مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
501
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب
فرموده 30 مئی 1993۔جرمنی میں نماز باجماعت کی حاضری کا شاندار نمونہ
روس میں روحانی انقلابی کی پیشگوئی
جرمنی میں روحانی انقلاب کی پیشگوئی
جرمن قوم تک پہنچنے کے لئے بعض بنیادی صفات
نفرتوں سے بچنے کے لئے اسوہ محد مصطفی اختیار کریں
عصمت کی حفاظت
مشعل راه جلد سوم
502
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
503
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد وتعوّ ذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-
جرمنی میں نماز باجماعت کی حاضری کا شاندار نمونہ
بہت سی ایسی خصوصیات جن میں جرمنی کی ٹیموں نے نمایاں کارکردگی کے ذریعہ انعام حاصل کئے ہیں
ان کا ذکر آپ کے سامنے ہو چکا ہے۔لیکن ایک ایسی چیز جس کا ابھی ذکر نہیں ہوا جس سے سب سے زیادہ
میرا دل آپ سب سے راضی ہوا ہے وہ یہ ہے کہ امسال مجلس خدام الاحمدیہ نے نماز با جماعت میں حاضری کا
ایسا شاندار نمونہ دکھایا ہے کہ اس سے پہلے کبھی میں نے جرمنی میں ایسا نہیں دیکھا تھا۔خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہر نماز کے وقت پنڈال پورا بھرا ہوا ہوتا تھا اور مجلس خدام الاحمد یہ یوں
معلوم ہوتا ہے اپنے عرفان کے لحاظ سے بلوغت کو پہنچ گئی ہے اور جانتی ہے کہ یہ سارے اجتماعات اور یہ
ساری رونقیں لا حاصل ہوں گی اگر ہم عبادت کا حق ادا نہ کریں۔پس اللہ تعالیٰ آپ کو مبارک فرمائے اور یہ
وہ مقابلہ ہے جس کا انعام آسمان سے ملے گا اور زمین پر بھی ظاہر ہوگا اور آسمان پر بھی آپ کے لئے انتظار
کرے گا۔دنیا میں بھی آپ فلاح پائیں گے اور آخرت میں بھی فلاح پائیں گے۔آپ اپنی نمازوں کی
حفاظت کریں نمازیں ہمیشہ آپ کی محافظ اور نگران رہیں گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔روس میں عظیم روحانی انقلاب کی پیشگوئی
حضرت اقدس خلیفہ المسح الثانی المصلح الموعودکی ایک پیشگوئی کا میں نے گزشتہ سال ذکر کیا تھا جس
کے آثار اس زمانے میں پورے ہو رہے ہیں اور ہمیں یہ سعادت ملی ہے کہ ہم اس پیشگوئی کو پورا کرنے کے
لئے مہروں کا کام دیں اور خدا کی تقدیر ہم سے کام لے کر ہمیں ( دین حق) کی ترقی کی راہوں پہ آگے
بڑھائے۔وہ پیشگوئی تھی روس میں عظیم روحانی انقلاب کی پیشگوئی اور جیسا کہ میں نے تفصیل سے بیان کیا
مشعل راه جلد سوم
504
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
تھا اس پیشگوئی میں یا اس رویا میں جو پیشگوئی دکھائی گئی تھی اس میں اس عاجز کو بھی ایک بچے کی صورت میں
دکھایا گیا تھا جسے حضرت مصلح موعود نے اپنی گود میں اٹھایا ہوا ہے اور روس کی سرزمین پر قدم رکھ رہے ہیں اور
معلوم ہوتا ہے کہ وہاں خدا کے فضل سے اندر اندر احمدیت پھیل چکی ہے۔اب جو آثار ظاہر ہورہے ہیں ان
سے یقین ہو جاتا ہے کہ اب وہ وقت آچکا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ روس کی سرزمین احمد بیت کو
قبول کرنے کے لئے ذہنی اور قلبی اور روحانی لحاظ سے بہت تیزی کے ساتھ تیار ہو رہی ہے۔پس دعاؤں میں
اس سرزمین کو یا درکھیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے ان خدمتوں کی جو بارگاہ الہی میں مقبول ہوں اور
ان فضلوں کو نازل ہوتا ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں جو مقدر تو ہیں مگر ہماری یہ تمنا ہے کہ ہمارے دور میں وہ
فضل اتریں اور ہم اپنی آنکھوں سے ان کو پورا ہوتا دیکھیں۔جرمنی میں روحانی انقلاب کی پیشگوئی
ایک اور پیشگوئی حضرت مصلح موعود کی جس کا تعلق پھر اسی دور سے ہے اور خصوصیت کے ساتھ جرمنی
سے ہے۔آج میں وہ پیشگوئی آپ کے سامنے پڑھ کر سناتا ہوں۔اس میں ہمارے لئے بہت سے پیغامات
ہیں، بہت سی حکمت کی باتیں ہیں جنہیں سمجھ کر ہمیں اس ملک میں اپنا لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔حضرت خلیفہ اسیح
الثانی نے ۱۹۴۵ء کی اپنی ایک رؤیا بیان کی جو میں آپ ہی کے الفاظ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آپ
فرماتے ہیں:۔گیارہ سال ہوئے یعنی یہ ۱۹۵۶ء میں آپ نے بیان کی ہے۔گیارہ سال ہوئے۔سن ۴۵ ء کی بات
ہے میں نے رویا میں دیکھا کہ ہٹلر ہمارے گھر میں آیا ہے۔پہلے مجھے پتہ لگا کہ ہٹلر قادیان میں آیا ہوا ہے اور
( بیت) اقصیٰ میں گیا ہے۔میں نے اس کی طرف ایک آدمی دوڑایا اور کہا کہ اسے بلالا ؤ۔چنانچہ وہ اسے
بلالا یا۔میں نے اسے ایک چارپائی پر بٹھا دیا اور اس کے سامنے میں خود بیٹھ گیا۔میں نے دیکھا کہ وہ بے
تکلف وہاں بیٹھا تھا اور ہمارے گھر کی مستورات بھی اس کے سامنے بیٹھی تھیں۔میں حیران تھا کہ ہماری
مستورات نے اس سے پردہ کیوں نہیں کیا۔پھر مجھے خیال آیا کہ ہٹلر چونکہ احمدی ہو گیا ہے اور میرابیٹا بن گیا
ہے اس لئے میرے گھر کی مستورات اس سے پردہ نہیں کرتیں۔پھر میں نے اسے دعا دی اور کہا کہ اے خدا!
تو اس کی حفاظت کر اور اسے ترقی دے۔پھر میں نے کہا وقت ہو گیا ہے میں اسے چھوڑ آؤں۔چنانچہ میں
اسے چھوڑنے کے لئے گیا۔میں اس کے ساتھ جارہا تھا اور یہ خیال کر رہا تھا کہ میں نے تو اس کی ترقی کے
505
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
لئے دعا کی ہے۔یہ میں نے کیا کیا ہے۔لیکن پھر مجھے خیال آیا کہ وہ ہٹلر عیسائی ہے اور یہ ہٹلر احمدی ہو چکا
ہے۔یعنی وہ ہٹلر جس
کی ترقی کی دعا سے میں گھبراتا ہوں وہ عیسائی تھا اور یہ معراحمدی ہوچکا ہے۔اس لئے اس
کے لئے دعا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔(خطبہ جمعہ فرمودہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی 11 جنوری 1957ء)
میدوہ پیشگوئی ہے جس کے پورا ہونے کے کوئی معمولی سے بھی آثارا بھی افق پر ظاہر نہیں ہوئے تھے
جب یہ پیشگوئی کی گئی تھی اور اس کے بعد کے جو انقلابات برصغیر ہندو پاکستان میں خصوصیت سے پاکستان
میں رونما ہوئے ان کے نتیجے میں بکثرت احمدیوں کو اس ملک میں پہنچنے کی اور پناہ حاصل کرنے کی توفیق
ملچر من قوم نے کھلے دل کے ساتھ اور وسعت قلب کے ساتھ آپ کے لئے اپنے دروازے کھولے۔یہ
الہی تقدیریتی اور یہ قوم اس تقدیر کے تابع مجبور تھی کہ آپ کے ساتھ غیر معمولی حسن سلوک کرے اور اس
میں خدا کا یہ منشاء مقدر تھا کہ آپ کے ذریعے پھر اس قوم کو ہدایت ملے۔پس ہٹلر جو اس قوم کے رہنماؤں
میں ایک ایسا رہنما ہے جس کے دور میں ساری قوم ایک ہاتھ کی طرح اٹھتی اور ایک ہاتھ کی طرح بیٹھتی تھی۔اس کا مسلک چاہے درست تھا یا غلط لیکن جو وہ کہتا تھا اس کی تائید کرتی تھی۔اس کا رڈیا میں حضرت مصلح موعود
کے پاس حاضر ہونا اور احمدی ہو جانا بتا تا ہے کہ اس قوم میں نیکی کی بڑی صلاحیتیں موجود ہیں اور ہرگز بعید
نہیں کہ اس قوم کے رہنما احمدیت کی طرف مائل ہوں اور ان کے ساتھ ساری قوم کا میلان احمدیت کی
طرف ہو جائے۔یہ پیشگوئی خدا کے ہاں مقدر ہے۔لیکن ایسی تقدیروں میں اسباب
کا بھی بہت دخل ہوا کرتا
ہے۔بعض ایسی تقدیریں ہیں جنہیں بہر حال پورا ہونا ہے مگر زمانے کے متعلق یقین سے ہم نہیں کہہ سکتے کہ
اس زمانے میں پوری ہوں گی یا آئندہ کسی زمانے میں پوری ہوں گی۔زمانے کا فیصلہ انسانوں کا کردار کرتا
ہے مومنین کا کردار کرتا ہے۔چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام سے جو موعود زمین کے دیئے جانے کا
وعدہ تھا اس زمین کے وعدہ دینے میں اللہ تعالیٰ نے قوم کی بدعملی کی وجہ سے تاخیر کر دی۔حالانکہ خدا کے
وعدہ نے بہر حال پورا ہونا تھا اور بالآخر پورا ہوا۔پس اس بات میں تو ایک ادنی بھی شک نہیں کہ ۱۹۴۵ء میں
جو عظیم الشان رویا حضرت مصلح موعود کو دکھائی گئی یہ لازماً پوری ہوگی۔یہ خدا کا پیغام ہے جسے کوئی ٹال نہیں سکتا
اور آپ وہ خوش نصیب ہیں جن کے ذریعے اس رؤیا کے پورا ہونے کی داغ بیل ڈال دی گئی اور اس لحاظ
سے آپ کی جماعت کو دنیا کی جماعتوں میں ایک غیر معمولی اہمیت اور انفرادیت حاصل ہو جاتی ہے کیونکہ
ایک ملک کی تقدیر بدلنے کی خوشخبری دی گئی ہے اور جرمنی کی جماعت کے ذریعے یہ کام ہونا ہے۔ابھی
جماعت یہاں تھی بھی نہیں تو یہ پیشگوئی کی گئی۔اب خدا کے فضل سے یہاں جماعت مضبوطی سے قائم
506
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اور مستحکم ہو چکی ہے۔پس آپ کو اپنے کردار پر نظر رکھنی ہو گی۔وہ کردار ادا کرنا ہوگا جو اس پیشگوئی کے پورا
ہونے کے وقت کو قریب ترلے آئے۔ایسے کردار سے اجتناب کرنا ہوگا جو اس پیشگوئی کو مستقبل میں
دور دھکیل دے۔یہاں تک کہ آپ خوش نصیب ہونے کی بجائے وہ بد نصیب لوگ ہوں جیسا کہ موسیٰ کی قوم
تھی جنہوں نے باوجود خدا کے وعدے کے اس وعدے کو پورا ہوتے اپنے دور میں اپنے زمانے میں نہیں
دیکھا بلکہ بعد میں آنے والوں نے اس وعدے کا فیض اٹھایا۔پس میری دعا یہ ہے کہ آپ وہ جو میرے
سامنے میرے مخاطب ہیں، یہ زندہ نسلیں جو آج میرے سامنے بیٹھی ہیں یا جرمنی میں مختلف جگہ پر اس وقت
مقیم ہیں خدا اس زمانے میں آپ کی ہی زندگیوں میں اور خود مجھے بھی یہ توفیق بخشے کہ میں آپ کی زندگی کے
ساتھ ان خوشخبریوں کو اپنی آنکھوں سے پورا ہوتے دیکھوں اور اس کا بہت بڑا دار و مدار آپ کے نیک اعمال
پر ہے۔ایسی قوم جیسی جرمن قوم ہے اس میں روحانی انقلاب بر پا کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔اس کے
لئے ان سے بہتر اور عظیم تر کردار کا نمونہ دکھانا ہوگا۔یہ تو میں وہ ہیں جو علمی لحاظ سے، جو صنعتی ترقیات کے لحاظ
سے، جو مادی ترقیات کے لحاظ سے آپ سے اتنا زیادہ آگے بڑھ چکی ہیں کہ اس پہلو سے آپ ان کو آواز
بھی نہیں پہنچا سکتے۔آواز تو وہ دیتا ہے جس کے سامنے قافلہ اس کی حد نظر میں ہو۔اس کی آواز کی پہنچ میں
ہو۔لیکن مادی ترقیات کا جرمن قافلہ تو اتنا آگے بڑھ چکا ہے کہ یورپین قو میں ، جو دوسری یورپین قومیں ہیں،
یہ بھی حسرت سے ان
کو دیکھ رہی ہیں اور اس خوف سے تھر تھرا رہی ہیں کہ آئندہ چند سالوں میں یہ قوم اتنی
تیزی سے آگے بڑھ جائے گی کہ ہماری پہنچ سے باہر ہو جائے گی۔کئی قوموں کے دل میں خوف کھلبلانے
لگے ہیں۔کئی قوموں کے دل میں ایسی ترکیبیں آ رہی ہیں کہ جس کے نتیجے میں ان کے ساتھ اس طرح
منسلک ہو جائیں کہ ان کا آگے بڑھنا اُن کا آگے بڑھنا ہو جائے۔اسے ان کو کسی قسم کا خوف باقی نہ رہے۔یہ باتیں ساری منصہ شہود پر ابھر آئی ہیں۔ان کو تفصیل سے بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔پھر وہ کون سی
ایسی خصوصیت ہے جس کے نتیجے میں آپ ان کو پیغام دے سکتے ہیں اور بالا حیثیت سے پیغام دے سکتے
ہیں ، وہ اخلاقی قدریں ہیں۔بدنصیبی سے اس وقت جرمنی میں باقی یورپ کی طرح اخلاقی قدریں بہت تیزی
سے
مجروح ہورہی ہیں اور اتنی تیزی سے مجروح ہو رہی ہیں اور ان
کا دائرہ اتنا پھیل رہا ہے کہ وہ قوم جس کے
سیاسی رہنماؤں اور بڑے بڑے حکومت کے افسران اور سر برا ہوں وغیرہ سے متعلق کبھی یہ انسان تصور بھی
نہیں کر سکتا تھا کہ اپنے ذاتی مفاد پر قومی مفاد کو قربان کر سکتے ہیں۔اس قوم کے متعلق آج سے پندرہ بیس
سال پہلے یہ وہم و گمان بھی نہیں ہو سکتا تھا کہ اس قوم کے افراد مالی فوائد کی خاطر اصولوں کو قربان کر سکتے ہیں،
507
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
قوم کے اس اعتماد کو ٹھوکر لگا سکتے ہیں جو سیاسی رہنما منتخب کرتے وقت قوم ان منتخبین پر رکھتی ہے۔لیکن ہماری
آنکھوں کے سامنے ایسے واقعات رونما ہونے لگے ہیں اور دن بدن تیزی کے ساتھ ایسے آثار دکھائی دے
رہے ہیں کہ جس سے اخلاقی بحران کا خطرہ پہلے سے بہت زیادہ بڑھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔یہ بات باقی
یورپ میں بھی ہے لیکن باقی یورپ میں اخلاقی بحران دنیا کے لئے اتنا شدید خطرہ نہیں بن سکتا جتنا جرمنی کا
اخلاقی بحران دنیا کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔اس بات کو خوب اچھی طرح سمجھ لیں کہ نائسی ازم اور فیشی ازم
کے خیالات ان قوموں میں بڑھتے ہیں جن میں اجتماعیت کی گہری صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں اور جو روزمرہ
زندگی میں دیکھتی ہیں کہ قوم کے مفادات کے تقاضے قومی رہنما پورے نہیں کر رہے۔ایسی صورت میں ساری
قوم کے دل میں ایک بے چینی پیدا ہوتی ہے، ایک بے اطمینانی پیدا ہوتی ہے وہ اپنے نظام حیات سے
غیر مطمئن ہو کر واپس اس اجتماعیت کی طرف واپس ضرور لوٹتے ہیں جس کے ساتھ ان کا خمیر گوندھا ہوا ہوتا
ہے۔پس جرمن قوم کا ضمیر اجتماعیت سے گوندھا گیا ہے اور سارے یورپ میں کسی اور قوم کا خمیر اس طرح
اجتماعیت سے نہیں گوندھا گیا جیسا جرمن قوم کا گوندھا گیا ہے۔یہ وہ قوم ہے جس کے اندر بعض ایسی عادات
ہیں یوں معلوم ہوتا ہے جیسے روحانی قوموں سے ان کی مماثلت ہے۔جب روحانی انقلاب دنیا میں برپا
ہوتے ہیں تو بکھرے ہوئے لوگ ایک ہاتھ پر اکٹھے ہوتے ہیں، ایک آواز پر لبیک کہنا سکھتے ہیں ، ایک ہاتھ
کی حرکت پر اٹھنے کا سلیقہ سیکھ لیتے ہیں، ایک ہاتھ کی حرکت پر بیٹھنے کا سلیقہ سیکھ لیتے ہیں۔اور اس طرح قومی
اجتماعیت ایک عظیم قوت کے طور پر دنیا میں رونما ہوتی ہے۔اس قوم میں یہ اجتماعیت کی بنیادی صفت موجود
ہے۔کہیں دنیا میں کسی قوم میں اپنے رہنماؤں کے پیچھے قومی مفادات کی خاطر اکٹھے ہونے کی ایسی صلاحیت
نہیں جیسی اس قوم میں موجود ہے۔چنانچہ چرچل نے جو جنگ کے بعد جنگی حالات پر تبصرے کئے اور نازی
ازم کا تجزیہ کیا تو چرچل بھی اس نتیجے پر پہنچا کہ در حقیقت جرمن میں جس طرح اپنے رہنماؤں کی اطاعت کی
صلاحیت ہے یورپ یا مغرب کی کسی اور قوم میں وہ صلاحیت نہیں۔یہ وہ صلاحیت ہے جو رفتہ رفتہ ایک ایسی
leadership کو جنم دیتی ہے جس نے لازماً ایک عظیم قومی کردار ادا کرنا ہے۔اگر وہ کردار اپنے لائحہ عمل
کے لحاظ سے فاسدا نہ ہو تو آنکھیں بند کر کے ساری قوم اس فاسدانہ کردار کی متابعت کرے گی اور اگر وہ
کردار اپنی اجتماعی حیثیت سے صالحانہ ہو تو ساری قوم آنکھیں بند کر کے بغیر پوچھے کیوں اور کیا ہورہا ہے وہ
اپنے رہنماؤں کی پیروی کرے گی یہ اس قوم کی سرشت میں داخل ہے۔اور اس معاملے میں میں چرچل کے
ساتھ پوری طرح متفق ہوں۔میرا اپنا تجزیہ اس قوم کے متعلق ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ ساری مغربی دنیا میں
مشعل راه جلد سوم
508
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
سے زیادہ اجتماعی کارکردگی اور اجتماعیت کی اپنی ذات میں جتنی صلاحیت جرمن قوم میں ہے اتنی کسی اور
قوم میں نہیں ہے۔پس حضرت مصلح موعود نے جو دیکھا کہ ایک ہٹلر وہ تھا جو عیسائی تھایا کچھ بھی نہیں تھا ایک وہ ہٹلر تھا جس
نے اپنی قوم کی رہنمائی اپنے ان خیالات یا نظریات کے تابع ہو کر کی، جس نے بالآ خرقوم کو نہایت برے
انجام تک پہنچایا۔لیکن ایک وہ ہٹلر ہے جو مجھ سے ملنے آیا ہے، جس نے پہلے (بیت) اقصیٰ میں جانے کا
مقصد کیا اور پھر وہاں سے ہو کر مجھ تک پہنچا ہے۔وہ ہٹلر وہ ہے جو احمدی ہو چکا ہے اور اس کے حق میں دعا
کرنی ضروری ہے۔پھر آپ نے دیکھا کہ اس سے میری بچیوں
کا پردہ نہیں گویا کہ وہ احمدی ہے اور اخلاق
میں ایسا بڑھ گیا ہے کہ اس سے احمدی عورتوں کی عفت کو کوئی خطرہ نہیں۔ان باتوں میں آپ کے لئے پیغام
ہیں۔( بیت ) اقصیٰ کیا ہے؟ اگر آپ اس مضمون پر غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اقصیٰ کا مطلب ہے بہت
دور کی ( بیت )۔پس حضرت مصلح موعود کو جو ( بیت) دکھائی گئی ہے میرے نزدیک یہ جماعت احمد یہ جرمنی
ہے۔کیونکہ علم التعبیر کے ماہرین بیان کرتے ہیں کہ (بیت) جماعت ہوا کرتی ہے۔جب رؤیا میں
( بیت) دکھائی جائے تو اس سے مراد جماعت ہوتی ہے۔تو اقصیٰ ( بیت ) یعنی دور کی ( بیت )۔مراد یہ ہے
کہ پہلے ایک دور کی جماعت میں جو قادیان سے، جس وقت یہ رویا دیکھی گئی، بہت دور ہے یعنی جرمنی۔وہاں جرمن قوم کا کیونکہ جب ایک قوم کے رہنما کو دکھایا جائے تو مراد قوم ہوا کرتی ہے۔جرمن قوم کارجحان
احمدیت کی طرف ہوگا اور وہ اس ( بیت ) میں داخل ہوگی جو وہاں قائم ہو چکی ہوگی یعنی جماعت احمد یہ۔اور
اس کے ذریعے پھر وہ مرکز کے قریب آئے گی اور مرکز کے اتنا قریب آئے گی کہ خلیفہ وقت کے دل سے نکلی
ہوئی دعائیں لے گی اور ان کے کردار میں عظیم تبدیلی آئے گی۔ان
کا کردار باقی یورپ کی طرح فاسدانہ نہیں
رہے گا بلکہ وہ اپنی خواتین پر پاک نظریں ڈالیں گے اور ان سے وہ احترام کا سلوک کریں گے جو ( دین
حق) کی تعلیم کے مطابق ایک مرد کو ایک عورت سے کرنا چاہیے۔جرمن قوم تک پہنچنے کے لئے بعض بنیادی صفات کا ہونا ضروری ہے
پس یہ وہ پیغامات ہیں جو میں اس رویا میں پڑھ رہا ہوں اور مجھے تو ادنی بھی شک نہیں کہ یہ رویا انشاء
اللہ بڑی شان کے ساتھ ، ان تمام خوشخبریوں کے ساتھ ، جو جرمن قوم کو دی گئی ہیں ضرور پوری ہوگی۔کب
ہوگی ؟ یہ الہی فیصلہ ایک حد تک آپ کے عمل پر منحصر ہے۔جیسا کہ ہمیشہ سے خدا کی تقدیر ہے۔پس اپنے
509
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اعمال میں وہ خوبیاں پیدا کریں جن کا اس رویا میں ذکر موجود ہے۔اس قوم تک پہنچنے کے لئے بعض بنیادی
صفات آپ میں ہونی ضروری ہیں۔جیسا اس قوم میں ڈسپلن ہے ایسا بلکہ اس سے بڑھ کر ڈسپلن آپ کو دکھانا
ہوگا۔جیسی اس قوم میں اجتماعیت ہے اس سے بڑھ کر اور حسین ترین اجتماعیت ( دین حق ) کے نام پر آپ کو
ظاہر کرنی ہوگی۔پھٹے ہوئے دلوں کے ساتھ اس قوم کو فتح نہیں کیا جاسکتا۔ان پھٹتے ہوئے دلوں کو پھٹے
ہوئے دل جوڑ ہی نہیں سکتے۔وہ لوگ جن کے آپس میں فاصلے بڑھ رہے ہوں وہ دوسروں کے فاصلے کیسے
پاٹ سکتے ہیں۔پس آپ کو ایک جان ہونا پڑے گا وہ اخوۃ بنا ہو گا جس کا قرآن کریم میں مومنوں سے تعلق
میں ذکر ہے اور جواخوۃ خدا کی خاص رحمت کے نتیجے میں مومن بنا کرتے ہیں۔قلوب کو آپس میں باندھنا
کسی فرد بشر کا کام نہیں۔یہ اللہ کی رحمت اور اس کی تائید سے ہوتا ہے۔پس لازم ہے کہ اس سلسلے میں اپنے
لئے دعائیں کریں۔ہر گھر میں یہ دعا ئیں ہونی چاہئیں، ہر مجلس میں یہ دعائیں ہونی چاہئیں۔آپ اس دعا
کو اپنا مقصود بنالیں کہ اے وہ خدا جس نے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ایک پھٹی ہوئی ،بکھری ہوئی
قوم کو اکٹھا کیا تھا جس نے ان کے پھٹتے ہوئے دلوں کو ایک جان کر دیا تھا جس نے ان کو دوبارہ محبت کے
رسوں سے جکڑ دیا تھا اور ایک جسم کی طرح بنیان مرصوص بنا دیا تھا۔وہ الگ الگ پارہ پارہ وجود نہیں رہے بلکہ
ایک مضبوط دیوار کی طرح اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے اور کوئی
طاقت اس دیوار میں رخنہ نہ ڈال سکی۔یہ وہ کردار ہے جو اس قوم میں آپ کو دوبارہ دکھانا ہوگا ، اس کا از سرنو
احیاء کرنا ہوگا۔جماعت احمدیہ کی تنظیم کے ساتھ اس طرح وابستہ و پیوستہ ہو جائیں کہ کوئی دنیا کی طاقت، کوئی
نفس کا شیطان آپ کو اس تعلق سے الگ نہ کر سکے۔یہ وہ عروہ و شقی بن جائے جس پر آپ کا ہاتھ پڑے،
جس سے اس ہاتھ کا ٹوٹنا اور الگ ہونا ممکن ہی نہیں۔پس ایک تو میں آپ کو وحدت کی تعلیم دیتا ہوں اپنے
نظام کے تابع ہوں ، اپنے امیر کے تابع ہوں، اپنے صدر کے تابع ہوں اور ان کے نیچے جتنے بھی مختلف نگران
خدا کی نمائندگی میں، حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نمائندگی میں، حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی نمائندگی میں مقرر کئے جاتے ہیں ان کی اطاعت اپنے پر فرض کر لیں۔یہ اطاعت حسنہ ہے۔یہ وہ
قوم ہے جس نے ایک بُری اطاعت میں ایک عظیم نمونہ قائم کیا ہے۔ایسا نمونہ قائم کیا ہے جس کی مثال
سارے عالم کی تاریخ میں نہیں ملتی کہ ایک برے پیغام کو لے کر ساری قوم اس طرح متحد ہوگئی کہ ساری دنیا کو
چیلنج کر دیا اور تمام دنیا اس کے خوف سے تھر تھرانے لگی۔آپ کا پیغام حسین ہے۔آپ کا پیغام نائسی پیغام
نہیں ہے، آپ کا پیغام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام ہے۔آپ کا پیغام یہ نہیں ہے کہ آپ
مشعل راه جلد سوم
510
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
حکومت کرنے کے لئے قائم کئے گئے ہیں۔آپ کا پیغام بالکل اور ہے اور وہ یہ ہے۔کنتم خير امة
اخرجت للناس۔اے محمد مصطفیٰ کی امت اتم سب دنیا سے بہتر ہو۔اس لئے نہیں کہ تمہاری خدمت کے
لئے دنیا کو پیدا کیا گیا ہے اس لئے کہ تمہیں دنیا کی خدمت کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔پس یہ وہ وحدت ہے
جس کا ایک عظیم نمونہ آپ کو یہاں دکھانا ہے۔اس وحدت کے ذریعے دنیا میں خوف پیدا نہیں کرنا بلکہ اس
وحدت کو دنیا کے قدموں میں خدمت کے لئے ڈال دینا ہے۔اس عظیم قوت کو دیکھ کر دنیا آپ کی طرف
دوڑے تا کہ آپ سے فائدہ اٹھائے نہ کہ آپ سے بد کے اور پرے ہے۔جیسا کہ بعض دفعہ عظیم اتحاد کے
نتیجے میں خوف پیدا ہوتے ہیں۔یہ وہ روح ہے جو آپ نے جرمن قوم میں پھونکنی ہے ان کو متنبہ کرنا اور بتانا
ہے کہ اپنی عظیم صلاحیتوں سے بہترین فائدہ اٹھاؤ، یہ صلاحیتیں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں پیش کرو اور وہاں سے یہ قبولیت کا شرف پاکر، چمک کر نورانی بن کر پھر تمہیں واپس کی جائیں۔ان
صلاحیتوں کو لے کر تم دنیا میں آگے بڑھو گے۔ان کو آپ بتائیں کہ تم نے دنیا سے ایک انتقام لینا ہے، اپنی
ناکامی کا انتقام لینا ہے۔دنیا تم سے انتقام لے چکی ہے، تمہیں نا کام اور نامراد دکھا چکی ہے۔اب یہ انتقام تم
صرف اسی صورت میں لے سکتے ہو کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام حسنہ لے کر اٹھو عالمی وحدت کا پیغام
لے کر اٹھو۔عالمی خدمت کا پیغام لے کر اٹھو۔تمام دنیا اس خدمت کے نتیجے میں تمہارے قدموں میں
آ جائے گی۔لیکن محبت اور عشق کے ساتھ تمہارے قدموں میں آئے گی۔تمہارے جابر اور تمہاری وحشت
اور تمہارے استبداد سے ڈر کر نہیں آئے گی۔یہ وہ دوسرا پیغام بھی حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہی
کا پیغام ہے کہ جب آپ نے فرمایا۔سید القوم خادمھم۔تم اس نفسیات کو کیوں نہیں
سمجھتے کہ حقیقی سردار
قوم کا تو وہی ہوا کرتا ہے جو اس کی خدمت کرتا ہے۔جو اپنی سب صلاحیتیں قوم کے قدموں میں ڈال دیتا
ہے۔ایسے سردار کے لئے قوم اپنا سب کچھ نچھاور کر دیتی ہے۔یہ واقعہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ کے
زمانے میں ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔اس شان سے یہ واقعہ ظاہر ہوا ہے کہ اس کی کوئی مثال تاریخ
عالم میں آپ
کو دکھائی نہیں دے گی۔حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے جس طرح اپنے غلاموں سے
محبت کی ہے، جس طرح ان کی خدمت کی ہے، جس طرح ان سے شفقت کا سلوک فرمایا ہے، جس طرح
پیار کا اظہار کیا ہے اس کے نتیجے میں ایک عظیم انقلاب وہاں برپا ہوا۔ایسی مائیں تھیں جن کے بچے شہید
ہوئے، ایسی بہنیں تھیں جن کے بھائی شہید ہوئے ، ایسی عورتیں تھیں بیوائیں تھیں جن کے خاوند شہید
ہو گئے۔لیکن جب ان کو بتایا گیا کہ تمہارا بھائی شہید ہو گیا تمہارا خاوند شہید ہو گیا ،تمہارا بیٹا شہید ہو گیا تو
511
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی پرواہ نہیں۔وہ مرتے پھریں خدا کی قسم ہمیں یہ بتاؤ کہ محمد رسول
اللہ زندہ ہیں کہ
نہیں۔پس یہ محمد رسول اللہ کے حسن کا جادو ہے جس نے چل کر دکھایا اور کوئی اور جادو اس کے مقابلہ پر نہیں
کھڑا رہ سکتا۔ہر جادوٹوٹ گیا اور محمد کا جادو جیتا ہے۔یہی وہ جادو ہے جو آج بھی جیتے گا۔نفرتوں سے بچنے کے لئے اسوہ محمد مصطفی اختیار کریں
احمدی مجھ سے پوچھتے ہیں اور جرمنی کے احمدی خصوصیت سے بعض دفعہ گھبرا گھبرا کر لکھتے ہیں کہ اس
قوم میں وہ آثار پھر ظاہر ہورہے ہیں جو نفرتوں کے آثار ہیں ، جوریشل برتری کے تصورات اس قوم میں کبھی
پائے جاتے تھے وہ مرے نہیں۔وہ کچلے ہوئے سانپ کی طرح جو ابھی زندہ ہو دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں۔کیا
ہم نے صحیح فیصلہ کیا تھا کہ اس ملک میں آکے پناہ لیں۔اگر یہاں بھی ہم سے وہ سلوک ہوا تو پھر ہم کہاں
جائیں۔عملا وہ مجھے یہ پیغام دیتے ہیں جیسے ایک شعر میں کہا گیا تھا کہ
اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے
مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے
وہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے ملک کو چھوڑا ، اپنے وطن سے بے وطن ہوئے اس لئے کہ ایک اور وطن میں
جہاں امن ہے، جہاں شانتی ہے، جہاں اعلیٰ اخلاقی قدریں پائی جاتی ہیں وہاں ہمیں پناہ ملے گی۔مگر
روز بروز ایسے واقعات ہو رہے ہیں ، ایسے شور اٹھ رہے ہیں جن سے خطرہ محسوس ہورہا ہے کہ اس قوم میں
دوبارہ نفرتوں کے پیغام زندہ ہور ہے ہیں اور قوم دن بدن ان چیزوں کی طرف مائل ہورہی ہے جس کا تصور
کا خلاصہ ایک لفظ ہٹلر میں بیان کیا جاسکتا ہے۔میں ان سے کہتا ہوں کہ ایک ہی راہ ہے اور وہ محمد مصطفی صلی
اللہ علیہ آلہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کو اختیار کرنے کی راہ ہے۔اس محبت کی راہ کو اختیار کریں جو محمد رسول اللہ نے
اپنے دشمنوں سے کی تھی۔اس محبت کی راہ کو اختیار کریں جو دشمنوں کو محبت کرنے والا بنا دیا کرتی ہے۔یہ وہ
اسوہ ہے جو جیتا تھا اور ہمیشہ جیتنے کے لئے بنایا گیا ہے۔خدا کی قسم آسمان اور زمین ٹل جائیں لیکن محمد مصطفی
کے اسوہ کا اثر کبھی ٹل نہیں سکتا۔پس اس اسوہ کی پناہ میں آجائیں آپ دنیا سے بے خوف ہو جائیں گے۔یہ
وہ پناہ ہے پناہ محمدیت۔جس کو نصیب ہو جائے اسے کوئی دشمن کی زد پہنچ نہیں سکتی۔آپ نے ان کو بچانا ہے۔آپ اپنا خوف کیا کر رہے ہیں ان کے لئے خوفزدہ ہوں جو دوبارہ گمراہی کے رستوں پر چل پڑے ہیں۔آپ ہیں جنہوں نے ان کو پناہ دینی ہے۔آپ ہیں جنہوں نے ان کو بچانا ہے اور یہی احسان کا بدلہ
مشعل راه جلد سوم
512
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
بہتر احسان کے ساتھ آپ نے ادا کرنا ہے۔آپ اس قوم میں آئے نہتے ہو کر، بھکاری بن کر، بے
سروسامان یہاں پہنچے انہوں نے دنیا کے لحاظ سے آپ
کو پناہ دی، آپ کی ضرورتیں پوری کیں لیکن یا درکھیں
آپ محسن اعظم کے غلام ہیں۔آپ زیرا حسان رہنے کے لئے نہیں بنائے گئے۔آپ نے ہر احسان کا بہتر
بدلہ لازماً ادا کرنا ہے۔پس اس قوم کی پناہیں بن جائیں ، ان کومحمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے قلعوں میں پناہ
دیں۔حسن محمد کی دیوار میں ان کے گرد کھڑی کر دیں اور ان کو تمام دنیا کی بداخلاقیوں سے نجات بخشیں۔تب
یہ رویا بڑی شان کے ساتھ پوری ہوگی جس میں حضرت مصلح موعود نے ۱۹۴۵ء میں دیکھا تھا کہ ہٹلر احمدی
ہو گیا ہے۔ہٹلر ضرور احمدی ہوگا۔کوئی دنیا کی تقدیر اس فیصلے کو اب نہیں بدل سکتی۔آپ کے ذریعے ہو، میں
یہ چاہتا ہوں۔آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔میں اپنی آنکھوں سے دیکھوں کہ خدا نے آپ کو یہ اعزاز بخشا
ہے۔عصمت کی حفاظت
دوسرا خصوصی پیغام جو اس رویا میں دیا گیا ہے وہ عصمت کی حفاظت کا پیغام ہے۔ان قوموں میں جنسی
بے راہ روی اس تیزی سے راہ پارہی ہے کہ اب تو راہوں کی ضرورت نہیں اب تو سیلاب بن گیا ہے۔سیلاب
تو رستوں کی تلاش نہیں کیا کرتا وہ بند توڑ کر رستے بنا لیا کرتا ہے۔آج جنسی بے راہ روی کی راہ سیلاب کی
طرح ان قوموں میں پھیل گئی ہے۔کوئی گھر کی دیوار اتنی طاقتور نہیں کہ اس سیلاب سے اپنے رہنے والوں کو
بچا سکے۔کسی قلعے کی دیوار ایسی نہیں جو اس سیلاب کی راہ میں روک بن سکے۔آپ نے اس پہلو سے جیسا کہ
رویا میں پیغام دیا گیا ہے ان کو آپ نے پاک باطن اور پاک سیرت بنانا ہے۔اور یہ تب ممکن ہے کہ اگر آپ
ایسا ہوں۔اگر آپ کی عورتیں ان کی طرح معاشرے کے نام پر اور کلچر کے نام پر بے حیائیاں شروع
کر دیں۔ویسے لباس پہنے لگیں، ویسے لباس اتارنے لگیں ، اپنی زینت کو نمائش کے طور پر ان کو دکھاتی
پھریں، اگر ان کی عورتوں کو بے راہ روی سے بچانے کے لئے ایک پاک نمونہ نہ دکھائیں اور ان کے نمونے
کے پیچھے چل پڑیں تو پھر کیسے یہ انقلاب بر پا ہوگا۔پھر ( مومن ) عورت کی عزت ان کے ہاتھوں محفوظ نہیں رہ
سکتی۔مردوں نے بھی ایک عظیم کردار ادا کرنا ہے۔یہ ممکن نہیں ہے کہ مردوں
کو کھلی چھٹی ہو۔وہ جو چاہیں باہر
کرتے پھریں اور گھر میں آکر یہ توقع رکھیں کہ ان کی بیوی نیک سیرت باعصمت بیوی ہو۔ان کی بچیاں
عصمت والیاں ہوں اور پاک باز ہوں اور خود ان کو چھٹی ہو جو چاہے کریں۔جومرد آزاد منش ہیں جو دنیا میں