خطبہ جمعہ
مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2
مشعل راه جلد سوم
13
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
ہے اور مجھ سے کیا توقع رکھتا ہے، دنیا کے ادنی آدمیوں سے جن سے میرا کچھ بھی واسطہ نہیں، نہ وہ مجھے کچھ
دے سکتے ہیں اور نہ مجھ سے کچھ چھین سکتے ہیں، اُن سے شرما کر میں عبادت سے غافل ہورہا ہوں اور اپنے
خالق و مالک سے بے وفائی کر رہا ہوں۔غرض یہ ہے وہ جھوٹی شرم جوا کثر غیر ملکوں میں بسنے والوں کی راہ
میں روک بن جایا کرتی ہے۔خود مجھے اس کا تجربہ ہے۔انگلستان میں جب میں تعلیم حاصل کرتا تھا تو بہت سے پاکستانی جو ویسے نماز پڑھتے تھے لیکن لوگوں
کے سامنے نماز پڑھنے سے وہ شرماتے تھے۔بعض احمدی بھی اس کمزوری کا شکار ہوئے چنانچہ ہم نے اُن کو
سمجھایا۔میرے ساتھ میر محمود احمد صاحب ناصر بھی پڑھا کرتے تھے۔یو نیورسٹی میں ہمیں جب وقت ملتا تھا
ہم وہاں دونوں مل کر نماز باجماعت ادا کیا کرتے تھے۔شروع میں لوگوں نے تعجب کیا ہوگا مگر ہمیں کوڑی کی
بھی پرواہ نہیں ہوئی لیکن رفتہ رفتہ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بعض دفعہ پروفیسر کلاس روم یہ کہہ کر خالی کر دیا کرتے
تھے کہ تمہاری نماز کا وقت ہو گیا ہے۔تم یہاں نماز پڑھ لو۔پس اللہ تعالیٰ کی راہ میں غیروں سے شرمانا یہ بھی
ایک قسم کا شرک ہے۔اس لئے اس معاملہ میں اپنے دل کو خوب کھنگالیں اور صاف کریں اور یہ عزم کریں کہ
خواہ سارا جر منی بھی آپ کی نماز پر قہقہے لگارہا ہو آپ ایک کوڑی کی پر واہ بھی نہیں کریں گے۔احباب جانتے ہیں چند سال پہلے یورپ اور امریکہ کے لئے میں اپنے ذاتی سفر پر نکلا تھا اور اپنی
بچیوں کو بھی ساتھ لے کر گیا تھا۔میں نے اُن کی تربیت کی خاطر انہیں اس بات کا پابند کیا حالانکہ
عورتوں پر نماز با جماعت فرض نہیں ہے کہ وہاں میلوں میں پھیلی ہوئی سفاری پارکس یا دوسری جگہوں پر
جہاں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں، وہاں عین سب لوگوں کے درمیان ہم نماز باجماعت پڑھتے تھے۔آگے میں
کھڑا ہو جاتا تھا، پیچھے میری بچیاں اور کوئی احمدی دوست اگر ہوں
تو وہ بھی ساتھ کھڑے ہو جاتے تھے۔نتیجہ
یہ نکلتا تھا کہ لوگ ہمارے ارد گرد کھڑے ہو جاتے اور کچھ دیر تعجب سے دیکھتے اور پھر سوال کرتے تھے کہ یہ کیا
ہو رہا تھا۔جب ہم اُن کو بتاتے تھے تو ان کی ہنسیاں غائب ہو جاتی تھیں۔اُن کے دل میں احترام کے
جذبات پیدا ہو جاتے تھے اور اس سے ( دعوت الی اللہ ) کی کئی راہیں کھل جاتی تھیں۔کئی لوگ ہمارا پتہ
پوچھتے تھے۔چنانچہ وہ ظاہری ندامت جس سے انسان کے دل میں جھوٹا خوف پیدا ہوتا ہے اس طرح سب
کے سامنے نمازیں پڑھنے سے ہمیں وہ بھی نہیں پہنچی تھی۔پہنچتی بھی تو کوئی پرواہ نہیں تھی لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ
یہ خوف ہی سارا جھوٹا ہے اس کی حقیقت ہی کوئی نہیں۔پس اللہ تعالیٰ کی عبادت سے کبھی نہیں شرمانا چاہیے۔عبادت ہی میں انسان کی عظمت ہے۔اس
مشعل راه جلد سوم
14
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
عبادت ہی میں انسان کی عزت ہے۔اسی میں اس کا وقار ہے۔بھلا اپنے رب کے حضور جھکنے میں شرم والی
کون سی بات ہے۔لوگ دنیا والوں کے حضور جھکتے رہتے ہیں۔یہاں تک کہ وہ اپنے دنیوی کام کے لئے
چھوٹے چھوٹے اہل کاروں مثلاً پٹواریوں اور تھانیداروں کے سامنے جھک جاتے ہیں۔بعض دفعہ ادنی ادنیٰ
چیزوں کے لئے لوگ اپنے دشمن کو بھی باپ بنا لیتے ہیں لیکن احکم الحاکمین خدا کے حضور شرمانے لگ جاتے
ہیں یہ انسانی کمزوری اور محض جھوٹا تصور ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں۔اسی کا نام شرک ہے۔اسی سے شرک
کے مختلف پہلو آغاز پذیر ہوتے ہیں۔میں نے جیسا کہ بیان کیا ہے اور ذاتی طور پر دیکھا ہے کہ عبادت کے
نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے
کبھی کوئی ذلت نہیں آتی بلکہ اس سے ہمیشہ انسانی وقار بڑھتا ہے۔میں نے ایک واقعہ پہلے لکھا بھی ہے۔مجھے وہ لمحہ بہت پیارا لگتا ہے جو ایک مرتبہ لندن میں New
Year's Day کے موقع پر پیش آیا یعنی اگلے دن نیا سال چڑھنے والا تھا اور عید کا سماں تھا۔رات کے بارہ
بجے سارے لوگ ٹرائفلگر سکوائر میں اکٹھے ہو کر دنیا جہان کی بے حیائیوں میں مصروف ہو جاتے ہیں کیونکہ
جب رات کے بارہ بجتے ہیں تو پھر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اب کوئی تہذیبی روک نہیں۔کوئی مذہبی روک نہیں۔ہر قسم
کی آزادی ہے۔اس وقت اتفاق سے وہ رات مجھے بوسٹن اسٹیشن پر لے آئی۔مجھے خیال آیا کہ جیسا کہ ہر
احمدی کرتا ہے اس میں میرا کوئی خاص الگ مقام نہیں تھا۔اکثر احمدی اللہ کے فضل سے ہر سال کا نیادن اس
طرح شروع کرتے ہیں کہ رات کے بارہ بجے عبادت کرتے ہیں۔مجھے بھی موقع ملا۔میں بھی وہاں کھڑا
ہو گیا۔اخبار کے کاغذ بچھائے اور دو نفل پڑھنے لگا۔کچھ دیر کے بعد مجھے یوں محسوس ہوا کہ کوئی شخص میرے پاس آ کر کھڑا ہو گیا ہے اور پھر نماز بھی میں
نے ختم نہیں
کی تھی کہ مجھے سکیوں کی آواز آئی۔چنانچہ نماز سے فارغ ہو کے میں نے دیکھا کہ وہ ایک بوڑھا
انگریز ہے جو بچوں کی طرح پلک پلک کر رورہا تھا۔میں گھبرا گیا۔میں نے کہا پتہ نہیں یہ سمجھا ہے میں پاگل
ہوں اس لئے شائد بے چارہ میری ہمدردی میں رورہا ہے۔میں نے اس سے پوچھا کہ تمہیں کیا ہو گیا ہے تو
اس نے کہا مجھے کچھ نہیں ہوا میری قوم کو کچھ ہو گیا ہے۔ساری قوم اس وقت نئے سال کی خوشی میں بے حیائی
میں مصروف ہے اور ایک آدمی ایسا ہے جو اپنے رب کو یاد کر رہا ہے اس چیز نے اور اس مواز نے نے میرے
دل پر اس قدر اثر کیا ہے کہ میں برداشت نہیں کر سکا۔چنانچہ وہ بار بار کہتا تھا۔God bless you۔God bless you۔God bless you۔God bless you۔پس حقیقت یہ ہے کہ اگر ساری دنیا بھی مذاق اڑائے تب بھی ایک احمدی نوجوان کو کوڑی کی پرواہ نہیں
15
ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہونی چاہیے۔وہ آزاد مرد ہے۔خدا کے سوا اس کی گردن کسی کے ہاتھ میں نہیں۔یہی حقیقی آزادی ہے جو
انسان کو ایمان کے نتیجہ میں نصیب ہوتی ہے۔اگر وہ ان چیزوں کی کوڑی بھی پرواہ نہیں کرے گا تو دنیا اس
کے سامنے جھکے گی۔دنیا اس کی پہلے سے زیادہ عزت کرے گی۔دنیا میں ہمیشہ یہی دیکھا گیا ہے کہ خدا کی
خاطر ذلتیں قبول کرنے والے دنیا میں کبھی ذلیل نہیں کئے گئے۔ان کی عزتوں میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے
ہمیشہ اضافے ہوتے ہیں اور برکتیں ملتی ہیں۔پس اس جھوٹے خیال کو دل سے نکال دیں۔یہ مشرکانہ خیال
ہے۔کسی احمدی کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ وہ عبادت کرتے ہوئے دنیا کی طرف نگاہ رکھے اور شرمانے
لگے کہ وہ مجھے کیا سمجھیں گے۔نماز وقت پر اور باجماعت پڑھیں
تیسری بات وقت پر نماز پڑھنے کے متعلق ہے۔اس بارہ میں میں پہلے کہہ چکا ہوں۔چوتھی بات نماز با جماعت کے متعلق ہے اس سلسلہ میں میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ لوگوں کو
یہ وہم ہے کہ جب تک آٹھ دس آدمی اکٹھے نہ ہو جائیں۔باجماعت نماز نہیں ہوسکتی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کو جو دین عطا ہوا وہ ایک ایسا کامل اور عظیم الشان دین ہے کہ اس کی راہ میں کسی صورت میں کسی شکل میں
کوئی مشکل بھی حائل نہیں ہوتی چنانچہ جہاں تک مسجد کی ضرورت کا تعلق ہے آپ نے یہی فرمایا کہ اگر مسجد
میٹر ہو تو ضرور مسجد تک پہنچو۔یہ تمہارا فرض ہے لیکن اگر مسجد مہیا نہیں تو آپ نے اپنی امت کو یہ عظیم الشان
خوشخبری دی کہ اللہ تعالیٰ نے ساری زمین میرے لئے مسجد بنادی ہے۔صرف آپ ہی وہ نبی ہیں جن کے
لئے دنیا کی ساری زمین مسجد بنادی گئی ہے۔کیونکہ آپ ساری دنیا کے لئے نبی بن کر تشریف لائے تھے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ سہولت عطا فرمائی کہ کسی خاص عبادت گاہ کی بھی ضرورت نہیں ہے۔تیرے
غلاموں کو جہاں کہیں نماز کا وقت آ جائے تو وہیں نماز پڑھ لیں وہی جگہ اُن کے لئے مسجد بن جایا کرے گی۔پس اس سے یہ مشکل حل ہو گئی کہ (بیت الذکر ) تک پہنچنا ضروری ہوتا ہے اور کوئی آدمی یہ عذر نہیں کر سکتا کہ
ہمارے پاس وقت نہیں ہوتا کہ ہم ( بیت الذکر ) پہنچ نہیں سکتے، مجبوریاں ہیں۔دوسرے جہاں تک ساتھیوں
کا تعلق ہے۔یہ مسئلہ بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ کے لئے
حل فرما دیا ایک صحابی نے جب دیکھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باجماعت نماز پر بہت زور دیتے ہیں تو
اس نے عرض کیا۔یا رسول اللہ ! میں تو ایک چرواہا ہوں، ایک مزدور ہوں ، لوگوں کے چند پیسوں پر بھیڑیں
مشعل راه جلد سوم
16
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
پالنے کے لئے اکثر زندگی جنگل میں گذارتا ہوں اور بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آدمی بھی موجود نہیں ہوتا۔میں
تو با جماعت نماز کی ادائیگی سے محروم ہو جاؤں گا۔میرے لئے کیا حکم ہے؟ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ تمہارے لئے بھی کوئی مشکل نہیں۔جب بھی نماز کا وقت آیا کرے تم اذان دے دیا کرو۔اگر کوئی مسافر
دور سے گزرتا ہوا تمہاری آواز سُن لے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے دل میں ڈال دے گا اور وہ آکر تمہارے ساتھ
نماز میں شامل ہو جائے گا۔پھر فرمایا اگر کوئی مسافر بھی نہ ہو اور کوئی آواز نہ سُن رہا ہو تو خدا آسمان سے فرشتے
اتارے گا جو تمہارے پیچھے نماز کے لئے کھڑے ہو جائیں گے اور اس طرح تمہاری نماز باجماعت ہو جائے
گی۔کیسا عظیم الشان نبی ہے۔کیسی عظیم الشان امت ہے اور ہمیشہ زندہ اور باقی رہنے والا کیسا عظیم الشان
پیغام ہے۔ہر مشکل کا حل اسلام میں موجود ہے ہر مشکل کو رحمت میں بدلنے والا نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں عطا ہو
گیا۔ہمارے لئے فکر کی کونسی بات ہے۔پس اگر احباب جماعت اپنے آپ کو ان ملکوں میں مجبور سمجھتے ہیں تو کیلے بھی باجماعت نماز پڑھ لیا
کریں۔تکبیر کہا کریں اور باقاعدہ باجماعت نماز کی طرح نماز پڑھا کریں اور یقین رکھیں کہ حضرت محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلی ہوئی بات ہرگز جھوٹی نہیں ہوسکتی۔خدا کے فرشتے آسمان
سے اتریں گے اور وہ آپ کے پیچھے نماز پڑھا کریں گے۔آپ متقیوں کے امام بنائے جائیں گے۔اگر آپ
نماز کا حق ادا کرنا سیکھ جائیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل خود بخود نازل ہونے لگیں گے اور اس کثرت سے نازل
ہوں گے کہ اُن کو سمیٹنے کے لئے آپ کا پیمانہ چھوٹا رہ جائے گا۔خدا کے فضل آپ کے پیمانوں کے کناروں
سے بہت نکلیں گے۔بیوی بچوں کو نماز کی تلقین کریں
آخری بات اس سلسلہ میں میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے بیوی بچوں کو بھی نماز پڑھنے کی تلقین کیا
کریں۔نماز قائم کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انسان خود نماز پڑھتا ہے۔اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ لوگوں
کو بھی نماز پڑھنے کی تلقین کرتا ہے۔پس آپ اپنے ماحول میں روز مرہ کا یہ اسلوب بنالیں ، زندگی کا یہ دستور
بنالیں کہ اپنے دوستوں کو بھی تلقین کیا کریں اور اپنے بیوی بچوں
کو بھی تلقین کیا کریں۔قرآن کریم میں
حضرت اسمعیل علیہ السلام کے متعلق آتا ہے۔
مشعل راه جلد سوم
17
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
وَ كَانَ يَأْمُرُ اَهلَهُ بالصَّلوةِ وَالزَّكوة (مریم: آیت 56)
کہ وہ اپنے اہل و عیال کو نماز اور زکوۃ کی ادائیگی کی تاکید فرمایا کرتے تھے۔خود بنی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کو اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا کہ اپنے اہل کو نماز کی تلقین کیا کرو۔فرمایا :-
وَأمُرُ أَهْلَكَ بِالصَّلوةِ وَاصْطَبِرْ عَلَيْهَا ( :133)
اور اس بات پر صبر کے ساتھ قائم رہ یعنی اے رسول! اس بات سے ہرگز نہ نہیں۔نماز باجماعت کے
لئے کہتے چلے جائیں، کہتے چلے جائیں۔آخر ایک وقت ایسا آئے گا کہ تمہاری تذکیر سے اور تمہاری نصیحت
سے بے نمازیوں کے دل بھی مغلوب ہو جائیں گے۔اگر تم ان کو کہتے چلے جاؤ گے اور نہیں تھکو گے تو وہ ضرور
اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔پس احباب جماعت کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ اپنی بیویوں کو، اپنے بچوں کو، اپنے ساتھیوں کو،
اپنے دوستوں کو نماز با جماعت کی ہمیشہ تلقین کرتے رہیں۔اگر یہ چیزیں آپ کریں تو پھر معاشرہ خواہ کیسا
بُرا ہو، کیسا مخالفانہ ہواللہ تعالی کے فضل سے آپ کی نمازوں کی حفاظت ہوتی رہے گی ، ویسے بھی یہ سادہ سادہ
اور چھوٹی سی باتیں ہیں کوئی بڑی قربانی نہیں ہے۔بہت معمولی بات ہے لیکن فوائد کے اعتبار سے بہت بڑی
بات ہے، اس کے نتیجہ میں نماز کے ظاہر کی حفاظت بھی ہو جائے گی۔اس کا ایک دوسرا پہلو بھی ہے اور وہ ہے اپنی نمازوں کو اللہ کے پیار سے بھرنے کا۔جب بھی نماز ادا کیا
کریں سوچ کر اور سمجھ کر نماز ادا کیا کریں۔سورہ فاتحہ اگر کسی کو ترجمہ کے ساتھ نہیں آتی تو ترجمہ سیکھے اور ترجمہ
کے ساتھ پڑھا کرے کیونکہ یہ علم و معرفت کا ایک لامتناہی خزانہ ہے اس میں حق و حکمت پر مشتمل ایسی
دعائیں ہیں جن کا فیض کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔اس کی بعض آیتیں ایسی ہیں جو ہر صورت حال پر اطلاق پا جاتی
ہیں اور پھر کسی اور چیز کی ضرورت نہیں رہتی۔ایک دفعہ ایک غیر از جماعت دوست نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ جماعت احمد یہ تو اس بات کی قائل ہی
نہیں ہے کہ نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا کرے ( اور نماز کے اندر انہوں نے سمجھا کہ عربی الفاظ کے سوا ہم کچھ
بول نہیں سکتے۔) اس لئے آپ یہ بتائیں کہ جو لوگ نماز پڑھتے ہوں لیکن نماز کے بعد جن کو اجازت نہ ہودعا
کرنے کی تو وہ کس وقت دعا کریں اور کس طرح کریں۔میں نے ان سے کہا اول تو یہ مسئلہ ہی غلط ہے کہ
نماز میں اپنی زبان میں دعا نہیں ہو سکتی۔ہم تو اس کے قائل نہیں ہیں لیکن اس کے علاوہ نماز خود ایک کامل دعا
ہے ایک پہلو بھی ایسا نہیں ہے جس کی انسان کو ضرورت پڑ سکتی ہوا اور اس کی دعا نماز میں موجود نہ ہو۔
18
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
یہ ایک بڑا لمبا مضمون ہے۔میں اس میں اس وقت داخل نہیں ہو سکتا لیکن اگر آپ غور کریں تو آپ کو
معلوم ہوگا کہ مرحوم والدین کے متعلق گزشتہ انبیاء کے متعلق ، ساری دنیا کے نیک انسانوں کے متعلق ، بنی
نوع انسان کے متعلق اپنے لئے اور اپنے بیوی بچوں کے لئے ،غرض دعا کا کوئی پہلو ایسا نہیں ہے جو نماز میں
موجود نہ ہو۔زندگی کا کوئی پہلو نہیں ہے جو نماز سے باہر رہ گیا ہو اور جس کے لئے نماز میں دعا نہ سکھائی گئی
ہو۔اس پہلو سے جب آپ نماز پر غور کرتے ہیں تو آپ کو ( دین حق ) کی حقانیت کی ایک دلیل ہاتھ آجاتی
ہے۔یہاں بیٹھے آپ کو غیروں کے ساتھ گفتگو کرنے کا موقع ملتا ہو گا اگر آپ اور دلیلیں نہیں دے سکتے تو
صرف نماز ہی پیش کر دیا کریں۔ساری دنیا کے مذاہب مل کر جو عبادت سکھاتے ہیں ان کی ساری دعائیں
اکٹھی کر لی جائیں۔تب بھی وہ انسانی زندگی پر ایسی حاوی نہیں ہیں جیسی نماز کے اندر یہ دعا ئیں حاوی ہو
جاتی ہیں۔سورۃ فاتحہ کی دعا تمام دعاؤں پر حاوی ہے
چنانچہ ایک دوست نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ میں نماز میں اپنے بچوں کے لئے ، اپنے والدین کے
لئے اور فلاں کے لئے اور فلاں کے لئے ، اپنی مالی مشکلات کے لئے اور اپنی فلاں باتوں کے لئے دعا کرنا
چاہتا ہوں۔اس کا کیا طریق ہے میں کس طرح دعا کروں؟ میں نے اس سے کہا تم نماز میں سورہ فاتحہ
پڑھتے ہو۔اس میں ایک آیت ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ اور ساتھ ہی ہے اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اس کے مضمون کو آپ
سمجھ لیں تو دنیا کا کوئی بھی امکانی پہلو نہیں ہے جس پر یہ دعا حاوی نہ ہولیکن اس کے مفہوم کو سمجھنا ضروری
ہے۔اس کے مفہوم کو نہ سمجھنا ایسے ہی ہے جیسے آپ ایک ایسی دولت کے مالک بن جائیں جس کے متعلق
آپ کو یہ علم نہ ہو کہ میرے پاس ہے۔یہ ایسی ہی بات ہے جس طرح بعض گھروں میں بعض خزانے دبے
ہوتے ہیں۔اب جن مکینوں کو پتہ ہی نہ ہو کہ ہمارے پاس خزانہ دیا ہوا ہے ان کو اس کا کیا فائدہ۔جیسا خزانہ
ہوا ویسا نہ ہوا۔نماز کی دعاؤں کی بھی یہی کیفیت ہے۔نماز کی دعائیں اور خصوصا سورۂ فاتحہ کی دعائیں ،ایک
بہت بڑا خزانہ ہیں جن سے شعوری طور پر واقف ہونا چاہیے کہ یہ خزانہ ہے کیا ؟ کس طرح اس کو استعمال کیا
جاسکتا ہے؟ پھر اگر آپ نماز پڑھیں گے تو آپ کی نماز کا رنگ بدل جائے گا۔وہ بات جو میں کہتا ہوں کہ
اپنے اندر محبت الہی پیدا کریں وہ اس طرح نماز میں پیدا ہوگی کہ آپ نماز سے پہلے تعارف تو حاصل کریں
کہ یہ کیا کہتی ہے، کیا اثر کرتی ہے، ہم سے کیا چاہتی ہے، ہمیں کس طرف لے کر جاتی ہے، کن کن مواقع پر
19
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کام آتی ہے کس طرح کام آتی ہے میں نے ان
کو سمجھایا کہ میں اس وقت إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِين
کے دودو پہلو آپ کے سامنے رکھ دیتا ہوں اگر آپ ان کو سمجھ لیں تو یہی آپ کے لئے کفایت کر جائیں گے۔إِيَّاكَ نَعْبُدُ میں ایک دعا کے رنگ میں یہ پیغام ہے کہ اے خدا! ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے
ہیں اور تیری ہی عبادت کرنا چاہتے ہیں۔اس کے اندر دونوں پہلو آ جاتے ہیں۔نَعْبُدُ میں ایک مستقبل کا
پہلو ہے کہ ہم تیری ہی عبادت کریں گے ہم نے فیصلہ کر لیا ہے اور کسی کی عبادت نہیں کریں گے۔یعنی ہم یہ
چاہتے ہیں کہ تیرے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔دوسرا پہلو ہے تیرے سوا کسی کی عبادت نہیں کرتے۔اس
کے نتیجہ میں کیا ہوتا ہے؟ اس کے نتیجہ میں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ عبادت کا حق تو ہم ادا نہیں کر سکتے ، ہم
کمزور ہیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ عارفانہ نکتہ بیان فرمایا ہے کہ مومن کا دماغ اس
طرف چلا جاتا ہے کہ یہ نماز تو ہم سے کھڑی نہیں ہوتی۔کئی قسم کے تفکرات اور کئی قسم کے خیالات دل کو گھیر
لیتے ہیں، کئی اور کام ہوتے ہیں جن کے کرنے کی جلدی ہوتی ہے توجہ اس طرف پھر جاتی ہے۔کئی ظاہری
دلچسپیاں ہیں جو بت بن کر سامنے کھڑی ہو جاتی ہیں۔انسان ایک مصیبت میں مبتلا ہو جاتا ہے کہ نماز میں
توجہ کیسے قائم رکھے؟ تو معاً اس کا جواب یہ دیا ایاکَ نَستَعِينُ اے ہمارے آقا مد د بھی تو تجھ سے ہی
چاہتے ہیں اور ہمیشہ تجھ سے ہی چاہیں گے، کسی اور کی طرف دھیان نہیں دیں گے اور مدد کے لئے نہیں
پکاریں گے۔اس لئے اگر ہم اپنے خلوص دل کے ساتھ تیری عبادت پر قائم ہونا چاہتے ہیں، تو پھر اے
ہمارے معبود ! تو مالک اور با اختیار ہے۔ہم تو مالک اور بااختیار نہیں۔ہم ابھی کہہ آئے ہیں کہ تو ہی مالک
ہے تیرے سوا کوئی مالک نہیں تو پھر اے خدا ہمیں عبادت کی توفیق عطا فرما۔مدد بھی تجھ سے ہی مانگتے ہیں۔تو
ہماری گرتی ہوئی نمازوں کو کھڑا کر دے۔تو ہمارے ڈوبتے ہوئے دلوں کو حوصلہ دے اور اپنی عبادت کے
تقاضے پورے کرنے کی توفیق بخش۔ایساكَ نَعْبُدُ کی دعا کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ہم نے تو اب صرف تیری
عبادت کرنی ہے۔باقی سب جھوٹے خدا ہیں ، ہم نے ان کو چھوڑ دیا ہے۔کوئی بت باقی نہیں رہنے دیا، کسی
دوسری چیز کا کوئی سہارا نہیں ڈھونڈا۔اب ہم جائیں تو کہاں جائیں۔ہم تو مشکل میں پڑے ہوئے ہیں۔ہمیں تو مصیبتیں لاحق ہیں۔اب تیرے سوا ہمارا کون ہے؟ ہم تجھے چھوڑ کر کہاں جائیں؟ جب ہم تیری ہی
عبادت کرتے ہیں اور تیرے سامنے جھکتے ہیں تو پھر ہماری ضرورتوں کو بھی تو ہی پورا فرما۔اس کے لئے یہ دعا
ساتھ ہی سکھا دی ایاک نَسْتَعِينُ ہم تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔اب غور کریں کہ یہ دعا جب دوسری شکل
اختیار کرتی ہے یعنی إِيَّاكَ نَعْبُدُ کے بعد اِيَّاكَ نَسْتَعِین میں ڈھل جاتی ہے تو زندگی کی کون سی مشکل
مشعل راه جلد سوم
20
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
ہے جس پر یہ دعا چسپاں نہیں ہوتی ؟ کوئی بیماری لاحق ہو، کوئی مشکل در پیش ہو، سفر میں حضر میں کوئی مصیبت
پیش آجائے۔مثلاً چلتے چلتے موٹر خراب ہو جائے تب بھی آپ ايَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ کی دعا کے
ذریعہ مسائل حل کر اسکتے ہیں۔کوئی عزیز بیمار ہو، ایمانی کمزوری کا ڈر ہو، مالی مشکلات کا سامنا ہو کسی کی ترقی
کی راہ میں رکاوٹیں حائل ہوں، مقدمات کے مسائل دامن گیر ہوں، کئی قسم کی پریشانیاں ہیں جو ہزار رنگ
میں انسان کو گھیر لیتی ہیں۔غرض کوئی مشکل ہو یا مصیبت پیش آجائے ہر موقع پر ایک رنگ میں انسان کو گھیر
لیتی ہیں۔غرض کوئی مشکل ہو یا مصیبت پیش آجائے ہر موقع پر ایک عبادت گزار کی نجات کی راہ ایاک
نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں موجود ہے۔تا ہم اس دعا کے دو پہلو ہیں اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی دعا کا حق دار انسان تب بنتا ہے جب وہ پہلے ایاک
نَعْبُدُ کا حق ادا کرے۔اگر یہ بات ہی جھوٹی ہو کہ ہم خدا کی عبادت کرتے ہیں تو پھر ايَّاكَ نَسْتَعِینُ کی
دعا بھی جھوٹی ثابت ہو گی۔ان دونوں کا آپس میں ایسا گہرا واسطہ ہے اور ان میں ایک ایسا گہرا ربط ہے اور
ایسا پختہ تعلق ہے کہ ایک کی طاقت سے دوسری چیز طاقت پکڑتی ہے۔اگر کوئی انسان عبادت واقعۂ خدا کی
کرتا ہے اور کسی کی نہیں کرتا تو پھر وہ حقیقتاً غیر اللہ سے مستغنی ہو جاتا ہے۔ایسی صورت میں پھر یہ سوال ہی
پیدا نہیں ہوتا کہ ایساكَ نَسْتَعِین کی دعا کبھی ناکام ہو جائے۔یہ ناممکن ہے کہ ایسے انسان کی پکار سنی نہ
جائے۔یہ وہ بندے ہیں جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے الیس اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کہ ہاں میرے
بندے تو میرا بندہ بن گیا۔میں نے تجھے اپنا بندہ بنا لیا۔اب تو میری مدد مانگتا ہے۔تو تجھے میرا یہ جواب ہے
کہ کیا اللہ اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ہے۔جب تو نے اپنے لئے مجھے کافی سمجھا تو میں بھی تیرے لئے کافی
ہوکر بتاؤں گا۔یہ وہ مقام ہے جس پر پہنچ کر انسان تمام قسم کے فکروں سے آزاد ہو جاتا ہے۔تمام خوفوں سے
بالا ہو جاتا ہے۔وہ اہل اللہ بن کر خدا کے فضل کے ساتھ اور اس کی رحمت کے سایہ میں زندگی بسر کرنے لگ
جاتا ہے اور انہی کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (سورة يونس : 63)
جب کچھ بندے میرے دوست بن جاتے ہیں ، عبادت کے رستہ سے داخل ہوتے ہیں اور میری
دوستی کی راہوں پر چلتے ہوئے مجھ تک پہنچ جاتے ہیں، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس وقت ان کو دعائیں کرنے
یعنی ہر بات میں مجھے پکارنے کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔اُن کا سارا وجود اور اُن کی ساری زندگی بکار بن چکی
ہوتی ہے۔فرمایا:-
مشعل راه جلد سوم
21
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
کسی حالت میں بھی کبھی ان پر خوف غالب نہیں آتا کیونکہ خوف بھی ایک غیر اللہ ہے۔کسی حالت میں
غم ان پر غالب نہیں
آتا کیونکہ غم بھی غیر اللہ ہے اور وہ غیر اللہ سے پاک ہو چکے ہوتے ہیں۔پس ہر عبادت کو اللہ تعالیٰ کے لئے خاص کرنے کا یہ مفہوم ہے جو سورہ فاتحہ ہمیں سکھاتی ہے۔اس
لئے جب سورہ فاتحہ کو آپ غور سے پڑھیں گے تو ان سات آیات میں صرف ایک مضمون نہیں بلکہ معرفت
کے لامتناہی سکتے آپ پر کھلیں گے اور ایک نہ ختم ہونے والا روحانی خزانہ آپ کو مل جائے گا۔اس لئے اسے
غور سے پڑھیں، محبت کے ساتھ پڑھیں، پیار کے ساتھ پڑھیں، اسی کا نام الہی محبت ہے۔اسی کے نتیجہ میں
آپ کے دل خدا تعالیٰ کے فضل سے پاک اور صاف کئے جائیں گے۔اسی کے نتیجہ میں آپ کو ابدی زندگی
عطا ہوگی اور جنت ملے گی، جس کا ذکر ان آیات میں ہے جو میں نے اس خطبہ کے شروع میں پڑھی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :-
وَ سَارِعُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِنْ رَّبِّكُمُ وَ جَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمواتُ وَالْأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ۔(ال عمران: 134 )
فرماتا ہے سَارِعُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِن رَّبِّكُم اپنے رب کی طرف سے نازل ہونے والی مغفرت کی
طرف ہم تمہیں بلا رہے ہیں ، دوڑتے ہوئے چلے آؤ۔اس مغفرت کے نتیجہ میں تمہیں کیا ملے گا؟ فرمایا ایسی
جنت ملے گی عرضُهَا السَّمواتُ وَالاَرضُ جس کا محیط آسمانوں اور زمین کے محیط کے برا بر ہے کوئی حصہ
اس سے باہر نہیں ہے، یہ ایک جنت ہے جو جغرافیائی قیود سے آزاد ہے، تم جس جگہ ہو جہاں جاؤ وہ جنت
تمہارے ساتھ ساتھ چلے گی اور تم اس جنت کے سائے سے نکل ہی نہیں سکتے۔یہ ہے پیغام اللہ تعالیٰ کا اپنے
بندوں کے لئے کہ دوڑے آؤ مغفرت کی طرف اور اس جنت کی طرف جس سے تم باہر نہیں جاسکتے۔اس میں ایک مومن کے لئے کتنا عظیم الشان پیغام ہے جو بظاہر ایک ملک سے ہجرت کر کے کسی
دوسرے ملک میں جاتا ہے جیسا کہ میں نے اس خطبہ کے شروع میں کہا تھا کہ آپ اپنی جنتیں ساتھ لے کر
آئے تھے۔جب خدا کی خاطر نکالے گئے تو یہ نہیں ہوا کہ اپنی جنتیں پیچھے چھوڑ کر آ گئے ہوں بلکہ خدا کی رحمت
کی جنتیں آپ کے ساتھ چلتی ہیں اور یہ جنت ان معنوں میں ہے کہ اس کے بعد آپ کو مشکلات پیش نہیں
آئیں گی اور اس جنت کی تشریح خدا تعالیٰ نے خود فرما دی ہے۔فرماتا ہے یہ جنت کیا ہے؟ یہ جنت اللہ تعالیٰ
کی خاطر قربانی کی لذتیں حاصل کرنے کی جنت اور خدا تعالیٰ کی رضا میں مزہ اُٹھانے کی جنت ہے۔ایسے
مشعل راه جلد سوم
22
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
لوگوں پر آزمائشیں بھی آئیں تب بھی یہ جنت ان سے کوئی چھین نہیں سکتا۔چنانچہ فرماتا ہے :-
الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَ الضَّرَّاءِ وَ الكَظِمِينَ الغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ
(ال عمران: 135 )
یہ وہ لوگ ہیں جن پر تنگی آئے یا آسائش آئے ، آسانی پیدا ہو یا مشکل پیش آجائے یہ خدا کی راہ میں
خرچ کرنے پر ایسا مزہ اٹھاتے ہیں کہ پھر اس مزہ کو چھوڑتے ہی نہیں۔دنیا میں ہر قسم کی کیفیت سے گذر
جائیں گے لیکن یہ جنت ان سے کوئی نہیں چھین سکتا کیونکہ وہ اللہ کی خاطر قربانی کرتے ہیں اور اسی کی رضا کی
خاطر ہر دوسری چیز کو فدا کر دیتے ہیں۔پس ایسے لوگ مشکل آئے تب وہ خدا سے راضی اور خدا ان سے
راضی۔آرام آئے تب بھی وہ خدا سے راضی اور خدا ان سے راضی۔جیسا کہ حضرت مصلح موعودنو راللہ مرقدہ
کے اس شعر سے ظاہر ہے جسے میں بار ہا پہلے بھی دوستوں کو سنا چکا ہوں۔بہت ہی پیارا شعر ہے آپ اپنے
رب سے عرض کرتے ہیں ؎
ہو فضل تیرا یا رب یا کوئی ابتلا ہو
راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تری رضا ہو
اب ہم تیرے وہ بندے بن چکے ہیں اور ہمیشہ کے لئے تجھ سے وابستہ ہو چکے ہیں۔اب تو فضل لے
کر آئے تب بھی ہم تجھ سے راضی ہیں اور کوئی ابتلا اور مشکل آئے تب بھی ہم راضی ہیں۔یہ وہ جنت ہے
جس كا ذكر عَرْضُهَا السَّموات والارض میں کیا گیا ہے کہ وہ آسمانوں اور زمین پر محیط ہے۔ایسے
بندے ارضِ خاکی پر رہیں یا آسمانوں پر اُڑنے لگیں یہ جنت اب ان کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑے گی۔کوئی
مشکل ان سے یہ جنت چھین نہیں سکے گی۔کوئی آسانی ان سے یہ جنت چھین نہیں سکے گی۔اس جنت کو پانے
کے بعد پھر وہ ان لوگوں کو جنہوں نے ان کو دکھ دیئے ہوتے ہیں یا جن کے ہاتھوں انہوں نے مصائب
اٹھائے ہوتے ہیں اُن کے متعلق بھی اُن کی رائے بدل جاتی ہے۔اُن کے دل میں انتقام باقی نہیں رہتا اور
کوئی نفرت کا جذ بہ نہیں رہتا۔فرماتا ہے :-
وَ الْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَ الْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ
یہ اصحاب جنت ایک عظیم الشان انقلابی کیفیت پیدا کر جاتے ہیں اور وہ کیفیت یہ ہے وَ الْكَظِمِينَ
الغَيْظ ان کو شدید غصہ آئے تو اس کو دبانے لگ جاتے ہیں۔وہ کہتے ہیں اے خدا! ہمیں تو مل گیا ہے تو اب
شکوہ کس بات کا اور غصہ کس سے۔اگر غیر نے ہمیں بتلائے مصیبت کیا اور اس کے نتیجہ میں ہمیں تو مل گیا
23
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اور تیرا فضل نصیب ہو گیا تو پھر تظمین والی کیفیت تو ہمارے مقدر میں آگئی ، اب تو ہمیں غصہ برداشت
کرنا پڑے گا۔وَ الْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ جنہوں نے اُن کو دکھ دیے ہوتے ہیں اُن سب کو معاف کر دیتے
ہیں۔غالب کہتا ہے۔سفینہ جب کہ کنارے پر آ لگا غالب خدا سے کیا ستم و جورِ ناخدا کہیے
یہ ایک ناقص اظہار ہے اسی مضمون کا لیکن وہ ایک کامل اظہار ہے قرآن کریم کی آیت میں جس کی
طرف میں آپ
کی توجہ مبذول کروارہا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب یہ لوگ اپنے خدا کو پالیتے ہیں اور
انہیں جنتیں نصیب ہو جاتی ہیں تو مصائب والم کی یادیں ان کے دلوں میں تلخی پیدا نہیں کرتیں۔ان مشکل
را ہوں کی یاد میں جن سے گذر کر یہ میری رضا کی جنت میں داخل ہوئے ہوتے ہیں ان کو بد دعائیں دینے پر
آمادہ نہیں کیا کرتیں۔وہ دعائیں دیتے ہیں ان لوگوں کو بھی جنہوں نے ان کو دکھ پہنچائے تھے اُن کے لئے
بھی خیر کے سوا اُن کے دل سے کچھ نہیں نکالتا۔اپنے ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے دعائیں کریں
پس آج کا پیغام میرا یہی ہے کہ ہمارا وہ ملک جس کے دکھوں کے ستائے ہوئے آپ لوگ یہاں
آئے تھے جب خدا کی رضا آپ کو حاصل ہو گئی ، جب اللہ نے اپنے پیار کی جنت آپ کو عطا کر دی تو اس کی
بخشش کے لئے ، اس کی ترقی کے لئے اور اُس کے استحکام کے لئے دعائیں کریں۔اس کے سوا اپنے
دل میں کچھ نہ رکھیں۔کیونکہ خدا آپ سے یہ توقع رکھتا ہے کہ جب تم نے خدا کی رضا پالی تمہیں خدا کا پیارمل
گیا تو پھر اس کے بعد کسی کا شکوہ کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔تم ان لوگوں کو معاف کر دو، ان سے محبت کا سلوک
کرو۔ان کے لئے دعائیں کرو اور دعا کرو کہ یہ محروم بھی تمہارے ساتھ مل کر الہی جنتوں میں داخل ہو
جائیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے میرے بندو! اگر تم دکھ دینے والوں کو معاف کر دو گے تو میں تمہیں ضمانت
دیتا ہوں وَ اللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ایسے احسان کرنے والوں سے اللہ بہت ہی محبت کرتا ہے تمہیں اللہ
کی محبت کا مقام نصیب ہو جائے گا جو رضائے الہی کا بہت ہی پیارا اور آخری مقام ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں میں رہیں اور
خدا کی محبت اور پیار کی نظریں ہم پر پڑتی رہیں ہم جس حال میں اور جس ملک میں رہیں رضائے باری اور
محبت الہی کی جنت ہمیں حاصل رہے اور یہ جنت ہم سے کوئی چھین نہ سکے۔مطبوعه روز نامه الفضل 31 اکتوبر 1983ء)
مشعل راه جلد سوم
24
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی