مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب

مشعل راہ جلد سوم

مشعل راه جلد سوم
479
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب
فرمودہ 12 مئی 1991ء
صدر مجلس خدام الاحمدیہ کا خلیفہ وقت سے براہ راست رابطہ اور اس کے فوائد
کسی مقام پر رک جانا مومن کی شان نہیں
دنیا کا امام بننے سے پہلے اپنے نفس کا امام بننا ہوگا
جماعتی عہدے اور ان کے تقاضے سَيِّدُ الْقَوْمِ خَادِمُهُمُ
پاکستان بھر کے اتنے سفر کئے ہیں کہ کم آدمیوں نے کئے ہونگے۔اس لئے میں تفصیل سے جماعت کا شناسا ہوں
جماعت کا مزاج عاجزانہ ہے اور اخلاص سے گوندھا ہوا ہے
ہ ہجرت کے تقاضے
ہمیں بھی ایک Pollution دور کرنے کے لئے مامور کیا گیا ہے۔اور وہ روحانی اور اخلاقی Pollution ہے
ہ روس کے ایک لیڈر کی حضور سے ملاقات اور حضور کو ایک مرکزی
کمیٹی کا اعزازی ممبر بنانا
آپ احمدیت کے نمائندے اور سفیر ہیں

مشعل راه جلد سوم
480
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی

مشعل راه جلد سوم
481
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-
مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کو یہ سعادت نصیب ہوئی ہے کہ وہ اپنا یہ سالانہ اجتماع بڑے اہتمام کے
ساتھ منعقد کرے۔جہاں تک میں نے نظر ڈالی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہر پہلو سے یہ اجتماع بہت
کامیاب ہے۔اس اجتماع کی خصوصی حیثیت یہ ہے کہ مغربی جرمنی کا اجتماع، اب جرمنی کا اجتماع بن چکا
ہے۔اس سے پہلے جتنے اجتماعات ہوا کرتے تھے وہ مغربی جرمنی کے اجتماع کہلاتے تھے اور اب یہ اجتماع
وسیع تر جرمنی کا اجتماع ہے۔صدر مجلس کا خلیفہ وقت سے براہ راست رابطہ
اسی طرح اس اجتماع کو ایک اور خصوصیت بھی حاصل ہے جس کا تعلق نظام صدارت میں تبدیلی سے
ہے۔اس کی وجہ سے مجلس جرمنی کو پاکستان کی معرفت مجھ سے رابطہ رکھنے کی بجائے اب براہ راست رابطے کا
وسیلہ مل گیا ہے اور براہ راست رابطہ قائم ہو چکا ہے۔اب صدر مجلس جرمنی کو کسی دوسرے واسطے سے مجھ تک
پہنچنے کی ضرورت نہیں رہی بلکہ جس طرح پہلے پاکستان کے خدام الاحمدیہ کے صدر خلیفہ وقت سے براہِ
راست تعلق رکھا کرتے تھے ویسے ہی دوسرے تمام ملکوں کی طرح جرمنی کو بھی یہ موقع پہلی بار ملا ہے اور اس
عرصے میں میں نے محسوس کیا ہے کہ ہر پہلو سے خدا تعالیٰ کے فضل سے ترقی کی طرف قدم ہے۔گو صدر
صاحب مجلس جرمنی کی صدارت میں اس نئی حیثیت سے یہ پہلا اجتماع تھا اور اُن کے لئے ایک بہت بڑے
چیلنج کی حیثیت رکھتا تھا لیکن انہوں نے بڑی عمدگی سے اس کام کو نبھایا اور اُن کے ساتھ خدام کی بہت سی
ٹیموں نے اتنی محبت اور خلوص اور اطاعت کے جذبے کے ساتھ کام کیا ہے کہ جب میں نے انتظامات کا
جائزہ لیا تو مجھے خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر انتظام بہت عمدہ دکھائی دیا اور کسی جگہ میں نے کوئی ایسا نقص نہیں

482
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
دیکھا کہ جس کی طرف میں انگلی اٹھا کر ان کو متوجہ کر سکتا۔اس پس منظر میں مجھے یقین ہے کہ اس سارے
انتظام و انصرام میں دعائیں ضرور کارفرما رہی ہوں گی کیونکہ میرا عمر بھر کا تجر بہ یہی ہے کہ ہر وہ انتظام ناکام
اور نا مرا در رہتا ہے جس سے پہلے اور جس کے دوران اللہ تعالیٰ سے دعائیں نہ مانگی گئی ہوں۔دعائیں بجز
اور انکساری کو چاہتی ہیں اور جہاں تک میرا تجربہ اور علم ہے آپ کے صدر مجلس بھی اور مجلس عاملہ بھی خدا تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ اور اسی طرح دیگر مجالس عاملہ بھی، بجز اور انکساری اور دعاؤں کے ساتھ خدمت دین میں
مصروف ہیں۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کے کاموں میں بھی بہت برکت ڈالی ہے اور یہ اجتماع خدا کے
فضل کے ساتھ ایک مثالی اجتماع بنا ہے۔جہاں تک انتظامات کا تعلق ہے وہ تو انشاء اللہ بہتر سے بہتر ہوتے رہیں گے کیونکہ کمال کا کوئی ایسا
تصور دنیا میں نہیں ہے کہ جو ہر پہلو سے کسی چیز کو اس طرح کامل کر کے دکھائے کہ اس کے بعد اگلی منزل
دکھائی نہ دے۔یہ کمال صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کو حاصل ہے، اُس کے سوا اور کسی کو نصیب نہیں۔اس لئے
جب میں یہ کہتا ہوں کہ انتظامات ہر پہلو سے عمدہ اور اچھے تھے تو یہ ایک نسبتی تعریف ہے۔اس کا یہ مطلب
ہرگز نہ لیجئے کہ ترقی کی راہیں بند ہو گئیں ، جو سفر آپ نے کرنے تھے کر لئے اور اب اس سے آگے کی طرف
کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔جب میں نے جائزہ لیا تو زیادہ تر میرے ذہن میں از خود ایک موازنہ گذشتہ
سال کے ساتھ ہوتا چلا جار ہا تھا اور اس پہلو سے مجھے اطمینان ہوتا چلا گیا کہ پہلے کی نسبت خدا کے فضل سے
ہر انتظام بہتر ہے لیکن آئندہ کسی مقام پر رک جانا مومن کی شان نہیں بلکہ بہتر سے بہتر کرنے کی ہمیشہ
گنجائش رہے گی اور میں یہ امید رکھتا ہوں کہ آپ کا بھی اور دیگر ذیلی تنظیموں کا بھی اور جماعت کا بھی بالعموم
قدم ہمیشہ آگے کی طرف بڑھتا رہے گا۔اس اجتماع میں عددی رونق بھی بہت ہے اور اس پہلو سے بہت سے
دوستوں نے مجھے مبارکباد دی کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہ پنڈال جو کبھی ساری جرمنی کی جماعت کے
جلسے پر بھی پوری طرح بھر انہیں کرتا تھا اب خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں ہی یہ پنڈال خدا کے فضل سے پوری
طرح بھر چکا ہے اور بہت رونق ہے۔ظاہری کے ساتھ اندرونی برکت کا ہونا بھی ضروری ہے
اس رونق پر مجھے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا دعائیہ شعر یاد آیا کہ

مشعل راه جلد سوم
اک سے ہزار ہوویں
483
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
با برگ و بار ہوویں
اور اس شعر کے یاد آنے سے ایک اور مضمون مجھے سجھائی دیا اور وہ یہ تھا کہ عام طور پر دنیا عددی اکثریت
پر نازاں ہو جاتی ہے اور مطمئن ہو جاتی ہے لیکن ایک عارف باللہ میں اور ایک عام انسان کے معیار میں
دیکھیں کتنا فرق ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ کہ کر خاموش نہیں ہو گئے کہ
اک سے ہزار ہوویں
بلکہ معا اس سے زیادہ طاقت اور قوت کے ساتھ یہ التجا کی
مولی کے یار ہوویں
با برگ و بارہوویں
حق پر شار ہوویں
پس اُن اک سے ہزار ہونے والوں کا کیا فائدہ جو مولی کے یار ہونے کی بجائے شیطان کے یار بنتے
چلے جائیں اور حق پر نثار ہونے کی بجائے باطل پر شار ہونے لگیں۔پس یہ دوسرا پہلو جو ہے اس کو آپ کو ہمیشہ
پیش نظر رکھنا چاہیے۔عددی اکثریت کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔اس کے کوئی معنے نہیں ہیں۔بسا اوقات خبیث
اور باطل کو حق اور پاکیزگی کے مقابل پر اکثریت حاصل ہوتی ہے۔اس لئے اکثریت وہ قدر کے لائق ہے
اور وہی اکثریت ناز کے لائق ہے جس اکثریت کے ساتھ تقوی کی زینت موجود ہو۔اگر خدا کا خوف ،خدا کی
محبت دل میں نہ ہو اور بنی نوع انسان کے لئے سچا پیار انسان کے دل میں نہ ہو تو ایسی عددی اکثریت رحمت
کی بجائے دنیا کے لئے لعنت بن جایا کرتی ہے۔پس جہاں
اللہ تعالیٰ نے جرمنی کی جماعت کو برکت دی ہے، جہاں
اللہ تعالیٰ نے جرمنی کی ذیلی مجالس کو
برکت کی ہے یعنی عددی برکت دی ہے وہاں ہم پر بہت ہی زیادہ پہلے سے بڑھ کر فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم
اپنے دلوں کا جائزہ لیں ، اپنے اعمال کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ اس ظاہری برکت کے ساتھ کیا ہمیں باطنی
اور اندرونی برکت بھی نصیب ہو رہی ہے یا نہیں۔کیا اس اضافہ کے ساتھ ، جونفوس کا اضافہ ہے کیا ہمارے
ایمان میں بھی اضافہ ہورہا ہے کہ نہیں، ہمارے خلوص میں بھی اضافہ ہورہا ہے کہ نہیں اور ہمارے نیک اعمال
میں بھی اضافہ ہو رہا ہے کہ نہیں۔اگر یہ سب بڑھ رہے ہیں اور نشو ونما پا رہے ہیں تو پھر یہ عددی اضافہ اور
تعداد کا بڑھتے چلے جانا اللہ تعالیٰ کا یقینا ایک فضل ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پر عظمت و پُر حکمت دُعا
انہی معنوں میں حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ تمنا تھی کہ قیامت کے دن میں یہ دیکھوں

484
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
که میری امت تمام دوسرے انبیاء کی اُمت سے بڑھ کر ہے لیکن آپ کی اس تمنا میں ہر گز محض عددی
اکثریت پیش نظر نہ تھی، بلکہ متقیوں کے بڑھنے کا مضمون آپ کے سامنے تھا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک
دعا سکھائی تھی جس کا قرآن میں ذکر ملتا ہے۔وہ دعا یہ ہے۔رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا -
( سورة الفرقان: 75)
کہ اے اللہ ! ہمیں اپنے ازواج کے ساتھ اور اپنے اہل وعیال کے ساتھ ایسا تعلق عطا فرما اور ان کو
ایسی نشو ونما عطا فرما کہ وہ ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بن جائیں لیکن یہ آنکھوں کی ٹھنڈک تب نصیب ہوگی
جب اس دعا کا دوسرا حصہ پورا ہوگا ، جو یہ ہے وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ اِمَامًا کہ ہمیں متقیوں کا امام بنانا، فاسقوں
اور فاجروں کا امام نہ بنانا۔پس یہ دُعا جو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کی تمنا تھی جسے کلام
الہی نے ایک دعا کا رنگ دیا اور تمام امت کے فائدے کے لئے قرآن میں اس دعا کو محفوظ فرمایا اس دعا میں
یہ پہلو خاص طور پر قابل توجہ ہے کہ واحد کے صیغہ میں یہ دعا نہیں سکھائی گئی بلکہ جمع کے صیغہ میں سکھائی گئی
ہے۔جیسا کہ دعا کے الفاظ سے ظاہر ہے۔رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا -
اور اُمت محمدیہ
کو نصیحت فرما دی گئی کہ ساری امت حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
اس دعا میں شریک ہو جائے کہ اے خدا! ہمیں متقیوں کا امام بنا۔اس میں گہرا نکتہ یہ ہے کہ اگر چہ دیگر انبیاء
بھی متقیوں کے امام تھے مگر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کی اس دعا کے نتیجے میں متقیوں کے اماموں
کے امام بن گئے۔آپ کی امت کے ہر فرد سے صرف یہی توقع نہیں کی گئی کہ وہ متقی ہو جائے بلکہ اس سے توقع یہ رکھی گئی
ہے کہ وہ متقیوں کا امام بنے۔پس حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم مرتبہ محض یہ نہیں کہ
آپ متقیوں کے امام ہیں بلکہ متقیوں کے آئمہ کے امام ہیں اور احمدی ہونے کی حیثیت میں آپ کو اس دعا
کی مقبولیت کا نشان بننا ہوگا۔اس دعا کی مقبولیت کا آپ کو دنیا میں ایک جیتا جاگتا ثبوت مہیا کرنا ہوگا۔اگر
آپ متقی بھی نہ ہوں کجا یہ کہ آپ متقیوں کے امام ہوں تو کیسے حضرت اقدس محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اس
دعا کی مقبولیت کا آپ نشان بن سکتے ہیں؟۔۔۔۔۔جب تک بیماری کی تشخیص نہ ہو اس وقت تک انسان مرض کا صحیح علاج نہیں کر سکتا۔پس جو تشخیص

485
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
میں نے سمجھی میں اس میں آج آپ کو شریک کرنا چاہتا ہوں بہت ٹھنڈے دل سے بغیر کسی غصے کے ایک دلی
درد کے ساتھ تا کہ ہو سکتا ہے کہ کسی دل میں یہ بات اتر جائے اور کوئی پاک تبدیلی کسی دل میں پیدا ہو اور ہم
ایک قدم اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دعا کا مصداق بننے کے لئے آگے بڑھائیں کہ
وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا۔اے ہمارے آقا! اے ہمارے رب! ہمیں محض متقی ہی نہیں بلکہ متقیوں کا امام بنانا۔جماعتی عہدے اور ان کے تقاضے
وہ تجزیہ میرا یہ تھایا ہے کہ یہاں بہت سے آنے والے پاکستان کے ایسے دیہات و قصبات سے اور
بعض ایسے شہروں سے تشریف لائے ہیں جن کو وہاں نظام جماعت کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہے۔انہوں نے
دنیا داریوں کے عہدے دیکھے ہوئے ہیں، انتخابی مقابلے دیکھے ہوئے ہیں اور عہدوں کو وہ اسی نظر سے
دیکھنے کے عادی ہیں۔بے لوث خدمت دین کا ان کو زیادہ تجربہ نہیں ہے۔ایسے لوگ یہاں تشریف لائے۔یہاں آنے کے بعد ان میں پاک تبدیلیاں پیدا ہوئیں۔کچھ ذمہ داریاں ان کے کندھوں پر ڈالی گئیں جن کو
ادا کرنے کا ان کو پہلے سے کوئی خاص سلیقہ نہیں تھا۔باقاعدہ کوئی تربیت انہیں نہیں دی گئی تھی۔کچھ انہوں نے
غلطیاں کیں کیونکہ ان کو پتہ نہیں کہ ان کے عہدے کے معنے کیا ہیں، ان کو کس طرح اس عہدے کے فرائض کو
نبھانا چاہیے، کس طرح اس کے حقوق ادا کرنے چاہئیں۔بعضوں نے ممکن ہے اپنے ساتھیوں سے اس رنگ
میں بھی سلوک کیا ہو جیسے ان کو بہت بڑی فضیلت حاصل ہو چکی ہے اور وہ اب حکم چلا سکتے ہیں اور اس حکم
چلانے کے نتیجے میں انہوں نے یہ خیال نہ کیا ہو کہ یہ میرے بھائی ہیں اور یہ بات بھول گئے ہوں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سردار کی تعریف ہی یہ کی ہے کہ وہ قوم کا خادم ہوجیسا کہ فرمایا
سَيْدُ القَوْمِ خَادِمُهُمْ
پس اگر اُن
کو یہ پتہ نہ ہو کہ وہ حقیقت میں سید نہیں چنے گئے ہیں بلکہ خادم چنے گئے ہیں اور اگر وہ خادم
کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے تو اللہ کی تقدیر انہیں سید لکھے گی۔پس جہاں تک ان کی اپنی
تحریر کا تعلق ہے انہیں اپنے آپ کو خادم ہی لکھنا پڑے گا۔پھر جس طرح نیگیٹیو ( Negetive) سے پازیٹو
(Positive) بنایا جاتا ہے خدا کی تقدیر اس بچے اور مخلص خادم کو آسمان پرسید لکھتی ہے اور وہ خدا کی نظر میں
اس لائق ٹھہرتا ہے کہ وہ قوموں کا سردار بنایا جائے۔

مشعل راه جلد سوم
486
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
سفروں کا لمبا تجربه
مجھے تفصیلی حالات
کا تو علم نہیں لیکن جیسا کہ میں پاکستان کے حالات کا کسی حد تک واقف ہوں میں
نے وہاں بہت دورے کئے ہیں تانگوں پر بھی ، سائیکلوں پر بھی اپنی ٹانگوں پر بھی ، بسوں پر بھی، پیدل بھی اور
اپنی ایک پرانی کار پر بھی۔غرضیکہ سفر کے مجھے تجارب ہیں اور میں سمجھتا ہوں بہت کم آدمیوں نے ،
سوائے انسپکٹر ان بیت المال کے، اتنا سفر کیا ہوگا۔لیکن انسپکٹر ان بیت المال کے سفر تو بعض مخصوص
علاقوں تک محدود رہتے ہیں۔میں نے مشرق کا بھی سفر کیا، مغرب کا بھی ، شمال کا بھی ، جنوب کا بھی ، گرمیوں
میں بھی ، سردیوں میں بھی ، خشک موسم میں بھی ، بارش میں بھی ، خدام الاحمدیہ کی حیثیت میں بھی ، وقف جدید
کی حیثیت سے بھی ، انصار کی حیثیت سے بھی، اس لئے میں تفصیل سے جماعت کا شناسا ہوں۔جماعت
مجھے جانتی ہے میں جماعت کو جانتا ہوں۔لوگوں کے گھروں تک پہنچا ہوں اور یوں لگتا ہے ایک بڑے
خاندان کا میں ایک فرد ہوں۔اس لئے جب میں آپ سے باتیں کرتا ہوں تو اگر چہ یہاں کے حالات کے
متعلق یہ میرے اندازے ہیں جن کے پیچھے ایک لمبے تجربے کا پس منظر ہے۔پس مجھے علم ہے کہ کن کن
علاقوں میں احمدی بستے ہیں، کس حد تک وہاں تربیت کی کمی ہے۔بعض ایسے لوگ بھی ہو سکتے ہیں جو عہدہ پہلی دفعہ پانے کے بعد اپنے رویے کو ایسا بنا لیں جس کے
نتیجے میں ردعمل پیدا ہو۔لیکن اکثر صورتوں میں ایسا نہیں ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ من حیث الجماعت ،
جماعت کا مزاج عاجزانہ ہے اور اخلاص سے گوندھا ہوا ہے۔چنانچہ کثرت سے مجھے ایسے عہد یداران
کے خط ملتے ہیں جنہیں پہلی مرتبہ زندگی میں کسی عہدے پر منتخب کیا گیا ہو اور وہ مجھے لکھتے ہیں کہ ہمیں تو کچھ
آتا ہی نہیں ، ساری عمر اسی طرح گزاری ، اب یہ ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے ہمارے کندھوں پر ڈالی ہے ہم بہت
ڈرتے ہیں، ہم خدا کا بہت خوف رکھتے ہیں۔ہمارے لئے دعا کریں کیونکہ دعاؤں کی مدد کے بغیر ہم اس
فریضے کو ادا نہیں کر سکتے۔پس جن کا مزاج ایسا ہو ان کے متعلق یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ اُس فریق میں
شامل ہوں جن کا میں نے پہلے ذکر کیا ہے۔وہ فریق موجود تو ہے لیکن تھوڑا ہے۔ورنہ اکثریت ایسی ہے جو
سادہ لوگ ہیں ، لاعلمی سے غلطیاں کرتے ہوں گے لیکن عمد اوہ کسی جگہ بھی تحکم سے کام نہیں لیتے۔پھر ان کو
کیوں اعتراض کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔صرف ان کو اعتراض کا نشانہ نہیں بنایا جا تا جو غلطیاں کرتے ہیں بلکہ ان
کو بھی اعتراض کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو غلطیاں نہیں کرتے۔اس کی وجوہات کئی ہیں۔ایک تو وہ لوگ ہیں جن

487
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کو محرومی کا احساس ہو جو یہ سمجھتے ہوں کہ فلاں شخص کو تو ہم پر افسر چن لیا گیا ہے اور ہمیں کوئی عہدہ نہیں
دیا گیا۔ان لوگوں کے دل میں ایک قسم کا حسد پایا جاتا ہے۔وہ اس بات پر خوش نہیں ہوتے کہ ہمارے
اوپر کسی اور کو افسر بنادیا گیا ہے۔چنانچہ اس احساس محرومی کی وجہ سے وہ اپنا بدلہ تلخ کلامی کے ذریعہ لیتے ہیں
اور یہ صورتحال بہت حد تک ایک مخفی شکل میں موجود رہتی ہے۔لیکن سطح پر اس وقت ابھرتی ہے جبکہ انتظامی
معاملات میں بعض لوگوں کے خلاف بات سرزد ہوئی اور نظام جماعت کا یہ تقاضا ہے کہ امیر جماعت یا مرکز ،
عہد یداروں کی وساطت سے ان معاملات کی تحقیق کریں جو مناسب معلوم نہیں ہوتے اور یہی عہد یداران
تحقیق کے لئے مقرر کئے جاتے ہیں۔پس خواہ وہ نیک مزاج ہوں یا ان کے اندر کسی قسم کی رعونت پائی جاتی
ہو جب بھی وہ کسی معاملے کی تحقیق پر مقرر ہوتے ہیں تو اچانک ان کے خلاف بعض جذبات بھڑک اٹھتے
ہیں۔اس وقت ان کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ اس کو آتا ہی کچھ نہیں۔بعض لوگ لکھتے ہیں کہ یہ کیسا
عہدیدار ہے اس کو تو صحیح طور پر نماز بھی پڑھانی نہیں آتی ، فلاں کمزوری ہے۔لیکن کمزور یاں اس وقت یاد
آتی ہیں جب وہ عہدیداران کے اوپر حکم عدل بن کر بیٹھتے ہیں یا تحقیق کی ذمہ داری ان کے سپرد کی جاتی ہے
اور اس امر کو بعض لوگ پسند نہیں کرتے۔بعض خاندانوں میں بنیادی تربیت کی کمی
پھر ایک اور وجہ اس کی یہ ہے کہ بہت سے ایسے خاندان ہیں جن میں بنیادی طور پر تربیت کی بہت کمی
ہے۔ایسے خاندان ہیں جن میں لوگ آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں۔خواتین بھی ایک دوسرے سے لڑتی
ہیں اور مرد بھی ایک دوسرے سے لڑتے ہیں۔یہاں تک کہ بعض خاندان ایسے ہیں جہاں مرد اور عورتیں مل کر
غیبت کی مجالس لگاتے ہیں۔ہمارے ملک کی ایک لعنت ” شریکے بھی ہیں جہاں تک ”شریکوں“ کا تعلق
ہے خاص طور پر پنجاب دنیا بھر میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا۔جیسے ”شریکئے“ پنجابی زمینداروں میں پائے
جاتے ہیں دنیا بھر کے پردے پر کہیں دکھائی نہیں دیں گے۔بعض لوگ وہ شریکئے وہاں سے اٹھا کر یہاں
لے آئے ہیں اور ان کی یہاں چاکیاں لگا رہے ہیں۔زمینداروں کو چا کی لگانی تو بڑی اچھی طرح آتی ہے
لیکن جن کی یہ چاکیاں لگا رہے ہیں یہ عنتی پودے ہیں یہاں ان کی چاکیاں کیوں اٹھا کے لے آئے ہیں۔ان ملکوں میں آئے تھے تو اچھے اچھے پودوں کی خوبصورت پھولدار پودوں کی پھلدار پودوں کی چاکیاں اٹھا کر
لاتے۔اس ملک کو بھی زینت بخشتے اور آپ بھی اس نیکی کا فیض پاتے۔وہاں کی بدیاں تو اس لائق تھیں کہ

مشعل راه جلد سوم
488
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
انہیں وہیں چھوڑ آتے ، وہیں دفن کر کے آتے۔شکوے تو یہ ہیں کہ ہماری قوم نے ہم سے اچھا سلوک نہیں
کیا۔شکوے تو یہ ہیں کہ ہماری قوم نے ہم سے نا انصافی کا سلوک اور ظلم کا برتاؤ کیا اور شکوے تو یہ ہیں کہ ہم
وہاں کی بعض بدیوں سے تنگ آکر بھاگ رہے ہیں اور کیا اس بھاگنے کے وقت آپ کو یہ یاد نہیں تھا کہ کس
چیز سے بھاگ رہے ہیں اور کیا یہ آپ کو خیال نہیں آیا کہ وہی بدیاں آپ کی گٹھڑیوں میں بھی بند ہیں۔اگر
بدیوں سے بھاگے تھے تو کیا بدیوں کی گٹھڑیاں ہی اٹھا کر بھا گنا تھا۔ہجرت کے تقاضے
دیکھیں دنیا میں بہت سی ایسی باتیں ہیں جن کا بعض تو میں خیال رکھتی ہیں کہ باہر سے ان کے ملک میں
داخل نہ ہوں لیکن وہ نظر آنے والی باتیں ہیں جن کو وہ روک سکتی ہیں۔جب میں آسٹریلیا گیا تو وہاں خاص
اس نقطۂ نگاہ سے سب مسافروں
کی تلاشی لی گئی کہ کوئی باہر کا پودا تو نہیں لے آئے جس میں کوئی ایسی بیماری ہو
جس کے نتیجے میں ہمارے ملک کے پودوں اور نباتات پر بھی بُرا اثر پڑے۔کوئی پکی ہوئی کھانے کی چیز
تو ایسی نہیں جس میں ایسی پھپھوندی آگئی ہو جس کے نتیجے میں ایک نئی قسم کی پھپھوندی ہمارے ملک میں داخل
ہو جائے۔اس قسم کی کچھ پابندیاں امریکہ میں بھی پائی جاتی ہیں لیکن یہ وہ چیزیں ہیں جو نظر آتی ہیں اور جہاں
تک ان لوگوں کی طاقت ہے وہ ان کو روک سکتے ہیں۔مگر روحانی بدیاں اور اخلاقی بدیاں دوسروں کو دکھائی
نہیں دیتیں۔متقی وہ ہوتا ہے جو اپنی بدیوں کو خود اپنی نظر سے دیکھتا ہے۔پس اگر آپ متقی ہوں اور تقوی کے
ساتھ کسی ایک ملک سے ہجرت کریں اور دوسرے ملک میں جائیں تو خصوصیت کے ساتھ اس ہجرت کے
موقع پر آپ کے دل میں یہ خیال آنا چاہیے کہ بعض بدیاں مجھے یہیں دفن کر کے جانا چاہیے، بعض اچھی
چیزیں مجھے ساتھ لے کر جانا چاہیئے۔ہجرت کے وقت انسان ہمیشہ کوشش کرتا ہے کہ اچھا اور ستھرا سامان ساتھ ہو بلکہ ہر سفر میں یہی کوشش
ہوتی ہے۔کبھی آپ نے سفر کے دوران یہ تو نہیں کیا ہو گا کہ سڑی کسی چیز میں اٹھا کر آپ سفر کے لئے زادراہ
تیار کر رہے ہوں۔ہمیشہ پرانے کپڑوں کو ایک طرف کرتے ہیں اچھے خوبصورت کپڑے ساتھ لیتے ہیں۔اگر کھانا بھی ساتھ کچھ رکھنا ہے تو اچھا صاف ستھرا کھانا ساتھ لے کر چلتے ہیں۔کہنے کا مقصد یہ ہے کہ سفر کے
کچھ تقاضے ہوا کرتے ہیں۔ہجرت کے تقاضے اس سے بہت بڑھ کے ہیں اور وہ ہجرت جو دین اور خدا
کی خاطر اختیار کی جاتی ہے اس کے تقاضوں کا معیار تو بہت بلند ہے۔پس چاہیے تو یہ تھا کہ پاکستان

489
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
سے آنے والے احمدی خاندان اس نیت سے ہجرت کرتے اور ہجرت کے دوران اس بات کی گہری نگرانی
کرتے کہ ہمارے اندر جو معاشرتی کمزوریاں ہیں کیا ہم ان کمزوریوں کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں یا ساتھ لے کر
آگے بڑھ رہے ہیں۔اگر وہ ساتھ لے کر آئے ہیں تو ان کو کوئی حق نہیں کہ کسی ملک کی فضا کو گندہ کریں۔روحانی پولیوشن کے بدنتائج
حقیقت یہ ہے کہ آجکل پولیوشن (Pollution) کی طرف دنیا کی بہت توجہ ہے اور پولیوشن میں وہ
زیادہ تر ظاہری پولیوشن کی بات کرتے ہیں۔مجھ سے روس کے ایک بہت بڑے لیڈر ملے اور پولیوشن کے
متعلق مجھ سے بعض باتوں میں مدد چاہی۔وہ قازقستان صوبے کی پارلیمنٹ کے بھی ممبر ہیں اور وہاں کی
مرکزی پولٹ بیورو کے بھی ممبر ہیں۔ان کو میں نے سمجھایا کہ اگر چہ ان کے ہاں کے لوگ ظاہری پولیوشن
(Pollution) کو بہت ہی خوف و خطر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور اس سے ڈر رہے ہیں مگر آپ کو میں
توجہ دلاتا ہوں کہ ہمیں بھی ایک پولیوشن کو دور کرنے کے لئے مامور کیا گیا ہے اور وہ روحانی اور اخلاقی
پولیوشن ہے اور روحانی اور اخلاقی پولیوشن دنیاوی پولیوشن سے یعنی فضا کی مادی آلودگی کی بہ نسبت بہت زیادہ
خطرناک ہے اور بہت زیادہ بدنتائج پیدا کرتی ہے۔شروع میں تو وہ کچھ تھوڑے سے مُتر ڈر سے تھے۔مجھے
معلوم ہوتا تھا کہ مطمئن نہیں ہو سکے۔وہ سمجھ رہے تھے کہ ایک مذہبی لیڈر ہے وہ مجھے ٹال رہا ہے میری کسی قسم
کی مدد نہیں کرنا چاہتا بلکہ ایک عذر رکھ کر بات کو ختم کرنا چاہتا ہے لیکن جب میں نے تفصیل سے سمجھایا اور
قوموں کی مثالیں دیں، مغرب میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مثالیں دیں، مشرق میں جو کچھ ہورہا ہے اس کی
مثالیں دیں اور ان
کو بتایا کہ دنیا کے اکثر ممالک اس روحانی پولیوشن اور اخلاقی پولیوشن کی وجہ سے تباہی کی
طرف جارہے ہیں۔دنیا میں سیاست کی فضا گندی ہو چکی ہے کیونکہ قوموں کے اخلاق گندے ہو گئے ہیں۔تب ان کو اس بات کی سمجھ آئی۔اس بات کے اظہار کے لئے کہ وہ مجھ سے پوری طرح مطمئن ہو کر لوٹے ہیں
انہوں نے واپس جا کر U۔S۔S۔R کی اس علاقے کے لئے اپنی صدارت میں جو مرکزی کمیٹی قائم
کی اس میں اعزازی ممبر کے طور پر میرا نام بھی شامل کیا۔چنانچہ ان کی خواہش کے مطابق میں نے وہاں
اپنا ایک نمائندہ بھی بھجوایا۔الماتا (Almata) قازقستان کے صوبے کا مرکز ہے۔یہ اتنا بڑا صوبہ ہے کہ
سارے ہندوستان کے برابر اس کا رقبہ بنتا ہے۔وہاں انہوں نے میرے نمائندے کے ساتھ بے حد تعاون
فرمایا۔وہاں کے لیڈروں سے ملاقاتیں ہوئیں۔احمدیت کی تعلیم میں، احمدیت کے پیغام میں انہوں نے

مشعل راه جلد سوم
490
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
بہت گہری دلچسپی لی۔یہاں تک کہ بہت سے ان میں بااثر لوگوں نے باقاعدہ بیعت کر کے احمدیت میں
شمولیت اختیار کی۔( دین حق ) کا پیغام پہنچانے والے سفیروں کا بنیادی وصف
انہوں نے مجھے پیغام یہ بھجوایا کہ ہمارے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں۔جب آئیں سر آنکھوں پر
آئیں لیکن جلد آئیں کیونکہ دیر ہورہی ہے اور ہمیں اس پیغام کی شدید ضرورت ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ
ایسے پیغام بھیجنے کے لئے پیغامبروں کی ضرورت ہے اور پیغامبر وہ ہونے چاہئیں جو حقیقی پیغامبروں کی زندہ
مثالیں ہوں۔اللہ تعالیٰ بھی دنیا میں پیغام بھیجا کرتا ہے اور ہمیں بھی اُسی رنگ میں پیغامبر بننا ہوگا اور اسی
معیار کو دنیا میں قائم کرنا ہوگا جو خدا تعالیٰ نے دنیا میں قائم فرمایا۔وہ جب پیغامبر چنتا ہے تو ایسا پیغامبر چنتا ہے
( جسے ہم پیغمبر کہتے ہیں ) کہ جو پیغام کی امانت کا حق ادا کرنے والا ہو جو محض زبان کے ذریعے پیغام دینے
والا نہ ہو بلکہ مجسم پیغام بن چکا ہو یعنی اس میں اور پیغام میں کوئی فرق نہ رہے۔چنانچہ حضرت اقدس محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جب کسی نے حضرت عائشہ سے سوال کیا کہ مجھے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے خلق کے متعلق کچھ بتا ئیں تو آپ نے فرمایا:-
كَانَ خُلُقُهُ القُرْآنَ
محمد رسول اللہ کا خلق تو قرآن تھا یعنی ایک زندہ قرآن تھا جو ہماری آنکھوں کے سامنے چلتا پھرتا تھا اور
دنیا میں بس رہا تھا۔محض قول نہیں تھا بلکہ قرآن عمل کی صورت میں ڈھل چکا تھا۔پس پیغامبر کے لئے یہ معیار
ہوناضروری ہے۔آپ بھی احمدیت کے نمائندہ ہیں۔دنیا کی اصطلاح میں ایسے پیغامبروں کو سفیر کہا جاتا ہے۔آپ بھی
اُسی پیغام کے سفیر ہیں جو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا گیا اور جو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے دنیا کو پہنچایا۔آپ اس بات پر مقرر کئے گئے ہیں کہ تمام دنیا کو آپ نے وہ پیغام پہنچانا ہے اور امانت کے
ساتھ اور دیانت کے ساتھ پہنچانا ہے۔یہ پیغام اُس پیغام کی تصویر بنے بغیر نہیں پہنچایا جاسکتا۔پس کیسے ممکن
ہے کہ میں ان کی روحانی پولیوشن (Pollution) کو دور کرنے کے لئے کسی کو پیغامبر بنا کے بھیجوں اور وہ
خودروحانی لحاظ سے آلودگی میں ملوث ہو یعنی اس کے اندر وہ نقائص اور آلودگیاں پائی جاتی ہوں جو روحانی
فضاؤں کو مکڈ رکر دیا کرتی ہیں۔پس آپ کی بھی یہی حیثیت ہے۔آپ کو ایسے سفیر بن کر یہاں رہنا ہوگا۔

آج 10 میں سے 10 باقی