سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ۔ اختتامی خطاب
مشعل راہ۔ جلد دوم, حصہ 2
فرمودہ ۱۹۷۷ء
458
د دمشعل
تل راه جلد دوم
کہ عام آدمی کے دماغ کو اس کے ماخذ کا پتہ نہ لگے اور سمجھ میں نہ آئے کہ یہ کس آیت کی تفسیر ہے۔آپ نے فرمایا
کسی کو سمجھ آئے یا نہ آئے مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ قرآن کریم کی کسی آیت کی تفسیر نہ ہو۔اگر تجدید دین والی یہ حدیث
درست ہے ( اور ہے یہ درست تو یہ قرآن کریم کی کسی نہ کسی آیت کی تفسیر ہونی چاہیے اور اگر یہ قرآن کریم کی کسی
آیت کی بھی تفسیر نہیں ( میں سمجھتا ہوں کہ یہ کہنا غلط ہو گا یہ ضرور کسی آیت کی تفسیر ہے ) تو پھر اس کو ہم یہ کہیں گے کہ
یہ حدیث صحیح نہیں۔کسی راوی نے کہیں سے غلط بات اٹھالی اور آگے بیان کر دی۔لیکن حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے ہمیں بتایا ہے کہ یہ جس آیت کی تفسیر ہے وہ آیت استخلاف ہے جس کی ابھی قاری صاحب نے تلاوت
کی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وعد الله الذين امنوا منكم و عملوا الصلحت ليستخلفنهم في الارض كما استخلف الذين
من قبلهم و ليكمنن لهم دينهم الذي ارتضى لهم و ليبدلنهم من بعد خوفهم امنا يعبدونني لا
يشركون بى شيئًا ومن كفر بعد ذلک فاولئک هم الفاسقون (النورآيت (۵۶)
اس
آیت کریمہ کو آیت استخلاف کہتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی تقریروں اور تحریروں
میں اس آیت کی تفسیر کرتے ہوئے خلیفہ اور مسجد کا لفظ اکٹھا استعمال کیا ہے ہمیں بتانے کیلئے کہ جہاں ہم مجدد بولتے
ہیں وہاں سے مراد خلیفہ ہوتا ہے کیونکہ اگر یہ حدیث قرآن کریم کے مفہوم سے مطابقت نہیں رکھتی تو ہمیں یہ حدیث
چھوڑنی پڑے گی۔آیت استخلاف
اب میں آیت استخلاف کو لیتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آیت استخلاف کے جو معنے
گئے ہیں اس سے پہلے جو بات میں بتانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ نے فرمایا نبی کریم ﷺ کی بعثت کے بعد اب
ہر خیر کے آزادانہ حصول کے ذرائع بند ہو گئے یعنی کوئی شخص بھی اپنے طور پر آزادانہ خدا تعالیٰ سے کوئی خیر حاصل
نہیں کر سکتا۔یعنی یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کسی شخص کا نبی کریم ہاتھ سے کوئی تعلق اور واسطہ نہ ہو اور اسے خدا تعالیٰ کی
طرف سے کوئی بشارت مل جائے، کوئی روحانی مقام مل جائے یا کوئی رتبہ مل جائے۔آپ نے فرمایا جو شخص یہ سمجھتا
ہے کہ اسے نبی کریم میلے کے افاضہ روحانیہ کی ضرورت نہیں اور وہ آپ کے روحانی افاضہ کے بغیر کوئی مقام
حاصل کر سکتا ہے خواہ وہ کتنا چھوٹا مقام کیوں نہ ہو تو وہ ذریت شیطان ہے۔پس جب یہ حقیقت ہمارے سامنے آئی
کہ آنحضرت ﷺ کی بعثت کے بعد (اصل میں تو پہلے بھی یہی تھا لیکن وہ ذرا دقیق مسئلہ ہے اور ہمیں اس کے بیان
کرنے کی اس وقت ضرورت نہیں۔بہر حال ) اگر ہمیں ہر خیر محمد میں اللہ کے افاضہ روحانیہ کے نتیجہ میں مانی ہے تو جس
حد تک ہمیں یہ خیر ملے اور اس سے ہم دوسروں کوفائدہ پہنچائیں تویہ گویا محمد اللہ کی نیابت میں ہم فائدہ پہنچا ہے
ہوں گے۔یعنی جو دوسرے کو ہم سے کوئی فائدہ پہنچ رہا ہے یا ہم اسے جو فائدہ پہنچارہے ہیں وہ دراصل محمد اس کے کی
459
فرمودہ ۱۹۷۷ ء
د مشعل راه جلد دوم
نیابت میں ہم پہنچارہے ہیں اور اسی نائب کو خلیفہ کہتے ہیں۔یہ عام معنے ہیں اور اس معنی میں امت محمدیہ میں ہر وہ
شخص جس نے محمد رسول الله الا اللہ کے افاضہ رحانیہ کے ذریعہ کوئی خیر حاصل کی یا کوئی فائدہ حاصل کیا اور اسے
لوگوں تک پہنچایا وہ اپنے محدود دائرے میں نبی کریم ﷺ کا خلیفہ اور نائب ہے اور ساری امت محمدیہ نبی
کریم اللہ سے فیض حاصل کر رہی ہے سوائے منافقوں کے جو آنحضرت ﷺ کے زمانہ سے ہمارے ساتھ لگے
ہوئے ہیں یا ان لوگوں کے جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے فی قلوبھم مرض کہ ان کے دل بیمار ہیں یا ان لوگوں
کے جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے ہم تو ان کو بلندیوں کی طرف لے جانا چاہتے تھے لیکن اخلد الی الارض وہ
ازمین کی طرف جھک گئے۔اس فیض کی دوحد بندیاں ہیں۔ایک تو انسان کی اپنی استطاعت ہے یعنی خدا تعالیٰ نے کسی کو جتنی طاقت نبی
اکرم سے فیوض حاصل کرنے کی دی ہے اس طاقت کے مطابق ہی وہ فیوض حاصل کر سکتا ہے۔مثلا کسی کو
صدیق بننے کی طاقت دی وہ صدیق بن سکتا ہے۔کسی کو شہید بننے کی طاقت دی وہ شہید بن سکتا ہے۔کسی کو صالح
بننے کی طاقت دی وہ صالح بن سکتا ہے۔جس آدمی کو صرف صالح بننے کی طاقت دی گئی ہے وہ صالح کی بجائے
شہید نہیں بن سکتا جس کو صرف شہید بنے کی طاقت دی گئی ہے وہ صدیق نہیں بن سکتا۔ہر شخص اپنی خدا دا د استعداد
اور صلاحیت کے مطابق دنیا میں بھی ترقی کرتا ہے اور روحانیت میں بھی ترقی کرتا ہے۔یہ ایک واضح مسئلہ ہے۔تاہم یہ جو صلاحتیں اور قوتیں ہیں ان میں بڑا فرق ہے اور یہ فرق کیوں ہے؟ یہ ایک علیحدہ سوال ہے۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پر بھی بڑی سیر حاصل بحث کی ہے لیکن اس مضمون سے میری تقریر کا تعلق نہیں۔پس ایک یہ حد بندی ہے کہ ہر شخص کا جو دائرہ استعداد ہے اس دائرے سے وہ باہر قدم نہیں رکھ سکتا۔یہ ناممکنات
میں سے ہے دوسرے یہ کہ انسانی ترقیات کیلئے جو دائرہ استعداد ہے اس کے اندر اس کو مجاہدہ کرنا پڑتا ہے۔اگر
ایک شخص کو صدیق بننے کی طاقتیں خدا نے دی تھیں اپنے فضل اور رحمت کے ساتھ لیکن اس نے دین کی طرف کوئی
توجہ نہیں کی اور بجائے صدیق بننے کے وہ چور بن گیا تو اس نے کچھ بھی نہ حاصل کیا۔لیکن اگر وہ صدیق نہیں بنا،
شہید بھی نہیں بنا، صالح بن گیا تو دائرہ استعداد اس کا ایسا تھا کہ وہ صدیق بن سکتا تھا لیکن اس کی اپنی تدبیر اور مجاہدہ
اس کے مطابق نہیں تھا اس کی اپنی کوشش، اس کی اپنی لگن، اس کے دل میں یہ جلن کے اے خدا جتنا میری جھولی
میں آسکتا ہے وہ مجھے دیدے۔رب اني لما انزلت الى من خير فقیر ہر خیر جو تو مجھے دے سکتا ہے دے
دے۔خدا تعالیٰ کو تو پتہ ہے کہ کس قسم کی استعداد میں نے دی ہے۔پس یہ وہ حدود ہیں جن کے اندر رہتے ہوئے انسان ترقی کر سکتا ہے۔وہ اپنے دائرہ سے باہر نہیں نکل سکتا۔دائرہ استعداد کے اندر اپنے ایثار ، اپنے اخلاص، خدا تعالیٰ سے اپنی محبت اور محمد اللہ سے عشق کے مطابق اس کی
صلاحیت اور قوت کا جو دائرہ ہے وہ اس کی انتہاء کو پہنچ سکتا ہے اور جو شخص بھی اس کوشش اور مجاہدہ میں دعاؤں کے
ذریعہ سے اور خدا تعالیٰ کے حضور جھک کر اور عاجزانہ اور متضرعانہ دعائیں کر کے خدا تعالیٰ سے خیر مانگتا ہے اور پھر
دومشعل
دوم
فرمودہ ۱۹۷۷ء
460
اس
کو کچھ ملتا ہے تو یہ محمد کے افاضہ روحانیہ کے طفیل ملتا ہے اور اس حد تک وہ آپ کا خلیفہ اور نائب ہے کیونکہ
آگے پھر اس سے لوگوں کو فیض ملتا ہے۔کیونکہ محمد ہے تو ہ عظیم ہستی ہیں جن کے متعلق کہا گیا ہے لعلک باخع
نفسك الا يكونوا مومنین کہ تیرا کوئی دشمن ہی نہیں۔جولوگ تیرے بد ترین دشمن ہیں ان کیلئے بھی تیری یہ
حالت ہے کہ وہ تو اپنی جان دینے کیلئے تیار ہے کہ کسی طرح وہ ایمان لے آئیں اور خد تعالیٰ کے قہر اور اس کے
غضب سے محفوظ ہو جائیں۔اس لئے جو شخص محمد رسول اللہ اللہ کے افاضہ روحانیہ سے کچھ حاصل کرتا ہے یہ ہو ہی
نہیں سکتا کہ وہ صرف اپنی جگہ کھڑا رہے اور اس خیر کو جو اسے حاصل ہوئی ہے اپنے تک محدود رکھے بلکہ وہ اسے
آگے پہنچاتا ہے اور اس میں دوسروں کو بھی اپنے ساتھ حصہ دار بناتا ہے اور افاضہ خیر اس لئے ہوا کہ اس نے ایک
حد تک ایک دائرہ میں محمد ﷺ کو اسوہ حسنہ بنایا۔وہ اسے اپنے پاس کیسے رکھ سکتا ہے۔صلى الله
جنگ خندق کے موقع پر کھانے کی بڑی کمی ہو گئی تھی اس لئے آنحضرت ﷺ اور آپ کے صحابہ بھوک سے
بے حال ہو گئے تھے۔بزرگوں کا یہ تجربہ ہے کہ اگر بھوک کی تکلیف ہو یعنی پیٹ میں کچھ نہ ہو، پیٹ خالی ہو تو اس
سے جو پیٹ کو تکلیف ہوتی ہے اس کو دور کرنے کی ایک ترکیب یہ بھی ہے کہ پیٹ پر پتھر رکھ کر اس کو کسی کپڑے سے
باندھ لیں۔کپڑے سے بندھا ہوا وہ پتھر معدے کو دبادے گا تو بھوک کا احساس زیادہ شدت سے نہیں رہے گا۔غرض بھوک کی جب یہ حالت تھی تو ایک شخص آیا اور کہنے لگا یا رسول
اللہ ! اب تو حد ہوگئی۔ہماری تکلیف انتہاء کو پہنچ
گئی۔کھانا ملتا نہیں۔کفار کی فوج نے ہمارا گھیراؤ کیا ہوا ہے۔ہمارے کھانے پینے کی چیزیں باہر سے آتی تھیں ان
کے رستے بند ہو گئے ہیں۔وہ اپنے پیٹ سے کپڑا اٹھا کر کہنے لگا یہ دیکھیں! یہ حال ہو گیا ہے۔اب ہمیں پتھر
باندھنے پڑ گئے ہیں۔تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تو پھر یہ بھی دیکھو۔آپ نے اپنے پیٹ پر سے کپڑا اٹھایا تو اس
کے ایک پتھر کے مقابلے میں آپ نے اپنے پیٹ پر دو پتھر باندھے ہوئے تھے۔اس حالت میں ایک صحابی جن
کے پاس گھر میں تھوڑا سا آنا تھا اور ایک بکر وٹا تھا انہوں نے بکروٹا ذبح کیا اور صاف کرنے کے بعد بیوی سے کہا تم
کھانا تیار کرو میں محمد ﷺ کے کان میں جا کر کہتا ہوں کہ میں نے آپ کی دعوت کی ہے کھانا تیار ہے آ کر کھالیں۔وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔اس
کو یہ پتہ تھا کہ دس پندرہ آدمیوں سے زیادہ یہ کھانا پورا نہیں ہوسکتا۔وہ آہستہ
سے کہنے لگا یا رسول
اللہ ہمارے گھر میں کچھ کھانا تیار ہے حضور آکر کھانا کھا لیں۔اسے پتہ تھا کہ کئی دنوں کے فاقے
ہیں۔جب آپ نے یہ سنا تو آپ کا اسوہ حسنہ دیکھیں کہ آپ نے یہ اعلان کر دیا کہ اے لوگو! فلاں شخص نے ہماری
دعوت کی ہے چلو چل کر کھانا کھا لیں۔اس حالت میں پیٹ پر پتھر بندھے ہوئے ہیں آپ اکیلے نہیں جاتے بلکہ
باقی لوگوں کو بھی اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔میں آپ کو بتارہا ہوں کہ جس نے محمد یا اللہ کے فیض سے کچھ حاصل
کیا ہے اس کے متعلق یہ سمجھ لیں کہ وہ اپنے تک اسے محدود نہیں رکھ سکتا۔اس نے بہر حال اپنے ساتھ اور وں کو بھی
حصہ دار بنانا ہے۔چنانچہ جب آنحضرت امیہ نے اعلان فرمایا تو بہت سارے لوگ جو جا سکتے تھے وہ تیار ہو گئے۔آپ نے اس صحابی سے کہا واپس اپنے گھر جاؤ اور بیوی سے کہو جب تک میں نہ آؤں اس وقت تک سالن برتنوں
صلى
الله
461
فرمودہ ۱۹۷۷ ء
د و مشعل راه جلد دوم
دد
میں نہ ڈالے بس پتیلے کے اندر رکھے اور روٹیاں پکانا بھی شروع نہ کرے۔وہ دوڑا دوڑا گھر گیا اور بیوی سے کہا۔دیکھنا سالن کو ہاتھ نہ لگانا اور آٹا بھی اسی طرح رہنے دو آنحضرت یہ تشریف لا رہے ہیں۔وہ اپنے دل میں کہنے
لگا پتہ نہیں کیا حال ہوگا آنحضرت ﷺ نے سب میں اعلان
کر دیا کہ آجاؤ کھانا کھا لو۔خیر آپ تشریف لائے اور
آپ نے سالن پر بھی اور آٹے پر بھی دعا کی اور پھر اپنے ہاتھ سے تقسیم کرنا شروع کر دیا۔چنانچہ سالن بھی کافی
ہو گیا اور روٹیاں بھی کافی ہوگئیں۔ویسے یہ کھانا کافی نہیں ہوسکتا تھا۔یہ خدا تعالیٰ کی شان ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایک
الله
نشان دکھایا۔پس میں بتا یہ رہا ہوں کہ جس شخص نے محمد اللہ سے فیض حاصل کیا وہ اس کو ایک کنجوس آدمی کی طرح اپنے
تک محدود کیسے رکھ سکتا ہے۔جو آدمی اس عظیم نفی کی سخاوت سے سیراب ہوا ہو جس کی سخاوت کا انسان تصور بھی نہیں
صلى الله۔کر سکتا ( ع ) اور اس کے اسوہ حسنہ پر چل کر اس نے کچھ حاصل کیا ہو وہ تو اس فیض کو آگے بانٹے گا۔جب وہ
بانٹے گا تو نائب کے طور پر بانٹے گا وہ اپنی طرف سے تو نہیں بانٹے گا اور اس حد تک وہ خلیفہ بن گیا۔تو گویا خلفاء کی
لاکھوں کی فوج ہے جو محمدعا اللہ سے فیض حاصل کر کے آگے پہنچاتے ہیں۔دوسرا وعده
آیت استخلاف میں دوسرا وعدہ یہ ہے ، جو بزرگ ہیں وہ بھی جیسا کہ میں نے بتایا ہے گنتی کے تو نہیں۔مثلاً
کہا گیا ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے ساتھ اتنے بزرگ اولیاء اللہ تھے کہ جن کا کوئی شمار نہیں۔حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی امت میں ان کے دین کی تجدید کیلئے ایک ایک وقت
میں چار چار سو نبی ہوتے تھے۔امت محمدیہ تو بڑی وسعتوں والی امت ہے اور یہ تو ساری دنیا میں پھیلنے والی ہے اس
میں تو سینکڑوں کے مقابلے میں ہزاروں ہوں گے مگر یہ خلفاء ہیں۔خلفاء کے سلسلہ میں آپ نے فرمایا کہ جس
”
طرح كما استخلف الذين من قبلھم میں ” کہا مشابہت
کیلئے آیا ہے یعنی جس طرح امت موسویہ میں ایک
وقت میں چار چار سو نبی ہوتے تھے اسی طرح امت محمدیہ میں چار چار سو سے نہیں زیادہ خلفائے محمد ہوں گے جو دین
کی خدمت کرنے والے ہوں گے اور چونکہ انہوں نے تجدید کرنی ہے اس لئے وہ مجدد بھی ہیں اس لئے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ ہر نبی مجدد ہے لیکن ہر مجدد نبی نہیں۔تھوڑی سی تجدید دین کرنے کے لحاظ سے امت
کی اکثریت بطور خلیفہ محمد یا
اللہ مجد بھی ہے وہ تجدید دین کرتے ہیں لیکن نبی تو نہیں بن گئے۔ہر خلیفہ مجدد ہوتا ہے
اس وقت جماعت احمدیہ میں تیسرے خلیفہ کا زمانہ گزررہا ہے۔چنانچہ مجھ سے پہلے ہر دو خلفاء کا اور میرا بھی
اس بات پر اتفاق ہے کہ ہر خلیفہ مجدد بھی ہوتا ہے لیکن ہر مجد دخلیفہ نہیں ہوتا کیونکہ خلافت ایک بہت اونچا مقام ہے
فرمودہ ۱۹۷۷ء
462
د دمشعل را
ل راه جلد دوم
ایسے مسجد سے جو خلیفہ نہیں یعنی اس معنی میں جس کو ہم خلافت راشدہ کہتے ہیں۔حضرت نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ
پہلے خلفاء ہوں گے پھر بادشاہت شروع ہو جائے گی اور پھر آخری زمانے میں منہاج نبوت پر خلفاء کا زمانہ
آجائے گا اور یہ کہہ کر آپ خاموش ہو گئے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ پھر اس کا سلسلہ قیامت تک چلے گا۔یہی
مطلب ہم لیتے ہیں کیونکہ یہی مطلب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لیا ہے۔ایک لحاظ سے محمد اللہ سے فیض
حاصل کرنے والا ہر شخص آیت استخلاف کے ماتحت آپ کا نائب ہے اور اسی کو ہم خلیفہ کہتے ہیں اور ایک دوسرے
لحاظ سے انبیائے بنی اسرائیل کے مقابلے میں انعامات نبوت حاصل کرنے والے اس سے زیادہ تعداد میں جتنے
امت موسویہ میں تھے امت محمدیہ میں وہ خلفاء ہیں۔یہ ایک دوسرا سلسلہ خلافت کا ہے اور ایک تیسر اسلسلہ خلافت کا
ہے اور یہ تیسر ا سلسلہ خلافت کا یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا اس سلسلہ خلافت میں اللہ تعالیٰ نے
اس آیت میں گن کر اور شمار کر کے ہمیں بتایا ہے کہ وہ تیرہ خلیفے ہیں۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد تیرہ امت
موسویہ یعنی بنی اسرائیل میں اور تیرہ ہی محمد ہے کے بعد امت محمدیہ میں ہوئے اور ان تیرہ سے تیرھواں اور آخری
میں ہوں۔اور یہ خلافت کا ایک علیحدہ سلسلہ ہے۔آپ نے فرمایا میں مجددالف آخر ہوں۔میں امام آخر الزماں
ہوں۔میں آخری ہزار سال کا آدم ہوں مختلف الفاظ استعمال کر کے آپ نے اپنے مقام کو ظاہر کیا۔پس یہ جو سلسلہ خلافت ہے اس میں تیرہ خلیفے ہیں چودھواں
کوئی نہیں۔اس کی گنجائش ہی کوئی نہیں۔ہاں بنی
اسرائیل کے انبیاء کے مقابلے میں ہزاروں
کی تعداد میں محمد علیہ کے خلفاء آتے رہیں گے۔ان کو انعامات نبوت
ملیں گے مقام نبوت ان کو نہیں ملے گا۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے آج اسلام کی جو جنگ لڑی جارہی ہے اس میں
اتحاد اور یک جہتی کی ضرورت ہے اس لئے جماعت کے اندر ایک ایسا اتحاد ہونا چاہیئے جس میں انتشار کا شائبہ تک
نہ ہو اور جو شیطانی تدبیریں اور منصوبے ہیں ان کے خلاف ایسا منصوبہ اور تدبیر کی جائے جس میں پوری یک جہتی
ہو۔یہ نہ ہو کہ کچھ ادھر سے دباؤ پڑ رہا ہو اور کچھ ادھر سے دباؤ پڑ رہا ہو۔اس یک جہتی اور اس اتحاد کو قائم کرنے کیلئے
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے فرمایا کہ تیرے بعد میں ایک ایسا سلسلہ خلافت قائم کر رہا ہوں جو
قیامت تک قائم رہے گا ( میں آپ کا کوئی اقتباس نہیں پڑھ رہا۔کم و بیش اپنے الفاظ میں بتارہا ہوں اس لئے
ہو سکتا ہے کہ الفاظ میں کچھ فرق پڑ جائے) آپ نے فرمایا میں خدا تعالیٰ کی مجسم قدرت ہوں۔خدا تعالیٰ نے
میرے ہاتھ پر اپنی زبر دست قدرت کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ کہ میرے بعد خدا تعالیٰ بعض اور وجودوں کے ہاتھ پر
اپنی زبر دست قدرت کو ظاہر کرے گا۔اور یہ خدا تعالیٰ کی قدرت نمائی ہے۔یہ خدا تعالیٰ کی شان ہے کہ اسلام کو
غالب کرنے کیلئے اس نے ایک نظام قائم کر دیا ہے۔فرمایا ایک زبر دست قدرت جو میرے بعد تمہیں ملنے والی
ہے یہ بالا تصال یعنی کسی وقفے کے بغیر قیامت تک تمہارے ساتھ رہے گی۔پھر آپ نے ایک دوسری جگہ فرمایا
جب قیامت کا زمانہ آئے گا تو وہ نسل آدم پر قیامت ہے۔ہمارے آدم کی نسل تباہ ہو جائے گی۔
463
فرمودہ ۱۹۷۷ء
دد
و مشعل راه جلد دوم
حضرت مسیح موعود محض مسجد دنہیں امام آخرالزمان بھی ہیں
میں مختصر بتا دیتا ہوں آپ سن لیں اور یا درکھیں۔آپ نے فرمایا ہے کہ اس معمورہ دنیا میں یعنی یہ جو ہماری
زمین ہے اس میں ایک آدم پیدا نہیں ہوا بلکہ بیسیوں سینکڑوں بلکہ ہزاروں آدم ہمارے آدم سے پہلے پیدا ہو چکے
ہیں اور اللہ تعالیٰ کا یہ قانون نافذ ہے کہ ہر آدم کا دور سات ہزار برس کا ہوتا ہے یعنی ہر آدم کے آنے کے سات ہزار
سال بعد اس
کی نسل پر قیامت آجاتی ہے اور اگر خدا چاہے تو ایک اور آدم پیدا کر دیتا ہے۔اب ہمارے اس آدم کی
نسل کی جو عمر ہے اس کے ساتویں ہزار میں داخل ہو گئے ہیں اور یہ آخری ہزار سال خدا اور اس کے مسیح کا ہے۔اور
یہ ہزار سال صلاحیت اور نیکی کا اور تقویٰ کا ہے۔یعنی اسلام سب ادیان پر غالب آجائے گا۔پھر اسلام کا دور شروع
ہو جائے گا۔اس کے بعد کسی مسیح کو قدم رکھنے کی جگہ نہیں یہاں تک کہ قیامت آجائے گی۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ پھر نبی پیدا کرنے کی خدا تعالیٰ کی جو طاقت ہے کیا وہ ختم ہو جائے گی ؟ اس کا جواب یہ ہے
کہ کہتے ہیں ہمارے آدم کی نسل میں ایک لاکھ بیس ہزار یا بعض کہتے ہیں ایک لاکھ بیس ہزار نبی پیدا ہوئے۔اگر اس آدم
کی نسل پر قیامت برپا ہوئی اور ایک اور آدم پیدا ہوگیا تو ایک لاکھ چوبیس ہزار اور نبی پیدا ہو جائے گا۔پس خدا تعالیٰ کی یہ
طاقت ہے کہ وہ نبی پیدا کرتا ہے۔اس کی یہ طاقت بند تو نہیں ہوئی۔صرف اس نبوت کے مخاطب ابنائے آدم جو ہمارا آدم
ہے، وہ نہیں ہوں گے بلکہ ابنائے آدم آخر جو بعد میں آنے والا آدم ہے اس کے ہوں گے۔ہمیں نہیں پتہ نہ ہمیں اس میں
کوئی دلچسپی ہے، اپنی خیر منانی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول نہ لیں۔اس کے بعد ہمیں پتہ نہیں اس
دنیا میں سو آدم آتا
ہے یا ہزار آدم آتا ہے یا ایک لاکھ آدم آجاتا ہے۔لیکن اگر ایک لاکھ آدم آئے اور ایک لا کھ کو ایک لاکھ میں ہزار سے ضرب
دے دو پھر بارہ ارب نبی تو آگئے۔اس لئے اللہ تعالیٰ کی ذات پر کوئی اعتراض نہیں پیدا ہوتا۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ
منافق جب یہ کہتا ہے تو وہ گویا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقام کو گرا کر کہتا ہے کہ آپ مجدد تھے اور صدی کے آخر میں
ایک اور مجدد آئے گا۔لیکن سنو آپ محض مجد نہیں تھے آپ مسیح بھی تھے، آپ مہدی بھی تھے، آپ امام آخر الزماں بھی تھے
آپ مجددالف آخر بھی تھے، آپ محمد اللہ کے سب سے زیادہ محبوب بھی تھے اور خدا تعالیٰ نے آپ
کو فرمایا ہے کہ قیامت
تک کا زمانہ تمہارا زمانہ ہے۔اس لئے کوئی شخص آپ سے یہ زمانہ چھینے کیلئے تو نہیں آسکتا البتہ آپ کا خادم ہو کر آ سکتا
ہے۔مگر خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کے جو خادم آئے ہیں وہ خلفائے سلسلہ حقہ احمد یہ ہیں۔وہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے خادموں کے لشکر میں شامل ہو کر اور پھر مسیح موعود علیہ السلام اپنے ان تمام خدام کے لشکر کے
ساتھ محمد ماہ کے دربار میں بطور ایک خادم کے کھڑے ہوئے ہیں۔اللهم صل علی محمد و ال محمد۔اب ہم عہد دہرائیں گے۔اس کے بعد ہم دعا کریں گے۔پھر میں آپ کو السلام علیکم کہوں گا اور آپ کو
رخصت کروں گا۔میری دعا ہے سفر و حضر میں اللہ تعالیٰ آپ سب کا حافظ و ناصر ہو۔عہد دہرانے کے بعد حضور کی اقتداء میں دعا پر یہ با برکت اجتماع اختتام پذیر ہوا۔( بحوالہ روزنامه الفضل ۲۱ مئی ۱۹۷۸ء)