سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ افتتاحی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم, حصہ 2
فرموده ۱۹۷۲ء
357
د دمشعل
قل راه جلد دوم
چاہیئے کہ انسانی فکر نے یا صحیح فکر نے یا ایک مسلمان
کی صحیح فکر نے یا ایک احمدی کی صحیح فکر نے ایمان کی جزئیات سے
یہی نتیجہ نکالا کہ اگر انسان الہی احکام کی پابندی کرے گا تو اسے بھی اپنے دائرہ استعداد میں وہ برکات حاصل ہوں
گی جو پہلوں نے حاصل کیں۔گویاند ہی میدان میں اس نتیجہ تک پہنچے کا تعلق فکر سے ہے۔چنانچہ پھر اس نے کہا آزما کر دیکھتے ہیں۔پھر
اس نے خلوص نیت کے ساتھ عمل کرنا شروع کیا۔پھر اس نے خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے دیکھے۔جب پیار کے
جلوے دیکھے تو اس کے سامنے کہیں کہیں بسیط علم کے کچھ جلوے نظر آگئے۔پھر اس نے غور اور فکر سے کام لیا اور نتیجہ
نکالا۔پھر اس نے کہا عملی میدان میں مجھے اپنے فکر و شعور کو آزمانا چاہیئے تا کہ میں اس سے فائدہ اٹھاؤں۔چنانچہ
هدى للمتقین کا یہی مطلب ہے کہ ایک آدمی جو تقی ہو جاتا ہے اس کیلئے بھی ہدایت کا سامان علم بسیط اور فکر کے
تسلسل سے پھر پیدا کر دیا جاتا ہے۔شعوراور عرفان
اس کا علم ایک جگہ رک نہیں جاتا۔یہ ہمارا ایک بنیادی مسئلہ ہے کہ کوئی حقیقی مومن قرب الہی کی حرکت میں
کبھی ایک جگہ نہیں ٹھہرتا وہ آگے ہی آگے بڑھتا ہے وہ اسی وجہ سے آگے بڑھتا ہے کہ جب وہ خدا کا پیار حاصل کرتا
ہے تو اس وقت اس کے سامنے بعض نئی باتیں یا علم کے نئے پہلو آتے ہیں۔پھر وہ ان کے اوپر غور کرتا ہے۔پھر وہ
ان سے بعض نتائج اخذ کرتا ہے۔پھر ان کے اوپر وہ عمل کرتا ہے۔پھر ان سے فائدہ اٹھاتا ہے اور پھر اس کے
سامنے نئی باتیں آتی ہیں اسی طرح ایک چکر چلتا رہتا ہے جس طرح ایک بگولا آسمان کی طرف جاتا ہے جو الہی محبت
اور پیار اور خدائی عظمت اور جلال کے اثرات کا بگولا ہے وہ انسان کو اٹھا کر خدا تعالیٰ کے قریب سے قریب تر کر دیتا
ہے۔اسے ہم مذہبی زبان میں شعور اور عرفان بھی کہتے ہیں۔علم اور فکر کی بجائے۔گویا اس مقام پر مذہب نے ایک
نئی چیز متعارف کرائی ہے اور وہ باطنی حواس ہیں۔ظاہری حواس کے نتیجہ میں مذکورہ چکر میں ہم عقل تک پہنچے اور پھر
اس کے ساتھ ایک اور چکر متوازن چلتا ہے جو شعور سے شروع ہوا اور عرفان کے مرحلہ سے گزرا اور عمل صالح کے
تجربہ کے میدان میں داخل ہو گیا۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ عملوا الصالحات
کا حکم فرمایا ہے۔عمل صالح
اس تسلسل میں عقل ہی کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے کہ تجربہ کر کے دیکھتے ہیں اور پھر جس طرح دوسیٹیلائٹ فضا میں
ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں اسی طرح عقل اور وہ روحانی طاقت جو انسان کو عمل صالح پر مجبور کرتی ہے وہ اکٹھے
ہو جاتے ہیں گویا یہ دو چکر جو مختلف نقطوں سے شروع ہوئے تھے ایک مومن کی عقل اور عمل صالح کی قوت پر آکر
اکٹھے ہو جاتے ہیں یہ شرف صرف ایک حقیقی مومن کو حاصل ہے کیونکہ جو مومن نہیں ہوتا وہ تو ظاہری علوم کے ارتقائی
تسلسل میں عقل پر آکر ٹھہر جاتا ہے۔لیکن جو مومن ہوتا ہے وہ عقل کے ساتھ عمل صالح کی قوت بھی رکھتا ہے۔گویا
عقل بھی ایک طاقت ہے جو اللہ تعالیٰ نے انسان کو دی ہے اور عمل صالح کی طاقت بھی انسان کو خدا ہی نے دی ہے
358
فرموده ۱۹۷۲ ء
،
د و مشعل راه جلد دوم
دد
یہ دو طاقتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں تو پھر انسان
علی وجہ البصیرت حقیقی مومن یا احمدی مسلمان بنتا ہے پھر اس کے
متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ جس نے اس تیسرے درجہ پر ایمان کا مزہ چکھ لیا یا اس مزہ چکھنے کے بعد جسے ایمان کی
بشاشت حاصل ہوگئی اس کے چہرے پر
کبھی اداسی نہیں آسکتی۔کون کہتا ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سامنے موت
کا چہرہ نہیں آیا اور وہ موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے نہیں ہوئے۔جس طرح ابو جہل اور اس کے
ساتھیوں کے سامنے موت آئی تھی اور انہوں نے کبوتر کی طرح خوف کے مارے اپنی آنکھیں بند کر لی تھیں۔اسی
طرح صحابہ کے سامنے بھی موت آئی اور اسی خوفناک شکل میں آئی لیکن وہ مسکراتے ہوئے موت کی آنکھوں میں
آنکھیں ڈال کر اللہ تعالیٰ کے قرب کی راہوں پر آگے سے آگے قدم مارتے چلے گئے ، اس واسطے کہ وہاں محض عقل
نہیں تھی بلکہ عقل کے ساتھ عمل صالح کی قوت بھی کارفرما تھی خدا کی راہ میں جان دینا یا اپنا سب کچھ قربان کر دینا
عمل صالح ہے۔یعنی اس کیلئے صرف موت کا وارد ہو جانا ہی نہیں ہوتا بلکہ وہ تو فنافی اللہ کا مقام حاصل کر لیتا ہے وہ
موت کو قبول کرنے کیلئے ہر دم اور ہر لحظہ تیار رہتا ہے۔پس یہ وہ مقام ہے جہاں عمل صالح یعنی فنافی اللہ اور عقل کا
مقام اکٹھا ہو جاتا ہے۔علم کے میدان میں ہمارا کام کم نہیں ہوا
میں نے اس مضمون کو بھی مختصر بیان کیا ہے۔اب یہ دیکھنا باقی رہ گیا ہے کہ اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔میں نے
مضمون آپ کے سامنے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے بیان کیا ہے۔اور اس طرح یہ آپ کے سامنے علم بسیط کا
حکم رکھتا ہے۔یعنی آپ نے جو کچھ سنا ہے وہ مجھ سے سنا ہے۔چنانچہ میں نے اور آپ نے اس کا نتیجہ یہ نکالنا ہے
کر تعلیمی اداروں کے قومیائے جانے کے بعد علم کے میدان میں ہمارا کام کم نہیں ہوا بلکہ ہماری توجہ کو اللہ تعالی نے
حقیقی علم کے پھیلانے کیلئے آزاد کر دیا ہے کیونکہ درسی کتب پڑھ لینا غرورتو پیدا کر سکتا ہے لیکن ( الف ) صحیح فکر اور
صحیح عقل اور (ب) صحیح شعور اور اعمال صالحہ کی قوت نہیں پیدا کر سکتا۔اس کیلئے آپ نے کوشش کرنی ہے۔اس
کیلئے آپ نے صرف اس ملک میں کوشش نہیں کرنی۔آپ نے ساری دنیا میں کوشش کرنی ہے کیونکہ اس کیلئے آپ
کیا گیا ہے۔پس بدلے ہوئے حالات نے ہمیں پکڑ کر اور جھنجھوڑ کر اس بات کے سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ
ہم اپنے بعض ضروری کام بھول گئے تھے۔ہمیں ان کی طرف توجہ کرنی چاہیئے۔اب مثلاً جو شخص احمدیت کا سخت
مخالف ہے کیا آپ نے اس کے متعلق کبھی سوچا ہے کہ وہ آپ کی مخالفت کیوں کرتا ہے؟ وہ آپ کی مخالفت محض
اس لئے کرتا ہے کہ دینی علم کے میدان میں اس کا علم ظاہری حواس سے آگے نہیں بڑھا۔اس نے جو کتابیں پڑھی
ہیں اس کے مطابق اس نے فتویٰ دے دیا۔حالانکہ اسے یہ سوچنا چاہیئے تھا کہ اس کا علم تو ناقص اور نامکمل ہے جس
کے ذریعے انسان کسی نتیجہ پرنہیں پہنچ سکتا۔وہ تو صرف علم بسیط کا رنگ رکھتا ہے مگر اس نے ہماری تاریخ میں شروع
سے اب تک مخالفت کا یہ تماشہ دکھایا ہے۔یوں ویسے یہ ایک لمبا مضمون ہے لیکن بڑا لطیف بھی ہے اور ایک لحاظ
د دمشعل راه جلد دوم
دد
سے لطیفہ بھی ہے۔ہمیں شرمندہ کرنے والا بھی ہے اور فکر مند کرنے والا بھی ہے۔فرموده ۱۹۷۲ء
359
حضرت سید عبد القادر صاحب جیلانی رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے بزرگ تھے۔اکثر خدام ان علاقوں سے
آئے ہیں جہاں حضرت سید صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی بڑی عزت اور احترام کیا جاتا ہے۔مثلاً کشمیر میں انہیں بڑی
عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔چنانچہ ان علماء نے جن کا علم ظاہری حواس کے ذریعہ حاصل کئے ہوئے
علم سے آگے بڑھ کر عقل و فکر کے میدانوں میں داخل نہیں ہوا تھا ان پر یہ کہ کر کفر کا فتویٰ لگایا کہ تم وہ باتیں کہہ
رہے ہو جو تم سے پہلی صدی کے باطنی علماء نے نہیں کہیں۔اس واسطے تم کا فر ہو اور پھر ان سے بعد میں آنے والی
صدی کے باطنی علماء پر یہ کہ کر کفر کا فتویٰ لگایا گیا کہ حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے جو کہا تھا تم اس
سے مختلف باتیں کرتے ہو۔چنانچہ مختلف باتیں کہنے پر حضرت سید عبد القادر جیلانی اپنے وقت پر کا فرٹھہرے اور
بعد میں آنے والے مجددین اور مقربین الہی اپنے وقت پر کافر ٹھہرے اس واسطے کہ ان ظاہری علماء کا علم ظاہری
حواس سے آگے نہیں بڑھا تھا۔ایسے علماء نے بے شک کتابوں کو پڑھا اور سنا بلکہ جن کا حافظہ تیز تھا انہوں نے یاد
بھی کر لیا۔لیکن انہوں نے اپنے علم کو ذاتی تجربے کی کسوٹی پر نہیں پر کھا۔انہوں نے خود غور و فکر اور عقل و تدبر سے
کام نہیں لیا۔اور نہ انہوں نے اس سے نتائج اخذ کئے۔انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمہ
اللہ علیہ نے اپنے سے پہلی صدی کے باطنی علماء سے اس لئے اختلاف کیا کہ سید صاحب کے زمانے کے مسائل
ان سے پہلی صدی کے مسائل سے مختلف تھے اور ان کو حل کرنے کیلئے خدائے واحد و یگانہ نے ان کو علم قرآن سکھایا
تھا۔اگر وہ ظاہری علماء جنہوں نے کفر کا فتویٰ لگایا تھا وہ فکر سے کام لیتے اور اس اختلاف کی وجہ معلوم کرتے اور پھر
یہ دیکھتے کہ ان کے زمانہ میں جن لوگوں نے فکر سے کام لیا اور پھر عقل سے کام لیا۔یعنی اپنی زندگیوں میں ان کی نئی
تفسیر کے مطابق نئی برکات کے حصول کی کوشش کی۔انہوں نے وہ برکات حاصل کیں۔اسی طرح اگر وہ بھی فکر
سے کام لیتے تو اس ابدی صداقت سے جو اکثر مجددین کے بعثت کا خاصہ رہا ہے ( تبھی تو وہ عزت واحترام سے یاد
کئے جاتے ہیں ) تو وہ خود بھی فائدہ اٹھاتے اور بعد میں آنے والوں
کو کا فر بھی نہ کہتے۔یعنی سید عبد القادر جیلائی
کے متعلق انہوں نے جو علم حاصل کیا اگر اس کو غور و فکر سے
سمجھنے کی کوشش کرتے اور یہ معلوم کرتے کہ اس زمانہ کے
لوگوں نے جنہوں نے فکر اور غور سے کام لے کر حضرت سید عبد القادر جیلائی سے برکت اور فیض حاصل کیا وہ لوگ
تھے جنہوں نے اپنے زمانہ کے مسائل سمجھے اور ان کا حل حضرت سید صاحب کی تفسیر قرآنی میں پایا تو پھر حضرت سید
عبد القادر کے بعد میں آنے والے بزرگ کو یہ کہہ کر کا فرقرار نہ دیتے کہ تم اس لئے کافر ہو کہ تم سید صاحب سے
مختلف باتیں کر رہے ہو کیونکہ حضرت سید عبدالقادر جیلانی نے جو پہلوں سے مختلف باتیں کی تھیں ان پر فکر کے نتیجہ
میں وہ اس نے نتیجہ پر پہنچے تھے کہ وہ نیا باطنی عالم ہے جو خدا تعالیٰ سے سیکھتا ہے اور نئے مسائل حل کرنے کیلئے نئی
باتیں کرتا ہے۔اس واسطے اس کی کوئی بات قابل اعتراض نہیں ہوتی۔اس طرح اس زمانہ میں اگر ہمارے مخالفین فکر سے کام لیتے اور حضرت مسیح موعود کے دعاوی پر غور کرتے اور
360
فرموده ۱۹۷۲ء
دومشعل راه جلد دوم
آپ نے یہ جو فرمایا ہے کہ میں حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے فیوض کو بانٹ رہا ہوں تم خود آزما کر دیکھ لو اگر اس پر
غور وفکر کرتے۔اپنی عقل سے کام لیتے تو کافر کہنے کی بجائے آپ کے پاؤں پکڑ کر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ پر فدا
ہور ہے ہوتے۔پس خالی علم ایک لا یعنی چیز ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔خواہ وہ ظاہری علم ہو اور ظاہری علم سے
میری مراد سائنسی علوم ہیں جو تفصیلی اور بنیادی علوم ہیں اور انسانی بقا کیلئے اور انسانی ترقیات کیلئے اور انسان پر اللہ
تعالیٰ کی رحمتوں کے دروازے کھولنے کیلئے ہم انہیں پڑھتے اور دنیوی طور پر فائدہ اٹھاتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں
ربنا اتنا في الدنيا حسنة میں ان دنیوی علوم کی طرف بھی اشارہ ہے اور فی الاخرۃ حسنہ کی رو سے ہم ان
سے مذہبی اور روحانی فائدہ اٹھاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری بھی دعا قبول کرتا ہے اور کہنے کو تو وہ فزکس کی ایجاد ہوتی
ہے یا کیمسٹری کے ذریعہ خواص اشیاء پر مشتمل کوئی نئی دریافت ہوتی ہے مگر ان سب کا حصول اللہ تعالیٰ کے فضل پر
منحصر ہوتا ہے۔بہر حال ہمارا یہ کام ہے ( اور یہی میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں ) کہ لوگوں کو پیار کے ساتھ اور ان کی
با ہیں پکڑ کر محبت کے ساتھ ان کو ( یہ جو حرکت ہے علم سے فکر اور فکر سے عقل کی طرف اور پھر عقل سے علم کی طرف
اور پھر علم سے فکر اور فکر سے عقل کی طرف) اس راستے پر جو دائرہ کی شکل میں چل رہا ہے لا کھڑا کریں ورنہ وہ اللہ
تعالیٰ کی نعمتوں سے محروم ہو جائیں گے۔دہریت نواز دنیا نے گود نیوی طور پر ترقی کی ہے۔مگر وہ راہ راست سے بھٹک گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو
نعمت کے طور پر جو چیز دی تھی وہ ان کی ہلاکت کا موجب بن گئی۔مادی ذرے کے اندر جو طاقت ہے یہ اللہ تعالیٰ
نے پیدا کی ہے لیکن ان بے وقوفوں نے ذرات کی طاقت کو ہلاکت کے سامان پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا اور اب
سارے ڈر رہے ہیں بڑے خوف زدہ ہیں کہ اب کیا ہوگا۔چنانچہ امریکہ بھی خوف و پریشانی میں مبتلاء ہے۔روس
بھی خوف اور پریشانی سے دو چار ہے اور اس طرح بعض دوسرے ملکوں میں بھی خوف و پریشانی کا دور دورہ ہے۔اب یہ کس قدر عجیب بات ہے کہ خدا کی نعمتوں کا غلط استعمال کر کے انہوں نے اپنے لئے خدا کی رحمت کے
دروازے کھولنے کی بجائے پریشانیوں کے دروازے کھول لئے ہیں۔اس لئے اب
دنیا کو سمجھانا ہمارا کام ہے کسی
دوسرے کا کام نہیں نہ کسی نے پیدا ہونا ہے۔اس کام کیلئے جس نے پیدا ہونا تھاوہ تو پیدا بھی ہو چکا۔خدا کے محبوب
خاتم النبین ﷺ کا محبوب مہدی آچکا۔چنانچہ وہ دنیا جس نے خدا اور اس کے رسول کو پہچانا تھا اس نے ختم المرسلین
کی طرف سے اسے سلام پہنچا دیا۔وہ آ گیا۔اب اس کے ذریعہ غلبہ اسلام مقدر ہے۔اس کی جماعت نے اپنی
حقیر قربانیاں اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر کے اور اپنے عاجزانہ آنسوؤں کے ساتھ اپنے گناہوں
کو دھو کر یہ انقلاب
دنیا میں بپا کرنا ہے۔پس ظاہری طور پر اگر ہمارے سکول اور کالج بھی لے لئے جائیں (ابھی ان کا آخری فیصلہ
نہیں ہوا) تب بھی ہمارے کام میں کوئی فرق نہیں پڑتا اس لئے جیسا کہ میں نے بتایا ہے علم کا جو پہلا مرحلہ ہے اس
کا بھی ایک حصہ ہے جو ان کالجوں میں پڑھایا جاتا ہے۔اور پھر دوسرے اور پھر تیسرے حصہ میں داخل ہوئے بغیر
یعنی فکر اور عقل سے کام لئے بغیر اور پھر اس کے متوازی جو دوسرا چکر چل رہا ہے یعنی شعور و عرفان اور عمل صالح کی
فرموده ۱۹۷۲ء
361
دد مشعل راه
تل راه جلد دوم
قوت کا ، اس میں داخل ہوئے بغیر اور ان دونوں راستوں کو ایک بنائے بغیر انسان نہ حقیقی ترقی حاصل کر سکتا ہے نہ
حقیقی سکون پا سکتا ہے اور نہ وہ خدا تعالیٰ کی رضا اور پیار کے جلوے دیکھ سکتا ہے۔خدا تعالیٰ تو بڑا پیار کرنے والا
ہے۔آپ اس کے پیار کو جذب کریں اور اس نیت کے ساتھ جذب کریں کہ آپ دنیا کی راہ نمائی کر کے بنی نوع
انسان کو خدائے رب کریم ، خدائے غفور رحیم اور خدائے ودود کے قدموں میں لے آئیں گے۔مگر یہ صرف اسی
طرح ہو سکتا ہے کہ آپ ان کیلئے قربانیاں دے کر ان کے ہاتھوں سے چھیڑ میں کھا کر دکھ سہہ کر ان کو سمجھا بجھا کر خدا
کے حضور سجدہ ریز ہونے پر مجبور کر دیں۔اگر کوئی ہمارے ساتھ زیادتی کرتا ہے تو اس سے آخر کیا فرق پڑتا ہے۔کیا
خدا تعالیٰ کے پیار کو ہم اس لئے ترک کر دیں گے کہ بعض جگہ ہمارے منہ پر چھیڑ لگائی جاتی ہے۔کیا کوئی ایسا شخص
جس نے اپنی دونوں مٹھیوں میں ایک سو اشرفیاں پکڑی ہوں ایک چھیڑ سے محفوظ رہنے کیلئے ان اشرفیوں کو پھینک
دیا کرتا ہے۔سوائے احمق اور مجنون کے کوئی شخص نہ ایسا سمجھ سکتا ہے اور نہ ایسا کر سکتا ہے۔اگر انسان دنیا کے اصول
کی خاطر بڑی سے بڑی تکلیفوں کو برداشت کر لیتا ہے تو اتنی بڑی روحانی دولت کی خاطر اور اتنی بڑی رحمت کی
خاطر وہ اتنی چھوٹی چھوٹی چیزوں کو کیوں برداشت نہیں کرے گا۔پس تکلیفیں تو ضرور آئیں گی اور وہ آپ کو برداشت بھی کرنی پڑیں گی کیونکہ آپ کو تکلیفیں جھیلنے کیلئے پیدا کیا
گیا ہے۔آپ کو مصائب سہنے کیلئے پیدا کیا گیا ہے تاکہ آپ کو خدا کی جنتوں میں اعلیٰ مقام حاصل ہو۔جب تک
آپ خدا کی راہ میں قربانی نہیں دیں گے۔جب تک آپ کے دلوں میں یہ آگ نہیں بھڑک اٹھتی کہ آپ تمام بنی
نوع انسان کو اکٹھا کر کے علم کے میدان اور عقل اور فکر کے میدان میں ان کی راہ نمائی اور رہبری کرتے ہوئے
خدا تعالیٰ کے قدموں میں حضرت محمد رسول اللہ علیہ کے جھنڈے تلے جمع نہیں کریں گے اس وقت تک آپ کیسے
چین سے بیٹھ سکتے ہیں۔جب تک آپ کے اندر یہ خواہش پیدا نہیں ہوتی اور یہ آگ نہیں بھڑک اٹھتی اس وقت
تک آپ اس عظیم ذمہ داری سے کیسے عہدہ برآ ہو سکتے ہیں۔میں یہ نہیں کہتا کہ میں اپنی ذمہ داری کو نباہ رہا ہوں اللہ
تعالیٰ مجھے معاف فرمائے آخر میں بھی کمزور انسان ہوں۔لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ میرے دل میں یہ آگ لگی ہوئی
ہے کہ میں آپ
کو جھنجھوڑ کر اس مقام پر لا کے کھڑا کر دوں جو مقام خدا تعالیٰ نے ایک احمدی نوجوان کیلئے بنایا ہے
تا کہ آپ اس کی رحمتوں اور برکتوں کے وارث بنیں۔آپ کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ کی برکتیں اور رحمتیں آپ پر
نازل ہوں گی۔خدا تعالیٰ ایک قربانی لیتا ہے اور اس کے بدلے میں اس دنیا میں بھی دس اور بعض دفعہ سو اور بعض
دفعہ دس ہزار اور بعض دفعہ بے شمار دے دیتا ہے۔اُخروی زندگی کا تو سودا ہی بڑا عجیب ہے۔اس دنیا میں انسان
انسان سے کبھی اس قسم کا سودا نہیں کر سکتا تھا جو خدا نے اپنے بندوں سے کر لیا۔پچاس سال، ساٹھ سال ، ستر سال،
اتی سال کوئی زمانہ ہے اس ابدی زندگی کے مقابلہ میں جس کی تمہیں بشارت دی گئی ہے جس کی ابتدا تو ہے لیکن
جس کی انتہاء کوئی نہیں۔پس یہ سودا مہنگا نہیں ہے آپ فکر کریں غور کریں، عقل سے کام لیں۔شعور کو بیدار کریں، عرفان کو حاصل
362
فرموده ۱۹۷۲ء
د مشعل راه جلد دوم
کریں اور اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوؤں کو پہچانیں۔انسان کے اندر وہ تمام قو تیں ودیعت کی گئی ہیں جو اسے
خدا تعالیٰ کی صفات کا مظہر بنادیتی ہیں اور انسان کے اندر جو قو تیں اللہ کا مظہر بننے کیلئے پیدا کی گئی ہیں اس کے
مطابق خدا نے اپنے صفات کے جلوے ہر رنگ میں ظاہر کر دیئے۔آگے بڑھیں اور اس آسمانی نور سے
پائیں۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ سب کو بھی اپنی ذمہ داریاں نباہنے کی توفیق عطا فرمائے۔(بحوالہ روزنامه الفضل جلسہ سالانہ نمبر ۱۹۷۲ء)