مجلس خدام الاحمدیہ کے تیسرے سالانہ یورپین اجتماع سے اختتامی خطاب

مشعل راہ جلد سوم

ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
259
مجلس خدام الاحمدیہ کے تیسرے سالانہ یورپین اجتماع سے اختتامی خطاب
فرمودہ 26 اکتوبر 1986ء
خدا کے شیروں کی طرح ہمت بلند کرتے ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ عزم لے کر اٹھیں
کہ اس ملک کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے آپ نے فتح کرنا ہے
ملکوں اور جسموں پر قبضہ نہیں بلکہ فتح سے مراد دلوں اور روحوں پر قبضہ ہے
جرمنی میں ( دین حق ) اور احمدیت کی ترقی کے نمایاں امکانات ہیں
جرمن قوم یورپ کی باقی قوموں کی نسبت زیادہ سعید فطرت اور سعادت مند ہے
اور ذمہ دار قوم ہے
میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ جرمن قوم میں ( دین حق ) قبول کرنے کی
صلاحیتیں یورپ کی دوسری قوموں سے زیادہ ہیں
ہر احمدی نوجوان، بوڑھے ،عورت ہر احمدی بچے کو بھی ( داعی الی اللہ ) بننا پڑے گا
سنجیدگی سے جرمن زبان سیکھنے کی طرف توجہ دیں اور اس پر عبور حاصل کریں
یورپ کو اگر ہلاکت سے بچانا ہے تو جرمن قوم کو ہلاکت سے بچائے بغیر یورپ
نہیں بچ سکتا
☆ ☆ ☆
☆ ☆ ☆
مشعل راه جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
260
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
261
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-
اللہ تعالیٰ کا یہ بے حد احسان ہے کہ اس نے خدام الاحمدیہ کے اس تیسرے اجتماع کو غیر معمولی رونق
عطا فرمائی اور جتنی تو قعات تھیں منتظمین کی ان سے بہت بڑھ کر اس اجتماع کی حاضری بڑھا دی۔جب میں
نے یہاں آنے کے بعد اندازے طلب کئے تو قائد صاحب کا اندازہ تو بارہ سو کے لگ بھگ تھا اور امیر
صاحب کا اندازہ پندرہ سو کے قریب تھا لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اٹھارہ سو سے بھی
زائد خدام یہاں اکھٹے ہو چکے ہیں۔خدا کے شیروں کی طرح یہ عزم لے کر اٹھیں
یہ خدا کا غیر معمولی احسان ہے کہ گذشتہ اجتماع کے آٹھ سو کے مقابل پراٹھارہ سو کی تعداد بلکہ اس سے
بھی زیادہ یہ بالکل غیر متوقع اللہ کا فضل ہے اتنی بڑی تعداد جماعت احمدیہ کے نو جوانوں کی خدا کی طرف
سے ایک ملک کو عطا ہو جائے تو یقینی طور پر اس ملک کی فتح کی بنیاد میں قائم ہو جانی چاہئیں اور اس حیثیت
سے میں آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ خدا تعالیٰ کے شیروں کی طرح ہمت بلند کرتے ہوئے
ارادے بلند تر رکھتے ہوئے کامل یقین اور توکل کے ساتھ دعاؤں سے مدد مانگتے ہوئے آج یہ عزم
لے کر اٹھیں کہ اس ملک کو حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دین کے لئے آپ نے فتح
کرنا ہے جب ہم فتح کی باتیں کرتے ہیں تو ( دین حق ) کی اصطلاح میں فتح کی باتیں کرتے ہیں
یہاں فتح سے مراد ملکوں اور جسموں پر قبضہ نہیں ہے بلکہ فتح سے مراد دلوں اور روحوں پر قبضہ ہے اور
دلوں اور روحوں پر قبضے سے پہلے خود انسان کو مفتوح ہونا پڑتا ہے۔کہتے ہیں۔عشق اول در دل معشوق پیدا می شود

مشعل راه جلد سوم
262
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
عشق پہلے معشوق کے دل میں پیدا ہوا کرتا ہے۔اگر شمع روشن نہ ہو تو پروانہ نہیں جلا کرتا اس لئے آپ کو
انکی محبت میں پہلے خود مفتوح ہونا پڑے گا ان سے ایسا عشق اور پیار کا معاملہ کرنا پڑیگا کہ بالآخر انکے لئے
چارہ نہ رہے آپ پر عاشق ہوئے بغیر یہ ہے دینی اور روحانی فتح کا منظر جو ہمیں قرآن کریم سے معلوم ہوتا
ہے اور جو ہمیں احادیث نبویہ سے اور سنت حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے معلوم ہوتا ہے آپ فرماتے
ہیں کہ میری اور تمہاری مثال تو ایسے ہے جیسے تم دیوانہ وار ایک آگ کے گڑھے کی طرف دوڑے چلے جا
رہے ہو اور میں تمہارے عشق اور تمہاری محبت میں والہانہ تمہیں بچانے کے لئے تمہارے پیچھے دوڑتا ہوں۔کبھی کمر پر ہاتھ ڈالتا ہوں کبھی کندھے سے پکڑتا ہوں اور میری کوشش زیادہ سے زیادہ یہی ہے کہ کسی طرح
میں تمہیں ہلاکت سے بچاؤں۔پس حقیقت میں جب ہم فتح کی باتیں کرتے ہیں تو ہر گز دنیاوی اصطلاح کی
فتح نہیں۔نہ ہمارا وہ مقصود ہے نہ ہمیں اس سے کوئی دلچسپی ہے فتح سے مراد وہ روحانی فتح ہے جس کے نتیجہ میں
جن پر ہم فتحیاب ہوتے ہیں وہ نجات پا جاتے ہیں جن پر ہم غالب آتے ہیں۔ان کی محبت میں مغلوب ہو
کر غالب آتے ہیں اس کے بغیر غالب نہیں آتے پس اس پہلو سے ( دین حق ) کا یہ جہاد ایک انتہائی عظیم
الشان انسانی جہاد ہے اور انسانیت کی سطح کا بلند ترین جہاد ہے۔اٹھارہ سو کے لگ بھگ خدام یہاں موجود ہیں جن میں سے غالباً دوسو کے قریب یا ایک سو پچھتر کے
قریب باہر کے ملکوں کے ہونگے اور باقی سب جرمنی کے ہیں حالانکہ جرمنی کے سب خدام یہاں حاضر نہیں
ہو سکے۔یہاں احمدیت کی ترقی کے امکانات نمایاں ہیں
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے جرمنی میں مجلس خدام الاحمدیہ کی تعداد دو
ہزار سے یقیناً زائد ہو چکی ہے اور دو ہزار کی تعداد تو ایک بہت عظیم الشان تعداد ہے جو خالصہ جوانوں پر مبنی
ہے دنیا کے کسی ملک میں بوڑھوں اور جوانوں کی وہ نسبت نہیں جو جرمنی میں ہے۔یہاں نو جوانوں کی تعداد
خاندانوں کی نسبت کے لحاظ سے غیر معمولی طور پر زیادہ ہے۔اس لئے دو طرح سے یہاں اللہ تعالیٰ کے فضل
سے ( دین حق ) اور احمدیت کی ترقی کے نمایاں امکانات ہیں۔اول نو جوان میں ہمت ہوتی ہے کام کی اور
خدمت کا جذ بہ بھی ہوتا ہے وہ اپنے آپ کو مٹا دینے کی طاقت بھی پاتا ہے جب کہ بوڑھوں میں خواہ اخلاص کا
معیار بلند بھی ہو تو وہ اس طرح انجام سے بے خبر ہو کر بے پرواہ ہو کر اپنی ذات کو کسی اعلیٰ مقصد کی خاطر

263
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جھونکنے کی طاقت نہیں رکھتے۔اس لئے دنیا میں جتنی بھی بڑی جنگیں ہوئی ہیں سب سے زیادہ تعداد میں
نوجوانوں نے اپنے آپ کو ملک کی خاطر پیش کیا اور سب سے زیادہ تعداد میں نو جوانوں نے اپنی زندگیاں
پیش کیں۔کچھ تو اس لحاظ سے بھی طبعی بات ہے کہ جوان ہی ایسے موقعوں پر آگے آیا کرتے ہیں مگر کچھ اس
لحاظ سے بھی کہ جوانوں اور نسبتاً بڑی عمر کے سپاہیوں اور فوجیوں کا اگر آپس میں موازنہ کر کے دیکھا جائے تو
نوجوانوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جانی قربانی اور بعض صورتوں میں مالی قربانی کی زیادہ استطاعت ہوتی
ہے۔جرمن قوم سعید فطرت ہے
پس اس پہلو سے جرمنی کو باقی ممالک پر ایک فوقیت حاصل ہے کہ یہاں احمدیوں کی زیادہ تر تعداد
نوجوانوں پر مشتمل ہے ایک اور پہلو ہے وہ یہ کہ یہاں کی جو قوم ہے یعنی جرمن قوم وہ یورپ کی باقی
قوموں کی نسبت زیادہ سعید فطرت اور سعادت مند ہے۔جرمن قوم کے متعلق ایک وہ تصور تھا جو ہم نے
دور سے سنا تھا یا دوسرے یورپینز کے پراپیگنڈا کے نتیجہ میں ہم تک پہنچا اور وہ یہ تھا کہ یہ نہایت کرخت قوم
ہے اور انسانی قدروں سے تقریبا عاری ہے اور بہت ہی سخت مزاج اور غیروں کو نہ قبول کرنے والی،
دھت کار نے والی لیکن ایک وہ جرمن قوم ہے جو قریب آنے سے ہم پر ظاہر ہوئی اور اس پہلو سے اُس تصور سے
بالکل مختلف تصور ابھرتا ہے جو غیروں نے پراپیگینڈا کے طور پر جرمن قوم کا باہر کے ملکوں میں باندھا تھا ایک
انتہائی سعید فطرت اور ذمہ دار قوم ہے جو سنجیدہ مزاج رکھتی ہے اور جس کام کو صحیح سمجھے اس کو بڑی سنجیدگی کے
ساتھ اس کی ذمہ داریاں ادا کرنے کی کوشش کرتی ہے جہاں تک غیروں کو قبول کرنے یا دھتکارنے کا تعلق
ہے باوجود اس کے کہ یورپ کے بعض اور ممالک کی اقتصادی حالت مثلاً سویڈن کی اقتصادی حالت جرمنی
کی اقتصادی حالت سے بہت بہتر ہے اور ملک کی وسعت کے لحاظ سے آبادی بھی بہت کم ہے اس کے
مقابل پر جرمن قوم اقتصادی لحاظ سے اگر چہ بہت مضبوط ہے لیکن سویڈن کے مقابل پر نہیں اور ملک کی
وسعت کے لحاظ سے اس قوم کی تعداد بہت زیادہ ہے اور Congestion ہے ضرورت سے زیادہ آدمیوں
کا تھوڑے رقبے میں اکٹھے ہونے کا احساس پیدا ہوتا ہے۔اس کے باوجود جرمن قوم نے جس فراخدلی کے
ساتھ جس وسعت قلبی کے ساتھ باہر کے مظلوم انسانوں کے لئے اپنے ملک کے دروازے کھولے ہیں
یورپ کی کوئی دوسری قوم اس کے قریب بھی نہیں پھٹکتی۔اس لحاظ سے اسلئے اس قوم کو تنگ دل کہنا یا غیروں

مشعل راه جلد سوم
264
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
کے اوپر سخت کہنا بالکل ایک ناجائز ظالمانہ حملہ ہے جس کی کوئی بھی حقیقت نہیں۔تیسرا یہ میں نے غور سے دیکھا ہے بڑے لمبے تجربے کے بعد میں یقین کے ساتھ کہ سکتا ہوں کہ
جرمن قوم میں اسلام قبول کرنے کی صلاحیتیں یورپ کی دوسری قوموں سے زیادہ ہیں۔چونکہ ظاہری
کرختگی کے باوجود ان کے اندر فطرتا سچائی کی محبت موجود ہے اور سعادت پائی جاتی ہے اور بناوٹی اور
دکھاوے کے طور پر نہ ان کو باتیں کرنی آتی ہیں نہ ان کا مزاج ان کو ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے اس کے
مقابل پر ساؤتھ آف یورپ میں آپ چلے جائیں وہاں آپ کو بہت ہی خوش مزاج لوگ ملیں گے جو جگہ جگہ
بات بات پر بچھے جائیں گے آپ کے سامنے لیکن اس سے آگے نہیں۔جب آپ ان کو کوئی سنجیدہ پیغام
دینے کی کوشش کریں گے جب آپ ان کو کسی اعلیٰ مقصد کی طرف بلائیں گے تو السلام علیکم کہ کر الگ ہو
جائیں گے ابتداء ان کی خوش دلی خوش مزاجی کی تہذیب نسبتاً ایک سطحی حیثیت رکھتی ہے جب کہ جرمن قوم
میں یہ خوبی موجود ہے کہ ابتدء اسخت نظر آتے ہیں لیکن ذرا سا آپ ان کے وجود میں داخل ہونے کی کوشش
کریں تو اندر سے آپ ان
کو نہایت اعلیٰ انسانی قدروں سے مزین پائیں گے۔پس فطرتا یہ اسلام کے
قریب ہیں اور یہ جو میرا تجزیہ ہے یہ ایک فرضی بات نہیں حقائق پرمبنی تجزیہ ہے اور کچھ عرصہ پہلے مجھے یہ معلوم
کر کے بے حد خوشی ہوئی کہ حضرت مصلح موعود نے جنگِ عظیم سے پہلے جب پہلا احمد یہ مشن جرمنی میں بنانے
کا فیصلہ کیا تو اس وقت آپ کا بھی یہی جرمن قوم کے متعلق نظریہ تھا اور آپ نے اس کا اظہار اپنے خطبے میں
کیا کہ میں جرمنی کو پہلے اس لئے چن رہا ہوں کہ میرے نزدیک جرمنی کے مستقبل سے ( دین حق ) کا
مستقبل بہت حد تک وابستہ ہے اور اس قوم میں ایسی بنیادی خوبیاں پائی جاتی ہیں کہ اگر ہم اس کو ( دین
حق) کے لئے جیت لیں تو ساری دنیا ( دین حق) کے لئے فتح کرنی آسان ہو جائے گی۔اس پہلو سے ہماری ذمہ داریاں جہاں بہت بڑھ جاتی ہیں۔چنانچہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ
کچھ ہمیں باقی ملکوں کی نسبت اس ملک میں خدمت کے لئے بہت زیادہ آسانیاں میسر آتی ہیں لیکن ان ذمہ
داریوں کو ادا کرنے کے دو ایسے پہلو ہیں جن کی طرف میں خصوصیت سے آج آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔پہلی بات یہ کہ دعوت الی اللہ کے متعلق میں بارہا خطبات میں اعلان کر چکا ہوں اور بیان کر چکا ہوں اور اس
کی اہمیت بیان کر چکا ہوں ہر رنگ میں میں نے سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ جب تک ہر احمدی نوجوان
(مربی) نہیں بن جاتا اس وقت تک ( دین حق کی فتح کی باتیں کرنے کا ہمیں حق ہی کوئی نہیں ہر احمدی
جوان ہی کو نہیں ہر احمدی بوڑھے کو بھی (مربی) بنا پڑیگا ہر احمدی عورت کو بھی ( مربی ) بننا پڑے گا ہر احمدی

265
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
بچے کو بھی ( مربی ) بنا پڑیگا کیونکہ دنیا کے پھیلنے کی رفتار آج اسلام کے پھیلنے کی رفتار سے بہت زیادہ تیز ہے
اور اگر ہمارے مجاہدین جو ( دعوت الی اللہ ) کے میدان عمل میں کود چکے ہیں اگر صرف ان پر ہی انحصار کیا
جائے تو ہمیں ہزار ہا سال چاہئیں دنیا کو فتح کرنے کے لئے بشرطیکہ دنیا کی آبادی آگے بڑھنا بند کر دے اور
اگر دنیا اسی رفتار سے آگے بھاگتی چلی جائے تو پھر تو غالب کے اس مصرع کے مصداق قصہ ہوگا کہ میری رفتار
سے بھاگے ہے بیاباں مجھ سے۔وہ کہتا ہے
ہر قدم دوری منزل ہے نمایاں مجھ سے
میری رفتار سے بھاگے ہے بیاباں مجھ ނ
ہر قدم پر میری منزل کی دوری کا احساس پہلے سے آگے زیادہ بڑھتا چلا جا رہا ہے کیونکہ بیابان میری
ہی رفتار سے آگے بھاگ رہا ہے۔پس اے دنیا کے بیابانوں کو چمنستانوں میں تبدیل کرنے کے دعوے
دارو! کیا تم نہیں دیکھ رہے کہ یہ دنیا کے بیابان تو تمہاری رفتار سے بھی بہت زیادہ تیزی سے آگے بڑھتے چلے
جارہے ہیں اور مقابلہ تمہارے قدم پیچھے رہتے چلے جا رہے ہیں اس لئے اگر تم اپنے اس دعوے میں سنجیدہ
ہو کہ ساری دنیا کو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے لئے جو سچا دین ہے اور ایک ہی تنہا سچا دین
ہے آج دنیا میں اس کے لئے فتح کرو گے اور تمام انسانیت کو ( دین حق ) کے امن بخش سائے میں لے آؤ
گے تو پھر سنجیدگی سے غور کرو کہ اس دعوے کی صداقت کو ثابت کرنے کے لئے تم اپنے اندر کیا تبدیلی پیدا کر
رہے ہو اور کس سنجیدگی کے ساتھ اس دعوے کی پیروی میں قدم آگے بڑھا رہے ہو۔میں جب جائزہ لیتا ہوں تو مجھے یہ نظر آتا ہے کہ ہمارے اکثر احمدی نوجوان ابھی تک اپنی زندگی کا اکثر
حصہ بریکا رصرف کر رہے ہیں جیسا کہ حضرت مصلح موعود کا کلام آپ کے سامنے پڑھا گیا تھا ابھی تک ان کے
ارادے چھوٹے ہیں، ابھی تک ان کی نگاہیں نیچی ہیں، ابھی تک ان کے مقصود بے معنی اور بے حقیقت ہیں۔دنیا کی چند نوکریاں، دنیا کی چند لذتیں بہت زیادہ نمایاں طور پر یہی ان کے سامنے ہیں اس وقت۔حالانکہ
انسان کے لئے اپنے مقصد کو بلند تر کرنا کوئی مشکل نہیں بلند تر مقصد کی پیروی تو ضرور مشکل ہے لیکن مقصد کا
بلند کرنا تو کچھ مشکل نہیں پہلے اپنے مقاصد تو بلند کریں کہ آپ نے ( دین حق ) کے مجاہد بن کر ساری دنیا کو
( دین حق) کے لئے فتح کرنا ہے اگر یہ مقصود آپ کا بن جائے تو پھر آئندہ عمل کے بہتر ہونے کی بھی توقع کی
جاسکتی ہے لیکن اگر مقصود ہی یہ نہ ہو اس طرف توجہ ہی نہ پیدا ہو تو پھر ساری زندگی رائیگاں جائے گی اور بہت

266
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
دیر کے بعد آپ کو یہ احساس ہوگا کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو جو نعمت دی تھی وہ اکثر آپ نے دنیا کی پیروی میں
ضائع کر دی اور کچھ بھی ایسی کمائی یہاں نہیں کر سکے جو اُخروی زندگی میں خدا کے حضور پیش کر سکیں نو جوانی کی
عمر جہاں غیر ذمہ داری کی عمر ہے وہاں اصلاح کے لحاظ سے بھی جوانی کی عمر میں صلاحیت موجود ہے کہ جلد
اصلاح پذیر ہو جاتی ہے۔دنیا میں بھٹکنے کے امکانات بھی زیادہ احتمالات بھی زیادہ ہوتے ہیں اور جوانی کی
عمر میں تو بہ کرنے کی طاقت بھی زیادہ نصیب ہوتی ہے اور جلدی اپنے رستے کو بدلنے کی صلاحیت بھی زیادہ
موجود ہوتی ہے۔جس طرح چھوٹی عمر کے پودے ہیں ان کے اندر یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ آپ ایک جگہ
سے اکھاڑ کر دوسری جگہ لگا دیں تب بھی وہ بچ جائیں گے لیکن بڑی عمر کے پودوں کو آپ ایک جگہ سے اکھیڑ کر
دوسری جگہ لگائیں گے تو وہ نہیں بچ سکتے چند دن کی فرضی رونق ان کی باقی رہے گی جو پچھلی کمائی کے نتیجہ میں
ہے لیکن تازہ پانی سے وہ فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے، تازہ خوراک سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے، کچھ دنوں بعد
مرجھا جاتے ہیں۔تو آپ نوجوان نسل سے تعلق رکھتے ہیں اگر پہلی زندگی میں آپ نے کچھ اور قسم کے مقصود بنائے
ہوئے تھے ، کچھ اور طرح کی باتوں کی پیروی کی تھی تو ابھی آپ میں صلاحیت موجود ہے کہ اپنی زندگی کے
نقشے کو بدل ڈالیں۔خدا تعالیٰ کے حضور سنجیدگی سے اپنے آپ کو پیش کریں اور خدا تعالیٰ کی فوج کے صف
اول کے مجاہد بنے کا ارادہ کریں یہ ہر گز مشکل نہیں۔میں اس کے متعلق مزید کچھ تھوڑی سی روشنی ڈالتا ہوں۔امر واقعہ یہ ہے کہ جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے اور یہ جائزہ میرا صرف خطوں کے ذریعہ اطلاعات پر مبنی
نہیں بلکہ جماعتی رپورٹوں پر بھی مینی ہے جس کا میں جائزہ لیتا رہتا ہوں بہت ہی تھوڑی تعداد ہے ابھی احمدی
نوجوانوں کی جو دعوت الی اللہ کے کام میں سنجیدگی کے ساتھ ملوث ہو چکے ہیں جن کی زندگی کا مقصد اوّل
دعوت الی اللہ بن چکا ہے۔ایسے خدام جرمنی میں معدودے چند ہیں جو کوشش کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو
توفیق بخشے کہ صحیح معنوں میں وہ اس کوشش میں کامیاب ہوں لیکن باقی جتنے ہیں وہ ان چند لوگوں کی نیک کمائی
کی کھٹی کھاتے ہیں۔جرمنی کا نام اگر ( دعوت الی اللہ ) میں روشن ہے تو وہ سب کی وجہ سے نہیں صرف چند
آدمیوں کی وجہ سے ہے۔اگر آپ سارے فی الحقیقت سنجیدگی کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے عہد کر کے داعی الی اللہ
بننے کی کوشش کریں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگلے سال اٹھارہ سو کی بجائے چھتیں سوخدام یہاں بیٹھے
ہونے چاہئیں جن میں سے مزید اٹھارہ سو مقامی ملکی ہونے چاہئیں ہرگز مشکل نہیں ہے جو لوگ سنجیدگی سے

267
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ارا دے کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو پھل عطا کر دیتا ہے۔خدا تعالیٰ پھل دینے میں ہرگز خسیس نہیں انسان اپنی
محنت میں کمی کر دیتا ہے اپنی کوشش میں کوتاہی کر بیٹھتا ہے جس کے نتیجہ میں بعض دفعہ وہ پھل سے محروم ہو جاتا
ہے مگر خدا تعالیٰ پھل دینے میں بہت ہی وسیع الحوصلہ ہے۔بارہا میں جماعت کو پہلے بھی توجہ دلا چکا ہوں کہ آپ کی دنیا کی محنتوں کا تو پھل وہ بہت دیتا ہے اور
آپ
کی محنت سے بڑھ کر دیتا ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ اس کے دین کی خدمت میں آپ محنت کریں اور وہ آپ
کو محنت کے پھل سے محروم کر دے یہ تو بڑا ہی بھیا نک بہتان ہے اپنے خدا پر دین کی خاطر ، خدا کی خاطر دین
کی خدمت کرنے والوں کے پھل کو خدا کبھی ضائع نہیں کرتا توقع سے بڑھ کر ان کو عطا کرتا ہے۔اس لئے
آپ میں سے ہر خادم کا فرض ہے کہ وہ یہ فیصلہ کر کے اٹھے کہ میں اللہ کی رضا کی خاطر اپنے سب مقاصد میں
سب سے اونچا مقصد یہ رکھوں گا کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فوج کا سپاہی بن جاؤں گا اور چین سے
نہ بیٹھوں گا جب تک ہر سال آنحضرت کے دین کے لئے مزید زمینیں سر نہ کرتا چلا جاؤں یہ ارادہ بہت بلند
ہے اس کی پیروی کیسے کرنی ہے۔اس کے متعلق میں چند باتیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔صرف ارادے سے دنیا تبدیل نہیں ہوا کرتی
لیکن تبدیلی کے لئے ارادہ بہر حال سب سے پہلے آتا ہے دوسرا اس کا پہلو یہ ہے کہ ارادے کے ساتھ
دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگنا ہے۔آپ لاکھ ارادے باندھیں آپ
کو بسا اوقات ان ارادوں پر عمل
کرنے کی توفیق ہی نہیں مل سکتی۔بہت سی مشکلات آپ کی راہ میں حائل ہیں جو ارادوں کو عمل میں ڈھالنے کی
راہ میں روک بن جاتی ہیں اس لئے بہت ہی اہم بات ہے کہ سنجیدگی کے ساتھ باقاعدہ دعا کر کے اللہ تعالیٰ
سے مدد مانگتے رہیں۔پہلے فیصلہ کریں کہ میں نے اللہ کی راہ میں ایک مجاہد بننا ہے اور اول درجے کا مجاہد بننا
ہے اور پھر دعائیں کریں اور باقاعدہ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق عطا فرمائے۔یہ دو قدم اٹھا لیں تو
آپ کی اصلاح کا ایک لامتناہی سلسلہ وہیں سے شروع ہو جاتا ہے۔یہ کیسے ممکن ہے اس ارادے کے بعد
جب آپ روزانہ دعا کرتے ہوں کہ اے خدا! مجھے اپنی راہ کا مجاہد بنا دے اور پھر دوسرے دن جا کر اپنے
دوستوں
کی مجلس میں شراب نوشی شروع کر دیں پھر آپ سور بیچنے کا کاروبار شروع کر دیں پھر آپ لوگوں سے
بد یا نتیاں شروع کر دیں پھر لوگوں کے حقوق مارنے لگ جائیں۔ہر روز کی دعا لعنت ڈالے گی ہر ایسے شخص پر
اور اس کو شرمندہ کرے گی اور کہے گی کہ تم کیا مانگ رہے ہو خدا سے جبکہ تمہاری زندگی کا رخ بالکل دوسری

268
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
طرف ہے کیوں ہوش نہیں کرتے۔جب خدا سے مانگتے ہو کہ وہ تمہیں مجاہد بنائے تو مجاہد بننے کی طرف قدم
اٹھاؤ لوگوں کو دین سے برگشتہ کرنے کی طرف تو قدم نہ اٹھاؤ۔کتنا عظیم الشان پھل ہے جو دعا مانگتے ہی آپ کو
حاصل ہونا شروع ہو جاتا ہے اور دعا کی مقبولیت کے نتیجہ میں جو غیر معمولی تائیدات اور نصرت اللہ کی طرف
سے ملتی ہے آپ کو نئے حوصلے عطا ہوتے ہیں نئی قوتیں نصیب ہوتی ہیں اپنی اصلاح کی۔وہ اس کے علاوہ ہیں
یہ تو ایک طبعی فطرتی پھل ہے جو فور انصیب ہو جاتا ہے۔جرمن زبان سیکھنے کی طرف توجہ کریں
جو شخص بھی دعا میں سنجیدہ ہے جب وہ اپنے لئے دعائیں کرتا ہے تو اس کے ساتھ ہی اس کے عمل کی
اصلاح کے لئے ایک نظام از خود حرکت میں آجاتا ہے اور اس کے لئے کسی انتظار کی ضرورت نہیں پڑتی پھر
اس دعا کے دوران جب روز مرہ کی زندگی میں آپ کے لئے ( دعوت الی اللہ ) میں مشکلات آئیں گی تو سب
سے پہلی چیز آپ کو یہ محسوس ہوگی کہ آپ کو زبان نہیں آتی بغیر زبان سیکھے آپ کس طرح دنیا کے خیالات
تبدیل کر سکتے ہیں یا کسی قوم کے خیالات تبدیل کر سکتے ہیں اور اگر آپ دعا میں سنجیدہ ہیں تو زبان سیکھنے میں
بھی طبعا سنجیدہ ہو جائیں گے آپ کی مثال ویسی تو نہیں رہے گی پھر کہ
لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
پھر آپ تلوار ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے اس لئے زبان کی طرف توجہ کرنا آپ کے لئے ایک لازمی
قدم بن جائے گا اس کو اٹھائے بغیر آپ آگے نہیں بڑھ سکتے اور آج اگر احمدی نوجوانوں کا جائزہ لیا جائے کہ
کتنے ان میں سے جرمن زبان سیکھ رہے ہیں اور سنجیدگی سے اس پر عبور حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور
دینی مطالعہ میں کوشش کرتے ہیں کہ جرمن دینی محاورہ بھی ان کو آجائے تا کہ وہ اس محاورے کو ( دعوت الی اللہ )
کے وقت استعمال کر سکیں تو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے معدودے چند نکلیں گے جو ( دعوت الی اللہ ) کرنے
والے بھی ہیں۔ان میں سے بھی اکثر اس بات کو تسلیم کرتے ہیں اپنی خط و کتابت میں یا ملاقات کے دوران کہ
( دعوت الی اللہ) تو ہم نے شروع کر دی ہے مگر ہمیں زبان نہیں آتی۔ہم کیسٹس لے کر دیتے ہیں یا بعض
کتابیں لے کر اپنے دوستوں کو دیتے ہیں۔ٹیسٹس لے کر دینا یا کتابیں لے کر دینا اپنی جگہ ایک نیک فعل ہے
خدا اس کے بھی بڑے اچھے نتیجے نکالتا ہے مگر کہاں یہ بات کہ اپنے مافی الضمیر کو اپنے دل کی باتوں کو آپ اپنی

مشعل راه جلد سوم
269
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
زبان میں خود اپنے دوست تک پہنچ سکیں۔کئی قسم کی باتیں کئی قسم کے سوال اس کے دل میں اٹھتے ہیں جوان
کیسٹس میں ہوتے ہی نہیں جو آپ نے ان کو دی ہوتی ہیں۔یہ تو ناممکن ہے کہ ہر ذہن بالکل ایک طرح کا
ہو۔ایک کیسٹ بنانے والے نے اپنے تصور سے بعض لوگوں کے خیالات کا اندازہ کر کے بعض جوابات دیئے
ہوئے ہیں جبکہ ہر آدمی کے دل میں ضروری نہیں کہ وہی سوالات اٹھیں اُسی قسم کی الجھنیں ہوں بالکل مختلف قسم
کی باتیں بھی آسکتی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ آپ زبان دان ہوں اور زبان دانی میں بھی آپ کو عبور حاصل
ہور نہ تھوڑی سی زبان سیکھ کر پھر وہی مسئلہ در پیش ہو گا کہ سننے والے کے خیالات اور مضمون کے ہیں اور آپ
نے اور مضمون کی زبان سیکھی ہے آپ کا زبان
کا دائرہ محدود ہے اس کا وسیع ہے بہت سی باتوں میں جا کر الجھن
پیدا ہو جائے گی۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ راولپنڈی میں ایک چینی دوست تھے جو ریسٹورنٹ میں کام کرتے
تھے۔ہمارے عثمان چینی صاحب جو ہمارے بڑے مخلص دوست ہیں۔پنڈی جانے سے پہلے میں نے اُن
سے کہا کہ میں اس کو ذراPleasent Surprise دینا چاہتا ہوں آپ مجھے کوئی چھپیں تھیں فقرے یا کچھ زائد
چینی زبان کے ایسے سکھا دیں میں خوب رٹ لوں گا اور میں جا کر اس سے چینی میں باتیں شروع کر دونگا اور
وہی باتیں جو روزمرہ میں کام آتی ہیں وہ میں نے سوچ لیں میں اس کو جا کر کہوں گا آپ کا کیا حال ہے وہ یہ
جواب دے گا پھر میں کہوں گا کھانے وانے کے لئے کیا ہے and so on خیر میں نے میرا خیال ہے کہ تمہیں
کے قریب یا اس سے بھی زیادہ غالباً ستر فقرے تھے مختلف جو میں نے اس وقت یاد کر لئے اور جا کر میں نے
اس سے پوچھا چینی زبان میں کہ کیا حال ہے تو اس نے فرفر چینی زبان بولنی شروع کر دی ایک لفظ بھی میرے
پلے نہیں پڑا۔وہ سمجھا کہ اس نے بڑے سلجھے ہوئے انداز سے کہا ہے کہ کیا حال ہے ضرور چینی آتی ہوگی اس کو۔تو اس قسم کی Surprise ملیں گی آپ کو اگر آپ تھوڑی سی جرمن زبان سیکھ کے ( دعوت الی اللہ ) شروع
کر دیں گے تو آگے سے وہ فرفر بولیں گے آپ
کو کچھ پتہ نہیں لگے گا۔اس لئے اپنے تجربے سے نہ سہی میرے
تجربے سے فائدہ اٹھا لیں۔زبان سیکھیں اور زبان پر عبور حاصل کریں۔بڑی سنجیدگی کے ساتھ سکولوں میں
داخل ہونا پڑے تو سکولوں میں داخل ہوں اور فیصلہ یہ کریں کہ میں نے اللہ کی خاطر یہ کام کرنا ہے۔ویسے بھی
زبان نے آپ کو یہاں فائدہ دینا ہے۔زبان
نہ سیکھنے والا کسی ملک میں رہ کر جانوروں کی طرح رہتا ہے۔بیچارہ
گونگے بہروں کی طرح رہتا ہے کہاں زبان سیکھے ہوئے کی زندگی کہاں نہ سیکھے ہوئے کی زندگی بہت نمایاں
فرق ہے۔تو یہ زبان سیکھنا جو خدا کی خاطر ہو گا آپ کو دنیا کے بھی عظیم الشان فوائد دے جائے گا آپ کی

270
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
زندگیوں
کی کایا پلٹ دے گا۔بہت زیادہ آپ کو لطف آئے گا یہاں رہنے کا بہ نسبت اس کے کہ آپ اشاروں
سے باتیں کریں یا پاکستانی ڈھونڈیں گئیں مارنے کے لئے۔یہ وجہ ہے کہ ہمارے پاکستانی آپس میں بیٹھ
جاتے ہیں گئیں مارنے کیلئے خصوصا پنجابی۔ایسی بیماری ہے ان کو کھٹے ہو کر ایک دوسرے سے پنجابی میں
باتیں کرنے کی اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ دوسری زبانیں سیکھنے کا شوق ہی نہیں۔زبان میں تلفظ کی اہمیت
اور ایک بیماری یہ ہے کہ اگر کوئی سیکھے اور اس قوم کا تلفظ سیکھے تو سارے پنجابی ہنستے ہیں اس کے اوپر اگر
غلط بولے پنجابی کی طرح تو کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے اور اگر شریفوں کی طرح اُن قوموں کی طرح بولے جن کی
زبان ہے تو ہنستے ہیں کہ بڑا بیوقوف ہے کس طرح منہ ٹیڑھا کر رہا ہے۔یہ ساری جہالت کی باتیں ہیں۔ان
جہالت کے قصوں کو بارڈر کے پر لی طرف چھوڑ آئیں اور اگر غلطی سے ساتھ لے آئے ہیں تو Export کر
دیں۔ہمیں احمدیوں میں نہیں چاہئیں یہ باتیں۔بالغ نظر انسانوں کی طرح ان باتوں پر غور کریں اور دیکھیں کہ جب زبان سیکھی جاتی ہے تو اسی طرح
سیکھی جاتی ہے جس طرح اہل زبان سیکھتے ہیں جس طرح کسی قوم کے بچے اور اس کے بڑے بولتے ہیں۔اس
کے بغیر آپ کی عزت اور قدر نہیں ہو سکتی۔ایک دفعہ مجھے یاد ہے جامعہ احمدیہ میں تعلیم کے دوران کوئی بات
شروع ہوئی تو کسی نے کسی کے اوپر اعتراض کیا کہ وہ دیکھو جی وہ انگریزی بولتا ہے اور منہ ٹیڑھا کر کر کے اور
انگریز بنے کی کوشش کرتا ہے میں نے اس کو کہا کہ وہ غلط نہیں تم غلط ہو۔میں نے کہا کہ تمہیں اندازہ نہیں کہ
زبان میں تلفظ کو کتنی بڑی اہمیت حاصل ہے۔تم عربی بولتے ہو تو وہ بھی پنجابی کی طرح جاپانی بولتے ہو وہ بھی
پنجابی کی طرح۔ستیا ناس کر دیتے ہو دنیا کی زبانوں کا اور اتنی ہوش نہیں کہ تمہاری عزت تب ہوگی اگر تم صحیح
طریق سے بولو گے۔چنانچہ میں نے اس کو مثال دی، عثمان چینی صاحب بھی وہیں تھے ہمارے ساتھ پڑھا
کرتے تھے میں نے کہا کہ چینی صاحب کو دیکھ لو وہ بولتے ہیں تو وہ ایک فقرہ بھی اگر صحیح تلفظ سے بول جائیں تو
تم کہتے ہو بڑی زبان آگئی ہے اور اگر وہ دس فقرے بھی بولیں چینی تلفظ میں تو آپ ہنستے رہتے ہیں کہ ان کو کچھ
نہیں پتہ ابھی تک زبان نہیں آئی۔زبان آنا اور بات ہے اور زبان سے ایک اثر اور مقام پیدا کرنا ایک اور چیز
ہے۔یونیورسٹی آف لندن میں مجھے یاد ہے کہ ایک ایسے فارسی کے ایم اے تھے جن کی وہاں مادری زبان یعنی
لدھیانے وغیرہ کے پٹھانوں میں سے تھے وہ۔اس لئے ان کے خاندان میں فارسی بولی جاتی تھی پنجابی سٹائل

آج 10 میں سے 10 باقی