سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ اختتامی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم, حصہ 2
406
فرموده ۱۹۷۳ء
دو مشعل راه جلد د
دوم
زیادہ عزیز چیزیں خدا کی راہ میں قربان کر دیں۔پس میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جب صف اول میں شہید ہوں گے۔خدا کی راہ میں قربان ہوں گے تو ان
کی جگہ لینے کے لئے دوسرں
کو تیار ہونا چاہیئے۔تاکہ ہماری صفوں میں کوئی رخنہ پیدا نہ ہو۔اس وقت ہماری صفوں
میں وسعت پیدا ہو رہی ہے۔جماعت احمدیہ کی حرکت میں تیزی پیدا ہو رہی ہے۔یہ حرکت متوازی نہیں ہے بلکہ
ہر قدم وسعت پیدا کر رہا ہے۔اس میں پھیلاؤ ہے۔اس کی حرکت میں تیزی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہماری
صف اول کی لمبائی ہر لمحہ بڑھتی چلی جارہی ہے اور ہمیں ہر لمحہ خدا کی راہ میں فدا ہونے والوں ضرورت ہے جو اسلام
اور شیطان کی اس آخری جنگ میں کامیابی سے اور فاتحانہ رنگ میں حصہ لے سکیں۔اس لئے ہمارے بچوں
کی ( جو تعداد میں بہر حال ہم سے زیادہ ہیں) تربیت ہونی چاہیئے تاکہ ہماری صفوں میں کسی وقت بھی کوئی رخنہ رونما
نہ ہو۔عورتوں کی تعلیم و تربیت کی اہمیت
علاوہ ازیں ہماری ماں اور ہماری بیوی ہماری بہن اور ہماری بچی کو بھی اس صف میں ہمارے پہلو بہ پہلو کھڑا
ہونا چاہیئے۔یہ نہیں ہو سکتا کہ ہماری عورت (جس کی تعداد ۵ فیصد ہے ) وہ تو مفلوج ہو کر چار پائی پر پڑی ہو اور ہم
یہ گمان کریں کہ ہم اس جنگ کو جو اتنی اہم اور اتنی عظیم جنگ ہے اور بہت بڑی قربانیوں کا مطالبہ کرنے والی جنگ
ہے اس کو ہم جیت لیں گے درآنحالیکہ ہم آدھے جسم کے ساتھ اس کے خلاف صف آراء ہوں یہ تو ناممکن ہے۔اس لئے اس روحانی جنگ میں ہمیں لاز ما عورتوں کو بھی شامل کرنا پڑے گا۔لیکن سوال یہ ہے کہ بھی مفلوج کو بھی
کسی نے بھرتی کیا ہے؟ ظاہر ہے فوج میں تو اس شخص کولیا جاتا ہے جو صحت مند ہو۔اس لئے اگر ہم نے اجتماعی طور
پر ترقی کرنی ہے اور پوری جماعت کو آگے بڑھنا ہے تو عورتوں کی تعلیم وتربیت ضروری ہے۔میں نے عورتوں کے اجتماع میں کہا تھا کہ میں مردوں سے کہوں گا کہ وہ عورتوں کو سمجھائیں اور ان کی تربیت
کریں۔اس لئے میں خدام سے بھی یہ کہتا ہوں کہ وہ اپنی ماؤں کو سمجھائیں، وہ اپنی بہنوں کو سمجھائیں اور جو خدام
شادی شدہ ہیں وہ اپنی بیویوں کو سمجھائیں۔یہ مسئلہ بڑا نازک ہے یاد رکھو ہم اپنی عورتوں کو عضو معطل بنا کر گھروں
میں نہیں بٹھا سکتے۔اور یہ بھی یا درکھو کہ ہم ان کو شیطان کی بیٹی بنا کر شیطان کی گود میں بھی نہیں بھیج سکتے۔اسلام میں عورت کا مقام اور پردہ
ہماری عورتوں کو میدان جہاد میں نکلنا بھی پڑے گا۔مگر شیطان کی آنکھ اس کے چہرے کو کبھی نہیں دیکھ سکے
گی۔اس کو پردہ بھی کرنا پڑے گا اس کو مردوں کے شانہ بشانہ کام بھی کرنا ہو گا۔کیا صحابیات میدان جنگ میں نہیں
جاتی تھیں؟ کیا آنحضرت ﷺ کی ازدواج مطہرات جنگ میں شامل نہیں ہوتی تھیں؟ وہ شامل ہوتی تھیں لیکن
فرموده ۱۹۷۳ء
407
د دمشعل را
کل راه جلد دوم
پورے وقار کیساتھ۔وہ جنگ میں حصہ لیتی تھیں لیکن پورے تدبر کے ساتھ۔وہ جنگ میں شریک ہوتی تھیں
اور ایک عمدہ نمونہ دکھاتی تھیں۔اسی طرح اب ہماری عورتوں کو بھی اس روحانی جنگ میں بہترین نمونہ بن کر شامل
ہونا پڑے گا اور مردوں کے ساتھ باوقار طریق پر باہر نکلنا پڑے گا۔اسلام نے عورتوں کے لئے گھروں ہی میں جگہ
مقررنہیں کی۔اسلام کا یہ منشاء نہیں ہے کہ عورتیں گھروں ہی میں بندر ہیں اور روٹیاں پکانے اور اپنے خاوندوں کی
مٹھیاں بھرنے میں لگی رہیں۔اُن کا یہی کام نہیں ہے ہمیں ان کے لئے یہ سوچنا پڑے گا کہ انہیں دینی کاموں میں
بھی زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کا موقع ملے۔تاہم اس میں شک نہیں ہے کہ گھر کا کام کاج کرنا بھی عورت کی ذمہ
داری ہے۔گھر کے کام بھی اسے کرنے ہوں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ تدبیر کرنی ہوگی کہ اسے زیادہ سے
زیادہ وقت ملے قرآن کریم کے پڑھنے کا اور قرآن کریم کے علوم سیکھنے کا میدان جہاد میں نکلنے کا اور جب بھی وہ
اپنے مبلغ خاوند کے ساتھ باہر جائے تو اشاعت اسلام کے سلسلہ میں مضامین لکھنے کا اور دشمنان اسلام کے
اعتراضات کے جواب دینے کا۔غرض تبلیغ واشاعت اسلام کی عالمگیر مہم میں عورتوں کو شریک کرنے کے لئے ان
میں وہی خصوصیات اور وہی روح پیدا کرنی ہوگی جو صحابیات میں کارفر ماتھی۔عورتوں اور خصوصاً مبلغین کی بیویوں سے حضور کی نیک توقعات
مبلغوں کے ساتھ ان کی بیویوں کو باہر نہ بھیجوانے کی گواور بھی بہت مصلحتیں تھیں لیکن مجھے مجبورا اور دکھی دل
کیساتھ یہ فیصلہ کرنا پڑا کہ میں مبلغ کے ساتھ اس کی بیوی بھجوانے کی اجازت نہیں دوں گا اس لئے کہ بعض مبلغوں
کی بیویوں نے بیرونی ممالک میں بہت گندہ نمونہ دکھایا۔ایسی عورتیں بجائے خود مجاہدہ بننے کے اس فوج کو جو دشمن
کے خلاف صف آراء تھیں اس کو بدنام کرنے والی اور کمزور بنانے والی بن گئیں لیکن میرا بھی اور آپ کا بھی یہ دکھ
دور ہونا چاہیے تاکہ میں بشاشت کیسا تھ ان کے باہر جانے کی منظوری دے سکوں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے ہماری ایک مجاہدہ (جسے دوبارہ باہر بھجوا دیا گیا ہے ) غانا میں بہت
اچھا کام کرتی رہی ہے۔حتی کہ اب میں نے ۱۹۷۰ء میں مغربی افریقہ کا دورہ کیا تو میرے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل
ہو گیا کہ ہمارے بعض مبلغ اس سے اچھا بھی کام کر رہے ہیں یا نہیں۔میں نے دیکھا وہ بچوں کو قرآن کریم
پڑھاتیں اور ان کی زبان میں اس کے مطالب سمجھاتی تھیں۔ہماری اس مجاہدہ نے بڑی پیاری بات کی۔کہنے لگیں
جب مجھے میرے خاوند کیساتھ یہاں بھیج دیا گیا تو سوائے پنجابی اور تھوڑی سی اردو کے مجھے اور کوئی زبان نہیں آتی
تھی۔میں نے یہاں آ کر سوچا بی ان کا اپنا بیان ہے ) کہ مجھے کوئی زبان تو سیکھنی چاہیئے۔انگریزی سیکھوں جو
یہاں کام آتی ہے یا خود ان کی مقامی زبان سیکھوں جو بچوں کی تعلیم و تربیت میں کام آ سکتی ہے۔چنانچہ میرے
دماغ نے فیصلہ کیا کہ میں یہاں کی مقامی زبان سیکھوں۔میں نے جلد ہی مقامی زبان سیکھ لی اور بچوں کو قرآن
کریم، اس کا ترجمہ اور تفسیری معنے سکھانے شروع کر دئیے۔چنانچہ اس طرح ہماری اس مجاہدہ نے تربیت کے
408
فرموده ۱۹۷۳ء
د مشعل راه جلد دو
دد
میدان میں ایک نہایت اہم کردار ادا کیا۔ویسی عورت ہو تو ہم اس کو ہزار بار باہر بھجوانے کے لئے تیار ہیں۔لیکن
اگر مرد بیچارے مظلوم افریقنوں میں یہ لیکچر دے رہا ہوں کہ ہم محمد اور محمد (ع) کے رب العالمین کی محبت کا
پیغام تمہارے پاس لیکر آئے ہیں اور انکی بیویاں گھروں میں یہ نمونہ دکھا رہی ہوں کہ جس چار پائی پر ایک افریقن
بیٹھ جائے اس پر وہ عورت نہ بیٹھے تو پھر کیسے کام چلے گا۔پس اگر ہماری عورت حقیقی معنوں میں مجاہدہ بن جائے تو ہم اس کے لئے سب کچھ قربان کرنے کے لئے
تیار ہیں لیکن اگر وہ جھتی ہے کہ میں ایک مبلغ کی بیوی ہوں اس لئے میں جو مرضی کروں میری گرفت نہیں ہونی
چاہیئے۔تو یہ تو نہیں ہوگا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس آخری جنگ کے لڑنے کے لئے خلافت کا ایک سلسلہ جماعت
احمدیہ میں قائم کیا ہے۔اس لئے ایسی مستوارات کیساتھ نرمی کا برتاؤ نہیں کیا جائے گا۔غرض میں نے لجنہ کے اجتماع میں کہا تھا کہ میں مردوں سے کہوں گا کہ وہ تمہاری تربیت کریں۔اس سلسلہ
میں پہلے میں خدام سے یہ کہوں گا کہ ان میں سے بہت سے شادی شدہ ہیں۔اگر شادی شدہ نہیں تب بھی بہت
سے خدام سمجھدار ہیں وہ اپنے اپنے گھروں میں جا کر عورتوں کو سمجھا ئیں اور ان کو بتائیں کہ تمہارا یہ مقام ہے۔تم
نے اسلام کی اس آخری جنگ میں مردوں کے شانہ بشانہ لڑنا ہے۔پس یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں ہمیں ایک لمحہ
کے لئے غافل نہیں ہونا چاہیئے ورنہ ہم اس جنگ کو کس طرح جیت سکتے ہیں۔ہمارے
کئی احمدی دوست سوچنے لگ جاتے ہیں ( کچھ تو ویسے ہی کمزور ہو جاتے ہیں۔الہی بشارتوں کے
پورا ہونے پر ان کو کامل یقین نہیں رہتا ) اور کہتے ہیں کہ ساری دنیا کے ہتھیار غیر مسلموں کے پاس ہیں ہم کیسے
کامیاب ہوں گے۔مگر ایسے لوگ حضرت نبی اکرم ﷺ کے زمانہ پر نگاہ نہیں ڈالتے۔جتنا اب فرق ہے اُس زمانہ
میں شاید کچھ زیادہ ہی تھا۔عرب کے غریب لوگ تھے ان کا معاشرہ غریبانہ تھا۔وہ اونٹوں کا دودھ پی کر اپنی
زندگیاں گزارتے تھے۔بایں ہمہ انہوں نے بھی یہ نہ سوچا تھا کہ ساری دنیا کے خزانے تو کسری کے پاس جمع ہیں۔ساری دنیا کی دولت تو قیصر نے سمیٹ رکھی ہے ہم کیسے کامیاب ہوں گے۔انہوں نے صرف ایک بات سوچی تھی
اور وہی بات ہمیں بھی سوچنی پڑے گی کہ خدا نے کہا ہے کہ تم غالب آؤ گے اس لئے ہم غالب آئیں گے۔دولت
نہیں تو کیا ہوا سیاسی اقتدار نہیں تو کیا فرق پڑتا ہے۔خدا تعالیٰ جو ہر چیز پر قادرا نہ تصرف رکھتا ہے اور جو اصل
مالک ہے تمام خزانوں کا اس نے کہا ہے تم جیتو گے اس لئے ہم جیتیں گے۔میں تمہیں کہتا ہوں کہ اسی خدا نے جس
نے ابتدائے اسلام میں اسلام کو ساری معروف دنیا میں غالب کر دیا تھا وہ اب بھی اسلام کو غلبہ عطا کریگا۔کیونکہ
اس نے آنحضرت ﷺ کو یہ بشارت دے رکھی ہے کہ اسلام کا آخری غلبہ مہدی معہود کے زمانہ میں مقدر ہے۔اس کے بعد ساری جنگیں ختم ہو جائیں گی۔میں یہ بھی کہتا ہوں کہ اس حدیث کی (کہ مہدی جنگوں کو ختم کر دے گا)
ایک تشریح یہ بھی ہے کہ وہ جنگوں کو ختم کر دیگا اس معنی میں کہ اسلام کا نہ کوئی معاند باقی رہے گا نہ کوئی مقابلہ میں فوج
ہوگی اور نہ لڑائی کا سوال پیدا ہوگا۔کیونکہ آخری لڑائی جیت لی جائے گی۔اسلام ساری دنیا پر غالب آجائے گا تو
دومشعل
نعل راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۳ء
پھر بیرونی محاذ ہی ختم ہو جائیگا۔گویا یہ حدیث اسلام کے آخری غلبہ کیطرف بھی اشارہ کرتی ہے۔اسلام کی حسین تعلیم اور اشتراکیت کی ناکامی
409
جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے آج شیطان اپنے سارے مکائد کیساتھ میدان میں آ گیا
ہے اور اسلام کے خلاف ہر جگہ رخنے ڈال رہا ہے۔چنانچہ میں تو اپنوں سے بھی، پاکستانی بھائیوں سے بھی اور دنیا
کے سارے انسانوں سے بھی یہ کہوں گا کہ تم ہمارے سامنے سرمایہ داری کی باتیں نہ کرو کیونکہ جسمانی قوتوں کی
نشوونما کے بعد بھی سرمایہ داری جو کچھ سوچ سکی اس سے کہیں زیادہ حسین اور کہیں زیادہ اچھی اور کامیاب ہونے
والی تعلیم تو اسلام نے ہمیں دی ہے۔اسی طرح ہمارے سامنے روسی اشتراکیت کی بات نہ کرو کیونکہ روی
اشتراکیت سے کہیں زیادہ حسین اسلامی تعلیم ہے جس کے سامنے اشتراکیت ٹھہر نہیں سکتی۔میں نے یورپ میں لوگوں سے باتیں کیں مگر کسی ایک شخص نے مجھے یہ نہیں کہا کہ آپ کی دلیل مجھے قائل
نہیں کر رہی۔میں نے انہیں بتایا کہ سرمایہ دارانہ انقلاب کے بعد روس کا اشترا کی انقلاب آیا اور انہوں نے دو
نعرے لگائے جو بظاہر بڑے اچھے تھے یہ ہم تسلیم کرتے ہیں اس لئے کہ ہمیں خدا نے کہا ہے ہمیشہ انصاف پر قائم
رہو۔اس لئے ہم مانتے ہیں کہ جب انہوں نے کہا:-
To each according to his needs۔کہ ہر ایک کو اس کی ضرورتوں کے مطابق دیا جائے گا تو ہم نے کہا بڑی اچھی بات ہے۔شاباش تم بڑے
اچھے ہو اور پھر انہوں نے کہا : -
Proledariat unit of the world
کہ دنیا کے سارے غریب عوام اکٹھے ہو جائیں ان کی بھلائی کے لئے انقلاب برپا کیا گیا ہے۔تو ہم نے کہا
بڑی اچھی بات ہے۔دنیا کے سارے غریبوں کو اپنی بھلائی کے لئے اکٹھے ہو جانا چاہیئے۔لیکن جو ہمیں عملاً نظر آیا
وہ یہ تھا کہ کہا تو یہ تھا کہ:-
To each according to his needs
یعنی ہر ایک کو اس کی ضرورتوں کے مطابق دیا جائے گا لیکن اشتراکیت کے کسی بھی بڑے آدمی نے یہ نہیں لکھا
کہ انسان کی ضرورت ہے کیا ؟ یعنی ضرورت کی تعریف ہی نہیں کی۔اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ چیکوسلوا یکین کمیونسٹ کی
ضرورتیں اور سمجھ لی گئیں اور سفید روس کی ضرورتیں اور سمجھ لی گئیں۔نتیجہ یہ ہوا کہ مشرقی روس جہاں تاشقند وغیرہ
ہمارے مسلمانوں کے علاقے ہیں ان کی ضرورتیں اور سمجھ لی گئیں اور ماسکو میں رہنے والے سفید فام روسی
اشترا کیوں کی ضرورتیں اور سمجھ لی گئیں۔گویا کسی کو زیادہ دے دیا اور کسی کو کم دے دیا کیونکہ ضرورت کی تعریف
ہی کوئی نہیں کی گئی تھی۔پھر روسی اشتراکیوں نے کہا تھا:-
410
فرموده ۱۹۷۳ء
د مشعل راه جلد دوم
Prolodariat of the world unit
یعنی دنیا کے غریب اور مظلوم لوگو! اکٹھے ہو جاؤ۔تمہاری بھلائی کے لئے ایک انقلاب آ گیا ہے مگر آج
حالت یہ ہے کہ روس کا نام سن کر دنیا کے غرباء کے ساٹھ فیصد سے زیادہ حصے کی جان نکلتی ہے۔غریب اور مظلوم
انسان جس کا استحصال کیا گیا تھا اس کے اتنے بڑے حصے کے دلوں میں اس حد تک خوف اور دہشت اور ہر اس پیدا
ہو چکا ہے کہ روس کا نام لیں تو کانپنے لگ جاتے ہیں۔غرض ساٹھ فیصد سے زائد غریب اور مظلوم انسانوں کے دل
میں اس کیفیت کا پیدا ہو جانا اس بات کی دلیل ہے کہ اشتراکیوں کا یہ نعرہ کہ دنیا کے غریب اور مظلوم اکٹھے
ہو جائیں نا کام ہو چکا ہے۔پس ہم سے کارل مارکس اور اینجلز، لین اور سٹالن کی باتیں مت کرو۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کی شکل
میں حضرت محمد رسول
اللہ ﷺ پر جو شریعت نازل فرمائی ہے اس میں انسان کی بہبود کے متعلق جو کچھ بتایا گیا ہے۔وہاں تک مارکس اور لینن کا تصور بھی نہیں پہنچ سکتا تھا۔پچھلے الیکشن کے دنوں میں مجھے پتہ لگا کہ پیپلز پارٹی کے ایک
صاحب ہیں جو Left (لیفٹ یعنی کمیونزم) کی طرف جھکے ہوئے ہیں ان سے میں نے کہا۔غریب آدمی نے آپ کا
کیا قصور کیا ہے کہ آپ اس کے اتنے خلاف ہو گئے ہیں۔میں نے کہا روسی اشتراکی نظام کے نتیجہ میں تم اسے اٹھنی
دینا چاہتے ہو مگر اسلام کہتا ہے کہ اس کا روپے کا حق ہے۔روسی اشتراکیت کے نتیجہ میں تم اس کی جو اٹھنی مارنا چاہتے
ہو ظاہر ہے اس نے تمہارا کوئی قصور کیا ہو گا۔تب ہی تم چاہتے ہو کہ اس کو اس کی اٹھنی سے محروم کر دیا جائے۔پس روسی اشتراکیت کا ہمارے سامنے ذکر نہ کرو۔کیونکہ جس تعلیم نے، جس ہدایت نے معاشرہ کے جن
اصولوں نے ہمارے دلوں کو موہ لیا اور اپنا گرویدہ بنالیا ہے، اشتراکیت تو اس کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکتی۔باقی رہا
چین کا سوشلسٹ نظام تو وہ ابھی جوانی کی حدود میں داخل ہورہا ہے۔اگر اس کو ارتقائی دور صحیح مل گئے اگر وہ ان
چاروں قوتوں اور استعدادوں کی جو اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو دی ہیں، صحیح نشو و نما کر سکا یعنی مادی، ذہنی اور اخلاقی
ترقی کے ساتھ ساتھ اس نے روحانی ترقی بھی کر لی تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ مسلمان ہو جائے گا۔پس اگر اس نے
روحانی ترقی بھی کر لی تو وہ کامیاب ہو جائے گا اور اگر اس نے روحانی طور پر ترقی نہ کی تو وہ بھی مفلوج ہے۔آخر
مفلوج بھی تو کئی قسم کے ہوتے ہیں۔ایک مفلوج وہ ہے جس کے دنوں ہاتھ اور دونوں پاؤں مارے ہوئے ہیں
ایک مفلوج وہ ہے جس کا ایک ہاتھ اور ایک پاؤں مارا ہوا ہے۔اور ایک وہ شخص ہے جس کے دونوں پاؤں اور ایک
ہاتھ سلامت ہے صرف ایک ہاتھ مارا ہوا ہے، مفلوج تو وہ بھی ہے۔غرض سوچنے والی بات یہ ہے کہ جب چار فطری صلاحیتیں انسان میں ودیعت کی گئی ہیں، جب ان چار فطری
صلاحیتوں کے وجود کی ایسی دلیلیں جن کا انکار نہیں کیا جاسکتا ہم پیش کرتے ہیں اور ہر شخص کے سامنے پیش کرنے
کے لئے تیار ہیں اور پھر جب اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ انسان کو خدا کے قرب اور اس محبت کو پانے
کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس پر لاکھ سے او پر انبیاءعلیھم السلام کی گواہیاں موجود ہیں
دو مشعل را
س راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۳ء
411
جن کے متعلق معاندین نے بھی یہ کہا تھا کہ وہ جھوٹ نہیں بولتے اور پھر دوسرے لاکھوں، کروڑوں اولیاء اللہ کی
گواہیاں موجود ہیں جو اسلام سے پہلے بھی اور بعد میں بھی پیدا ہوتے رہے ہیں۔جب ان راستبازوں کی جنگی
تعداد لاکھوں کروڑوں میں ہے اور جن کا زمانہ آدم سے لے کر آج تک پھیلا ہوا ہے یہ گواہی موجود ہے کہ انسان کو
روحانی استعداد میں بھی دی گئی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کی نشو ونما بھی ہوتی رہی ہے، خود ہم نے روحانی
طور پر اللہ تعالیٰ کی صفات کے حسین جلوے دیکھے اور اللہ تعالیٰ کے پیار کو پایا۔پس لاکھوں راستبازوں کی گواہی کے
بعد اگر آج کوئی شخص روحانی طاقتوں کا انکار کرتا ہے تو اُس کی سمجھ بوجھ پر میں لاز ما شک وشبہ پیدا ہوگا۔غرض اگر انسان کو روحانی طاقتیں دی گئیں اور یقیناً انسان کو جسمانی دینی اور اخلاقی طاقتوں کے علاوہ روحانی
طاقتیں بھی دی گئی ہیں۔تو پھر آج دنیا میں وہ کون سا ازم (نظریہ ) ہے جو دعوی کرتا ہو کہ وہ ان روحانی طاقتوں
کی صحیح نشو و نما کرنے کا بھی اہل ہے۔ان کو تو روحانی طاقتوں
کا پتہ ہی نہیں ہے وہ یہ دعوی کیسے کر سکتے ہیں۔پس ہم لوگوں سے کہتے ہیں کہ ہم سے سرمایہ داری اشتراکیت اور سوشلزم کی باتیں نہ کرو۔ہم سے ہمارے
پیارے رب اور ان کے رسول ﷺ کی باتیں کرو کہ جن کے نام کو بلند کرنے کے لئے آج ہماری جماعت روحانی
جنگ لڑ رہی ہے۔اور یہ وہی جنگ ہے جس کے متعلق خدائے قادر وتوانا کی بشارت ہے کہ یہ جنگ اسلام کی فتح
پر منتج ہوگی۔اسلام ساری دنیا پر غالب آئے گا۔پس خدام کو یہ یاد رکھنا چاہیئے کہ یہ وہ بشارتیں ہیں جو ہمیں دی گئی ہیں۔یہ وہ حسین کلمات ہیں جو ہمیشہ
ہمارے کانوں میں پڑتے اور ہمارے دماغوں میں گونچتے رہنے چاہیئیں۔ہمارے خدام اس فوج کے سپاہی ہیں
جو صف اول میں لڑ رہے ہیں۔صف اوّل صرف وہی نہیں ہوتی جو محاذ پر برسر پیکار ہوتی ہے وہ بھی صف اوّل ہی ہوتی ہے جو محاذ پر جانے
کے لئے تیاری کر رہی ہوتی ہے۔اس تیاری میں بھی فرق نہیں آنا چاہیے۔ہم تو روز خدا تعالیٰ کی قدرتوں اور
رحمتوں کے نظارے دیکھ رہے ہیں۔اسلام کے حق میں ایک انقلاب عظیم بپا ہو چکا ہے۔وہ لوگ جن کی زبانیں
آنحضرت ﷺ کو برا کہتے نہ ھتی تھیں اس سفر میں جب میں نے ان کے سامنے اسلام کی تعلیم پیش کی تو ان میں
سے کسی نے اپنا سر نفی میں نہیں بلایا بلکہ وہ اپنا سر اثبات میں ہلاتے رہے جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ
جو کچھ میں کہہ رہا ہوں وہ ٹھیک ہے۔اسلام کی اچھی تعلیم ہے جسے وہ پسند کرتے ہیں۔اس سے اور بہت سی
باتیں نکلتی ہیں جن کے بیان کرنے کا یہ وقت نہیں ہے۔بہر حال یہ ایک حقیقت ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ حقیقت اتنی اہم ہے کہ اس زمانے میں اس سے اہم
اور کوئی حقیقت نہیں ہے کہ مہدی معہود کی بعثت کے ساتھ ایک انقلاب عظیم بپا ہو چکا۔بگل بجادیا گیا۔آسمانوں
سے یہ آواز بلند ہوگئی کہ شیطان کے مقابلہ میں جس آخری غلبہ کی پیشگوئی کی گئی تھی اور اسلام کے
عالمگیر غلبہ کی جو
بشارتیں دی گئیں تھیں۔ان کے پورا ہونے کا وقت آگیا اور جماعت احمدیہ کو اس کے لئے تیار کیا گیا ہے۔یہ ایک
412
فرموده ۱۹۷۳ء
د و مشعل راه جلد دوم
ایسا واقعہ ہے کہ سرمایہ دارانہ انقلاب روسی اشترا کی انقلاب اور چین کا سوشلسٹ انقلاب اس کے مقابلہ میں کوئی
حقیقت ہی نہیں رکھتے۔پس تم اپنی کمزوریوں پر استغفار کے پردے ڈالو۔اپنی غفلتوں کو تو بہ کی راہوں کے ذریعہ پیچھے چھوڑ جاؤ اور
خدا تعالی کی طرف جھکو اور اسی سے ہر قسم کی مدد چاہو۔ایاک نعبد کی رو سے تم یہ سمجھو کہ خدا نے تمہیں جو طاقت دی
ہے تم اس کا صحیح اور پورا استعمال کرو گے۔اسی پر بس نہ کرو بلکہ خدا کے حضور عاجزانہ جھکو اور کہو کہ اے ہمار۔رب! تو نے ہمیں اسلام کی جنگ لڑنے کی طاقت دی تھی ہم نے اس سے پورا فائدہ اٹھایا مگر وہ تو کافی نہیں ہے۔کیونکہ محاذ بڑا وسیع ہے اور ہم چھوٹی سے جماعت ہیں۔دشمن دولت مند ہے اور ہم غریب ہیں۔دشمن جدید
ہتھیاروں حتی کہ ایٹم بموں سے لیس ہے اور ہمارے پاس سوائے ان روحانی ہتھیاروں کے جو تو نے ہمیں دیئے
ہیں اور کچھ بھی نہیں ہے۔اے خدا تو ان روحانی ہتھیاروں میں ایسی برکت ڈال ان میں ایسی تاثیر پیدا کردے کہ
دنیا کے سارے مادی ہتھیار ان کے سامنے بیج ہو جائیں۔غرض جو ہتھیار آپ کے ہاتھ میں دیا گیا ہے وہ اخرجت للناس “ کا ہتھیار ہے۔آپ کے سارے
ہتھیار اسی ایک نقطہ کے گردگھومتے ہیں کہ آپ نے بنی نوع انسان کی بے لوث خدمت کرنی ہے ، آپ نے کسی کو
دکھ نہیں پہنچانا بلکہ ہر ایک کو سکھ پہنچانے کے انتظام کرنے کی کوشش کرنی ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری اس کوشش کو قبول
فرمائے۔دنیا کے دکھ دور ہو جائیں اور ان کے لئے سکھ کے سامان پیدا ہو جائیں، راحت کے سامان
پیدا ہو جائیں۔یہی وہ مرکزی نقطہ ہے جس کے گرد ہماری کوششیں گھومتی ہیں۔ہم دنیا کی بھلائی کے لئے ہیں۔ہمیں لوگوں کی خدمت کرنے کا مقام زیب دیتا ہے کیونکہ یہی وہ مقام ہے جہاں انسان کو خدا ملتا ہے۔حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے کیا ہی خوب فرمایا ہے کہ اے خدا! جو تیرا ہو گیا اور اس کی گود میں تو نے اپنے سارے جہانوں کو
ڈال دیا لیکن جو تیرا ہو گیا وہ ان سارے جہانوں کو لے کر کیا کرے اس لئے ہمیں اس دنیا کی دولت اور اقتدار سے
کیا تعلق ہمارے لئے تو خدا کا پیار اور اس کی محبت کافی ہے۔ہمیں دنیا کی طاقت سے کیا سروکار ہمیں تو روحانی
طاقت کی ضرورت ہے جس سے ہم اسلام کی روحانی جنگ جیت سکیں اور اپنے پیدا کرنے والے رب کے حضور اور
اپنے محبوب آقا حضرت محمد اللہ کے سامنے سرخرو ہو جائیں ہمیں ان کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔پس خدام کو یا درکھنا چاہیئے کہ ان کے سامنے ایک عظیم الشان مهم در پیش ہے۔اس میں کامیابی حاصل کرنے
کے لئے تیاری کی ضرورت ہے۔وہ خود بھی تیار ہوں اپنوں کو بھی تیار کروائیں۔چھوٹے بڑوں کو اور بڑے چھوٹوں
کو ”ذکر“ کے حکم کے مطابق یاد دہانی کرائیں۔اپنے گھروں میں عورتوں سے بھی کہیں کہ یہ چین اور آرام سے
بیٹھنے کا وقت نہیں ہے یہ کچھ کرنے کا وقت ہے۔ایک جنگ لڑی جارہی ہے یہ ایک آخری اور تعظیم جنگ ہے جس
صلى الله
میں آنحضرت ﷺ کے روحانی جرنیل مہدی معہود کے پیرو اور متبعین برسر پیکار ہیں۔پس میں جماعت کے
چھوٹوں اور بڑوں مردوں اور عورتوں سے کہتا ہوں کہ اس جنگ میں تم ہی غالب آؤ گے تم ہی فاتح ہو گے۔انتم
دومشعل
راه جلد دوم
فرموده ۱۹۷۳ء
413
الأعلون کی رو سے تم ہی اعلیٰ یعنی غالب ہو گے تمہیں دنیا کی کوئی طاقت مغلوب نہیں کر سکے گی مگر ایک شرط
ہے۔ان کنتم مومنین۔تم اپنے ایمان کے تقاضوں کو پورا کرتے اور خدا تعالیٰ کی رحمتوں سے اپنی جھولیاں
بھرتے چلے جانا۔اب میں آخر میں یہ اعلان بھی کر دینا چاہتا ہوں کہ آپ نے اپنی مجلس شوری میں آئندہ دو سال کے لئے
صدر مجلس خدام الاحمدیہ کے متعلق اپنی آراء کا اظہار کیا۔مکرم ابوالعطاء صاحب ( جن کو میں اپنی طرف سے انتخاب
کرانے کے لئے نمائندہ بنا کر بھیجا تھا) کی رپورٹ کے مطابق مکرم مرزا غلام احمد صاحب ایم۔اے کو ۴ ۴۷ ووٹ
ملے ہیں اور مکرم لیق احمد طاہر کو ۴۷۸ ووٹ ملے ہیں اور مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کو ۵۳۶ ووٹ ملے ہیں۔میں آپ کی رائے کے مطابق ہی فیصلہ دیتا ہوں اور عطاء المجیب صاحب کو آئندہ دو سال کے لئے خدام الاحمدیہ کا
صدر منتخب کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ انہیں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور خدام الاحمدیہ کوعملی میدان میں آگے سے
آگے لے جانے کی طاقت بخشے۔نئے صدر کا اعلان اور جانے والے صدر کے لئے حضور کے تعریفی کلمات
ہمارے چوہدری حمید اللہ صاحب نے بڑی محنت سے بڑی جانفشانی سے اور بڑے اخلاص سے کام کیا ہے
اور جو نتائج نکلے ہیں ان کے لحاظ سے میں سمجھتا ہوں کہ بڑی دعاؤں کے ساتھ اور بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ
انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں احسن جزا دے اور اللہ تعالیٰ بعد میں آنے والوں
کو یہ سمجھے
عطا کرے کہ ایک جگہ ٹھہر نا جماعت احمدیہ اور اس کی تنظیموں کی موت اور ہلاکت کے مترادف ہے۔ہمارا کوئی قدم
نہ پیچھے ہٹنا چاہیئے نہ ایک جگہ کھڑا رہنا چاہیئے۔ہم آگے ہی آگے بڑھنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں ایک جگہ ٹھہر نے
کے لئے نہیں بنائے گئے۔اس لئے خدا کرے عطاء المجیب صاحب کو اور بعد میں آنے والے لوگوں کو بھی
حقیقت سمجھ میں آ جائے اور وہ دن رات ایک کر کے مجلس کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کی سعی بھی کریں اور خود
دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی سعی مشکور بنائے ان کی کوششوں میں برکت ڈالے اور کامیابی عطا فرمائے۔اب خدام کھڑے ہو کر اپنا عہد دہرائیں۔انصار بھی اس میں شامل ہو جائیں۔چنانچہ عہد دہرانے کے بعد
حضور نے فرمایا)
اب دعا ہو گی اور اس کے بعد آپ کو الوداع کہا جائیگا۔اللہ تعالیٰ آپ کو سفر و حضر میں اپنی حفظ و امان میں
رکھے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آپ کو یہاں کی برکات سے زیادہ سے زیادہ حصہ اپنے ساتھ لے جانے کی توفیق
عطا فرمائے اور ان برکات سے استفادہ کرنے کی آپ
کو ہمیشہ توفیق ملتی رہے۔اس عظیم مہم کے نتیجہ میں جس کا میں
نے ذکر کیا ہے جو عظیم ذمہ داریاں آپ کے کندھوں پرڈالی گئ ہیں اللہتعالی آپ کے کندھوں کو اس قدر طاقت عطا
فرمائے کہ آپ بشاشت کے ساتھ ان ذمہ داریوں
کو اٹھا اور نباہ سکیں۔آؤ دعا کر لیں۔