احمدیہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے تیسرے سالانہ کنونشن سے خطاب
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
91
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے تیسرے سالانہ کنونشن سے خطاب
فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
ہیں ٹوپی پہننے کی غیر معمولی اہمیت
☆ ☆ ☆ ☆
دین حق کسی ایسے صوفی ازم کی تعلیم نہیں دیتا کہ ضرور اپنا حلیہ بگاڑ کر پھریں
ہمیں تو ایسے ماہرین کی ضرورت ہے جو دونوں تینوں زبانیں بیک وقت جانتے
ہوں۔۔۔۔۔۔(اردو، عربی ، انگریزی)
خدمت دین کے لئے نئی زبانیں سیکھنے کا عہد کریں
وقف کئے بغیر خدمت دین
احمدیہ کالجیٹ ایسوسی ایشن۔۔۔۔۔ساری دنیا میں وسیع کرنے کی ضرورت ہے
خدام الاحمدیہ کے تحت اٹلی اور برازیل میں مشن کھولنے کی سکیم
دینی اور دنیا وی علم میں توازن ضروری ہے
مذہب اور سائنس کا رشتہ ٹوٹنے کا نقصان
سائنس کی انتہا ء خدا کی ہستی کا اقرار۔نظریہ ارتقاء اور اس پر مزید تحقیق۔۔۔احمدی طلبہ کو نصیحت
محنت اور لگن کی عادت ڈالیں لیکن زندگی میں انکساری اختیار کریں
دلائل میں بلند معیار قائم کریں
مشعل راه جلد سوم
92
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
93
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :-
میں اس وقت آپ سے دو باتیں کہنا چاہتا ہوں۔جو بنیادی نوعیت کی ہیں لیکن قبل اس کے کہ میں ان
کے متعلق کچھ کہوں میں آپ کو ایک ضروری امر کی طرف توجہ دلا نا چاہتا ہوں۔ٹوپی پہنے کی غیر معمولی اہمیت
ابھی میری نظر نے جب ہال کا ایک سرسری جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ اکثر سر ننگے ہیں اور ٹوپیوں کی
عادت نہیں۔اس پر ایک طرف تو مجھے اپنی ناکامی پر شرمندگی کا احساس ہوا کیونکہ جب میں آپ کا پیٹرن تھا تو
آپ کو بار بار اس طرف توجہ دلانے کی کوشش کرتا رہا لیکن معلوم ہوتا ہے کہ زبان میں کوئی اثر نہیں تھا اس لئے
باوجود کوشش کے کامیاب نہیں ہوسکا یا پھر دعا میں کمی رہ گئی۔ٹوپی کے بغیر ننگے سراٹھنے بیٹھنے کو شاید آپ ایک چھوٹی سی بات سمجھتے ہوں گے مگر یہ چھوٹی بات نہیں
ہے۔یہ بہت بڑی بات ہے کیونکہ حقیقت میں وہ قو میں جنہوں نے انقلاب برپا کرنا ہوتا ہے ان کو
بچپن ہی سے کچھ نہ کچھ انقلابی شان اختیار کرنی پڑتی ہے۔یہ پختہ کردار کی ایک علامت ہے کہ انسان
سمجھے کہ زمانہ کی رو جس طرف چلے گی، یہ ضروری نہیں کہ ہم بھی اس طرف چلیں۔مثلاً سالن کے
ماننے والوں نے اس قسم کی مونچھیں رکھ لیں۔اسی طرح دنیا کے دیوانے مختلف امتیازی رنگ اختیار کر لیتے
ہیں۔مغرب زدہ نو جو ان آنکھیں بند کر کے ہر فیشن کے پیچھے چل پڑتے ہیں اور اس میں شرم کی بجائے فخر
محسوس کرتے ہیں۔اگر گلے میں سنہری ہار ڈالنے شروع ہو گئے ہیں تو سنہری ہار گلے میں پڑنے شروع ہو
جاتے ہیں بغیر دیکھے اور بغیر سوچے کہ ہم کیوں یہ کر رہے ہیں۔احمدی نوجوان
کو ہمیشہ ٹوپی پہننے کی عادت ڈالنی چاہیے اور یہ بات اپنے شعار میں داخل کرنی
94
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
چاہیے۔چونکہ اسلامی تہذیب کا جو تصور ہمارے ممالک میں پایا جاتا ہے، وہ مغربی تہذیب کے تصور سے
بالکل برعکس ہے۔وہاں سرنگا کرنا ادب اور تہذیب کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔یہاں بالکل الٹ معاملہ ہے۔سر پر ٹوپی پہنا اور سرکوڈھانپنا، یہ احمدی نوجوان کی ہمیشہ سے عادت چلی آرہی ہے اور یہ چیز آپ کو ان کی
سوسائٹی سے ممتاز کرتی ہے۔اس طرح اگر آپ
کو یہ شرم محسوس ہوگی کہ ہم اگلے وقتوں کے نو جوان شمار ہوں
گے تو یہ شرم آپ کی اصلاح کا موجب بنے گی۔آپ کے درجات کی بلندی کا موجب بنے گی کیونکہ شرم کے
مقابل پر آپ کا کردار مضبوط ہوگا۔اور صیقل ہوگا اور آپ سمجھیں گے کہ مجھے اس جھوٹی شرم کی کوئی بھی پرواہ
نہیں۔پس یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں ان سے انحراف نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ کردار کو بنانے میں بہت بڑا
کام کرتی ہیں۔جس وقت تلاوت ختم ہوئی آپ نے دیکھا ہوگا تھوڑا سا وقفہ پڑا تھا میرے یہ کہنے میں کہ ”اب نظم
شروع کی جائے۔اس وقت میں ٹوپیاں گن رہا تھا اور مجھے یہ دلچسپ تجربہ ہوا کہ اصحاب الیمین ، اصحاب
الشمال پر بازی لے گئے۔سامنے کے بلاک میں بائیں طرف دس ٹوپیاں تھیں اور دائیں طرف ہیں ٹوپیاں
تھیں۔یہ اتفاق کی بات ہے دائیں طرف بیٹھنے والوں کی ٹوپیاں بائیں طرف بیٹھنے والے سے زیادہ تھیں۔ویسے ہمارے اندران معنوں میں جن میں دنیا مراد لیتی ہے۔Rightist اور Leftist کی تو کوئی تقسیم نہیں
ہے مگر اصحاب الیمین اور اصحاب الشمال کی ایک تقسیم ضرور ہے لیکن یہاں میری یہ مراد بھی نہیں ہے کہ بائیں
طرف بیٹھنے والے قرآنی اصطلاح میں خدانخواستہ اصحاب الشمال ہیں۔وہ تو ایک بڑی خطرناک اصطلاح
ہے۔ویسے ضمنا چونکہ ذہن اس طرف منتقل ہو گیا تو خیال آیا کہ حسن اتفاق سے دائیں طرف بیٹھنے والوں کی
ٹوپیاں بائیں طرف والوں سے زیادہ ہیں۔عظمت کردار
پس ان امور کی طرف توجہ کریں آپ کو کوئی نہ کوئی امتیازی کردار اختیار کرنا پڑے گا اور وہ کردار آپ کی
حفاظت کرے گا۔باقی لوگوں سے جب آپ کو الگ کر کے دکھائے گا تو اس کے نتیجہ میں آپ کو طعنے بھی سننے
پڑیں گے۔آپ کو ذلیل بھی کیا جائے گا۔آپ کو اپنے سے الگ کر کے ایک الگ نہج کی مخلوق قرار دیا جائے گا
اور یہ ساری چیزیں آپ کے فائدہ کی ہیں اس کے نتیجہ میں آپ کے اندر عظمتِ کردار پیدا ہوگی اور اگر آپ
یہ کام خدا کی خاطر کریں گے تو آپ کا یہ چھوٹا سا فعل بہت ہی عظیم الشان نیکی میں تبدیل ہو جائے گا۔
مشعل راه جلد سوم
95
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
اس لئے ضروری نہیں کہ آپ ایک ہی قسم کی ٹوپی پہنیں۔آپ نئی ٹوپیاں کیوں نہیں ایجاد کرتے جو فیشن
بھی بن جائے اور ٹوپی کی ضرورت بھی پوری ہو جائے۔آپ کے اندر نو جوان خون ہے جس کا تقاضا ہے کہ
آپ کی طرز زندگی میں دلچسپیاں پیدا ہوں۔تنوع سے تو خدا نہیں روکتا۔اچھے لباس سے تو خدانہیں روکتا۔قرآن کریم تو فرماتا ہے۔قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِيْنَةَ اللهِ الَّتِى اَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَتِ مِنَ الرِّزْقِ قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا فِي
الْحَيَوةِ الدُّنْيَا خَالِصَةً يَوْمَ الْقِيمَةِ (الاعراف:33)
زینت حرام نہیں
کہ اے محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو اعلان کر دے مَنْ حَرَّمَ زِيْنَةَ اللَّهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ کس نے
حرام کر دیا ہے اس زینت کو اور زینت کی بہترین چیزوں کو۔جو خدا نے اپنے بندوں کے لئے نکالی تھیں۔قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا تو کہہ دے کہ یہ ایمان والے بندوں کی خاطر پیدا کی گئی ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے محبوب
بندوں کے لئے ہر نعمت پیدا کرتا ہے۔عباد کا لفظ بول کر تو بہت ہی پیار کا رشتہ قائم فرمایا اور فرمایا وہ جو نیک
بندے ہیں۔ایمان لانے والے ہیں۔جس طرح تم لوگ اپنے پیاروں کی مہمانیاں کرتے ہو۔میں نے بھی
اُن کی خاطر ا چھی چیزیں پیدا کی ہیں وَالطَّيِّـتِ مِنَ الرِّزْقِ - طَيِّبست میں یہ تشریح فرما دی کہ حرام کی
چیزیں یا چھینی جھپٹی چیزیں مراد نہیں ہیں بلکہ زینت کی چیزیں ہوں اور سب طیبست ہوں یعنی رزق میں سے
بھی طبت اور پہنے کی چیزوں میں سے بھی طیبت ہوں۔ان میں بے حیائی کی جھلک نہ ہو۔ان میں
پاکیزگی ہو۔ان کے اندر دنیا کی کوئی فیشن پرستی اور کھوکھلا پن نہ ہو ورنہ وہ طیبات نہیں رہیں گی۔ان میں اگر
اللہ کا رنگ پایا جاتا ہو اور خدا کی محبت جھلکتی ہو تو اس سے وہ طَيِّبت بنتی ہیں۔پھر فرمایا هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا فِي
الحيوةِ الدُّنْيَا اس دنیا میں بھی یہ مومنوں کے لئے پیدا کی گئی ہیں خَالِصَةً يَومَ القِيمَةِ اور قیامت کے دن
صرف مومنوں کے لئے ہوں گی۔یہاں تو ان کے طفیل غیر بھی شریک ہو گئے ہیں لیکن قیامت کے دن
خالصہ مومنوں کے لئے ہوں گی۔نیک بننے کے لئے گند الباس
پس ( دین حق ) کسی ایسے صوفی ازم کی تعلیم نہیں دیتا کہ ضرورا پنا حلیہ بگاڑ کر پھریں۔انسانوں
96
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کے مزاج اور عادتوں کے فرق کی وجہ سے لباس کا فرق تو ہوتا رہتا ہے لیکن نیکی کے تصور میں گندا لباس پہننا
ہرگز شامل نہیں ہے۔قرآن کریم میں یا سنت نبوی میں کہیں بھی یہ مضمون نہیں ملتا کہ تم نیک تب بنو گے جب
کیسے ہوئے کپڑے پہنو گے یا پھٹے ہوئے کپڑے پہنو گے۔ہاں کاموں کی زیادتی کی وجہ سے ، اعلیٰ مقاصد
میں انہماک کی وجہ سے بعض دفعہ کپڑے بالکل ثانوی حیثیت اختیار کر جاتے ہیں۔اس وقت عمد ا جان بوجھ
کر ان
کو نظر انداز نہیں کیا جاتا بلکہ ان کی انسانی نظر میں کوئی قیمت یا اہمیت نہیں رہتی۔تب لوگ کپڑوں کے
رکھ رکھاؤ سے بالا ہو جاتے ہیں۔یہ بالکل الگ مضمون ہے۔اس صورت میں نعوذ باللہ خدا کی نعمت کا انکار
نہیں ہورہا ہوتا بلکہ دوسری نعمتیں اتنی غلبہ پا جاتی ہیں کہ اس کے مقابل پر یہ چیزیں بے معنی اور حقیر دکھائی
دیتی ہیں مگر اس لئے نہیں کہ زیادہ نیک بنیں بلکہ بالکل اور مقصد کے پیش نظر کپڑوں کو زیادہ اہمیت نہیں دی
جاتی۔صاحب علم کی عظمت لباس میں نہیں
یہی حال
غیر قوموں میں بھی ہے مثلاً انگلستان کی یونیورسٹیوں میں میں نے دیکھا ہے کہ جو حقیقتا صاحب
علم لوگ ہیں خواہ اساتذہ ہوں یا طلبہ ہوں، وہ کپڑوں کی نسبت کلینہ بے نیاز ہو جاتے ہیں۔انہیں دیکھ کر کوئی
سمجھ ہی نہیں آتی کہ انہوں نے کیا پہنا ہوا ہے۔انہوں نے کھلے پہنے ہوں، تھیلے پہنے ہوں، ان کو احساس تک
نہیں ہوتا کہ دنیا کیا سمجھ رہی ہے بلکہ اسی لباس میں ان کے لئے ایک وقار پیدا ہو جاتا ہے۔ایک عظمت پیدا ہو
جاتی ہے۔لوگ ان
کو دیکھتے ہیں اور پہچان لیتے ہیں کہ یہ صاحب علم لوگ ہیں۔اس لئے لباس کی زینت سے
منع تو نہیں کیا گیا لیکن لباس پر اس طرح جھک جانا کہ اعلیٰ مقاصد کی راہ میں حائل ہو جائے، یہ منع ہے اور اس
صورت میں وہ لباس طیب نہیں رہے گا۔اس لئے آپ اگر سر کے لئے ٹوپی کے طور پر کوئی زینت اختیار کرنا
چاہیں تو خوبصورت اور اچھی ٹوپیاں پہنیں نئی بی قسم کی ٹوپیاں ایجاد کر یں۔کوئی اعتراض نہیں ہے مگر سر ڈھانپ
کر پھریں تاکہ پتہ لگے کہ یہ احمدی نوجوان ہیں ان پر دوسری تہذیب کا قطعا کوئی اثر نہیں۔یہ آزاد مر دہیں۔ان کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ دنیا ہمیں کیا کہتی ہے اور کیا نہیں کہتی۔غیر زبان جاننے والوں کی کمی
دوسری بات جو اس لحاظ سے پہلی ہے کہ میں نے دو باتیں جو آپ سے کرنی تھیں ان میں سے یہ پہلی
مشعل راه جلد سوم
97
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
ہے اور وہ یہ ہے کہ یورپ کے دورہ میں میں نے بڑی شدت سے یہ محسوس کیا کہ جماعت احمدیہ میں غیر
زبانیں یعنی اُردو کے علاوہ دوسری زبانیں جاننے والے بہت کم لوگ موجود ہیں۔اتنی شدت کے ساتھ یہ کی
محسوس ہوئی کہ دل گھبرا جاتا تھا کہ ہم کیا کریں گے۔فوری ضروریات ہیں اور بڑی شدید اور بڑی وسیع
ضروریات ہیں اور ان کو پورا کرنے کے لئے ہمارے پاس ایسے نوجوان نہیں ہیں جو مختلف زبانیں جانتے
ہوں۔انگریزی کے علاوہ اُردو اور عربی ضرور سیکھیں
انگلستان میں ہماری جو نسل پیدا ہورہی ہے وہ بہت اچھی انگریزی دان ہے اس میں کوئی شک نہیں
لیکن بد قسمتی سے ان کے ماں باپ نے ان کو اردو نہیں سکھائی اور عربی میں مہارت پیدا نہ کی۔نتیجہ جس طرح
غیر ملکوں میں ایسے نو جوان خدمت سے محروم ہیں جو اردو اور عربی تو جانتے ہیں لیکن انگریزی یا فارسی یالا طینی
یا سپینش یا اٹالین یا فرنچ زبانیں نہیں جانتے اسی طرح وہ نوجوان بھی ہمارے ہاتھ سے نکل گئے جو انگریزی
تو جانتے ہیں لیکن اردو نہیں جانتے۔ہمیں تو ایسے ماہرین کی ضرورت ہے جو دونوں تینوں زبانیں بیک وقت
جانتے ہوں اور (دین حق ) کی خدمت کے لئے وہ اپنے آپ کو ابھی سے وقف کر دیں۔ذہنی طور پر تیاری
کریں کہ ہم خدا کی خاطر یہ زبان سیکھ رہے ہیں اور اس غرض سے اس میں مہارت پیدا کر رہے ہیں تا کہ
جب بھی ہم تعلیم سے فارغ ہوں ، ہم اللہ تعالیٰ کے دین کی بھی ہر رنگ میں خدمت کر سکیں۔خدمت دین کے لئے نئی زبان سیکھنے کا عہد کریں
اس سلسلہ میں مجھے آپ میں سے بھی نام آنے چاہئیں اور جو احمدی طلبہ کسی اور زبان کے سیکھنے کی
سہولت رکھتے ہوں مثلاً کسی ایسی یونیورسٹی میں پڑھتے ہوں جہاں یہ سہولت مہیا ہے، ان کو چاہیے کہ وہ اپنے
نام پیٹرن Patron کو بھجوا دیں۔ناظر صاحب تعلیم اس وقت آپ کے پیٹرن ہیں ان کو بھجوا دیں اور معین
کریں کہ ہم خدمت دین کی خاطر یہ زبان سیکھنا شروع کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ اردو میں بھی اور عربی
میں بھی جہاں تک مقدور ہے، مہارت حاصل کرنے کی کوشش شروع کر رہے ہیں۔پھر وہ ( یعنی پیٹرن ) ان
کو وقتا فوقتا دینی کتب بھی مطالعہ کے لئے بھجوائی شروع کریں یا توجہ دلائیں کہ اب اس کے ساتھ یہ دینی
کتاب پڑھنی چاہیے تا کہ جب وہ فارغ ہوں تو اس کے ساتھ ہی بنیادی مذہبی علم کا ایک پس منظر یا بنیا د تیار
98
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہو چکی ہو۔اس میں آگے بڑھنے کے پھر بہت سے مواقع پیدا ہوتے ہیں مگر بنیادی پلیٹ فارم بہر حال تعلیم
سے فارغ ہونے سے پہلے پہلے تیار ہو جانا چاہیے۔بغیر وقف کئے بھی خدمت دین کا عہد
ایسے نوجوان آئندہ کئی طرح سے سلسلہ کے کام آسکتے ہیں مثلاً ایک تو یہ کہ آپ میں سے بہت سے
ہوں گے جو انشاء اللہ زندگیاں وقف کریں گے۔جب وقف کریں گے تو اگر کچھ ساتھ لے کر آئیں گے تو
سلسلہ کوفائدہ پہنچے گا۔کچھ زبانیں ساتھ کر لے کر آئیں گے۔کچھ علم ساتھ لے کر آئیں گے تو ہم بہت جلدان
کو تیار کر کے متعلقہ ممالک میں بھجوا سکتے ہیں اور دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر وقف نہ بھی کریں گے اور نیت یہ
ہوگی کہ ہم عملاً اپنی زندگی کو خدا کے لئے وقف رکھیں گے تو پھر ہوسکتا ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آپ کو یہ
موقع عطا فرمائے کہ جو زبان آپ نے سیکھی ہوئی ہے اس ملک میں اپنے ذریعہ معاش کے حصول کی خاطر
چلے جائیں اور جہاں جائیں وہاں ساتھ ساتھ دعوۃ الی اللہ شروع کر دیں۔وہاں تراجم شروع کر دیں وہاں
خدمت دین کے جو مواقع میسر ہوں ان میں حصہ لیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بعض اوقات بعض ممالک میں
خاص ضرورت پڑتی ہے۔تو عام تحریک کر دی جاتی ہے کہ جو نو جوان آگے آئیں وہ اپنے آپ کو وقف کریں
بغیر اس کے کہ سلسلہ ان کو کچھ دے۔یعنی سلسلہ ان کو با قاعدہ تنخواہ دار یا وظیفہ دار کارکن نہ رکھے بلکہ وہ اپنے
طور پر نکل جائیں۔ایسی تحریکیں بھی جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ہوتی رہی ہیں اور نو جوان بڑی بڑی
قربانیاں پیش کرتے رہے ہیں۔غلبہ دین کیلئے تیاری ضروری ہے
پس جب آپ نے ایک عظیم الشان کام کا بیڑا اٹھایا ہے جب یہ عہد کر لیا ہے کہ ( دین حق ) کو ساری
دنیا میں غالب کرنا ہے تو اس کی کچھ تیاری بھی تو ہونی چاہیے۔تیاری کے بغیر کس طرح ( دین حق ) کو غالب
کردیں گے جو بھی نیک مقصد ہوتا ہے آپ اس کی تیاری کرتے ہیں۔امتحان دینے کے لئے آپ کو کتنی
تیاری کرنی پڑتی ہے۔تیاری کے بغیر تو امتحان نہیں دیے جاتے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں
واضح تعلیم دی ہے کہ دین کی خدمت کے لئے جتنی تمہاری استطاعت ہے تم اس کے مطابق تیاری جاری
رکھو۔جب وقت آئے گا، ضرورت پیدا ہوگی تو پھر اپنے آپ کو پیش کر دینا۔اس لئے اس تیاری میں غیر ملکی
مشعل راه جلد سوم
99
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
زبانوں میں مہارت کو خاص اہمیت حاصل ہونی چاہیے۔ساری دنیا میں احمدی طلبہ کی تنظیمیں
ناظر صاحب تعلیم کو اس ضمن میں تمام دنیا کی احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشنز کو ہدایت دینی چاہیے۔ناظر
تعلیم کی حیثیت سے نہیں بلکہ احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن کی حیثیت سے۔یہ اس کی دوسری شاخ
ہے جس کی طرف میں آپ کو توجہ دلاتا ہوں کہ ابھی تک جماعت احمدیہ کی احمدیہ کالجیٹ ایسوسی ایشن عملاً
پاکستان تک ہی محدود ہے۔حالانکہ اس کو ساری دنیا میں وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔بحیثیت ناظر
تعلیم تو وہ صدر انجمن احمدیہ کے نمائندہ ہیں جن کا دائرہ کار پاکستان تک محدود ہے لیکن ان کو آپ کا سر پرست
بحیثیت ناظر تعلیم نہیں بنایا گیا بلکہ بحیثیت میاں غلام احمد صاحب اپنی ذاتی حیثیت سے وہ آپ کے پیٹرن
ہیں اور اس حیثیت سے بطور (Patron) پیٹرن یا سر پرست ایسوسی ایشن اُن کا دائرہ کا رساری دنیا پر وسیع
ہے۔تمام دنیا میں احمدی طلبہ کی تنظیمیں قائم ہونی چاہئیں۔یہاں اب ایک مضبوط Base یعنی بنیاد اللہ تعالیٰ
کے فضل سے قائم ہو چکی ہے۔نائیین کی تیاری ضروری ہے
اور آپ کی تنظیم میں خدا کے فضل سے بڑے اچھے کام کرنے والے نوجوان آگے آچکے ہیں۔مجھے
امید ہے کہ وہ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے نائین بکثرت ایسے تیار کریں گے کہ کسی وقت بھی یہ احساس پیدا نہ ہو کہ یہ
ٹیم نکل گئی تو خلا پیدا ہو گیا، وہ ٹیم نکل گئی تو خلا پیدا ہو گیا۔قومی زندگی میں اگر ایک ٹیم کے نکلنے سے خلا پیدا ہو تو
اس ٹیم کی بد قسمتی ہے جس نے اپنے پیچھے آدمی تیار نہیں کئے۔یہ کوئی فخر کی بات نہیں ہے کہ چندلڑ کے نکل گئے
تو خلا پیدا ہو گیا۔ان کے اوپر یہ ایک دھبہ ہے جنہوں نے اپنے پیچھے خلا چھوڑا ہے کیونکہ اچھے کارکن اپنے
ہرگز خلا نہیں چھوڑا کرتے وہ دور کی نظر رکھتے ہیں۔وہ اپنے پیچھے تیاریاں کرتے چلے جاتے ہیں۔نسل
کی نسل تیار کرتے چلے جاتے ہیں۔اس لئے یہاں اچھے کارکنوں کا دائرہ بڑھائیں کیونکہ اس وقت میں یہ
سمجھتا ہوں کہ بنیادی کام کرنے والے ماشاء اللہ بڑے اچھے اچھے نو جوان آپ میں موجود ہیں لیکن یہ آہستہ
آہستہ نکلتے چلے جائیں گے۔اس لئے پیچھے بھی اچھے کام کرنے والے آنے چاہئیں۔
مشعل راه جلد سوم
خدمت دین کی ضروری شرائط
100
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
لیکن یہ تو ایک ضمنی بات تھی۔اصل بات کی طرف میں توجہ دلا رہا تھا وہ یہ ہے کہ اب ساری دنیا میں
احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشنز قائم ہونی چاہئیں اور ان سے بھی مطالبہ کیا جائے کہ آپ خدمت دین کے لئے
کون سی مزید زبان سیکھنا چاہتے ہیں یا سیکھ سکتے ہیں اور اگر آپ سیکھیں گے تو شرط یہ ہوگی کہ آپ کو اردو میں
بھی مہارت حاصل کرنی پڑے گی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا لٹریچر بھی پڑھنا پڑے گا۔احادیث نبویہ اور قرآن کریم کا مطالعہ بھی براہ راست کرنا پڑے گا۔گویا عربی بھی سیکھنی پڑے گی۔تو یہ تینوں
چیزیں بیک وقت اکٹھی چلیں گی اور اس شرط کے ساتھ اگر آپ اپنے وقت کا کچھ حصہ وقف کریں تو اپنے نام
لکھوائیں۔ہر ملک سے جب یہ نام آئیں گے تو اس میں ہم معین طور پر معلوم کر سکیں گے کہ کس کس زبان
کے لئے ہمیں مستقبل میں احمدی نو جوان مل رہے ہیں۔فوری ضرورت کی زبانیں
پھر ان زبانوں میں فوری ضرورت کی زبانیں ہیں۔اٹالین ہسپینش اور پار چوگیز۔یہ تین زبانیں ایسی
ہیں جن میں فوری طور پر اقدامات کے بغیر ہمارے لئے کوئی چارہ ہی نہیں ہے۔وجہ یہ ہے کہ ہم اٹلی میں
زمین خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہاں مشن کے لئے نقشے بھی بنے ہوئے ہیں۔بہت حد تک تیاری
ہو چکی ہے لیکن باوجود کوشش کے ابھی تک وہاں اجازت نہیں مل سکی۔اس پر مجھے خیال آیا کہ ہوسکتا ہے اللہ
تعالیٰ کے علم میں اس تاخیر میں بھی خیر کا کوئی پہلو ہو۔چنانچہ جب میں نے سوچا تو معلوم ہوا کہ ہمارے پاس
ایک بھی ایسا ( مربی ) نہیں جو اٹالین میں گفتگو کر سکے۔اٹالین زبان میں کوئی لٹریچر نہیں ہے جس کو ہم وہاں
تقسیم کر سکیں۔تو وہ گورنمنٹ ہمیں فوراً اجازت دے دیتی اور ہم وہاں ایک مکان بنا کر بیٹھ جاتے تو وہاں
کرتے کیا ؟ سوائے اس کے کہ ایک مجاور کی طرح (مربی) وہاں بیٹھ جاتا اور کوئی بھی فائدہ نہیں تھا۔ہم
Monuments یعنی یادگاریں بنانے کے لئے تو پیدا نہیں کئے گئے۔ہم ایک با مقصد جماعت ہیں۔جب ہم وہاں ایک ( بیت الذکر) بنائیں گے تو نمازی بنانے لازمی
ہوں گے۔یہ ہمارا فرض ہوگا کہ دعا کرتے ہوئے اللہ کی مدد سے وہاں نمازی پیدا کریں۔( مومن ) پیدا
کریں۔تو اگر نہ زبان آتی ہو نہ لٹریچر موجود ہوتو نمازی کس طرح پیدا کریں گے۔(مومن) کس طرح پیدا
101
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
کریں گے۔وہ تو ایک قسم کا ویسا ہی خانہ خدا بن جائے گا جیسے آجکل
کئی دولتمند ملک جگہ جگہ بنارہے ہیں۔سوائے اس کے کہ وہاں چند مجاور بیٹھے ہوں جو دکھا رہے ہوں یہ ( بیت الذکر ) ہے۔اس طرح اس میں
داخل ہوتے ہیں اور اس طرح اس میں بیٹھتے ہیں اس کے سوا ان کی کوئی بھی حقیقت نہیں ہے۔اٹالین زبان سیکھنے کی ضرورت
پس اٹلی کے لئے ایسے احمدی نوجوانوں کی بہت شدید ضرورت ہے جو جلد از جلد اٹالین زبان
سیکھیں۔علاوہ ازیں جامعہ احمدیہ میں بھی اس بات کی طرف فوری توجہ کی جائے۔اٹالین سکھانے کا انتظام
جس طرح بھی ہو خواہ زیادہ خرچ بھی کرنا پڑا تب بھی کرنا چاہیے۔جامعہ میں نہیں ہوسکتا تو یہاں سے دویا
تین احمدی طلبہ باہر بھجوائے جائیں یا تین واقفین جو ہوشیار ہیں ان
کو اٹالین زبان سیکھنے کے لئے بیرون ملک
بھجوایا جائے۔پرتگالی زبان پر توجہ
یہی حال پارچوگیز کا ہے۔جنوبی امریکہ میں انشاء اللہ تعالیٰ مشن کھولنے کا ارادہ ہے اور وہی سکیم ہے جو
خدام الاحمدیہ کے تحت شروع ہوئی تھی۔خدام الاحمدیہ نے دو مشنوں کے لئے چندہ اکٹھا کرنے کی پیش کش کی
تھی ایک اٹلی کیلئے اور برازیل کیلئے۔برازیل جنوبی امریکہ کا ایک بہت بڑا ملک ہے جس میں زیادہ تر
پار چوگیز بولی جاتی ہے کیونکہ وہ پرتگالی اثر کے نیچے ہے اس لئے وہاں ہمیں پرتگالی زبان میں ( دعوت الی
اللہ ) کرنے والا آدمی چاہیے۔انگریزی کے ساتھ تو وہاں گزارا نہیں ہوگا۔پھر وہاں کی بعض لوکل زبانیں بھی
ہیں۔ہم اس پر تحقیق کروارہے ہیں اور ساری صورت حال کے متعلق معلومات منگوار ہے ہیں کہ کون کون
رہے
سے قبیلوں میں کون کون سی زبانیں بولی جاتی ہیں اور ان کے سکھانے کا کیا انتظام ہے۔اس لئے پار چوگیز
زبان بھی ساتھ شامل کرنی پڑے گی۔فرانسیسی زبان کا وسیع دائرہ
فرانسیسی میں اگر چہ دو آدمی تیز ہیں لیکن فرانسیسی زبان کا بہت وسیع دائرہ ہے۔یہ صرف فرانس ہی میں
نہیں بولی جاتی۔ماریشس میں اور افریقہ کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں بھی بڑی کثرت کے ساتھ بولی
102
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جاتی ہے۔اس طرح ان کی بعض اور نو آبادیات میں پھر مثلاً کوریا ہے وہاں بھی فرانسیسی بولنے والے موجود
ہیں۔انڈو چائنا میں بکثرت ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو فرانسیسی بولتے ہیں۔یہ سارے علاقے خالی
پڑے ہوئے ہیں۔ان میں اس زبان کے ذریعہ ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔جاپانی زبان میں دومر بیان کی تیاری
چینی زبان میں ماہر ہمارے پاس بہت تھوڑے ہیں۔Japanese یعنی جاپانی زبان میں اللہ تعالیٰ
کے فضل سے دو آدمی تیار ہو گئے ہیں لیکن یہ بھی بہت کم ہیں۔دو سے تو گزارا نہیں چل سکتا۔اسی طرح اگر ہم
اور زبانوں کو دیکھیں تو ان میں Preference Order یعنی ترجیحی لحاظ سے سپینش زبان ہے۔اس کے
متعلق تو میں اب یورپ ، خصوصا انگلستان میں ایک عام تحریک کر کے آیا ہوں کہ دوست سپینش سیکھنے کی
طرف خصوصیت سے توجہ کریں۔چنانچہ انگلستان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے ایک بڑے طبقہ
نے اس طرف فوری توجہ شروع کر دی ہے اور انہوں نے اپنے نام بھی پیش کر دیے ہیں۔سپین میں دعوۃ الی اللہ کا منصوبہ
سکیم یہ ہے کہ دوست اپنے طور پر سپینش زبان سیکھیں اور ہر سال کی چھٹیاں سپین کے مختلف علاقوں
میں گزاریں اور وہاں ان کے سپرد ایک معین علاقہ کر دیا جائے۔مثلاً یہ کہا جائے کہ فلاں دیہات فلاں
دوست کے ذمہ ہو گئے ہیں اور فلاں دیہات فلاں دوست کے ذمہ ہو گئے ہیں۔وہاں وہ تعلقات قائم
کریں۔ٹوٹی پھوٹی زبان جتنی بھی آتی ہے اس میں (دعوت الی اللہ کی ) گفتگو کریں اور پھر اپنے مشن کے
ساتھ ان کا تعارف کروائیں اور اسی طرح یورپ کے دوسرے علاقوں کے متعلق بھی یہ تحریک کی گئی ہے کہ وہ
بھی اُندلس کا کوئی نہ کوئی حصہ اپنے لئے چن لیں تو انشاء اللہ تعالیٰ اس طرح پر رضا کار ( مربی ) بکثرت تیار
ہو جائیں گے۔خدا تعالیٰ نے پین میں ( دین حق) کے حق میں جواہر چلائی ہے اس سے استفادہ کرنے کے
لئے ہمیں آدمی چاہئیں۔جب اللہ کے فضل کے ساتھ کسی کھیت میں پھل زیادہ لگتے ہیں تو زمیندار کیلا اپنی
طاقت سے اس پھل کو سنبھال نہیں سکتا۔مجبورا اس کو دوسرے ہاتھ کرایہ پر لینے پڑتے ہیں اور جب تک
زیادہ ہاتھ نہ آئیں خواہ وہ کرایہ کے ہوں ، خواہ وہ طوعی خدمت کے طور پر ہوں ، اس وقت تک پھل نہیں
سنبھالے جاتے۔چنانچہ انگلستان اور امریکہ وغیرہ میں تو یہ رواج ہے کہ جب سٹرابریز Strawberries