خطبہ جمعہ

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

مشعل راه جلد سوم
353
ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
بعض گھروں میں تو باقاعدہ نہانے والی نائیں آیا کرتی تھیں وہ اپنے خاص طریق پر پانی گرم کرتیں اور بچوں
کو غسل دیتیں۔جمعہ کی نماز سے پہلے کی یہ تیاری دل پر ایک گہرا اثر چھوڑتی تھی اور ایسے نقش جمادیتی تھی جو
پھر کبھی مٹ نہیں سکتے۔پھر بڑے اہتمام کے ساتھ جمعہ پر جانا اور جمعہ میں بیٹھ کر نصائح سننا، جمعہ کے آداب
سے واقف ہونا اور ایسے مسائل جو روز مرہ کی زندگی میں انسان کے سامنے نہیں آتے جمعہ کے خطبہ کے ذریعہ
انسان تک پہنچ سکتے ہیں۔بچے خود ان کو سنتے ہیں۔چنانچہ میں نے جب اپنی حالت پر غور کیا تو مجھے بھی یہ
محسوس ہوا کہ بچپن کے زمانہ میں سب سے زیادہ تعلیم و تربیت میں اگر کوئی چیز میں تھی تو وہ جمعتہ المبارک تھا۔حضرت مصلح موعود ( نور اللہ مرقدہ کے خطبات آپ کے قریب بیٹھ کر سننے کا موقع ملتا تھا۔تمام دنیا
کے مسائل کا آپ کے خطبات میں مختلف رنگ میں ذکر آتا چلا جاتا تھا۔دین کا بھی ذکر ہوتا اور دنیا کا بھی۔پھر ان کے باہمی تعلقات کا ذکر ہوتا تھا۔سیاست جہاں مذہب سے ملتی ہے اور جہاں مذہب سے الگ ہوتی
ہے غرضیکہ ان سب مسائل کا ذکر ہوتا تھا۔چنانچہ قادیان میں یہی جمعہ تھا جس کے نتیجہ میں ہر کس و ناکس، ہر
بڑے چھوٹے اور ہر تعلیم یافتہ وغیر تعلیم یافتہ کی ایک ایسی تربیت ہورہی تھی جو بنیادی طور پر سب میں قدر
مشترک تھی یعنی پڑھا لکھا یا ان پڑھ، امیر یا غریب اس لحاظ سے کوئی فرق نہیں رکھتا تھا کہ بنیادی طور پر
احمدیت کی تعلیم اور احمدیت کی تربیت کے علاوہ دنیا کا شعور کبھی حاصل ہو جایا کرتا تھا۔چنانچہ بہت سے
احمدی طلبہ جب مقابلے کے مختلف امتحانات میں اپنی تعداد کی نسبت سے زیادہ کامیابی حاصل کرتے تھے تو
بہت سے افسر ہمیشہ تعجب سے اس بات کا اظہار کیا کرتے تھے کہ احمدی طلبہ میں کیا بات ہے کہ ان کا دماغ
زیادہ روشن نظر آتا ہے، ان کو عام دنیا کا زیادہ علم ہے، ان کے اندر مختلف علوم کے درمیان ربط قائم کرنے کی
زیادہ صلاحیت ہے۔اس مسئلہ کو ایک دفعہ مولوی ظفر علی خان صاحب نے بھی چھیڑا۔انہوں نے ایک موقع پر کہا کہ تم مرزا
محمود کا کیا مقابلہ کرتے ہو۔مرزا محمود نے اپنے احمدیوں کی جس طرح تربیت کی ہے جس طرح ان
کو تعلیم دیتا
ہے تم اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔احمدیوں کا یہ حال ہے اگر کوئی سیاست دان یہ سمجھتا ہو کہ اسے بڑی سیاست
آتی ہے اس نے اگر سیاست بھی سیکھی ہوتو وہ قادیان سے بٹالہ تک کسی قادیان والے کے یکے میں بیٹھ کر سفر
کرے تب اس کو سمجھ آئے گی کہ سیاست ہوتی کیا ہے۔قادیان کا یکہ بان بھی سیاست دانوں کو سیاست
کے گر سمجھا سکتا ہے۔اس نے حضرت مصلح موعود ( نور اللہ مرقدہ) کو یہ خراج تحسین دیا حالانکہ وہ احمدیت کا
شدید دشمن تھا۔

354
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
واقعہ یہ ہے کہ یہ خراج تحسین دراصل جمعہ کی Institution کو تھا۔جمعہ کے ذریعہ یہ ساری تربیت
ہوتی تھی ہر جمعہ پر شوق سے بڑی دور دور سے لوگ اکٹھے ہو کر آیا کرتے تھے ، ( بیت الذکر ) بھر جاتی تھی۔گنجائش سے زیادہ لوگ جو ( بیت الذکر ) میں سمانہیں سکتے تھے گلیوں میں بیٹھ جایا کرتے تھے۔ہمارے گھر
میں بھی صبح سے شام تک بچوں اور عورتوں کا اجتماع رہتا تھا۔( بیت الذکر ) کے ایک حصہ میں عورتوں کے
بیٹھنے کی جگہ تھی اس کے ساتھ ہمارا گھر ملا ہوا تھا۔ساتھ کا کوٹھا بھر جاتا تھا صحن بھر جاتا تھا اس سے پر لے صحن
تک عور تیں پہنچ جایا کرتی تھیں۔چنانچہ سارا دن ہمارے گھروں میں کثرت کے ساتھ دوسرے لوگوں کا ہجوم
رہتا تھا۔اس سے بچپن میں تکلیف بھی پہنچتی تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے بعد میں عقل دی تو معلوم ہوا کہ یہ تو بڑی
نعمت تھی جو ہمیں حاصل رہی۔اس سے زیادہ مبارک اور کیا تکلیف ہوسکتی ہے کہ خدا کے ذکر کی خاطر لوگ
گھروں میں اکٹھے ہوں۔چنانچہ اس کی وجہ سے جماعت کی عام تربیت ایسی ہوئی ہے اور احمدی طلبہ کی ایسی
تربیت ہوئی ہے کہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ دنیا کے ہر میدان میں وہ ترقی پانے کے زیادہ اہل ہو گئے
یہاں تک کہ دشمن حسد کے مارے یہ کہنے لگ گیا کہ احمدیوں میں چالا کی یا کوئی ہوشیاری ہے یا طاقت ہے کہ
اپنی تعداد کی نسبت سے زیادہ نوکریاں حاصل کر جاتے ہیں ، زیادہ برکتیں حاصل کر جاتے ہیں، دنیا کے
مفادات زیادہ حاصل کر جاتے ہیں۔حالانکہ ان کو یہ نہیں پتہ تھا کہ یہ جمعے کی برکتیں ہیں اور ایسے جمعے کی
برکتیں ہیں جہاں خدا تعالیٰ کی طرف سے جاری کردہ امامت کا نظام جاری ہو چکا ہے ، جہاں خلافت کا
منصب قائم ہے۔ایسے جمعہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ غیر معمولی برکتیں پڑتی ہیں۔جمعہ کے نظام سے غفلت ہلاکت کا موجب ہے
قرآن کریم کی جو آیات میں نے آپ کے سامنے پڑھ کر سنائی ہیں ان کی روشنی میں یہ معلوم ہوتا ہے
کہ مسلمانوں پر کسی زمانے میں یہ ابتلاء آنا تھا کہ وہ جمعہ کے نظام سے غافل ہو جائیں گے اور یہ غفلت ایک
بہت بڑی ہلاکت ہے کوئی معمولی ہلاکت نہیں ہے۔جماعت احمدیہ کو اس لئے قائم فرمایا گیا ہے تاکہ وہ
(مومنوں ) کو ان کی کھوئی ہوئی عظمتیں دوبارہ حاصل کر کے دے ان کو اس پہلے مقام تک پہنچائے جہاں
سے وہ گر چکے ہیں۔لیکن جمعہ کے معاملہ میں میں نہیں سمجھتا کہ ہم اس بات کے اہل ہیں کیونکہ ہم نے خود بھی
وہ مقام ابھی کما حقہ حاصل نہیں کیا، اگر حاصل کیا تھا تو اس کا کچھ حصہ کھو بیٹھے ہیں۔مغربی ممالک میں تو اس
لحاظ سے جماعت احمدیہ کی نہایت ہی درد ناک حالت ہے۔اکثر احمدی بچے جمعہ پڑھنے نہیں آتے ، اکثر

مشعل راه جلد سوم
355
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
عورتیں جمعہ پڑھنے نہیں آتیں۔عورتوں پر جمعہ پڑھنا فرض نہیں ہے اور آپ کہہ سکتے ہیں بچوں پر بھی فرض
نہیں ہے مگر ان کی دینی تربیت کی خاطر اور ان کو زندہ رکھنے کے لئے یہ ایک انتہائی ضروری چیز ہے۔اگر آپ
ان
کو بچپن میں اس سے محروم کر دیں گے تو جب ان پر جمعہ فرض ہو گا اس وقت بھی وہ محروم رہیں گے۔چنانچہ
یہاں انگلستان میں اور دوسرے یورپین ممالک میں جو بڑی نسلیں جمعہ کی عادی نہیں رہیں۔اس میں ان کے
ماں باپ کا قصور ہے کہ انہوں نے بچپن میں ان کو عادی نہیں بنایا۔آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو
سکول جانا ہوتا ہے اس کے جواب میں یہ کہوں گا کہ آپ کے لئے دو Choices یا اختیارات ہیں ان میں
جس کو چاہیں چن لیں۔یا تو سکول کو اہمیت دیں یعنی دنیا کی تعلیم کو اہمیت دیں اور ان کی روحانی زندگی سے
ہاتھ دھو بیٹھنے کا فیصلہ کر لیں یا پھر دین کو اہمیت دیں۔کیونکہ جمعہ کی نماز سے غافل بچوں کا جماعتی لحاظ سے کوئی
مستقبل نہیں ہے سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ خاص فضل فرمائے اور کوئی اکا دکا واپس لے آئے مگر بالعموم نئی
نسلیں آپ کی اقدار سے دور ہونا شروع ہو جائیں گی اور وقت کے گزرنے کے ساتھ یہ تنزل زیادہ تیز رفتار
ہوتا چلا جائے گا۔اس لئے جمعہ کی طرف غیر معمولی توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلہ میں میں نے نظام
جماعت کو ایک ہدایت دی ہے۔اس کی تفصیلات یہاں بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔انشاء اللہ اس بارہ میں
منظم پروگرام بنائے جائیں گے اور ساری جماعت کے لئے ایک اجتماعی کوشش بھی کی جائے گی یعنی حکومتوں
سے رابطہ کر کے نیز اشتہارات کے ذریعہ اور اخبارات میں پروپیگنڈہ کے ذریعہ مطالبہ کیا جائے گا کہ
مسلمانوں کو جمعہ پڑھنے کی سہولتیں ملنی چاہئیں۔جمعۃ المبارک کے لئے رخصت کی مہم سب سے پہلے حضرت مسیح موعود نے چلائی
اس سلسلہ میں جیسا کہ میں نے امریکہ میں بھی دوستوں ک توجہ دلائی تھی ایک بہت ہی اہم بات جو ہے
اور جماعت کی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے ہمیں جو کبھی فراموش نہیں کرنی چاہیے اور وہ یہ ہے کہ صرف حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں 1896ء میں پہلی مرتبہ جمعہ کے نام پر رخصت حاصل کرنے
کی تحریک چلائی گئی ہے اور یہ تحریک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود چلائی ہے۔میرے علم میں
نہیں کہ تاریخ اسلام میں کبھی کوئی ایسا واقعہ ہوا ہو کہ مسلمانوں کی طرف سے اجتماعی طور پر جمعہ کی رخصت کے
لئے ایک مہم چلائی گئی ہو۔یہ پہلا واقعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں رونما ہوا۔خدا نے
آپ ہی کو یہ توفیق بخشی کہ جمعہ کے تقدس کو قائم کرنے کے لئے ایک ملک گیر تحریک چلائیں اور حکومت کو توجہ

356
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
دلائیں کہ مسلمانوں کا یہ حق ان کو دیا جائے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یکم جنوری
1896ءکود واشتہا رشائع فرمائے اور ایک اشتہار بعد میں شائع فرمایا۔جس میں تمام مسلمانان ہند کو بھی متوجہ
فرمایا گیا اور حکومت انگلستان
کو بھی متوجہ فرمایا کہ بحیثیت حاکم ان کا یہ اخلاقی فرض ہے کہ مسلمانوں کے جمعہ
کے تقدس کو قائم کریں اور اس کے نتیجہ میں مسلمانوں کی دعائیں حاصل کریں ان کا شکر یہ حاصل کریں۔آپ نے تاریخی لحاظ سے بتایا کہ کس طرح تمام مسلمان ممالک میں اس دن کا تقدس قائم تھا اور خود
ہندوستان میں بھی ایک لمبے عرصے تک قائم رہا۔لیکن انگریزی حکومت کے آنے کے بعد رفتہ رفتہ جمعہ کی
تعطیل کی بجائے اتوار کی تعطیل شروع ہو گئی۔آپ نے فرمایا ٹھیک ہے اتوار کے دن آپ بے شک چھٹی
منائیں اور ہندوؤں کو بھی چھٹی دیں لیکن مسلمانوں کو اس بنیادی حق سے آپ کیسے محروم کر سکتے ہیں۔چنانچہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو تحریک فرمائی تھی اس کے بعد حضرت خلیفۃ امسیح الاول ( نوراللہ
مرقدہ) نے 1911 ء میں دوبارہ اس تحریک کو چلایا اور پہلی مرتبہ حکومت برطانیہ نے 1913ء میں دوبارہ
جمعہ کی رخصت کو ضروری طور پر منظور کیا خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ پھر رفتہ رفتہ یہ رجحان بڑھنا شروع ہوا
بالآخر انگریزی حکومت کی طرف سے بھی مسلمانوں کے لئے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے حق کو تسلیم کر لیا گیا گو
ہر جگہ حکومت کی طرف سے رخصت کے دن کے طور پر قبول نہیں کیا گیا۔پاکستان بننے کے بعد بھی ایک لمبے
عرصہ تک اتوار ہی کو چھٹی ہوتی تھی جمعہ کو نہیں ہوتی تھی۔یہ تو ابھی چند سال پہلے کی بات ہے کہ حکومت
پاکستان نے جمعہ کی رخصت منظور کی ہے۔حضرت مسیح موعود کی جمعۃ المبارک کی تحریک کو از سر نو شروع کرنے کی تحریک
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے 1896ء میں یہ تحریک شروع فرمائی تھی اور عجیب حسن اتفاق
ہے کہ وہ بھی یکم جنوری کا دن تھا یعنی یکم جنوری 1896ء کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ تحریک
جاری فرمائی اور بغیر اس کے کہ مجھے علم ہوتا کہ یکم جنوری کو ایسا ہوا تھا اللہ تعالیٰ کی طرف سے تصرف ہی ایسا ہوا
ہے کہ آج اللہ تعالیٰ ہی مجھے یہ توفیق عطا فرما رہا ہے کہ یکم جنوری 1988ء کو میں اس تحریک کو از سر نو شروع
کرنے کے لئے جماعت کو نصیحت کرتا ہوں۔دو طرح سے آپ کو یہ تحریک چلانی ہوگی اول جیسا کہ نظام
جماعت آپ کے سامنے پروگرام رکھے گا آپ اخباروں میں خطوں کے ذریعہ، وفود کے ذریعہ حکومت کے
افسروں سے مل کر ، طلبہ کی خاطر حقوق لینے کے لئے مختلف سکولوں میں ان کی انتظامیہ سے مل کر اور دیگر جو بھی

357
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ذرائع جماعت تجویز کرے گی ان کے مطابق ہر ملک کے احمدی ساری دنیا میں ایک عالمگیر مہم چلائیں کہ
ساری دنیا میں ہر ملک میں جمعہ کے دن مسلمانوں کو جمعہ پڑھنے کا حق ملنا چاہیے۔اس سے پہلے عام طور پر یہ
رجحان پایا جاتا تھا کہ جولوگ کوشش کرتے تھے وہ کہتے تھے کہ ہم جمعہ تک دفتر رہا کریں گے اور جمعہ کے وقت
چھٹی لے کر گھر آجایا کریں گے یعنی نصف دن کی چھٹی کا رجحان پایا جاتا تھا۔لیکن قرآن کریم کے مطالعہ
سے پتہ چلتا ہے کہ پہلے حصے کی رخصت اولیٰ ہے یعنی جمعہ کے بعد بے شک کام پر چلے جاؤ کیونکہ خدا تعالیٰ
خود فرماتا ہے : فَإِذَا قُضِيَتِ الصّلوةُ فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ کہ تم جمعہ کی نماز
سے فارغ ہو کر بے شک زمین میں پھیل جایا کرو اور روزمرہ کے کام کیا کرو۔یہ یہودیوں کی طرح کا سبت کا
دن نہیں ہے۔جمعہ کا دن اگر گھر کے ماحول میں ایک خاص انداز میں رخصت کے طور پر منایا جائے تو یہ امر
بہت گہرے طور پر اثر انداز ہوتا ہے اور بچوں کی تربیت اچھی ہوتی ہے۔پھر آپ نے نہانا بھی ہے اور کئی قسم
کے جمعہ کے دن کے کام کرنے ہوتے ہیں۔ذکر الہی زیادہ کرنا ہے قرآن کریم کی تلاوت زیادہ کرنی ہے اور
بہت سی ایسی باتیں ہیں جو رخصت سے تعلق رکھتی ہیں اس سے بہت زیادہ برکت ملے گی اس لئے اگر نصف
دن بھی لینا ہو تو اس کے لئے یہ تحریک چلانی چاہیے کہ جمعہ کی نماز تک کا پہلا حصہ رخصت کا ہوگا جمعہ کے بعد
ہم زیادہ وقت بیٹھ جائیں گے یا نصف دن کی بے شک ہماری تنخواہ کاٹ لو جو بھی کرنا ہے کرو لیکن ہم نے
جمعہ ضرور پڑھنا ہے۔جمعۃ المبارک کے بغیر احمدی کی کوئی زندگی نہیں
اب سوال یہ ہے کہ آپ حکومت کے سامنے یہ تحریک کیسے رکھیں گے اگر آپ
کا اپنا عمل نہ ہو۔آپ
جمعہ سے بالکل غافل ہوں اور پر واہ ہی کچھ نہ کر رہے ہوں تو یہ تحریک آگے سے آگے جاری کریں گے اس
لئے بہت ہی اہم بات ہے کہ آپ کو پہلے اپنے جمعوں کی ادائیگی کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔جماعت کے ہر
فرد پر یہ بات واضح کر دینی چاہیے کہ جمعہ کے بغیر اس کی کوئی زندگی نہیں ہے۔اور جمعہ کے دن بچوں کو بھی
سکولوں سے رخصت لے کر دینی چاہیے۔جب میں نے یہ باتیں وہاں امریکہ میں مجلس شوریٰ میں چھیڑیں
تو اس وقت مجھے یاد ہے بعض دوستوں نے بتایا کہ پہلے ہم بھی جمعہ نہیں پڑھا کرتے تھے۔ایک دفعہ جب ہم
تک جمعہ کے متعلق آواز پہنچی اور ہمیں اس کی اہمیت کا پتہ لگا تو جس کمپنی میں ہم ملازم تھے ان سے ہم نے
درخواست کی تو انہوں نے کہا کہ ہم نہیں رخصت دے سکتے تمہارا کوئی حق نہیں۔ایک دوست نے بتایا کہ

358
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
میں نے کہا بہت اچھا تم مجھے تنخواہ نہ دو اس دن میں اس کے بغیر بھی زندہ رہ لوں گا لیکن جمعہ میں نے نہیں
چھوڑنا۔چنانچہ انہوں نے اس دن زبر دستی فراغت حاصل کی اور با قاعدہ جمعہ پر جاتے رہے اور اس کے نتیجہ
میں اللہ تعالیٰ نے ان کو برکتیں عطا فرمائیں ان کا بھی انہوں نے ذکر کیا۔پھر ایک خاتون نے ذکر کیا کہ ایک جگہ مسلمانوں کی طرف سے با قاعدہ یہ معاملہ پیش ہوا جو بالآخر
عدالت تک پہنچا۔اور اب ہمارے حق میں یہ عدالتی فیصلہ ہو چکا ہے کہ مسلمانوں کو جمعہ کا حق ہے اور اس
سے انہیں زبر دستی روکا نہیں جا سکتا اس لئے کسی حد تک امریکہ میں کچھ کام ہوا ہے۔یہاں بھی اگر احمدی ماں
سب سے پہلے اپنے بچوں کو روکنا شروع کر دیں پھر وفود لے کر اساتذہ اور انتظامیہ تک پہنچیں ،
اخباروں میں لکھیں جماعت اپنے طور پر کوشش کرے مثلاً ایم پی اے سے ملے تو میرے خیال میں بہت بڑی
کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔لیکن اگر رخصت حاصل کرنے میں کامیابی نہ ہو تب بھی قربانی کرنی چاہیے اس
کی طرف میں اب جماعت کو بلاتا ہوں دوست کوشش کریں کہ آپ کو رخصت مل جائے ، آپ کے لئے
آسانی پیدا ہو جائے لیکن اگر یہ نہیں کر سکتے تو جمعہ کے دن اپنے بچوں کو سکول بھیجنا بند کر دیں اور سکول والوں
سے کہیں کہ جمعہ ہمارا مقدس دن ہے ہم نے بچوں
کو جمعہ ضرور پڑھانا ہے اس دن ان کو نہلائیں دھلائیں ان
کو جمعہ کے لئے خاص طور پر تیار کریں اس سے ان کو نہانے کی اہمیت کی طرف بھی توجہ ہوگی۔میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ مغربی ممالک میں بسنے والے احمدیوں کو پاکی ناپاکی کا بھی اتنا زیادہ
احساس نہیں رہتا اور ان کو پتہ ہی نہیں کہ بعض دنوں کے ساتھ غسل واجب ہے بعض امور کے ساتھ فسل کا
گہرا تعلق ہے اور جمعہ ان میں سے ایک ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ کے دن ہر
مسلمان پر غسل واجب ہے۔اور اس کا اکثر احمدیوں
کو بھی پتہ نہیں کہ یہ اتنی اہم نصیحت موجود ہے۔اس لئے
اس دن بچوں
کو نہلایا دھلایا جائے ، ان کو کہا جائے کہ آج جمعہ کی تیاری کرنی ہے۔آج تلاوت ہو گی۔آج
اور نیک باتیں ہوں گی۔ہم تمہیں عام دنوں کی نسبت دین کی زیادہ تعلیم دیں گے۔اس طرح کریں تو
میرے خیال میں ایک بہت ہی بابرکت اور پاکیزہ ماحول پیدا ہو جائے گا۔میں یقین رکھتا ہوں کہ ہمیں
قانونی طور پر یہ تحفظ ضروری حاصل ہو جائے گا بشرطیکہ ہم اس مہم کو سنجیدگی سے شروع کریں اور قربانی کے
لئے تیار رہیں۔اگر بغیر قربانی کے مفت میں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تو ہماری دعاؤں میں اتنا اثر
پیدا نہیں ہو گا۔خدا کے حضور دعا کریں اور عرض کریں کہ ہم تو اب تیار ہو گئے ہیں اس لئے تو ہماری مددفرما
ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ اکثر ابتلاؤں سے بچالیا کرتا ہے۔اور اگر کچھ ابتلاء پیش بھی آجائیں تو اللہ تعالیٰ

مشعل راه جلد سوم
359
اس کی بہترین جزا عطا فرمایا کرتا ہے اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
جمعہ نہ پڑھنے والوں کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتباہ
اب میں آپ کو حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعض نصیحتوں سے آگاہ کرتا ہوں تا آنحضور صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے اپنے الفاظ میں آپ کو جمعہ کی اہمیت کا علم ہو سکے۔آپ نے فرمایا مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ
ثَلَاثَ مَرَّاتٍ تَهَاوُنًا بِهَا طَبَعَ اللهُ عَلَى قَلْبِهِ ( ترمذی ابواب الصلوۃ باب فی ترک الجمعة من غير عذر )
آپ نے فرمایا کہ جو شخص تین جمعے مسلسل چھوڑ دے تَهَاؤنا ، یعنی جمعہ کی تخفیف کرتے ہوئے اس کی
اہمیت نہ سمجھتے ہوئے اگر کوئی جمعہ پڑھنا چھوڑ دے اور اس کو مجبوری بھی کوئی نہ ہو بلکہ یہ سمجھے کہ کوئی فرق نہیں
پڑتا بے شک چھوڑ دو تو طَبَعَ اللهُ عَلى قَلْبِهِ ، اللہ اس کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔قرآن کریم میں جب آپ
اللہ کی طرف سے لگی ہوئی مہر کا ذکر پڑھتے ہیں تو کس طرح کانپ جاتے ہیں اور کیسا خوف کھاتے ہیں اس
بات سے کہ نعوذ باللہ من ذالک کسی کے دل پر مہر لگے۔تو یہ دیکھ لیں عمد أجمعہ چھوڑنے کی وجہ سے
خدا تعالی کی طرف سے ناراضگی کا کتنا بڑا اظہار ہے۔اگر چہ قرآن کریم میں اس ضمن میں یہ بات موجود نہیں
مگر سبت کی بے حرمتی کے نتیجہ میں یہود کے دلوں پر مہر لگنے کا ذکر موجود ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے استناد قرآن کریم سے ہی فرمایا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی اس نصیحت کی جڑ قرآن کریم میں موجود ہے۔جو تو میں اپنے اہم مذہبی دن کی تکریم سے غافل ہو جائیں
اور اس کی بے حرمتی کریں تو بالآخر ان کے دلوں پر مہریں لگا دی جاتی ہیں۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے ایک دوسری جگہ فرمایا : -
لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ وَّدْ عِهِمُ الْجُمُعَاتِ اَوَ لَيَخْتِمَنَّ اللَّهُ عَلَى قُلُوْبِهِمُ ثُمَّ لَيَكُونُنَّ مِنَ الْعَفِلَيْنَ
( صحیح مسلم کتاب الجمعة )
اس حدیث میں بھی مختلف الفاظ میں وہی مضمون بیان ہوا ہے جو ترمذی کی حدیث کے حوالے سے
اوپر بیان کیا جا چکا ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قومیں اس بات سے باز رہیں کہ وہ اپنے
جمعوں کو چھوڑ دیں۔اس کے بعد صاف پتہ چلتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیش نظر مستقبل
کے خطرات تھے اور قرآن کریم میں جو پیشگوئی کی گئی ہے وہ مستقبل کی پیشگوئی ہے۔اس سے آپ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کو یہ خیال آیا کہ جب مسلمان کئی قوموں میں بٹ جائیں گے تو اس وقت یہ خطرات لاحق ہوں

360
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
گے کہ وہ جمعہ کے دن کی اہمیت سے غافل ہو جائیں۔فرمایا یا تو وہ جمعہ کو ترک کرنے سے باز رہیں یا پھر ضرور
خدا تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا۔اور پھر وہ غافل ہو جائیں گے۔اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک اور موقع پر فرمایا :۔اِنَّ اللهَ قَدِ افْتَرَضَ عَلَيْكُمُ الْجُمُعَةَ فِي مَقَامِي هَذَا فِى يَوْمِي هَذَا فِي شَهْرِى هَذَا مِنْ عَامِيٌّ
هَذَا إِلَى يَوْمِ القِيَامَةِ فَمَنْ تَرَكَهَا فِي حَيَاتِي أَوْ بَعْدِي وَلَه إِمَامٌ عَادِلٌ أَوْ جَائِرٌ اسْتِخْفَافاً بِهَا
اَوْ جَعُوداً لَّهَا فَلَا جَمَعَ اللهُ لَه شَمْلَهُ، وَلَا بَارَكَ لَه فِي أَمْرِهِ أَلَا وَلَا صَلوةَ لَهُ، وَلَا
زَكوة لَهُ، وَلَا حَجَّ لَهِ، وَلَا صَوْمَ لَهُ، وَلَا بِرَّلَهِ، حَتَّى يَتُوبَ فَمَنْ تَابَ، تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ
(سنن ابن ماجه كتاب الصلواة باب في فرض الجمعة)
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی طرف سے یہ روایت بیان کی گئی ہے۔آپ نے فرمایا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے۔خدا تعالیٰ نے تم پر جمعہ کا دن فرض فرما دیا ہے فی مقا می
هذا میرے اس مقام پر فى يومى هذا آج اس دن فى شهرى هذا آج اس مہینے میں، من عامی
هذا آج اس سال میں یعنی اہمیت کی خاطر اس کو بار بار دہرایا ہے کہ کیا واقعہ ہوا ہے۔آج اس دن ،اس
خاص شہر میں اس خاص مہینے میں، اس سال میں جمعہ فرض فرما دیا گیا إِلى يَوْمِ الْقِيَامَةِ آج کا واقعہ ہے لیکن
قیامت تک کے لئے فرض ہو گیا ہے۔فَمَنْ تَرَكَهَا فِي حَيَاتِی اَوْ بَعْدِی پس جس نے بھی اسے
چھوڑا خواہ میری زندگی میں چھوڑے یا میری وفات کے بعد چھوڑے وَلَهُ إِمَامٌ عَادِلٌ او جَائِرٌ اور ا
سے
امام میسر ہو خواہ وہ امام نیک ہو انصاف پسند ہو یا گناہگار اور بے راہ ہو اس سے بحث ہی کوئی نہیں۔جس طرح
نُودِی میں مضمون تھا اس کو ایک اور رنگ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واضح فرمایا ہے۔آپ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں اس سے بحث نہیں کہ کون امامت کرنے والا تمہیں میسر ہے۔یہ عذر بھی قبول نہیں
ہوا کہ تم سمجھتے تھے کہ گندا امام تھا اس لئے ہم نے جمعہ نہیں پڑھا فر مایا کسی قسم کا امام ہو میرے وصال کے بعد
ہو، تمہیں میسر آئے سہی جمعہ کے لئے ، پھر بھی تم جمعہ نہ پڑھو استِ خُفَافًا بِهَا أَوْ جَعُوْداً لَّهَا خواہ جمعہ کو
معمولی سمجھتے ہوئے خواہ اس کی اہمیت کا کھلم کھلا انکار کرتے ہوئے فَلَا جَمَعَ اللَّهُ شَمْلَهُ، میری دعا یہ ہے
کہ خدا اس کے بکھرے ہوئے کاموں کو کبھی مجتمع نہ کرے۔یہ عظیم الشان کلام ہے جو اپنی فصاحت و بلاغت
کے زور پر ثابت کر رہا ہے کہ خود حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کا کلام ہے۔جمعہ کا مطلب ہے جمع کرنا
اور مسلمانوں کا، نیک لوگوں کا جمع ہونا اس جمعہ میں بیان ہوا ہے، مختلف زمانوں کا جمع ہونا اس جمعہ میں بیان

361
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہوا ہے ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھوں آخری دور میں جب ساری دنیا نے جمع ہونا تھا اس کا اسی
سورہ جمعہ میں ذکر ہے۔چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو آدمی جمعہ سے غافل ہوتا ہے اس کے
لئے بہترین دعا یہی بنتی ہے کہ پھر خدا اس کے بکھرے ہوئے کاموں کو کبھی اکٹھا نہ کرے تا کہ اس کو احساس
ہو کہ اس نے اجتماع کا کوئی موقع ہاتھ سے کھو دیا ہے، اجتماعیت کی برکت سے وہ محروم رہ گیا ہے۔اب کیا
آپ پسند کریں گے کہ نعوذ باللہ من ذالک آپ کے حق میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ دعا قبول ہو
یعنی آپ پر صادق آئے کیونکہ دعا تو حضور کی خدا تعالیٰ نے قبول فرمانی ہی ہے لیکن کیا آپ پسند کریں گے کہ
آپ وہ ہوں جن پر یہ دعا صادق آئے۔وَلَا بَارَكَ لَه فِی اَمْرِہ اور پھر اس کے کسی کام میں ہی برکت نہ
رہے۔فرمایا الا خبردار! ایسا شخص جو جمعہ کی اہمیت سے غافل ہے وَلَا صلوةَ لَہ، اس کی کوئی بھی نماز نہیں
ہوتی وَلَا زَكوة له، اس کی زکوۃ بھی کوئی نہیں وَلَا حَج لَه ، اس کا حج بھی کوئی نہیں وَلَا صَومَ لَہ، اس کا
روزہ بھی کوئی نہیں۔گویا جمعہ کی اتنی اہمیت ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن سے غافل ہو جائے اس کی نمازیں بھی
گئیں اس کے روزے بھی گئے اس کا حج بھی گیا۔وہ لوگ جو کہتے ہیں چلو ایک دفعہ حج کر لیں گے سب کچھ
بخشا جائے گا اس حدیث نے اس مضمون کو بالکل رد فرما دیا۔پھر فرمایا وَلَا بِرَّ لَہ، اس کی کوئی بھی نیکی کام
نہیں آئے گی۔اس کی نیکی کی کوئی بھی حیثیت نہیں ہے۔حتَى يَتُوبَ یہاں تک کہ وہ تو بہ کرے فَمَنُ
تَابَ ، تَابَ اللهُ عَلَيْهِ خدا تو توبہ قبول کرنے والا ہے وہ تو اپنے بندوں کی تو بہ کا منتظر ہے تم میں سے جو بھی
تو بہ کرے گا اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے گا۔جمعہ کے نظام کومستحکم کرنے کی خاطر قربانیاں دینے کے لئے تیار ہوں
اس نصیحت کے بعد کچھ مزید کہنے کی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ تمام دنیا
میں احمد یہ جماعت کے افراد اور احمد یہ جماعت کے نظام جہاں جہاں بھی قائم ہیں وہ اس سال خصوصیت
سے یہ کوشش کریں کہ جمعہ کے احترام کو پہلے اپنے گھروں میں قائم کریں ، اپنے چھوٹے بڑوں میں قائم
کریں ، جمعہ کے نظام کو از سر نو زندہ اور مستحکم کرنے کے لئے قربانیاں دینے کے لئے تیار ہوں اور جہاں
قربانیوں کی ضرورت پیش آئے وہاں قربانیاں دیں اور دنیا کے نظام کو بدلیں تا کہ ( دین حق) کا نظام دنیا پر
غالب آئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا نے اس زمانہ کا امام بنایا ہے۔اور آپ کی امامت کی
علامتوں میں سے ایک یہ علامت ہے کہ ایک آپ ہی ہیں جنہیں یہ توفیق ملی تھی کہ جمعہ کے نظام کے لئے

مشعل راه جلد سوم
362
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
ایک عالمگیر تحریک چلا ئیں۔آج آپ کے غلاموں ہی کو یہ توفیق ملنی چاہیے۔ساری امت مسلمہ پر جماعت
احمدیہ کا یہ احسان ہوگا اگر ہر جگہ مسلمانوں کو ان
کا بنیادی دینی حق میسر آجائے کہ حکومتیں یہ تسلیم کر لیں کہ ہاں
جمعہ کے دن مسلمانوں کو کم سے کم اتنی رخصت ضرور ملنی چاہیے کہ وہ جمعہ کے فرائض سے سبکدوش ہوسکیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ جنوری 1988ء)

آج 10 میں سے 10 باقی