مجلس خدام الاحمدیہ کے چھٹے سالانہ یورپین اجتماع سے اختتامی خطاب
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
439
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ کے چھٹے سالانہ یورپین اجتماع سے اختتامی خطاب
فرمودہ 17 ستمبر 1989ء
خالق اور مخلوق کا رشتہ در حقیقت سب سے بڑا اور مضبوط رشتہ ہے
جتنا بھی آپ خدا کی صفات کو اپنے اندر جاری کریں گے اتنا ہی آپ کی دعاؤں
میں طاقت پیدا ہوگی
اپنے اندر نو جوانی کی عمر میں الہی رنگ پیدا کرنے کی کوشش کریں
آپ لوگوں کو قوموں کے منجی کے طور پر دنیا میں لایا گیا ہے
کامل عقل خدا سے تعلق کے بغیر نصیب نہیں ہو سکتی
ایک نفس کا اندرونی مربی ہے۔ٹیڑھی عادتوں کو اس کے سوا کوئی دوسرا صحیح نہیں
کر سکتا
إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا کی عظیم الشان
تفسیر
اپنے نفس پر رحم کرنا چھوڑ دیں ، اپنے نفس کے ناقد بن جائیں
خدام الاحمدیہ قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، بنیادی مضبوطی کے کام اور عظیم قربانیاں
خدام الاحمدیہ کو ہی کرنی ہیں
☆ ☆ ☆
مشعل راه جلد سوم
440
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
441
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:-
اگر چہ یہ اجتماع کا آخری دن نہیں اور عموماً دستور کے مطابق اختتامی خطاب کیا جاتا ہے خلیفہ وقت کی
طرف سے۔وہ آخری روز ہوتا ہے۔لیکن چونکہ مجھے صد سالہ جشن تشکر کے سال کے ضمن میں بہت سے سفر
کرنے پڑرہے ہیں۔اس لئے میں زیادہ وقت کسی ایک جگہ نہیں دے سکتا۔اس لئے ان کے اصرار پر یعنی
خدام الاحمدیہ جرمنی کے اصرار پر میں نے اپنے سفر جرمنی کو دوبارہ شامل تو کر لیا ہے مگر صرف دو دن یہاں
دے سکا ہوں۔چنانچہ میری ہی درخواست پر انہوں نے آج کے دن دوسرے اجلاس میں آخری خطاب کے
لئے وقت
رکھ لیا لیکن آپ کا اجتماع انشاء اللہ کل بھی جاری رہے گا اور حسب دستور جو بھی کارروائی باقی ہے وہ
بھی انشاء اللہ چلتی رہے گی۔آج کے خطاب میں میں اسی مضمون کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جس کا ذکر میں
نے ہالینڈ سے شروع کیا اور اس بات کو آگے یہاں جرمنی میں خطبے میں بڑھایا اور اس کا تیسرا حصہ آج انشاء
اللہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔خالق اور مخلوق کا رشتہ سب سے بڑا اور مضبوط رشتہ ہے
میں نے ذکر کیا تھا کہ دعا خدا سے تعلق کے نتیجے میں تقویت پاتی ہے اور خدا سے تعلق کے سلسلے میں چند
باتیں آپ کے سامنے کھول کر رکھی تھیں کہ جب تک خدا کی صفات کو آپ اپنے اندر جاری نہیں کریں گے اس
وقت تک حقیقت میں آپ کی خدا سے شناسائی نہیں ہوسکتی۔انسان اپنے روز مرہ کے تجربے میں یہ جانتا ہے
کہ جس سے شناسائی ہو اس کی بات انسان زیادہ قبول کرتا ہے۔یہ شناسائی آگے بڑھ کر گہرے تعلق میں
تبدیل ہو جاتی ہے اور گہرے تعلقات پھر خونی رشتے کی شکل میں بھی ہمارے سامنے آتے ہیں اور خونی
رشتوں میں پھر ماں بچے کا رشتہ ایک غیر معمولی طاقت رکھتا ہے۔میں نے آپ کے سامنے یہ بات کھول کر
مشعل راه جلد سوم
442
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
رکھی کہ خدا تعالیٰ سے اگر چہ خونی رشتہ تو کسی کا ممکن نہیں لیکن خالق اور مخلوق کا رشتہ در حقیقت سب سے
بڑا اور مضبوط رشتہ ہے اور اس پہلو سے جب ہم خدا تعالیٰ کی صفات کو اپناتے ہیں تو اس رشتے کو مضبوط
کرتے ہیں اور جورشتہ ہونا چاہیے، وہ عملاً ظہور پذیر ہو جاتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ ایک
خلق تو وہ ہے جو ہمیں اس رنگ میں عطا ہوئی کہ ہمارا اس میں کچھ بھی دخل نہیں۔جو کچھ ہمیں عطا ہوا، جو
صورت بخشی گئی ، جو سیرت پیدائش کے طور پر فطرتا میں ملی ، جو عادات واطوار اس قومی سیرت کے نتیجے میں
ہمیں عطا ہوئیں ، جو رنگ ملے، جو جسمانی قلبی یا ذہنی طاقتیں نصیب ہوئیں ، یہ سارے پہلی خلقت سے تعلق
رکھتے ہیں اور ان میں بندے کا کچھ بھی اختیار نہیں۔اس خلقت کے لحاظ سے تو خدا کا ہر مخلوق سے برابر کا
تعلق ہے۔پھر دعا کے ذریعے وہ زائد تعلق کونسا ہے جو کام آتا ہے۔اس تعلق کے ضمن میں میں نے کچھ
مضمون بیان کیا تھا اس کی مزید میں یہ وضاحت کرتا ہوں کہ قرآن کریم نے اس زائد تعلق کا ذکر خلق آخر کے
تعلق میں ذکر فرمایا ہے کہ جب انسان خدا کا بندہ بن جائے۔جب خدا اس میں اپنی روح پھونکنے لگے تو
اسے ایک خلق آخر عطا ہوتی ہے اور وہ خلق آخر ہے روحانی طور پر جو انسان کو خدا کے مشابہہ بنانا شروع کر
دیتی ہے۔ویسے تو خدا کے مشابہ کوئی بھی نہیں۔لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ (الشوری: 12) اس جیسی کوئی چیز بھی
نہیں۔پھر اس جیسا بننے کے متعلق قرآن کریم نے خود ہدایت فرمائی ہے۔فرمایا صِبْغَةَ اللَّهِ وَمَنْ اَحْسَنُ
مِنَ اللهِ صِبْغَة (البقرۃ:139) اللہ کا رنگ اختیار کرو اور اس سے بہتر اور کون سا رنگ ہوسکتا ہے؟ پس خدا
کے رنگ اختیار کرنے کا مطلب ہے کہ خدا جیسا ہونے کی کوشش کریں یعنی اس کی صفات حسنہ، اس کا جو
حسن ساری کائنات میں جلوہ گر ہے، اس میں سے کچھ حصہ پانے کی کوشش کریں اور خدا کی صفات کو سمجھے
بغیر یہ ممکن نہیں۔اس لئے قرآن کریم کی مدد سے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی مدد
سے اپنے رب کی صفات سے شناسائی ضروری ہے۔یہ شناسائی کا مرحلہ پہلا ہے۔اس کے بعد پھر شناسائی
کے نتیجے میں ایک دوستی پیدا ہوتی ہے اور دوستی بڑھتے بڑھتے بعض دفعہ اتنی بڑھ جاتی ہے کہ قریب ترین تعلق
یعنی خونی رشتے بھی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔یہ وہ منزل ہے جس کی طرف انسان کو آگے بڑھنا ہے اور اس
منزل کی طرف آگے بڑھے بغیر انسان خدا تعالیٰ کے دین کا علمبردار نہیں ہوسکتا۔یہ وہ پہلو ہے جو ہر داعی الی
اللہ کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہیے۔کیونکہ اس پہلو کو سمجھے بغیر انسان حقیقت میں ( دعوۃ الی اللہ ) کا حق ادا نہیں کر
سکتا۔اس مضمون پر بہت کچھ میں جمعے کے خطبے میں کہہ چکا ہوں۔
443
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
آج کے خطاب میں میں نے اس کا جیسا کہ میں نے بیان کیا وہ حصہ چنا ہے جس میں بندے کے
بندے سے تعلقات کا مضمون ہے۔خدا سے تعلق کا مضمون تو آپ پر واضح ہو گیا کہ جتنا بھی آپ خدا کی
صفات کو اپنے اندر جاری کرنے کی کوشش کریں گے اتنا ہی آپ کی دعاؤں میں طاقت پیدا ہوگی ، اتنا
ہی خدا سے تعلق آپ کا خدا کے پیار کی شکل میں آپ پر برسنے لگے گا۔آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی
ذات میں ایک پاک تبدیلی پیدا ہورہی ہے۔آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ دنیا سے مختلف ہوتے چلے جارہے
ہیں۔یہ تو خدا سے تعلق کا حصہ ہے۔اس تعلق کے بعد پھر مخلوق سے تعلق جو مذہب کا دوسرا حصہ ہے یہ شروع
ہوتا ہے اور جب تک پہلا تعلق نہ ہو دوسرا تعلق بے معنی اور بے حقیقت ہے۔آپ جب خدا کے بندوں سے
تعلق رکھتے ہیں تو کس حد تک آپ ان پر اثر انداز ہو سکتے ہیں یہ سوال ہے۔اگر آپ کا خدا سے تعلق نہ ہو تو
آپ کا وجود بالکل بے معنی اور بے حقیقت ہے اور دوسرے بنی نوع انسان کو اگر آپ اپنا خلق بخشنا شروع
کریں، اپنی صفات عطا کرنا شروع کریں، تو وہ بے معنی بات ہے کیونکہ ان کا کوئی اعتبار نہیں۔وہ آپ کی
تمدنی صفات ہیں ، آپ کی قومی صفات ہیں، آپ کو جو نسل عطا ہوئی ہے، اس نسل کی کچھ صفات ہوں گی ، کچھ
آپ کی تہذیبی صفات ہوں گی۔آپ وہ صفات اگر دوسروں میں جاری کریں تو اس کا کوئی مقصد نہیں ہے۔مگر خدا تعالیٰ کی صفات اگر آپ کے اندر جاری ہوں تو پھر آپ خدا کی صفات کو دوسرے میں جاری کریں تو
پھر ایک اعلیٰ مقصد ہے اور یہی مذہب کا اولین مقصود ہے جسے ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہیے۔پہلے خدا والا بنیں
پھر خدا والے بنانے کی کوشش کریں۔اس کے بغیر دعوت الی اللہ کا مضمون بے معنی ہے صرف تعداد بڑھانے
والی بات ہے اور محض تعداد بڑھانا کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔پس اس مضمون کو سمجھنے کے بعد آپ کو خوب اچھی
طرح یہ حقیقت معلوم ہو جائے گی کہ کس حد تک آپ پاک تبدیلی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔جتنی تبدیلی
آپ اپنے اندر کرتے ہیں اتنی ہی آپ میں اہلیت ہے پاک تبدیلی پیدا کرنے کی۔جو تبدیلی آپ کے اندر
نہیں ہوئی وہ آپ غیروں میں کیسے کر سکتے ہیں۔اس لئے اپنے نفوس کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے اور تجزیہ
کے طور پر ایک ایک اپنی صفت پر، ایک ایک عادت پر نظر رکھنی ہوگی۔جو جو آپ کی صفت خدا کے تابع ہوتی
چلی جائے ، جو جو عادت اللہ والوں کی عادت بنتی چلی جائے ، اس حد تک ان صفات اور ان عادات میں آپ
بنی نوع انسان کو اپنے جیسا بنانے کی کوشش کریں تو یہ ایک نیک مقصد ہے۔اور اگر اس کے بغیر اپنی صفات کو
جاری کریں تو بجائے اس کے کہ آپ بنی نوع انسان کے لئے فلاح اور نجات کا موجب بنیں آپ بنی نوع
انسان کی ہلاکت کا موجب بھی بن سکتے ہیں۔دنیا کے اثرات تو آپ نے دیکھے ہیں۔بڑی قومیں اپنی
مشعل راه جلد سوم
444
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تہذیب اور تمدن اور اپنے زندگی کے مشاغل کو جہاں جائیں پھیلاتی چلی جاتی ہیں۔امریکہ کو آج
کل عروج حاصل ہے اور امریکہ میں جو طر ز زندگی ہے اس کا اثر جہاں جہاں امریکہ کا نفوذ ہو
رہا ہے وہاں نمایاں ہوتا چلا جا رہا ہے۔جرمنی میں آپ دیکھیں گے کہ باوجود اس کے کہ جرمن قوم ایک
آزاد قوم ہے اور اپنی ذات میں مستقل صفات رکھنے والی قوم ہے لیکن یہاں بھی امریکن طرز زندگی
کا بہت گہرا اثر پڑا ہے اور دنیا کے دیگر ممالک میں بلکہ روس اور چین میں بھی یہ نفوذ ہوا ہے۔جاپان میں بڑی
کثرت کے ساتھ امریکی طرز زندگی کا نفوذ ہوا ہے۔لیکن اس طرز زندگی کے ساتھ بہت سی قابل ملامت
چیزیں بھی داخل ہو جاتی ہیں۔ایسی گندی عادات بھی داخل ہو جاتی ہیں جو قوموں کو بچانے کی بجائے ان کو
ہلاک کر دیتی ہیں۔پس آپ کو قوموں کے منجھی کے طور پر دنیا میں لایا گیا ہے۔قوموں کے نجات دہندہ ہونے
کا دعویٰ رکھتے ہیں۔اس لئے جب تک آپ الہی صفات سے اپنے وجود کو مرقع نہیں کرتے ، جب تک آپ
صفات الہی کو اپنے اندر داخل کر کے ایک نئی خلقت اختیار نہیں کرتے ، اس وقت تک نہ آپ کو دنیا میں تبدیلی
کا حق ہے نہ اس کا صحیح فائدہ ہے۔پس جرمن جماعت کے نو جوانوں کو بالخصوص بلکہ آپ کی وساطت سے
آپ کو مخاطب کرتے ہوئے دنیا کے تمام نو جوانوں کو میں خصوصیت سے یہ پیغام دیتا ہوں کہ اپنے اندراس
عمر میں الہی رنگ پیدا کرنے کی کوشش کریں۔بڑھاپے میں انسان جن بدیوں سے باز آجاتا ہے وہ بے
اختیاری کی تو بہ ہے۔بڑھاپے میں بہت سے جوش از خود ٹھنڈے ہو جاتے ہیں، بڑھاپے میں بہت سی
تمنائیں از خود مدھم پڑ جاتی ہیں اور انسان دن بدن اپنی نفسانی تمناؤں اور خواہشوں کی غلامی سے ان
خواہشوں اور تمناؤں کی کمزوری کی وجہ سے باہر نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔پس ایک بوڑھا آدمی جس کا دل
ٹھنڈا پڑا چکا ہو، جس کے خون میں گرمی باقی نہ رہی ہو، جس کو بعض بدیاں کرنے کی طاقت ہی نہ ملے اس کی
تو بہ تو کوئی تو بہ نہیں ہے۔اصل تو بہ وہ ہے جب آپ کا خون جوش مار رہا ہو، جب آپ کے جذبات اپنی
شدت میں ہوں اور آپ کو زیر کرنے کی کوشش کر رہے ہوں، اس وقت اگر ایک شہسوار کی طرح ان پر قابو
پائیں اور ان
کو اپنا غلام بنا ئیں اور خدا کی خاطر ان صفات کا غلام بنے کی بجائے ان کے بدلے الہی صفات کو
اپنے اندر جاری کریں اور اپنی تمناؤں کو صفات الہی کا غلام بنا دیں۔یہ وہ حقیقی جوانی ہے جو مومن کی جوانی
ہے۔یہ وہ جوانی ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی جوانی تھی۔پس اس جوانی کے ذریعے
آپ نے دنیا کو پچھاڑنا ہے۔اس کے سوا اور کوئی جوانی حقیقت نہیں رکھتی۔پس احمدی نو جوانوں کو دنیا میں
عظیم الشان کام سرانجام دینے ہیں اور وہ کام ادا کرنے کے لئے یہی ایک نسخہ ہے جو میں نے آپ کو بتایا۔
445
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اس کے سوا اور کوئی نسخہ نہیں۔ادنیٰ سے اعلیٰ جب انسان بنتا ہے تو اس کے اندر غیر معمولی طاقتیں پیدا ہونا
شروع ہو جاتی ہیں۔وہ اپنے وجود میں ایک روشنی محسوس کرتا ہے۔اس نور کے نتیجے میں اس کی بصارت تیز
ہوتی ہے۔وہ باتوں کی کنہ تک پہنچنا شروع ہو جاتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اس مضمون پر
بار ہا قلم اٹھایا ہے اور آپ فرماتے ہیں کہ عقل حقیقت میں تقویٰ کے نور سے ملتی ہے اور جب تک تقویٰ کا نور
دل میں داخل نہ ہو انسان کو عقل نصیب نہیں ہو سکتی۔اہل بصیرت وہی ہیں جو خدا سے محبت رکھتے ہیں اور خدا
کا تقویٰ ان کے دل میں اور ان کی عادات میں جاری ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں حضرت مسیح موعود علیہ
السلام فرماتے ہیں کہ خدا کے فرشتے ان کے لئے روشنیاں لے کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور ان کو روشنی عطا
کرتے چلے جاتے ہیں۔بڑی تیز آنکھ سے جود نیا کو نصیب نہیں ہوتی وہ دنیا کو جانتے اور پہچانتے ہیں اور ان
کو ایک غیر معمولی بصیرت عطا ہوتی ہے۔پس آپ نے اولوالالباب بننا ہے۔وہ اولوالالباب بننا ہے جن کا
قرآن کریم میں ذکر ملتا ہے۔جو خدا سے تعلق قائم کئے بغیر کچھ بن ہی نہیں سکتے۔پس دنیا کی قومیں دنیا کی
فراست میں اور دنیا کی عقلوں میں اگر چہ آپ سے بہت آگے نکل چکی ہیں۔مگر ان کو خدا کی طرف لانے
کیلئے اس عقل کی ضرورت ہے جو خدا سے تعلق کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔اور وہ عقل کل ہے۔اس بات پر
آپ جتنا بھی غور کریں اتناہی زیادہ آپ اس بات پر مطمئن ہوتے چلے جائیں گے کہ کامل عقل خدا سے
تعلق کے بغیر نصیب نہیں ہو سکتی۔پس اس دور کو جو عقلی راہنمائی کی ضرورت ہے وہ بھی تعلق باللہ ہی
سے ملے گی اور جو لوگ بھی خدا کی طرف بڑھتے ہیں وہ محسوس کرتے ہیں اور ان کے ذاتی تجربے میں یہ
بات آتی ہے اور بارہا آتی ہے کہ اس تعلق میں آگے بڑھنے کے نتیجے میں ان کی بدیاں جھڑنی شروع ہو جاتی
ہیں، ان کی ٹیڑھی سوچیں ختم ہونی شروع ہو جاتی ہیں۔سیدھا رستہ عطا ہوتا ہے اور درحقیقت وہی صراط نہ
ہر شخص کی صراط مستقیم اس کے تقویٰ سے تعلق رکھتی ہے۔ظاہری طور پر تو آپ ایک ہی صراط مستقیم سمجھتے
ہیں جس کا نام ( دین حق ہے۔یہ درست ہے کہ (دین حق) صراط مستقیم ہے۔مگر یہ کہنا کہ ہر ( مومن ) جو
صراط مستقیم ( دین حق) پر چل رہا ہے اس کو ایک ہی جیسی صراط مستقیم نصیب ہے یہ درست نہیں۔اگر ایسا ہوتا
تو سورہ فاتحہ آپ کو ہر نماز میں، ہر رکعت یہ دعا نہ سکھاتی اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ اے ہمارے رب
ہمیں سیدھے رستے کی ہدایت دے۔جو رستے پر چل رہا ہو وہ ہدایت کیوں مانگے۔جو منزل مقصود تک پہنچ
جائے وہ اس منزل کا رستہ تو نہیں پوچھا کرتا۔پس وہ کونسی صراط مستقیم ہے جس کی دعا قرآن کریم نے آپ کو
446
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اس تاکید سے سکھائی کہ ہر نماز کی ہر رکعت میں وہ دعا مانگو اور خدا سے عرض کرتے چلے جاؤ کہ ہمیں صراط
مستقیم عطا فرمائے۔وہ صراط مستقیم وہی ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں وہ دل سے پیدا ہوتی ہے۔انسان اپنی
سوچوں کو صحیح اور سیدھی بناتا ہے۔خدا کے تصور سے وہ اپنی کجیوں کو دور کرتا ہے۔اس کے وجود کا ہر ٹیڑھا حصہ
سیدھا ہونے لگ جاتا ہے اور جوں جوں اس کے اندر کی کجیاں دور ہو کر اس کے اندر ایک صاف گوئی اور
سیدھا رہنے کا شعور پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے وہی اس کی صراط مستقیم ہے اور سب سے زیادہ صراط مستقیم ان
معنوں میں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا ہوئی اور قرآن کریم نے ان معنوں میں آپ کے
متعلق فرمایا کہ لَا عِوَجَ لَهُ یہ ایسا نبی ہے جس کے اندر کوئی بھی کبھی باقی نہیں رہی کو ئی چیز ٹیڑھی نہیں۔لَا عِوَجَ لَہ کا مضمون حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق آخر کیوں بیان کیا گیا ہے؟ کسی میں کبھی
نہیں، یہ تو ہم اس کی بڑی تعریف نہیں سمجھتے۔ہم تو سمجھتے ہیں کہ اگر کہیں کسی کے متعلق کہ کبھی نہیں رہی، تو یہ
ایک معمولی بات ہے۔اس کے بعد پھر ترقی ہوتی ہے۔پہلے آدمی ٹیڑھا نہ رہے پھر باقی ترقیات ہیں۔تو اتنا
بڑا Compliment، اتنا عظیم الشان تحسین کا کلمہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جو استعمال ہوا تو
اس میں ضرور کوئی گہری بات ہے۔بظاہر یہ فرمایا گیا اس میںکوئی بھی نہیں۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ کسی انسان
کے متعلق یہ کہہ دینا کہ اس میں کوئی کبھی نہیں اتنا بڑا تحسین کا کلمہ ہے کہ اس سے بڑا تحسین کا کلمہ اس کے متعلق
بولا ہی نہیں جاسکتا۔کیونکہ اس کا دوسرے لفظوں میں یہ معنی ہے کہ یہ خود صراط مستقیم بن گیا ہے۔یہ ایک ایسا
وجود بن چکا ہے جس کے وجود کا ہر حصہ خدا کی طرف مائل ہو چکا ہے اور اسی کا نام صراط مستقیم ہے۔جس
طرح ایک لوہے سے مقناطیس بنتا ہے، وہی مضمون ہے جو روحانی دنیا میں صراط مستقیم کا مضمون ہے۔لوہے
سے مقناطیس اس طرح بنتا ہے کہ لوہے کا ہر ذرہ ایک ہی طرف قبلہ رخ ہو جاتا ہے۔قبلہ رخ کا محاورہ میں
نے
عملاً استعمال کیا ہے ورنہ اس کا وہ قبلہ تو نہیں جس کو ہم قبلہ سمجھتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ نے اس کے اندر بھی
ایک قبلہ مقرر فرما دیا ہے اور لوہے کے وجود میں جب ذرے اس کے قبلے کی طرف رخ کر لیتے ہیں جو خدا
نے ان کی صفات میں داخل کیا ہے تو ہر ذرہ اس کا ایک ہی رخ کی طرف مائل ہو جاتا ہے، ایک ہی رخ
اختیار کر لیتا ہے۔اس کے نتیجے میں اتنی عظیم الشان طاقت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہی طاقت ہے جو آج ساری
دنیا کے ہر کارخانے کو چلا رہی ہے۔وہی طاقت ہے جس کے ذریعے زمین اپنے محور کے گرد خاص طریق پر
گھوم رہی ہے اور ہر معاملے کو سیدھا رکھے ہوئے ہے۔اگر یہ مقناطیسی طاقت نہ ہو تو انسانی ساری ترقی ایک
دم منہدم ہوکر زیرو پوائنٹ (Zero point) تک پہنچ جائے۔اپنی پہلی منزل پر واپس پلٹ جائے۔پس
447
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
مقناطیس کی طاقت سے یہ سبق سیکھیں کہ اس کی طاقت کا راز اس بات میں ہے کہ ایک ہی طرف رخ ہو
جائے اور لَا عِوَجَ لَہ کا یہ مضمون ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے وجود کی ہر طاقت ہر
ذرے کو خدا کا رخ بخش دیا اور اس طرح قبلہ رو ہو گئے کہ ادنی سی کبھی بھی آپ کے وجود میں کہیں بھی تمہیں
دکھائی نہیں دے گی۔یہ وہی طاقت ہے جس کو طاقت محمد یہ کہہ سکتے ہیں ، طاقت مصطفوی کہہ سکتے ہیں۔وہ عظیم طاقت ہے
جو آج تک کارفرما ہے۔چودہ سو سال گزر گئے ہیں لیکن آج بھی وہ قوت انسانوں کی کایا پلٹ سکتی ہے۔آج
بھی وہی قوت ہے جو قوموں کی تقدیر بدلے گی۔اسی قوت سے آپ کو فائدہ اٹھانا ہوگا اور اس قوت کا راز اسی
میں ہے کہ اپنے وجود کو خدا کے تابع کر دیں اور اس کی صفات کو اپنانا شروع کر دیں۔آپ کا قبلہ خدا ہو
جائے ، آپ کا رخ خدا کی طرف ہو۔پھر جب آپ دنیا کی طرف رخ کرتے ہیں تو وہ دوسرا پول ہے۔آپ
کا رخ نہیں بدلتا۔بلکہ آپ کے وجود کے دوسرے حصے میں بھی ایک طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔ایک وجود کا
رخ خدا کی طرف رہتا ہے اور ایک وجود کا ایسا رخ ہے جو اسی طاقت کو بنی نوع انسان کی طرف بھی منتقل کر رہا
ہوتا ہے۔پس مقناطیس کے دو پولوں کی طرح اس مومن کے اندر جو خدا تعالیٰ کا بن جائے ایک اور
پول(pole) بن جاتا ہے ایک اور طاقت کا مرکز بن جاتا ہے۔جو بنی نوع انسان کو خدا کی طرف کھینچنے کے
کام آتا ہے اور اس کے بغیر کوئی دعوت الی اللہ کامیاب نہیں ہو سکتی۔پس آپ نے جو دنیا میں عظیم الشان کام کرنے ہیں ان کے کاموں کی تیاری تو کریں۔کتنا بڑا ذمہ
داری کا کام ہے۔ساری دنیا کو ، تمام دنیا کے ہر قسم کے انسان جو یہاں بستے ہیں، ان عظیم طاقتوں کو جن کے
مقابل پر تیسری دنیا کے ملک سارے بھی مل جائیں تو کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ان سب کو آپ نے خدا
والوں میں تبدیل کرنا ہے اور خدا والوں میں تبدیل کرنے کے لئے جتنی طاقت کی ضرورت ہے وہ
آپ کے پاس ہے۔جہاں تک دنیا کی طاقتوں کا تعلق ہے تو اس کے مقابل پر تو آپ کی اتنی بھی حیثیت
نہیں جو ایک مچھر کو ایک ہاتھی کے مقابل پر ہوتی ہے۔کوئی بھی طاقت نہیں، کچھ بھی آپ تبدیل نہیں کر
سکتے۔لیکن وہ طاقت جس کا میں ذکر کر رہا ہوں یعنی کائنات کے مالک سے تعلق جوڑ لیں اور اس کی طاقت
سے اپنے وجود کو ملا ڈالیں اس کے نتیجے میں جو آپ کو طاقت نصیب ہوگی وہ تمام دنیا کی طاقتوں پر غالب
آنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس پہلو سے آپ میں سے ہر ایک کو مختلف درجوں میں اللہ کاتعلق نصیب ہوگا
اور آپ میں سے ہر ایک میں مختلف رنگ میں خدا جھلکنے لگے گا۔اس کی مثال ایسی ہے جیسے بلب مختلف قوتو
448
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کے ہوتے ہیں۔مختلف رنگوں کے ہوتے ہیں، بجلی وہی ہے بجلی کی قوت میں کوئی فرق نہیں۔لیکن ایک واٹ کا
بلب بھی اس بجلی سے لگایا جاسکتا ہے ہزار واٹ کا بھی لگایا جا سکتا ہے۔دس لاکھ واٹ کا بھی جلایا جاسکتا ہے۔ان دونوں یا تینوں میں چاروں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ایک بلب ایسا ہے جو مشکل سے جس کی روشنی
میں آپ کچھ پڑھ رہے ہوں اور عملاً وہ بلب بھی تار کے ذریعے اسی بجلی سے متعلق ہے جس سے ایک اور
بلب بھی چمک رہا ہے ، روشنی حاصل کر رہا ہے۔یا روشنی کی قوت حاصل کر رہا ہے اور اتنا روشن ہوتا ہے کہ بعض
دفعہ آنکھیں چندھیا جاتی ہیں۔پس یہ اب آپ کا فیصلہ ہے آپ کی کوشش ہے اور آپ کی ہمت ہے اور کس
حد تک آپ اپنے تعلق کو خدا سے جوڑتے ہیں۔اور کون کون سے رنگ اس کے اختیار کرتے ہیں خدا کی
صفات تو لا انتہا ہیں۔ویسے تو ننانوے صفات ہمارے علم میں ہیں۔یعنی احادیث سے پتا چلتا ہے ننانوے
صفات کے متعلق۔کچھ تعداد میں کمی بیشی کا ذکر بھی ملتا ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ صفات آپس میں جب جوڑ
کھاتی ہیں ان کے نتیجے میں بے شمار اور صفات پیدا ہوتی ہیں۔ورنہ آپ
کو یہ دنیا میں جو بے انتہا مختلف رنگ،
مختلف وجود، وجودوں کی مختلف شکلیں، ان کے رنگ، ان کے مزاج۔۔ان کے اقسام، ان کے عقلوں کے
فرق، یہ آپ کو دکھائی نہیں دیتے کہ خدا تعالیٰ کی صفات کے آپس میں مل کر نے وجود پیدا کرنے کے نتیجے
میں ہے۔اس کی ایک عام مثال یہ ہے کہ آپ جب کھانا کھاتے ہیں یا کوئی چیز پیتے ہیں تو آپ کو پتا ہے کہ کتنے
مزے آپ کو ملتے ہیں۔آپ سے پوچھا جائے کہ بتاؤ کل کتنے مزے ہیں؟ تو آپ کہیں گے بے شمار۔یہ ہو
ہی نہیں سکتا کہ میں مزے گن کر بتا سکوں کہ کتنے ہیں۔ایک ہی پھل کے بعض دفعہ اتنے مختلف مزے ہو
جاتے ہیں کہ انسان ان
کو بھی اپنی گفتی کے احاطے میں نہیں لاسکتا۔آموں کی قسمیں دیکھ لیجیے۔ایک سو بیس
سے زائد مقسمیں تو ہمارے قادیان کے باغ میں ہوا کرتی تھیں اور پھر ان میں سے بھی ہر آم مختلف موسم کا ٹوٹا
ہوا، مختلف حالت میں پکا ہوا ، اپنے اپنے الگ مزے رکھتا تھا اور پھر ہر آم کو آپ چکھ کے دیکھیں تو ضروری
نہیں کہ ایک آم میں ایک ہی مزا ہو۔کسی کونے سے اور مزا ہے کسی اور کونے سے ایک اور مزا ہے اور پھر
کھانے ہیں۔ایک ہی قسم کے کھانے ہیں، مختلف عورتیں یا مختلف باور چی پکاتے ہیں اور مزے بدل جاتے
ہیں۔لیکن آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ بنیادی مزے صرف چار ہیں اور ان چاروں کے آپس میں ادلنے
بدلنے سے ان کے آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کے دائروں میں تبدیلی کے نتیجے میں بے انتہا
مزے پیدا ہو جاتے ہیں۔نمک ہے ایک مزا۔ایک میٹھے کا مزا ہے۔ایک خوشبو ہے کھانے کی۔ایک
449
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کڑواہٹ کا مزا ہے۔یہ تو مزے ہیں نمکین ، میٹھا ، کڑوا اور کھٹا۔یہ چارمزے ہیں۔اور چارمزوں کے سوا
اور کوئی مزا نہیں ہے جس کو آپ کی زبان یا آپ کی زبان کے غدود محسوس کر سکیں۔اس کے علاوہ پھر خوشبو
ہے۔اس کو مزا تو نہیں کہہ سکتے لیکن وہ مدد کرتی ہے پھر اس کے کھانے کے جو لمس کے جو مختلف پہلو ہوتے
ہیں وہ انسان کی زبان پر ، اس کے منہ پر اثر انداز ہوتے ہیں۔اس کا ٹمپریچر زیادہ یا کم ہوتا ہے۔اس کے
نتیجے میں بھی مزوں میں فرق پڑتا ہے۔تو چار بنیادی مزوں پر خوشبوؤں کا اضافہ کر لیں اس کی گرمی سردی کا
اضافہ کر لیں اس کے لمس کا اضافہ کر لیں تو سات بن گئے۔ان ساتوں کے اندر باریک تبدیلیوں کے نتیجے
میں لاکھوں کروڑوں مزے پیدا ہوتے ہیں۔تو اب بتائیے کہ خدا کی صفات حسنہ جوان مزوں سے بہت
زیادہ گہرائی رکھتی ہیں وہ اگر نا نوے ہوں اور ننانوے آپس میں جوڑ کھا ئیں اور مختلف وقتوں میں مختلف مزاج
پیدا کریں تو کتنی بے شمار صفات پیدا ہوں گی اور کتنے اس کے رنگ پیدا ہوں گے۔پس خدا سے تعلق رکھنے
کے نتیجے میں یہ مطلب نہیں ہے کہ ہر شخص ایک ہی جیسا وجود بنے گا۔اس کے اپنے اندر کا جوظرف ہے وہ یہ
فیصلہ کرے گا کہ میں کس قسم کا خدا ( چاہتا ہوں ) اور ان میں سے ہر ایک کے رنگ الگ الگ دکھائی دیں
گے۔لیکن وہ ہوں گے خدا کے رنگ، اس لئے ہر رنگ میں ایک حسن ہوگا ، ہر رنگ میں ایک جاذبیت پائی
جائے گی۔پس آپ جرمنی کے خدام مثلاً اگر چار ہزار ہیں تو چار ہزار مختلف خدا کی صفات کے نمونے دنیا کے
سامنے پیش کر سکتے ہیں اور یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ ہر شخص ایک ہی رنگ اور ایک ہی چمک سے مرعوب
نہیں ہوا کرتا ، اس کی طرف مائل نہیں ہوا کرتا۔ہر ایک اپنا ایک ذوق رکھتا ہے اور اپنے ذوق کے مطابق
کھانے کے مزے بھی ڈھونڈتا ہے۔لذت کے مزے بھی ڈھونڈتا ہے۔دوسرے music کے کان کے
ذریعے جو لذتیں حاصل کرتا ہے اس کے بھی مزے الگ الگ ڈھونڈتا ہے۔اسی لئے خدا تعالیٰ نے اپنے
بندے کے اندر ایسی صفات رکھی ہیں کہ خدا کی صفات سے مل کر وہ پھر مختلف شکلوں میں دنیا کے سامنے خدائی
صفات کو پیش کرتا ہے اور اس کی وجہ سے پھر مختلف لوگ خدا کی طرف مائل ہوتے ہیں۔کوئی کسی ایک رستے
سے داخل ہو رہا ہے کوئی کسی دوسرے رستے سے داخل ہو رہا ہے۔آپ حقیقت میں جتنے خدام ہیں اتنے ہی
دروازے خدا کی طرف کھول رہے ہوں۔اگر آپ خدا والے بنیں گے تو کوئی ایک دروازے سے خدا کی
طرف داخل ہوگا کوئی دوسرے دروازے سے خدا کی طرف داخل ہو گا۔بے شمار دروازے ، روشن دان ،
کھڑکیاں خدا کی طرف کھل رہی ہوں گی۔ان معنوں میں حقیقت میں آپ قوم کی زندگیاں تبدیل کر سکتے
ہیں قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔اس کے بغیر اور کوئی نسخہ نہیں۔اس کے بغیر محض کھو کھلی باتیں ہیں محض دعو۔
مشعل راه جلد سوم
450
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
ہیں ، ان کی کوئی حقیقت نہیں۔پس آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ خدا کی صفات کو اپنے اندر جاری کریں اور اپنا رخ خدا کی طرف
کرلیں اور پھر ہمیشہ اپنی صفات پر نظر رکھیں کہ کونسی صفت ابھی تک ٹیڑھا مزاج رکھتی ہے۔آپ اس کو خدا کی
طرف مائل کرتے ہیں پھر وہ ادھر دوسری طرف چلی جاتی ہے۔کتے کی دم کے متعلق کہتے ہیں کہ کسی نے بارہ
سال تک اس کو ایک نالی میں سیدھا رکھا۔دیکھنے کے لئے کہ کتے کی دم سیدھی بھی ہوسکتی ہے یا نہیں۔کہتے
ہیں بارہ سال کے بعد جب اس نے وہ نالی نکالی تو دم پھر ٹیڑھی کی ٹیڑھی۔تو بعض انسانوں میں بعض کجیاں
اتنی شدت اختیار کر جاتی ہیں کہ ان کو آپ جتنا چاہیں تربیت دیتے چلے جائیں جب وہ تربیت کا دباؤ ہٹا ئیں
گے تو پھر وہ ٹیڑھے ہو جائیں گے۔پھر وہی پرانی شکل واپس آجاتی ہے۔ایک نفس کا اندرونی مربی ہے۔ان ٹیڑھی عادتوں کو اس کے سوا کوئی دوسرا صحیح نہیں کر سکتا لیکن وہ بھی دعا کی مدد سے یہ طاقت ملتی ہے۔بیرونی اثرات ان طبیعتوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتے۔آپ ہیں خود جو اپنے نگران بنیں تو کام بنے گا۔اگر آپ
اپنے نگران نہیں بنیں گے تو کوئی زعیم، کوئی قائد، کوئی بیرونی اثر رکھنے والا انسان آپ کی نگرانی کا حق ادا
نہیں کرسکتا۔مگر بد قسمتی سے انسان اپنے وجود کو اپنے ساتھ نہیں رکھتا۔اپنے نگران کو سلا دیتا ہے۔اس کی
نگرانی کی عادت کو تھی کا تھکا کر ایسی نیند سلا دیتا ہے کہ پھر اس کا کوئی نگران باقی نہیں رہتا۔آپ میں سے
اکثر جب اپنے نفس پر غور کریں گے تو حیران ہوں گے یہ دیکھ کر کہ خدا نے تو آپ کو ایک اندرونی نگران عطا
فرمایا تھا مگر آپ نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا۔آپ نے اس
کو کبھی موقع ہی نہیں دیا کہ وہ آپ کے اوپر
اندرونی تبصرہ کر سکے۔اس کے برعکس آپ کا وہ نگران جو غیروں کے عیوب ڈھونڈتا ہے وہ ہمیشہ بیدار رہتا
ہے۔اب
دیکھیں کتاب اظلم ہے جو اپنی ذات سے آپ کر رہے ہیں۔اللہ تعالی نے آپ کو نگران اس لئے دیا
تھا کہ آپ اپنی ذات کے عیوب دیکھیں اور اس کو تلاش کر کر کے جتنا پاک پانی سے دھو سکیں دھوئیں اور
صاف کریں۔ان داغوں کو دور کریں اور جو کجیاں ہیں ان کو دور کریں۔اس کی بجائے اکثر دنیا میں یہ دیکھا
گیا ہے کہ لوگ غیروں پر تو بڑی تیز نگاہ رکھتے ہیں اور بڑی سخت تنقید کی نگاہ سے ان پر تبصرے کیے جاتے ہیں
لیکن اپنے وجود کو بھول جاتے ہیں۔پس اپنے نگران کو جگانا پڑے گا۔اس کے بغیر طبیعت کی بھی دور نہیں
ہو سکتی۔اس کے بغیر معلوم نہیں ہو سکتا کہ کن باتوں میں غیر اللہ کی طرف مائل ہوں۔کونسے سے میرے وجود
کے حصے ہیں جو ابھی تک سیدھے نہیں ہوئے۔پس اس اندرونی شعور کی بیداری سے حقیقت میں خدا کا رستہ
ملتا ہے اور اس پہلو سے انسان کو اپنے اوپر ظلم کر نا پڑتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے "إِنَّهُ كَانَ