احمدیہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے تیسرے سالانہ کنونشن سے خطاب
مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2
103
ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
بڑی کثرت سے لگتی ہیں یا اسی طرح بعض اور پھل لگتے ہیں تو جگہ جگہ بورڈ لگ جاتے ہیں کہ ایک ڈالر میں
ایک پونڈ میں تم آکر چن لو ہم تمہیں ایک ٹوکری دیں گے۔اس میں جتنی مرضی بھر لو اور جتنی مرضی ساتھ کھا بھی
جاؤ۔اس طرح ان کی فصلیں سنبھالی جاتی ہیں۔رحمتوں کے مزے لوٹنے کا موقع
پس یہ نظام ہے جو ہمارے ہاں الٹا چلا ہوا ہے۔ہم نے یہ کہا ہے کہ تم اس نعمت سے بھی جھولیاں بھرو
اور بجائے اس کے کہ تم ہمیں ڈالر دو ہم تمہیں یقین دلاتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نصرتوں کے تمہارے
ساتھ وعدے ہیں۔تم ان پھلوں سے لطف اندوز بھی ہو۔ان کو سنبھالو اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے مزے لوٹو۔گویا بجائے اس کے ہم تم سے کچھ پیسے لیں۔اُلٹا تمہیں انعام ملے گا۔انگلستان میں وقف کی تحریک کے خوشکن نتائج
پس یہ وہ تحریک ہے جس پر امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ اچھی Response ہوگی۔نوجوان کثرت کے
ساتھ آگے آئیں گے کیونکہ انگلستان میں تو میں نے بتایا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی تیزی کے ساتھ
ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے۔لوگوں میں اس طرح توجہ پیدا ہوگئی ہے اور اب شیخ مبارک احمد صاحب جب با قاعدہ
پروگرام کے تحت علاقے معین کر رہے ہیں۔اسی طرح جرمنی میں بھی جب یہ تجویز پیش کی گئی بڑے جوش کا
اظہار کیا گیا تھا۔مگر جر من احمدی یعنی وہ پاکستانی جو جرمنی میں جا کر آباد ہوئے ہیں ان بیچاروں کی راہ میں
کچھ دقتیں ہیں۔ان کا جرمنی سے باہر نکلنا اور پھر واپس آنا بہت دقت طلب ہے باوجود اس کے کہ بہت مخلص
اور فدائی نوجوان ہیں۔مالی قربانی میں بھی پیش پیش ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑے منظم ہیں مگر وہ مجبور
ہیں۔ان میں سے بہت تھوڑے اس تحریک میں حصہ لے سکیں گے۔باقی ممالک میں جہاں جہاں بھی احمدی
ہیں اُمید ہے وہ بھی اپنا کچھ نہ کچھ حصہ ضرور ڈالیں گے۔کوئی ایک ملک چن لیں
پس آپ بھی اسی نہج پر ابھی سے تیاری شروع کر دیں۔اپنے ذہن میں کوئی ایک ملک چن لیں۔جس
میں ابھی تک ( دین حق ) کی ترویج نہیں ہوئی۔( دین حق ) کے پودے نہیں لگے۔اس ملک کو اپنی خوابوں کا
104
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ملک بنالیں۔آپ ان خوابوں میں اسی طرح بسیں جس طرح رومانوی لوگ اپنی خواہیں بنایا کرتے ہیں، یا
رشوت کھانے والے لوگ تعمیر کی خواہیں بنایا کرتے ہیں کہ اس طرح کا ہم بنگلہ بنائیں گے، اس طرح کی نئی
موٹر خریدیں گے تو خوابوں میں بسنا انسان کے لئے ضروری ہے۔اس کے بغیر اس کو چین نصیب نہیں ہوتا۔آپ بھی اپنے لئے اچھی خواہیں دیکھیں۔اچھی خوا ہیں تعمیر کریں اور پھر آپ ان خوابوں میں بس جائیں۔یہاں تک کہ دوسری دنیا کی ہوش نہ رہے۔جب تک اس کی تعبیر پوری نہ ہو جائے آپ کو چین نہ آئے۔یہ
خواہیں بنائیں کہ ہم امریکہ کے فلاں ملک کو انشاء اللہ تعالیٰ ( دین حق) کے لئے فتح کریں گے۔Iron
Curtain یعنی اپنی پردہ کے پیچھے جو ممالک ہیں ان میں سے پولینڈ کو فتح کریں گے۔یا روس کے کسی
علاقے کو فتح کریں گے یا چین کے کسی علاقے کو ( دین حق) کے لئے فتح کریں گے۔ان امیدوں کو اپنے دل میں پیدا کریں۔ان کو پروان چڑھائیں۔ان کو پیار کے ساتھ آگے
بڑھائیں اور ساتھ ساتھ تیاری رکھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے اور ساری دنیا میں احمدیہ سٹوڈنٹس
ایسوسی ایشن اس کام کو خصوصیت کے ساتھ اپنے ہاتھ میں لے۔تاہم جہاں تک ( دعوۃ الی اللہ سکیم کی تفصیلات طے کرنے کا تعلق ہے یہ دوسری تنظیم کا کام ہے کہ
اس کا ایسوسی ایشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔جہاں تک طلبہ میں جذبہ پیدا کرنے کا اور اپنے آپ کو پیش
کرنے کا تعلق ہے اس کا ایسوسی ایشن سے تعلق ہے۔اس لئے اس دائرہ کے اندر رہتے ہوئے ہمیں ساری
دنیا سے زیادہ سے زیادہ نام ملنے چاہئیں۔دینی اور دنیوی علم میں توازن ضروری ہے
دوسری بات جو میں نے آپ سے کہنی تھی وہ بھی پہلے بار ہا مختلف رنگوں میں کہہ چکا ہوں۔اب پھر کہتا
ہوں کہ آپ اپنے دینی علم کی دنیاوی علم کے ساتھ مطابقت پیدا کریں اور دنیاوی علم کو بالکل الگ دائروں
میں ایسے رستوں پر نہ ڈال دیں کہ جن کا دینی علم کے ساتھ کوئی جوڑ ہی نہ ہو یہ دونوں سڑکیں ہیں جو ایک
دوسرے کے متوازی چل رہی ہوں لیکن وہ سڑکیں جن میں کوئی چوراہا ایسا نہ ملتا ہو جہاں ایک دوسرے کے
ساتھ ٹریفک کا تبادلہ ہو سکے، وہ اُس طرح مفید نہیں ہوا کرتیں جس طرح وہ سڑکیں مفید ہوتی ہیں جہاں
بار بار آپس میں تعلقات کے لئے چورا ہے بنائے جاتے ہیں، سڑکیں ایک دوسری کے ساتھ ضم ہوتی ہیں اور
ایک سڑک کی ٹریفک دوسری سڑک کی طرف منتقل ہوسکتی ہے۔
105
ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
پس ہیں تو یہ الگ الگ سڑکیں اس میں کوئی شک نہیں۔بظاہر الگ الگ ہیں مگر چورا ہے ضروری ہیں
اور قرآن کریم کا مطالعہ کریں تو آپ کو بکثرت یہی نظر آئے گا۔دین کی گفتگو ہورہی ہے تو اچانک خدا تعالیٰ
ذہن کو قانون قدرت کے کسی Phenomenon یعنی کسی جلوہ یا کسی اصول کی طرف منتقل کر دیتا ہے۔قانون قدرت کی بات شروع کرتا ہے تو اچانک ذہن کو دین کی طرف منتقل کر دیتا ہے اور اس کثرت کے
ساتھ ان دونوں میں چورا ہے موجود ہیں کہ یوں لگتا ہے کہ گویا ان کا ایک دوسری کے ساتھ تانا بنا ہوا ہے اس
کثرت سے اور بار بارسڑکیں ملتی ہیں کہ علیحدگی کا گمان مٹ جاتا ہے۔اس کا جو نقشہ قرآن کریم نے کھینچا ہے۔وہی مومن کا نقشہ ہونا چاہیے۔یہ تو نہیں کہ قرآن کا ئنات کا
کوئی اور نقشہ بنارہا ہو اور ہم اپنا نقشہ کوئی اور بنا رہے ہوں۔اس لئے دینی علم اور دنیاوی علم کا آپس کا انطباق
کرنا بہت ضروری ہے۔یعنی دینی Channels کی اس طرح بار بار اصلاح کرنا کہ ہر بات خود بخود ایک
دوسرے کے ساتھ منطبق ہوتی چلی جائے۔یہ بہت اہم اور ضروری کام ہے۔چرچ اور سائنس میں چپقلش
گزشتہ ایک دوصدیوں میں بہت بڑا ظلم ہوا ہے۔سائنس جب یورپ میں بیدار ہوئی تو اس وقت
چونکہ چرچ کے خلاف ایک بغاوت کا دور بھی تھا اور چرچ نے بھی سائنس کے خلاف بڑا ظالمانہ رویہ اختیار کر
رکھا تھا۔اس لیے رفتہ رفتہ سائنس دانوں میں یہ احساس پیدا ہو گیا کہ سائنس بالکل الگ چیز ہے اور مذہب
بالکل الگ چیز ہے۔یعنی انہوں نے بغاوت کی راہ اختیار کرتے ہوئے مذہب کو نہ صرف ایک الگ چیز سمجھا
بلکہ اسے ایک بوسیدہ اور بے معنی اور لغو اور بے دلیل چیز سمجھنے لگ گئے اور سائنس کو معقولات کی دنیا، دلائل کی
دنیا، مشاہدات کی دنیا، تجارب کی دنیا محسوسات کی دنیا سمجھنے لگ گئے۔سائنس اور مذہب کا رشتہ ٹوٹنے کا نقصان
مذہب اور سائنس کے درمیان دوری کا نتیجہ یہ نکلا کہ آہستہ آہستہ سائنس دہریت کا نام بن گیا اور
مذہب ایسے خدائی تصورات کا جن کا حقیقت اور عقل سے کوئی تعلق نہ ہو چنانچہ مذہب اور سائنس کے آپس
کے رشتہ ٹوٹنے سے بہت گہرا نقصان پہنچا ہے۔اس نہج پر چلتے ہوئے رفتہ رفتہ مذہب اور سائنس آپس میں
الگ ہوئے کہ مذہب گلیہ ایک نئی شکل اختیار کر گیا اور سائنس الگ ہو کر بالکل ایک نئی شکل اختیار کر گئی
106
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
حتی کہ سائنس کا نام دہریت بن گیا اور مذہب کا نام حماقت۔چنانچہ اسی شکل میں یورپ نے ایک لمبا سفر
اختیار کیا۔یہاں تک کہ اس عرصہ میں اگر کوئی سائنسدان کوئی ایسی بات دیکھتا تھا جس کے نتیجہ میں خدا کی
طرف توجہ منتقل ہو سکتی تھی تو اگر وہ بات کر دیتا تھا تو وہ سائنس کی دنیا سے ایک قسم کا Ex-communicate
ہو جا تا تھا۔یعنی اس کا اخراج از جماعت ہو جاتا تھا۔کہتے تھے یہ بڑا بیوقوف آدمی ہے۔پاگل آدمی ہے۔خدا
کی باتیں کرتا ہے لیکن اب حالیہ رجحانات اس سے مختلف ہو چکے ہیں۔یہ وہ دور ہے جس میں جب
Analysis یعنی تجزیہ کیا گیا تو دنیا کے چوٹی کے ادارے جو امریکہ میں ہیں ان کے تجزیہ کی رپورٹ یہ ہے
که اب ۲۵ فیصدی سائنسدان جرات کے ساتھ خدا کی بات کرنے لگ گیا ہے اور اس قسم کا پرانا تصور باقی
نہیں رہا کہ خدا کی بات کرو گے تو تم غیر معقول سمجھے جاؤ گے اور ایک فیصد ایسا ہے جو اپنے علم کے ساتھ اللہ
تعالی کی ہستی کے دلائل بھی دینے لگ گیا ہے۔سائنسی تجارب سے ہستی باری تعالیٰ کا اقرار
یہ عجیب بات ہے کہ گزشتہ دور میں بھی جب سائنس کا آغاز ہوا ہے تو اس وقت سائنسدانوں کی ایک قسم
پیدا ہوئی تھی مگر اس بیچاری قسم کو سائنسدانوں نے بھی دبایا اور مذہب والوں نے بھی دبایا۔مذہب کی طرف
سے بھی وہ نکال دیے گئے اور سائنسی دنیا سے بھی نکالے گئے یا کم از کم ان سے یہ بدسلوک ہوا اور کہا گیا کہ تم بیچ
میں جاہل پیدا ہو گئے ہو لیکن اب دوبارہ وہی دور آ گیا ہے لیکن پہلے سے زیادہ علمی ور یقینی پلیٹ فارم پر قائم
ہے۔اب وہ فرضی اور خیالی دور نہیں ہے بلکہ سائنسدان ان باتوں میں جن کی بناء پر وہ مذہب کا یا خدا کا انکار کر
رہے تھے، جب مزید آگے بڑھے ہیں تو ان کو ایسے حیرت انگیز مشاہدات ہوئے جن کے نتیجہ میں وہ یہ سمجھتے
ہیں کہ اب خدا کی طرف واپس جانے پر مجبور ہیں۔گوا بھی یہ آواز دبی اٹھ رہی ہے لیکن اٹھ ضرور رہی ہے۔سائنسدانوں کے دوطبقات
چنانچہ دو طبقے پیدا ہو چکے ہیں۔ایک وہ طبقہ ہے جو مشاہدات کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ ہے تو
حیرت انگیز لیکن اس کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔ممکن ہے کہ آئندہ وجہ سمجھ آ جائے اور ایک طبقہ ہے جو یہ کہتا ہے
کہ آئندہ وجہ سمجھ آ بھی جائے تب بھی یہ انگلی یقینی طور پر خدا کی طرف اٹھ رہی ہے۔ہر سائنس کے شعبہ میں
اس
قسم کے دو طبقات پیدا ہو چکے ہیں۔مثلاً کائنات کے آغاز کا ایک شعبہ ہے کہ کس طرح کائنات کا آغاز
مشعل راه جلد سوم
107
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
ہوا۔یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس کا فلکیات سے بھی تعلق ہے اور فزکس سے بھی تعلق ہے۔چنانچہ Big
Bang کی جو تھیوری پیش کی گئی ہے۔اب تک جتنے بھی شواہد ملے ہیں، وہ اس نظریہ کو مزید تقویت دے
رہے ہیں اور بتا رہے ہیں کہ یہ درست ہے۔چنانچہ حال ہی میں جونئی ریسرچ ہوئی ہے اس سے پتہ چلتا ہے
کہ جو فلیکسیز Recite کر رہی ہیں۔وہ ٹھیک بگ بینگ تھیوری کی Calculation کے مطابق Recite
کر رہی ہیں۔اگر بگ بینگ والی یہ تھیوری درست ہے تو مثلاً دس ارب سال کے بعد اس کی یہ رفتار ہونی
چاہیے۔یہ ایک نظریاتی Calculation ہے۔اب مثلاً انہوں نے نظریاتی لحاظ سے جو رفتار نکالی ہے وہ مثلاً
سب سے دور کی جو گلیکسی ہے اس کی ۲۰ ہزار کلو میٹر رفتار ہونی چاہیے۔اب انہوں نے Red-Shift کے
ساتھ فارمولا Apply کر کے دیکھا ہے تو بعینہ یہی رفتار معلوم ہوئی ہے۔یعنی وہ گلیکسی روشنی کی رفتار سے
تقریبا ۲۰ فیصد رفتار کے ساتھ دنیا سے الگ ہورہی ہے۔یہ تو گلیکسیز کی بات ہے ایسے Single Stars جو اس سے پہلے الگ ہو چکے ہیں، ان کی رفتار
Calculation کے مطابق اس سے کئی گنا زیادہ ہونی چاہیے۔چنانچہ Calculation نظریہ نے کی۔اسکے مطابق جو ہونا چاہیے۔ریڈ شفٹ کے حساب سے بعینہ وہی بات ثابت ہوئی اور وہ ریڈ شفٹ 2x6 بنتی
ہے جس کے نتیجہ میں وہ ہماری کائنات کے مرکز سے ۹۰ فیصدی روشنی کی رفتار کے ساتھ دور ہٹ رہے ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ستارے قریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار میل فی سیکنڈ کی رفتار سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔سائنس کی انتہاء، خدا کی ہستی کا اقرار
اب یہ نئی معلومات ثابت کر رہی ہیں کہ بگ بینگ کا نظریہ درست تھا اور اگر وہ درست ثابت ہو تو نوبل
پرائز ونر یعنی نوبل انعام یافتہ سائنسدان نے اس نظریہ پر کام کیا ہے۔(اب اس کے خلاف بھی سائنسدانوں
کا ایک گروپ پیدا ہو گیا ہے کہ یہ مذہب کی طرف بات کو لے جا رہا ہے )۔وہ یہ کہتا ہے کہ یہ نظریہ درست
ہونے کے بعد ہماری یہ کیفیت ہے کہ ہم نے ایک زمانہ میں اہل مذہب کو بیٹھے ہوئے دیکھا اور ان سے
باتیں ہوئیں تو انہوں نے کہا کہ خدا نے کائنات کو پیدا کیا ہے۔اس کے سوا تمہیں کچھ اور نتیجہ نہیں ملے گا۔آخر پر خدا تک ہی پہنچنا پڑے گا۔ہم نے کہا یہ مذہب والے پاگل ہو گئے ہیں، بکواس کرتے ہیں، ان کو
چھوڑ و جاہل لوگ ہیں۔چنانچہ ہم ان کو چھوڑ کر سائنس کے سفر پر روانہ ہو گئے۔دوسوسال کے طویل اور
مشکل سفر کے بعد آخر ہم وہیں جا پہنچے جہاں وہی مذہبی بیٹھے ہوئے تھے اور کہہ رہے تھے۔دیکھا ہم نہیں کہتے
مشعل راه جلد سوم
108
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
تھے۔آخر تم یہیں آجاؤ گے تو سائنسدان کہتے ہیں کہ اس کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں رہا کہ یہ مان لیں
کہ کوئی باشعور ہستی ہے، کوئی طاقت ایسی ہے جس نے اس کا ئنات کو پیدا کیا ہے۔حسابی نظریہ سے خدا کی ہستی کا ثبوت
یہ وہی بات ہے جو پہلے دور کے چوٹی کے فلاسفرز کہا کرتے تھے۔جن کا آج کی دنیا میں بھی بڑا اونچا
مقام ہے وہ بھی یہی کہا کرتے تھے۔مثلاً سپائی نوزا Spinoza ایک مشہور جرمن فلاسفر ہے۔اس نے سب
سے پہلے Mathematical Calculation سے ثابت کیا تھا کہ خدا کا وجود ہے اور یقیناً ہے کیونکہ
حسابی اندازہ یہی بتا تا ہے۔اس کے سوا کوئی بات ہی نہیں بنتی۔کائنات کا کوئی نقشہ ہی نہیں بنتا۔اس نے
بڑی زبر دست دلیل دی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ خدا ہے بھی واحد۔کیونکہ اس کے سوا کوئی مخلوق ہمیں ایسی
نہیں ملتی جس پر Mathematics کا یہ فارمولا پورا اترتا ہو۔تو وہ ایک ہی ہے جو ہر انرجی کا Source
یعنی منبع ہے اور غیر مبدل ہے۔جذبات سے پاک ہے وغیرہ۔جب میں یہ نقشہ پڑھ رہا تھا تو میں حیران رہ
گیا کہ اللہ تعالیٰ بعض دفعہ دماغوں کو کیسی جلا بخشتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے
صفات باری تعالیٰ پر جو بحث فرمائی ہے اس کے ایک حصہ کو سپائی نوزا) Spinoza اپنی عقلی چلا سے پا
گیا۔گو آخر تک نہیں پہنچ سکا بعد میں غلطیاں کر گیا لیکن اس کے حسابی نظریہ کو اب مشاہدات ثابت کر رہے
ہیں کہ بنیادی طور پر وہ نظریہ درست تھا حالانکہ اس کے پاس شواہد پیش کرنے کے لئے اس وقت کوئی خاص
چیز نہیں تھی صرف ایک حسابی نظریہ تھا۔اب اس کو ثابت کرنے کے لئے شواہدل رہے ہیں۔نظریه ارتقاء درست مگر ڈارون غلط
اسی طرح نظریہ ارتقاءEvolution کو دیکھ لیجئے۔شروع کے دور میں یہ نظریہ دنیا کو خدا سے کتنا دور
لے گیا تھا لیکن اب موجودہ سائنسدانوں نے جب مزید تحقیق کی تو وہ واپس لوٹنا شروع ہوئے۔ابھی تک ان
میں سے بھی ایک بھاری اکثریت یہ نہیں مانتی کہ ہمیں ایک مادی چیز کا سہارا ڈھونڈنے کی ضرورت ہے مگر جو
تشریحات وہ پیش کر رہے ہیں اس کا عقلی نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ ضرورت ہے۔خواہ وہ اقرار کریں یا نہ کریں ان
کا ایک طبقہ کھلم کھلا کہنے بھی لگ گیا۔مثلاً ڈارون کے دور میں ارتقاء کا جو تصور پیش ہوا اس پر لوگوں نے یہ سمجھا
کہ اب سارا معاملہ حل ہو گیا۔مذہبی تصورات سارے باطل ہو گئے۔ہمیں اس کی تو جیہات مل گئی ہیں لیکن
109
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جب مزید تحقیق ہوئی تو ایسی بہت سی باتیں ثابت ہوئیں جن سے پتہ چلا کہ ارتقاء تو درست ہے مگر ڈارون کا
نظریہ ارتقاء غلط ہے اور کوئی تو جید ایسی نہیں ہے جو اس
کو صحیح ثابت کر سکے۔نظریہ ارتقاء پر مذہبی نقطہ نگاہ سے تحقیق کے پہلو
مجھے ایک تازہ مضمون دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔چند سال پہلے میں نے احمدی طلبہ میں سے جو بائیولوجی
(Biology) کے سٹوڈنٹس تھے ان میں سے بعض کو بلایا۔میں نے ان سے کہا مجھے Evolution
Theory یعنی نظریہ ارتقاء پر مذہبی نقطہ نگاہ سے جو اعتراض ہے وہ یہ ہے کہ دو باتیں ایسی ہیں جن پر احمدی
طلبہ کو خاص طور پر کام کرنا چاہیے۔ایک یہ کہ آنکھ کی بناوٹ میں ارتقاء کا کوئی دخل ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ اس
میں Piccemeal یعنی مرحلہ وار ترقی ہو ہی نہیں سکتی۔یہ ایک Compact Unit ہے۔یعنی یہ ہر لحاظ
سے ایک مربوط اور مکمل یونٹ ہے اور بحیثیت ایک یونٹ کے ہمیں ملتا ہے اس کے اندر نہ ارتقاء کی کوئی تاریخ
مل رہی ہے نہ یہ نظریہ ارتقاء کے ذریعہ بن سکتی ہے۔کسی پیمانے پر بھی اس کو Apply کر کے دیکھ لیں۔یہ
ارتقاء کی متحمل نہیں ہو سکتی۔دوسرے میں نے یہ کہا کہ بیرونی تبدیلیوں کا Internal Chemistry سے
کوئی تعلق نہیں ہے۔اس لئے یہ کہنا کہ Survival of the Fittest کے نتیجہ میں ارتقاء پیدا ہورہا ہے
یہ غلط ہے کیونکہ Genes کے اندر کیریکٹر کی Fixation اور اندرونی تبدیلیوں کا بیرونی مواجہات کی
تبدیلی سے کوئی بھی عقلی یا سائنٹیفک تعلق ہو ہی نہیں سکتا۔یہ ناممکن ہے۔کیا ارتقاء کا محض اتفاقی ہو نا ممکن ہے
پی نہیں انہوں (احمدی طلبہ ) نے کام
کیا یا نہیں مگر اب میں انگلستان میں تھا تو ایک سائنٹیفک رسالہ آیا
اس میں بعینہ یہ دو چیزیں لکھی ہوئی ہیں اور پھر ڈائجسٹ پر میری نظر پڑی۔یعنی ایک تو سائنٹیفک رسالہ میں
اس پر بڑی تفصیل سے مضمون ہے اور ڈائجسٹ نے بھی اس مضمون کو لیا ہے اور وہ یہ کہتا ہے کہ یہ دو
اعتراضات ہیں جن کا ہمارے پاس قطعی طور پر کوئی جواب نہیں بنا۔سو فیصدی شکست تسلیم کرتے ہیں کہ آنکھ
کس طرح پیدا ہو گئی۔ایولوشن Evolution کے ذریعہ اور Internal Chemistry میں تبدیلیاں
کیسے آگئیں اور وہ اتنی گہری ہیں اور ان میں اتنی یک جہتی Direction ہے کہ ابھی جو حال ہی میں اس
موضوع پر امریکہ میں ایک کانفرنس ہوئی ہے۔اس میں ایک سائنسدان نے جو ماہر ریاضی ہے۔اس نے ان
110
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
سب باتوں پر غور کرنے کے بعد Blind Evolution کے خلاف ایک حسابی نظریہ پیش کیا ہے اس نے
کہا اگر Blind Evolution کو مانا جائے تو ریاضی کے فارمولا کے ساتھ یہ شکل بنتی ہے یعنی Blind
Evolution سے مراد یہ ہے کہ اتفاقاً کیمیکل Changes پیدا ہورہی ہیں ہزار قسم کی اور اتفاقا نئے کیریکٹر
پیدا ہور ہے ہوں بعض Cells کے اندر۔ان میں سے ۹۹۹ مر جائیں کیونکہ وہ زندہ رہنے کے لائق نہیں۔ایک باقی رہے اور پھر اس ایک کے بعد آگے ہزار پیدا ہوں۔پھر ان میں سے ایک اگلاDirectional ہو
اگلے Step کا۔وہ باقی رہے، سارے اور باقی ختم ہو جائیں۔یہ ہے Blind Evolution یعنی
اتفاقاً کوئی واقعہ ہو جائے۔ارتقاء کے اتفاقی ہونے کے خلاف ایک مثال
اسMathematician سائنسدان نے اس کا نفرنس میں حساب کا با قاعدہ ایک فارمولا پیش کیا۔اس نے کہا۔میں نے جب Evolution کے Steps دیکھے اور Generally Speaking اس
تھیوری کو اس پر Apply کیا تو یہ شکل بنتی ہے کہ اگر ہزاروں صفحے کی بڑی جلدوں پر مشتمل ۲۵ کتابیں ہوں
اور ان میں سے اول سے لے کر آخر تک نہایت ہی معقول، با معنی اور باربط مضامین چل رہے ہوں اور
تھیوری یہ پیش کی جائے کہ یہ کتاب اس طرح بنی تھی کہ ایک آدمی نے جس طرح وہ ”گیٹیاں پھینکتے ہیں
جن پر حرف لکھے ہوئے ہیں۔ایک، دو، تین ، چار، پانچ اسی طرح وہ Dicc یعنی پانسہ پھینکا ہو اور اس میں
سے حرف نکل آئیں تو ایک حرف اتفاقاوہ ایک جگہ لکھ دے۔پھر دوسری دفعہ حرف نکالے تو وہ دوسری جگہ لکھ
دے۔تیسری دفعہ حرف نکالے تو تیسری جگہ لکھ دے اور ایسا ہی کرتا چلا جائے یہاں تک کہ اتفاقاً ایک بامعنی
لفظ بن جائے۔پھر وہ اگلے لفظ کے لئے یہی کوشش کرے اور پھر نہ صرف یہ کہ بامعنی لفظ بنے بلکہ اس سے
اگلے قدم کا با معنی لفظ ملے اور اگر وہاں Verb چاہیے تو Verb بن جائے اور ایسا Verb جو بامعنی ہو اور جو
اس کے ساتھ جوڑ کھا تا ہو اور اسی طرح پھر وہ فقرہ بنائے اور فقرہ بنا کر پھر اگلے حرف چنے اور پھر آگے فقرہ پر
فقرہ بناتا چلا جائے۔یہاں تک کہ ہزار ہا صفحے کی بڑی بڑی جلدوں کی نہایت معقول سائنٹیفک اور بامعنی
فلسفیانہ مضامین پر مشتمل ۲۵ کتابیں لکھی جائیں۔وہ کہتا ہے اگر حساب کی رُو سے یہ ممکن ہے تو پھر Blind
Evolution بھی ممکن ہے۔ورنہ اس کی کوئی شکل اب ہمیں نظر نہیں آرہی۔
مشعل راه جلد سوم
111
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
احمدی طلبہ کو نصیحت
پس زمانہ اُس خدا کی طرف لوٹ رہا ہے جس کی طرف بلانے کے لئے ہم مقرر کئے گئے تھے۔دہریے اس خدا کی طرف واپس آرہے ہیں اور احمدی طالب علم بے کار، ناواقف اور غافل بیٹھا ہوا ہے۔اللہ
تعالیٰ نے آپ کو چنا تھا۔آپ کی ہدایت کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث فرمائے گئے۔حضور علیہ السلام نے یہ اعلان فرمایا اگر تم صدق اور ایمان پر قائم رہو گے تو فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے۔اتنے
وعدوں اور اتنی خوشخبریوں کے باوجوداگر آپ اپنے کام سے غافل ہوں یا اُس وقت اس کام میں دلچسپیاں
لیں جب غیر آگے نکل چکا ہو۔جو میدان آپ کے لئے قائم ہوئے تھے ان پر غیر قدم مار چکے ہوں اور پھر
آپ یہ کہیں کہ اب اس بات
کا کرنا فیشن ہے۔اس سے پہلے خدا کی بات بے وقوفی کی بات تھی۔تو یہ کیسی
جہالت کی بات ہوگی۔ابھی دیر نہیں گزری۔اس لئے آپ میں سے ہر ایک کو لازما اپنے مضمون
کا تعلق اپنی
دینی معلومات کے ساتھ کرنا چاہیے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو دینی معلومات بڑھانی پڑیں گی۔قرآن
کریم سے پیار کرنا پڑے گا۔اس سے محبت کرنی پڑے گی۔محبت کے بغیر قرآن کریم اپنے معنی آپ کو نہیں
دے گا۔یہ ایک زندہ کتاب ہے۔یہ کوئی مردہ کتاب تو نہیں۔اور زندہ چیز یونہی بے وجہ مفت میں اپنی چیزیں
نہیں لٹاتی پھرتی۔جو اس سے پیار کرتا ہے اس کو فائدہ دیتی ہے۔جو پیار نہیں کرتا اس کو نہیں دیتی۔پس
قرآن کریم کا اپنے پڑھنے والوں سے بھی یہی سلوک ہے۔جو لوگ محبت کرتے ہیں قرآن ان
کو نہ ختم ہونے
والے تھے دیتا چلا جاتا ہے۔جو سرسری نظر سے بیکار سمجھ کر تلاوت کرتے ہیں۔ان
بیچاروں کو کچھ بھی نہیں ملتا۔صرف سرسری سی ملاقات ہی ہوتی ہے۔اس لئے آپ قرآن کا با قاعدہ مطالعہ جاری رکھیں۔اسی طرح اپنے
مضمون
کا بھی مطالعہ رکھیں اور اس موضوع پر آپس میں گفتگو کیا کریں اور اپنی مجالس میں پیپرز پڑھا کریں لیکن
انکسار کے ساتھ۔آپ ایسی تحدی نہ کیا کریں کہ جو ہم نے پالیا ہے وہ ضرور درست ہی ہے۔یہ نہ ہو کہ سائنس
کے لحاظ سے بھی آپ مُخرَج ہو جائیں اور مذہب کے لحاظ سے بھی مُخرج شمار ہونے لگ جائیں۔نہ
مذہب کا پورا علم ہو اور وہاں آپ دعوی کر بیٹھیں اور نہ سائنس کا پورا علم ہوا اور آپ وہاں دعوی کر بیٹھیں۔اس
لئے طمح نظر بلند رکھیں۔محنت و لگن کی عادت ڈالیں لیکن عام زندگی میں انکساری اختیار کریں۔دلائل میں بلند معیار قائم کریں
اور اس میں آخری بات جو بہت ضروری ہے جس سے میں نے بہت فائدہ اٹھایا ہے وہ یہ ہے کہ اپنا
112
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
Reasoning کا Threshold بہت بلند کریں۔اپنے دل کو مطمئن کرنے کے لئے معیار اونچا کریں۔یعنی چھوٹی سی بات جس کی طرف آپ کا ذہن منتقل ہوتا ہے اس پر فورا مطمئن نہ ہو جایا کریں کہ ضرور ٹھیک
ہوگا۔سب سے بڑی Criticism یعنی تنقید اپنے اوپر ہونی چاہیے۔جب آپ سمجھ لیں کہ میرا دل واقعہ
مطمئن ہو چکا ہے خواہ شروع میں وہ معاندانہ طریق اختیار کر رہا تھا کہ میں نے مطمئن نہیں ہونا ، لگا لوزور۔جب اس پر فتح پائیں ، اس کو مطمئن کریں، دلائل سے قائل کر لیں۔پھر آپ اس بات کے اہل ہوں گے کہ
غیروں سے مخاطب ہوں اور ان کو بھی قائل کریں۔اگر اپنا Thershold چھوٹا کر لیں گے۔چھوٹی سی
بات پر راضی ہو جائیں گے تو دنیا آپ پر ہنسے گی۔اس سے زیادہ کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔آپ پر ہنسنے کا تو کوئی
نقصان نہیں مگر احمدیت پر دنیا ہنسے گی۔اسلام پر ہنسے گی کہ یہ اچھے سائنسدان ہیں کہ چھوٹی چھوٹی جاہلوں والی
باتیں کرتے ہیں۔دنیا کو منوا نہیں سکتے اور سمجھتے ہیں کہ بہت بڑا تیر مارلیا۔پس اس وقت تو آپ نے خدمت دین کی خاطر ایک پریکٹس کرنی ہے۔پھر جو ماحصل ہے اسے پیپرز
میں تبدیل کریں۔اس کو دینی اور سائنسی احمدی علماء کے سامنے پیش کریں تا کہ وہ اس کو درست کریں۔اگر
کوئی خیالات کی غلطی ہے اور اگر اچھے خیالات ہیں تو وہ آپ کو یقین دلائیں کہ ہاں آگے بڑھو۔اس میدان
میں اور زیادہ فتوحات حاصل کرو۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے اور احمدی طالب علم کو عظمت کا وہ مقام عطا فرمائے جس کے لئے وہ پیدا کیا
(روزنامه الفضل 4 مئی 1983ء)
گیا ہے۔