مجلس خدام الاحمدیہ کے چھٹے سالانہ یورپین اجتماع سے اختتامی خطاب

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

451
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
ظَلُومًا جَهُولًا ( الاحزاب: 73) کی عظیم الشان تفسیر فرمائی۔آپ نے فرمایا کہ حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر چل رہا ہے۔آپ ہی کے متعلق فرمایا گیا ہے۔جب زمین، آسمان ، پہاڑوں
نے امانت اٹھانے سے انکار کر دیا اور ڈر گئے۔فَحَمَلَهَا الْإِنْسَانُ۔تو دیکھو انسان کامل آگے بڑھا
اور اس نے اس عظیم امانت کا بوجھ اٹھالیا جود نیا میں کسی اور طاقت کو نصیب نہیں ہوئی۔اس کے معابعد
فرمایا "إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا، یہ تو بڑا ظَلُوم ہے، بڑاجھول ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ یہاں ظَلُوم کا لفظ اور جھول کا لفظ ان عام معنوں میں استعمال ہوا ہو جو
عموماً کسی کے اوپر تنقید کی جائے تو اس وقت استعمال کیا جاتا ہے۔یہ تنقید کے معنی تو نہیں رکھتے۔یہ تو عظیم
الشان تعریف کے معنی رکھتے ہیں۔پس ظلوم کی آپ نے یہ تفسیر فرمائی کہ یہ اپنے نفس پر حد سے زیادہ ظلم
کرنے والا ہے۔یعنی اپنے نفس کی کوئی کمزوری بھی اس کی نظر سے الگ نہیں رہتی اور جہاں نفس کی کمزوری
دیکھتا ہے اس کو پکڑتا ہے اور اس کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اور جھولا کا مطلب یہ ہے کہ خدا کی خاطر
اس نے یہ بوجھ اٹھا لیا ہے اور کوئی پروانہیں کہ اس بوجھ سے اس کی ہستی چاہے دب کر پارہ پارہ ہو جائے اس
کو کوئی پروا نہیں۔اتنا عظیم الشان بوجھ اور اتنا وزنی بوجھ جس کو پہاڑوں نے اٹھانے سے انکار کر دیا محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے اور عرض کیا کہ اے خدا! مجھ پر یہ امانت ڈال دے میں اس امانت کا حق ادا
کروں گا۔پس عواقب سے بے خبر ہو گئے اس کا معنی ہے جھولا۔پس حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اپنے نفس کو جو خدا کے تابع کیا اس کے لئے دو باتوں کی ضرورت ثابت ہوئی۔اول یہ کہ کوئی شخص بھی جو
اپنے نفس پر رحم کرنے والا ہو وہ خدا کی خاطر اپنے نفس کو ڈھال نہیں سکتا۔کیونکہ جو اپنے نفس پر رحم کرے گا
اس نے کہاں خدا کی خاطر اپنے نفس میں پاک تبدیلیاں پیدا ہونے دینی ہیں۔یہ ایسی بات ہے جیسے بعض
مائیں اپنی جہالت میں صبح کے وقت بچوں پر رحم کرتی ہیں کہ اس کو کوئی نہ اٹھائے نماز کے لئے نہیں اٹھے تو
کوئی بات نہیں۔وہ رحم نہیں ہے وہ ظلم ہے۔پس خدا کی خاطر اپنے نفس پر
ظلم کرنا دراصل رحم ہے اور خدا کی
خاطر عواقب سے بے خبر ہو جانا یہ در اصل دانش مندی ہے۔پس ان معنوں میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے سب سے بڑا جو تحسین کا کلمہ جو قرآن کریم میں ملتا ہے وہ یہی ہے کہ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا“ یہ تو
اپنے نفس پر حد سے زیادہ ظلم کرنے والا نکلا۔اور خدا کی خاطر عواقب سے کلیہ بے پرواہ ہو گیا۔جو ہوتی ہے
میرے ساتھ گزر جائے مجھے کوئی پرواہ نہیں۔پس آغاز نبوت سے لے کر دنیا نے جو آپ سے سلوک کیا ہے وہ
اس بات کا گواہ ہے کہ ان معنوں میں آپ جھولا تھے۔ورنہ آنکھیں کھول کر دانش مندی کے ساتھ دنیا کی

مشعل راه جلد سوم
452
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
عقل کے ساتھ دیکھتے ہوئے بھلا کون تھا جو اتنے بڑے ظلموں کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتا سارا معاشرہ،
سارا ماحول جو پہلے آپ کی صفات بیان کرتے ہوئے تھکتا نہیں تھا، جو آپ کے گن گاتے ہوئے اس طرح
رطب اللسان
رہتا تھا کہ گویا عرب میں سب سے عظیم الشان شخصیت یہی ہے اور تھی بھی۔امین کا خطاب دیتا
تھا صدیق کا خطاب دیتا تھا، ہر قسم کے اچھے ناموں سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد کیا جاتا تھا۔لیکن
جب امانت کا بوجھ اٹھایا تو اچانک سب دنیا نے آپ کے اوپر ہر قسم کی زبان طعن دراز کی ، ہر قسم کے گند
اچھالے، ہر قسم کی گالیاں دیں، ہر قسم کے عیب نکالنے کی کوشش کی اور پھر دیگر مظالم کی تو حد کر دی۔پس یہ ہے
جَهُولًا کا معنی۔آپ کس طرح اپنے نفس کو خدا کے تابع کریں گے اگر آپ اپنے نفس پر رحم کرنے والے
ہوں گے۔اگر آپ دنیا کی پروا کریں گے اور دنیا کی پروا کے نتیجے میں آپ خدا کی خاطر اپنے نفس سے غافل
ہو جائیں گے یا ڈر جائیں گے کہ ہم کس طرح ان عواقب کو برداشت کریں گے جو خدا کی خاطر انسانوں کو
برداشت کرنے پڑتے ہیں۔پس یہ مضمون تو دیکھنے میں بڑا آسان ہے کہ خدا والے بن جائیں۔لیکن خدا والے بننے کے لئے
مشکلات ہیں۔قربانیاں در پیش ہیں اور سب سے اہم نکتہ جو سمجھنے کے لئے لائق ہے یہ ہے کہ اپنے نفس پر
رحم کرنا چھوڑ دیں۔اپنے نفس کے ناقد بن جائیں۔اپنے نفس کو باریک نظر سے دیکھیں اور ہر عیب جو
اپنے نفس میں نظر آئے اسے تسلیم کریں۔اور پھر اس کو کھنگالیں اور اس کو صاف کرنے کی کوشش
کریں۔دعائیں کریں، زور لگائیں اور پیچھے پڑ جائیں کہ میں نے یہ نفس نہیں رہنے دینا۔یہ کام بہت لمبا
ہے کیونکہ جب آپ اپنے وجود کے اندر نقص ڈھونڈیں گے تو آپ یہ معلوم کر کے حیران رہ جائیں گے کہ
نقص اتنے ہیں کہ سمجھ نہیں آتی پہلے کس پہ ہاتھ ڈالیں۔انسان جب شعور کی آنکھ پیدا کرتا ہے تو اس کو داغ نظر
آنے شروع ہو جاتے ہیں۔جب شعور کی آنکھ نہ ہو تو کوئی داغ دکھائی نہیں دیتا۔اس لئے شعور کی آنکھ پیدا
کرنا خدا والا بننے کے لئے نہایت ضروری ہے۔اپنے نفس کا بڑی باریک نظر کے ساتھ محاسبہ کیا کریں اور پھر
عقل کے ساتھ یہ فیصلہ کریں کہ آپ میں کتنا صاف ہونے کی طاقت ہے۔اتنا ذمہ اٹھائیں جس حد تک
آپ اپنے اندر توفیق پاتے ہیں اور اس توفیق کے مطابق اپنے آپ کو صاف کرنا شروع کریں۔یہ میں آپ
کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا کی خاطر جب آپ اپنی کمزوریوں کو دور کریں گے اور خدا کی صفات کو جاری کریں
گے تو آپ کی طاقت بڑھنی شروع ہو جائے گی۔صفات الہی ہر کپڑے، ہر رنگ پر نہیں جاری ہو سکتے۔بعض
رنگ گندے کپڑے پر نہیں چڑھ سکتے۔اسی لئے رنگریز اس کپڑے کو پہلے خوب دھوتا اور صاف کرتا ہے اور

مشعل راه جلد سوم
453
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
پاک کرتا ہے۔بعض دوسرے رنگ جب چڑھے ہوں کپڑے پر تو بعض دوسرے رنگ نہیں چڑھ سکتے۔کیسے
ممکن ہے کہ آپ اپنے نفس کو دھوئے بغیر بیماریوں سے صاف کئے بغیر اللہ کے رنگ میں رنگین کر لیں۔اسی
لئے یہ کوئی آسان کام نہیں ہے یا بہت سادہ بات نہیں ہے کہ آپ خدا کی صفات کو اپنے اندر جاری کریں۔اندرونی نفسانی جذبات سے اپنے وجود کو پہلے پاک کرنا ہو گا۔بعض داغ دھونے ہیں بعض رنگوں سے اپنے
جسم کے کپڑوں کو چھڑانا ہو گا۔تب جا کر آپ دیکھیں گے کہ البہی صفات آپ کے اندر داخل ہونی شروع
ہو جائیں گی۔پس نفس کو جس طرح حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے جس طرح جھاڑو دیا جاتا ہے گھر کا اس
طرح پہلے صفائی کرو۔اور اپنے نفس میں ایسا جھاڑو دو کہ کوئی گند کا حصہ باقی نہ رہے۔جوں جوں آپ صاف
ہوتے چلے جائیں گے خدا آپ کے وجود میں داخل ہونا شروع ہو جائے گا اور اس کے نتیجے میں آپ کو سب
طاقتیں نصیب ہوں گی۔آپ
دنیا کی باتوں سے
کبھی پھر مرعوب نہ ہوں گے آپ کو وہ اپنے غم اور اپنے فکر
معمولی دکھائی دینے لگیں۔غم و فکر تو وہ کرتے ہیں۔لیکن خدا والوں پر غم و فکر غالب نہیں آیا کرتا۔جو بے خدا
لوگ ہوں ان کو بعض دفعہ غم اور فکر نڈھال کر دیتے ہیں اور ان کو پیس کے رکھ دیا کرتے ہیں۔لیکن جو خدا
والے ہیں وہ بڑے سے بڑے صدمے کو بھی بڑے حوصلے سے برداشت کرتے چلے جاتے ہیں۔یہ تو نہیں
کہ ان کو صدمہ نہیں پہنچتا مگر چونکہ خدا سے تعلق ہوتا ہے اس لئے وہ بڑے سے بڑے صدمے کو بھی برداشت
کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔خدا والے بننے کی کوشش کریں
پس دنیا کے مصائب سے نجات حاصل کرنی ، دنیا کے دلدل سے نکلنا، دنیا کی فکروں سے رہائی پانی
ان سب کا ایک ہی علاج ہے کہ آپ خدا والے بننے کی کوشش کریں۔اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کے
متعلق خدا تعالی کا یہ کلام لازماً اطلاق پائے گا۔جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا لَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ
عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (یونس: 63 )۔کہ خبردار اللہ کے ولی وہ ہیں جن پر کوئی خوف غالب نہیں آتا اور
کوئی غم ان
کو محزون نہیں کر دیتا۔اب یہ تو کہنا غلط ہے کہ خدا کے اولیاء کو کوئی غم پیش نہیں ہوتا۔حضرت رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود مغموم ہو جایا کرتے تھے۔یہ کہنا غلط ہے کہ کوئی خوف ان کے سامنے نہیں آتا۔کئی
کے خوف در پیش ہوتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی کئی قسم کے خوف در پیش رہتے تھے اپنی

454
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
امت کا خوف ، ان کی بیماریوں کا خوف ان کے گناہوں کے نیچے دب جانے کا خوف۔۔۔غیروں کے اوپر
ان کی ہلاکت کا خوف، بے شمار خوف تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو لاحق تھے۔تو اس کا کیا مطلب
ہے۔عَلَيْهِمُ کا لفظ اس کا مطلب آپ کو سمجھائے گا۔اَلَا اِنَّ اَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمُ
يَحْزَنُونَ۔کہ کوئی خوف ان پر غالب نہیں آسکتا۔خوف آئیں بھی تو بے حقیقت دکھائی دیتے ہیں ان کو ،
کیونکہ وہ خدا کے ساتھ رہتے ہیں۔چنانچہ حزن بھی اسی طرح در پیش تو رہتے ہیں مگران پر غلبہ نہیں پا سکتے۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب غار ثور میں پناہ لی تو آپ کے ساتھ حضرت ابو بکر صدیق
بھی تھے۔انہوں نے فکر کا اظہار کیا تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لَا تَحْزَنُ إِنَّ اللَّهَ
مَعَنَا ( التوبه: 40 ) - حزن نہ کر خدا ہمارے ساتھ ہے۔پس جب تک خدا ساتھ نہ ہو زن سے نجات ممکن ہی
نہیں۔یہی راز ہے حزن مٹانے کا۔دنیا سے محرومی کا غم صرف اس صورت میں مٹ سکتا ہے کہ دنیا سے بہتر
چیز آپ کے پاس موجود ہو۔ایک بہت امیر آدمی ہو اس کا تھوڑا سا نقصان ہو جائے معمولی ، وہ کہتا ہے بعض
دفعہ کہ پرواہ نہیں۔ٹھیک ہے چھوڑ دو اس کو لیکن جس کے پاس اور کچھ بھی نہ ہو وہ تو مارا گیا۔پس جس کے
پاس خدا ہو اس کو حزن مغلوب نہیں کیا کرتا ہے۔جس کے ساتھ خدا ہو اس پر کوئی خوف غالب نہیں آیا کرتا۔قرآن کریم میں یہ مضمون دو طریق سے بیان ہوا ہے۔ایک نسبتاً ابتدائی سفر کرنے والوں پر اطلاق پاتا ہے
ایک ان پر جو اس مضمون میں آگے بڑھ جاتے ہیں اور خدا کے بہت قریب ہو جاتے ہیں۔چنانچہ دوسری جگہ
فرمایا: إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ اَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ
أَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ ( حم السجدہ :31) - کہ وہ لوگ جو یہ اعلان کرتے ہیں کہ اللہ ہمارا
رب ہے پھر اس پر استقامت کرتے ہیں۔ان کے متعلق فرمایا ان پر فرشتے مسلسل نازل ہوتے چلے جاتے
ہیں اور ان
کو یہ کہتے ہیں کہ غم نہ کر و غم نہ کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں اور خوش ہو جاؤ کیونکہ خدا نے تمہیں
جنت کی بشارتیں دی ہیں پس یہ مومن کی ابتدائی حالت ہے۔پہلے رَبُّنَا اللهُ۔اللہ کو اپنا رب بنانا پھر اس
سلسلے میں جتنے ابتلاء آتے ہیں، ان کا مقابلہ کرنا ، ثابت قدم رہنا، غیر اللہ کی طرف نہ جھکنا۔اس منزل پر خدا
فرماتا ہے کہ فرشتے آکر انہیں تسلیاں دیتے ہیں، سہارے دیتے ہیں کہ غم نہ کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔پھر
ایک اور اس سے اگلا مقام ہے۔وہ ہے اولیاء اللہ والا مقام۔اَلَا اِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا
م يَحْزَنُونَ۔فرشتوں کے نزول کا سوال نہیں رہتا پھر ، خدا اُن کے ساتھ ہو جاتا ہے۔چنانچہ إِنَّ اللهَ
مَعَنَا نے اس مضمون کو کھول دیا کہ کیوں ان پر کوئی غم نہیں ہوتا۔اس لئے یہ بہت سی منازل ہیں جو آپ کو طے

مشعل راه جلد سوم
455
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
کرنی ہیں اور جوں جوں آپ اس مضمون کو سمجھیں گے اس کی طرف آگے بڑھیں گے آپ کے اندر پہلے
اندرونی انقلاب بر پا ہوگا پھر بیرونی انقلاب کی آپ کو طاقت نصیب ہوگی۔خدام الاحمدیہ قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں
خدام الاحمدیہ قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور تمام دنیا میں جو ہم نے انقلاب بر پا کرنا ہے اگر چہ اس میں
انصار اللہ کو بھی غیر معمولی دخل ہے ان کی عقل کی خدام کو ضرورت ہے ، ان کے تجربے کی خدام کو ضرورت
ہے، جو نیکیاں انہوں نے لمبی محنتوں سے کمائی ہیں ان نیکیوں کے نتیجے میں جو خدا کے فضل ان پر نازل ہوتے
ہیں، ان کی دعائیں قبول ہوتی ہیں ان کی بھی آپ کو ضرورت ہے۔اسی لئے انصار اللہ سے تو آپ الگ نہیں
ہو سکتے۔لیکن جو بنیادی مضبوطی کے کام ہیں وہ خدام الاحمدیہ کو ہی کرنے ہیں۔جو عظیم قربانیاں پیش
کرنی ہیں وہ خدام الاحمدیہ کو ہی پیش کرنی ہیں۔اس لئے مجلس خدام الاحمدیہ کو اپنی اس حیثیت کو سمجھنا
چاہیے اور بڑے وسیع پیمانے پر اگلی صدی کے اس کنارے پر جہاں آج آپ کھڑے ہیں اتنی محنت کے
ساتھ اپنے وجود میں پاک تبدیلیاں پیدا کرنی ہیں کہ جو پھر ماحول کے رنگ میں بدل سکیں اور اس کے بعد
پھر ایسی پاک نسلیں آپ پیچھے چھوڑ سکیں کہ جن کی نیکیوں کا پھل پھر آئندہ نسلاً بعد نسل بنی نوع انسان کھاتے
چلے جائیں۔اب یہ اعلان ہے کہ بسیں جو منگوائی ہیں ان کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ان کو روکنا اب مشکل ہو گیا ہے
اس لئے بسیں نہیں رک سکتیں میں رک سکتا ہوں۔کوئی حرج نہیں مجھے پتا ہے وقت زیادہ ہو گیا ہے۔لیکن
پروگرام ہی ایسا تھا اتنی ملاقاتیں بیچ میں رکھ دی تھیں کہ ناممکن تھا کہ آٹھ بجے یہ پروگرام شروع کیا جاسکے۔بہر حال اب مجبوری ہے۔۔اب الوداع۔

مشعل راه جلد سوم
456
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

آج 10 میں سے 10 باقی