خطبہ جمعہ

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

147
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
دوسرا پہلو یہ ہے کہ ایسے کارکنان کی اولادیں نماز سے غافل ہو رہی ہیں۔ہر صورت میں تو نعوذ باللہ
ایسا نہیں ہے۔لیکن اگر سلسلے کے دس فیصدی کارکن بھی ایسے ہوں جن کی اولادیں نماز سے غافل ہیں تو یہ
بڑی خطرناک بات ہے اور میرے نزدیک ایسے کارکنان کے بچوں کی تعداد جو عملاً نماز سے غافل ہو چکے
ہیں اس سے زیادہ ہے۔اس لئے ان کی طرف بھی توجہ دینا ضروری ہے۔نظام جماعت کو ان کے بچوں کو
سنبھالنے میں ایسے کارکنوں کی مدد کرنی چاہیے۔لیکن اصل میں تو گھر ہی تربیت کا گہوارہ ہے اور گھر کے
معاملے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم یہ ہے کہ باپ اپنی اولاد کا ذمہ دار ہے۔قرآن کریم نے مختلف رنگ میں بڑے ہی گہرے اثر کرنے والے انداز میں اس مضمون کو پھیر پھیر کر
بیان
فرمایا ہے۔کہیں حضرت اسمعیل علیہ السلام کی مثال دی کہ وہ کس طرح صبح اٹھ کر با قاعدہ اپنے گھر والوں
کو نماز کی تعلیم دیا کرتے تھے۔وہ بڑے صبر کے ساتھ اس پر قائم رہے اور ساری زندگی اس کام سے تھکے
نہیں۔کہیں فرمایا :-
لَا تَكُونُوا كَالَّذِيْنَ نَسُوا اللَّهَ فَانسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ أُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ
(الحشر : 20)
کہ دیکھو! ان بدقسمتوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے ایک دفعہ اللہ کو یاد کیا اور پھر اسے ہمیشہ کے لئے
بھلا دیا۔فَانسَهُمُ انْفُسَهُم پس اللہ نے ان کو خود اپنے آپ سے بھلوادیا۔ان کو اپنے نفوس کی اور اپنے
اموال کی خبر نہ رہی ان کو اچھے بُرے کی تمیز نہ رہی۔انسان کے لئے سب سے بڑی ہلاکت یہ ہوا کرتی ہے کہ اسے اچھے بُرے کی تمیز نہ رہے۔اس کو اپنے
حقیقی مقصد اور فائدے کا علم نہ ہو اور اسی کا نام پاگل پن ہے۔اس کے سوا پاگل پن کی کوئی اور تعریف بنتی ہی
نہیں۔ہر وہ شخص جو اپنے مفاد کے متعلق نہ جان سکے کہ میرا اصل مفادکس بات میں ہے، وہ ایسی باتیں کرتا
ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ پاگل ہو گیا ہے۔کوئی اپنی جائیداد ضائع کر دے یا کوئی ایسی بات کرے کہ لوگ کہیں
بیہودہ حرکت کر رہا ہے اور لوگوں کے سامنے بدنام ہو رہا ہو تو وہ بھی پاگل ہے۔الغرض ہر بات میں پاگل پن
کا خلاصہ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے مفاد سے بے خبر ہو جائے۔پس اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَانسَهُمْ اَنْفُسَهُمْ وہ ان لوگوں
کو پاگل کر دے گا ان
کو اپنی بھی ہوش نہیں
رہے گی۔ان
کو پتہ نہیں ہوگا کہ کس چیز میں ہمارا فائدہ ہے اور کس میں نہیں؟ اس لئے کہ اللہ جو ہر بات کا
آخری Reference ہے اس کو انہوں نے بھلا دیا۔اگر خدا سے تعلق جوڑ کر راہ نمائی حاصل نہ کی جائے تو

148
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
نہ فردا اپنی رہنمائی کے اہل ہوتے ہیں، نہ قومیں اپنی رہنمائی کی اہل ہوتی ہیں۔ساری دنیا میں تباہیوں کا جو
نقشہ نظر آ رہا ہے اس کی وجہ خدا سے لا تعلقی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں کبھی کوئی قوم اپنی عقل پر انحصار
کر کے زندہ نہیں رہ سکتی۔محض عقل پر انحصار کر کے لوگ ایسی خوفناک غلطیاں کرتے ہیں کہ خود بھی ڈوبتے
ہیں اور دوسروں کو بھی لے ڈوبتے ہیں۔پس فرمایا فَانْسَهُمُ انْفُسَهُم جب بھی لوگ خدا سے غافل ہوئے
اور اس کی عبادت کا حق ادا کرنا چھوڑ دیا تو نتیجہ یہ نکلا کہ اللہ نے ان کو پاگل کر دیا، کیونکہ انہوں نے عقل اور
رشد کے سرچشمے سے منہ موڑ لیا پاگل کر دیا“ کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے ایسا فعل کیا جس کے نتیجہ میں وہ
لازماً اپنی عقلوں
کو کھو بیٹھے احمق بن گئے ، بیوقوف ہو گئے۔بچوں کی تربیت کی ضرورت
الغرض خدا کی عبادت سے غافل ہونے کی ایک یہ سزا ہے کہ جولوگ اپنے بچوں کی عبادت کا خیال
نہیں کرتے ان کی اولاد میں لازماً ہلاک ہو جایا کرتی ہیں اس لئے وہ اس طرف توجہ کریں اور اپنی اولاد
کو اپنے ہی ہاتھوں سے قتل نہ کریں۔الغرض اللہ تعالیٰ نے مختلف رنگ میں نصیحت فرمائی ہے اور بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دلائی ہے۔اس معاملے میں اگر چہ مردوں کو پابند کیا گیا ہے لیکن اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ جب مرد باہر ہوتا
ہے تو عورت اس کی جگہ لے لیتی ہے اور اس پر بھی تربیت کی ایک بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔مرد کو اس لئے ذمہ دار قرار دیا ہے کہ اسے عورت پر قوام بنایا گیا ہے۔اگر عورت کو ذمہ دار بنایا جا تا تو مرداس
ذمہ داری سے باہر رہ جاتے۔مرد کو ذمہ دار بنایا تا کہ صرف بچے ہی اس کے تابع نہ رہیں بلکہ عورت بھی تابع
رہے اور مرد اس کو بھی پابند کرے اور اس طرح سارا نظام تربیت کے دائرے کے اندر جکڑ جائے۔اپنی عورتوں کی حفاظت کرو
جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے میرا تاثر یہ ہے کہ جو مائیں بے نماز ہوتی ہیں، اگر باپ کوشش بھی
کریں تب بھی ان کی کوشش اتنا اثر نہیں رکھتی جتنا اس صورت میں کہ جب مائیں نمازی ہوں۔اسی لئے
قرآن کریم مردوں کو یہ تعلیم دیتا ہے کہ سب سے پہلے اپنی عورتوں کی حفاظت کرو اور ان کو تربیت دو۔چنانچہ حضرت اسمعیل علیہ السلام والی مثال میں بچوں کا ذکر نہیں فرمایا بلکہ یہ فرمایا کہ وہ اپنے خاندان کے ہر

149
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
فرد کو نماز کی تعلیم دیتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بھی یہی طریق تھا کہ آپ اپنی بیویوں کو نماز
کے لئے اٹھاتے تھے۔پھر بچوں اور دامادوں کو بھی جگایا کرتے تھے۔چنانچہ حضرت علی کرم اللہ وجھہ کے متعلق
آتا ہے کہ حضور ان کے ہاں گئے اور فرمایا اٹھونماز کا اور عبادت کا وقت ہو گیا ہے۔پس ہمیں بھی اپنے گھروں میں یہی اسوہ زندہ کرنا پڑے گا۔مردا اپنی بیویوں کو نماز کا پابند کریں اور
ان سے یہ توقع رکھیں کہ جب وہ خود گھر پر نہ ہوں تو عورتیں ان کے نائب کے طور پر بچوں کی نمازوں کی
حفاظت کریں گی۔اگر گھروں میں نمازوں کی فیکٹریاں نہ بنیں تو پھر جماعتی تنظیم کی کوششیں پوری طرح
کارآمد نہیں ہوسکتیں۔خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کو ان بچوں کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے جن کے
والدین نماز سے غافل ہوتے ہیں۔ہزار کوشش کے بعد ان کو وہ پھل ملتا ہے جو گھر میں والدین صرف
چند کلمات کے ذریعہ حاصل کر سکتے ہیں۔جب دیکھیں نماز کا وقت ہو گیا ہے تو بچے کو بتا ئیں اور نماز کے لئے
کہیں چنانچہ لجنہ اماءاللہ کی طرف سے ماؤں کو تاکید ہونی چاہیے اور خاوندوں کی طرف سے بیویوں کو تاکید
ہونی چاہیے کہ وہ اس کام میں مدد کریں اور اپنی اولاد کو بچانے کی کوشش کریں۔اگر ہم ساری دنیا میں یہ کام کرنے میں کامیاب ہو جائیں اور احمدیوں کی بھاری اکثریت نماز پر اس
طرح قائم ہو جائے کہ جہاں باجماعت نماز پڑھی جاسکتی ہے وہاں لازماً باجماعت نماز پڑھی جارہی ہو اور
جہاں باجماعت نما ز ممکن نہ ہو وہاں انفرادی نماز کا انتظام ہو، اس کو تمام شرائط کے ساتھ ادا کیا جائے توجہ کے
ساتھ اور سوز و گداز کے ساتھ ادا کیا جائے تو اس سے اتنی بڑی طاقت پیدا ہو جائے گی کہ ساری دنیا کی
طاقتیں مل کر بھی اس جماعت کا مقابلہ نہیں کر سکیں گی۔کجا یہ کہ چند دھاگے اللہ تعالیٰ سے ملے ہوئے ہوں اور
وہ جو طاقت حاصل کر رہے ہوں وہ ساری جماعت میں بٹ رہی ہو اور کجا یہ کہ ہر شجر کی شاخیں آسمان تک پہنچی
ہوں اور ہر شجر کو براہ راست اللہ تعالیٰ کی طرف سے رحمت کے پھل لگ رہے ہوں۔بڑ کے درخت جب
بوڑھے ہو جاتے ہیں۔تو ان میں سے بعض کی شاخیں زمین کی طرف جھک جاتی اور جڑیں بن جاتی ہیں۔اسی طرح جماعت احمدیہ کو عبادت کے معاملے میں بڑکا وہ درخت بن جانا چاہیے جس کی ہر شاخ سے جڑیں
پھوٹ رہی ہوں اور زمین کی طرف جھک رہی ہوں اور براہ راست زمین سے طاقت لے کر آسمان کی
رفعتوں میں اس طرح بلند ہو جائیں کہ ہر ایک کو ہمیشہ ہر حال میں اللہ کی رحمتوں کے، الہامات کے، کشوف
کے اور وحی کے پھل لگ رہے ہوں اور ہر احمدی کو خدا کی تائید حاصل ہورہی ہو۔یہ ایک عظیم الشان طاقت ہے۔دُنیا اس کا مقابلہ کیسے کرسکتی ہے۔یہ تو اتنی عظیم الشان طاقت ہے کہ نبی

150
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جب اکیلا ہوتا ہے تو اللہ سے تعلق کے نتیجہ میں اس کو غالب کیا جاتا ہے اور خدا سے بے تعلق دنیا کو اس ایک کی
خاطر مٹا دیا جاتا ہے۔کجا یہ کہ دنیا میں خدا سے تعلق رکھنے والے ایک کروڑ آدمی پیدا ہو جا ئیں۔ان میں سے
ہر ایک اس بات کی ضمانت ہوگا کہ اس جماعت نے لازماً غالب آنا ہے اور تمام مخالفانہ طاقتوں نے لازماً
شکست کھانی ہے۔ان میں سے ایک ایک اس قابل بن جائے گا کہ اس کی خاطر ساری دنیا کو مٹادیا جائے گا
اور اس کو زندہ رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے آمین
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: -
آج سے انشاء اللہ مجلس مشاورت شروع ہو جائے گی۔ایسے اہم دینی اجتماعات کے موقع پر چونکہ
نمازیں جمع کرنے کی اجازت ہوتی ہے اس لئے سابقہ روایات کے مطابق آج بھی انشاء اللہ جمعہ کی نماز
کے ساتھ عصر کی نماز جمع ہو جائیگی۔مجلس شوری کے ممبران کو چاہیے کہ وہ چار بجے سے پہلے مقام شوری میں پہنچ کر اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ
جائیں کیونکہ انشاء اللہ تعالیٰ ٹھیک چار بجے شوری کی کارروائی کا آغاز ہوگا۔وہ سارے احمدی مردوزن جو
ممبران نہیں ہیں وہ بھی دعاؤں کے ذریعے شوری کی کارروائی میں شامل ہو سکتے ہیں۔اسی طرح جہاں جہاں
بھی احمدی ہوں وہ ان ایام میں بکثرت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحمت کے ساتھ تمام ممبران
کے ذہن روشن فرمائے ، خدا کی خاطر اور خدا کے دین کی بہبود کے لئے بہترین فیصلوں کی توفیق بخشے اور پھر
ان فیصلوں پر با حسن رنگ عمل درآمد کی تو فیق عطا فرمائے۔(روزنامه الفضل 20 جون 83ء)

آج 10 میں سے 10 باقی