خطبہ جمعہ

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
1
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبہ جمعہ 20 اگست 1982ء
یہ خدا کا فضل واحسان ہے کہ ابتلاء کے ہر دور کے بعد جماعت نے پہلے سے مختلف
نظارہ دیکھا۔جماعت کو اللہ تعالیٰ نے نیا استحکام بخشا نئی تمکنت عطا فرمائی
جرمنی کے نوجوانوں کے لئے میرے دل میں خاص طور پر محبت کے جذبات
موجزن ہیں
جرمنی جماعت کی مالی قربانی کا جذبہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی انگوٹھی اور اس کا پیغام
پس یا درکھیں یہی وہ طاقت ہے جس کے بل بوتے پر احمدیت نے دنیا میں
( دین حق ) کو غالب کرنا ہے
دوست یہ عہد کریں کہ جہاں تک ممکن ہو۔۔۔۔۔۔۔۔نمازیں اپنے وقت
پرادا کیا کریں
اللہ تعالیٰ کی عبادت سے
کبھی نہیں شرمانا چاہیے
لندن میں New Years Day اور حضور انور
نماز وقت پر اور باجماعت پڑھیں
☆ ☆ ☆

مشعل راه جلد سوم
2
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
3
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعو ذاور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔وَ سَارِعُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمواتُ وَالْأَرْضُ لا أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ لا
الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَ الضَّرَّاءِ وَ الْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللَّهُ يُحِبُّ
الْمُحْسِنِينَ۔اور پھر فرمایا:-
(ال عمران آیات ۱۳۴ - ۳۵)
جماعت احمدیہ پر مختلف ادوار ایسے آتے رہے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑی آزمائشوں کا
دور ہوتا تھا اور مخالفتوں کے ایسے ایسے خطر ناک زلزلوں اور ابتلاؤں میں سے جماعت گزرتی رہی کہ دشمن یہ
سمجھتا تھا کہ یہ عمارت اب منہدم ہونے کو ہے۔چنانچہ وہ لوگ جن کے چھوٹے دل اور سطحی نظریں تھیں انہوں
نے خوشیوں کے شادیانے بجانے شروع کر دیے اور یہ سمجھنے لگے کہ یہ چند دن کی بات ہے اس کے بعد دنیا
میں جماعت کا کوئی نشان نہیں ملے گا۔یہ خدا کا فضل و احسان ہے کہ ابتلاء کے ہر دور کے بعد جماعت نے پہلے سے مختلف نظارہ دیکھا۔دشمنوں کی جھوٹی خوشیاں پامال کی گئیں اور جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے نیا استحکام بخشا، نئی تمنت عطا
فرمائی، نئے ولولے بخشے۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے احباب جماعت کے دلوں میں نئی امنگیں ڈالی گئیں اور وہ
نئی منزلوں کی طرف پہلے سے زیادہ تیز قدموں کے ساتھ روانہ ہوئے۔یہ ایک ایسی تقدیر ہے جو ہر دور میں
اسی طرح ظاہر ہوئی ہے اور ہمیشہ اسی طرح ظاہر ہوتی رہے گی۔کوئی نہیں جو اس خدائی تقدیر کو بدل سکے۔۱۹۷۴ء کا زمانہ کوئی دور کا زمانہ نہیں۔آپ میں سے اکثر اس دور سے گزر کر یہاں پہنچے ہیں۔آپ
گواہ ہیں کہ احمدیوں پر کیسے کیسے خطرناک وقت آتے رہے ہیں۔ایسے حالات میں اگر چہ ہمارے پیارے
امام کا ہمیں یہی حکم تھا کہ مسکراتے چہروں کے ساتھ ان مصائب کو برداشت کر ولیکن حقیقت یہ ہے کہ چہرے

4
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
مسکراتے تھے اور دل خون ہورہے ہوتے تھے لیکن مصائب و آلام کے اس پر آشوب دور میں جہاں تک دنیا
کی آنکھ کا تعلق ہے وہ جماعت احمدیہ کے چہروں پر ایک کھلتی ہوئی مسکراہٹ ہی دیکھتی رہی۔دنیا کی کوئی
طاقت احمدیوں کی مسکراہٹوں کو ان سے چھین نہ سکی اور وہ مسکراہٹیں ہمارے لئے ایک ابدی رحمت اور خدا
تعالیٰ کے فضلوں کا نشان بن گئیں اور جس طرح پہلے بارہا جماعت ان مشکلات کے دور سے گزر کر ترقی کی
راہوں پر گامزن ہوئی تھی ایک دفعہ پھر ہم نے اللہ کے فضلوں کا نظارہ دیکھا اور اُس نے اپنی رحمت سے۔ڈولتے ہوئے دلوں کو سہارا دیا، گرتی ہوئی عمارتوں کی جگہ نئی بہتر اور زیادہ شاندار عمارتیں تعمیر کرنے کی توفیق
عطا فرمائی، لٹتے ہوئے مالوں میں برکت بخشی، برباد ہوتی ہوئی تجارتوں کو از سر نو استحکام بخشا۔اللہ تعالیٰ کے
فضلوں اور رحمتوں کا ہم نے ایک نیا دور دیکھا جو پہلے دور سے کہیں زیادہ عظیم فضلوں والا اور پہلے دور سے
کہیں زیادہ طمانیت اور تسکین بخش دور تھا۔یہ سلسلہ خدا کے فضل سے جاری رہا ہے اور جاری رہے گا، اور
جیسا کہ میں نے کہا ہے دنیا کا کوئی ہاتھ اس خدائی تقدیر کے لکھے کو مٹا نہیں سکتا۔اس ضمن میں کچھ تقاضے ہم سے بھی ہیں ، یہ صبر وفا کے تقاضے ہیں، استقلال کے ساتھ اپنے رب کی
را ہوں پر گامزن رہنے کے تقاضے ہیں، اس کی ہر رضا پر راضی رہنے کے تقاضے ہیں خواہ جنگی کی صورت ہو یا
آسانی کی صورت ہر حال میں رب کریم کے حضور سر تسلیم خم کرنے کے تقاضے ہیں۔اگر ہم یہ تقاضے پورے
کرتے رہے اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتے رہے تو اللہ تعالیٰ اپنے وعدوں کو ہمیشہ پہلے سے زیادہ شان
کے ساتھ ہمارے حق میں پورا کرتا رہے گا۔جرمنی کی جماعت اس پہلو سے خدا کا ایک زندہ نشان ہے۔اس سفر پر روانہ ہونے سے پہلے میں نے ۱۹۷۴ ء سے پہلے کا چندے کا ریکارڈ نکلوایا اور پھر ۱۹۷۴ء
کے بعد کے چندے کا ریکارڈ دیکھا تو یوں معلوم ہوا کہ پہلے دور کو بعد کے دور سے کوئی نسبت ہی نہیں
ہے۔یہ وہ ملک ہے جہاں کی جماعت احمدیہ بعض اوقات خود کفیل بھی نہیں ہوتی تھی اور جسے باہر کی جماعتوں
کے ذریعہ مدددینی پڑا کرتی تھی اور جو تھوڑا سا چندہ آہستہ آہستہ بڑھتار ہاوہ بمشکل اس مقام تک پہنچا کہ یہ
جماعت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے۔پھر وہ زلزلے آئے جن کا میں نے ذکر کیا۔پھر اللہ کی راہ کے مہاجرین
اپنے ملک کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور اس ملک میں آکر اللہ کے فضلوں اور رحمتوں کے سہارے پر انہوں
نے پناہ لی۔خدا تعالیٰ کی رحمتوں کا سایہ وہ اپنے ساتھ لے کر آئے تھے۔نتیجہ یہ نکلا کہ دیکھتے دیکھتے اس ملک کی
جماعت احمدیہ کی کایا پلٹ گئی۔چنانچہ یہ جماعت جو بعض دفعہ اپنے کام چلانے کے لئے دوسری جماعتوں کی

مشعل راه جلد سوم
5
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مرہون منت ہوا کرتی تھی نہ صرف خود کفیل ہو گئی بلکہ اس نے کئی دوسری جماعتوں کے بوجھ اٹھالئے اور آج
خدا تعالیٰ کے فضل سے یورپ کی ان جماعتوں میں شمار ہوتی ہے جو اپنے بوجھ اٹھانے کے بعد باہر کی
جماعتوں کے بوجھ بھی اٹھا رہی ہیں۔چنانچہ جہاں کہیں بھی سلسلہ کو ضرورت پیش آتی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل
سے جرمنی کی جماعت کے چندہ میں سے ایک خطیر رقم اُس طرف منتقل کر دی جاتی ہے۔پس یہ ہے وہ الہی
نشان اور اس کے فضلوں کا وہ پہلو جس کی طرف میں آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اس کا تقاضا یہ ہے کہ ہم
پہلے سے زیادہ اپنے رب کے شکر گزار بندے بنیں۔جرمنی کے نوجوانوں کے لئے محبت کے جذبات
اس سلسلہ میں سب سے پہلے میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جرمنی کی جماعت کے اکثر نوجوان بڑی
مشکلات میں سے گزر رہے ہیں اور گزرتے رہے ہیں۔میرے دل میں ان کے لئے خاص طور پر
محبت کے جذبات موجزن ہیں۔اس لئے کہ انہوں نے پیش آمدہ مشکلات کے باوجود خدا کے حقوق ادا
کئے اور سخت مشکلات میں سے گزرتے رہنے کے باوجود حمد باری سے ان کے سینے معمور اور یاد الہی سے ان
کی زبانیں تر رہیں اور جب کبھی خدا کی خاطر ان سے مالی قربانی کی اپیل کی گئی تو انہوں نے اس بارہ میں کسی
قسم کی کنجوسی نہیں دکھائی۔بہت سے ایسے دوست بھی ہیں جو خدا کے فضل سے موصی ہیں جو شرح کے مطابق
اپنے چندے ادا کرتے ہیں۔ان کے حالات اپنے ملک میں ایسے ہیں کہ وہ نہیں جانتے کہ واپس جا کر ان کا
کیا بنے گا۔بعض دوستوں کے حالات جرمنی میں ایسے ہیں کہ ان کا سارا مستقبل بظاہر مخدوش نظر آتا ہے لیکن
جب خدا کی خاطر ان کو اپنے پاک مالوں سے جُدا ہونے کی اپیل کی جاتی ہے، جو انہوں نے بڑی محنت کے
ساتھ پاکیزہ رزق کے طور پر کمائے ہوتے ہیں، تو بڑے کھلے دل کے ساتھ وہ خدا کی راہ میں ان عزیز مالوں
سے جُدا ہوتے ہیں۔وہ یہ سوچتے ہوں گے کہ ہمارا کیا بنے گا؟ میں ان کو بتا تا ہوں کہ ان کا وہی بنے گا جو
ہمیشہ خدا کے بندوں کا بنا کرتا ہے۔اللہ ہی ہے جو ان کا کفیل ہے۔اللہ ہی تھا جو ان
کا کفیل تھا اور اللہ ہی ہے
جو آئندہ بھی ہمیشہ ان
کا کفیل رہے گا۔ان کی قربانیاں ان کے مستقبل کی ضمانتیں ہیں اور اس سے بہتر ضمانت
دنیا میں اور کسی قوم کو نصیب نہیں ہوسکتی۔وہ لوگ جو خدا کی راہ میں قربانیوں سے نہیں ڈرا کرتے اللہ خود ان کا
نگہبان ہو جاتا ہے۔وہ خود ان کا نگران بن جاتا ہے۔جرمنی میں پریس کانفرنسز میں لوگوں کے پوچھنے پر میں ان کو بتا تارہا ہوں کہ یہ انگوٹھی ( جو حضور نے اس

ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
وقت پہن رکھی تھی۔مرتب) وہ انگوٹھی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھوں میں تھی۔میں
ایک گنہگار اور عاجز انسان ہوں۔میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ مقدس انگوٹھی اس گنہ گار کی انگلی میں آئے گی
لیکن خدا کی تقدیر نے یہی ظاہر فرمایا۔اس انگوٹھی کا پیغام وہی پیغام ہے جو میں آپ کو دے رہا ہوں۔ایک وقت تھا جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے دنیوی معاملات کی کچھ بھی خبر نہیں تھی۔کچھ پتہ نہیں تھا کہ جائیداد کیا ہے؟ کتنی ہے؟ کون قابض ہے؟ دنیا کے نظام کیسے چلتے ہیں؟ آپ اللہ کے
لئے خالصہ وقف ہو چکے تھے۔اس وقت ایک شام آپ
کو یہ الہام ہواوَ السّماءِ وَ الطَّارِقِ کہ رات کو آنے
والا ایک حادثہ ہے اور تمہیں کیا پتہ ہے کہ وہ حادثہ کیا ہے۔یہ سنتے ہی آپ کی توجہ اپنے والد کی طرف منتقل
ہوئی جو بہت بیمار تھے اور معا یہ خیال گذرا کہ خدا تعالیٰ مجھے یہ اطلاع دے رہا ہے کہ آج رات تمہارے والد
اس جہانِ فانی سے کوچ کر جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں کہ اُس وقت میرے دل میں یہ وہم سا گذرا اور فکر کا
ایک سایہ سا آیا کہ میرے والد ہی تو میرے کفیل تھے اور دنیا کی مجھے کچھ خبر نہیں۔اپنے بھائیوں اور عزیزوں
سے مجھے کوئی توقع نہیں۔اب میرا کیا بنے گا؟ جب یہ خیالات آپ کے دل میں پیدا ہوئے تو معا بڑے زور
اور شدت کے ساتھ اور خاص جلال کے ساتھ یہ الہام ہوا۔أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں؟ اس الہام کے نتیجہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
زندگی پر ایک زلزلہ سا طاری ہو گیا اور طبیعت شدت کے ساتھ استغفار کی طرف مائل ہوئی لیکن جوں جوں
وقت گذرتا چلا گیا معلوم یہ ہوتا چلا گیا کہ یہ ایک عظیم الشان خوشخبری تھی جو ہمیشہ ہمیش کے لئے آپ کے لئے
بھی تھی اور آپ کے ساتھ کے درویشوں کے لئے بھی تھی۔گویا اس الہام کے فیض سے جماعت احمد یہ ہمیشہ
مستفیض ہوتی رہے گی اور گویا یہ اعلان تھا کہ آج دنیا میں ایک ہی تو ہے جو میرا بندہ کہلانے کا مستحق ہے۔ماؤں کا لعل ہوتا ہے تو وہ اس کو نہیں چھوڑا کرتیں پھر تمہیں کیسے یہ وہم ہوا کہ میں اپنے بندہ کو اس دنیا میں اکیلا
چھوڑ دوں گا۔اگر تجھے چھوڑ دیا تو دنیا میں اور کون ہو گا جسے میں اپنا بنا سکوں۔چونکہ آپ بندگی کا خلاصہ تھے
اور آپ وہ تھے جن سے آگے عبادت کرنے والے پیدا ہونے تھے اس لئے اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان فرمایا۔قبل ازیں خدا کی قدرت کا ایک زبر دست نظارہ دنیا نے جنگِ بدر میں دیکھا جس کی یاد آج بھی دلوں
کو ایمان سے بھر دیتی ہے۔جنگ بدر میں ۱۳ ۳ صحابہ جن میں بوڑھے بھی تھے اور بچے بھی۔کمزور اور نحیف

7
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
بھی تھے اور نہتے بھی۔وہ سب کے سب ایسے حال میں اسلام کے دفاع کے لئے نکل کھڑے ہوئے کہ اُن
کے پاس لڑنے کے سامان بھی پورے نہیں تھے بلکہ پہننے کے کپڑے بھی پورے نہیں تھے۔کسی کے پاس تلوار
تھی۔کسی کے پاس محض جھنڈا تھا۔کسی کے پاس لکڑی کی تلوار تھی مگر جو کچھ بھی کسی کے پاس تھا وہ لے کر خدا
کے دین کی حفاظت کے لئے میدان میں حاضر ہو گیا۔چنانچہ ایک جنگ اس میدان میں لڑی گئی جو بدر کا
میدان تھا اور ایک اس خیمہ میں لڑی جا رہی تھی جہاں دراصل فتح و شکست کا فیصلہ ہونا تھا یعنی حضرت محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا خیمہ۔بے حد گریہ وزاری کے ساتھ روتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اپنے رب کے حضور یہ عرض کر رہے تھے:۔اللَّهُمَّ إِن تُهْلِكُ هَذِهِ العِصَابَةَ مِنْ اَهْلِ الْإِسْلَامِ فَلَا تُعْبَدُ فِي الْأَرْضِ أَبَدًا
(مسند احمد بن حنبل جلد ا صفحه ۳۰ صفحه ۳۲)
کہ اے میرے اللہ! مجھے اور کچھ پرواہ نہیں۔مجھے تو تیری ذات کے تقدس کی فکر ہے۔اگر یہ عبادت
گزار بندے اس میدان میں ہلاک کر دیے گئے تو پھر تیری عبادت نہیں کی جائے گی۔یہ کوئی دھمکی کا رنگ
اس لئے نہیں تھا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تو اللہ کے عشق و محبت میں فنا ہو کر مجسم عجز وانکسار بن
گئے تھے۔یہ دراصل اظہار غم تھا، اظہار فکر تھا ، بے چینی کی ایک آواز تھی ، درد و کرب میں ڈوبی ہوئی ایک چیخ
تھی کہ اے میرے رب ! میں نے تو ساری عمر کی محنت کے ساتھ تیرے عبادت گزار بندے تیار کئے تھے۔اگر آج مشرکوں کے ہاتھوں یہ عبادت کرنے والے بھی ہلاک ہو گئے تو میرے بعد اور کون ہوگا جو تیرے
عبادت گزار بندے پیدا کر سکے۔مجھ سے بڑھ کر عبادت کا حق اور کون ادا کر سکتا ہے۔میں نے خود ان کو
دین سکھایا۔ان کو عبادت کے اسلوب بتائے۔ان کو راتوں کو جاگنے کی لذت بخشی۔ان کو جاگتے ہوئے اور
سوتے ہوئے اور لیٹتے ہوئے اور اٹھتے ہوئے اور بیٹھتے ہوئے ہمیشہ یاد الہی میں محور ہنے کی تعلیم دی۔پس
مجھے یہ غم نہیں ہے کہ یہ لوگ مارے جائیں گے۔مجھے تو یہ غم ہے کہ اے میرے آقا! اگر یہ لوگ مارے گئے تو
پھر تیری عبادت کون کرے گا؟ کون لوگ ہوں گے جو تیری عبادت کے لئے اس دنیا میں آئیں گے؟
یہ ایک ایسی دعا تھی جس نے وہیں اس خیمہ میں اس جنگ کا فیصلہ کر دیا۔مورخ حیران ہوتے ہیں اور
حیران ہوتے رہیں گے کہ یہ کیسے ممکن تھا کہ بدر کے میدان میں ۳۱۳ بوڑھے اور بچے۔کمزور اور نحیف لوگ
عرب کے چوٹی کے لڑنے والوں پر فتح پاگئے۔جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نظارہ کو دیکھ کر یہ
فرمایا تھا کہ مکہ نے اپنے جگر گوشے اٹھا کر اس میدان میں ڈال دیے۔وہ ایسے چوٹی کے لڑنے والے تھے

8
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
جن پر سارا عرب فخر کیا کرتا تھا۔اُن کی بہادریوں کے گیت گائے جاتے تھے۔اُن کے مقابل پر جنگِ بدر
کے میدان میں مسلمانوں کے لشکر میں ایسے بھی تھے جو بوڑھے تھے۔بعض لنگڑے تھے۔بعض ایسے تھے جن
کے پاس تن ڈھانپنے کے پورے کپڑے نہیں تھے۔ان میں سے بعض شہید ہوئے تو اُن کے کپڑے سے اوپر
کا تن ڈھانکا جاتا تھا تو نیچے کا تن ننگا ہو جاتا تھا، نیچے کا ڈھانکا جاتا تھا تو اوپر کاتن نگا ہو جاتا تھا لیکن خدا کے
ان عبادت گزار بندوں کو جب جہاد کے لئے بلایا گیا تو محض خدا کی عبادت کی خاطر اور اس کے نام کی
بلندی کے لئے وہ میدانِ جنگ میں حاضر ہو گئے۔یہ وہ لوگ تھے جن کے لئے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے
دعا کی تھی
اللهُمَّ اِنْ تُهلِكُ هَذِهِ العِصَابَةَ فَلَا تُعْبَدُ فِي الْأَرْضِ أَبَدًا
ان خوش قسمت لوگوں میں بعض بچے بھی تھے ایسے بچے جو شوق شہادت میں بڑا بنے کی کوشش کر رہے
تھے اور ایڑیاں اٹھا اٹھا کر کھڑے ہوتے تھے تا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کو رڈ نہ فرماویں کیوں کہ
آنحضور نے ارشاد فرمایا تھا کہ چھوٹی عمر کے بچوں کو واپس کر دیا جائے گا۔میدان جنگ میں بالغ مردوں کی
ضرورت ہے اور بالغ لوگوں پر ہی جہاد فرض ہے۔بچوں کا کام نہیں ہے کہ وہ میدانِ جنگ میں پہنچیں۔تاریخ
بتاتی ہے کہ وہ بچے قطار میں اس طرح کھڑے تھے کہ ایڑیاں اونچی کر کے پنجوں کے بل کھڑے تھے اور
گردنیں تان رکھی تھیں تا کہ قد اونچا نظر آئے۔وہ اس لئے ایسا نہیں کر رہے تھے کہ ان کوکوئی تکبر تھا۔وہ اس
لئے ایسا کر رہے تھے کہ خدا کی راہ میں گردنیں کاٹی جائیں اس کے سوا ان کو گردنوں
کو اونچا کرنے کا اور کوئی
مقصد نہیں تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ نظارہ دیکھا تو مسکرا کر فرمایا۔میں تمہیں جانتا ہوں۔تم
بچے ہو تمہیں واپس چلے جانا چاہیے۔ایک بچے نے دوسرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یا رسول اللہ !
میری عمر اس سے زیادہ ہے۔اس لئے مجھے اجازت دیدیں۔چنانچہ اس کا شوق اور بے قراری دیکھ کر
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اجازت دے دی۔دوسرا بچہ بیقرار ہوکر بولا یا رسول اللہ! کشتی کروا کر دیکھ
لیں۔میں اس کو گرا لیا کرتا ہوں۔اگر اس کا حق شامل ہونے کا ہے تو میرا حق فائق ہے۔چنانچہ حضور ا کرم صلی
اللہ علیہ وسلم نے اس کو بھی اجازت دے دی۔تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ یہی وہ دو بچے تھے جو ایک مسلمان مجاہد کے دائیں اور بائیں کھڑے تھے۔ان
کی یہ روایت ہے کہ جب میں نے اپنی دائیں اور بائیں طرف دیکھا تو میں پریشان ہوا کہ میرے دونوں
باز و کمزور ہو گئے کیوں کہ لڑنے والے سپاہی جانتے ہیں کہ اگر باز و مضبوط ہوں تو ان کو خدمت کا زیادہ موقع

ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ملتا ہے۔چنانچہ وہ کہتے ہیں ابھی میں اس فکر میں ہی تھا کہ اچانک ان کو ایک طرف سے کہنی پڑی۔انہوں
نے مڑ کر دیکھا ان میں سے ایک بچہ یہ پوچھ رہا تھا کہ چا! وہ ابو جہل کون ہے جو میرے آقا محمد مصطفیٰ کو
گالیاں دیتا ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ اس کی آواز میں ایسی بیقراری اور بے چینی تھی کہ گو یا غم کا مارا ہواوہ معصوم دل
صرف اسی دُکھ میں مبتلا تھا کہ وہ ظالم ہے کون جو محد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کوگالیاں دیتا ہے؟ وہ بیان کرتے
ہیں میں نے تعجب سے اس کو دیکھا کہ اتنے میں بائیں طرف سے میرے
کہنی پڑی اور دوسرے بچے نے بھی
یہی سوال کیا کہ چا! وہ ابو جہل کون ہے جو ہمارے آقا محمد مصطفی کو گالیاں دیتا ہے؟ ابھی لڑائی شروع نہیں
ہوئی تھی۔صف بندی کی جارہی تھی۔انہوں نے میدان پر نظر ڈالی تو ابوجہل نظر آ گیا اس کی طرف انگلی اٹھائی
اور کہا وہ ہے ، وہ ظالم جو محمد مصطفیٰ کو گالیاں دیتا ہے۔وہ کہتے ہیں جس طرح عقاب پرندہ پر جھپٹتا ہے اس
طرح وہ دونوں بچے بیقرار ہو کر دوڑے اور دیکھتے ہی دیکھتے ابو جہل کو جالیا اور وار پر وار کر کے اس کو زخمی کر
دیا۔میں نہیں جانتا کہ وہ بیچ کر واپس آئے یا نہیں۔زخمی ہو کر زندہ بچے یا شہید ہو گئے لیکن تاریخ اسلام گواہ
ہے کہ وہ دونوں بچے وہ پہلے مجاہد تھے جنہوں نے دشمن پر تلوار اٹھائی۔یہ تھے حضرت محمد مصطفی کے ساتھی۔اور
ان سے خدا نے جو سلوک فرمایا وہ سب دنیا پر عیاں ہے۔تاریخ دان اسے دیکھ کر حیران و ششدر رہ جاتا
ہے۔وہ یہ سمجھ ہی نہیں سکتا کہ یہ واقعہ ہوا تو کیسے ہوا۔لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ واقعہ ان عبادت گزار بندوں
کے ذریعہ رونما ہوا جن میں بوڑھے بھی تھے اور معصوم بھی۔جوان بھی تھے اور بچے بھی۔وہ سب کے سب اللہ
تعالیٰ کی راہ میں جان دینے کے لئے تیار ہو گئے لیکن وہ عبادت گزار دل رکھتے تھے اور دنیا میں کبھی ایسا نہیں
ہوا کہ جو عبادت گزار دل ہوں۔اللہ تعالیٰ انہیں ضائع فرمادے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے بھی یہی پیغام تھا۔خدا نے فرمایا الیسَ اللَّهُ بِكَافٍ
عبده کہ اے میرے بندے! آج تو تو ہے دنیا میں میری عبادت کا خلاصہ۔تجھے وہم کیسے پیدا ہوا
کہ میں تجھے مٹنے دوں گا۔میں نے اپنے عبادت گزار بندوں سے تو کبھی بے وفائی نہیں کی۔پس جرمنی کے احباب جماعت کے لئے بھی میرا یہی پیغام ہے کہ آپ اَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کا
فیض اٹھاتے رہے ہیں، اب بھی اٹھا رہے ہیں اور انشاء اللہ ہمیشہ اٹھاتے رہیں گے لیکن اس کے ساتھ
عبادت کا بھی تو حق ادا کیجئے کیونکہ اس الیس اللہ کی روح عبادت میں مخفی ہے الیسَ اللهُ بِكَافٍ
عبدہ میں ایک پیغام ہے کہ جب تک دنیا میں خدا کی عبادت قائم رہے گی اور جب تک اللہ سے محبت کرنے
والے دل دھڑکتے رہیں گے اللہ کے فضلوں کی ہمیشہ کے لئے ضمانت ہے اور اس ضمانت کو دنیا میں کوئی

مشعل راه جلد سوم
10
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
تبدیل نہیں کر سکتا۔پس جہاں خدا تعالیٰ نے آپ
کو مالی قربانیوں کی توفیق بخشی ہے اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں آپ نے اپنے
عزیز مال فدا کرنے کی سعادت پائی ہے وہاں اس بات کو بھی فراموش نہ کریں۔اگر آپ نے اس حقیقت کو
فراموش
کر دیا تو یہ رحمتیں اور یہ برکتیں عارضی ثابت ہوں گی۔آپ کے ساتھ کچھ دیر چلیں گی پھر آپ کی
اولادوں کے حصہ میں نہیں آئیں گی۔اس لئے سب سے اہم اور بنیادی پیغام جومیں آپ کے لئے لے کر
آیا ہوں وہ یہی ہے کہ خدا کی عبادت کو قائم کریں۔ہر دل وہ عابد دل بن جائے، ہر شخص خدا کا ایسا عبادت
گزار بندہ بن جائے کہ ہر ایک احمدی فرد کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خدا کے فرشتے یہ آواز بلند کر رہے
ہوں کہ
الَيسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
اليسَ اللَّهُ بِكَافِ عَبْدَهُ
اليسَ اللهُ بِكَافِ عَبْدَهُ
اليسَ اللهُ بِكَافِ عَبْدَهُ
یہی ہے ہماری زندگی کا راز۔اسی میں جماعت احمدیہ کی اجتماعی زندگی ہے۔اسی میں ہم سب کی
انفرادی زندگی ہے۔اس لئے عبادت کی لذت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ظاہری عبادت جو محض اُٹھنے
اور بیٹھنے کی حد تک محدو درہنے والی عبادت ہے وہ کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔یہ تو ایک برتن ہے اس برتن کو محبت
سے بھرنا پڑے گا۔کیونکہ خدا کی راہ میں خالی برتن قبول نہیں ہوا کرتے۔اللہ کی راہ میں پیار اور عشق اور محبت کا
وہ دودھ قبول ہوتا ہے جو ان برتنوں کے اندر ہوتا ہے۔اس لئے اس کی فکر کریں۔اپنی عبادت کا ظاہر بھی قائم
کریں کیونکہ اگر ظاہر قائم نہ ہو یا مثلاً برتن نہ ہو تو دودھ کی حفاظت کا کوئی انتظام نہیں ہوتا لیکن خالی برتن بھی
کوئی معنی نہیں رکھتا۔اس لئے عبادت کے سلسلہ میں دو باتوں کی طرف میں آپ کی توجہ مبذول کروانی چاہتا
ہوں۔اول یہ کہ پانچ وقت نماز کی عادت ڈالیں۔یہ مومن کی زندگی کی حفاظت کے لئے ضروری ہے۔دوسرے یہ کہ ہر نماز کو اللہ کی محبت کے رنگ سے بھرنے کی کوشش کریں۔اگر ایک نماز بھی انسان کو ایسی
نصیب ہو جائے جس میں اللہ تعالیٰ کا عشق موجزن ہو تو وہی نماز ہمیشہ کے لئے اس کی نجات کی ضمانت بن
جایا کرتی ہے۔چنانچہ لیلۃ القدر میں یہی راز ہے، پیغام ہے کہ بعض اوقات انسان کو ایک ایسی عبادت

11
مشعل راه جلد سوم
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
نصیب ہو جاتی ہے جس کے نتیجہ میں آئندہ ہمیشہ اس کی عبادت کی ضمانت مل جاتی ہے۔انسان کو اس کی
عبادت کی حفاظت کا پیغام ملتا ہے۔اسی لئے ایسی نمازیں پڑھنے کی کوشش کریں جن سے اللہ تعالیٰ
راضی ہو جائے اور اس کے نتیجہ میں وہ تمہیں اپنا بنالے۔پس یا درکھیں یہی وہ طاقت ہے جس کے بل بوتے پر احمدیت نے دنیا میں ( دین حق ) کو
غالب کرنا ہے۔یہی وہ ذریعہ ہے جس سے احمدیت کی گاڑی رواں دواں رہے گی۔اگر یہ گاڑی خدا
نخواستہ اس طاقت سے خالی ہو گئی تو اس کی مثال تو ایسی ہو گی جیسے کوئی بہت اچھی کار ہو لیکن پٹرول مہیا نہ ہو۔آپ لاکھ کوشش کریں اس کو دھکیلنا جان جوکھوں کا کام ہو گا۔بعض لوگ ایسی گاڑیوں کو چھوڑ کر پیدل سفر
کرنے لگتے ہیں۔یہی حال ان مذہبی جماعتوں کا ہوا کرتا ہے جو اپنے اندر عبادت کی روح پیدا کرنے سے
غافل ہو جاتی ہیں۔پھر لوگ ان کو دھکیلتے دھکیلتے تھک جاتے ہیں یہاں تک کہ پھر ان کو چھوڑ دیتے ہیں اور اپنی
اپنی گھڑیاں اٹھا کر اپنی راہیں لیتے ہیں۔مذہب کا یہی المیہ ہے جو ہمیشہ دیکھنے میں آتا رہا ہے۔پس احمدیت
کی اس گاڑی کو جسے خدا کے نام پر ( دین حق کی سربلندی کے لئے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اپنے خون سے سینچتے ہوئے اور اس میں اپنا خون بھر کر دنیا میں جاری فرمایا ہے اس کو اپنے خونوں سے بھری
رکھیں یعنی محبت کے خون سے عشق کے خون سے، اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربانیوں کے خون سے۔خدا تعالیٰ کی
عبادت کے جذبہ سے یہ گاڑی آگے چلے گی۔پس یہ وہ بنیادی حقیقت ہے جس سے بھی غافل نہ ہوں۔عبادت کے دو پہلو
جیسا کہ میں نے بتایا ہے۔عبادت کے دو پہلو ہیں ایک ظاہری اور دوسرا باطنی۔ظاہری پہلو بھی
بہت اہم اور ضروری ہے۔کیونکہ ظاہری پہلو کی اگر حفاظت نہ کی جائے تو محض وہ پٹرول رہ جائے گا جو کسی
گاڑی کے چلانے کے کام آسکتا ہے۔مگر گاڑی موجود نہیں ہوگی۔تو ایسا پٹرول کسی کام کا نہیں۔اس لئے
دونوں باتیں ضروری ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو تقویت دیتی ہیں اور ایک دوسرے کے لئے لازم ہیں۔پس ظاہر کی حفاظت بھی بہت ہی ضروری اور اہم ہے اور بنیادی حقیقت ہے۔عموما یہ دیکھا گیا ہے کہ جب
ظاہر کی طرف سے انسان غافل ہونا شروع ہو جائے تو رفتہ رفتہ باطنی لحاظ سے بھی انسان غافل ہونے لگ
جاتا ہے۔اس لئے ان ملکوں میں جن میں آپ بس رہے ہیں ان میں پہلی ضرورت ظاہر کی حفاظت کی ہے۔وجہ یہ کہ آپ میں سے اکثر ایسے ہیں جو نماز کے مختلف اوقات کے دوران کام میں مصروف ہوتے ہیں اور نماز

مشعل راه جلد سوم
12
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
پڑھنے کی یا تو وہ جگہ نہیں پاتے یا عام جگہوں پر نماز پڑھنے سے شرما جاتے ہیں یا ایسی جگہیں جہاں ( بیوت
الذکر ) دور دور ہوں اور بہت کم مواقع ملیں (بیوت الذکر ) میں حاضری کے لئے وہاں باجماعت نماز کا
تصور اُٹھ جاتا ہے۔پھرا کیلی نماز بھی پوری نہیں رہتی۔پھر موسم کے تقاضے ایسے ہوتے ہیں کہ انسان یہ سمجھنے
لگتا ہے کہ سورج
کا نکلنا یا نہ نکلنا یہ تو عارضی نشانیاں ہیں۔ہم جن ملکوں میں بس رہے ہیں اُن سے بالا
ہیں۔اس لئے جب آنکھ کھلے اس وقت نماز پڑھ لینی چاہیئے۔یہ کمزور یاں رفتہ رفتہ بڑھنے لگتی ہیں۔پھر
نمازیں جمع کرنے کی طرف رجحان ہو جاتا ہے۔پھر نمازیں جمع کرتے کرتے نمازیں MISS بھی ہونے
لگ جاتی ہیں۔یہ سارا ایک ایسا تکلیف دہ اور پر عذاب منظر ہے جو بعض ملکوں کا مقدر ہے اور وہاں جب تک ایک
ذہین آدمی پوری بیدار مغزی کے ساتھ ان مصائب اور تکالیف کا ، جو نماز کی راہ میں پیش آتی ہیں، مقابلہ نہ
کرے وہ پوری طرح نماز کا حق ادا نہیں کر سکتا۔اس لئے میں خاص طور پر ان ملکوں کے احباب جماعت کو
توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے رب سے یہ عہد کریں کہ خدا کی عبادت سے غافل نہیں ہوں گے۔یہ ان کی زندگی کا
سرمایہ ہے۔یہ ان کا زادِراہ ہے ان کی ذات کے لئے بھی اور جماعت کی اجتماعی حیثیت کے لحاظ سے بھی۔یہ زاد راہ جتنا زیادہ ہو گا احمدیت یعنی حقیقی (دین حق کو اتنی ہی زیادہ قوت و طاقت اور شان و شوکت نصیب
ہوگی۔میں اس سلسلہ میں چند مشورے احباب جماعت کو دیتا ہوں۔نمازیں وقت پر ادا کرنے کا عہد
سب سے پہلے تو دوست یہ عہد کریں کہ جہاں تک ممکن ہو، سوائے ان ضروریات کے جن میں اللہ
تعالیٰ اجازت دیتا ہے کہ نماز میں جمع نہ کی جائیں، نماز میں اپنے وقت پر ادا کیا کریں اور اس بات کی پرواہ نہ
کیا کریں کہ کون آپ
کو دیکھ رہا ہے اور کیا سمجھ رہا ہے یہ محض جھوٹی شرمیں ہیں اور ایسی حیائیں ہیں جو
در حقیقت بے حیائی کا رنگ رکھتی ہیں یعنی اللہ سے شرمانے کی بجائے اگر کوئی شخص انسان سے شرمانے لگ
جائے تو اسی کا نام بے حیائی ہے۔جہاں شرم کا حق ہے وہاں یہ حق ادا ہونا چاہیے۔میں نے دیکھا ہے کئی
عورتیں جو بے پردہ ہونے لگیں تو وہ ایسا کرتی ہیں کہ جب کوئی واقف یا محرم مرد سا منے آجائے تو اس سے
پردہ کر لیتی ہیں اور جب غیروں کے سامنے جاتی ہیں تو پردہ اُتار دیتی ہیں اور یہی بے حیائی ہے۔اور عبادت
میں بے حیائی یہ ہے کہ انسان دوسرے انسان سے شرمانے لگ جائے اور اللہ پر نظر نہ رکھے کہ خدا مجھے دیکھ رہا

آج 10 میں سے 10 باقی