مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

81
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
انتظار کر رہی ہوتی تھیں۔اور وہ Take over( ٹیک اوور ) کرتی تھیں اور سلام کر کے پھر پہلی پارٹی
اجازت لیتی تھی اور ایک مستقل پارٹی ساتھ رہتی تھی۔صرف یہ حفاظت نہیں کر رہے تھے۔حیرت انگیز محبت کا
اظہار تھا۔جب ہم غرناطہ پہنچے ہیں تو دو واقعات ایسے ہیں جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے
دلوں میں
کیسی تبدیلی پیدا کر دی۔ایک پولیس آفیسر صاحب جو ہمارے ساتھ تھے وہ موٹروں کے دروازے
کھولتے تھے جس طرح ڈرائیور کھولتے ہیں اور رات کو جب ہم جدا ہوئے تقریبا بارہ ایک بج گئے تھے۔غالباً
ایک بجے کی بات ہے پریس کا نفرنس بھی ہوئی لمبا عرصہ ہو گیا تھا۔وہ صاحب ہے ہی نہیں تھے میرے
دروازے کے سامنے سے۔میں نے اپنے ترجمان دوست کے ذریعہ اس کو کہلوایا کہ آپ تھک گئے ہوں
گے۔آپ واپس چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نہیں اس طرح نہیں جاؤں گا۔پہلے مجھ سے وعدہ کریں کہ صبح
الحمراء دیکھنے کے لئے اپنے کمرہ سے نہیں نکلیں گے جب تک میں نہ آجاؤں۔اور مجھے وقت بتا دیں میں اسی
وقت پہنچ جاؤں گا۔میں نے وقت بتایا۔اگلے روز دروازہ کھولا وہ باہر کھڑے تھے۔ایسی حیرت انگیز محبت کا
اظہار تھا۔میں نے سمجھا یہ کوئی معمولی آدمی ہوگا۔چھوٹے افسر بھی ہوتے ہیں۔اس بیچارے کو شاید ہدایت ہو
اس طرح کی۔بعد میں پتہ لگا کہ اس شہر کے وہ اسسٹنٹ پولیس کمشنر تھے۔آخر پر جب ہم جدا ہونے لگے
اور پریس والوں نے میرے تاثرات پوچھے تو میں نے ان سے کہا کہ اس شہر کو میں نے دو دفعہ دیکھا ہے۔دونوں دفعہ پولیس کسٹڈی (Police Custody) میں دیکھا ہے ایک دفعہ اس طرح دیکھا کہ پولیس مجھے
مجرم سمجھ کر بیرونی دنیا کی مجھ سے حفاظت کر رہی تھی اور آج اللہ کے فضل سے اس طرح دیکھا ہے کہ دنیا کو مجرم
سمجھ کر میری حفاظت ہورہی تھی ان سے میں نے کہا میں تو بحیثیت انسان وہی شخص ہوں۔اسی طرح کا انسان
ہوں۔کوئی تبدیلی میرے اندر پیدا نہیں ہوئی۔یعنی میرا نام بھی وہی ذات بھی وہی۔مزاج بھی وہی تعلیم بھی
وہی۔کیا فرق پڑا ہے۔صرف اور صرف حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں کی برکت ہے کہ
جن کی نمائندگی میں میں اس دفعہ پین گیا تھا اور ایسی حیرت
انگیز طور پر کایا پلٹ گئی۔وہاں جب ہم غرناطہ پہنچے ہیں تو پریس کا حال یہ تھا کہ جاتے ہی پہلے ہمیں ہوٹل میں داخل ہوتے ہی
آواز آئی۔اَهْلًا وَّ سَهْلًا وَمَرْحَبًا۔ہم نے حیرت سے پوچھا کہ یہ اهلا و سهلا کہنے والے کون
ہیں۔تو پتہ لگا کہ پریس کے نمائندے انتظار کر رہے ہیں اور انہوں نے یہ الفاظ سیکھے ہیں آپ کو خوش آمدید
کہنے کے لئے۔جب پریس انٹرویو شروع ہوا تو جس طرح ہمیں باقی پر یس کے ساتھ واسطہ پڑتا رہا ہے اور

82
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
مختلف ملکوں میں پریس کا تصور مختلف ہے۔بعض جگہ اچھے پریس کی علامت یہ ہے کہ سوفی صدی جھوٹ بولا
جائے اور یہ علامتیں اور یہ تعریفیں بدلتی جاتی ہیں کہیں نوے فیصدی جھوٹ آجاتا ہے کہیں اسی فیصدی آ جاتا
ہے کہیں ستر فیصدی۔چنانچہ سپین میں جو دوسرا پریس انٹرویو ہوا اس میں انہوں نے ہمارے متعلق ایک لفظ
جھوٹ نہیں بولا۔ہر وہ بات نمایاں طور پر بیان کی جو کہ ( دین حق ) کی تائید میں تھی اور دوسرے دن کے
پرچے دیکھ کر ہم حیران رہ گئے کہ اگر کوئی احمدی پریس نمائندہ ہوتا تو اس سے بہتر وہ ہمارے انٹرویو کو شائع
نہیں کر سکتا تھا۔غرناطہ سے لاکھوں کی تعداد میں شائع ہونے والے اخباروں نے ہمارا چرچا کیا اور اس
اعلان کی سرخیاں لگائیں کہ چین نے ( دین حق کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔یہی نہیں بلکہ
جب وہ انٹرویو لے کر رخصت ہوئے تو ضمناً انہوں نے ہم سے پوچھا کہ آپ کا پروگرام کیا ہے۔آپ نے
الحمراء بھی دیکھنا ہوگا۔ہم نے کہا ہاں ضرور دیکھنا ہے۔انہوں نے کہا انداز آ آپ کس وقت جائیں گے۔ہم
نے بتایا کہ فلاں وقت سے فلاں وقت تک وہاں ہوں گے۔وہ پریس کے نمائندے پھر وہاں بھی پہنچے ہوئے
تھے۔اور اس طرح ساتھ ساتھ پھرتے رہے کہ ہمیں دیکھنے کے لئے جو ہجوم اکٹھے ہو جاتے تھے ان کو وہ
ہماری ( دعوۃ الی اللہ ) کرتے رہے۔وہ اپنی زبان میں ان کو بتاتے رہے کہ یہ کیا ہے۔(دین حق ) کیا ہے۔اور یہ کیا کہنے آئے ہیں اور کیا لے کر آئے ہیں اور خدا تعالیٰ نے فضل کیا پہلے تو ہمارے پاس صرف ایک دو
مترجم تھے یہ دو چار مترجم بھی ساتھ شامل ہو گئے۔آخر پر جب ہم جدا ہونے لگے تو وہ کہنے لگے
ہمیں بتا ئیں۔آخری پیغام دیں۔آپ کیا کہنا چاہتے ہیں۔کوئی ایک فقرہ بتا ئیں جس میں یہاں آنے کی
غرض کا خلاصہ آجائے۔میں نے ان سے کہا کہ ایک فقرہ تو پھر میرے دل میں یہ آرہا ہے کہ جو چیز اہل سپین
نے ( دین حق) سے تلوار کے زور سے چھینی تھی ہم محبت کے زور سے دوبارہ فتح کرنے کے لئے آگئے ہیں۔چنانچہ دوسرے دن کے اخباروں میں یہی عنوان لگا ہوا تھا۔انہوں نے نمایاں کر کے یہ اعلان لگایا کہ اہل
سپین نے ( دین حق) سے جو تلوار کے زور سے چھینا تھا آج ( دین حق) کے نمائندے محبت کے زور سے
دوبارہ اس کو واپس لینے کے لئے آگئے ہیں۔دوسرے دن جب ہم واپس روانہ ہونے لگے تو ہمارا پروگرام یہ تھا کہ صبح جلدی روانہ ہوں گے۔خیال
یہ تھا کہ گیارہ ساڑھے گیارہ بجے تک قرطبہ پہنچ جائیں۔وہاں مسجد بھی دیکھنی تھی۔اس کے بعد تو پھر اتنی
مصروفیت تھی ناممکن تھا باہر نکل کر ہم کوئی چیز دیکھ سکتے۔تو خیال یہی تھا کہ پہلے دن غرناطہ دوسرے دن واپسی
ر قرطبہ کی مسجد دیکھیں گے اور اس کے بعد پھر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بے شمار وہاں کام تھے جو کر نے

مشعل راه جلد سوم
83
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
والے تھے لیکن روانگی میں دیر ہورہی تھی۔میں نے پتہ کیا یہ دیر کیوں ہورہی ہے تو مجھے یہ بتایا گیا کہ پولیس
کہتی ہے کہ جس رستہ سے آپ نے گزرنا ہے اس رستہ پر رش بڑا ہوتا ہے اس لئے جب تک ہم وہاں کی
ساری ٹریفک بند نہ کرالیں اور رستہ خالی نہ کر الیس ہم آپ کو لے کر نہیں چلیں گے۔پس یہ جو حالات ہیں عقل میں آہی نہیں سکتے۔کیونکہ ہر جگہ ہم نے انتہائی سچائی کے ساتھ اپنی حقیقت
سے ان کو آگاہ کر دیا۔کوئی چیز چھپا کر نہیں رکھی۔ہر جگہ جاتے ہی جو پریس انٹرویو ہوا اس میں ہم نے اہل
سپین کو بتایا کہ ہم وہ لوگ ہیں جو اپنے ملک کے نزدیک بھی مسلمان نہیں کہلاتے۔ہم آئے تو ہیں ( دین حق )
کی نمائندگی میں لیکن کوئی لگی لپٹی نہیں رکھنا چاہتے۔تمہارا سلوک ہم سے کیا ہو یہ تمہاری مرضی ہے۔لیکن ہم
سچائی کے اظہار سے باز نہیں آئیں گے۔ہم وہ کمزور جماعت ہیں ، اتنی کمزور جماعت کہ جن کو اپنے ملک
میں بھی آزادی ضمیر کا حق نہیں ہے۔ہمیں اپنے آپ کو مسلمان کہنے کا حق نہیں دیا جا رہا۔یہ نہ سمجھنا کہ بڑے
بڑے اسلامی ممالک اور بڑے بڑے طاقتور ممالک کے نمائندے بن کر آئے ہیں اس لئے تم عزت کا
سلوک کرو۔ہم تو خاکسار لوگ ہیں۔ہماری کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔ہم تو بے بس اور بے چارے لوگ
ہیں۔اس لئے یہ سمجھ کر ہم سے جو سلوک کرنا ہے وہ کرو۔لیکن دنیاوی حکومتوں کا نمائندہ سمجھ کر کوئی سلوک نہ
کرنا۔ہم صرف اور صرف اپنے رب کے نمائندے ہیں اور صرف اور صرف حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے نمائندے ہیں۔پس یہ اسی رب کے جلوے تھے جس نے دلوں میں یہ پاک تبدیلی پیدا کی۔اُسی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
وسلم کا حسن تھا جس نے دل جیتے ہیں۔ہمارا اس میں کوئی دخل نہیں۔ہر جگہ پیار اور محبت کے آثار حیرت انگیز
طور پر دیکھنے میں آئے یہاں تک کہ جو احمدی باہر سے ملنے آتے تھے وہ حیران اور ہکا بکا رہ جاتے تھے اور
بیان کرتے کرتے بعض دفعہ درد کی وجہ سے ان کی آواز میں روندھی جاتی تھیں کہ ہمیں یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ ہم
سے ہو کیا رہا ہے۔افریقنوں نے یہی کہانی بیان کی۔انڈونیشینز نے یہی کہانی بیان کی۔جرمنوں نے یہی
کہانی بیان کی۔اور انگلستان سے آنے والوں نے یہی کہانی بیان کی۔امریکہ سے آنے والوں نے۔کینیڈا
سے آنے والوں نے بھی۔غرض جس نے بیان کیا یہی بیان کیا کہ جب سے ہم پہنچے ہیں ایسی محبت کا سلوک
ہو رہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم سے ہوا کیا ہے۔گویا کہ ہم شاہی مہمان ہیں۔ایک ہوٹل میں احمدی ٹھہرے
ہوئے تھے وہاں کے دوست آئے۔انہوں نے کہا ہمیں تو سمجھ نہیں آتی ہوا کیا ہے۔ہوٹل والے نے اپنا سارا
ساز و سامان نکال کر ہمارے سپر د کر دیا ہے۔نہ کچن نہ اپنے کمرے رکھے۔سب کچھ دے دیا ہے کہ تم مزے

مشعل راه جلد سوم
84
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
سے رہو۔اپنا گھر سمجھ کر رہو۔تقریبات کا جو منظر ہے وہ تو نا قابل بیان ہے۔خاصا گرم ملک ہے۔اور اوپر سے شامیانے اور وہ دن
خاص طور پر تھا بھی گرم۔بے حد تکلیف میں لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔اوپر سے ایک لمبا پر وگرام جس میں پہلے
چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کی تقریر اور پھر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی تقریر۔اس سے پہلے لمبی تلاوت اور
ایک لمبی نظم اور پھر ساتھ ساتھ ان کے ترجمے۔یعنی جو دو گھنٹے کا پروگرام ہو وہ چار گھنٹے میں جا کر ختم ہو۔اور پھر
بیچ میں کرم الہی صاحب کی بھی تقریر۔پھر آخر پر میری تقریرتھی۔مجھے پر یہ تاثر تھا کہ جب تک میرے کچھ کہنے
کی باری آئے گی صرف احمدی بیٹھے رہ جائیں گے باقی سب جاچکے ہوں گے۔حقیقتا میں یہی سمجھ رہا تھا۔لیکن میں اللہ تعالیٰ کی طرف دیکھ رہا تھا۔میں نے کہا اے خدا ! ان کو پیغام پہنچا نا ہے خواہ ظفر اللہ خاں کی
زبان سے پہنچے یا ڈاکٹر سلام کی زبان سے پہنچے۔پیغام ( دین حق ) تو پہنچ رہا ہے۔میں اس پر بڑا راضی
ہوں۔لیکن حیرت کی انتہاء نہ رہی جب دیکھا کہ آخر وقت تک سب لوگ بیٹھے رہے اور اہل سپین کے مزاج کو
جو جانتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ وہ بے انتہاء باتیں کرنے والی قوم ہے اور زیادہ دیر بیٹھ ہی نہیں سکتے۔وہ ادھر
ادھر پھرنے لگ جاتے ہیں۔خوب باتیں کرتے ہیں۔پھر وہ بہت بیج کھاتے ہیں اور ہر وقت خربوزوں یا
تربوز کے بیج کھاتے رہتے ہیں۔ان کی توجہ زیادہ بیج کی طرف ہی رہتی ہے۔وہاں سارے ہزاروں کے مجمع
میں کسی نے بیچ نہیں کھایا۔کسی نے باتیں نہیں کیں۔اور اس خاموشی سے تقریر سنی ہے کہ تقریر کے دوران اگر
کوئی بچہ بھی بولتا تھا تو ساتھ بیٹھا ہو آدمی اس کو خاموش کر دیتا تھا۔اور بیت کا صحن بھر گیا۔اس سے باہر شاہراہ
تھی اس سے باہر لوگ کھڑے تھے۔گاؤں امڈ آیا تھا۔اور بہت دور دور سے بعض لوگ پہنچے ہوئے تھے۔بعد
میں جب ہم نے ان سے پوچھا کہ یہ کیا بات ہوئی ہے۔آپ کس طرح تشریف لائے یعنی بعض احمدی
دوستوں نے ان سے مل کر سوال کئے تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے تو ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر یہ خبر یں سنی تھیں۔ہمیں تو کوئی دعوت نامہ نہیں پہنچا۔یعنی ریڈیو کا نظام بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مسلسل پروپیگنڈا کر رہا
تھا۔باوجود اس کے کہ ہم ان کو یہ بتا چکے تھے کہ یہاں ہماری کل تعداد میں ہے۔آپ اندازہ کریں ایک
غیر ملک میں ، ایک عیسائی ملک میں تمہیں کی تعداد کا کوئی دعویدار ہو اس کے ساتھ یہ سلوک کہ بیت بشارت
سپین کی افتتاحی تقریب کو تقریباً ایک ہفتہ تک سپینش ٹیلی ویژن دن میں تین تین بار دکھاتی رہی ہے۔اپنے
ہی خرچ پر انہوں نے باقی جو نظام ہیں یعنی دنیا کے ٹیلی ویژن کے نظام ہیں ان کو بھی بھجوائی۔اس سے پہلے سوئٹزر لینڈ کے ایک احمدی نے مجھے یہ کہا کہ آپ کو پبلسٹی پر خرچ کرنا پڑے گا ورنہ ہماری

85
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
تقریب کا کسی کو پتہ بھی نہیں لگنا۔میں نے کہا ہمارے پاس تو پیسے نہیں ہیں۔پہلے ہی بہت پیسے خرچ ہو چکے
ہیں۔اس لئے نہیں ہوتی پبلسٹی تو نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ذمہ دار ہے ہم کوئی ٹھیکیدار تو نہیں لگے ہوئے۔جس کا کام
ہے وہ جانے۔وہ واقعہ میرے ذہن میں آیا کہ جب خانہ کعبہ پر حملہ کیا گیا۔اصحاب فیل حملہ آور ہوئے تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب عرب کے رؤساء میں سے وہ شخص تھے جن کو
نمائندہ بنا کر ان کے پاس بھجوایا گیا۔ابرہہ کے پاس نمائندگی کے طور پر ان
کو بھجوایا گیا کہ وہ کسی طرح اس کو
سمجھا بجھا کر باز رکھیں۔یہ بڑی مقدس جگہ ہے۔تم اس کی تحقیر نہ کرو۔وہ گئے اور انہوں نے اپنے اونٹوں کی
باتیں شروع کر دیں۔یعنی خانہ کعبہ کا کوئی ذکر ہی نہیں کیا۔کہا تو بس یہ کہ میرے سو اونٹ تھے ان میں سے
اتنے چوری ہو گئے ہیں۔تمہارے لشکر والوں نے چوری کئے ہیں اور میں سردار ہوں اس لئے تم میرے اونٹ
واپس کرواؤ۔تم اچھے بادشاہ ہو جو پرانے سرداروں کی عزت کا کوئی خیال ہی نہیں کرتے۔میرے اونٹ
واپس کر و۔وہ چپ کر کے بات سنتا رہا۔اس کے بعد اس نے کہا کہ آج میں تم لوگوں سے بڑا ہی مایوس ہوا
ہوں۔تم ایسی بے غیرت قوم ہو کہ سارا وقت تمہیں اپنے اونٹوں کی فکر ہے حالانکہ اہل کعبہ کا نمائندہ بن کر
آئے ہو۔اور اس کعبہ کی کوئی فکر نہیں جس کو مسمار کرنے کے لئے میں اتنا بڑا لشکر لے کر آیا ہوں۔اس نے کہا
میں اسی سوال کا انتظار کر رہا تھا۔دیکھو! میں اونٹوں کا مالک ہوں۔تم نے اندازہ کر لیا ہے کہ مجھے اپنے
اونٹوں کی کتنی فکر ہے۔اس خانہ کعبہ کا میرا رب مالک ہے۔وہ فکر کرے گا اپنے گھر کی۔تو میں نے یہ دل میں
سوچا کہ وہی رب ہمارا رب ہے جو خانہ کعبہ کا رب تھا۔وہ پبلسٹی کی آپ فکر کرے گا۔ہمیں کوئی ضرورت نہیں
اس پر کسی قسم کے خرچ کرنے کی۔چنانچہ انہوں نے اپنے خرچ پر وہ پبلسٹی اس طرح کی کہ ہمیں کچھ سمجھ
نہیں آئی کہ کیا واقعہ ہوا۔ہمیں عرب ممالک سے خط آنے لگ گئے کہ ہم بیٹھے ہوئے ٹیلی ویژن دیکھ رہے
تھے اچانک آپ کی تصویر آئی اور پتہ لگا کہ بیت بشارت کا افتتاح ہو رہا ہے۔یعنی وہ عرب ممالک جہاں
احمدیت ban کی ہوئی ہے وہاں ٹیلی ویژن پر بیت بشارت کا سپین کا افتتاح خدا تعالیٰ کے فرشتے دکھارہے
تھے۔اس لئے کون کہتا ہے کہ یہ مبالغہ ہے کہ آسمان سے ہم نے موسلا دھار بارش کی طرح خدا
کے فضلوں کو برستے دیکھا ہے۔خدا کی قسم یہ مبالغہ نہیں ہے۔اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے
قبضہ قدرت میں میری جان ہے۔اس خدا کی قسم کھا کر میں کہتا ہوں جو خانہ کعبہ کا خدا ہے، جو محمد
مصطفی کا خدا ہے کہ اس بات میں ایک لفظ بھی مبالغہ نہیں ہے۔ہماری زبانیں بیان نہیں کر سکتیں اس
کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوئے ہیں۔

86
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
یہ تقریب آئی اور گزرگئی اور ہماری طرف سے اس کی تفصیلی رپورٹیں بھیجنے کا کوئی مناسب انتظام ہی
نہیں تھا۔ہماری طاقت ہی نہیں تھی۔لیکن حیرت انگیز طور پر یورپ کے سارے ممالک نے اس کو
Cover کیا۔کس طرح کیا۔کیا واقعہ ہوا۔مجھے تو سمجھ نہیں آیا بیسیم ملک باقی رہتا تھا۔تقریب کے
دوسرے دن میں بیٹھا ہوا تھا تو اچانک دیکھا کہ ایک تحکیم کا نمائندہ بھی پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں
نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر یہ خبریں سنیں اور میں حیران رہ گیا کہ میں اس کو کس طرح miss کر گیا ہوں۔اس لئے میں میڈرڈ سے صرف اس غرض آیا ہوں کہ آپ مجھے انٹرویو دیں اور میں اسے اپنے ریڈیو سے نشر
کرواؤں۔چنانچہ وہ خودانٹرویو لے کر گیا اور شائع کیا۔آنے سے پہلے سوئٹزر لینڈ سے دو بڑی دلچسپ خبریں موصول ہوئیں۔ایک یہ کہ جنیوا جہاں ہم نے
کوئی پریس انٹرویو دیا ہی نہیں۔واقف ہی نہیں وہاں کے پریس کے۔وہاں کے سب سے زیادہ کثیر
الاشاعت اخبار کی Cutting آئی۔جس نے اتنی تفصیل سے ( بیت ) سپین پر اور احمدیت پر مضمون لکھا ہے
کہ اس کو پڑھ کر عقل حیران رہ جاتی ہے کہ اس کو کیا سوجھی ہے بیٹھے بٹھائے احمدیت پر اور بیت بشارت پر اتنا
شاندار مضمون لکھ دیا ہے۔اور وہ وہاں کا کثیر الاشاعت اخبار ہے۔سوئس عیسائی کا قبول حق
اور دوسری خبر جس سے دل باغ باغ ہو گیا وہ یہ تھی کہ ایک سوئس عیسائی جو گزشتہ کئی سال سے سپین میں
آباد ہوا ہوا تھا وہ سوئٹزر لینڈ کے مشن میں پہنچا۔پہلے خط کے ذریعہ رابطہ قائم کیا پھر خود پہنچ کر اس نے یہ واقعہ
سنایا۔اس نے کہا کہ میں پچھلے پانچ سال سے سوچ رہا تھا کہ ( دین حق ) اچھامذ ہب ہے۔میں ( مومن ) ہونا
چاہتا تھا۔لیکن کچھ سمجھ نہیں آتی تھی کہ کیا کروں۔میں نے بڑے بڑے مسلمان بادشا ہوں کو خط لکھے۔شیعوں سے بھی رابطہ کیا۔سنیوں سے بھی رابطہ کیا۔مختلف ممالک کے علماء سے ملا۔انہوں نے بھی از راہ
شفقت اپنے علماء بھجوائے اور میری گفت و شنید ہوئی۔لیکن مجھے یوں لگتا تھا کہ دل پر ایک تالا ہے جو کھلنے
میں نہیں آتا۔چند دن پہلے میں بیٹھا ٹیلی ویژن دیکھ رہا تھا تو اچانک بیت بشارت
کا افتتاح شروع ہو گیا۔اور
دیکھتے دیکھتے مجھے یوں محسوس ہوا کہ آسمان سے کوئی ہاتھ آیا اور اس نے چابی سے تالا کھول دیا ہے۔اس ہاتھ
نے وہ تالا کھول دیا اور مجھے اسی وقت پوری طرح انشراح ہو گیا اور مجھے معلوم ہو گیا کہ خدا اسی لئے مجھے
رو کے ہوئے تھا کہ یہ دین حق) ہے جس میں مجھے داخل ہونا چاہیے۔چنانچہ وہ اسی وقت بیعت کر کے

مشعل راه جلد سوم
87
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہو گیا۔ایسے بے شمار واقعات ہیں جو بات کرو تو کھلتے چلے جاتے ہیں۔بات سے بات نکلتی چلی جاتی ہے۔یوں لگتا ہے جیسے کوئی نہ ختم ہونے والی کہانی ہے۔جب میں آیا تھا بات شروع کرنے کے لئے میرا ذہن اس
وقت بالکل خالی تھا۔مگر مجھے علم تھا کہ یہ مضمون ہی ایسا ہے جب میں اس میں داخل ہوں گا تو اللہ تعالیٰ ایک
کے بعد دوسری راہ کھولتا چلا جائے گا۔میں پہلے پریس کے متعلق بیان کر رہا تھا۔اس کے متعلق اب آخر پر ایک دلچسپ واقعہ سنا دیتا ہوں۔چونکہ یہ مضمون تو ایک قسط میں ادا ہونے والا ہے ہی نہیں۔آپ لوگوں نے واپس بھی جانا ہے اس لئے مجھے ختم
کرنا چاہیے۔پریس میں میں نے یہ محسوس کیا کہ جب وہ دیکھتے تھے کہ ( دین حق ) کی (دعوت الی اللہ )
شروع ہوگئی ہے اور اثر پڑنے لگ گیا ہے یعنی خود پریس والوں پر بھی ایسا نمایاں اثر پڑنے لگ جاتا تھا کہ
وہاں ہاں میں ہاں ملانے لگ جاتے تھے۔اور یہ عجیب بات تھی۔تو ان میں سے بعض جو ( دین حق) کے
خلاف کچھ تعصب رکھتے تھے وہ چاہتے تھے کہ رخ اس طرح پلئے کہ کسی طرح ( دین حق ) کے خلاف بات ہو
جائے۔ان کے پاس دو ہتھیار تھے۔ایک یہ کہ ایران کے خلاف وہاں کے پریس نے اتنا شدید اور ظالمانہ
پرو پیگنڈا کیا ہوا ہے کہ مجھے پتہ نہیں وہاں ایران میں کیا ہوتا ہے۔لیکن جو تصویر وہاں کھینچ رکھی ہے وہ اتنی
بھیانک ہے اور ( دین حق) کے ساتھ اس طرح باندھ رکھی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر خمینی صاحب کا نام لے
کر سوال کیا جائے تو یہ لوگ پھنس جائیں گے۔اگر مخالفت کریں گے تو ایک اسلامی سربراہ مملکت کی مخالفت
کر رہے ہوں گے۔اگر تائید کریں گے تو ہم کہیں گے دیکھو جی یہ وہی اسلام ہے۔چنانچہ یہ ایک سوال ضرور
ہوتا رہا۔اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق عطا فرمائی جس رنگ میں جواب دیا وہ پھر کسی وقت بیان کروں گا۔ورنہ
میرے انصار بھائی کہیں گے ابھی ابھی انصار سے نکل کر آئے ہو ساری باتیں خدام کو بتا دیں ہمارے لئے کیا
رکھا ہے۔تو وہ فکر نہ کریں ان کو بتانے کے لئے بہت موجود ہیں۔عورت اور اسلام
دوسرا سوال تھا عورتوں کے متعلق کہ ( دین حق ) عورت پر ظلم کرتا ہے۔عورت سے یہ سلوک کرتا ہے وہ
سلوک کرتا ہے۔اس کا جواب دینے کی بھی اللہ تعالیٰ اس رنگ میں توفیق دیتا تھا کہ بعض دفعہ عورت نمائندہ
خود اقرار کرتی تھیں پریس کانفرنس میں کہ اسلام تو عورت کو مغربی سوسائٹی سے زیادہ عزت کا مقام دیتا ہے۔

مشعل راه جلد سوم
88
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
ہم اب تک دھوکے میں رہے۔اوسلو میں یہ واقعہ ہوا۔وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس کے جو لوگ تھے وہ
شہر کے بڑے اچھے معززین تھے۔ان کے ایک گروہ کے اندر بڑی دلچسپ ( دعوۃ الی اللہ ) کا موقع مل گیا۔اس سے پہلے صبح پر یس کا نفرنس تھی وہاں ایک عیسائی بہت ہی متعصب عورت
نمائندہ آئی ہوئی تھی۔اس کی
کچھ پیش نہیں جاتی تھی۔اس بیچاری نے بڑی کوشش کی کہ کسی طرح نیک اثر زائل ہو جائے لیکن نہیں ہو سکا۔اس نے پھر یہ سوچا کہ میں دوبارہ جو معزز مہمان ہیں ان میں بیٹھ کر پھر کوئی ایسی بات کروں۔چنانچہ جب
( دعوۃ الی اللہ ) ہو رہی تھی اس نے پھر یہی عورت کا سوال اٹھا دیا۔جب میں نے جواب دیا تو اللہ تعالیٰ کے
فضل سے سارے مطمئن ہو گئے۔اس وقت اس کے ذہن میں ایک ترکیب آئی۔اس نے سوچا کہ یہ تو قابو
نہیں آتا شاید اس کی بیوی قابو آ جائے۔تو مجھے اس نے کہا آپ کی بیوی ساتھ آئی ہوئی ہیں۔میں نے کہا
ہاں آئی ہوئی ہیں۔کہاں ہیں۔میں نے کہا اوپر ہیں۔کہا : ہمیں اجازت ہے ملنے کی۔میں نے کہا آزادی
ہے بے شک شوق سے ملیں۔کوئی قید خانہ تھوڑا ہے ( دین حق) میں کہ عورتوں کو قید کر دینا ہے۔جائیں جتنی
دیر مرضی بیٹھیں۔چنانچہ میں خود او پر جا کر ان کو چھوڑ آیا لیکن وقت نہیں ملا تعارف کروانے کا کہ یہ پریس کی
نمائندہ ہیں ورنہ میری بیوی ذرا زیادہ ہوشیار ہوکر بیٹھتیں۔اندر جا کر اس نے ایسی ہوشیاری کی کہ بہت ہی
محبت اور پیار کا سلوک کر کے کہا۔بچاری مظلوم عورت اچھی بھلی شکل، ٹھیک ٹھاک کپڑے اور قید ہوئی ہوئی
ہے۔تمہیں تو بڑی تکلیف ہوتی ہوگی یہاں پھر کے۔یہ ساری دنیا آزاد پھر رہی ہے۔تم نے برقع تمبوسا پہنا
ہوا ہے اور اس میں پھر رہی ہو۔اور دل چاہتا ہوگا میں اسے پھاڑ پھوڑ کے باہر نکل جاؤں اور دنیا میں جس
طرح ہماری عورتیں آزاد ہیں اس طرح مزے لوں۔جب وہ خوب تقریر کر چکی تو میری بیوی نے اس سے کہا
کہ جو تم نے باتیں کی ہیں ان کی مجھے تو کوئی بھی تکلیف نہیں۔میں بڑے مزے میں ہوں۔( دین حق ) تو
ہمیں بڑی پیاری زندگی دے رہا ہے۔میں نے بڑی سیریں کی ہیں۔جہاں میرا میاں جاتا ہے وہاں میں
ساتھ جاتی ہوں اور جو وہ دیکھتا ہے وہ میں بھی دیکھتی ہوں اور ہم تو بڑا لطف اٹھا رہے ہیں۔ایک تکلیف مجھے
بڑی سخت ہے کہ تم لوگ اتنے گندے ہو، اتنے ننگے ہو، کوئی شرم حیا نہیں ہے۔سارا عرصہ جو میں یہاں ٹھہری
ہوں نظر اٹھاتی تھی تو واپس آجاتی تھی ، شرم کے مارے دیکھا نہیں جاتا تھا۔وہ ایسی شرمندہ ہوئی کہ کہنے لگی
دیکھو میں نے تو ٹھیک کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔اس انٹرویو کے جلد بعد میں نے وہاں سے اسے گھبرا کر نکلتے
دیکھا ہے۔مجھے نہیں پتہ تھا واقعہ کیا ہوا۔انگریزی میں ایک محاورہ ہے کہ Bat out of the hell کہ
جس طرح چنگا در گھبرا کر جہنم سے نکلتی ہے تو عجیب منظر ہوتا ہے۔یہ ان کا تصویری زبان میں ایک محاورہ ہے

89
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
کہ کوئی آدمی پر جھاڑ کر نکل رہا ہو کہیں سے۔تو میں نے دیکھا کہ وہ بڑی گھبرا کر اوپر سے نیچے اتری ہے۔کوئی
بات تو اس نے نہیں کی۔مگر جب میں نے پتہ کیا اپنی بیوی سے تو اس نے کہا وہ پریس کی نمائندہ تھی مجھے تو پتہ
ہی نہیں تھا۔یہ واقعہ ہوا ہے میرے ساتھ۔پس اللہ تعالیٰ ہر ایک کی مددفرما رہا تھا۔یعنی سادہ آدمی کی بھی مددفرماتا تھا اور ہوشیار کی بھی مددفرماتا
تھا۔سارا عرصہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور سہارے کے طفیل یہ سفر گز را ہے ورنہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔جہاں یہ پریس کی نمائندہ اپنی کوشش کر رہی تھی کہ کسی طرح ( دین حق ) کا اثر مٹ جائے وہاں دو
طالب علم بھی بیٹھے ہوئے تھے اور ایک پادری بھی بیٹھا ہوا تھا۔وہ یونیورسٹی کے سینئر طالب علم تھے۔اور ایک
اچھا چوٹی کا پادری وہاں موجود تھا۔جب ہم فارغ ہوئے ہیں تو ہمارے دوستوں نے یہ عجیب نظارہ دیکھا کہ
وہ یونیورسٹی کے دونوں لڑکے اپنے پادری کے پیچھے پڑ گئے کہ تم نے ہمیں ساری عمر دھوکے میں رکھا ہے۔اصل عیسائیت کا تو ان کو پتہ ہے۔تمہیں تو کچھ پتہ ہی نہیں۔اور ( دین حق ) اتنا خوبصورت مذہب۔اس کے
متعلق آج ہمیں سمجھ آئی ہے۔وہ ان سے بحث کرتا تھا۔وہ اس کو جواب دیتے تھے اور اس کا پیچھا نہیں چھوڑ
رہے تھے کہ تم نے اب تک ہم سے کیا ظلم برقرار رکھا تھا۔بالکل جھوٹ بولتے رہے ہو۔( دین حق ) سچا
مذہب ہے۔اس نے آخر شرم کے مارے ان سے کہا کہ مجھے تم چھوڑو۔مجھے جلدی ہے۔انہوں نے کہا
جلدی ولدی کوئی نہیں۔ہم نے تمہیں نہیں چھوڑنا۔اس نے کہا اچھا پھر یہاں سے تو ہٹ جاؤ یہ لوگ دیکھ
رہے ہیں۔وہ چل کر دور جانے لگا۔انہوں نے اسے گیٹ پر پھر پکڑ لیا۔نہیں جانے دیا۔گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ اس
کے پیچھے پڑے رہے۔پس یہ اللہ کے فرشتے تھے جو یہ کام کر رہے تھے۔اس میں کسی انسانی طاقت کا بس نہیں تھا۔ایسی شان
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش نازل ہوئی ہے کہ اس پر جو میں نے اپنے پیغام میں لکھا وہ بالکل صحیح
تھا۔حقیقت یہ ہے کہ مجھے یوں محسوس ہوتا تھا کہ ساری دنیا میں احمدی خدا کی راہ میں آنسو بہا رہے ہیں۔ہر
قطرہ جوگرتا ہے بھاپ بن کر آسمان پر اٹھتا ہے وہ فضلوں کی بارش بن کر دوبارہ ہم پر برسنے لگتا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ رحمتوں کے یہ دور برقرار رکھے۔ایک سے ایک اگلی منزل کی طرف ہم بڑھتے
رہیں۔اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور شکر کا حق ادا کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے :-
لَئِنْ شَكَرُ تُم لَا زِيدَنَّكُمْ (ابراہیم : 8)
جب تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور بھی بڑھاؤں گا۔وہ واقعہ تو آپ نے سنا ہوا ہے کہ جو بادشاہ بھی شکر

مشعل راه جلد سوم
90
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
گزار ہوتے ہیں وہ بھی اچھی بات کے نتیجہ میں زیادہ فضل عطا کیا کرتے ہیں۔”زہ والا واقعہ آپ میں سے
اکثر نے سنا ہوگا۔بار بار بھی سناؤ تو اس کا مزہ ختم نہیں ہوتا۔کہتے ہیں ایک بادشاہ سیر کے لئے نکلا۔اس نے
اپنے وزیر کو یہ حکم دے رکھا تھا کہ جب بھی میں زہ کہوں کسی اچھی بات پر ، تو تم اشرفیوں کی ایک تھیلی عطا کر دیا
کرنا۔چنانچہ اشرفیوں کی کئی چھوٹی چھوٹی تھیلیاں ساتھ ہوا کرتی تھیں اس حال میں بادشاہ سیر کے لئے نکلتے
تھے۔ایک کسان بوڑھی عمر کا بیچارا استر اسی سال
کا ، وہ کھجور کی گٹھلیاں لگا رہا تھا۔بادشاہ نے اس سے تعجب
سے پوچھا کہ اے کسان ! تم تو بوڑھے ہو گئے ہو قبر میں ٹانگیں لٹکائے بیٹھے ہو۔یہ کھجور کیوں لگا رہے ہو۔کیوں بریکار محنت کر رہے ہو۔اس نے کہا ہمارے باپ دادا نے کھجور لگائے تھے ہم نے ان کا پھل کھایا اب
ہم محنت کریں گے تو اگلے اس کا پھل پائیں گے۔بادشاہ کو یہ بات ایسی پیاری لگی کہ اس کے منہ سے زہ نکل
گیا۔اسی وقت وزیر نے اشرفیوں کی ایک تھیلی اسے پکڑا دی۔اس کسان نے کہا کہ بادشاہ سلامت آپ تو
کہتے تھے کہ تمہاری محنت کو پھل نہیں لگے گا۔میری محنت کو تو ابھی پھل لگ گیا۔بادشاہ کے منہ سے پھر بے
اختیار نکل گیا زہ۔اس وزیر نے دوسری تھیلی نکالی اور اس کو پکڑا دی۔اس نے کہا بادشاہ سلامت مجھے اور بھی
تعجب ہے
کہ کھجور تو سال میں ایک دفعہ پھل دیتے ہیں۔میرے کھجور نے تو دو دفعہ پھل دے دیا ہے۔بادشاہ
نے کہا زہ۔اور وزیر نے ایک اور تھلی پکڑائی۔تب بادشاہ نے کہا۔بھا گو یہاں سے یہ بوڑھا تو ہمارے
خزانے لوٹ لے گا۔آپ بھی اسی طرح شکرانہ ادا کریں کہ آسمان یہ ترانے گانے لگے۔لَئِنُ شَكَرْتُمْ لَا زِيدَنَّكُمْ لَئِنُ شَكَرْتُمْ لَا زِيدَنَّكُمُ
اے میرے بندو ! تم شکر سے میرے حضور جھک رہے ہو میں تمہیں بڑھاتا چلا جاؤں گا۔اور میرے
خزانے اس بادشاہ کے خزانوں کی طرح نہیں ہیں۔وہ نہ ختم ہونے والے خزانے ہیں۔تم کو ٹتے چلے جاؤ۔میں عطا کرتا چلا جاؤں گا۔خدا کرے کہ ہم ایسے ہی نظارے دیکھیں۔“
اجتماعی دعا کے بعد حضور نے فرمایا:-
اللہ تعالیٰ اپنی حفاظت میں آپ
کو واپس لے کر جائے۔اپنے فضلوں کا سایہ آپ کے سروں پر رکھے۔اپنی محبت آپ کو عطا کرے۔اس محبت کو وفا بخشے۔آپ اس کے وفادار اور محبت کرنے والے بن جائیں۔وہ
وفاؤں کو قبول کرنے والا مہربان محبوب ثابت ہو۔ہمیشہ خدا کے فضلوں کا سایہ آپ کے سر پر رہے۔آپ کو
خدمت دین کی پہلے سے بڑھ کر ہمیشہ ہر آن بڑھ کر اور بھی بڑھ کر تو فیق عطا ہوتی رہے۔آمین
(ماہنامہ خالد جنوری 1983 صفحہ 19 تا 38 )

آج 10 میں سے 10 باقی