خطبہ جمعہ

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
397
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
خطبه جمعه فرمودہ 10 فروری 1989ء
آئندہ صدی کے واقفین نواور ہماری ذمہ داری
ہمیں وقف کی روح رکھنے والے واقفین چاہئیں
وقف نو میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تربیت بھی نہایت ضروری ہے
اگر ہم واقفین نو کی تربیت سے غافل رہے تو خدا کے مجرم ٹھہریں گے
ہر واقف زندگی بچہ جو وقف نو میں شامل ہے بچپن سے ہی اس کو بیچ سے محبت اور
جھوٹ سے نفرت ہونی چاہیے
بچوں کے مزاج میں شگفتگی ، خوش مزاجی اور تحمل کی صفات پیدا کریں
اچھے مزاح کو جاری کریں اور برے مزاح سے نفرت اور کراہت پیدا کریں
بچوں میں تلاوت قرآن کریم کی عادت ڈالی جائے
واقفین نو بچوں کو جنرل نالج بڑھانے کی طرف توجہ کرنی چاہیے

مشعل راه جلد سوم
398
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
399
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
آئندہ صدی کے واقفین نو
آئندہ صدی کی تیاری کے سلسلہ میں ایک بہت ہی اہم تیاری کا تعلق واقفینِ نو سے ہے۔میں نے
وقف نو کی جو تحریک کی تھی اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بارہ سو سے زائد ایسے بچوں کے متعلق
اطلاع مل چکی ہے جو وقف نو کی نیت کے ساتھ دعائیں مانگتے ہوئے خدا سے مانگے گئے تھے اور اللہ تعالیٰ
نے اپنے فضل سے ان کی خیر و عافیت کے ساتھ ولادت کا سامان فرمایا۔یہ چھوٹے چھوٹے بچے آئندہ
صدی کے واقفین نو کہلاتے ہیں۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سے خطوط مسلسل ملتے چلے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں دو طرح کی تیاریاں میرے پیش نظر ہیں۔مگر اس سے پہلے کہ میں اس تیاری کا ذکر کروں میں
یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ وقف نو کے لئے جتنی تعداد کی توقع تھی اتنی تعداد بلکہ اس کا ایک حصہ بھی ابھی پورا نہیں
ہوسکا اور جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے اس میں پیغام پہنچانے والوں کا قصور ہے۔بہت سے ایسے ممالک
ہیں جہاں عامتہ الناس تک یہ پیغام پہنچایا ہی نہیں گیا اور جن دنوں میں یہ تحریک کی گئی تھی ان دنوں کیسٹ کا
نظام آج کی نسبت بہت کمزور حالت میں تھا اور افریقہ کے ممالک اور ایسے دیگر ممالک جہاں اردو زبان نہیں
سمجھی جاتی اور بعض علاقوں میں انگریزی بھی نہیں سمجھی جاتی وہاں ترجمہ کر کے کیسٹیں پھیلانے کا عملاً کوئی
انتظام نہیں تھا۔اس وجہ سے وہ جو براہ راست پیغام کا اثر ہو سکتا ہے اس سے بہت سے احمدی علاقے محروم رہ
گئے۔بعد ازاں مؤثر رنگ میں اس تحریک کو پہنچانا بھی انتظامیہ کی ذمہ داری تھی مگر بعض جگہ اس ذمہ داری کو
ادا کیا گیا اور بعض جگہ یا تو ادا نہیں کیا گیا یا نیم دلی کے ساتھ ادا کیا گیا ہے۔صرف پیغام پہنچانا کافی نہیں ہوا
کرتا۔کس جذبے کے ساتھ پیغام پہنچایا جاتا ہے، کس محنت اور کوشش اور خلوص کے ساتھ پیغام پہنچایا جاتا

مشعل راه جلد سوم
400
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
ہے، یہ پیغام کے قبول کرنے کے ساتھ گہراتعلق رکھتا ہے۔دنیا میں مختلف پیغمبر آئے۔بنیادی طور پر ان کا ایک ہی پیغام تھا یعنی خدا کا پیغام بندوں کے نام۔لیکن
جس شان کے ساتھ وہ پیغام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہنچایا اس شان سے کوئی اور پہنچا
نہیں سکا اور جس عظمت اور قدر اور قربانی کی روح کے ساتھ آپ کا پیغام قبول کیا گیا۔تاریخ انبیاء میں اس
عظمت اور قدر اور قربانی کی روح کے ساتھ کسی اور نبی کا پیغام قبول نہیں کیا گیا۔اس لئے پیغام پہنچانا کافی
نہیں۔کس رنگ میں اور کس جذبے کے ساتھ ، کس خلوص کے ساتھ ، کس درجہ محبت اور پیار کے ساتھ
دعائیں کرتے ہوئے پیغام پہنچایا جاتا ہے، یہ وہ چیزیں ہیں جو پیغام کی قبولیت یا عدم قبولیت کا فیصلہ کیا کرتی
ہیں۔اس لئے میری خواہش یہ تھی کہ کم سے کم پانچ ہزار بچے اگلی صدی کے واقفین نو کے طور پر ہم خدا کے
حضور پیش کریں۔اس تعداد کو پورا کرنے میں ابھی کافی سفر باقی ہے۔بعض دوست یہ لکھ رہے ہیں کہ
جہاں تک ان
کا تاثر تھایا میں نے شروع میں خطبے میں بات کی تھی اس کا واقعتہ یہی نتیجہ نکلتا ہو گا کہ جو اس
صدی سے پہلے پہلے بچے پیدا ہو جائیں گے وہ وقف نو میں لئے جائیں گے اور اس کے بعد یہ سلسلہ بند ہو
جائے گا۔لیکن جس طرح بعض دوستوں کے خطوط سے پتہ چل رہا ہے وہ خواہش رکھتے ہیں۔لیکن یہ سمجھ کر
کہ اب وقت نہیں رہا وہ اس خواہش کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکتے۔ان کیلئے اور مزید تمام دنیا کی جماعتوں
کے لئے جن تک ابھی یہ پیغام ہی نہیں پہنچا۔میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ وقف نو میں شمولیت کیلئے مزید دو سال
کا عرصہ بڑھایا جاتا ہے اور فی الحال یہ عرصہ دو سال کیلئے بڑھایا جارہا ہے تا کہ خواہشمند دوست اس پہلی
تحریک میں شامل ہو جائیں ورنہ یہ تحریک تو بار بار ہوتی ہی رہے گی۔لیکن خصوصاً وہ تاریخی تحریک جس میں
انگلی صدی کیلئے واقفین بچوں کی پہلی فوج تیار ہو رہی ہے اس کا عرصہ آئندہ دو سال تک بڑھایا جا رہا ہے۔اس عرصے میں جماعتیں کوشش کر لیں اور جس حد تک بھی ممکن ہو ، یہ فوج پانچ ہزاری تو ضرور ہو جائے۔اس
سے بڑھ جائے تو بہت ہی اچھا ہے۔واقفین کے والدین پر عائد ہو نیوالی ذمہ داری
بہت سے والدین مجھے لکھ رہے ہیں کہ ان بچوں کے متعلق ہمیں کرنا کیا ہے؟ تو جیسا کہ میں نے بیان
کیا تھا اس کے دوحصے ہیں اول یہ کہ جماعت کی انتظامیہ نے کیا کرنا ہے اور دوسرا یہ کہ بچوں کے والدین نے

401
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
کیا کرنا ہے؟ جہاں تک انتظامیہ کا تعلق ہے اس کے متعلق وقتا فوقتاً میں ہدایات دیتارہا ہوں اور جو جو نئے
خیال میرے دل میں آئیں یا بعض دوست مشورے کے طور پر لکھیں ان
کو بھی اس منصوبے میں شامل کر لیا
جاتا ہے۔لیکن جہاں تک والدین کا تعلق ہے آج میں اس ذمہ داری سے متعلق کچھ باتیں کرنی چاہتا ہوں۔خدا کے حضور بچے کو پیش کرنا ایک بہت ہی اہم واقعہ ہے۔یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے اور آپ یاد
رکھیں کہ وہ لوگ جو خلوص اور پیار کے ساتھ قربانیاں دیا کرتے ہیں وہ اپنے پیار کی نسبت سے ان قربانیوں کو
سجا کر پیش کیا کرتے ہیں۔قربانیاں اور تھنے دراصل ایک ہی ذیل میں آتے ہیں۔آپ بازار سے شاپنگ
کرتے ہیں۔عام چیز جو گھر کیلئے لیتے ہیں اسے با قاعدہ خوبصورت کاغذوں میں لپیٹ کر اور فیتوں سے
باندھ کر سجا کر آپ کو پیش نہیں کیا جاتا۔لیکن جب آپ یہ کہتے ہیں کہ یہ ہم نے تحفہ لینا ہے تو پھر دکاندار بڑے
اہتمام سے اسکو سجا کر پیش کرتا ہے۔پس قربانیاں تحفوں کا رنگ رکھتی ہیں اور ان کے ساتھ سجاوٹ ضروری
ہے۔آپ نے دیکھا ہو گا بعض لوگ تو مینڈھوں اور بکروں کو بھی خوب سجاتے ہیں اور بعض تو ان کو زیور پہنا
کر پھر قربان گاہوں کی طرف لے کر جاتے ہیں، پھولوں کے ہار پہناتے ہیں اور کئی قسم کی سجاوٹیں کرتے
ہیں۔انسانی قربانی کی سجاوٹیں اور طرح کی ہوتی ہیں۔انسانی زندگی کی سجاوٹ تقویٰ سے ہوتی ہے اور اللہ
تعالیٰ کے پیار اور اسکی محبت کے نتیجہ میں انسانی روح بن ٹھن کر تیار ہوا کرتی ہے۔پس پیشتر اس کے کہ یہ بچے
اتنے بڑے ہوں کہ جماعت کے سپرد کئے جائیں ان ماں باپ کی بہت ذمہ داری ہے کہ وہ ان قربانیوں کو
اس طرح تیار کریں کہ ان کے دل کی حسرتیں پوری ہوں۔جس شان کے ساتھ وہ خدا کے حضور ایک غیر
معمولی تحفہ پیش کرنے کی تمنار کھتے ہیں وہ تمنائیں پوری ہوں۔اس سے پہلے مختلف ادوار میں جو واقفین جماعت کے سامنے پیش کئے جاتے رہے انکی تاریخ پر نظر
رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ کئی قسم کے واقفین ہیں۔کچھ تو وہ تھے جنہوں نے بڑی عمروں میں ایسی حالت
میں اپنے آپ کو خود پیش کیا کہ خوش قسمتی کے ساتھ ان کی اپنی تربیت بہت اچھی ہوئی تھی اور وقف نہ بھی
کرتے تب بھی وہ وقف کی روح رکھنے والے لوگ تھے۔وہ ( رفقاء) کی اولا دیا اول تابعین کی اولاد تھے۔انہوں نے اچھے ماحول میں اچھی پرورش پائی اور وہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اچھی عادات سے سجے
ہوئے لوگ تھے۔واقفین کا یہ گروہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر پہلو سے زندگی کے ہر شعبہ میں نہایت کامیاب
رہا۔

402
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
پھر ایک ایسا دور آیا جب بچے وقف کرنے شروع کئے گئے یعنی والدین نے اپنی اولا دکو خود وقف کرنا
چاہا۔اس دور میں مختلف قسم کے واقفین ہمارے سامنے آئے ہیں۔بہت سے وہ ہیں جن کے متعلق والدین
سمجھتے ہیں کہ جب ہم ان کو جماعت کے سپرد کریں گے تو وہ خود ہی انکی تربیت کریں گے اور اس عرصہ میں
انہوں نے ان پر نظر نہیں رکھی۔پس جب وہ جامعہ احمدیہ میں پیش ہوتے ہیں تو بالکل ایسے Raw
Material یعنی ایسے خام مال کے طور پر پیش ہوتے ہیں جس کے اندر مختلف قسم کی بعض ملاوٹیں بھی شامل
ہو چکی ہوتی ہیں۔ان کو صاف کرنا ایک کارے دارد ہوا کرتا ہے۔ان کو وقف کی روح کے مطابق ڈھالنا
بعض دفعه مشکل بلکہ محال ہو جایا کرتا ہے اور بعض بد عادتیں وہ ساتھ لیکر آتے ہیں۔جماعت تو ایسا سوچ بھی
نہیں سکتی۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ بعض لڑکوں کو جامعہ میں چوری کے نتیجہ میں وقف سے فارغ کیا گیا ہے۔کسی کو جھوٹ کے نتیجہ میں وقف سے فارغ کیا گیا ہے۔اب یہ باتیں ایسی ہیں کہ جن کے متعلق تصور بھی
نہیں کیا جاسکتا کہ اچھے نیک صالح احمدی میں پائی جائیں، کجا یہ کہ وہ واقفین زندگی میں پائی جائیں۔لیکن
معلوم یہی ہوتا ہے کہ والدین نے پیش تو کر دیا لیکن تربیت کی طرف توجہ نہ کی یا اتنی دیر کے بعد ان کو وقف کا
خیال آیا کہ اس وقت تربیت کا وقت باقی نہیں رہا تھا۔بعض والدین سے تو یہ بھی پتہ چلا کہ انہوں نے اس وجہ
سے بچہ وقف کیا تھا کہ عادتیں نہایت بگڑی ہوئی تھیں اور وہ سمجھتے تھے کہ اس طرح تو ٹھیک نہیں ہوتا۔وقف
کرد و تو خود ہی جماعت سنبھالے گی اور ٹھیک کرے گی۔جس طرح پرانے زمانے میں بعض دفعہ بگڑے
ہوئے بچوں کے متعلق کہتے تھے۔اچھا ان
کو تھانیدار بنوادیں گے۔تو جماعت میں چونکہ نیکی کی روح ہے اس
لئے ان
کو تھانیداری کا تو خیال نہیں آتا لیکن واقف زندگی بنانے کا خیال آجاتا ہے۔حالانکہ تھانیداری سے تو
ایسے بچوں
کا تعلق ہو سکتا ہے، وقف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔یہ لوگ بہت بعید کی بات سوچتے ہیں۔تھانیداری والا تو لطیفہ ہے لیکن یہ تو دردناک واقعہ ہے۔وہ تو ایک ہنسنے والی کہاوت کے طور پر مشہور ہے لیکن
یہ تو زندگی کا ایک بہت بڑا المیہ ہے کہ خدا کے حضور پیش کرنے کیلئے آپ کو بس گندہ بچہ ہی نظر آیا ہے ناکارہ
محض بچہ نظر آیا ہے جو ایسی گندی عادتیں لیکر پلا ہے کہ آپ اس کو ٹھیک نہیں کر سکتے۔اس لیے بچوں کی یہ جو تازہ کھیپ آنے والی ہے اس میں ہمارے پاس خدا کے فضل سے بہت سا وقت
ہے۔اور اگر اب ہم انکی پرورش اور تربیت سے غافل رہے تو خدا کے حضور مجرم ٹھہریں گے اور پھر ہر گز
یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اتفاقاًیہ واقعات ہو گئے ہیں۔اسلئے والدین کو چاہیے کہ ان بچوں کے اوپر سب سے
پہلے خود گہری نظر رکھیں اور جیسا کہ میں بیان کروں گا، بعض تربیتی امور کی طرف خصوصیت سے توجہ دیں اور

403
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اگر خدانخواستہ وہ سمجھتے ہوں کہ بچہ اپنی افتاد طبع کے لحاظ سے وقف کا اہل نہیں ہے تو ان کو دیانتداری اور تقویٰ
کے ساتھ جماعت کو مطلع کرنا چاہیے کہ میں نے تو اپنی صاف نیت سے خدا کے حضور ایک تحفہ پیش کرنا چاہا تھا
مگر بد قسمتی سے اس بچے میں یہ یہ باتیں ہیں۔اگر ان کے باوجود جماعت اس کو لینے کے لئے تیار ہے تو میں
حاضر ہوں، ورنہ اس وقف کو منسوخ کر دیا جائے۔پس اس طریق پر بڑی سنجیدگی کے ساتھ اب ہمیں آئندہ
ان واقفین نو کی تربیت کرنی ہے۔بچوں میں اخلاق حسنہ کی آبیاری کی اہمیت
جہاں تک اخلاق حسنہ کا تعلق ہے اس سلسلہ میں جو صفات جماعت میں نظر آنی چاہئیں وہی صفات
واقفین میں بھی نظر آنی چاہئیں بلکہ اُن میں وہ بدرجہ اولی نظر آنی چاہئیں۔ان صفات حسنہ یا اخلاق سے
متعلق میں مختلف خطبات میں آپ کے سامنے مختلف پروگرام رکھتا رہا ہوں۔ان سب کو ان بچوں کی تربیت
میں خصوصیت سے پیش نظر رکھیں۔خلاصہ ہر واقف زندگی بچہ جو وقف نو میں شامل ہے بچپن سے ہی اس
کو بیچ سے محبت اور جھوٹ سے نفرت ہونی چاہیے اور یہ نفرت اس
کو گویا ماں کے دودھ میں ملنی چاہیے۔جس طرح Radiation کسی چیز کے اندر سرایت کرتی ہے اس طرح پرورش کرنے والی باپ کی بانہوں
میں سچائی اس بچہ کے دل میں ڈوبنی چاہیے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ والدین کو پہلے سے بہت بڑھ کر سچا ہونا
پڑے گا۔ضروری نہیں ہے کہ سب واقفین زندگی کے والدین سچائی کے اس اعلیٰ معیار پر قائم ہوں جو اعلیٰ
درجہ کے مومنوں کے لئے ضروری ہے۔اس لئے اب ان بچوں کی خاطر ان کو اپنی تربیت کی طرف بھی توجہ
کرنی ہوگی اور پہلے سے
کہیں زیادہ احتیاط کے ساتھ گھر میں گفتگو کا انداز اپنانا ہوگا اور احتیاط کرنی ہوگی کہ لغو
باتوں کے طور پر یا مذاق کے طور پر بھی وہ آئندہ جھوٹ نہیں بولیں گے۔کیونکہ یہ خدا کی مقدس امانت اب
آپ کے گھر میں پل رہی ہے اور اس مقدس امانت کے کچھ تقاضے ہیں جن کو بہر حال آپ نے پورا کرنا
ہے۔اس لئے ایسے گھروں کے ماحول سچائی کے لحاظ سے نہایت صاف ستھرے اور پاکیزہ ہو جانے
چاہئیں۔قناعت کے متعلق میں نے کہا تھا، اس کا واقفین سے بڑا گہرا تعلق ہے۔بچپن ہی سے ان بچوں کو
قانع بنانا چاہیے اور حرص و ہوا سے بے رغبتی پیدا کرنی چاہیے۔عقل اور فہم کے ساتھ اگر والدین شروع سے
تربیت کریں تو ایسا ہونا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔غرض دیانت اور امانت کے اعلیٰ مقام تک ان بچوں کو پہنچانا
ضروری ہے۔

مشعل راه جلد سوم
404
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
علاوہ ازیں بچپن سے ایسے بچوں کے مزاج میں شگفتگی پیدا کرنی چاہیے۔ترش روئی وقف کے
ساتھ پہلو بہ پہلو نہیں چل سکتی۔ترش رو واقفین زندگی ہمیشہ جماعت میں مسائل پیدا کیا کرتے ہیں اور بعض
دفعہ خطرناک فتنے بھی پیدا کر دیا کرتے ہیں۔اس لئے خوش مزاجی اور اس کے ساتھ حمل یعنی کسی کی بات
کو برداشت کرنا، یہ دونوں صفات واقفین بچوں میں بہت ضروری ہیں۔مذاق یعنی مزاح اچھی چیز ہے
لیکن مزاح کے اندر پاکیزگی ہونی چاہیے اور مزاح کی پاکیزگی کئی طرح سے ہو سکتی ہے۔لیکن میرے ذہن
میں اس وقت خاص طور پر دو باتیں ہیں۔ایک تو یہ کہ گندے لطائف کے ذریعہ اپنے یا غیروں کے دل
بہلانے کی عادت نہیں ہونی چاہیے اور دوسرے یہ کہ اس میں لطافت ہو۔مذاق اور مزاح کے لئے ہم
لطافت کا لفظ بھی استعمال کرتے ہیں یعنی اس کو لطیفہ کہتے ہیں۔لطیفہ کا مطلب ہی یہ ہے کہ یہ بہت ہی نفیس
چیز ہے۔ہر قسم کی کرختگی اور بھونڈا پن لطافت سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ کثافت سے تعلق رکھتا ہے۔چنانچہ
ہندوستان کی اعلیٰ تہذیب میں جب بھی ایسے خاندانوں میں جہاں اچھی روایات ہیں کوئی بچہ ایسا لطیفہ بیان
کرتا تھا جو بھونڈا ہو تو اسے کہا جاتا تھا کہ یہ لطیفہ نہیں ہے۔یہ کثیفہ ہے۔یہ تو بھانڈ پن ہے۔تو بھانڈ پین اور
اچھے مزاح میں بڑا فرق ہے۔اس لئے جو مزاح ہمیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے
صحابہ کی زندگی میں کہیں کہیں نظر آتا ہے۔کیونکہ اکثر وہ مزاح کے واقعات اب محفوظ نہیں ہیں۔اس
میں پاکیزگی پائی جاتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے ( رفقاء) کی زندگی میں
بھی مزاح نظر آتا ہے اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی طبیعت میں بھی بڑا مزاح تھا لیکن اس مزاح کے
ساتھ دونوں قسم کی پاکیزگی تھی۔لیکن بعض ایسے دوستوں کو بھی میں نے دیکھا ہے جنہوں نے مزاح سے یہ
رخصت تو حاصل کرلی کہ مزاح میں کبھی وقت گزار لینا کوئی بری بات نہیں ہے لیکن وہ یہ فرق نہیں کر سکے کہ
مزاح کے ساتھ پاکیزگی ضروری ہے۔چنانچہ وہ بعض نہایت گندے اور بھونڈے لطیفے بھی اپنی مجلسوں میں
بیان کرتے رہے اور بعض لوگوں نے اس سے سمجھ لیا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا۔حالانکہ بہت فرق پڑتا ہے۔اپنے گھر میں اچھے مزاح کو جاری کریں، قائم کریں۔لیکن برے مزاح کے خلاف بچوں کے دل میں
بچپن سے ہی نفرت اور کراہت پیدا کریں۔یہ بظاہر چھوٹی سی بات ہے اور اس پر میں نے اتنا وقت لیا ہے
لیکن میں جانتا ہوں کہ انسانی زندگی میں خصوصاً وہ زندگی جو تکلیفوں سے تعلق رکھتی ہو ، جو ذمہ داریوں سے
تعلق رکھتی ہو اور جس میں
کئی قسم کے اعصابی تناؤ ہوں وہاں مزاح بعض دفعہ بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے
اور انسانی ذہن اور انسانی نفسیات کی حفاظت کرتا ہے۔

405
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
غنا کے متعلق میں پہلے بیان کر چکا ہوں۔قناعت کے بعد پھر غنا کا مقام آتا ہے اور غنا کے نتیجہ میں
جہاں ایک طرف امیر سے حسد پیدا نہیں ہوتا وہاں غریب سے شفقت ضرور پیدا ہوتی ہے۔غنا کا یہ مطلب
ہر گز نہیں کہ غریب کی ضرورت سے انسان غنی ہو جائے۔انسان اپنی ضرورت سے غیر کی ضرورت کی خاطر غنی
ہوتا ہے۔اسلامی غنا میں یہ ایک خاص پہلو ہے جسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔اس لئے واقفین بچے ایسے
ہونے چاہئیں جو غریب کی تکلیف سے غنی نہ بنیں لیکن امیر کی امارت سے غنی ہو جا ئیں اور کسی کو اچھا
دیکھ کر انہیں تکلیف نہ پہنچے لیکن کسی کو تکلیف میں دیکھ کر وہ ضرور تکلیف محسوس کریں۔جہاں تک ان کی تعلیم کا تعلق ہے جامعہ کی تعلیم کا زمانہ تو بعد میں آئے گالیکن ابتداء ہی سے ایسے بچوں
کو قرآن کریم کی تعلیم کی طرف سنجیدگی سے متوجہ کرنا چاہیے اور اس سلسلہ میں انشاء اللہ یقینا نظامِ جماعت بھی
ضرور کچھ پروگرام بنائے گا۔ایسی صورت میں والدین نظام جماعت سے رابطہ رکھیں اور جب بچے اس عمر
میں پہنچیں کہ جہاں وہ قرآن کریم اور دینی باتیں پڑھنے کے لائق ہو سکیں تو اپنے علاقے کے نظام سے یا براہِ
راست مرکز کو لکھ کر ان سے معلوم کریں کہ اب ہم کس طرح ان کو اعلیٰ درجہ کی قرآن خوانی سکھا سکتے ہیں اور
پھر قرآن کے مطالب سکھا سکتے ہیں۔کیونکہ قاری دو قسم کے ہوا کرتے ہیں۔ایک تو وہ جو ابھی تلاوت کرتے
ہیں اور ان کی آواز میں ایک کشش پائی جاتی ہے اور تجوید کے لحاظ سے وہ درست ادائیگی کرتے ہیں۔لیکن
محض پرکشش آواز سے تلاوت میں جان نہیں پڑا کرتی۔ایسے قاری اگر قرآن کریم کے معنی نہ جانتے ہوں تو
وہ تلاوت کا بت تو بنا دیتے ہیں، تلاوت کے زندہ پیکر نہیں بنا سکتے۔لیکن وہ قاری جو سمجھ کر تلاوت کرتے ہیں
اور تلاوت کے اس مضمون کے نتیجہ میں ان کے دل پگھل رہے ہوتے ہیں، ان کے دل میں خدا کی محبت کے
جذبات اُٹھ رہے ہوتے ہیں، ان کی تلاوت میں ایک ایسی بات پیدا ہو جاتی ہے جو اصل روح ہے تلاوت
کی۔تو ایسے گھروں میں جہاں واقفین زندگی ہیں وہاں تلاوت کے اس پہلو پر بہت زور دینا چاہیے۔خواہ
تھوڑا پڑھایا جائے لیکن ترجمہ کے ساتھ - مطالب کے بیان کے ساتھ پڑھایا جائے اور بچے کو یہ عادت ڈالی
جائے کہ جو کچھ بھی وہ تلاوت کرتا ہے وہ سمجھ کر کرتا ہے۔ایک تو روز مرہ کی صبح کی تلاوت ہے۔اس میں تو ہو
سکتا ہے کہ بغیر سمجھ کے بھی ایک لمبے عرصہ تک آپ کو اسے قرآن کریم پڑھانا ہی ہوگا لیکن ساتھ ساتھ اس کا
ترجمہ سکھانے اور مطالب کی طرف متوجہ کرنے کا پروگرام بھی جاری رہنا چاہیے نماز کی پابندی اور نماز کے
جو لوازمات ہیں ان کے متعلق بچپن سے تعلیم دینا اور سکھانا، یہ بھی جامعہ میں آکر سیکھنے والی باتیں نہیں۔اس
سے بہت پہلے گھروں میں بچوں کو اپنے ماں باپ کی تربیت کے نیچے یہ باتیں آجانی چاہئیں۔

مشعل راه جلد سوم
406
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تعلیم میں وسعت پیدا کرنے کی اہمیت
اس کے علاوہ تعلیم میں وسعت پیدا کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہیے اور دینی تعلیم میں وسعت پیدا
کرنے کا ایک طریق یہ ہے کہ مرکزی اخبار و رسائل کا مطالعہ کرتار ہے۔بدقسمتی سے اس وقت بعض ممالک
ایسے ہیں جہاں مقامی اخبار نہیں ہیں اور بعض زبانیں ایسی ہیں جن میں مقامی اخبار نہیں ہیں۔لیکن ابھی
ہمارے پاس وقت ہے اور گزشتہ چند سالوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتوں میں اپنے اپنے اخبار
جاری کرنے کے رجحان بڑھ چکے ہیں۔تو ساری جماعت کی انتظامیہ کو یہ بات پیش نظر رکھنی چاہیے کہ جب
آئندہ دو تین سال میں یہ بچے سمجھنے کے لائق ہو جائیں یا چار پانچ سال تک سمجھ لیں تو اس وقت واقفین نو
کے لئے بعض مستقل پروگرام ، بعض مستقل فیچر آپ کے رسالوں اور اخباروں میں شائع ہوتے رہنے چاہئیں
کہ وقف نو کیا ہے؟ ہم ان سے کیا توقع رکھتے ہیں؟ اور بجائے اس کے کہ اکٹھا ایک دفعہ ایسا پروگرام دے دیا
جائے جو کچھ عرصہ کے بعد بھول جائے ، یہ اخبارات چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تربیتی پروگرام پیش کیا
کریں اور جب ایک حصہ رائج ہو جائے تو پھر دوسرے کی طرف متوجہ ہوں، پھر تیسرے کی طرف متوجہ
ہوں۔واقفین بچوں کی علمی بنیاد وسیع ہونی چاہیے۔عام طور پر دینی علماء میں یہی کمزوری دکھائی دیتی ہے کہ
دین کے علم کے لحاظ سے تو اُن کا علم کافی وسیع اور گہرا بھی ہوتا ہے لیکن دین کے دائرہ سے باہر دیگر دنیا کے
دائروں میں وہ بالکل لاعلم ہوتے ہیں۔علم کی اس کمی نے اسلام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔وہ وجوہات جو
مذاہب کے زوال کا موجب بنتی ہیں اُن میں سے یہ ایک بہت ہی اہم وجہ ہے۔اس لئے جماعت احمدیہ کو
اس سے سبق سیکھنا چاہیے اور علم کی وسیع بنیاد پر قائم دینی علم کو فروغ دینا چاہیے۔یعنی پہلے بنیاد عام دنیا وی علم
کی وسیع ہو۔پھر اُس پر دینی علم کا پیوند لگے تو بہت ہی خوبصورت اور بابرکت ایک شجرہ طیبہ پیدا ہوسکتا ہے۔تو
اس لحاظ سے بچپن ہی سے ان واقفین بچوں کو جنرل نالج بڑھانے کی طرف متوجہ کرنا چاہیے۔آپ خود
متوجہ ہوں تو ان کا علم آپ ہی آپ بڑھے گا۔یعنی ماں باپ متوجہ ہوں اور بچوں کے لئے ایسے رسائل، ایسے
اخبارات لگوایا کریں ایسی کتابیں پڑھنے کی ان کو عادت ڈالیں جس کے نتیجہ میں ان کا علم وسیع ہو اور جب وہ
سکول میں جائیں تو ایسے مضامین کا انتخاب ہو جس سے سائنس کے متعلق بھی کچھ واقفیت ہو۔عام دنیا کے جو
آرٹس کے سیکولر مضامین ہیں مثلاً معیشت، اقتصادیات، فلسفه، نفسیات،حساب، تجارت وغیرہ ایسے جتنے بھی
متفرق امور ہیں ان سب میں سے کچھ نہ کچھ علم بچے کو ضرور ہونا چاہیے۔علاوہ ازیں پڑھنے کی عادت ڈالنی

407
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
چاہیے کیونکہ سکولوں میں تو اتنا زیادہ انسان کے پاس اختیار نہیں ہوا کرتا۔یعنی بچہ پانچ مضمون، چھ مضمون ،
سات مضمون رکھ لے گا بعض دس بھی رکھ لیتے ہیں لیکن اس سے آگے نہیں جا سکتے۔اس لئے ضروری ہے کہ
ایسے بچوں کو اپنے تدریسی مطالعہ کے علاوہ مطالعہ کی عادت ڈالنی چاہیے۔اب یہ چیزیں ایسی ہیں جو ہمارے
واقفین زندگی بچوں کے والدین میں سے اکثر کے بس کی نہیں۔میں جانتا ہوں کہ بہت سے بیچارے ایسے
ہیں، افریقہ میں بھی اور ایشیا، یورپ اور امریکہ میں بھی جن کے اندر یہ استطاعت نہیں ہے کہ اس پروگرام کو
وہ واقعہ عملی طور پر اپنے بچوں میں رائج کر سکیں۔اس لئے یہ جتنی باتیں ہیں تحریک جدید کے متعلقہ شعبہ کو یہ
نوٹ کرنی چاہئیں اور اس خطبہ میں جو نکات ہیں ان کو آئندہ جماعت تک اس رنگ میں پہنچانے کا انتظام
کرنا چاہیے کہ والدین کی اپنی کم علمی اور اپنی استطاعت کی کمی بچوں
کی اعلی تعلیم کی راہ میں روک نہ بن سکے۔چنانچہ بعض جگہوں پر ایسے بچوں کی تربیت کا انتظام شروع ہی سے جماعت کو کرنا پڑے گا۔بعض جگہ ذیلی
تنظیموں سے استفادے کئے جاسکتے ہیں، مگر یہ بعد کی باتیں ہیں۔اس وقت تو جو ذہن میں چند باتیں آرہی
ہیں وہ میں آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ ہمیں کس قسم کے واقفین بچے چاہئیں۔منضبط رویہ اپنانے کی تربیت
ایسے واقفین بچے چاہئیں جن کو شروع ہی سے اپنے غصے کو ضبط کرنے کی عادت ہونی چاہیے، جن کو
اپنے سے کم علم کو حقارت سے نہیں دیکھنا چاہیے، جن کو یہ حوصلہ ہو کہ وہ مخالفانہ بات سنیں اور حمل کا ثبوت
دیں۔جب ان سے کوئی بات پوچھی جائے تو محمل کا ایک یہ بھی تقاضا ہے کہ ایک دم منہ سے کوئی بات نہ
نکالیں بلکہ کچھ غور کر کے جواب دیں۔یہ ساری ایسی باتیں ہیں جو بچپن ہی سے طبیعتوں میں اور عادتوں میں
رائج کرنی پڑتی ہیں۔اگر بچپن سے یہ عادتیں پختہ نہ ہوں تو بڑے ہو کر بعض دفعہ ایک انسان علم کے ایک
بہت بلند معیار تک پہنچنے کے باوجود بھی ان عام سادہ سادہ باتوں سے محروم رہ جاتا ہے۔عام طور پر دیکھا گیا
ہے کہ جب کسی سے کوئی سوال کیا جاتا ہے تو فوراً جواب دیتا ہے خواہ اس بات کا پتہ ہو یا نہ ہو۔پھر بعض دفعہ
یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ ایک بات پوچھی اور جس شخص سے پوچھی گئی ہے اس کے علم میں یہ تو ہے کہ یہ بات
ہونے والی تھی لیکن یہ علم میں نہیں ہے کہ ہو چکی ہے۔اس کے باوجود بسا اوقات وہ کہ دیتا ہے کہ ہاں ہو چکی
ہے۔واقفین زندگی کے اندر یہ چیز بہت بڑی خرابی پیدا کر سکتی ہے۔میں نے اپنے انتظامی تجر بہ میں بارہا
دیکھا ہے کہ اس قسم کی خبروں سے بعض دفعہ بہت سخت نقصان پہنچ جاتا ہے۔مثلالنگر خانے میں میں ناظم ہوتا

408
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
تھا تو فون پر پوچھا کہ اتنے ہزار روٹی پک چکی ہے؟ تو جواب ملا کہ جی ہاں پک چکی ہے۔اس پر تسلی ہو گئی۔جب وہاں پہنچا تو پتہ لگا کہ ابھی کئی ہزار کی کمی ہے۔میں نے کہا آپ نے یہ کیا ظلم کیا ہے۔یہ جھوٹ بولا ، غلط
بیانی کی اور اس سے بڑا نقصان پہنچا ہے۔کہنے لگے کہ نہیں جی۔جب میں نے بات کی تھی اس سے آدھا گھنٹہ
پہلے اتنے ہزار ہو چکی تھی تو آدھے گھنٹے میں اتنی تو ضرور بنی چاہیے تھی۔یہ فارمولا تو ٹھیک ہے۔لیکن واقعاتی دنیا
میں فارمولے تو نہیں چلا کرتے۔واقعہ ایسی صورت میں یہ بات نکلی کہ وہاں کچھ خرابی پیدا ہوگئی۔مزدوروں کی
آپس میں کوئی لڑائی ہوگئی، گیس بند ہوگئی۔کئی قسم کی خرابیاں ایسی پیدا ہو جاتی تھیں تو جس آدھے گھنٹے میں اس
نے کئی ہزار کا حساب لگایا ہوا تھا وہ آدھا گھنٹہ کام ہی نہیں ہورہا تھا۔تو یہ عادت عام ہے۔میں نے اپنے وسیع
تجربے میں دیکھا ہے کہ ایشیا میں خصوصیت کے ساتھ یہ عادت بہت زیادہ پائی جاتی ہے کہ ایک چیز کا اندازہ لگا
کر اس کو واقعات کے طور پر بیان کر دیتے ہیں اور واقفین زندگی میں بھی یہ عادت آجاتی ہے۔یعنی جو پہلے
سے واقفین آئے ہوئے ہیں ان کی رپورٹوں میں بھی بعض دفعہ ایسے نقص نکلتے ہیں جس کی وجہ سے جماعت
کو نقصان پہنچتا ہے۔اس لئے اس بات کی بچپن سے عادت ڈالنی چاہیے کہ جتنا علم ہے اس کو علم کے طور پر
بیان کریں۔جتنا اندازہ ہے اس کو اندازے کے طور پر بیان کریں اور اگر بچپن میں آپ نے یہ عادت نہ ڈالی
تو بڑے ہو کر پھر دوبارہ بڑی عمر میں اسے رائج کرنا بہت مشکل کام ہوا کرتا ہے کیونکہ ایسی باتیں انسان بغیر
سوچے کرتا ہے۔عادت کا مطلب ہی یہ ہے کہ خود بخو دمنہ سے ایک بات نکلتی ہے اور یہ بے احتیاطی بعض
دفعہ پھر انسان کو جھوٹ کی طرف بھی لے جاتی ہے اور بڑی مشکل صورت حال پیدا کر دیتی ہے۔کیونکہ ایسے
لوگوں میں سے بہت سے میں نے ایسے دیکھے ہیں کہ جب ان سے پوچھا جائے کہ آپ نے یہ کیوں کیا؟ تو
بجائے اس کے کہ وہ صاف صاف بیان کریں کہ ہم سے غلطی ہو گئی ، ہم نے اندازہ لگایا تھا، وہ اپنی پہلی غلطی کو
چھپانے کے لئے دوسری دفعہ پھر جھوٹ بولتے ہیں اور کوئی ایسا ذ ر تلاش کرتے ہیں جس کی کوئی حقیقت نہیں
ہوتی۔جب اس غذ رکو پکڑیں تو پھر ایک اور جھوٹ بولتے ہیں۔خجالت الگ ،شرمندگی الگ ،سب دنیا ان پر
ہنس رہی ہوتی ہے اور وہ بیچارے جھوٹ پر جھوٹ بول کر اپنی عزت بچانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔یہ
چیزیں بچپن سے شروع ہوتی ہیں۔چھوٹے چھوٹے بچے جب کسی بات پر گھر میں پکڑے جاتے ہیں کہ آپ
نے یہ کہا تھا یہ نہیں ہوا ، اس وقت وہ ایسی حرکتیں کرتے ہیں اور ماں باپ اُس کا نوٹس نہیں لیتے۔اس کے نتیجہ
میں مزاج بگڑ جاتے ہیں اور پھر بعض دفعہ ایسے بگڑتے ہیں کہ ٹھیک ہو ہی نہیں سکتے۔عادتا وہ یہ کام شروع کر
دیتے ہیں۔یعنی جھوٹ نہیں ہوا کرتا ، عادت ہے کہ تخمینے یا اندازے کو حقیقت بنا کر پیش کر دیا جاتا ہے۔تو

آج 10 میں سے 10 باقی