احمدیہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی دعوت عصرانہ سے خطاب

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
113
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
احمدیہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی دعوت عصرانہ سے خطاب
فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء
ایک احمدی بچی کا آکسفورڈ میں پردے کی پابندی کے ساتھ نمایاں کامیابی
حاصل کرنا
حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحم اللہ کاعلم کی طرف توجہ دلانا اور احمدی طلبہ کا علم
کے میدان میں آگے آنا
علم کا نور اور احمدی طلبہ کو ایک Advantage
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت اور غیر معمولی طور پر کثرت کے ساتھ علوم
کی دریافت
احساس کمتری کا عذاب اور ہندوستان و پاکستان کی قوم
نئی زبان سیکھنے کی عمر اور طریق
اپنے دماغ کی قدر کریں۔۔۔۔۔۔زندگی کا مزاعلم میں ہے
ربوہ میں زبا نہیں سکھانے کا منصوبہ
ہے ہے

مشعل راه جلد سوم
114
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
115
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ نے فرمایا:۔آج سب سے پہلے تو آپ کو ایک خوشخبری سنانی ہے جو طلبہ کی زندگی سے تعلق رکھنے والی خاص
خوشخبری ہے۔ہماری ایک بچی امتہ المجیب صاحبہ جو مکرم اکرام اللہ صاحب آف ملتان کی بیٹی ہیں، آکسفورڈ
میں پڑھ رہی تھیں اور ڈاکٹریٹ (doctrate) کر رہی تھیں، ان کے متعلق اطلاع ملی ہے کہ انہوں نے
solid state پر جو پیپرلکھا تھا وہ بھی اور viva یعنی زبانی امتحان بھی خدا کے فضل سے بہت ہی نمایاں
کامیابی کے ساتھ پاس کیا ہے اور viva میں جو انٹرویو لینے والے تھے انہوں نے سب سے پہلے تو اس پر
تعجب کا اظہار کیا کہ تم علم کے میدان میں یہاں تک پہنچی ہو اور برقع پہنا ہوا ہے۔یہ کیا بات ہے؟ ہم تو سمجھتے
تھے کہ skirt پینے کوئی ماڈرن سی لڑکی آئے گی۔اس نے کہا میں نے تو برقع پہن کے ہی پڑھا ہے اور اب
بھی برقع ہی پہنوں گی۔یہ میرا (دینی) نشان ہے میں اس کو کس طرح چھوڑ سکتی ہوں۔اس کے بعد انہوں
نے viva یعنی زبانی امتحان لیا اور اللہ کے فضل سے وہ ہر سوال کا صحیح جواب دینے میں کامیاب ثابت
ہوئی۔آخر پر انہوں نے کہا ہم نے تمہارے پیپر بھی دیکھے ہیں۔تم سے ایک مدد چاہیے اور وہ یہ کہ اگر
تمہارے پیپر میں کوئی غلطی ہے تو خود بتا دو۔کیونکہ ہمیں کہیں غلطی نہیں ملی۔ہم نے بار بار توجہ کی ہے کہ کسی
طرح کوئی ایک غلطی پکڑ لیں لیکن کہیں کوئی غلطی نظر نہیں آئی۔احمدی طلبہ کا علمی میدان میں آنا
تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی طلبہ جس نے دور میں داخل ہور ہے ہیں یہ اس کی دوسری علامت
ظاہر ہورہی ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کو علم کی طرف بہت توجہ تھی اور ان کی زندگی میں ہی
پہلا پھل ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی شکل میں ظاہر ہوا۔اس سے ایک عام وسیع پیمانے پر impact ہوا

116
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہے۔اس توجہ نے ایک خاص ماحول create کیا ہوا تھا۔اس پر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب ایک دم نمایا
ہو کر باہر نکلے ہیں۔وہ پہلے ہی چمکے ہوئے تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے ایسی خوبصورت ٹائم سیٹنگ time
(setting) کی کہ اس نے احمدی طلبہ میں ایک نیا impetus یعنی ولولہ پیدا کر دیا۔اور یورپ میں جہاں
جہاں بھی احمدی طلبہ مجھے ملے ہیں بڑے بھی اور چھوٹے بھی، جب میں ان سے بات کرتا تھا کہ آپ کیا بننا
چاہتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم تو ڈاکٹر سلام بنیں گے انشاء اللہ۔بعض چھوٹے چھوٹے بچوں نے کہا کہ
ہم نے ڈاکٹر سلام سے بھی آگے نکلنا ہے۔یہ بلند حو صلے اور ارادے، یہ ستاروں پر کمندیں ڈالنا ، سب اللہ
تعالیٰ کے فضل سے ایک خاص ماحول کی برکت ہے جس کا علمی میدان میں آغاز حضرت
خلیفہ المسح الثالث
نے کیا تھا۔بہر حال practically ( عملاً) زور کے ساتھ یہ چیز اس وقت سامنے آئی۔لیکن اس کے جو
roots یعنی جڑیں ہیں وہ ماضی میں اس سے بھی گہری ہیں، بہت ہی گہری ہیں۔باوجود اس کے کہ عرب
جہالت کا گہوارہ تھا۔ساری جہالتیں وہاں پنپ رہی تھیں، وہاں سے اللہ تعالیٰ نے ایک وجود کو کھڑا کیا اور
اس کی بابت یہ اعلان فرمایا کہ
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ (الجمعة : 3)
گویا بتایا کہ معجزہ اس کو کہتے ہیں کہ وہ ملک جو ساری دنیا میں سب سے زیادہ جاہل ملک ہے اور جس
کے بسنے والے امی محض ہیں۔انہی میں سے میں ایک آدمی چتا ہوں اور اچانک تم دیکھتے ہو کہ يُعَلِّمُهُمُ
الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وہ انہیں تعلیم بھی دینے لگ گیا ہے اور پس پردہ حکمتیں اور فلسفے بھی بیان کرنے لگ گیا
ہے۔اس شان کا معلم ہمیں عطا ہوا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے علم کے حصول پر بہت زور دیا اور علم کے
متعلق نصیحتیں فرما ئیں۔اس وجہ سے صحابہ علم میں بہت دلچسپی لیتے تھے۔آنحضور کی ہدایت پر صحابہ
نے Greek یعنی یونانی اور دوسری زبانیں سیکھنی شروع کر دیں۔چنانچہ مسلمانوں کے علمی دور کا آغاز
آنحضور کے زمانہ سے ہوا ہے۔پھر وہ ایک خاص مقام تک پہنچا اور عروج کے بعد پھر تنزل پذیر ہوا ہے اور
پھر دنیا اس جہالت کے دور میں دوبارہ داخل ہوگئی جو عرب جہالت کا دور تھا یعنی قبل از اسلام جہالت کا دور۔تب اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو معبوث فرمایا۔آپ نے نہ صرف یہ کہ دعائیں کیں
بلکہ بڑی عظیم خوشخبریاں سنائیں اور بتایا کہ میرے ماننے والوں اور میرے غلاموں میں سے خدا ایسے
لوگ پیدا کرے گا جو ہر علم اور ہر فلسفے میں بڑے بڑے دنیا دار علماء کے منہ بند کر دیں گے۔حضرت مسیح

مشعل راه جلد سوم
117
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اس مضمون کا بہت پُر شوکت کلام موجود ہے۔تو آغا ز اصل میں وہاں سے ہوا ہے جس دن اسلام پیدا ہو رہا تھا اس دن دنیا کے علم بھی نئی پرورش پا
رہے تھے اور نئی کروٹ لے کر بیدار ہو رہے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون پر
مزید روشنی ڈالی۔آپ نے فرمایا کہ در حقیقت جب خدا تعالیٰ کی طرف سے نور نبوت عطا ہوتا ہے تو اس کے
چھینٹے دنیا کو بھی محروم نہیں کرتے اور ایک عام روشنی پیدا کر دیتے ہیں۔اس روشنی کی مختلف تعبیر میں ہوتی ہیں۔روحانی دنیا میں وہ روشنی روحانی نور میں ڈھل جاتی ہے اور غیر معمولی شدت کے ساتھ مذہبی فلسفہ بیدار ہوتا
ہے، مذہبی اقدار زندہ ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف لوگوں کو توجہ پیدا ہوتی ہے۔نور وہی ہے لیکن جب دنیا
والوں پر اس کا پر تو پڑتا ہے تو اس نور کی روشنی میں وہ اس طرف اور زیادہ بڑھنے لگتے ہیں جس طرف ان کا
رجحان ہے اور خدا تعالیٰ کے قانون کے راز معلوم کرنے میں اور ترقی کرنے میں علم کے فروغ کا ایک نیا
era یعنی نیا دور شروع ہو جاتا ہے۔یہ وہی نور نبوت ہے جو خاص مقصد کے لئے آسمان سے نازل ہوتا ہے
اور اس کی انتشاری روشنی (diffused light) ساری دنیا کو ایک نئے علمی دور میں داخل کر دیتی ہے۔انبیاء کے ساتھ نُور کا نزول
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ہر نبی کے وقت یہ واقعہ رونما ہوتا ہے چنانچہ
نفیوشس کے ساتھ چین کا علم اس طرح مربوط ہو چکا ہے کہ ایک کے نام کے ساتھ دوسرا خود بخود ذہن
میں آجاتا ہے۔اسی طرح بہت سے ہندوستانی علوم ہندو رشیوں کے ساتھ وابستہ ہو چکے ہیں۔بعد میں وہ
ان کو خدا بنا لیں یا بت کہہ لیں جو مرضی کہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ہے وہی phenomenon یعنی ظہور جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا کہ ابنیاء کے ساتھ ایک نور نازل ہوتا ہے۔جب وہی نور
دنیا کے پہلو سے بھی ماننے والوں پر پڑتا ہے تو ان معنوں میں نور علی نور بن جاتا ہے کہ وہ دنیا کے نور سے بھی
فائدہ اٹھاتے ہیں اور روحانی نور سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں اور دونوں جگہ لیڈر بن جاتے ہیں۔کیونکہ جن کی
عقلیں صیقل ہوں، جن کو تقویٰ نصیب ہو وہ زیادہ اہل ہیں اس بات کے کہ وہ سائنٹیفک سٹڈی
(scientific study) کرسکیں۔اس لئے احمدی کو اور بالخصوص احمدی طلبہ کو ایک (advantage) یعنی رعایت حاصل ہے کہ وہ
بہت آگے کھڑے ہیں اور باقی دنیا اسی نور سے بالواسطہ فائدہ اٹھا رہی ہے جو اس دور میں نور نبوت کے طفیل

مشعل راه جلد سوم
نازل ہوا۔118
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حضرت مسیح موعود کی بعثت اور کثرت علوم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدائش کے وقت سے لے کر آپ کے دعوے تک اور پھر
دعوے سے وفات تک، یہ دو دور ہیں جن میں غیر معمولی طور پر کثرت کے ساتھ علوم دریافت ہوئے۔علوم کی نئی شاخیں ایجاد ہوئیں ، چوٹی کے سائنسدان اس دور میں پیدا ہوئے اور پھر آپ کے وصال سے پہلے
ان تمام ایجادات کا بیج بویا گیا جو آج ہم دیکھ رہے ہیں۔ان میں سے ہوائی جہاز کی ایجاد ہے۔تو جو نیا دور
ہے مثلاً
Atomic concept by the turn of the present century it had come
into an offing۔یعنی اس سے پہلے ایٹم کے تصور کا دور مبہم سا تھا لیکن اس صدی کے آغاز میں ہی یہ Offing یعنی
افق پر نظروں میں آچکا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں اس دور کی بنیاد میں قائم ہو
گئی تھیں اور جو مزید ترقی ہو رہی ہے اس کا آغاز بھی دراصل آپ کے وقت میں ہو چکا تھا۔اسی طرح ہر نبی
کے دور کے ساتھ ایک علم پھیلا ہے۔اس لئے آپ کو اس سے یہ سبق لینا چاہیے کہ یہ روشنی جس کے اول حقدار آپ ہیں جو حقیقت میں
احمدیت کی برکت سے دنیا میں منتشر ہوئی ہے، یہ آخر احمدیت کی خدمت کے لئے انتشار پذیر ہوئی ہے، اس
روشنی سے ہم کیوں محروم رہیں۔ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔بے وجہ احساس کمتری
سب سے بڑی مصیبت جو ہماری راہ میں حائل ہے وہ ہے احساس کمتری۔ایک عذاب ہے
ہندوستان اور پاکستان کی قوم کے لئے کہ بے وجہ احساس کمتری میں مبتلا ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ یہ چیزیں
باہر ہو سکتی ہیں یہاں نہیں ہو سکتیں۔یعنی ایجادیں سب باہر ہو سکتی ہیں، یہاں نہیں ہوسکتیں۔ہمیں گویا دماغ
ہی نہیں ملا کہ غور کر کے نئی نئی چیزیں نکال سکیں۔اگر ہر مضمون میں Confidence یعنی خود اعتمادی پیدا ہو
جائے تو چھوٹی عمر میں ہی انسان بڑے بڑے فاصلے طے کر لیتا ہے۔بے وجہ اپنے آپ کوالیف۔ایس۔سی،

مشعل راه جلد سوم
119
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
بی۔ایس سی ، ایم۔ایس سی کی قیود میں باندھ کر اگر آپ علمی سفر شروع کریں گے تو آپ کے پاؤں میں
بیڑیاں پڑی رہیں گی۔کیوں آپ ایف ایس سی میں ایم۔ایس سی کی باتیں نہیں سوچ سکتے یا پڑھ
سکتے۔آپ کو پڑھنا چاہیے آپ پڑھ سکتے ہیں۔انسانی دماغ کا مکمل استعمال آج تک نہیں ہوا
اللہ تعالیٰ نے انسان
کو اتنا عظیم الشان دماغ دیا ہے کہ سائنسدان جنہوں نے دماغ پر غور کیا ہے وہ کہتے
ہیں کہ ہم دماغ کا ہزارواں حصہ بھی استعمال نہیں کر سکے Untapped Resources میں پڑے ہوئے
ہیں۔اس کی چھان بین کرنے والے شکست تسلیم کر چکے ہیں کہ آج تک ہم سب سے کم جس چیز کو سمجھ سکے
ہیں وہ انسانی دماغ ہے اور بد قسمتی یہ ہے کہ اس کا اکثر حصہ بغیر استعمال کے ہی پڑا رہ جاتا ہے۔جس طرح
دنیا کے پسماندہ ممالک میں ان کے اکثر ذرائع اور وسائل بغیر استعمال کے پڑے رہ جاتے ہیں، اسی طرح
ان بیچاروں کے دماغ بھی بغیر استعمال کے پڑے رہ جاتے ہیں۔جن قوموں نے اپنے دماغ کو استعمال
کرنے کی جرات کی ہے اللہ تعالیٰ نے ان کو بڑے بڑے پھل دیئے ہیں۔ایٹم بم کی کہانی
امریکہ میں ایک نوجوان سائنس کا سٹوڈنٹ تھا جس نے ابھی ڈگری بھی حاصل نہیں
کی تھی۔اس کے
پروفیسر نے باتوں باتوں میں ایٹم بم کا ذکر کیا۔اس نے کہا کہ ایٹم بم تو میں بھی بنا سکتا ہوں۔اس میں کون سی
مشکل بات ہے پروفیسر نے کہا کہ تم کس طرح بنا سکتے ہو؟ تمہارے پاس نہ تو اسباب (Resources)
ہیں، اور نہ تمہیں اتنا علم ہے۔اس نے کہا جو باتیں آپ نے مجھے بتائیں ہیں ان کی رو سے، جس طرح باقی
سائنسدان کرتے ہیں، لائبریریوں میں بیٹھ جاتے ہیں، یہ کتاب نکالی، وہ کتاب نکالی، اسی طرح جوڑ جاڑ
کے میں بھی بنا سکتا ہوں۔پروفیسر کو اس بات پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے کہا تم میری کلاس سے نکل جاؤ۔اگر تم
اتنے قابل ہو تو تمہیں یہاں بیٹھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔اس نے کہا میں اس شرط پر نکلوں گا کہ میرے لیکچر
شارٹ (Short) یعنی کم نہ ہوں۔کیونکہ میں نے پاس بھی تو ہونا ہے۔اس نے کہا اچھا! پھر تمہارے ساتھ
یہ شرط ہوگی کہ اگر فلاں تاریخ تک جو امتحان کی تاریخ ہے، تم نے ایٹم بم کا خاکہ Blue Print بنادیا اور ہر
پرزے کے متعلق مجھے بتا دیا کہ یہ اس طرح بنتا ہے تو میں یونیورسٹی کے بورڈ میں سفارش کروں گا کہ تمہیں بغیر

120
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
امتحان کے ڈگری عطا کر دی جائے اور اگر ایسا نہ کیا تو تم فیل شمار ہو گے اور کالج سے نکال دیئے جاؤ گے۔اس
نے کہا مجھے یہ چیلنج منظور ہے۔یہ کہا اور اٹھ کر باہر نکل گیا۔جانے سے پہلے اس نے کہا کہ ایک شرط میری بھی
ہے آپ میرے گائیڈ ہیں۔مجھے گائیڈ لائن ضرور دیں۔اگر میں کہیں پھنستا ہوں تو بیشک تھوڑا وقت ہے لیکن
میں آپ سے پوچھا کروں گا کہ فلاں مضمون کہاں ملتا ہے، مجھے بتائیں۔اس نے کہا یہ تو میں بتا دوں گا لیکن
یہ کہ کس کس قسم کے پرزے کہاں کہاں سے مل سکتے ہیں ، اس میں میں تمہاری کوئی مدد نہیں کروں گا۔خیر، یہ
چیلنج قبول ہو گیا اور بات آئی گئی ہو گئی۔اس نے تحقیق شروع کی۔آخر وہ دن آپہنچا جب اس نے اپنا
Thesis یعنی تحقیقی مقالہ پیش کرنا تھا۔صرف ایک چیز اس کی اٹکی رہ گئی۔ایک خاص قسم کا ایسا پرزہ تھا جو
الیکٹرونک تھا اور Valve کا کام کرتا تھا۔خاص کرنٹ کو Cutout ( منقطع ) کر کے کسی اور کرنٹ کو (جو
بھی کرنٹ تھی ) Pass کرنے کی اجازت دیتا تھا۔اس بیچارے کو یہ پرزہ نہیں مل رہا تھا اور شرط یہ تھی کہ
خا کہ ہر طرح سے مکمل ہو۔ایک جگہ بھی اٹک گئے تو سمجھا جائیگا کہ ایٹم بم نہیں بنا ساری کوششیں بریکار گئیں۔اس بیچارے کو سوچتے سوچتے اچانک دماغ میں آگیا کہ Bell ٹیلیفون کی مشہور کمپنی ہے ان کے ہاں اس قسم
کی کوئی چیز ضرور ہونی چاہیے۔اس نے اُسی وقت Bell والوں کو فون کیا کہ اس قسم کا ایک پرزہ ہے جس کی یہ
یہ خاصیتیں ہیں۔اور وہ آپ کے پاس Available یعنی دستیاب ہے۔اس نے کہا بہت اچھا! کیا نمبر
ہے؟ اس کا نمبر اپنے Thesis میں نوٹ کیا اور ہانپتا کانپتا، سانس چڑھا ہوا وقت پر جا کر اس نے اپنا
Thesis دے دیا۔واپس آکے اس بیچارے کو خیال آیا کہ میں نے اپنی طرف سے تو ایٹم بم بنا دیا ہے پتہ
نہیں نتیجہ کیا نکلتا ہے جب انعامات کی تقسیم کا وقت آیا اور ڈگریاں تقسیم ہوئی تھیں تو اس کی تلاش شروع
ہوئی۔یونیورسٹی کے پروفیسرز کا پورا بورڈ بیٹھا ہوا تھا۔اس کو بلایا گیا۔انہوں نے اس کو کہا کہ ہم تمہیں
غیر معمولی اعزازی ڈگری عطا کرنا چاہتے ہیں اور امریکن قوم کی طرف سے تمہارا شکر یہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ہم اس احساس کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ یہ چیز ہو ہی نہیں سکتی اس لئے بہت سے Documents جو
Secret ہو جانے چاہیں تھے ان کو ہم نے لائبریریوں میں کھلا رکھا ہوا تھا۔اب تمہارے اس مقالہ سے
ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ یہ اتنی خطرناک چیز ہے کہ اب ہم نے ان Documents کومہر بند (Seal) کروا
دیا ہے۔اور اب یہ پبلک کے استعمال کے لئے نہیں ہوں گے۔تو بی ایس سی کا ایک معمولی طالب علم ایٹم بم کا پورا اور مکمل Blue Print تیار کر لیتا ہے۔اس لئے کہ
اس کو پتہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اتنا بڑا دماغ دیا ہے کہ اگر میں اس کو استعمال کروں تو میرے لئے ترقی کے

مشعل راه جلد سوم
غیر متناہی رستے کھلے ہیں۔نئی زبان سیکھنے کی صحیح عمر
121
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
آج صبح میں نے آپ کو Languages یعنی زبانیں سیکھنے کی طرف توجہ دلائی تھی۔زبانوں کے
متعلق ریسرچ کہتی ہے کہ گیارہ سال کی عمر تک آپ جتنی چاہیں زبانیں سیکھیں۔آپ کے اوپر کوئی بوجھ نہیں
پڑے گا۔جتنی زیادہ آپ زبانیں سیکھیں گے اتنا زیادہ آپ کا دماغ اور زبانیں سیکھنے کے قابل ہو جائے گا۔اور اگر گیارہ سال کی عمر تک ایک زبان
بھی نہ سیکھی ہو تو پھر ناممکن ہے کہ آپ کوئی ایک زبان بھی سیکھ سکیں۔اس کے بعد علمی ترقی ، زبان کے لحاظ سے ناممکن ہو جائے گی۔Brain کا جو Right Hemisphere
ہے اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے زبانیں سکھائی جاتی ہیں۔گیارہ سال تک وہ انتظار کرتارہتا ہے اور پھر وہ
Barren یعنی نا کارہ ہو جاتا ہے اور اسے کچھ بھی یاد نہیں ہوتا۔جس طرح بعض عورتیں یورپ وغیرہ میں
پلاننگ کرتی رہتی ہیں۔رحم بچے کا انتظار کرتا رہتا ہے۔کچھ عرصہ بعد فلو پین ٹیوبز وغیرہ بند ہوکر بیکار ہو جاتی
ہیں۔اسی طرح دماغ کا یہ حصہ گیارہ سال تک انتظار کرتا ہے کہ اسے استعمال کیا جائے۔جو لوگ استعمال
نہیں کرتے وہ اسے ضائع کر دیتے ہیں۔لیکن جو اپنے دماغ پر زیادہ بوجھ ڈالتے ہیں وہ اسے معطل نہیں
کرتے بلکہ اور زیادہ چپکا دیتے ہیں۔زندگی کا مز العلم میں ہے
پس آپ اپنے دماغ کی قدر کریں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت غیر معمولی قوتیں عطا فرمائی ہیں۔آپ
بیک وقت بہت سی چیزیں سیکھ سکتے ہیں بشرطیکہ علم میں مگن ہو جائیں۔یہی زندگی کی لذت ہے۔جو مزا علم
میں ہے وہ گیوں میں ہے، نہ چالا کی میں ہے، اور نہ لباس وغیرہ میں ہے۔پھر اس کے ساتھ کیریکٹر میں ایک
Nobility ( عظمت) بھی پیدا ہو جاتی ہے۔تفریح سے مراد کیا ہے
تو جیسا کہ آپ سے میں نے کہا تھا زبانیں سیکھیں۔جب آپ نیک نیتی سے سیکھیں گے تو اللہ تعالیٰ کی
مدد بھی آپ کو حاصل ہوگی اور آپ پر کوئی ایسا بوجھ بھی نہیں پڑے گا جو آپ
کی تعلیم میں حارج ہو۔ہر طالب

مشعل راه جلد سوم
122
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
علم کو جو زائد وقت ملتا ہے اس میں وہ یہ مشغلہ رکھ لے کہ کوئی زبان سیکھنی ہے۔اس سے اس کو
Relaxation یعنی تفریح بھی ہوگی۔کیونکہ دلچسپی کو حاصل کرنے یا بوریت کو دور کرنے کا جو
Phenomenon ہے وہ صرف یہ ہے کہ انسان تبدیلی چاہتا ہے کام سے۔کام میں تبدیلی ہو تب بھی آدمی
Relaxed یعنی سکون حاصل کر لیتا ہے چنانچہ انتہائی پریشر کے وقت جب چرچل نے Relaxed کرنا
ہوتا تھا تو وہ ترکھان والا کوئی کام شروع کر دیتا تھا اور اگر ترکھان کام کر رہا ہو اور وہ تھک جائے تو وہ تو خیر اس
وقت جرنیل نہیں بن سکتا۔لیکن بہر حال اگر کوئی اور کام کر لے گا تو اس میں دلچسپی پیدا ہو جائے گی۔تو تنوع
جرنیل بن بہرحال اگر کرلے تو اسمیں پیدا۔تو
میں دلچسپی ہے۔تبدیلی میں دلچسپی ہے یہ بھی آپ کی ایک علمی تبدیلی ہو جائے گی۔آپ ایک نئی زبان سیکھنے
لگ جائیں گے۔اس موضوع پر ابھی میاں احمد ( محترم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ایم۔اے) سے باتیں ہورہی
تھیں۔انہوں نے بتایا کہ Russia میں زبان پر ریسرچ ہوئی۔وہ بعض زبانیں بعض طریقوں سے جلدی
سکھا دیتے ہیں۔میں نے ان سے کہا ہے کہ ساری دنیا سے Data ( کوائف ) اکٹھا کریں۔زبان سیکھنے کے نئے طریقے
اصل بات یہ ہے کہ زبان پر نئی نئی ریسرچ بہت سے ملکوں میں ہو رہی ہے اور اس کے متعلق مختلف
ذرائع اختیار کئے جا رہے ہیں۔مثلاً بنیادی طور پر یہ بات ہے کہ ترجمے کی بجائے براہ راست زبان سیکھی
جائے۔اس کے لئے شروع میں تصویری زبان میں بغیر ترجمے کے کتابیں آگئی تھیں۔فرنچ میں ، اٹیلین
وغیرہ ہر زبان میں یہ کتابیں ملتی ہیں۔تصویر ہوتی ہے اور اس میں اشارہ ہوتا ہے کہ یہ فلاں چیز ہے۔یہ فلاں
چیز ہے۔آہستہ آہستہ انسان نظری طور پر وہی پڑھنے لگتا ہے جس طرح بچہ سیکھتا ہے اسی طرح وہ سیکھتا ہے
البتہ اس میں تلفظ کی کمزوری آجاتی ہے کیونکہ اچھا تلفظ آہی نہیں سکتا جب تک کہ انسان خود نہ سنے۔اب
Video System آگئے ہیں۔ان کے ذریعے یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے اگر تحقیق کی جائے تو بہت سی
ایسی وڈیو ریکارڈنگ مل سکتی ہیں جن میں ایک فریچ ٹیچر صحیح تلفظ کے ساتھ اور آہستہ آہستہ فریج پڑھا رہی ہے
اور ساتھ تصویریں بھی آرہی ہیں اور وہ اشاروں سے بتا رہی ہے۔اس طریق سے زبان آجاتی ہے۔انسانی ذہن کی مختلف کیفیتیں
پھر سائیکالوجی کی طرف سے مختلف ممالک میں جوریسر چ یعنی تحقیقات ہو رہی ہیں اس میں کئی تجربے

123
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہوئے ہیں بلغاریہ ایک مشرقی یورپ کا ملک ہے۔وہاں یہ تجربہ کیا گیا تھا کہ ایک میوزک ہال میں بہت ہی
اعلیٰ اور آرام دہ کرسیاں بچائی گئیں۔جس طرح Luxury کے لئے صوفے سیٹ بنائے جاتے ہیں اور
بیک گراؤنڈ میں انہوں نے ایک نئی زبان بھر دی اور اس کے ترجمے اور گرائمر وغیرہ پڑھا رہے ہیں۔فلور
گراؤنڈ میں میوزک کا انتظام ہے۔لیکن ہلکی سی آواز میں زبان بھی سنائی دے رہی ہے۔توجہ کے متعلق کہا
جاتا ہے کہ میوزک کی طرف دینی ہے، زبان کی طرف نہیں دینی۔زبان بھول جاؤ تمہارے اوپر اس کا کوئی
بوجھ نہیں پڑنا چاہیے یہ تجربہ اس نظریے کے تحت کیا گیا۔کہ کا نفس برین یعنی ذہن بعض دفعہ با ہر ایک روک
ڈال دیتا ہے اور اس سے ٹکرا کر بہت سے علوم واپس چلے جاتے ہیں اور ذہن کے اندر Penetrate
(داخل) نہیں ہونے دیتا اور کانشنس برین یعنی شعوری ذہن میں ، ان کانشنس یا سب کانشنس برین یعنی
غیر شعوری یا تحت الشعوری ذہن کی نسبت Storage Capacity یعنی الفاظ کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت
کم ہے۔مثلاً سب کانشنس ( تحت الشعور ) کے متعلق تو یہاں تک معلوم ہوا ہے کہ ایک بچی کو انگریزی کے سوا
کوئی زبان نہیں آتی تھی ، دوسری زبان کا ایک لفظ بھی نہیں جانتی تھی ، جب اس کے دماغ کا اپریشن ہونے لگا
اور اس کے لئے ڈاکٹروں نے سوئیاں گزارنی شروع کیں تو ایک جگہ پہنچ کر وہ Fluent ( نہایت رواں )
زبان میں جرمن بولنے لگ گئی۔( دماغ کا ایک حصہ Excite کر دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ جرمن بولنے
لگ گئی ) ڈاکٹر بڑے متعجب ہوئے کہ یہ کیا قصہ ہے اس کے ماں باپ سے سوال کیا انہوں نے کہا ہم نے تو
اس کو کبھی جرمن نہیں سکھائی۔پھر Cross Examination( کرید کر سوالات پوچھنے ) پر ماں کو یاد آ گیا
کہ اصل میں بچپن میں اس کی دایہ ایک جرمن تھی اور اس کی عادت تھی Soliloquy یعنی وہ بیٹھی آپ ہی
آپ منہ میں باتیں کیا کرتی تھی۔اب یہ اس کے بچپن کا تھوڑا سا دور تھا۔اس وقت کوئی
Consciousness یعنی شعوری کیفیت اس کی ایسی نہیں تھی کہ جو وہ سیکھنا چاہتی تھی کانشنس برین، یا
شعوری ذہن اس کو رد کر رہا تھا۔بلکہ جو وہ سن رہی تھی دماغ اس کو Sink ( جذب) کرتا جارہا تھا۔اس کے
نتیجہ میں جب اس نے Consciously ( شعوری دور میں ) علم سیکھا تو وہ چیزیں سٹور ہو کے دب گئیں اور
اس کو پتہ نہیں تھا کہ میرے اندر کیا قابلیت موجود ہے جب برقی آلوں نے دماغ کے اس حصے کو Excite
کیا تو اچانک دوبارہ قوت بیدار ہوگئی اور پتہ لگا کہ انسان کے ذہن کی Storage Capacity (ذخیرہ
کرنے کی صلاحیت ) بہت زیادہ ہے اور وہ آپ ہی آپ علم کو Absorb (جذب) کرتا چلا جاتا ہے۔

مشعل راه جلد سوم
124
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
دماغ کے مختلف حصوں کی صلاحیتیں
اس پر بہت ریسرچ ہو چکی ہے اور یہ پتہ چلا ہے کہ دماغ کے بے شمار ایسے حصے ہیں جن میں علم کے
سٹور بھرے ہوئے ہیں۔ہم نے کسی وقت کوئی چیز سیکھی تھی اور وہ وہاں محفوظ ہوگئی ہے ان کو Actively
(مستعدی کے ساتھ ) استعمال کرنے کی طاقت ہم میں ہو یا نہ ہولیکن دماغ میں وہ چیزیں موجود ہیں۔اس
اصول پر انہوں نے یہ طریق سوچا کہ دماغ کو بتایا ہی نہ جائے کہ تم کچھ یاد کر رہے ہوتا کہ اس پر بوجھ نہ
پڑے۔جس طرح طالب علم امتحان سے پہلے جب Consciously یاد کرنے کی کوشش کرتا ہے تو بعض
اوقات دس دس دفعہ پڑھ کر اس کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ میں کیا کہہ رہا ہوں لیکن کہانی کے طور پر وہی مضمون پڑھ
جائے اور خیال بھی نہ ہو کہ میں نے یاد کرنا ہے تو بعض دفعہ پوری کتاب کا مضمون ذہن میں رہتا ہے اور
خود بخود وقت پر یاد آ جاتا ہے۔اس اصول پر انہوں نے زبان کا تجربہ کیا۔لوگوں سے کہا کہ تم Relaxed ہوکر میوزک سنو اور تم
محسوس کرو گے کہ زبان آپ ہی آپ ڈوب رہی ہے کہ ان کا دعوی یہ تھا کہ ایک مہینہ کے اندر ہم نے پہلی
Proficiency (ابتدائی لیاقت پیدا کر دی ہے۔یعنی زبان بولنے کی پہلی سٹیج Create کر دی اور
ایک ہفتے کے بعد اچانک وہ لوگ زبان بولنے لگ گئے۔جس طرح کہ ان کو پہلے ہی آتی تھی۔اس طرح ان
کو احساس ہوا۔اس پر رشیا کی ایک سائنٹسٹ ٹیم کا پتہ لگا تھا کہ اس نے ریسرچ کی ہے اور وہ اس میں بڑی
گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔اس لئے ہو سکتا ہے کہ میاں احمد صاحب کی جو انفارمیشن ہے وہ اسی مضمون سے
متعلق ہو اور زبان سیکھنے کا یہی طریق ہو۔کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ غیر معمولی طور پر تھوڑے وقت میں وہ زبانیں
سکھاتے ہیں۔زبان کے بارے میں ایک اور تجربہ
ایک اور تجربہ بھی ہوا ہے جس کے متعلق بعض سائنسدان کہتے ہیں کہ یہ بالکل نا کام ہے۔لیکن بعض
ابھی تک اصرار کر رہے ہیں کہ نہیں یہ مفید ہے اور Ordinarily یعنی بالعموم ہم میں سے ہر ایک کے یا ایک
طبقے کے بس میں ہے وہ کہتے ہیں کہ مثلاً جو زبان تم سیکھنا چاہتے ہو وہ کیسٹ ریکارڈ کر لو۔اس کے بعد وہ جو
Repeat System ہوتا ہے (جیسے Toshiba میں اشتہار آ رہاتھا کہ ٹیپ ختم ہو تو وہیں سے دوبارہ چل

آج 10 میں سے 10 باقی