سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ افتتاحی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
دومشعل
دوم
فرموده ۱۹۷۲ء
345
مورخه ۵ ، اخاء۱ ۱۳۵ هش مطابق ۵، اکتو بر۱۹۷۲ ء گیارہ بجے قبل دو پہرسیدنا حضرت خلیفہ امسیح
الثالث نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے ۲۹ ویں سالانہ اجتماع کا افتتاح فرمایا۔اس موقعہ پر
حضور نے جو بصیرت افروز خطاب فرمایا تھا وہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد سید نا حضور نے فرمایا:-
خادم کا رُومال
قبل اس کے کہ میں اس وقت وہ باتیں کہنا شروع کروں جن کے کہنے کا ارادہ لے کر میں یہاں آیا ہوں،
میں خدام کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ہم نے خادم کی علامت کے طور پر ایک رومال تجویز کیا ہے۔کیونکہ
وقت کم تھا اس لئے یہ صرف پانچ سو کے قریب تیار ہو سکے ہیں جن میں سے نصف کے قریب تو نو جوان بچوں نے
خرید لئے ہیں اور نصف ابھی پڑے ہوئے ہیں۔خدام کو چاہیئے کہ وہ بھی خرید لیں کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ ساری
دنیا میں ہر خادم اسلام کے پاس یہ رومال ہونا چاہیئے۔اس رومال میں ایک چھلا پڑتا ہے۔یہودی بڑی ہوشیار قوم ہے۔وہ دنیا میں ہر لحاظ سے اپنی بڑائی پھیلانے
کی کوشش کرتی رہتی ہے۔اس سلسلہ میں اُن کے بعض خاموش ذرائع بھی ہیں۔غرض ان کی دنیوی شہرت کا ایک
ذریعہ یہ چھلا بھی بنا اور انہوں نے گردن میں ڈالنے والے رومال کیلئے جو چھلا بنا رکھا ہے، اس پر سانپ کی شکل
بنادی ہے اور اس طرح گویا انہوں نے ہر مسلمان کے گلے میں جو یہ رنگ استعمال کرے، اپنی یہ علامت ڈال دی
ہے۔چنانچہ جس وقت مجھے اس رومال اور چھلے کا خیال آیا تو میں نے سوچا ہمیں اپنے لئے رنگ (چھلے ) خود تجویز
کرنے چاہئیں اور اسی طرح سکارف (رومال) کا نمونہ بھی خود ہی بنانا چاہیئے۔مجھے یاد آیا کہ چین میں الحمرا کی
دیواروں پر مجھے چار فقرے نظر آئے تھے۔(۱) لا غالب الا للہ جو بڑی کثرت کے ساتھ لکھا ہوا تھا۔(۲)
القدرة الله (۳) الحكم لله (۴) العزة لله۔ان سے فائدہ اٹھا کر یہ تجویز کی ہے۔عام اطفال اور خدام یعنی
ہر رکن کیلئے القدرة الله کا رنگ یعنی چھلا ہے اور جو عہدہ دار ہیں ان کیلئے العزة الله کا۔اور یہی لجنہ اماءاللہ کا نشان
ہے۔البتہ ان کے رومال کا رنگ مختلف ہے۔ویسے تو جھنڈوں کیلئے عام طور پر سبز رنگ ہوتا ہے مگر ہمارے اس
رومال کا رنگ کالا اور سفید اس لئے ہے کہ حضرت نبی کریم ﷺ کے جوجھنڈے تھے وہ یا کالے رنگ کے تھے اور یا
سفید رنگ کے تھے چنانچہ پہلی بار جب ہماری جماعت کا جھنڈا بنا تھا اسوقت حضرت مصلح موعودؓ نے اس سلسلہ میں
چھان بین کرنے کیلئے ایک کمیٹی مقررفرمائی تھی جس میں مجھ خاکسار کو بھی شامل کر دیا تھا۔چنانچہ اس ہم نے پوری
346
فرموده ۱۹۷۲ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
چھان بین کی تو ہمیں یہی پتہ لگا تھا کہ ان دورنگوں کے سوا آنحضرت ﷺ کے جھنڈے کا اور کوئی رنگ نہیں تھا۔س واسطے ہم نے جماعت کے جھنڈا میں سیاہ اور سفید رنگوں کا ایک امتزاج پیدا کر دیا ہے اور یہی دورنگ یعنی سیاہ
اور سفید ہمارے اس رومال میں بھی آئے ہیں اور ایک دوسری شکل میں ناصرات اور لجنہ اماءاللہ کے رومال میں
آئے ہیں اور تیسری شکل میں انشاء اللہ انصار اللہ کے رومالوں میں آئیں گے۔انصار اللہ کو چاہیئے کہ وہ مجھ سے
مشورہ کر کے اپنے رومال تیار کریں۔ان کے اجتماع میں ابھی کچھ وقت ہے اس وقت تک کچھ نہ کچھ تو ضرور تیار
ہو جانے چاہئیں۔ان کیلئے میں رومالوں کی کوئی اور شکل تجویز کروں گا۔تاہم انصار اللہ کے چھلے کیلئے لا غالب
الا اللہ کا نشان مقرر کیا گیا ہے۔چاہے وہ عام رکن ہو چاہے وہ مجلس انصاراللہ کا کوئی عہدہ دار ہو سب کا یہی نشان
ہوگا۔ہر خادم کے پاس یہ رومال ہو
ویسے ہمارا ہر عہدہ دار قائد ہے اور ہمارا ہر خادم قیادت کی اہلیت رکھنے والا ہونا چاہیئے۔پس یہ کوشش کریں
کہ ہر خادم کے پاس یہ رومال ضرور ہو۔یہاں تو اس وقت آپ کو یہ رومال تھوڑے ملیں گے بعد میں تیار ہو جائیں
گے۔سب خدام لینے کی کوشش کریں ان کی حفاظت کریں، انکو ضائع نہ ہونے دیں۔اس قسم کے رومال کے اور بھی
کئی فائدے ہیں۔لیکن میں اس وقت ان کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا تا ہم جو رومال تیار ہوئے ہیں ان میں سے
بعض خدام نے لے لئے ہیں۔یہ کچھ چھوٹے بن گئے ہیں۔۔۔جو بعد میں تبدیل ہو جائیں گے۔اصل رومال
ایک گز مربع کا تجویز ہوا تھا لیکن موجودہ رومالوں کے بناتے وقت بعض چیزوں کا خیال نہیں رکھا گیا اس لئے کوئی
چھوٹا ر و مال بن گیا اور کوئی بڑا بن گیا ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کو چاہیئے کہ وہ آئندہ احتیاط برتیں۔اگر یہ رومال ایک گز سے چھوٹا رہ جائے تو اس
کے ذریعہ جو دوسرے فوائد ہمارے مدنظر ہیں وہ ہم حاصل نہیں کر سکتے۔بہر حال ایسے مواقع پر ہر خادم کے گلے
میں یہ رومال ہونا چاہیئے۔ہر وقت ڈالنے کی ضرورت نہیں۔اپنے جماعتی اجتماعوں میں یا جب وہ ڈیوٹی پر ہوں اس
وقت یہ رومال اور ایک مخصوص چھلا گلے میں ڈال لیا کریں
دنیا میں ہر چیز تجربہ اور تحقیق طلب ہے۔جب شروع میں مجھے اس کا خیال آیا تو میں نے اس سلسلہ میں بڑا
غور کیا کہ یہ چھلے اور رومال کیسے اور کس طرح تیار کئے جائیں۔( میں آپ کو اس لئے بتانے لگا ہوں تا کہ آپ کو
معلوم ہو کہ کام کرنے کا طریق کیا ہوتا ہے) چنانچہ میں نے یہاں فوری طور پر اپنے پیسوں سے چاندی کے چھلے
بنوائے مگر ان پر فی چھلا نو نو دس دس روپے خرچ آئے۔پھر میں نے لاہور آدمی بھیجا اور نکل اور تانبے کے چھلے
بنوائے جن پر ایک سے ڈیڑھ روپیہ فی چھلا خرچ آیا۔میں نے سوچا یہ بھی زیادہ قیمت ہے۔کیونکہ ہماری جماعت
میں امیر بھی ہیں، غریب بھی ہیں۔بعض ایسے دوست بھی ہو سکتے ہیں جو اپنی زندگی کے کسی مرحلہ پر اپنے بچوں پر
قل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۲ء
347
دومشعل
شاید اتنا خرچ بھی نہ کر سکیں۔حالانکہ ہمارا مقصد سب کو برابر سطح پر رکھنا ہے۔پھر ہم نے پلاسٹک کے چھلے بنوائے
اس میں بھی دو قسم کے تیار ہوئے جن میں سے ایک قسم کو پسند کیا گیا اور اس کے مطابق یہ چھلے تیار کروائے گئے۔اب اس کی قیمت فی چھلا دس پیسے ہے۔اب کجا چاندی کے چھلے جن کی قیمت دس روپے تھی اور کجا یہ چھلے جن کی
قیمت دس پیسے ہے۔پھر ہم نے کپڑوں کے رومال بنوائے۔پہلے ایک بنوایا پھر دوسرا بنوایا۔غرض مختلف شکلوں کے
رومال بنوائے۔چنانچہ تجربہ کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اس اس طرح کے رومال سستے بن جائیں گے اور اچھے بھی ہوں
گے۔مثلاً اس میں سے سفید اور کالی پٹیاں ہیں۔ان کی تقسیم اور ان کی شکل غرض ہر چیز کا تجربہ کر کے اور پھر پہنا کر
اور دیکھ کر بالآخر اس نتیجے پر پہنچے جو اس وقت ہم سب کو نظر آ رہا ہے۔عملی کام کے لئے تجربہ کی اہمیت
میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جہاں عملی کام کرنا ہو وہاں محض تھیوری اور خالی بسیط علم کے نتیجہ میں انسان
کامیاب نہیں ہوا کرتا۔اسے ہر کام کو عملا تجربہ کر کے دیکھنا چاہیئے اور پھر پورے شرح صدر کے ساتھ کسی نتیجہ پر
پہنچنا چاہیئے یہ ہماری زندگی کی بڑی ضروری اور بنیادی حقیقت ہے۔حقائق زندگی ( حقائق اشیاء میں نہیں کہہ
رہا) کیلئے یہ ایک بنیاد چیز ہے کہ محض (Theory) بسیط علم کے نتیجہ میں زندگی کے کسی مرحلے پر فیصلے نہیں ہوتے۔نہ اپنی خواہشات اور نہ نقل کے نتیجہ میں کوئی فیصلہ کرنا چاہئے کیونکہ اس سے بڑی خرابی پیدا ہوتی ہے۔میں نے کئی
نو جوانوں
کو اپنی عمر میں ضائع کرتے دیکھا ہے۔مثلاً ایک بچہ ہے جس پر مجھے رحم آتا ہے غصہ نہیں آتا ، اس نے اپنی
زندگی میں غلط راستہ اختیار کر رکھا ہے۔وہ چار سال سے ہر سال بڑے الحاج کے ساتھ مجھ سے یہ دعا کر وا تارہا ہے
کہ میں یو نیورسٹی میں اول آؤں اور ہر سال قیل ہوتا رہا ہے یعنی اس نے حقیقت کو نہیں پہچانا۔پس محض دعا کے نتیجہ
میں کامیابی نہیں ہوا کرتی۔دعا کے نتیجہ میں کامیابی تب حاصل ہوتی ہے جب فضل رب کریم کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ
کی مادی عطا میں اسی نسبت سے زیادتی نہ ہو جائے۔دعا اور تدبیر
مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیماری اور صحت کے متعلق ایک بڑا بنیادی اور حسین مضمون
بیان فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں ایک شخص بیمار ہے ساری دنیا کے ڈاکٹر اس کی بیماری کی تشخیص اور علاج کرتے
ہیں لیکن اسے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔پھر ایک دن ایک معمولی سی دوائی اسے فائدہ پہنچا دیتی ہے۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمایا کہ حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو شفا دینی ہو اور اس کی دعا کو اس نے قبول کرنا ہو تو وہ
اس کے جسم کے ذروں میں ایک تبدیلی پیدا کر دیتا ہے اور ان کو یہ حکم دیتا ہے کہ دوا کا اثر قبول کرو تو پھر جسم کے
ذرے دوائی کے اثر کو قبول کر لیتے ہیں (پہلے ان
کو یہ حکم نہیں ہوتا ) اور دوا کو کہتا ہے کہ وہ انسانی جسم پر اثر کرے گویا
348
فرموده ۱۹۷۲ء
د و مشعل راه جلد دوم
مادی دنیا میں ایک تبدیلی رونما ہوتی ہے تب دوا کا اثر ظاہر ہوتا ہے۔تاہم یہ تو معجزات ہیں۔اللہ تعالیٰ جماعت
احمدیہ میں ہر سال ایسے ہزار ہا نشانات دکھاتا ہے۔یہ حقیقت اپنی جگہ قائم ہے۔اس وقت ہم عام زندگی کے متعلق
بات کر رہے ہیں۔یہ دعا تو کرو کہ اے خدا ہماری اچھی طاقتوں میں اضافہ کر اور ان کو زیادہ مضبوط بنا اور ان کو زیادہ
قوی بنا اور ہمیں ان طاقتوں سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرما لیکن یہ سمجھنا کہ طاقت اتنی ہی رہے اور فائدہ
دگنا مل جائے یہ نامعقول بات ہے۔ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔پھر بعض قدرت کی باتیں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ
کا عام حکم ہے کہ یہ کرو تو اس کا نتیجہ نکلے گا۔مثلاً اگر میاں بیوی کے تعلقات ہوں گے تو بچے کی پیدائش کی صورت
میں نتیجہ ظاہر ہوگا۔حضرت خلیفتہ مسیح الاول کے پاس ایک دفعہ سرگودھا کے علاقہ کا رہنے والا ایک شخص آیا اور عرض کیا میرے
ہاں کوئی بچہ نہیں ہوتا حضور دعا کریں کہ میرے ہاں بچہ پیدا ہو۔آپ کو پتہ تھا کہ یہ خود بمبئی کی طرف جارہا ہے اور
اس کی بیوی سرگودھا کے کسی علاقے میں ہے۔آپ نے پوچھا تم سفر کر رہے ہو کس طرف جانے کا ارادہ
ہے؟ کہنے لگا میں بمبئی جا رہا ہوں۔آپ نے فرمایا تم بمبئی چلے جاؤ گے تمہاری بیوی گھر بیٹھی ہوگی خالی میری دعا
سے تمہارے ہاں بچہ تو پیدا نہیں ہوگا۔پس اللہ تعالیٰ نے جو قانون قدرت مقرر فرمایا ہے اس کے خلاف چل کر یا
اسے توڑ کر تو کوئی نتیجہ نہیں نکلا کر تا خدا تعالیٰ کا جو قانون ہے اس کے مطابق عمل پیرا ہو کر نتیجہ نکلا کرتا ہے۔پس جو حقیقت زندگی اور حقیقت اشیاء ہے اس کو سمجھ کر اور خدا تعالیٰ کے قانون کے مطابق اگر تم دعا مانگو اور
خدا تعالیٰ تمہاری دعاؤں کو قبول کرلے تو اس کا قانون بدل سکتا ہے۔یہ بھی اس کا قانون ہے کہ وہ اپنے نیک
بندوں کیلئے اپنے عام قانون کو بدل کر ایک خاص قانون چلاتا ہے گو یہ بھی اس کا قانون ہے لیکن جب تک تمہاری
دعا ئیں اس رنگ میں قبول نہیں ہو جا تیں اس وقت تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا کیونکہ دعا اور تد بیرل کر نتیجہ نکالے گی
اور جہاں تک تدبیر کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ نے جو مادی ذرائع اور دوسرے طریق ہمیں بتائے ہیں ہم ان کو استعمال
کریں گے تو کوئی نتیجہ نکلے اورنہ کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔مثلاً ایک شخص کتابوں کے پڑھنے کی طرف متوجہ ہی نہ ہو اور
سمجھے دعا کرنے سے ہی فرسٹ ڈویژن لے لوں گا۔یہ بات غلط ہے اور عام قاعدہ کے خلاف ہے۔اس لئے ایسا
نہیں ہو سکتا ویسے اگر خدا تعالیٰ کسی کے حق میں کوئی معجزہ دکھانا چاہے تو یہ ایک علیحدہ بات ہے اس قسم کے معجزے
بھی رونما ہوتے ہیں۔ہم اس حقیقت سے اختلاف نہیں کرتے اور نہ کر سکتے ہیں۔لیکن عوام کی زندگی میں ایسا نہیں
ہوا کرتا اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کو آزمانا چاہیئے۔انسان کی دعا تو اس وقت قبول ہوتی ہے جب انسان اپنی تدبیر کو انتہا
تک پہنچا تا اور دعا کرتے ہوئے اپنے او پر موت وارد کر لیتا ہے۔پھر اللہ تعالی اس کیلئے سب کچھ کرتا ہے اور اسے
اپنے دست قدرت سے اٹھاتا ہے۔لیکن آپ میں سے اس وقت یہاں جو دوست بیٹھے ہیں ان میں سے کتنے ہیں
جو اس قسم کی موت قبول کرنے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں۔بہت کم ہیں۔جس آدمی نے وہ موت قبول کر لی اس نے
گو یا سب کچھ پالیا۔اس کیلئے قانون قدرت بھی ایک نئی شکل میں ظاہر ہوا مگر جس نے خدا کی راہ میں موت قبول
فرموده ۱۹۷۲ء
349
د دمشعل
تل راه جلد دوم
نہیں کی اس کیلئے قانون قدرت ایک نئی شکل میں ظاہر نہیں ہوگا۔اسے خدا کے عام قانون کے مطابق چلنا پڑ۔گا۔خدا تعالیٰ کا وہ قانون جو علم کے حصول کیلئے ہوتا ہے اس کے متعلق میں اس وقت اظہار خیال کرنا چاہتا ہوں۔ہمارے حالات ملکی بھی اور اجتماعی طور پر ساری دنیا کے حالات بھی کچھ بدل گئے ہیں اور کچھ بدل رہے ہیں اب ان
بدلے ہوئے حالات میں ہمیں اپنے تدبر کو ، اپنے فکر کو اپنی تدبیر کو اور اپنی دعاؤں کو نئے راستوں پر ڈالنا ہوگا۔ور نہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے ، ورنہ ہماری کوششیں اور ہماری تدبیریں اور ہماری دعائیں عند اللہ
اعمال صالحہ میں شمار نہیں ہوں گی۔کیونکہ عمل صالح کے معنے ہی یہ ہوتے ہیں کہ حالات کے مطابق کام کیا جائے اور
جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے دعا تدبیر ہے اور تدبیر دعا ہے یہ ایک بڑا لطیف مضمون ہے۔جن
دوستوں کو اللہ تعالی توفیق دے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں سے اس مضمون
کو پڑھیں اور غور کریں۔ہمارے محاذ اور اور میدان عمل
چنانچہ ان بدلے ہوئے حالات میں ہمارے محاذ یعنی عمل کے میدان بھی بدل گئے ہیں۔اب ہمیں عمل کے
ان نئے میدانوں میں داخل ہونا چاہیئے۔ان کے اندر ہمیں شیروں کی طرح گھسنا چاہیئے۔ہمارے لئے کسی سے
ڈرنے یا گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔بلکہ ان نئے میدانوں میں بھی اللہ کی تو فیق اور اس کے فضل کے ساتھ بہتر
رنگ میں کام کرنا چاہیئے۔اس کے متعلق اصولی طور پر ایک مضمون اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں ڈالا ہے۔زندگی
رہی اور اللہ تعالیٰ نے توفیق بخشی تو آخری دن اختتامی دعا کے موقع پر اس کے متعلق کچھ بیان کروں گا تاہم اس
وقت میں علم کے متعلق تمہیداً کچھ بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں۔ہمارے کچھ حالات تو اس طرح بدلے کہ ہماری موجودہ حکومت جو اپنے آپ کو عوامی حکومت کہتی ہے اس
نے ہمارے تعلیمی اداروں کو بھی Nationalise(میشلائز ) کر لیا یعنی قومی تحویل میں لے لیا جس سے کچھ احمدی
گھبرا جاتے ہیں۔میں ایسے دوستوں سے کہتا ہوں اگر یہ واقعی عوامی حکومت ہے تو پھر یہ ہماری اپنی حکومت ہے
کیونکہ ہم بھی عوام ہیں اور عوام ہی ہیں جنہوں نے زیادہ تر خود ووٹ دے کر یا دوسروں سے دلوا کر ان لوگوں کو منتخب
کر وایا تھا جن کی آج حکومت ہے۔چنانچہ حزب مخالف نے ایک موقع پر کہا تھا کہ ۲ لاکھ احمدی ووٹوں کے نتیجہ میں
پیپلز پارٹی جیت گئی۔میں نے تو اس سلسلہ میں اعداد و شمار اکٹھے نہیں کروائے مگر میں سمجھتا ہوں کہ جہاں تک احمدی
رائے دہندگان کی تعداد کا تعلق ہے انہوں نے مبالغہ کیا ہے۔احمدی ووٹروں کی تعدد ۲۲ لاکھ نہیں ہے۔لیکن ایک
اور حقیقت بھی کارفرما ہے اور یہ اعداد و شمار اس حقیقت کے بہت قریب معلوم ہوتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ باوجود اس
کے کہ پارٹیشن کے وقت جماعت کو ایک بڑا دھکا لگا تھا پھر بھی ہر احمدی ووٹر کم از کم دو غیر احمدی دوست بطور ووٹر
اپنے ساتھ رکھتا تھا۔چنانچہ عام انتخابات سے پہلے ایک دوست مجھے ملنے آئے وہ گجرات کے ایک حلقے میں
امیدوار تھے۔کہنے لگے آپ مجھے ووٹ دیں۔میں نے کہا کہ آپ کے اس حلقہ میں ساٹھ ستر ہزار ووٹ ہیں جب
350
فرموده ۱۹۷۲ء
د و مشعل راه جلد دوم
کہ ہمارے احمدی دوستوں کے ووٹ سے ہزار کے لگ بھگ ہیں۔یہ اگر تمہیں ووٹ نہ بھی دیں تو کیا فرق پڑتا ہے
ستر ہزار ووٹوں میں ان کی نسبت ۱/۱۰ا ہے کہنے لگے نہیں احمدی ووٹر سات ہزار نہیں نو ہزار ہیں۔میں نے کہا اگر
نو ہزار ہیں تب بھی کیا فرق پڑتا ہے۔کہنے لگے فرق یہ پڑتا ہے کہ ہم نے سر جوڑے اور غور کیا اور آپس میں
مشورے کئے اور حالات کا اندازہ لگایا تو ہم اس نتیجہ پر پہنچے کہ آپ کے ساتھ ۲۷ ہزار ووٹ ہے کیونکہ 9 ہزار آپ کا
اور ۱۸ ہزار آپ ساتھ لے کر آئیں گے اور ساٹھ ستر ہزار کے حلقے میں ۲۷ ہزار ووٹ بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔اس
لئے یہ ہوہی نہیں سکتا کہ جس امیدوار کی طرف یہ ووٹ جائیں وہ ہار جائے۔پس میں اپنے دوستوں سے یہ کہتا ہوں کہ آپ خواہ مخواہ کیوں گھبراتے ہیں۔اگر یہ عوامی حکومت ہے اور آپ
عوام ہی کا ایک حصہ ہیں تو یہ آپ کی حکومت ہے۔اب جس حلقہ انتخاب میں ستائیس ہزار ووٹ کسی امیدوار کو
احمدیت کی وجہ سے ڈالے گئے ہیں وہاں کے عوام جا کر اس کی گردن پکڑیں گے کہ تم کیوں غلط کام کر رہے ہو۔پس
اس لحاظ سے ۲۲ لاکھ ووٹر سارے احمدی تو نہیں مگر کچھ احمدیوں کے اور کچھ اُن کے ساتھ تعلق رکھنے والے سمجھدار
اور صاحب فراست اور صاحب شرافت دوستوں کے، دونوں کی مل کر تعداد کم و بیش اتنی ضرور ہوگی واللہ اعلم
بالصواب۔اس لئے ہمیں اپنے تعلیمی اداروں کے قومی تحویل میں چلے جانے کی وجہ سے گھبرانے کی کیا ضرورت
ہے۔یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ اس علاقہ کے عوام کی مرضی کے خلاف ان تعلیمی اداروں کی روایات توڑ دی جائیں اور
کوئی اور پالیسی اختیار کی جائے۔اگر ایسا ہوا تو ہمارے یہاں کے عوام کہیں گے کہ نہیں ایسا نہیں ہو سکتا جس طرح
ہماری مرضی ہو گی اس طرح کالج چلے گا کیونکہ اگر عوامی حکومت نے عوامی حکومت رہنا ہے تو پھر یہاں کے عوام کی
مرضی کے مطابق کالج چلے گا۔فرض کریں ہمارے کالج میں کوئی بڑا سخت متعصب پر نسپل آ جاتا ہے تو وہ بھی کالج کو
اپنی مرضی کے مطابق نہیں چلا سکتا۔کیونکہ ربوہ کے عوام کا یہ تقاضا ہو گا کہ اس طرح کالج کو چلاؤ اور عوامی حکومت کو
ماننا پڑے گا یا عوامی حکومت کو حکومت چھوڑنا پڑے گی یا یہ اعلان کرنا پڑے گا کہ اب ان کی حکومت عوامی حکومت
نہیں رہی اس لئے دوستوں کو قطعا نہیں گھبرانا چاہیئے۔میں نے ضمناً یہ بات بتادی ہے کیونکہ کئی دوست آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب کیا ہوگا۔یہ سوچنے کی کیا
ضرورت ہے کہ اب کیا ہوگا۔اب وہی ہو گا جو خدا تعالیٰ چاہے گا ہم نے خود آخر کیا کرنا ہے۔اگر ہم نے مل کر اور سر
جوڑ کر احمدیت کو بنایا ہوتا تو ہمارے دل میں یہ سوال پیدا ہونا چاہیئے تھا کہ اب کیا ہوگا لیکن کیا تم نے سلسلہ عالیہ
احمدیہ کو قائم کیا ہے ! اور اس کو چلا رہے ہو! اگر نہیں اور یقینا نہیں تو پھر جس نے یہ سلسلہ بنایا ہے وہ ہمارے اس
سلسلہ کے کام بنانے والا ہے ہمیں تو کوئی فکر نہیں ہونی چاہیئے۔ہمیں اگر کوئی فکر ہے تو اس بات کا فکر ہے کہ جن
قربانیوں کا ہم سے مطالبہ کیا جارہا ہے ہم ان کو لفظا اور معنا پورا کرنے والے ہوں۔چنانچہ آج تک احمدیت کے
حق میں جو نتیجے نکلتے رہے ہیں وہ ہمیشہ ہی اللہ تعالیٰ کے پیار کو ظاہر کرتے رہے ہیں۔میری طبیعت ان دنوں بہت خراب تھی، بہت ضعف تھا کمر کے اعصاب اور عضلات میں درد کی وجہ سے
د دمشعل راه
چہرے
کل راه جلد دوم
ے پر
فرموده ۱۹۷۲ء
351
بڑی بے چینی تھی۔کل رات تو بہت زیادہ تکلیف رہی۔آج صبح بھی میں بہت زیادہ کمزوری محسوس کر رہا تھا۔میرا
خیال تھا کہ میں اس وقت بیٹھ کر تقریر کروں گا لیکن جب میں مقام اجتماع میں پہنچا تو اللہ تعالیٰ کی شان ہے، اس
نے فضل کیا۔میں نے اپنے اندر طاقت اور بڑی بشاشت محسوس کی۔جب کبھی بغیر وجہ کے میرے جیسے کمزور انسان
کے اندر بشاشت پیدا ہو تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میرے کل پرزے کھینچے ہیں اور کہا ہے کہ اپنے
ر مسکراہٹیں لے کر آؤ۔پس میں تو خوش ہوں اور سمجھتا ہوں کہ حالات بے شک بدلتے رہیں ہمیں اس
یقین پر قائم رہنا چاہیئے کہ یہ ہمارے فائدہ کیلئے بدل رہے ہیں۔غرض جب میں یہاں پہنچا تو میں نے اپنے اندر
طاقت اور بڑی خوشی محسوس کی یہاں تک کہ میرے جسم کے روئیں روئیں میں سے خوشی پھوٹ پھوٹ کر نکل رہی تھی
اور اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ صدر صاحب نے مجھے رپورٹ دی کہ پچھلے سال کے اجتماع کے آخری دن جتنی
مجالس نے حصہ لیا تھا اس دفعہ پچھلے سال کی نسبت پہلے دن پچاس مجالس زیادہ شامل ہوئی ہیں۔الحمد للہ۔حالانکہ
اجتماع کے ان تین دنوں میں اور بھی کئی مجالس کی شمولیت متوقع ہوتی ہے۔مگر باوجود اس کے کہ ہمارا ملک اس وقت
بڑے پریشان کن حالات میں سے گزر رہا ہے، دوسرے اس مہینے کی ۲ تاریخ کو تعلیمی ادارے بھی کھل گئے
تھے، ہمارے اکثر نوجوان تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں ، مگر ان مشکل حالات میں جن سے ہمارا ملک اس وقت
دو چار ہے ( میں اس بارہ میں دو خطبے بھی دے چکا ہوں آپ ملک کے مستقبل کیلئے دعا کریں اور صدقات دیں،
لوگوں
کو سمجھا ئیں۔غرض آپ پر اس لحاظ سے بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ) بہر حال بڑے مشکل حالات
میں اللہ تعالیٰ نے یہ فضل فرمایا کہ پہلے سے زیادہ مجالس کو اجتماع میں شمولیت کی توفیق عطا فرمائی۔اب یہ محض اللہ
تعالیٰ کا فضل ہے۔اس کا کریڈٹ مجھے یا چوہدری حمید اللہ صاحب کو نہیں جاتا۔اس لئے ہمارا دل خدا تعالیٰ کے ان
فضلوں کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی حمد سے پر ہو جاتا ہے۔خدام میرے سامنے بیٹھے ہیں جن میں سے بعض ( میں نے کل
بھی دیکھا تھا ) لاڑکانہ سے اپنی مخصوص ٹوپیوں کے ساتھ آئے ہوئے ہیں۔میرے خیال میں اتنی تعداد میں یا تو
پہلے کبھی نہیں آئے یا کم از کم ان ٹوپیوں میں نہیں آئے کہ نمایاں ہو کر نظر آجائیں۔بہر حال یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے
کہ وہ جماعت کو کہیں سے کہیں لے گیا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک۔فرمایا:-
(بحوالہ روزنامه الفضل ۲۸ جون ۱۹۷۳ء)
تعلیمی اداروں کے قومی تحویل میں چلے جانے پر اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا کہ اس پر غور کرو۔چنانچہ
اس سوچ بچار کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ تعلیمی اداروں میں جو تعلیم دی جاتی ہے وہ حقیقی تعلیم کا دسواں حصہ بھی
نہیں ہوتی بلکہ تعلیمی اداروں کے کام تو بالکل ابتدائی نوعیت کے ہوتے ہیں۔اس لئے اگر انسان وہیں تک ٹھہر
جائے تو گویاوہ ایک نہایت ہی نا معقول اور مہلک مقام پر ٹھہر گیا۔اس کے متعلق میں آپ سے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔اور بتانا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم کے مطابق علم کن کن مراحل سے گزر کر کامل ہوتا اور ایک حقیقی شکل اختیار کرتا
352
فرموده ۱۹۷۲ء
د مشعل راه جلد دوم
ہے۔کہنے کو تو مثلاً ایک بھیڑ کے پیٹ میں جو دو ہفتے کا بچہ ہے اور صرف ایک لوتھڑے کی شکل کا ہوتا ہے وہ بھی بھیڑ
کا بچہ ہی ہوتا ہے لیکن اگر وہ وہیں کھڑا ہو جائے اور اس کو پوری نشو ونما نہ ملے تو وہ ایک گندی اور عفونت والی چیز ہے
آپ اس کو ہاتھ لگانا بھی پسند نہیں کریں گے۔لیکن وہی چیز جب نشو و نما پا جائے گی اور بھیڑ کا بچہ بنے گی اور پھر
جب وہ سال کا ہو جائے گا، چربی اس پر چڑھی ہوئی ہوگی تو آپ اس کو کتنے شوق سے کھا رہے ہوں گے۔حالانکہ
اس کو آپ ایک سال اور چند مہینے پہلے ہاتھ لگانے کو تیار نہیں تھے۔پس جب تک کوئی کام اپنے کمال کو نہیں پہنچتا، نہ
اس میں کوئی حسن پیدا ہوتا ہے اور نہ اس میں کوئی افادیت پیدا ہوتی ہے۔علم ،فکر اور عقل
قرآن کریم نے علم کے متعلق مختلف الفاظ بیان کئے ہیں۔ایک ”علم“ کا لفظ استعمال کیا ہے۔دوسرے
فکر کا لفظ استعمال کیا ہے تیسرے عقل کا لفظ استعمال کیا ہے۔یہ ایک سلسلہ ہے جو علم وفکر اور عقل و تدبر پر
نل ہے۔لیکن جب ہم علم کے حصول کیلئے یا علم کو پھیلانے کیلئے روحانی جد وجہد کرتے ہیں تو ایمان اور عمل
صالح کا سہارا لینا پڑتا ہے۔یہعلم کا ایک اور سلسلہ ہے جس کے متعلق قرآن کریم کہتا ہے:۔انما يخشى الله من عباده العلماء (فاطر: ۲۹)
اس میں علم اور فکر کی بجائے شعور اور عرفان کا ذکر ہے۔تاہم پہلے میں اس حسین سلسلہ یا چکر کے متعلق کچھ
کہوں گا جو علم سے شروع ہوتا ہے جس میں علم سے فکر کی طرف حرکت، فکر سے عقل کی طرف حرکت اور عقل سے
پھر علم کی طرف حرکت ہوتی ہے۔پھر علم سے فکر کی طرف حرکت، پھر فکر سے عقل کی طرف حرکت اور پھر عقل سے علم
کی طرف حرکت ہوتی ہے۔غرض یہ ایک بڑا لطیف چکر ہے جو چلتا رہتا ہے۔علم کے معنے ہوتے ہیں کسی چیز کے
متعلق ظاہری حواس سے ( مثلا کان سے سن کر یا آنکھ سے دیکھ کر یا ہاتھ سے چھو کر یا زبان سے چکھ کر ) معلوم کرنا
اور جاننا۔غرض ظاہری حواس سے ہم بہت کچھ حاصل کرتے ہیں اور جہاں تک دیکھنے اور سننے سے علم کے حصول کا
تعلق ہے، اس میں کتابوں کا پڑھنا یا ان کا سنا شامل ہے۔چنانچہ جو علم ظاہری حواس سے حاصل کیا جاتا ہے اس
علم کا بھی صرف ایک حصہ درسی کتب کے مطالعہ پر مشتمل ہے۔یعنی اس علم کے ایک حصہ کے ساتھ ہمارے تعلیمی
اداروں کا تعلق ہے۔پھر جہاں تک تعلیمی اداروں کا تعلق ہے ایک ہمارا جامعہ احمدیہ ہے جس میں دینی کتب پڑھائی جاتی ہیں۔دوسرا تعلیم الاسلام کالج ہے۔جس کے نصاب میں دیگر درسی کتب شامل ہیں۔مثلاً سائنس کے مضامین کیلئے فزکس
کیمسٹری، باٹنی، زوالوجی اور حساب کی کتابیں ہیں۔پھر اسی طرح آرٹس کے مضامین مثلاً اقتصادیات اور
سیاسیات وغیرہ ہیں۔ان کے متعلق بھی کتابیں ہیں جو نصاب کے طور پر پڑھائی جاتی ہیں حالانکہ وہ کسی اور شخص
نے لکھی ہوتی ہیں طلبہ ان کتابوں کو پڑھ کر وہ چیز حاصل کرتے ہیں جو کسی اور نے مشاہدہ کر کے یعنی آنکھ سے دیکھ کر
راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۲ء
353
دومشعل
یا اپنے زمانے اور اپنے حلقے میں اپنے دوستوں اور بزرگ علماء کی آرا پہن کر ان سے ایک نتیجہ نکالا ہے۔پس وہ میرا
یا آپ کا علم نہیں ہے وہ یا تو کتاب لکھنے والے کا علم ہے یا کتاب پڑھانے والے کا علم ہے جو ہم تک آنکھ یا کان
کے ذریعہ پہنچا ہے۔یعنی یا خود کتاب پڑھی یا استاد کا لیکچر سنا۔تاہم آنکھ اور کان کے علاوہ اور بھی تو ظاہری اور باطنی
حواس ہیں جو حصول علم کا ذریعہ اور وسیلہ بن سکتے ہیں اور بنتے رہے ہیں اس لئے تعلیم کے حصول کا سارا انحصار
سکول یا کالج کی پڑھائی پر نہیں ہونا چاہیئے۔علاوہ ازیں جامعہ احمدیہ کی پڑھائی میں بھی بعض دفعہ یہ خرابی پیدا
ہو جاتی ہے کہ بالکل تھوڑا سا علم حاصل کرنے پر (جو سارے علم کا شائدہ ۱/ حصہ بھی نہیں ہوتا ) غرور پیدا کر کے
بعض لوگ اپنے آپ کو عالم کہلانے لگ جاتے ہیں۔مثلاً جامعہ میں اگر کسی آدمی نے صحیح بخاری پڑھی یا کسی نے
بخاری پڑھائی تو یہ علم بھی گویا آنکھ اور کان کے دو ظاہری حواس کے ذریعہ حاصل ہوا۔حالانکہ اور بھی کئی ظاہری
حواس ہیں جن کے ذریعہ علم حاصل ہو سکتا ہے اور اس لحاظ سے بھی یہ علم ادھورا ہے۔پس علم کا پہلا ذریعہ اور وسیلہ اور
اس کا پہلا مرحلہ ( علم کو اگر ہم وسیع معنوں میں لیں تو ظاہری حواس سے جاننا ہے۔چنانچہ ہم اکثر چیزوں کو ظاہری
حواس سے جانتے اور معلوم کرتے ہیں۔آپ اس ماحول ہی کو لے لیجئے۔میری آنکھ مجھے صرف یہ بتاتی ہے کہ
میرے سامنے اس وقت کئی ہزار انسان بیٹھے ہیں۔پس جہاں تک ظاہری حواس میں سے آنکھ کا تعلق ہے اس نے
اس اجتماع میں اس کے سوا اور کچھ نہیں بتایا کہ کئی ہزار نو جوان ( اور کچھ بڑی عمر کے دوست بھی ہیں ) میرے سامنے
بیٹھے ہیں یا پھر میری آنکھ نے یہ بھی بتایا کہ بہت تھوڑے خدام ہیں جنہوں نے اپنا نیا نشان اپنے گلے میں لڑکا یا ہوا
ہے۔پھر آپ نے جب اپنا عہد دہرایا یا جب آپ کے صدر صاحب نے میرے سامنے آپ کی حاضری کی
رپورٹ پیش کی تو میرے کان نے یہ بتایا کہ میرے سامنے جو مجمع بیٹھا ہوا ہے اس کا تعلق خدام الاحمدیہ سے ہے۔پس آنکھ اور کان نے اس سے زیادہ کچھ نہیں بتایا۔چنانچہ ان دونوں ظاہری حواس سے ہمیں جو علم حاصل ہوتا
ہے اسے علم بسیط بھی کہا گیا ہے۔اس میں اور بہت ساری چیز نیں بھی شامل ہیں۔لیکن اس چکر میں جہاں تک علم کا
تعلق ہے وہ صرف ظاہری حواس کے ذریعہ چیزوں کے جاننے یا معلوم کرنے کو کہتے ہیں۔علم کا دوسرا مرحلہ غور و فکر
پھر قرآن کریم نے جس دوسری چیز کا ذکر کیا ہے یعنی علم کے بعد جو دوسرا مرحلہ آتا ہے وہ غور و فکر کرنے کا
مرحلہ ہے۔فکر ایک قوت ہے جو بیرونی علم یعنی ظاہری حواس کے ذریعہ جو کچھ معلوم کیا جاتا ہے اس سے نتائج اخذ
کرنے میں مدد دیتی ہے۔اسی لئے مفکر اس شخص کو کہتے ہیں جو علم بسیط کو بروئے کار لاتا اور مختلف چیزوں کو باہم
جوڑ کر اُن سے ایک نتیجہ نکالتا ہے۔مثلاً بہت سارے خدام کو ظاہری حواس کے ذریعہ دین کا ایک نہ ایک نکتہ معلوم
ہوا اس سے ہماری فکر نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جماعت احمدیہ کے نمائندہ نوجوان آج کے اس اجتماع میں خلوص نیت
کے ساتھ دین کا علم سیکھنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔اب خلوص نیت ظاہری علم کے ساتھ تو معلوم نہیں ہوسکتا۔اس کا تو
کا
354
فرموده ۱۹۷۲ء
دو مشعل راه جلد د۔دوم
دد
بعض اور چیزوں کے ذریعہ تجزیہ کرنا پڑتا ہے۔گویا ہماری فکر نے بہت ساری چیزوں کو ملا کر ایک نتیجہ اخذ کیا مثلا یہ
کہا کہ جب بھی احمدی اکٹھے ہوتے ہیں تو ان کی جو مختلف حرکات اور جو مختلف کلمات ہم تک پہنچتے ہیں ان سے ہم
یہی نتیجہ نکالتے ہیں کہ احمدی خلوص نیت کے ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں۔مثلاً جلسہ سالانہ کے موقعہ پر ایک لاکھ مرد
وزن کا اجلاس ہوتا ہے مگر ان کا آپس میں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوتا۔چنانچہ اس لڑائی جھگڑے کا فقدان اور دیگر
ظاہری علوم جو ظاہری حواس سے حاصل کردہ ہیں ان سے قوت فکر یہ اس
نتیجہ پر پہنچتی ہے کہ احمدی نوجوان یہاں
خلوص نیت کے ساتھ جمع ہوئے ہیں۔پس ثابت ہوا کہ انسانی فکر علم بسیط کی مختلف تاروں اور دھاگوں کو جوڑ کر ایک نتیجہ نکالتی ہے جس نتیجہ کا انسان
کے ظاہری حواس کے ساتھ تعلق نہیں ہوتا بلکہ اس
کا تعلق اس کی قوت فکریہ کے ساتھ ہوتا ہے اور یہ علم کا دوسرا مرحلہ
ہے۔علم کا تیسرا مرحلہ عقل انسانی
چنانچہ غور وفکر کرنے سے جب ایک نتیجہ نکل آتا ہے تو پھر انسان
کا علم تیسرے مرحلے میں داخل ہوتا ہے جس
کی روسے پریکٹیکل لائف یعنی عملی میدان میں یہ پتہ لینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ یہ نتیجہ صبح نکلا ہے یا نہیں گویا جس
طرح سائنس میں تجربے کئے جاتے ہیں اسی طرح سوشل سائنس میں بھی تجربے کئے جاتے ہیں اور یہ کام انسانی
عقل سے تعلق رکھتا ہے۔چنانچہ انسانی فکر جو نتائج اخذ کرتی ہے ان کی صحت معلوم کرنے کیلئے از روئے عقل تجربہ
کرنا پڑتا ہے۔مثلاً اس وقت آپ کے اجتماع کا جتنا پر وگرام آپ کے سامنے پیش ہو رہا ہے یہ گویا سب تجر بہ ہی
ہوگا۔یہ معلوم کرنے کیلئے کہ آپ یہاں خلوص نیت کے ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں یا نہیں۔اگر آپ سب کے سب
مجوزہ پروگرام میں حصہ لیں گے اور اس ماحول سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے تو عقل کی
کسوٹی پر ان تین دن کا تجربہ بتائے گا کہ ہمارا فکری نتیجہ مسیح تھا۔جیسا کہ میں بتا چکا ہوں عقل اس قوت کا نام ہے جو انسان
کو علم اور فکر وشعور کے مطابق کام کرنے کی توفیق
بخشتی ہے۔اسی لئے عاقل اس شخص کو کہتے ہیں جو ی علم صحیح فکر اور صحیح شعور کے مطابق کام کرتا ہے اور عملی میدان
میں پہلے علمی اور اس کے بعد فکری نتائج کی جانچ پرکھ کیلئے تجربے کرتا ہے۔چنانچہ جس وقت وہ تجربہ کرتا ہے تو مادی
اور ظاہری حواس سے اسے کام لینا پڑتا ہے اور ان ظاہری حواس کے ذریعہ کئی نئی چیزیں اس کے سامنے آجاتی
ہیں۔چنانچہ پہلی سٹیج کے بعد پھر دوسری سٹیج میں بعض نئی باتیں ظاہری حواس کے نتیجہ میں اس کے سامنے آتی ہیں تو
وہ پھر فکر سے کام لیتے ہوئے ان پر غور کرتا ہے۔پھر وہ کچھ نتائج اخذ کرتا ہے۔پھر وہ عمل کے میدان میں اپنی عقل
کے زور سے ان کو پر کھنے کی کوشش کرتا ہے۔پھر اس عملی تجربے کے وقت بھی کئی نئی چیزیں انسان کے سامنے آتی
ہیں اور یہ ایک ایسا چکر بن جاتا ہے جو انسان کے علم کو بڑھانے کیلئے چلتا رہتا ہے۔مثلاً آپ کیمسٹری کو لے لیں۔
د و مشعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۲ء
355
یہ جڑی بوٹیوں کے اجزاء اور مرکبات کا علم ہے یہ علم ہزاروں سال سے موجود اور روز بروز بڑھتا چلا گیا ہے۔یہ
کیوں بڑھا۔یہ اسی فکر کے نتیجہ میں بڑھا۔مثلاً لوگوں نے ایک چیز کا مشاہدہ کیا اور غور و فکر کے بعد وہ کسی خاص نتیجہ
پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے اور ان کی عقل نے عملاً ان کو درست پایا۔اللہ تعالیٰ نے انسان کیلئے ہزاروں لاکھوں
چیزیں پیدا کیں جن میں سے مثلاً ایک یہ چائے بھی ہے جسے ہم روزانہ کئی بار پیتے ہیں اس کا استعمال کیسے رائج ہوا
یہ ایک طویل داستان ہے۔جائے کی ابتداء
مختصراً یہ کہ چنگیز خان یا اس کے بیٹوں کی ایک فوج نے جو لاکھوں کی تعداد میں تھی کسی علاقہ پر حملہ آور ہونے
کیلئے کوچ کیا۔راستے میں ایک جگہ جہاں انہوں نے پڑاؤ کیا ہیضہ کی وباء پھیلی ہوئی تھی۔فوج کے سپہ سالار نے
اطباء کو بلایا اور کہا کہ ہم تو اس وبائی مصیبت میں پھنس گئے ہیں، اس سے نکلنے کی کوئی ترکیب بتاؤ چنا نچہ اطباء نے
مشورہ دیا کہ فوج کے ہر سپاہی اور افسر کو یہ حکم دیا جائے کہ وہ پانی کو ابال کر پیئے۔سپہ سالار نے ساری فوج کو حکم
دے دیا جس پر فی الفور عمل درآمد بھی ہونے لگا۔اس زمانے میں افسر اعلیٰ کی طرف سے جو کم ملتا تھا اس کی یا تو
پابندی کرنی ہوتی تھی یا گلا کٹوانے کیلئے تیار رہنا پڑتا تھا۔چنانچہ انہوں نے جب پانی کو ابال کر پینا شروع کیا تو
انہیں بدمزہ لگا۔آپ بھی اگر پانی ابال کر پیئیں تو وہ آپ کو بدمزہ لگے گا۔بہر حال چونکہ پانی ابالنے سے بک بکا
ہو جاتا ہے اس لئے ان کو چنداں پسند نہ آیا۔اتفاقاً ایک دن ان کا کوئی آدمی جنگل میں سے گزررہا تھا اس نے دیکھا
ایک خوشبودار جنگلی بوٹی اُگی ہوئی ہے۔وہ اس کے کچھ پتے لایا اور اپنے ساتھیوں سے کہا آؤ تجربہ کر یں۔انہوں
نے پانی ابالا اور وہ پتے بھی اس میں ڈال دیئے تو وہ پانی ان کو اچھا لگا۔چنانچہ ظاہری حواس سے انہیں ایک علم
حاصل ہوا۔یعنی ان کی آنکھ نے پتوں کو دیکھا اور زبان نے اس کا مزہ چکھا۔پھر انہوں نے سوچا اس پر غور اور فکر
کر کے اس کا کوئی نتیجہ نکالنا چاہیئے۔اور اس سے نتیجتا انہوں نے یہ اخذ کیا کہ یہ پتے خالی پانی کا مزہ ہی نہیں بدلتے
بلکہ معدہ کی IRRITATION (اری ٹیشن ) یعنی سوزش اور جلن کو بھی دور کرتے ہیں۔تو گویا پہلا نتیجہ یہ نکالا کہ
اس سے پانی بدمزہ نہیں رہا، اس سے پانی کا ذائقہ بہتر ہو گیا۔دوسرے انہوں نے ظاہری حواس کے ذریعہ یہ بھی
معلوم کیا کہ معدہ میں جو درد اور خراش محسوس ہوتی تھی اس کا احساس بھی ختم ہو گیا۔غرض انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ
یہ ایک بڑی اچھی اور مفید چیز ہے لیکن یہ تو ایک تھوڑ اسا علم تھا جو محدود شکل میں تجربہ حاصل ہوا تھا کیونکہ دس ہیں یا
سو دو سو آدمیوں نے وہ پانی پیا ہو گا مگر جب ان کے سپہ سالار کو پتہ لگا ( اس زمانے میں بادشاہ خود فوج کی کمان
کرتے تھے ) تو اس نے اطباء کے مشورے سے ساری فوج کو پانی ابال کر اور اس میں اس چائے کی ( جواب سبز
چائے کہلاتی ہے ) پتی ڈال کر پینے کا حکم دیا اور اس طرح گویا عقل کے زور سے انہوں نے عملی تجربہ کیا اور پھر
انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ چونکہ یہ بڑی اچھی چیز ہے اس لئے ساری فوج کو استعمال کرنی چاہیئے۔
356
فرموده ۱۹۷۲ء
دد
د و مشعل راه جلد دوم
یہ تو تھی چائے کے استعمال کی ابتداء جو چنگیز خان یا اس کے بیٹوں کے زمانہ میں ہوئی۔اس کے بعد لوگوں
نے اس کے متعلق غور وفکر کیا اور بہت سے عملی تجربات کے بعد اس کے کئی خواص معلوم کئے۔مثلاً لوگوں نے یہ بھی
معلوم کیا کہ یہ صرف وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ہی مفید نہیں بلکہ پینے کے لحاظ سے بھی بڑی اچھی چیز ہے۔کئی
آدمیوں کو چست اور بیدار بھی رکھتی ہے۔چونکہ بعض کھانے پینے والی چیزوں کا اثر محدود ہوتا ہے اور ہر ایک پر
یکساں نہیں ہوتا مثلاً ایک ایسی چیز ہے جس کو استعمال تو بہت سارے لوگ کرتے ہیں۔مگر ان میں چند ایک پر اس
کا اثر ہوتا ہے باقی پر نہیں ہوتا۔اس لئے یہ عقل کا کام ہے کہ وہ تجربہ کر کے بتائے کہ اس چیز کا ورد عمل ہے استثنائی
حیثیت رکھتا ہے یا اس کا سارے انسانوں پر اجتماعی رد عمل مترتب ہوتا ہے۔چنانچہ اس قسم کے عقلی تجربات کے
نتیجہ میں جہاں چائے اور اس کے خواص کا علم بہت ترقی کر چکا ہے وہاں اس کے بعض نقائص بھی سامنے آچکے
ہیں۔پس اگر ہم حقائق اشیاء پر غور کریں تو ہمیں یہی نظر آتا ہے کہ ایک چکر ہے جس کی علم سے فکر کی طرف حرکت
ہے اور فکر سے عقل کی طرف حرکت ہے اور عقل سے پھر علم کی طرف حرکت ہے۔یعنی عقلی تجربے کے وقت ظاہری
حواس نے اگر کوئی نئی چیز دیکھی تو گویا عقل سے پھر علم کی طرف حرکت عمل میں آتی ہے اور پھر پہلے کی طرح غور و فکر
اور عقلی تجربات کا چکر چل پڑتا ہے اور یہ چکر جس پر انسانی علوم کی ساری ترقی (جسمانی بھی اور روحانی بھی) کا
دار ومدار ہے ہمیشہ چلتا چلا جاتا ہے۔روحانی علوم کی ارتقائی حرکت میں تھوڑا سا فرق ہے۔ہم اس میں بعض نام
بدلتے ہیں ورنہ بنیا د سب کی ایک ہی ہے۔جہاں تک روحانیت کا سوال ہے اس میں ایمان اور عمل صالح کا آپس
میں بڑا گہرا تعلق ہے۔خود ایمان کے اندر ان تینوں چیزوں کو اکٹھا کر دیا گیا ہے جن کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں۔چونکہ ہمارے روحانی علماء نے ایمان کے یہ معنے کئے ہیں کہ زبان سے اقرار کرنا اس لئے اس کا مطلب
اس کے علاوہ کچھ اور ہو ہی نہیں سکتا کہ ظاہری حواس سے ہمیں ایمانیات کا پتہ لگا۔مثلاً ظاہری حواس جس میں
ہمارے کان اور آنکھیں بھی شامل ہیں اور اسی طرح بعض دوسرے حواس بھی ہیں ان سے ہمیں پتہ لگا کہ اللہ ایک
ہے قرآن کریم ایک آخری عظیم اور کامل شریعت ہے اور یہ علم کا پہلا درجہ ہے۔گویا اظہار ایمان کی ابتداء سننے یا
پڑھنے سے ہوتی ہے۔پھر ہم نے اور بہت ساری چیزیں معلوم کیں ظاہری حواس سے۔مثلاً روحانی طور پر اللہ
تعالی ، قرآن عظیم ، آنحضرت ﷺ کی زندگی اور آپ کی عظمت شان کے متعلق ایک ایک کر کے با تیں معلوم ہوئیں
ان کو ہماری فکر نے اکٹھا کیا اور اس سے کچھ نتائج نکالے۔پس زبان سے ایمان کے اقرار کا تعلق علم سے ہے اور
دل سے اقرار یا تصدیق کا تعلق فکر سے ہے۔انسانی فکر کے ذریعہ مختلف تاروں کو جوڑ کر نئے نتائج اخذ کئے جاتے
ہیں۔مثلاً ایمان یعنی مذہبی علم نے ہمیں یہ بتایا کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا مبارک وجود بڑی عظمت والا ہے۔اس نے ہمیں یہ بھی بتایا کہ دعائیں کرنا، نمازیں پڑھنا، روزے رکھنا وغیرہ ایمانیات کے مختلف اجزاء ہیں۔مگر فکر
نے ایمان کی ان جزئیات کو اکٹھا کیا اور اس نے یہ نتیجہ نکالا کہ صرف یہی نہیں کہ حضرت محمد رسول اللہ ہے ہیں
ایمان کی ان جزئیات سے فائدہ اٹھا سکتے تھے بلکہ مذہبی دنیا میں ہر آدمی یہ نتیجہ اخذ کر سکتا ہے اور اسے اخذ کرنا۔