خطبہ جمعہ

مشعل راہ جلد سوم

ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
457
سچائی
خطبہ جمعہ فرمودہ 24 نومبر 1989ء
نرم اور پاک زبان کا استعمال
وسعت حوصلہ
دوسروں کی تکلیف کا احساس اور اُسے دور کرنا
مضبوط عزم و ہمت
نماز با جماعت کا قیام
تلاوت قرآن کریم
نوجوانوں میں قیادت پیدا کریں
ذیلی تنظیموں کی ذمہ داریاں
قیام تو حید کے لئے عزم و ہمت
مشعل راه جلد سوم
☆ ☆ ☆ ☆ ☆ ☆ ☆ ☆
حلم
حلم

مشعل راه جلد سوم
458
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
459
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :-
وہ لوگ جو بڑے بڑے منصوبے بناتے ہیں۔ان کو یہ رجحان پیدا کرنا چاہیے کہ ابتدائی باتوں کی
طرف خصوصی توجہ دیں۔بعض دفعہ بعض بہت ہی بلند بانگ منصوبے بنانے والے اور بلند بانگ دعاوی
کرنے والے ابتدائی باتوں سے بے خبر رہ جاتے ہیں اور وہ چیزیں جو اُن کی نظر میں ابتدائی ہیں، درحقیقت
بنیادی حیثیت رکھنے والی باتیں ہوا کرتی ہیں۔اور جب تک بنیا دیں قائم نہ ہوں۔کوئی بلند عمارت تعمیر نہیں
کی جاسکتی۔یہ ایک ایسا قانون ہے جسے دنیا کا کوئی انجنیئر کوئی ماہر فن تعمیر نظر انداز نہیں کرسکتا۔قوموں کی تعمیر
میں اور میری مراد مذہبی قو میں ہیں۔مذہبی قوموں کی تعمیر میں دو باتیں بہت ہی بڑی اہمیت رکھتی ہیں اور انہیں
کے گرد سارا فلسفہ حیات گھومتا ہے۔یعنی بندے سے تعلق اور خدا سے تعلق۔ان دونوں تعلقات میں (دین
حق) نے بہت ہی وسیع تعلیمات دی ہیں اور بہت ہی بلند منصوبے پیش کئے ہیں لیکن ان منصوبوں
پر عمل تبھی
ممکن ہے جب ان کے ابتدائی حصوں پر خصوصیت سے توجہ دی جائے صبر کے ساتھ بنیادیں تعمیر کی جائیں،
پھر خدا تعالیٰ کے فضل سے توقع رکھی جائے کہ ان بنیادوں پر عظیم الشان عمارتیں تعمیر ہوں گی۔زمانے کی دوری اخلاق سے پائی جاسکتی ہے
جماعت احمدیہ کا جو موجودہ دور ہے، یہ غیر معمولی اہمیت رکھنے والا دور ہے اور جیسا کہ میں نے بارہا
پہلے توجہ دلائی ہے۔ہم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پہلی صدی سے دور ہورہے ہیں یعنی
زمانے اور وقت کے لحاظ سے دور ہورہے ہیں لیکن عین ممکن ہے بلکہ قرآن کریم نے اس کی معین پیشگوئی بھی
فرمائی ہے کہ زمانے کی دُوری پائی جاسکتی ہے، عبور ہو سکتی ہے اگر اخلاق کو دُور نہ ہونے دیا جائے ،اگر اعمال
کوڈ ورنہ ہونے دیا جائے وَاخَرِينَ مِنْهُمُ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ۔(سورۃ الجمعہ: 4) میں یہی تو پیغام ہے اور

460
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
یہی تو خوشخبری ہے جس کو پورا ہوتے دیکھ کر ہمارے ایمان پھر زندہ ہوئے ہیں۔پس بہت ہی اہم بات ہے۔ہم نے آخرین ہو کر، قرآن کریم کی اس پیشگوئی کا مصداق بنتے ہوئے قطعی طور پر یہ دیکھ لیا اور دنیا پر ثابت
کر دیا کہ زمانے کی دوری کو اخلاقی قربت کے ذریعے مٹایا جاسکتا ہے اور نیک اعمال کے نتیجے میں زمانے
کے فاصلے ماضی میں بھی طے ہو سکتے ہیں اور مستقبل میں بھی طے ہو سکتے ہیں۔پس اس پہلو سے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ہر صدی کے قدم پر یہ دیکھیں کہ ہمارا قدم پچھلی صدی
کے ساتھ ملا ہوا ہے یا نہیں اور ہمارا اخلاقی اور عملی فاصلہ کہیں بڑھ تو نہیں رہا۔پس آگے بڑھنا دوطرح سے
ہوگا۔ایک زمانے میں آگے بڑھنا۔وہ تو ایسی مجبوری ہے جس پہ کسی کا کوئی اختیار نہیں اور ایک آگے بڑھنا یہ
بھی ہوسکتا ہے جیسے قو میں بظاہر آگے بڑھتی ہیں لیکن بنیادی طور پر انحطاط کا شکا رہو جاتی ہیں۔اخلاقی
قدروں کے لحاظ سے انحطاط کا شکار ہو جاتی ہیں۔وہ آگے بڑھنا تو تنزل کی علامت ہے۔ہم نے اس پہلو
سے آگے نہیں بڑھنا بلکہ واپس جانا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی جوسب سے بڑا معجزہ
دکھایا۔جو سب سے بڑا عظیم الشان کارنامہ کر کے دکھایا۔وہ واپسی کا کارنامہ ہے۔آگے بڑھنے کا کارنامہ
نہیں۔تیرہ سو سال کے فاصلے حائل تھے۔کس طرح ایک ہی جست میں آپ اس زمانے میں جا پہنچے جو
حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تھا۔پس ہر صدی کی زمانی جست کے ساتھ ہمیں واپسی کی
ایک جست بھی لگانی ہوگی اور بڑے معین فیصلے اور بڑے قطعی فیصلے کے ساتھ ایسا پروگرام طے کرنا ہوگا کہ
جب ہم وقت میں آگے بڑھیں تو اخلاقی اور اعمالی قدروں میں واپس جارہے ہوں۔اس پہلو سے اس دور
میں جب میں چاروں طرف دیکھتا ہوں تو جماعت کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ اور بھی مسائل بڑھتے ہوئے
دکھائی دیتے ہیں۔جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس کی رفتار ہر طرف
پہلے سے بہت زیادہ ہو چکی ہے۔پس بڑی جماعتوں میں رفتار کا پھیلا ؤ جہاں مبارک بھی ہے وہاں خدشات
بھی پیدا کرنے والا ہے اور فکریں بھی پیدا کرنے والا ہے۔اسی طرح بڑی جماعتوں میں نسل پھیلتی ہے۔تولید کے ذریعے جماعتیں بڑھتی ہیں۔اس پہلو سے بھی ساتھ ہی تربیتی فکر میں بڑھنے لگتی ہیں۔ذیلی تنظیمیں براہ راست خلیفہ وقت کے تابع ہیں۔پس جب میں نے مجلس خدام الاحمدیہ، انصار اللہ اور لجنہ کو تمام ملکوں میں براہ راست اپنے تابع کرنے
کا فیصلہ کیا تو اس میں یہ ایک بڑی حکمت پیش نظر تھی تا کہ میں ان مجالس سے براہ راست ایسے کام لوں جن

461
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ ہماری تربیتی ضرورتیں پوری ہوسکیں اور خدام الاحمدیہ اور
انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ محض خوابوں کے محل تعمیر نہ کریں بلکہ چھوٹے چھوٹے ایسے اقدام کریں جن کے نتیجے
میں غریبانہ سر چھپانے کی ضرورت تو پوری ہو۔یہ وہ ضرورت ہے جس کے پیش نظر جیسا کہ میں نے بیان کیا،
مجھے یہ اقدام کرنا پڑا۔اس سلسلے میں آج میں دو ابتدائی پروگرام جماعت کے سامنے رکھتا ہوں اور یہ تینوں
مجالس خصوصیت کے ساتھ میری مخاطب ہیں۔ان
کو تنظیمی ہدایات انشاء اللہ تعالی پہنچتی رہیں گی اور چھوٹے
چھوٹے ٹکڑوں میں، چھوٹے چھوٹے آسان حصوں میں عملی پروگرام ان کے سپرد کئے جائیں گے لیکن جو
بنیادی باتیں میرے پیش نظر ہیں ، وہ میں آپ سب کے سامنے پہلے بھی مختلف حیثیتوں میں رکھتا رہا ہوں۔آج پھر ان باتوں میں سے بعض کو دھرانا ضروری سمجھتا ہوں۔اخلاقی تعمیر ذیلی تنظیموں نے کرنی ہے
مذہبی قو میں بغیر اخلاقی تعمیر کے تعمیر نہیں ہو سکتیں اور یہ تصویر بالکل باطل ہے کہ انسان بداخلاق ہو اور
با خدا ہو۔اس لئے مذہبی قوموں
کی تعمیر میں سب سے اہم بات ان کے اخلاق
کی تعمیر ہے اور یہ تعمیر جتنی جلدی
شروع ہو اتنا ہی بہتر ہے اور اتنی ہی آسان ہوتی ہے۔پس اس پہلو سے لجنہ اماءاللہ نے سب سے ابتدائی
اور بنیادی کام کرنے ہیں اور یہی ابتدائی اور بنیادی کام عمر کے دوسرے حصوں میں خدام کے سپر دبھی ہوں
گے اور انصار کے بھی سپر دہوں گے لیکن بنیادی طور پر ایک ہی چیزیں ہیں جو عمر کے مختلف حصوں میں مختلف
مجالس کو خصوصیت سے سرانجام دینی ہیں۔بچپن سے سچ کی عادت نہ ڈالی جائے تو بڑے ہو کر سچ کی عادت ڈالنا مشکل کام۔سب سے پہلی بات سچ کی عادت ہے۔آج دنیا میں جتنی بدی پھیلی ہوئی ہے۔اس میں خرابی کا سب سے
بڑا عنصر جھوٹ ہے۔وہ قومیں جو ترقی یافتہ ہیں، جو بظاہر اعلیٰ اخلاق والی ہیں، وہ بھی اپنی ضرورت کے مطابق
جھوٹ بولتی ہیں۔اپنوں سے نہیں بولتیں تو غیروں سے جھوٹ بولتی ہیں۔ان کے فلسفے جھوٹ پر مبنی ہیں ان کا
نظام حیات جھوٹ پر مبنی ہے، ان کی اقتصادیات جھوٹ پر مبنی ہے۔غرضیکہ اگر آپ بار یک نظر سے دیکھیں تو
اگر چہ بظاہر ان کے زندگی کے کاروبار پرCivilization اور اعلیٰ تہذیب کے ملمع چڑھے ہوئے ہیں۔لیکن فی
الحقیقت ان کے اندر مرکزی نقطہ جس کے گرد یہ تو میں گھوم رہی ہیں اور جس کے اوپر ان کی تہذیبیں مبنی ہیں، وہ

462
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جھوٹ ہی ہے۔لیکن یہ ایک الگ بحث ہے۔مجھے تو اس وقت جماعت احمدیہ کے اندر دلچسپی ہے اور جماعت
احمدیہ کے بچوں کے اوپر میں خصوصیت کے ساتھ نظر رکھتا ہوں اور میرے نزدیک جب تک بچپن سے بیچ کی
عادت نہ ڈالی جائے ، بڑے ہو کر سچ کی عادت ڈالنا بہت مشکل کام ہو جاتا ہے۔اور جیسا کہ میں نے اپنے بعض
خطبات میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے سچ بولنا بھی مختلف درجات سے تعلق رکھتا ہے اور مختلف مراحل سے
تعلق رکھتا ہے اور کم سچا اور زیادہ سچا اور اس سے زیادہ سچا اور اس سے زیادہ سچا۔اتنے بے شمار مراحل ہیں سچ کے
بھی کہ ان کو طے کرنا بالآخر نبوت تک پہنچاتا ہے اور صدیق کے مرحلے سے آگے خدا تعالیٰ نے سچائی کا جو مقام
تجویز فرمایا ہے۔اس کو نبوت کہا جاتا ہے ایسا سچا کہ جس کا کوئی پہلو بھی جھوٹ کی ملونی اپنے اندر نہ رکھتا ہولیکن یہ
ہیں بڑے اور اُونچے اور بلند منصوبے جو قرآن کریم نے ہمارے سامنے پیش کئے ہیں۔مَن يُطِعِ اللَّهَ
وَالرَّسُوْلَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِيْنَ
وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا (سورۃ النساء: 70) کتنے عظیم الشان اور بلند منصوبے ہیں لیکن ان کا آغاز سچ سے ہوتا
ہے اور کوئی شخص صالح بھی نہیں بن سکتا جب تک وہ سچا نہ ہو۔اس لئے بہت ہی اہم بات ہے کہ ہم اپنے بچوں کو
شروع ہی سے نرمی سے بھی اور سختی سے بھی بچ پر قائم کریں اور کسی قیمت پر بھی ان کے جھوٹے مذاق کو بھی
برداشت نہ کریں۔یہ کام اگر مائیں کر لیں تو باقی مراحل جو ہیں، قوم کے لئے بہت ہی آسان ہو جائیں گے اور
ایسے بچے جو بچے ہوں وہ اگر بعد میں لجنہ کی تنظیم کے سپرد کئے جائیں یا خدام الاحمدیہ کی تنظیم کے سپرد کئے
جائیں۔ان سے وہ ہر قسم کا کام لے سکتے ہیں کیونکہ سچ کے بغیر وFiber فائیر میسر نہیں آتا۔وہ تانا بانانہیں ملتا
جس کے ذریعے آپ بوجھ ڈال سکتے ہیں یا منصوبے بنا کر ان کو ان میں استعمال کر سکتے ہیں۔جھوٹی قو میں کمزور
ہوتی ہیں ان کے اندر اعلیٰ قدریں برداشت کرنے کی طاقت ہی نہیں ہوا کرتی لیکن یہ ایک بڑا لمباتفصیلی مضمون
ہے اس کو آپ فی الحال نظر انداز فرما ئیں اور یہ یقین رکھیں کہ سچ کے بغیر کسی اعلیٰ قدر کی کسی اعلیٰ منصوبے کی تعمیر
ممکن نہیں ہے۔اس لئے جماعت احمدیہ میں بچپن سے ہی سچ کی عادت ڈالنا اور مضبوطی سے اپنی اولادوں کو سیچ
پر قائم کرنا نہایت ضروری ہے اور جو بڑے ہو چکے ہیں۔ان پر اس پہلو سے نظر رکھنا اور ایسے پروگرام بنانا کہ
بار بار خدام اور انصار اور بلجنات اس طرف متوجہ ہوتے رہیں کہ سچائی کی کتنی بڑی قیمت ہے اور اس وقت جماعت
کو اور دنیا کو جماعت کی وساطت سے کتنی بڑی ضرورت ہے۔نرم اور پاک زبان کا استعمال
تربیت کا دوسرا پہلو نرم اور پاک زبان استعمال کرنا اور ایک دوسرے کا ادب کرنا۔یہ بھی بظاہر چھوٹی سی

مشعل راه جلد سوم
463
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
بات ہے۔ابتدائی چیز ہے لیکن جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے ، وہ سارے جھگڑے جو جماعت کے اندر نجی
طور پر پیدا ہوتے ہیں یا ایک دوسرے سے تعلقات میں پیدا ہوتے ہیں ان میں جھوٹ کے بعد سب بڑا دخل
اس بات کا ہے کہ بعض لوگوں کو نرم خوئی کے ساتھ کلام کرنا نہیں آتا۔ان کی زبان میں درشتگی پائی جاتی ہے۔ان کی باتوں اور طرز میں تکلیف دینے کا ایک رجحان پایا جاتا ہے، جس سے بسا اوقات وہ باخبر ہی نہیں
ہوتے۔جس طرح کانٹے دُکھ دیتے ہیں ان
کو پتہ نہیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔اسی طرح بعض لوگ روحانی
طور پر سوکھ کے کانٹے بن جاتے ہیں اور ان کی روزمرہ کی باتیں چاروں طرف دُکھ بکھیر رہی ہوتی ہیں۔تکلیف دے رہی ہوتی ہیں اور ان کو خبر بھی نہیں ہوتی کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ایسے اگر مرد ہوں تو ان کی
عورتیں بیچاری ہمیشہ ظلموں کا نشانہ بنی رہتی ہیں اور اگر عورتیں ہوں تو مردوں کی زندگی اجیرن ہو جاتی
ہے۔یہ بات بھی ایسی ہے جس کو بچپن سے ہی پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔گھر میں بچے جب آپس میں ایک
دوسرے سے کلام کرتے ہیں۔اگر وہ آپس میں ادب اور محبت سے کلام نہ کریں۔اگر چھوٹی چھوٹی بات پر
تو تو میں میں اور جھگڑے شروع ہو جائیں تو آپ یقین جانئے کہ آپ ایک گندی نسل پیچھے چھوڑ کر جانے
والے ہیں ایک ایسی نسل پیدا کر رہے ہیں جو آئندہ زمانوں میں قوم کو تکلیفوں اور دکھوں سے بھر دے گی اور
آپ اس بات کے ذمہ دار ہیں ان کی آنکھوں کے سامنے ان کے بچوں نے ایک دوسرے سے زیادتیاں
کیں ،سختیاں کیں اور بدتمیزیاں کیں۔اور آپ نے ان کو ادب سکھانے کی طرف کوئی توجہ نہ کی اور یہی نہیں
ایسے بچے پھر ماں باپ سے بھی بدتر ہوتے چلے جاتے ہیں۔اور جن ماں باپ کے بچوں کی تعزیر کے لئے
جلد ہاتھ اُٹھتے ہیں ان کے بچوں کے پھر اُن پر ہاتھ اٹھنے لگتے ہیں۔اس لئے روزمرہ کے حسن سلوک اور
ادب کی طرف غیر معمولی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور یہ بھی گھروں میں اگر بچپن ہی میں تربیت دے دی
جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی آسانی کے ساتھ یہ کام ہو سکتے ہیں لیکن جب یہ اخلاق زندگی
کا جزو بن چکے ہوں ، جب ایسے بچے بڑے ہو جائیں تو پھر آپ دیکھیں گے کہ سکول میں جائیں تو کلاسوں
میں یہ بچے بدتمیزی کے مظاہرے کرتے ،شور ڈالتے ، ایک دوسرے کو تکلیفیں پہنچاتے اور اساتذہ کے لئے
ہمیشہ سر دردی بنے رہتے ہیں۔یہی بچے جب اطفال الاحمدیہ کے سپر دہوں یا لجنات کے سپر د بچیوں کے طور
پر ہوں تو وہاں ایک مصیبت کھڑی کر دیتے ہیں۔ان بچوں کی تربیت کرنا بڑا مشکل کام ہے۔اور ہم نے جو
تربیت کے بڑے بڑے کام کرنے ہیں وہ ہو ہی نہیں سکتے اگر ابتدائی طور پر یہ مادہ تیار نہ ہو۔مادہ تیار ہو تو پھر
اس کے اوپر کام آپ کرنا چاہیں، جتنا اس کو سجانا چاہیں اتنا اس کو سجا سکتے ہیں لیکن وہ مٹی ہی نرم نہ ہو اور اس

464
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
کے اندر ڈھلنے کی طاقت نہ ہو تو پھر کیسا بڑا صناع ہی کیوں نہ ہو، وہ اس مٹی کو خوبصورت شکلوں میں تبدیل نہیں
کر سکتا۔پس اس پہلو سے کلامی، ادب و احترام کے ساتھ ایک دوسرے سے سلوک کرنا یہ بہت ہی ضروری
ہے۔بڑے بڑے خطرناک جھگڑے اس صورتحال کی طرف توجہ نہ دینے کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں اور
چونکہ مجھ تک ساری دُنیا سے مختلف نزاع کبھی بالواسطہ کبھی بلا واسطہ پہنچتے رہتے ہیں۔اس وقت تک آئندہ
بڑے ہو کر قوم میں ان کے کردار کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتے اور ان کی بدخلقیاں بعض نہایت ہی خطرناک
فساد پیدا کر سکتی ہے۔جن کے نتیجے میں دُکھ پھیل سکتے ہیں۔جماعتیں بٹ سکتی ہیں۔منافقتیں پیدا ہو سکتی
ہیں۔سلسلہ سے انحراف کے واقعات ہو سکتے ہیں کیونکہ یہی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن کو لوگ معمولی سمجھتے
ہیں لیکن جن کے اوپر آئندہ قوموں کی تعمیر ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں بہت بڑے بڑے واقعات رونما
ہو جاتے ہیں۔وسعت حوصلہ بچپن ہی سے اپنی اولا د کو سکھانا چاہیے
تیسری چیز وسعت حوصلہ ہے۔بچپن ہی سے اپنی اولا د کو یہ سکھانا چاہیے کہ اگر تمہیں کسی نے تھوڑی سی
کوئی بات کہی ہے یا تمہارا کچھ نقصان ہو گیا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔اپنا حوصلہ بلند رکھو اور حو صلے کی
یہ تعلیم بھی زبان سے نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر اپنے عمل سے دی جاتی ہے بعض بچوں سے نقصان ہو جاتے
ہیں۔گھر کا کوئی برتن ٹوٹ گیا۔سیاہی کی کوئی دوات گر گئی۔کھانا کھاتے ہوئے پانی کا گلاس اُلٹ گیا اور ان
چھوٹی چھوٹی باتوں پر میں نے دیکھا ہے کہ بعض ماں باپ برافروختہ ہو کر بچوں کے اوپر برس پڑتے ہیں،
ان کو گالیاں دینے لگ جاتے ہیں۔چیڑ میں مارتے ہیں اور کئی طرح کی سزائیں دیتے ہیں اور صرف یہی
نہیں بلکہ جن قوموں میں یا جن ملکوں میں ابھی تک اُن کا ایک طبقہ یہ توفیق رکھتا ہے کہ وہ نوکر رکھے، وہاں
نوکروں سے بدسلوکیاں ہورہی ہوں، ان گھروں میں جہاں بچوں سے بدسلوکیاں ہورہی ہوں وہاں آئندہ
قوم میں بڑا حوصلہ پیدا نہیں ہوسکتا۔جب ایک بچے نے حضرت مسیح موعود کا قیمتی مقالہ جلا دیا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بچوں کو جو تربیت کی وہ محض کلام کے ذریعے نہیں کی بلکہ اعلیٰ
اخلاق کے اظہار کے ذریعے کی ہے۔حضرت مصلح موعود جب بچے تھے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام

مشعل راه جلد سوم
465
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
کا ایک بہت ہی قیمتی مقالہ جو آپ نے تحریر فرمایا تھا اور اس کو طباعت کے لئے تیار فرمایا تھا، وہ آپ نے کھیل
کھیل میں جلا دیا اور سارا گھر ڈرا بیٹھا تھا کہ اب پتہ نہیں کیا ہوگا اور کیسی سزا ملے (لیکن ) جب حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو علم ہوا تو آپ نے فرمایا: کوئی بات نہیں۔خدا اور توفیق دے دے گا۔حوصلہ اپنے
عمل سے پیدا کیا جاتا ہے اور ماں باپ جن کے دل میں حوصلے نہ ہوں ، وہ اپنے بچوں میں حوصلے نہیں پیدا
کر سکتے۔اور نرم گفتاری کا بھی حو صلے سے بڑا گہرا تعلق ہے۔چھوٹے حوصلے ہمیشہ بدتمیز زبان پیدا کرتے
ہیں۔بڑے حوصلوں سے زبان میں بھی تحمل پیدا ہوتا ہے اور زبان
کا معیار بھی بلند ہوتا ہے۔پس محض زبان
میں نرمی پیدا کرنا کافی نہیں جب تک اس کے ساتھ حوصلہ بلند نہ کیا جائے اور وسیع حوصلگی جماعت کے لئے
آئندہ بہت ہی کام آنے والی چیز ہے جس کے غیر معمولی فوائد ہمیں اندرونی طور پر بھی اور بیرونی طور پر بھی
نصیب ہو سکتے ہیں لیکن وسیع حوصلگی کا یہ مطلب نہیں کہ ہر نقصان کو برداشت کیا جائے اور نقصان کی پرواہ نہ
کی جائے۔یہ ایک فرق ہے جو میں کھول کر آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔اس
کو سمجھ کر ان دونوں باتوں
کے درمیان توازن کرنا پڑے گا۔ہمیں چاہیے کہ چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی ضائع نہ ہو
نقصان ایک بُری چیز ہے۔اگر نقصان کا رجحان بچوں میں پیدا ہو تو ان کو سمجھانا اور عقل دینا اور یہ
بات ان کے ذہن نشین کرنا بہت ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو چیزیں پیدا فرمائی ہیں وہ ہمارے فائدے
کے لئے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ چھوٹی سے چھوٹی چیز کا بھی نقصان نہ ہو۔وضو کرتے وقت پانی کا بھی نقصان
نہیں ہونا چاہیے۔منہ ہاتھ دھوتے وقت پانی کا نقصان نہیں ہونا چاہیے۔صرف ایک پانی ہی کو لے لیں تو
آپ دیکھیں گے کہ ہماری قوم میں اور بعض ترقی یافتہ قوموں میں بھی نقصان کا کتنا رجحان ہے۔میں نے
دیکھا ہے بعض لوگ ٹوٹیاں کھول کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ان کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی کہ گرم پانی یا ٹھنڈا
پانی، جیسا بھی ہے وہ اکثر ضائع ہورہا ہے اور بہت تھوڑا ان کے کام آ رہا ہے۔حالانکہ پانی خدا تعالیٰ کی ایک
ایسی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ضروری ہے اور قطع نظر اس سے کہ اس سے آپ کا مالی نقصان کیا ہوتا ہے یا قوم
کا مجموعی نقصان کیا ہوتا ہے، یہ بات ناشکری میں داخل ہے کہ کسی نعمت کی بے قدری کی جائے تو حو صلے سے
مراد ہرگز یہ نہیں کہ نقصان کی پرواہ نہ کرنے کی عادت ڈالی جائے۔یہ دو باتیں پہلو بہ پہلو چلنی
چاہئیں۔حوصلے سے مراد یہ ہے کہ اگر اتفاقا کسی سے کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اس پر برداشت کیا جائے اور

مشعل راه جلد سوم
466
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
اُسے کہا جائے کہ اس قسم کی باتیں ہوتی رہتی ہیں اور جن کے حوصلے بلند ہوں وہ پھر بڑے ہوکر بڑے نقصان
برداشت کرنے کے بھی زیادہ اہل ہو جاتے ہیں۔بعض دفعہ آفات سماوی پڑتی ہیں اور دیکھتے دیکھتے انسان
کی فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں۔جن کو چھوٹی چھوٹی باتوں کا حوصلہ نہ ہو وہ ایسے موقعوں پر پھر خدا سے بھی بدتمیز
ہو جاتے ہیں اور بے حوصلگی کے ساتھ خود غرضی کا ایک ایسا گہرا رشتہ ہے کہ اس خود غرضی کے نتیجے میں ہر
دوسری چیز اپنی تابع دکھائی دینے لگتی ہے اگر وہ فائدہ پہنچا رہی ہے تو ٹھیک ہے۔ذرا سا بھی نقصان کسی سے
پہنچے تو انسان حوصلہ چھوڑ بیٹھتا ہے اور جب بندوں سے بے حوصلگی شروع ہو تو بالآخر انسان خدا سے بھی بے
حوصلہ ہو جاتا ہے۔اسی لئے حضرت اقدس محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ گر سمجھایا کہ من
لَا يَشْكُرِ النَّاسَ لَا يَشْكُرِ الله (ابن عساکر بحوالہ کنز العمال جلد ۳ حدیث نمبر ۶۴۸۲) کہ جو بندے کا شکر
ادا کرنا نہ سیکھے وہ خدا کا کہاں کر سکتا ہے۔جو بندے کا نہیں کرتا وہ خدا کا بھی نہیں کرتا۔یہ جو گہرا فلسفہ ہے یہ ہم
روز مرہ کی زندگی میں دیکھتے ہیں۔حوصلے پر بھی اسی بات کا اطلاق ہوتا ہے۔اسی لئے میں نے کہا تھا کہ یہ
معمولی بات نہیں۔بڑے ہو کر اس کے بہت بڑے بڑے نتائج پیدا ہو سکتے ہیں وہ نقصان جس میں انسان
بے اختیار ہو اس پر صبر کا نام حوصلہ ہے۔نقصان کی طرف طبیعت کا میلان ہونا یہ حوصلہ نہیں ہے۔یہ بے وقوفی
ہے۔جہالت ہے اور بعض صورتوں میں یہ خود ناشکری بن جاتا ہے۔اس لئے بچوں کو جب حوصلہ سکھاتے
ہیں تو چیزوں کی قدر کرنا بھی سکھائیں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔یہاں انگلستان میں بھی میں نے دیکھا ہے کہ پانی کا نقصان اور Heat گرمی کا نقصان۔یہ دوائیسی
چیزیں ہیں جو قوم میں عام پائی جاتی ہیں۔کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔ہمارے خود پاکستان سے یہاں آکر جو بسنے
والے ہیں، بے ضرورت ہیٹر جلاتے ہیں۔بے ضرورت آگ جلتی رہتی ہے۔اس کے اوپر پھیلی ہو یا نہ
ہو، عورتیں پرواہ نہیں کرتیں۔بے ضرورت پانی بہتے رہتے ہیں۔اس سے بہت کم میں انسان اپنی ضرورت کو
پوری کر سکتا ہے اور قومی طور پر جو فائدہ ہے وہ تو ہے لیکن بنیادی طور پر ہر انسان کو ان باتوں کی طرف توجہ
دینے کے نتیجے میں اپنی اخلاقی تعمیر میں مددملتی ہے اور اس سے بچوں
کی تربیت میں بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے۔بجلیوں کو دیکھ لیجئے۔میں نے دیکھا ہے کہ گھروں میں لوگ بے وجہ بجلیاں جلتی چھوڑ جاتے ہیں۔ریڈیو آن
کیا ہے یا ٹیلی ویژن آن کیا ہے تو کمرے سے چلے گئے اور خالی کمروں میں بجلیاں بھی جل رہی ہیں۔ریڈیو آن ہیں یا ٹیلی ویژن آن ہیں۔کئی دفعہ میں اپنے گھر میں اپنے بچوں سے کہا کرتا ہوں کہ ہمارے گھر
میں جن ہیں کیونکہ میں کمرے میں گیا وہاں بجلی جل رہی تھی اور ٹیلی ویژن چلا ہوا تھا۔معلوم ہوتا ہے کوئی

467
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
ایسی غیر مرئی مخلوق ہے جو آکر یہ کام کر جاتی ہے۔انسانوں کو تو زیب نہیں دیتا کہ اس طرح بے وجہ خدا کی ان
نعمتوں کو ضائع کریں تو بار ہا یہ دیکھا یہ تربیت کرنی پڑتی ہے لیکن صبر کے ساتھ۔بدتمیزی کے ساتھ نہیں اور یہ
جو دو باتیں ہیں یہ اکٹھی چلیں گی۔یعنی حوصلے کی تعلیم اور نقصان سے بچنے کا رجحان۔کسی قسم کا قومی نقصان نہ
ہو اس کے نتیجے میں اندرونی طور پر بھی آپ کی ذات کو ، آپ کے خاندان
کو فوائد پہنچیں گے اور بڑے ہو کر تو
اس کے بہت ہی عظیم الشان نتائج نکلتے ہیں۔وہ لوگ جن کو چھوٹے چھوٹے نقصانوں کی پرواہ نہیں ہوتی
جب وہ تجارتیں کرتے ہیں تو اپنی طرف سے وہ حوصلہ دکھا رہے ہوتے ہیں کہ اچھا یہ ہو گیا، کوئی فرق نہیں
پڑتا۔اچھا وہ نقصان ہو گیا کوئی فرق نہیں پڑتا ہم اور آگے کما لیں گے۔یہ جہالت کی باتیں ہیں۔اچھے تاجر
وہی ہوتے ہیں جو چھوٹے سے چھوٹا نقصان بھی برداشت نہ کریں اور حوصلے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اپنے
نقصان کو آنکھوں کے سامنے ہوتا دیکھیں اور روکنے کی کوشش نہ کریں۔غریب کی ہمدردی اور دُکھ دور کرنے کی عادت بچپن سے ہی پیدا کریں
چوتھی بات غریب کی ہمدردی اور دُکھ دُور کرنے کی عادت ہے۔یہ بھی بچپن سے ہی پیدا کرنا چاہیے۔جن بچوں کو نرم مزاج مائیں غریب کی ہمدردی کی باتیں سناتی ہیں اور غریب کی ہمدردی کا رجحان اُن کی
طبیعتوں میں پیدا کرتی ہیں۔وہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مستقبل میں ایک عظیم الشان قوم پیدا کر رہی
ہوتی ہیں جو خَيْرَ اُمَّةٍ بننے کی اہل جاتی ہیں لیکن وہ مائیں جو خود غرضانہ رویہ رکھتی ہیں اور اپنے بچوں کو اُن
کے اپنے دکھوں کا احساس تو دلاتی رہتی ہیں غیر کے دُکھ کا احساس نہیں دلاتیں۔وہ ایک خود غرضانہ قوم پیدا
کرتی ہیں۔جولوگوں کے لئے مصیبت بن جاتی ہے۔اس لئے انسانی ہمدردی پیدا کرنا نہ صرف نہایت
ضروری ہے بلکہ اس کے بغیر آپ اپنے اس اعلیٰ مقصد کو پا نہیں سکتے جس کے لئے آپ کو پیدا کیا گیا ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے۔كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ( سورة آل عمران : ۱۱۱) تم دنیا کی بہترین امت
ہو جس کو خدا تعالیٰ نے بنی نوع انسان کے فوائد کے لئے پیدا فرمایا ہے۔اس لئے ہم اپنی زندگی کا قومی مقصد
کھو دیں گے اگر بچپن ہی سے اپنی اولا د کولوگوں کی ہمدردی کی طرف متوجہ نہ کریں اور عملاً اُن سے ایسے کام نہ
لیں یا اُن کو ایسے کام نہ سکھائیں جس کے نتیجے میں غریب کی ہمدردی اُن کے دل میں پیدا ہو اور اُس کی
لذت یابی بچپن ہی سے شروع ہو جاتی ہے۔لذت یابی سے مراد میری یہ ہے کہ اگر کسی بچے سے کوئی ایسا کام
کر وایا جائے جس سے کسی کا دُکھ دور ہو تو اس کو ایک لذت محسوس ہوگی اگر محض زبانی بتایا جائے تو وہ لذت

468
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
محسوس نہیں ہوگی اور جب تک نیکی کی لذت محسوس نہ ہو اس وقت تک نیکی دوام نہیں پکڑا کرتی۔اس وقت
تک یہ محض نصیحت کی باتیں ہیں۔اس لئے اس کے دو پہلو ہیں۔ایک تو آپ اپنے بچوں
کو اچھی کہانیاں سنا
کر سبق آموز نصیحتیں کر کے یا سبق آموز واقعات سنا کر غریبوں کی ہمدردی کی طرف مائل کریں۔دُکھ والوں
کوڈ کھ دُور کرنے کی طرف مائل کریں اور وہ شخص جو مصیبت زدہ ہے کسی تکلیف میں مبتلا ہے، یہ احساس پیدا
کریں کہ اس کی مصیبت دُور ہونی چاہیے اور اس کی تکلیف دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔خدمت کا
جذ بہ اُن کے اندر پیدا کریں۔بلکہ اس کے ساتھ مواقع بھی مہیا کریں۔یہاں عام طور پر ایسے مواقع میسر
نہیں آتے یعنی روز مرہ کی زندگی میں بھی ، کیونکہ یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں امیروں اور غریبوں کے درمیان
فاصلے بہت ہیں یا درمیانے طبقے کے لوگوں کے درمیان اور غریبوں کے درمیان بہت فاصلے ہیں۔لیکن
ہمارے ملکوں میں یعنی غریب ملکوں میں، تیسری دنیا کے ملکوں میں تو غریب اور امیر ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔ہر روزان کی گلیوں اُن کے بازاروں میں غربت تکلیف اٹھاتی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور محسوس ہوتی
ہے۔وہاں تو نہ صرف یہ کہ کام بہت آسان ہے کہ عملاً بچوں کو بچپن ہی سے لوگوں کی تکلیفیں دُور کرنے کی
عادت ڈالی جائے بلکہ مشکل بھی ہے کہ تکلیفیں اتنی ہیں کہ انسان کے حد استطاعت سے بہت بڑھی ہوئی
دکھائی دیتی ہیں۔ایسے ہی ملکوں کے متعلق ، غالباً ایسے ہی ماحول میں غالب نے یہ کہا تھا کہ ے
کون
جو نہیں
ہے
کس کی حاجت
ہے
حاجتمند
روا کرے کوئی
لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ چونکہ حاجتیں پوری کرنا ہمارے بس سے بڑھ گیا ہے۔اس لئے ہم حاجت
پوری کرنا چھوڑ دیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کس کس کی کرے۔دل یہ چاہتا ہے کہ ہر ایک کی کرے۔پس جس
کسی کی بھی جتنی حاجت بھی آپ دُور کر سکتے ہیں، خود بھی کریں اور بچوں سے کروائیں اور بچپن میں اگر اس کی
عادت پڑ جائے تو اس کے نتیجے میں بچہ جو لذت محسوس کرتا ہے وہ نیکی کو دوام بخش دیتی ہے اور پھر بڑے ہوکر
خدام الاحمدیہ میں جا کر یا لجنہ کی بڑی عمر کو پہنچ کر پھر ان تنظیموں کو ان میں محنت نہیں کرنی پڑے گی اور بنے بنائے
با اخلاق
افراد قوم میسر آئیں گے جو پھر بڑے بڑے کام کرنے کے لئے اپنے آپ
کو مستعد اور تیار پائیں گے۔مضبوط عزم و ہمت اور نرم دلی
آخر پر پانچویں بات جو میں نے آج کے خطاب کے لئے چنی ہے وہ مضبوط عزم اور ہمت

آج 10 میں سے 10 باقی