خطبہ جمعہ
مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2
مشعل راه جلد سوم
387
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
گی۔پس نماز کی حقیقت کی طرف نظر کریں۔اس راہ میں ہمت نہ ہاریں
گہرائی سے اپنی اولاد کا جائزہ لیں پھر اپنا جائزہ لیں اور پھر دونوں مل کر دعائیں کرتے ہوئے
اس سفر کو آگے بڑھاتے جائیں۔اس راہ میں بہت ہی محنت درکار ہے۔بہت سے مراحل آتے ہیں جن
میں انسان تھک جاتا ہے۔ہمت ہار دیتا ہے۔سمجھتا ہے کہ کب تک میں یہ کام کرتا رہوں گا۔بسا اوقات اپنی
اولاد کو نصیحت کرتا ہے مہینوں سالوں اور اولاد ان کی طرف متوجہ نہیں ہوتی بعض دفعہ دل میں سخت درد پیدا ہوتا
ہے کہ میں کیا کروں کس زبان سے انہیں سمجھاؤں کہ عبادت میں تمہاری زندگی ہے۔مگر بندہ عاجز ہے، بے
بس ہے کوئی پیش اس
کی نہیں جاتی۔لیکن یا درکھیں ایسے موقعوں پر ہرگز مایوس نہیں ہونا اس وقت پھر یاد کریں
کہ در حقیقت آپ کا تمام تر انحصار عاجزانہ دعاؤں پر ہے ایسی صورت میں جب آپ اپنی نصیحت کی ناکامی
سے دل میں دکھ محسوس کریں وہ وقت خصوصیت کے ساتھ دعا کا وقت ہے۔میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے
بہتوں نے یہ تجربہ کیا ہوگا لیکن کئی ایسے بھی ہوں گے جن کو ذاتی طور پر شاید اس کا تجربہ نہ ہوا ہو اس لئے ان کو
بتانے کی خاطر میں آپ کو بتا تا ہوں۔مایوسی میں سے زندگی کا پانی
میں نے بارہا اپنی زندگی میں یہ محسوس کیا ہے کہ مایوسی کے وقت مایوسی میں سے زندگی کا پانی نکلتا ہے
اگر آپ دعا کی طرف متوجہ ہو جائیں۔جب آپ کی کوششیں بے کار جارہی ہوں جب کوئی نتیجہ نہ نکل رہا ہو۔اس وقت اگر آپ خدا کو الحاح کے ساتھ پکاریں، عاجزی اور خشوع کے ساتھ پکاریں تو انہی ناکامیوں میں
سے مراد کا ایک ایسا چشمہ پھوٹتا ہے جو سبیل بن جاتا ہے جو ہمیشہ کے لئے آپ کو زندگی بخشتا ہے۔پس اس
روح کے ساتھ اپنی اولا دوں کو نمازوں کو پر قائم کریں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آپ کو آغاز بہر حال
پہلے سبق سے کرنا ہوگا پہلے ان کو روز مرہ کی نمازوں کی عادت ڈالنی ہوگی۔یہ کام سختی سے نہیں ہوگا
لیکن یہ یاد رکھیں یہ کام سختی سے نہیں ہوگا۔دعا کے بعد آپ کے دل میں ایک قسم کی نرمی پیدا
مشعل راه جلد سوم
388
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
ہو جائے گی۔دعا کے بعد آپ کے دل میں ایک قسم کا عجز پیدا ہو جائے گا اور دعا کے نتیجے میں آپ کی
اولاد کے دل بھی نرم ہوں گے آپ ان کو پیارا اور محبت سے سمجھائیں اور ضروری نہیں کہ پہلے دن ہی آپ کی
اولا د پانچ وقت کی نمازی بن جائے ضروری نہیں کہ آپ کی اولا د جب پانچ وقت کی نمازی بن جائے تو وضو
میں بھی ویسا ہی اہتمام کرتی ہو اور دیگر لوازمات میں بھی ویسا ہی اہتمام کرتی ہو۔ایسی خواتین بھی ملیں گی
آپ کو ایسی بچیاں بھی ملیں گی جو اپنے سنگھار کو بچانے کی خاطر تیم کر لیں گی اس وقت ان کو تحقیر کی نظر سے نہ
دیکھیں اس وقت ان کو طعن و تشنیع کا نشانہ نہ بنائیں ورنہ آپ کی نصیحت سارا اثر کھو دے گی۔آپ ان کے
قریب آنے کی بجائے دور ہٹ جائیں گے اور دور کی آواز وہ اثر نہیں کرتی جو قریب کی آواز اثر کیا کرتی
ہے۔ایک محبت کرنے والا جو اپنے محبوب کے کان میں سرگوشی کرتا ہے دنیا کی بلند ترین آواز رکھنے والا بھی وہ
اثر اپنی آواز میں نہیں رکھ سکتا جب اس کی آواز دور کی آواز ہوا کرتی ہے۔یہ راز بھی نہ بھولیں
اس لئے آپ قریب رہیں۔یہ یاد رکھیں اور کبھی نہ بھولیں کہ اگر کامیاب نصیحت کرنی ہے تو
آپ کو ہمیشہ اپنی بیوی اپنے بچوں کے قریب رہنا ہوگا روحانی طور پر اپنے دلی تعلقات کے لحاظ سے کوئی
ایسی حرکت نہ کریں جس سے آپ اور ان کے درمیان
کوئی خلیج حائل ہو جائے۔حوصلہ کریں، وسعت قلبی کا
ثبوت دیں، ان کی کمزوریوں
کو دیکھیں تو اپنی کمزوریاں بھی تو یاد کیا کریں آپ بھی کب پہلے دن سے ہمیشہ
کے لئے نمازی بن گئے تھے۔کئی مراحل میں سے آپ گزرے ہیں۔کئی کمزوریاں ہیں جو آپ کی ذات میں
موجود ہیں جن کے ساتھ آپ زندہ رہ رہے ہیں۔جن کے ساتھ آپ نے ایک قسم کی صلح کر رکھی ہے۔آخر وہ
بھی تو انسان ہیں ان کے اندر بھی کمزوریاں ہیں ان کے اندر بھی ایسے جذبات ہیں جو بچپن کی عمر میں بعض
دفعہ غیر اللہ کی طرف زیادہ مائل ہو جایا کرتے ہیں اور ان کی تادیب کی ضرورت ہے ان کو رفتہ رفتہ تربیت
دے کر ایک خاص نہج پر چلانے کی ضرورت ہے اس لئے یہ شوخیاں اور تیزیاں اور تحقیر کی باتیں کام نہیں دیں
گی حوصلہ کرنا ہوگا مگر حو صلے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنی آنکھیں بند کر لیں۔میں نے دو طرح کے لوگ دیکھے
ہیں بعض اپنی اولا د سے اس قسم کا حوصلے کا سلوک کرتے ہیں کہ وہ جو مرضی کرتی رہے ان کو پرواہ کوئی نہیں یہ
حوصلہ نہیں ہے یہ تو بے حسی ہے یہ تو موت ہے۔
مشعل راه جلد سوم
389
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
اپنی اولاد کی بے دینی کا دکھ
حوصلہ یہ ہے کہ دکھ محسوس کریں اور دکھ کے ساتھ رہیں اور اس دکھ کو برداشت کر کے پھر اخلاق کا ثبوت
دیں۔اگر آپ ان کمزوریوں کو دیکھیں اور آپ کی روح بے چین نہ ہو جائے تو خدا کی قسم آپ حوصلے والے
نہیں آپ مُردہ ہو چکے ہیں تکلیف کی آزمائش کے وقت حوصلہ دکھانا اور اُن محرکات کے وقت غصے کو قابو میں
رکھنا جبکہ انسان لا ز ما طیش کا شکار ہو جاتا ہے اس کو حوصلہ کہتے ہیں اور تربیت کے لئے اس حوصلے کی ضرورت
ہے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک دلگد از واقعہ
حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ایک ایسے صحابی روایت کرتے ہیں جو ایک لمبے
عرصے تک اسلام سے غافل رہے اور صحرا میں انہوں نے پرورش پائی اس لئے شہروں کے آداب اور اخلاق
واطوار سے وہ نا واقف تھے۔وہ کہتے ہیں کہ جب میں پہلی دفعہ مدینے میں حاضر ہوکر مسلمان ہوا، تو مجھے نہ تو
شہری تہذیب و تمدن کا کوئی حال معلوم تھا نہ نماز کے آداب سے کوئی واقفیت تھی چنانچہ نماز کے دوران میں
نے ایسی حرکتیں کیں جو نماز میں نمازی کو زیب نہیں دیتیں وہ کہتے ہیں کہ جب نماز ختم ہوئی تو اردگرد سے
صحابہ کی نظریں مجھ پر اس طرح پڑیں جیسے مجھے کھا جائیں گی کیونکہ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم امام تھے
اور وہ جانتے تھے کہ آپ کی نماز میں یہ حرکتیں خلل انداز ہوئی ہیں اور یہ چیز وہ برداشت نہیں کر سکتے تھے وہ
صحابی کہتے ہیں میں نے محسوس کیا کہ جیسے وہ خونی آنکھوں سے مجھے دیکھ رہے ہیں کہ یہ کیا خبیثانہ حرکتیں میں
نے کیں۔وہ کہتے ہیں میں نے خوف محسوس کیا لیکن اچانک میری نظر حضرت
محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے
چہرے پر پڑی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں میں پیار بھرا ہوا تھا۔ایسی محبت تھی ایسی شفقت تھی کہ جیسے ماں
بہت ہی پیار کی حالت میں اپنے بچے کو دیکھ رہی ہو۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دیکھو نماز میں یوں نہیں
کیا کرتے ، یوں کیا کرتے ہیں۔آؤ میں تمہیں بتاؤں کہ نماز کس طرح پڑھا کرتے ہیں۔ایسی ایک نہیں
دو نہیں بیسیوں مثالیں ہیں کہ بڑوں سے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حوصلے کا ثبوت دیا۔بڑوں کے ساتھ
بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شفقت اور حلم کا سلوک کیا اور چھوٹوں کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک فرمایا۔جاہلوں کے ساتھ بھی عالموں کے ساتھ بھی۔یہ وہ مربی ہے جو ساری دنیا کو زندہ کرنے پر مامور فرمایا گیا تھا۔
مشعل راه جلد سوم
390
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
اس مربی کے آثار کو اپنی ذات میں اپنے وجود میں جاری کرنا ہوگا اور اس مربی سے خود زندگی کے گر پانے
ہوں گے اور زندہ کرنے کے گر سیکھنے ہوں گے اس لئے اپنی اولاد اور اپنی بیویوں کی تربیت میں ہر گز نہ عجلت
سے کام لیں نہ سہل انگاری سے کام لیں یہ دونوں چیزیں مہلک ہیں نہ ان کی بیماریوں سے غافل ہوں نہ ان
بیماریوں سے بے پرواہ ہوں اپنے احساس کو زندہ رکھیں اور اس دکھ کو زندہ رکھیں جو برائیوں کو دیکھنے کے نتیجہ
میں ایک مومن کے دل میں لازمی پیدا ہوتا ہے۔(ضمیمہ ماہنامہ تحریک جدید تمبر 1988ء)