احمدیہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی دعوت عصرانہ سے خطاب

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

125
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
پڑے) اس میں ریکارڈنگ ہوئی ہو تو رات ملکی آواز میں چلا کر خود سو جاؤ۔ساری رات دماغ اس کو
Catch کرتا رہے گا۔ہو سکتا ہے کہ جب تھوڑی دیر کے لئے Deep Sleep( گہری نیند ) میں آجائے
تو اس وقت نہ کرے۔اس کی تفصیل میرے علم میں نہیں۔لیکن جو میں نے پڑھا ہے وہ یہی ہے کہ ساری
رات Sleep یعنی نیند کی کوئی سٹیج، منزل ہو، ذہن اس کو نوٹ کرتا چلا جاتا ہے۔یہ بات تو درست ہے اور اس میں کوئی شک نہیں۔کیونکہ جیسا کہ پہلا تجربہ میں نے بیان کیا ہے ہوسکتا
ہے بلکہ غالب خیال یہی ہے کہ ذہن ضرور ریکارڈ کرتا ہوگا۔لیکن اصل مشکل سوال یہ ہے کہ کیا کانشنس برین
اس سب کا نشنس ریکارڈنگ سے استفادہ کر سکتا ہے یا نہیں اور اس کا کوئی کنکشن سٹم ہے یا نہیں؟ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی سٹم ضرور ہے۔ورنہ یہ سارا بے کار تھا اور اللہ تعالیٰ کوئی
باطل اور بے کار چیز پیدا نہیں کرتا۔چنانچہ پہلے دن بچے کے ایک کان میں اذان دینا اور دوسرے کان میں تکبیر
یعنی اقامت کہنا یہ بھی ایک لغو فعل بن جاتا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے خلاف ہے اور قرآن کریم
کی تعلیم کے خلاف ہے اور حضوراکرم ایسا کر ہی نہیں سکتے تھے اگر یہ لغو ہوتا۔آپ کی زندگی کا ایک ذرہ بھی تعلیم
قرآنی کے خلاف نہیں۔اس پہلو سے مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سب کانشنس برین سے کانشنس برین
کے استفادے کا کوئی نظام ضرور قائم کیا ہوگا۔ممکن ہے بعض ذہنوں میں وہ کنکشن جلدی پیدا ہو جاتا ہو، بعض
میں ذراست پڑ گیا ہو۔اس لئے اگر آپ کے پاس توشیبا یا کوئی اور کیسٹ ریکارڈر ہو جس طرح موٹر کے
ہوتے ہیں (اس میں اکثر ر پیسٹ سسٹم والے آتے ہیں۔عام طور پر موٹر کے ریکارڈر ہیں ان میں ریکارڈ تو
نہیں ہوسکتا ہے ) تو آپ میں سے اگر کوئی تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو تجربہ کر کے اس کے فوائد کوریکارڈ کریں۔یہ
تجربہ دو طریق سے ہونا چاہیے۔ایک تو یہ کہ رات کو سونے کے بعد صرف سنا جائے یا کچھ حصہ
Consciously سن لیا جائے اور پھر سو جائیں تا کہ دماغ سے اس کا ایک Link قائم ہو جائے اور مہینہ دو
مہینے کے بعد دیکھیں کہ کسی قسم کی آپ میں Improvement ہوئی ہے کہ نہیں۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس
تجربے کے بعد اسی آواز کے ذریعہ پھر وہ زبان سیکھنے کی کوشش کریں اور پھر ایک ایسا کنٹرول گروپ ہو جو بغیر
اس تجربے کے بعد میں اکٹھے زبان سیکھنے کی کوشش کریں۔میں تھیں کا ایک کنٹرول گروپ بنالیں۔اور ایک
Experimental یعنی تجرباتی گروپ بنالیں۔ان کے موازنے سے ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ واقعہ کوئی
فائدہ ہے یا نہیں ہے یا یوں
کہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی تعلیم میں جو فائدہ ہے ہم اس کے راز کو پاسکے ہیں کہ نہیں
اور اس ذریعے سے اس کا کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

مشعل راه جلد سوم
126
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
ربوہ میں زبانیں سکھانے کا منصوبہ
بہر حال جو بھی نئے نئے ذرائع ہیں ان کو Import کر کے ان سے انشاء اللہ تعالیٰ ربوہ میں زبان
سکھانے کا ایک ماڈل بنائیں گے جتنا بھی اس پر خرچ ہوگا اس کی کوئی پرواہ نہیں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے
بے شمار فضل ہیں۔باہر کی جماعتیں بھی اب بڑی بیدار ہیں اور کما رہی ہیں اور خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں۔ان
کے اندر قربانی کے جذبے حیرت انگیز طور پر بیدار ہورہے ہیں۔بڑی کثرت سے دوست یہ پیشکش کر رہے
ہیں کہ ہمارا سب کچھ سو فیصدی دین کا ہے۔روپیہ کوئی مشکل ہی نہیں ہے ایسی جماعت کے سامنے جو خالصہ
اللہ ہو چکی ہو اور جو اپنا کچھ الگ سمجھے ہی نہ۔افراد جماعت احمدیہ کی ٹوٹل پراپرٹی ٹوٹل جماعت احمدیہ کی پراپرٹی
ہے۔یہ شکل بن جاتی ہے۔روپے کی کمی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے رستے میں روک نہیں بنے گی۔اس لئے فہرستیں منگوائیں اور ساتھ ہی آرڈر دیتے چلے جائیں تاکہ یہاں نمونے آنے شروع ہو
جائیں۔پھر ایک بہت خوبصورت ماڈل یہاں Create ہو جائے خواہ جامعہ میں یا لائبریری میں۔اگر الگ
عمارت بنانی پڑے یا کمرہ وغیرہ Add کرنا پڑے تو وہ بھی کردیں گے انشاء اللہ۔تو جتنی جلدی یہ انتظام ہو
اتنا ہی بہتر ہے۔پھر اس سے نمونے لے کر ہر ایسے بڑے شہر میں جہاں خاص تعداد میں احمدی طلبہ پڑھتے
ہیں۔چھوٹی چھوٹی Languages لیبارٹری بنادیں گے۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے اپنے آپ کو تیار کریں کمر ہمت کسیں اور یقین پیدا کریں کہ آپ علوم کی دنیا
میں لوگوں کے لئے سردار بنائے گئے ہیں اور ان کی راہ نمائی کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔غفلت کو Shake
Off کر دیں۔اپنے مقام کو سمجھیں اور دعائیں کر کے آگے بڑھنے کے لئے تیاری کریں۔اللہ تعالیٰ بڑے
بڑے علوم کے نئے نئے راستے آپ میں کھولے گا۔آپ نئی نئی منزلیں طے کریں گے اور نئی نئی چوٹیاں سر کریں
گے۔خدا کرے کہ ہم جلد یہ دن دیکھیں۔آمین
(روز نامہ الفضل 4 مئی 1983ء)

آج 10 میں سے 10 باقی