مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب
مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2
491
ارشادات حضرت
خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ایسے پیغامبر بن کر یہاں رہنا ہو گا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کا حق ادا کرنے کی کوشش کرنے
والے ہوں ، دوسروں کے نگران بننے سے پہلے اپنے نگران بننے کی اہلیت رکھتے ہوں ، اپنے گھروں کی نگرانی
کرنے والے ہوں، اپنے اہل وعیال کی نگرانی کرنے والے ہوں ، اپنے بچوں کی نگرانی کرنے والے ہوں،
جو کچھ اُن کے سپرد ہے اس کے نگران رہیں لیکن سب سے بڑھ کر اپنی ذات کے نگران ہوں کیونکہ یہ سفر
ذات سے شروع ہوتا ہے، یہ سفر ذات میں ڈوب کر شروع ہوتا ہے۔تنقید کا سفر اختیار کر نیوالے دو قسم کے لوگ
دنیا میں دو قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں۔ایک وہ جو تنقید کا سفر باہر کی دنیا سے شروع کرتے ہیں۔وہ
اپنی ذات سے دور اور دور تر ہوتے چلے جاتے ہیں۔ان کی نظریں اپنی ذات کے متعلق بالکل اندھی ہو جاتی
ہیں۔وہ ایک ایسے سفر پر روانہ ہوتے ہیں جہاں سے کوئی واپسی نہیں۔وہ دنیا کو تنقید کی نظر سے دیکھتے چلے
جاتے ہیں اور ان کا دائرہ تنقید بڑھتا اور پھیلتا چلا جاتا ہے اور پھر اونچا ہوتا چلا جاتا ہے۔وہ ان پر بھی تنقید
کرتے ہیں جو خدا کے نمائندے بنا کر بھیجے جاتے ہیں۔یہاں تک کہ وہ اپنی ذات سے پوری طرح غافل ہو
جاتے ہیں۔اپنے وجود کو بھلا دیتے ہیں۔یہی وہ مضمون ہے جس کو قرآن کریم نے اس حسین انداز میں بیان
فرمایا ہے۔يَا يُّهَا الَّذِينَ امَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا
تَعْمَلُونَ وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِيْنَ نَسُوا اللَّهَ فَانسَهُمْ اَنفُسَهُمْ أُولَئِكَ هُمُ الفَسِقُونَO
( سورة الحشر : 20,19)
یعنی اے مومنو! اللہ کا تقوی اختیار کرو اور چاہیے کہ ہر جان اس بات پر نظر رکھے کہ اس نے کل کے
لئے کیا بھیجا ہے اور تم سب اللہ کا تقوی اختیار کرو۔اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے۔ان لوگوں کی
طرح نہ ہونا جنہوں نے خدا کو بھلا دیا اور خدا نے ایسا کیا کہ وہ اپنی ذات کو بھلا بیٹھے۔یہی وہ لوگ ہیں جو
فاسق ہو جاتے ہیں۔پس جو باہر کی دنیا پر تنقید کے سفر پر روانہ ہوتے ہیں وہ اپنی ذات کو اپنے گھر میں چھوڑ جاتے ہیں
اور ان کی ذات کا کوئی والی وارث نہیں رہتا۔بیرونی تنقید جو اُن پر ہوتی ہے وہ اسے ناجائز سمجھتے ہیں اور اسے
دھکے دیتے ہیں اور کبھی بھی قبولیت کی نگاہ سے اُسے نہیں دیکھتے۔پس یہ ایسا ہی ہے کہ ایک شخص اپنے گھر کا
492
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اثاثہ تو بغیر حفاظت کے اپنے گھر میں چھوڑ جائے اور خود سفر پر نکل کھڑا ہوتا کہ دنیا کے اثاثوں کی حفاظت
کرے اور وہ حفاظت کی سرے سے اہلیت ہی نہ رکھتا ہو۔برخلاف اس کے ایک وہ ہے جو باطن کا سفر اختیار
کرتا ہے۔وہ اپنے وجود کی تنقید پر متوجہ ہوتا ہے اور اپنے نفس میں ڈوبتا چلا جاتا ہے اور معلوم کرتا ہے کہ یہ سفر
بھی لا متناہی سفر ہے۔اس کا اپنا وہ سجود جو اُ سے اپنی ذات میں ایک کامل وجود دکھائی دیا کرتا تھا، وہ وجود جو
اپنی ذات میں اسے سب سے اچھا نظر آتا تھا، وہ رفتہ رفتہ کمزوریوں اور بیماریوں سے داغ داغ دکھائی دینے
لگتا ہے۔اسے نظر آنے لگتا ہے کہ اس میں کئی قسم کے کیڑے پرورش پارہے ہیں۔وہ دیکھتا ہے اور دن بدن
اس کی طبیعت زیادہ تکلیف محسوس کرتی ہے اور دن بدن وہ زیادہ اپنے آپ کو بے کس، بے معنی، بے حقیقت
اور گناہوں میں ملوث پاتا ہے۔وہ جتنا بڑا عارف ہوتا چلا جاتا ہے اتنا زیادہ اس کا یہ عرفان بڑھتا چلا جاتا ہے
کہ میں کمزور ہوں اور ابھی بہت گنجائش ہے اصلاح کی۔یہ وہ سفر ہے جس سفر سے لوگ واپس نہیں آیا
کرتے ، مگر یہ وہ سفر ہے کہ جو اس سفر پر نکلتا ہے اپنی ذات میں ڈوبتا ہوا خدا تک جا پہنچتا ہے اور جو خدا تک
پہنچ جاتا ہے اسے پھر خدا خود واپس کیا کرتا ہے اسے خدا خود دنیا سے روشناس کراتا ہے۔دنیا کا امام بننے سے پہلے اپنے نفس کا امام بننا ہوگا
دنیا میں جتنے انبیاء پیدا ہوئے ان میں سے بلا استثناء ہر ایک نے پہلے یہ سفر اختیار کیا تھا۔ہر نبی اپنی
ذات میں ڈوبا تھا اور اپنی ذات میں ڈوب کر وہ کائنات کی بے حقیقتی کی طرف متوجہ ہوا تھا اور جوں جوں وہ
اپنے اندرونی نقائص دور کرتا چلا گیا اپنی کمزوریوں پر اطلاع پا تا چلا گیا اور ان کی اصلاح کرتا چلا گیا وہ خدا
کے قریب تر ہوتا چلا گیا کیونکہ قرب خدا کے بجز اس کے اور کیا معنی ہیں۔خدا پاک ہے اور خدا کی وہ صفات
جو ابھی آپ نے تلاوت میں سنی تھیں ان پر غور کر کے دیکھیں کہ کتنی بلند صفات ہیں۔جب تک وہ صفات ہم
اپنا ئیں گے نہیں ہم خدا کے قریب کیسے ہوں گے۔پس وہ لوگ جو قرب الہی کی دعا مانگتے ہیں، جو یہ کہتے
ہیں۔رَبَّنَا هَبْ لَنَا مَنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا
ان کو دنیا کا امام بننے سے پہلے اپنے نفس کا امام بننا ہوگا۔اپنی کمزوریوں پر اطلاع پا کر اور ان کی
حقیقت سے شناسائی حاصل کر کے ان کی اصلاح کی طرف متوجہ ہونا ہوگا اور جیسا کہ میں بیان کر رہا ہوں یہ
سفر حقیقت میں لامتناہی ہے کیونکہ اس کی آخری منزل خدا تعالیٰ ہے اور بدرجہ کمال کوئی خدا کو حاصل نہیں کر
493
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
سکتا۔خدا کے قریب تر ضرور ہوسکتا ہے۔پس جتنے بھی ایسے لوگ عجز کے ساتھ اپنے نفس کا جائزہ لیتے ہیں،
اپنے باطن کو صاف کرتے چلے جاتے ہیں ان کا اپنا وجود وہاں سے مٹ رہا ہوتا ہے اور خدا کا وجود ان میں
ظاہر ہوتا چلا جاتا ہے۔یہاں تک کہ خدا نمائی کے منصب پر فائز کئے جاتے ہیں۔پھر ان کے ذریعہ دوسری قو میں اور ان کے ماننے والے بھی خدا نمائی کے منصب پر فائز کئے جاتے
ہیں۔پس حضرت اقدس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو تمام دنیا کی امامت کا منصب خدا تعالیٰ سے بطور
فیض پایا اس کی وجہ یہی تھی۔۔۔سب سے زیادہ گہرائی کے ساتھ آپ اپنی ذات کے عارف بنے اور اس
عرفان کے نتیجہ میں خدا کا وجود آپ کی ذات میں ظاہر ہوتا چلا گیا یہاں تک کہ آپ زندہ خدا نما بن گئے۔قرآن کریم نے آپ کو مخاطب کرتے ہوئے آپ کے بارے میں فرمایا۔وَ مَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَ لَكِنَّ اللَّهَ رَمَى (الانفال : 18)
کہ اے محمد ! صلی اللہ علیہ وسلم جب تو نے مٹھی کفار کی طرف پھینکی تھی تو تو نے نہیں پھینکی بلکہ خدا نے
پھینکی تھی۔پھر فرمایا کہ وہ لوگ جو درخت کے نیچے تیری بیعت کر رہے ہیں تیرا ہاتھ ان کے ہاتھ پر ہے۔یہ مقام
اور یہ مرتبہ اپنے نفس کو کلیۂ مٹانے کے سوا حاصل نہیں ہوسکتا۔اپنے وجود میں ڈوب کر خود اپنے آپ کو نصیحت کریں
ایسے عظیم انسان کی نمائندگی کرنے کے نتیجے میں بہت بڑی ذمہ داریاں انسان پر عائد ہوتی ہیں اور ان
ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا وہی طریق ہے جو میں آپ کو بتا رہا ہوں۔ورنہ خدام الاحمدیہ کے نمائندے یا
جماعت کے نمائندے جب آپ کو نصیحت کریں گے ( اور کرتے بھی ہیں ) تو ان سے آپ وحشت محسوس
کریں گے۔آپ ان سے بھاگیں گے اور ان کے نام بھی رکھیں گے اور آپ کہیں گے یہ کون ہے ہمیں
نصیحت کرنے والا۔پس آپ کے لئے ضروری ہے کہ پہلے خود اپنے ناصح بن جائیں اپنی ذات کے لئے مذکر
ہو جائیں اپنے وجود میں ڈوبیں اور خود اپنے آپ کو نصیحتیں کرنی شروع کریں تب باہر کی آواز اگر آپ کی آواز
کی ہم آہنگی میں آپ کے کانوں تک پہنچے گی تو آپ کو پیاری لگے گی۔اس سے آپ
متنفر نہیں ہوں گے اور یہ
وہ راز ہے جس کو سمجھے بغیر آپ نصیحت کرنے والوں سے تعاون
کا گر نہیں پاسکتے۔بہت غور سے اس بات کو سنیں اور سمجھیں کہ وہی لوگ ہیں جو بیرونی نصیحت سے فائدہ اٹھاتے ہیں جن
494
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کا دل اُسی قسم کی سوچوں میں مبتلا ہوتا ہے جن کے دل کی تمنا ہوتی ہے کہ ہم وہ ہو جائیں اور یہ ہو جائیں اور
یہ برائیاں ہم سے مٹ جائیں اور وہ برائیاں ہم سے مٹ جائیں۔ان کو جب بیرونی آواز اپنے دل کی آواز
کی ہم آہنگی میں سنائی دیتی ہے تو ان کے لئے یہ میوزک بن جاتی ہے، موسیقی کا کام دیتی ہے اور اسی کا نام
موسیقی ہے۔ہم آہنگی کا نام موسیقی ہے۔باہر کی آواز ان کو بہت ہی بھلی اور پیاری لگتی ہے جو دل کی آواز کے
ساتھ ہم آہنگ ہو کر ان کی اصلاح کے لئے مزید کوشش کر رہی ہوتی ہے، مزید ان کو متوجہ کر رہی ہوتی ہے۔دیکھیں غالب نے اپنے رنگ میں اس مضمون کو یوں بیان کیا ہے
دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اُس نے کہا
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے
کتنا اعلی تجزیہ کیا ہے تقریر کی لذت کا۔تقریر اس کو کہتے ہیں کہ جب وہ بیان کی جارہی ہو تو ہر انسان
کے دل میں سے یہ آواز اُٹھ رہی ہو کہ ہاں یہ بھی میرے دل میں ہے۔مجھے پتہ نہیں تھا کہ یہ بھی میرے دل
میں ہے، اب میرے دل کو آواز مل گئی ہے۔میرے جذبات کو آواز مل گئی ہے، میں بھی مبہم طور پر ایسی ہی
سوچیں سوچتا تھا، میرا بھی دل چاہتا تھا کہ ایسی باتیں کروں لیکن میرے دل کو زبان نہیں ملی تھی۔اب دیکھو
اس شخص نے وہ باتیں کی ہیں جو میرے دل میں تھیں مگر بے آواز تھیں۔پس نیکی کی تو فیق بھی ان لوگوں کو ملتی ہے اور نیک نصیحتوں سے تعاون
کی توفیق بھی ان لوگوں کو ملتی ہے
جن کے دل میں پہلے ایک ناصح پیدا ہوتا ہے۔وہ ناصح پوری طرح عمدگی کے ساتھ اس مضمون کو بیان نہیں کر
سکتا۔ان کے دل میں نیکی کی تمنا پیدا ہوتی ہے۔ان کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی برائیاں
جھڑیں۔وہ دعائیں کرتے ہیں اور نہیں جانتے کہ کیسے ان برائیوں کو اپنے سے جھاڑیں۔وہ دعائیں کرتے
ہیں اور نہیں جانتے کہ کیسے ان برائیوں سے چھٹکارا حاصل کریں۔تب بیرونی آواز جوان تک پہنچتی ہے کہ آؤ
ہم تمہاری مدد کے لئے تیار ہیں۔اس طرح کرو اور اس طرح کرو۔وہ ان کو تقویت دیتی ہے اور اپنے ناصح
سے ان کو پیار ہونے لگتا ہے۔وہ اس کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔دیکھو دنیا کے ناصح جب خالی دل
کے ساتھ اور مصنوعی طور پر دنیا کو نصیحتیں کرتے ہیں تو اس کے نتیجے میں ان کے خلاف نفرت پیدا ہوتی ہے
لیکن حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب نصیحت فرمائی تو پہلے دلوں میں پاک تبدیلی پیدا کر
کے یہ تمنا پیدا کر دی کہ ہم بھی ایسے ہو جائیں۔تزکیہ نفس پہلے رکھا اور نصیحت کو بعد میں رکھا اور وہ لوگ جن کا
495
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
تزکیہ نفس ہوتا چلا گیا ان پر آپ کی نصیحت ایسی کارگر ہوئی کہ وہ نفرت کی بجائے آپ کے عشق میں ایسے
مبتلا ہوئے کہ کبھی کسی نبی کی قوم نے اس سے ایسی محبت نہیں کی جیسی محمد رسول اللہ کی قوم نے آپ سے کی
تھی۔پس قرآن کریم فرماتا ہے کہ دیکھو اس نبی کو کہ
يَتْلُوا عَلَيْهِم أَيتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ ،
(سورۃ الجمعہ:3)
کہ کیسا نبی ہے کہ پہلے ان کے دلوں کو پاک کرتا ہے نصیحت قبول کرنے کی اہلیت ان کو عطا کرتا ہے۔پھر ان پر علوم قرآن بیان فرماتا ہے اور ان کی حکمتیں بیان کرتا چلا جاتا ہے۔اس طرح قوم کے اندر ایک عظیم
روحانی تغیر بر پا ہو جاتا ہے۔اپنے دل میں حشر برپا کریں تا کہ اس میں صوراسرافیل پھونکا جا سکے
پس خدام الاحمدیہ ہو یا انصار اللہ ہو یا لجنہ اماءاللہ، ان کے ناصحین ، ان کے عہدیدار یا جماعت کے
عمومی عہدیدار ہوں آپ کو اُس وقت تک بُرے لگتے رہیں گے جب تک آپ کے دل میں بُرے بُرے نام
موجود ہیں۔اپنے دل کے بُرے ناموں کو مٹا دیں، اپنے دلوں کے بتوں کو پاش پاش کر دیں، اپنے اندر
عاجزی پیدا کریں، اپنے اندر نیکی کی محبت پیدا کریں، اپنے دل سے ایک ناصح اٹھائیں ، دل میں ایک
حشر برپا کریں جس میں صور اسرافیل پھونکا جائے۔وہ صور پھونکا جائے جس کے نتیجے میں نئی زندگی عطا ہوتی
ہے۔تب خدا تعالیٰ آپ کو اپنے اندر ایک عظیم روحانی انقلاب پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔اس کے
بغیر آپ دنیا کی اصلاح نہیں کر سکتے۔کیسے دنیا کی پولیوشن دور کریں گے جبکہ آپ گندی رسمیں، بیہودہ باتیں،
گھٹیا کمینی با تیں ( جن سے عام انسانیت کو بھی شرم آتی ہے ) سمیٹے اور سنبھالے ہوئے جہازوں میں سفر
کرتے اور کہیں جائز اور کہیں ناجائز بارڈر پار کرتے ہوئے آپ ایک ملک میں داخل ہوتے ہیں اور ان کی
فضا کو گندہ کرنے لگتے ہیں۔یہ کون سی شرافت ہے؟ اس کا کس نے آپ کو حق دیا ہے؟ یہ حرکتیں کر کے آپ
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کیسے منسوب ہو سکتے ہیں۔ہرگز نہیں۔خدا کا خوف کریں ،
سوچیں! یہ اچھی باتیں نہیں ہیں۔خصوصا گھروں میں جو گھٹیا با تیں ہو کر، کمینے جھگڑے چلتے ہیں اس کے نتیجے
میں ماحول پر بہت بُرا اثر پڑتا ہے۔کئی سوشل ورکرز ہیں جو واقعی سچی انسانی ہمدردی کے ساتھ آنے والوں کی
مدد کرتے ہیں۔ان میں سے ایک خاتون ایک دفعہ مجھے ملیں۔بہت بے چین تھیں کہ عجیب قسم کے کچھ لوگوں
496
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
سے پالا پڑتا ہے۔بہت چھوٹی چھوٹی باتوں میں ملوث ہوتے ہیں اور دل کو تکلیف پہنچتی ہے کہ کیوں یہ اپنے
لئے بھی ایک آزار بنائے بیٹھے ہیں اور دنیا کے لئے بھی آزار بنے ہوئے ہیں۔سابقہ تجربوں کے پس منظر میں ابھرنے والے وسیع نظارے
پس احمدیوں کو یہ زیب نہیں دیتا۔آپ نے تو پاک نمونے یہاں دکھانے ہیں کہ وہ لوگ جن کو
پروپیگنڈے کے ذریعہ یہ بتایا جارہا ہے یہ سمجھایا جا رہا ہے کہ (دین حق ) دنیا کا سب سے ذلیل مذہب ہے،
سب سے لڑا کا مذہب ہے سب سے بے حوصلہ مذہب ہے۔وہ آپ کے نمونہ سے متاثر ہوکر اس غلط تاثر
سے چھٹکارا حاصل کریں۔اس تاثر کو دور کرنے کے لئے آپ کے منہ کی باتیں تو کام نہیں آسکتیں۔آپ کو
پاک نمونے دکھانے ہوں گے۔آپ کو بنی نوع انسان کی سچی ہمدردی کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا تا کہ وہ دیکھیں
کہ آپ بنی نوع انسان کے بہت ہی بچے اور مخلص ہمدرد ہیں۔ایثار کے پتلے ہیں۔آپ اپنے ماحول کو اچھا
بنانا چاہتے ہیں۔جب وہ آپ کی ذات میں عملی نمونہ کے طور پر یہ ( دین حق ) دیکھیں گے تب ان کا دل اُن
مخالفانہ آوازوں کے خلاف گواہی دے گا جو ہر روز ان کے کانوں میں ریڈیو سے پڑتی ہیں اور تب اُن کی
آنکھیں ان نظاروں کے خلاف گواہی دیں گی جن کو ہر روز وہ ٹیلی ویژن پر دیکھتے ہیں۔ان کا دل کہے گا یہ
سب جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔ان کا دل گواہی دے گا کہ یہ اور قسم کے لوگ ہیں اور یہ بچے ( مومن ) ہیں۔آپ نے تو دنیا کی اصلاح کرنی ہے اور آپ اپنی اصلاح کئے بغیر دنیا کی اصلاح نہیں کر سکتے۔یہ جو
بات میرے کان تک پہنچی یا میری آنکھوں نے پڑھی کہ لوگ اس طرح اپنے عہد یدار کو طعنے دیتے ہیں۔اس
پر غور کرتے ہوئے ، اپنے پرانے تجزیوں میں ڈوبتے ہوئے میں رفتہ رفتہ اس مضمون میں اور ڈوبتا چلا گیا۔میں سوچتا رہا کیا کیا کمزوریاں ہوں گی ، کیا کیا خرابیاں ہوں گی کس قسم کے جھگڑے ہوں گے جن کے نتیجے
میں گھٹیا کمینی باتیں دلوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ایسی عورتیں کیسی ہوں گی ، وہ اپنی بہوؤں سے کیا سلوک کرتی
ہوں گی۔ایسی بہوئیں کیسی ہوں گی ، وہ اپنے ساس اور سسر کی کیسی عزت کرتی ہوں گی۔کیسے بچوں کو انہوں
نے پیدا کیا ہو گا۔ایسے مرد کیسے ہوں گے جو اپنی بیویوں سے کیسی سخت کلامی اور کیسی کج روی سے پیش آتے
ہوں گے۔کیسی وہ لڑکیاں ہوں گی جو اپنے خاوندوں کے خلاف باتیں کرتی ہوں گی، ان کی امانت میں
خیانت کرتی ہوں گی اور اپنے بچوں سے پھر وہ کس قسم کا سلوک کرتی ہوں گی۔یہ سارے نظارے وسیع سے
وسیع تر ہوتے چلے گئے۔ہر نظارہ دل کو تکلیف دینے والا تھا کیونکہ میں جس دروازے میں سے ان مناظر
497
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
میں داخل ہوا وہ دروازہ تکلیف کا دروازہ تھا۔اس برش نے جو ایک تصویر بنائی تھی اس تصویر کے پیچھے ایک
پورا منظر تھا جو موجود تھا اور اس پس منظر کے رستے سے میں اس منظر میں داخل ہوا اور میں نے سوچا کہ ابھی
جماعت میں یہ بھی کمزوری ہے اور یہ بھی کمزوری ہے اور یہ بھی کمزوری ہے۔تب میں عاجزی سے اپنے خدا کے حضور جھکا کہ اے خدا! مجھ میں تو کوئی طاقت نہیں کہ میں ان سب
کمزوریوں کی اصلاح کر سکوں۔میں تو ایک عاجز بندہ ہوں۔ساری عمر اپنی کمزوریوں کی اصلاح نہیں کر
سکا۔تو میری مددفرما، تو مجھ پر رحم فرما ، تو اس جماعت کے دل بدل دے، ان کو پاک کر دے، ان میں سے
فرشتے پیدا کر جو خود متقی ہوں اور تمام دنیا کو متقی بنانے والے ہوں اور جو متقیوں کے امام بن جائیں اور وہ فخر
سے یہ عرض کر سکیں کہ اے ہمارے آقا! اے
محمد رسول اللہ ! تجھے ساری دنیا کا امام بنایا گیا ہے۔ہم متقیوں
کے امام ہوکر تیرے قدموں میں گرتے ہیں اور تجھے اپنا امام تسلیم کرتے ہیں۔تیری ساری عمر کی دعائیں قبول
ہوجائیں، خدا نے تیری آواز کو عرش پر سنا اور آج تک ان دعاؤں کو قبول کرتا چلا جارہا ہے کہ
رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًاط
پس دیکھیں ایک انسان ایک چھوٹی سی بات سے کس طرح سفر پر نکلتا ہے اور مختلف سفر اختیار کرتا چلا
جاتا ہے۔مختلف نظارے اس کے سامنے بنتے چلے جاتے ہیں اور یہ سارے مناظر وہ ہیں جو ایک شاعر کے
تصور کے مناظر نہیں ہیں۔ان کے پیچھے ایک لمبا پس منظر ہے گہرے تجربوں
کا، یہ حقیقتوں کے نظارے ہیں۔ان میں کوئی جھوٹ نہیں، کوئی مبالغہ نہیں ، یہ سچائی کا سفر ہے۔اس لئے میں آپ کو متوجہ کرتا ہوں اور دل کی
گہرائی کے ساتھ ، درد میں ڈوبے ہوئے دل کی گہرائی کے ساتھ متوجہ کرتا ہوں کہ اپنے اندر پاک تبدیلیاں
پیدا کریں اور اپنے روز مرہ کے اخلاق کی نگرانی کریں۔اپنے گھروں میں جس زبان میں آپ بچوں سے
باتیں کرتے ہیں، جس زبان میں اپنی بیویوں سے بات کرتے ہیں اس زبان کی نگرانی کریں۔اگر آپ نے
اپنی بیویوں کا احترام نہ سیکھا، اگر آپ نے اپنے بچوں کا احترام نہ سیکھا، اگر بہوؤں نے اپنی ساسوں کا
احترام نہ سیکھا، اگر ساسوں نے اپنی بہوؤں کا احترام نہ سیکھا اور ان کے لئے نرمی اور شفقت پیدا نہ کی تو
تمہارے گھر ہمیشہ جہنم کے نظارے پیش کرتے رہیں گے۔کس منہ سے ہم ان قوموں کو جنہوں نے اپنے گھر
طرح طرح کے دکھوں کی وجہ سے جہنم بنائے ہوئے ہیں جنت کے گھروں کی خوشخبریاں دینے والے بن سکیں
گے۔ہمیں کوئی اس کا حق حاصل نہیں۔
مشعل راه جلد سوم
498
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
اپنے دلوں کے باطنی مربیوں کو بیدار کریں
پس میں بڑے درد کے ساتھ آپ سے کہتا ہوں اپنے دل کے مربیوں کو بیدار کریں، ان کو آوازیں
دیں اور ان کو اٹھائیں۔اپنے دلوں سے وہ ناصح پیدا کریں جو قرآن کی آواز میں آپ کو نصیحت کرنے والے
ہوں۔پھر دیکھیں وہ لوگ جو آپ کی خاطر عہدوں کو سنبھالتے ہیں اور آپ کے دروازے کوکھٹکھٹاتے ہیں اور
اپنے اوقات کو قربان کرتے ہیں اور اپنی عزتوں کو ہتھیلیوں پہ لئے ہوئے آپ کے گھروں تک پہنچتے ہیں آپ
ان کے دلوں کو ٹھیس لگانے والے نہیں بن سکتے۔آپ یہ پسند کریں گے کہ آپ اس سے پہلے پیدا ہی نہ
ہوئے ہوتے بجائے اس کے کہ خدا کی خاطر کام کرنے والوں کے دلوں کو آپ ٹھیس پہنچائیں اور ان کی بے
عزتی کا کسی قسم کا خیال دل میں لائیں۔آپ ان کے سامنے جھکیں گے تب بھی آپ کے دل میں ایک
شرمندگی کا احساس پیدا ہوگا۔آپ سوچیں گے کہ دیکھو کتنی دور سے یہ شخص چل کر میری اصلاح کے
لئے ، میری خاطر آیا ہے۔میرے دل میں بھی آواز ہے مگر کمزور ہے ، میں طاقت نہیں پاتا۔آپ اس سے دُعا
کی درخواست کریں گے اس کا شکریہ ادا کریں گے اور پھر مجھے بھی لکھیں گے جیسا کہ بعض لکھتے ہیں اور خود بھی
دعائیں کریں گے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔یہ اصلاحوں کا سفر بہت ہی لمبا اور بہت ہی کٹھن سفر ہے۔قدم قدم پر مشکل منازل مشکل رستے ہیں،
مشکل موڑ ہیں ، سخت بلندیاں ہیں جن کو طے کرنا صعوبت کا کام ہے، پتھر ہیں پھر گڑھے ہیں، پھر کھڑے
ہیں، کئی قسم کے خطرات ہیں۔اے خدا! تو ہماری مددفرما اور وہ لوگ جو ہماری مددفرما رہے ہیں ہمیں ان کا
احسان مند بنا ان کا ناشکرا نہ بنا اور ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم اپنے وجود کا سفر کریں، اپنی ذات کا سفر
کریں۔ہمیں توفیق عطا فرما کہ ہم اپنے گھروں کے ماحول کو جنت بنادیں اور گھروں کا ماحول اُسی صورت
میں جنت بن سکتا ہے جب حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کی نقل اتاریں۔نقل
اتارنے کا لفظ میں عمدا استعمال کر رہا ہوں۔بعض باتیں نقل کے بغیر آتی نہیں ہیں۔وہ آپ کی ہو جائیں گی،
آپ کے اخلاق بن جائیں گی لیکن اس سے پہلے آپ
کو نقل مارنی ہوگی۔یہ سوچنا ہو گا کہ میری جگہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے تو وہ گھر کی اس صورت حال میں کیسے اخلاق کا مظاہرہ کرتے ، کیا طرز عمل اختیار
فرماتے۔دیکھیں بچے نقل سے سیکھتا ہے۔آپ اُس کو ایک بات کہتے ہیں تو تلے منہ سے وہ بات بیان کرتا ہے اور
مشعل راه جلد سوم
499
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
اگر چہ وہ غلط کرتا ہے لیکن نقل مارتے مارتے آہستہ آہستہ وہ مشاق ہو جاتا ہے اور پھر بعض دفعہ وہ اپنی طرز
گفتگو میں آپ سے بھی زیادہ مہارت اختیار کر لیتا ہے، فصاحت و بلاغت اختیار کر لیتا ہے۔پس نقل کے
ذریعے انسان اپنی اصلاح کرتا چلا جاتا ہے اور نقل کی حالت میں جو کمزوریاں ہیں وہ بُری نہیں معلوم ہوتیں
بلکہ اچھی لگتی ہیں۔کئی لوگ ملاقات کے وقت اپنے بچے لے کر آتے ہیں تو بڑا لطف آتا ہے یہ دیکھ کر کہ کہتے
ہیں جی سناؤ
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ
فلاں شعر سنا ؤ فلاں حدیث سناؤ اور بعض دفعہ وہ ایسی توتلی زبان سے کہتا ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ کیا کہہ
رہا ہے اور ماں باپ بڑے فخر سے محبت سے بچے کو دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ کمال کر دیا۔اس سے زیادہ
کیا اچھی آواز کسی نے سنی ہوگی جو اس بچے کے منہ سے نکل رہی ہے۔اور واقعی پیاری لگتی ہے۔پھر مجھے ترجمہ
کر کے سناتے ہیں۔ویسے مجھے پتہ نہیں لگتا بعض دفعہ کہ کیا کہہ رہا ہے اُن کو بتانا پڑتا ہے کہ اس نے لا الہ کہا
تھا اور مجھے بھی پیار آتا ہے۔حالانکہ نقل خواں ہے لیکن نیت خالص ہے۔پاکیزگی اور سچائی کے ساتھ نقل اتار
رہا ہے۔محبتوں، دعاؤں اور انکساریوں کے سفر
پس میں یہ نہیں کہتا کہ ایک ہی دن میں آپ حضرت محمد مصطفے کے اخلاق کو اپنا سکیں گے۔ایک لمبی
محنت کا کام ہے، لمبا سفر ہے لیکن نقل تو اتارنی شروع کریں۔جب اپنی بیویوں سے سلوک کرتے ہیں سوچا تو
کریں، سیرت کی تقاریر میں آپ نے کیا سن رکھا ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے کیسے ان کی
ناز برداریاں
فرمایا کرتے تھے۔کیسے کیسے بعض دفعہ ان سے تکلیف کے کلے سن کر بھی صبر کیا کرتے تھے۔کس
طرح پیارے انداز میں ان کو نصیحت کیا کرتے تھے۔کس طرح کاموں میں ان کے ساتھ شامل ہو جایا
کرتے تھے۔کس طرح روز مرہ کے کاموں میں ان کی مددفرمایا کرتے تھے۔ان کا ہاتھ بٹاتے تھے بلکہ جب
وہ آپ کی خدمت کرنا چاہتی تھیں تب بھی آپ اُن سے چیزیں لے کر اپنی خدمت خود کیا کرتے تھے۔یہ تصور بھی تو کبھی ذہن میں آنا چاہیے۔جب آپ یہ سوچیں گے تو اچانک آپ
کا برتا ؤ اپنی بیویوں
سے بالکل مختلف ہو جائے گا۔حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بچوں کے لئے کیسے تھے، اپنے
بڑوں کے لئے کیسے تھے، اپنی رضاعی والدہ کے لئے کیسے تھے، دنیا کے دوسرے انسانوں کے لئے کیسے
500
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
تھے۔کوئی ایک موقع ایسا نہیں جو آپ کی زندگی میں پیش آسکتا ہواور ایسے موقع کے لئے حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا عمدہ اخلاق کا مظاہرہ نہ کیا ہو جس کی آپ نقل نہ اتار سکیں۔آپ نقل اتار سکتے ہیں
خواہ خام سہی، کمزور سہی ، کچھ نہ کچھ تو آپ کے وجود کا حصہ بن جائیں گے۔آپ کے اندر سے ایک نیا انسان
پیدا ہوگا۔آپ کے خاندانوں سے نئے خاندان پیدا ہوں گے۔پس پیشتر اس کے کہ آپ مغرب کی تقدیر
تبدیل کریں ، پیشتر اس کے کہ آپ یہ سوچیں کہ ان کے گھروں کو آپ جنت نشان بنادیں آپ اپنے گھروں
کو تو جنت نشان بنا ئیں۔یہ محبتوں کے سفر ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ تمام دنیا
کی جماعتوں
کو، ہر بڑے اور چھوٹے کو ، ہر مرد اور عورت
کو، توفیق عطا فرمائے کہ خواہ تو تلے منہ سے ہی سہی نقل
کریں تو محمد رسول
اللہ کی نقل کریں۔کبھی ابو جہل کی نقل کی توفیق ان کو عطا نہ ہو۔اب دعا سے پہلے مجلس خدام الاحمدیہ کا عہد دہرایا جائے گا۔اس لئے میں آپ سے درخواست کرتا
ہوں کہ کھڑے ہو کر میرے ساتھ ، خلوص نیت کے ساتھ اس عہد کو دہرائیں۔