سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ اختتامی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم
394
فرموده ۱۹۷۳ء
دومشعل راه جلد دوم
۲ نومبر ۱۹۷۳، کوسید نا حضرت خلیفہ امسح الثالث نے خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے اکتیسویں ۳۱
سالانہ اجتماع میں جو اختتامی خطاب فرمایا تھا اس
کا مکمل متن ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورہ آل عمران کی آیت ااا کا یہ حصہ پڑھا:-
اور پھر فرمایا:-
كنتم خيرامة اخرجت للناس
مجلس خدام الاحمدیہ کا یہ اجتماع اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ بہت ہی خوبیاں اکٹھی ہو جانے کی وجہ
سے بڑا ہی کامیاب رہا ہے۔الحمد لل ثم الحمد للہ۔سائیکل چلانے کی تحریک
میں نے ایک تو ماضی قریب میں سائیکل چلانے کی ترغیب دی تھی۔اس کا ذکر میں نے اپنی افتتاحی تقریر میں
بھی کیا تھا کہ اس اجتماع پر بیرون ربوہ سے آنے والے کئی خدام سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے۔چنانچہ ایسے خدام
ایک طرف کراچی سے سائیکلوں پر روانہ ہوئے اور دوسری طرف راولپنڈی اور پشاور سے نہیں آئے ان کو بھی اس
طرف توجہ کرنی چاہیئے تھی) سیالکوٹ سے، غرض چاروں طرف سے سائیکلوں پر یہاں پہنچے ہیں۔بعض خدام جو
دور سے آنے والے ہیں مثلاً کراچی اور تھر پارکر وغیرہ سے انہوں نے لگا تار ۸۰ اور ۱۰۰ میل روزانہ کے حساب
سے سائیکلنگ کی اور اس طرح اس بڑے کام کی ایک خوش کن ابتداء ہو گئی ہے جس کی طرف میں نے نو جوانان
احمدیت کو متوجہ کیا تھا۔علاوہ ازیں میں نے اس سال مجلس شوری کے موقع پر جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ خیر امت کی
صفات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وہ سائیکلوں پر ونفوذ بھیج کر اپنے ضلع کے ہر گاؤں اور ہر قصبے سے ملاپ کریں۔پہلے سال کا جو کام تھا وہ اکتوبر کے آخر تک ختم ہو جانا تھا۔میں نے شوریٰ پر یہ بھی اعلان کیا تھا کہ جو ضلع اس عرصہ
میں دوسروں کے مقابلے میں اول آئے گا اس کو میں ایک ہزار روپے انعام دوں گا۔اس تحریک کی بنیادی غرض
یہ تحریک اپنے اندر بہت سے مفید پہلو رکھتی ہے۔اور اس کی بنیادی غرض اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد میں مضمر
ہے جس کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ سے فرمایا کہ تم خیر امت ہو اس لئے بھی کہ
فرموده ۱۹۷۳ء
395
د دمشعل ر
ن راه جلد دوم
اخرجت للناس “ ہو۔اللہ تعالیٰ نے امت مسلمہ کو گو یا بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے دنیا میں پیدا کیا
ہے۔اس غرض کو پورا کرنے کے لئے ہر ملک اور ہر ملک کے ہر شہر اور ہر قصبے اور ہر آبادی کیساتھ ہمارا ایک زندہ
اور ہمیشہ قائم رہنے والا ملاپ ہونا چاہیئے۔ورنہ ہم ان کے لئے عملاً خیر اور بھلائی کے سامان پیدا کر ہی نہیں سکتے۔کیونکہ جس شخص کو آپ جانتے ہی نہیں یا جن لوگوں کے مصائب جن کی مشکلات اور جن کی ضرورتوں کا آپ کو علم
ہی نہیں ہے یا جن کے حالات آپ کی نظر سے اوجھل ہیں ان کے لئے آپ بھلائی کا ذریعہ نہیں بن سکتے کیونکہ
آپ نے اپنی بھلائی کا دائرہ عوام الناس تک نہیں پھیلایا حالانکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے متعلق یہ فرمایا کہ یہ وہ امت
ہے جو اخرجت للناس ہے۔امت مسلمہ دنیا کے عوام کی بھلائی اور خیر خواہی اور خدمت اور ہمدردی کے لئے
قائم کی گئی ہے۔گویا حضرت نبی اکرم ﷺ کیساتھ تعلق رکھنے والی امت کا یہ مقصد قرار دیا گیا ہے کہ وہ لوگوں کے
لئے خیر اور بھلائی کو اپنا شعار بنائے۔پس اس تحریک کی بنیادی غرض یہی تھی کہ ہم (احمدیوں کو ) اور خصوصاً احمدی نوجوانوں کو چاہیئے کہ گاؤں
گاؤں اور قصبے قصبے اور ڈیرے ڈیرے پر پہنچیں اور لوگوں سے ملاپ کریں اور ملاپ کے بعد پھر جب ان کے
ساتھ مل بیٹھیں تو ان سے کہیں کہ اگر کوئی کام ہو تو وہ ہمارے پاس آئیں ہم ان کی مدد کریں گے۔یہ بھی پتہ کریں
کہ اگر کوئی ایسا غریب آدمی ہے جو کھانے کا محتاج ہے تو اس کے کھانے کا انتظام کریں اور اگر کوئی شخص بیمار ہے اور
علاج کروانا چاہتا ہے تو اس کے لئے دو مہیا کریں۔مجلس مشاورت کی اہمیت
غرض یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جس کی ابتداء میں نے اس علان کے ساتھ کی تھی کہ احباب جماعت
خصوصاً نو جوان پاکستان کے ہر شہر ہر قصبہ اور ہر گاؤں سے سائیکل کے ذریعہ ملاپ کریں۔اس غرض کے لئے چھ
ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا تھا۔یہ تھوڑا عرصہ ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن میں نے عمد ا تھوڑا عرصہ مقرر کیا تھا کیونکہ
مشاورت کے بعد مشاورت تک انتظار نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی مشاورت ایسا موقع ہوتا ہے جہاں ہم اس قسم کے
کاموں کا جائزہ لیں۔لیکن آج چونکہ خدام الاحمدیہ ہمارے سامنے بیٹھے ہیں اور ہر جگہ سے اپنے اجتماع میں
شمولیت کے لئے آئے ہوئے ہیں۔یہاں ہم کھیلوں کی بھی باتیں کرتے ہیں۔ہم خدام کو کچھ ذہنی نشو ونما کے لئے
بھی بتاتے ہیں۔خدام کی روحانیت کو اور زیادہ بلند کرنے کے لئے ہماری کچھ تمنائیں ہوتی ہیں جن کا ہم یہاں
اظہار کرتے ہیں اور کچھ نیکی کی راہیں ہیں جن کی ہم نشاندہی کرتے ہیں۔لیکن مشاورت کا یہ ماحول نہیں ہوتا اس
میں تو ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کے جو جماعتی منصوبے ہیں ان کے متعلق بہت سی باتیں ایجنڈے پر
ہوتی ہیں جن پر مشاورت کے دوران غور کیا جاتا ہے۔غرض مشاورت کا ماحول ان اجتماعات کے ماحول سے
بالکل مختلف ہوتا ہے۔اس لئے ہم نظیمی کاموں کا جائزہ بالعموم اجتماعوں کے موقعہ پر لیتے ہیں۔مثلاً خدام الاحمدیہ کا
396
فرموده ۱۹۷۳ء
د و مشعل راه جلد دوم
اجتماع ہے اور خدام کے ساتھ اطفال الاحمدیہ کا اجتماع ہے، لجنہ اماءاللہ کا اجتماع ہے اور پھر انصار اللہ کا اجتماع ہے
جس میں جماعت کے چھوٹے اور بڑے بچے اور بوڑھے مرد اور عورت سب کو ان کی ذمہ داریاں یاد دلا کر آگے
سے آگے بڑھنے کی تلقین کی جاتی ہے۔چنانچہ میری اس تحریک پر گزشتہ چھ ماہ میں جماعت نے جو کوشش کی وہ اگر چہ ایسی تو نہیں کہ اس کے متعلق ہم
یہ کہ سکیں کہ جماعت نے بحیثیت مجموعی کوشش کا حق ادا کیا ہے لیکن یہ کہہ سکتے ہیں کہ بعض ضلعوں نے اس میں
کوشش کا حق ادا کیا ہے۔اس سلسلہ میں سب سے پہلے میں ضلع سرگودھا کو لیتا ہوں۔ضلع سرگودھا میں کل گاؤں
۱۰۷۸ ہیں ان کے کہنے کے مطابق ۱۰۳۹ ہیں ) اور ضلع سرگودھا کی جماعت کے سائیکل وفود نے ۱۰۷۸ گاؤں
میں سے ۱۰۳۹ گاؤں سے اپنا ملاپ قائم کیا۔ان کے ممبران سائیکل وفود کی مجموعی تعداد ( غالباً ایک سے زائد دفعہ
گئے ہوں گے ) ۳۱۶۳ ہے۔اور ان گاؤں یا قصبوں میں وہاں کے جن سرکردہ لوگوں سے انہوں نے باتیں کیں
اُن کی تعداد ۶ ۳۹۷ ہے۔پھر اس عرصہ میں انہوں نے جو فاصلہ طے کیا، وہ ۶۱۹۲ میل ہے اور ابھی ان میں تیرہ
رپورٹیں غیر معینہ ہیں۔جہاں تک سرگودھا کی جماعتوں کا تعلق ہے وہاں ایسے گاؤں بھی ہیں جہاں احمدیوں کے ایک ایک دو
دو گھرانے آباد ہیں۔لیکن ابھی تک ایسی جگہوں پر جماعتیں قائم نہیں ہو سکیں اور بہت سے دیہات میں با قاعدہ
جماعتیں قائم ہیں۔اس سے ہمارے سامنے یہ چیز آئی کہ اس ضلع میں ابھی تبلیغ میں وسعت پیدا کرنے کی بہت
ضرورت ہے۔تاہم صحیح صورت حال ہمارے سامنے آ گئی اور اب ہمارے لئے خدمت خلق کے طور پر منصوبے
بنانے کے لئے آسانی ہوگئی۔اور دوسرے اس سے یہ بات بھی نمایاں ہو کر سامنے آگئی کہ سرگودھا کی جماعتوں
نے ضلع بھر کے ۱۰۶۸ گاؤں میں سے ۱۰۳۹ گاؤں کا سائیکلوں پر دورہ کر کے بڑی ہمت کا ثبوت دیا ہے۔گوان کا
کہنا یہ ہے کہ جو نقشہ ان کے پاس ہے اس کے حساب سے صرف ۱۰۳۹ء گاؤں ہی ہیں۔دوسرے نمبر ضلع تھر پار کر آیا ہے۔ضلع تھر پارکر میں کل ۱۳ے گاؤں ہیں جن میں سے ۴۰۹ گاؤں میں
ہمارے سائیکل سوار وفود گئے اور وہاں کے لوگوں سے ملاپ کیا۔جماعتوں کی تعداد کے لحاظ سے ان کا کام بڑا اچھا
رہا ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی اس کام کوسو فیصد پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ربوہ کے ذمہ تحصیل چنیوٹ لگائی گئی تھی جس کے ۳۵۸ گاؤں ہیں جن میں سے ۱۴۱ گاؤں کاربوہ کے خدام
نے سائیکلوں پر دورہ کیا لیکن اس میں وہ گاؤں شامل نہیں جن تک سیلاب کے دنوں میں ربوہ کے نوجوان بڑی
ہمت سے اور انتہائی قربانی کی مثالیں کرتے ہوئے پہنچے اور انہوں نے اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کی ہر قسم کی مدد
کی۔سیلاب زدہ علاقے چونکہ اس رپورٹ میں شامل نہیں وہ ایک علیحدہ سکیم تھی ورنہ ربوہ کا ملاپ عملاً بہت زیادہ
گاؤں کے ساتھ ہو گیا ہے۔ضلع لائل پور کے ۱۳۵۹ گاؤں ہیں۔گویا لائل پور کے گاؤں سرگودھا سے زیادہ ہیں۔لیکن دورہ سرگودھا نے
فرموده ۱۹۷۳ء
397
د دمشعل
تل راه جلد دوم
کیا ۱۰۳۹ گاؤں کا اور لائل پور نے کیا صرف ۲۴۷ گاؤں کا۔لائل پور اس لحاظ سے بہت پیچھے رہ گیا ہے حالانکہ ان
کو پیچھے نہیں رہنا چاہیئے تھا۔اسی طرح لاہور کے ضلع میں ۹۰۰ گاؤں ہیں اور صرف ۱۱۴ گاؤں کا دورہ کیا گیا ہے۔کراچی کے ماحول میں جو گاؤں ہیں ان کی تعداد نہیں بتائی گئی لیکن انہوں نے دورہ کیا ہے صرف ۹۷ گاؤں کا۔ضلع شیخوپورہ (جہاں کے امیر چوہدری محمد انور حسین صاحب ہیں اور اس وقت یہاں بیٹھے ہوئے ہیں) کے ۱۰۹۳
گاؤں ہیں اور دورہ کیا گیا ہے صرف ۷۸ گاؤں گا۔ساہیوال نے اپنے ضلع کے گاؤں کی تعداد نہیں بتائی البتہ ۹۱
گاؤں کا دورہ کیا گیا ہے۔ان نوضلعوں میں سے (جن کی رپورٹ اس وقت میرے سامنے ہے ) ضلع سیالکوٹ
سب سے پیچھے رہ گیا ہے۔اس ضلع کے ۲۹۴۱ گاؤں ہیں اور صرف ۴۷ گاؤں کا دورہ کیا گیا ہے حالانکہ وہاں
جماعتیں زیادہ ہیں۔وہاں کے احمدیوں کی تعداد ضلع سرگودھا کے احمدیوں سے کہیں زیادہ ہے۔اس لئے وہاں کے
قائد ضلع خدام الاحمدیہ اور امیر جماعت ہائے احمد یہ ضلع سیالکوٹ کو اس طرف فوری طور پر توجہ کرنی چاہیئے۔غرض اس چھ ماہ کی کوشش میں ضلع سرگودھا اول آیا۔اور نہ صرف اوّل
آیا بلکہ بہت اچھی فرسٹ ڈویژن میں
کامیاب ہوا ہے۔یعنی انہوں نے ۱۰۷۸ گاؤں میں سے ۱۰۳۹ گاؤں کا دورہ کیا۔صرف ۳۹ گاؤں کا وہ دورہ نہیں
کر سکے۔اس لئے اول آنے والوں کے لئے میں نے ایک ہزار روپے کا جو انعام مقرر کیا تھا ( مجھے اس کی
رپورٹ کل ملی تھی۔میں نے پیسے اس وقت بھجوا دیئے تھے لیکن چونکہ میں نے کچھ کوائف بتائے تھے اس لئے یہ
انعام علیحدہ دینا چاہتا تھا) وہ ضلع سرگودھا کے قائد خدام الاحمدیہ آکر حاصل کر لیں۔اللہ تعالیٰ ان کے کاموں میں
بہت برکت ڈالے اور انہیں احسن جزادے اور دوسروں کے لئے وہ موثر نمونہ بھی بنیں۔( اس موقعہ پر قائد صاحب ضلع سرگودھا مکرم چوہدری ریاض احمد صاحب نے حضور کے دست مبارک سے
انعام حاصل کیا )
مجھے یہ سمجھ نہیں آئی کہ لاہور کیوں پیچھے رہ گیا ہے۔لاہور تو سائیکلوں کا گھر ہے۔وہاں تو جمعہ کے
روز دارالذکر میں اتنے سائیکل ہوتے ہیں کہ اگر ان میں سے ہر سائیکل کی پانچ پانچ گاؤں میں جانے کی ڈیوٹی لگا
دی جاتی تو لاہور والے آگے نکل جاتے۔کیونکہ سائیکل وفود کے ذریعے جو کام ہوا اور اس کے جو خوشکن نتائج
نکلے (جن کے بتانے کی اس وقت گنجائش نہیں ہے ) وہ بڑے حسین ہیں، بہت دلچسپ ہیں اور بڑے خوش کن
ہیں۔اس لذت سے لاہور کو محروم نہیں رہنا چاہیئے تھا۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ کہیں پلاؤ پکا ہوا ہو تو انسان یہ چاہتا ہے
کہ اسے بھی حصہ ملے۔لیکن اس سے کہیں زیادہ مسرت والی چیزوں سے پتہ نہیں کیوں بعض ضلعوں کے خدام نے
منہ پھیر لیا اور خود کو ان سے محروم کر لیا۔مجالس کی نمائندگی
اجتماع میں پانچ سالہ نمائندگی کا گوشوارہ اس وقت میرے سامنے ہے۔اس گوشوارہ کے مطابق ۱۹۲۹ ء یعنی
398
فرموده ۱۹۷۳ء
دد
د و مشعل راه جلد دوم
آج سے پانچ سال پہلے مجلس خدام الاحمدیہ کے اس اجتماع میں ۲۵۰۰ ( دو ہزار پانچ صد ) خدام شامل ہوئے تھے
اور اس کے مقابلہ میں امسال ۴۳۲۹ خدام شامل ہوئے ہیں۔یہ تعداد دوگنی تو نہیں لیکن قریبا دوگنی ہوگئی ہے۔لیکن
جہاں تک مجالس کی نمائندگی کا تعلق ہے اس سال تعداد میں چند مجالس کم شامل ہوئی ہیں۔ہو سکتا ہے یہ کمی بعض
علاقوں میں سیلاب وغیرہ کی وجہ سے واقع ہوگئی ہو۔بہر حال ۱۱ مجالس کی کمی ہے اور اگر چہ یہ کوئی زیادہ کمی تو نہیں
ہے لیکن ایک مجلس کی کمی بھی مجھے فکر میں ڈالتی ہے اور آپ کو بھی فکر میں ڈالنا چاہیئے۔اس سال مجالس کی نمائندگی کا ضلع وار گوشوارہ حسب ذیل ہے:۔ضلع راولپنڈی۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی
ضلع جہلم۔۔۔کی
مجالس میں سے۔١٢۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجالس میں۔سے۔ضلع گجرات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی
ضلع کیملپور
کی
ضلع سرگودها۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی
ضلع جھنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی
ضلع لائکپور
کی
ضلع میانوالی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی
۲۹
۸۰
مجالس میں سے۔مجالس میں سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجالس میں سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجالس میں سے۔۔۔۔مجالس میں سے۔۔۔۔مجالس میں سے۔۲۳
۲۲
۶۲۔ضلع لاہور بہت اچھا رہا ہے وہ اس میں بہت آگے نکل گیا ہے۔اس ضلع کی مجالس کی کل تعداد ۳۰ ہے اور
اس میں اس شامل ہوئی ہیں۔اس میں تو کوئی اور ضلع لاہور کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ضلع سیالکوٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی ۷۷۔۔۔۔۔۔۔۔مجالس میں۔سے۔ضلع گوجرانوالہ۔۔کی
۳۴
مجالس میں سے۔۱۲۔ضلع شیخو پوره
کی
۵۶۔۔۔۔۔۔۔۔مجالس میں سے
ضلع ملتان۔کی
مجالس میں سے۔۱۴۔ساہیوال
کی
۱۵۔مظفر گڑھ۔۔کی
۲۷
۱۳
مجالس میں سے۔مجالس میں سے
۵۶
۱۳۳
۱۳۹۰
۱۸
۱۸
11
۱۶۔ڈیرہ غازی خان۔۔۔۔۔۔۔کی
۱۷۔بہاولپور
کی
۱۸۔بہاولنگر
19۔رحیم یارخاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی۔مجالس میں سے۔۴
۱۷
۲۸
5۔۔۔۔۔۔۔۱۸۔۔۔۔۔۔مجالس میں سے۔۔مجالس میں سے۔مجالس میں سے۔۔۔۔۔۔۔۶ شامل ہوئی ہیں۔رحیم یارخاں میں بھی چونکہ سیلاب کا بہت زور تھا۔وہاں ہماری ۱۴/۱۳ جماعتیں سیلاب سے شدید متاثر ہوئی
فرموده ۱۹۷۳ء
399
د دمشعل
قل راه جلد دوم
تھیں اس لئے ضلع رحیم یار خان سے مجالس کی کم نمائندگی کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے۔بہر حال ۱۸ میں سے ۶
مجالس کی نمائندگی غیر معمولی کمی ظاہر کر رہی ہے۔اس کا بظاہر سیلاب ہی کو ذمہ دار قرار دیا جاسکتا ہے۔اسی طرح
بہاولپور کے بعض علاقے ہیں، ڈیرہ غازی خان کے بعض علاقے ہیں جہاں سیلاب کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔لیکن ساہیوال کی ۲۷ مجالس میں سے ۱۸ مجالس کی شمولیت اور اسی طرح شیخو پورہ کی ۵۶ مجالس میں سے ۳۹ کی
شمولیت خاصی کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔گو ضلع شیخو پورہ کے متعلق تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہاں بھی ۱۲/۱۰ جماعتیں
سیلاب سے متاثر ہوئیں۔اس لئے نمائندگی پر اثر پڑا لیکن ساہیوال میں تو شاید سیلاب نہیں آیا۔واللہ اعلم۔امت محمدیہ کی فضیلت
میں نے اپنی پہلی تقریر میں خدام کے سامنے بعض ضروری باتیں رکھی تھیں آج میں اسی کے تسلسل میں یہ بتانا
چاہتا ہوں
کہ اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ کو خیر امت ہی نہیں ٹھہرایا بلکہ اسے اخرجت للناس بھی کہا ہے۔جہاں تک
رب العالمین کی ربوبیت کا تعلق ہے قرآن کریم نے اس مضمون کو جس وضاحت اور جس حسین پیرایہ میں بیان کیا
ہے، پہلی کتب نے نہ اس طرح بیان کیا اور نہ وہ ایسا کر سکتی تھیں کیونکہ پہلے انبیاء میں سے کوئی بھی رحمۃ العالمین
نہیں تھا پہلے انبیاء علیہم السلام اپنی اپنی قوم کے لئے اور محدود زمانوں کے لئے رحمت اور روشنی اور برکات کا
موجب ضرور بنے لیکن یہ شرف صرف ہمارے سید المرسلین حضرت محمد رسول ﷺ کو حاصل ہوا۔آپ رحمتہ
اللعالمین بن کر دنیا کی طرف مبعوث ہوئے۔آپ نے جس گروہ اور امت کو تربیت دی براہ راست اپنے زمانہ
میں یا بعد میں اپنی قوت قدسیہ کے ذریعہ ( یعنی روحانی طور پر ) تربیت یافتہ وجودوں کی پیدائش کا موجب بنے وہ
آنحضرت ﷺ کے عشق میں فنا ہو گئے اور اپنے پیدا کرنے والے رب کی محبت میں غرق ہو گئے اور ایک نیستی کی
چادر اوڑھ لی۔اور اس طرح انہوں نے اللہ تعالیٰ سے یہ توفیق پائی کہ وہ خدا کے بندوں کی خدمت کریں اور پیار
سے ان کے دل جیتیں اور ان کے اندر ایک عظیم روحانی تبدیلی پیدا کریں تا کہ وہ حقیقی معنوں میں خیر امت بن
جائیں۔قرآن کریم - خاتم الکتب
غرض قرآن کریم ساری دنیا کے لئے خاتم الکتب کی حیثیت سے ”مبارک ہو کر آیا ہے یعنی یہ نہ صرف پہلی
تمام صداقتوں کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے بلکہ سب بنیادی صداقتوں پر مشتمل ہے۔یہ ان کی ایک حسین تصویر پیش
کرتا ہے۔یہ ان تمام چیزوں کا ذکر کرتا ہے جن کی بنی نوع انسان کو قیامت تک ضرورت پڑنی تھی۔اس لحاظ سے
یہ خاتم الکتب ٹھہرا کیونکہ یہ اگلی اور پچھلی سب صداقتوں کا جامع ہے۔اس طرح اور اسی وجہ سے امت محمدیہ وہ امت
بنی جو اخرجت للناس “ ہے۔چنانچہ چودہ سو سال سے ہمیں اس سلسلہ میں عملاً ایک جد و جہد نظر آ رہی ہے جو
400
فرموده ۱۹۷۳ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
اخرجت للناس “ کی بشارت اور اس کی حقیقت کی غماز ہے۔یہی جد و جہداب بھی جاری رہنی چاہیئے تا کہ یہ
امت حقیقی معنے میں اخرجت للناس بن جائے کیونکہ ” اخرجت للناس کا کمال جلوہ یہ ہے کہ امت مسلمہ کے
دائرہ سے باہر سوائے چوہڑے چماروں کے اور کوئی باقی نہ رہے اور ایسا دن جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے فرمایا ہے آنے والا ہے۔یعنی یہ پیشگوئی پوری ہوگی کہ یہ امت حقیقتا اور عملاً بھی (ویسے تو کسی نہ کسی شکل میں
ہمیشہ ہی اخرجت للناس رہی ہے ) تمام نوع انسان کے لئے خیر و برکت کا موجب بن جائے۔اس کی خیر اور اس
کی برکات سے فائدہ اٹھا کر تمام نوع انسانی امت واحدہ مسلمہ بن جائیں۔آنحضرت ﷺ کی بعثت کے بعد
اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں یعنی آخری زمانہ میں امت واحدہ کا ظہور مقدر ہے۔اور یہ آخری زمانہ مہدی معہود کا زمانہ
ہے۔چنانچہ پہلے نوشتوں میں بھی، قرآن کریم کی آیات میں بھی اور خود آنحضرت ﷺ کے ارشادات میں بھی
اس طرف اشارہ موجود ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا اور وہ زمانہ قرب قیامت کا زمانہ ہوگا اور اس لئے امت محمدیہ
الله
کا آخری دور ہو گا جب مہدی معہود مبعوث ہوگا اور شیطان سے آخری مذہبی اور روحانی جنگ لڑی جائے گی۔میں نے اپنی بہنوں
کو بھی اس طرف توجہ دلائی تھی اور اسی بڑے قصے کو مختصر کر کے اپنے بچوں کو بھی بتایا تھا کہ
ہے تو یہ قصہ طویل کیونکہ اس کا آغار حضرت آدم کی بعثت سے ہوا۔حضرت آدم کی بعثت کے وقت پر جو پہلی شرعی
وحی نازل ہوئی تھی جس نے انسانوں کے گروہ کو اکٹھا کیا تھا اور خدا تعالیٰ کی ہدایت اور نور سے روشناس کرایا تھا، وہی
انسان اور شیطان میں وجہ مخاصمت بن گئی۔چنانچہ اس وقت شیطان نے خدا سے یہ اجازت مانگی تھی کہ میں تیرے
بندوں کو گمراہ کرتا رہوں گا۔آخری جنگ
غرض حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک انسان اور شیطان کے درمیان یہ جنگ جاری ہے۔الہی
نوشتوں میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ جنگ مہدی معہود کے زمانہ میں آخری مرحلے میں داخل ہو گی۔شیطان کے ساتھ
خدا کے نیک بندوں کی آخری جنگ مہدی معہود کے زمانہ میں لڑی جائے گی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے ایک جگہ اس کے متعلق فرمایا ہے:-
” جب سے کہ خدا نے انسان کو بنایا ہے اس کا قانون قدرت یہی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ وہ
نوع انسان میں ایک وحدت نوعی پیدا کرنے کے لئے ان میں سے ایک شخص پر ضرورت
کے وقت میں اپنی معرفت تامہ کا نور ڈالتا ہے۔اور اس کو اپنے مکالمہ مخاطبہ سے مشرف کرتا
ہے اور اپنی کامل محبت کا جام اس کو پلاتا ہے اور اس کو اپنی پسندیدہ راہ کی پوری بصیرت بخشتا
ہے اور اس کے دل میں جوش ڈالتا ہے تا کہ وہ دوسروں کو بھی اس نور اور بصیرت اور محبت کی
طرف کھینچے جو اس کو عطا کی گئی ہے اور اس طرح پر باقی لوگ اس سے تعلق پیدا کر کے اور اسی
دومشعل
قل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۳ء
کے وجود میں شمار ہو کر اور اس کی معرفت سے حصہ لے کر گناہوں سے بچتے اور تقویٰ
طہارت میں ترقی کرتے ہیں۔اس قانون قدیم کے لحاظ سے خدا نے اپنے پاک نبیوں کی
معرفت یہ خبر دی ہے کہ جب آدم کے وقت سے چھ ہزار برس قریب الاختتام ہو جائیں
گے تو زمین پر بڑی تاریکی پھیل جائے گی اور گناہوں کا سیلاب پورے زور سے بہنے لگے گا
اور خدا کی محبت دلوں میں بہت کم اور کالعدم ہو جائے گی۔تب خدا محض آسمان سے بغیر
زمینی اسباب کے آدم کی طرح اپنی طرف سے روحانی طور پر ایک شخص میں سچائی اور محبت
اور معرفت کی روح پھونکے گا اور وہ مسیح بھی کہلائے گا کیونکہ خدا اپنے ہاتھ سے اس کی روح
پر اپنی ذاتی محبت کا عطر ملے گا اور وعدہ کا مسیح جس کو دوسرے لفظوں میں خدا کی کتابوں میں
سیح موعود بھی کہا گیا ہے۔شیطان کے مقابل پر کھڑا کیا جائے گا اور شیطانی لشکر اور مسیح
میں یہ آخری جنگ ہوگا اور شیطان اپنی تمام طاقتوں کے ساتھ اور تمام ذریت کے ساتھ اور
تمام تدبیروں کے ساتھ اس دن روحانی جنگ کے لئے تیار ہو کر آئے گا اور دنیا میں شر اور
خیر میں کبھی ایسی لڑائی نہیں ہوئی ہوگی جیسے کہ اس دن ہوگی کیونکہ اس دن شیطان کے مکائد
اور شیطانی علوم انتہا تک پہنچ جائیں گے اور جن تمام طریقوں سے شیطان گمراہ کرسکتا
ہے۔وہ تمام طریق اس دن مہیا ہو جا ئینگے تب سخت لڑائی کے بعد جو ایک روحانی لڑائی ہے
خدا کے مسیح کو فتح ہوگی اور شیطانی قوتیں ہلاک ہو جائیں گی اور ایک مدت تک خدا کا جلال
اور عظمت اور پاکیزگی اور توحید زمین پر پھیلتی جائے گی اور وہ مدت پورا ہزار برس ہے جو
ساتواں دن کہلاتا ہے۔بعد اس کے دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔سو وہ میسیج میں ہوں اگر کوئی
چاہے تو قبول کرے۔401
لیکچر لا ہور صفی ۳۲ ۳۳ روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲ ۱۷ صفحه ۱۷۳)
یہی وہ آخری جنگ ہے جو شر اور خیر کے درمیان لڑی جانے والی ہے۔یہی وہ آخری جنگ ہے جس میں
اسلام نے تمام ادیان باطلہ پر غلبہ حاصل کرنا ہے۔یہی وہ جنگ ہے جو آخری ہے اس معنی میں کہ اس کے
بعد بیرونی محاذ پر اسلام کی کوئی جنگ نہیں لڑی جائے گی۔کیونکہ بیرونی محاذ ہی ختم کر دیا جائے گا۔چنانچہ یہ وہ
آخری جنگ ہے جس میں شر کی یلغار کا آغاز قریباً انیسویں صدی میں ہوا اور جس میں روز بروز شدت پیدا ہوتی
چلی گئی۔یہاں تک کہ جب مہدی معہود کی بعثت ہوئی تو اس وقت اسلام کے خلاف حملہ اپنے پورے عروج پر پہنچ
چکا تھا۔اسلام کے خلاف ادیان باطلہ کا ایسا خطر ناک حملہ تھا کہ ہم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔گویا ساری دنیا
اسلام کے خلاف صف آرا تھی۔ایک طرف دہریت تھی، دوسری طرف یہودیت تھی، تیسری طرف عیسائیت تھی اور
چوتھی طرف ہندو اور دوسرے گروہ تھے جو اسلام سے سخت عنا در کھتے اور اسے صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے تھے۔
402
فرموده ۱۹۷۳ء
دو مشعل راه جلد دوم
اسلام کے خلاف دیگر مذہبی قوتوں کا اکٹھا ہونا
گویا تمام ادیان باطلہ نے مل کر اور شرک اور دہریت کو ساتھ ملا کر اسلام پر ایک زبردست ہلہ بول دیا تھا اور
ایک زبر دست یلغار کر دی تھی ایسی زبر دست یلغار خود یلغار کرنے والوں کو اس وقت یہ یقین ہو گیا تھا کہ وہ
اسلام کو مٹادینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔اس حد تک یقین تھا کہ پادری عمادالدین جو بھی ایک بہت بڑے
بزرگ مولوی سمجھے جاتے تھے اور بعد میں عیسائی ہو گئے۔انہوں نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ ملک ہند میں
عنقریب وہ وقت آنے والا ہے کہ اگر کسی کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی کہ مسلمان کو دیکھے تو اس کی یہ خواہش
پوری نہ ہو سکے گی کیونکہ ایک مسلمان بھی ملک ہند میں باقی نہیں رہے گا۔براعظم افریقہ کے متعلق عیسائیوں نے
یہ خواب دیکھا تھا کہ یہ تو مسیح کی جھولی میں ہے مگر جب مہدی معہود کی بعثت ہوئی تو ہندوستان سے مسلمانوں کو
مٹانے اور افریقہ کو اپنے خداوند یسوع مسیح کے قدموں میں گرا ہوا پانے کے خواب دیکھنے والوں کے منصوبے
دھرے کے دھرے رہ گئے۔عیسائیوں نے صرف ہندوستان اور افریقہ کے متعلق خواب نہیں دیکھے تھے بلکہ انہوں
نے تو یہ خواب بھی دیکھا تھا کہ مکہ اور مدینہ پر خداوند یسوع مسیح کا جھنڈا لہرائے گا۔انہوں نے کیوں ایسے خواب
دیکھے۔اس لئے کہ ان کا حملہ بڑا سخت تھا۔ان کا حملہ اتناز بردست تھا کہ جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے انسان اس کا
تصور بھی نہیں کر سکتا۔اب بھی جب ہم سوچتے ہیں تو ہمارے جسم کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔غرض شیطانی طاقتوں کی حملہ آور فوج بڑی زبردست تھی مگر اسلام کی مدافعت کرنے والا ایک شخص بھی نہیں
تھا۔الا ماشاء اللہ کہیں کہیں چھوٹے چھوٹے گروہ تھے جن میں دشمن سے تاب مقابلہ نہ تھی۔اس لئے جب مقابلہ ہی
نہ ہو جب سرحدوں کی چوکیاں خالی پڑی ہوں اور دشمن زبر دست ہو تو وہ یہی اندازہ لگایا کرتا ہے کہ وہ جیت جائے
گا۔عین اس وقت جب دنیا کی ظاہر بین نگاہ نے اسلام کو مٹتے ہوئے دیکھا آسمان سے آواز آئی کہ ہم مہدی
معہود کو کھڑا کر رہے ہیں اور اب تم عیسائیت اور دیگر مخالفوں کے ساتھ ان کا مقابلہ دیکھو۔حضرت مسیح موعود کی بعثت
چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام عین ضرورت کے وقت مبعوث ہوئے۔آپ کو یہ روحانی جنگ لڑنے کے
لئے جو ہتھیار دیئے گئے ان میں دفاعی ہتھیار بھی تھے یعنی اسلام پر جو اعتراضات ہو رہے تھے آپ نے منقولی اور
معقولی رنگ میں ان کے جوابات دیئے۔آپ نے اسلام کے دفاع کے ساتھ ساتھ ادیان باطلہ کے خلاف
جارحانہ کاروائی بھی کی۔آپ کو روحانی طور پر جو اعجاز بخشا گیا تھا اس کا کوئی مقابلہ نہ کر سکا۔ہندوؤں کی طرف
سے لیکھر ام اور عیسائیوں کی طرف سے ڈوئی بھی اسلام پر حملہ آور افواج کے سالار تھے مگر وہ ہلاک ہوئے
د دمشعل راه
فرموده ۱۹۷۳ء
403
قل راه جلد دوم
اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا نشان بن گئے۔علاوہ اور نشانوں کے یہ دو نشان بھی ثابت کر گئے کہ
ہندوؤں اور عیسائیوں کے نمائندے اللہ کے قہر کے طمانچے کی زد میں ہیں۔وہ اسلام پر فتح حاصل نہیں کر سکتے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے ساتھ اسلام کے خلاف ادیان باطلہ بالخصوص عیسائیت کی یلغار
روک دی گئی، ان کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔آج کی دنیا کو نظر آ رہا ہے۔اس شخص کو بھی نظر آ رہا ہے جو یہ سمجھتا تھا کہ
افریقہ کا براعظم ان کی جیب میں ہے۔عیسائیت پسپا ہورہی ہے۔چنانچہ عیسائیوں کی بڑی بڑی بین الاقوامی
کا نفرنسوں میں یہ رونا رویا جا رہا ہے ( ہمارے پاس ان کے حوالے موجود ہیں) کہ بڑا ظلم ہو گیا وہ افریقہ جسے ہم
نے اپنی جیب میں سمجھ رکھا تھا وہاں کی یہ حالت ہے کہ ہم ایک عیسائی بناتے ہیں اور احمدیت اس کے مقابلے میں
دس مسلمان بنا رہی ہے۔پس یہ وہ حملہ آور فوج تھی جسے یہ وہم ہو گیا تھا کہ وہ اسلام کو ملیا میٹ کر دے گی، وہ اسلام کا نام و نشان مٹا
دے گی مگر وہ پسپا ہوئی اور دشمنوں کے منصوبے ناکام ہوئے۔لیکن ہمارا کام ختم نہیں ہوا کیونکہ مہدی معہود کے ذمہ
دو کام تھے۔ایک اسلام کا دفاع کرنا ایسا دفاع کہ اس سے بہتر اور موثر دفاع ممکن نہ ہو۔اور دوسرے ادیان
باطلہ پر جارحانہ حملہ کرنا ( روحانی طور پر حملہ کر نامراد ہے ڈنڈے کے زور سے نہیں ) یعنی روحانی طور پر ادیان باطلہ
کے خلاف یلغار کرنا۔یہاں تک کہ ساری دنیا کے ادیان کے مقابلہ میں ساری دنیا کی دہریت کے مقابلہ میں اور
ساری دنیا کے شرک کے مقابلہ میں سینہ سپر ہو جانا اور دشمنان اسلام کی افواج کو پسپا کر کے شاہراہ غلبہ اسلام پر
آگے ہی آگے بڑھتے چلے جانا حتی کے اس کرہ ارض پر اسلام کے دشمنوں کے لئے کوئی جگہ باقی نہ رہے۔اور
اسلام دنیا کے کناروں تک پھیل جائے۔اور اسلام کا نور ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے اور دنیا کا ہر دل
حضرت محمد مصطفی ﷺ کی حسین تعلیم کا گرویدہ ہو کر آپ کے قدموں میں آگرے۔اور خدائے واحد و یگانہ کی
تو حید کا پرستار بن جائے اور ہمارے رب اور اس دنیا کے رب جو رب العالمین ہے، رحمان اور رحیم ہے اور
مالک یوم الدین ہے۔جس کا مالکانہ تصرف اس عالمین کے ذرہ ذرہ میں کارفرما ہے۔اس کی توحید کا جھنڈا ہر سینہ
میں گاڑ دیا جائے۔اور ہر ذہن نور اسلام سے منور ہو جائے۔ہر شخص نور فراست پانے والا اور خدا کے سامنے جھک
کر خدا سے اس کے پیار اور اس کے رحمتوں کے حاصل کرنے والا بن جائے۔غرض یہ وہ عظیم الشان مہم ہے جو حضرت مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت کیساتھ شروع ہو چکی ہے وہ بگل
بجا دیا گیا۔جو گو یا ابتداء تھی۔غلبہ اسلام کی مہم کی اور اب غلبہ اسلام کی شاہراہ پر ہم ہر روز آگے ہی آگے بڑھتے
چلے جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اور اس کی رحمتوں سے اور اس بشارتوں کے عین مطابق وہ دن جلد
طلوع ہونے والا ہے۔کہ جب دنیا میں سوائے اسلام کے اور کوئی مذہب نہیں ہوگا۔اور سوائے محمد مصطفی میں اللہ کے
دنیا کا اور کوئی محبوب باقی نہیں رہے گا۔خدائے واحد و یگانہ کی پرستش ہوگی۔اور اسی پر دل نثار ہوگا۔اور اسی منبع
فیوض سے خدا کا بندہ ہر رحمت اور ہر
فیض حاصل کرے گا۔
404
فرموده ۱۹۷۳ء
دو مشعل راه جلد دوم
پس یہ وہ جنگ ہے جو دیگر مذاہب اور اسلام کے درمیان جاری ہے۔اس جنگ کو فتح کرنے کے لئے ہم
سب
کو تیار کیا جارہا ہے۔یہ وہ عظیم الشان ذمہ داری ہے۔جسے ہم نے بہر حال نباہنا ہے۔اسی لئے میں نے اپنی
بہنوں اور بچوں سے کہا تھا کہ ہم ان کو مفلوج نہیں دیکھنا چاہتے۔کیونکہ جماعت احمد یہ ایک مفلوج کی حیثیت سے
نہ یہ جنگ لڑ سکتی ہے اور نہ یہ جنگ جیت سکتی ہے۔اسلام کے نزدیک مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں۔برکات
کے حصول کے لحاظ سے بھی اور ذمہ داریوں کے بوجھ کو اٹھانے کے لحاظ سے بھی دونوں ایک مقام پر کھڑے
ہیں۔چنانچہ قرآن کریم کہتا ہے۔من عمل صالحاً من ذكر او انثى وهو مومن فلنحيينه حيوة طيبة۔(النخل ۹۸)
یعنی نیکی کے حصول میں مرد اور عورت میں کوئی فرق نہیں ہے۔اس لئے اسلام کی اس آخری جنگ کو جیتنے
کے لئے مردوں اور عورتوں کو شانہ بشانہ کام کرنا پڑے گا۔یہ ایک حقیقت ہے کہ جماعت احمد یہ ایک چھوٹی سی جماعت ہے جس پر ایک بہت بڑی مہم سر کرنے کی ذمہ
داری عائد کر دی گئی ہے۔یہ اتنی عظیم جنگ ہے کہ تمام دنیا اسلام کو مٹانے کے درپے اور کھلم کھلا حملہ آور ہے۔یہ
جنگ اتنی عظیم جنگ ہے کہ انسانی تاریخ میں اتنی بڑی جنگ پہلے کبھی نہیں لڑی گئی۔ساری دنیا کی طاقتیں اس
روحانی جنگ میں اسلام کے مقابل پر آگئی ہیں۔دنیوی جنگوں میں تو بعض علاقے باہر رہ جاتے ہیں۔پچھلی دو
جنگیں عالمگیر جنگیں کہلاتی ہیں ان میں بھی دنیا کے کئی حصے شامل نہیں ہوئے تھے۔میرے خیال میں تو دنیا کا صرف
۱/۵ حصہ عملاً شامل ہوا تھا مگر یہ وہ جنگ ہے جس میں ساری دنیا حصہ لینے والی ہے اور اس کا مقابلہ کرنے والی
جماعت احمد یہ ایک چھوٹی سی جماعت ہے جو کسی ملک میں زیادہ ہے اور کسی میں کم۔پانچ اس ملک میں ہیں اور
پانچ ہزار اس ملک میں اور پانچ لاکھ تیسرے ملک میں ہیں۔غرض ساری دنیا میں بکھری ہوئی ایک چھوٹی سی
جماعت ہے لیکن اس کے مقابلے میں ساری دنیا کی مذہبی اور نظریاتی طاقتیں اکٹھی ہوگئی ہیں اور وہ اسلام کو مٹادینا
چاہتی ہیں۔کیا ایسی صورت میں ہم ایک لمحہ کے لئے بھی سستی اور غفلت برت سکتے ہیں ؟ نہیں ہرگز نہیں۔پھر میں نے بچوں سے بھی کہا تھا کہ وہ شیطان سے آخری جنگ لڑنے کے لئے تربیت حاصل کر رہے ہیں
اور کل انہوں نے اگلی صفوں میں داخل ہو جانا ہے۔مجھے پتہ لگا تو میں بڑا خوش ہوا کہ بچے صبح اٹھ کر یہی نعرے لگا
رہے تھے کہ وہ شیطان سے آخری جنگ لڑیں گے۔حضرت مسیح موعود کی بعثت کا واقعہ ایک عظیم واقعہ ہے
پس یہ کوئی بھولنے والی چیز نہیں ہے۔یہ ایک بہت زبردست واقعہ ہے جو دنیا میں رونما ہو چکا ہے۔اگر کسی
گھر میں یا کسی خاندان میں ایک برکت والا بچہ پیدا ہو جاتا ہے تو برسوں اسے یادرکھا جاتا ہے تو پھر دنیا میں یہ جو
فرموده ۱۹۷۳ء
405
د
مشعل راه جلد دوم
عظیم واقعہ رونما ہو چکا ہے یعنی مہدی معہود مبعوث ہو گئے اور مسیح موعود آگئے، اسے کوئی معمولی واقعہ نہیں سمجھنا
چاہئے۔یہ تو وہ عظیم الشان واقعہ ہے جس کے ساتھ یہ اعلان ہوا تھا کہ وہ حضرت محمد ﷺ کا محبوب اور فاتح جرنیل
ہوگا۔وہ آنحضرت ﷺ کی اس پیشگوئی کو کہ تمام ادیان باطلہ مغلوب ہو جائیں گے پورا کرے گا۔اور اسلام کو
ساری دنیا پر غالب کر دے گا۔اب یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔غرض بڑی اہم ہے یہ جنگ اور بڑا اہم ہے یہ جہاد نبی اکرم ﷺ سے پہلے دنیا میں کبھی اس قسم کا جہاد
نہیں کیا گیا۔حضرت نبی اکرم ﷺ کے بعد چودہ سو سالہ زمانہ یونہی نہیں گزر گیا بلکہ اس میں آہستہ آہستہ تربیت کا
سلسلہ جاری رہا۔دنیا میں کبھی کسی جگہ اور کبھی کسی جگہ یہ مہم جاری رہی۔کبھی افریقہ میں، کبھی یورپ میں اور کبھی ایشیا
میں ذہن انسانی کی تربیت ہوتی رہی۔چنانچہ جب ذہن انسانی اور نسل انسانی اس بات کے قابل ہو گئی کہ وہ اسلام
کی اس روحانی فوج میں بطور ایک فاتح سپاہی کے شامل ہو کر حصہ لے تو آنحضرت اللہ کے محبوب مہدی معہود کی
بعثت ہوئی۔حضرت مہدی معہود علیہ السلام نے اپنے آقا و مولا حضرت محمدمصطفی ﷺ کی طرف سے اس جنگ
کے خاتمہ اور آخری فتح کے سامان پیدا کرنے تھے گو یہ جنگ تو حضرت محمد مصطفی ﷺ کی بعثت اور قرآن
کریم کے نزول کے ساتھ ہی شروع ہو گئی تھی لیکن ظاہر ہے جس وقت جنگ شروع ہوتی ہے۔اسی وقت فتح تو نہیں
ہو سکتی۔عالمگیر جنگیں سالہا سال تک چلیں۔عرب میں قبائل کی چھوٹی چھوٹی جنگیں ۴۰، ۴۲۰ اور ۰ ۷۰۷ سال تک
چلتی تھیں۔مگر یہ تو کوئی چھوٹی جنگ نہیں تھی۔یہ تو شیطان سے آخری جنگ تھی جس کی ابتداء آنحضرت ﷺ کی
بعثت سے ہوئی۔آپ نے اس کے خلاف کامیاب آغاز فرمایا۔اور پھر چودہ سو سال کے ایک لمبے زمانہ پر پھیلی
ہوئی کشمکش اور مجاہدہ کے بعد اس کی انتہاء اور کامیاب خاتمہ مہدی معہود کے زمانہ میں مقدر تھا۔اس کے بعد اسلام
کے سوا د نیا میں کوئی مذہب باقی نہیں رہے گا اور قرآن کریم کے سوا کوئی کتاب نہیں رہے گی کیونکہ یہی ایک کامل
مذہب اور کامل شریعت ہے۔بچوں کی تربیت
پس یہ زمانہ ایسا نہیں جس میں ہم ذرا بھی غفلت برتیں اور ستی سے کام لیں۔اس لئے ہمارا یہ فرض ہے کہ
ہم اپنے بچوں کو سنبھال لیں ان کی بہترین رنگ میں تربیت کریں تا کہ جب ان کے کام کرنے کا وقت آئے تو وہ
بھی اسلام کی اس جنگ میں شیطان کے خلاف ڈٹ جائیں اور اپنی صفوں میں کوئی رخنہ نہ پیدا ہونے دیں۔کیونکہ
جس طرح دنیوی جنگوں میں لوگ شہید ہو جاتے ہیں اسی طرح اس روحانی جنگ میں بھی شہید ہو جاتے ہیں۔دراصل شہید صرف وہی شخص نہیں ہوتا جس نے خدا کی راہ میں تلوار سے اپنی گردن کٹوادی ہو۔شہید وہ بھی ہوتا
ہے اور زیادہ بڑا شہید ہوتا ہے جس نے خدا کی راہ میں زندگی وقف کر دی ہو اور اس کی زندگی کا ہرلمحہ خدا کی راہ میں
قربان ہوتا رہا ہو۔اگر جان دینے کا سوال پیدا ہوتا تو یہ بھی اس کے لئے کوئی مشکل بات نہ تھی کیونکہ اس نے جان