احمدی آرکیٹکٹس اور انجینئرز کے سالانہ کنونشن سے خطاب

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
25
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
احمدی آرکیٹکٹس اور انجینئر ز کے سالانہ کنونشن سے خطاب
فرمودہ 14 اکتوبر 1982ء
آپ احمدیت کی ایک علمی شاخ کا سرمایہ ہیں
سبقت لے جانے کی کوشش اور عزم
احمدی آرکیٹکٹس کو ایک لازوال دولت نصیب ہے
حمدیانتداری اور تقویٰ کے معیار کو بلند کریں
سائنس ، یورپ اور سچائی
آپ آج اس سچائی کے نمائندے ہیں جو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی ہے
حمدی جماعت احمدیہ کو ہر علم کے میدان میں سینکڑوں عبدالسلام پیدا کرنے پڑیں گے
ہے ہے
دین کی غیرت آج صرف جماعت احمدیہ سے وابستہ ہے
ماحول سے Ideas سیکھیں
زندگی وقت کے ایک با مقصد مصرف کا نام ہے
سائنسدانوں کے حالات پڑھیں

مشعل راه جلد سوم
26
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
27
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-
احمدی آرکیٹکٹس اینڈ انجینئر زایسوسی ایشن کے ساتھ میرا جو تعلق ہے، وہ رپورٹ میں بیان کر دیا گیا
ہے۔ذاتی حیثیت سے ان معنوں میں کہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس ایسوسی ایشن کے
آغاز ہی سے اس کے کاموں سے میرا تعلق پیدا کروا دیا تھا اور اس کو منظم کرنے کی ذمہ داری بھی مجھ پر ڈالی
تھی۔اس کے بعد جب یہ سوال پیش ہوا کہ اس کا سر پرست کون ہوگا تو حضور نے میرا ہی نام بطور سر پرست
منظور فرمایا۔اس لئے مجھے یہ خوشی ہے کہ آپ سب کے ساتھ دوبارہ ملنے کا موقع مل رہا ہے۔قبل ازیں جب بھی میں نے اجلاسوں میں آپ کے ساتھ شرکت کی ، میں آپ سے مل کر اور آپس میں
تبادلہ خیالات کے نتیجہ میں بہت ہی لطف اندوز ہوتا رہا۔آپ احمدیت کی ایک علمی شاخ کا سرمایہ ہیں
کیونکہ احمدیت کی ایک علمی شاخ کا آپ سرمایہ ہیں۔آپ کا ذہن اگر زیادہ بیدار اور متحرک ہوگا
اور ایسی خدمت سرانجام دینے کی کوشش کرے جو فن کی بھی خدمت ہو اور دین کی بھی۔ذات کی بھی خدمت
ہو اور بحیثیت جماعت بھی کارآمد ثابت ہو تو زندگی کا ایک بہت بڑا مقصد آپ کو حاصل ہو جائے گا۔یہی وہ
اغراض تھیں جن کے لئے ہم مل جل کر ایک دوسرے کے مشورہ کے ساتھ بات کو آگے بڑھاتے رہے۔بعض
پہلوؤں سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی خوشکن نتائج نکلے ہیں۔مثلاً ہمارے انجینئر ز اور آرکیٹکٹس میں
جذبہ اور خلوص تو ماشاء اللہ پہلے بھی تھا لیکن کوئی ایسی تنظیم نہیں تھی جس کی بدولت وہ اپنے فن کو دین کی
خدمت میں پیش کر سکتے۔چنانچہ اس تنظیم کی وساطت سے اب آپ کو یہ موقع ملا کہ جماعت میں جو کام بھی
آپ کے فن سے تعلق رکھنے والے پیش آئے ان میں آپ نے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت ہی

28
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
پُر خلوص حصہ لیا اور جس کی استعداد میں جو کچھ بھی تھا وہ اس نے بڑی خوشی اور بشاشت کے ساتھ پیش کیا اور
جماعت کا یہ احسان سمجھا کہ اس نے اس خدمت کو قبول کیا۔دین کی خدمت کی یہی وہ روح ہے جو قبول ہوتی
ہے۔اس روح کے سوا کوئی روح قبولیت کے لائق نہیں ہوتی۔چنانچہ اس پہلو سے اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ انجینئر زایسوسی ایشن نے بہت ہی اعلیٰ اور پیاری روایات قائم کی ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء
اللہ تعالیٰ یہ روایات پھیلتی چلی جائیں گی اور دوام بھی اختیار کریں گی۔سبقت لے جانے کی کوشش
کچھ اور پہلو ہیں جو ہم میں سے ہر ایک کے پیش نظر رہنے چاہئیں۔ان میں سے ایک چیز انفرادی
کوشش یعنی اس بات کی کوشش کہ میں اپنے فن کو خوب چمکاؤں گا اور اپنے دوسرے ساتھیوں پر خواہ وہ
مسلمان ہیں یا غیر مسلم سبقت لے جاؤں گا۔یعنی اپنے فن کے دوسرے ساتھیوں سے آگے نکلنے کی کوشش
کروں گا۔ایک یہ مقصد بھی تھا جس کو بار بارا جلاسوں میں پیش کیا جاتا رہا۔اس پہلو سے کوئی نمایاں کام
سامنے نہیں آیا اور کوئی نمایاں نام سامنے نہیں آیا۔یعنی جد و جہد اس رنگ میں ہو کہ اپنے فن میں دوسرے
ہمعصر ساتھیوں سے آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے۔یہ وہ چیز ہے جو ہماری جماعت کا امتیازی نشان ہونا
چاہیے اور اس کی طرف میں خود بھی جہاں تک میرا بس چلا بار بار توجہ دلا تارہا اور حضرت خلیفة المسیح الثالث
نے اپنے خطابات میں بھی احمدی انجینئروں سے جو توقع ظاہر فرمائی وہ اسی نوعیت کی تھی اس لئے اس پہلو
سے متعلق میں چند باتیں پھر آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعائیں ہماری دولت ہیں
احمدی انجینئر کو ایک ایسی دولت حاصل ہے جو دنیا کے کسی اور انجینئر کو حاصل نہیں۔احمدی آرکیٹکٹ
کو ایک ایسی دولت نصیب ہے جو دنیا کے اور کسی آرکیٹکٹ کو نصیب نہیں۔اس دولت میں سرفہرست
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی دعائیں ہیں۔آپ نے اپنے متبعین کے حق میں جود عائیں کیں اور
جن نیک توقعات کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے خوشخبریاں پا کر آئندہ آنے والوں کے لئے خوشخبریاں دیں، وہ
اس نوعیت کی ہیں کہ احمدی کسی بھی فن سے تعلق رکھتا ہو، وہ ان دعاؤں کے سہارے اپنے باقی ساتھیوں سے

مشعل راه جلد سوم
29
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
آگے بڑھنے کی طاقت رکھتا ہے۔گو ہر شخص کی استعداد میں الگ الگ ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں لیکن میں
یقین رکھتا ہوں کہ برابر استعدادوں کے باوصف اگر ایک احمدی کوشش کر رہا ہو اور اس کا ساتھی بھی کوشش کر
رہا ہو تو احمدی ان دعاؤں کے طفیل اپنے ساتھی کی نسبت زیادہ قوت اور تیزی کے ساتھ آگے بڑھ سکتا ہے
کیونکہ دوسرے کے مقدر میں یہ خوش بختی ابھی نہیں آئی۔دیانتداری اور تقویٰ کے معیار کو بلند کریں
ا
دوسرے میں پہلے بھی بار بار یہ اظہار کر چکا ہوں کہ اگر احمدی دیانتداری اور تقویٰ کے معیار کو بلند
کرے اور جس جگہ بھی وہ متعین ہے وہاں اپنے فن میں دیانتداری کا مظاہرہ کرے اور اپنے انتظام میں
دیانتداری کو مدنظر رکھے تو اس سے بھی اس کو ایک چلا ملے گی کیونکہ تقویٰ سے ایک نور پیدا ہوتا ہے۔تقویٰ
ہی روشنی کا دوسرا نام ہے۔تقویٰ کے نتیجہ میں انسانی قومی میں عدل پیدا ہوتا ہے اور نشو ونما کے لئے قومی کا
عدل ضروری ہے۔سچائی اور انصاف کو ہم تقویٰ بھی کہہ سکتے ہیں۔ان کا نام عدل بھی ہے اور جب بھی کوئی
نظام اعتدال پر آجائے تو اس میں نشو ونما کی قو تیں پیدا ہو جاتی ہیں۔چنانچہ سچائی کے نتیجہ ہی میں سائنس نے
ترقی کی ہے۔جھوٹا دماغ سائنس میں ترقی نہیں کرسکتا۔سائنس کی بنیاد اور سائنسی ترقی کے دروازہ میں داخل ہونے کی پہلی شرط یہ ہے کہ انسان دنیا کے
پیمانے میں متقی ہو جائے۔دنیا کے پیمانے میں متقی کی تعریف بعض پہلوؤں سے تو مختلف ہوتی ہے لیکن
بنیادی طور پر وہی ہے جو عام طور پر سمجھی جاتی ہے یعنی انسان سچ بولے۔وہ خوش فہمیوں میں مبتلا نہ ہو۔تصورات کی دنیا میں نہ رہے۔کہانیوں میں بستا نہ ہو بلکہ واقعات اور سچائیاں اس کی انگلی پکڑ کر جس طرف
لے جائیں خواہ طبیعت چاہے یا نہ چاہے وہ اس طرف چلا جائے۔یہ عام انسانی تقوی کی تعریف ہے۔چنانچہ قرآن کریم نے اسی تعریف کو بالآخر ہدایت کا ذریعہ قرار دیا ہے۔قرآن کریم میں تقویٰ کی جو پہلی
تعریف ملتی ہے بلکہ اپنے مقام کے لحاظ سے بھی پہلی ہے۔یہ ایسی تعریف ہے جو تمام انسانوں کے درمیان
مشترک ہے۔یعنی
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقره: 3)
یہ ہدایت صرف متقیوں کے لئے ہے۔اگر متقیوں سے مراد مذہبی تعریف لی جائے تو ان کے لئے
ہدایت کا کیا مطلب ہے وہ تو پہلے ہی ہدایت یافتہ ہیں۔پس اس کے معنی یہ ہیں کہ یہاں عام تقویٰ کی

مشعل راه جلد سوم
30
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
تعریف مراد لی گئی ہے۔یعنی وہ لوگ جو سچائی کی پیروی کرنا جانتے ہوں جن کا مزاج ایسا ہو کہ وہ جھوٹ کی
پیروی نہ کریں گے۔ظن کی پیروی نہیں کریں گے بلکہ سچائی کے پیچھے چلیں گے خواہ وہ ان کو کسی طرف لے
جائے۔اس پیروی کے نتیجہ میں ان
کو کسی چیز کا کوئی خوف نہیں ہوگا۔یہ متقی ہیں اور جو اس قسم کا متقی ہو اللہ تعالیٰ
اس سے وعدہ کرتا ہے کہ اس کو دینی اصطلاح میں بھی منتقی بنایا جائے گا اور اس کے لئے تمام شکوک دور کئے
جائیں گے اور تمام یقین کی راہیں اس کے لئے کھول دی جائیں گی۔لَا رَيْبَ فِيهِ سے بھی اس تعریف کی
تصدیق ہوتی ہے۔ریب ظن کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے علم کے نتیجہ میں پیدا نہیں ہوتا۔تو فرمایا جو تقی ہیں وہ تو
بات ہی علم کی بناء پر کرتے ہیں، سچائی کی پیروی کرتے ہیں۔ان کے لئے ریب کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا۔ریب والے تو وہ ہیں جو خیالی تصورات کی دنیا میں بسنے والے لوگ ہوتے ہیں ان کے لئے ہر طرف
اندھیرے ہی اندھیرے ہیں اور شک ہی شک ہیں۔پس یہ وہ بنیادی تعریف ہے جس کی طرف قرآن کریم ہماری راہ نمائی کرتا ہے اور اگر تقویٰ کی یہ
تعریف احمدی کے اوپر صادق آجائے تو اس کا دماغ روشن ہو جاتا ہے۔اسی تعریف میں اس سچائی کی خاطر
قربانی کا مادہ بھی داخل ہو جاتا ہے۔کیونکہ جو سچائی کی پیروی کرنا جانتا ہے وہ اس بات سے بے پرواہ ہو جاتا
ہے کہ دنیا کیا کہے گی اور کیا سمجھے گی۔اس کے نتیجہ میں اس کے اندر ایک جرات پیدا ہوتی ہے۔کہانیوں میں
بسنے والے کے دل میں کبھی جرات پیدا نہیں ہوتی۔جو خود ظنوں میں مبتلا ہو وہ آخر کس بات کے لئے جرات
کے ساتھ قربانی کرے گا۔چنانچہ یورپ کی سائنس کی تاریخ کا آپ مطالعہ کریں تو پتہ لگتا ہے کہ وہ ساری کی
ساری قرآن کریم کی اس ابتدائی آیت کی سچائی کی دلیل ہے۔سائنس، یورپ اور سچائی
احیائے نو کا وہ دور جس میں یورپ داخل ہوا اس میں سائنسدان وہی تھا جو سچ کو سچ کہنا جانتا تھا اور اس
بات سے بے پرواہ ہو کر کہ دنیا کیا کہتی ہے وہ سچ کو سچ کہتا تھا۔یورپ کی تاریخ میں ایسے کئی سائنسدان گزرے ہیں جن کو سچائی کے الزام میں آگ میں زندہ جلا دیا
گیا۔اس جرم میں کہ انہوں نے کائنات میں جو دیکھا وہی بیان کیا۔نتیجہ یہ نکلا کہ جس طرح مذہبی طور پر
Persecution یعنی ایذاء رسانی کی جاتی ہے اس طرح یورپ میں ایک لمبا عرصہ سائنسدان کی
Persecution کی گئی ہے۔اس کو خوفناک سزائیں دی گئیں۔خواہ وہ عملی سائنس سے تعلق رکھتا تھا یا فلسفہ

مشعل راه جلد سوم
31
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
کی سائنس سے تعلق رکھتا تھا اس کو اپنے نظریات کی بڑی بھاری قیمت دینی پڑی۔اس میں تمام مذاہب کے
ماننے والے مشترک تھے۔یہ ایک عجیب تضاد تھا کہ اس وقت مذہب کے نام پر جھوٹ اکٹھا ہو گیا تھا اور
لامذہبیت کے نام پر سچائی ایک طرف نظر کر الگ ہو گئی تھی اور اللہ کی تقدیر نے یہ فیصلہ کیا کہ مذہب کے نام پر
جھوٹ کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔خواہ مذہب کا نام کتنا ہی پیارا کیوں نہ ہو اور لامذہبیت کے نام پر سچ پرورش
پائے گا۔خواہ لامذہبیت کیسی ہی بُری کیوں نہ دکھائی دے۔چنانچہ سچائی کی طاقت سے لامذہبیت وہاں جیتی
ہوئی نظر آتی ہے اور مذہب شکست کھا تا ہوا نظر آتا ہے کیونکہ اہل مذہب دکھ دینے والے بن گئے اور بظاہر
جولا مذہب کہلا رہے تھے وہ دکھ سہنے والے بن گئے تھے۔چنانچہ یہودیوں نے بھی اس سلسلہ میں قربانیاں
دیں ،عیسائیوں نے بھی دیں۔سچائی کی خاطر صرف سائنٹسٹ کو قربانی نہیں دینی پڑی۔ہر علم کے شعبہ کو قربانیاں دینی پڑیں۔Spinoza ایک مشہور جرمن فلاسفر ہے اس نے جب یہ دیکھا کہ اس کے ایک ساتھی کو محض سچائی کے جرم
میں دکھ دیا گیا یہاں تک کہ اس نے خود کشی کر لی تو اس نے واقعات کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان باتوں
کا اظہار شروع کر دیا جو اس کے نزدیک کچی تھیں۔ان میں بہت سی ایسی باتیں ہیں جو یہودیت کے خلاف
اور اسلام کے حق میں ہیں۔چنانچہ اس نے ایسے بہت سے تصورات پیش کئے جن کا تعلق یہودیت سے ہے
نہ عیسائیت سے بلکہ اسلام سے ہے لیکن اس بیچارے کو پتہ نہیں تھا کہ میں یہ کیوں کہ رہا ہوں اور کیا کہہ رہا
ہوں۔صرف
متقی تھا اپنی تعریف کے اندر۔چنانچہ اس نے اعلان کیا کہ یہ ناممکن ہے کہ خدا نے کسی ایک قوم کو
فضلوں کے لئے چن لیا ہو اور باقی سب دنیا والوں کو اس سے محروم کر دیا ہو۔گویا وہ
إِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ - (الفاطر:25)
کا ہی اعلان کر رہا تھا۔وہ یہ اعلان بھی کر رہا تھا کہ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ خدا تعالیٰ تجسم اختیار کر لے۔خواہ وہ کسی
شکل میں اس نے اختیار کیا ہو۔تو یوں بیک وقت وہ عیسائیت کے خلاف بھی کھڑا ہوا اور یہودیت کے
خلاف بھی لیکن خود نہیں جانتا تھا کہ میں کس کی تائید کر رہا ہوں۔چنانچہ اس پر دہریت کا الزام لگایا گیا، کیونکہ
دو خدا ہی وہ جانتے تھے۔یا عیسائیت کا تجسم خدا اور یاوہ خدا جو بنی اسرائیل کو باقی سب لوگوں پر فوقیت دے
رہا تھا اور سوائے ان کے کسی اور سے کلام ہی نہیں کرتا تھا۔پس اس الزام میں اس کو بلایا گیا اور اس کو دھمکی دی گئی۔یہودی بڑے لوگوں یعنی Synagogue
کے نمائندوں نے اس کو بلایا اور اس کو کہا کہ اب تمہارے پاس دو ہی رستے کھلے ہیں یا -Ex

32
مشعل راه جلد سوم
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
communication یعنی اخراج کی سزا قبول کر دیا تم ہمارے اندر رہو اور سچ بولنے سے باز رہو۔اس
نے جواب دیا میں سچ بولنے سے باز نہیں آسکتا اور کہا آپ جو مذہبی آدمی ہیں۔آپ نے ایک مذہبی لفظ بولا
ہے اس کا تلفظ غلط ہے۔میں تو یہاں تک سچ بولوں گا کہ آپ کو یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ اپنا تلفظ درست
فرمائیں۔آپ
کو بائبل کی اصطلاحوں کا تلفظ بھی نہیں آتا۔اس پر وہ یہودی راہنما اتنے مشتعل ہوئے کہ اس
کی نہایت خطرناک Ex-communication یعنی اخراج کی سزا کے آرڈر جاری کر دیئے۔اس زمانہ
میں یہودیت سے نکلنے کا مطلب یہ تھا کہ تمام دنیا میں یہ اعلان ہو جاتا تھا کہ اس کو ہماری ضمانت حاصل نہیں
رہی۔اس سے اب جو چاہو سلوک کرو۔چنانچہ اسے انتہائی ظلموں کا نشانہ بنایا گیا۔44 سال کی عمر میں وہ مر
گیا لیکن ایک قدم پیچھے نہیں ہٹا۔اس نے شدید مصیبتیں اٹھائیں لیکن سچائی کا جو جھنڈا اس نے ہاتھ میں پکڑا
تھا اس کو تا دم آخر بلند رکھا۔پس ابتدائی منزل میں سچائی ، دیانت اور تقویٰ ایک ہی چیز کے مختلف نام ہیں۔ان کے نتیجہ میں جرات
پیدا ہوتی ہے۔چنانچہ یورپ کے سارے سائنسدانوں کی مثالیں بتا رہی ہیں۔آخر کسی سچائی کی خاطر آگ
میں زندہ جل جانا کوئی معمولی بات تو نہیں لیکن وہ جلائے گئے اور جل گئے۔ایسے بھی سائنسدان ہوئے جن کو
Guillotine کے اوپر چڑھا دیا گیا۔فرانس میں ایک ایسا ہی سائنسدان تھا جس نے سچائی کا اظہار کیا اور
اس زمانہ میں بظاہر وہ معمولی معمولی باتیں تھیں لیکن چرچ نے اس کے خلاف بڑا شور ڈالا اور اس کو کہا تم باز
آجاؤ ورنہ مذہب تمہاری ان بے ہودگیوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔اس نے کہا نہیں برداشت کر سکتا تو تم اپنا
کام کرو میں اپنا کام کرتا ہوں۔تو اس کو Behead کیا گیا یعنی اس کا سر قلم کر دیا گیا۔اس پر ان کے ایک
ہمعصر شاعر نے لکھا۔فرانسیسی نظم ہے۔اس میں ایک شعر ہے۔وہ کہتا ہے کہ صدیوں میں ایک سر پیدا ہوتا
ہے۔اس کو چند لھوں میں اڑا دیا گیا۔اس صدی کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے لیکن یہ ایک المیہ نہیں ہوا۔ایسے
بیسیوں المیے ایک ایک یورپین ملک میں ہوئے ہیں۔غرض آپ (احمدی آرلیٹلٹس اور انجینئر ز ) کا مقام تو
اس سے بہت بلند ہے۔آپ تو آج اُس سچائی کی نمائندے ہیں جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
سچائی ہے۔کسی عام سائنس دان کی سچائی نہیں۔اس سچائی کے نمائندے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی سچائی ہے۔اس لئے آپ کی جراتیں مختلف اور بلند ہونی چاہئیں۔آپ کے اخلاق بلند ہونے
چاہئیں۔آپ کے اندر دیانت کے معیار بلند ہونے چاہئیں۔یہ چیزیں حاصل ہو جائیں تو آپ کو ایک روشنی

مشعل راه جلد سوم
33
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
ملے گی۔اس روشنی میں اگر آپ آگے بڑھیں گے تو یہ ناممکن ہے کہ آپ کا ہمعصر آپ
کا مقابلہ کر سکے کیونکہ وہ
سچائی کی اس روشنی سے محروم ہے جو آپ کو مل گئی ہے۔لیکن عجیب بد قسمتی ہے انفرادی دوڑ میں اسلام کی طرف
منسوب ہونے والے سارے فرقے پیچھے رہ گئے۔ایک ہم تھے جن پر اسلام کو امید تھی۔ایک عبد السلام تو
پیدا کیا۔لیکن ایک عبدالسلام سے تو بات نہیں بنتی۔جماعت احمدیہ کو ہر علم کے میدان میں سینکڑوں
عبدالسلام پیدا کرنے پڑیں گے۔اس وقت دنیا نے علمی میدان میں اسلام کو دکھ پہنچا کر ہم پر جو مظالم
ڈھائے ہیں اس کے انتقام کی کارروائی اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم ایک باغیرت قوم کی طرح علم کے ہر
میدان میں آگے بڑھیں۔( دین حق ) کی غیرت جماعت سے وابستہ ہے
( دین حق ) کی غیرت عملاً آج صرف جماعت احمدیہ سے وابستہ ہے۔اگر آپ نے یہ داغ نہ دھوئے
تو اور کوئی نہیں دھوئے گا۔جاپان عملاً ایک دہر یہ ملک ہے۔کوریا اعلانا بھی دہر یہ ہے۔ہانگ کانگ ایک
چھوٹی سی جگہ ہے اور یا وہ دہریہ ہے یا وہ ایسا بد مذہب ہے کہ اس کی کچھ سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا چیز ہے لیکن
تقویٰ کے پہلے مقام پر وہ ضرور قائم ہے۔یعنی سچ کو دیکھتے ہیں، سچ کو سمجھتے ہیں، اس کی پیروی کرتے ہیں اور
کوشش کرتے ہیں کہ اس کے نتیجہ میں انہیں کچھ حاصل ہو جائے۔نتیجہ یہ نکلا ہے کہ وہ بعد میں آئے لیکن
یورپ کی علمی Monopoly (مناپلی یعنی اجارہ داری کو توڑ بیٹھے ہیں۔ابھی میں یورپ کا سفر کر کے آیا
ہوں۔میں نے محسوس کیا کہ یورپ کو جاپان کی طرف سے شدید خطرات ہیں اور وہ جو مرضی کر لیں ان کی کوئی
پیش نہیں جارہی۔اسی طرح فارموسا بڑی تیزی سے آگے آرہا ہے۔ہانگ کانگ بڑی تیزی کے ساتھ آگے
آ رہا ہے اور یورپ اس کے سامنے خوفزدہ ہے کہ اب ہمارا کیا بنے گا۔زیورچ سوئٹزر لینڈ میں Intelligenia دانشور طبقہ کی ایک مجلس تھی۔اس میں بڑے بڑے مفکر مین
اور اہل علم لوگ آئے ہوئے تھے۔وہاں باتوں باتوں میں ضمناً کوئی سوال پیدا ہوا تو ایک آدمی نے کہا کہ
ہماری فلاں گھڑی جاپانی گھڑیوں کے معیار کی ہے۔میں نے اس کو کہا کہ یہی فرق ہے کہ اب آکر
Equation بدلی ہے۔ایک زمانہ تھا کہ جاپان کہا کرتا تھا کہ ہماری گھڑی سوئٹزر لینڈ کے مقابل کی ہے۔اب تم یہ کہہ رہے ہو کہ ہماری گھڑی جاپان کے برابر کی ہے۔لیکن اس کے باوجود قیمت اس کی زیادہ ہے۔

مشعل راه جلد سوم
34
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
جاپان والی کی قیمت کم ہے۔غرض علم کے ہر میدان میں جہاں وہ داخل ہوئے ہیں وہ آگے بڑھ گئے ہیں۔آج حکمت احمدیت کے سپرد ہوئی ہے
پس احمدی کیوں یہ کام نہیں کرتا۔نقالی علم میں بری
چیز نہیں ہے۔علم میں تو نقالی قابل تعریف ہے۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ کے لیے یتعلیم دی ہے۔الحِكْمَةُ ضَالَّةُ المُؤْمِن۔حکمت تو مومن کی گمشدہ چیز ہے۔وہ اس بات سے نہ شرمائے کہ میں کسی کی اچھی بات میں نقالی کیوں
کروں۔اچھی بات میں مومن نقالی کے لئے ہی پیدا کیا گیا ہے۔وہ یہ سمجھے کہ یہ میری چیز تھی۔کیسی عجیب
تعلیم ہے۔آگے بڑھنے کے لئے اکسیر کا حکم رکھتی ہے۔ایسے پیارے رنگ میں انگیخت کیا۔فرمایا کہ وہ
حکمت تو تمہاری چیز تھی۔خدا نے تو حکمت تمہارے ساتھ وابستہ کر دی تھی۔تم سے کھوئی گئی ہے۔تم بے پرواہ
ہو گئے ہو۔کسی اور قوم نے اختیار کر لی۔شرمندگی جو ہے وہ تو ہے لیکن چونکہ تمہاری اپنی چیز تھی اس کو لے لو
اس میں انقباض نہ کرنا یا تر و دنہ کرنا۔پس آج حکمت احمدیت کے سپرد ہوئی ہے۔آج اللہ کی آنکھ میں حکمت احمدیت کی لونڈی ہے۔اگر یہ
آپ کے ہاتھ سے نکلی ہے اور دنیا میں در بدر پھر رہی ہے تو جہاں ملتی ہے آپ اس کو حاصل کریں۔یہ آپ کی
ملکیت ہے۔لیکن آئندہ پھر غافل نہیں ہونا۔آئندہ اس کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا۔پھر یہ ہو کہ لوگ آپ
سے عاریہ حکمت مانگیں۔آپ کی حکمت کی خیرات کھائیں کیونکہ جس کی ملکیت ہے وہ حق رکھتا ہے کہ آگے
تقسیم کرے۔یہ تو نہیں کہ ملکیت آپ کی ہے اور ساری ملکیت گم شدہ ہو اور آپ ویرانوں میں در بدرگھومتے
پھرتے ہوں کہ کہیں سے میری گم شدہ چیز مل جائے۔یہ نقشہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہیں کھینچا
تھا۔نقشہ یہ تھا کہ تم مالک ہو۔اکثر صورتوں میں حکمت تم سے پھوٹ رہی ہے۔میں مان لیتا ہوں کہ کہیں ا گا
دگا کوئی اور حکمت میں تم سے آگے نکل جائے تو وہاں بھی میں تمہیں بتاتا ہوں کہ یہ تمہاری چیز ہی تھی۔غلطی ہو
گئی ہے تم سے غفلت ہوگئی ہے کہ وہ کسی اور کے قبضہ میں چلی گئی ہے۔غرض اگر احمدی انجینئر اپنے آپ کو اپنے دائرہ میں فعال کرے، احمدی آرکیٹکٹ اپنے دائرہ میں
فعال کرے تو روز بروز اس کے سامنے نئے سے نئے نقشے کھلتے جائیں گے۔سوچ کے نتیجہ میں نئی سے نئی
چیزیں پیدا ہوتی ہیں۔چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں ان میں نقالی شروع کریں۔خود چیز میں بنائیں اس سے پھر

مشعل راه جلد سوم
35
ارشادات حضرت
خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
تجربہ حاصل ہوتا ہے۔تجربہ سے پھر آہستہ آہستہ روشنی بڑھتی ہے۔پھر حوصلہ پاکر آگے بڑھے گا۔پھر نئی
چیزیں ایجاد کرے گا۔جتنا سامان پاکستان میں امپورٹ ہوتا ہے۔اگر احمدی انجینئر اپنی ذمہ داری ادا کرے
تو دوسرے ملکوں میں یہاں سے ایکسپورٹ ہونے لگے۔کیا وجہ ہے، آخر جاپان کو آپ کے اوپر خدا نے کونسی
فوقیت دی ہے کہ وہ نقالی کرے اور لوگوں کو اپنی نقالی پر مجبور کر دے۔کور یا نقالی کرے اور پھر دنیا کو اپنی نقالی
پر مجبور کر دے۔لیکن آپ نقالی کی بھی جرات نہ کریں۔قومی سطح پر یہ بہت خطرناک حالت ہے۔ہمارے ایک انجینئر نے ایک چھوٹی سی چیز بنائی ہے آج اس کا نمونہ مجھے دکھایا۔میرا دل بہت خوش
ہوا۔میں نے کہا چلو کسی نے آغا ز تو کیا۔ہمارے خلیق عالم صاحب فاروقی یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں
نے Dimmer میں کسی کی نقل اتاری ہے۔لیکن جس طرح جاپان کا شیوا تھا کہ نقالی کرتے تھے اور پہلے
سے بہتر بنا لیتے تھے۔ان کا بھی یہ دعوی ہے۔خدا کرے کہ سچا ہو کہ ہے تو یہ نقالی لیکن جن کی نقالی کی گئی ہے
ان سے اس لحاظ سے بہتر ہے کہ باقی فیوز ہو جاتے ہیں اور یہ فیوز نہیں ہوتا۔Dimmer ایک بڑی مفید
چیز ہے۔جس کو توفیق ہو بلکہ جس کو توفیق نہ بھی ہو وہ ضرور لے۔کیونکہ یہ خرچ بچاتا ہے پچپن روپے کا اگر
Dimmer مل جائے اور دو تین سال چلے تو کئی پچپن روپے اخراجات میں بیچا جائے گا۔اس سے دوطرح
سے بچت ہوتی ہے۔ایک تو یہ کہ مثلاً آپ کو پڑھنے کی لئے تیز بلب چاہیے۔لیکن عام روز مرہ کے کام کے
لئے تیز روشنی نہیں چاہیے۔تو آپ اگر Dimmer لگا لیں گے تو اپنی آنکھوں کے مطابق جتنی روشنی چاہیں،
وہ سہولت سے بنا سکتے ہیں۔زیرو واٹ سے شروع کر کے 500 واٹ تک روشنی آپ کے قبضہ میں آجاتی
ہے۔بعض کھانا ہلکی روشنی میں کھانا پسند کرتے ہیں وہ ہلکی روشنی کر سکتے ہیں۔بعض دفعہ گھر میں بیٹھے باتوں
کے دوران چائے کی پیالی پیتے ہوئے ہلکی روشنی پسند کرتے ہیں وہاں ہلکی روشنی کر سکتے ہیں اور جب پڑھنا
ہو تو اس کو تیز کر سکتے ہیں۔جب سونا ہو تو اس کو زیرو پر لے جائیں وہی Night Light بن جاتی ہے۔تو
کتنے اخراجات کی کمی ہے۔اور آج کل تو شاید اچھا بلب ہی 15-20 روپے کا آتا ہے۔اور اس سے بلبوں کا
فیوز ہو جانا بھی بند ہو جاتا ہے۔اور اس کے علاوہ ،سوائے اس کے کہ کوئی خاص بلب پاکستان میں بنتے ہوں
جنہوں نے ہر حالت میں فیوز ہونا ہے۔ان کی تو کوئی ضمانت نہیں لیکن اگر دنیا کے نارمل بلب ہوں تو
Dimmer سے ان کو فائدہ پہنچتا ہے۔کیونکہ بجلی کی رو میں Fluctuation یعنی اتار چڑھاؤ کا بہت سارا
بوجھ Dimmer اپنے اوپر لے لیتا ہے۔تو بہت سے فوائد ہیں۔یہ چیز چھوٹی سی ہے لیکن انشاء اللہ تعالیٰ جب عام ہوگی تو اس کا بہت فائدہ پہنچے گا۔شکر ہے کہ ایک

36
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
احمدی کو تو فیق ملی اور تھوڑ اسا قدم اٹھایا۔تھوڑے قدم آگے برکتوں کا موجب بنتے ہیں۔آپ
کو یہ تو کوئی نہیں
کہہ رہا کہ ایک دم موٹر کار بنانے لگ جائیں اور وہ بھی رولز رائس بنانی شروع کر دیں۔کیونکہ اس پر بڑا وقت
لگے گا۔لیکن اگر آپ ایک ٹائر بنانا بھی سیکھ جائیں تو بڑی چیز ہے۔لیکن کچھ نہ کچھ بنانا شروع کریں۔شروع
کئے بغیر منزل آگے طے نہیں ہوسکتی۔جو گھر میں بیٹھا ہوا ہے اس بیچارے نے کیا کرنا ہے۔جس نے
Attempt یعنی ہمت اور کوشش کی ہو اس کو کچھ ملتا بھی ہے۔اگر کوئی Attempt ہی نہ کرے تو اسے کیا
حاصل ہوسکتا ہے۔یہ تو ویسے ہی بات ہے جس طرح حضرت میاں بشیر احمد صاحب نے ایک دفعہ واقعہ سنایا
کہ میرے پاس عربی کے پرچے آیا کرتے تھے۔ایک صاحب دس بارہ سال سے امتحان دے رہے تھے ، ہر
دفعہ فیل ہو جاتے تھے۔اور پر چہ میں ان کا پہچانتا تھا۔پرچہ دیکھتے ہی مجھے پتہ لگ جا تا تھا کہ اس بیچارے کا
پر چہ آ گیا ہے۔کہتے ہیں آخری دفعہ جو پر چہ آیا اس پر اس نے ایک بہت ہی درد ناک کہانی لکھی اور اس نے
کہا کہ خدا کے واسطے جس طرح بھی ہو صدقہ رسول کا دیتا ہوں جو مرضی کریں مگر مجھے اس دفعہ پاس ضرور کر
دیں ورنہ میں گیا۔تو حضرت میاں صاحب فرماتے تھے کہ میں نے سوچا کہ اب اگر اس کو میں پاس کروں۔نمبر کھلے دے دوں۔اور باقیوں کو نہ دوں تو پھر یہ نا انصافی ہو جائے گی۔تو میں اس کی خاطر سارا ہاتھ کھلا کر
لیتا ہوں۔چنانچہ میں نے سب کے لئے ہاتھ کھلا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے پرچہ کی نمبرنگ شروع کی۔کمز ور بھی تھا اس کو 10/10 نمبر دینے شروع کیے۔اب پاس ہونے کے لئے کل پچاس نمبر چاہئیں تھے اس
نے 23 نمبر کا پرچہ Attempt کیا ہوا تھا۔فرماتے ہیں بڑی مصیبت میں پڑ گیا کہ اب کروں تو کیا
کروں۔23 نمبر میں سے 50 تو میں نہیں دے سکتا تھا۔پس ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو کوشش ہی
نہیں کرتے۔ظاہر ہے جو آدمی Attempt ہی نہ کرے اس کے لئے آگے رستہ کیسے نکل سکتا ہے اس لئے آپ
Attempt تو کریں۔کوئی خراب چیز بنائیں۔کچھ کمزور بنا ئیں۔دوسروں سے ناقص بنالیں لیکن احمدی کی
بنی ہوئی چیز ہو دیکھ کر مزا تو آئے۔آپ نے بچوں کو نہیں دیکھا وہ اپنی روٹی پکاتے ہیں۔جلی ہوئی بھی ہو تو
بڑے شوق سے کھا لیتے ہیں اور ماں باپ کی اچھی پکی ہوئی روٹی میں کیڑے نکالتے ہیں اور ایسی روٹی بھی جو
کچی ہو یا جلی ہوئی ہو عموماً ان کی ایسی ہی ہوتی ہے کچھ کچی ہوتی ہے کچھ جلی ہوئی ہوتی ہے اور ماں باپ منع
کرتے رہتے ہیں کہ پیٹ میں درد ہو گا ) پھر بھی وہ کھاتے ہیں اور کہتے ہیں بہت اچھی پکی ہوئی ہے اور پھر
زبر دستی ماں باپ کو بھی کھلاتے ہیں۔تو آپ کچی یا جلی جیسی بھی ہو کچھ کریں تو سہی اور ساتھ مجھے بھی دکھا ئیں

آج 10 میں سے 10 باقی