خطبہ جمعہ

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
135
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبہ جمعہ فرمودہ یکم اپریل 1983ء
نماز کی اہمیت اور مرکزی دفاتر اور ذیلی تنظیموں کی ذمہ داری
مذہب کا اور ساری تعلیم کا خلاصہ سورۃ البقرۃ کی پہلی آیات میں
مالی قربانی کے لئے جماعت کا غیر معمولی اخلاص کا مظاہرہ
نماز کی طرف مسلسل اور غیر معمولی توجہ کی ضرورت
تمام ذیلی اداروں اور انجمنوں
کو نماز با جماعت کی طرف توجہ کرنے کی ہدایت
ہم تبھی زندہ رہیں گے جب نظامِ جماعت عبادت کا غلام ہوگا
سارے کارکنان کو نمازوں میں پیش پیش ہونا چاہیے اور دوسرے لوگوں کے
لئے نمونہ بننا چاہیے
جو لوگ اپنے بچوں کی عبادت کا خیال نہیں کرتے ان کی اولاد میں لازماً ہلاک
ہو جایا کرتی ہیں
سب سے پہلے اپنی عورتوں کی حفاظت کرو اور ان کو تربیت دو

مشعل راه جلد سوم
136
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
137
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعو ذاور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا: -
ساری
تعلیم کا خلاصہ
قرآن کریم نے مذہب کا اور خود اپنا جو خلاصہ شروع میں پیش کیا ہے وہ تین لفظی ہے۔سورۃ البقرہ کی
پہلی آیت میں تو کتاب کا تعارف ہے اور اس کی تعلیم کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔جیسا کہ فرمایا اسم ہ ذلک
الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيْهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ۔اور اگلی آیت میں اس ساری تعلیم کا خلاصہ یہ بیان فرمایا۔الَّذِینَ
يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنهُمْ يُنْفِقُونَ۔یعنی ایمان بالغیب، اقامت الصلوة
اور انفاق فی سبیل اللہ۔اگلی آیت یعنی وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أَنزَلَ إِلَيْكَ وَ مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَ بِالْآخِرَةِ هُمُ
يُوقِنُونَ میں پہلی آیت کی تفصیل بیان فرمائی کہ غیب کے کیا معنی ہیں ، مومن اقامت صلوٰۃ کی تعلیم کس سے
لیتے ہیں، کس طرح اس کا حق ادا کرتے ہیں اور انفاق فی سبیل اللہ جو دراصل بنی نوع انسان کے حقوق کی
ادا ئیگی ہے، وہ کیسے اختیار کرتے ہیں۔چنانچہ فرمایا کہ مومن یہ سب باتیں آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
سے سیکھتے ہیں جیسا کہ آپ سے پہلے بھی خدا نے جو بزرگ بھیجے تھے ان سے لوگ سیکھتے رہے تھے اور آئندہ
بھی بچی تعلیم وہی سکھائے گا جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے خدا ہی سے پائے گا۔پس اس نظام کا
خلاصہ بیان فرما دیا جس کے ذریعے انسان ایمان بالغیب سیکھتا ہے اور یہ نظام خود ایمان بالغیب کا ہی حصہ
ہے۔پھر وہ اقامت صلوۃ یعنی حقوق اللہ کی تعلیم حاصل کرتا ہے اور پھر انفاق فی سبیل اللہ یعنی بنی نوع انسان
کے حقوق ادا کرنے کے اسلوب سیکھتا ہے۔الغرض پہلی تین باتیں جن کی طرف قرآن کریم مومن کو متوجہ کرتا ہے جن کے بغیر نہ وہ متقی بن سکتا ہے،

138
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
نہ وہ شک سے پاک ہو سکتا ہے اور نہ ہی ہدایت کی کوئی بھی منزل پاسکتا ہے، وہ ہیں ایمان بالغیب، قامت
الصلوۃ اور انفاق فی سبیل اللہ غیب کیا ہے؟ اس
کی تفصیل جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اگلی آیت میں اشارہ
کر کے یہ بیان فرمائی کہ جو غیب تم نے سیکھنا ہو، وہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سیکھ لو۔ایمان بالغیب کیا ہے؟ اس کی تفصیل بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی بیان فرمائیں گے۔لیکن چونکہ
آج کے خطبے کا موضوع یہ حصہ نہیں ، اس لئے میں اس کو فی الحال چھوڑتا ہوں۔جماعت کی زبر دست مالی قربانی اور اخلاص کا مظاہرہ
آج کے خطبے کا موضوع اس تعلیم کا درمیانی حصہ یعنی اقامت صلوۃ ہے جو اللہ کے حقوق کی ادائیگی
سے تعلق رکھتا ہے جہاں تک انفاق فی سبیل اللہ کا تعلق ہے گذشتہ متعد دخطبات میں اس کے متعلق مختلف
پہلوؤں سے میں توجہ دلا تارہا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں اتنی غیر معمولی بیداری پائی گئی ہے
کہ میرے تصور کی کوئی چھلانگ بھی یہ اندازہ نہیں کر سکتی تھی کہ مجھے اتنا نمایاں تعاون فی سبیل اللہ حاصل
ہوگا۔بعض جگہ تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ خدا کے فرشتے دلوں کو تبدیل کر کے زبر دستی مالی قربانی کی طرف
متوجہ کر رہے ہیں اور بعض لوگوں نے رویا دیکھ کر اس طرف توجہ کی یعنی واضح طور پر ان کو ہدایت اور
راہنمائی ملی اور پھر وہ مالی قربانیوں میں آگے بڑھے۔اب میں جماعت کو خصوصیت کے ساتھ عبادت کی ادائیگی کی طرف بلانا چاہتا ہوں۔اگر چہ بعض
پہلے خطبات میں بھی میں نے اس کی طرف توجہ دلائی تھی لیکن یہ ایک ایسی چیز ہے کہ جب تک بار بار اس کی
طرف توجہ نہ دلائی جائے اس وقت تک نہ توجہ دلانے والا اپنے رب کے سامنے اپنی ذمہ داری ادا کر سکتا ہے،
نہ وہ لوگ صحیح معنوں میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کو توجہ دلائی گئی ہو۔ڈرگز کا مضمون ایک جاری و ساری مضمون
ہے۔اس لئے ہمیں بعض امور کی طرف بار بار توجہ دلاتے رہنا پڑے گا۔خصوصاً نماز پر تو اس کا بہت ہی گہرا
اثر پڑتا ہے۔نماز کی طرف غیر معمولی توجہ کی ضرورت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مختلف آیات کو محوظ رکھتے ہوئے نماز کا جو نقشہ کھینچا ہے وہ یہ
ہے کہ نماز ایسی چیز ہے جو اگر زور لگا کر اور توجہ کے ساتھ کھڑی نہ کی جائے تو گر پڑے گی۔آپ فرماتے ہیں

139
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
کہ یہ جو بار بار کہا گیا ہے کہ نماز کو کھڑا کرو، کھڑا کرو، کھڑا کرو، اور بڑی کثرت کے ساتھ مختلف طریق پر بیان
کیا گیا، اس سے اس طرف توجہ دلانا مقصود ہے کہ نماز از خود کھڑی نہیں ہوا کرتی۔جب بھی تم اس کی طرف
سے غافل ہو گئے، یہ گر پڑے گی۔جس طرح ٹینٹ یعنی خیمہ بانس کے سہارے کھڑا ہوتا ہے،اگر بانس نہیں
رہے گا تو خیمہ زمین پر آپڑے گا، کمرے کی طرح کی چیز تو نہیں کہ از خود کھڑا رہے۔اسی طرح عبادت بھی
ایک ایسی چیز ہے جو از خود کھڑی نہیں ہوتی۔اس کی طرف بار بار توجہ دلانے کی ضرورت ہے۔چنانچہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ سورۃ فاتحہ کی آیت إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں یہی مضمون بیان
کیا گیا ہے کہ اے خدا! ہم کمزور ہیں اور عبادت مشکل کام ہے ، ذرا بھی اس سے غافل ہوئے تو اس کا حق ادا
کرنے کے اہل نہیں رہیں گے، اس لئے ہر نماز کی ہر رکعت میں ہم تجھ سے درخواست کرتے ہیں التجا کرتے
ہیں کہ ہمیں توفیق بخش کہ ہم نماز کا حق ادا کرسکیں۔اس لئے خصوصیت کے ساتھ نماز کی طرف توجہ دلانا ہمارا
اولین فرض ہونا چاہیے۔سارا نظام اس چیز کو ہمیشہ اولیت دے۔دوسرے اس لئے بھی اس طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے کہ مذہب کا مقصد ہی اللہ تعالیٰ کی عبادت
ہے۔حقوق العباد اس کا دوسرا حصہ ضرور ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ عبادت کے بغیر حقوق العباد کی ادائیگی کا
جذ بہ بھی پیدا نہیں ہو سکتا۔دنیا کی کسی قوم نے کبھی حقوق العباد نہیں سیکھے جب تک کہ اللہ نے نہ سکھائے ہوں،
صحیح معنوں میں حقوق العباد کی آخری بنیاد میں مذہب میں ہی ملتی ہیں۔اس کے سوا تو باقی سب کچھ چھینا جھپٹی
اور اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارنا ہے۔حقوق العباد کے نام پر ظلم کی تعلیم تو دی گئی ہے لیکن انسان نے کسی
کو حقوق العباد نہیں سکھائے۔جتنی بھی دنیوی تعلیمات ہیں ان کا خلاصہ یہ ہے کہ حقوق العباد حقیقت میں
مذہب سے ہی نکلے ہیں اور وہی لوگ حقوق العباد ادا کر سکتے ہیں جو پہلے اللہ کی عبادت کا حق ادا کریں۔جن
کی عبادتیں کمزور پڑ جائیں وہ حقوق العباد کی ادائیگی میں بھی کمزور پڑ جاتے ہیں۔جو حقوق اللہ ادا نہیں
کرتے ، وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ ہم حقوق العباد ادا کرتے ہیں۔کیونکہ یہ ہو نہیں سکتا کہ انسان خدا کی عبادت
تو نہ کرتا ہو لیکن خدا کے بندوں کے حقوق ادا کر سکے۔نماز کی بنیادی صفات
چنانچہ قرآن کریم اس مضمون کو بہت کھول کر بیان کرتا ہے۔فرماتا ہے:۔فَوَيْلٌ لِلْمُصَلَّيْنَ الَّذِيْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُون (الماعون: 6-5) کہ اگر چہ نماز انسان

مشعل راه جلد سوم
140
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
کے لئے زندگی اور اس کی بقا کا موجب ہے اور اس کو فلاح کی طرف لے جاتی ہے۔لیکن کچھ نمازیں ایسی
ہوتی ہیں جو ہلاکت کا پیغام دیتی ہیں۔فَوَيْلٌ لِلْمُصَلّین ہلاک ہو جائیں ایسے لوگ ایسے نمازیوں پر لعنت
ہو۔الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُون جونمازیں تو پڑھتے ہیں لیکن غفلت کی حالت میں پڑھتے ہیں۔اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ نماز کی ذمہ داریوں سے غافل رہتے ہیں۔نماز جن تقاضوں کی طرف بلاتی ہے یا
جن تقاضوں کی طرف بلانے کے لئے نماز پڑھی جاتی ہے ان سے غافل ہو جاتے ہیں یعنی نہ اللہ کی محبت ان
کے دل میں پیدا ہوتی ہے، نہ محض اللہ کام کرنے کی عادت ان کو پڑتی ہے اور نہ وہ حقوق العباد ادا کرتے ہیں۔یہ ساری چیزیں نماز کی بنیادی صفات ہیں۔چنانچہ ہلاکت والی نماز ادا کرنے والوں کی یہ تعریف بیان فرمائی گئی الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ
سَاهُونَ هِ الَّذِينَ هُمْ يُرَآءُ وُنَ وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ ( الماعون : 6 تا 8 ) یہ وہ لوگ ہیں جو نماز کے
بنیادی مقاصد سے غافل ہیں۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یہ ریا کاری کی خاطر نماز پڑھنے لگتے ہیں۔اپنے رب کی
خاطر نہیں پڑھتے۔اس طرح نماز کے بنیادی مقصد یعنی اللہ تعالیٰ سے تعلق کے قیام سے محروم رہ جاتے ہیں
اور جو خدا کے ساتھ تعلق قائم کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں ان کی قطعی علامت یہ ہے کہ وہ خدا کے بندوں
سے بھی کٹ جاتے ہیں۔جو خدا کے حقوق ادا نہیں کرتے ، یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ بندوں کے حقوق ادا کر
سکیں چنانچہ فرمایا:-
وَيَمْنَعُوْنَ الْمَاعُونَ کہ یہ لوگ اتنے خسیس ، اتنے کم ظرف ہو جاتے ہیں کہ بنی نوع انسان کی
معمولی معمولی ضرورتیں پوری کرنے سے بھی گریز کرنے لگ جاتے ہیں۔ان کی حالت یہاں تک ہو جاتی
ہے کہ اگر ان کے ہمسائے نے آگ مانگی ہے تو اس سے ان کو تکلیف پہنچتی ہے یا تھوڑی دیر کے لئے مثلاً
ایک ہنڈیا طلب کی ہے تو اس سے بھی تکلیف پہنچتی ہے۔یمنعون الماعون میں دونوں باتیں پائی جاتی ہیں۔ایک یہ کہ خود بھی منع رہتے ہیں اور دوسرے یہ کہ اپنے بچوں کو اور اپنے ماحول کو بھی کہتے ہیں کہ اس نے یہ کیا
رٹ لگارکھی ہے، ہمسائی بار بار مصیبت ڈالتی رہتی ہے کہ فلاں چیز دو اور فلاں بھی دو، اس
کو یہ چیز ہر گز نہیں
دینی۔نماز اور عبادت کا خلاصہ یہ بیان فرمایا کہ اس کے بغیر نہ اللہ سے تعلق قائم ہوتا ہے، نہ اس کی مخلوق
سے۔اسی لئے بنی نوع انسان کے حقوق کا ذکر عبادت کے بعد کیا جو بیشتر حد تک مِمَّا رَزَقْنهُمْ يُنْفِقُونَ کی
ذیل میں آ جاتے ہیں بلکہ اگر اس کی وہ تعریف کی جائے جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمائی ہے تو

141
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
بیشتر کا لفظ کمزور ہے۔حقیقت یہ ہے کہ تمام بنی نوع انسان کے ہر قسم کے حقوق مِمَّا رَزَقْنهُمْ يُنْفِقُونَ کے
تابع ادا ہوتے ہیں۔اس کو عبادت کے بعد رکھا ہے اور یہ ترتیب بتا رہی ہے کہ در اصل عبادت ہی کے نتیجے
میں بنی نوع انسان کے حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا ہوتی ہے۔پس جہاں تک اعمال کا تعلق ہے مذہب کا خلاصہ عبادت پر آکر ختم ہو جاتا ہے۔غیب کا معاملہ تو
ایمانیات سے تعلق رکھتا ہے اور ایمان نہ ہو تو عبادت کی توفیق بھی نہیں مل سکتی۔یہ درست ہے۔لیکن جہاں
تک اعمال
کا تعلق ہے ان کا خلاصہ نماز ہے۔نماز قائم ہو تو حقوق اللہ بھی ادا ہوں گے اور حقوق العباد بھی ادا
ہوں گے۔لیکن اگر یہ نہ رہے تو پھر کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔تقویٰ کا خلاصہ بھی نماز بیان فرمایا گیا ہے۔تقوی کی جو تعریف بیان فرمائی اس کا خلاصہ اگر نماز ہے تو متقیوں کی زندگی کا خلاصہ بھی نماز ہی بنتا ہے۔اس
لئے عبادت مومن کی زندگی اور اس کی جان ہے اور مذہب کے فلسفے کی بنیاد اس بات پر ہے کہ انسان اپنے
رب سے سچا تعلق عبادت کے ذریعے قائم کرے۔اس پہلو سے جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، کمزوریاں بھی آتی چلی جاتی ہیں۔ایک دفعہ آپ زور لگاتے
اور کوشش کرتے ہیں تو نماز میں حاضری کا معیار بڑھ جاتا ہے۔پھر کچھ عرصے کے بعد نماز گرنے لگتی ہے۔پھر زور لگاتے ہیں تو معیار بڑھنے لگتا ہے اور بعض دنوں میں جب زیادہ توجہ دی جاتی ہے تو خدا کے فضل سے
بیوت الذکر کے متعلق احساس ہوتا ہے کہ چھوٹی رہ گئی ہیں۔لیکن اس کے بعد پھر خالی برتن کی طرح خلخل
کرتے ہوئے چند نمازی رہ جاتے ہیں اور بیوت الذکر قریباً خالی۔اس لئے ہمیں اپنے نظام میں لازماًیہ
بات داخل کرنی پڑے گی کہ سارا نظام بیدار ہو کر وقتاً فوقتاً نمازوں کی طرف توجہ دلائے ، ساری
جماعت کو جھنجھوڑ دے اور بیدار کر دے اور اسے بتائے کہ نمازوں کے بغیر تم زندہ نہیں ہو اور نہ ہی زندہ
رہ سکتے ہو۔تمہیں لازماً عبادتوں کو قائم کرنا پڑے گا ورنہ تمہاری ساری کوششیں بیکار، بے معنی اور لغو
ہوں گی۔نماز کی حفاظت اور ادارے
یہی وجہ ہے کہ میں نے آغاز خلافت ہی میں آج سے تقریباً چھ ماہ پہلے تمام انجمنوں کو جن میں مرکزی
انجمنیں بھی شامل تھیں اور ذیلی انجمنیں بھی شامل تھیں، اکٹھا کر کے جو بنیادی ہدایت دی وہ یہ تھی کہ نماز کی
حفاظت، جس کے لئے جماعت احمدیہ قائم کی گئی ہے، ہمارا اولین فرض ہے۔ہمارے سارے نظام اس

مشعل راه جلد سوم
142
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مرکزی کوشش کے لئے غلامانہ حیثیت رکھتے ہیں۔اگر یہ نظام اوپر آجائیں اور یہ آقا یعنی عبادت کا مقام
نیچے ہو جائے تو معاملہ بالکل الٹ ہو جائے گا پھر تو ویسی ہی بات ہو جائے گی کہ کشتی نیچے چلی جائے اور پانی
او پر آ جائے۔وہی چیز جو بچانے کا موجب ہوتی ہے وہ تباہی کا موجب بن جاتی ہے۔حالانکہ پانی اور کشتی کا
تعلق وہی رہتا ہے جو کشتی کے اوپر ہے وہ بھی پانی ہے اور جو کشتی کے نیچے ہے وہ بھی پانی ہے لیکن نسبت
بدلنے سے نتیجہ الٹ نکل رہا ہے۔یعنی اوپر کا پانی ہلاکت کا موجب بن جاتا ہے اور وہی پانی جب نیچے ہوتو
بچانے کا موجب بن جاتا ہے۔اس لئے نسبتوں کا درست ہونا ضروری ہے۔عبادت نظام جماعت کی غلام
نہیں ہوگی بلکہ نظام ، عبادت
کا غلام ہوگا۔ہم تبھی زندہ رہیں گے جب نظام جماعت عبادت کا غلام ہوگا۔مرکز کی اہمیت
پس میں نے ان تمام انجمنوں کو اس طرف توجہ دلائی کہ آپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ آپ کے جتنے بھی
کارکن ہیں ان کی طرف توجہ کریں۔ہر انجمن کے سر براہ کا فرض ہے، اسی طرح ہر شعبے کے انچارج کا یہ فرض
ہے کہ وہ دیکھے کہ مرکزی نمائندگان سلسلہ اپنے حق اس رنگ میں ادا کر رہے ہیں کہ وہ دوسروں کے لئے
نمونہ بنیں۔تمام دنیا کی آنکھیں مرکز کی طرف لگی ہوئی ہیں اور مرکز میں بھی جو سلسلہ کے کارکنان ہیں
وہ بڑے نمایاں طور پر لوگوں کی نظر کے سامنے نمونہ کے طور پر ہوتے ہیں۔اگر یہ لوگ بداعمالیاں کریں
تو ہلاکت کا موجب بن سکتے ہیں اور اگر نیک اعمال کریں تو ان کی نیکیاں عام انسانوں کی نیکیوں کے مقابل
پر ان
کو کئی گنازیادہ ثواب پہنچاسکتی ہیں۔چنانچہ میں نے انہیں جو ہدایت دی اس کا خلاصہ یہ تھا کہ آپ توجہ کریں، میں آپ کو چھ مہینے دیتا
ہوں، بار بار نصیحت کے ذریعے کوشش کریں کہ تمام کارکنان نماز کے فریضے کی ادائیگی سے پیچھے نہ رہیں
سوائے اس کے کہ کوئی بیماری کی وجہ سے مجبور ہو۔اسے گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔ٹانگوں کی بیماری
ہے یا کمر کی تکلیف ہے یا اسی قسم کی اور کئی تکلیفیں ہو سکتی ہیں کہ انسان دفتر میں تو پہنچ جاتا ہے اور کرسی پر بیٹھ کر
اپنے فرائض بھی ادا کر دیتا ہے لیکن با جماعت نماز کی توفیق نہیں پاسکتا۔اس لئے جہاں تک شرعی مجبوریوں کا
تعلق ہے ہم ان میں دخل نہیں دے سکتے۔لیکن واضح اور یقینی شرعی مجبوریوں کے سوا سلسلے کے سارے
کارکنان کو نمازوں میں پیش پیش ہونا چاہیے اور دوسرے لوگوں کے لئے نمونہ بننا چاہیے۔

143
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
بہر حال میں نے ذمہ دار احباب سے کہا کہ چھ مہینے کے بعد آپ اپنے انتباہ میں نسبتاً زیادہ سنجیدہ ہو
جائیں اور کارکنوں کو بلا کر سمجھائیں اور کہیں کہ یہ ٹھیک ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں۔ہم تمہیں نمازوں
پر مجبور نہیں کر سکتے لیکن جبر نہ ہونے کے دو نقص ہیں۔اگر تم پر جبر نہیں تو جماعت احمدیہ پر کیا جبر ہے کہ وہ
ضرور بے نمازیوں کو ملازم رکھے۔اس لئے دوطرفہ معاملہ چلے گا۔صرف تم آزاد نہیں ہو۔جماعتی نظام
بھی آزاد ہے۔وہ آزاد ہے اس معاملے میں کہ جس قسم کے کارکن چاہے رکھے اور جس قسم کے چاہے نہ
رکھے۔اس کو اختیار ہے۔اس لئے ہم تمہیں موقع دیتے ہیں کہ تم اپنی نمازیں درست کر ولیکن چونکہ تم آزاد
ہو، ہو سکتا ہے تم یہ فیصلہ نہ مانو۔ہم داروغہ نہیں۔داروغہ تو اصل میں خدا ہی ہے۔تم نے بھی اسی کے حضور پیش
ہونا ہے۔اس لئے اگر تم یہ فیصلہ نہیں مان سکتے تو ہم تمہیں کوئی سزا نہیں دیں گے۔جزا سزا کا معاملہ اللہ سے
تعلق رکھتا ہے لیکن ہم بھی اس بات میں آزاد ہیں کہ تمہارے جیسے کارکنوں کو نہ رکھیں۔ہماری بعض مجبوریاں
ہیں۔ہم نے ساری دنیا میں (دعوت الی اللہ ) کی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں اور ساری دنیا کے لیے نمونہ بننا
ہے۔اگر عبادت سے غافل کا رکن مرکز میں بیٹھے ہوں تو نہ وہ دعا ئیں کر سکیں گے ، نہ ان کے اندر تقویٰ کا اعلیٰ
معیار ہوگا اور نہ ہی وہ صحیح نمونہ بن سکیں گے، بلکہ جماعت کے لئے ہزار مصیبتیں کھڑی کرتے رہیں گے۔کجا
کہ سارے مرکزی کارکنان عبادتوں کا حق ادا کرنے والے ہوں اور ان کے مجموعی تقویٰ کے نتیجے میں ایک
زبر دست طاقت پیدا ہوا ور کجا یہ کہ چند آدمی باقی تمام کارکنوں کا حق ادا کر رہے ہوں اور اکثریت غافل ہو اور
جماعت پر بوجھ بنی ہوئی ہو۔اس پہلو سے چھ مہینے کے بعد ذمہ دار افسران نے نماز سے غافل کارکنوں کو وارننگ دینی تھی۔لیکن
میں خاموشی سے دیکھتا رہا۔میرے نزدیک اس کام میں غفلت کی گئی ہے۔اس لئے سال کے بعد پکڑنے کی
بجائے ابھی جو تین مہینے باقی ہیں ان میں ایسے کارکن فیصلہ کر لیں کہ انہوں نے سلسلہ کی ملازمت کرنی
ہے یا نہیں کرنی۔یہ بات مجھے اس وقت سے یاد ہے جب میں نے انجمنوں کو اس بارے میں ہدایت
دی تھی اور مسلسل یا درہی ہے اور جب بھی میں نمازیوں پر نگاہ ڈالتا ہوں تو یاد آتی رہتی ہے۔اس لئے کوئی یہ
خیال دل میں نہ لائے کہ میں اسے بھول چکا ہوں۔یہ جو فیصلہ ہے اس پر بہر حال عملدرآمد ہوگا۔اللہ تعالیٰ
سلسلے کو بہتر کارکن دے دے گا۔انشاء اللہ۔مجھے قطعاً کوئی پرواہ نہیں کہ بے نمازی نکل جائیں گے تو ہمارے
کام کون کرے گا؟ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ بے نمازی نکلیں گے تو کام بہتر ہوں گے اور آپ کو یقین
آئے نہ آئے مجھے اس بات پر کامل یقین ہے کیونکہ خدا کا کلام جھوٹا نہیں ہوسکتا۔خدا کا کام خدا کی عبادت

مشعل راه جلد سوم
144
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
کرنے والے ہی ادا کرنے کا حق رکھتے ہیں۔دوسروں کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ یہ کام کریں اور اگر وہ اس کو
کریں بھی تو احسن رنگ میں نہیں کر سکتے۔اس لئے میں ساری انجمنوں کو دوبارہ اس امر کی طرف متوجہ کر رہا ہوں اور ساری جماعت کو سنانا چاہتا
ہوں کیونکہ آج مشاورت کے لئے پاکستان کی اکثر جماعتوں کے نمائندے یہاں آئے ہوئے ہیں اسی
طرح باہر کی دنیا سے بھی نمائندے پہنچے ہوئے ہیں۔آپ سب کے سامنے یہ بات سنانے میں حکمت یہ ہے
کہ آپ
بھی اپنی اپنی جگہ اسی طرح جواب دہ ہوں گے۔ہر جماعت کی مجلس عاملہ اور تنظیم خواہ وہ ذیلی
انجمن کی ہو یا مرکزی انجمن کی ، بالکل اسی طرح ذمہ دار ہے جس طرح یا انجمنیں ذمہ دار ہیں۔بعض دفعہ عجیب و غریب واقعات سامنے آتے ہیں کہ ایک جگہ خدام الاحمدیہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہو
رہا ہوتا ہے اور نماز با جماعت کھڑی ہو جاتی ہے، لیکن عاملہ کو کوئی پرواہ ہی نہیں ہوتی۔وہ سمجھتے ہیں کہ ہم
اتنے سنجیدہ اور اہم کام میں مصروف ہیں کہ اب ہم نماز سے بالا ہو گئے ہیں۔جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا
جب پانی کشتی کے اوپر آئے گا تو ہلاک کر دے گا۔کیونکہ کشتی میں یہ طاقت ہی نہیں ہے کہ وہ پانی کو سنبھال
سکے۔اس لئے آپ نے عبادت کا غلام بننا ہے تو زندگی پانی ہے۔اگر آپ عبادت کو اپنا غلام بنانے کی
کوشش کریں گے تو لازما ہلاک ہوں گے۔اسی طرح بعض دفعہ امراء کے متعلق پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنی میٹنگ میں بیٹھے ہوتے ہیں اور بعض
اوقات سنجیدہ باتیں نہیں، بلکہ شغل کی باتیں چل رہی ہوتی ہیں اور ادھر نماز ہو رہی ہوتی ہے لیکن امراء
کوئی پرواہ نہیں کرتے۔پس جن باتوں کا مرکز پابند ہے انہیں باتوں کی جماعتیں ہر جگہ پابند ہیں۔اس لئے آپ کو اس
طرف توجہ دینی پڑے گی اور جماعت کے ذمہ دار دوستوں کو بہترین نمونے قائم کرنے پڑیں گے۔جہاں تک نماز با جماعت کا تعلق ہے کجا یہ کہ انسان گھر میں بیٹھا ہوا ہو یا دفتر میں ہو اور ( بیت الذکر )
تک نہ جائے اور گجا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ اور آپ کی تعلیم کہ ایک اندھا جو دور سے اذان
کی آواز سنتا ہے اس کو بھی گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت دینے کے بعد اجازت واپس لے لیتے ہیں اور
فرماتے ہیں کہ تمہیں جماعت کے بغیر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔واقعہ یوں ہوا ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک نابینا حاضر ہوا اور عرض کی
یارسول اللہ مدینہ کی گلیوں میں ٹھوکریں لگتی ہیں۔مختلف حدیثوں میں مختلف تفاصیل ملتی ہیں۔کہیں آتا ہے کہ

مشعل راه جلد سوم
145
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
اس نے کہا رات کو جنگلی جانوروں کا خطرہ بھی ہوتا ہے اور کہیں آتا ہے کہ مجھے ساتھ لے جانے والا کوئی نہیں
ہے۔اس لئے مجھے اجازت دی جائے کہ میں گھر پر ہی نماز پڑھ لیا کروں۔حضور نے اجازت فرما دی۔جب
وہ اٹھ کر جانے لگا اور ابھی قدم باہر رکھا ہی تھا تو حضور نے اسے واپس بلا یا کہ بات سُن جاؤ۔اس نے عرض
کی یا رسول اللہ ! کیا بات ہے؟ حضور نے فرمایا هَلْ تَسْمَعُ البَدَاءَ بِالصَّلوة کہ کیا تمہیں نِدَاء بِالصَّلوة
آتی ہے؟ اس سے مراد ا ذان لے لیں یا تکبیر لے لیں حضور کا مقصد یہ تھا کہ نماز کی طرف بلانے کی آواز
تمہارے کان میں پڑتی ہے یا نہیں؟ اس نے کہا یا رسول
اللہ ! میں آواز سنتا ہوں تو فرمایا پھر جواب دیا کرو۔تمہیں یہ اجازت نہیں ہے کہ تمہارے کانوں میں آواز پڑے اور اس کے باوجود تم انکار کر دو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تعلیم دینے کا عجیب طریق تھا اور اتنا لطیف اور پیارا کہ آپ کی
باتوں کی تہہ میں جائیں تو حسن ہی حسن نظر آتا ہے۔اس نابینا آدمی کو یہ تعلیم دی کہ تم آنکھوں سے محروم ہو،
لیکن کانوں کو تو اب سے کیوں محروم رکھتے ہو؟ جن اعضاء کے ذریعے تمہیں خدا کی طرف بلایا جارہا ہے وہاں
سے تو لبیک کہہ دو۔ایک بدقسمتی کے نتیجہ میں دوسری بد قسمتی کیوں مول لیتے ہو؟
یہ تھا حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم کا طریق۔مسلم کی روایت ہے۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ أَعْمَى فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ
إِنَّهُ لَيْسَ لِي قَائِدٌ يَقُودُنِي إِلَى الْمَسْجِدِ فَسَالَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرَخِّصَ
لَهُ فَيُصَلِّي فِي بَيْتِهِ فَرَخَّصَ لَهُ فَلَمَّا وَلَّى دَعَاهُ فَقَالَ هَلْ تَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلوةِ فَقَالَ نَعَمُ
قَالَ فَاجِبْ
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں ایک نابینا حاضر ہوا اور عرض کی یا رسول اللہ! مجھے کوئی ایسا آدمی میسر نہیں جو مجھے ( بیت الذکر ) تک لے
کر جایا کرے۔اس لئے مجھے اجازت مرحمت فرمائی جائے کہ میں اپنے گھر میں ہی نماز ادا کر لیا کروں۔چنانچہ حضور نے اجازت دے دی لیکن جب وہ اٹھ کر واپس جانے لگا تو حضور نے اسے بلایا اور دریافت
فرمایا کیا تمہیں نماز کی طرف بلانے کی آواز آتی ہے؟ اس نے عرض کی ”ہاں، یا رسول اللہ۔تو حضور نے
فرمایا فَاجِب پھر جواب دیا کرو۔یعنی نماز کے لئے ( بیت الذکر ) میں حاضر ہوا کرو۔(مسلم کتاب الصلوۃ باب اتيان المسجد على من سمع النداء )

مشعل راه جلد سوم
146
ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
اذانوں کی آوازیں آرہی ہوں اور نمازوں کی طرف بلایا جا رہا ہو لیکن کارکنان سلسلہ یا مبران مجلس
عاملہ یا سلسلہ کے دیگر کارکنان خاموشی سے سن رہے ہوں جیسے کسی اور کو بلایا جا رہا ہے۔بہرے کی اور کیا
تعریف ہے۔صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَرْجِعُونَ (البقره: 19)
کے روحانی معنی تو یہی ہیں کہ وہ سنتے ہیں اور نہیں سنتے۔دیکھتے ہیں اور نہیں دیکھتے اور جو سننے اور دیکھنے
کی طاقت سے محروم ہو جائے وہ ہر لحاظ سے بالکل بے معنی، جانور کی طرح زندگی بسر کرتا ہے۔نہ اس کو
بولنے کی طاقت ہے، نہ سمجھنے کی طاقت ہے۔اس لئے عبادت کا حق ادا کرنا نہایت ہی اہم ہے۔اب میں مضمون کی طرف واپس آتے ہوئے کارکنان سلسلہ سے کہتا ہوں کہ تین مہینے کے اندر اندر یہ
فیصلہ کرلیں کہ سلسلہ کی ملازمت کرنی ہے یا نہیں۔جہاں تک ان کے اس فیصلے کا تعلق ہے اس میں وہ آزاد
ہیں۔وہ جو فیصلہ بھی کریں ان کی مرضی ہوگی۔لیکن اگر وہ عبادت کی خاطر عبادت کریں نہ کہ ملازمت کی
خاطر اور اللہ سے تعلق قائم کرنے کی خاطر نماز پڑھیں تو یہی سب سے اچھا سودا ہے اور سلسلے کو ایسے ہی
کارکنوں کی ضرورت ہے۔لیکن اگر وہ کسی وجہ سے یہ فریضہ ادا نہیں کر سکتے تو ہمیں احسان کے ساتھ ان کو
الگ کرنا ہوگا۔ان کی فہرستیں بن جانی چاہئیں اور ان سے معاملہ طے ہو جانا چاہیے۔جدائی میں احسان
بہر حال ضروری ہے۔اس لئے ان کے حقوق ان کو ادا ہونے چاہئیں۔افہام و تفہیم کے ساتھ احسن رنگ میں
ان کو کہا جائے کہ ہمیں مجبوری ہے کہ ہم تمہیں علیحدہ کر رہے ہیں۔لیکن اس علیحدگی میں تمہیں ثواب ہوگا اس
وقت تم سلسلے پر بار بنے ہوئے ہو، پھر سلسلے کا بوجھ ہلکا کر دو گے۔پس محبت اور پیار سے سمجھائیں۔لیکن کوشش کریں کہ ایک بھی آدمی ضائع نہ ہو۔جیسا کہ میں نے
بیان کیا ہے سلسلے کو تو کارکن مل ہی جائیں گے، بلکہ بہتر ملیں گے۔لیکن وہ کارکن جنہوں نے ایک لمبا عرصہ
سلسلے سے تعلق رکھا ہے ہم ان کو کیوں ضائع ہونے دیں۔ہمارا فرض ہے کہ پوری کوشش کریں اور ان کو
بچائیں۔ایک ایک احمدی بنانے کے لئے ہم کتنی محنت کرتے ہیں۔تو جو پہلے سے موجود ہوں اور مرکز کے
بہت قریب آئے ہوں اور جن کو سلسلہ کی خدمات کی توفیق ملی ہو ان کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔اس
لئے اس معاملے میں بے اعتنائی نہیں کرنی۔ہر افسر کا فرض ہے کہ اگر کارکن اور ذرائع سے بات نہیں سنتا تو
اپنے پاس بلائیں، محبت اور پیار کے ساتھ اس کو سمجھا ئیں اور جہاں تک ممکن ہو سلسلے کے ہر کارکن کو ضائع
ہونے سے بچانے کی کوشش کریں۔

آج 10 میں سے 10 باقی