احمدی آرکیٹکٹس اور انجینئرز کے سالانہ کنونشن سے خطاب

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

37
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
میں بھی آپ کے ساتھ لطف اٹھاؤں گا۔بہر حال احمدیت کے قافلہ کو ہر منزل میں قدم آگے بڑھانے
چاہئیں۔ہر میدان میں آگے نکلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔پس ایک یہ لائن ہے جس میں قریباً صفر کے برابر حال ہے۔کوئی اپنی لائن میں یا اپنے مضمون میں غیر
دنیا پر سبقت لے جانے کی کوشش ہی نہیں کر رہا۔اب مثلاً آرکیٹکٹ ہیں۔میں نے بیرونی دنیا میں دیکھا ہے
آرکیٹکٹ بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور ایسے ایسے عجیب نقشے بنا رہے ہیں کہ ان کو دیکھ کر
حیرت ہوتی ہے کہ پہلے دماغ میں یہ نقشہ کیوں نہیں آیا۔Genius کی ایک بڑی اچھی تعریف یہ کی گئی ہے۔ایک تعریف کے مطابق Genius اس کو کہتے ہیں جو Obvious بات کو محسوس کر رہا ہے ، جس کو دنیا کا کوئی
آدمی محسوس نہ کرتا ہو۔ہو Obvious لیکن اور کسی کو نہ پتہ لگے، اس کو پتہ لگ جائے۔تو ایسی Obvious
باتیں ہیں۔بعض زاوئیے صرف بدلے ہیں۔اس سے عمارت کی کیفیت ہی پلٹ گئی ہے۔حیرت ہوتی ہے
کہ انجینئر ز نے پہلے کیوں نہیں یہ زاویئے سوچ لئے۔ماحول سے Ideas سیکھیں
پس جس کا دماغ زندہ رہے گا تازہ تازہ مضمون اس میں پڑتے رہیں گے۔وہی کامیاب ہوگا۔لیکن
اگر سو جائیں جس طرح بعض دوست تقریب میں اس سے پہلے جوانٹروڈکشن ہوئی تھی اس میں سورہے تھے تو
ان بیچاروں
کو کیا پتہ لگے گا کہ کیا اعداد وشمار پڑھے جا رہے ہیں اور کیا ہورہا ہے۔اس لئے زندگی میں بھی
باشعور رہیں۔جاگتے ہوئے وقت گزار ہیں۔ماحول کو دیکھیں اس سے Ideas سیکھیں۔پھولوں کو دیکھیں
ان سے حسن سیکھیں حسن کی ادائیں معلوم کریں حسن میں ایک رنگوں کا امتزاج ہے جو بہت بڑا کردارادا کرتا
ہے تو آرکیٹکٹ رنگوں کی آمیزش کو پھولوں سے سیکھ سکتا ہے۔تتلیوں سے سیکھ سکتا ہے۔نئے نئے تجربے کر
سکتا ہے۔جرات ہونی چاہیے۔نئے تجر بہ کے لئے دل میں لگن ہونی چاہیے پھر سب کچھ ممکن ہے۔ہر مضمون میں جتنے بھی شعبے ہیں وہ سب میرے پیش نظر ہیں۔ایسا لگتا ہے بس سوئے سوئے سے
زندگی گذار رہے ہیں۔اپنے دفتر میں روز مرہ کا کام کیا۔گھر واپس آگئے اور سمجھ لیا کہ سارا کام ٹھیک ہو گیا۔یہ
زندگی نہیں ہے۔

مشعل راه جلد سوم
38
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
زندگی وقت کے ایک با مقصد مصرف کا نام ہے
زندگی وقت کے ایک با مقصد مصرف کا نام ہے جب یہ زندگی میسر آ جائے تو انسان ہر طرف سے
اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بن جاتا ہے اور خود لطف اٹھاتا ہے۔چنانچہ نیوٹن کے نوکر نے نیوٹن کے متعلق
بیان کیا کہ اس نے نیوٹن کو کبھی سوئے ہوئے نہیں دیکھا۔لوگ اس کو ز بر دستی پکڑ کر کہیں تقریر کے لئے لے
جائیں تو لے جائیں ورنہ وہ دن رات کام کرتا رہتا تھا۔ہم رات کو سوتے تھے وہ جاگ رہا ہوتا تھا۔صبح ہم
اٹھتے تھے تو وہ اٹھا ہوا ہوتا تھا۔یا کتا بیں تھیں یا تجربے تھے جن میں دن رات لگا رہتا تھا۔تیسری چیز تو اس
میں
کو ئی تھی ہی نہیں۔ایسا کیوں تھا۔وہ محض محنت نہیں کر رہا تھا اس کو ان چیزوں میں مزہ آرہا تھا اور یہی زندگی
کے بالذت ہونے کا نسخہ ہے۔زندگی با مقصد ہو جائے اور اس مقصد کے تابع خرچ ہونے لگے تو لطف آنا
شروع ہو جاتا ہے۔دنیا بجھتی ہے کہ وہ مصیبت میں پڑا ہوا ہے، اتنا وقت دے رہا ہے تھک جائے گا۔لیکن
امر واقعہ یہ ہے کہ اس کو زندگی کے ہر اس لمحہ میں مزہ آ رہا ہوتا ہے جو زندگی کے اس مقصد کی پیروی میں خرچ
کرتا ہے اس سے ہٹ کر جو زندگی کا لمحہ ہوتا ہے اس میں وہ بور ہورہا ہوتا ہے۔اب لوگ مسجد میں جا کر بور ہو
رہے ہوتے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد سے نکل کر بور ہوتے تھے۔بعض روایتوں میں آتا ہے
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دل مسجد میں انکا ہوتا تھا۔بوریت کا یہی مطلب ہے۔باہر دل نہیں لگتا تھا۔جب
وقت ملتا تھا کا موں سے فراغت ملتی تھی تو مسجد میں جا کر دل لگ جا تا تھا۔تو یہ صرف زاویہ نظر کے اختلاف
کی بات ہے۔کام اپنی ذات میں لذت ہے اگر مقصد کے تابع ہو جائے۔اس لئے مقصد بلند کریں اپنی
ہمتوں کو بلند کریں۔انفرادی طور پر بھی Productive ہوں اور مضامین کے سلسلہ میں بھی سرگرم ہوں۔آپ کے جو رسالے نکل رہے ہیں ان میں بھی اور اپنی مجالس میں بھی آپ ایسے مضامین پڑھیں جود ماغوں
کو انگیخت کریں۔سائنسدانوں کے حالات پڑھیں
مثلاً سائنسدانوں کی زندگیوں کے حالات ہیں یہ کیوں نہیں بار بار پڑھتے۔میرا خیال ہے آپ میں
سے اکثر ایسے ہوں گے جنہوں نے تعلیم سے فراغت کے بعد اس بات میں دلچسپی لینی چھوڑ دی کہ
ہماری برادری کے سائنس دانوں پر کیا گزری کسی زمانہ میں کیا ہوا، کس طرح وہ آگے نکلے، ان کی

39
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
کیا مشکلات تھیں۔حالانکہ جب آپ ان کے حالات پڑھیں گے تو وہ حالات پڑھتے پڑھتے ہی اللہ تعالیٰ
آپ کے ذہن کی کھڑکیاں بھی ساتھ ساتھ کھول رہا ہوگا۔کئی جگہ آپ کی نظر وہاں سے ہٹ جائے گی اور
خیال میں ایک اور فلسفہ جنم لینے لگ جائے گا۔پس آپ اپنے فن سے اپنے آپ کو باتعلق رکھیں۔اس کے بہت سے ذریعے ہیں۔ان میں سے ایک
یہ ہے کہ پرانے اور نئے سائنس دانوں کی زندگی کے حالات پڑھیں۔اس کے علاوہ آج کل دنیا میں نئی نئی
ایجادات ہو رہی ہیں، ان پر پیپر پڑھیں۔آپس میں تبادلہ خیال کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا
فرمائے۔زندگی نام ہی کام کا ہے
اس سلسلہ میں آپ کی مجلس عاملہ کا ایک بہت بڑا کردار ہے جو اس کو ادا کرنا چاہیے۔مجلس عاملہ ایک
سے زیادہ دفعہ اجلاس منعقد کرے اور یہ جائزہ لے کہ ہمارے انجینئر بھائی Active میں بھی یا نہیں اور بار بار
ان کی نگرانی کی جائے۔اسی طرح غیر ملکوں میں احمدیوں کی بہت بڑی تعداد آپ کی ایسوسی ایشن میں شامل
نہیں ہے۔رپورٹ میں کمپیوٹر کے سپیشلسٹ جو بتائے گئے ہیں وہ غالباً تین ہیں حالانکہ صرف انگلستان میں
ان کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔میں ان سے مل چکا ہوں۔Hardware میں بھی خدا کے فضل سے بہت
ہیں۔تین تو میں نے وہاں گئے تھے اور ابھی سارے مجھ سے مل بھی نہیں سکے تھے۔چار یا پانچ Software
کے سپیشلسٹ ہیں۔غرض احمدی انجینئر ز کی بڑی بھاری تعداد ہے جو مختلف ملکوں میں آپ سے کٹ کر الگ
بیٹھی ہوئی ہے۔ان سب کو ایسوسی ایشن میں شامل کریں۔اللہ تعالیٰ آپ
کو تو فیق عطا فرمائے۔زندگی کے بہت بڑے کام ہیں۔زندگی نام ہی کام کا ہے اس لئے آپ اس بات سے نہ
گھبرائیں کہ ہمارے پاس پہلے ہی کام زیادہ ہیں اب ایک اور کام مل گیا۔آپ کو تو یہ سوچنا چاہیے کہ
دلچسپیاں کم تھیں ایک اور دلچسپی مل گئی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس
کی توفیق عطا فرمائے۔روزنامه الفضل ربوه 22 فروری 1983ء)

مشعل راه جلد سوم
40
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

آج 10 میں سے 10 باقی