خطبہ جمعہ

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

مشعل راه جلد سوم
303
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
نیکی اور بدی کے محرکات
دراصل ہر انسان کے اندر کچھ خوبیاں ہوتی ہیں اور کچھ بدیاں ہوتی ہیں اور ان کی ایک تاریخ اس کے
ذہن میں محفوظ چلی آرہی ہوتی ہے۔اگر اس کو اپنے اندر ڈوبنے کا سلیقہ ہوسوچنے اور غور کرنے کی عادت ہو تو
بسا اوقات یہ ممکن ہے کہ اگر ساری نہیں تو اکثر بدیوں کے ساتھ سفر کرتا ہوا وہ اپنے بچپن کے اس مقام تک پہنچ
سکتا ہے جہاں پہلی دفعہ وہ بدی پیدا ہوئی تھی اور اس کے لئے دل میں کشش پیدا ہوئی تھی کیوں کشش پیدا
ہوئی تھی ؟ پس یہ وہ بدی کا محرک ہے جو انسان کے ساتھ ہوتا ہے۔اس کو شیطان کہا جاتا ہے۔انسان کو پتہ
ہے کہ کون سا شیطان تھا کس وقت آیا تھا کس وقت اُس نے اس کے ذہن کے کس حصہ پر قبضہ کر لیا تھا اور
آج تک وہ ساتھ چل رہا ہے اور اسی طرح اس بدی کو زندہ رکھے ہوئے ہے اور اس کے آگے بھاگتا چلا جاتا
ہے اور اسے آگے بڑھاتا اور اُکساتا چلا جاتا ہے۔اسی طرح انسان اگر اپنی نیکیوں کا تجزیہ کرے تو اس کو
معلوم ہوگا کہ بچپن میں کسی زمانہ میں کسی خاص چیز کے ساتھ کسی خاص وجہ سے پیار ہو گیا تھا اور وہ وجہ اس کی
نیکی کا فرشتہ ہے وہ اس کی نیکی کی ہمیشہ حفاظت کرتا ہے اور اس کے قدم آگے بڑھاتا ہے۔بچپن میں تربیتی خلانہ رہنے دیں
پس اگر انسان شعوری طور پر آنکھیں کھول کر ذہن کو روشن کر کے انبیاء کی سیرت اور سنت نبوی کا
مطالعہ کرے اور پھر خود اپنے واقعات پر غور کرے اور اپنے نفس میں ڈوبے ہوئے اس کے اندر سے ایک
نہایت ہی شاندار مربی رونما ہوگا۔اس کی ذات کے اندر سے وہ شخص پیدا ہو گا جو اللہ کے فضل سے تربیت
کے نہایت ہی عمدہ طریقے جاننے والا ہوگا اور خدا کے فضل سے
عملاً ایک اچھی نسل پیدا کرنے کی اہلیت رکھتا
ہوگا۔لیکن بہت سے لوگ بد قسمتی سے ان علمی روحانی اور نفسیاتی سفروں کے قابل نہیں ہوتے گو اس کی
قابلیت تو اللہ تعالیٰ نے سب کو بخشی ہوتی ہے مگر اکثر ایسے ہیں جو اس کی عادت نہیں ڈالتے اور یہ قابلیت ان
کے اندر بیدار نہیں ہو پاتی۔غالبا یہ خلاء بچپن کا پیدا شدہ خلاء ہوتا ہے جو ساری عمر ساتھ چلتا ہے۔پہلے سات
سال یا چھوٹی عمر میں ان کا ذہن دوسری طرف مائل رہا یا سطحی چیزوں کی طرف مائل رہا۔مثلاً آج کل
ٹیلیویژن دیکھنے والے جو بچے ہیں ان کا دماغ اس دُنیا کی بجائے Space ( خلا) میں زیادہ رہتا ہے۔فرضی
ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کرنے والے یا اسی قسم کی دوسری چیزیں جو ٹیلیویژن پر دکھائی جاتی ہیں۔بچے ان

مشعل راه جلد سوم
304
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
میں بسنے لگ گئے ہیں گویا ان چیزوں نے ان کو روزمرہ کے انسانی مسائل سے الگ کر دیا ہے شاذ و نادر ہی
آپ بچوں کا کوئی ایساٹی وی پروگرام دیکھیں گے جس میں انسانی ہمدردی سے تعلق رکھنے والے، انسانی
بُرائیوں سے تعلق رکھنے والے، انسانی خوبیوں سے تعلق رکھنے والے پروگرام اس طرز سے دیئے گئے ہوں
کہ بچے کو بُرائیوں سے نفرت اور خوبیوں سے پیار ہونے لگے۔ماں باپ کی ذمہ داری
سکول کے Syllabus میں بھی اسی قسم کی نہایت ہی خوفناک تبدیلیاں آچکی ہیں اس پہلو سے بھی
دیکھیں تو جماعت کی ذمہ داری بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے اس لئے بڑے باشعور مربیوں کی ضرورت ہے
چونکہ عملاً واقعہ ایسا ہونا فوری طور پر ممکن نظر نہیں آرہا، جب سچائی کی نظر سے دیکھیں تو اکثر دوست بدقسمتی
سے اس سے محروم ہیں ، اس لئے ان لوگوں کی تربیت کے لئے یعنی ہر فرد بشر کی تربیت کے لئے نظام
جماعت کو یہ کام اپنے ہاتھ میں لینا چاہیے۔ان میں باشعور لوگ بھی ہوں گے ہر قسم کی عورتیں بھی ملیں گی۔ہر
قسم کے مرد بھی ملیں گے تو اپنی اپنی تنظیم میں پول Pool بنا ئیں ان کے خیالات اور ان کے تجارب پر کتا بیں
لکھیں لیکن اس میں پیش نظر ماں باپ ہوں اور ماں باپ پیش نظر ہوں خاص عمر کے۔بچوں کی خاطر
اس نقطہ نگاہ سے آپ کوشش کریں۔اور جن ماں باپ تک میری بات ویسے ہی براہ راست پہنچ رہی ہے
ان کو انفرادی طور پر اپنی ذمہ داری کو قبول کرنا چاہیے اور بیدار رہنا چاہیے کیونکہ یہ وہ معاملہ ہے جس
میں تنظیمیں آپ کی مدد کرنے کی کوشش تو ضرور کریں گی لیکن تنظیموں سے نہیں پوچھا جائے گا آپ سے
پوچھا جائے گا۔اس عمر کے بچوں پر جو نقش آپ نے مرتسم کر دیئے اگر وہ جہنم میں لے جانے والے نقش
ہیں تو بچوں سے ہی نہیں آپ سے بھی پوچھا جائے گا اور اگر ایسے نقش مرتسم کر دیئے جو جنت کے رہنے
والوں کے نقوش ہوتے ہیں تو پھر آپ بڑے خوش نصیب لوگ ہیں کیونکہ آپ کی اولاد در اولاد در اولاد کی
نیکیاں بھی آپ کے نام پر ہمیشہ لکھی جائیں گی جو آپ کے درجات کی بلندی کا موجب بنتی چلی جائیں گی۔(ضمیمہ ماہنامہ خالد جنوری 1988 ء وضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ جنوری 1988ء)

آج 10 میں سے 10 باقی