح اصول اور جسمانی صداقت (اس کو ہم صداقت ہی کہیں گے ) کو معلوم کیا جو انسانی ذہن میں چھپی ہوئی
تھی۔اور وہ تھی کہ پانی کو کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔پانی سے کس طرح خدمت کی جا سکتی ہے۔پھر اس کے
لئے انسان نے ایک انجن بنایا۔اس میں کچھ غلطیاں کیں پھر اصلاح کی پھر غلطیاں کیں اور پھر اصلاح کی جو انجن
آج ہمیں نظر آرہا ہے یہ ایک دن میں تو نہیں بنا۔گو آج پانی والا انجن جس کی میں مثال دے رہا ہوں وہ نئی سے نئی
شکلوں میں ڈھلتا چلا جارہا ہے۔بہر حال جو انجن بنا ہے وہ ایک دن میں نہیں بنا اس کو بھی میرے خیال میں تاریخی
طور پر ڈیڑھ دو سو سال لگے۔پہلے ایک انجن بنایا۔اس میں غلطی کی پھر اصلاح کی پھر غلطی کی پھر اصلاح کی۔پس
انسان نے انجن کے متعلق جو غلطی کی اور اصلاح کی اس نکتے کو آپ یاد رکھیں آگے چل کر یہ ہماری اس گفتگو میں
کام آئے گا۔چونکہ انسان نے یہ خدمت لینی تھی اس لئے یہ ڈر پیدا ہوتا تھا کہ وہ غلط خدمت نہ لے۔اشرف المخلوقات
ہونے کہ باوجود اور اس آزادی کی وجہ سے جو انسان کو دی گئی ہے انسان خود کے لئے ہلاکت کے سامان نہ پیدا
کرے۔جس طرح مثلا ایٹم کی دریافت انسان کے فائدہ کے لئے تھی لیکن انسان نے اس سے غلط خدمت لی اور
جس طرح مثلا سیم کے
فائدہ سے
ایٹم بم ایجاد کر لئے۔پس اگر چہ شروع زمانہ سے سلسلہ انبیاء شروع ہو گیا لیکن اس وقت کا انسان اشرف المخلوقات کا
Essence ایسینس یعنی نچوڑ کو قبول کرنے کے لئے جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی طور پر تیار نہیں تھا۔چنانچہ
جس طرح زمین کو ایک لمبے عرصہ تک تیار کرنے کی ضرورت تھی اسی طرح بنی نوع انسان کو بھی ایک لمبے عرصہ تک
تیار کرنے کی ضرورت تھی۔اصل مقصود حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات تھی لیکن آدم کے وقت کا انسان اس عظیم
بوجھ کو جو حضرت رسول کریم ﷺ پر ڈالا جانے والا تھا اٹھانے کے قابل نہیں تھا کیونکہ اس کی ابھی تربیت نہیں ہوئی
تھی۔اس واسطے حضرت آدم علیہ السلام کے ذریعے تھوڑی سی تربیت ہوگئی پھر اور نسلیں آئیں جن میں اور انبیاء
آئے پھر اور زیادہ تربیت ہوگئی۔ہزار ہا سال کی تربیت کے بعد ایک وقت ایسا آیا کہ اللہ تعالیٰ کے علم کامل نے
فیصلہ کیا کہ اب انسان کامل شریعت اور افضل نبی کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو گیا ہے اور ان کی باتیں ماننے کے
لئے تیار ہو گیا ہے۔اگر حضرت محمد ﷺ حضرت آدم کی جگہ مبعوث ہو جاتے اور وہ قربانیاں لینا چاہتے جو صحابہ نبی
صلى الله
اکرم ﷺ نے دیں تو اس وقت کے لوگ کبھی دے ہی نہ سکتے۔

322
فرموده ۱۹۷۲ء
د و مشعل راه جلد دوم
ان کی سمجھ میں ہی نہ آتا کہ بات کیا ہے۔اس زمانہ میں لوگوں کے ذہن اللہ تعالیٰ کی معرفت اور اس کے
احسان کو قبول کرنے کہ لئے تیار نہیں تھے۔اسی واسطے بھٹکتے رہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم نالائق تھی انہوں
ے موسی
بچھڑے کو خدا بنادیا ان کا بچھڑے کو خدا بنانا جو اپنے رنگ میں عجیب تھا یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ
السلام پر آنحضرت ﷺ کی تجلی کیوں نازل نہیں ہوئی۔آپ کے لئے بھی یہ سمجھنا شاید مشکل ہو جاتا ہو کہ کوہ طور پر۔جھاڑ کیوں کھائی۔جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کہ اے خدا۔وہ تجلی مجھے بھی دکھائیں۔اللہ تعالیٰ
وہ
نے فرمایا نہ تم اس بجلی کو دیکھ سکتے ہو اور نہ تمہاری قوم۔حال یہ تھا کہ اُدھر تجلی دکھانے پر اصرار ہور ہا تھا اور ادھر قوم
ایک بچھڑا بنا کر اس کی پرستش کر رہی تھی۔یعنی بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی غیر حاضری میں بچھڑے کی پرستش شروع کر دی تھی۔اللہ
تعالیٰ نے ان
کو بتایا کہ حضرت محمد ہے۔جس تو حید کو قائم کرنے کہ لئے مبعوث ہوں گے۔تمہاری قوم بنی اسرائیل اس توحید کی معرفت کو روحانی اور دینی طور پر حاصل کرنے کے قابل ہی
نہیں۔اس واسطے مزید تربیت کی ضرورت ہے۔چنانچہ پھر مزید تربیت ہوئی۔پس انبیاء کا سلسلہ اس خطر
کے پیش نظر شروع ہوا کہ انسان غلط خدمت نہ لینی شروع کر دے آسمان سے الہی ہدایت نازل ہونی شروع ہوگئی۔جس کے بعد انسان کی تربیت ہوتی رہی تاکہ وہ اپنے اس مقام تک پہنچ جائے جس مقام کے لئے اسے پیدا کیا گیا
ہے۔اور جس کا بہترین نمونہ (جس سے بہتر کوئی اور نمونہ عملاً ہوسکتا ہے اور نہ انسان کے تصور میں آ سکتا ہے ) وہ
حضرت مصطفی عیہ ہیں انسان ان کے حسن کی بھی معرفت رکھے اور ان کے اسوہ پر عمل کرنے کی بھی طاقت
رکھے۔چنانچہ بڑے لمبے عرصہ کے بعد پھر وہ انسان کامل پیدا ہو گیا۔اور جس وقت وہ انسان کامل پیدا ہوا اور وہ
پیدا ہی اس لئے ہوا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت نوح علیہ السلام ( میں پیچھے کو جارہا ہوں ) اور حضرت آدم
علیہ السلام کا زمانہ جو تھا اس سے آپ کا زمانہ روحانی طور پر اور ذہنی طور پر اور جسمانی طو پر اور تربیت یافتہ ہونے
کے لحاظ سے آگے نکل چکا تھا۔اور ساری باتیں تسلیم کرنے کے لئے تیار تھا۔جس کو قرآن کریم نے بیان کیا ہے اور
جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دوسرے کروں میں بھی انسان جیسی آزاد مخلوق بستی ہے۔اب
یہ تصور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم اس زمانہ میں قبول کرنے کے لئے تیار نہیں تھی۔غرض دوسری قسم کی خدمت
میں چونکہ یہ خطرہ تھا کہ انسان غلط کام نہ لے۔اور بھلائی کی بجائے بدی کی راہوں کو اختیار نہ کرے۔اس لئے خدا
نے آسمانی ہدایتوں کا سلسلہ اور انبیاء کی بعثت کا سلسلہ شروع کیا۔اور ان کے ذریعہ بنی نوع انسان کی تربیت کی اس
کا ایک مقصد یہی تھا کہ انسان کی اسی طرح تربیت کی جائے جس طرح زمین کی گئی تھی۔انسان کو قبول کرنے کے
لئے انسان کی تربیت کی جائے حضرت محمد اللہ کو قبول کرنے کے لئے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں

فرموده ۱۹۷۲ء
323
د دمشعل را
قل راه جلد دوم
یا حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ میں انسان حضرت محمد ﷺ کو قبول کرنے کے قابل ہی نہیں تھا۔اس کی ابھی
کما حقہ تربیت نہیں ہوئی تھی اس کے جسمانی پہنی اخلاقی اور روحانی قومی کی تربیت اور ان کی نشو ونما اتنی نہیں ہوئی
تھی کہ حضرت محمد ﷺ کو قبول کر سکے۔اس لئے یہ تربیت ضروری تھی۔اس کا ایک دوسرا حصہ ہے جس کا گویا ایک جوڑ لگا ہوا ہے۔ایک مادی ترقیات اور ایک روحانی ترقیات
صلى الله
کا۔مثلاً آخرت پر ایمان ہے۔حضرت محمد ﷺ نے اور قرآن کریم نے جس رنگ میں اس مضمون کو بیان کیا ہے
پہلی کتب نے اس کو بیان نہیں کیا۔کیونکہ وہ تو میں اس
کو سمجھ ہی نہیں سکتی تھیں۔اور آخرت کے بغیر الہی سلسلہ نامکمل
ہو جاتا ہے اور ایک تماشا نظر آتا ہے۔اس واسطے خدا تعالیٰ نے سختی سے اس کی تردید کی ہے۔اور آخرت کے حق
میں دلائل دے کر بتایا ہے کہ میں نے ان چیزوں کو باطل طور پر پیدا نہیں کیا۔اگر آخرت نہیں۔اگر اس زندگی کے
بعد دوسری زندگی نہیں تو پھر ہر چیز ایک کھیل بن جاتی ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میری ہستی کی طرف
کھیل کو منسوب کرنا اور مذاق کے رنگ میں منسوب کرنا یہ غلطی ہے۔کیونکہ یہ سب چیزیں کمزوری کی علامت
ہیں۔اور میری ذات میں کوئی کمزوری نہیں اور اگر آخرت کی زندگی نہیں اگر اس دنیا میں سب کچھ ختم ہو جاتا ہے تو
پھر یہ دنیا باطل ٹھہرتی ہے۔بے نتیجہ ثابت ہوتی ہے اور اس کی پیدائش کا کوئی مقصد ہی نہیں رہتا۔لیکن ہم نے دیکھا
کہ اتنا کام ہے جو لاکھوں سالوں پر پھیلا ہوا ہے۔اور ایک جہت کی طرف حرکت کر رہا ہے۔لاکھوں سالوں تک
ہر ایک مخلوق کو کہا کہ زمین کو تیار کرو کہ وہ اشرف المخلوقات کو قبول کرے اور اس میں انسان زندہ رہ سکے۔جب
انسان کو پیدا کیا تو ایک الہی ہدایت ناموں کا سلسلہ اور انبیاء علیہ السلام کا سلسلہ شروع کیا۔تا کہ انسان کو تیار کرے
کہ وہ محمد مہ کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔اور آپ ﷺ کی شریعت کا بوجھ ہر لحاظ سے اپنے کندھوں پر
اٹھانے کے قابل ہو جائے۔پھر آنحضرت ﷺ کو پیدا کیا تو ان کی قوم کو دنیا نے اس قدر تکالیف پہنچائیں کہ اگر
دوسری زندگی نہیں تھی اور اگر ہمیں کوئی پیدا کرنے والا سمجھا جائے تو وہ ظالم ٹھہرتا ہے۔ظاہر ہے خدا کے نام کو لے کر وہ کھڑے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے انہیں تکلیفیں پہنچ رہی ہیں اور ان کی
جزاء کے لئے کوئی مقام ہی نہیں رکھا گیا۔صحابہ جو محمد ﷺ کی مظلومیت کی زندگی میں وفات پاگئے یا شہید کر دیئے
گئے ان کی زندگی تو تکلیفوں کے ساتھ ختم ہوگئی۔اب جنہوں نے اپنے عمل اور قربانی اور ایثار کا نتیجہ نہیں دیکھا تو ان
سے ہر شخص یہ کہے گا کہ اے خدا تو نے اس دنیا کو باطل پیدا کیا ہے؟ نہیں ہمارے خدا نے اس دنیا کو باطل نہیں
بنایا۔اور یہ باطل صرف اس وقت نہیں بنتی جب اس زندگی کے بعد دوسری زندگی ہو ورنہ یہ سارا سلسلہ کا ئنات
باطل ٹھہرتا ہے۔اس لئے آخرت پر ایمان لانا ضروری ہے۔ہمیں سمجھ آئے نہ آئے ہمارا ایمان علی وجہ البصیرت ہو
یا نہ ہو جیسا کہ ہزاروں لاکھوں کا ہوا کرتا ہے اور ہوتارہا ہے۔یا ہمارا ایمان بالغیب ہو لیکن آخرت پر ایمان بہر حال
ضروری ہے۔ورنہ یہ سارا سلسلہ بے حقیقت ٹھہرتا ہے۔حالانکہ آخرت ایک ایسی حقیقت ہے۔جس سے ہم انکار
نہیں کر سکتے۔یہ ساری قربانیاں الہی سلسلوں کے لئے ایک حقیقت ہیں۔جس کا ہم انکار نہیں کر سکتے۔چنانچہ

324
فرموده ۱۹۷۲ء
د و مشعل راه جلد د
دوم
جانوں کا قربان کرنا اموال کی قربانی دینا۔بشاشت کے ساتھ آگ کے اندر کود جانا۔ایسے اعمال ہیں جو رائیگاں
نہیں جاتے۔تاہم کسی کے متعلق آگ کو بھی حکم دے دیا کہ تو اسے اس دنیا میں بھی نہیں جلائے گی۔کسی کے متعلق
یہ حکم دے دیا کہ اس دنیا میں جلالے اس اُخروی زندگی میں نہیں جلائے گی۔یعنی جنت کے اندر آگ کا کوئی دخل
نہیں ہوگا۔نہ وہاں اس کا کہنا مانا جائے گا دوزخ میں اس کا کہنا جلانے کے متعلق مانا جائے گا۔روپیہ لے کر سو
روپے دے دے تو کیا بچے نے کوئی تکلیف اٹھائی؟ کیا کہتا ہے آپ کے بچپنے کا دماغ۔اس کو کوئی نقصان پہنچا کہ
فائدہ پہنچا۔؟ کوئی نقصان نہیں پہنچا کیونکہ روپیہ دے کر اس نے سو روپیہ لے لیا۔اگر اس زندگی کے بعد دوسری
زندگی ہے اور یقینا ہے تو اس دنیا کی قربانیاں کوئی نقصان نہیں پہنچا تیں۔اس لئے ہمیں صحابہ کی زندگی میں یہی نظر
آتا ہے کہ وہ اس دنیا سے دوسری دنیا میں اسی طرح ہنستے کھیلتے اور بشاشت سے چلے جاتے تھے۔جس طرح ایک
آدمی اپنے گھر کے ایک کمرہ سے دوسرے کمرہ میں چلا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے اس حقیقت کو پا لیا تھا کہ یہ دنیا
باطل نہیں ہے۔یہ سارا کارخانہ اور یہ سارا نظام جسے لاکھوں سالوں پہلے قائم کیا یعنی زمین کو پیدا کیا۔انسان کو قبول
کرنے کے لئے پھر ہزاروں سالوں میں انسانوں کو تیار کیا حضرت محمدعلی کو قبول کرنے کے لئے اور شروع سے
ہی آسمان سے شریعت نازل کی اور خدا تعالیٰ نے فرشتوں کو بھیجا کہ میرے بندوں کی ہدایت اور رہنمائی کا سامان
پیدا کرو۔لیکن اس کو آزادی دی کیونکہ خدا چاہتا ہے کہ ایک ایسی مخلوق بھی ہو جو اس سے ذاتی پیار رکھتی ہو ہر آن ہر
لحظہ دنیا کی ہر مخلوق خدا تعالیٰ کی حمد کر رہی ہے۔مگر حمد کرنے پر مجبور ہے۔خدا نے کہا میں ایک ایسی مخلوق بنانا چاہتا
ہوں جو مجبور نہ ہوا اور پھر بھی میری حمد کرے میری صفات کی معرفت حاصل کر لے۔چنانچہ اس نے انسان کو پیدا
کیا۔پھر انسانوں میں سب سے افضل حضرت محمد ملتے تھے۔صلى الله
علي
میں نے جو باتیں بتائی ہیں یہ ایک لحاظ سے تمہید بنتی ہے اور یہ تمہید بنتی ہے اس بات کی محمد کے خاتم الانبیاء
ہیں۔ساری مخلوق کو سارے عالمین کو لاکھوں سال تک اسی کام
پر لگایا گیا کہ زمین کو تیار کریں انسان کو قبول کرنے
کے لئے اور پھر ہزاروں سال
انبیاء کو اور ان کی قوموں کو اس کام پر لگایا گیا کہ تربیت دیں۔نوع انسان کو نسلاً بعد
نسل کہ ان کے روحانی اور دوسرے قومی اتنے ترقی یافتہ ہو جائیں کہ محمد ﷺ کو قبول کر لیں لیکن محمد ﷺ کو یا
آپ ﷺ کی امت کو اس کام پر نہیں لگایا گیا کہ کوئی آپ سے بڑھ کر آنے والا تھا جس کو قبول کرنے کے لئے بنی
نوع انسان
کو تیار کیا جانا تھا۔آخری نقطۂ عروج جو انسانیت کا نقطۂ عروج ہے وہاں جب انسان پہنچ گیا اور جو بلند تر
مقام اللہ تعالیٰ کے داہنے طرف عزت اور احترام اور خدا کے پیار کی اور خدا تعالیٰ کے حسن کے جلوں کی اصل
آماجگاہ جو تھا۔اس کرسی پر خدا نے اپنے پیارے محمد ﷺ کو بھا دیا۔یہ ہے خاتم الانبیاء کا مقام آخر میں آنا نہیں۔عجیب بات ہے کہ جس سمندر نے انتیس ہزارفٹ بلند ہمالیہ کی چوٹی پر پانی پہنچادیا۔(ہمالیہ بہت بڑا پہاڑ ہے جس
کی ایک چوٹی دنیا میں سب سے اونچی ہے)۔جس کی انتیس ہزار اور کچھ فٹ کی بلندی ہے۔سطح سمندر سے اور پانی
وہاں نہیں چڑھ سکتا۔کئی آپ میں سے جو زمیندار ہیں وہ جانتے ہیں کہ نچلی طرف سے پانی اوپر لے جانے کے

د
فرموده ۱۹۷۲ء
325
و مشعل راه جلد دوم
لئے مثلا کنویں سے لگا کر کھنچتے ہیں۔یانالی کواونچا کر کے اونچے کھیتوں میں پانی پہنچاتے ہیں۔لیکن خدا کی پر شان
ہے کہ سمندر کی سطح سے جو مقام انتیس ہزارفٹ اونچا تھا خدا تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا وہاں تک سمندر کا پانی پہنچا
دیا۔سمندری پانی سے بخارات بنائے اور پھر ان کو ہواؤں سے اڑایا وہاں سردی پیدا کر دی اور پھر ان کو جمایا برف
کی شکل میں۔اور پھر یہ پانی سورج کی گرمی سے پہاڑی نالوں اور دریاؤں کے ذریعہ اپنی والدہ یعنی سمندر کی گود کی
طرف بڑھنا شروع ہو گیا۔اور اس عرصہ میں وہ لوگ جو مقامی طور پر ماں سے دور تھے ان تک ماں کا دودھ پہنچادیا۔یعنی پانی زندگی کا حصہ بن گیا۔آپ یہ سوچیں کہ جس سمندر نے انتیس ہزار فٹ کی بلندی کو بھی اپنے پانی سے محروم نہیں رکھا وہ سمندر اس
شخص کو اپنے پانی سے کیسے محروم رکھے گا جو اس کے کنارے پر کھڑا ہوا ہے۔کیا محروم کرے گا ؟ عقل کہتی ہے نہیں۔پس محمد ﷺ نے جو روحانی سمندر ہیں ان سے تو یہ فیض رسانی بدرجہ اولیٰ مسلم ہے۔یہ سمندر تو کچھ کھارے
پانی کے ہیں۔کچھ میٹھے پانی کے ہیں۔لیکن وہ تو اتنا لذیذ اور ٹھنڈا اور سرور پیدا کرنے والا اور روحانی لذتوں اور
جسمانی لذتوں اور آرام کے سامان پیدا کرنے والا سمندر ہے۔پس جو روحانی سمندر ہے۔جس سمندر نے جو
زمانی طور پر سب سے دور تھا۔صرف آدم جو ہم کہہ سکتے ہیں انتیس ہزار فٹ سے بھی زمانی طور پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ
زیادہ دور تھے۔چنانچہ جس طرح ظاہری سمندر سے ہمالیہ کی سب سے اونچی چوٹی تک آپ نے پانی پہنچادیا۔اس
طرح آنحضرت کا فیضان حضرت آدم علیہ السلام تک پہنچانے کی ہدایت یہی دی گئی تھی کہ حضرت محمد ﷺ کو قبول
کرنے کے لئے انسانیت کو تیار کرو۔اور یہ محمد اللہ کا ہی پانی تھا۔جو آدم کو دیا گیا۔جتنا وہ برداشت کر سکتے تھے۔اور یہ محمد کا روحانی زندگی بخش پانی تھا۔جو حضرت نوح اور حضرت موسی علیہ السلام کو دیا گیا پس کتنا بے وقوف
ہے وہ شخص جو یہ تو کہتا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کے روحانی حیات بخش پانی نے حضرت آدم اور ان کی قوم کو زندہ کیا
اور اس زمانہ میں آدم کو نبی بنادیا اور پھر نوح کو نبی بنادیا۔ایک معنی میں امتی نبی خلافت کا ایک اور سلسلہ ہے اس میں سارے نبی امتی نبی ہی بنتے ہیں۔ہم مستقل
کہتے ہیں کہ وہ اور معنی کے لحاظ سے ہیں یہ ایک اور معنی کے لحاظ سے ایک تسلسل ہے۔پس اتنا ہی سمجھ لو کہ ایک
اور معنی کے لحاظ سے یہ تسلسل ہے۔اور حضرت محمد اللہ کے اس روحانی زندگی بخش پانی نے نوح کو نبی بنا دیا۔اور
پھر موسیٰ کو بنا دیا پھر عیسی کو نبی بنادیا۔یہ چند گنتی کے نام ہیں۔ہمارے علماء کہتے ہیں کہ ایک لاکھ بیس ہزار انبیاء
صلى
الله
بنا دیے۔محمد ﷺ کے حیات بخش پانی نے زندگی بخش پانی نے اتنے نبی بنادیئے اور وہ قوم جو اس روحانی سمندر
کے کنارے خیمہ زن ہوگئی اور اپنے ڈیرے ڈال لئے۔لوگ کہتے ہیں وہ اس روحانی سمندر سے حصہ نہیں لے سکتی
اگر ہزار ہا سال پہلے یہ پانی آدم کو امتی نبی بنا سکتا ہے تو یہی پانی ام محمد یہ میں تیرہ سو سال کے بعد محمد ے کے
عاشق جس سے زیادہ کسی نے
محمد مے سے پیار نہیں کیا اس کو کیسے نبی نہیں بنا سکتا۔یہ تو روحانی افاضہ ہے۔ہزار ہا
سال پہلے جس سمندر کے پانی نے بخارات اُڑا کر اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے زمانی ہوا ؤں کو زمانے کے لحاظ سے

326
فرموده ۱۹۷۲ء
دو مشعل راه جلد دوم
پیچھے لے جا کر روحانی زندگی عطا کی تھی وہ پانی (پانی تمثیل ہے اسے تمثیلی رنگ میں ذہن میں لاؤ کیونکہ مکان کی
مثال جب میں زمانے سے دوں گا تو وہ تمثیل بن جاتی ہے ) بعد میں جو بعد ہے زمانی اس میں افاضہ کیوں نہیں
کرے گا۔کیونکہ انسانیت کا اصل نچوڑ جس کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا ہے۔جو ذمہ داریاں آسمان سے انسان پر
پڑتی ہیں وہ مکمل طور پر انسان کے ہاتھ میں دے دی گئیں پھر محمد ی ﷺ کا افاضہ ہوا۔پہلوں کو آپ نے فائدہ پہنچایا
بعد میں آنے والوں کو بھی آپ نے فائدہ پہنچایا۔آپ نے یہ فرمایا کہ میری امت کے علماء باطنی ( علماء ظا ہر نہیں)
پہلی امتوں کے انبیاء کی طرح ہیں۔حضرت موسیٰ کے کتنے نبیوں سے یا ان کے ناموں سے یا ان کے ذکر سے
آپ کی واقفیت ہے؟۔جو آپ میں جماعت کا لٹریچر اور کتب پڑھنے والے ہیں ان کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی تحریرات کی رو سے واقفیت ہے۔چنانچہ امت موسویہ میں تیرہ خلفاء پیدا ہوئے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں کہ امت موسویہ میں ایک ایک وقت میں سینکڑوں انبیاء موجود ہوتے تھے۔جن کا نام تاریخ نے یاد نہیں
صلى الله
رکھا۔اور اس کی ضرورت بھی کوئی نہیں تھی۔یہ جو تیرہ نام رکھے گئے ہیں حضرت محمد ﷺ اور مہدی معہود کی صداقت
کو ثابت کرنے کے لئے ہیں ورنہ جس طرح اور سینکڑوں ہزاروں کو انسانیت بھول گئی ان کو بھی بھلا دیا جاتا۔جس
طرح ہر چیز میں ہمیں ایک مقصد نظر آتا ہے۔اسی طرح اس میں بھی ایک مقصد پیش نظر ہے۔پس محمد یا اللہ اس معنی
میں خاتم الانبیاء ہیں کہ کوئی روحانی فیض کوئی شخص حضرت محمد اللہ کے مقابلہ میں کھڑے ہو کر آپ سے دوری کی
راہوں کو راختیار کر کے آپ کی ہدایت سے منہ موڑ کر اور آپ کی لائی ہوئی روحانی روشنی سے بچنے کے لئے اپنے
گھروں کی کھڑکیاں دروازوں اور روشن دانوں کو بند کر کے اور اوپر کالے پردے لگا کر (جس طرح جنگ کے
دنوں میں ہم نے لگا دیئے تھے باہر سے کوئی روشنی نہیں آتی تھی ) کوئی روحانی فائدہ حاصل نہیں کر سکتا۔روحانی فیض
پہلوں نے بھی حضرت محمد اللہ کے فیوض سے حاصل کیا۔روحانی روشنی پہلوں نے بھی محمد ﷺ کے روحانی سورج
سے حاصل کی۔روحانی خوشحالی کے سامان پہلوں نے بھی محمد ﷺ ہی کے ذریعہ سے حاصل کئے۔اور یہ یہی آپ
کا خاتم الانبیاء کا مقام ہے۔زمانی طور پر مسلمانوں
کا ہر فرقہ یہ دعوی کرتا ہے کہ محمد ﷺ خاتم الانبیاء ہیں اس سے ہمیں انکار نہیں ہے۔ہم
یہ کہتے ہیں کہ ہمارا یہ دعویٰ ہے جب تک دوسروں
کو سمجھ نہ آئے وہ تو انکار کر دیں گے۔اور کریں ہمیں ان سے کوئی
شکوہ نہیں لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ میں سے جس نے غور سے میری باتوں کو سنا ہے وہ بھی اس
پر پہنچے گا کہ انسانی فطرت خاتم الانبیاء کے انہی معنوں کو اور یہی معنی ہماری عقل تسلیم کرتی ہے کہ وہ مقام
جہاں آکر ساری رفعتیں اور بلندیاں ختم ہو گئیں اور جس جگہ پہنچ کر (اگر پہاڑ کی مثال لی جائے تو جو پہاڑ کی شمالی
جانب ڈھلوانیں تھیں انہوں نے بھی اسی سورج سے روشنی حاصل کی جو چوٹی پر تھا اور جو جنوب کی طرف ڈھلوان
تھیں انہوں نے بھی اسی سورج سے یا اس چراغ سے یا اس مینار کے بلب سے روشنی حاصل کی جو چوٹی پر تھا۔یہ کہنا
کہ ایک بلند چوٹی پر ایک مینار بنایا گیا اور اس پر ایک نہایت روشن چراغ جلایا گیا۔جس کو ہم روحانی سورج بھی

دد مشعل را
ل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۲ء
327
کہتے ہیں اور وہ جو پہاڑ کی چوٹی کی ڈھلوان کے ہر حصہ میں نظر آ رہا ہے تو ایک حصہ میں تو اس کی روشنی پہنچ رہی ہے
لیکن دوسرے حصہ میں نہیں پہنچ رہی یہ غلط ہے۔ہماری عقل بھی اس
کو تسلیم نہیں کرتی۔ہماری فطرت بھی اسے تسلیم
نہیں کرتی۔جب ہم یہ سوچتے ہیں کہ اتنا لمبا سلسلہ پہلے خلق کا انسان کو قبول کرنے کے سامان پیدا کرنے کا پھر
انسان کی ایک لمبا عرصہ تک تربیت کر کے محمد للہ کے حسن اور احسان کے جلووں کو برداشت کرنے کا وہ جلوہ جو
اپنے صحیح روپ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام برداشت نہیں کر سکے۔اور ان کی قوم نے ایک نہایت بھیانک دلیل
خدا تعالیٰ کے سامنے دی (بھیانک اپنے لحاظ سے کیونکہ وہ بڑی گری ہوئی قوم تھی۔یہ دلیل خدا تعالیٰ کے اس قول
کی تصدیق میں کہ تم اور تمہاری قوم محمد ہے کے جلوے کی ایک جھلک بھی برداشت نہیں کر سکتی۔پس جس قوم نے
اس جلوے کی جھلک کیا سارے جلوے کو برداشت کرنے کی قابلیت حاصل کرنی تھی وہ اس مقام تک نہیں پہنچ
سکتے۔جہاں تک پہلے پہنچے تھے۔پس یہ تو خاتم الانبیاء کے معنی نہیں ہو سکتے۔ہماری عقل کے لحاظ سے بھی
نہیں ہو سکتے۔ہماری فطرت کے لحاظ سے بھی نہیں ہو سکتے۔صحیح معنی ہمارے نزدیک یہی ہیں کہ محمد ﷺ کا مقام
ایسا ہے کہ جس مقام سے پہلوں نے بھی فیوض حاصل کئے اور بعد میں آنے والوں نے بھی صرف آپ سے فیوض
حاصل کئے جو شخص آپ سے دور ہوا جو شخص آپ کے مقابلہ پر کھڑا ہوا۔جس شخص نے جتنا جتنا آپ
کو رد کیا اتنا اتنا
خود کو آپ کے فیوض کے حصول سے محروم کر دیا۔یہ ایک حقیقت ہے اور یہ ہمارا ایمان ہے۔یہ محمد ﷺ کا مقام ہے
یہ وہ مقام ہے جس کے نتیجہ میں ہمارے دل میں اتنی شدید محبت محمد اللہ کے لئے پیدا ہوتی ہے کہ جس کا
حد و حساب ہی کوئی نہیں۔ایک لحظہ کے لئے بھی کوئی احمدی یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ اس کے بچوں کو قتل نہ کیا جائے لیکن محمد ﷺ کو برا
بھلا کہا جائے۔اگر ہمارے اختیار میں ہوا گر دنیا کی اصلاح اس بات میں ممکن ہو تو ہم میں سے ہر ایک تیار ہے کہ
ہمارے سارے بچوں کو قتل کر دیا جائے لیکن محمد ﷺ کی صداقت کو قبول کر لیا جائے۔آخر انتہائی قربانیاں اجتماعی طور پر جماعت کیوں دیتی ہے؟ میں جانتا ہوں کہ جماعت میں کچھ کمزور ایمان
بھی ہیں۔اور بعض منافق بھی ہیں۔سب کچھ الہی سلسلوں کیساتھ لگا ہوا ہے۔منافق بھی یعنی کمزور ایمان والا بعض
دفعہ مخلص بن جاتا ہے کمزور ایمان والوں کی تربیت ہوتی ہے اور وہ کہیں کے کہیں آگے نکل جاتے ہیں اور قابل
رشک وجود بن جاتے ہیں۔اس واسطے کمزور کو دیکھ کر ان کا مستقبل دیکھ کر اور مستقبل کے متعلق اپنی امیدیں دیکھ کر
ہمیں ان سے پیار پیدا ہوتا ہے کہ جو آج کمزور ہے وہ کل کہاں نکل جائے گا۔جن بچوں کو ہم نے (میں تو ان کو بچے ہی کہوں گا) یعنی خدام الاحمدیہ اور جوانی کے پہلے دور میں ہم ہر وقت
گرفت میں رکھتے تھے کہ تمہارے اندروہ کمزوری ہے وقت آنے پر انہوں نے اپنے بھائیوں کے لئے اورمحمد علی
کی صداقت کے لئے اپنی جانیں بھی قربان کر دیں۔اس واسطے کمزور کو ہم دیکھتے ہیں تو ہمیں غصہ نہیں آتا۔یا
ہمارے دل میں نفرت یا حقارت کے جذبات پیدا نہیں ہوتے۔بلکہ مستقبل کی امیدیں اور کامیاب تربیت کے

328
فرموده ۱۹۷۲ء
د و مشعل راه جلد دوم
لئے دل میں پیار پیدا ہوتا ہے۔میں نے اپنی عملی زندگی میں دیکھا ہے کہ وہ شخص جو دس سال پہلے کمزور تھا۔آج وہ
کہیں کا کہیں پہنچ گیا ہے۔جو لوگ دس سال پہلے کسی شمار میں نہیں تھے آج بڑے محبت اور پیار سے آنے والی نسل
ان کے قرب میں جاتی ہے۔آپ کا دل کرتا ہے ان کے ہاتھوں کو پیار کریں۔اور ان کی صحبت میں رہیں۔حالانکہ
دس سال پہلے وہ کمزور سمجھے جانے والے تھے۔پس ہم یقین رکھتے ہیں کہ اس کو جو کمزور ہے بشمولیت اپنی کمزوری
کے یہ نہیں کہے گا کہ ہمارے بچے زندہ رہیں لیکن محمد ﷺ کی عزت قائم نہ ہو۔ہم نے محمد ﷺ کا وہ مقام دیکھا اور
اس کا ہم نے مشاہدہ کیا اور ہم نے محمد علیہ کے احسان کے وہ جلوے دیکھے کہ ہمارا تو رواں رواں آپ کے احسان
کے نیچے دبا ہوا ہے۔اور اگر آپ نہ ہوتے تو جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جو خدا تعالیٰ کو چھوڑتا ہے وہ کتوں
صلى الله
اور بندروں اور سؤروں سے بھی نیچے چلا جاتا ہے۔ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ محمد ﷺ کو چھوڑنے والے کتوں
سؤروں اور بندروں سے بھی نیچے کی زندگی گزار نے والے ہیں۔اس مشاہدہ کے بعد ہم کس طرح اس گندی
زیست کو اس حسن زیست پر ترجیح دے سکتے ہیں ہمیں تو یہی پیاری چیز ہے۔ہماری زندگی میں ایک یہی حسن ہے کہ
محمد ﷺ کا حسن ہماری زندگیوں کو منور کرتا رہے۔اور چمکاتا رہے۔اور اس میں خوبصورتی پیدا کرتار ہے۔اس میں
دلر بائی پیدا کرتار ہے۔پس ہم تو محمد ﷺ کے مقام کو پہچانتے ہیں۔اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ہی آپ کے مقام کو پہچانتے ہیں۔پہلا
ہمارا عقیدہ توحید کا ہے۔ہم نے رشوت کا سہارا نہیں لینا ہم نے چوری کا سہارا نہیں لینا۔ہم نے انسان کی سفارش کا
سہارا نہیں لینا۔ہمیں دوسرے کے سہارے سے کیا ہم نے اپنے سہارے بھی نہیں رہنا۔ہم نے خدا کے حکم کے
مطابق خدا کی بنائی ہوئی چیزوں سے پوری تدبیر کرنی ہے۔لیکن وہاں ٹھہر کر ہم نے یہ نہیں کہنا کہ ہم نے اپنا مقصد
حاصل کر لیا۔ہم نے یہ کہنا ہے اے خدا تو نے کہا کہ تدبیر کرو۔ہم نے تدبیر کی اور ہم جانتے ہیں کہ جب تک تیرا
فضل نازل نہیں ہوگا ہم کامیاب نہیں ہوں گے۔پھر ہم نے تدبیر کی چھت کو (جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا )
آسمان تک لے گئے۔لیکن اس کے نیچے دعا کے ستون کو قائم کرنا ہے اس کے بغیر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے۔صرف
دعا سے اور عاجزی کے ساتھ اور عاجرانہ راہوں کو اختیار کر کے تضرع کے ساتھ خدا تعالیٰ کے دامن کے ساتھ
چمٹ کر اسے یہ کہہ کر کہ اے ہمارے رب ہم تجھے چھوڑیں گے نہیں جب تک تیرے فضل کو حاصل نہیں کریں گے۔تب ہم کامیاب ہوں گے۔ہمارے نفس ہمارے لئے بت نہیں ہیں۔ہمارے علم اور ہماری فراست ہمارے لئے
بت نہیں ہیں۔ہمارا زور اور ہماری دنیوی حالت ہمارے لئے بت نہیں ہے۔خدا کا فضل اور احسان ہے اور
ہمارے دل اس کی حمد سے لبریز لیکن ہمارا ایک ہی سہارا ہے۔ہماری زندگی اور ہماری بقاء کا ایک ہی ذریعہ ہے۔وہ خدا تعالیٰ کا دامن ہے جسے ہم نے حضرت محمد ﷺ کے طفیل اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام مھدی معہود کے
ذریعہ حاصل کر لیا۔اس کے علاوہ ہمیں اور کچھ نہیں چاہیئے۔پس ایک تو ہمارا یہ پختہ اور صحیح عقیدہ ہے۔جو خدا نے ہمیں سکھایا ہے۔اللہ پر ہمارا ایمان ہے۔یا ایمان باللہ

فرموده ۱۹۷۲ء
329
د دمشعل را
مل راه جلد دوم
جو خدا ہمیں کہتا ہے۔قرآن کریم میں سکھاتا ہے۔دوسرے یہ ہمارا عقیدہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو کچھ پیدا کیا ہے
انسان کے لئے پیدا کیا ہے۔اور تیسرے ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ یہ جو اس کی خدمت ہے یہ دو قسم کی ہے۔ایک وہ کہ ہم
چاہیں یا نہ چاہیں ہماری خدمت ہو رہی ہے۔مثلاً یہ سورج چڑھتا ہے۔اس کی روشنی زمین کو طاقت بخش رہی ہے۔خواہ ہم پسند کریں یا نہ کریں خواہ ہم اپنے آپ کو اس کا اہل بنا ئیں یا نہ بنائیں۔سورج کی روشنی پڑتی رہے گی اور
دوسری قسم کی خدمت وہ ہے جو ہم کوشش سے ان چیزوں سے لیتے ہیں۔اور جب کوشش سے ان چیزوں سے
خدمت لینے کا سوال پیدا ہوا تو آسمانی ہدایت کا نازل ہونا ضروری ہو گیا۔ورنہ انسان بہک جاتا اور شیطان کی گود
میں چلا جاتا تو پھر آسمان سے ہدایت کے نزول کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اور ایک سلسلہ نبوت جاری ہو گیا۔ہزاروں
سالوں کی تربیت کے نتیجہ میں اس میں محمد ﷺ اور آپ کی شریعت کو قبول کرنے کے سامان پیدا کئے۔پھر کامل اور
مکمل شریعت آگئی اور شریعت کے ) لانے والے کا نام محمد ہی تو ہے ہمارا ذرہ ذرہ ہمارا جگر اور ہماری روح آپ
پر قربان ہو۔ہمارے اگلے اور پچھلے آپ (ﷺ) پر فدا ہوں۔ہماری ہر چیز آپ پر قربان ہو۔ہم نے آپ کے
پیار اور آپ کے احسان
کو دیکھا۔ہم آپ کے علاوہ کسی اور کی طرف نگاہ نہیں کر سکتے۔یہ آپ کا وہ مقام ختم نبوت
ہے جسے ہم نے پہچانا ہے اور جسے ہمارے نزدیک ہمارے مخالفین نے نہیں پہچانا۔بایں ہمہ وہ ہمیں منکرین ختم
نبوت کہیں بھی تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔کیونکہ وہ جو خدائے قادر و توانا ہے اور خاتم الانبیاء کو پیدا کرنے والا ہے وہ کہتا
صلى الله
ہے کہ تم میرے محمد (ع) کو پہچانتے اور میری توحید پر قائم ہو۔میں تم سے پیار کرتا ہوں۔جب خدا تعالیٰ کے پیار کی یہ آواز ہمارے کانوں میں پڑتی ہے تو پھر اگر ساری دنیا اپنے سارے کام کاج
چھوڑ کر ہم پر کفر کے فتوے لگانا شروع کر دے۔تب بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔اس پیاری آواز کے بعد بعض لوگوں
کے کفر کے فتووں کو بھلا حیثیت اور قدرو قیمت ہی کیا ہے۔اس پیار کے مقابلہ میں دنیا کی ہر چیز بیچی ہے۔پس یہ ہمارا عقیدہ ہے۔ہم دل سے حضرت محمد ﷺ کو خاتم الانبیاء مانتے ہیں۔آپ خاتم الانبیاء ہیں اور اس
بلند مرتبہ اور شان کے نبی ہیں کہ آپ سے پہلے نبیوں کی نبوتیں بھی آپ کے فیض رسالت کی مرہون منت تھیں اور
آپ کے دور میں آنے والوں کے روحانی درجات بھی آپ ہی کے فیوض کا نتیجہ ہیں۔ہمارا یہ بھی عقیدہ ہے اور ہم اس عقیدہ پر قائم ہیں کہ قرآن کریم ایک کامل اور مکمل کتاب ہے۔ہم اس عقیدہ
پر بھی قائم ہیں کہ جیسا کہ قرآن کریم نے اعلان کیا ہے اور کھول کر اور بار بارا انسان کے سامنے رکھا ہے۔اس
زندگی کے بعد ایک دوسری زندگی برحق اور درست ہے۔انسانی زندگی موت کے ساتھ ختم نہیں ہو جاتی۔خدا تعالیٰ
کی یہ پیدائش عبث نہیں ہے۔خدا تعالیٰ کی خلق میں اس کی صفات کے بے شمار حسین جلوے باطل نہیں ہیں۔وہ
ضائع ہونے والے نہیں ہیں۔وہ بے نتیجہ نہیں ہیں۔پھر ان کا کیا نتیجہ ہے؟ ان کا نتیجہ اخروی زندگی ہے۔اس
زوی زندگی کا ہمیں پتہ نہیں۔لیکن ہم اس زندگی پر ایمان بالغیب رکھتے ہیں۔جب جائیں گے دیکھ لیں گے۔لیکن ہم اس حقیقت پر ایمان رکھتے ہیں کہ اخروی زندگی کا وجود اس دنیوی زندگی کی پیدائش اور خلق یعنی اللہ تعالیٰ

330
فرموده ۱۹۷۲ء
دو مشعل راه جلد دوم
نے جو کارخانہ حیات قائم کیا ہے اس کو برحق ثابت کرنے کے لئے ضروری ہے۔ورنہ ہر چیز باطل ٹھہرتی ہے۔پس ہم آخرت پر ایمان لاتے ہیں ہم اسلام کو مانتے ہیں۔ہم قرآن کریم پر ایمان لاتے ہیں ہم حضرت
محمد مصطفی میت و کوحقیقی معنوں میں اور بچے طور پر خاتم الانبیاء مانتے ہیں۔ہم خدا تعالیٰ کی توحید پر قائم ہیں۔ہم نے
اس
کی توحید کا جھنڈا اپنے دونوں ہاتھوں کے ساتھ اور اپنی روح کی ساری قوتوں کے ساتھ پکڑا ہوا ہے۔ہم ایک
لحظہ کے لئے بھی خدا تعالٰی سے دوری کو پسند نہیں کرتے۔کبھی بشری کمزوری لاحق ہو یا غفلت ہو جائے تو ہم تو بہ اور
استغفار کی چیخوں کے ساتھ واپس اس کی طرف لوٹتے ہیں اور اس سے امید رکھتے ہیں کہ وہ ہماری لغزشوں کو
معاف کر دے گا اور ہماری غفلتوں کو بھول جائے گا اور ہماری گناہوں کی پردہ پوشی کرے گا اور اپنی مغفرت کی چادر
ان پر ڈال دے گا۔پھر وہ ہمیں ویسا ہی بنا دے گا۔جیسا کہ ہم اس کے فضلوں اور رحمتوں کے سایہ تلے اس کے
پیارے مشرف تھے یا اگر نہیں تھے تو اس کے پیارے بننا چاہتے تھے۔غرض یہ ہمارے بنیادی عقائد ہیں۔میرا تو خیال تھا کہ شاید بیماری کی وجہ سے دس پندرہ منٹ ہی بول سکوں
گا اور اس مضمون کا مختصر عنوان ہی بتا سکوں گا۔اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی۔میں بولتا چلا گیا آپ ہی سے اکثر
بچے میری باتوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ہر ایک خدا کے فضل سے اپنی استطاعت کے مطابق سمجھا ہو گا۔میں
نے سوچا تھا کہ اس مضمون کا عنوان مختصر بیان کروں گا اور ان کا خلاصہ تحفتا آپ کو کل پچھلے پہر دے دوں گا۔میں نے اس وقت چند بنیادی عقائد کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔میں ان کو خلاصہ پھر دہرا دیتا ہوں۔ہمارا اللہ تعالیٰ پر ایمان ہے۔اس اللہ پر جس کو قرآن کریم نے صفات حسنہ کا ملہ کے ساتھ پیش کیا۔اللہ تعالیٰ کی
قدرتوں پر بھی ہمارا ایمان ہے۔اس نے جو کچھ پیدا کیا ہے۔انسانی خدمت کے لئے پیدا کیا ہے۔ہمیں یہ یقین
ہے کہ یہ خدمت عقلاً دو قسم کی ہے۔ایک وہ جو ہماری خواہش کوشش اور محنت کی محتاج نہیں۔نہ اس کی اسے کوئی
ضرورت ہے۔ہم چاہیں نہ چاہیں کچھ چیزیں یا اکثر چیزوں کے بہت سے حصے انسانی خدمت میں لگے ہوئے
ہیں۔دوسری خدمت ایسی ہے جس کے لئے انسانی کوشش کی ضرورت ہے۔اور یہ کوشش دنیوی فوائد کے لئے بھی
ہے۔اور روحانی فوائد کے لئے بھی۔لیکن انسانی قوی کا جو سلسلہ ہے اس میں ہر چیز بلا واسطہ یا بالواسطہ روحانی
تربیت ہی کے لئے مامور ہے۔بظاہر نظر آتا ہے کہ روٹی نے پیٹ پالا یا دنیوی پریشانیوں سے دولت نے نجات
دلائی لیکن اندر سے یہ نظر آیا۔كادالفقران يكون كفراً
اگر یہ دولت نہ ہوتی تو بہت سے انسان کفر کی راہوں کو اختیار کرتے اور توحید کی راہوں کو چھوڑ دیتے۔غرض دوسری قسم کی خدمت کے لئے انسانی کوشش کی ضرورت ہے۔تاہم یہ بھی بالآ خر روحانی فوائد پر منتج
ہوتی ہے۔یوں تو اس کائنات کی ہر چیز انسان کی خدمت کے لئے پیدا کی گئی ہے۔تاہم ان سے خدمت لینے کی
ایک راہ یا ان کے اندر خدمت کرنے کی جو طاقت ہے اس سے فائدہ اُٹھانے کا ایک طریق یہ ہے کہ انسان

·

آج 10 میں سے 10 باقی