مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
69
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب
فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
کبڈی کی ٹیم کے ایک کھلاڑی کا سچ
سپین کا سفر اور افضال الہیہ
سپین کا شاندار ماضی
سپینش رومن کیتھولک بچوں کے منہ سے لا الہ الا اللہ کی آواز
حیرت انگیز محبت
فضلوں کی بارش
عورت اور اسلام
آپ بھی اس طرح شکرانہ ادا کریں کہ آسمان یہ ترانے گانے لگے
لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَا زِيدَنَّكُمْ
لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَا زِيدَنَّكُمْ

مشعل راه جلد سوم
70
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
71
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تقسیم انعامات کے بعد اور تقریر سے قبل حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان فرمایا کہ ایک انعام میں اپنی
طرف سے دینا چاہتا ہوں۔حیدر آباد ڈویژن کی کبڈی کی ٹیم کے ایک نوجوان کھلاڑی تھے جن سے ریفری نے پوچھا تھا کہ تمہیں
ہاتھ لگا ہے یا نہیں اور انہوں نے بتایا تھا کہ ہاں مجھے ہاتھ لگا ہے۔وہ کہاں ہیں؟ یہاں بیٹھے ہوئے ہیں تو سطیح
پر آجائیں۔ان
کا نیلا جانگیہ تھا۔قائد ضلع حیدر آبادان کو بلائیں۔جب تک وہ سٹیج پر آتے ہیں میں وجہ بتا دیتا
ہوں کہ میں ان کو کیوں بلا رہا ہوں۔کبڈی کے میچ کا ویسے تو بڑا لطف آرہا تھا لیکن وہاں اخلاقی امتحان کا ایک ایسا میچ ہوا کہ مجھے ایسا مزہ آیا
کہ میں کبڈی کا دوسرا سارا مزہ بھول گیا۔ہمارے ربوہ کا ایک کھلاڑی آیا حیدر آباد ڈویژن کی طرف اور اس
وقت برابر کے پوائنٹس (Points) چل رہے تھے۔ایک دو پوائنٹس سے بھی پانسہ پلٹ سکتا تھا۔اس نے
ہاتھ لگانے کی کوشش کی۔ایک لڑکے کو بہت خفیف سا ہاتھ لگا۔میں نے محسوس کیا کہ ہاتھ لگ گیا ہے لیکن
شک تھا۔اتنے میں ایک اور آدمی نے اسے پکڑ لیا۔اس نے کہا میرا ہاتھ لگ گیا تھا دوسرے کو۔ساری ٹیم کے
چہرہ سے ظاہر ہورہاتھا کہ بالکل گپ مار رہا ہے کوئی ہاتھ نہیں لگا۔ریفری نے بڑے متر ڈ درنگ میں فرضاً اس
نوجوان سے پوچھا کہ تمہیں ہاتھ لگا تھا؟ اس نے بڑی جرات سے کہا۔ہاں لگا تھا۔اس سے مجھے بہت خوشی
ہوئی کیونکہ ہمارے اصل مقابلے اخلاقی میدان کے مقابلے ہیں۔کھیل کے میدان میں انہی کی تربیت دی
جاتی ہے۔اگر وہ کہتا نہیں لگا تھا تو کوئی آدمی یقین سے نہیں کہہ سکتا تھا کہ لگا ہے۔اس کے بعد ایک اور نظارہ
دیکھا۔وہیں ایک نوجوان اور تھے جن سے جب تعارف ہوا تو مجھے خیال ہوا کہ شاید یہ احمدی نہیں ہیں۔چنانچہ میں نے ان سے پوچھا۔یہ احمدی ہیں؟ تو پتہ لگا کہ ابھی ایک مہینہ ہوا ہے انہوں نے بیعت کی ہے۔غرض کبڈی کے اس واقعہ کے بعد وہ ان سے لڑنے لگے کہ تم نے سچ بولا کیوں ہے اور ان پر ناراض ہو

72
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
رہے تھے۔لیکن انہوں نے بڑی متانت سے کہا کہ میں نے بالکل ٹھیک کیا ہے۔مجھے ہاتھ لگا تھا۔میں نے
یہی کہنا تھا۔آواز تو مجھے پوری نہیں پہنچ رہی تھی۔ہلکی آواز میں گفتگو ہو رہی تھی۔لیکن چہرہ کے آثار اور متانت
سے جواب مجھے بہت پسند آیا اس لئے ان کو میں اپنی طرف سے انعام دینا چاہتا ہوں۔یہ مطلب نہیں کہ
آئندہ کے لئے آپ یہ سمجھ لیں کہ سچ بولنے کا انعام ہوتا ہے۔سچ بولنے کا انعام تو اللہ دیتا ہے۔صرف اس
بات کو نمایاں کرنے کے لئے میں انعام دے رہا ہوں کہ ہمارے اصل مقابلے روحانی اور اخلاقی میدان کے
مقابلے ہیں اور کھیلوں میں بھی ہمیشہ اس چیز کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔“
پھر تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
بیت بشارت چین
اللہ تعالیٰ کا بے انتہا احسان ہے کہ اس نے ( بیت ) سپین کے افتتاح کو ہر لحاظ سے انتہائی با برکت فرمایا
اور مختلف رنگ میں اپنے افضال کی بارش نازل فرمائی۔اور اس سارے سفر میں ہم نے اس کی رحمتوں کے اور
نصرتوں کے نشان دیکھے اور ہماری روحیں اس کی نصرت کے قدم چومتی رہیں۔آپ خدام، خدام احمدیت بے قرار ہوں گے کہ اس سلسلہ میں کچھ بیان کروں۔کیونکہ محض یہ کہنا تو
کافی نہیں کہ فضلوں کی بارش نازل ہوئی۔کیسے ہوئی۔کچھ دل کو اطمینان بھی تو ہو کہ واقعہ بارش ہی تھی۔کوئی
مبالغہ آمیزی نہیں تھی۔میرا فرض ہے کہ میں آپ کو بتاؤں۔آپ کے ذہن کو بھی تسلی دوں اور آپ کے دل کو
بھی تسلی دوں تا کہ جب آپ واپس جا کر ان یادوں میں کھو کر اپنے رب کی حمد کریں تو دل کی گہرائیوں سے
آپ
کی حمد اٹھے۔ایک عارف کے دل کی طرح آپ کا دل حمد میں محو ہو جائے۔محض ایک نظریاتی حمد نہ ہو بلکہ
قلبی واردات سے تعلق رکھنے والی حمد ہو۔لیکن اس سے پہلے کہ میں آگے کچھ بڑھوں میرا یہ مشورہ ہے کہ جو دوست کھڑے ہیں جہاں تک ممکن
ہو وہ بیٹھ جائیں۔سوائے اس کے کہ کوئی جگہ ایسی ہے جہاں بیٹھنا ناممکن ہو وہ بیٹھنے کی کوشش کریں۔قناتیں
اسی لئے ہٹائی گئی تھیں تا کہ جو بڑی دیر سے آکر اندر بیٹھے ہوئے ہیں ان کو ٹھنڈی ہوا کے جھونکے پہنچیں۔بہت گرمی ہے اس لئے کنارے کے دوست اول تو ویسے ہی نسبتا ٹھنڈی جگہ کھڑے ہیں اوپر سے گھیر کر وہ
اندر والوں کو گرمی پہنچا ئیں، یہ ٹھیک نہیں۔دوست تشریف رکھیں اور اطمینان سے تقریر سنیں۔

مشعل راه جلد سوم
سپین کا سفر اور افضال الہی
73
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
یہ سارا سفر مختلف رنگ میں خدا تعالیٰ کے فضلوں کا مظہر رہا۔بارش ، موسلا دھار بارش کی علامت کیا
ہوتی ہے۔وہ جل تھل کو بھر دیتی ہے۔خشکی کو بھی اور تری کو بھی اور مذہبی اصطلاح میں خشکی سے مراد غیر مذہبی
دنیا ہوتی ہے اور تری سے مراد مذہبی دنیا ہوتی ہے۔چنانچہ قرآن کریم نے اس محاورہ کو استعمال کرتے ہوئے
فرمایا:-
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم :42)
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے سے پہلے خشکی بھی فسق و فجور اور عصیان اور بدیوں
سے بھر گئی تھی اور تری بھی بھر گئی تھی۔چنانچہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں یہ معنے
سمجھائے کہ خشکی سے مراد غیر مذہبی دنیا ہے اور ترکی سے مراد مذہبی دنیا ہے۔کل عالم ہی گندہ ہو چکا تھا جب
حضرت اکرم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے۔تو ان معنوں میں میں یہ استعمال کر رہا ہوں۔قرآنی محاورہ میں حقیقینا اللہ تعالیٰ کے فضلوں نے خشکی کو بھی بھر دیا اور تری کو بھی۔خدا کے فضل حقیقت میں دلوں پر نازل ہوا کرتے ہیں اور یہ قلب سے تعلق رکھنے والا محاورہ ہے۔چنانچہ جماعت احمدیہ کے دلوں میں بھی ہم نے غیر معمولی طور پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے فضلوں کی بارش
برستے دیکھی اور غیر مذہبی دنیا جو بظاہر مذہب کی طرف منسوب ہوتی ہے لیکن حقیقت میں ان کی بھاری
اکثریت خدا کی بھی قائل نہیں رہی۔ان کے دلوں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے خاص قدرت کے ساتھ فرشتے
نازل ہوتے دیکھے جنہوں نے ان دلوں کو ( دین حق) کے حق میں مائل کیا اور خوب کثرت کے ساتھ اور اس
شدت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش ہوئی ہے کہ آنکھیں اس نظارہ کو دیکھتی تھیں تو نمناک ہو جاتی
تھیں۔دل خدا کی حمد کے گیت گاتا تھا۔یہ ایک لمبا مضمون ہے۔یورپ کی جو جماعتیں ہیں، وہ ان حالات میں سے گزری ہیں۔ان کو علم ہے
کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ ان کے دلوں کو مربوط فرمایا اور دیکھتے دیکھتے ان کے اخلاص
میں ترقی دی۔وہ چہرے جو پہلے خاموش خاموش چہرے تھے ان پر روحانیت کی نئی چمک آنی
شروع ہوئی ، وہ آنکھیں جو خشک آنکھیں تھیں اللہ کی یاد سے تر ہونے لگیں اور خدا کی یاد میں آنسو بہانے
لگیں۔ایک ایسا عجیب نظارہ تھا، خدا کے فضلوں سے دلوں کے بھرنے اور پھر ان کے چھلک جانے کا کہ وہی

74
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
لوگ اس سے پوری طرح لذت یاب ہو سکتے ہیں جو اس واردات میں سے گزرے ہوں اور جنہوں نے یہ
واردات اپنے سامنے گزرتی دیکھی ہوں۔اس کی تفصیلات یہاں بیان کرنے کا وقت نہیں۔نمونہ وہ لوگ جو
اعداد وشمار میں چانچنا چاہتے ہیں ان کے لئے مثال کے طور پر یہ بات رکھتا ہوں کہ بعض ملکوں میں جہاں
جماعت خود کفیل نہیں تھی بلکہ تقریبا نصف کے قریب ان
کو بیرونی دنیا سے مالی مدد دی جاتی تھی ، دو یا تین دن
کے اندر اندر خدا تعالیٰ کے فضل سے اس قدر قربانی کی طرف وہ لوگ مائل ہوئے کہ ہم ایک ملک سے
دوسرے ملک پہنچتے تھے تو پیچھے سے (مربی) کی اطلاع آجاتی تھی کہ یہ جماعت اب خود کفیل ہو چکی ہے۔اب
کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں رہی۔پس یہ ہیں اللہ کے فضل جو قطروں کی طرح نہیں یقینا بارش کی طرح نازل ہوئے ہیں۔غیر معمولی طور
پر اللہ تعالیٰ نے ہر جہت سے، ہر روحانی جہت سے جماعت پر اپنے فضل فرمائے اور ان کے اخلاص میں
غیر معمولی ترقی عطا فرمائی۔یہ ایک بہت لمبی داستان ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا مجھے سپین کی باتیں کرنی
ہیں اس لئے میں اس کو فی الحال چھوڑتا ہوں۔ضمنا یہ بیان کر دوں کہ اس سارے سفر کے دوران غیر مذہبی دنیا میں بھی ہم نے اللہ تعالیٰ کے تصرفات
کے عجیب نظارے دیکھے۔وہ آنکھیں جو شروع میں خشونت رکھتی تھیں ، وہ نگاہیں جو شک سے دیکھ رہی تھیں
ان کے اندر بڑی تیزی کے ساتھ تبدیلیاں پیدا ہونی شروع ہوئیں۔دشمنی کی نگاہیں دوستی میں بدلیں۔دوستی
کی نگاہیں محبت میں بدلیں اور پریس کانفرنسز کے موقع پر بھی اللہ تعالیٰ نے ایسا تصرف فرمایا کہ ہر پریس
کانفرنس ایک مذہبی ( دعوۃ الی اللہ ) کا ذریعہ بن گئی۔اور پھر اس ( دعوۃ الی اللہ ) کو بہت سے اخبارات نے
اپنے صفحات میں شائع بھی کیا۔یہاں تک کہ بعض ایسے اخبارات نے بھی جو عیسائیت کے نمائندہ تھے۔جن
کے متعلق یہ کہا گیا تھا کہ یہ تو آئے ہیں صرف حاضری دینے کے لئے چونکہ عیسائی دنیا کے نمائندہ ہیں اس
لئے مذہبی باتیں ( دین حق) کے حق میں تو یہ شائع کر ہی نہیں سکتے۔اس لئے ان سے توقع نہ رکھی جائے۔ایک ایسے ہی اخبار نے سب سے زیادہ شاندار الفاظ میں جماعت احمدیہ کی ( دعوۃ الی اللہ ) کی ہے اور ایسا بھر
پور، پُر مغز مقالہ لکھا اور احمدیت کی طرف سے دلائل اس رنگ میں پیش کئے کہ جس سے لکھوکھا غیروں کو اللہ
تعالیٰ کے فضل سے ایک احسن رنگ میں ( دین حق ) کا پیغام ملا۔اب آپ کہیں اور ذرا سوچیں کہ اس میں مبالغہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام اور ( دین حق ) کا پیغام اور
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن کی جھلکیاں عیسائی اخبار کے ذریعہ لکھوکھا انسانوں تک پہنچ

مشعل راه جلد سوم
75
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
رہی ہوں۔اسی کا نام تو بارش ہے۔صرف اس پہلو سے آپ دیکھیں تو کروڑہا یورپ کے بسنے والوں نے اس
آنکھ سے ( دین حق ) کو دیکھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت کی آنکھ تھی۔اس آنکھ سے
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن کا نظارہ کیا جو عاشق صادق حضرت مرزا غلام احمد کی آنکھ تھی
اور اس حسن کو محسوس کیا اور اس کی تپش اپنے سینے میں محسوس کی۔یہی تو فضل ہیں اللہ تعالیٰ کے جن پر آپ
کروڑوں اربوں روپے بھی خرچ کرتے تو اپنی قوت بازو سے اس کو حاصل نہیں کر سکتے تھے۔دنیا میں ایسے ملک بھی ہیں جن میں جماعت ہزار ہا بلکہ لاکھوں روپیہ خرچ کر کے بطور اشتہار ہی یہ
بات شائع کروانا چاہتی تھی کہ آپ ہمدردی میں نہ سہی پیسے لیجئے اور اشتہار کی قیمت سے دس گنا زیادہ پیسے
لیجئے لیکن شائع تو کر دیں کہ سپین میں خدا کا ایک گھر بنایا جا رہا ہے سات آٹھ سوسال کے توقف کے بعد لیکن
وہ اس کے لئے بھی تیار نہ ہوئے۔اور کہاں یہ کہ بعض ایسے اخبارات جن کے چھپنے کی اتنی تعداد ہے کہ بعض
بڑے بڑے پسماندہ ملکوں کے سارے اخباروں سے زیادہ اس ایک اخبار کی اشاعت ہوتی ہے۔انہوں
نے تمام اہل یورپ میں بڑی فراخدلی کے ساتھ ( دین حق) کی ( دعوۃ ) کی ہے بلکہ بعض اخبار تو ایسے تھے جو
ساری دنیا میں جاتے ہیں۔صرف یورپ میں نہیں بلکہ امریکہ میں بھی پڑھے جاتے ہیں اور بہت سی ایسی
چیزیں تھیں جس کے نتیجہ میں جب ہم یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رحم اور اس کے فضل بارش کے قطروں کی
طرح بلکہ موسلا دھار بارش کے قطروں کی طرح برسے ہیں تو اس میں کوئی مبالغہ نہیں۔سپین کا شاندار ماضی
اب میں سپین کی طرف آتا ہوں۔سپین وہ ملک ہے جہاں آٹھ سو سال تک مسلمانوں نے
حکومت کی۔آٹھ سو سال کا عرصہ کوئی معمولی عرصہ نہیں ہوتا۔اور ایسی شاندار حکومت کی کہ اس حکومت کے
نتیجہ میں تمام سپین تمام مغرب کے لئے روشنی کا مینار بن گیا۔عدل و انصاف کو قائم کیا۔انسانی حقوق
کو ادا کیا۔مذاہب کے درمیان عدل اور توازن کو قائم کیا۔اور ایک واقعہ بھی ایسا نہیں ہوا کہ تلوار کے زور سے
کسی کو مسلمان بنایا ہو۔اخلاق حسنہ کے نتیجہ میں اور مواعظ حسنہ کے نتیجہ میں وہاں قبائل کے قبائل مسلمان ہو
گئے۔آٹھ سو سال کا عرصہ کوئی معمولی عرصہ نہیں۔اس عرصہ میں تو قوموں کی تاریخ بنتی بھی ہے، بگڑتی بھی
ہے۔پھر بنتی ہے اور پھر بگڑ جایا کرتی ہے۔آپ ہندوستان کی گزشتہ آٹھ سو سال کی تاریخ کا مطالعہ کریں، کتنی
حکومتیں آئیں۔انہوں نے عروج پکڑا۔پھر وہ مٹ گئیں۔پھر ان کی جگہ دوسری آئیں۔پھر انہوں نے

76
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
عروج پکڑا اور مٹ گئیں اور یادگار کے طور پر اپنے کھنڈر چھوڑ گئیں۔ایک کے بعد دوسری لہر آئی ہے اور
انگریز نے جب حکومت کی ہے تو یوں لگتا تھا جس طرح ہزاروں سال سے یہ قوم ہم پر مسلط ہے حالانکہ ان
کے پہلے دن کا آنا اور آخری دن کا جانا حکومت کا عرصہ نہیں۔آغاز میں ان کا ادخال اور آخری انجام تین سو
سال کے اندر اندر ختم ہو گیا۔اس لئے آٹھ سو سال کا عرصہ کوئی معمولی عرصہ نہیں ہے۔لیکن پھر پین پر ایک
ایسی ہیبت ناک رات طاری ہوئی ہے کہ سات ساڑھے سات سوسال تک اسلام کا نشان کلیۃ وہاں سے مٹا
دیا گیا۔نومسلموں پر اتنے شدید مظالم توڑے گئے اور باہر سے آنے والوں پر کہ کچھ کو تو دھکیل کر سمندر سے
باہر یہ کہ کر بھجوایا گیا کہ سمندر کے رستے جہاں سے تم لوگ آئے تھے وہاں واپس چلے جاؤ اور ان جہازوں کو
عین وسط سمندر میں ڈبو دیا گیا اور ایک بھی ان میں سے بیچ کر اپنے وطن کو واپس نہیں جاسکا اور پھر جو پیچھے تھے
ان
کو گھیر کر جس طرح پرانے زمانہ میں بادشاہ شکار کیا کرتے تھے ہرنوں کا ، یا جس طرح بابر نے شکار کیا۔تزک بابری میں لکھا ہوا ہے۔اور بھی ایسی کتابوں میں پرانے زمانے کے شکار کا ذکر ملتا ہے کہ فوج گھیرا ڈال
کر ایسے کونوں میں شکار کو اکٹھا کر دیا کرتی تھی جہاں سے آگے نکل بھاگنے کا کوئی رستہ نہیں ہوتا تھا۔پھر اچھے
شکاری کی ضرورت نہیں ہے۔جس طرف بھی گولی چلتی تھی کوئی نہ کوئی شکار اس کے نتیجہ میں پھڑک رہا ہوتا
تھا۔ویسا ہی حال مسلمانوں
کا کیا گیا۔مختلف قصبوں سے گھیر گھیر کر ان پر ان کی زمین تنگ کرتے چلے گئے اور
ہر جگہ جہاں ان کا قبضہ ہوا وہاں سے انتہائی مظالم کے ساتھ مسلمانوں کو نکال کر دوسرے قصبوں میں دھکیلا گیا
یہاں تک کہ جب وہ گھیرا اکمل ہو گیا اور سمندر کی لہروں کے سوا اور کوئی چیز ان کی نجات کے طور پر نہ رہی اس
وقت انہوں نے ان کے ساتھ یہ دھوکا کیا کہ جو لڑنے والے بیرونی سپاہی تھے ان سے تو یہ کہا ہم تمہیں جان
کی امان دیتے ہیں۔یہ جہاز لو اور یہاں سے رخصت ہو جاؤ اور جو بقیہ ان کی قوموں کے نو مسلم لوگ تھے ان
کو قتل و غارت کے ذریعہ بہیمانہ طریق پر اس طرح ختم کیا گیا کہ ایک بھی اسلام کا نام لینے والا نہیں رہا۔ہزار ہا مساجد، یا ان کے کھنڈرات باقی رہ گئے ہیں۔ان میں سے کچھ گر جوں بلکہ بیشتر گرجوں میں تبدیل ہو
گئیں۔اس کے باوجود آج تک مسلمانوں کی سینکڑوں مساجد پھیلی پڑی ہیں۔سینکڑوں قلعے پھیلے پڑے ہیں
جو خالی اور ویران ہیں اور کھنڈروں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔غرناطہ کے قلعہ کی سیر کی جائے جس کا نام الحمراء ہے تو ایک ایک قدم پر دکھ ہوتا ہے۔اس طرح وہ پرانی
یادوں سے بھرا پڑا ہے کہ وحشت ہونے لگتی ہے اسے دیکھ کر۔ایک طرف اس میں بے پناہ حسن ہے جو نظر کو
کھینچتا ہے اور دل کو جذب کرتا ہے۔دوسری طرف اتنا دکھ اور درد ہے کہ اس سے انسان کا انگ انگ دکھنے

77
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
لگتا ہے۔صنعت کاری کے حیرت انگیز نمونے ہیں۔اتنا عظیم الشان قلعہ ہے اور اتنی حیرت انگیز محنت کے
ساتھ ایسی باریک نظر سے صنعت کاری کی گئی ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ ان لوگوں کو جرات کیسے ہوئی کہ
اتنے باریک ہاتھ سے لکھی ہوئی عبارتیں ہیں جو کلیہ اللہ کے نام پر بنی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی صفات پر مبنی ہیں۔کوئی اور ذکر وہاں نہیں ملتا سوائے اس کے کہ وہاں بعض بادشاہوں کا نام ملتا ہے کہ ان کے زمانہ میں یہ لکھا
گیا۔الْقُدْرَةُ لِلهِ ، اَلْعِزَّةُ لِلَّهِ۔قلعہ کی دیواروں کے چاروں طرف ارب ہا ارب دفعہ پتھروں میں
باریک ہاتھوں سے یہ کھدائی کی گئی ہے اور ایسے خوبصورت رنگ جمائے گئے ہیں کہ آج تک امتداد زمانہ
کے باوجود مٹے نہیں۔وہاں مسلمانوں کے لئے دکھ کی یادیں ہیں اور اہل سپین کے لئے یہ خطرات کہ یہ
یادیں کہیں دوبارہ عالم اسلام کو اس طرح نہ کھینچیں کہ یہ ہم سے انتقام لیں اور دوبارہ ہمیں فتح کرنے کے
منصوبے بنائیں۔پس جہاں وہ یادیں ایک طرف مسلمانوں کو کھینچی ہیں وہاں مسلمانوں کو ردکرنے کے لئے ایک مقابلا نہ
لہر بھی اہل سپین کے دل میں پیدا کر رہی ہیں۔خوف پیدا کر رہی ہیں کہ یہ کون لوگ ہیں۔کیوں آتے ہیں اور
کہیں ایسا نہ ہو کہ چین کو دوبارہ فتح کرنے کا منصوبہ بنا کر اہل اسلام چلے آئیں۔ایک یہ پس منظر ہے۔ایک اور پس منظر یہ ہے کہ چین عیسائی دنیا میں سب سے زیادہ متعصب فرقہ سے تعلق رکھنے والا ملک
ہے۔رومن کیتھولک عیسائی فرقہ نہایت متعقب فرقوں میں شمار ہوتا ہے یعنی ویسے تو رومن کیتھولکس سب سے
زیادہ کٹر اور آرتھوڈوکس عیسائی ہیں لیکن پین کے رومن کیتھولکس پر بعینہ وہ مثال صادق آتی ہے کریلا اور نیم
چڑھا۔سپین وہ ملک ہے جہاں مذہبی تعصب نے اتنی شدت اختیار کی کہ دنیا میں سب سے زیادہ
مذہب کے نام پر جہاں مظالم توڑے گئے ہیں وہ ملک سپین ہے۔Inquisition کی انکوز یشن یعنی مذہب
کی بناء پر مظالم توڑنے کا کارخانہ قائم کرنا، یہ پین کی ایجاد ہے اور پین کی یہ ایجاد غیر مذاہب کے لئے نہیں
تھی خود عیسائیوں کے لئے تھی۔یعنی مذہب میں ان کی شدت کا اندازہ کریں اور سخت دلی کے حال کا اندازہ
کریں کہ جن یہود کو وہ ظالم کہا کرتے تھے ان سے اپنے مظالم میں کئی گنا زیادہ بڑھ گئے۔یہود نے تو ایک
صلیب دی تھی یہاں روزانہ ہزاروں صلیبیں اور اس سے بڑھ کر تکلیفیں دی جاتی تھیں۔یہاں تک کیفیت
تھی کہ جب میں انگلینڈ میں پڑھا کرتا تھا ہم نے مادام تساؤ میں پین کی Inquisition کے وہ آلات
دیکھے جن کے ذریعہ وہ عیسائیوں کو دکھ دیا کرتے تھے اس جرم میں کہ انہوں نے مذہب کے خلاف یا کسی
پادری کے خلاف یا کسی ظالم بشپ کے خلاف اظہار رائے کیا ہے۔ایسے ایسے خوفناک آلے ایجاد ہو گئے تھے

مشعل راه جلد سوم
78
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
کہ ان آلوں کو دیکھ کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے تھے۔کئی عورتیں اور بچے جو دیکھتے تھے ان کی
چیخیں نکل جاتی تھیں۔ان کی راتوں کی نیند حرام ہو جاتی تھی۔اتنا زور پڑا اس ادارے پر جس نے وہ آلے
رکھے ہوئے تھے کہ آخر ان کو وہ آلے وہاں سے اٹھانے پڑے۔اور اوپر بڑے بڑے بورڈ لگے ہوئے تھے
کہ کمزور دل عورتیں اور بچے وہاں نہ جائیں۔وہ اس قسم کے خوفناک آلے تھے۔وہ تو لمبی کہانی ہے مثلاً
آنکڑے کا پہیہ ہوتا تھا جس طرح ہمارے ہاں پرانے زمانہ میں کنوؤں سے پانی نکالنے کا انتظام ہوتا تھا
ٹنڈیں لگی ہوئی تھیں۔اس طرح اس کے اوپر آنکڑے لگے ہوئے ہوتے تھے۔ان کے اوپر انسان کو الٹا
کرگس دیا جاتا تھا اور اس کو آہستہ آہستہ اس طرح گھماتے تھے کہ وہ جب دائیں یا بائیں پانچے جاتے تھے تو
سارا بوجھ اس آنکڑے کا جلد پر آجاتا تھا وہ اور اندر گھتے تھے اور زخمی جسم کو اور تکلیف پہنچاتے تھے اور مسلسل
اس حالت میں وہ چکر دیتے چلے جاتے تھے۔بڑی بڑی بوتلوں میں اس طرح بند کر دیا جا تا تھا کہ وہ ہاتھ اور
پاؤں ٹیرھا کرنے کی بھی گنجائش نہیں پاتے تھے۔صرف سانس کے لئے کارک میں سوراخ رکھا جاتا تھا تا کہ
مر نہ جائے اور انتہائی اذیت میں وہاں وہ آدمی اسی طرح کھڑا رہتا تھا اور سسک سسک کر مدتوں کے بعد
جان دیتا تھا اور جب تک وہ اس جرم کا اقرار نہیں کر لیتا تھا جو جرم اس نے نہیں کیا ہوتا تھا اس وقت تک اسے
یہ سزا اس لئے ملتی تھی کہ Confess کرے۔یعنی اقرار جرم کرے۔اور جب وہConfess کر لیتا تھا تو
کہتے تھے دیکھا جھوٹے اب سمجھ آئی تمہیں۔اب تمہیں اس کی سزا ملے گی۔یعنی پہلے زبردستی جھوٹ بلوا کر
اس سے اس جرم کا اقرار کر وایا جاتا تھا جو اس نے کیا ہی نہیں تھا۔پھر اس کے بعد اس جرم کی سزا دی جاتی تھی
جواس بیچارے نے اس پہلے ظلم سے تنگ آکر مان لیا ہوتا تھا۔حضور کی دعائیں اور اہل سپین کا والہانہ استقبال
یہ وہ ملک تھا جہاں بیت احمدی۔۔۔بنانے کے لئے پہلی مرتبہ حضرت خلیفہ المسح الثالث تشریف
لے گئے۔جب حضور پہلی دفعہ وہاں گئے تو اس وقت بھی ابھی پین میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی تھی۔ایسی
شدید مذہبی حکومت وہاں قائم تھی کہ جس کے نتیجہ میں غیر عیسائی فرقوں کو بھی وہاں چرچ بنانے کی اجازت
نہیں
تھی۔جہاں تک میرا علم ہے ابھی تک غالباً رومن کیتھولکس کے سوا اور دوسرے چرچ وہاں نہیں ملیں
گے۔وہاں حضور نے دعائیں کیں ، وہاں گریہ وزاری کی ، اللہ تعالیٰ سے التجائیں کہیں کہ اے اللہ تعالیٰ ! وہ
پاک تبدیلی پیدا فرمادے کہ ہماری دیر یہ تمنائیں برآئیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ کے فضل سے چند سال کے اندر

مشعل راه جلد سوم
79
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
اندر حکومت میں انقلاب آیا اور پہلی دفعہ وہاں جمہوری حکومت قائم ہوئی جس نے مذہبی آزادی کا اعلان کر
دیا۔ان حالات میں وہاں سپین کی بیت بنی۔لیکن جو لوگ صدیوں سے مذہبی تعصبات کا شکار ہوں وہ ایک یا
دودن میں یا ایک یا دو سال میں تو نہیں بدل جایا کرتے۔چنانچہ جب ہم وہاں (بیت الذکر ) کے افتتاح کے
لئے گئے تو ہمارے یورپین احمدی بڑے فکر مند تھے۔وہ کہتے تھے کہ حکومت نے اجازت تو دے دی ہے۔افتتاح بھی ہوگا۔لیکن اہل سپین کو ہم جانتے ہیں۔ہم یورپین ہیں ہمیں ان کے مزاج کا پتہ ہے۔وہ (دین
حق) کے لئے اپنا دل نہیں کھول سکتے۔یہ ماہر انسانوں کی رائے تھی۔لیکن جب ہم وہاں گئے تو حیرت انگیز
انقلاب دیکھا ہے۔اتنا عظیم الشان استقبال ہوا ہے احمدیت کا کہ آپ کے یعنی ان کے تصور میں بھی نہیں آ
سکتا جو وہاں نہیں گئے۔ہر احمدی جو وہاں جاتا تھا خواہ وہ امریکہ سے آیا ہو یا انڈونیشیا سے یا جاپان سے یا کسی
اور ملک سے۔اس کا چہرہ دیکھ کر پہچان لیتے تھے کہ یہ کس لئے آیا ہے۔اور بڑی خوشی سے اس سے ملتے تھے
اور کہتے تھے کہ تم پید رو و آباد ماسکی تا (Mazquita) جانے کے لئے آئے ہو۔اور اس کے بعد وہ خوشی کا
اظہار کرتے تھے۔یہاں تک کہ بعض دفعہ جب ہمارے دوست سپینش بچوں کے پاس سے گزرتے تھے تو
بچے محبت کے اظہار کے طور پر لا الہ الا اللہ پڑھنے لگ جاتے تھے۔لا الہ الا اللہ کی آواز بڑی پیاری
ہے۔لیکن عیسائی مشرکین اور پھر رومن کیتھولک اور مشرکین پھر سپینش رومن کیتھولک بچوں کے منہ سے جب
لا اله الا اللہ کی آواز آتی تھی تو ایسا سرور آتا تھا ، ایسا دل کھیل جاتا تھا نشے میں کہ اس کا کوئی تصور نہیں کر سکتا
جس نے وہ آواز خود اپنے کانوں سے نہ سنی ہو۔ہم تھوڑی دیر کے لئے وہاں ساتھ کا گاؤں پید رو آباد ہے وہ دیکھنے کے لئے گئے۔چند منٹ کے لئے
خیال تھا کہ نظر ڈال لیں وہ گاؤں کیسا ہے۔تو وہاں ایک میلہ سا لگا ہوا تھا۔جب ہم داخل ہوئے ہیں تو بہت
سارے بچے جو زرق برق لباس میں ملبوس تھے انہوں نے ہمیں دیکھا اور سوال نہیں کیا۔انہیں تو ہماری زبان
آتی نہیں تھی۔صرف ایک کلمہ لا الہ الا اللہ سیکھا ہوا تھا۔تو انہوں نے کہا لا الہ الا الله ؟ یعنی تم وہی ہو
لا اله الا اللہ والے؟ ہم نے کہا ہاں لا الہ الا اللہ۔اس پر انہوں نے بڑی خوشی سے کہنا شروع کر دیا۔لا اله الا الله لا اله الا الله عجیب کیفیت تھی۔لیکن پیدر و آباد ایک چھوٹا سا قصبہ ہے۔اس کے ارد گرد کے
ماحول میں معمولی سی تبدیلی آنا تو آپ سمجھتے ہوں گے کہ تعجب کی بات نہیں۔مگر سارے پین میں ، سارے
اندلس میں یہ تبدیلی تھی۔اندلس کے ہر شعبہ زندگی میں یہ تبدیلی تھی۔سپین کی پولیس کسی زمانہ میں اپنی سختی میں مشہور تھی۔اور مجھے بھی اس کا تجربہ ہوا تھا کہ یہاں جیب

80
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
کترے ہیں۔جیبیں کاٹی جاتی ہیں ، ڈاکومنٹس (Documents) چوری ہو جاتے ہیں۔میں اپنا
پاسپورٹ گھر جان کر چھوڑ کے آیا۔انہوں نے ڈرا تو دیا یہ بتانا بھول گئے کہ یہاں پولیس اتنی سخت ہے کہ اگر
پاسپورٹ کے بغیر پکڑا جائے تو اسی وقت اس کو قید کر دیتے ہیں۔چنانچہ میں گاڑی میں ابھی بیٹھا ہی تھا میر
محمود احمد صاحب بھی میرے ساتھ تھے۔تو پولیس والا آیا ہمیں اس کی زبان تو آتی نہیں تھی۔اس نے کہا
کا شیح۔کارڈ دکھاؤ۔میں نے کہا میرے پاس تو کوئی نہیں ہے۔اس نے کہا کہ اچھا آجاؤ پھر میرے ساتھ۔اب اس بیچارے کو قید خانہ کوئی ملے نہ گاڑی میں اور چھ سات گھنٹے کا سفر تھا۔اب وہ میرے ساتھ بیٹھ کر یہ
سارا عرصہ خود پابند ہو کر نہیں گزارنا چاہتا تھا۔وہ ذرا آرام طلب لوگ ہیں۔ہم تو تھرڈ کلاس میں تھے۔اس کو
فرسٹ کلاس کا ایک خالی ڈبہ ملا۔اسی میں اس نے مجھے قید کر دیا۔میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ بڑی اچھی قید
ہے۔فرسٹ کلاس کی سیٹ پر میں نے بڑے مزہ سے سفر طے کیا۔وہاں تھانے میں جا کر بیٹھ گئے۔اس کو
میں نے پھر آخر کہا بلاؤ تو کسی ترجمان کو۔انہوں نے ایک ترجمان بلایا۔ایک امریکن ہوٹل میں کام کرتا تھا۔اس کو میں نے کہا تم لوگ بڑے عجیب ہو۔ہم تو سمجھتے تھے بڑے مہمان نواز لوگ ہیں۔اچھا تم نے
ہمیں الحمراء دکھایا ہے کہ تھانے لا کر بٹھا دیا۔تو تھانے دار نے یہ شفقت کی کہ میر محمود احمد صاحب سے کہا کہ تم
اپنا پاسپورٹ چھوڑ جاؤ اور تم دونوں جا کر سیر کرو اور ہماری نگرانی بھی ہوئی اور ہم نے اسی نگرانی میں سیر کی۔واپس آنے تک معاملہ صاف ہو گیا تھا۔کرم الہی صاحب ظفر کو ہم نے پیغام بھیجا تھا انہوں نے وہاں منسٹری
میں جا کر شور ڈالا تو بڑی سختی سے وہاں سے
تھانیدار کو فون آیا اور چونکہ پولیس سٹیٹ تھی۔پولیس کے افسروں
سے خود پولیس بڑا سخت ڈرتی تھی۔تو میں نے یہ نظارہ بھی دیکھا کہ فون پر ادھر سے کوئی افسر بڑی تیزی سے
بول رہا تھا اور وہ تھانیدار صاحب ڈر کے مارے بار بار مجھے سلیوٹ کرتے جارہے تھے۔حیرت انگیز محبت
خیر ایک وہ وقت بھی تھا۔ایک یہ وقت آیا کہ پین کی پولیس کو ہم نے ایک اور روپ میں دیکھا اور
سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے دلوں میں وہ تبدیلی پیدا کی ہو یہ ناممکن ہے کہ ایک حکومت کی
پولیس اس طرح غیر معمولی طور پر محبت کا اظہار کرے۔جس وقت ہم وہاں پہنچے ہیں اس وقت سے لے کر
آخر وقت تک پولیس کے افسران ہماری حفاظت کیلئے آگے بھی چل رہے تھے پیچھے بھی چل رہے تھے اور ایسا
عجیب انتظام تھا کہ ایک ریاست سے جب دوسری میں جاتے تھے تو وہاں آگے پولیس کی کاریں کھڑی ہمارا

آج 10 میں سے 10 باقی