مجلس خدام الاحمدیہ کے چوتھے سالانہ یورپین اجتماع سے اختتامی خطاب
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
305
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ کے چوتھے سالانہ یورپین اجتماع سے اختتامی خطاب
فرمودہ 14 جون 1987ء
اجتماعات کا مقصد خالصہ دینی ہے
یورپ میں اسلام کی غلط مشکل پیش کی گئی۔۔یورپ کی نئی نسلیں یہ عزم لے کر اٹھی ہیں کہ۔۔۔۔ہمیں لازماً سچائی کو دیکھنا ہوگا
اور پرکھنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔اب عیسائیت کا تسلط یورپین ممالک پر بے حد کمزور ہو چکا ہے
ان کی بھاری اکثریت اپنے ماضی سے پوری طرح غیر مطمئن ہو چکی ہے
ان کو عملاً ایک تسکین بخش نظریئے کی نہیں بلکہ ایک تسکین بخش نمونے کی
ضرورت ہے
داعیان الی اللہ کے لئے ایک نصیحت کہ اپنے دعوی کو اپنے اعمال میں جاری کریں
اہل یورپ کو خدا چاہیے۔۔۔۔۔(حقیقی) خدا کو فرضی وجود کے طور پر پیش نہ کریں
دلوں کو جیتیں۔۔۔محبت اور پیار سے۔۔۔۔اپنے لئے نہیں بلکہ اپنے خدا کے لئے
دنیا کو روحانی معجزوں کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسے معجزے جو ان کو طمانیت
قلب عطا کریں
مشعل راه جلد سوم
306
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
307
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-
اللہ تعالیٰ کا بے حد احسان ہے اور جتنا بھی اس کا شکر کیا جائے کم ہے۔کہ اس نے اپنے فضل اور رحم
کے ساتھ ہمیں بڑی کامیابی کے ساتھ ہالینڈ کا یہ پہلا یورپین اجتماع منعقد کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔یعنی
یورپ کے خدام الاحمدیہ کا یورپین اجتماع۔شروع میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے اور اس وجہ سے کہ ہالینڈ کی
جماعت ابھی چھوٹی ہے اور جو خدام یہاں تھے وہ بھی زیادہ تربیت یافتہ نہ تھے۔اس لئے مہمانوں کو کچھ
دقت پیش آئی۔خصوصا ر ہائش کے انتظام میں پہلی رات آنے والے مہمانوں نے بہت تکلیف اٹھائی لیکن
خندہ پیشانی سے اسے برداشت کیا۔اور جہاں تک ممکن ہو سکا اس وقت تمام مقامی خدام نے اور میز بانوں
نے جہاں جہاں بھی جگہ مناسب مل سکی ان کو مہیا کرنے کی کوشش کی لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ
جماعت چھوٹی ہے ابھی اس لئے اس اجتماع میں میزبانوں اور مہمانوں کا فرق بالکل اٹھ گیا تھا۔اور بعض
صورتوں میں تو ہالینڈ کی جماعت مہمان بن گئی تھی اور آنے والے میزبان بنے ہوئے تھے۔مثلا کھانے کے
انتظام میں انگلستان کا جو وفد آیا تھا اس نے بہت ہی محنت کے ساتھ اور بڑی مہارت کے ساتھ مہمانوں کا
کھانا تیار کیا اور انہوں نے جو اپنے مہمانوں پر حسن ظن رکھا۔آنیوالے مہمانوں نے اور مقامی مہمانوں نے
اس حسن ظن کو بھی پورا کر دکھایا۔اگر چہ ان کو بتایا گیا تھا کہ 500 مہمان ہوں گے لیکن حسن ظنی کرتے ہوئے
که 500 مہمان کم از کم 700 کا کھانا کھائیں گے۔انہوں نے 700 کا کھانا تیار کیا۔خدا کے فضل سے
کوئی کھانا ضائع نہیں گیا۔اسلئے میں نہیں کہہ سکتا کہ اگر 800 کا پکاتے تو اس میں کوئی حصہ ضائع ہو جاتا۔اجتماعات کا مقصد
حضور نے فرمایا اجتماعات کا مقصد خالصۂ دینی ہے۔اور اگر چہ کھیلوں وغیرہ کا انتظام بھی کیا جاتا ہے
عام علمی مقابلے بھی ہوتے ہیں لیکن آخری مقصد و منتہا دین ہی ہے۔ان قوموں میں جن میں ہم آکر کچھ
308
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
نئے نئے آباد ہوئے ہیں۔کچھ یہیں سے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ ہمیں سعید روحیں عطا کی ہیں۔ان میں ہمارا دین ابھی بالکل نیا ہے۔ہمارا دین ان معنوں میں نیا ہے۔جن معنوں میں جماعت احمدیہ پیش
کرتی ہے۔یعنی حسن و احسان کا سرچشمہ۔ایک ایسا دین جو کامل حسن رکھتا ہو۔اور کامل طور پر اپنے متبعین کو
حسین بنانے کی طاقت بھی رکھتا ہو۔یہ دین ان لوگوں کیلئے بالکل نیا ہے۔وہ دین جس سے یہ متعارف ہیں
وہ دین کی صدیوں سے بگڑی ہوئی صورت ہے۔جسے بگاڑنے میں بدقسمتی سے خود مسلمانوں نے بڑھ چڑھ
کر حصہ لیا اور کچھ بد قسمتی سے ان کے علماء نے جو مستشرقین کہلاتے تھے، ایک افسوسناک کردار ادا کیا۔انہوں
نے اپنی کتب میں، اپنے لٹریچر میں، اپنے اخبارات میں، ہر قسم کے علمی ذرائع اختیار کرتے ہوئے پہلے ہی
سے ان کو ہمارے دین سے بہت حد تک بدظن کر رکھا تھا۔اور بالکل غلط شکل دین کی بنا کر ان کے سامنے پیش
کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے جب بعد ازاں اس نئے دور میں بعض اسلامی ممالک کی طرف سے یا بعض
اسلامی تحریکات کی طرف سے کچھ اس سے ملتی جلتی حرکتیں ہونی شروع ہوئیں۔جو تصویر ان کے علماء نے ان
کے سامنے پہلے ہی کھینچ رکھی تھی تو انہوں نے کامل طور پر یقین کر لیا کہ جو ہمارے بڑے، ہمارے صاحب علم
کہا کرتے تھے وہ درست بات تھی اور یہ دین ایک جبر کا اور ایک استبداد کا مذہب ہے۔یہ تلوار کے زور سے
دلوں کو جیتنے کا دعویٰ کرتا ہے یہ قوت بازو سے سروں کو ختم کرنے کے لئے پیدا ہو ا ہے اور انسانیت کو تاریک
ماضی کی طرف لوٹانے کے لئے آیا ہے۔یہ دین ظلم جبر اور فساد کی تعلیم دیتا ہے۔غرضیکہ ہر وہ چیز جو اس نئی دنیا
میں ماضی میں پیچھے رہ گئی تھی، وہ جبر واستبداد کی تمام کہا نیاں جو قصوں میں سنا کرتے تھے بدقسمتی سے اس کی
کوئی نہ کوئی عملی صورت آج کی دنیا میں بعض مسلمان ممالک نے ان کے سامنے پیش کی۔چنانچہ ان کا دین
حق کا تصور اتنا بگڑا ہوا ہے اتنا بھیانک ہے بسا اوقات یہ ہمارے دین کے نام سے بھی خوف کھاتے ہیں۔کہ جہاں بھی یہ دین داخل ہونا شروع ہوا اس کے پیچھے فتنہ و فساد ضرور داخل ہوں گے۔یہی وجہ ہے کہ
جماعت احمدیہ کو ان یورپین ممالک میں جہاں ابھی احمدیت پوری طرح صحیح مذہب کو متعارف ہیں کرواسکی ،
وقتیں پیش آتی ہیں۔آسٹریا میں مشکلات
جب آسٹریا میں ہم نے مشن قائم کرنے کی کوشش کی تو تقریبا ڈیڑھ دو سال حکومت کو یہ اطمینان کرنے
میں لگے کہ ہم اس قسم کے لوگ نہیں ہیں جو خنجر کے ساتھ اور تلوار کے ساتھ اور توپ و تفنگ کے ساتھ دلوں کو
مشعل راه جلد سوم
309
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
جیتنے کا دعویٰ کرنے والے لوگ ہیں۔اس قسم کے لوگ نہیں ہیں جو معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیل کر اپنے
مقاصد حاصل کرنے کا دعوی کرتے ہیں، Terrorism کی تعلیم دیتے ہیں۔چنانچہ بڑی لمبی تحقیق انہوں
نے کی جہاں جہاں احمدیت پہلے سے پوری طرح جاگزیں ہو چکی تھی۔اپنی جگہیں بنا چکی تھی۔اُن ممالک
سے انہوں نے رابطے کئے اور آخر یہ تسلیم کیا کہ اگر احمدیت کو وہاں رجسٹر ہونے کی اجازت دی جائے تو اُن
کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔پس جماعت احمدیہ جس دین کو پیش کرنا چاہتی ہے وہ قدیم ترین بھی ہے اور جدید
ترین بھی۔قدیم ترین اس لئے کہ وہ دین حضرت اقدس محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دین ہے وہ حسین چہرہ ہمارے
دین کا جو لوگوں
کو فریفتہ کر لیتا ہے۔جو دشمنوں کو بھی عاشق بنانے کی طاقت رکھتا ہے۔جو انسانی طاقتوں کو رفتہ
رفتہ اس طرح جلا بخشتا چلا جاتا ہے۔کہ انسان خواہ دنیا کے لحاظ سے کتنا ہی اعلیٰ اخلاقی مقام پر بھی فائز ہو
دین کی برکت سے اُسے نئی رفعتیں عطا ہوتی ہیں۔یہ وہ دعوی ہے جو لے کر ہم ان ممالک میں آئے ہیں۔اور
اس دعوی کو اپنے اعمال سے سچا ثابت کرنا ہمارا کام ہے۔یورپین قوموں کی ذہانت
اگر ہم یہ دعوی زبانی پیش کرتے رہے۔تو یہ خیال مت کریں کہ یہ تو میں اس زبانی دعوی سے دھو کہ
کھا جائیں گی۔یہ بڑے ذہین لوگ ہیں۔دنیا کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔لمبی علمی جستجو کے ذریعہ مشاہداتی دنیا
میں اپنے نظریات کو بار بار پر کھنے کے بعد ان میں خدا تعالیٰ نے اس فطری ملکہ کو بہت جلا بخش دی ہے جو
انسان کو عطا ہوتی ہے۔لیکن بعض لوگ اسے بار بار استعمال کر کے اور اس میں مزید بہتری کے نقوش پیدا
کرتے ہوئے اسے ایک بلند مقام تک پہنچا دیتے ہیں اور وہ فطری ملکہ ہے کسی دعویدار کے دعوئی کو پرکھنا۔کسی دعویدار کے دعوی کی پہچان کرنا۔قوموں میں لمبے تجربہ کی وجہ سے یہ ملکہ خود چمک اٹھتا ہے۔یہ قو میں
لمبے عرصہ سے تاجر قوموں کے طور پر دنیا کے سامنے ظاہر ہوئیں۔اور تجارت کی قوت کے ساتھ انہوں نے
تمام دنیا میں نفوذ حاصل کیا اور عروج حاصل کیا۔اس لئے ان کے اندر پہچان کا ملکہ خاص ترقی پاچکا ہے۔ہر
ہے
چیز کو پرکھ کر جان کر یہ معلوم کرنے کے عادی ہو چکے ہیں کہ دعوی سچا بھی ہے کہ نہیں۔اور یہ چیز مفید بھی -
کہ نہیں۔پس ان کے سامنے بھی اپنے دین کو پیش کرنا یعنی اس دین کو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حسین
دلکش مذہب تھا۔دو طرح سے ہمارے لئے بہت ہی مشکل امر ہے۔اول یہ کہ ہمارے دین کی پہلی
مشعل راه جلد سوم
310
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
تصویر جوان ذہنوں پر قائم ہے وہ بہت ہی بگڑی ہوئی ہے۔ان نقوش کو پہلے ہمیں مٹانا ہوگا۔نئی نسلیں سچائی کی تلاش میں ہیں
دوسرے محض دعوئی اور دلائل سے یہ آپ کی بات نہیں مانیں گے۔دعویٰ اور دلائل کے ذریعہ تو
عیسائیت نے بھی بہت لمبا عرصہ ان کے دل و دماغ پر حکومت کی ہے۔اور آج کی نئی نسلیں ان کے طلسم سے
باہر آ رہی ہیں آج کی نئی نسلوں پر وہ جادوٹوٹ چکا ہے۔اور وہ یہ عزم لے کر اٹھی ہیں۔کہ ہم کسی نظریے
اور کسی دعوی کو نظریات کی بناء پر قبول نہیں کریں گی۔بلکہ ہمیں لازماً سچائی کو دیکھنا ہوگا اور پرکھنا ہوگا۔اور
جب تک سچائی کو ہم مشہودات کی دنیا میں اپنے سامنے دیکھ نہ لیں اور محسوس نہ کر لیں اس وقت تک ہم اس
کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔الفاظ میں تو یہ اعلان نہیں لیکن عملاً آج کا نئے دور کا یورپین نو جوان یہی
اعلان کر رہا ہے۔گزشتہ تمام نظریات اور تہذیبی تقاضوں اور تمدنی اقدار کے خلاف وہ علم بغاوت بلند کر
چکا ہے۔دین کے زبانی دعوے کافی نہیں
ان کے سامنے جب آپ اپنا دین پیش کریں گے تو محض زبانی دعوؤں پر ہرگز اسے تسلیم نہیں کریں گے
اگر زبانی دعوؤں سے ہی کسی مذہب کو قبول کرنا ہوتا تو عیسائیت کے قبضہ سے نکل کر یہ باہر کی طرف سفر کیوں
شروع کرتے۔جب میں کہتا ہوں کہ عیسائیت کے قبضہ سے نکل کر ، تو ممکن ہے کہ بہت سے یورپین عیسائی
اس بات پر بُرا منائیں اور وہ یہ سمجھیں کہ یہ بات درست نہیں۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ یورپ میں جہاں
جہاں بھی میں نے سفر کیا اور جہاں جہاں بھی پریس کو انٹرویوز دیئے اور اصحاب علم و دانش سے ملاقاتیں
کیں۔وہاں ان سب مذکرات کے بعد گفت و شنید کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ وہ لوگ جو سچائی کے
ساتھ اپنے معاشرے کا مطالعہ کر رہے ہیں، وہ سب اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ اب عیسائیت کا تسلط
یورپین ممالک پر بے حد کمزور ہو چکا ہے اور وہ لوگ جو نظریات کے لحاظ سے عیسائی ہیں بھی۔بہت
تھوڑے سے ان میں سے ہیں جو فی الحقیقت کامل یقین کے ساتھ عیسائیت کے متبع ہیں اس پر پورا ایمان
رکھتے ہیں۔اور اس ایمان کو اپنے عمل میں ڈھال رہے ہیں۔
مشعل راه جلد سوم
311
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
یورپین معاشرے کے دُکھ
روز بروز جونئی زندگی کی دلچسپیوں اور مشاغل کی طرف توجہ پیدا ہورہی ہے۔نئے نئے ناچ گانوں کی
قسمیں، نئی لذت یابی کے سامان، پھر تمدن اور اقدار کے خلاف بغاوت، اپنی روایات کے خلاف بغاوت ،
اپنے لباس کی طرز میں بغاوت، اپنے ہر رجحان میں ایک باغیانہ طرز کو اختیار کرنا، اپنے سر کے بالوں کے
حلئے بگاڑ دینے ، اچھے بھلے لباس کو تار تار کر کے اس طرح پہننا کہ گویا پھٹا ہو الباس ہی ان کی نمایاں شان
کے مطابق ہے اور اچھا لباس ان کی شان گرانے والا ہو گا۔بظاہر یہ چھوٹی چھوٹی باتیں پاگل پن کی باتیں نظر
آتی ہیں لیکن فی الحقیقت ان کے نیچے ان کے اندر ایک بہت گہر انا سور ہے جو رس رہا ہے۔ایک بہت بڑا دکھ
ہے ان کے اندر، ایک بہت بڑا دکھ ہے جس کی علامتوں کے طور پر ان سے یہ حرکتیں سرزد ہورہی ہیں۔ان
کی بھاری اکثریت آج اپنے ماضی سے پوری طرح غیر مطمئن ہو چکی ہے۔اپنے ماضی پر انہیں کوئی
اعتماد نہیں۔اور کوئی یقین نہیں رہا۔اور ایک بھیانک مستقبل ہے جو غیر یقینی مستقبل کی آنکھوں میں آنکھیں
ڈال کر اس طرح گھورتا ہے جس طرح کوئی بلا کسی پر جھپٹنے کے لئے اس کو گھور رہی ہوتی ہے۔خوفناک ہتھیار
اور ایسے خوفناک ہتھیار جو اگر تمام کے تمام اس دنیا میں استعمال ہوں تو دنیا کی بھاری اکثریت کو کلیۂ صفحہ ہستی
سے مٹا ڈالیں۔بڑے بڑے ممالک کو رہائش کے قابل نہ رہنے دہیں۔صدیوں وہاں ویرانیاں بسیں اور
آبادیوں کا کوئی سوال باقی نہ رہے۔ایسے خطرناک ہتھیار یہ خود ایجاد کر چکے ہیں۔اور جانتے ہیں کہ ہماری
سیاسی لیڈرشپ اخلاقی قدروں کے لحاظ سے اتنی مضبوط نہیں ہے کہ ان ہتھیاروں کے معاملے میں ان پر
اعتماد کیا جا سکے۔وہ جانتے ہیں کہ کسی وقت بھی کوئی غیر ذمہ دار لیڈر ایسی حرکت کر سکتا ہے۔کہ اس کے نتیجہ
میں ان ہولناک ایٹمی ہتھیاروں کی لڑائی شروع ہو جائے۔پس یہ دو بلاؤں کے درمیان پس رہے ہیں ایک ماضی سے بے اطمینانی اپنی ہر روایت سے بے
اطمینانی اور ایک مستقبل پر عدم اعتماد اور یہ یقین کہ ہماری کوئی منزل نہیں اور ہمارا کوئی رخ نہیں۔ان دونوں
مصیبتوں کے درمیان گھر کر ان کی فطرت نے ایک بغاوت کی ہے۔اس بغاوت کا اظہار اس نئی طرز کے
ناچ گانے ، نئی طرز کے لباس نئی طرز کے انداز میں ہو رہا ہے جس کی ہر ہر ادا ماضی سے بغاوت کا اعلان کر
رہی ہے اور مستقبل پر بے اطمینانی کا اظہار کر رہی ہے۔
مشعل راه جلد سوم
312
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
یورپ میں انقلاب لانے کا دعویٰ
وہ یہ صورت حال ہے۔چند گنتی کے احمدی یہ دعویٰ لے کر اٹھے ہیں کہ ہم ان قوموں کو اطمینان بخشیں
گے۔ہم ان کے لئے دائمی سکینت لے کر آئیں گے۔ہم ان کی طمانیت کے سامان لے کر آئے ہیں اور وہ
سارے خلاء جوان کی فطرت میں پیدا ہو کر ان کے سینوں کو ویرانے بنارہے ہیں ان سب خلاؤں کو نہایت ہی
حسین دلکش بہاروں سے ہم نے بھرنا ہے۔یہ دعویٰ لے کر جماعت احمدیہ کے چند نو جوان، چند بوڑھے
چند عورتیں ، چند بچے ان ملکوں میں ایک نیا روحانی انقلاب پیدا کرنے میں کوشاں ہیں لیکن جیسا کہ
میں نے آپ کو بیان کیا ہے۔محض یہ دعوی کسی کام نہیں آئے گا۔کیونکہ دعوؤں سے یہ لوگ تھک چکے ہیں۔بیزار ہو چکے ہیں۔ان کو عملاً ایک تسکین بخش نظریئے کی نہیں بلکہ ایک تسکین بخش نمونے کی ضرورت
ہے اس لئے ہر وہ احمدی جو داعی الی اللہ ہونے کا دعویٰ کرتا اور کوشش کرتا ہے کہ نظریات کی دنیا میں ان
کو مطمئن کرائے کہ ہمارا دین بہتر ہے۔ان کا مذہب ہمارے مذہب کے مقابلہ میں ان کے لئے کم نفع بخش
ہے۔بسا اوقات ایسا احمدی سالہا سال تک کوشش کرتا چلا جاتا ہے۔اور اس کو کوئی پھل نہیں ملتا۔کوئی شخص
بھی اس کے مضبوط دلائل کے سننے کے نتیجہ میں ان سے مطمئن ہو کر احمدیت قبول نہیں کرتا۔اور پھر یہ داعی
الی اللہ مجھے شکوہ کے خط لکھتا ہے۔شکوہ کے نہیں تو شکایت کے کہہ لیں۔کہ ہم کیا کریں؟ ہم پوری کوشش
کرتے ہیں دلائل سے اپنے مد مقابل کو ہر پہلو سے شکست دے دیتے ہیں۔لیکن وہ ہمارے دین کو قبول
کرنے کے لئے آمادہ نہیں ہوتا۔اس کا کیا حل ہے؟
اپنے دعوئی کے سامنے اپنے عمل کا سرخم کریں
میں انہیں آج یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے دعوئی کے سامنے اپنے عمل کا سر تو خم کریں۔اپنے دعویٰ کو اپنے
اعمال میں تو جاری کریں۔خود ان دعاوی کے نتیجہ میں اپنے دل کیلئے تو تسکین کا سامان پیدا کریں نفس مطمئنہ
بنیں۔وہ نفس جو محض نظریوں پر اطمینان نہیں پاتا بلکہ نظریوں کو اپنے اعمال میں ڈھال کر ان کی صداقت کو
پر کچھ کر عملاً ایک جنت کی زندگی بسر کرنا شروع کر دیتا ہے۔یہ تبدیلی اگر آپ اپنے اندر پیدا کرلیں تو پھر آپ
کے دعاوی میں ایک غیر معمولی طاقت پیدا ہو جائے گی۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ ان کو خدا چاہیے۔لیکن اس
راہ میں ان کے لئے مشکل یہ ہے کہ جس خدا کے تصور سے جس خدا پر ایمان لا کر انہوں نے زندگی کا سفر
313
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
شروع کیا تھا وہ خدا ایک فرسودہ خیالی خدا بن چکا ہے۔ایک کہانی بن گئی ہے۔عملاً وہ یہ سمجھتے ہیں کہ خدا ان
کے لئے کچھ نہیں کر سکا۔اس لئے آپ جب خدا کا تصور لے کر ان کے پاس آتے ہیں۔تو خواہ یہ الفاظ
میں آپ سے کہیں یا نہ کہیں۔لیکن ان کا رد عمل یہ ہوتا ہے کہ ہاں ہم نے دیکھے ہیں خداؤں والے۔پہلے بھی
سالہا سال صدیوں تک خدا والوں نے ہم پر حکومتیں کی ہیں اور خدا کے نام پر ہمیں ہزار قسم کے دھوکوں میں
مبتلا رکھا ہے۔آج اس خدا پر ایمان لانے کے نتیجہ میں یا ان خداؤں کی پیروی کے نتیجہ میں ہم اس حال
کو پہنچے
ہیں کہ دنیا کی تمام ترقیات کے باوجود ہما را قلب ، قلب مطمئنہ نہ بن سکا۔ہمارے دل کو سکون حاصل نہ ہو
سکا۔اس لئے تم کس خدا کی بات کرنے آئے ہو۔کون سا خد ا لے کر ہمارے پاس آئے ہو۔یہ وہ چیلینج ہے جو
آپ کے سامنے مد مقابل بن کر کھڑا ہے اور بظاہر ہماری طاقت کے مقابل پر اس چیلنج کی طاقت بہت بڑی
ہے اور بہت وسیع ہے اور بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ چیلینج ہمارے سارے رستے روک کر کھڑا ہے۔اہل یورپ
کا چیلنج
اس لئے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم کس طرح اس چیلنج کو کامیابی کے ساتھ قبول کریں؟ اور اس پر
غالب آئیں۔اس کا یہی جواب ہے جو میں پہلے بھی دے رہا ہوں۔اب پھر اس پر مزید زور دینا چاہتا ہوں
اگر آپ اس دعوئی میں بچے ہیں کہ اس کائنات کا رحمان و رحیم رب مالک خدا وہی خدا ہے جسے آپ اس
دنیا میں متعارف کروانا چاہتے ہیں تو پھر اس (حقیقی) خدا کو ایک فرضی وجود کے طور پر پیش نہ کریں۔بلکہ ایک ایسے وجود کے طور پر پیش کریں جو آپ کی ذات میں اتر آیا ہو۔جب تک آپ خدا والے بن کر نہیں
دکھاتے اس وقت تک آپ کی بات پر کوئی اعتماد نہیں کرے گا۔اور خدا والے بننے کے لئے عملاً خدا کی صفات
کو اپنی ذات میں جاری کرنا پڑتا ہے۔یہ تو ممکن نہیں کہ کسی انسان سے بدبو کے بھبھا کے اٹھ رہے ہوں اور
دعوئی یہ کرے کہ میں عطر بنا تا ہوں اور عطر کی دکان سے باہر آرہا ہوں۔اگر کوئی عطر بنانے کا دعویدار ہے تو کم
از کم اس کے کپڑوں سے اس کی لمس سے خوشبو تو اٹھے۔یہ کیسے ممکن ہے کہ دعوئی تو عطر بنانے کا ہو اور منہ کالا
اور کپڑے گندے اور بدن سے سخت بد بو اٹھ رہی ہو۔اس لئے کوئی اس دعویدار کے دعوی کو قبول نہیں کرے
گا۔خدا تعالیٰ تو تمام خوشبوؤں کا منبع ہے۔خدا تو ہر نور کا سر چشمہ ہے۔اگر خدا سے تعلق کا دعویٰ رکھنے والے
لوگ واقعی اپنے دعوئی میں بچے ہوں تو ان کے جسم میں نور کے نشان ظاہر ہونے چاہئیں اور یہی وہ دعوی ہے
جو قرآن کریم کرتا ہے۔فرماتا ہے نُورُ هُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمُ کہ جب مومن یہ دعویٰ کرتا ہے کہ میں خدا
314
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کے ساتھ تعلق جوڑ چکا ہوں۔تو وہ دعویٰ ایک فرضی کہانی نہیں رہتی بلکہ عملاً اس کا نور آگے آگے دوڑتا ہے اور
دنیا دیکھتی ہے کہ یہ نور کے ساتھ چل رہا ہے۔ان کے اندر ایک غیر معمولی تزکیہ کی قوت پیدا ہو جاتی ہے ان
کی باتوں میں ایک غیر معمولی طاقت بخشی جاتی ہے۔اور ایک وزن پیدا ہو جاتا ہے۔ان میں اور ان کے غیر
میں ایک فرق دکھائی دینے لگتا ہے۔دنیا والے جب ان پر نظر ڈالتے ہیں تو جانتے ہیں کہ اس دنیا میں ہوتے
ہوئے بھی یہ کسی اور دنیا کے لوگ ہیں۔ان کی ہر ادا مختلف اور نرالی دکھائی دینے لگتی ہے۔وہ جانتے ہیں کہ ان
کی ہر بات خلوص سے لبریز ہے۔ان کی ہر ادا کچی ہے۔یہ خالص ہمدردی بنی نوع انسان کی رکھتے ہیں اور
محض اپنی انا کے لئے نہیں اپنے نظریے کے غلبہ کے لئے نہیں بلکہ ہمیں ہلاکتوں سے بچانے کے لئے یہ
پیغام دے رہے ہیں۔اس عملی تبدیلی کے ساتھ اگر آپ ان کو خدا کی طرف بلائیں گے کہ آپ کے اندر خدائی صفات جلوے
دکھانے لگی ہیں۔خدا کے رنگ آپ پکڑ گئے ہیں۔تو پھر آپ دیکھیں کہ آپ کی دعوت میں کتنی غیر معمولی
طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔ہزار باتوں کی بجائے تقویٰ سے قوت پانے والا بعض اوقات ایک فقرہ ہی وہ رنگ
دکھاتا ہے۔جو ہزار باتیں نہیں دکھا سکتیں۔اس لئے سب سے زیادہ زور اس بات پر دیں کہ جس کے
آپ نمائندہ ہیں اس کی نمائندگی کا حق ادا کرنے کی کوشش کریں۔اس دنیا میں رہتے ہوئے بھی عالم
بقاء کے لوگ بنے کی کوشش کریں۔جو دنیا سے ہر طرح کا تعلق رکھتے ہوئے بھی دنیا سے بے نیاز
ہیں۔مؤمن کے دنیا سے تعلق کی مثال
مولانا روم کی اس مثال کو پیش نظر رکھیں جس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ پانی اور کشتی کا ایک ایسا اٹوٹ
تعلق ہے کہ اگر کشتی کو پانی سے الگ
رکھ دیا جائے تو کشتی کا وجود ہی ختم ہو جا تا ہے۔اُسے کشتی کہنا ہی بے معنی
بات بن جاتی ہے۔لیکن کشتی تبھی دنیا کو فرق ہونے سے بچا سکتی ہے۔اور انسانوں کو غرق ہونے سے بچا سکتی
ہے۔اگر وہ پانی کے اوپر رہے۔اگر پانی کشتی کے اوپر آجائے تو کشتی غرقابی سے بچانے کی بجائے غرقاب
کرنے والا ایک ذریعہ بن جاتی ہے۔اسی طرح مؤمن کا دنیا سے تعلق ہے۔اس دنیا میں جب تک وہ زندگی
بسر کرتا ہے تو ناممکن ہے کہ اس دنیا کے معاملات سے الگ رہے۔لیکن دنیا پر فائق رہ کر دنیا پر غالب رہ کر دنیا
کی سطح کے اوپر حکومت کرتا ہے۔دنیا سے مغلوب ہو کر نہیں پس آپ بھی دنیا میں اس طرح رہیں کہ ہر طرح
315
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
کا تعلق جوڑنے کے باوجود اس سے مرعوب ہو کر نہ رہیں۔اس پر غالب ہوکر رہیں۔ہمیشہ یہ احساس اپنے
ذہن میں غالب رکھیں کہ آپ خدا کے نمائندہ ہیں۔اور جس طرح خدا ہر فیض کا سرچشمہ ہے آپ سے بھی
فیض دنیا تک پہنچے۔ہمیشہ یہ کوشش کرتے رہیں کہ آپ کسی نہ کسی رنگ میں کسی انسان کے لئے بھلائی کا
موجب بن جائیں۔خدمت کے موقعوں کی تلاش میں رہیں۔حسن خلق کے ذریعہ بھی یہ خدمت ہوسکتی ہے
مسکراہٹوں اور پیار کے ذریعہ بھی یہ خدمت ہو سکتی ہے۔مصیبت زدہ کو مصیبت سے نکالنے کی کوشش کے
ذریعہ، بیمار پرسی کرنے کے ذریعہ، خدا سے غافل لوگوں کو خدا کی طرف متوجہ کر کے دعاؤں سے آشنا کر کے
بھی یہ خدمت ہو سکتی ہے غرضیکہ ایسے بن جائیں کہ ہمیشہ ذہن خدمت کی راہیں تلاش کرتا رہے ہمیشہ ذہن
یہ سوچتا ہے کہ میں کس طرح فیض رساں وجود بنوں۔اور میری ذات سے ان لوگوں کوضرور کچھ نہ کچھ فائدہ
پہنچے۔یہی وہ راز ہے جس کو نہ سمجھنے کے نتیجہ میں بعض دفعہ لوگ احادیث کو پڑھتے بھی ہیں لیکن ان کے اندر مخفی
خزانوں سے ناواقف رہتے ہیں۔خدا کا ذکر کرنے والوں کے واقعات
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ تمثیل کے طور پر خدا کا ذکر کرنے والوں کے بعض واقعات
بیان فرمائے۔ایک دفعہ نہیں بلکہ بار بار آپ نے ایسے واقعات بیان فرمائے جن میں سے ایک بات میں
آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ خدا کے فرشتے دنیا کے حالات کے متعلق جو کچھ دنیا میں گزر
رہا ہے ریکارڈ رکھتے ہیں۔اور یہ ریکارڈ ملاء اعلیٰ میں خدا کے حضور پیش کیا جاتا ہے ایسے ہی ایک مامور فر شتے
نے خدا سے عرض کیا کہ اے خدا ! فلاں وقت فلاں جگہ کچھ لوگ خالصہ اس لئے اکٹھے ہوئے تھے کہ تیرا ذکر
کریں۔اور جب تک میں ان کی نگرانی کرتارہاوہ تیرے ہی ذکر میں اور تیری ہی محبت کی باتوں میں مشغول
رہے یہ بات جب اس نے پیش کی تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے ان کے سارے گناہ بخش دیئے۔اور
میں انہیں مغفرت کی خوشخبری دیتا ہوں۔اور جنت کی خوشخبری دیتا ہوں۔اس پر اس پیش کرنے والے فرشتے
نے عرض کیا کہ اے خدا! اس مجلس میں کچھ ایسے لوگ بھی شامل ہو گئے تھے جو مسافر تھے ایک مجلس دیکھ کر
وہاں رک گئے۔اور ستانے کے لئے ٹھہر گئے ان کا مقصد ذکر الہی نہیں تھا کیا وہ بھی اس خوشخبری میں شامل
ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہاں وہ بھی کیونکہ وہ لوگ جو میرا ذکر کرتے ہیں ان کے پاس آنے والے بھی ان کی
برکتیں پا جاتے ہیں۔ان کے قریب بیٹھنے والے بھی برکتوں سے محروم نہیں رہتے۔اس کے نتیجہ میں اکثر لوگ
316
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جب اس حدیث کو سنتے ہیں۔تو یہ خیال کر لیتے ہیں کہ نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے لیکن اس
حدیث میں جو پیغام مخفی ہے اس پیغام کو نہیں سمجھ سکتے۔پیغام یہ ہے کہ اگر تم واقعی اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والے
ہواور واقعتا اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو ہمیشہ تمہارا فیض تمہارے ساتھیوں کو پہنچتا رہنا چاہیے۔دنیا کی بھلائی خیر امت ہونے کی بنیاد ہے
یہ قانون طبعی ہے یہ ہو نہیں سکتا کہ خدا کا ذکر کرنے والا ہو اور اس کے ساتھی اس سے محروم رہ جائیں
یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم نے فرمایا اے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والو! تم کوبہترین اُمت
ہو جو کبھی بنی نوع انسان کے لئے نکالی گئی تھی۔لیکن اخرجت للناس اس لئے بہترین امت ہو کہ تم بنی
نوع انسان
کو خیر پہنچانے کی خاطر پیدا کی گئی ہو۔اس لئے کہ تمہاری خیر اور تمہاری بھلائی تم تک نہیں ٹھہرتی
بلکہ بنی نوع انسان تک آگے پھیلتی چلی جاتی ہے پس اگر تم دنیا کی بھلائی کے کام چھوڑ دو گے تو خیر امۃ نہیں
رہوگے اور خیر امۃ ہو تو اس لئے نہیں کہ تم نے ایک رسول کو قبول کر لیا۔بلکہ اس لئے کہ اس رسول کے فیض
کے نتیجہ میں تم تمام بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچانے والے بن گئے پس اگر آج یورپ میں بسنے والا احمدی اس
بنیادی تعریف پر پورا اترتا ہے۔اس قرآن کی آیت کے موضوع کو پیش نظر رکھتا ہے۔اس حدیث کے مفہوم
کو پیش نظر رکھتا ہے جو میں نے ابھی آپ کو سنائی تو یہ ممکن ہی نہیں کہ افاضہ خیر کے بغیر زندہ رہ سکے۔یہ ممکن
ہی نہیں ہے۔کہ وہ لوگوں کی بھلائی کے تصور میں زندگی گزارے بغیر اطمینان پاسکے اس لئے آپ کا مقصدِ
اعلیٰ جو قرآن کریم نے بیان فرمایا۔آپ کی زندگی کا قبلہ وکعبہ جو خدا نے مقرر فرمایا۔وہ یہی ہے کہ آپ بنی
نوع انسان کی بھلائی کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں خواہ وہ آپ کی مانیں یا نہ مانیں خواہ وہ آپ سے حسنِ
سلوک کریں یا نہ کریں آپ ان کی بھلائی کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں ایسا کریں تو کافروں پر بھی خدا
کی رحمت کی بارشیں برستی ہیں۔اس کو گالیاں دینے والے بھی اس کے قانون قدرت سے فیض پا رہے ہیں
ان کی فصلیں بھی پھل لگاتی ہیں۔ان
کی محنتیں بھی میٹھے ثمرات پیدا کرتی ہیں۔اور خدا تعالیٰ کی رحمت کوئی
تفریق نہیں کرتی کہ کون لوگ دہر یہ ہیں۔اور کون غیر دہر یہ جہاں تک اس کی عام رحمت کا تعلق ہے وہ سب
کے لئے یکساں جاری ہے سب کے لئے فیض رساں ہے۔پس یہ وہ ادنی تعریف ہے مومن کی جو مومن کی
ذات میں جاری ہونی ضروری ہے کہ اس کے بغیر مومن کی آواز میں قوت پیدا نہیں ہوتی۔