سالانہ تربیتی کلاس سے خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم, حصہ 3

دد مشعل راه
راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۲ء
331
خود کوشش کرے اور ہمت سے کام لے۔وہ جتنی زیادہ کوشش کرے گا اور ہمت سے کام لے گا اتنی زیادہ ان سے
خدمت لیتا رہے گا۔جس رنگ کی وہ کوشش کرے گا اس رنگ کی ان سے خدمت لے گا۔اس سے ہم اس نتیجہ پر
پہنچتے ہیں کہ انسان اپنے اندر کوئی ایسی خوبی نہیں رکھتا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے پیار کے جلووں اور اس کی آسمانی
ہدایت کے بغیر صحیح رنگ میں مخلوق سے دوسری قسم کی خدمت لے سکے۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے پیار کا ایک
نہایت حسین جلوہ انسان کو یہ دکھایا کہ انسان کو بھٹکنے اور بے راہ رو ہونے سے بچانے کے لئے سلسلہ انبیاء کا ایک
تسلسل شروع کر دیا۔اور اس میں ایک چیز یہ بھی رکھی کہ انسان جو اشرف المخلوقات ہے جس پر روحانی طور پر
حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی کامل شریعت کا بار ڈالا جانے والا تھا اور آپ کے حسن و احسان کو دیکھنے جانچنے اور
فائدہ اٹھانے کے لئے جس روحانی طاقت کی ضرورت تھی اس کے لئے انسان کو تیار کیا جائے۔گویا بعثت انبیاء کی
ایک غرض یہ ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر قیامت تک کسی وقت انسان بہک نہ جائے۔اور کائنات کی
مختلف اشیاء سے صحیح معنوں میں خدمت لے اور سلسلہ انبیاء کے تسلسل میں ایک شاہراہ جو کی تھی وہ یھی کہ انسان کو
حضرت محمد رسول اللہ کی شریعت کے قبول کرنے کے قابل بنایا جائے تبھی انسان بے راہ روی سے محفوظ ہوسکتا
ہے۔یہ دونوں سلسلے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔مقصد ایک ہی ہے۔لیکن دو شکلوں میں آ جاتا ہے۔آنحضرت ﷺ کا وجو د سب سے زیادہ منور ہے۔آپ صاحب حسن و احسان ہیں۔آپ کی لائی ہوئی
شریعت سب سے زیادہ کامل اور مکمل ہدایت نامہ پر مشتمل ہے۔یعنی آنحضرت مه خود منور اور صاحب حسن
احسان اور آپ کی شریعت کامل اور مکمل ہے۔اور یہی مقام ختم نبوت ہے۔اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے علاوہ آج
صحیح معنی میں شاید کوئی خاتم الانبیاء کی حقیقت کو سجھتا ہو۔تاہم اس بات سے ہم انکار نہیں کر سکتے کہ ہوسکتا ہے کوئی
صلى الله
چھپا ہوا دماغ ہو جو اس حقیقت کے سمجھنے میں بڑا قریب ہو۔ہم اس بات پر بھی ایمان لاتے ہیں کہ قرآن کریم کی شریعت کامل اور مکمل شریعت ہے۔اس کی کوئی آیت
اس کا کوئی لفظ اس کا کوئی حرف حتی کہ اس کا کوئی شععہ منسوخ نہیں ہو سکتا اور نہ بدل سکتا ہے اور نہ آج تک بدلا
ہے۔یہ ایک کامل کتاب ہے اور خدا کی حفاظت میں ہے۔پہلی سب کتب بدل گئیں۔ایک دفعہ میں نے ایک
پادری کو ایک پیغام بھجوایا۔جس آدمی کو میں نے بھیجا تھا اسے میں نے کہا تم اپنی طرف سے بغیر کسی دلیل دیئے یہ کہنا
کہ تم اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ بائیل محرف و مبدل ہو چکی ہے۔چنانچہ پادری پندرہ بیس منٹ کی بحث
کے بعد کہنے لگا تم سچ کہتے ہو ہم انکار نہیں کر سکتے۔لیکن ہر مسلمان انکار کر سکتا ہے۔اور اس انکار کو علی وجہ البصیرت
بیان کر سکتا ہے اور دلائل کے ساتھ ثابت کر سکتا ہے ہے کہ قرآن کریم اپنی اصلی اور ازلی شکل میں جیسا کہ پہلے تھا
اب بھی موجود ہے۔کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کی حفاظت میں ہے۔دوسرے یہ ایک عجیب چھوٹی سی کتاب ہے۔پہلے انبیاء کی کتب کے مقابلہ میں بھی چھوٹی ہے اور آج کل
کے جو بڑے بڑے پھنے خان فلاسفر اور سیاسی راہنما اور مدبر سمجھے جاتے ہیں مارکس وغیرہ ان کی کتب کے مقابلہ

332
فرموده ۱۹۷۲ء
دو مشعل راه جلد دوم
میں بھی بڑی چھوٹی ہے لیکن چودہ سو سال میں آگے روز بدلے ہوئے مسائل کو حل کرتی چلی آرہی ہے۔اور
قیامت تک حل کرتی چلی جائے گی۔لیکن کارل مارکس جس کے متعلق آج دنیا میں کارل مارکس زندہ باد اور ایشیا
سرخ کے بڑے نعرے لگ رہے ہیں اس کے نظریات اور خیالات پر مشتمل کتابیں قرآن کے مقابلہ میں بیچ ہیں۔بلکہ کوئی نسبت ہی نہیں ہے۔مارکس کے نظریات اور خود مارکس کی زندگی زمانہ کی نظروں سے دن بدن او جھل
ہورہی ہے لیکن اسلام ابدی مذہب ہے اور اس کی رو سے ابدی حیات ایک ہی ذات کو حاصل ہے وہ محمد ﷺ کی
ذات ستودہ صفات ہے اور اس تعلیم کو ابدی زندگی حاصل ہے جو آپ لے کر آئے تھے۔صلى الله
چین ایک بہت بڑا ملک ہے آبادی کے لحاظ سے بھی اور رقبہ کے لحاظ سے بھی اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر آج
نہیں تو کل اثر ورسوخ کے لحاظ سے بھی بہت بڑا ملک بن جائے گا۔چین کارل مارکس زندہ باد کے نعرے لگانے
والا ہے۔لیکن ( میں موازنہ کر رہا ہوں قرآن کریم کی تعلیم اور کارل مارکس کی تعلیم کا جس کے آج نعرے لگ رہے
ہیں) چین نے یہ اعلان نہیں کیا کہ ہم مارکس اور لینن کی تھیوریز کے مطابق اپنے معاشرہ کی بنیاد ڈالیں گے۔چین
نے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا۔آپ اس نکتہ کو اچھی طرح سے یادرکھیں۔اس کے برعکس انہوں نے یہ اعلان کیا
ہے
کہ چین کے اندر اپنی اقتصادیات اور اپنے معاشرہ کی بنیاد مارکس اور لینن کی ان تھیوریز کے مطابق رکھیں گے جن
کو چیر مین ماؤزے تنگ نے اپنے حالات کے مطابق ڈھال لیا ہے۔گویا اصول بدل گیا۔چیرمین ماؤ نے مارکس
اور لین
کی تھیوریز میں تبدیلی پیدا کر دی۔اس خیال سے کہ ان کے ملک کے حالات میں تبدیلی ناگزیر تھی۔بعض
دوسرے اشترا کی ملکوں میں بھی کہہ دیا گیا کہ مارکس اور لینن کی بعض تھیوریز فرسودہ ہوگئی ہیں۔غرض مارکس نے زیادہ لکھا اور کم زمانہ میں اس کی بہت سی تھیوریز فرسودہ ہو گئیں مگر قرآن کریم نے تھوڑے
الفاظ میں ابدی صداقتوں کو نہایت قرینے سے سجا کر اور بعض حصوں کو مصلحتا چھپا کر اس طرح بیان کر دیا
ہے ( قرآنی علوم کے سجانے کے ساتھ ایک پہلو چھپانا بھی ہے لیکن یہ ایک الگ مضمون ہے ) کہ وہ چودہ سو سال
کے بدلے ہوئے حالات میں انسان کی زندگی کے بدلے ہوئے مسائل اور الجھے ہوئے مسائل کو حل کرتا چلا آ رہا
ہے۔یہ بگڑے ہوئے حالات کو زیادہ اچھے طریق سے سنوار تا آرہا ہے۔اور آج بھی سنوار رہا ہے۔میں نے اس مضمون پر بڑا غور کیا ہے مجھے اس سلسلہ میں بعض دفعہ بہت سارطب و یا بس بھی پڑھنا پڑتا ہے
کیونکہ قرآن کریم سے موارنہ کرنے کے لئے ہر قسم کے خیالات اور نظریات کا جاننا ضروری ہے۔چنانچہ میں نے
ایک زمانہ میں مارکس، لیفن اینجلز اور سٹالن وغیرہ کے نظریات کو بڑی اچھی طرح سے پڑھا۔ان کی اصل کتابوں
گہرا مطالعہ کیا۔کارل مارکس کی ایک کتاب Das Capital (دس لیپیٹل ) بڑی مشہور ہے۔اسے میں نے دو
تین دفعہ پڑھا ہے۔میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ان کے نظریات قرآن کریم کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔اب نئے حالات میں جب چین ایک عالمی طاقت بن کرا بھرا تو چین کے نظریات کو بھی پڑھنا پڑا۔چنانچہ
ان کے خیالات اور نظریات میں یہ بات نظر آئی کہ مارکس اور لینن کے بعض اصول ایسے ہیں جن کی چین نے ایسی

دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۷۲ء
333
انٹر پری ٹیشن (Interpretation) کی ہے جس سے صاف پتہ لگتا ہے کہ وہ ان کے اصول پر قائم نہیں رہے۔چین والے اس بات کو مانیں یا نہ مانیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ اصول بدل گئے ہیں تا ہم چین والے کہتے ہیں کہ
ہم نے اپنے حالات کے مطابق اشترا کی نظریات کو انٹر پریٹ Interpret کیا ہے۔چنانچہ ایک دفعہ میں نے
ایک چینی دوست سے کہا تم نے مارکس اور لینن کی تھیوریز کی اپنے حالات کے مطابق تعبیر کی ہے (میں نے اس کی
تفصیل نہیں بتائی کیونکہ عام حالات میں یہ پسندیدہ نہیں سمجھی جاتی ) اور خدا تعالیٰ کے مقرب بندے اللہ تعالیٰ سے
علم حاصل کر کے قرآن کریم کی ابدی صداقتوں کو اپنے ماحول کے مطابق Apply (اپلائی کرتے رہتے ہیں اور
قیامت تک کرتے چلے جائیں گے۔اس لئے تم قرآن کریم پر یہ اعتراض نہیں کر سکتے کہ چودہ سو سال قبل جو
کتاب نازل ہوئی تھی وہ آج کے مسائل کو کیسے حل کرے گی۔ڈیڑھ سو سال پہلے جو اصول وضع کئے گئے تھے۔اگر آج وہ بدلے ہوئے حالات پر چسپاں نہیں ہوتے اور تم نے اپنے حالات کے مطابق ان کی تعبیر وتشریح کے
اصول کو تسلیم کر لیا ہے تو پھر قرآن کریم پر تمہارا اعتراض ختم ہو گیا۔گویا یہ ایک بنیادی اور بڑا اہم فرق ہے۔چینیوں نے بعض اشترا کی اصولوں کی اپنی عقل سے انٹر پری ٹیشن کی۔انہوں نے جب ان کو اپنے ماحول کے
مطابق ڈھالا تو اپنی عقل کے مطابق ڈھالا۔مگر قرآن کریم کی ابدی صداقتوں اور اصولوں کو جب خدا کے بندوں
نے بدلے ہوئے حالات میں بدلے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لئے ڈھالا تو خدا تعالیٰ سے علم حاصل کر کے
ڈھالا۔خدا تعالیٰ علام الغیوب ہے۔اس کی راہنمائی میں جو چیز سامنے آتی ہے وہ غلط نہیں ہوسکتی۔اس واسطے
تمہاری انٹر پری ٹیشن اتنی وزنی نہیں ہو سکتی جتنی خدا کے بندوں کی خدا داد علم وفراست کے نتیجہ میں ظاہر ہوتی ہے۔تاہم چینی دوستوں کو سمجھانے کے لئے ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر یہ درست تسلیم کر لیا جائے کہ خدا کے بندے
آتے رہے اور بعد میں بھی آتے رہیں گے (ہم تو یقینا تسلیم کرتے ہیں کہ خدا کے بند بے آتے رہے ہیں کیونکہ
ہم نے اپنی زندگی میں خدا کے بندوں کا خدا سے زندہ تعلق دیکھا۔جنہوں نے خدا کے فضل سے ناممکن کو ممکن
کر دکھایا لیکن اگر بحث کے لئے تھوڑی دیر کے لئے ہم ان سے کہیں کہ تم یہ مان لو کہ خدا کے بندے اور مقرب
پیدا ہوئے اور انہوں نے اللہ تعالیٰ سے علم پا کر قرآن کریم کی ابدی صداقتوں کو بدلے ہوئے حالات کے مطابق
استنباط اور تشریح کی۔ان کا ایسا کرنا انسانی فطرت اور عقل کو کارل مارکس کے ان نظریات کی نسبت زیادہ قابل
قبول ہے جس نے خدا کے بتائے بغیر اپنی تھیوریز بنائیں اور خدا کے بتائے بغیران تھیوریز کو بروئے کارلانے کی
کوشش کی۔یہ ایک موٹی بات ہے۔یا تو ہم انسان کے عقلی نظریات پر ایمان نہ لائیں یا خدا کے بندوں کی پیدائش اور ان
کا دنیا میں آتے رہنے کا انکار کر دیں۔مگر یہ ہم کر ہی نہیں سکتے۔کیونکہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اور آپ کے خلفاء کودیکھا۔علاوہ ازیں جماعت کے ہزار ہا دوستوں کو اللہ تعالیٰ سے آئندہ کے بارہ میں چھوٹی بڑی
خبروں کو حاصل کرتے دیکھا۔ان کی دعاؤں کی قبولیت کو دیکھا۔اس لئے ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ زندہ خدا سے

334
فرموده ۱۹۷۲ء
دو مشعل راه جلد دوم
زندہ تعلق پیدا کیا جا سکتا ہے۔کوئی اس حقیقت کو مانے یا نہ مانے ایک احمدی جس نے خدا تعالیٰ کے زندہ نشانوں کو
اپنی اور اپنے بزرگوں کی زندگیوں میں دیکھا ہے اس کا دماغ یہ کہے گا کہ خدا داد عقل و فراست کے نتیجہ میں نئے اور
بدلے ہوئے حالات میں قرآن کریم کی ابدی صداقتوں کی تشریح و تفسیر مارکس اور لینن کی تھیوریز کی تعبیر وتشریح
سے بدرجہا بہتر ہے کیونکہ وہاں خدا کی راہنمائی شامل ہے مگر یہاں صرف عقل پر تکیہ ہے۔انسانی عقل کے نتیجہ
میں جو نظریات جنم لیتے ہیں یا ان کی تشریح کی جاتی ہے ان کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی تفسیر و تشریح ہی
اولی وافضل ہوتی ہے۔اس واسطے اے میرے بچو! سنو اور یاد رکھو کہ ہمارے ہاتھ میں قرآن کریم ہے۔تم اس کو
پڑھو اور اور اس
کی تعلیم پر عمل پیرار ہو۔کارل مارکس اور بعد میں آنے والے بڑے بڑے صاحب عقل لوگوں کے
اصول اور نظریات قرآن کریم کے مقابلہ میں بیچے ہیں۔تاہم اس بات کو ہم تسلیم کرتے ہیں کہ انہوں نے عقلی لحاظ
سے کوشش ضرور کی ہے۔گو وہ الہی نور سے منور تو تھے لیکن اتنے منور نہیں تھے جتنے خدا کے بندے منور ہوتے ہیں۔تا ہم جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا ہے۔جو شخص دنیا کی کوشش کرتا ہے اور اس کے دماغ
میں بھی اللہ ہی نور پیدا کرتا ہے۔لیکن ایسا شخص اس شخص سے مقابلہ نہیں کر سکتا جور وحانی طور پر نور حاصل کرتا اور
پھر مادی طور پر بھی نور حاصل کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے نور سے منور اور خدا تعالیٰ کے سکھائے سے قرآن کریم کی تفسیر
کرنے والے۔کارل مارکس سے بہر حال اچھے ہیں۔کیونکہ کارل مارکس کے اصول خود ساختہ ہیں۔الہام الہی کا
ان میں کوئی دخل نہیں ہے اور نہ ہوسکتا تھا۔تاہم یہ امر موجب خوشی بھی ہے کہ انسان کے دل میں انسان کا پیار پیدا
ہو اور ہم ان کے لیئے روتے بھی ہیں کہ انسان اپنے پیدا کرنے والے رب سے دور ہو گیا ہے اور خود کو کچھ سمجھنے لگ
گیا۔بایں ہمہ جو شخص دنیا کے لئے کوشش کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے لئے دنیا کے سامان پیدا کر دیتا ہے۔یہ او
ربات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندہ کی تائید میں کبھی قہ کا جلوہ دکھاتا ہے۔اور تمثیلی زبان میں خدا کی آنکھوں میں
غضب بھڑکتا نظر آتا ہے۔تاہم عام اصول یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ جو دشمن دنیا کے لئے کوشش کرے
گا اسے دنیا مل جائے گی لیکن آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔جو آخرت کے لئے کوشش کرے گا۔اس کو آخرت کی جزا بھی یقینی طور پر مل جائے گی اور دنیا میں بھی بہت بڑا
حصہ ہوگا۔لیکن اللہ کے بندہ کی جزا اور جو دنیا کے لئے کوشش کر رہا ہے اس کی کامیابی اور کامیاب نتیجہ میں بہت بڑا
فرق ہے۔یعنی آخرت کے لئے کوشش کرنے والے کو دین و دنیا کی نعمتیں ملتی ہیں۔لیکن جس آدمی کی کوششیں
صرف اس دنیوی زندگی تک محدود ہوتی ہیں اسے اخروی زندگی نہیں ملتی یعنی وہاں کی نعمتیں وہاں کا سکون وہاں کی
بہشت وہاں کی ٹھنڈ کیں، وہاں کی راحتیں، وہاں کا آرام اور وہاں کی رفعتیں اسے نہیں ملتیں۔اس دنیا میں اکثر
تھوڑی بہت نعمت مل جاتی ہے۔بعض دفعہ کیا اکثر کچھ بھی نہیں ملتا۔بہت ساری کوششیں ناکام ہو جاتی ہیں کسی کی
ساری کوششیں تو کامیاب نہیں ہوتیں۔لیکن عام اصول یہی ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے اور اس کی کوئی اور حکمت
کارفرما نہ ہو۔تو دنیوی کوشش کامیاب ہو جاتی ہے۔تاہم یہ فعال زندگی تو کسی شخص کی ۲۰ سال کسی کی ۴۰ سال اور

فرمود ۱۹۷۲۵ء
335
د دمشعل راه جلد دوم
کسی کی ۵۰ سال ہے۔ابتدائی زندگی تو تعلیم و تربیت کی زندگی ہے۔ابتدائی زندگی نتیجہ پیدا نہیں کر رہی ہوتی بلکہ
کسی اور کے کام کا نتیجہ کھا رہی ہوتی ہے۔مثلاً آپ کو ماں باپ خرچ دے رہے ہیں یا آپ کو وظیفہ مل رہا ہے یا اگر
آپ امیر گھرانہ میں پیدا ہوئے ہیں تو آپ کو دیگر آرام و آسائش حاصل ہے۔یہ آپ کی اپنی کوشش کا نتیجہ یا آپ
کے عمل کا ثواب نہیں کہلائے گا۔گویا اس دنیا کی محدود زندگی کے مقابلہ میں ابدی زندگی ہے جو موت کے بعد ملتی
ہے جو مسلمان ہے اسے ابدی زندگی ملے گی لیکن جن کی کوششیں اس محدود زندگی میں فائدہ اٹھانے کے لئے تھیں
ان کو ابدی زندگی نہیں ملے گی۔گو ایسے لوگ عام اصول کے مطابق ایک حد تک دنیا میں کامیاب ہو گئے لیکن جو حقیقی
راحت اور سکون ہے وہ انہیں عام طور پر نہیں ملا۔پیسہ مل گیا تو کیا ہوا۔میں ذاتی طور پر بعض ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو اگر چاہیں تو پیسے خرچ کر کے ہوائی
جہاز کے ذریعہ انگلستان سے بھی کھانا منگوا کر کھا سکتے ہیں۔گو پیسہ تو ان کو بے شمار مل گیا۔لیکن ان کا معدہ خراب
ہو گیا۔جب نظام ہضم خراب ہوا تو ڈاکٹر نے کہہ دیا ابلی ہوئی چیزیں کھاؤ۔یہ کھاؤ اور وہ کھاؤ۔آخر کھانے کی بھی تو
ایک لذت اور آرام ہے۔اس سے بھی تو انسان سرور حاصل کرتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے پیسہ دے دیا اور اس
لذت سے محروم کر دیا۔دو نتیجے مترتب ہوئے پیسے ملنے کی شکل میں کامیابی مگر کھانے کی لذت سے محرومی کی شکل
میں نا کا می لیکن جو حقیقی مومن ہے۔اس کا آخری نتیجہ اس دنیا میں بھی کامیابی ہے۔البتہ یہ صحیح ہے کہ اس دنیا میں
اسے قربانیوں اور آزمائشوں کے دور سے ضرور گذرنا پڑتا ہے۔مسلمانوں نے مکی زندگی میں بڑی تکالیف
اٹھا ئیں۔ان میں سے بعض شہید کر دئیے گئے۔پھر مدنی زندگی میں بھی بہت سارے شہید ہوئے۔کچھ زخمی
ہوئے۔غرض انہیں کھانے پینے پہنے اور رہنے سہنے کی ہزار ہا تکلیفیں اٹھانی پڑیں لیکن مسلمانوں کی اکثریت ایسی تھی
جن کے قدموں میں خدا نے کسری اور قیصر جیسی عظیم سلطنتوں کے خزانے ڈال دیئے۔کسری اور قیصر دنیا کی لالچ
میں دنیا کے خزانے جمع کر رہے تھے۔تا کہ وہ اور ان کی نسلیں ان سے فائدہ اٹھائیں۔لیکن خدا نے دھوتی پوش
بظاہر چیتھڑوں میں ملبوس مسلمانوں کو ان کا مالک بنا دیا اور ثابت کر دیا کہ مزدور تھا کسری اور مزدور تھا قیصر جنہوں
نے سالہا سال تک یہ خزانے جمع کئے تھے۔اس خیال سے کہ وہ ان سے فائدہ اٹھائیں گے لیکن خدا نے مسلمانوں
کو ان کے خزانوں کا مالک بنا دیا اور اس طرح گویا مسلمانوں کو ان کی قربانیوں کی اس دنیا میں بھی جزا مل گئی
اور اخروی زندگی میں بھی جزا ملے گی۔600
اسی طرح ہم آخرت پر بھی ایمان لاتے ہیں اور پکا ایمان رکھتے ہیں۔اس کے بغیر تو ہم سمجھتے ہیں کہ انسان کا
ہر عمل باطل ہے۔چنانچہ آخرت پر ہم ایمان لاتے ہیں۔انبیاء کے سلسلہ پر ہم ایمان لاتے ہیں۔خاتم الانبیاء پر
حقیقی معنوں میں ہم ایمان لاتے ہیں۔قرآن کریم پر ہم ایمان لاتے ہیں۔اس کے ساتھ ہم یہ بھی ایمان لاتے
ہیں کہ اب
وہ زمانہ پھر آ گیا ہے یعنی اسلام کے غلبہ کا زمانہ اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے پیار کا بنی نوع انسان
کے دل میں پیدا ہونے کا زمانہ اور توحید کے جھنڈے کو دنیا کے کونے کونے اور گھر گھر پر لہرانے کا زمانہ آ گیا ہے۔

336
فرموده ۱۹۷۲ء
توحید کا قیام
د مشعل راه جلد دوم
دد
آنحضرت کی عظمت کے اظہار کا کام اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ سے لینا چاہتا ہے۔اب احمدیت کے
ذریعہ یہ مقدر ہے کہ اسلام دنیا میں غالب ہو۔توحید حقیقی قائم ہو آ نحضرت ﷺ کا پیار بنی نوع انسان کے دلوں
میں ظاہر ہو۔انسانی زندگی اسلام کے نور سے منور اور اسلام کے حیات بخش پانی سے سیراب ہو۔پس یہ ہیں ہمارے بنیادی عقائد۔اب عقائد کے ہوتے ہوئے اگر کوئی ہمارے خلاف فتوی دیتا ہے تو اس کا
یہ فعل واقعات کو جھٹلانے کے مترادف ہے۔تاہم جہاں تک ان عقائد کے مطابق اعمال
کا تعلق ہے۔ہم نے ان
کی جزا رب العلمین سے لینی ہے۔ہمارے دل میں ایک لحظہ کے لئے بھی یہ خیال پیدا نہیں ہونا چاہیئے کہ دنیا ہمیں
کیا کہتی ہے۔ہم نہ دنیا کے بندے اور نہ دنیا کی تعریف و تحسین کے خواہش مند ہیں۔ساری دنیامل تر بھی اگر ایک
کمزور سے کمزور احمدی کی تعریف میں لگ جائے تو اگر اس کے دل میں ذرہ بھر بھی ایمان ہے تو وہ اس تعریف کو
پائے حقارت سے ٹھکرا دے گا اور کہے گا میں تمہاری تعریفوں کو نہایت گندی اور کمتر چیز سمجھتا ہوں۔کیونکہ جس شخص
نے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں خدا تعالیٰ کے پیار کو دیکھا ہے اس کے لئے دنیا کی ہر چیز ایک مردہ کیڑے
سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی۔ہمارے بعض دوست کہتے ہیں کہ دنیا ہمیں یہ کہتی ہے اور دنیا ہمارے خلاف یہ سازشیں کرتی ہے۔میں ان
سے کہا کرتا ہوں کہ کیا تم دنیا کے بندے ہو؟ اگر تم دنیا کے بندے تھے تو پھر احمدیت کو تم نے کیوں قبول کیا
ہے؟۔جب تم نے احمدیت کو قبول کر کے احمدیت کی روشنی کو حاصل کیا اور خدا کے پیار کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور
اپنے وجود میں اس کا مشاہدہ کیا تو پھر دنیا اور اس کے مخالفانہ منصوبوں کی طرف کیوں دیکھتے ہو۔اپنے خدائے قادر
و تو انا پر بھروسہ رکھو۔وہ تمہیں کبھی ضائع نہیں کرے گا۔اب مثلاً میری خلافت پر چھ سال گزر چکے ہیں۔اس عرصہ میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو بہت زیادہ ترقی عطا
فرمائی۔( میں یہ نہیں کہتا کہ پہلوں نے ترقی نہیں کی۔جب میں خلافت ثالثہ کی بات کرتا ہوں تو اس سے میری
مراد یہ ہوتی ہے کہ آپ یہ مسئلہ آسانی سے سمجھ جائیں۔پہلی خلافتوں میں بھی اسی طرح ترقی ہوئی ہے ) ہم کہیں
سے کہیں پہنچ گئے۔مثلاً مالی قربانیوں کے لحاظ سے ہم کہتے ہیں کہ جماعت مالی قربانیوں میں آگے چلی گئی اس کا یہی
مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کو مال کے لحاظ سے پہلے سے زیادہ مال عطا فرمایا۔پہلے سے زیادہ نعمتیں نازل
ہوئیں۔تم پہلے سے زیادہ قربانی دینے کے قابل ہوئے۔تبھی تمہاری قربانیاں آگے نکلیں۔اگر قابل نہ ہوتے تو
آگے کس طرح نکلتے۔غرض جماعت پر اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ایک طرف ایک نعمت عطا فرمائی اور دوسری طرف دوسری
نعمت کے سامان پیدا کر دیئے۔ہم نے غیر ممالک میں مساجد تعمیر کیں۔اسی طرح مدر سے اور ہسپتال کھولے تا کہ
بنی نوع انسان کی خدمت کر سکیں۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں اصل اسلام ہے۔چنانچہ ہم حقوق اللہ کی

فرموده ۱۹۷۲ء
337
دو مشعل راه جلد دوم
ادائیگی کے ساتھ ساتھ ساری دنیا میں حقوق العباد بھی ادا کر رہے ہیں۔مسجدیں بن رہی ہیں۔سکول کھل رہے
ہیں۔ہسپتال بن رہے ہیں۔قرآن کریم پڑھایا جارہا ہے اسلام کی تعلیم دی جارہی ہے۔بنی نوع انسان کو حضرت
مصطفی اللہ کے حسن و احسان کے جلووں کا گرویدہ بنایا جار ہے۔آسمان سے فرشتے نازل ہورہے ہیں۔ہم
اللہ تعالیٰ کے عاجز بندے ہیں مگر لوگ ہماری طرف بڑی محبت اور پیار سے متوجہ ہوتے ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ کے اس
فضل پر جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔یہاں بظاہر درمیانہ درجہ کے بیا نو جوان شاہدین کو آپ دیکھتے ہیں اور آنکھیں
نیچی کر کے ان کے پاس سے گذر جاتے ہیں۔مگر جب ہمارا وہی نو جوان
مبلغ افریقہ میں یاکسی دوسرے ملک میں
اعلائے کلمہ اسلام کے لئے جاتا ہے تو سر براہ مملکت کھڑے ہو کر اس سے ملاقات کرتا ہے۔اس کے دل میں مبلغ
کی عزت ہوتی ہے تبھی وہ کھڑے ہو کر اس کا استقبال کرتا ہے۔اسی طرح نصرت جہاں سکیم کے ماتحت ڈاکٹر گئے تو انہوں نے مجھے خط لکھا کہ یہاں جماعت احمدیہ کی اتنی
عزت ہے کہ ہم تو حیران ہیں۔کئی ایک نے تو یہ بھی لکھا کہ پاکستان میں رہنے والے اس عزت افزائی کو سمجھ ہی
نہیں سکتے کہ کس طرح خدا کے فرشتے جماعت احمدیہ کا پیار دلوں میں پیدا کرنے کے لئے دنیا میں کام کر ہے
ہیں۔اور جماعت احمدیہ کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا ہورہی ہے۔پس اگر آپ کوشش کریں تو آپ اس حقیقت کو سمجھ سکتے ہیں۔اس کی بہتر صورت یہی ہے کہ آپ ان
واقعات کو پڑھا کریں اور سوچا کریں۔دنیا کی مجموعی آبادی کے مقابلہ میں آپ کی حیثیت اور طاقت ہی کیا ہے۔آپ تعداد کے لحاظ سے مٹھی بھر ہیں۔پیسہ آپ کے پاس نہیں ہے۔آپ دنیا کے دھتکارے ہوئے لتاڑے
ہوئے ہیں۔دنیا کی اکثریت ایسی ہے جس کی آنکھوں میں آپ کو نفرت و حقارت اور غیض و غضب نظر آتا ہے۔آخر وہ کیا چیز ہے جو آپ کا سہارا بن جاتی ہے۔وہ ہے اللہ تعالیٰ کی آنکھ میں آپ کا پیار۔جب اللہ تعالیٰ کی آنکھ
میں آپ کے لئے پیار ہے تو کسی اور کے پیار کی آپ کو کیا پر واہ ہوسکتی ہے۔پس یہ ہیں ہمارے عقائد تو حید کے بارہ میں۔انبیاء کے بارہ میں۔آنحضرت مال اللہ کے بارہ میں۔قرآن
کریم کے بارہ میں اور اخروی زندگی کے بارہ میں۔میں نے خاصی تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے کہ خدا نے
کائنات کی ہر چیز انسان کے لئے مسخر کی ہے۔مگر اس حقیقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ تسخیر کائنات میں خدا تعالیٰ
کی کیا مشیت کارفرما ہے۔اور انسان کو اس سے کس طرح فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ہمارے یہ عقائد ہیں۔ہم ان پر قائم ہیں اور خدائی راہ میں حقیر قربانیاں پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں
کہ اللہ تعالیٰ ان کو قبول فرمائے گا اور ان کی بہترین جزاء عطا فرمائے گا۔وہ اپنے فضل سے اس دنیا میں بھی جزا عطا
فرماتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کی آنکھ میں جو پیار نظر آرہا ہے۔وہ اسی حقیقت کا غماز ہے۔خدا کے اس پیار کے
مقابلہ میں باقی سب چیزیں بیچ ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی