مجلس خدام الاحمدیہ کے چوتھے سالانہ یورپین اجتماع سے اختتامی خطاب

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

مشعل راه جلد سوم
دلوں کو جیتنے کا طریقہ
"
317
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
پس آپ اپنے گردو پیش کو اگر جیتنا چاہتے ہیں گو اپنے فیض کے ذریعہ جیتیں ، اپنی محبت کے ذریعہ جیتیں
اپنے پیار کے ذریعہ جیتیں اور اپنے لئے نہیں بلکہ اپنے خدا کے لئے جیتیں تا کہ آپ کی طمانیت ان کے وجود
میں اس طرح منتقل ہو جیسے Radiation ایک وجود سے دوسرے وجود میں منتقل ہوتی ہے۔تا کہ وہ بھی
آپ کے رنگ ڈھنگ سیکھ کر خدا والے بنیں۔اور بنی نوع انسان کے لئے فیض رساں وجود بنتے چلے
جائیں۔یہ کوشش بھی کامیاب ہو سکتی ہے اگر دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے اس سے آپ
مدد مانگتے رہیں اس سے پاک تبدیلیوں کے متمنی رہیں اس کی صفات سے محبت کرنے لگیں۔اس کی صفات
سے محبت کے نتیجہ میں اس کی صفات کو اپنے اندر جاری کرنے کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں اگر آپ ایسا
کریں گے اور دعاؤں کے ذریعہ مدد حاصل کریں گے تو یقیناً آپ ان علاقوں کی قسمت بدلنے والے بن
جائیں گے وہ بھیا نک خلا جوان کے سینوں میں پیدا ہو چکے ہیں وہ بیقراریاں اور بے چینیاں جو ان کے
وجود پر قابض ہو چکی ہیں۔ان کا علاج آپ کے پاس ہے۔لیکن یہ علاج ان تک پہنچا ئیں تو سہی۔اس علاج کی افادیت ان پر ثابت کریں محض نظریاتی لڑائیوں
سے یا محض یہ ثابت کرنے سے کہ قرآن یہ کہتا ہے اور بائیبل وہ کہتی ہے۔اور ان دونوں کے موازنہ کرنے
سے یہ بات درست نکلتی ہے اور وہ بات غلط نکلتی ہے۔آپ
کوئی عملی فتح ان قوموں پر حاصل نہیں کر سکتے آج
بھاری اکثریت ان میں سے وہ ہے جو ان کتب پر کسی قسم کا کوئی ایمان نہیں رکھتی۔اس لئے ان کے لئے یہ
سب فرضی باتیں اور ڈھکوسلے ہیں۔حقیقی خدا کی پیاس
یہاں عملاً ایک ایسے خدا پر یقین کرنے اور ایمان لانے کے لئے یہ آج بھی آمادہ ہیں، جو عملی زندگی
میں انسانوں میں اتر کر ان میں جلوے دکھا سکتا ہو۔اور اپنے سے تعلق جوڑنے والوں کے لئے کرشمے دکھا
سکتا ہو۔کرشموں سے مراد وہ کرشمے نہیں جو فرضی معجزے ہیں ، تماشے ہیں مردوں کو زندہ کر دیا یا کوڑھیوں کو
اچھا کر دیا اس سے بہت زیادہ وسیع پیمانے پر آج دنیا کے وہ لوگ جو خدا پر یقین نہیں رکھتے بنی نوع انسان کو
فائدے پہنچارہے ہیں۔قبروں تک پہنچے ہوئے لوگوں کو وہ زندگی بخش رہے ہیں۔لاعلاج مریضوں کو شفا

مشعل راه جلد سوم
318
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
بخش رہے ہیں۔حیرت انگیز سرجری کے کارنامے دکھا رہے ہیں۔طمانیت قلب کا معجزہ
دنیا کو روحانی معجزوں کی ضرورت ہے جو ان کی روح کی کایا پلٹ دے۔ایسے معجزوں کی
ضرورت ہے۔جو ان کو طمانیت قلب عطا کریں۔ان کو یقین سے بھر دیں ایسے معجزے انسانوں کے اندر
پاک تبدیلی کے بغیر دنیا کو نہیں دکھائے جا سکتے۔اگر آپ ایسا بن جائیں گے تو آپ کے کلام میں برکت رکھی
جائے گی۔آپ کی دعاؤں کو قبولیت کا نشان عطا ہو گا۔آپ جتنی زیادہ ہمدردی سے ان لوگوں کے لئے
دعا کریں گے۔اتنا ہی زیادہ قبولیت دعا کے نشان خدا تعالیٰ ان کو دکھائے گا۔اور ان کے دلوں کو اطمینان بخشے
گا کہ ہاں یہ دعا کے نتیجہ میں ایسا ہوا تھا۔پس پاک اعمال کے ساتھ جب دعا ئیں اپنے جلوے دکھاتی ہیں
تو ایسا ہی منظر پیدا ہوتا ہے جس طرح ایک زرخیز زمین پر آسمان سے بارش نازل ہونے لگتی ہے۔اور ہری
بھری کھیتیاں اس زرخیز زمین سے پیدا ہونے لگیں جو اپنے پاک انجام تک پہنچیں جس سے بہت ہی مفید اور
دنیا کے لئے لذت بخش پھل پیدا ہوں۔وقت کی شدید ضرورت
یہ نقشہ ہے جو قرآن کریم مختلف رنگ میں مذہب کی افادیت کا پیش کرتا ہے۔عملاً خدا کرے کہ ہم
لوگ ان باتوں
کو محض نظریات کی دنیا میں نہیں بلکہ عمل کی دنیا میں ڈھال کر ان کے سامنے پیش کر سکیں۔اس
کی بڑی شدید ضرورت ہے اور وقت تیزی سے ہمارے آگے بھاگ رہا ہے۔بہت سے احمدی ہیں جو مایوس
ہورہے ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ معاشرہ بہت زیادہ غالب ہے۔ہم اس کے حالات کو بدل نہیں سکتے۔اور
مایوسی کے نتیجہ میں وہ خود آہستہ آہستہ تبدیل ہونے لگے ہیں۔اور یہ حقیقت ہے کہ آپ سب اس خطرے کے
مقام پر کھڑے ہیں اور اگر آپ نے ان کو تبدیل نہ کیا تو یہ ضرور آپ کو تبدیل کر دیں گے یہ زندگی وموت اور
زندگی کے درمیان ایک جدو جہد ہے جس میں کامیابی کے نتیجہ میں زندگی حاصل ہوتی ہے اور نا کامیابی کے
نتیجہ میں موت ہے۔کوئی درمیانی راہ نہیں کوئی جمود نہیں ہے۔اس لئے آپ کو لازماً ان پر غالب آتا ہے۔یعنی
صفات حسنہ کے ذریعہ محبت کے ذریعہ اعلی پیغام کے ذریعہ پاک تبدیلیوں کے ذریعہ ان کو طمانیت عطا کریں
ور نہ یہ آپ کی طمانیت چھین لیں گے۔آپ کو دنیادار بنادیں گے۔آپ کو اپنے پیچھے لگالیں گے۔آپ نہیں تو

319
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
آپ کی اولادیں آپ کی آنکھوں کے سامنے اپنے دین سے دور ہٹنی شروع ہو جائیں گی اس لئے اگر ان کی
بھلائی کا خیال نہیں تو اپنی بھلائی کا خیال کریں۔یہ ایک ایسا قانون ہے جو نہیں بدل سکتا۔اگر آج آپ نے
اس کو پوری طرح آنکھیں کھول کر نہیں دیکھا تو کل محسوس کریں گے یا آپ تبدیل کرنے والے ہیں یا تبدیل
ہونے والے ہیں۔درمیان کی کوئی اور صورت نہیں۔دعوت الی اللہ کو سنجیدگی سے اختیار کریں
اس لئے لازماً دعوت الی اللہ کو بڑی سنجیدگی سے اختیار کریں۔اور پاک اعمال اور دعاؤں کے ذریعہ
ان کے حالات بدلیں ورنہ آپ تبدیل کر دیے جائیں گے۔خدا نہ کرے کہ ایسا ہو۔اللہ ہمیں تو فیق
عطا فرمائے کہ ہمارے بڑے ، ہمارے چھوٹے ، ہمارے بوڑھے اور ہمارے جوان اور ہمارے مرد اور ہماری
عورتیں اور ہمارے بچے سب دعوت الی اللہ کے عملی پاک نمو نے ان
کو دکھا ئیں۔اور ان میں سے اُن سعید
روحوں کو پکڑ پکڑ کر اپنے دین میں داخل کریں۔جن کو حضرت بانی سلسلہ کو کشف دکھایا گیا تھا کہ میں یورپ میں
سفید پرندے پکڑ رہا ہوں ان میں ضرور سعید روحیں بڑی کثرت کے ساتھ موجود ہیں بہت نیک لوگ ان کے
اندر بس رہے ہیں۔آپ ان کی تلاش کریں۔ان کو محفوظ مقامات تک یعنی دین کے محفوظ مقام تک ان کو
پہنچا ئیں خدا آپ کے ساتھ ہو۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آئیے اب ہم دعا کر لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور جانے والوں کو اپنی خیر وعافیت کے سائے
تلے اپنی حفاظت کے سائے تلے لے کر جائے اور وہ لوگ جنہوں نے فیری پکڑنی ہے وہ پریشان ہورہے
ہوں گے کہ گھنٹہ زیادہ ہو گیا ہے۔اللہ ان کے لئے بھی سفر آسان فرمائے۔اور سب احمدی دوست اور بعض
غیر احمدی دوست اور بعض غیر مسلم دوست بھی جو دور سے اس اجتماع میں شرکت کے لئے تشریف لائے
ہیں۔اللہ اس اجتماع میں شرکت کے عمل کو قبول فرمائے اور ان کے گھر برکتوں سے بھر دے اپنی رحمتیں ان پر
نازل فرمائے اور وہ محسوس کریں کہ اس اجتماع میں شمولیت سے پہلے ہم اور تھے اور اس اجتماع میں شمولیت
کے بعد ہم کچھ اور ہو چکے ہیں۔اور اللہ کی رحمتیں اپنے اوپر نازل ہوتا دیکھیں۔تاکہ مزید خدا پر ان کا ایمان
بڑھے۔آئیے ہم دعا کر لیتے ہیں۔(احمدیہ بلیٹن ہالینڈ شمارہ نمبر 2 جولائی 1987ء صفحہ 19 تا25)

مشعل راه جلد سوم
320
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

آج 10 میں سے 10 باقی