مجلس خدام الاحمدیہ کے تیسرے سالانہ یورپین اجتماع سے اختتامی خطاب
مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2
مشعل راه جلد سوم
271
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
میں، کیونکہ لمبے عرصہ سے وہ لوگ آئے ہوئے تھے اس لئے فارسی کا تلفظ بدل چکا تھا۔وہ وہاں پی ایچ ڈی
کرنے کے لئے آئے۔تو جو فارسی کے پروفیسر تھے وہاں انہوں نے ایک دن مجھے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ
یہ
کونسی فارسی بولتا ہے مجھے ایک لفظ سمجھ نہیں آتی بالکل اور زبان لگتی ہے تو ساری عمر کی جو محنت تھی ان کی فارسی
زبان کی وہ ضائع گئی۔ایران میں جاتے تب بھی ان
کو سمجھ نہ آتی۔زبانیں سیکھیں اور زبان کا معیار بلند کریں
تو آپ زبانیں سیکھیں اور زبان
کو صیح تلفظ میں سیکھیں اور زبان کا معیار بلند کرنے کی کوشش کریں
پھر یہ قوم آپ کو عزت سے دیکھے گی پھر یہ آپ کو اپنے اندر شامل ہونے دے گی۔ورنہ یہاں احمدیت کی دو
قو میں پیدا ہو جائیں گی ایک جرمن احمدی اور ایک غیر جرمن احمدی اور کسی جماعت کے مقصد کو نقصان پہنچانے
کے لئے سب سے خطر ناک بات یہ ہوا کرتی ہے۔ایسی جماعت جس کے اندر فرقے بٹ جائیں اور ریسز کی
طرح یعنی قومیتیں نظریے کے اندر پیدا ہو جائیں وہ انتہائی نقصان دہ بات ہوا کرتی ہے کسی نظریے کے لئے۔میں سمجھتا ہوں کہ ابھی بھی بہت سا نقصان پہنچ چکا ہے زبان کے نہ آنے کے نتیجہ میں آپ نفوذ نہیں کر سکتے۔زبان کے نہ آنے کے نتیجہ میں آپ کے اندر جو Inferiority Complex یعنی احساس کمتری پیدا ہو جاتا
ہے اس کا حل آپ یہ کرتے ہیں کہ آپس میں بولتے ہیں اور آپس میں تعلقات بڑھاتے ہیں۔جرمن احمدی جو
پیدا ہورہا ہے اگر چہ آپ اس کو پیدا کر رہے ہیں لیکن پیدا کر کے اپنے سے پرے دھکیلنا شروع کر دیتے ہیں
یہاں تک کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ اور قوم ہیں اور ہم اور قوم۔اس کے نتیجہ میں چونکہ احمدیت آپ سے اس کو ملی ،
( دین حق ) آپ سے اس نے سیکھا وہ آپ کے متعلق جو بدظنیاں ، بُرے خیالات قائم کرتا ہے آپ کے
مذہب کے متعلق بھی ویسے ہی خیالات آہستہ آہستہ قائم کرنے لگ جاتا ہے۔آپ کی بدسلو کی اس کے اندر
مذہب کے خلاف بھی رد عمل پیدا کر دیتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ یورپ میں اکثر ممالک میں جب سے احمدیت
آئی ہے ایک بہت بڑا حصہ ہے۔جو ایک طرف سے آئے اور کچھ دیر رہ کر اس کے بعد دوسرے دروازے سے
باہر نکل گئے اور اس میں سب سے بڑا نقصان ہمارے اس قومی غلط رجحان نے پہنچایا ہے۔غیر ہمارے اندر آتا
ہے باوجود اس کے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے قطعی طور پر نصیحت فرمائی ہے کہ جب کوئی شخص موجود ہو تو
اس طرح باتیں نہ کرو آپس میں کہ ایک دوسرے کو پتہ نہ لگے۔جب آپ آپس میں باتیں شروع کر دیتے ہیں
اور اس کی زبان نہیں بولتے تو وہ سمجھتا ہے کہ میری یہاں ضرورت
نہیں
وہ سمجھتا ہے کہ میری بے عزتی کی گئی ہے
حق) پر
272
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
میرے سے ذلیل سلوک کیا گیا ہے مجھے پوچھا نہیں گیا اور رفتہ رفتہ وہ بددل ہو کر باہر چلا جاتا ہے۔انگلستان
میں مجھے کئی انگریز اسی طرح ملے۔جب میں شروع شروع میں یہاں آیا ہوں مجھ سے جب باتیں ہوئیں اس
موضوع پر کہ کیا وجہ ہے کہ لوگ باہر نکل گئے۔آئے اور باہر نکل گئے۔کہنے لگے کہ اس وجہ سے نہیں کہ وہ (دین
مطمئن نہیں تھے۔بڑی سنجیدگی سے انہوں نے ( دین حق ) قبول کیا۔مطمئن تھے، قربانیاں دیں مگر
ہمارے انگلستان کے احمدی معاشرے نے جو غیر ملکوں سے آیا تھا اس نے ایک طرف سے بلایا اور دوسری
طرف سے دھکے دے دے کر نکال دیا بدسلوکی کی وجہ سے۔اور بعض دفعہ بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ
بدسلو کی عمد انہیں ہوتی۔ایک آدمی کو پتہ ہی نہیں لگتا کہ میں بد اخلاقی کر رہا ہوں لیکن عملاً بد اخلاقی کر رہا ہوتا
ہے۔اگر آپ فرض کریں کہ آپ افغانستان جائیں اور افغانستان میں کوئی مذہب ان کا ہو جو وہ آپ کو قبول
کرنے پر آمادہ کر لیں اور اس کے بعد جب آپ جائیں وہ آپس میں پشتو بولنا شروع کر دیں اور آپ کو ایک
طرف چھوڑ دیں تو کیا اثر آپ کے اوپر پڑے گا۔بہت سی جرمن خواتین بھی ایسی ہیں جن کے ساتھ یہ بدسلوکی
ہوئی۔وہ خواتین میں آتی ہیں اور پاکستانی خواتین آپس میں باتیں شروع کر دیتی ہیں وہ بیچاری ایک طرف
بیٹھی رہتی ہیں کوئی ان سے پوچھتا نہیں کہ آئے تشریف رکھیے بیٹھیں آپ کے مسائل کیا ہیں ہم کس طرح
خدمت کر سکتی ہیں۔ان کے گرد حلقہ بنانا چاہیے ان کو محسوس ہونا چاہیے کہ ہم مرکز ہیں یہاں۔کیونکہ جیسا کہ
میں نے بیان کیا ہے آپ نے محبت میں پہل کرنی ہے ورنہ آپ محبوب نہیں بنیں گے اس قوم کے۔عشق اول در دلِ معشوق پیدا می شود " کا یہ مطلب ہے۔آپ کو وارفتگی کا اظہار کرنا چاہیے ان سے
( دین حق) کی خاطر جھکنا چاہیے اُن کے سامنے۔جی آیاں نوں کی آواز میں دینی چاہئیں سر آنکھوں پر بٹھانا
چاہیے ہر طرح عزت اور احترام اور پیار کا سلوک کرنا چاہیے اگر آپ یہ کریں گے تو آپ سے دس گنا بڑھ کر
یہ ( دین حق) کی خدمت کی اہلیت رکھتے ہیں میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں۔اس قوم میں بڑی ہمتیں ہیں
بڑی خداداد صلاحیتیں ہیں بڑی محنت کی عادت ہے۔بہت سنجیدہ ہیں اپنے مقاصد میں۔اس لئے آپ
( دین حق ) کی خاطر ایک عظیم الشان قوم کے دل فتح کر نیوالے ہوں گے۔اگر آپ یہ چھوٹی چھوٹی قربانیاں
کریں لیکن بسا اوقات ان کی طرف کوئی توجہ نہیں باہر سے ہم یہاں آتے ہیں اکثر ایسے معاشرے سے
آرہے ہیں جہاں اقتصادی معیار یہاں سے بہت تھوڑا ہے جہاں دیگر پابندیاں بہت ہیں۔یہاں اقتصادی
معیار بلند ہو جاتا ہے پابندیاں اٹھ جاتی ہیں نگر ان آنکھیں ہٹ جاتی ہیں والدین اس ملک میں بیٹھے ہیں
کوئی دیکھنے والا نہیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔صرف یہ بات بھول جاتے ہیں کہ خداد یکھنے والا ہے اور نتیجہ یہ
مشعل راه جلد سوم
273
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
نکلتا ہے کہ آپ
سمجھتے ہیں کہ چونکہ اب ہم آزاد بھی ہیں اب ہمیں خدا نے توفیق بھی دے دی ہے اس لئے جو
چاہیں کرتے پھریں اس لئے کئی قسم کی اخلاقی کمزوریاں بھی داخل ہو جاتی ہیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں
کہ اگر آپ ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو جو بظاہر چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں آپ اہمیت دیں اس لئے کہ یہ چھوٹی
باتیں نہیں ہیں ( دین حق ) کی اس عظیم جنگ میں فتح وشکست کا فیصلہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہو جانا ہے۔اگر آپ ان کی طرف توجہ دیں اور ان کو اہمیت دیں اور بڑی سنجیدگی سے زبانیں سیکھیں اور بڑی سنجیدگی سے
اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کریں جن جرمن عورتوں سے آپ میں سے بعض نے شادیاں کی ہیں اگر شروع میں بد
قسمتی سے یہ نیت بھی تھی کہ میں نے Asylum لینے کی خاطر یا وطنیت لینے کی خاطر شادی کی ہے تو اب
استغفار کریں اور توبہ کریں ان سے حسنِ سلوک کریں ایسا حسن سلوک کریں کہ ان کا دل گواہی دے کہ (دین
حق) سے زیادہ انسان کا کوئی محسن نہیں ہو سکتا۔اس کے برعکس میں یہ نظارے بھی دیکھتا ہوں کہ بعض پاکستانی شادیاں کرتے ہیں ان کے حقوق ادا
نہیں کرتے ان کی وجہ سے وطنیت لے لیتے ہیں ان کے سہارے اس وطن میں رہنے کا حق حاصل کر لیتے
ہیں اس وطن کی زمین کا نمک چاہتے ہیں اور پھر ان کا حق ادا نہیں کرتے۔ان سے بدسلوکیاں کرتے ہیں
بعض دفعہ مارتے بھی ہیں بعض دفعہ زیادتیاں کرتے ہیں بعض دفعہ شرابیں پیتے ہیں اور باہر رہ جاتے ہیں۔آپ کہیں گے بہت کم تعداد ہے۔چاہے کم بھی ہو سفید کپڑے کا داغ تو ضرور ہے اور یہ ممکن نہیں کہ سفید
کپڑے کا داغ نظر نہ آئے سفید کپڑا نظروں سے غائب ہو جاتا ہے اور داغ نمایاں حیثیت اختیار کر لیتا
ہے۔دیکھنے والے انگلیاں اٹھاتے ہیں۔یہ لوگ خود آپ کو اعتراض کا نشانہ بناتے ہیں کہتے ہیں کہ دیکھو
یہ ( دین حق ) ہے کہنے کا کچھ اور ہے اور کرنے کا کچھ اور ہے اس طرح ان لوگوں نے ہم سے فائدے
اٹھائے اور اس طرح بعد میں دھتکار دیا۔آپ کا تو فرض ہے کہ دوہری محبت کے ساتھ ، دوہری لگن کے
ساتھ ، دوہرےاحساس ذمہ داری کے ساتھ ان قوموں کے حقوق ادا کریں اور ان کو یہ محسوس کرائیں کہ ہم
آپ کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہیں۔ایسا کرنے میں اگر آپ کامیاب ہو جائیں تو ہر سال آپ کا نقشہ
بدلنے لگے گا۔احمدیت ہر آئندہ سال کئی کئی منازل پر لی طرف آگے بڑھی ہوئی پائی جائے گی نہ کہ ہر دفعہ اسی
مقام پر اور ہر دفعہ جرمن احمدیوں اور جرمن (مومنوں) کی تعداد میں اتنا نمایاں اضافہ ہو گا کہ خدا کے فضل
کے ساتھ دیکھتے دیکھتے جماعت احمدیہ میں اکثریت جرمن احمدیوں کی بن جائے گی۔یہ ایک انتہائی ضروری
امر ہے میں بار بار آپ کو دوبارہ اس طرف توجہ دلاتا ہوں سہ بارہ توجہ دلاتا ہوں کہ یورپ کو اگر آپ نے
274
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
بچانا ہے ہلاکت سے تو جرمن قوم کو ہلاکت سے بچائے بغیر یورپ نہیں بچ سکتا۔اس قوم کو اولیت
حاصل ہے پہلے ان کی طرف توجہ دیں ان کو سنبھال لیں پھر یہ سارا کام خود کریں گے ( دین حق) کی خاطر پھر
یہ صف اول کے خادم دین بن جائیں گے۔اور اگر آپ جرمن قوم کو سنبھال لیں تو میں یقین دلاتا ہوں کہ یورپ کی تقدیر بھی بدل جائے گی اور
اگر یورپ ( مومن) ہو جائے تو ساری دنیا کے لئے (مومن ) ہوئے بغیر چارہ نہیں رہے گا۔ایسی
صورت میں میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مغرب سے ( دین حق ) کا سورج طلوع ہوگا اور ضرور
مغرب سے ( دین حق ) کا سورج طلوع ہو گا۔اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشگوئی
حرف بہ حرف سچی نکلے گی۔پس اے ( دین حق ) کے مغرب سے سورج طلوع ہونے کی تمنا رکھنے
والو! تمہاری محنتوں سے تمہاری کوششوں سے تمہاری توجہ سے اور تمہاری قربانیوں سے یہ مغرب میں
ڈوبتا ہوا سورج دوبارہ ابھر آئے گا اور سارے عالم کو روشن کر دے گا۔پس یہی پیغام تھا جو میں نے
آپ کو دینا تھا۔میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا کہ اللہ تعالیٰ سنجیدگی سے آپ کو ان
باتوں کو قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ایک نعرہ ہائے تکبیر تو وہ ہیں جو آپ زبان سے بلند کرتے ہیں
ایک نعرہ ہائے تکبیر وہ ہیں جو دل کی گہرائیوں میں ادا ہوتے ہیں اور آسمان تک پہنچنے والے وہی نعرہ ہائے
تکبیر ہیں جو دل کی گہرائیوں میں اور اس کے گوشوں میں سنے جاتے ہیں۔خدا پاتال تک کی نظر رکھتا ہے
اور پاتال تک پہنچتا ہے اور خدا کے نزدیک وہی سب سے زیادہ مقبول تکبیر کا نعرہ ہے جو دل کی گہرائیوں
میں ادا ہو کیونکہ اس سے ساری زندگی پر اثر پڑتا ہے اس سے ساری زندگی کے ہر عمل پر خدا غالب آ جاتا ہے
اور حقیقتاً خدا بڑا ہو جاتا ہے۔یعنی جہاں تک آپ کی ذات کا تعلق ہے آپ ایک بڑے خدا سے روشناس
ہونے لگتے ہیں۔پس خدا کرے کہ ایسا ہو اور خدا کرے کہ جلد تر احمدیت مغربی جرمنی میں پھر مشرقی جرمنی
میں اور پھر یورپ اور پھر مشرق اور مغرب میں ہر طرف غالب آتی چلی جائے اور ہم جلد تر وہ فتح کا دن
دیکھ لیں جس کا قرآن کریم میں وعدہ دیا گیا ہے۔اب خدام کھڑے ہو کر عہد دہرائیں گے اس کے بعد ہم
دعا کریں گے اس کے بعد اللہ کی حفاظت میں ہم آپ سے رخصت ہوں گے۔