خطبہ جمعہ

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
291
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 دسمبر 1986ء
پیدائش سے سات سال تک کی عمر کے بچوں کو نظام کے سپردنہ کرنے کی حکمت
کم سن بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داری
بچوں کی سات سال سے دس سال کی عمر بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے
یہ ایک اہم موڑ ہے
چھوٹی عمر کے بچوں کی تربیت کا حق صرف ماں باپ کو ہی ہے
بچے کی ابتدائی عمر کا زمانہ بڑا محنت طلب زمانہ ہوتا ہے
ماں باپ کو بڑی ذہانت کے ساتھ اور بیدار مغزی کے ساتھ اپنے چھوٹے بچوں
کے بارہ میں خصوصیت سے دلچسپی لینی چاہیے
ی ٹیلی ویژن اور بچے
ماں باپ کی تربیت کا بھی اہتمام ضروری ہے اور یہ کام ذیلی تنظیموں کے سپرد
کیا جاسکتا ہے
بچپن میں تربیتی خلا نہ رہنے دیں

مشعل راه جلد سوم
292
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
293
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:-
یہ خطبہ جس کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوا ہوں میرا ارادہ ہے کہ اس خطبہ میں کوئی تربیتی مضمون بیان
کروں گا کیونکہ بعض تربیتی پہلو ایسے ہیں جن کے متعلق جماعت کو بار بار بتانا اور ان کو یاد دہانی کرواتے رہنا
بہت ضروری ہے۔چنانچہ اس غرض کے لئے میں وقتا فوقتا مختلف قسم کے مضامین چنتا ہوں اور پھر کوشش
کرتا ہوں کہ میں ان کے بعض پہلوؤں پر اچھی طرح روشنی ڈالوں۔کچھ پہلو بچ جاتے ہیں ان کو پھر میں
آئندہ خطبہ کے لئے اٹھا رکھتا ہوں۔بیچ میں وقتی ضروریات کے ماتحت خطبے دینے پڑتے ہیں۔بہر حال اس
مرتبہ میں نے یہی ارادہ کیا تھا کہ تربیتی امور سے متعلق عمومی رنگ میں کچھ بیان کروں گا لیکن اس عرصہ میں
پشاور سے ہمارے ایک مخلص احمدی دوست جو جوانی کی عمر میں خود احمدی ہوئے ہیں یعنی جوانی سے ذرا آگے
بڑھ کر درمیان کی جو عمر ہے اس میں ان کو قبول احمدیت کی توفیق ملی ہے۔بڑا علمی ذوق رکھتے ہیں۔نفسیات
ان کا مضمون رہا ہے جماعتی اور دینی معاملات میں ان کی سوچ بچار پر ان کے نفسیات کے مضمون کا بھی اثر
پڑتا رہتا ہے ان کی طرف سے ایک ایسے ہی مضمون سے متعلق خطبہ دینے کے لئے یا جماعت کو عمومی نصیحت
کرنے کے لئے مجھے متوجہ کیا گیا ہے۔نصیحت کا ایک خاص پہلو ہے جو ان کے پیش نظر تھا ان کو چونکہ سوچ
بچار کی عادت ہے مختلف تربیتی مسائل پر غور کرتے رہتے ہیں چنانچہ انہوں نے مجھے لکھا کہ میں نے جماعتی
نظام پر بہت غور کیا اور کرتا رہتا ہوں اور جتنا غور کیا میں حیرت میں ڈوبتا چلا گیا کہ حضرت فضل عمرکو اللہ تعالیٰ
نے کیسا عظیم الشان اور کامل تربیتی نظام قائم کرنے کی توفیق بخشی ہے لیکن ایک پہلو ایسا ہے جس کے متعلق
میرا ذہن پوری طرح مطمئن نہیں ہو سکا۔اور بار با خیالات میرے دل کو کریدتے رہے کہ یہ پہلو کیوں تشنہ
ہے اور وہ ہے پیدائش سے لے کر سات سال کی عمر تک بچوں کو کسی نظام کے سپرد نہ کرنا۔وہ لکھتے ہیں
کہ انسانی عمر کے جو مختلف ادوار میں نفسیاتی لحاظ سے سب سے اہم دور یہ ابتدائی دور ہے۔اس دور میں بچہ۔

294
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جو سیکھ جائے وہ سیکھ جاتا ہے اور پھر مزید سیکھنے کی اہلیت اس میں پیدا ہو جاتی ہے۔اور اگر اس دور میں کسی پہلو
سے اس کی تعلیم میں تشنگی رہ جائے تو بسا اوقات بڑی عمر میں جا کر وہ تشنگی پوری ہو ہی نہیں سکتی اور وہ پہلو ہمیشہ
کے لئے ایک خلا بن جاتا ہے جس طرح بعض دفعہ شیشہ ڈھالتے وقت اندر بلبلے رہ جاتے ہیں اس طرح
انسانی دماغ میں بھی بعض علمی پہلوؤں سے بلبلے رہ جاتے ہیں اور یہ بات ان کی درست ہے۔کم سن بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داری
میں نے بھی جہاں تک مطالعہ کیا ہے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ بچے کی تربیت کا عمل اس کی پیدائش سے
شروع ہو جاتا ہے چنانچہ بعض ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ اگر بچے کو چھوٹی عمر میں ہی زبان نہ سکھائی جائے
ایک لمبا خلا مثلاً سات آٹھ سال تک مسلسل خلا چلا جائے تو اس کے بعد بچہ کوئی زبان سیکھ ہی نہیں سکتا۔پھر
آپ جتنا چاہیں زور لگا ئیں جتنی چاہیں کوشش کر لیں مستقل خلا جو پیدا ہو جائے گا اس کو پر کرنا مشکل ہے۔اسی طرح بعض علوم یا بعض ذوق ایسے ہیں جو بچپن میں پیدا نہ ہوں تو پھر بعد میں آگے چل کر پیدا نہیں
ہوتے۔غرض ان کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ کیوں سات سال سے چھوٹے بچوں کو کسی تنظیم کے سپرد
نہیں کیا گیا۔امر واقعہ یہ ہے کہ اس عمر میں بچے ماں اور باپ کے سپر د ہوتے ہیں۔قرآن کریم نے بھی اس پہلو
سے روشنی ڈالی ہے اور احادیث میں بھی کثرت سے اس کا ذکر ملتا ہے ہاں یہ بات صحیح ہے کہ والدین کو اس
طرف متوجہ کرنے کی ضرورت ہے ان کو بار بار یاد دہانی کی ضرورت ہے بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو اس کی
پیدائش کے بعد چند لحات کے اندراندر بچے کے دائیں کان میں اذان دینا اور بائیں کان میں تکبیر کہنا
اپنے اندر ایک بہت ہی عظیم الشان اور گہری حکمت رکھتا ہے۔یہ حکم بتانے کے لئے دیا گیا ہے کہ بچے
کی عمر کا ایک لمحہ بھی ایسا نہیں ہے جو تربیت سے خالی رہے اور کوئی لمحہ ایسا نہیں ہے جس کے متعلق تم
جواب
دہ نہیں ہو گے عملاً جب اذان دیتے ہیں تو بچہ تو اس اذان کے لئے جواب دہ نہیں ہے نہ اس تکبیر کے
لئے جواب دہ ہے اور نہ وہ ان باتوں کو سمجھ رہا ہوتا ہے اس میں در اصل ماں باپ کو متوجہ کیا جارہا ہے کہ تم نے
اپنے بچے کی پہلے دن سے دینی رنگ میں تربیت کرنی ہے اگر نہیں کرو گے تو تم جواب دہ ہو گے۔اس کی اور
بھی بہت سی حکمتیں ہیں لیکن ایک بڑی اہم حکمت یہی ہے جو میں نے بیان کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔جہاں تک

295
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
اولاد کا تعلق ہے ان کے بچانے کا عمل ان کی پیدائش کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے۔سات سال کی عمر
خصوصیت کے ساتھ اہمیت رکھتی ہے جیسا کہ ماہرین نفسیات بھی کہتے ہیں اور ان میں سے بعض فرق بھی
کرتے ہیں۔بعض سات سال
کو کچھ بڑھا دیتے ہیں بعض کچھ کم کر دیتے ہیں لیکن عموماً اس بات پر یہ اتفاق
ہے کہ سات سال کے لگ بھگ عمر بہت ہی اہمیت رکھتی ہے بچہ جب اس عمر کو پہنچتا ہے تو نفسیاتی لحاظ سے گویا
وہ پختگی میں داخل ہوتا ہے یعنی پختگی کی جانب تیزی سے قدم اٹھانے لگتا ہے اور وہ کچھی عمر جو نفسیاتی لحاظ سے
اثر قبول کرنے والی کہلاتی ہے اور جو بچے کی عمر کا سب سے زیادہ حساس دور ہوتا ہے وہ سات سال سے پہلے
ہی کی عمر کا دور ہے اس لئے جہاں تک اس کی اہمیت کا تعلق ہے اس سے تو کوئی انکار نہیں ہے لیکن جب ہم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کو دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ جہاں تک فرائض عائد ہونے کا
تعلق ہے ان کا آغاز سات سال کی عمر سے ہو جاتا ہے لیکن نرمی کے ساتھ ہوتا ہے یعنی تربیت کا جو ظاہری
رسمی دور ہے وہ سات سال کے بعد ہی شروع ہوتا ہے دس سال کی عمر کے بچے اگر نماز نہ پڑھیں تو ان کو
مارنے کی بھی اجازت مل جاتی ہے۔جب وہ بارہ سال
کی عمر کو پہنچ جائیں توان کو اتنا پختہ سمجھا جاتا ہے کہ اب
وہ بالکل آزاد ہیں ان کو نصیحت تو کی جائے لیکن ان پر ہاتھ نہ اٹھایا جائے۔تربیتی لحاظ سے جو کچھ تم نے کرنا تھا
وہ تم کر چکے ہو۔اس خیال سے جماعتی نظام میں اطفال کی عمر سات سال کے بعد مقرر کی گئی ہے کیونکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات سے اس عمر کی یہ اہمیت تو بہر حال ملتی تھی کہ اس کے بعد تربیت رسمی
طور پر بھی با قاعدہ شروع کر دی جائے۔لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے ارشادات سے یہ بھی
پتہ چلتا ہے کہ تربیت کا دور پہلے بھی جاری تھا۔سات سال سے کم عمر کے بچہ کے بارہ میں بعض استثناء
اس کے کچھ اور پہلو بھی ہیں پھر اس دور کے بعد کچھ اور پہلو بھی سامنے آتے ہیں پس اس نقطۂ نگاہ سے
جب ہم اس مسئلہ پر مزید غور کرتے ہیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے بعض اور ارشادات نظر آتے
ہیں جن کا اس مضمون سے تعلق ہے مثلاً یہ بات کہ بچے کی خیار کی عمر کیا ہے؟ یہ ایک ایسی بحث ہے جو فقہاء
کے درمیان چل رہی ہے مثلاً یہاں بیوی کی علیحدگی کی صورت میں اگر بچے سے یہ پوچھنا ہو کہ تم نے ماں
کے پاس رہنا ہے یا باپ کے پاس جانا ہے تو وہ کون سی عمر ہے جس میں یہ فیصلہ کیا جاتا ہے۔بہت سے فقہاء

مشعل راه جلد سوم
296
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
سات سال کی عمر بتاتے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جو نو سال یا دس سال کی عمر بتاتے ہیں لیکن سات سال
سے کم کوئی نہیں بتا تا اس لحاظ سے سات سال کا یقینا کوئی تعلق ضرور۔پس بچے کی سات سال سے دس سال کی عمر بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے یہ ایک اہم موڑ ہے جو بچے
کی زندگی میں آتا ہے سات سال سے پہلے کا دور اثر پذیر ہونے کا دور ہے۔سات سال کی عمر تک پہنچتے
پہنچتے بچے کو اپنے فیصلے کا کچھ نہ کچھ ا ختیار حاصل ہو جاتا ہے اس کے اندر کچھ نہ کچھ شعور پیدا ہوجاتا ہے۔اسی
لئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بچہ جب سات سال کا ہو جائے تو اس کو نصیحت کر کے
نمازیں پڑھاؤ عبادت کے مزے چکھانے شروع کر دو۔معلوم ہوتا ہے اس میں یہ فیصلے کی قوت پیدا ہو چکی
ہے کہ ہاں میں نے کچھ کرنا ہے اس لئے اس اختیار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کو یہ بتا نا شروع کر دو لیکن
وہ ایسے رنگ میں اثر قبول کرے جس میں ارادے کا نمایاں دخل نہ ہو کیونکہ یہ عمر جتنی چھوٹی ہوتی ہے اتنا ہی
اس عمل میں زیادہ اثر پذیر ہوتا ہے۔قوت فیصلہ کے ذریعہ نہیں بلکہ جنبی طور پر۔وہ جب ماں باپ کو مسکراتے
دیکھ رہا ہوتا ہے تو بعض دفعہ ماں باپ کی مسکراہٹ کی ایک جھلک بلا ارادہ اس کی مسکراہٹ میں اس طرح
داخل ہو جاتی ہے کہ وہ بڑھاپے تک قائم رہتی ہے ماں باپ کی باتیں کرنے کا طریق کیا ہوتا ہے ان کے غصے
کا اظہار کیسے ہوتا ہے وہ خوش کیسے ہوتے ہیں۔یہ ساری چیزیں ہیں جن کو بچہ قبول کر رہا ہوتا ہے لیکن ارادہ
کے ساتھ نہیں کر رہا ہوتا اور چونکہ ارادے کے ساتھ قبول نہیں کر رہا ہوتا اس لئے ایک فطرتی عمل کے طور پر یہ
چیزیں اس کے اندر داخل ہو رہی ہوتی ہیں البتہ جو چیزیں اس دور میں فطرتی عمل کے طور پر اس کے اندر
داخل ہو جائیں بعد میں ان کو بالا رادہ طور پر ڈھال لینا اور ان کو زیادہ خوبصورت بناد بن یہ ممکن ہے لیکن جو
باتیں اس عمر میں اس کے اندر داخل ہی نہ ہوئی ہوں وہ خلا ہیں جو بعد میں بھرے نہیں جاسکتے اس لئے جب
ہم سات سال کی عمر سے پہلے بچے کو تنظیموں کے سپرد نہیں کرتے تو دوسری حکمتوں کے علاوہ ایک حکمت یہ
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طرح ارادے کو ڈھالنے کے لئے تو اجازت دی ہے کیونکہ شریعت
میں اپنا ارادہ شامل ہونا ضروری ہے شریعت میں صرف دوسرے کا ارادہ کافی نہیں ہے اس لئے جہاں شرعی
فرائض یا منا ہی آجاتے ہیں وہاں سات سال سے پہلے بچے کو ایسے احکام جاری کرنے کی اجازت نہیں ہے
جن میں اس کے ارادے کا دخل ہو۔پس یہ وہ فرق ہے جس کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔

مشعل راه جلد سوم
297
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
چھوٹی عمر میں بچہ ماں باپ کے زیر اثر ہی رہنا چاہیے
رہی یہ بات کہ بہت چھوٹی عمر میں بچوں کو ماں باپ کے سوا کسی دوسرے کے زیر اثر رکھا جائے تو یہ تو
خود ایک غیر نفسیاتی حرکت ہے۔اگر آپ بہت چھوٹی عمر میں بچوں کو ان کے ماں باپ سے علیحدہ کر دیں
گے یا ماں باپ کے متعلق یہ سمجھا جائے کہ ان کو اپنے بچوں کی تربیت کا حق نہیں بلکہ والدین سے زیادہ
کسی اور تنظیم کو حق ہے تو عمل یہ ایک نہایت ہی سنگین قدم ہے جو اشتراکیت کی طرف اُٹھتا ہوا نظر آتا ہے اور
واقعۂ اشترا کی نظریے کے ساتھ اس کا گہرا جوڑ ہے چنانچہ ایسا نظریہ جو سطحی اشتراکیوں کا نظریہ نہیں بلکہ جوان
کے فلسفے کی جان ہے یعنی اشترا کی نظریے کی روح ہے اگر آپ اس کو دیکھیں معلوم ہوتا ہے کہ اشتراکیوں
کے نزدیک سوسائٹی بالغ ہی تب ہوگی جب پہلے ان کا بچہ بھی سٹیٹ کے زیراثر ہو جائے۔چنانچہ اس ضمن
میں اشترا کی فلسفہ یہ کہتا ہے کہ جب ماں اور باپ بچوں پر ان کی ابتدائی عمر میں اثر ڈالنا شروع کریں تو اس
کے بعد سٹیٹ پھر اپنی مرضی کے مطابق ان کو پوری طرح ڈھال ہی نہیں سکتی۔پس وہ بھی چونکہ یہ جانتے ہیں
اور اس حقیقت سے واقف ہیں کہ بچے کی زندگی کا ابتدائی دور بہت اہمیت رکھتا ہے اس لئے وہ کہتے ہیں کہ
پہلے دن
کا بچہ ہی سٹیسٹ کا بچہ ہے ماں باپ کا ہے ہی نہیں۔کہتے ہیں کہ پہلے دن یہ ایک تصور پایا جاتا ہے کہ
ماں باپ کا بچہ ہے اشتراکیت نے اس تصور کی جڑ ضرور کاٹنی ہے اس لئے شادی بیاہ کا نظام ہی اُٹھ جانا
چاہیے۔یہ ہے اشتراکیت کی آخری تھیوری یعنی نظریے کا آخری قدم۔مذہبی سوسائٹی میں وہ جب باتیں
کرتے ہیں تو وہ اپنے اس نظریے سے واقف نہیں کراتے کیونکہ ان کو یہ ڈر ہے کہ مثلاً پاکستان کے غرباء میں
خواہ وہ کتنے ہی غریب کیوں نہ ہوں اگر یہ بتایا جائے کہ بالآخر جب تم کمیونسٹ ہو جاؤ گے اور اشتراکیت کا
یہاں قبضہ ہو جائے گا ہم یہ سلوک تم سے کریں گے تمہارا شادی کا نظام ختم کر دیں گے تمہیں اپنے بچوں کا پتہ
بھی نہیں لگنے دیں گے۔ہسپتالوں میں جاکے بچے پیدا کروائے جائیں گے اور ہسپتالوں کے جو بچے ہیں وہ
حکومت اٹھا لے گی ماں کو فارغ کر کے پھر کارخانے میں بھجوادیا جائے گا یا جہاں بھی اس کو بھجوانا ہوگا بھجوایا
جائے گا۔یہ ایک ایسا بنیادی نظریہ ہے جس کو ٹالا نہیں جاسکتا۔جب ان سے پوچھا جائے کہ آپ اس پر عمل
کیوں نہیں کر رہے تو کہتے ہیں کہ ابھی ہم پختہ نہیں ہوئے ابھی اشتراکیت کی تعلیم کا بہت سا حصہ ایسا ہے جو عمل
کی دنیا میں نہیں ڈھالا گیا کیونکہ ہم ابھی اس کو قبول کرنے کے لئے پوری طرح تیار نہیں ہوئے لیکن یہ آخری
قدم لازماً اٹھنا ہے ورنہ اشتراکیت کا نظام اس کے بغیرمستحکم نہیں ہوسکتا اس کے اندر تضادات رہ جائیں گے۔

مشعل راه جلد سوم
298
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
چھوٹے بچوں کو کسی نظام کے سپرد نہ کرنا حکمت پر مبنی ہے
پس اس پہلو سے بھی دیکھا جائے تو سات سال تک کی عمر کے بچے کی اہمیت ان لوگوں کے ذہن میں
بھی واضح ہے لیکن ( دین حق ) اس کی اجازت نہیں دیتا کہ چھوٹے بچوں کو کسی نظام کے سپرد کر دیا جائے۔اور وہ بچوں کو کلیۂ اپنالے۔ہاں ( دین حق ) ماں باپ پر ذمہ داریاں بڑھا تا چلا جاتا ہے اور ان کو بار بار توجہ
دلاتا جاتا ہے کہ چھوٹے بچوں کی تربیت کا خیال رکھا جائے۔کیونکہ دین حق ) کا ایک عائلی نظام ہے اور
اس عائلی نظام کا سوشلسٹ تصور حیات سے ایک براہ راست ٹکراؤ ہے اس لئے یہ دونوں بیک وقت قائم نہیں
رہ سکتے۔حضرت فضل عمر دین کی گہری فراست رکھتے تھے اور اللہ تعالیٰ کی تائید اور ہدایت کے تابع جماعت
احمدیہ کے لئے اصلاح کا ایک نظام قائم فرمارہے تھے۔آپ کے اوپر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ان
مقبول دعاؤں کا سایہ تھا جو آپ کی پیدائش سے بھی پہلے کی گئی تھیں اور آپ کی پیدائش سے بھی ان کی
مقبولیت کے متعلق آپ کو کھلے لفظوں میں مطلع فرما دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ جس طرح کا تم بیٹا چاہتے ہو
ویسا ہی بیٹا میں تمہیں عطا کروں گا۔اس لئے بنیادی معاملہ میں حضرت فضل عمر سے غلطی ہو ہی نہیں سکتی تھی۔پس جیسا کہ میں بتا چکا ہوں آپ نے احمدی بچوں کو سات سال کے بعد نظام سلسلہ کے سپر د کر نے اور اس
سے پہلے دخل دینے کی اجازت نہ دینے کی جو ہدایت فرمائی ہے وہ حکمت پر مبنی ہے۔یہ نظام بڑے گہرے
شرعی فلسفے پر قائم کیا گیا ہے۔آئندہ کوئی خلیفہ بھی اسے تبدیل نہیں کر سکتا لیکن اس میں اگر کہیں کوئی خلاء نظر
آ رہا ہے تو اس کو پُر کرنے کی طرف توجہ دلانا خلیفہ کا کام ہے کہ وہ ماں باپ کو یاد دہانی کرائے کہ تمہارے
بچے ہیں تمہارے سپرد ہیں تم ان کے متعلق پوچھے جاؤ گے ان کو قرآن کریم کا یہ حکم یاد دلایا جائے
قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيْكُمُ نَارًا اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اپنے آپ کو اور اپنے بیوی بچوں کو آگ کے
عذاب سے بچاؤ۔پس یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ سوسائٹی ان بچوں سے زیادہ پیار رکھتی ہے زیادہ ہمدردی رکھتی ہے ان پر زیادہ
حق رکھتی ہے بہ نسبت ان کے اپنے والدین کے جنہوں نے بچپن کے زمانہ میں بڑی مصیبتیں جھیل کر اور بڑی
قربانیاں دے کر اپنی اولاد کو پروان چڑھایا ہوتا ہے۔والدین سے ان کے بچوں کو الگ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ
وہ ان کے خون سے بنے ہیں ان کی ہڈیوں کے حصے ان میں داخل ہوتے ہیں وہ ان کے عملاً جگر گوشے ہیں
ان کو والدین سے الگ نہیں کیا جاسکتا البتہ والدین کو اولاد کی تربیت کے سلسلہ میں ان کی ذمہ داریوں کی

نعل راه جلد سوم
طرف متوجہ کیا جا سکتا ہے۔299
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
بچے کی ابتدائی عمر کا محنت طلب زمانہ
پھر بچے کی ابتدائی عمر کا زمانہ بڑا محنت طلب زمانہ ہوتا ہے۔چھوٹی عمر کے بچے سوسائٹی کی نظر میں اس
وقت اچھے لگتے ہیں جب وہ تیار ہو کر سج دھج کر باہر نکلیں یعنی جب وہ بیمار نہ ہوں جب وہ ضد نہ کر رہے
ہوں۔جب وہ شور نہ مچارہے ہوں جب وہ چیزوں کو توڑ نہ رہے ہوں اس وقت سوسائٹی کو بڑے پیارے
لگتے ہیں۔جب ان میں سے کوئی بچہ حرکت شروع کر دے تو دیکھنے والوں کے اچانک تیور بدلنے لگتے ہیں
آپ کے گھر میں کسی دوست کا بچہ آجائے تو آپ دیکھیں گے آپ کو کتنا پیارا لگے گا کیونکہ وہ سج دھج کر آیا ہوتا
ہے اچھی اچھی باتیں کرتا ہے لیکن جوں ہی اس نے آپ کے گلدان کو توڑنے کے لئے ہاتھ ڈالا تو پھر دیکھیں
آپ کے تیور کیسے بدلتے ہیں یا اگر کوئی بچہ پیشاب کر دے اور اس سے بد بو پھیل جائے اور پھر وہ اسی
غلاظت کے ساتھ کرسیوں پر بیٹھنے لگے یا کھانے میں ہاتھ ڈال دے یا آپ کے کپڑوں کو خراب کرنے کی
کوشش کرے تو پھر آپ کو پتہ چلے گا کہ بچے کیا ہوتے ہیں۔پس اس چھوٹی عمر میں بچوں کو غیروں کے سپرد کر دینا جو اتنا حوصلہ ہی نہیں رکھتے کہ بچوں کے منفی
پہلوؤں پر بھی بڑے حوصلے کے ساتھ چل سکیں، جن میں استطاعت ہی نہیں ہے کہ وہ ان کے تکلیف دہ
حصوں
کو کشادہ پیشانی کے ساتھ اور مسکراہٹ کے ساتھ برداشت کر سکیں۔یہ تو ماؤں کا جگرا ہے کہ راتوں کو
بھی اٹھتی ہیں اور بچوں کی ہر مصیبت اور تکلیف کے وقت ان کا ساتھ دیتی ہیں۔اور ان کو صاف ستھر ا بناتی
ہیں۔پس بچے جب تیار ہو کر باہر آئیں تو ان سے پیار کرنا تو ایک طبعی اور فطرتی چیز ہے پھول سے بھی
تو لوگ پیار کرتے ہیں البتہ کانٹوں سے پیار کرنا، یہ ہے اصل امتحان۔اس امتحان پر مائیں پورا اترا کرتی
ہیں۔یا کسی حد تک باپ پورا اترتے ہیں۔سوسائٹی اس بات کی اہل ہی نہیں ہے کہ وہ اس حالت میں بچوں کو
پکڑے۔لیکن جب وہ شعور کی دنیا میں داخل ہورہے ہوں گے پھر آپ ایسی باتیں ان سے کہہ سکتے ہیں جس
کی زبان وہ سمجھیں اور اس زبان میں وہ آپ کو جواب دیں۔بچے کی عمر کا نہایت حسّاس دور
پس ( دین حق) کا نظام ایک بہت ہی گہرا اور مستحکم نظام ہے اس میں خلا کوئی نہیں ہے لیکن ذمہ داریاں

300
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
الگ الگ ہیں اور معین کی گئی ہیں اس لئے جہاں تک اس ضرورت کا تعلق ہے جو ہمارے اس مخلص دوست کو
محسوس ہوئی اس سے مجھے ایک ذرہ بھر اختلاف نہیں ہے ہاں جو طر ز اصلاح ان کے ذہن میں ابھری ہے اس
سے مجھے اختلاف ہے جس کے بارہ میں دلائل میں نے بیان کئے ہیں کہ مجھے اس سے کیوں اختلاف ہے لیکن
اس کے ساتھ میں والدین کو بھی متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ ان پر تربیت اولاد کی بہت بڑی ذمہ داری ہے خصوصاً
ایسے علاقوں میں بسنے والے والدین پر یہ ذمہ داری اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے جیسا کہ یہ علاقہ ہے جس
میں ہم آج کل بس رہے ہیں اور زندگی کے دن گزار رہے ہیں یا یورپ کے بعض دوسرے علاقے ہیں مشرق
بعید کی بعض ریاستیں ہیں یا ہندوستان کے بعض علاقے ہیں ان سب علاقوں میں (دینی) قدریں غیر معمولی
طور پر غالب ہیں۔سکول جانے کی بچے کی جو عمر ہے وہ سات سال سے پہلے شروع ہو جاتی ہے یہ بچے کی عمر کا
نہایت ہی حساس دور ہوتا ہے یعنی چار ساڑھے چار سال سے سات سال تک کا زمانہ خصوصیت کے ساتھ
خطرے کی گھنٹی بجاتا ہے کیونکہ ان علاقوں میں جو بچے نگے بچوں کو کھیلتے دیکھتے ہیں نگی لڑکیوں کو نہاتے دیکھتے
ہیں اور اسی قسم کی اور بہت سی حرکتیں مثلاً ناچ گانے وغیرہ دیکھتے ہیں تو آپ یہ نہ سمجھیں کہ وہ بچے ہیں، ان
چیزوں کے ان کے اوپر بہت ہی گہرے اثرات مرتب ہورہے ہوتے ہیں۔چنانچہ بعض دفعہ اس رنگ میں
احساسات ان کے ذہنوں پر نقش و نگار بنارہے ہوتے ہیں کہ بعد میں آپ ان کو کھر چنے کی کوشش کریں تو
زندگی گھر چی جاسکتی ہے مگر وہ نقش ونگار نہیں گھر چے جاسکتے ان کے نفسیاتی وجود کا ایک مستقل حصہ بن چکے
ہوتے ہیں۔جس طرح کسی سانچے میں کوئی چیز پگھلی ہوئی ڈال دی جائے وہ جم جائے گی تو پھر وہ توڑی جاسکتی
ہے نئی شکل میں ڈھالی نہیں جاسکتی اس لئے بچوں
کی عمر کا یہ نہایت ہی اہم دور ہے۔اس دور میں ماں باپ کو
اس طرح توجہ کرنی چاہیے کہ وہ اپنے بداثرات کے مقابل پر بالا رادہ نیک اثرات پیدا کرنے کی کوشش
کریں۔اور اس میں ان کے لئے بہت سے ایسے پہلو ہیں جن پر ان
کو خود عمل کرنا پڑے گا۔وہ اپنی زندگی کی نج
بدلے بغیر اس عمر میں بچے پر نیک اثر نہیں ڈال سکتے۔وہ سننے سے زیادہ دیکھ کر اثرات قبول کر رہا ہوتا ہے سُن
کر بھی کرتا ہے لیکن وہ لاشعوری طور پر اثر قبول کر رہا ہوتا ہے۔سمجھ کر نہیں کر رہا ہوتا۔جو چیز اس کو اچھی لگتی ہے
وہ طبعا اور فطرتا اس کا اثر قبول کرتا ہے اور جو چیز اُسے بُری لگ رہی ہوتی ہے وہ اس سے دور ہٹ رہا ہوتا ہے
مثلاً کھانے کے معاملہ میں آپ دیکھ لیں اس عمر میں آپ بچے کو سمجھانے کی لاکھ کوشش کریں کہ یہ چیز اچھی ہے
یہ کھاؤ وہ کہے گا کہ نہیں مجھے نہیں اچھی لگتی لیکن جب وہ کم و بیش سات سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو پھر وہ بات کو سمجھتا
ہے اور کہتا ہے کہ ہاں میں کوشش کرتا ہوں اور کچھ دیر کوشش کے بعد اس کو اچھی بھی لگنے لگ جاتی ہے۔بعض

301
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
بیوقوف مائیں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ جو چیز ان کے نزدیک اچھی ہوتی ہے وہ بچے کو بار بار کھلا رہی ہوتی ہیں وہ یہ
سوچ ہی نہیں سکتیں کہ یہ بہت بھیانک حرکت ہے بعض دفعہ اس سے بچے کو ماں سے ہمیشہ کے لئے نفرت پیدا
ہو جاتی ہے بعض دفعہ نفسیاتی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں اس لئے کبھی ایسی حرکت کرنے کی ہرگز کوشش نہیں کرنی
چاہیے۔اس عمر میں بچے کے ساتھ زبر دستی بہر حال نہیں کرنی چاہیے۔یہ پیار کی عمر ہے اور پیار کی عمر بھی ایسی
کہ جودلکشی کی عمر ہے۔اگر آپ دلکشی کے ذریعہ سے بچے کی فطرت پر اثر انداز ہوں گے تو بچہ اثر قبول کرے گا
بھیا نک بن کر آپ اس پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔ایسی صورت میں وہ آپ سے دور بھاگے گا اور آپ اپنی کوشش
میں نا کام ہو جائیں گے بچہ اس چیز سے دُور بھاگے گا جس کی طرف آپ اُسے زبر دستی لانا چاہتے ہیں۔اس لئے
اس کے ساتھ پیار کرنا ضروری ہے اور وہ دلکشی سے ہوسکتا ہے۔زبردستی کا پیار بھی ممکن ہی نہیں۔پس ماں باپ کو بڑی ذہانت کے ساتھ اور بیدار مغزی کے ساتھ اپنے چھوٹے بچوں کے بارہ
میں خصوصیت سے دلچسپی لینی چاہیے۔بچے کے دل میں نماز کی محبت پیدا کرنا اولین کام ہے۔اگر
بچے اپنے ماں باپ کو باقاعدہ سج دھج کر پیار کے ساتھ اور سلیقہ کے ساتھ نماز پڑھتے دیکھیں گے تو پیشتر اس
کے کہ وہ اسکول جانے لگیں ان کے دل میں بھی نماز کی محبت پیدا ہو جائے گی اسی طرح بعض اور عادات ہیں
بچے ان
کو دیکھیں گے تو ان کے دل میں ان کا بھی پیار پیدا ہو جائے گا۔ٹیلی ویژن اور بچے
اس بارہ میں ٹیلیویژن کے پروگرام خصوصیت سے توجہ طلب ہیں۔ان کے متعلق بہت سی باتیں کہنے
والی ہیں وہ بعد میں کسی وقت انشاء اللہ وقت ملا تو کہوں گا۔لیکن اس میں بھی اختیار کی باتیں ہیں۔شروع میں
چھوٹی عمر میں بچوں کو ٹیلی ویژن سے نوچ کر الگ تو پھینک نہیں سکتے اس لئے ان کو کسی حد تک ٹیلی ویژن
دیکھنے دینا ہے۔البتہ بچوں کو کیا دیکھنا ہے ان کے ساتھ بیٹھ کر کیا تبصرے کرنے ہیں کس طرح آہستہ آہستہ
بعض اچھی چیزوں کا فطری طور پر پیار بڑھانا ہے بعض بُری چیزوں سے روکنا ہے۔یہ ایک بہت ہی گہری
حکمت کا کام ہے بڑی جان سوزی بھی چاہتا ہے اور دماغ سوزی بھی۔ان سارے امور میں قرآن کریم نے
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نے ہمارے لئے راستے روشن کئے ہوئے ہیں۔اگر آپ نے قرآن
اور سنت کا مطالعہ کیا ہو تو کوئی ایک بھی راستہ ایسا نہیں کوئی ایک بھی پگڈنڈی ایسی نہیں جس پر آپ قدم رکھنا
چاہیں اور اندھیرے آپ کو ڈرائیں کیونکہ جس رستے پر بھی اور جس پگڈنڈی پر بھی آپ قدم رکھنا چاہیں گے

مشعل راه جلد سوم
302
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
وہاں قرآن اور سنت کی کوئی نہ کوئی مشعل روشن ہوگی وہ آپ کی رہنمائی کر رہی ہوگی۔ماں باپ کی تربیت کا بھی اہتمام ضروری ہے
چونکہ اکثر ماں باپ ان باتوں میں خود نابلد ہوتے ہیں ان
کو یہ پتہ ہی نہیں ہوتا کہ اس معاملہ میں کیا
کرنا چاہیے اور ان میں اس بات کی اہلیت ہی نہیں ہوتی کہ وہ بچوں
کی صحیح تربیت کر سکیں دوسری طرف چھوٹی
عمر کے بچوں کی تربیت ہم براہ راست کر نہیں سکتے اس لئے اس کا ایک ہی علاج ہے کہ اس عمر کے بچے کی
تربیت کے لئے ماں باپ کی تربیت کی جائے۔یہ کام ہم تنظیموں کے سپر دکر سکتے ہیں انصار اپنے ہاتھ
میں لیں خدام اپنے ہاتھ میں لیں اور لجنات اپنے ہاتھ میں لیں۔ان کا کام یہ نہیں کہ بچوں کے معاملہ میں
والدین کے کام میں براہ راست دخل دیں بلکہ ان کو چاہیے کہ وہ ایسے پروگرام بنائیں جو جلسوں کی شکل میں
بھی ہوں
عملی پروگراموں کی شکل میں بھی ہوں اور تربیتی رسالوں اور کتابوں کی شکل میں ہوں۔ان
کا مطمع
نظر یہ ہو کہ ہم نے اوّلاً ماں باپ کی تربیت کرنی ہے اور ان کو بتانا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کی تربیت
کیسے کریں۔ان ذیلی تنظیموں کو اپنے پروگرام اس طرح بنانے چاہئیں کہ خشک نہ ہوں بلکہ ان میں دلچسپی ہو۔اللہ تعالیٰ نے بعض ماؤں
کو بچوں کی تربیت کا بڑا سلیقہ دیا ہوتا ہے۔اسی طرح بعض باپوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے
خاص شعور بخشا ہوتا ہے وہ گہری نظر سے ساتھ ساتھ مطالعہ بھی کرتے چلے جاتے ہیں۔تاریخ انبیاء میں بھی
اس قسم کے واقعات پھیلے پڑے ہیں۔قرآن کریم نے انبیاء کی جو تاریخ محفوظ کی ہے اس میں بھی یہ واقعات
پھیلے پڑے ہیں۔اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت میں یہ واقعات پھیلے پڑے ہیں۔اور خود ہر
انسان کے بچپن کی یادیں تازہ کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ جب بہت چھوٹے ہوتے تھے تو کن چیزوں
نے آپ پر نیک اثرات ڈالے تھے۔کون سی چیزیں ہیں جن کی یاد سے آج بھی دل مہک اٹھتا ہے اور وہ
آپ کی بعض نیکیوں کے ساتھ متعلق ہیں قرآن کریم کے بیان کے مطابق اللہ تعالیٰ جو فرشتے مقررفرماتا ہے
ان کا ایک نہایت ہی لطیف نظام ہماری فطرت کے اندر جاری ہے۔ہم اکثر اس کو محسوس نہیں کرتے۔اگر
آپ بیدار مغزی کے ساتھ فرشتوں سے تعلق جوڑنے کی کوشش کریں تو آپ کا تعلق ان سے قائم بھی
ہوسکتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی