سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ اختتامی خطاب

مشعل راہ۔ جلد دوم

دومشعل
دوم
فرمودہ ۱۹۷۷ء
446
۶ نومبر ۱۹۷۷ء کی سہ پہر کو مسجد اقصی کے صحن میں سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثالث نے خدام
الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے جو الوداعی خطاب فرمایا تھا اس
کا مکمل متن ذیل میں درج
کیا جاتا ہے۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا: -
ہمارا قدم آگے بڑھنا چاہیے
ہمارے سالانہ اجتماع ہر سال ہوا کرتے ہیں لیکن بیچ میں کچھ وقفہ پڑ گیا۔۷۳ء کے بعد چوتھے سال یہ
اجتماع ہوا ہے۔کچھ اس کی وجہ سے اور کچھ میں سمجھتا ہوں مرکزی منتظمین کی سستی کی وجہ سے ۷۳ء کی نسبت اس
اجتماع میں کم مجالس شامل ہوئی ہیں حالانکہ ۷۳ء کی نسبت بیسیوں نئی مجالس اور جماعتیں پاکستان میں قائم ہو چکی
ہیں۔امسال شامل ہونے والی مجالس کی تعدا د ۴۹۳ ہے جبکہ ۷۳ء میں ۵۴۶ تھی۔خدام بیرون ۱۹۵۴ اور ربوہ کے
۱۸۵۶ کل خدام ۳۸۱۰۔اب جو غلطی ہوگئی وہ تو ہو گئی۔اللہ تعالیٰ معاف فرمائے۔آئندہ سال یہ غلطی نہیں ہونی
چاہیے۔ہمارا قدم آگے بڑھنا چاہیے۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ کے ذمہ چندہ اطفال الاحمدیہ وقف جدید لگایا گیا ہے۔یعنی احمدی گھرانوں میں چھوٹی عمر کے اطفال اور ناصرات (بھائیوں اور بہنوں) کے ذمہ سالِ رواں کے لئے
مجموعی طور پر ایک لاکھ کا بجٹ تجویز ہوا تھا اس میں سے وعدے ۶۸ ہزار کے ہوئے اور وصولی اس وقت تک صرف
۲۸ ہزار کی ہے۔اس لئے میں خدام الاحمدیہ کے ہر جگہ کے مقامی عہدیداران ، خواہ وہ اس اجتماع میں شامل ہوئے
ہیں یا سستی کی وجہ سے نہیں آسکے، کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ایک تو اپنے بجٹ کے مطابق وعدے پورا کرنے کی
کوشش کریں اور دوسرے وصولی کی رفتار بھی بڑھائیں اس وقت تک وصولی غالباً نصف ہونی چاہیے تھی اس میں
۲۸ ہزار کی کمی ہے اس کمی کو پورا کرنے کی طرف توجہ کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔میں نے
جمعہ کے روز اپنی افتتاحی تقریریا میں آپ بھائیوں اور بچوں کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ محمد رسول اللہ ﷺ کا بپا کردہ
انقلاب عظیم آخری زمانے میں عروج کی منزلیں طے کرنے کے لئے زمانہ کے لحاظ سے اپنے دوسرے دور میں
داخل ہو چکا ہے اور اس زمانہ کے متعلق قرآن کریم میں پیشگوئی کی گئی ہے اور محمد رسول اللہ اللہ کے ذریعہ امت
( یہ تقریر اسی جلد کے صفحہ 435 پر درج ہے۔ایاز )

447
فرمودہ ۱۹۷۷ ء
د و مشعل راه جلد دوم
محمدیہ کو بشارتیں دی گئی ہیں کہ لیظهره علی الدین کلہ کی بشارت کے مطابق دینِ اسلام تمام ادیان اور تمام
از مز (ISMS) پر غلبہ حاصل کرے گا۔میں علی الدین کلہ کے معنی محض مذاہب نہیں کرتا بلکہ انسانی دماغ
میں حمدن اور معاشرہ اور اقتصادیات کے جو اصول بنا لیے ہیں اور جولوگوں کے نزدیک مذہب کے قائمقام بن
چکے ہیں ان
کو بھی میں اس میں شامل کرتا ہوں یعنی میرے نزدیک لیسظهره علی الدین کله کا یہ مطلب نہیں
ہے کہ دین اسلام کی صداقت عیسائیوں پر تو واضح ہو جائے گی لیکن کمیونسٹ دہریوں پر واضح نہیں ہوگی بلکہ جو
اشترا کی نظام ہے جسے انہوں نے مذہب کی بجائے اپنے ملک اور اپنے زیر اثر علاقوں میں قائم کر رکھا ہے اس پر
بھی اسلام اپنے روحانی اور اخلاقی اور علمی اصول کے ذریعہ غالب آئے گا اور ان سے بھی اپنا سکہ منوائے گا اور ان
اقوام کو بھی جو مذہب کے نام سے تو دور ہٹ چکی ہیں لیکن جنہوں نے اپنی عملی زندگی کے لئے فلسفیانہ اصول بنالئے
ان کو ماننا پڑے گا کہ نہ کوئی پرانادین اس زمانے میں کام آتا ہے اور نہ ان کی عقل ان کو نجات کی راہ دکھلا سکتی ہے اور
اس کے نتیجہ میں نوع انسانی امت واحدہ بن کر اور ایک خاندان کے طور پر محمدعلی علیہ کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے
انقلاب عظیم اور دو بنیادی مطالبے
یہ انقلاب عظیم جو محمد اللہ کے ذریعہ آج سے قریباً چودہ سو سال پہلے پا کیا گیا تھا وہ اب جیسا کہ میں نے بتایا
ہے اپنے عروج کو یعنی جب اس نے اپنی انتہا کو پہنچنا ہے اور اس نے آخری غلبہ حاصل کرنا ہے ، اس دور میں داخل
ہو چکا ہے۔اس انقلاب عظیم حرکت کا اپنے آخری دور میں داخل ہو جانا ہم سے دو بنیادی مطالبے کر رہا ہے، اس
وقت میں انہی دو مطالبوں کے متعلق آپ سے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔پہلا مطالبہ
اول: نوع انسانی کوامت واحدہ بنا کر اور ایک خاندان کی حیثیت میں محمد ہے کے جھنڈے تلے جمع کرنے کا
کام ہم سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ہماری اپنی صفوں میں کامل اور پختہ اتحاد قائم ہو۔چنانچہ میں نے اس سے پہلے
انصار اللہ کے اجتماع میں بتایا تھا کہ اسلام کے پہلے دور یعنی اسلام کی نشاۃ اولی کی پہلی تین صدیوں میں خصوصاً
اسلام کے ذریعہ اور محمد مے کے افاضہ روحانیہ کے نتیجہ میں انسانی زندگی میں بڑی انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئیں
لیکن ایک چیز بڑی نمایاں ہو کر ہمارے سامنے آتی ہے اور وہ یہ کہ اس اتحاد میں جو اسلام کے پہلے دور کا اتحاد ہے
انتشار بھی بڑا نمایاں ہے۔مثلاً ہم فقہ کو لے لیتے ہیں۔فقہ بھی دراصل عام قانون سے ملتی جلتی ہے یعنی جب عام
قانون کو الہی تعلیم ہدایت کے مطابق مدون کیا جاتا ہے تو وہ فقہی مسائل بن جاتے ہیں مثلا لین دین کے مسائل
ہیں۔لڑائی جھگڑے دور کرنے کے مسائل ہیں۔میاں بیوی کے تعلقات کے مسائل ہیں۔تجارتوں کے مسائل

فرمودہ ۱۹۷۷ء
448
د دمشعل را
کل راه جلد دوم
ہیں۔تجارتوں میں شراکت کے مسائل ہیں۔ایک دوسرے کے اموال کی حفاظت کرنے۔اموال غصب نہ
کرنے۔بد دیانتی نہ کرنے اور خیانت نہ کرنے وغیرہ کے بارہ میں سارے قوانین کو فقہاء نے اسلامی ہدایت کی
روشنی میں مدون کیا ہے۔اگر چہ اسلام سے پہلے بھی دنیا کا قانون موجود تھا لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارے
فقہائے اسلام نے دن رات ایک کر کے نوع انسانی کی اس میدان میں جو خدمت کی اس نے پہلی بار انسان کی
آنکھ کھولی کہ اس رنگ میں یہ قوانین ہمارے سامنے آنے چاہئیں۔ٹھیک ہے دنیا میں بعض پرانے قوانین ایسے ہیں
جو بعض قوموں نے بنائے ہیں اور جن کا نام یورپ آج بھی لے رہا ہے لیکن وہ بنیادی حسن اور وہ بنیادی کمال ان
قوانین کے اندر ہمیں نظر نہیں آتا۔یہ اسلام ہی تھا جس نے انسان کی سوچ اور سمجھ اور عقل اور فکر کا دھارا اس طرف
موڑ ا جس طرف انسان کی فطرت کا تقاضا تھا۔پس اگر چہ فقہائے اسلام نے بڑا کام کیا۔آئمہ اربعہ نے بڑی محنتیں
کیں۔انہوں نے نوع انسانی کے لئے بڑی تکالیف اٹھا ئیں اور بنی نوع انسان کے ہاتھ میں ایک خوبصورت فقہ
اور قانون دیا لیکن اس کے باوجود امت مسلمہ میں چار مختلف گروہ بن گئے۔ایک حنفی فقہ کو ماننے والے ہیں، ایک
شافعی فقہ کو ماننے والے ہیں ، ایک مالکی فقہ کو ماننے والے ہیں اور ایک حنبلی فقہ کو ماننے والے ہیں۔پھر آگے ہر
ایک میں اندرونی اختلاف ہیں۔پس اتحاد کے اندر انتشار کہ لیا جائے یا انتشار کے اندر اتحاد کہہ لیا جائے ایک ہی
بات ہے۔یعنی ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ انتشار کلی طور پر ایسا انتشار تھا جس نے امت مسلمہ کے ٹکڑے ٹکڑ۔کر دیے تھے اور ان کا آپس میں کوئی اتصال ہی نہیں رہا تھا۔ٹکڑے تو کر دیے تھے لیکن ان کا اتصال بھی قائم رہا
کیونکہ وہ سب متفق تھے اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات پر۔وہ سب متفق تھے، محمد اللہ کے فضل الرسل اور
خاتم الانبیاء ہونے پر۔وہ سب متفق تھے اسلام کے دین الہی ہونے پر کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ پر کامل اور
مکمل شریعت نازل فرمائی ہے اور وہ تمام متفق تھے اس بات پر کہ قرآن کریم ایک عظیم ہمیشہ رہنے والی ہدایت پر
مشتمل ہے جو بنی نوع انسان کی ہدایت کے لئے انسان کے ہاتھ میں دی گئی ہے۔غرض جو بنیادی مسائل تھے ان میں متفق تھے لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات پر متفق ہونے کے باوجود خدا تعالیٰ نے
جو یہ فرمایا تھا کہ میں اپنی ذات اور صفات میں بے مثل ہوں اور تمام صفات حسنہ سے متصف ہوں اور کوئی عیب اور
نقص اور کمی اور برائی میری طرف منسوب نہیں ہو سکتی ان باتوں میں آگے اختلاف ہو گیا کسی نے کسی جگہ ٹھوکر کھالی
اور کسی نے کسی جگہ ٹھوکر کھالی لیکن بنیادی طور پر اتحاد بھی بڑا ہے اور انتشار بھی بہت ہے۔اس انقلاب عظیم کی
حرکت کے پہلے دور میں دونوں چیزیں ایک ہی وقت میں ہمیں نظر آ رہی ہیں۔پس چونکہ نوع انسانی کو امت واحدہ
بنا دینا نبی اکرم ﷺ کی پیشگوئیوں اور ارشادات کے مطابق مسیح اور مہدی علیہ السلام اور آپ کی جماعت کا کام
ہے اس لئے آپ کی جماعت میں کسی قسم کا انتشار نہیں ہونا چاہیے۔واعتصموا بحبل الله جميعاً ولا
تفرقوا کی روسےاتحاد و اتفاق کا کامل نمونہ ، جس میں کوئی رخنہ نہ ہو وہ ہماری جماعت میں نظر آنا چاہیے۔

449
فرمودہ ۱۹۷۷ء
دوسرا مطالبہ۔بیجہتی
دو مشعل راه جلد دوم
دد
دوم : اس انقلاب عظیم کا اپنے دوسرے دور میں داخل ہو جانے کی وجہ سے دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ دینِ اسلام
کے غلبہ کے لئے اور نوع انسانی کو امت واحدہ بنانے کے لئے جو منصوبے تیار کئے جائیں اور جو تدابیر اختیار کی
جائیں ان میں بھجہتی پائی جائے اور اس کی ضرورت خصوصاً اس لئے بھی ہے کہ خدا تعالیٰ نے جہاں انسان پر روحانی
ترقیات کے بے انتہا دروازے کھولے ہیں وہاں اس کو شیطانی وساوس اور شیطانی رخنوں سے حفاظت نہیں دی۔انسان کو قرآن کریم کے ذریعہ کامل ہدایت دی لیکن ساتھ ہی اس کو آزادی دی اور فرمایا اما شاکر او اما كفورا
چاہو تو خدا تعالیٰ کے شکر گزار بندے بن کر اسلامی تعلیم پر عمل کرو اور اگر چاہو اپنی مرضی سے کفران نعمت کرو اور غلط
راہوں پر پڑھ جاؤ ایک دوسری جگہ فر ما یا حق آ گیا ہے فمن شاء فليؤمن ومن شاء فليكفر دوسری طرف
قرآن کریم نے شیطان کے متعلق تمثیلی زبان میں ذکر کیا ہے۔میں اس وقت اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتا کہ
شیطان کیا ہے اور وہ کس طرح انسان پر حملے کرتا ہے۔یہ بحث میرے مضمون سے تعلق نہیں رکھتی میں صرف یہ بتانا
چاہتا ہوں کہ قرآن کریم کہتا ہے شیطان کو اللہ تعالیٰ نے اجازت دی کہ وہ لوگوں کو گمراہ کرے لیکن ساتھ یہ بھی بتا دیا
کہ وہ جتنا مرضی زور لگالے جو خدا کے بندے ہیں وہ تو خدا کے بندے ہی رہیں گے۔اب چونکہ ساری دنیا کو
ساری نوع انسانی کوامت واحدہ بنانا ہے اور امت واحدہ بنا کر خدا تعالیٰ کے قدموں میں جمع کرنا ہے اس لئے عقلاً
بھی اس وقت شیطان کا حملہ اتناز بردست ہونا چاہیئے کہ اس سے پہلے اتناز بر دست حملہ بھی نہ ہوا ہو چنانچہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔اسی قانونِ قدیم کے لحاظ سے خدا نے اپنے پاک نبیوں کی معرفت یہ خبر دی ہے کہ جب آدم
کے وقت سے چھ ہزار برس قریب الاختتام ہو جائیں گے تو زمین پر بڑی تاریکی پھیل جائے گی
اور گناہوں کا سیلاب بڑے زور سے بہنے لگے گا اور خدا کی محبت دلوں میں بہت کم اور کالعدم
ہو جائے گی تب خدا محض آسمان سے بغیر زمینی اسباب کے آدم کی طرح اپنی طرف سے روحانی
طور پر ایک شخص میں سچائی اور محبت اور معرفت کی روح پھونکے گا اور وہ میسج بھی کہلائے گا کیونکہ
خدا اپنے ہاتھ سے اس کی روح پر عطر ملے گا اور وہ وعدہ کا مسیح جس کو دوسرے لفظوں میں خدا کی
کتابوں میں مسیح موعود بھی کہا گیا ہے شیطان کے مقابل پر کھڑا کیا جائے گا اور شیطانی لشکر اور مسیح
میں یہ آخری جنگ ہوگا اور شیطان اپنی تمام طاقتوں کے ساتھ اور تمام ذریت کے ساتھ اور تمام
تدبیروں کے ساتھ اس دن اس روحانی جنگ کے لئے تیار ہو کر آئے گا۔اور دنیا میں شر اور خیر
میں کبھی ایسی لڑائی نہیں ہوئی ہوگی جیسے کہ اس دن ہوگی کیونکہ اس دن شیطان کے مکائد اور
شیطانی علوم انتہاء تک پہنچ جائیں گے اور جن تمام طریقوں سے شیطان گمراہ کر سکتا ہے وہ تمام
طریق اس دن مہیا ہو جائیں گے تب سخت لڑائی کے بعد جو ایک روحانی لڑائی ہے خدا کے مسیح کو

د دمشعل
دوم
فرمودہ ۱۹۷۷ء
450
فتح ہوگی اور شیطانی قوتیں ہلاک ہو جائیں گی اور ایک مدت تک خدا کا جلال اور عظمت اور
پاکیزگی اور تو حید زمین پر پھیلتی جائے گی اور وہ مدت پورا ہزار برس ہے جو ساتواں دن کہلاتا ہے
بعد اس کے دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔سو وہ میچ میں ہوں اگر کوئی چاہے تو قبول کرے“
لیکچر لا ہور صفحہ ۳۲ ۳۳ بحوالہ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۷۸-۱۷۹)
خلافت احمد یہ عظمت واہمیت
پس چونکہ یہ شیطان کے ساتھ آخری جنگ ہے اور چونکہ یہ شر اور خیر کے درمیان آخری معرکہ آرائی ہے اور
چونکہ شیطان کی ساری کی ساری تدبیریں اس میں استعمال کی جانے والی ہیں اس لئے آپ نے فرمایا کہ دنیا میں
ایسی جنگ جو دین اور لادینیت، خیر اور شر کے درمیان لڑی جانی ہے۔وہ آدم کی نسل میں اس سے پہلے کبھی نہیں
ہوئی۔اور یہ وہی زمانہ ہے جس میں ہم داخل ہو چکے ہیں۔اس جنگ میں شیطان کو مغلوب کرنے کے لئے اور
اسے اس کی تدبیروں میں نا کام کرنے کے لئے اور اسلام کے حق میں آخری فتح حاصل کرنے کی کوشش کرنے کے
لئے ضروری ہے کہ جو منصوبے تیار کئے جائیں ان کے اندر یکجہتی ہو یہ نہیں کہ افریقہ میں کوئی اور منصوبہ تیار کیا جارہا
ہے۔یورپ میں کوئی اور منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔امریکہ میں کوئی اور منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔دوسرے ممالک اور
جزائر وغیرہ میں کوئی اور منصوبہ تیار کیا جارہا ہے لیکن یحجہتی اس صورت میں پیدا ہو سکتی ہے کہ ایک وجود ہو جو منصوبہ
تیار کرنے والا ہو اور وہ وجود جو ہے وہ جماعت احمدیہ کی خلافت ہے۔آپ میں سے بہت سے سمجھتے ہیں کہ
جماعت احمدیہ کی خلافت کس چیز کا نام ہے اور بہت سے نہیں سمجھتے۔اس خلافت کی ایک صفت یہ ہے کہ اس
خلافت کو اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے اور خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ میں اس خلافت کے ذریعہ اپنی قدرتوں کا
زبردست ہاتھ دکھاؤں گا۔یہ خدا تعالیٰ کی تائید یافتہ خلافت ہے۔اس خلافت کا ایک وجود ہے، خلافت تو روح
ہے اور اس کا جسم بھی ہے۔( یعنی جماعت احمدیہ جسم ہے ) روح اور جسم مل کر ایک وجود بنتے ہیں۔خلیفہ وقت اور جماعت احمد یہ۔ایک ہی چیز کے دونام
۶۷ء میں ڈنمارک میں کوپن ہاگن کے مقام پر چند عیسائی پادری مجھ سے ملنے آئے ان میں سے ایک نے
مجھے کہا کہ جماعت احمدیہ میں آپ کا کیا مقام ہے۔میں نے اسے جواب دیا کہ میرے نزدیک آپ کا سوال
درست نہیں ہے اس لئے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کا امام اور جماعت احمد یہ ایک ہی چیز کے دو نام ہیں
یعنی خلیفہ وقت اور جماعت دونوں مل کر ایک وجود بنتے ہیں اسی لئے خلافت کا یہ کام ہے کہ وہ جماعت کے دکھوں
کو دور کرنے کی کوشش کرے، خلیفہ وقت آپ کے لئے دعا کریں۔خلیفہ وقت بعض دفعہ ایسے حالات آتے ہیں کہ
وہ ہفتوں ساری ساری رات آپ کے لئے دعائیں کر رہا ہوتا ہے جیسے ۷۴ء کے حالات میں دعائیں کرنی پڑیں۔

451
فرمودہ ۱۹۷۷ ء
«مشعل راه جلد دوم
میرا خیال ہے کہ دو مہینے تک میں بالکل سو نہیں سکا تھا کئی مہینے دعاؤں میں گزرے تھے۔پس خلیفہ وقت وہ وجود
ہے جو آپ کے رنج میں شریک ہو۔آپ کی خوشیوں میں شریک ہو۔رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً کے مطابق وہ
پ کی دنیوی بھلائی کے لئے دعائیں کرنے والا ہو۔وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةٌ کے مطابق آپ کی روحانی بھلائی
کے لئے دعائیں کرنے والا ہو۔اور یہ دعائیں کرنے والا ہو کہ شیطان کے حملے کبھی بھی کسی احمدی کے خلاف
کامیاب نہ ہوں اور ہمیشہ شیطان ناکام رہے اور خالی یہی نہیں یعنی یہ یک طرفہ چیز نہیں بلکہ خلیفہ وقت مخلصین کی
جماعت کے ساتھ مل کر وہ وجود بنتے ہیں جنہوں نے شیطان کے خلاف یہ جنگ لڑنی ہے۔میں تو ایک عاجز بندہ
ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ جماعت کس طرح میرے لئے دعائیں کرتی ہے۔وہ میرے اور اپنے مقاصد کی
کامیابی کے لئے دعائیں کرتی ہے۔وہ جماعت کی پریشانیوں میں جب خلیفہ وقت کو پریشان ہونا پڑتا ہے تو پھر
جماعت ایک اور لحاظ سے پریشان ہو جاتی ہے کہ ان حالات میں امام وقت کو پریشانی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔اللہ
تعالی حالات بدلے اور یہ پریشانی دور ہو۔جس طرح انگلی کو تکلیف پہنچے تو انسان کی روح تڑپ اٹھتی ہے اور اگر کسی
کو ذہنی کوفت ہو تو سارا جسم کوفت محسوس کر رہا ہوتا ہے یہی حال خلیفہ وقت اور جماعت احمدیہ کا ہے۔پس یہ سمجھنا
غلط ہے کہ خلیفہ وقت کوئی اور چیز ہے اور جماعت احمد یہ کوئی اور چیز۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ پر بڑا فضل کیا ہے۔جماعت احمدیہ اور امام جماعت احمد یہ ایک ہی چیز کے دو
نام ہیں دونوں کے مجموعہ سے ایک چیز بنتی ہے جو اپنے اندر یکجہتی کی علامت ہے اور اس انقلاب عظیم کو اپنے انتہائی
عروج تک پہنچانے کا جو منصوبہ ہے اس میں کامیابی کے لئے بہتی ضروری ہے۔ایک تو اندرونی طور پر جماعت
میں کوئی تفرقہ نہ ہو وَ اعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا وَّلَا تَفَرَّقُوا كا حكم ہمیشہ سامنے رہے اور ہر پہلو سے تفرقہ
سے بچا جائے اور دوسرے یہ کہ جو غلبہ اسلام کے لئے کام کئے جاتے ہیں اور منصوبے بنائے جاتے ہیں ان میں
یجہتی ہو۔کسر صلیب کانفرنس کا عظیم الشان منصوبہ
چنانچہ ایک منصوبہ ہے جس پر انشاء اللہ اگلے سال جون میں کام شروع ہوگا اور جس کی رو سے عیسائیت کو
اسلام کی طرف ایک خاص منصوبے کے ماتحت دعوت دینی ہے، یہ منصوبہ تیار ہو گیا ہے۔اب ساری جماعت چونکہ
ایک ہے جماعت نے مشورہ کیا۔میں نے ان سے مشورہ کیا اور وہ منصوبہ تیار ہو گیا اس پر کام شروع ہو گیا۔ساری
دنیا کے بعض پادری اور غیر پادری جو سکالرز اور محقق ہیں ان کو اکٹھا کرنے کی سکیم ہے اور وہاں دوست یہ مقالے
پڑھیں گے کہ حضرت مسیح موعود اور مہدی موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ سے علم پا کر ایک لمبا زمانہ گزرا دنیا
میں یہ اعلان کیا تھا کہ یہ دعویٰ غلط ہے کہ حضرت مسیح صلیب پر فوت ہو گئے تھے اور پھر دوبارہ اٹھائے گئے اور
آسمانوں پر چلے گئے تھے اور یہ کہ وہ زندہ ہیں اور واپس آئیں گے۔یہ ساری باتیں غلط ہیں۔حضرت مسیح ناصری

دومشعل
راه جلد دوم
فرمودہ ۱۹۷۷ء
452
علیہ السلام جو حضرت موسی کی امت کے مسیح اور خدا تعالیٰ کے ایک پیارے بندے تھے وہ خدا کے ایک رسول
تھے۔وہ ایک نہایت عاجز بندے تھے اور انہوں نے اپنی زندگی میں عاجزانہ راہیں اختیار کی ہوئی تھیں ان کو خدا بنا
لینا یا خدا کا بیٹا تصور کر لینا بڑا ظلم ہے انسان کا اپنے اوپر اور دوسرے انسانوں پر بھی۔عیسائیوں نے بڑا شور مچایا اور
بہت بڑے بڑے دعوے کئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کے دعوے سے معا پہلے کے جو پندرہ بیس سال
ہیں وہ عیسائی پادریوں کے سال تھے۔اس زمانے میں جانتے ہو؟ انہوں نے کیا کیا دعوے کئے تھے انہوں نے یہ
دعوے کئے تھے کہ عنقریب وہ وقت آنے والا ہے (نعوذ باللہ ) جب خداوند یسوع مسیح کا جھنڈا مکہ اور مدینہ پر
لہرائے گا عنقریب وہ وقت آنے والا ہے جب افریقہ کا بر اعظم خداوند یسوع مسیح کی جھولی میں ہوگا۔انہوں نے یہ
دعوی بھی کیا کہ ہندوستان کے رہنے والوں میں سے (اس وقت ہندوستان
کی تقسیم نہیں ہوئی تھی ) اگر کسی کے دل
میں کبھی یہ خواہش پیدا ہوئی کہ وہ کسی ایک مسلمان کا چہرہ دیکھ لے مرنے سے پہلے تو ایک مسلمان بھی نہیں ہوگا
ہندوستان میں جس کا چہرہ دیکھ کر وہ اپنی یہ خواہش پوری کر سکے۔پس اس
قسم کے دعوے تھے جو عیسائی پادری کر رہے تھے تب خدا تعالیٰ نے غلبہ اسلام کی خاطر حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کھڑا کیا اور فرمایا میں تیرے ساتھ ہوں تو اکیلا ہے تو کیا ہوا میری مدد تیرے شامل حال
رہے گی۔اُٹھ اور غلبہ اسلام کے لئے کام کر۔تب آپ نے وہ گوشہ تنہائی چھوڑا جس میں دنیا سے چھپ کر اپنے
رب کریم کی عبادت میں آپ مشغول رہا کرتے تھے اور اسی میں خوش تھے اور وہاں سے نکلنا نہیں چاہتے تھے۔لیکن
خدا نے فرمایا میں تجھے کہ رہا ہوں اُٹھ اور دینِ اسلام کی خدمت کر۔چنانچہ مخالفین اسلام خواہ وہ عیسائی ہوں یا
دوسرے مذاہب یا از مز (ISMS) یا سکول آف تھاٹ (Schools of Thought) کے ساتھ ان کا تعلق ہو
ان کے مقابلہ میں خدا نے آپ کو ایسے دلائل سکھائے کہ آپ نے مخالفین اسلام کا منہ بند کر دیا اور اب یہ حال ہے
کہ جماعت احمدیہ کے لٹریچر کے مقابلہ میں وہ کسی احمدی سے بات نہیں کرتے بڑے بڑے پادریوں نے بہت
سارے علاقوں میں عیسائیوں کو یہ ہدایتیں دی ہوئی ہیں کہ کسی احمدی بچے تک سے خواہ وہ ساتو میں آٹھویں کا
طالب علم ہی کیوں نہ ہو اس سے بھی بحث نہ کرو اور نہ کوئی کتاب لے کر پڑھو۔حضرت مسیح موعو علیہ الصلوۃ السلام
نے فرمایا کہ خدا نے مجھے بتایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صلیب پر نہیں مرے۔آپ نے اپنی کتاب "مسیح
ہندوستان میں اور اس کے علاوہ اور بھی کئی کتب میں لکھا کہ حضرت مسیح افغانستان کے راستے کشمیر گئے اور وہاں وہ
فوت ہوئے۔یوز آسف شہزادہ نبی نام سے وہاں وہ پکارے گئے اور وہاں وہ دفن ہیں۔ان کی قبر اب تک موجود
ہے۔عیسائیوں نے اس پر ہنسی اڑائی تمسخر کیا۔وہ سمجھتے تھے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہنے والا شخص ان کا کیا بگاڑ
لے گا۔مگر اس مدعی کے پیچھے خدا تعالیٰ کی جو طاقت کام کر رہی تھی ان کی دنیوی نگا ہیں اس طاقت کو نہیں دیکھ رہی
تھیں۔آپ نے فرمایا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اپنے الہام سے جو باتیں بتائی ہیں یہی لوگ جوہنسی اور ٹھٹھا کر رہے
ہیں اور اسلام کی دشمنی پر کمر بستہ ہیں، خود تحقیق کریں گے اور جو میں نے باتیں بتائی ہیں ان کے دلائل اکٹھے کریں

453
فرمودہ ۱۹۷۷ ء
دومشعل راه جلد دوم
گے۔چنانچہ اس زمانہ میں ان لوگوں نے بیسیوں سینکڑوں دلائل اکٹھے کر دئے اس بیان کی صداقت پر جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے متعلق دیا تھا کہ وہ صلیب پر نہیں مرے۔صلیب پر سے
زندہ اترے۔زندہ رہے۔بنی اسرائیل کی جو کھوئی ہوئی بھیڑیں تھیں یعنی جو مختلف قبائل ادھر ادھر بکھرے ہوئے
تھے ان کو اکٹھا کرنے کے لئے وہ آئے تھے۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے اب حالت یہ ہے کہ اسی مذاکرہ کے سلسلہ میں جو اگلے سال گرمیوں میں ہو گا کئی ایک
عیسائی پادریوں نے تحقیق کی ہے اور کتابیں لکھی ہیں۔ایک پادری کو لکھا کہ شامل ہو تو اس نے کہا ہاں کوشش کروں
گا کہ ضرور آؤں اور ساتھ یہ بھی لکھا کہ جب سے میں نے اپنی تحقیق کی کتاب شائع کی ہے کہ واقعی حضرت
مسیح علیہ
السلام صلیب پر نہیں مرے اور کشمیر گئے اور وہاں فوت ہوئے ہیں تو لوگوں نے مجھے احمدی کہنا شروع کر دیا ہے۔وہ
کوئی یورپین یا امریکن عیسائی ہے۔غرض روحانی اور اخلاقی دنیا میں ایک زبردست انقلاب آنا شروع ہو گیا
ہے۔میں بتا یہ رہا ہوں کہ غلبہ اسلام کے لئے اور بنی نوع انسان کے دل محمد مال اللہ کے لئے جیتنے کی خاطر جو منصوبے
ہیں جب تک ان منصوبوں میں پچھہتی نہ ہو اس وقت تک کامیابی نہیں ہو سکتی۔پھر تو یہ ہوگا کہ کوئی منصوبہ دائیں
طرف کھینچ رہا ہوگا اور کوئی بائیں طرف کھینچ رہا ہوگا اور نوع انسانی کو وہ فائدہ نہیں ہوگا جوخدا تعالیٰ کی بشارتوں اور
اس کے احکام کے مطابق ہمارے مدنظر ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے شیطان خاموش تو نہیں بیٹھ سکتا وہ تو
وسوسہ ڈالتا ہے۔اس کا تو کام ہی یہ ہے۔خدا تعالیٰ نے اس کام کے لئے اسے اجازت دی ہے۔جس طرح اسلام
کے حق میں انقلاب عظیم شدت اختیار کر رہا ہے۔اسی طرح شیطان کے حملے میں بھی جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام نے فرمایا ہے ایک شدت پیدا ہورہی ہے اور شیطان کے حملے بنیادی طور پر دو قسم کے ہوتے ہیں ایک
جماعت مومنین میں اندرونی طور پر تفرقہ اور بداعتقادات پیدا کرنے کی کوشش اور دوسرے مخالفین اسلام کو اکسانا
کہ شاباش آگے بڑھو تم ہی جیتو گے۔اور جب شیطان ہار جاتا ہے تو آرام سے کہہ دیتا ہے میں تو تم سے دھوکا کر رہا
تھا۔جھوٹے وعدے دے رہا تھا۔ہارنے کے بعد وہ یہ زبان استعمال کرتا ہے لیکن شکست سے پہلے وہ یہ کہہ رہا ہوتا
ہے شاباش تم نے ہی جیتنا ہے تیز ہو جاؤ اسلام کے مٹانے کے دن آگئے ہیں وغیرہ وغیرہ۔میں کہتا ہوں اسلام کے مٹانے کے دن نہیں آئے۔اسلام کے غلبہ کے دن آگئے ہیں۔انشاء اللہ میں آپ کو
شیطانی وسوسے کی ایک مثال دیتا ہوں۔حد بث مجددین اور اس کی عرفان
انگیز تشریح
قرآن کریم نے کہا ہے کہ گاہے گاہے سال میں ایک آدھ بار منافقین کو جو شیطان کا آلہ کار بن جاتے ہیں
جھنجھوڑتے رہنا چاہیئے تا کہ وہ اپنے مقام کو پہنچا نہیں اور حدیث شریف میں یہ جو آیا ہے کہ ہر صدی کے سر پر ایسے
لوگ ہوں گے جو تجدید دین کا کام کریں گے اس کو لے کر اور باقی ہر چیز کو پس پشت ڈال کر انہوں نے بعض لوگوں

د مشعل راه جلد دوم
فرمودہ ۱۹۷۷ء
454
د
کے دماغوں میں فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے وہ ہیں تو گنتی کے چند ہی مگر اس وقت زیادہ تر کراچی کی جماعت
میں تیزی دکھا رہے ہیں۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ میں ایسے لوگوں سے جو وسوسہ ڈالتے اور جماعت کو کمزور کرنا
چاہتے ہیں، وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ تم بھول میں ہو۔خدا تعالیٰ کی یہ پیاری جماعت اور اس کے یہ پیارے
نو جوان اور میرے بچے تمہاری دھوکا دہی میں بھی نہیں آئیں گے انشاء اللہ۔اب میں مختصراً کچھ اس حدیث کے متعلق کہنا چاہتا ہوں اور بتانا چاہتا ہوں کہ اس حدیث کے بارہ میں
پہلوں نے کیا کہا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا فرمایا اور اس حدیث کا مقام کیا ہے۔یہ حدیث جو صحاح ستہ
میں سے صرف ایک کتاب میں صرف ایک بار بیان ہوئی ہے، یہ ہے:۔إِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ عَلَى رَأْسِ كُلَّ مِائَةِ سَنَةٍ مَنْ يُجَدِ دُلَهَا دِيْنَهَا۔کہ اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر اس امت کے لئے ”من“ کھڑے کرے گا (مسن پر میں خاص زور دے رہا
ہوں یعنی اللہ تعالیٰ کئی لوگ ایسے پیدا کرے گا جو دین کی تجدید کریں گے اور اس کی رونق کو بڑھانے والے ہوں
گے اور اگر بدعتیں بیچ میں داخل ہوگئی ہوں گی تو وہ ان کو نکالیں گے اور اسلام کا نہایت صاف اور خوبصورت چہرہ
ایک بار پھر دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔یہ حدیث ابو داؤد میں ہے۔مستدرک میں ہے اور شاید ایک اور کتاب
میں بھی ہے۔صرف تین کتابوں میں ہمیں یہ حدیث ڈھونڈنے سے ملی ہے۔اس کے مقابلے میں یہیں بتا دیتا ہوں
کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں مہدی اور صیح ہوں۔مسیح کے متعلق میں نے جو حوالہ پڑھ کر سنایا
ہے اس میں آپ نے فرمایا ہے کہ جس مسیح کے متعلق خبر دی گئی تھی کہ وہ شیطان کے ساتھ آخری جنگ لڑے گا وہ
میں ہی مسیح موعود ہوں آپ نے فرمایا کہ مسیح کے متعلق بشارتیں دی گئی ہیں جو کئی ہزار کتب میں پائی جاتی ہیں۔کئی
ہزار کتابوں میں یہ بشارت ہے کہ مسیح آئیں گے ، ان کتابوں میں لکھا ہے کہ مسیح کی یہ علامتیں ہوں گی۔مہدی کی یہ
علامتیں ہوں گی۔نبی اکرم ﷺ نے بڑے پیار سے فرمایا ہے کہ ان لمهدینا ہمارے مہدی کے لئے خدا تعالیٰ
نے اس کی صداقت کے دو نشان ایسے مقرر کئے ہیں جو ابتدائے دنیا سے آج تک کسی کی صداقت کے لئے مقرر
نہیں کئے۔اس فقرے میں بڑا پیار ہے اور اس میں مہدی کی نمایاں اور ارفع حیثیت بتائی گئی ہے۔غرض حدیث کی رو سے نبی اکرم ﷺ کو مہدی مسیح سے جو پیار ہے اسے دیکھ کر آدمی حیران ہو جاتا ہے۔ایک حدیث میں آیا ہے کہ مہدی کا یہ کام ہو گا کہ اسلام کو تمام بدعات سے پاک کر کے اس کا جو چمکدار چہرہ ہے اور
روحانی حسن سے بھری ہوئی جو اصلی شکل ہے۔اسے دنیا کے سامنے پیش کرے گا لیکن دنیا کو اسلام کے غبار آلود
چہرہ کو دیکھنے کی اتنی عادت پڑ چکی ہوگی کہ وہ کہیں گے کہ تم کوئی نیا دین لے آئے ہو، ہم تو اسلام اسے نہیں
سمجھتے۔غرض آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ مہدی دین اسلام کو بدعات سے پاک کر کے پیش کرے گا اور لوگ
یہ کہیں گے کہ تم نے اپنا نیا دین بنالیا ہے۔مہدی اور مسیح کے متعلق سینکڑوں ایسی احادیث ہیں جو پچھلے دو چار سال
میں ہمارے سامنے آئی ہیں۔جب نئی کتابیں چھپ کر ہمارے سامنے آئیں تو وہ احادیث بھی سامنے آگئیں

455
فرمودہ ۱۹۷۷ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
خصوصاً وہ کتابیں جو اسیران سے بڑی خوبصورت چھپی ہوئی آئی ہیں۔انہوں نے بڑی محنت سے ان روایات کو اکٹھا
کیا ہے اور سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔جیسا کہ میں پہلے بتا چکا ہوں ہر صدی پر مجدد آنے کی جو حدیث ہے وہ حدیث کی
صرف دو تین کتابوں میں ہے مگر کسی حدیث کی کتاب میں مجھے کوئی ایسی حدیث نہیں ملی جس میں یہ کہا گیا ہو کہ مجدد
کی علامت یہ ہے یا اس کے لئے یہ نشان ظاہر کیا جائے گا۔کسی ایک جگہ بھی نبی اکرم میں اللہ نے ایسا نہیں فرمایا اور نہ
قرآن کریم میں اس کا ذکر آیا ہے۔میں نے جب اس حدیث پر غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ اس حدیث میں یہ ہے ہی
نہیں کہ ہر صدی کے سر پر مجدد آئے گا۔اس حدیث میں تو یہ ہے کہ ہر صدی کے سر پر من آئے گا۔یعنی ایسے
نائب رسول آئیں گے جو تجدید دین کا کام کریں گے۔من کے معنی عربی لغت کے لحاظ سے ایک کے بھی ہیں
دو کے بھی ہیں اور کثرت کے بھی ہیں پس اگر کثرت کے معنی لئے جائیں تو یہ معنی ہوں گے کہ ہر صدی کے سر پر
کثرت سے ایسے لوگ موجود ہوں گے ( یعنی آنحضرت میہ کے خلفاء اور خیار وابرار ) جو دین اسلام کی خدمت
میں لگے ہوں گے۔اس میں کسی ایک شخص واحد کا کوئی ذکر نہیں ہے۔لا الله
لسان العرب عربی لغت کی ایک مشہور کتاب ہے اس میں لکھا ہے کہ من کا لفظ تكون لـلـواحــد
والاثنين والجمع كہ يہ لفظ واحد کے لئے بھی دو کے لئے بھی اور جمع کے لئے بھی بولا جاتا ہے اور قرآن کریم
کی لغت مفردات امام راغب میں ہے کہ يعبر به من الواحد والجمع والمذكر والمونث کہ اس
سے واحد بھی مراد لی جاتی ہے اور جمع بھی مراد لی جاتی ہے۔مذکر بھی مراد لیا جاتا اور مونث بھی مراد لی جاتی ہے۔ان
معنوں کے لحاظ سے حدیث کا یہ مطلب ہوگا کہ ہر صدی کے سر پر ایسے مرد بھی ہوں گے نیز خدا تعالیٰ کی درگاہ میں
پہنچی ہوئی ایسی مستورات بھی ہوں گی۔یعنی مرد بھی خدمت دین میں لگے ہوئے ہوں گے اور مستورات
بھی۔جب ہم قرآن عظیم کو دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ”من“ کا لفظ واحد بھی استعمال ہوا ہے اور جمع میں بھی
استعمال ہوا ہے۔سورہ بقرہ میں بلى من اسلم وجهه لله و هو محسن فله اجره عند ربه - کہ جو شخص بھی
اپنی توجہ اور اپنے سارے وجود کو خدا تعالیٰ کی طرف جھکا دے اور جو شرائط عبادات ہیں ان کو پوری طرح بجالائے تو
فله اجره عند ربه تو ایسے ہر شخص کے لئے خدا کے نزدیک اجر ہے۔اور پھر فرمایا ولا خوف علیہم اور یہاں
من کے متعلق جمع کا صیغہ آگیا کہ یہ لوگ نہ خوفزدہ ہوتے ہیں کسی چیز سے اور حزن کرتے ہیں۔سورہ یونس میں
فرمايا ومنهم من يستمعون الیک۔یستمعون عربی زبان میں جمع کا صیغہ ہے۔اس جگہ من کے معنی بہت سے
ایسے لوگوں کے ہیں جو بظاہر تیری طرف کان لگاتے ہیں اور سنتے ہیں لیکن وہ سن نہیں رہے ہوتے اور پھر سورہ
تغابن میں ہے۔ومن يومن بالله و يعمل صالحا يكفّر عنه سياته و يدخله جنت تجرى من
تحتها الانهر خلدين فيها۔کہ جو کوئی بھی اللہ پر ایمان لائے گا عمل صالح کرے اللہ تعالیٰ کے فضل اس پر
نازل ہوں گے اور جنات میں ان کو داخل کیا جائے گا۔خلدين فيها ابدا۔اور وہ سارے کے سارے ان جنتوں
میں رہنے والے ہوں گے۔من کا مفہوم خلدین میں بیان کر دیا۔

دومشعل
تل راه جلد دوم
فرمودہ ۱۹۷۷ء
456
جب ہم پہلے بزرگ محققین اور اولیاء اللہ کے اقوال کو دیکھتے ہیں تو نظر آتا ہے کہ انہوں نے بھی
من کے وہی معنے کئے ہیں جو میں اوپر بتا چکا ہوں۔مسن يجدد کے متعلق امام المناوی فرماتے ہیں کہ اس میں
من سے مراد ایک یا ایک سے زیادہ آدمی ہو سکتے ہیں۔علامہ ابن کثیر کہتے ہیں کہ ہر ایک قوم کا دعوی ہے کہ اس
حدیث سے اس کا امام ہی مراد ہے لیکن ظاہر بات یہی ہے کہ اس کو ہر ایک گروہ کے علماء پر چسپاں کیا جانا چاہیے۔اور علقمی کہتے ہیں کہ تجدید سے مراد یہ ہے کہ اسلام کی جن باتوں پر عمل مٹ گیا ہے ان کو وہ از سر نو زندہ کرے
اور وہ کہتے ہیں کہ خوب یاد رکھو مجدد کوئی دعوئی نہیں کرتا بلکہ اس کا علم لوگوں کو بعض قرائن اور حالات اور ان کی
خدمات سے ہوتا ہے جو وہ اسلام کی کرتا ہے۔شیخ محمد طاہر گجراتی (۱۵۰۹-۱۵۷۸) جو سولہویں صدیں میں ایک
بہت بڑے عالم گزرے ہیں انہوں نے اس حدیث پر یہ نوٹ دیا ہے کہ اس کے مفہوم کے متعلق اتفاق ہی نہیں۔علماء نے اختلاف کیا ہے۔یعنی اس بات میں اختلاف کیا ہے کہ کون مجد د تھا کس صدی کا اور کون نہیں تھا اور ان میں
سے ہر ایک فرقہ نے اسے اپنے امام پر چسپاں کیا ہے مگر بہتر یہ ہے کہ اسے عام مفہوم پر محمول کیا جائے اور فقہاء
سے مخصوص نہ کیا جائے کیونکہ مسلمانوں
کو اولی الامر یعنی جو بادشاہ ہیں اور جو محدث ہیں اور جو قراء ہیں اور جو وعظ
ہیں اور جو زاہد ہیں ان سب سے بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے اس لئے وہ سارے مجدد ہیں اور حدیث سے مراد یہ
ہے کہ ہر صدی جب گزرے گی تو یہ لوگ زندہ ہوں گے۔یہ نہیں کہ کوئی صدی ان کا نام ونشان مٹاڈالے اور حدیث
میں اس کے متعلق اشارہ ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ حدیث میں یہ اشارہ ہے کہ جو لوگ ہر صدی کے سر پر تجدید کا کام
کریں گے وہ بڑے بڑے بزرگوں کی ایک جماعت ہوگی۔چنانچہ پہلی صدی میں حضرت عمر بن عبد العزیز اور
فقہاء اور محدثین اور ان کے علاوہ دوسرے طبقات میں سے بھی بے شمار بزرگ تجدید دین کرنے والے ہیں و
غيرهم مالا يحصى یعنی جن کو گنا نہیں جاسکتا اتنے مسجد دصدی کے سر پر حضرت عمر بن عبد العزیز کے ساتھ
انہوں نے جمع کر دیئے ہیں۔اسی طرح انہوں نے جتنے ان کو یاد تھے ہر صدی کے سر پر ایک سے زیادہ علماء ان کا
ذکر کر دیا ہے۔ایک اور کتاب ہے درجات مرقاۃ الصعود الی سنن ابی داؤد “ اس میں ابو داؤد کی مذکورہ حدیث کے
حاشیہ میں لکھا ہے کہ انسب یہ ہے کہ حدیث کو عام مفہوم پر چسپاں کیا جائے۔پس اس سے لازم آتا ہے کہ جو صدی
کے سر پر مبعوث ہو وہ ایک فرد نہ ہو بلکہ ہو سکتا ہے ایک یا ایک سے زائد ہوں کیونکہ گوامت اسلام
کو فقہاء سے جو
فائدہ پہنچتا ہے وہ بھی عام ہے لیکن اسے جو فائدہ ان کے علاوہ اولی الامر اور محدثین اور قراء اور واعظوں اور زیاد
کے مختلف درجات سے پہنچتا ہے وہ بھی بہت زیادہ ہے۔کیونکہ ہر فن اور علم کا ایک فائدہ ہے جو دوسرے سے حاصل
نہیں ہوتا۔دراصل حفاظت دین میں قانون سیاست کی حفاظت اور ادب کا پھیلانا بہت اہم ہے کیونکہ اسی سے
انسان کے خوف کی حفاظت ہوتی ہے اور قانون شرعی قائم ہوتا ہے اور یہ کام حکام کا ہے۔پس جو قانون شریعت
نافذ کرنے والے حکام ہیں شیخ محمدطاہر گجراتی کے نزدیک وہ اسی طرح مجدد ہیں جیسے ایک فقیہ مجدد ہوتا ہے یا جیسے
صوفی بزرگ اور دعا گو لوگ مجدد ہیں۔

457
فرمودہ ۱۹۷۷ء
د مشعل راه جلد دوم۔پس زیادہ بہتر اور مناسب یہی ہے کہ مانا جائے کہ اس حدیث میں ہر صدی کے سر پر ایسے بزرگوں کی ایک
جماعت موجود ہونے کی طرف اشارہ ہے جو لوگوں کیلئے دین کو تازہ کریں گے اور تمام دنیا میں اس کی حفاظت کریں
گے۔علماء کے ایک گروہ نے یہ لکھا ہے کہ یہ ذمہ داری تو ساری امت کی تھی یعنی امت مسلمہ کے ہر فرد کی یہ ذمہ
داری ہے کہ وہ دین اسلام کی تجدید کرے۔جس طرح ہم آپ کو کہتے ہیں کہ آپ دین سیکھیں اور اس کو ساری دنیا
میں پھیلائیں لیکن چونکہ سارے نہیں کرتے اس لئے ہر صدی میں ایک جماعت پیدا ہو جاتی ہے جو فرض کفایہ کے
طور پر یہ کام کرتی ہے۔کیونکہ وہ جماعت کام کرتی ہے اس لئے کہ جو نہیں کام
کرتا اللہ تعالیٰ ان کے گناہ معاف
کر دیتا ہے اور اگر یہ بھی کام نہ کریں تو ان کے گناہ بھی معاف نہیں ہوں گے۔پس حدیث شریف میں کسی ایک
کے آنے کا ذکر نہیں نہ لغوی معنوں کے لحاظ سے اور نہ جو پہلے علماء تھے جن کے چند حوالے میں نے پڑھے ہیں ان
کے اقوال کے مطابق اور نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو اس کی تفسیر کی ہے اس کے مطابق۔میں پہلے بھی
بتا چکا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے میرے مسیح ہونے کے متعلق اتنی کثرت سے احادیث پائی
جاتی ہیں کہ ان کی تعداد ہزاروں تک جاپہنچتی ہے۔پھر میں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حضرت مسیح اور مہدی علیہ الصلوۃ
والسلام کے متعلق نشانات بتائے گئے ہیں مثلاً قرآن کریم میں ہے کہ مسیح کے زمانہ میں کتابیں شائع کرنے کیلئے
پر یس نکلیں گے۔کتابوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کا سامان پیدا ہو جائے گا۔جماعت احمدیہ کے کسی
مبلغ کو افریقہ بھیجنا ناممکنات میں سے نہیں ہوگا بلکہ ذرائع آمد ورفت اتنے ترقی کر چکے ہوں گے کہ جہاں انسان
سالوں میں نہیں پہنچ سکتا تھا وہاں گھنٹوں میں پہنچ جائے گا۔یہاں سے انگلستان کی ساری اُڑان بمشکل نو دس گھنٹے
کی ہے۔اسی طرح ہمارے مبلغ جو افریقہ جاتے ہیں ہوائی جہازوں کے ذریعہ ان کے اصل اڑنے کا وقت ۱۰۔گھنٹے ہے۔بیچ میں ہوائی جہاز ٹھہر جاتا ہے اور کچھ زیادہ وقت لے لیتا ہے۔اب ایک ہفتے میں لوگ قریباً تین دفعہ
ساری دنیا کا چکر لگا لیتے ہیں۔ہمارے مسلمان سیاح کو علم کے حصول کیلئے آدھی دنیا میں جانا ہوتا تھا تو وہ ساری عمر
کیلئے گھر والوں کو الوداع کہہ کر نکلتا تھا۔لیکن اب ایک جگہ سے دوسری جگہ اور ایک ملک سے دوسرے ملک جانے
کیلئے ہوائی جہازوں کی سہولتیں میسر ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں ایک بنیادی اصول بتایا ہے اور وہ یہ کہ حدیث یعنی وہ ارشاد جو
نبی کریم اللہ کی زبان سے نکلا اور پھر اسے روایہ محفوظ کیا گیا۔وہ ذرہ بھر بھی نہ قرآن پر کوئی چیز زائد کرتا ہے اور نہ
کم کرتا ہے۔اس اصول کو تم اچھی طرح سے سمجھ لو اور ذہن میں رکھو۔اب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو اس کے
شروع سے آخر تک گویا سارے قرآن میں تجدید دین یا مجدد کا کوئی لفظ نہیں ملتا۔تب ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے جو دوسری بات بتائی اس کے مطابق غور کرنا پڑے گا۔آپ نے فرمایا نبی کریم اللہ نے جو بھی
فرمایا ہے وہ قرآن کریم کی کسی نہ کسی آیت کی تفسیر ہے۔پھر آپ ے یہ فرمایا کہ محمد ﷺ کا بڑا ارفع اور بلند مقام
تھا۔خدا تعالیٰ سے آپ معلم سیکھتے تھے۔یہ تو ہم مانتے ہیں کہ آپ قرآن کریم کی کسی آیت کی اتنی دقیق تفسیر کر جائیں
صلى
الله

10 von 10 heute frei