خطبہ جمعہ
مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2
مشعل راه جلد سوم
469
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
ہے۔مضبوط عزم اور ہمت اور نرم دلی اکٹھے رہ سکتے ہیں۔اگر یہ ا کٹھے نہ ہوں تو ایسا انسان کمزور تو ہوگا
با اخلاق نہیں ہوگا۔نرم دلی جب آپ پیدا کرتے ہیں تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ایسا نرم دل انسان ایسا نرم
خو انسان مشکلات کے وقت گھبرا جائے اور مصائب کا سامنا کرنے کی طاقت نہ پائے۔حضرت ابوبکر رضی
اللہ عنہ، صدیق اکبر اس لحاظ سے ہمیشہ ہمیش کے لئے تاریخ میں ایک کامل نمونہ کے طور پر پیش کئے جاسکتے
ہیں۔یہ نمونہ اگر چہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے حاصل کیا مگر آپ کی زندگی میں ایک
ایسا مقام آیا جہاں اس خلق نے نمایاں ہو کر ایک ایسا عظیم الشان کردارادا کیا ہے کہ جس کے نتیجے میں ہمیشہ
کے لئے ہم آپ کی مثال دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔بے حد نرم خو اور نرم دل ہونے کے باوجود جب
اسلام پر آپ کی خلافت کے پہلے دن ہی مصیبت کا دور پڑا ہے۔عظیم مصیبت واقع ہوئی ہے اور مشکلات کا
دور شروع ہوا ہے تو وہ شخص جو دنیا کی نظر میں اتنا نرم دل اور اتنا نرم خو تھا کہ معمولی سی تکلیف کی بات سے ہی
اس کے آنسو رواں ہو جایا کرتے تھے۔کسی کی چھوٹی سی تکلیف بھی وہ برداشت نہیں کر سکتا تھا۔اتنے حیرت
انگیز عزم کے ساتھ ان مشکلات کے مقابل پر کھڑا ہو گیا ہے کہ جیسے سیلاب کے سامنے کوئی عظیم الشان چٹان
کھڑی ہو جاتی ہے۔ایک ذرہ بھی اس کے سرکنے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔اس طرح حضرت ابوبکر صدیق
رضی اللہ عنہ نے اس وقت اپنے نرم دل سے عظمت کا ایک پہاڑ نکلتا ہوا دنیا کو دکھایا۔پس نرم دلی کا ہرگز یہ
مطلب نہیں کہ انسان مشکلات کے وقت کمزور ہو یا بڑھتی ہوئی مشکلات کے سامنے ہمت ہار جائے۔بچپن
سے یہ خلق پیدا کرنا چاہیے کہ ہم نے شکست نہیں کھانی۔میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ جو فقرہ ہے، یہ ایک عظیم الشان فقرہ ہے جو
آپ کے اس عظیم خلق پر روشنی ڈالتا ہے:
” میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں
بہت ہی بلند تعلیم ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عظیم خلق پر روشنی ڈالنے والا یہ ایک
بہت ہی پیارا فقرہ ہے کہ میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں ہے۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے وابستہ ہونے والوں کی سرشت میں بھی ہرگز ناکامی کا ضمیر نہیں ہونا چاہیے اور یہ عزم اور ہمت بچپن ہی
سے پیدا کئے جائیں تو پیدا ہوتے ہیں۔وہ لوگ جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہمتیں ہار جاتے ہیں۔امتحان میں
مشعل راه جلد سوم
470
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
فیل ہو جائیں تو زندگی سے بیزار ہو جاتے ہیں۔زندگی کی کوئی مراد پوری نہ ہو تو ان کا سارا فلسفہ حیات ایک
زلزلے میں مبتلا ہو جاتا ہے، وہ سوچتے ہیں، پتہ نہیں خدا بھی ہے کہ نہیں۔اُن کی چھوٹی سی کائنات تنکوں کی
بنی ہوئی ہوتی ہے اور معمولی سا زلزلہ بھی ان کی خاک اڑا دیتا ہے۔اس لئے وہ قو میں جنہوں نے دنیا میں
بہت بڑے بڑے کام کرنے ہیں۔عظیم الشان مقاصد کو حاصل کرنا ہے اور عظیم الشان ذمہ داریوں کو ادا کرنا
ہے۔جن کا مشکلات کا دور چند سالوں سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ صدیوں تک پھیلا ہوا ہے۔ہر مشکل کو انہوں
نے سر کرنا ہے۔ہر مصیبت کا مردانگی کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔ہر زور آور دشمن سے ٹکر لینی ہے اور اس کو
نا کام اور نامراد کر کے دکھانا ہے۔ایسی قوموں کی اولادیں اگر بچپن ہی سے عزم کی تعلیم نہ پائیں تو آئندہ
نسلیں پھر اس عظیم الشان کام
کو سرانجام نہیں دے سکیں گی۔اس لئے بہت ہی ضرورت ہے کہ جہاں نرم کلام بچے پیدا کریں۔جہاں نرم دل بچے پیدا کریں۔جہاں نرم خو اولاد پیدا کریں جو دوسروں کی ادنی سی تکلیف سے بھی بے چین اور بے قرار ہو جائے اور ان کے
دل کسی دوسرے دل کے غم سے پچھلنا شروع ہو جائیں ، اس کے باوجود اس اولا د کو عزم کا پہاڑ بنادیں اور
بلند ہمتوں کا ایک ایسا عظیم الشان نمونہ بنادیں کہ جس کے نتیجے میں قومیں ان سے سبق حاصل کریں۔یہ وہ پانچ بنیادی اخلاق ہیں جو میں سمجھتا ہوں کہ ہماری تنظیموں کو خصوصیت کے ساتھ
اپنے تربیتی پروگرام میں پیش نظر رکھنے چاہئیں۔ان پر اگر وہ اپنے سارے منصوبوں کی بناء ڈال دیں اور
سب سے زیادہ توجہ ان اخلاق کی طرف کریں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس کا فائدہ آئندہ سو سال ہی نہیں بلکہ سینکڑوں
سال تک بنی نوع انسان کو پہنچتارہے گا۔کیونکہ آج کی جماعت احمد یہ اگران
پانچ اخلاق پر قائم ہو جائے اور مضبوطی
کے ساتھ قائم ہو جائے اور ان کی اولادوں کے متعلق بھی یہ یقین ہو جائے کہ یہ بھی آئندہ انہیں اخلاق کی نگران اور
محافظ بنی رہیں گی اور ان اخلاق کی روشنی دوسروں تک پھیلاتی رہیں گی اور پہنچاتی رہیں گی تو پھر میں یقین رکھتا ہوں
کہ ہم امن کی حالت میں اپنی جان دے سکتے ہیں۔سکون کے ساتھ اپنی جان جان آفرین کے سپر د کر سکتے ہیں اور
یقین رکھ سکتے ہیں کہ جو عظیم الشان کام ہمارے سپرد کئے تھے۔ہم نے جہاں تک ہمیں توفیق ملی ، ان کو سرانجام دیا۔نماز کا ترجمہ ہر احمدی کو آنا چاہیے خواہ وہ بچہ ہو ، جوان ہو یا بوڑھا
سرا پہلو مختصر عبادات کا پہلو ہے۔اس سلسلے میں میں بارہا جماعت کو پہلے بھی متوجہ کر چکا ہوں کہ ابتدائی
چیزوں کی طرف بہت ہی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ان میں سب سے ابتدائی اور سب سے اہم نماز
471
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہے۔ہماری نمازوں میں ابھی کئی قسم کے خلا ہیں جو بلند تر منازل سے تعلق رکھنے والے خلا ہیں۔ان کا میں
تفصیل سے ذکر کر چکا ہوں۔لیکن اب میں آپ کو اس بنیادی کمزوری کی طرف متوجہ کرتا ہوں کہ ہمارے اندر
آج کی نسلوں میں بھی بہت سے بچے ایسے ہیں جن کو پانچ وقت نماز پڑھنے کی عادت نہیں ہے۔بہت سے
بوڑھے ایسے ہیں جن کو پانچ وقت نماز پڑھنے کی عادت نہیں ہے اور یہ بات ہمیں روز مرہ نظر آنی چاہیے اور ہمیں
اس سے بے چین ہو جانا چاہیے تنظیمیں کیوں اس سے بے چین نہیں ہوتیں۔تنظیمیں کیوں یہ کمزوری نہیں
دیکھتیں اور کیوں خصوصیت کے ساتھ ان باتوں کی طرف متوجہ نہیں ہوتیں۔صرف نماز پڑھنا کافی نہیں،
نماز ترجمے کے ساتھ پڑھنا بہت ضروری ہے اور نماز کا ترجمہ ہر احمدی کو آنا چاہیے۔خواہ وہ بچہ ہو ، جوان ہو یا
بوڑھا۔مرد ہو یا عورت۔ہر شخص کے لئے ضروری ہے کہ وہ نماز کاترجمہ جانتا ہو اور اس حد تک یہ ترجمہ رواں ہو کہ
جب وہ نماز پڑھے تو سمجھ کر نماز پڑھے۔عبادات کے مضمون میں تو بہت سی وسیع باتیں ہیں۔بہت سی باتیں ہیں
جو اپنے اندر پھر اور بہت سی منازل رکھتی ہیں لیکن سب سے بنیادی بات یہی ہے کہ ہم اپنی جماعت کو مکمل طور پر
نماز پر قائم کر دیں۔کسی اور نیکی کی اتنی تلقین قرآن کریم میں آپ
کو نہیں ملے گی جتنی قیام عبادت کی تلقین ہے۔قیام صلوة کی تلقین ہے اور بنی نوع انسان کی ہمدردی کی تلقین بھی ہمیشہ اس کے ساتھ وابستہ کی گئی ہے۔پس
قرآن کریم کی تعلیم کی روح یہی ہے کہ ہم اپنی عبادات کو کھڑا کر دیں اور اپنے پاؤں پر مضبوطی کے ساتھ ان کو اس
طرح مستحکم کر دیں کہ کوئی ابتلاء کوئی زلزلہ کوئی مشکل ہماری نمازوں کو گرا نہ سکے۔اس کے لئے پہلا بنیادی قدم
یہی ہے کہ ہم میں سے ہر ایک شخص نماز با ترجمہ جانتا ہو اور نماز پانچ وقت پڑھنے کا عادی ہو اور دوسری چیز اس
کے ساتھ ملانے والی یہ ضروری ہے کہ صبح تلاوت کی عادت ڈالیں ہر شخص جو نماز پڑھتا ہے اس کو یہ عادت
پڑ جائے کہ کچھ نہ کچھ تلاوت ضرور کرے۔یہ بنیاد اگر قائم ہو جائے اس کے اوپر پھر عظیم الشان عبادات کی
عمارتیں قائم ہوسکتی ہیں۔منازل نئی سے نئی بن سکتی ہیں۔عبادتوں
کو نئی رفعتیں حاصل ہو سکتی ہیں مگر یہ بنیاد نہ ہو تو
اُوپر کی منزلیں بن ہی نہیں سکتیں۔اس لئے خدام الاحمدیہ انصار اللہ اور بجنات کو اپنے آئندہ کے پروگراموں
میں سب سے زیادہ اہمیت اس بات کو دینی چاہیے کہ ان کی مجالس کے اندر ایک بھی فرد نہ رہے جو نماز کا ترجمہ نہ
جانتا ہو اور پنج وقتہ نماز پر قائم نہ ہو۔باقی ساری
باتیں انشاء اللہ رفتہ رفتہ سکھائی جائیں گی۔ذیلی تنظیموں کے لئے لائحہ عمل
میرا پروگرام یہ ہے کہ تمام مجالس پر اس پہلو سے نظر رکھوں اور ان کی رپورٹوں کو سر دست مختصر بنادوں۔ان سے یہ توقع رکھوں کہ آپ لمبی تفصیلی رپورٹیں مجھے نہ کریں جن سے میں خود براہ راست گذر نہ سکوں جبکہ
472
ارشادات حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
مجھ کو آپ جو کام پہنچانا چاہتے ہیں وہ مختصر کر دیں اور بجائے اس کے کہ یہ بتائیں کہ آپ نے کتنے پیڑ لگائے
اور کتنی محنتیں کیں اور کس طرح ان پودوں کو تناور درختوں میں تبدیل کیا۔مجھے صرف یہ بتا دیا کریں کہ پھل کتنے
لگے۔پیٹوں سے مجھے غرض نہیں ہے۔تو پھلوں کے لحاظ سے ان پانچ عادات کی متعلق رپورٹ مل جائے کہ
آپ نے کتنے احمدیوں میں یہ عادات راسخ کرنے میں کام کیا ہے؟ کتنے لوگوں نے ، بچوں نے ، بڑوں نے
مردوں اور عورتوں نے عہد کیا ہے کہ وہ آئندہ جھوٹ نہیں بولیں گے اور اس کے سلسلہ میں آپ نے کیا
کارروائیاں کی ہیں؟ سر دست صرف یہ بتائیں۔یعنی نظر رکھنے کے لئے کیا کارروائیاں کی ہیں؟ عادتوں کو
مزید راسخ کرنے کے لئے کیا کارروائیاں کی ہیں؟ اتنا حصہ بیشک مزید بھی بتادیں۔جو پھلوں کی حفاظت سے
تعلق رکھنے والا حصہ ہے۔پھول پیدا کریں ان کی حفاظت کا انتظام کریں اور وہ حفاظت کی جو کارروائیاں ہیں
وہ اپنی رپورٹ میں بے شک مختصراً لکھ دیا کریں دوسرا پہلو یہ ہے کہ یہ پتہ لگ جایا کرے کہ عرصہ زیر پورٹ
میں کتنے ایسے احمدی بچے، بڑے تھے جو نماز پنج وقتہ نہیں پڑھتے تھے جن کو آپ نے نماز پنج وقتہ کی عادت ڈالی
ہے یا کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے اور آپ نے ایک یا دو نمازوں کی عادت ڈالی ہے۔صرف یہ تعداد کافی ہے۔اگلی رپورٹ میں ان
کا ذکر نہ ہو بلکہ مزید جو آپ نے اس میں شامل کئے ہوئے ہیں ان کا ذکر ہو یا اگر دو پڑھتے
تھے اور تین پڑھنے لگ گئے تو ان کا ذکر ہو سکتا ہے اور اسی طرح یہ ذکر ہو کہ کتنے ایسے احمدی تھے جن کو نماز ترجمہ
شروع کروادیا گیا ہے۔کسی کا ترجمہ مکمل ہو گیا ہے تو دو حصوں میں بیان کیا جاسکتا ہے کہ اتنے ترجمہ پڑھ رہے
ہیں اور اتنے ایسے خوش نصیب ہیں جو اگر چہ پہلے ترجمہ نہیں جانتے تھے اور اب ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ
ان کو ترجمہ آگیا ہے۔تو یہ چھوٹے چھوٹے کام ہیں۔ان کی طرف ساری مجالس اپنی ساری توجہ مبذول
کر دیں۔ان کے علاوہ جو دوسرے کام ہیں۔سردست وہ جاری تو رہیں گے مگر ان کو مقابلہ ثانوی حیثیت
دیں۔اس سے میں اُمید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ جماعت کی عظیم الشان تعمیر کی ایسی بنیاد میں قائم ہو جائیں گے
جو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ تمام دنیا میں ( دین حق ) کی عمارت کو مستحکم اور بلند تر کرنے میں عظیم الشان
کارنامے سرانجام دیں گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین