خطبہ جمعہ
مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2
409
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ایسے واقفین اگر جامعہ میں آجائیں گے تو جامعہ میں تو کوئی ایسا جادو نہیں ہے کہ پرانے بگڑے ہوئے رنگ
اچانک درست ہو جائیں۔ایسے رنگ درست ہوا کرتے ہیں غیر معمولی اندرونی انقلابات کے ذریعہ۔وہ
ایک الگ مضمون ہے۔ہم ایسے انقلابات کے امکانات کو رد نہیں کر سکتے لیکن یہ دستور عام نہیں ہے۔اس
لئے ہم جب حکمت کے ساتھ اپنی زندگی کے پروگرام بناتے ہیں تو اتفاقات پر نہیں بنایا کرتے بلکہ
دستور عام پر بنایا کرتے ہیں۔پس اس پہلو سے بچوں کو بہت گہری تربیت دینے کی ضرورت ہے۔مالی امور میں خصوصی احتیاط کی تعلیم
پھر عمومی تعلیم میں واقفین بچوں کی بنیاد وسیع کرنے کی خاطر جو ٹائپ سیکھ سکتے ہیں ان کو ٹائپ سکھانا
چاہیے۔اکاؤنٹس رکھنے کی تربیت دینی چاہیے دیانت پر جیسا کہ میں نے کہا تھا بہت زور ہونا چاہیے۔اموال میں خیانت کی جو کمزوری ہے یہ بہت ہی بھیانک ہو جاتی ہے اگر واقفین زندگی میں پائی جائے۔اس کے بعض دفعہ نہایت ہی خطرناک نتائج نکلتے ہیں۔وہ جماعت جو خالصۂ طوعی چندوں پر چل رہی ہے اس
میں دیانت کو اتنی غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔گویا دیانت کا ہماری شہ رگ کی حفاظت سے تعلق ہے۔سارا
مالی نظام جو جماعت احمدیہ کا جاری ہے وہ اعتماد اور دیانت کی وجہ سے جاری ہے۔اگر خدانخواستہ جماعت
میں یہ احساس پیدا ہو گیا کہ واقفین زندگی اور سلسلہ کے شعبہ اموال میں کام کرنے والے خود بددیانت ہیں تو
ان کو چندے دینے کی جو توفیق نصیب ہوتی ہے اس توفیق کا گلا گھونٹا جائے گا۔لوگ چاہیں گے بھی تو پھر بھی
ان کو واقعہ چندہ دینے کی توفیق نہیں ملے گی۔اس لئے واقفین کو خصوصیت کے ساتھ مالی لحاظ سے بہت ہی
درست ہونا چاہیے اور اس لحاظ سے اکاؤنٹس کا بھی ایک گہرا تعلق ہے۔جو لوگ اکاؤنٹس نہیں رکھ سکتے ان
سے بعض دفعہ مالی غلطیاں ہو جاتی ہیں اور دیکھنے والا سمجھتا ہے کہ بد دیانتی ہوئی ہے اور بعض دفعہ مالی غلطیوں
کے نتیجہ میں وہ لوگ جن کو اکاؤنٹس کا طریقہ نہ آتا ہو بد دیانتی کرتے ہیں اور افسر متعلقہ اس میں ذمہ دار ہو
جاتا ہے۔وہ لوگ جو اموال پر مقرر ہیں خدا تعالیٰ کے فضل سے ان کا مالی لحاظ سے دیانت کا معیار جماعت
احمدیہ میں اتنا بلند ہے کہ دنیا کی کوئی جماعت بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔لیکن خرابیاں پھر بھی دکھائی دیتی
ہیں۔عمد ابددیانتی کی مثالیں تو بہت شاذ ہیں یعنی انگلیوں پر گنی جاسکتی ہیں۔لیکن ایسے واقعات کی مثالیں
بہت سی ہیں ( یعنی بہت سی سے مراد یہ ہے کہ مقابلہ بہت ہیں) کہ جن میں ایک شخص کو حساب رکھنا نہیں آتا ،
یک شخص کو یہ نہیں پتہ کہ میں دستخط کرنے لگا ہوں تو اس کے نتیجہ میں میری کیا ذمہ داری ہے؟ مجھے کیا دیکھنا
410
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
چاہیے؟ جس کو جمع تفریق نہیں آتی اس بیچارے کے نیچے بعض دفعہ بددیانتیاں ہو جاتی ہیں اور بعد میں پھر
الزام اس پر لگتے ہیں اور بعض دفعہ تحقیق کے نتیجہ میں وہ بری بھی ہو جاتا ہے۔بعض دفعہ معاملہ الجھا ہی رہتا ہے۔پھر ہمیشہ ابہام باقی رہ جاتا ہے کہ پتہ نہیں بددیانت تھا یا نہیں۔اس لئے اکاؤنٹس کے متعلق تمام واقفین بچوں کو شروع سے ہی تربیت دینی چاہیے۔تبھی میں نے حساب کا
ذکر کیا تھا کہ ان کا حساب بھی اچھا ہو اور ان کو بچپن سے تربیت دی جائے کہ کس طرح اموال کا حساب رکھا
جاتا ہے۔روز مرہ سودے کے ذریعہ سے ہی ان
کو یہ تربیت دی جاسکتی ہے اور پھر سودا اگر ان کے ذریعے کبھی
منگوایا جائے تو اس سے ان کی دیانتداری کی نوک پلک مزید درست کی جاسکتی ہے۔مثلاً بعض بچوں سے
ماں باپ سودا منگواتے ہیں تو وہ چند پیسے جو بچتے ہیں وہ جیب میں رکھ لیتے ہیں، بددیانتی کے طور پر نہیں اُن
کے ماں باپ کا مال ہے اور یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ پیسے کیا واپس کرنے ہیں۔وہ وقت ہے تربیت کرنے کا۔اس
وقت ان
کو کہنا چاہیے کہ سودا منگوانے میں اگر ایک دھیلا، ایک دمڑی بھی باقی بچی ہو تو واپس کرنی چاہیے۔پھر
ہے دھیلے کی بجائے دس روپے مانگو، اسکا کوئی حرج نہیں۔لیکن بغیر بتائے کے جو دھیلا جیب میں ڈالا جاتا ہے
کہ یہ بیچ گیا تھا، اس کا کیا واپس کرنا تھا۔اس نے آئندہ بدیانتی کے بیج بو دیئے ہیں، آئندہ بے احتیاطیوں کے بیج
بودیئے ہیں۔تو قو میں جو بگڑتی اور بنتی ہیں وہ دراصل گھروں میں ہی بگڑتی اور بنتی ہیں۔ماں باپ اگر بار یک
نظر سے اپنے بچوں کی تربیت کر رہے ہوں تو وہ عظیم مستقبل کی تعمیر کر رہے ہوتے ہیں یعنی بڑی شاندار قو میں
ان کے گھروں میں تخلیق پاتی ہیں۔لیکن یہ چھوٹی چھوٹی بے احتیاطیاں بڑے بڑے عظیم اور بعض دفعہ سنگین
نتائج پر منتج ہو جایا کرتی ہیں۔پس مالی لحاظ سے واقفین بچوں کو تقویٰ کی باریک راہیں سکھائیں۔یہ جتنی
باتیں میں کہ رہا ہوں ان سب کا اصل میں تقویٰ سے تعلق ہے۔تو تقویٰ کی کچھ موٹی راہیں ہیں جو عام
لوگوں
کو آتی ہیں۔کچھ مزید باریک ہیں اور واقفین کو ہمیں نہایت لطیف رنگ میں تقویٰ کی تربیت دینی
چاہیے۔اس کے علاوہ واقفین بچوں میں سخت جانی کی عادت ڈالنا، نظام جماعت کی اطاعت کی بچپن سے عادت
ڈالنا، اطفال الاحمدیہ سے وابستہ کرنا، ناصرات سے وابستہ کرنا ، خدام الاحمدیہ سے وابستہ کرنا بھی بہت ضروری
ہے۔انصار اللہ کی ذمہ داری تو بعد میں آئے گی لیکن ۱۵ سال کی عمر تک، خدام کی حد تک تو آپ تربیت کر سکتے
ہیں۔خدام کی حد تک اگر تربیت ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھر انصار کی عمر میں بگڑنے کا امکان شاذ کے
مشعل راه جلد سوم
411
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
طور پر ہی کوئی ہوگا۔ورنہ جتنی لمبی نالی سے گولی چلائی جائے اتنی دیر تک سیدھی رہتی ہے۔خدام کی حد تک اگر
تربیت کی نالی لمبی ہو جائے تو خدا کے فضل سے پھر موت تک وہ انسان سیدھا ہی چلے گا الا ماشاء الله _ تو اس
پہلو سے بہت ضروری ہے کہ نظام کا احترام سکھایا جائے۔پھر اپنے گھروں میں
کبھی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے
جس سے نظام جماعت کی تخفیف ہوتی ہو یا کسی عہدیدار کے خلاف شکوہ ہو۔وہ شکوہ اگر سچا بھی ہے پھر بھی اگر
آپ نے اپنے گھر میں کیا تو آپ کے بچے ہمیشہ کیلئے اس سے زخمی ہو جائیں گے۔آپ تو شکوہ کرنے کے
باوجود اپنے ایمان کی حفاظت کر سکتے ہیں لیکن آپ کے بچے زیادہ گہرا زخم محسوس کریں گے۔یہ ایسا زخم ہوا کرتا
ہے کہ جس کو لگتا ہے اسکو کم لگتا ہے۔جو قریب کا دیکھنے والا ہے اس کو زیادہ لگتا ہے۔اس لئے اکثر وہ لوگ جو نظام
جماعت پر تبصرے کرنے میں بے احتیاطی کرتے ہیں انکی اولادوں کو کم و بیش ضرور نقصان پہنچتا ہے اور بعض
ہمیشہ کے لئے ضائع ہو جاتی ہیں۔واقفین بچوں کو نہ صرف اس لحاظ سے بتانا چاہیے بلکہ یہ بھی سمجھانا چاہیے کہ
اگر تمہیں کسی سے کوئی شکایت ہے خواہ تمہاری تو قعات اس کے متعلق کتنی عظیم کیوں نہ ہوں ، اس کے نتیجہ میں
تمہیں اپنے نفس کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔اگر کوئی امیر جماعت ہے اور اس سے ہرانسان کو توقع ہے کہ یہ کرے
اور وہ کرے اور کسی توقع کو اس سے ٹھوکر لگ جاتی ہے تو واقفین زندگی کیلئے یہ بہت ضروری ہے کہ ان کو یہ خاص
طور پر سمجھایا جائے کہ اس ٹھوکر کے نتیجہ میں تمہیں ہلاک نہیں ہونا چاہیے۔یہ بھی اسی قسم کے زخم والی بات ہے جس
کا میں نے ذکر کیا ہے۔یعنی در اصل ٹھو کر تو کھاتا ہے کوئی عہدیدار اور لحد میں اتر جاتا ہے دیکھنے والا۔وہ تو ٹھوکر
کھا کر پھر بھی اپنے دین کی حفاظت کر لیتا ہے۔اپنی غلطی پر انسان استغفار کرتا ہے اور سنبھل جاتا ہے وہ اکثر
ہلاک نہیں ہو جایا کرتا سوائے اس کے کہ بعض خاص غلطیاں ایسی ہوں۔لیکن جن کا مزاج ٹھوکر کھانیوالا ہے وہ
ان غلطیوں کو دیکھ کر بعض دفعہ ہلاک ہی ہو جایا کرتے ہیں، دین سے ہی متنفر ہو جایا کرتے ہیں اور پھر جراثیم
پھیلانے والے بن جاتے ہیں۔مجلسوں میں بیٹھ کر جہاں دوستوں میں تذکرے ہوتے ہیں وہاں کہہ دیا۔جی
فلاں صاحب نے تو یہ کیا تھا اور فلاں صاحب نے یہ کیا تھا۔اس طرح وہ ساری قوم کی ہلاکت کا موجب بن
جاتے ہیں۔تو بچوں کو پہلے تو اس بلا سے محفوظ رکھیں۔پھر جب ذرا بڑی عمر کے ہوں تو ان کو سمجھائیں کہ اصل
محبت تو خدا اور اس کے دین سے ہے۔کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے خدائی جماعت کو نقصان پہنچتا
ہو۔آپ کو اگر کسی کی ذات سے تکلیف پہنچی ہے یا نقصان پہنچا ہے تو اس کا ہر گز یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ آپ کو حق ہے
کہ اپنے ماحول، اپنے دوستوں، اپنے بچوں اور اپنی اولاد کے ایمانوں کو بھی آپ زخمی کرنا شروع کر دیں۔اپنا زخم
مشعل راه جلد سوم
412
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
حوصلے کے ساتھ اپنے تک رکھیں اور اس کے اندر مال کے جو ذرائع با قاعدہ خدا تعالیٰ نے مہیا فرمائے ہیں ان کو
اختیار کریں لیکن لوگوں میں ایسی باتیں کرنے سے پر ہیز کریں۔آئندہ صدی کی عظیم لیڈرشپ کا اہل بنانے والی تربیت
آج بھی جماعت میں ایسی باتیں ہو رہی ہیں اور ایسے واقعات میری نظر میں آتے رہتے ہیں۔مثلاً
ایک شخص کو کوئی تکلیف پہنچی ہے اور اس نے بعض مخلصین کے سامنے وہ باتیں بیان کیں۔وہ باتیں اگر چہ کچی
تھیں لیکن اس نے یہ نہیں سوچا کہ ان مخلصین کے ایمان کو کتنا بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔بعض واقفین زندگی
نے بھی ایسی حرکتیں کیں۔ان کو انتظامیہ سے یا تبشیر سے شکوہ ہوا۔غیر ملکوں کے نواحمدی مخلصین بیچارے
ساری عمر بڑے اخلاص کے ساتھ جماعت سے تعلق رکھتے تھے۔ان کو اپنا ہمدرد بنانے کی خاطر، یہ بتانے کے
لئے کہ دیکھیں جی ہمارے ساتھ یہ ہوا ہے، وہ قصے بیان کرنے شروع کئے۔خود تو اس طرح بچ کے واپس اپنے
ملک میں چلے گئے اور پیچھے کئی زخمی روحیں چھوڑ گئے۔ان کا گناہ کس کے سر پہ ہوگا۔یہ بھی ابھی طے نہیں ہوا کہ
انتظامیہ کی غلطی تھی بھی یا نہیں اور جہاں تک میں نے جائزہ لیا، غلطی انتظامیہ کی نہیں تھی۔بدظنی سے سارا سلسلہ
شروع ہوا لیکن اگر غلطی ہوتی بھی تب بھی کسی کا یہ حق نہیں ہے کہ اپنی تکلیف کی وجہ سے دوسروں کے ایمان
ضائع کرے۔پس سچا وفا دار وہ ہوا کرتا ہے جو خدا تعالیٰ کی جماعت پر نظر رکھے۔اس کی صحت پر نظر رکھے۔پیار کا
وہی ثبوت سچا ہے جو حضرت سلیمان علیہ السلام نے تجویز کیا تھا اور اس سے زیادہ بہتر قابل اعتماد اور کوئی بات
نہیں۔آپ نے سنا ہے، بارہا مجھ سے بھی سنا ہے، پہلے بھی سنتے رہے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت سلیمان کی
عدالت میں دو دعویدار ماؤں کا جھگڑا پہنچا جن کے پاس ایک ہی بچہ تھا۔کبھی ایک گھسیٹ کر اپنی طرف لے
جاتی تھی کبھی دوسری گھسیٹ کر اپنی طرف لے جاتی تھی اور دونوں روتی اور شور مچاتی تھیں کہ یہ میرا بچہ ہے۔کسی صاحب فہم کو مجھ نہیں آئی کہ اس مسئلہ کو کیسے طے کیا جائے۔چنانچہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی عدالت
میں یہ مسئلہ پیش کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ یہ طے کرنا تو بڑا مشکل ہے کہ یہ کس کا بچہ ہے۔اگر ایک کا بچہ ہوا
اور دوسری کو دے دیا گیا تو بڑا ظلم ہوگا۔اس لئے کیوں نہ اس بچے کو دوٹکڑے کر دیا جائے اور ایک ٹکڑا ایک کو
دے دیا جائے اور دوسرا ٹکڑا دوسری کو دے دیا جائے تا کہ نا انصافی نہ ہو۔چنانچہ انہوں نے جلاد سے کہا کہ آؤ
اس بچے کو عین بیچ سے نصف سے دوٹکڑے کر کے ایک، ایک کو دے دو اور دوسرا، دوسری کو دے دو۔جو ماں
مشعل راه جلد سوم
413
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
تھی وہ روتی چیختی ہوئی بچے پر گر پڑی کہ میرے ٹکڑے کر دو اور یہ بچہ اس کو دے دو لیکن خدا کے لئے اس بچہ
کو کوئی گزند نہ پہنچے۔اس وقت حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ بچہ اس کا ہے۔پس جو خدا کی خاطر
جماعت سے محبت رکھتا ہے، کیسے ممکن ہے کہ وہ جماعت کو ٹکڑے ہونے دے اور ایسی باتیں برداشت کر
جائے کہ جس کے نتیجہ میں کسی کے ایمان کو گزند پہنچتا ہو۔وہ اپنی جان پر سب و بال لے لیگا اور یہی اس کی
سچائی کی علامت ہے۔لیکن اپنی تکلیف کو دوسرے کی رُوح کو زخمی کرنے کے لئے استعمال نہیں کرے گا،
واقفین میں اس تربیت کی غیر معمولی ضرورت ہے۔کیونکہ یہ ایک دفعہ واقعہ نہیں ہوا، دودفعہ نہیں ہوا۔بیسیوں
مرتبہ پہلے ہو چکا ہے اور اس کے نتیجہ میں بعض دفعہ بڑے فتنے پیدا ہوئے ہیں۔ایک شخص سمجھتا ہے کہ میں
نے خوب چالا کی کی ہے خوب انتقام لیا ہے۔اس طرح تحریک جدید نے مجھ سے کیا اور اس طرح پھر میں
نے اس کا جواب دیا۔اب دیکھ لو میرے پیچھے کتنا بڑا گر وہ ہے اور یہ نہیں سوچا کہ وہ گروہ اس کے پیچھے نہیں،
وہ شیطان کے پیچھے تھا۔وہ بجائے متقیوں کا امام بننے کے منافقین کا امام بن گیا ہے اور اپنے آپ کو بھی ہلاک
کیا ہے اور اپنے پیچھے چلنے والوں کو بھی ہلاک کیا۔پس یہ چھوٹی چھوٹی باتیں سہی لیکن غیر معمولی نتائج پیدا
کرنے والی باتیں ہیں۔آپ بچپن سے ہی اپنے واقفین نو کو یہ باتیں سمجھائیں اور پیار ومحبت سے ان کی
تربیت کریں تا کہ وہ آئندہ صدی کی عظیم لیڈرشپ کے اہل بن سکیں۔واقفین بچوں میں وفا کا مادہ پیدا کریں
اور بہت سی باتوں میں سے ایک اہم بات جو میں آخر پر کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ واقفین بچوں کو وفا
سکھائیں۔وقف زندگی کا وفا سے بہت گہرا تعلق ہے۔وہ واقف زندگی جو وفا کے ساتھ آخری سانس تک
اپنے وقف کے ساتھ نہیں چمٹتا وہ جب الگ ہوتا ہے تو خواہ جماعت اس کو سزا دے یا نہ دے وہ اپنی روح پر
غداری کا داغ لگا لیتا ہے اور یہ بہت بڑا داغ ہے۔اس لئے آپ نے جو فیصلہ کیا ہے اپنے بچوں کو وقف
کرنے کا، یہ بہت بڑا فیصلہ ہے۔اس فیصلے کے نتیجہ میں یا تو یہ بچے عظیم اولیاء بنیں گے یا پھر عام حال سے
بھی جاتے رہیں گے اور ان کو شدید نقصان پہنچنے کا بھی احتمال ہے۔جتنی بلندی ہوا اتنا ہی بلندی سے گرنے کا
خطرہ بھی تو بڑھ جایا کرتا ہے۔اس لئے بہت احتیاط سے ان کی تربیت کریں اور ان کو وفا کے سبق دیں اور بار
باردیں۔بعض دفعہ ایسے واقفین جو وقف چھوڑتے ہیں وہ اپنی طرف سے چالا کی سے چھوڑتے ہیں اور سمجھتے
مشعل راه جلد سوم
414
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
ہیں کہ اب ہم جماعت کی حد سے باہر نکل گئے ، اب ہم آزاد ہو گئے ، اب ہمارا کچھ نہیں کیا جاسکتا۔یہ چالا کی
تو ہوتی ہے لیکن عقل نہیں ہوتی۔وہ چالا کی سے اپنا نقصان کرنے والے ہوتے ہیں۔ابھی کچھ عرصہ پہلے
میرے سامنے ایک ایسے واقف زندگی کا معاملہ آیا جس کی ایسے ملک میں تقرری تھی کہ اگر وہاں ایک معین
عرصہ تک وہ رہے تو وہاں کی Nationality کا حق دار بن جاتا تھا۔بعض وجوہات سے میں نے اس کا
تبادلہ ضروری سمجھا۔چنانچہ جب میں نے اس کا تبادلہ کیا تو چھ یا سات ماہ ابھی اس مدت میں باقی تھے جس
کے بعد وہ نیشنیلٹی کا حقدار بنتا تھا۔تو اس کے بڑے لجاجت کے اور محبت اور خلوص کے خط آنے شروع ہوئے
کہ مجھے یہاں قیام کی کچھ مزید مہلت دی جائے۔میں نے وہ مہلت دے دی۔بعض صاحب فہم لوگوں نے
یہ سمجھا کہ وہ مجھے بیوقوف بنا گیا ہے۔چنانچہ انہوں نے لکھا کہ جناب یہ تو آپ کے ساتھ چالا کی کر گیا ہے اور
یہ تو چاہتا ہے کہ عرصہ پورا ہو اور پھر وقف سے آزاد ہو جائے ، پھر اس کو پر واہ کوئی نہ رہے۔میں نے ان کو بتایا
یا لکھا کہ مجھے سب پتہ ہے۔آپ کیا سمجھتے ہیں کہ میرے علم میں نہیں کہ یہ کیوں ایسا کر رہا ہے۔لیکن وہ
میرے ساتھ چالا کی نہیں کر رہا۔وہ اپنے نفس کے ساتھ چالا کی کر رہا ہے۔وہ ان لوگوں میں سے ہے جن
کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے يُخْدِعُونَ الله وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمُ
(البقرہ:۱۲) اس لئے میں اس کی ڈور ڈھیلی چھوڑ رہا ہوں تا کہ یہ جو مجھے ظن ہے اور آپ کو بھی ہے یہ کہیں
بدظنی نہ ہو۔اگر وہ اس قسم کا ہے جیسا آپ سمجھ رہے ہیں اور جیسا مجھے بھی گمان ہے تو پھر وقف میں رہنے کے
لائق نہیں ہے۔بدظنی کے نتیجہ میں یعنی اس ظن کے نتیجہ میں جو بدظنی بھی ہو سکتی ہے بجائے اس کے کہ ہم اس
کو بدلتے پھریں اور اس کو بچاتے پھریں اس کو موقع ملنا چاہیے۔چنانچہ وہ حیران رہ گیا کہ میں نے اس کو
اجازت دے دی ہے۔پھر اس نے کہا اب مزید اتنا عرصہ مل جائے تو اتنا روپیہ بھی مجھے مل جائے گا۔میں
نے کہا بیشک تم وہ بھی لے لو اور جب وہ واپس گیا تو اس کے بعد وہی ہوا جو ہونا تھا۔کیسی بے وقوفوں والی
چالا کی ہے۔بظاہر سمجھ کی وہ بات جو تقویٰ سے خالی ہوا کرتی ہے اس کو ہم عام دنیا میں چالا کی کہتے ہیں۔پس
اپنے بچوں
کو سطحی چالاکیوں سے بھی بچائیں۔بعض بچے شوخیاں کرتے ہیں اور چالاکیاں کرتے ہیں اور ان کو عادت پڑ جاتی ہے۔وہ دین میں بھی
پھر ایسی شوخیوں اور چالاکیوں سے کام لیتے رہتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں بعض دفعہ ان شوخیوں کی تیزی خود
ان کے نفس کو ہلاک کر دیتی ہے۔اس لئے وقف کا معاملہ بہت اہم ہے۔واقفین بچوں کو یہ سمجھائیں کہ خدا
415
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کے ساتھ ایک عہد ہے جو ہم نے تو بڑے خلوص کے ساتھ کیا ہے۔لیکن اگر تم اس بات کے متحمل نہیں ہو تو
تمہیں اجازت ہے کہ تم واپس چلے جاؤ۔ایک گیٹ اور بھی آئے گا جب یہ بچے بلوغت کے قریب پہنچ رہے
ہوں گے۔اس وقت دوبارہ جماعت ان سے پوچھے گی کہ وقف میں رہنا چاہتے ہو یا نہیں چاہتے۔ایک دفعہ
امریکہ میں ڈزنی لینڈ میں جانے کا اتفاق ہوا۔وہاں ایک Ride ایسی تھی جس میں بہت ہی زیادہ خوفناک
موڑ آتے تھے اور اس کی رفتار بھی تیز تھی اور اچانک بڑی تیزی کے ساتھ مڑتی تھی ، تو کمزور دل والوں کو اس
سے خطرہ تھا کہ ممکن ہے کسی کا دل ہی نہ بیٹھ جائے۔چنانچہ انہوں نے Warnings لگائی ہوئی تھیں کہ اب
بھی واپس جاسکتے ہو ، اب بھی واپس جا سکتے ہو اور پھر آخری وارننگ تھی سرخ رنگ میں کہ اب یہ آخری ہے،
اب واپس نہیں جاسکو گے۔تو وہ بھی ایک گیٹ جماعت میں آنے والا ہے جب ان بچوں سے جو آج وقف
ہوئے ہیں ان سے پوچھا جائے گا کہ اب یہ آخری دروازہ ہے، پھر تم واپس نہیں جاسکتے۔اگر زندگی کا سودا
کرنے کی ہمت ہے، اگر اس بات کی توفیق ہے کہ اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دو اور پھر کبھی واپس نہ لو،
پھر تم آگے آؤ ورنہ تم اُلٹے قدموں واپس مڑ جاؤ۔تو اس دروازے میں داخلے کے لئے آج سے ان کو تیار
کریں۔وقف وہی ہے جس پر آدمی وفا کے ساتھ تادمِ آخر قائم رہتا ہے۔ہر قسم کے زخموں کے باوجود انسان
گھٹتا ہوا بھی اسی راہ پر بڑھتا ہے۔واپس نہیں مڑا کرتا۔ایسے وقف کے لئے اپنی آئندہ نسلوں کو تیار کریں۔اللہ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ ہم واقفین کی ایک ایسی فوج خدا کی راہ میں پیش کریں
جو ہر قسم کے ان ہتھیاروں سے مزین ہو جو خدا کی راہ میں جہاد کرنے کے لئے ضروری ہوا کرتے ہیں اور پھر
اُن پر ان کو کامل دسترس ہو۔
مشعل راه جلد سوم
416
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی