خطبہ جمعہ

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

333
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اٹھائے بھی تھے تو اب ہم تمہاری مزید باتیں نہیں سنیں گی۔اس کی بجائے کہتی ہیں ہاں ہاں یہ تو فلاں شخص کی
وجہ سے یا فلاں اشخاص کی وجہ سے ہو رہا ہے پرائیویٹ سیکرٹری اس کا دوست ہے، افسر حفاظت اس کا دوست
ہے، وہ فلاں اس کا دوست ہے، اس کی یک طرفہ باتیں سنتا ہے۔اور مجبور ہو گیا ہے۔اب امر واقعہ یہ ہے کہ ایسی باتیں کرنے والے دو قسم کے ہو سکتے ہیں یا منافقین یا وہ جو خلیفہ وقت کے
او پر حملہ نہیں کرنا چاہتے وہ اپنی طرف سے اس کا دفاع کر رہے ہوتے ہیں اور بات ایک ہی ہوتی ہے۔قرآن کریم نے اس مضمون
کو بھی بیان فرما دیا ہے۔نہ صرف یہ فرمایا کہ تم خدا کی کائنات میں کوئی تفاوت نہیں
دیکھو گے بلکہ روحانی کائنات میں جہاں جہاں تفاوت کے احتمالات ہیں ان سب کا ذکر قرآن کریم نے فرمایا
ہوا ہے۔خودحضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پر بھی ایسے حملے ہوئے آپ کے متعلق
باتیں کی گئیں کہ هُوَ أُذُن وہ تو مجسم کان ہے یعنی لوگوں کی باتیں سنتا ہے اور مان جاتا ہے اس کے نتیجے میں
بعض دوسرے لوگوں کے خلاف فیصلے کر دیتا ہے نعوذ باللہ من ذالک یا ان سے متنفر ہو جاتا ہے اور ان
سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔قرآن کریم نے اس کا بہت پیارا جواب دیا ہے فرمایا اذُنُ خَيْرٌ لَّكُمُ کان تو ہے
لیکن صرف بھلائی کا کان ہے برائی کا کان نہیں ہے۔جب تمہارے متعلق کسی سے بری باتیں سنتا ہے تو تم پر
حسن ظن رکھتا ہے اور یک طرفہ فیصلے نہیں کرتا جب اچھی باتیں سنتا ہے تو قبول کر لیتا ہے کیونکہ وہ تم سے پیار
کرتا ہے تمہارے اوپر حسن ظن رکھتا ہے اس لئے کان بے شک کہولیکن خیر کا کان کہو ، بھلائی کا کان کہو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع میں آپ کے سب غلاموں کی یہی کوشش ہونی چاہیے اور ہوتی ہے۔خلفاء وقت کے لئے بھی یہی وہ سنت ہے جس کی وہ عملاً پیروی کرتے ہیں اس لئے یہ بھی جواب کسی نے نہیں
دیا کہ اذن خَيْرٌ لَكُمْ تمہارے لئے بھلائی کا کان تو ہو سکتا ہے ہم برائی کے کان کے طور پر اس
کو تسلیم نہیں کر
سکتے بلکہ اپنی طرف سے یہ دفاع پیش کیا کہ ہاں ہے تو کان لیکن کان بیچارے کا کیا قصور وہ تو اس زبان کا
قصور ہے جس نے پاگلوں والی جھوٹی لغو باتیں اس تک پہنچائیں۔فتنہ پردازوں سے بچیں
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ ایسی باتیں کرنے والے دو قسم کے ہو سکتے ہیں۔میں حسن ظنی رکھتا
ہوں لجنہ پر اور یہ سمجھتا ہوں کہ انہوں نے اپنی طرف سے میرا دفاع کیا ہے۔اپنی طرف سے مجھے معذور قرار
دیا ہے لیکن منافق بھی تو اسی طرح حملے کرتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اعتماد اٹھانے کے لئے بھی

334
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اسی قسم کی باتیں کی گئیں تھیں اور وہ لازما منافقین تھے۔اب بھی معاشرے میں جب خلیفہ وقت پر حملہ کیا جاتا
ہے یا پہلے جب بھی کیا گیا ہمیشہ اسی طرح کیا جاتا ہے کہ اس کے اوپر ایک الزام کو تسلیم کر کے اس کی ایک وجہ
جواز بیان کی جاتی ہے کہ فلاں خلیفہ وقت فلاں کی باتوں میں آگئے۔قادیان میں مجھے یاد ہے بچپن میں بڑے بڑے فتنے پیدا ہوئے اور فتنہ پردازوں نے آغاز ہمیشہ
نظارت امور عامه یا نظارت اصلاح وارشاد یا نظارت تعلیم پر حملہ سے کیا اور کہا کہ خلیفہ وقت کو تو پتہ ہی نہیں
اس کے سامنے جھوٹی فائلیں پیش کی گئیں یا قضاء پر حملہ کیا اور کہا کہ دیکھو قضاء نے کتناظلم کیا ہے کہ خلیفہ وقت
کے سامنے غلط معاملات پیش کر کے ان سے غلط فیصلے لے لئے۔قرآن کریم نے تو ہمیشہ کے لئے یہ باتیں
پیش کر کے آپ کی راہنمائی فرما دی تھی آپ کی آنکھیں کھول دی تھیں آپ کے کان کھول دئے تھے اور بتایا
تھا کہ اس طرح حملے ہوا کرتے ہیں ان حملوں سے باخبر ہو اور جو تمہارا منصب نہیں ہے اس منصب سے ہٹ
کر تم نے کوئی بات نہیں سنی ، نہ کوئی بات کرنی ہے۔چنانچہ اگر آپ اپنے منصب اور دائرے میں رہیں تو پھر
کوئی فتور پیدا نہیں ہو سکتا جو تفاوت کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے۔اب اس معاملے میں جب یہ کہا جاتا ہے کہ
فلاں شخص نے ، فلاں خلیفہ نے فلاں کی بات سن لی مولوی ابو العطاء صاحب مرحوم کے متعلق کہا جاتا تھا کہ
اس کی بات سن لی ، میر داؤ داحمد کی بات سن لی ، فلاں کی سن لی، فلاں کی سن لی یا ناظر امور عامہ کی سن لی یا سید
ولی اللہ شاہ صاحب کی بات سن لی یا قاضی کی بات سن لی تو سننے والے کا فرض تھا کہ اگر یہ بات ہے تو میں کون
ہوں مجھے تم کیوں بتا رہے ہو میرا یہ منصب نہیں ہے کہ میں قضاء پر یا نظارت اصلاح وارشاد پر یاکسی اور
نظارت پر محاکمہ کروں یا ان پر جج بن کر بیٹھ جاؤں اس لئے تم مجھے کیوں بتا رہے ہو۔تم اپنے منصب سے
ہٹ چکے ہوا اور چاہتے ہو کہ میں بھی اپنے منصب سے ہٹ جاؤں۔تمہارا فرض ہے کہ اگر تم سمجھتے ہو کہ خلیفہ
وقت واقعہ معصوم ہے تو جن باتوں میں تم سمجھتے ہو کہ وہ آگئے ہیں تم خلیفہ وقت کو بتاؤ کہ تم ان باتوں میں نہ
آؤ اس کو لکھ کر بھیجو اور تمہارے لئے دو ہی رستے ہیں یا تو پھر اس کے عدل پر حملہ کرو یہ نہ کہو کہ ناظر امور عامہ
بد دیانت ہے پھر جرات کے ساتھ تقویٰ کے ساتھ یہ فیصلہ کرو جو بھی تمہیں تقویٰ نصیب ہو اس کے مطابق
فیصلہ کرو کہ خلیفہ وقت جھوٹا ہے خلیفہ وقت بدیانت ہے اور اس کو چھوڑ دو۔اگر چھوڑ دو تب بھی رخنہ پیدا
نہیں ہو گا لیکن جب تم تصادم کی راہ اختیار کرو گے تو تفاوت پیدا ہوگا اور تفاوت کے نتیجہ میں لاز مافتور ہوگا یہ
ہم برداشت نہیں کر سکتے۔اگر لوگ ہمیشہ یہ مسلک اختیار کرتے تو کبھی کوئی فتنہ پیدا نہ ہوتا کوئی فتنہ بھی سری
نہیں اٹھا سکتا تھا۔آج بھی پاکستان میں بھی اور باہر بھی جہاں بھی مفتنی پیدا ہوتے ہیں وہ پہلا حملہ خلیفہ وقت

335
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
پر
نہیں کیا کرتے۔وہ کہتے ہیں کہ فلاں شخص نے ہماری
دشمنی میں خلیفہ وقت تک یہ بات پہنچائی۔فلاں شخص
نے فلاں آدمی سے پیسے کھالئے اس کی دعوتیں اڑائیں اور پھر خلیفہ وقت سے یہ بات کہی۔ایک مخرج ہے
اس وقت وہ لوگوں کے پاس پہنچتا ہے اور بڑی چاپلوسی سے کہتا ہے کہ میں تو خلیفہ وقت کا عاشق ہوں ،خلیفہ
وقت تو بہت ہی بلند مقام رکھتے ہیں۔میں تو معافیوں کی عاجزانہ درخواستیں بھی کر رہا ہوں لیکن معافی نہیں
ملتی۔ناظر امور عامہ ایسا ذلیل آدمی ہے کہ وہ راشی ہے وہ فریق ثانی سے دعوتیں اڑا چکا ہے۔فریق ثانی سے
پیسے کھا چکا ہے حالانکہ جو مخرج ہے اس کے متعلق میں جانتا ہوں کہ اس کو لوگوں کے پیسے چڑھانے اور دعوتیں
کھلانے کی عادت ہے۔میں نے آغا ز خلافت ہی میں عہد یداروں کو اس کے متعلق متنبہ کر دیا تھا کہ آپ
نے اس کی کوئی دعوت قبول نہیں کرنی۔اب وہ چونکہ خود اس مرض کا شکار ہے اس لئے دوسروں کے متعلق یا
ناظر امور عامہ کے متعلق باتیں کرتا ہے اور ظلم کی بات یہ ہے کہ سننے والے سن لیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ ہاں
خلیفہ وقت نے ناظر امور عامہ کی بات سن لی ہے اس لئے اس بچارے پر ظلم ہو رہا ہے حالانکہ اس سے اگلا
نتیجہ نہیں نکالتے۔جو خلیفہ اتنا بیوقوف اور احمق ہو کہ اس کو معاملہ نہی ہو ہی کوئی نہیں۔جس طرف سے بات سنی
اس
کو فوراً قبول کر لیا وہ اس لائق کہاں کہ تم اس کی بیعت میں رہو۔اس لئے تمہارے تقویٰ کا تقاضا یہ ہے کہ
اگر تم متقی ہو تو اس کی بیعت سے الگ ہو جاؤ۔لیکن بیعت پر قائم رہتے ہوئے تمہیں تصادم کی اجازت نہیں
دی جاسکتی یہ وہ بات ہے جس کے متعلق قرآن کریم کی ایک آیت ہمیں ہمیشہ کے لئے متنبہ کر چکی ہے کہ
خبر دار تفاوت کی راہ اختیار نہ کرنا۔تفاوت نام ہے دو موتوں کے ٹکرانے کا ، دوایسی چیزوں کے ٹکرانے کا جو
دونوں اپنے منصب سے ہٹ چکی ہوں۔اس لئے اگر ایک کو اپنا منصب نہ چھوڑتے ہوئے دیکھو بھی تو تم اس
رو میں بہہ کر اپنا منصب نہ چھوڑ دینا۔اصلاح کے نام پر فتنہ پردازیاں اور ان کا تدارک
پس ایسے فتنے تو پیدا ہوتے رہیں گے اور ہمیشہ اصلاح کے نام پر پیدا ہوں گے کیونکہ قرآن کریم فرماتا
ہے إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ لَا قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُون ( سورة البقره: 12 ) جب ان
سے کہا جاتا ہے کہ تم زمین میں فساد برپا نہ کرو تو کہتے ہیں ہم تو اصلاح کی خاطر بات کر رہے ہیں۔نظام
جماعت میں فتنہ پیدا ہو رہا ہے اس کے متعلق ہم عوام الناس کی رائے عامہ کو بیدار کر رہے ہیں اور بتا رہے
ہیں کہ ایسی ایسی خطرناک باتیں پیدا ہو رہی ہیں ان کے متعلق یہ کیوں کہہ دیا أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ

336
مشعل راه جلد سوم
ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
وَلَكِنْ لا يَشْعُرُونَ (سورۃ البقرہ:۱۳) خبر دار! وہ خود مفسد ہیں اور ان
کو علم نہیں ہے۔اس میں بظاہر کوئی
دلیل نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہم اصلاح کرتے ہیں انہوں نے کہا نہیں تم مفسد ہو۔کس دلیل سے ان کو
مفسد قرار دیا جا سکتا ہے وہ وہی دلیل ہے جس کا اس آیت کریمہ میں ذکر ہے جس کی میں نے آغاز میں
تلاوت کی تھی۔ایک شخص جب اپنے منصب سے ہٹ کر باتیں کرتا ہے تو خواہ وہ اصلاح کی باتیں ہوں وہ
ضرور مفسد ہے کیونکہ قرآن کریم نے فساد کی تعریف ہی منصب سے ہٹنا قرار دی ہے۔جیسا کہ میں نے بیان
کیا ہے تفاوت عربی زبان کے مطابق ان دو چیزوں کے ٹکراؤ کا نام ہے جو اپنے منصب سے الگ ہو چکی ہیں
اپنے مقام کو چھوڑ کر فوت ہو چکی ہیں۔پس جس شخص نے کوئی اصلاح کی بات کی ہو اور اصلاح کی بات
کرنے کا اس کا مقام ہی نہ ہو۔کبھی وہ قضاء میں دخل دے رہا ہے کبھی امور عامہ میں داخل دے رہا ہے کبھی
تعلیم میں دخل دے رہا ہے نہ اس کو ناظر امور عامہ مقرر کیا گیا نہ قاضی مقرر کیا گیا اور نہ اور عہدے دیئے گئے
اپنے محلہ کا سیکرٹری بھی نہیں ہے اگر سیکرٹری بھی ہے تو اس کا کام ہے مجلس عاملہ میں بات کرنا یا اوپر کے
عہدے دار کو متنبہ کر نایا عوام الناس میں بغیر کسی کی ذات پر حملے کئے عمومی نصیحت کرنا۔ان چیزوں پر اگر کوئی قائم رہتا ہے تو فساد پیدا کر ہی نہیں سکتا اس لئے اگر وہ کہتا ہے کہ میں مصلح ہوں تو
بے شک مصلح کا دعویٰ کرتا پھرے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں قرآن کریم اس کو اجازت دیتا ہے لیکن
اصلاح کی بات کر رہا ہو خواہ بچی بھی ہو لیکن منصب سے ہٹ کر کر رہا ہے تو وہ لازما مفسد ہے اور بہت سے
مفسدا ایسے ہیں جن کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ بعض دفعہ وہ عمداً مجرم نہیں ہوتے وَلَكِن لَّا يَشْعُرُونَ
ان بیچاروں
کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں اس لئے دونوں
قسم کے لوگ نظام کو بہر حال نقصان پہنچا
دیتے ہیں عمداً مفسد ہوں گے تو خدا کے ہاں مزید سزا پائیں گے اور بغیر عمد کے مفسد ہوں گے تو نظام کو تو
بہر حال نقصان پہنچائیں گے۔ان کو اس درجہ کی سزا ملے یا نہ ملے جو باشعور جرم کرنے والے کو ملتی ہے یہ
الگ مسئلہ ہے۔اس لئے لَا يَشْعُرُونَ والے پہلو کے تابع جب ان کے اوپر پکڑ کی جاتی ہے تو کئی لوگ
مجھے لکھتے ہیں ہم نے جان بوجھ کر نہیں کیں ہم نیک دلی سے یہ کرنے والے تھے ان کو میرا یہی جواب ہے کہ تم
چاہو نیک دلی سے کسی کو قتل کرو یا بد دلی سے قتل کر وہ تو مارا گیا جس کو قتل کر دیا گیا یہ فیصلہ کرنا خدا کا کام ہے تم
نے بدنیتی سے اس کو مارا تھا یا نیک نیتی سے مارا تھا جیسا کہ قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ
السلام سے سوال کیا کہ تم نے کیوں مار دیا انہوں نے بتایا کہ مارا تو ہے لیکن نیک نیتی سے مارا ہے کیونکہ خدا کا
حکم تھا۔بعض دفعہ ایسی باتیں بھی ہو جاتی ہیں کہ کسی کے قتل کا کسی کی موت کا قانون فیصلہ کر دیتا ہے اور چونکہ

337
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
خدا قانون کا مرجع اور منبع ہے اس لئے جب خدا کسی کو حکم دیتا ہے تو وہ اور مسئلہ بن جاتا ہے لیکن جہاں تک
مرنے والے
کا تعلق ہے اور جہاں تک دیکھنے والے کا تعلق ہے ، وہ قتل ہی کہلائے گا۔چنانچہ حضرت موسیٰ
علیہ السلام نے یہی اعتراض کیا کہ تم نے کسی کو ناحق کیوں مار دیا حالانکہ وہ خدا کے نبی تھے لیکن دیکھنے والے
کے نقطہ نگاہ سے ان کا اعتراض درست تھا۔پس جہاں تک معاشرے کا تعلق ہے جو شخص بھی اپنے مقام اور مرتبے سے ہٹ کر بات کرتا ہے اپنے
دائرے سے نکل کر بات کرتا ہے ساری جماعت کو اس بات کا حق ہے اس پر فرض ہے کہ اس کو متوجہ کرے اور
کہے کہ جہاں تک قرآنی تعلیم کا تعلق ہے ہمارے نزدیک تم مفسد ہو اور ہم تمہارا یہ دعویٰ قبول نہیں کریں گے
کہ تم نے اصلاح کی خاطر یہ بات کی تھی۔یہ دعویٰ تم جانو اور خدا جانے ہمیں اس سے غرض نہیں لیکن جو کام تم
کر رہے ہو اس کے نتیجہ میں جماعت میں فتنہ وفساد پیدا ہوگا۔سنی سنائی باتوں پر یقین کر لینے کے نقصانات
پھر انفردی طور پر بعض لوگ فحشاء پھیلانے والے ہوتے ہیں جو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچتے ہیں کہ
فلاں بدکردار ہے فلاں بدکردار ہے اور ظلم کی بات یہ ہے کہ لوگ ان کی باتوں کو سن لیتے ہیں۔سوائے ایک
صورت کے اور کسی صورت میں یہ بات سننا جائز نہیں ہے۔اس موقع پر سننے والے کا منہ بند کرنا ضروری ہے
اور یہ کہنا ضروری ہے کہ قرآن کریم نے اس بات کی تمہیں اجازت نہیں دی۔ہر آدمی اور قرآنی اصطلاح میں
تم جھوٹے ہو کیونکہ تم غلط جگہ بات کر رہے ہو اور جو بات کر رہے ہو اس کے گواہ تمہارے پاس نہیں اگر گواہ
ہیں تو پھر بھی ہمارے پاس بات نہ کرو۔پھر بھی تمہیں چاہیے کہ نظام جماعت کے پاس جاؤ جولوگ اس بات
پر مقرر ہیں ان سے بات کرو۔یہ بات سننا کسی کے لئے جائز ہی نہیں ہے کیونکہ اسی سے آگے فحشاء پھیلتی
ہیں سوائے ایک صورت کے کہ وہ ایک مریض کے متعلق نظام جماعت کو مطلع کرنے کی خاطر اس کی بات
سنتا ہے تا کہ نظام جماعت کو معلوم ہو جائے کہ ایک بیماری کا گڑھ ہے جو وائرس کا شکار ہے اور جگہ جگہ پھر رہا
ہے اور اس وائرس کو پھیلا رہا ہے جس طرح بعض مریض ہیں بیماریاں پھیلاتے ہیں ان کے متعلق بر وقت
اطلاع کر دی جاتی ہے بعض کتے پھر رہے ہوتے ہیں باولے ان کے کاٹنے سے پاگل پن ہو جاتا ہے جن کو
کاٹتے ہیں وہ پاگل ہو جاتے ہیں ان کے متعلق اطلاع کرنا تو فرض ہے اس لئے اگر کوئی اطلاع کی خاطر کسی
بات کو غور سے سنے اور اچھی طرح ذہن نشین کر لے تا کہ اس کی طرف غلط بات منسوب نہ کرے پھر وہ بات

مشعل راه جلد سوم
338
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
نظام جماعت تک پہنچائے ، تو یہ سننانا جائز نہیں ہے۔لیکن شرط یہ ہے کہ بلا کم و کاست اس بات کو پھر نظام
جماعت تک ضرور پہنچائے اس کے بغیر اس کو کوئی حق نہیں ہے۔پس جتنے فحشاء پھیلتے ہیں نظام جماعت سے
جتنے اعتما داٹھتے ہیں، جتنے فساد پیدا ہوتے ہیں ان کے نتیجہ میں آپ کی زندگی کا ہر اجتماعی شعبہ متاثر ہو جاتا
ہے کسی اجتماعی شعبے کی حفاظت کی یقین دہانی نہیں کرائی جاسکتی گویا کہ اوپر سے نیچے تک آپ دشمن کے
سامنے اپنے سینے ننگے کر کے کھڑے ہیں اس کے لئے قرآن کریم نے آپ کو جو ڈھال دی تھی اس کو آپ
چھوڑ بیٹھے ہیں اور وہ ڈھال اسی آیت میں بیان فرمائی گئی ہے۔جماعت احمدیہ کے ہر ممبر کا فرض ہے اس نے ابھی لمبے سفر طے کرنے ہیں اپنے معاشرے، اپنے نظام
کی حفاظت کرنی ہے کیونکہ یہ جماعت ایک سو سال کے لئے تو نہیں ہے۔ابھی تو ہمیں اپنے اعلیٰ تر مقصد کو
حاصل کرنے میں یعنی دین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام ادیان پر غالب کرنے میں بڑا وقت درکار
ہے۔اس وقت سے پہلے اگر آپ ان قدروں سے ہٹ جائیں گے ، ان بنیادی اصولوں سے ہٹ جائیں
گے جن کے ہٹنے کی قرآن کریم کسی قیمت پر اجازت نہیں دیتا ، جن کے متعلق کھول کر بیان کر رہا ہے کہ ایک
ذرہ بھی تم ان مناصب سے ہٹو گے تو اس کا نتیجہ لازما موت ہے اور فساد ہے اور بے نظمی ہے، تمہارے پاس
کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔اتنی واضح نصیحت کے باوجود اگر آپ بار باران باتوں کو نظر انداز کریں گے بار
بار نصیحت کو سنیں گے اور پھر بھی اپنے اندر فحشاء کو پھیلنے دیں گے چسکوں کی خاطر یا عورتوں اور مردوں کے
جھگڑوں کو اپنے کانوں کے چسکوں کی خاطر سنیں گے تو آپ قومی مجرم ہیں۔نیت بھلائی کی ہے یا نہیں یہ میں
نہیں جانتا لیکن آپ قومی مجرم ضرور ہیں۔اس لئے ساری دنیا کے احمدیوں کو اس بات میں متنبہ ہو جانا
چاہیے کہ جو اختیار ان کو دیا گیا ہے اس سے انہوں نے نہیں دوڑنا۔جو اختیار قرآن کریم نے بنی نوع انسان کو
دیئے ہیں اس سے اگر وہ ہٹتے ہیں تو پھر آپ نہ نہیں اور ان کو یک طرفہ ٹکرانے والا سمجھ لیں لیکن آپ نے
اپنے مقام کو چھوڑ کر ان کی طرف مائل نہیں ہونا اگر یہ ہوگا تو جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے پھر تفاوت نہیں ہوگا
پھر اگر آپ سے کوئی یک طرفہ ٹکراتا ہے اپنے منصب کو چھوڑتا ہے اور جماعتی نظام پر حملہ کرتا ہے تو خدا نے
اس سے وعدہ کیا ہے کہ اس نے اس کے لئے شعلہ بردار مقرر فرما ر کھے ہیں جو اسے جہنم تک پہنچا کے چھوڑیں
گے اس کو ضرور نا کام اور نامراد کر کے دکھائیں گے۔اس لئے آپ کو کیا خطرہ ہے کہ آپ اٹھتے ہیں اور اس
سے متصادم ہونے کے لئے اپنی راہیں چھوڑ دیتے ہیں، اپنے رستوں سے ہٹ جاتے ہیں۔

مشعل راه جلد سوم
339
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
خلافت احمدیہ کی حفاظت کے لئے ہر قربانی کے لئے تیارر ہیں
ان امور پر میں کئی دفعہ خطبات دے چکا ہوں لیکن پھر بار بار یہ باتیں سامنے آتی ہیں کیونکہ لوگ سمجھتے
ہیں یہ معمولی باتیں ہیں کیا فرق پڑا اگر ہم نے چپکے سے فلاں کی بات سن لی ، ساتھ ساتھ اپنی دانست میں
خلیفہ وقت کی حفاظت بھی کر لی۔کہہ دیا کہ ہاں ہاں کسی کی باتوں میں آ گیا ہوگا۔خود تو اپنی ذات میں شریف
آدمی لگتا ہے خود تو جھوٹا اور غیر منصف نظر نہیں آتا اس لئے ضرور باتوں میں آ گیا ہوگا۔یعنی غیر منصف بھی
قرار دے دیا اور ساتھ ہی بے وقوف بھی قرار دے دیا۔اچھا دفاع کیا ہے خلیفہ وقت کا۔یعنی پہلے تو صرف
ظالم کہا تھا آپ نے کہا کہ ظالم صرف نہیں ہے، احمق بھی بڑا سخت ہے اس کو چغلیوں کی بھی عادت ہے یک طرفہ
باتیں سنتا ہے اور فیصلے دیتا چلا جاتا ہے۔حسن ظنی میں میں کہتا ہوں کہ آپ نے اپنی طرف سے دفاع کیا
لیکن یہ کیا دفاع ہے اس پر تو غالب کا یہ مصرع آپ پر صادق آتا ہے کہ بع
ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسمان کیوں ہو
اگر آپ نے خلافت کا ایسا ہی دفاع کرنا ہے آپ کے یہی عزم تھے جب آپ نے عہد کئے تھے کہ ہم
قیامت تک اپنی نسلوں
کو بھی یہ یاد دلاتے رہیں گے کہ تم نے خلافت احمدیہ کی حفاظت کرنی ہے اور اس کے
لئے ہر چیز کی قربانی کے لئے تیار رہو گے اگر عہد سے آپ کی یہی مراد ہے تو یہ عہد مجھے نہیں چاہیے۔خلافت
احمدیہ کو یہ عہد نہیں چاہیے۔کیونکہ اس قسم کی حفاظت نقصان پہنچانے والی ہے فائدہ پہنچانے والی نہیں ہے۔لیکن یہ صرف ایک خلافت کا معاملہ نہیں ہے سارے نظام ( دین حق ) کا معاملہ ہے تمام ( دینی ) قدروں کا
معاملہ ہے۔ہم تو دور کے مسافر ہیں ایک صدی کا ہمارا سفر نہیں ہے سینکڑوں سال تک اور خدا کرے ہزاروں
سال تک ہم ( دین حق ) کی امانت کو حفاظت کے ساتھ نسلاً بعد نسل دوسروں تک منتقل کرتے چلے جائیں ان
اہم مقاصد کے لئے آپ کو پوری طرح ہتھیار بند ہونا چاہیے آپ ان معاملوں میں کیوں بار بار شیطان کے
حملوں کے لئے اپنے سینوں
کو پیش کرتے ہیں جن میں قرآن کریم نے آپ کو کھول کھول کر بیان فرما دیا ہے
کہ ان اصولوں سے ہٹو گے تو موت کے سوا تمہارا کوئی مقدر نہیں ہے۔“
(ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ دسمبر 1987ء)

مشعل راه جلد سوم
340
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

آج 10 میں سے 10 باقی