خطبہ جمعہ

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
341
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جنوری 1988ء
بچوں کی دینی تربیت کی خاطر اور اُن کو زندہ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کو
جمعہ کا عادی بنایا جائے۔جمعۃ المبارک کے دن کی برکات
جماعت احمدیہ کو اس لئے قائم کیا گیا ہے کہ وہ اہل ایمان کی کھوئی ہوئی عظمتیں
دوبارہ حاصل کر کے انہیں دے
جمعہ سے غافل بچوں کا جماعتی لحاظ سے کوئی مستقبل نہیں
جمعتہ المبارک کے لئے رخصت کی مہم سب سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے چلائی
☆

مشعل راه جلد سوم
342
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
343
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور رحمہ اللہ نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:-
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَوةِ مِنْ يَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ
ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَوةُ فَانْتَشِرُوْا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ
فَضْلِ اللهِ وَاذْكُرُ وُا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً اَوْلَهُوَا إِنْفَضُّوا إِلَيْهَا وَ
تَرَكُوكَ قَائِماً ط قُلْ مَا عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ مِنَ اللَّهُوَ وَ مِنَ التِّجَارَةِ طَ وَاللَّهُ خَيْرٌ الرَّزْقِينَ O
( الجمعة: آیت 10 تا 12 )
اور پھر فرمایا :-
معۃ المبارک غیر معمولی برکتوں اور رحمتوں کا حامل دن
آج نئے سال کا پہلا دن ہے اور چونکہ یہ پہلا دن جمعتہ المبارک کا دن ہے اس لئے نیا سال جمعہ
المبارک سے شروع ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جمعہ میں غیر معمولی برکتیں رکھی ہیں اور اس مبارک دن کے
لئے ہمیں سال بھر کا انتظار نہیں کروایا جاتا بلکہ ہر ہفتے جمعہ نی برکتیں لے کر آتا ہے اور مومن کو اپنے کھوئے
ہوئے مقامات کو دوبارہ حاصل کرنے میں مدد دیتا ہے اور نئی منازل کی طرف بڑھنے کی طرف اشارہ کرتا ہے
اور بعض لوگوں
کا تو ہاتھ پکڑ کر ان کو نئی منازل کی طرف آگے بڑھا بھی دیتا ہے۔سو گو یا جمعہ کا مبارک دن
مومنوں کو صرف بڑھنے میں مدد نہیں کرتا ، بڑھنے کی طرف توجہ ہی نہیں دلاتا بلکہ عملاً بہت سے مومن ایسے بھی
ہیں جو جمعوں کی برکت سے کئی نئی مسافتیں طے کر لیتے ہیں۔لیکن جمعہ کی یہ جو برکتیں عموما لوگوں کی نظر سے
مخفی رہتی ہیں حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مضمون پر بار ہا روشنی ڈالی ہے اور
مسلمانوں کو توجہ دلائی ہے کہ جمعہ میں کتنی برکتیں ہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ کے دن

344
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جمعہ کی نماز سے عصر کے وقت تک ایسی مبارک ساعتیں آتی ہیں جن میں مومن کی ہر دعا قبول ہو جاتی ہے اور
اس کے علاوہ جمعہ کے متعلق حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مثبت رنگ میں جو کچھ فرمایا ہے
وہ بھی ایک طویل مضمون ہے لیکن خلاصہ کلام یہی ہے کہ مومنوں کے لئے جمعہ کا دن بہت ہی اہمیت رکھنے والا
دن ہے اور غیر معمولی برکتوں اور رحمتوں کا موجب ہے۔جماعت احمدیہ کے معیار کے لحاظ سے فکر انگیز بات
پس یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ نئے سال کا آغاز جمعہ کے دن سے ہورہا ہے۔اس میں ہمارے لئے
دو خوشیاں اکٹھی ہو گئی ہیں۔لیکن ان خوشیوں کے ساتھ ایک غم کا احساس اور فکر کا احساس بھی شامل ہے۔اور
وہ یہ ہے کہ جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے جماعت احمدیہ کے بھی تمام افراد نہ صرف یہ کہ جمعہ کی برکتوں
سے پوری طرح واقف نہیں بلکہ بہت سے ایسے ہیں جو جمعہ کے فرض کی ادائیگی سے بھی غافل ہیں اور ایسے
لوگ دنیا میں ہر جگہ موجود ہیں۔پاکستان میں نسبتاً کم ہوں گے۔بہت کم بھی کہہ لیں تب بھی جمعہ نہ پڑھنے
والوں کی اتنی بڑی تعداد ضرور موجود ہے جو جماعت احمدیہ کے معیار کے لحاظ سے کسی طرح بھی قابل
برداشت نہیں۔غیر ممالک میں تو یہ نسبت بہت زیادہ خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے۔جہاں ملک کے پھیلاؤ
کی طرح جماعتوں کا پھیلاؤ بہت زیادہ وسعت اختیار کر گیا ہے، حالانکہ وہاں احمدیوں کی تعداد تھوڑی ہے۔وہاں جمعہ پڑھنے کے لئے کئی قسم کے مسائل پیش آتے ہیں۔جماعت کو اس سلسلہ میں جو جگہ میسر آتی ہے خواہ
وہ ( بیت الذکر ) ہو یا کسی کے گھر کا کمرہ ہو ، وہ عموماً لوگوں کے گھروں سے بہت دور ہوتی ہے کیونکہ پھیلاؤ
کے ساتھ اگر تعداد نہ بڑھے تو پھر لوگوں کے درمیان بہت زیادہ فاصلے حائل ہو جاتے ہیں۔چنانچہ امریکہ
میں میں نے خاص طور پر دیکھا ہے کہ وہاں بعض جگہیں ایسی ہیں جہاں جمعہ تو پڑھا جاتا ہے لیکن وہاں بعض
لوگوں
کو سوسومیل کا سفر کر کے آنا پڑتا ہے۔ایک جگہ ایسی تھی جہاں ایک ڈاکٹر صاحب صرف اس وجہ سے جمعہ
پڑھ سکتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ذاتی جہاز دیا ہوا تھا ورنہ ان کے لئے موٹر کے ذریعہ ( بیت الذکر ) تک
پہنچنا ممکن ہی نہیں تھا۔عیسائی ممالک میں جمعہ کی ادائیگی میں ایک خطر ناک روک
میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جب ملک جغرافیائی طور پر وسیع ہو تو جماعت بھی ملک کے ساتھ ہی

345
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
پھیلے گی ، ہر طرف کہیں نہ کہیں جماعت کے کچھ افراد موجود ہوں گے۔لیکن اگر تعداد زیادہ نہ ہو تو پھر خلا بیچ
میں بہت بڑھ جاتے ہیں اس لئے جمعہ پڑھنے کی راہ میں اب طبعی روک حائل ہو جاتی ہے۔لیکن اس روک
کے علاوہ اس سے بھی زیادہ خطرناک روک یہ ہے کہ اکثر عیسائی ممالک میں بلکہ غالباً تمام عیسائی ممالک
میں جمعہ کے روز کوئی رخصت نہیں ہوتی اور اس کے مقابل پر اتوار ہی کو نہیں بلکہ ہفتہ کو بھی رخصت دی جاتی
ہے اس لئے اور مسلمانوں کو کوئی ایسی رخصت نہیں ملتی جس سے وہ سمجھیں کہ آج ہما را ند ہی دن ہے اور اسے
ہم نے خالصہ مذہبی رنگ میں منانا ہے۔جمعہ ایک عام دن کی طرح آتا بھی ہے اور گزر بھی جاتا ہے۔چنانچہ مغربی ممالک میں بسنے والے بہت سے احمدی یا دوسرے ( مومن ) اس کی اہمیت سے بے خبر ہو
جاتے ہیں اور بسا اوقات ان کو یہ بھی یاد نہیں ہوتا کہ آج جمعہ کا دن ہے۔چنانچہ انگلستان ہی کا واقعہ ہے
ایک جمعہ کے موقع پر جس دن رخصت بھی تھی جب جماعت کے صدر نے پتہ کیا کہ بہت سے لوگ جمعہ
پڑھنے کے لئے کیوں نہیں آئے تو بہت سے احمدیوں نے ان کو جواب دیا کہ اوہو! یہ جمعہ کا دن تھا۔ہمیں تو
پتہ نہیں چلا یعنی روز مرہ کے کاموں میں جمعہ کے دن کو کوئی بھی اہمیت نہیں دی جاتی۔اس لئے جمعہ کا دن ایک
عام دن کی طرح آتا اور گزر جاتا رہا۔ان کو قطعاً اس بات کا خیال ہی نہیں آیا کہ آج جمعہ کا دن ہے، رخصت
بھی ہے اس لئے ہمیں (بیت الذکر ) میں پہنچنا چاہیے۔چنانچہ جب میں امریکہ گیا تو اس صورت حال نے
مجھے خاص طور پر بہت پریشان کیا۔کیونکہ وہاں بچوں کی تربیت اور جماعت کی عمومی تربیت کے سلسلہ میں
میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ جب تک ہم اپنی جماعت کو جمعہ کی اہمیت پوری طرح سمجھاتے نہیں اور نظام
جمعہ کا پورا احترام نہیں کرتے اور اس دن باقاعدہ عبادت کے لئے اکٹھے نہیں ہوتے اس وقت تک ہماری
تمام دیگر تربیتی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکتیں کیونکہ خدا تعالیٰ نے خود مومن کی تربیت کے لئے جمعہ کا دن
رکھا ہے۔خدا تعالیٰ نے ہر مذہب کے لئے کوئی نہ کوئی اجتماعی دن ایسا ضرور رکھا ہوا ہے کہ جس میں اس
مذہب کے ماننے والوں کی تربیت ہوتی تھی۔وہ اکٹھے ہوتے تھے ، ان کو نئی زندگی ملتی تھی ، پرانے داغ
دھونے کا موقع ملتا تھا اور اس ایک دن کی وجہ سے بہت سی دیگر برکتیں نصیب ہوتی تھیں۔چنانچہ ہفتہ کا دن یہود کے لئے مقرر تھا اور اس کو غیر معمولی اہمیت حاصل تھی۔قرآن کریم نے ہفتہ کے
دن کے عدم احترام کے نتیجہ میں یہود کا ملعون ہونا بیان فرمایا ہے۔ان پر لعنت پڑی ان کے دلوں پر مہر لگی
اس کی وجو ہات میں سے ایک وجہ یہ تھی کہ وہ ہفتہ کے دن کا احترام نہیں کرتے تھے۔عیسائیوں کے لئے اتوار
کا دن ہے۔جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے اب تک عیسائیت کے زندہ رہنے کی بڑی وجہ اتوار کا دن ہے ہر

346
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہفتے اگر اتوار کا دن نہ منایا جائے تو عیسائیت کب کی مر چکی ہوتی۔اتوار کے دن ساری قوم کو چھٹی ہوتی ہے
بچے تیار ہوتے ہیں اچھے کپڑے پہنا کر مائیں ان کو ساتھ لے کر گر جا گھروں میں جاتی ہیں۔چنانچہ یہ
Institution عیسائیت جب بعض دیگر عوامل کی وجہ سے طبعی موت مرنا شروع ہوئی یعنی ظاہری طور پر
عیسائی رہتے ہوئے بھی بہت سے عیسائی عملاً عیسائی نہیں رہے تو اس کا ایک مظاہرہ اس طرح ہوا کہ چرچ
خالی ہونے شروع ہو گئے۔بڑے بڑے وسیع چرچ جو کسی زمانہ میں پوری طرح آباد ہوا کرتے تھے وہ خالی
ہو کر رہ گئے یہاں تک کہ بالآخران عیسائی تنظیموں کو جن کی ملکیت میں وہ چرچ تھے وہ چرچ بیچنے پڑے تھے
یہ رجحان صدیوں میں جا کر مکمل ہوا کرتا ہے۔مسلمانوں میں جمعہ کا رجحان
مسلمانوں میں ایک زمانے میں مساجد غیر معمولی طور پر آباد ہوا کرتی تھیں جن شہروں میں آج اس
زمانے کی مسجد میں نظر آتی ہیں ان میں مسلمان نسبتا کم تھے آبادیاں تھوڑی تھیں لیکن اس کے باوجود اس وقت
مسجد میں بہت وسیع بنائی گئیں۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس زمانہ میں لوگ جمعہ کے دن کو بڑی سنجیدگی سے لیا
کرتے تھے وہ جوق در جوق اکٹھے ہوا کرتے تھے اور اس دن کے تقاضے پورے کیا کرتے تھے۔ورنہ اتنی
بڑی بڑی اور وسیع مسجدوں کا ان شہروں میں موجود ہونا کوئی مصلحت نہیں رکھتا یا کوئی حکمت نہیں رکھتا۔چنانچہ
لاہور کی بادشاہی مسجد کو آپ دیکھیں تو حیرت ہوتی ہے کہ کتنی وسیع مسجد ہے اور وہ سال میں کبھی عید کے دن
بھرتی ہے۔عام جمعوں میں اس کا اکثر حصہ خالی رہتا ہے۔وجہ یہ ہے کہ اس زمانہ میں جمعہ کا احترام بہت
زیادہ تھا اور لوگ بڑی کثرت سے جمعہ پڑھا کرتے تھے شاذ ہی کوئی ہوگا جو جمعہ کے دن کسی معذوری کی وجہ
سے مسجد تک نہ پہنچتا ہو۔ورنہ ہر آدمی جس کو توفیق تھی وہ جمعہ پڑھا کرتا تھا۔اور اب ایک بڑی تعداد ایسی ہے
جو پاکستان جیسے ملک میں بھی ( جو اسلامی ملک کہلاتا ہے جہاں اسلام پر غیر معمولی زور دیا جاتا ہے وہاں بھی )
ایک بڑی تعداد ہے جو جمعہ کے دن کلیۃ جمعہ کی نماز سے غافل رہتی ہے۔مسجد تک جانا عموماً غرباء کا کام سمجھا
جاتا ہے۔غرباء میں سے بھی سب جمعہ نہیں پڑھتے۔غرباء کا ایک طبقہ ہے جو جمعہ پڑھنے کے لئے مسجد پہنچتا
ہے۔ورنہ باقی غرباء اپنے دوسرے کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔چنانچہ آپ جائزہ لے کر دیکھیں تو آپ حیران ہوں گے کہ بعض دفعہ جمعہ کے دن لوگ سینیما دیکھنے
چلے جاتے ہیں۔سنیما کا ایک پروگرام ہے جسے مٹینی شو کہتے ہیں۔یہ پروگرام کم و بیش جمعہ کی نماز کے وقت

مشعل راه جلد سوم
347
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
ہی رکھا جاتا ہے۔اس دن آپ مسجدوں کے پاس سے گزریں تو مسجدوں کے باہر یا مسجدوں کی طرف
بڑھتے ہوئے بہت کم مسلمان دکھائی دیں گے جب کہ مٹینی شو میں جاتے ہوئے اس سے کہیں زیادہ کثرت
کے ساتھ ہجوم دکھائی دیں گے۔مجھے یاد ہے کراچی میں وکٹوریہ روڈ کی جو ( بیت الذکر ) تھی وہاں سے ایک
دفعہ جب ہم جمعہ پڑھ کر واپس جارہے تھے تو وہاں پر سڑک بلاک ہوئی ہوئی تھی۔میں نے پوچھا کہ اس کی
کیا وجہ ہے اتنا ہجوم کس بات کا ہے تو پتہ لگا کہ کوئی فرلانگ بھر لمباQueueلگا ہوا تھا۔اس دن کوئی فلم دکھائی
جانی تھی جس کا مشینی شو تھا۔مٹینی کا پتہ نہیں کیا مطلب ہے مگر وہ بعد دو پہر جمعہ کی نماز کے وقت کے لگ بھگ
دکھایا جاتا ہے۔اس وقت سنیما کے سامنے تو بہت رش تھا لیکن مسجدوں کے سامنے کوئی رش نہیں تھا، ویسے بھی
میں نے ایک دفعہ مساجد کی Capacity کا جائز لیا تو مجھے یہ دیکھ کر بڑا تعجب ہوا کہ مسجدوں میں کل رقبہ جو
مہیا ہے وہ ایک شہر میں جتنے افراد جمعہ پڑھنے کے اہل ہوتے ہیں ان سے کہیں کم ہوتا ہے۔اگر وہ سارے
مسلمان جو کسی شہر میں بستے ہیں جمعہ پڑھنے کے لئے مسجدوں میں داخل ہونے کی کوشش کریں تو تقریباً دو
تہائی یا کم سے کم نصف ایسے ہوں گے جن کو مسجدوں میں جگہ مل ہی نہیں سکتی ، خواہ کتنا ہی سمٹ کر کیوں نہ
بیٹھیں مسجدوں کا اتنا رقبہ ہی نہیں ہے کہ وہ سارے شہر کو اپنے اندر سمیت سکیں۔پھر بعض جگہ خواتین جمعہ
پڑھنے جاتی ہیں۔احمد یوں میں تو خاص طور پر خواتین میں یہ رواج ہے ، ایسی صورت میں ان کے لئے تو
بالکل جگہ ملنے کا سوال ہی باقی نہیں رہتا۔پس یہ رجحان بہت ہی قابل فکر رجحان ہے۔اسلام میں جمعہ کو بہت
اہمیت حاصل ہے۔جمعہ پڑھنے کا قرآنی حکم اور ایک خطر ناک فتنے کی طرف اشارہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جہاں اس کے مثبت پہلو بیان فرمائے ہیں وہاں جمعہ نہ پڑھنے
کے نتیجہ میں جو منفی پہلو بیان فرماتے ہیں وہ بہت ہی دل ہلا دینے والے ہیں۔ان میں سے چند ایک کا ذکر
میں ابھی کروں گا لیکن اس سلسلہ میں پہلے میں آپ کو قرآن کریم کی ان آیات کا مطلب بتا تا ہوں جو
میں نے ابھی آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ
کہ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو جب بھی نماز کے لئے بلایا جائے جمعہ کے دن فَاسْعَوْا إِلى
ذكر الله تو دوڑتے ہوئے خدا کے ذکر کے لئے چلے آیا کرو، وَذَرُوا الْبَيْعَ ، اور تجارت کو چھوڑ دیا کرو

348
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ يتمہارے لئے بہت بہتر ہے ، اِنْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ کاش کہ ہم جانتے اور تمہیں اس بات
کی خبر ہوتی کہ اس میں کتنی برکت ہے۔فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ ہاں جب نماز ختم
ہو جائے یا نماز سے فارغ ہو جاؤ پھر بے شک زمین میں پھیل جایا کرو، وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللهِ اور الله
تعالیٰ کا فضل چاہو ، وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيراً لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ اور اپنے کاموں میں مصروف ہونے کے
ساتھ ساتھ ذکر الہی بھی کثرت سے کرتے رہو تا کہ تم نجات پاؤ اور کامیابی حاصل کرو۔یعنی مومنوں کو جمعہ
کے دن کام سے نہیں روکا خصوصاً نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد۔لیکن ذکر الہی کی طرف توجہ دلا کر فرمایا کہ جمعہ
عبادت کا دن ہے اور یہ دن صرف نماز جمعہ کے ساتھ تعلق نہیں رکھتا بلکہ یہ سارا دن ہی عبادت کا دن ہے اس
لئے جب تم کاموں میں مصروف ہوا کرو تو اس وقت بھی کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو یا دکیا کرو۔پھر فرمایا وَ إِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْلَهُوَ إنفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوْكَ قَائِماً۔عربی گرائمر کے لحاظ
سے اس آیت کے دوترجم ممکن ہیں۔جب ماضی کا صیغہ ہو اس سے پہلے اڈا لگایا جائے تو وہ ماضی کو مستقبل
میں بدل دیتا ہے۔یعنی عربی زبان کے محاورہ کے لحاظ سے مضارع میں تبدیل کر دیتا ہے۔اور مضارع میں
حال کے معنے بھی پائے جاتے ہیں اور استقبال کے بھی پس اس لحاظ سے اس آیت کا یہ ترجمہ بھی ہو سکتا ہے
کہ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً اَوْ لَهُوَا اِنْفَضُّوا إِلَيْهَا کہ یہ لوگ جب کوئی تجارت دیکھتے ہیں یا کھیل تماشا دیکھتے
ہیں تو اس کی طرف مائل ہو جاتے ہیں اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔وَتَرَكُوكَ قَائِمًا اور اے محمد !
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تجھے خدا کی عبادت میں مصروف اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔قُلْ مَا عِندَ اللَّهِ خَيْرٌ مِّنَ
اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ تو کہدے کہ جو خدا کے پاس ہے وہ لھو یعنی کھیلوں، مشاغل اور دلچسپیوں سے بھی
بہتر ہے اور تجارت سے بھی بہتر ہے ، والله خَيْر الرزقین اور اللہ بہت بہتر رزق دینے والا ہے۔اس آیت کے پہلے حصہ کا مستقبل کے لحاظ سے دوسرا ترجمہ یہ ہوگا کہ یہ لوگ جب کوئی تجارت دیکھیں
گے یا کوئی دلچسپی کا مشغلہ دیکھیں گے تو اس کی طرف مائل ہو جائیں گے اور تجھے چھوڑ دیں گے ایسے حال
میں کہ تو اکیلا کھڑا رہ جائے گا قُلْ مَا عِندَ اللَّهِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّهُو وَمِنَ التِّجَارَةِ
تو کہہ دے کہ جو اللہ کے پاس ہے وہ بہت بہتر ہے لھو سے بھی اور تجارت سے بھی۔اس آیت کا
عموماً پہلا ترجمہ کیا جاتا ہے یعنی جمعہ کے دن لھو یا تجارت کو دیکھتے ہیں تو تجھے چھوڑ کر اس کی طرف مائل ہو
جاتے ہیں۔

مشعل راه جلد سوم
349
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی فدائیت کے نظار
میں نے سالہا سال پہلے لاہور میں جمعہ کے وقت اس مضمون کی طرف توجہ دلائی تھی اور بتایا تھا کہ میرا
دل اس بات
کو تسلیم نہیں کرتا نہ تاریخ اسلام اس بات پر گواہی دیتی ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے صحابہ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تربیت یافتہ مسلمان عادة نعوذ بالله مِنْ ذلِك
آپ کو جمعہ کے دن اکیلا چھوڑ کر کھیل تماشے کی طرف دوڑ جاتے ہوں۔احادیث میں جو روایات ملتی ہیں
ان سے تو صاف پتہ چلتا ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک اشارہ پر آپ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی ایک دعوت پر لوگ ہر دوسرے کام کو چھوڑ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف جوق در جوق
دوڑے آیا کرتے تھے یہاں تک کہ نہایت ہی خطرناک وقتوں میں بھی انہوں نے اپنی اس اطاعت کی روح
کو زندہ رکھا اور اپنے جسموں کے مرنے کی کوئی پرواہ نہیں کی۔چنانچہ جنگ حنین کے وقت ہم یہ نظارہ دیکھتے
ہیں کہ ایک موقع پر جب کہ لشکر اسلام کے پاؤں اکھڑ گئے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اردگرد
سوائے چند گنتی کے صحابہ رضی اللہ عنھم کے اور کوئی میدان میں کھڑا نہ رہ سکا اس وقت مختلف صحابہ رضی اللہ نظم
نے آوازیں دے کر مسلمانوں
کو بلانا شروع کیا لیکن وقت ایسا تھا ایسا زور کا ریلا پڑا تھا کہ اکھڑے ہوئے
پاؤں جمتے نہیں تھے اور دوڑتے ہوئے سپاہی واپس نہیں آسکتے تھے اس وقت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے اپنے ساتھ کھڑے ہوئے غلاموں کو تاکید فرمائی کہ یہ اعلان کرتے چلے جاؤ کہ خدا کا رسول صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہیں اپنی طرف بلاتا ہے۔صحابہ رضی اللہ عنھم بیان کرتے ہیں کہ جب ہمارے کانوں میں
یہ آواز پڑی تو کوئی اور ہوش نہیں رہا سوائے اس کے کہ ہر قیمت پر ہم نے واپس جانا ہے۔چنانچہ بعض صحابہ
روایت کرتے ہیں کہ ہماری وہ سواریاں جو اتنی منہ زور ہو چکی تھیں ایسی بھگدڑ پڑی ہوئی تھی کہ سواریوں کو بھی
ہوش نہیں رہی تھی۔ہم نے اپنی تلوار میں نکال کر ان کی گردنیں کاٹ دیں اور پھر پیدل حضرت اقدس محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف دوڑے پڑے جس جماعت کی قربانی کا یہ نظارہ ہو اور اطاعت کا یہ
جذ بہ ہو اس کے متعلق یہ تصور کر لینا کہ جمعہ کے دن کھیل تماشے کی خاطر یا تجارت کی خاطر آنحضور صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کو اکیلا چھوڑ کر دوڑ جاتے ہوں یہ بات میری بات سمجھ میں آنے والی نہیں ہے، میرے دل میں
یہ بات بچتی نہیں۔قرآن کریم کی ایک اور آیت بھی اس ترجمے کی تصدیق کرتی ہے۔اللہ تعالی فرماتا ہے
وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا القُرْآنَ مَهْجُوراً (الفرقان آیت:31) که رسول

مشعل راه جلد سوم
350
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
نے اپنے رب سے عرض کیا اے میرے رب ! میری قوم نے اس قرآن
کو مہجور کی طرح چھوڑ دیا ہے۔پس جو
قرآن کو چھوڑے گا وہ حمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی چھوڑے گا اور قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ یہ خبر
واضح طور پر مستقبل کی خبر تھی۔قرآن
کو چھوڑنا اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چھوڑ نا ایک ہی چیز کے دو نام
ہیں۔پس سورۃ جمعہ کی اس آیت کا بھی مستقبل سے تعلق ہے اور اس میں ایک نہایت ہی خطرناک فتنے کی
طرف اشارہ فرمایا گیا ہے۔فرمایا گیا ہے کہ ایسے دن آنے والے ہیں جب کہ مسلمان آنحضرت صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کو چھوڑ دیں گے اور تجارتوں کی طرف ایسے مائل ہو جائیں گے کہ جمعہ کے دن بھی ان کو جمعہ کی آواز
پر لبیک کہنے کی توفیق نہیں ملے گی یہاں کلام کا ایک بڑا ہی لطیف رنگ ہے۔یہ نہیں فرمایا کہ جب خدا کا رسول
انہیں جمعہ کی نماز کی طرف بلاتا ہے کیونکہ خدا کا رسول تو جس طرف بھی بلاتا تھا مسلمان دوڑے چلے آتے
تھے۔یہاں لفظ نُودِی رکھ دیا گیا جس کا مطلب ہے جب بھی بلایا جاتا ہے یعنی مؤذن کوئی بھی ہو اس سے
بحث نہیں جب بھی تمہیں بلایا جائے تمہارے کانوں میں یہ آواز پڑے کہ جمعہ کا دن آگیا ہے اور جمعہ کے دن
تمہیں نماز کے لئے اکٹھا ہونا چاہیے۔قطع نظر اس کے کہ بلانے والا کون ہے تمہیں خدا کے ذکر کے لئے
اکٹھے ہو جانا چاہیے۔چنانچہ یہ ندا سارے زمانوں پر حاوی ہو جاتی ہے۔قطع نظر اس کے کہ کون بلا رہا ہے کون
جمعہ پڑھا رہا ہے کس کی امامت میں آج نماز ہوگی چونکہ جمعہ کا دن خدا کی یاد کا دن ہے خدا کی خاطر ا کٹھے ہونا
ہے اس لئے آواز دینے والے کا کوئی ذکر نہیں فرمایا۔جب بھی تمہیں جمعہ کی نماز کے لئے آواز دی جائے
تمہیں اس پر لبیک کہنا چاہیے۔لاہور کے ایک دورہ کا ذکر
چنانچہ مجھے یاد ہے میں نے اس وقت لاہور میں اس پہلو سے بھی جماعت کو توجہ دلائی۔میں نے ان کو
کہا کہ آپ یہ نہ دیکھا کریں کہ جمعہ کے دن نماز پڑھانے کے لئے کون آرہا ہے یہ دیکھا کریں کہ جمعہ کی نماز
پڑھنے اور اس کی برکتیں حاصل کرنے کے لئے جانا ہے۔میں غالباً خدام الاحمدیہ کے صدر کی حیثیت سے
وہاں
گیا تھا یا کسی اور حیثیت سے مجھے یاد نہیں رہا لیکن اس روز جمعہ میں حاضری عام حاضری کی نسبت زیادہ
تھی۔چنانچہ مجھے یہ بتایا گیا تھا کہ آج اتنی حاضری ہے۔تو اس کے نتیجہ میں میں نے جو تجزیہ کیا وہ یہ تھا کہ اس
غیر معمولی حاضری کی وجہ یا تو یہ ہے کہ ایسے علاقے کے دوست تشریف لائے ہوں گے جو دوسری ( بیوت

مشعل راه جلد سوم
351
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
الذکر) میں جمعہ پڑھا کرتے تھے وہ اس وجہ سے آگئے ہوں کہ کسی خاص مقصد کے لئے یا کسی خاص نصیحت
کی خاطر اکٹھا کیا جا رہا ہے اس لئے ہم اس (بیت الذکر ) میں چلے جاتے ہیں اس پر تو کوئی اعتراض نہیں
ہے، یہ تو ایک بالکل جائز فعل ہے۔لیکن اس روز مجھے یہ بھی خطرہ محسوس ہوا کہ جمعہ پڑھنے والوں میں ایسے
لوگ بھی تھے خصوصاً احمدی نوجوان جو عام دنوں میں اسی ( بیت الذکر ) میں جمعہ پڑھتے ہیں یا جن کو اس
( بیت الذکر) میں جمعہ پڑھنا چاہیے وہ عام دنوں میں اس ( بیت الذکر) میں نہیں آتے مگر جب کوئی
صدر خدام الاحمدیہ آجائے یا کوئی اور مرکزی عہدیدار یا ناظر آ جائے یا حضرت خلیفہ اسیح اس زمانے میں
جب لا ہور تشریف لاتے تھے۔ان کے آنے پر جمعہ کے لئے حاضر ہو جاتے ہیں۔یہ قرآن کریم کی اس
آیت کی روح کے بالکل منافی ہے۔کیونکہ یہاں یہ نہیں فرمایا گیا کہ جب فلاں آدمی تمہیں آواز دے تو
اکٹھے ہو جایا کرو۔بلکہ یہ فرمایا گیا ہے کہ جمعہ کا دن اہمیت رکھتا ہے اس لئے جمعہ کے دن خواہ کسی کی طرف
سے بھی تمہارے کان میں آواز پڑے کہ نماز کا وقت آگیا ہے تو تمہیں نماز کے لئے اکٹھے ہو جانا چاہیے۔جمعہ کے لئے تو حید کامل کی خاطر اللہ کے نام پراکٹھے ہونے کی ہدایت
جمعہ کی اذان کا توحید سے بڑا گہرا تعلق ہے۔اذان دینے والے کو نظر انداز فرما دیا گیا ہے۔اور توحید
کامل کی خاطر محض خدا کے نام پر اکٹھے ہونے کی ہدایت فرمائی گئی ہے۔اس لئے یہ کہنا کہ اس بیت الذکر )
میں ( مثلاً ( بیت الذکر ) فضل لندن میں ) مثلاً کسی وقت خلیفہ امسیح موجود ہوتے ہیں اور کسی وقت نہیں اور
اس کی وجہ سے اگر جمعہ کی حاضری میں فرق پڑ جاتا ہے تو یہ بات بالکل نا قابل قبول ہے اور یہ تصور بھی نہایت
خطر ناک ہے ایسے لوگ جو یہاں عام حالات میں جمعہ پڑھنے آ سکتے ہوں جب تک خلیفہ اسیح یہاں جمعہ
پڑھاتا ہے وہ آتے رہیں اور جب وہ چلا جائے تو اس (بیت الذکر ) کی رونق میں اس لئے فرق پڑ جائے کہ
کوئی اور جمعہ پڑھانے آ گیا ہے تو یہ میچ نہیں سوائے اس کے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ باہر کے علاقوں
سے بعض لوگ اس لئے جمعہ کے دن یہاں آتے ہیں کہ اگر چہ وہ دوسری ( بیوت الذکر ) میں بھی جا سکتے تھے
یا جایا کرتے تھے لیکن اس خیال ہے کہ وہ خود براہ راست خلیفہ وقت کی بات سنیں ، وہ یہاں چلے آئیں ایسے
لوگوں پر کوئی اعتراض نہیں ان کا یہ فعل جائز ہے۔لیکن وہ لوگ جو خلیفہ وقت کی موجودگی میں جمعہ پر آجاتے
ہیں اور ویسے جمعہ پڑھتے ہی نہیں ، ان کی حالت بڑی خطرناک ہے۔اس مضمون کے پیش نظر میں نے
امریکہ میں یہ تحریک کی اور بڑے زور کے ساتھ تحریک کی کہ جمعہ کے احترام کو قائم کرنا جمعہ کی عبادت کے

مشعل راه جلد سوم
352
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
نظام کو از سر نو مستحکم کرنا اور ہر احمدی کو اس بات کا عادی بنا دینا کہ وہ جمعہ کی نماز پڑھے ، یہ اس دور کی اور اس
سال کی خصوصی مہم بن جانی چاہیے۔بچوں کی تعلیم و تربیت کے نقطہ نظر سے جمعۃ المبارک کی اہمیت
امریکہ کے حالات کے مطابق میں سمجھتا ہوں کہ اگر وہاں کے احمدی دوست ایسا نہیں کریں گے تو ان
کی اولادوں کی حفاظت کی کوئی ذمہ دار نہیں کی جاسکتی۔یہاں برطانیہ کے متعلق بھی میں جانتا ہوں کہ اور
یورپ میں بھی جو احمدی بستے ہیں۔اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کی اولادوں کے ایمان اور اعمال صالحہ کی
کوئی ضمانت نہیں ہوسکتی۔امر واقعہ یہ ہے کہ میں سوچ رہا تھا کہ مجھ سے اس بارہ میں کوتاہی ہوئی اور دیر ہوگئی
ہے مجھے بہت پہلے اس مضمون کی طرف توجہ دلانی چاہیے تھی۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بعض دفعہ
تربیت کے مسائل پر غور کرتے کرتے ایک خیال بڑی قوت کے ساتھ دل میں ابھر آتا ہے اور بعض دفعہ اس
کی طرف خیال بھی نہیں جاتا۔اس لئے بہر حال غلطی تو ہے لیکن اب جب کہ میرے دل میں یہ خیال قائم ہوا
ہے اور آج جب کہ نیا سال جمعہ کے دن سے شروع ہو رہا ہے اس لئے میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اس کے
متعلق پورے زور کے ساتھ نصیحت کروں اور جماعت کو اس کی اہمیت کی طرف توجہ دلاؤں کہ جماعت نے
اگر اپنے بچوں کی حفاظت کرنی ہے ان کو دین دار بنانا ہے اور ان کو (مؤمن ) رکھنا ہے تو ان پر جمعہ کی اہمیت
واضح کئے بغیر ان کو جمعہ کی نماز کا عادی بنائے بغیر وہ ایسا نہیں کر سکیں گے یہ کیسا درد ناک منظر ہوتا ہے کہ
عیسائی بچے تو ایک دن تیار ہو رہے ہوتے ہیں چرچوں میں جانے کے لئے عبادت کرنے کے لئے اور
(مومن) بچوں کو پتہ ہی کچھ نہیں ہوتا ان کی مائیں ان کو سکول کے لئے تیار کر رہی ہوتی ہیں اور ماؤں کو پتہ ہی
نہیں کہ ہمارے ہاں عبادت
کا بھی کوئی خاص دن مقرر ہے۔ایسی نسل جب بڑی ہوگی اس کے متعلق یہ توقع
رکھنا کہ وہ اسلام پر کار بند ہوگی یا ان کے اندر دین کی اہمیت باقی رہے گی یہ ایک دیوانے کا خواب ہے ، اس
سے زیادہ اس میں کوئی حقیقت نہیں۔یا درکھیں بچوں پر جمعہ کی نماز کا بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔جمعہ کا یہ نظام کچھ ایسا ہے کہ جمعہ سے پہلے کا
حصہ اس میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔چنانچہ وہ لوگ جو مسلمان ملکوں میں جوان ہوتے ہیں یعنی وہیں
بچپن گزار کر بڑے ہوتے ہیں ان کو ہمیشہ یہ بات یا درہتی ہے کہ جمعہ کے دن خاص طور پر ان
کو نہلایا دھلایا
جاتا تھا۔نئے کپڑے پہنائے جاتے تھے۔اگر وہ بھاگتے دوڑتے تھے یا کھیلتے تھے تو ان کو پکڑ کر لایا جاتا تھا۔

آج 10 میں سے 10 باقی