خطبہ جمعہ
مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2
287
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
اٹھ ہی نہ سکے اور اس کو پھر کبھی یہ خیال نہ آسکے کہ میں بھی دنیا میں کوئی فوجی کردارادا کر سکتا ہوں۔چنانچہ انہوں
نے جو بہت سے اقدامات کئے ان میں ایک اقدام یہ بھی تھا کہ ان پر پابندی لگ گئی کہ غالباً ایک لاکھ یا اس
کے لگ بھگ سے زیادہ فوج نہیں رکھ سکو گے اور نہ ہی تم اس سے زیادہ آدمیوں کو فوجی ٹریننگ دے سکتے ہو۔ان کا خیال تھا کہ جنگیں ایک دم تو نہیں شروع ہو جاتیں۔جس قوم کی فوج صرف ایک لاکھ ہو۔یورپ جیسے ترقی
یافتہ علاقے میں اس سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہوگا اور بھی بعض ذرائع اختیار کئے لیکن اُدھر یہ تھا کہ ہٹلر کو ایک
بہت ہی قابل جرنیل نے مشورہ دیا کہ اس مسئلہ کا حل کرنا تو بہت ہی آسان ہے۔ہم ایک لاکھ سپاہی پیدا
کرنے کی بجائی ایک لاکھ افسر تیار کرتے ہیں۔جہاں تک تعداد کا تعلق ہے ان کو کیا پتہ لگے گا کہ عملاً اس تعداد
میں پھیلنے کی غیر معمولی طاقت آگئی ہے۔میرا مشورہ یہ ہے کہ مجھے اجازت دی جائے میں بجائے سپاہی کی
ٹریننگ کے فوجی تربیت کا ایسا منصوبہ تیار کرتا ہوں کہ ہم سپاہی تیار کرنے کی بجائے افسر تیار کریں۔ایسا
افسر جو انسٹرکٹر بننے کا اہل ہو۔چنانچہ انہوں نے سپاہی بنانے کی بجائے ایک لاکھ انسٹرکٹر تیار کر دیئے۔دوسری
ترکیب انہوں نے یہ کی کہ ان
کو تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد چھٹی دینی شروع کر دی۔دس ہزار آج نکال
دیئے جو تربیت یافتہ تھے اور ان کی بجائے دس ہزار اور بھرتی کر لئے۔جہاں جہاں وہ فارغ شدہ فوجی افسر گئے
ان
کو تعلیمی اداروں میں مقرر کیا اور کہا کہ اب تم طلبہ کو تیار کرو۔چنانچہ چند سال کے اندراندر اتنی عظیم الشان فوجی
طاقت معرض وجود میں آگئی کہ جب چرچل (Chirchull) نے توجہ دلائی ( پہلا شخص یورپ میں چرچل تھا
جس نے اس خطرہ کو بھانپا ) تو اس نے بھی ان الفاظ میں توجہ دلائی کہ میں الارم کی گھنٹی تو بجارہا ہوں لیکن میں
جانتا ہوں
کہ میں بھی لیٹ ہو چکا ہوں، اب ہمارا اختیار ہی کوئی نہیں رہا۔اب غور یہ کرنا ہے کہ جو کچھ نقصان
ہو چکا ہے اس کی تلافی کیسے کی جائے۔نقصان بہر حال ہو چکا ہے، جو کچھ جرمنی نے کرنا تھا کر لیا ہے۔اب
سارے اتحادیوں کی اجتماعی طاقت بھی اکیلے جرمنی کے برابر نہیں ہے۔آج دنیا کی سیادت آپ کے سپرد کی گئی
آج دنیا کی سیادت آپ کے سپرد ہے اور جب تک آپ خود سید نہیں بنیں گے تو دنیا کی سیادت کیسے
کریں گے؟ کیسے نئے آنے والوں کو سردار بنا سکیں گے۔اس لئے بہت ہی ضروری ہے کہ ہم
اپنے Follow Up ( یعنی بعد میں آنے والوں) کی تربیت میں ایسا پروگرام شامل کریں کہ جس کے نتیجے
میں ہر احمدی کو کم سے کم سیادت
کی تعلیم دی جائے یعنی کم از کم ایسی سیادت جس کے بغیر (مومن ) کی تصویر
مشعل راه جلد سوم
288
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
مکمل نہیں ہوتی۔اس کو راہنمائی کے اصول بتائے جائیں۔اسے بتایا جائے اس پر جب اعتماد کیا جاتا ہے۔تو اس کو بتانا پڑے گا، اس کو اپنے اعتماد کی کن پہلوؤں
سے خصوصیت کے ساتھ حفاظت کرنی چاہیے۔جب اس طرف آپ آئیں گے تو نظام جماعت کے بارہ میں
بھی اس کو بتانا پڑے گا کہ ہم پر تمام دنیا کے احمدی اعتماد کرتے ہیں۔جب تک یہ اعتماد قائم رہے گا۔مالی
نظام میں برکت رہے گی۔جب یہ اعتماد کھویا گیا تو مالی نظام ٹوٹ جائے گا۔اسی طرح باقی نظام سے یہ
توقعات کی جاتی ہیں اور ہم تمہیں صرف ایک احمدی کے طور پر نہیں بلکہ مجلس عاملہ کے رکن کے طور پر تیار کرنا
چاہتے ہیں تا کہ جب تم پر یہ ذمہ داریاں پڑیں تو تم اس اس طرح انہیں ادا کر و محض ایسے احمدی نہ بنو باہر
بیٹھ کر مجلس عاملہ پر تبصرے کر رہے ہوں۔بلکہ ایسے احمدی بنائیں کہ جب لوگ تبصرہ کرنے کی کوشش کریں تو
ان کے پاس مؤثر جواب ہوں۔پھر ہر پہلو سے انہیں آگاہ کریں ان کے حقوق کیا ہیں ، ان کی ذمہ داریاں
کیا ہیں، خلافت کا نظام کیا ہے، انصار اللہ کا نظام اور خدام الاحمدیہ کا نظام کیا ہے۔ان کی ذیلی تنظیموں کا کام
کیا ہے، ان سارے امور سے ہر احمدی کو واقف کرانا اور پھر جماعت کی تاریخ سے ان کو آگاہ کرنا بھی
ضروری ہے اور ایسے مؤثر کردار ادا کرنے والے احمدیوں کی زندگیوں کے حالات سے مطلع کرنا ضروری ہے
جن کا کردار آج بھی زندہ ہے۔جب آپ اس کردار پر نظر ڈالتے ہیں تو وہ آپ کو مرتعش کر دیتا ہے۔حضرت
صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کی زندگی کے واقعات ہیں انہوں نے احمدیت میں بہت مختصر زندگی گزاری
لیکن ایسی عظیم زندگی تھی کہ ہمیشہ دنیا اس کو رشک کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔اور تمنا کرے گی کہ کاش ہمارے
سینکڑوں سال کے بدلہ وہ مختصر زندگی ہمیں نصیب ہو جاتی۔جب آپ ان کے کردار پر نظر ڈالتے ہیں ان
کے واقعات سے نئے آنے والوں کو آگاہ کرتے ہیں تو آپ کو زیادہ کاوش کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ آج
بھی وہ کردار آ پکی باتوں سے زیادہ زندہ ہے، آج بھی اس میں اس بات کی اہلیت ہے کہ دلوں
کو متحرک
کر دے اور خون کو گرم کر دے اور انسانوں میں نئے حوصلے پیدا کرے اور ان کے سینوں میں نئے عزم بلند
کرے۔ایسے لوگ جو حضرت بانی سلسلہ کے ساتھی تھے۔انہوں نے کیا کیا کارنامے انجام دیئے کس طرح
دنیا میں قربانیاں پیش کیں، کس طرح دنیا کو تبدیل کیا، کس طرح قول اور فعل کے بچے ثابت ہوئے ، وہ
صادق القول تھے اور صادق العمل تھے ان سب باتوں سے آگاہ کرنا ضروری ہے جب ان سب باتوں پر
آپ نظر ڈالیں گے تو معلوم ہوگا کہ یہ اتنا بڑا کام ہے کہ اس کے لئے کئی سال کی محنت درکار ہے۔ساری دنیا
کی زبانوں میں اس قسم کا لٹریچر تیار کرنا اور ایسے احمدی پیدا کرنا جو ساتھ ساتھ واقف ہوتے چلے جائیں اور
مشعل راه جلد سوم
289
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
زبان ان باتوں کو آگے پھیلانے کے اہل ہوں کوئی معمولی کام نہیں ہے اس کے لئے تو بہت بڑی محنت کی
ضرورت ہے۔خدا کی تو حید ہم نے آسمانوں سے زمین پر لانی ہے
جرمنی کے چند روز کے قیام میں اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں جو منصو بے ڈالے ہیں وہ تو کافی وسیع
ہیں۔ان میں سے ایک یہ ہے جس کی طرف میں نے اس وقت توجہ دلائی ہے اور بہت سی باتیں جو وقتاً فوقتاً
جماعتوں کو ہدایتوں کی صورت میں بھجوائی جاتی رہیں گی۔مجھے فکر یہ ہوتی ہے کہ اگر زیادہ ہدایتیں اکٹھی دی
جائیں تو بعض دفعہ ہمت ٹوٹ جاتی ہے آدمی سمجھتا ہے کہ اتنی باتیں میں کر ہی نہیں سکتا چلو چھوڑو۔اس لئے
مجھے بھی بڑا صبر کرنا پڑتا ہے۔ایک وقت میں تھوڑی تھوڑی غذا دینے کی کوشش کرتا ہوں تا کہ یہ ہضم ہو تو پھر
آگے چلیں اس کے بعد پھر آگے چلیں تا کہ رفتار میں زیادہ تیزی آتی جائے اور رفتار تیز کرنے والی غذا بھی
ساتھ ساتھ ملتی جائے۔سردست میں اسی پر اکتفاء کرتا ہوں۔ان دو پروگراموں کو جن کی طرف میں نے توجہ
دلائی ہے آپ جاری کرنے کی کوشش کریں اور اس طرح کریں کہ جو پچھلے منصوبے تھے ان کو چھوڑ کر نہیں ان
کے پہلو بہ پہلوان کو جاری کریں۔اسی لئے میں بار بار اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ ہمیں مختلف کاموں کے
لئے سپیشلسٹ ٹیمیں تیار کرنی پڑیں گی جو پہلے منصوبے ہیں وہ بعضوں کے سپرد کریں وہ بیدار مغزی سے ان
کو عملی جامہ پہناتے رہیں اور یہ نیا منصوبہ کچھ اور لوگوں کے سپرد کر یں۔اس کے دو پہلو ہیں اس کے لئے
الگ الگ دوکمیٹیاں بنانی پڑیں گی۔اور بعض دفعہ مجبوراً چھوٹے علاقوں میں خصوصیت کے ساتھ ایک شخ
شخص
ایک سے زائد کمیٹیوں
کا ممبر بھی ہو سکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر ہر کام کی الگ الگ کمیٹیاں ہوں تو
اس کو اپنی اس شخصیت کا احساس ہمیشہ پیش نظر رہے گا کہ میری ایک شخصیت یہ ہے اور ایک شخصیت وہ ہے۔اس سے اسے کام یاد رکھنے میں آسانی رہے گی۔بہر حال اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔خدا تعالیٰ کی توحید آسمانوں سے ہم نے زمین پر لانی ہے اور اس کو فرضی تو حید نہیں رہنے دینا اسے اپنے سینوں
سے چمٹانا ہے، اپنے خون میں جاری کرنا ہے۔ایک ایسی جماعت پیدا کر کے دکھانی ہے جو موحد ہو حقیقتا عمل
کی دنیا میں موحد ہو صرف نظریات کی دنیا میں موحد نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ نومبر 1986ء)
مشعل راه جلد سوم
290
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی