خطبہ جمعہ
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
321
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 نومبر 1987ء
مجالس عاملہ اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کریں۔اگلی صدی میں داخل ہونے کی تیاری۔امام وقت کا مقام و منصب اور منافقوں کا طریق کار۔ساری دنیا کے احمدیوں کو میں متنبہ کرتا ہوں کہ جو اختیار آپ کو دیا گیا ہے اس
سے تجاوز نہیں کرنا اور اپنے مقام کو نہیں چھوڑنا۔☆ ☆
مشعل راه جلد سوم
322
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
323
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت فرمائی۔تَبْرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ O الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيوةَ
لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ الَّذِى خَلَقَ سَبْعَ سَمَوَاتِ طِبَاقًا مَاتَرَى
فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفْوُتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورٍ O ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ
يَنْقَلِبُ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ 0 ) سورة الملک : 2 تا 5)
قرآن کریم کی جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان کا ترجمہ یہ ہے کہ بہت ہی برکتوں والی ہے وہ
ذات جس کے قبضہ قدرت میں ہر قسم کی ملکیت ہے اور تمام ملکیت اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر اسی
بناء پر قادر ہے کہ تمام ملکیتیوں کی باگ ڈور آخری صورت میں اس کے ہاتھ میں ہے۔وہی ذات ہے جس
نے زمین و آسمان کو پیدا کیا اور زمین و آسمان یعنی ساری کائنات کی پیدائش میں تم کوئی تفاوت نہیں دیکھو گے
فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى مِنْ فُطُورِ نظر دوڑا کے دیکھو تو سہی کیا تمہیں کوئی رخنہ کوئی سوراخ دکھائی دیتا
ہے ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ پھر نظر کو دوڑ اور تمہاری نظر تمہاری طرف تھکی ہاری لوٹ آئے گی لیکن خدا کی عظیم ترین
کائنات میں تم کہیں کوئی رخنہ کوئی سوراخ نہیں دیکھو گے۔تخلیق کا ئنات میں کوئی تفاوت اور فتور نہیں
ان آیات کے سرسری مطالعہ سے ایک مضمون سامنے آتا ہے۔پھر زیادہ قریب کی نظر سے ان آیات کا
مطالعہ کیا جائے تو بظاہر نظر آنے والا ایک تضاد دکھائی دیتا ہے۔پھر اور مزید گہری نظر سے دیکھا جائے تو وہ
تضاد دور ہو کر اس مضمون کے درمیان ایک نہایت حسین موافقت نظر آتی ہے۔اسی طرح انسان جب خدا کی
کائنات میں جستجو کے سفر کرتا ہے تو اس کے اوپر یہ حالتیں آتی رہتی ہیں۔پہلی سرسری نظر میں اسے کچھ دکھائی
324
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
نہیں دیتا۔پھر جب تردد کرتا ہے غور کرتا ہے تو اگر جب علم کامل نہ ہو، سفر آغاز میں ہو یہ تو وہ سمجھتا ہے کہ میں
نے بہت سی خرابیاں محسوس کر لی ہیں ، بہت سی خرابیاں دریافت کر لی ہیں۔لیکن جب انسان اور زیادہ گہری
اور عمیق نظر سے مطالعہ کرتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کا پہلا علم خام تھا۔خدا کی کائنات میں کوئی خامی نہیں۔سائنس نے جو معلوماتی سفر کیا ہے اس پر بھی یہ ادوار آئے اور قرآن کریم کے مطالعہ کرنے والوں پر بھی یہ
ادوار آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی ہے جو اپنی حفاظت اور اپنی پناہ میں رکھتے ہوئے لمس شیطان سے پاک رکھتے
ہوئے گہرے اور عمیق مضامین کے مطالعہ اور ان کے فہم کی توفیق عطا فرماتا ہے اور اس کے نتیجہ میں پھر اس
آیت میں جو منظر بیان ہوا ہے کہ ساری کائنات میں تم کہیں کوئی فتور نہیں دیکھو گے اس مضمون میں انسان حق
الیقین تک پہنچ جاتا ہے۔جس سرسری نظر کے مطالعہ سے تضاد کا میں نے ذکر کیا ہے اس کے متعلق میں واضح
طور پر آپ کے سامنے اس کی نشاندہی کرنا چاہتا ہوں۔پہلے فرمایا الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالحَيَوة کہ اس
نے موت اور زندگی کو پیدا کیا لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمُ اَحْسَنُ عَمَلًا تا کہ وہ معلوم کرے کہ تم میں سے کون بہتر
اعمال کرنے والا ہے اور جس کے نتیجہ میں وہ زندہ رہ سکتا ہے۔اب مضمون کا آغاز ہی ایک جدو جہد کے بیان سے ہوا ہے۔فرمایا زندگی اور موت کے درمیان ایک
مسلسل جہد وجد ہے اور آگے چل کر فرمایا کہ ساری کائنات میں تم کوئی تفاوت نہیں دیکھو گے۔تفاوت کی
تفصیل میں ابھی بیان کروں گا لیکن عام معنی جو اس سے
سمجھ آتا ہے وہ یہ ہے کہ مقابلہ۔یعنی چیزوں کا آپس
میں مدمقابل نہیں پاؤ گے۔چنانچہ عربی لغات ، تفاوت کا ایک معنی یہ بیان کرتی ہیں کہ کسی قسم کا مقابلہ نہیں
دیکھو گے۔تو بات مقابلے سے ہی شروع فرمائی گئی۔کہا یہ گیا کہ ہم نے خود موت اور زندگی کو باہم متقابل
پیدا کر دیا ہے اور اس مقابلے کا مقصد یہ ہے کہ تا تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کون ایسے اعمال والا ہے جو
Survival of the fittest کے مطابق زندہ رہنے کی اہلیت رکھتا ہے اور آگے بڑھنے کی اہلیت رکھتا
ہے۔ساری کائنات میں ہر جگہ آپ کو زندگی موت کے مد مقابل دکھائی دے گی اور ساری کائنات کا فلسفہ اسی
تقابل پر مبنی ہے اگر موت اور زندگی کی لڑائی ختم کر دی جائے تو کائنات کا وجود نظر سے غائب ہو جائے گا جو
کچھ بھی ہمیں دکھائی دیتا ہے وہ اس تقابل کے نتیجہ میں دکھائی دیتا ہے اور اہل علم سائنسدان جانتے ہیں کہ اس
تقابل کے محرکات کو اگر ختم کر دیا جائے تو ساری کائنات بے معنی ہو جائے گی۔کوئی ترقی نہیں ہوسکتی کوئی
ارتقاء نہیں ہو سکتا جمود پیدا ہو جائے گا یعنی آخری موت کی شکل ہمیں دکھائی دے گی اس لئے ایک طرف تو
مشعل راه جلد سوم
325
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مضمون یہ باندھا گیا اور یہ بہت ہی عظیم الشان مضمون ہے کہ ساری کائنات کا فلسفہ حیات یا فلسفہ وجود یہ ہے
کہ تم موت اور زندگی کو باہم متقابل دیکھتے ہو اور اس مقابلے کے نتیجہ میں ہم تمہیں آزماتے ہیں یعنی ہر وجود
کو آزماتے ہیں کہ وہ کیا اہلیت رکھتا ہے۔دوسری طرف فرمایا گیا کہ تم کوئی مقابلہ نہیں دیکھو گے۔پس یہ جو
مقابلہ نہیں دیکھو گے کا لفظ ہے اس پر غور کی ضرورت ہے۔تفاوت کا اصل معنی کیا ہے کیونکہ جس جگہ یہ دعویٰ کیا
گیا کہ کوئی تفاوت نہیں دیکھو گے وہاں تفاوت ہو ہی نہیں سکتا ان دونوں کو ایک دوسرے کے سامنے رکھ دیا
گیا۔جس طرح موت کو زندگی کے مقابل رکھ دیا گیا اسی طرح یہ دو اعلان بظاہر ایک دوسرے کے سامنے
کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔تفاوت کا مضمون آپ سمجھ جائیں گے تو یہ سارا مسئلہ حل ہو جائے گا کہ ان میں
جو یہ رکھا ہی اس لئے گیا ہے تاکہ زندگی اور موت کے جدوجہد کے فلسفے کی حقیقت کو آپ سمجھ سکیں۔مقابلہ
تفاوت نہیں ہے۔اس لئے اگر لغات میں کوئی سرسری طرح پر معنی مقابلہ کے دکھائی دیں گے تو وہ اس پر
پوری طرح صادق نہیں آتے۔تقابل باب مفاعلہ سے ہے اور تفاوت بھی باب مفاعلہ ہے اور اس کا مادہ
فوت ہے۔فوت ہونا اکثر جانتے ہیں موت کے معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔فات کا جو اصل عربی معنی
ہے وہ یہ ہے کہ کوئی چیز ہاتھ سے کھوئی جائے اور دوسرا معنی یہ ہے کہ اپنے مقام سے ہٹ جائے ، اپنے
منصب سے ہٹ جائے۔پس فات کے لفظ کے اندر اس مسئلہ کا حل ہے وہ مقابلہ جس کا تفاوت میں ذکر کیا
گیا ہے اس سے مراد یہ ہے کہ فلسفہ حیات سے ہٹ کر مقابلہ۔اپنے منصب سے ہٹ کر مقابلہ۔جن
چیزوں کی خاطر کسی چیز کو پیدا کیا گیا ہے اگر اس اصول کو چھوڑ کر اپنی راہ سے ہٹ کر کسی اور کی راہ میں کوئی چیز
دخل دیتی ہے تو وہ مقابلہ ہوتا ہے اس کے اوپر لفظ تفاوت صادق آتا ہے۔پس تفاوت کا معنی خالی مقابلہ کرنا
بالکل غلط ہے۔تفاوت کا معنی ہے وہ مقابلہ جو بے محل ہو ، جس چیز کی خاطر کسی چیز کو پیدا کیا گیا ہے اس سے
ہٹ کر جب وہ چیز کسی دوسری چیز سے ٹکراتی ہے تو اس کو تفاوت کہتے ہیں۔ان معنوں میں آپ مشین کے کل پرزوں پر غور کریں جب بھی کوئی کل پرزہ اپنے دائرہ سے ہٹ کر کسی
دوسرے دائرے میں دخل اندازی شروع کرتا ہے وہیں فتور پیدا ہو جاتا ہے۔تو فرما یافتور یعنی فساد کی جڑا اپنے
اپنے منصب سے ہٹ کر کسی دوسرے کے منصب میں دخل اندازی ہے۔چونکہ خدا کی ساری کائنات میں
کہیں کوئی فتور نہیں دیکھو گے کہیں کوئی تفاوت نہیں دیکھو گے اس لئے تمہیں کہیں فتور بھی نظر نہیں آئے گا۔فتور حادثاتی موت کو کہتے ہیں کہ یعنی اگر ہم کائنات کی اصطلاح میں بات کریں تو اسے حادثاتی موت
مشعل راه جلد سوم
326
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
قرار دیا جا سکتا ہے۔چنانچہ تفاوت کے لفظ میں مزید حسن قابل غور ہے کہ ایک فوت کا دوسرے فوت سے
مقابلہ۔فات اس چیز پر اطلاق پاتا ہے جو اپنی جگہ سے ہٹ جائے وہ جب کسی ایسی چیز سے ٹکراتی ہے جو
خودا اپنی جگہ سے ہٹی ہوئی ہو تو اس کو تفاوت کہیں گے اور اگر کوئی چیز ہٹ کر کسی ایسی چیز سے ٹکراتی ہے جو اپنے
مقام سے علی نہیں ہے اپنے دائرے میں ہی موجود رہتی ہے تو وہ ٹکرانے والی چیز نا کام اور نامراد ہو جائے گی۔اس کا کوئی نقصان نہیں پہنچے گا اس کو پھر تفاوت نہیں کہیں گے اس کو ایک ایسا حادثہ کہتے ہیں۔جس طرح کہ
قرآن کریم میں دوسری جگہ مضمون باندھا گیا ہے کہ بعض اہل دنیا جب سماء الدنیا میں دخل دینے کی کوشش
کرتے ہیں تو اس کے لئے تفاوت کا لفظ استعمال نہیں فرمایا۔بلکہ فرمایا ایک ناجائز کوشش ہے جس کا ان کو حق
نہیں ہے۔اس کے نتیجہ میں شہاب ثاقب ان کی پیروی کرتے ہیں اور آسمان کی طرف سے ان پر شعلے نازل
کئے جاتے ہیں جو ان کو ہلاک کر دیتے ہیں۔لیکن آسمان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔پس ہر چیز جو اپنے مدار
پر قائم ہے وہ کسی دوسری چیز سے
ٹکر انہیں سکتی جو اپنے مدار پر قائم ہو۔جو چیز اپنے مدار پر قائم ہے اس سے اگر
کوئی چیز ٹکراتی ہے اور مدار پر قائم رہنے والی چیز اپنے منصب سے نہیں ہٹتی تو قرآن کریم کے فلسفے کے مطابق
اس کو کوئی نقصان نہیں ہے ٹکرانے والی چیز کو نقصان ہوگا اور اس کے مقابل پر دوسری چیز بھی اپنے منصب کو
چھوڑ دیتی ہے اور مقام سے ہٹ جاتی ہے تو پھر جو کراؤ ہے اس کا نام قرآنی اصطلاح میں تفاوت ہے۔چونکہ
فوت ہونے کا مطلب بھی موت ہے اس لئے جب منصب سے ہٹ گئے تو موت خود بخود واقع ہوگئی۔گویا
دوموتوں کے درمیان تصادم ہے اور جب دو موتیں متصادم ہوں گی تو نتیجہ فتور ہی پیدا ہو گا اس سے زیادہ اور
کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔عجیب حیرت انگیز کلام ہے جس کو باریک سے باریک نظر سے آپ دیکھیں اور اس میں
تفاوت اور فتور تلاش کرنے کی کوشش کریں تو لازماً آپ
کی نظر تھکی ہوئی واپس لوٹ آئے گی اور قرآن کریم کی
کائنات میں بھی آپ کو کوئی تفاوت اور کوئی فتور دکھائی نہیں دے گا۔دنیاوی نظاموں کی حفاظت کا راز
اس فلسفے میں ( جو فلسفہ وجود پایا جاتا ہے ) تمام دنیا کے نظام یا نظاموں کی حفاظت کا راز بیان فرما دیا
گیا ہے۔خواہ معاشرتی نظام ہو۔خواہ اقتصادی نظام ہو۔خواہ مذہبی نظام ہو۔خواہ سیاسی نظام ہو خواہ کسی نوع
کا بھی نظام ہو ، اس میں اگر منتظمین یہ نگرانی کریں کہ تفاوت نہیں ہونے دیں گے اور اس نظام کے کل
پرزے اس بات پر قائم ہو جائیں کہ وہ اپنے مدار سے کبھی نہیں ہٹیں گے تو پھر کوئی فتور دکھائی نہیں دے گا ورنہ
327
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
بظاہر چھوٹی چھوٹی باتیں آپ کو دکھائی دیتی ہیں جب بھی مدار سے ہٹا جائے گا اور مد مقابل بھی مدار سے ہٹ
جائے گا یعنی اپنی مقرر کردہ راہوں سے اپنے مقررہ کردہ منصب سے کوئی چیز ہٹ جاتی ہے تو اس کے مقابل
پر دوسری چیز کہتی ہے اچھا پھر ہم بھی ہٹتے ہیں۔اس ٹکراؤ کا نام دوموتوں کی ٹکر ہے اور اس کا نتیجہ فتنہ اور فساد
ہے مزید موتوں کا پیدا ہونا ہے۔نظام جماعت کی حفاظت اور ہمارے معاشرے کی حفاظت کے لئے بھی یہ
نہایت ضروری ہے کہ ہم قرآن کریم کی ان آیات میں بیان فرمودہ بنیادی سبق پر غور کریں اور اس کو مضبوطی
سے پکڑ لیں۔آج کل میرے پیش نظر کئی ایسے مسائل ہیں جن کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ انگلی صدی میں
جماعت کے داخل ہونے سے پہلے پہلے ان کی نوعیت اور ان کی ماہیت کو آپ کے سامنے خوب کھول کھول کر
بیان کر دیا جائے تا کہ خدا کے حضور میں بری الذمہ ہو جاؤں۔ان امور کے متعلق جن کے متعلق قومی زندگی
کے لئے راہنمائی ضروری ہے اور لمبی زندگی کے لئے راہنمائی ضروری ہے جہاں تک مجھے توفیق ملی میں نے
آپ کی راہنمائی کی۔انفرادی اور اجتماعی زندگی کے عظیم الشان راز
شمالی امریکہ کے دورے میں میں نے دو خطبات اس موضوع پر دیئے تھے کہ بہت سے فساد
Inferiority Complex یعنی احساس کمتری کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں۔بعض صورتوں میں کھول
کھول کر بیان کیا۔چنانچہ نسلی جھگڑے قومی تفریقیں اور فسادات جو ملکی ، قومی ،نسلی فرق کی بناء پر ہوں یہ
سارے بنیادی طور پر احساس کمتری کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں۔اس مضمون کو بھی ضرور پیش نظر رکھنا چاہیے
لیکن یہ مضمون جو آج میں بیان کر رہا ہوں یہ بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔آپ کے سامنے تفصیل کے ساتھ تو
ساری مثالیں پیش نہیں کی جاسکتیں لیکن دوتین مثالیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔اس سے آپ کو اندازہ ہو
گا کہ قرآن کریم کی ایک ایک آیت میں کتنے عظیم الشان زندگی کے راز موجود ہیں۔انفرادی زندگی کے بھی
اور معاشرتی زندگی کے بھی اور اجتماعی زندگی کے بھی۔ایک عام آیت سمجھ کر آپ سرسری طور پر مطالعہ کر کے
آگے گزر جاتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ کتنا عظیم خزانہ یہاں دفن ہے اس لئے جماعت کے نظام کی
حفاظت کے لئے اور اسلامی معاشرے کی حفاظت کے لئے اس اصول کو جو ان آیات میں بیان ہوا ہے خوب
اچھی طرح ذہن نشین کر لیجئے اور اس پر مضبوطی سے ہاتھ ڈال دیں کیونکہ اس کے بغیر ہماری قومی زندگی کی
کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ایک جگہ ایک واقعہ ہوتا ہے مثلا کسی جماعت کے سامنے ایک برائی آتی ہے
مشعل راه جلد سوم
328
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
اگر منتظمین جماعت اس برائی پر غور کرتے ہوئے پہلے اپنی حیثیت کی تعیین کریں کہ ہمارا منصب کیا ہے اور
بے وجہ اس برائی سے ٹکرانے کی خاطر اپنے منصب اور اپنے دائرے سے الگ نہ ہوں تو کوئی تفاوت آپ کو
نظر نہیں آئے گا اور اس کے نتیجہ میں کوئی فتور پیدا نہیں ہوگا۔مجلس عاملہ اور نظام جماعت
مثلاً برائیاں کئی قسم کی ہیں بعض ایسی برائیاں ہیں نجی جھگڑے ہیں، مثلاً میاں بیوی کے جھگڑے ہیں،
خاندانی جھگڑے ہیں، براہ راست ان
کا مجلس عاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مجلس عاملہ نظام جماعت کے تابع
مخصوص کاموں کے لئے مقرر کی جاتی ہے اس میں ایک سیکرٹری امور عامہ بھی ہے ایک سیکرٹری اصلاح و
ارشاد بھی ہے۔ان کا تعلق ایسے جھگڑوں سے صرف اس حد تک ہے کہ وہ فریقین کو جا کر سمجھائیں اور ان کو یہ
بتائیں کہ یہاں آپ
کی غلطی ہے وہاں دوسرے کی غلطی ہے۔پیار اور محبت کے ساتھ ان کو سمجھا کر ان کی
کمزوریوں کی طرف متوجہ کریں لیکن ان کا یہ کام ہرگز نہیں ہے کہ انفرادی حیثیت سے یا اجتماعی حیثیت سے
قاضی بن جائیں۔قضاء کا الگ ایک نظام موجود ہے اور جتنے نجی جھگڑے ہیں وہ سارے اس نظام کا کام ہے
کہ ان کو طے کروائے۔اصلاحی کوششیں جو صرف نصیحت کا رنگ رکھتی ہیں وہ ضرور ہونی چاہئیں اور نصیحت
کرنا تصادم نہیں ہے کیونکہ قرآن کریم نے ہر شخص کو نصیحت کے اوپر مامور فرما دیا ہے۔اس لئے یہ بھی اچھی
طرح سمجھ لیں کہ کسی کو نصیحت کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ اس سے متصادم ہورہے ہیں اس لئے اگر
آپ کو کوئی نصیحت کرتا ہے تو آپ کو یہ حق نہیں ہے کہ تم اس کو کہو کہ تم میرے معاملات میں کیوں دخل دیتے
ہو۔جاؤ اپنے معاملہ میں اپنا معاملہ رکھو۔یہ حماقت ہے۔یہ جواب زندگی کی حقیقت کو نہ سمجھنے کی نتیجہ میں پیدا
ہوتا ہے۔جو آدمی نصیحت کرتا ہے وہ ٹکراتا نہیں ہے۔وہ ایک مشورہ دیتا ہے ایک بیرونی آئینہ دکھاتا ہے اسی
لئے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مومن کو دوسرے مومن کا آئینہ قرار دیا ہے۔آئینہ
اگر متصادم ہوگا تو ٹوٹ جائے گا لیکن آئینہ تو خاموشی سے صحیح صورت اور رنگ دکھا دیتا ہے اور اس کا پرو پیگنڈا
نہیں کرتا، کسی اور کو کسی کے چہرے کا نقص نہیں بتاتا تو اس کا نام تصادم بہر حال نہیں ہے اس لئے نصیحت کرنا
عہد یداران کا کام ہے اور جہاں امور عامہ کے سیکرٹری کو بعض معین اختیارات دیئے گئے ہیں وہاں ان
اختیارات کو استعمال کرنا اس کا کام ہے لیکن نجی معاملات یا مالی اختلافات میں قاضی بن کر بیٹھ جانا اور
فیصلوں
کا پابند کرنے کی کوشش کرنا اور جو ان فیصلوں کی پابندی نہ کرے ان کے خلاف شکائتیں کرنا کہ ان کو
مشعل راه جلد سوم
329
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
سزاملنی چاہیے، یہ سارا محض فساد ہے۔اگر کوئی ایسا فریق جس کے متعلق کوئی شخص مدار سے ہٹ کر کارروائی
کرتا ہے، جوا بابد تمیزی اختیار نہیں کرتا، گالی گلوچ سے کام نہیں لیتا عوام الناس میں پرو پیگنڈا نہیں کرتا بلکہ
اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے بال منتظمین تک بات
کو پہنچا دیتا ہے تو اس کا نام تصادم نہیں ہے۔اگر ایسا
واقعہ ہو تو کوئی فساد آپ
کو نظر نہیں آئے گا۔جس نے غلطی کی اس کی غلطی کے متعلق افسران تک پہنچائی جاتی
ہے وہ اس کو درست کر لیتے ہیں اور کوئی ٹکراؤ کی صورت پیدا نہیں ہوتی۔لیکن اگر ایک طرف سے بھی غلطی ہو
رہی ہو۔اور دوسری طرف سے بھی غلطی ہو رہی ہو تو پھر یہ تفاوت بن جاتا ہے اور اس کے نتیجہ میں لازماً فتور
پیدا ہوتا ہے۔اس لئے یک طرفہ غلطی بھی بری چیز ہے اس کے نتیجہ میں بھی نقصان پہنچ سکتے ہیں لیکن نظام تباہ
نہیں ہوا کرتے۔اگر ٹکراؤ والی غلطی پیدا ہو جائے تو نظام تباہ ہو جایا کرتے ہیں۔مشین کے کل پرزوں پر آپ
دوبارہ غور کریں ایک پرزہ اپنی ذات میں خراب ہو جاتا ہے موٹر کو اس سے بھی نقصان پہنچتا ہے لیکن ایک پرزہ
جب دوسرے پرزے کی راہ میں اٹکتا ہے تو اس کا نقصان اس سے بہت زیادہ شدید نوعیت کا ہوتا ہے۔اس
سے دھما کہ پیدا ہوتا ہے۔اس سے تصادم پیدا ہوتا ہے اس لئے تفاوت کے مضمون کو پیش نظر رکھتے ہوئے
میری پہلی نصیحت تو یہ ہے کہ اپنے مدار کو بہر حال نہ چھوڑیں اگر آپ اپنے مدار کو چھوڑیں گے تو تصادم کا بڑا
بھاری احتمال موجود ہے۔چونکہ عوام الناس اکثر ان مضامین کو نہیں سمجھتے اس لئے آپ کے مدار چھوڑنے کے
نتیجہ میں کوئی دوسرا بھی اپنے مدار کو چھوڑ دے گا اور جب وہ اپنے منصب سے ہٹ کر آپ سے ٹکرائے گا تو
اس کے نتیجہ میں آپ دونوں کی بھی ہلاکت ہے اور نظام جماعت کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔اپنے اپنے دائرہ کار میں فرائض منصبی کی ادائیگی اور مجالس عاملہ کی ذمہ داریاں
پہلی مثال کی طرف واپس آتے ہوئے میں اس پر مزید روشنی ڈالتا ہوں۔میاں بیوی کا جھگڑا ہوتا ہے
مجلس عاملہ اس کے اوپر غور کرنے بیٹھ جاتی ہے اور خود ہی فیصلے کرتی ہے اور فیصلے صرف اس لحاظ سے نہیں کہ وہ
نجی جھگڑے سے متعلق فیصلے ہوں کہ ان کو کیسے سلجھایا جائے۔افتاء کا اختیار بھی اپنے ہاتھ میں لے لیتی ہے
یکطرفہ باتیں سنتی ہے۔پھر ایک فریق کو موقع دیئے بغیر قضاء کا کام اس طرح کرتی ہے کہ وہ قضاء کے بھی
منافی ہوتا ہے یعنی قضاء کے ادنی تقاضے بھی پورے نہیں کرتی یعنی دوسرے فریق کو بلاتی نہیں ہے ان کو پوری
طرح موقع ہی نہیں دیتی حالانکہ اس کو اول تو اس طرح قاضی بنے کا بنیادی طور پر مجلس عاملہ کوحق ہی کوئی نہیں
مجلس عاملہ قاضی بن کر قضاء کا کردار ادا کرنے لگ جاتی ہے اور وہ بھی ٹیڑھا اور لنگڑا۔کیونکہ انہیں قاضی
330
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
بنانے کے لئے مقرر نہیں کیا گیا۔اس لئے اس میں وہ صلاحیتیں ہی موجود نہیں ہیں جو قاضی میں ہونی چاہئیں
پھر اسی پر اکتفاء نہیں کرتی قضاء کے دوران بہت سے معاملات ایسے ہیں جن میں فتوے چاہئیں اور ایک متقی
قاضی خدا کا خوف رکھنے والا جب کسی معاملے میں نہیں جانتا کہ قرآن یا سنت کا اس بارہ میں واضح حکم کیا ہے
تو وہ اس معاملہ کو مجلس افتاء یا دار الافتاء کی طرف بھیجتا ہے اور جانتا ہے کہ یہ فتویٰ دینا قاضی کا کام نہیں ہے۔قاضی کا کام صرف اتنا ہے کہ جو فتاویٰ موجود ہیں ان کے اندر رہتے ہوئے وہ اپنے فیصلے صادر کرے۔ایک مجلس عاملہ اٹھتی ہے اپنے مقام کو ایک جگہ بھی چھوڑتی ہے اور دوسری جگہ بھی چھوڑتی ہے اور جہاں
افتاء کی ضرورت پیش آتی ہے وہاں خود ہی مفتی بن جاتی ہے اور فیصلے صادر کر دیتی ہے اور پھر اس کے نتیجہ میں
فحشاء پھیلتی ہیں۔جو وہ نقائص وہ بجھتی ہے، چونکہ ان نقائص کی پورح طرح چھان بین بھی نہیں ہوسکی ، قضا کا
منشاء ہے اور ذاتی حقوق جو خاندانوں کے ہیں ان کے بعض معاملات میں ان کی پردہ پوشی کی جائے ان کے
معاملات کو منظر پر نہ لایا جائے اس بنیادی اصول سے بھی وہ روگردانی کرتے ہوئے ایک اور معاملے میں
ایک اور طرف بھی رخ کرتی ہے۔جہاں اس کو رخ کرنے کا کوئی حق نہیں ہوتا اور سارے معاشرے میں
بدظنی، بے چینی اور فحشاء پھیلا دیتی ہے۔ایسے کاموں کے لئے مجالس عاملہ کو مقرر ہی نہیں کیا گیا۔اگر وہ
مجالس اس طرح کریں گی اور ان طریقوں پر جن کی حق تلفی کی جائے جن کوٹکراؤ کی دعوت دی جائے گی وہ
آگے سے ٹکراؤ کریں گے تو سارا نظام جماعت ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھر جائے گا اور اگر نہیں کریں گے تب بھی
ی مجلس عاملہ ظالم رہے گی جس نے ناجائز کسی فریق کے اوپر ظلم کیا۔اس کو کوئی حق نہیں تھا۔اس قسم کے بعض معاملات میرے علم میں آئے۔میں نے فوری طور پر مجالس عاملہ کو معطل کیا لیکن مجھے
اس موقع پر بیان کرنے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ جو کمیشن مقرر کیا گیا وہ بظاہر ایسے لوگوں پر مشتمل تھا
جو بڑی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں لیکن اس کمیشن نے ان بنیادی باتوں کو نوٹ کئے بغیر کہ وہاں کیا ہو گیا ہے کیا
قیامت برپا ہوئی ہے، قرآن کریم کے بنیادی اصول کو چھوڑ کر خود قاضی بننے کی کوشش کی ہے اور یہ فیصلہ
کرنے کی کوشش شروع کر دی کہ کونسا فریق ٹھیک تھا اور کونسا غلط تھا چنا نچہ مجھے اپنے فیصلہ میں پھر یہ بھی لکھنا
پڑا کہ آئندہ یہ جوکمیشن کے ممبران ہیں ان کو کم از کم ایک سال تک کے لئے کوئی تحقیقی کام نہ دیا جائے کیونکہ یہ
بنیادی طور پر اہلیت ہی نہیں رکھتے۔مجھے خیال آیا کہ اگر ایسے ممبران جو بڑے مخلص ہیں تجربہ کار ہیں نظام
جماعت میں ان کو بھی بعض باتوں کے بنیادی فرق معلوم نہیں ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ساری جماعت کو
مخاطب کرتے یہ معاملات ان کے سامنے لائے جائیں تاکہ قرآن کریم کی اس آیت کو نظر انداز کرتے
مشعل راه جلد سوم
331
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
ہوئے جماعت احمدیہ میں کسی قسم کے بھی تصادم کی صورت پیدا نہ ہو۔مجھے تعجب ہے کہ یہ بات کس طرح اب
تک میری نظر سے اوجھل رہی کہ ہماری مجالس عاملہ کو بھی بہت بڑی تربیت کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں
غور کر رہا ہوں انشاء اللہ تعالیٰ حسب توفیق بعض اور اقدامات میں کروں گا لیکن سر دست ساری جماعت کی
تربیت کی ضرورت ہے ، ان
کو بتایا جانا چاہیے کہ رخنے کس طرح پیدا ہوتے ہیں۔دراصل کسی نہ کسی قرآنی
تعلیم کو نظر انداز کرنے کے نتیجہ میں ہی فساد پیدا ہوتا ہے۔معاملہ نہی کا شرعی اور جماعتی طریق کار
چنانچہ دوسری مثال میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ ایک جگہ لجنہ کا ایک اجلاس ہو رہا ہے اور لجنہ کی
بڑی اہم تقریب ہو رہی ہے سارے ملک سے ممبرات آئی ہوئی ہیں اس لئے کہ ان کی تربیت کی جائے اور
جب ان کی اپنی تربیت کا امتحان ہوتا ہے تو تربیت کے سارے تقاضے یا پرانی تعلیمات کو قطعاً بھلا کر وہ نظام
جماعت سے تصادم کی راہ اختیار کر لیتی ہیں۔ایک ایسے ہی موقع پر ایک جگہ ایک لڑکی روتی ہوئی واویلا کرتی
ہوئی بلند آواز میں اپنے خاوند کے خلاف اور اس کے باقی رشتہ داروں کے خلاف باتیں کرتی ہوئی لجنہ کی
تقریب میں پہنچ جاتی ہے۔وہ کہتی ہے کہ آپ کے قریب ہی فلاں خاوند نے مجھ پر ظلم کیا مجھے زدوکوب کیا۔مجھے یہ کیا وہ کیا اس کے والدین نے ہمیں یہ کیا اور یہ مظالم کئے اس نے میرے والدین کو یہ کہا۔نظام
جماعت کا تقاضا یہ ہے کہ لجنہ اماءاللہ کی عہدیداران فوراً اس کی زبان بندی کریں۔اور اسے کہیں کہ ہوسکتا
ہے کہ تم مظلوم ہو لیکن ہم اس مقام پر فائز نہیں ہیں کہ تمہارے ظلم کی یک طرفہ داستان سنیں۔اول تو یک
طرفہ داستان سننا ہی انصاف کے تقاضے کے خلاف ہے اگر کوئی سرسری طور پر سنا دیتا ہے مثلاً بعض خطوں
میں وہی بات میرے سامنے آجاتی ہے تو پھر سنے والے کا جو سرسری طور پر سن لیتا ہے یا گزرتے ہوئے اس
کے کان میں پڑ جاتی ہے، یہ بنیادی فرض ہے کہ یکطرفہ رائے سن کر کوئی نتیجہ اپنے ذہن میں قائم نہ کرے، کوئی
بداثر قائم نہ کرے۔لیکن ایک نہیں دو نہیں بار بار وہ منتظمین جولوگوں کی تربیت کے لئے تقریب منعقد کر رہے
ہیں وہ عہد یداران یہ رد عمل دکھاتی ہیں کہ نہ وہ قاضی نہ ان کو یہ حق کہ ان معاملات میں فیصلہ کریں بجائے اس
کے کہ اس فریق کو جو اپنے منصب سے ہٹ کر ان کے پاس آیا تھا ، اپنے دائرہ اختیار سے ہٹ کر ان کے
پاس
آیا تھا اس
کو سمجھا تیں کہ بلند آواز سے فحشاء کا ذکر کرنا جائز نہیں ہے، غیر محل جگہ میں یہ باتیں کرنا جائز نہیں
ہے
، تم فتور پیدا کر رہی ہو۔ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ہے کہ تم مظلوم ہو یا ظالم ہولیکن اپنے اس فعل سے
مشعل راه جلد سوم
332
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
نظام جماعت پر تم ضرور ظلم کر رہی ہو اس لئے تم قاضی کے پاس رجوع کرو یا امور عامہ کے پاس جاؤ کیونکہ
ابتدائی معاملے شعبہ امور عامہ طے کیا کرتا ہے یا اگر وہ طے نہیں کرتا تو اصلاح وارشاد کے پاس جاؤ یا امیر
کے پاس پہنچو ، ان
کو کہو کہ تم میرے باپ کی جگہ ہو، تم سارے نظام کے امیر مقرر کئے گئے ہو، تمہارے دائرہ
میں ایک واقعہ ہورہا ہے، تحقیقات کرواؤ۔اسے سمجھانے کی کوشش کرو۔اگر نہیں سمجھتا تو پھر ہمیں بتاؤ کہ ہمیں
کیسی کا رروائی کرنی چاہیے تا کہ معاملہ نہی ہو سکے۔لجنہ کی عہدیداروں کو یہ بھی خیال نہیں آتا کہ قرآن کریم جو بار بار وہ پڑھتی ہیں اور عہدیداروں میں
سے اکثر ترجمہ بھی جانتی ہیں اس میں لکھا ہوا ہے کہ جب بھی جھگڑے ہوں تو فَابْعَثُوا حِكَمَا مِنْ أَهْلِهِ وَ
حكَمًا مِّنْ أَهْلِهَا (النساء:36) دو فریق مقرر ہوں ایک مرد کے اہل سے اور ایک عورت کے اہل سے۔جو
حکم مقرر ہوں ان میں فیصلہ کرنے کی طاقت ہو۔خدا تعالیٰ نے ان کو حکمت عطا کی ہو ایسے آدمی چنو جو وہ
آپس میں مل بیٹھیں اور معاملے طے کریں۔اگر وہ طے نہیں ہو سکتے تو پھر ہ شخص کے لئے قضاء کا رستہ کھلا
ہے۔یہ سب کچھ کرنے کی بجائے ان باتوں میں اس قدر چسکا اٹھایا گیا کہ سارا نظام درہم برہم ہو گیا ،
اجلاس ملتوی ہو گئے ، اس لڑکی کے ارد گرد گھیرے پڑ گئے اور سارے اکٹھے ہو گئے جلسہ کی تقریریں سننے کی
بجائے محفل لگی اور باتیں شروع ہو گئیں کہ بڑا ظلم ہو گیا، بڑا اندھیر ہو گیا۔فلاں نے یہ کر دیا فلاں نے وہ کر
دیا۔اور پھر اس لڑکی نے اپنی زبان درازیوں اور طعن میں خلیفہ وقت کو بھی نہیں چھوڑا اس نے پھر اور بھی درد
ناک باتیں کیں کہ میرے والدین سے یک طرفہ باتیں سن کر خلفیہ وقت نے بائیکاٹ کر دیا ہے ان کی طرف
(یعنی خاوند کی طرف متوجہ نہیں ہوتا اس لئے کہ اس کے ارد گرد دو تین حاشی مواشی ایسے ہیں جو یک طرفہ
باتیں اس کے کانوں میں ڈالتے ہیں۔اس وقت بھی کسی کو خدا کا خوف نہیں آیا کہ اب حملہ ایسی جگہ کیا جارہا
ہے جہاں حد سے زیادہ تصادم ہے جیسے دنیا نے سماء الدنیا پر حملہ کر دیا ہے اس قسم کا واقعہ ہے یا اس سے بڑھ کر
نوعیت کا ہے اور کسی کو خیال نہیں آتا۔دو قسم کے مزاج کے لوگ ایک ہی بات کرتے ہیں اس کے نتیجہ میں اس
کا منہ پھر بھی بند نہیں کروایا جا تا یعنی میرا مطلب ہے محبت اور پیار سے سمجھا کر سختی سے مراد نہیں ہے اس کو یہ
نہیں کہتے کہ پہلے تم اپنے خاوند کے خلاف یک طرفہ باتیں کر رہی تھی اب تم خلیفہ وقت کے خلاف یکطرفہ
باتیں کر رہی ہو۔تمہارے خاوند کو تو ہم نہیں جانتیں لیکن خلفیہ وقت کے ہاتھ پر ہم نے منصف سمجھ کر بیعت کی
ہوئی ہے۔یہ ایمان رکھتے ہوئے بیعت کی ہے کہ وہ خود منصف نہیں بلکہ دنیا میں انصاف کا محافظ ہے تم ایسے
شخص کے اوپر عدل کے خلاف الزام لگا رہی ہو اس لئے اگر پہلے تمہاری باتیں سن بھی لی تھیں ، ناجائز چسکے