خطبہ جمعہ
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
275
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبہ جمعہ فرموده 7 نومبر 1986ء
عالمگیر سطح پر جماعتی تربیت کا لائحہ عمل
اگر نو جوانوں کو اچھی طرح سے سنبھال لیا جائے تو وہ جرمنی کا مستقبل بنانے میں
ایک بہت ہی عظیم کردارادا کر سکتے ہیں
جماعت احمدیہ حقیقی توحید پرست جماعت ہے۔اسے خود اپنے اندر وحدت کا
منظر پیش کرنا چاہیے
توحید کا عملی تقاضا یہ ہے کہ دنیا بھر کے احمدیوں میں بہر طور کردار کی یکسانیت نظر آئے
آئندہ نسلوں کی تربیت موجودہ نسلوں کو سنبھالنا ضروری ہے
حمل اگر موجودہ نسلوں کی تربیت ہو جائے تو ان کی نسلیں خود بخود ٹھیک ہو جائیں گی
خدا کی توحید آسمانوں سے ہم نے زمین پر لانی ہے اور اس کو فرضی تو حید نہیں
رہنے دینا
آج دنیا کی قیادت آپ کے سپرد کی گئی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ ہر احمدی
اپنی جگہ لیڈر بنے
جرمنی کے نو جوانوں میں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ غیر معمولی جوش پایا جاتا ہے
عالمی تو حید کو پیدا کرنے کے لئے عالمی تمدن کے امتزاج کا ہونا بڑا ضروری ہے
مشعل راه جلد سوم
276
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
277
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
7 نومبر 1986ء کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:-
ابھی جرمنی ، پیجئیم اور ہالینڈ کے ایک مختصر دورے سے واپس آیا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ دورہ
کئی پہلوؤں سے مفید ثابت ہوا ، بہت سے امور کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔کئی امور خوشی والے تھے ، کئی
قابل توجہ تھے جو دور بیٹھے نظر نہیں آتے۔مگر قریب کے رابطے اور دوستوں کے ساتھ ملاقاتوں کے نتیجہ میں کئی
نئے نئے رستے کھلتے چلے جاتے ہیں۔اس لحاظ یہ دورے اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی مفید ثابت ہور ہے
ہیں۔جرمنی کے نوجوانوں میں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ غیر معمولی جوش پایا جاتا ہے
میرا تاثر یہ ہے کہ جرمنی میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ترقی کے غیر معمولی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔کیونکہ جہاں تک وہاں جماعت کا تعلق ہے اس کا ایک بڑا حصہ نو جوانوں پر مشتمل ہے۔ان کے اندر خدا
تعالیٰ کے فضل کے ساتھ غیر معمولی جوش پایا جاتا ہے اور قربانی کا بہت مادہ ہے۔اگر ان کو اچھی طرح سنبھال
لیا جائے ( اور یہی بات قابل توجہ ہے ) تو وہ جرمنی کا مستقبل بنانے میں ایک بہت ہی عظیم کردار ادا کر سکتے
ہیں۔اس طرح جرمن نو جوان بھی اور جرمن خواتین بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت ہی اعلیٰ معیار کے
احمدی ہیں بلکہ بعض صورتوں میں تو ان کا معیار اتنا بلند ہے کہ ان کو دیکھ کر بعض پاکستانی احمدی جو باہر سے
آئے ہوئے ہوتے ہیں۔وہ ان کے مقابل پر درجہ دوئم کے احمدی نظر آنے لگتے ہیں۔اس کے نتیجہ میں بعض
دفعہ تشویشناک صورتحال بھی پیدا ہو جاتی ہے۔مجھ سے دو جر من احمدیوں نے ذکر کیا کہ پاکستان سے آنے
والے بعض احمدیوں کا رویہ افسوسناک ہے۔اس کے نتیجہ میں جرمن احمدیوں کے لئے ٹھوکر کا سامان پیدا
ہوتا ہے۔ان امور پر غور کرتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ ساری دنیا کی احمدی جماعتوں کو اس طرف متوجہ کرنا
چاہیے۔جہاں جہاں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے مقامی جماعتیں عطا ہو رہی ہیں یعنی ایسی جماعتیں جن میں
مشعل راه جلد سوم
278
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
اس ملک کے مقامی باشندے زیادہ نمایاں تعداد میں نظر آنے لگے ہیں اور نمایاں دلچسپی لینے لگے ہیں ایسی
جگہوں میں ہمیں تربیت کی طرف دو طرح سے متوجہ ہونا پڑے گا۔اوّل یہ کہ مجالس عاملہ کو مربیان کے پیچھے
پیچھے چلنے والا تربیت کا ایک Follow up ( یعنی بعد میں آنے والا ) گروپ تیار کرنا چاہیے۔وہ تربیتی
امور کے ماہر ہوں۔خصوصیت کے ساتھ ان کے سپرد یہ کام کیا جائے کہ آپ یہ سوچتے رہیں کہ نئے آنے
والوں کی تربیت میں کس کس چیز کی ضرورت ہے۔ہر ملک کی ضرورت الگ الگ ہوگی۔اس لئے مرکز سے
تحریک جدید بھی کوئی معین ہدایت نہیں دے سکتی اور نہ میں یہاں بیٹھے معین طور پر ہر ایک ملک کی ضروریات
کا تعین کرسکتا ہوں۔دورے کے دوران جو چیزیں سامنے آتی ہیں ان سے متعلق تو ہدایات دی جاتی ہیں مگر
یہ تو ممکن نہیں کہ انسان لٹو کی طرح ہر وقت تمام دنیا کی جماعتوں میں گھومتار ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے سو
سے زائد ممالک میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں اور جماعتوں کی کل تعداد آپ شمار کریں تو عملاً دس سال میں
بھی ایک ایک دن کا دورہ پورا نہیں ہو سکتا۔اس لئے ان معاملات میں مقامی جماعتوں کو اپنی ذمہ داری کو خود
ادا کرنا چاہیے اور بالغ نظری کے ساتھ ان معاملات کو سلجھانا چاہیے کیونکہ اگر وہ بھی ان کی طرف متوجہ نہ
ہوئے تو آئندہ زیادہ وقتیں پیش آجائیں گی۔جماعت کو طرز عمل میں توحید کا منظر پیش کرنا چاہیے
سب سے اہم بات جس کو تمام جماعت کی مجالس عاملہ کوملحوظ رکھنا چاہیے وہ تو حید ہے۔تو حید خالص
کسی آسمان پر بسنے والی چیز کا نام نہیں ہے۔(دین حق) جس خدا کو پیش کرتا ہے وہ آسمانوں کا بھی خدا ہے اور
زمینوں کا بھی خدا ہے۔اس سے کائنات کا کوئی حصہ بھی خالص نہیں۔وہ نور السموات والارض ہے۔اس کی توحید کے دائرہ سے کوئی چیز بھی باہر نہیں۔اس کی توحید کے اثر اور نفوذ سے کوئی چیز خالی نہیں ہونی
چاہیے۔اس لئے جماعت احمدیہ جو حقیقی توحید پرست جماعت ہے۔اسے اپنے طرز عمل میں توحید کا منظر
پیش کرنا چاہیے۔اگر جماعت احمد یہ ایک الگ کردار لے کر اٹھ رہی ہو اور افریقہ کی جماعتیں ایک الگ
کردار لے کر اٹھ رہی ہوں اور اسی طرح یورپ اور امریکہ ، چین اور جاپان ، انڈو نیشیا اور ملائشیا کی اور دیگر
ممالک کی جماعتیں اپنا اپنا ایک الگ کردار بنا رہی ہوں تو توحید قائم نہیں ہوسکتی۔توحید عمل کی دنیا میں دکھائی
دینی چاہیے۔خدا کے نام پر اکٹھے ہونے والے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پر جمع ہونے والے ایک
ہو جانے چاہئیں اور انہیں وحدت کا منظر پیش کرنا چاہیے۔وحدت کے مناظر مختلف شکلوں سے مختلف
279
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
زاویوں سے دیکھے جاتے ہیں ایک وحدت کا منظر ہے آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرنا اور ایک ہو جانا ،
جغرافیائی تفریقات کو بھلا دینا ، رنگ اور نسل کے امتیازات کو فراموش کر دینا اور یک جان ہو جانا۔اس پہلو
سے بھی تو حید کو دنیا میں قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اور یہ حض تلقین سے قائم نہیں ہوسکتی بلکہ اس سلسلہ
میں با قاعدہ منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔دین کے تمدن کی روح کو غالب رکھیں
اس پہلو پر غور کرتے ہوئے جو فوری چیز سامنے آتی ہے وہ ہر ملک کے مختلف نسلوں مختلف رنگوں اور
مختلف قوموں سے آنے والے لوگوں کے باہم امتزاج کا مسئلہ ہے۔یہ مسئلہ ہر جگہ سر اٹھانے لگا ہے جس کی
وجہ سے بعض غلط فہمیاں پیدا ہورہی ہیں اور بعض خطرات سامنے ابھر رہے ہیں۔اس لئے فوری طور پر
جماعتوں کو اس طرف متوجہ ہونا چاہیے کہ اگر انگلستان میں انگریز احمدی ہوتے ہیں تو آپ حسن خلق سے ان
سے پیار کر کے ان کو اپنے معاشرے میں جذب کرنے کی پوری کوشش کرتے ہوئے انہیں اس بات کا
احساس نہ ہونے دیں کہ وہ تنہا ہو گئے ہیں، اس بات کا احساس نہ ہونے دیں کہ وہ ایک مغربی معاشرہ سے
ایک ایسے معاشرہ کی طرف آئے ہیں جہاں انہیں مذہبی اقدار تو ملیں لیکن متبادل معاشرہ نصیب نہیں ہوا یعنی
یہ توفیق نہیں ملی کہ وہ جس Civilization کو جس تمدن کو چھوڑ کر آئے تھے اس کے بدلے میں کوئی مخصوص
تمدن اپنا سکیں۔جہاں تک ان کو نئے تمدن سے روشناس کرانے کا تعلق ہے۔اگر ( دین حق ) کے نام پر انہیں
پاکستانی تمدن دیا جائے تو یہ ان کے ساتھ انصاف ہے نہ دین کے ساتھ انصاف ہے۔حقیقت میں ہر قوم کے
کچھ تمدنی پہلو ہیں جو اس قوم کی زندگی کا جزو بن چکے ہوتے ہیں اور کچھ مذہبی پہلو ہیں جو تمدن بن چکے ہیں۔جہاں تک دین حق کے تمدن کا تعلق ہے ان دونوں دھاگوں کو الگ الگ کرنا پڑے گا۔مقامی تمدن کے سیاہ
دھاگوں کو ( دین حق ) کے تمدن کے سفید دھاگوں سے الگ کرنا پڑے گا۔اور قوموں
کو یہ پیغام دینا پڑے گا
کہ جہاں تک دینی تمدن کا تعلق ہے۔یہ وہ خطوط ہیں جن سے تم تجاوز نہیں کر سکتے۔ان راہوں سے ہٹو گے تو
دین کی راہوں سے ہٹو گے۔اور یہ وہ خطوط ہیں جن میں تمہیں اختیار ہے لیکن عمومی دینی ہدایات کے تابع رہ
کر اپنے لئے تمدن کی راہیں تلاش کرو، یا مقامی تمدن میں سے اچھی چیزیں اخذ کر لو۔پاکستانی احمدیوں کو بھی
اپنے تمدن میں اُسی حد تک تبدیلی پیدا کرنی چاہیے جس حد تک ( دین حق ) اجازت دیتا ہے یا جس حد تک
دوسری قوم کو اپنے اندر شامل کرنے کے لئے ان کی خاطر کچھ تمدنی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔جسے
مشعل راه جلد سوم
280
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
Give and Take کہا جاتا ہے۔اسے محو ظ ر کھتے ہوئے اگر آپ حکمت کے ساتھ بالغ نظری کے ساتھ
دونوں سوسائٹیوں کی بری باتیں چھوڑ دیں اور دونوں سوسائٹیوں کی اچھی باتیں اختیار کرلیں اور ( دین حق )
کے تمدن کی روح کو غالب رکھیں تو اس پہلو سے جو بھی تمدن دنیا میں احمدی تمدن کے نام پر پیدا ہوگا اس میں
ایک امتزاج پایا جائے گا۔دوسرے دینی تمدن کے پہلو کے لحاظ سے ایک عالمی قدر مشترک پائی جائے گی اور
قدر مشترک ہی ملت واحدہ بنانے کے لئے نہایت ضروری ہے۔ایک بھاری حصہ تمدن کا ایسا ہے جو مذہب
سے متاثر ہوا ہوتا ہے۔اس حصہ کی حفاظت کرنا اور اسے نکھار کر دنیا کے سامنے پیش کرنا یہ وقت کی نہایت ہی
اہم ضرورت ہے جس کی طرف متوجہ ہونا ضروری ہے ورنہ جیسا کہ یہاں گذشتہ تجربہ نے بتایا کہ محض اس توجہ
کے فقدان کے نتیجہ میں بہت سے خاندان ایک رستہ سے آئے اور دوسرے رستہ سے چلے گئے۔محض اس توجہ
کے فقدان کے نتیجہ میں جو مخلص تھے ان کے ایمان داغدار ہونے لگے۔ان کے دل افسردہ ہونے لگے وہ
مایوس ہونے شروع ہوئے کہ ہم کس ویرانہ میں چلے آئے ہیں، جن لوگوں نے ہمیں خدا کی طرف بلایا تھا وہ
خدا کا نمائندہ بن کر ہمیں چھاتی سے لگانے والے ثابت نہیں ہوئے بلکہ انہوں نے اس دنیا میں ہمیں تنہا
چھوڑ دیا ہے۔یہ کہہ کر کہ تم اپنے تمدن سے باغی ہو جاؤ اور ہم تمہارے لئے کوئی تمدن پیش نہیں کر سکتے ، تم
اپنے تعلقات تو ڑلو ہم تمہارے لئے کوئی متبادل مہیا نہیں کر سکتے ، تم اردو سیکھو لیکن ہم انگریزی نہیں سیکھیں
گے، ہم جب بات کریں گے پنجابی یا اردو میں کریں گے، خواہ تم بیٹھے رہو ہم تمہاری طرف متوجہ نہیں ہوں
گے اور جب بھی ہم آپس میں ملیں گے تو تم سرکتے سرکتے ایک طرف کو نہ میں لگ جایا کرو۔ہم اپنی اجتماعی
شکل میں آپس میں خوش گپیوں میں مشغول ہو جایا کریں گے۔اگر آپ یہ پیغام اسی طرح دیتے رہے تو ہر
جگہ جتنے سفر آپ طے کریں گے وہ سارے فاصلے اپنے ہر قدم کے ساتھ منقطع بھی کرتے چلے جائیں گے۔آپ زمینیں سر نہیں کریں گے بلکہ سر شدہ زمینیں بھی دوسروں کے سپر د کر تے چلے جائیں گے۔آپ کا سفر
ایک ایسا سفر ہوگا۔جس میں آپ کی زمین وہی ہوگی جہاں آپ کھڑے ہوں گے۔آپ کی حالت یہ ہوگی کہ
آپ قدم ماررہے ہیں اور گزشتہ زمینیں فتح کر کے غیروں کے سپرد کرتے چلے جاتے ہیں یہ تو کوئی ترقی
کا طریق نہیں ہے، یہ تو کوئی زندہ رہنے کا فیشن نہیں ہے اس لئے جیسا کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو الہام
ہوا۔زندگی کے فیشن سے دور جا پڑے ( تذکرہ صفحہ 509 طبع سوم اکتوبر 1969ء)
آپ
کبھی زندگی کے فیشن سے دور نہ جائیں۔زندہ رہنے کے اسلوب سمجھیں ،سوچیں اور ان اسالیب
مشعل راه جلد سوم
سے چمٹ جائیں۔281
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
عالمی تو حید کے لئے عالمی تمدن کے امتزاج کا ہونا ضروری ہے
عالمی توحید کو پیدا کرنے کے لئے عالمی تمدن کے امتزاج کا ہونا بڑا ضروری ہے۔اس کی طرف
جماعتوں کو خصوصیت کے ساتھ توجہ دینی چاہیے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایسے گروہ ایسے چیدہ چیدہ
صائب الرائے لوگوں کو اکٹھا کر کے ان کی مجالس قائم کرنی چاہئیں۔خواہ وہ لوگ مجلس عاملہ میں سے چنے
جائیں یا باہر سے اختیار کئے جائیں جن کے سپرد یہ کام ہو۔اگر وہ باہر سے ہیں تو ان کی رپورٹیں مجلس عاملہ
میں پیش ہوں۔اگر وہ لوگ مجلس عاملہ کے ممبر ہیں تب بھی ان کی رپورٹیں مجلس عاملہ میں پیش ہوا کریں اور
ملکی طور پر جو کچھ بھی لائحہ عمل تجویز ہو وہ مجھے بھجوا دیا جایا کرے تاکہ میں ایک نظر ڈال لوں۔ایک تو مجھے اس
کے نتیجہ میں علم ہوتا رہے گا کہ کونسا ملک بیدار مغزی سے کام کر رہا ہے۔اور جو ملک غافل ہوں گے ان کو میں
متوجہ کرسکوں گا۔دوسرے ان حقائق کی روشنی میں جو انہوں نے جمع کئے ہوں گے میں ان کے لئے مزید
راہنمائی کا موجب بن سکوں گا۔اس لئے ساری جماعتیں ان مسائل پر غور کریں اور اپنی رپورٹیں مجھے بھوانی
شروع کریں۔انشاء اللہ تعالیٰ اس کے نتیجہ میں ایک اور فائدہ یہ ہوگا کہ چونکہ ساری رپورٹیں دنیا بھر سے
آ رہی ہوں گی اس لئے دینی تمدن کی وہ توحید جو قرآن اور سنت کی روشنی میں میں قائم کرنا چاہتا ہوں وہ
ساری دنیا کی رپورٹیں یکجائی طور پر نظر میں آنے کے نتیجہ میں زیادہ آسانی سے کر سکوں گا۔یورپ میں بسنے والے نوجوانوں کی تربیت کا مسئلہ
دوسرا پہلو یہ ہے کہ جو پاکستانی احمدی باہر گئے ہوئے ہیں ان کی تربیت کرنا اور ان کو ابتدائی تعلیم کے
لئے استعمال کرنا یہ بہت ہی اہم کام ہے اس کی اہمیت خاص طور پر جرمنی میں میرے سامنے آئی۔جب میں
ملاقاتیں کرتا رہا ہوں یا گفت و شنید کرتارہا ہوں تو صرف حال احوال پوچھنا مقصد نہیں ہوتا کہ انہوں نے میرا
حال پوچھ لیا اور میں نے ان کا حال پوچھ لیا۔میں ان کے تمدنی حالات پوچھتا رہا ہوں اور در پیش مسائل
پوچھتا رہا ہوں۔دینی حالت کے متعلق کچھ تو شکلیں بتا دیتی تھیں اور کچھ سوالات کے بعد چیزیں سامنے
آجاتی تھیں۔ایک افسوسناک چیز جو سامنے آئی وہ یہ تھی کہ نو جوانوں میں جہاں اخلاص کا معیار بلند ہے
وہاں علم کا معیار بہت کم ہے۔بعض صورتوں میں تو بعض احمدی نوجوانوں کو نماز کا ترجمہ نہیں آتا تھا۔وہ گھر
282
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
سے سیکھ کر ہی نہیں چلے۔بہت سے ایسے احمدی نوجوان بھی دیکھے جو پاکستان میں
کبھی نظر ہی نہیں آتے تھے
ان کے یہاں آنے کا فائدہ یہ ہوا کہ وہ جماعت کے ساتھ منسلک ہو گئے۔اب انہوں نے اپنے آپ کو پیش
کر دیا ہے کہ جو چاہو ہم سے کام لو اور جس طرح چاہو ہمیں اچھا اور نیک بنادو۔پہلے وہ اپنے آپ کو پیش نہیں
کرتے تھے اور جو لوگ ان کے پاس جاتے تھے وہ ان سے دور بھاگتے تھے۔ایسا عنصر خاص طور پر جو
پاکستان میں جماعت کی نظر سے الگ رہا اور جماعتی تربیت کے ہاتھ سے پیچھے ہٹتا رہا تھا وہ یہاں آکر
جماعت سے متعلق تو ہو گیا لیکن علمی لحاظ سے اور تربیتی لحاظ سے ابھی پیچھے ہے اور خطرہ یہ ہے کہ ان کا اخلاص
اور جماعت کے ساتھ ان کا تعلق ضائع نہ ہو جائے یا نقصان کا موجب نہ بن جائے۔یہ عصر ضائع تو ان
معنوں میں ہوسکتا ہے کہ یہ نوجوان اب اپنے آپ کو پیش کر رہے ہیں تعلق بڑھا رہے ہیں اس کے باوجود
ان کی اصلاح کے لئے ان کے اخلاق درست کرنے کے لئے ان کی اعلیٰ تربیت کے لئے کوئی کارروائی نہ کی
جائے۔اللہ تعالیٰ اتنا اچھا موقع مہیا کرے اور جماعت اس موقع سے استفادہ کرنے سے غافل رہ جائے ،
تو یہ بہت ہی بڑا نقصان ہے۔دوسرا پہلو اس کا یہ ہے کہ ان نوجوانوں نے جو تعلق قائم کیا ہے اس تعلق کے
باوجود اگر ان کے اخلاق وہی رہے اگر ان کا علمی معیار اور تربیتی معیار وہی رہا تو مقامی دوست تو خصوصیت
کے ساتھ ان کو ( دین حق کا سفیر سمجھ رہے ہوں گے اور پاکستانی احمدیوں کے ساتھ معیار کو اس طرح جانچ
رہے ہوں گے۔اور واقعہ ایسا ہوا بھی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ دو جرمن دوستوں نے اس بارہ میں
بڑی تفصیل سے کھل کر مجھ سے گفتگو کی۔ان میں سے ایک دوست ہمارے ساتھ سیر پر جاتے رہے۔سیر کے دوران ان سے بات کرنے کا بڑا اچھا موقع میسر آیا۔ان سے بڑی لمبی گفتگو ہوئی۔انہوں نے جو
باتیں بتا ئیں ان سے معلوم ہوا کہ یہ ایک بہت ہی بڑا اور حقیقی خطرہ ہے پہلے ان کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ کون
لوگ ہیں جو وہاں سے آئے ہیں اور کس کس قسم کے لوگ ہیں۔ہر آنے والے کے بارہ میں وہ سمجھتے تھے کہ خدا
کے گھر سے آیا ہے ، وہاں سے آ رہا ہے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پیدا ہوئے، جہاں ( رفقاء) نے نئی
نسلوں کی تربیت کی۔وہ ہر شکل کو احمدیت کے نمائندہ کے طور پر دیکھتے تھے۔بعض دفعہ شکل وصورت کی طرز، رہنے
سہنے، اوڑھنے بچھونے ، لباس اور باتوں کی طرز ایسی ہوتی ہے جو بتا دیتی ہے کہ اس میں دین نہیں ہے۔میں
نے انہیں بتایا جب آپ ایسے لوگوں کو ( دین حق) کے نمائندہ کے طور پر دیکھیں اور آپ کو پتہ نہ ہو کہ یہ وہاں
بھی نمائندہ نہیں تھے، وہاں بھی پیچھے رہنے والوں میں سے تھے تو آپ یہ تاثر لیں گے کہ ہمیں تو کچھ اور۔
283
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
باتیں بتلائی جاتی تھیں ہم سے تو کچھ اور توقعات رکھی جاتی ہیں اور وہاں کچھ اور باتیں ہورہی ہیں۔بہر حال
بڑی تفصیل سے ان کو رفتہ رفتہ سمجھانے کی کوشش کی اور پھر وہ سمجھ گئے بڑے ذہین آدمی تھے۔ان کو میں نے
آخر پر یہ بتایا کہ ان نوجوانوں کی غلطی کردار کی غلطی ہے لیکن آپ کی غلطی اس سے بھی زیادہ خطرناک
ہے۔آپ نے خدا کو پاکستان کا خدا سمجھ لیا ہے اور جرمن کا ( دین حق ) نہیں سمجھا۔آپ کو تو ہم نے خدا سے
روشناس کرایا ہے۔جو کل عالم اور کل کائنات کا خدا ہے۔آپ
کو تو ہم نے ( دین حق ) سے روشناس کروایا ہے
جو سارے عالم کا دین ہے۔اس لئے جب آپ نے حاصل کر لیا تو اس کے بعد اپنی تربیت کے لئے کسی
دوسرے کے محتاج کیوں ہیں۔کیا اس کے پھر جانے سے آپ پھر جائیں گے؟ اگر غیر، خدا کو چھوڑتا ہے تو کیا
آپ بھی اس خدا سے دامن تو ڈلیں گے؟ یہ رجحان سب سے زیادہ خطر ناک ہے۔آپ اس کی بجائے ایک
اور ردعمل دکھا سکتے تھے۔آپ ان خطوط پر بھی سوچ سکتے تھے کہ ان لوگوں نے بڑی مالی اور جانی قربانیاں کیں
اور بڑی لمبی جدوجہد کی اور بڑی سخت مشکلات میں اپنے ایمان کی حفاظت کرتے رہے اور ہم تک پیغام
پہنچایا۔اس عرصہ میں ان میں سے کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے کچھ بیمار ہوئے اور کچھ خود ان مقاصد سے دور
جاپڑے، ہم اور طرح تو ان کے احسانات کا بدلہ نہیں دے سکتے کیوں نہ ان کی تربیت کر کے احسان کا بدلہ
دیں، کیوں نہ ان
کو بتلائیں کہ جو دین تم نے ہم کو پہنچایا تھا ہم نے اس کو بہت حسین پایا ہے ہم نے اس پر عمل
کر کے دیکھا۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
ہم نے اسلام کو خود تجربہ کر کے دیکھا
نور
ہے نور اٹھو دیکھو سنایا ہم نے
تم یہی اعلان کر سکتے تھے کہ ہم نے تو اسے اچھا پایا ہے اس نے تو ہماری زندگیوں میں پاک تبدیلیاں
پیدا کر دی ہیں۔ہمارے کردار بدل کر رکھ دیئے ہیں، ہمیں گندگیوں سے نجات بخشی ہے اور روحانی تسکین
عطا کی ہے، تم اپنی جانوں پر کیا ظلم کر رہے ہو کہ ہمیں بچا کر خود ہلاکت میں مبتلا ہورہے ہو۔میں نے انہیں
سمجھایا کہ اگر تمہاری طرف سے یہ آواز ان پاکستانی نوجوانوں کے کانوں میں پڑے تو وہ بہت زیادہ مؤثر
ہوگی اور وہ بہت زیادہ ان کو شرمندہ کرنے والی اور ان کی غیرت کو چر کہ لگانے والے ہوگی اور واقعہ تم ایک
احسان کا بدلہ اتارنے والے ہو گے۔اگر تمہاری سوچیں ان رستوں پر چلتی رہی جن رستوں پر چل رہیں ہیں
تو خود بھی نقصان اٹھاؤ گے اور ان کو بھی نقصان میں ڈال دو گے۔یہ وہ طریق ہے جس میں دونوں طرف کی
تربیت کی ضرورت ہے۔
284
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
امر واقعہ یہ ہے کہ جس قوم کو خدا تعالیٰ نے دنیا کی اصلاح کے لئے چن لیا ہے اس کی اولیت کو کوئی
چھین نہیں سکتا اور اس کی ضرورت کے احساس سے کوئی عقل مند ا نکار نہیں کرسکتا۔وہ اولین طور پر ہندوستان
میں جو ایک خطہ پنجاب ہے ، اس سے تعلق رکھنے والی قوم ہے۔اور اس دائرے کو جب بڑھاتے ہیں تو
ہندوستان بحیثیت مجموعی آج کل پاکستان بھی ہے اور ہندوستان بھی ہے۔یہ خطہ سرزمین جسے ہندو پاکستان
کا برصغیر کہا جاتا ہے۔اس علاقہ کے لوگوں کو خدا نے اولین طور پر ، ان میں کوئی اصلاحی مادہ ہے، ان میں
بعض مخفی خوبیاں ہیں جن کو خدا کی نظر نے پہچانا ہے۔اس لئے ان کو چنا ہے۔خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ دنیا کی
اصلاح کے لئے ان کے اندر مادہ ضرور موجود تھا اس علاقہ کے لوگ جو سو سال سے مسلسل قربانیاں پیش
کر رہے ہیں اور بڑی وفا کے ساتھ حق کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں۔یہ بات بتاتی ہے کہ یقینا خدا تعالیٰ کی نظر
نے صحیح شناخت فرمائی۔بہر حال ساری دنیا میں سے اس علاقہ کے لوگوں کا دین پھیلانے کے لئے استعمال
ہونا د نیا کے آئندہ نقشہ کا ایک لازمی حصہ ہے۔لازماً ہر ملک میں ابتداء میں اسی علاقہ کے لوگوں کو ( دعوت الی
اللہ ) میں ایک مؤثر کردارادا کرنا ہو گا۔اس لئے جماعتوں کو اس پہلو سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔ہمیں لازماً
مجبوراً پاکستانی اور ہندوستانی احمدیوں کے کردار کو خصوصیات کے ساتھ پیش نظر رکھنا ہوگا کیونکہ خدا نے انہیں
استعمال کرنے کے لئے چنا ہے۔اگر یہ کھوٹے پیسے بن گئے تو ہم انہیں استعمال نہیں کر سکیں گے اور اگر یہ
اچھے پیسے بنے تو دین کی غیر معمولی خدمت دنیا میں کر سکتے ہیں۔آئندہ نسلوں کی تربیت کے لئے موجودہ نسلوں کو سنبھالو
پھر دوسرا پہلوان کی اگلی نسلوں کو سنبھالنے کا ہے لیکن وہ پہلے پہلو کا بچہ ہی ہے۔جس طرح اگلی نسل
موجودہ نسل کے بچے ہوتے ہیں اسی طرح موجودہ نسل کو آپ سنبھالیں اور صحیح خطوط پر چلائیں تو روحانی طور
پر اگلی نسل لاز ما بچ جاتی ہے۔نقائص ڈھونڈنے کے لئے آپ دوسری نسل کی شکلوں
کو نہ دیکھیں۔جب بھی
کوئی نقص ہو تو پہلی نسل کی شکلوں کو دیکھیں۔وہاں سے ابتداء ہوتی ہے۔یاد رکھیں قرآن کریم نے ہمیں یہ
نکتہ عطا فرمایا ہے کہ آئندہ نسلوں کی تربیت کے لئے موجودہ نسلوں کو سنبھالو۔فرماتا ہے۔يَأَيُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّ َمتْ لِغَدٍ ( سورة الحشر : 19) اس کے وسیع مضمون میں ایک معنی یہ
بھی ہے کہ اے آج کے بسنے والے (مومنو)! اے ایمان لانے والو! جن کو ہم مخاطب کر رہے ہیں۔اگلی
نسلوں کی تربیت کے تم ذمہ دار ہو اس لئے تم پوچھے جاؤ گے کہ کل کیا پیچھے چھوڑ کر جانے والے ہو۔یہ سوال تم
مشعل راه جلد سوم
285
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
سے کیا جائے گا۔اس لئے یہ نہایت ہی اہم بات ہے کہ موجودہ نسل کے احمدی جود نیا کے کسی خطہ میں بھی آباد
ہوں ان کی تربیت کی طرف فوری توجہ کریں۔اگر وہ متوازن کردار کے حامل بن جائیں تو ان کی نسلیں خوبخود
ٹھیک ہونی شروع ہو جائیں گی اور ان کے اندر بھی بعض غیر معمولی تبدیلیاں پیدا ہونی شروع ہو جائیں گی۔اس ضمن میں اور بھی بہت سے امور سامنے آتے رہے جن کے متعلق مختلف وقتوں میں جماعتوں کی مجالس
عاملہ کو ہدایات دیتا رہا ہوں۔لیکن مختصراً اب جماعتوں
کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جب وہ سر جوڑ کے بیٹھیں گے
اور پروگرام بنائیں گے تو انشاء اللہ خود ان کے ذہن میں بھی بہت سی باتیں ابھریں گی ، اللہ تعالیٰ ان پر نئے
نئے رستے روشن فرما دے گا۔تربیتی لٹریچر کی تیاری
ایک اور اہم پہلو جس کی طرف ساری دنیا کی مجالس عاملہ کو توجہ دینی چاہیے وہ تربیتی لٹریچر کی تیاری
ہے۔ہر ملک کے لحاظ سے اس کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تربیتی لٹریچر تیار ہونا ضروری ہے۔اس
لٹریچر کی تیاری میں ( دین حق ) کے بنیادی تقاضوں کو محوظ رکھا جائے۔کم سے کم طور پر ایک شخص ( مومن)
کیسے بنتا ہے؟ اور اسے کیا معلوم ہو، تو وہ (مومن) بنتا ہے؟ یہ باتیں آپ لٹریچر اور تربیت کے ذریعہ
سکھائیں گے۔ہر احمدی کے لئے لیڈر بننا ضروری ہے
آپ
کو یہ بات بھی پیش نظر رکھنی پڑے گی کہ دین حق ) میں محض مقتدی بنانے کا تصور نہیں بلکہ امام بنانے
کا تصور ہے، لیڈرشپ پیدا کرنے کا تصور ہے۔اسی لئے ( دین حق ) میں کوئی پیشہ ور ملاں موجود نہیں ہے۔ہر شخص سے دین توقع رکھتا ہے کہ اگر جماعتیں اس کو چنیں عوام اس پر اعتماد کریں تو وہ قیادت کی
صلاحیتیں بھی اپنے اندر رکھتا ہو اور قیادت کے سلیقے جانتا ہو۔نماز کیسے پڑھائی جاتی ہے یہ بھی جاننا ضروری
ہے۔صرف نماز پڑھنا ضروری نہیں بلکہ نماز پڑھانے کا علم بھی ضروری ہے۔محض یہ کافی نہیں ہے کہ وہ۔۔۔۔اپنی پیدائش اور اپنی موت کو بعض علماء کے سپر د کر دے کہ جس طرح چاہیں وہ سلوک کریں۔اس کو خو دسب
مسائل کا علم ہونا چاہیے کہ بچے جو پیدا ہوتے ہیں ان کے کیا حقوق ہیں اور جب لوگ مرتے ہیں۔ان کے
کیا حقوق ہیں۔ہر احمدی کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ ( دین حق ) میں جو کم سے کم قیادت کی ضرورتیں ہیں
286
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ان سے وہ پوری طرح واقف اور آشنا ہو اور اسے تجربہ بھی ہو۔محض دیکھنے سے بات حاصل نہیں ہوتی۔مجھے
یاد ہے وقف جدید میں ہم ظہر کی نمازیں وہیں پڑھا کرتے تھے کیونکہ کام کے وقت دوسری جگہ جانا مشکل ہوتا
ہے۔نزدیک ترین جو ( بیت الذکر ) تھی۔اس سے زیادہ نمازی وہاں ہو جاتے تھے۔چنانچہ با قاعدہ نماز ظہر
کے لئے وہیں ایک کمرہ میں ( بیت الذکر ) بنائی ہوئی تھی۔سپاہی پیدا کرنے کی بجائے لیڈر پیدا کریں
ایک دفعہ وہاں ایک اچھے خاصے مخلص دوست جو خدام الاحمدیہ کے کاموں بڑے پیش پیش اور ان
کاموں کے واقف کار تھے تشریف لائے تو میں نے ان کو کہا کہ آج آپ نماز پڑھائیں۔ظہر کی نماز
تھی۔انہوں نے کہا مجھے نماز پڑھانی نہیں آتی۔اگر وہ ویسے کہہ دیتے کہ میں جھجکتا ہوں تو اور بات تھی۔میں
نے کہا کہ نماز پڑھائی نہیں آتی کیا مطلب ! آپ کو بلکہ ہر احمدی کونماز پڑھانی آنی چاہیے۔اس کا کیا مطلب
ہے کہ نماز پڑھانی نہیں آتی۔انہوں نے کہا جی دیکھی ہوئی ہے لیکن کبھی پڑھائی نہیں۔میں نے کہا پھر
پڑھانے میں کیا حرج ہے۔اگر آپ کو پڑھانی نہیں آتی تو آپ نے بار ہا ساری عمر دوسروں کو نماز پڑھاتے
دیکھا تو ہوا ہے۔آج آپ آگے جا کر نماز پڑھائیں۔چنانچہ ان کے نماز پڑھانے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ
غلطی کی تھی ان کی پہلے کچھ تربیت ہونی ضروری تھی۔کیونکہ وہ شائد میرے کہنے کی وجہ سے کچھ نروس یعنی
گھبراہٹ کا شکار ہو گئے یا پہلی دفعہ نماز پڑھانے کے نتیجہ میں ایسا ہوا کہ اللہ اکبر کی جگہ سمع اللہ لمن
حمدہ اور سمع اللہ کی بجائے اللہ اکبر سجدے میں جاتے وقت ربنا لک الحمد کہ رہے ہیں ایسی
اکھڑی ہوئی نماز تھی کہ پچھلے نمازیوں کے لئے ہنسی برداشت کرنی مشکل تھی بڑی مشکل سے نماز کا وہ وقت
گزرا۔اس وقت خاص طور پر مجھے خیال آیا کہ ہم ایک بات سے غافل ہو گئے ہیں ( دین حق ) ہم سے تقاضے
کرتا ہے سید پیدا کرنے کا سردار پیدا کرنے کا، امام پیدا کرنے کا اور ہم مقتدی پیدا کر کے سمجھتے ہیں کہ ہم نے
اپنی ذمہ داریاں ادا کر دیں۔یہ تو ایک ایسا عظیم الشان راز ہے قوموں کی ترقی کا، جس کو مسلمانوں نے
بھلا دیا لیکن بعض غیر قوموں کے غیر معمولی لیڈروں نے اختیار کیا اور اس سے بڑا فائدہ اٹھایا لیکن انہوں نے
ی ظلم کیا کہ اس سے منفی رنگ میں فائدہ اٹھایا یعنی فائدہ تو اٹھایا لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کے بعد اسے دنیا کی
ہلاکت کے لئے استعمال کیا۔بایں ہمہ بنیادی طور پر راز یہی تھا کہ نئی نسلوں
کو لیڈر اور سردار بنایا جائے۔جب
جنگ عظیم اوّل ہوئی تو عالمی طاقتوں نے یہ غور کیا کہ جرمنی کے متعلق ایسی کارروائیاں کرنی چاہئیں کہ وہ پھر کبھی