خطبہ جمعہ
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
375
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جولائی 1988ء
جماعت کی آئندہ صدی اور نماز کی اہمیت
تمام عبادتوں کی روح نماز ہے۔انسانی پیدائش کا مقصد نماز سے حاصل ہوتا ہے
نماز کے متعلق نسلوں کی ذمہ داری اور مغربی ممالک
جماعت کے عمومی اخلاص کا معیار بلند ہوا ہے۔۔۔۔میرا دل حمد سے بھر جاتا ہے
جب تک اولادیں نمازی نہ بن جائیں اس وقت تک احمدیت کے مستقبل کے
متعلق خوش آئند امنگیں رکھنے کا ہمیں کوئی حق نہیں
عد جس حالت میں ہم آج اپنے بچوں کو پاتے ہیں یہ ہر گز اطمینان بخش نہیں
ہر باپ کو اپنی بیوی اور بچوں کا نگران ہونا چاہیے
و اسماعیلی صفت اپنے اندر پیدا کریں اپنی بیویوں کی نمازوں اور اپنے بچوں کی
نمازوں کی طرف متوجہ ہوں
گہرائی سے اپنی اولاد کا جائزہ لیں پھر اپنا جائزہ لیں اور پھر دونوں مل کر دعائیں
کرتے ہوئے اس سفر کو آگے بڑھاتے جائیں
ہو کبھی نہ بھولیں کہ اگر کامیاب نصیحت کرنی ہے تو آپ کو ہمیشہ اپنی بیوی اپنے
بچوں کے قریب رہنا ہوگا
مشعل راه جلد سوم
376
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
377
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورۃ العنکبوت آیت 46 کی تلاوت فرمائی۔اس کے بعد فرمایا:-
نماز سب سے زیادہ اہم ہے
جماعت احمدیہ کی تاریخ کے پہلے سو سال عنقریب پورے ہونے کو ہیں۔جوں جوں اگلی صدی قریب
تر آتی چلی جارہی ہے میں جماعت کو مختلف رنگ میں بعض تربیتی امور کی طرف متوجہ کر رہا ہوں اور اس سلسلے
میں گزشتہ ایک سال سے مسلسل ایک مربوط مضمون کی شکل میں یکے بعد دیگرے کئی خطبات دیئے لیکن ان
سب میں سب سے زیادہ اہم امر جس کی طرف آج میں دوبارہ جماعت احمد یہ عالمگیر کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں وہ
نماز با جماعت کے قیام کے سلسلے میں ہے۔تمام عبادتوں کی روح نماز ہے انسانی پیدائش کا مقصد نماز ہے اور نماز سے حاصل ہوتا ہے نماز
میں ہر
قسم کی فلاح کی کنجیاں ہیں اور جیسے جیسے انسان نماز میں ترقی کرتا چلا جاتا ہے اسے خدا تعالیٰ کی طرف
سے فلاح کی مزید کنجیاں عطا ہوتی رہتی ہیں۔میں نے عمد لفظ کنجی استعمال نہیں کیا بلکہ جمع کا صیغہ استعمال
کیا ہے۔کیونکہ میرا تجربہ ہے کہ نماز کی کیفیت کے بدلنے کے ساتھ ساتھ انسان کو اللہ تعالیٰ نئے امور کا فہم
عطا کرتا چلا جاتا ہے اور نئے مضامین اس پر کھلتے چلے جاتے ہیں اس ضمن میں حضرت اقدس بانی سلسلہ کے
ارشادات میں سے متعدد اقتباسات میں جماعت کے سامنے پہلے رکھ چکا ہوں لیکن آج زیادہ تر توجہ نماز کی
ابتدائی منازل کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔آئندہ نسلوں کی ذمہ داری
کیونکہ میں نے بارہا اپنے سفر کے دوران خصوصاً مغرب کے ممالک میں یہ مشاہدہ کیا ہے کہ جماعت
378
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
احمدیہ کا ایک طبقہ ایسا ہے جو ابھی تک نماز کی ابتدائی حالتوں پر بھی قائم نہیں ہو سکا۔انگلستان میں بھی میں
نے عمومی جائزہ لیا اور بعض خاندانوں سے تفصیلی گفتگو بھی کی ان کے بچوں کے حالات معلوم کئے تو مجھے یہ
دیکھ کر بہت تکلیف پہنچی کہ ہم ابھی تک نماز کے سلسلے میں اپنی نسلوں کی ذمہ داریوں کو ادا نہیں کر سکے
اور یہی وہ امر ہے جو میرے لئے پہلی صدی کے آخر پر سب سے زیادہ فکر کا موجب بن رہا ہے۔جماعت
احمدیہ کے قیام کا مقصد پورا نہیں ہو سکتا اگر جماعت احمد یہ انگلی صدی میں اس حال میں داخل ہو کہ ہماری انگلی
نسلیں نماز سے غافل ہوں۔یہ ایک ایسی فکر انگیز بات ہے اور ایسی قابل فکر بات ہے کہ جب تک ہر دل میں
اس کی فکر پیدا نہ ہو میں سمجھتا ہوں کہ میں اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآنہیں ہوسکا۔اور بار بار توجہ دلانے
کے باوجود جس رنگ میں یہ فکر دلوں میں پیدا کرنی چاہتا ہوں میں دیکھ رہا ہوں کہ اس رنگ میں یہ فکر بہت
سے دلوں میں پیدا نہیں کر سکا۔جماعت کا عمومی اخلاص کا معیار بلند ہوا ہے اور اس کی حفاظت کا طریق
جہاں تک جماعت کے عمومی اخلاص کا تعلق ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل
کے ساتھ ابتلاء کے موجودہ دور میں جماعت کے اخلاص کا عمومی معیار بہت بلند ہوا ہے اور نیک
کاموں میں تعاون کی روح میں ایک نئی جلا پیدا ہوگئی ہے۔ایک آواز پر لبیک کہنے کے لئے کثرت کے
نئی
ساتھ دل بے چین ہیں جب بھی جماعت کو نیکی کی طرف بلایا جاتا ہے جس طرح اخلاص کے ساتھ اس آواز
پر جماعت لبیک کہتی ہے اس سے میرا دل حمد سے بھر جاتا ہے۔لیکن یہ اخلاص فی ذاتہ کچھ چیز نہیں اگر اس
اخلاص کے نتیجے میں خدا تعالیٰ سے ایک مستقل تعلق پیدا نہ ہو جائے۔یہ اخلاص اپنی ذات میں محفوظ نہیں۔اگر اس اخلاص کو نماز کے اور عبادت کے برتنوں میں محفوظ نہ کیا جائے اس لحاظ سے یہ اخلاص ایک آنے
جانے والے موسم کی شکل اختیار کر سکتا ہے بعض دفعہ سخت گرمیوں کے بعد اچھا موسم آتا ہے ٹھنڈی ہواؤں
کے جھونکے آتے ہیں بعض دفعہ سخت سردی کے بعد خوشگوار موسم کے دور آتے ہیں لیکن یہ چیزیں آنے جانے
والی ہیں ٹھہر جانے والی نہیں عبادت کوئی موعی کیفیت کا نام نہیں۔عبادت ایک مستقل زندگی کا رابطہ ہے۔عبادت کی مثال ایسی ہے جیسے ہم ہوا میں سانس لیتے ہیں کئی قسم کے زندہ رہنے کے طریق ہیں جو
انسان کو لازم کئے گئے ہیں مگر ہوا اور سانس کا جو رشتہ زندگی سے ہے ایسا مستقل ، دائگی ، لازمی اور ہرلمحہ جاری
رہنے والا رشتہ اور کسی چیز کا نہیں۔پس عبادت کو یہی رشتہ انسان کی روحانی زندگی سے ہے۔یہ عبادت ذکر
مشعل راه جلد سوم
379
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
الہی ہے جس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔اس لئے خصوصیت کے ساتھ آج پھر جماعت کو نماز کی اہمیت
کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔آئندہ نسلوں کی نماز کی حالت پر غور کریں
میں جانتا ہوں کہ اکثر احباب جو اس مجلس میں حاضر ہیں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نمازوں کے
پابند ہیں مگر میں حال کے موجودہ دور کی بات نہیں کر رہا میں مستقبل کی بات کر رہا ہوں۔وہ لوگ جو آج
نمازی ہیں جب تک ان کی اولادیں نمازی نہ بن جائیں جب تک آئندہ نسلیں ان کی آنکھوں کے
سامنے نماز پر قائم نہ ہو جائیں اس وقت تک احمدیت کے مستقبل کے متعلق خوش آئند امنگیں رکھنے کا
ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا اس لئے بالعموم ہر احمدی بالغ سے خواہ وہ مرد ہو یا عورت ہو میں بڑے عجز کے
ساتھ یہ استدعا کرتا ہوں کہ اپنے گھروں میں اپنی آئندہ نسلوں کی نمازوں کی حالت پر غور کریں ان کا جائزہ
لیں ان سے پوچھ لیں اور روز پوچھا کریں کہ وہ کتنی نمازیں پڑھتے ہیں۔معلوم کریں کہ جو کچھ وہ نماز میں
پڑھتے ہیں اس کا مطلب بھی ان کو آتا ہے یا نہیں اور اگر مطلب آتا ہے تو غور سے پڑھتے ہیں یا اس انداز
سے پڑھتے ہیں کہ جتنی جلدی بوجھ گلے سے اتار پھینکا جاسکے اتنی جلدی نماز سے فارغ ہو کر دنیا طلبی کے
کاموں میں مصروف ہو جائیں۔اس پہلو سے اگر آپ جائزہ لیں اور حق کی نظر سے جائزہ لیں گے سچ کی نظر
سے جائزہ لیں گے تو مجھے ڈر ہے کہ جو جواب آپ کے سامنے ابھریں گے وہ دلوں کو بے چین کر دینے والے
جواب ہوں گے۔چائی کے اقرار کی جرات پیدا کریں
کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ ایسی بات ، ایسی مجلس میں کرنا جس میں تمام دنیا سے مختلف ممالک کے نمائندے
آئے ہوں یا اچھا اثر پیدا نہیں کرے گا۔کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ یہ اقرار جو تمام دنیا میں تشہیر پاسکتا ہے اور مخالف
اس سے خوش ہو سکتے ہیں ایسی مجلس میں کرنا کوئی اچھی بات نہیں مگر مجھے اس کی ادنیٰ بھی پرواہ نہیں کہ دنیا
سچائی کے اقرار کے نتیجے میں ہمیں کیا کہتی ہے۔جب تک آپ سچائی کے اقرار کی جرات پیدا نہیں کرتے
آپ کی دینی حالت درست نہیں ہو سکتی۔آپ کی اخلاقی حالت درست نہیں ہوسکتی۔آپ کی روحانی حالت
درست نہیں ہو سکتی۔ہمارا حال سب خدا کے سامنے ہے اور خدا کی نظر کے سامنے ہم ہمیشہ کھلی ہوئی کتاب کی
380
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
طرح پڑے رہتے ہیں اس لئے ہمارے جو بھی اقرار ہیں وہ اپنے خدا کے حضور ہیں اور یہ شعور بیدار کرنے
کے لئے جماعت کے دلوں کو جھنجوڑنے کے لئے میں نے ضروری سمجھا کہ آج اس خطبے میں آپ کو خصوصیت
کے ساتھ اس مرض کی طرف توجہ دلاؤں جس کے متعلق خطرہ ہے کہ ہماری انگلی نسلوں کے لئے بعض صورتوں
میں مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔اپنے بچوں کے متعلق ذمہ داری کا احساس
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے خصوصیت کے ساتھ مغربی ممالک میں یہ مرض پایا جاتا ہے اور بڑھ
رہا ہے لیکن جب میں غور کی نظر سے مشرقی ممالک کو دیکھتا ہوں تو ان کی حالت بھی اس سے کوئی بہت زیادہ
بہتر نہیں پاتا۔یہاں تک کہ میں جب پاکستان کے حالات پر نظر ڈالتا ہوں تو وہاں کی جماعتوں کی حالت بھی
کئی پہلوؤں سے قابل فکر دیکھتا ہوں۔مجھے خدام الاحمدیہ کے ساتھ وابستہ رہنے کے نتیجے میں اور وقف جدید کے ساتھ وابستہ رہنے
کے نتیجے میں اور انصار اللہ کے ساتھ وابستہ رہنے کے نتیجے میں دیہاتی جماعتوں میں پھرنے کا ایک لمبا تجربہ
ہے۔مجھے دیہاتی جماعتوں کے حالات کو قریب کی نظر سے دیکھنے کا موقع ملا ہے اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے
میرا مزاج ایسا بنایا ہے کہ اعداد و شمار پر نظر رکھنے کی عادت ہے اس لئے میں نے تمام دوروں میں ہمیشہ
تقریر میں کرنے کی بجائے تفصیل سے حالات کا جائزہ لینے کی کوشش کی۔بعض مجالس میں تقریر کے پروگرام
کے ہوتے ہوئے بھی اس پروگرام کو منسوخ کیا اور نو جوانوں اور بچوں کو کھڑا کر کے ان سے پوچھنا شروع کیا
کہ بتاؤ تم نماز میں کیسے ہو تمہیں نماز پڑھنی آتی بھی ہے یا نہیں۔آتی ہے تو پڑھ کے سناؤ اور سناتے ہو تو
پھر اس کا مطلب بھی بتاؤ غرضیکہ بڑی تفصیل سے میں نے جائزہ لیا ہے اور مسلسل ان دوروں کے وقت
جماعت
کو متنبہ کرتا رہا ہوں کہ جس حالت میں ہم آج اپنے بچوں کو پاتے ہیں یہ ہرگز اطمینان بخش نہیں
ہے۔اس لئے محض مغرب
کو متہم کرنا بھی مناسب نہیں۔مغرب کے ملکوں کے بعض ایسے زائد محرکات ہیں جو
نماز سے غیر اللہ کی طرف کھینچنے میں مزید ابتلاء پیدا کرتے ہیں۔لیکن مشرقی ممالک میں کچھ اور قسم کے
محرکات ہیں وہاں کی غربت، وہاں کی بدحالی، وہاں کے موسموں کی کڑی آزمائشیں، بہت سے ایسے محرکات
ہیں جن کے نتیجے میں انسان میں بسا اوقات گھر واپس آنے کے بعد یہ طاقت نہیں رہتی کہ اپنی اولاد کی طرف
صحیح توجہ دے سکے۔اس لئے تمام دنیا میں جہاں جہاں بھی جماعت احمد یہ اللہ کے فضل سے اس وقت موجود
381
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہے، اس وقت 114 سے زائد ممالک میں خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ قائم ہو چکی ہے۔ہمیں آج
کے بعد کا بقیہ سال خصوصیت سے نماز کو قائم کرنے کی کوششوں میں صرف کرنا چاہیے۔تم میں سے ہر کوئی
پوچھا جائے گا۔یہ درست ہے کہ خدام الاحمدیہ کی ذمہ داریاں بھی ہیں انصار اللہ کی بھی ذمہ داریاں ہیں اور
نظام جماعت کی من حیث الجماعت بھی ذمہ داریاں ہیں لیکن حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے جو
تربیت کا ہمیں گر سکھایا وہ یہ نہیں تھا کہ تم اپنے نظام کے اوپر اپنے تربیت کے کاموں
کا انحصار کرو بلکہ فرمایا
كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ که خبر دار تم میں سے ہر ایک سے اپنی رعیت کے متعلق پوچھا
جائے گا۔مسلمان اگر یا درکھتے تو کبھی بھی وہ انحطاط پذیر نہیں ہو سکتے تھے۔ہر فرد بشر جو ایک گھر رکھتا ہے یا
گھر سے بڑھ کر اپنے معاشرے میں کوئی حیثیت رکھتا ہے۔ایسے ہر شخص پر حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ
علیہ وسلم کا یہ فرمان اطلاق پاتا ہے اور کیسے خوبصورت انداز میں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ فرمایا۔فرمایا تم میں سے ہر ایک ایک گڈریا ہے، مالک نہیں ہے راعٍ کا لفظ اُس گڈریے کے متعلق استعمال
ہوتا ہے جولوگوں کی بھیڑیں لے کر ان کو چرانے کے لئے باہر جاتا ہے۔تو یہ نہیں فرمایا کہ تم اپنی اولاد کے
مالک ہو اور اپنی اولاد کے بارے میں تم پوچھے جاؤ گے یا جن لوگوں پر تمہارا اثر رسوخ ہے یا جس قوم میں
تمہارا نفوذ ہے ان لوگوں یا اس قوم کے متعلق اس لئے پوچھے جاؤ گے کہ تم ان پر کوئی مالکانہ حقوق رکھتے ہو۔فرمایا ہر گز نہیں۔تم جس حیثیت میں بھی ہو۔ایک چھوٹے دائرے میں ایک مقام تمہیں نصیب ہوا ہے، تمہارا
مقام ایک گڈریے کا سا مقام ہے اور جو کچھ تمہاری رعیت ہے جو کچھ تمہارے تابع فرمان لوگ ہیں یہ سارے
خدا کی ملکیت ہیں۔خدا کی بھیڑیں ہیں اور جس طرح بھیڑوں کا مالک گڈریے سے ان کا حساب
لیا کرتا ہے اور بعض دفعہ ایک ایک بھیڑ کو گن کر وصول کرتا ہے اور نقصان کے عذر قبول نہیں کرتا اسی طرح تم
میں سے ہر ایک خدا کے حضور جواب دہ ہے۔تم اپنی اولاد کے بھی مالک نہیں۔یہ تمہارے سپر دامانتیں ہیں۔اس لئے سب سے اہم ذمہ داری خود گھر والے کی ہے اور پھر حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے تفصیل سے یہ ذکر بھی فرمایا کہ گھر کی مالکہ بھی اپنے دائرہ اختیار میں
مسئولہ ہوگی اس سے بھی پوچھا جائے گا۔اور کلکم نے تو سارے بنی نوع انسان
کو محیط کر لیا ہے۔کسی قسم
کا کوئی انسان بھی اس فرمان کے دائرہ کار سے باہر نہیں رہا اس لئے یہی وہ بہترین گر ہے، یہی وہ بہترین
ارشاد ہے جس کو سمجھنے کے بعد اور جس پر عمل کرنے کے بعد ہم فی الحقیقت زندہ رہنے کا سبق سیکھ سکتے ہیں۔اس لئے ہر وہ شخص جو کسی حیثیت سے کوئی اثر رکھتا ہے اُسے نماز کا نگران ہو جانا چاہیے۔ہر باپ کو اپنی
مشعل راه جلد سوم
بیوی اور بچوں کا نگران ہونا چاہیے۔382
حضرت اسمعیل علیہ السلام کی پاکیزہ عادت
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت اسمعیل علیہ الصلوۃ والسلام اپنے بیوی اور بچوں کو با قاعدہ
مستقل مزاجی کے ساتھ نماز کی تلقین فرمایا کرتے تھے۔بہت پرانی بات ہے ہزاروں سال پہلے کا واقعہ ہے
تمام انبیاء قوم کو نصیحت کیا کرتے ہیں مگر معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اسمعیل علیہ السلام اس معاملے میں ایسا دل
ڈال کر ایسی جان ڈال کر نصیحت فرمایا کرتے تھے اور ایسے بے قرار رہتے تھے اس بارے میں کہ اللہ تعالیٰ کے
پیار اور محبت کی نظر ان پر پڑی اور قرآن کریم کی دائمی کتاب میں ان
کا ذکر محفوظ فرما دیا۔اس سے ایک سبق
بھی ہمیں ملتا ہے کہ ہم کوئی کام خواہ کیسے ہی دنیا کی نظر سے مخفی طور پر کریں۔دنیا کی نظر سے اوجھل رہ کر بھی
کریں، آباد شہروں کے بیچ میں کریں یا صحراؤں کے درمیان ایک چھوٹی سی بستی میں کریں۔شہر کی گلیوں
میں کریں یا اپنے گھر کے خلوت خانے میں کریں، خدا کی نظر ہر کام پر پڑتی ہے اور جس کام کو خدا قبولیت عطا
فرماتا ہے اس کام پر محبت اور پیار کی نظر رکھتا ہے اور اس کام کو ضائع ہونے نہیں دیتا اس نصیحت کی جو جزاء
آپ کو اخروی دنیا میں ملے گی وہ ایک الگ جزاء ہے لیکن آپ کی مثال کو قیامت تک کے لئے دنیا کے
سامنے زندہ کر کے پیش کر دینا خود اپنی ذات میں ایک اتنی عظیم الشان جزا ہے کہ اس کی مثال کم دنیا میں
دکھائی دیتی ہے۔یہ نصیحت بچپن سے شروع کریں
پس وہ اسماعیلی صفت اپنے اندر پیدا کریں اپنی بیویوں کی نمازوں کے متعلق متوجہ ہوں اپنے بچوں کی
نمازوں کی طرف متوجہ ہوں۔اپنی بچیوں کی نمازوں کی طرف متوجہ ہوں اور یا درکھیں کہ اس کام کو جب تک
بچپن سے آپ شروع نہیں کریں گے یہ کام ثمر دار ثابت نہیں ہو گا اس محنت کا ویسا پھل آپ
کو نہیں مل سکتا
جیسا کہ آپ توقع رکھتے ہیں۔یہ وہ دوسری نصیحت ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی
جب آپ نے یہ فرمایا کہ بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے دائیں کان میں اذان کہو۔جب آپ نے یہ فرمایا کہ
جب بچہ پیدا ہوتا ہے اس کے بائیں کان میں تکبیر کہو تو در حقیقت انسانی فطرت کا یہ گہرا راز ہمیں سمجھا دیا کہ
تربیت کے لئے کسی خاص عمر کا انتظار نہیں کیا جاتا جو نہی بچہ ماں کے پیٹ سے باہر آتا ہے وہ تمہاری ذمہ
383
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
داری بن جاتا ہے اور اس دن سے اس کی تربیت کا آغاز ہو جاتا ہے۔اس مضمون پر اس سے پہلے بھی میں
روشنی ڈال چکا ہوں کہ گزشتہ زمانوں میں تو ایک جاہل انسان یہ اعتراض کر سکتا تھا کہ یہ ارشاد بے معنی اور مہمل
ہے کیونکہ پہلے دن کے بچے کو تو کچھ سمجھ نہیں آتا۔وہ تو نہ زبان سمجھتا ہے نہ اشارے جانتا ہے۔اپنے ماں باپ
تک کو پہچان نہیں سکتا۔اس کے کان میں اذان دینے کا کیا مطلب ہے۔مگر آج کی تحقیق نے بڑی وضاحت
کے ساتھ یہ معاملہ کھول دیا ہے اور اس مقدمے کو حل کر دیا ہے کہ بچہ نہ صرف یہ کہ ماں کے پیٹ سے باہر
آنے پر فوری طور پر اثر قبول کرنے لگ جاتا ہے بلکہ اب تو سائنسدان یہ بات بھی دریافت کر چکے ہیں کہ
ماں کے پیٹ میں پیدائش سے پہلے بھی وہ بیرونی دنیا کے اثرات کو قبول کرتا ہے اس پر غور کرتے ہوئے
میری توجہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اور نصیحت کی طرف مبذول ہوئی۔آپ نے
ارشاد فرمایا کہ جب
میاں بیوی تعلقات قائم کرتے ہیں تو اس وقت بھی دعا کیا کرو۔اس وقت بھی شیطان کے لمس سے محفوظ
رہنے کی دعا کیا کرو اور خدا سے پناہ مانگا کرو تو معلوم ہوا کہ پیدائش کے بعد تربیت کا ایک خاص مرحلہ شروع
ہوتا ہے لیکن دراصل پیدائش سے پہلے بھی تربیت کا ایک مرحلہ شروع ہو جاتا ہے اور بچہ بننے کے وقت یا اُس
کے آغاز کے وقت یا اس کے آغاز کے امکان کے وقت بھی انسان کو اپنی آئندہ نسلوں کی تربیت کی طرف
متوجہ ہونا چاہیے اور خدا تعالیٰ سے استدعا کرنی چاہیے۔آئندہ آنیوالی نسلوں کے لئے دعا کریں
پھر مزید میں نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ یہ مضمون تو اس سے بھی زیادہ گہرا ہے اور اس سے بھی زیادہ
وسیع تر ہے۔انبیاء کی تاریخ ہمیں بتلاتی ہے کہ وہ مدتوں بعد پیدا ہونے والی نسلوں کے لئے بھی دعا کیا
کرتے تھے جن کا کوئی وجود نہیں تھا۔وہ شہر مکہ جو آج تمام دنیا کے لئے مرجع خلائق ہے جب اس کے
کھنڈرات کو از سر نو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بلند کرنا شروع کیا تو اُس وقت قیامت تک اپنی آنے والی
نسلوں کے لئے دعائیں مانگیں پس حقیقت یہ ہے کہ تربیت کا آغاز بچے کے بڑے ہونے کے وقت کا منتظر
نہیں ہوتا بلکہ اس کی پیدائش کے ساتھ اُس کی پیدائش سے پہلے بلکہ اس سے بھی پہلے شروع ہو جاتا
ہے۔یعنی آپ صرف اپنی اولاد کے لئے دعا نہ کریں بلکہ اولاد در اولاد اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے
بھی دعا کریں۔
مشعل راه جلد سوم
384
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
دعا کے بغیر خشک نمازی پیدا ہوں گے
ان باتوں پر غور کرتے ہوئے میری توجہ پھر اس بات پر آ کر ٹھہر گئی کہ ہر بات کا مرکزی نقطہ تو دعا بنتی
ہے۔دعا کے بغیر کسی کوشش کو پھل نہیں لگتا۔دعا کے بغیر کوئی محنت ثمر دار ثابت نہیں ہوتی۔پس وہ ماں باپ جو
اپنی اولاد کی تربیت میں دعا سے کام نہیں لیتے وہ جتنی محنت کریں حقیقت یہ ہے کہ ان کی محنت کو پھل نہیں لگ
سکتا اگر دعا کے پانی کے بغیر خشک محنت کریں گے تو یاد رکھیں کہ وہ خشک نمازی پیدا کر دیں گے لیکن حقیقی
عبادت کرنے والے پیدا نہیں کر سکتے۔اس مسئلے پر غور کرتے ہوئے جب میں نے اپنے تجربہ پر نظر ڈالی تو
اس وقت مجھے سمجھ آئی کہ کیوں بعض سخت گیر ماں باپ کی اولاد نماز پر تو قائم ہوئی لیکن وہ لوگ نماز کی روح
سے خالی رہے اور جس طرح ایک مشین گھومتی ہے یا ایک روبوٹ چلتا ہے جو بظاہر زندگی والے آثار رکھتا ہے
لیکن حقیقت میں زندگی سے خالی ہوتا ہے۔ایسی عبادتیں بھی ہو جاتی ہیں۔پس آخری بات یا یوں کہنا چاہیے
کہ پہلی بات جو آخری بھی ہے اور پہلی بھی ہے وہ یہی ہے کہ اپنی آئندہ نسلوں کو عبادتوں پر قائم کرنے کیلئے
دعا کی طرف متوجہ ہوں اور دعاؤں میں ابتہال پیدا کریں۔دعاؤں میں درد پیدا کریں دعاؤں میں گریہ
وزاری پیدا کریں۔دعاؤں میں خدا تعالیٰ آپ کی بے چینی و بے آرامی کو محسوس کرے اور وہ جان لے کہ آپ
واقعہ اپنی اولادوں اور آئندہ دور تک آنے والی نسلوں کو خدا کے عبادت گزار بندے بنانا چاہتے ہیں۔اگر آپ ایسا کریں گے تو آئندہ سفر اختیار کرنے کے لئے آپ صراط مستقیم کے کنارے پر کھڑے ہوں گے۔آپ کے صراط مستقیم پر چلنے کا آغاز ہو جائے گا۔پھر جوں جوں اس راہ میں قدم آگے بڑھائیں ہمیشہ دعا کو
یاد رکھیں اور دعا سے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے رہیں۔دعا سے عجائب کام ہوتے ہیں۔حیرت انگیز پاک
تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں۔نصیحت کو اک نیا شعور ملتا ہے وہ نصیحت کرنے والا جو دعا کا عادی نہیں اور دعا سے
خالی نصیحت کرتا ہے اس کی نصیحت میں جان نہیں ہوتی اس کی نصیحت میں روح نہیں ہوتی۔اس کی نصیحت
بعض دفعہ خوبیاں پیدا کرنے کی بجائے طرح طرح کی خرابیاں پیدا کر دیتی ہے ایسا شخص جو دعا کا عادی نہیں
اور ہر لمحہ اس کی اپنے خدا پر نظر نہیں اس کی نصیحت بعض دفعہ خود اس کے لئے بھی ہلاکت کا موجب بن جاتی
ہے۔کیونکہ اس کی نصیحت کی خشکی اس کی روح کے پانی کو چوس جاتی ہے۔اور رفتہ رفتہ وہ خود ایک مشین بن
جاتا ہے۔بسا اوقات ایک خشک نصیحت کرنے والا متکبر ہو جاتا ہے۔بسا اوقات ایک خشک نصیحت کرنے والا
متکبر بن کر نہ صرف خود خدا تعالیٰ کی راہوں سے دور چلا جاتا ہے بلکہ جن کو نصیحت کرتا ہے ان کو نیکیوں کی
مشعل راه جلد سوم
385
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
طرف بلانے کی بجائے بدیوں کی طرف دھکیلتا ہے اور ایسی نصیحتیں نہ اس کے کام آتی ہیں اور نہ اُن کے کام
آتی ہیں جن کو نصیحت کی جاتی ہے۔خشک نصیحتوں والے ملک
کئی ملک ہیں جو مثال کے طور پر آپ کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں ان میں خدا کے نام پر کئی
تحریکات پہنچائی جارہی ہیں لیکن کوئی بھی اثر نہیں رکھتے۔کیونکہ وہ نصیحتیں تقویٰ سے عاری ہیں وہ نصیحتیں
دعا سے عاری ہیں۔جماعت احمدیہ کو ایسا نہیں بننا۔جماعت احمدیہ تمام دنیا کے لئے آج وہ آخری نمونہ ہے
جو حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونے کا احیاء ہے۔اگر یہ نمونہ جماعت احمدیہ میں زندہ نہ ہوا تو
ساری دنیا ہمیشہ کے لئے مر جائے گی۔اس لئے حضرت بانی سلسلہ کے الفاظ میں میں کہتا ہوں کہ تم خدا کی وہ
آخری جماعت ہو جس پر کائنات کے خدا کی نظر ہے۔جس سے ساری دنیا کی زندگی وابستہ ہوچکی ہے اور یہ
عظیم الشان کام دعا کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے اور یہ عظیم الشان
کام ممکن نہیں ہے جب تک آپ خدا تعالیٰ
کی عبادت کرنے والی نسلیں اپنے پیچھے چھوڑ کر نہ جائیں جب تک ایسا نہ ہو کہ مرنے سے پہلے آپ کی
نظریں اپنی اولاد کے چہروں پر اس طرح پڑ رہی ہوں کہ آپ کے دل سکینت واطمینان سے بھر جائیں کہ
ہاں ہم نے خدا کی راہ میں عبادت کرنے والی اولا د پیچھے چھوڑی ہے۔جب تک ان کا تقویٰ نہ آپ دیکھیں
اس وقت تک آپ کی زندگی بھی بیکار ہے اور آپ کی موت بھی بے کار ہے۔اس لئے اس امر کی طرف بہت
زیادہ گہری توجہ دیں۔ہر وقت بے قراری محسوس کریں کیوں آپ چین سے بیٹھتے ہیں جب آپ اپنی اولا دکو
اپنے گھر میں بے نماز دیکھتے ہیں۔آغا زسفرانجام سفر تو نہیں
پھر جب آپ غور کریں گے تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آغاز سر کوئی انجام سفر تو نہیں۔یہ سفرتو ایسا
ہے جس میں لامتناہی مراحل آتے ہیں۔اب بظاہر اپنی اولا د کو اگر دعاؤں کی مدد سے نماز پر قائم بھی کردیں
اور غور سے مطالعہ کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ بہت سے نماز کے ایسے آداب ہیں جن سے وہ عاری ہیں۔بہت سے نماز کے ایسے فوائد ہیں جو ان کو ملنے چاہئیں اور نہیں مل رہے نماز ان کی توجہ دنیا سے ہٹا کر دین کی
طرف نہیں کرتی۔ان کا دل اسی طرح دنیا میں اٹکا ہوا ہے جس طرح نماز پڑھنے سے پہلے اٹکا ہوا تھا۔پس
مشعل راه جلد سوم
386
ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحم اللہ تعالی
جب ان باتوں کو آپ غور کی نظر سے دیکھیں گے تو پھر ان کی نمازوں کی حالت کو بہتر اور بہتر بنانے کی کوشش
کرتے چلے جائیں گے۔حقیقت یہ ہے کہ جیسا کہ میں نے بعض پچھلے خطبات میں حضرت بانی سلسلہ کے اقتباسات پڑھ کر
سنائے اور بڑی تفصیل سے مضمون کی گہرائی میں جا کر آپ کو سمجھانے کی کوشش کی کہ نماز کا آغاز محض وہ
مقصد نہیں ہے جس سے ہم ہمیشہ کی زندگی پاسکتے ہیں نماز کے آغاز کے بعد پھر آگے لامتناہی مراحل ہیں جو
مسلسل جاری رہیں گے اور اس کے سوا کوئی اور صورت
ممکن نہیں ہے۔دنیا کا کوئی عبادت کرنے والا
عبادت میں اپنے آخری مقام کو نہیں پاسکتا جب تک وہ اس مضمون
کو نہ سمجھے کہ جس کی عبادت کی جاتی۔اس کا کوئی آخری مقام نہیں ہے اور جب اس مضمون کو وہ سمجھ جاتا ہے تو پھر آخری منزل جس کی کوئی منزل
نہیں، یعنی خدا تعالیٰ کی طرف مسلسل اور پیہم حرکت کا نام ہی نمازوں کی تعمیل یا نماز کے مقاصد کا حصول بن
جاتا ہے۔اس سے یہ راز ہمیں سمجھ آگیا کہ وہ نماز جو ایک حالت پر ٹھہر جاتی ہے وہ زندہ نماز نہیں رہتی۔وہ
نماز جس کی حالت آگے بڑھنے سے رُک جاتی ہے وہ یقینا زندگی کے پانی سے محروم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔عبادت ایک ایسا مضمون ہے جس میں کوئی ٹھہراؤ نہیں ہے چنانچہ جب اس پہلو کو خوب سمجھنے کے بعد آپ اپنی
اولاد کی طرف متوجہ ہوں گے تو آپ اپنے نفس کی طرف متوجہ ہوں گے۔پھر آپ کو حضرت بانی سلسلہ کے
اس شعر کا مضمون سمجھ میں آئے گا کہ
ہم ہوئے خیر اہم تجھ سے ہی اے خیر رسل
تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے
پھر آپ کو قدم آگے بڑھانے پڑیں گے تاکہ آپ کی اولا د آپ کے پیچھے پیچھے اپنے قدم بڑھائے
پھر یہ مضمون یک طرفہ نصیحت کا مضمون نہیں رہے گا آپ خوب سمجھ لیں گے اور اس بات کا عرفان حاصل
کر لیں گے کہ آپ کو ہمیشہ اپنی نمازوں کی حالت کو پہلے سے بہتر بنانا ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی اولا دکو
اپنے پیچھے چلنے کے اشارے کرنے ہوں گے۔اپنے پیچھے چلے آنے کی تلقین کرنی ہوگی اور نمازوں کے جو
پھل آپ حاصل کریں گے ان پھلوں میں اپنی اولاد کو شریک کرنا ہوگا اس طرح ان کو یہ معلوم ہوگا کہ یہ کوئی
محض دکھاوے کا بوٹا نہیں یہ وہ پھلدار درخت ہے جسے واقعہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور فضلوں اور اس کے قرب
اور اس کے پیار کے پھل لگتے ہیں۔پھر یہ نمازیں شمر دار ہو جائیں گی پھر یہ نمازیں ہمیشہ نشو ونما پاتی رہیں