مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

513
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
جا کر مختلف قسم کی عیش و عشرت کی پیروی کرتے ہیں اور گھروں سے توقع رکھتے ہیں کہ ان کی بیویاں نیک
بیویاں ہوں وہ جھوٹی خوابوں میں بس رہے ہیں۔ایسا نہیں ہوا کرتا۔انسانی فطرت کے خلاف ہے۔قرآن
کریم نے اس مضمون کو یوں بیان فرمایا۔الْخَبِيثُتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَتِ (النور: 27)
کیسا مضبوطی کے ساتھ پاک باز عورتوں کا پاک باز مردوں کے ساتھ رشتہ باندھا گیا ہے اور خبیث
عورتوں کا خبیث مردوں کے ساتھ رشتہ باندھا گیا ہے۔بہت گہرا فلسفہ تربیت کا ہمارے سامنے کھول کر پیش
فرما دیا۔پس مردوں کو اپنی عصمتوں کی حفاظت کرنی ہوگی پھر ان کے گھروں کی عصمتوں کی حفاظت کرنی
ہوگی۔پھر دونوں مل کر اس قوم کو عصمت کا پیغام دیں گے اور عصمت کا پیغام عصمت کے نیک نتائج دکھا
کر دیں۔پھر وہ دکھا سکتے ہیں ان کو کہ آپ کیسے امن کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔کس طرح آپ کے گھر محفوظ
اور مامون ہیں اور جنت کا نشان بنے ہوئے ہیں۔کس طرح آپ کے بچے اس پاکیزہ ماحول سے وابستہ ہیں
اور ان
کو دنیا کی کوئی پرواہ نہیں۔یہ پاک نمونے ہیں جن کی اس قوم کو شدید ضرورت ہے۔نام تو یہ جنسی آزادی
کا لیتے ہیں لیکن دل ان کے بے چین ہیں۔جانتے ہیں کہ گھر ٹوٹ رہے ہیں، جانتے ہیں کہ خود بچوں کی
عصمتیں ان کے ماں باپ کے ہاتھوں محفوظ نہیں رہیں۔جانتے ہیں کہ ہر جگہ بدامنی ہے اور بے قراری
اور بے چینی پائی جاتی ہے۔پس آپ امن کے گھر بنائیں۔ایسے امن کے گھر بنائیں جن گھروں میں پناہ لینے
کی ان کے دلوں میں شدید تمنا پیدا ہو اور ان کو یہ گھر بنانا سکھا دیں۔ان کو متوطن بنائیں۔تہذیب کے متوطن
بنا ئیں۔ایسے وطن بخشیں جن میں تہذیب بستی ہے، جن میں امن بستا ہے، جن میں خدا کی محبت بستی ہے۔یہ وہ دو پیغام ہیں جو میں آج آپ کو دیتا ہوں کیونکہ وقت بہت نازک ہے، بہت تیزی سے عظیم
انقلابات برپا ہور ہے ہیں۔اگر جرمنی کو آپ سنبھال لیں یعنی اللہ کے فضل و رحمت کے ساتھ دعاؤں کے
ساتھ اور ان دو نصیحتوں پر عمل کرتے ہوئے جو میں نے آپ کے سامنے کی ہیں تو میں آپ کو بتا تا ہوں کہ
جرمن قوم اس قابل ہے کہ سارے یورپ کو ہی نہیں ساری دنیا کو سنبھال سکتی ہے۔یہ انتقام ہے جس کی طرف
میں ان کو بلاتا ہوں۔پہلے انہوں نے دنیا پر جبر کی حکومت طاری کرنے کی کوشش کی اور نامراد ر ہے۔اگر
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی اختیار کرتے ہوئے اسوہ محمد کے ذریعے دنیا پر حکومت کرنے کے لئے
آگے بڑھیں گے تو خدا کی قسم ساری دنیا کو فتح کرنے کی صلاحیت اس قوم میں موجود ہے۔پس یہ پیغام تھا جو میں نے آپ تک پہنچا دیا۔میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ آپ اس پیغام پر

514
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
عمل کریں گے اور جیسا کہ میں آثار دیکھ رہا ہوں آپ کے اندر نیکی کی صلاحیت موجود ہے۔جیسا کہ نمازوں
میں میں نے دیکھا کہ چند سالوں سے میں زور دے رہا تھا کہ عبادت کی طرف توجہ کریں۔آپ نے بڑے
اخلاص اور فدائیت کے ساتھ اس نیک اثر کو قبول فرمایا اور اپنے اعمال میں پاک تبدیلی پیدا کی۔کثرت سے
مجھے احمدی مردوں ، بچوں ، عورتوں نے خط لکھے اور ملاقاتوں میں بتایا کہ قبل از میں ہم نمازوں سے غافل تھے
مگر آپ کی توجہ دلانے کے نتیجے میں اللہ کے فضل سے ہر گھر میں اب نماز میں ادا ہورہی ہیں۔نمازوں پر قائم
رہیں، دعائیں کرتے رہیں۔یہ ساری کامیابیاں آپ کے مقدر میں ہیں۔یہ سہرے آپ کے سر پر باندھے
جائیں گے اس ساری قوم کے ذریعے دنیا میں جو عظیم روحانی انقلاب بر پا ہوں گے خدا آپ کو ان انقلابات
کا سردار بنادے۔کتنی عظیم خوشخبریاں ہیں جو آپ کے حق میں دی گئی ہیں۔خدا کرے یہ خوشخبریاں پوری
ہوں اور ہم اپنی آنکھوں سے ان کو پورا ہوتے دیکھیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی