مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ سے اختتامی خطاب
مشعل راہ جلد سوم
مشعل راه جلد سوم
539
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب
فرمودہ 25 مئی 1997ء
جہاد کریں کہ سب احمدی سچائی پر قائم ہو جائیں
دل میں نفرت اور ظاہری محبت تو حید کے منافی ہے۔ہو اگلی صدی کے لئے ایک ہی تحفہ ہے جو ہم آگے بھیج سکتے ہیں وہ تو حید کا تحفہ ہے۔ہیں اگر آپ تو حید کو قائم کریں گے تو آپ کے ہاتھ پر تو میں اکٹھی ہوں گی۔اس کے بغیر قو میں اکٹھی نہیں ہوسکتیں
☆ ☆ ☆ ☆
امام وقت کو قبول کرنا در حقیقت توحید کے سامنے سرخم کرنا ہوا کرتا ہے
اپنے آباء واجداد کی نیکیوں کو زندہ رکھو
انبیاء بدیوں کو کاٹنے والے ہوتے ہیں
تو حید ان اخلاق کا نام ہے جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ان کو اپنی
ذات میں پیدا کریں تو پھر بے اختیار دنیا کی ساری قومیں آپ سے جڑیں گی۔آج آپ اس دنیا کو اسماعیلوں سے بھر دیں اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
آواز پر لبیک کہنے والے بنیں
مشعل راه جلد سوم
540
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
541
ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: -
الحمد للہ کہ اللہ ہی کے فضل اور احسان کے ساتھ مجلس خدام الاحمدیہ کا یہ سالانہ اجتماع آج اختتام کو پہنچا
ہے۔حسب سابق اس مرتبہ بھی مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی نے اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے پہلے سے کئی
قدم آگے بڑھائے ہیں اور حسن انتظام کے لحاظ سے یہ اجتماع غیر معمولی طور پر کامیاب رہا ہے۔ہر قسم کے
مقابلہ جات میں اور کھیلوں میں ، خصوصاً ایسے کھیلوں میں جہاں جسمانی مقابلے اور ٹکراؤ زور پر ہوتا ہے،سب
کھلاڑیوں نے حسن خلق کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔جیتنے والے نے بھی اعلیٰ اخلاق کا نمونہ دکھایا ،
ہارنے والے نے بھی اور بہت ہی محبت کے ماحول میں ایسے مقابلے ہوئے ہیں اور امر واقعہ یہ ہے کہ دنیا
بھر کے ایسے جسمانی ورزشی مقابلہ جات میں اتنا اعلیٰ خلوص اور باہمی محبت کا نمونہ اور کہیں نہیں دکھایا
جاتا۔اس کے علاوہ مختلف انتظامات میں جن کے متعلق ابھی نیا تجربہ تھا یعنی نئی آنے والی قوموں کے
مقابلے الگ کر وائے جائیں تاکہ اُن میں مقابلے کی رُوح پیدا ہو۔یہ تجربہ بھی خدا کے فضل سے بہت ہی
کامیاب رہا ہے۔صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کی یہ خواہش تھی کہ اس دفعہ حاضرین کی تعداد میں
اضافہ ہوا اور آٹھ ہزار کی بجائے دس ہزار تک پہنچ جائے۔وہ دس ہزار پوری تو نہیں پہنچ سکی مگر کم و بیش دس ہزار
کے قریب قریب یہ تعداد پہنچ گئی ہے۔منتظمین نے بھی بہت محنت سے حصہ لیا ہے اس میں کوئی شک نہیں۔ہر
منتظم نے خواہ وہ نیا احمدی تھا یا پرانا احمدی تھا، اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنی ذمہ داری کو پوری طرح ادا کیا ہے۔آج کے اجتماع میں جو اختتامی خطاب ہے اُس کا بھی دراصل تعلق تو حید باری تعالی ہی سے ہے اور
آب جو تین سال یا کم و بیش تین سال اس صدی کے پورے ہونے میں باقی ہیں اُن میں توحید ہی کے مضمون
پر جماعت احمدیہ کو بار بار توجہ دلائی جاتی رہے گی۔کیونکہ اس صدی میں اگر ہم تو حید کو قائم کر لیں یعنی تو حید کو
تو اللہ تعالیٰ ہی نے دنیا میں قائم فرمانا ہے اگر ہم عاجز غلام بندوں
کو اللہ تعالیٰ اس صدی کے آخر پر توحید کی
ایسی خدمت کی توفیق عطا فرمائے جو اگلی صدی کے لئے ایک نشان بن جائے اور یہی تو حید کا جھنڈا بلند کئے
542
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہوئے احمدیت انگلی صدی میں سے گذرے تو یہ ایک بہت ہی بڑا اور عظیم الشان نشان ہوگا۔توحید کے مختلف
پہلو ہیں جن کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں کئی قسم کی نصیحتیں کرتا چلا آرہا ہوں اور اس اجتماع پر بھی افتتاحی خطبہ
میں تو حید ہی سے متعلق نصیحت کی تھی اور اب بھی تو حید ہی کے مضمون پر عملی پہلو سے اور روشنی ڈالوں گا۔زندگی کی ہر دلچسپی میں سچائی کو داخل کریں
آپ کو یاد ہوگا کہ گذشتہ اجتماع پر میں نے سچائی کو یا سچائی کے جہاد کو اس سال کا نشان بنانے کی آپ کو
ہدایت کی تھی کہ جہاد کریں کہ سب احمدی سچائی پر قائم ہو جائیں اور سچائی کا قیام اور توحید کا قیام دراصل ایک
ہی چیز کے دو نام ہیں۔کیونکہ توحید باری تعالیٰ کا اعلیٰ اور گہرا مضمون یہ ہے کہ اُس کے سوا اور کوئی نہیں اور
سچائی بھی ایک ایسی چیز ہے کہ اُس کے سوا اور کچھ نہیں ہوا کرتا۔سچائی ایک ہوا کرتی ہے۔جھوٹ بہت
ہوا کرتے ہیں۔جھوٹ سینکڑوں ہزاروں بھی ہو جاتے ہیں مگر سچائی صرف ایک چیز ہے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ
کا نام الحق ہے۔یعنی وہی سچ ہے۔پس اس پہلو سے جو تحریک میں نے شروع کی تھی وہ آگے بڑھانے کی
ضرورت ہے کیونکہ ابھی تک صرف جماعت احمد یہ جرمنی کی بات نہیں کل دنیا میں سچائی جھوٹ سے شکست
کھاتی چلی آرہی ہے اور تمام دنیا کا یہ حال ہے کہ اب تقریباً ہر ملک میں ہر جگہ جھوٹ کی عبادت شروع ہو چکی
ہے۔جھوٹ ہی قوموں کا اوڑھنا بچھونا بن گیا ہے۔جھوٹ ہی قوموں کی سیاست ہو چکا ہے۔جھوٹ ہی
قوموں کا معاشرہ بن گیا ہے۔اور وہ قو میں جو عام روز مرہ لین دین کے معاملات میں سچی ہیں وہ بھی فی الحقیقت
اپنی زندگی کے مقاصد کے لحاظ سے جھوٹ کی عبادت کرتی ہیں۔یعنی ایسے عیش وعشرت کی اور ایسے عیش
وعشرت کے سامانوں کی عبادت کرتی ہیں جو جھوٹ کے سوا اور کچھ بھی نہیں۔پس جھوٹ نے جو یورش کی ہے
بہت بڑا ز بر دست حملہ ہے اور توحید پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔پس جب ہم تو حید کے حق میں نعرہ ہائے
تکبیر بلند کرتے ہیں تو محض منہ کے یاسینوں کے جوش سے مضمون کا حق ادا نہیں ہو جاتا۔بہت سے ایسے ہیں
جو بڑے زور کے ساتھ نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے آوازے بلند کرتے ہیں لیکن جب اپنے گھروں کو واپس لوٹتے
ہیں تو روز مرہ کی زندگی میں جھوٹ کی ہی ملاوٹ ہوتی ہے اور توحید میں ملاوٹ کوئی نہیں ہوا کرتی ایک ہی
چیز ہے۔آنحضرت کو اس پہلو سے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ تو اعلان کر دے وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ کہ مجھ
میں تو تکلف نام کی بھی کوئی چیز نہیں ہے۔جیسا میں ہوں ، جو بھی ہوں، تمہارے سامنے ظاہر و باہر ہوں۔میرا ظاہر اور میرا باطن ایک ہی ہے۔پس توحید میں جو سب سے اعلیٰ مضمون ہے وہ دوئی کا اور تفرقہ کامٹ
مشعل راه جلد سوم
543
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
جانا ہے۔جب تفرقے مٹ جائیں تو تو حید قائم ہوتی ہے اور کوئی طاقت دنیا میں تو حید کو قائم کر ہی نہیں سکتی
جب تک کہ اُس کی ذات میں سے تفرقہ نہ مٹ جائے۔اگر ایک شخص ہے تو اس کا دوغلہ پن ختم ہونا چاہیے
اگر قوم ہے تو قوم کا دوغلہ پن ختم ہونا چاہیے۔پھر ہر مضمون میں زندگی کی ہر دلچسپی میں سچائی کو اس طرح داخل
ہونا چاہیے کہ کوئی پہلو بھی زندگی کا دوغلے پن والا نہ رہے۔یعنی ہر زندگی کا پہلو دوئی سے پاک ہو۔دُنیا میں توحید کا علم کیسے بلند کرنا ہے
پس اس پہلو سے میں آج پھر آپ
کو متوجہ کرتا ہوں کہ ہم نے دنیا میں توحید کا علم بلند کرنا ہے اور توحید کا
علکم بلند کرنا نعروں سے نہیں ہوگا۔توحید کا علم بلند کرنا محض مجالس میں اونچے اونچے اعلانات اور تقریروں سے
نہیں ہوگا۔تو حید کا علم بلند کرنا ہے تو پہلے اپنے سینوں میں توحید کا علم بلند کریں۔اپنی ذات میں توحید کا علم
بلند کریں۔اپنی ذات کو سیدھا اور صاف کرلیں۔ہر قسم کی دوئی سے توبہ کر لیں اور ایک جان ہو جائیں۔جب
آپ اپنی ذات میں ایک وجود بنتے ہیں تو پھر آپ اس بات کے اہل بنتے ہیں کہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کی توحید
کا اعلان کر سکیں۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو توحید کے اعلان کے لئے
چنا۔حالانکہ تو حید کے بہت سے علمبر دار دنیا میں موجود تھے۔بہت تھے جو کہتے تھے کہ ہم موحد ہیں مگر سب
بھری دنیا میں صرف حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو تو حید کے اعلان کے لئے اللہ تعالیٰ کا چن لینا یہ
اس بات کی قطعی اور واضح علامت ہے کہ خدا کے نزدیک آپ کا وجود ایک ایسا وجود تھا جس میں دوئی کا کوئی
شائبہ تک باقی نہیں رہا تھا۔جو ظا ہر تھا وہ اندر بھی تھا۔جو شاہد تھا وہی باطن میں تھا۔کوئی فرق بھی آپ کی ذات
میں دوئی کا باقی نہیں تھا۔جس سے جس طرح ملتے تھے وہی دل کی بات ہوتی تھی جو آپ کے چہرے سے ظاہر
ہوا کرتی تھی۔اب یہ روز مرہ کا ایک عام دستور ہے ہر انسان دوسرے انسانوں سے ملتا ہی تو ہے۔آتے
جاتے، گھر میں بھی ملتا ہے، باہر بھی ملتا ہے لیکن اگر صرف اس پہلو سے آپ اپنی ذات پر غور کر کے دیکھیں تو
آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ پوری طرح حق پر قائم نہیں ہیں۔ملتے وقت ہزار تصنع اختیار کئے جاتے ہیں۔کسی
سے نفرت بھی ہو تو ظاہر یہ کیا جاتا ہے کہ بڑی محبت ہے۔اب نفرت ہو تو نفرت کا ظاہر کرنا یہ تو حید نہیں ہے۔نفرت ہو تو نفرت پر قابو پا کر اسے ہمدردی میں تبدیل کرنا توحید ہے لیکن نفرت کو باقی رکھیں اور چہرے سے
محبت ظاہر کریں یہ دوئی ہے۔یہ توحید کے منافی ہے۔پس یہ بہت ہی باریک پہلو ہیں توحید کے جن پر اپنی
ذات میں آپ کو نظر کرتے ہوئے نگاہ رکھنی ہوگی کہ آیا ہم میں یہ پہلو موجود ہیں کہ نہیں۔یہی وہ باریک پہلو
مشعل راه جلد سوم
544
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
ہیں جن کو سمجھے بغیر آپ یگانگت کا مطلب سمجھ سکتے ہی نہیں اور وحدت کا کوئی معنی آپ کے ذہن میں ابھر نہیں
سکتا جب تک اپنی ذات کے حوالے سے اپنے اندر کے وجود کے حوالے سے اور اس وجود کے باہر کے تعلق
کے حوالے سے آپ وحدت کو نہ سمجھیں۔اب یہی بات جو میں نے کہی ہے اس کو کچھ مزید تفصیل سے آپ
کے سامنے رکھتا ہوں۔مثلاً ایک شخص ہے اس کو کوئی شخص پسند نہیں ہے اگر وہ اس کے گھر ملنے جاتا ہے اگر وہ
ہنس کر خوش ہو کے کہتا ہے بہت مدت کے بعد ملاقات ہوئی آؤ جی یار گلے تو لگو کہاں غائب رہے۔جب وہ
گھر آتا ہے تو اُس پر واری واری جاتا ہے۔اس کو حسنِ اخلاق نہیں کہا جاتا۔یہ تو حید کے منافی بات ہے۔اگر
اُس سے کوئی دشمنی ہے اور دوری ہے تو ضبط کا نام تو حید ہے۔پھر سب سے پہلے ضبط کرے اور وہ بات ظاہر نہ
کرے جو دل میں نہ ہو لیکن اس سے بڑھ کر تو حید اس سے اعلیٰ درجے کا مضمون یہ رکھتی ہے کہ توحید کے نتیجے
میں انسان اپنے بھائی سے جو دور ہٹا ہوا ہے وہ قریب ہونے کی کوشش کرے۔اپنی نفرتوں کو محبتوں میں تبدیل
کرنے کی کوشش کرے۔اپنے غصے کو مغفرت میں تبدیل کرنے کی کوشش کرے۔پھر جب اُس سے ملتا ہے
اُس کے چہرے پر ایک مسکراہٹ ایسی ہوگی جو تو حید کی علامت ہوگی۔ایک طمانیت ہوگی گویا اُس کا چہرہ یہ کہہ
رہا ہوگا کہ میرے دل میں جو بغض تھے وہ تو میں دُور کر بیٹھا اور اللہ کی خاطر انسان کو انسان سے ملانے کے لئے
تا کہ خدا کی تو حید آسمان پر نہ رہے بلکہ دنیا میں بھی جاری ہو اس غرض سے میں نے اپنے غصے تم سے دور کر لئے
ہیں آگے تم جو چاہو کرتے پھرو۔ایسی صورت میں اُس کی مسکراہٹ منافقت کی مسکراہٹ نہیں ہوگی۔فی
الحقیقت وہ اُس کا بہی خواہ ہوگا، چاہنے والا ہو گا ، اس کی خیریت اُس کے دل میں ہوگی اور پھر وہ جب مصافحہ
کرتا ہے اور شوق سے السلام علیکم کہتا ہے اس میں کوئی جھوٹ نہیں۔تو ایک ہی معمولی سی بات ہے جو انسان روز مرہ اپنے تجربے میں دیکھتا ہے ہزاروں بار ایک سال میں
ایسے لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے جن سے دل پھٹے ہوئے ہیں اور دور ہیں مگر کتنے ہم میں ہیں جو پھٹے ہوئے
دلوں کے باوجود اپنے چہرے سے یہ ظاہر نہیں کرتے کہ وہ اُن کے ساتھ ایک ہو چکے ہیں۔کرتے ہیں مگر
جھوٹ کرتے ہیں۔پس اخلاق کے نام پر چہروں کی اداؤں میں بھی جھوٹ نہیں ہونا چاہیے۔آنحضرت صلی
الہ علیہ وسلم کا بیروہ کردار ہے جو اتنا نمایاں تھا کہ جب انسان انسانی اخلاق کی تاریخ کا مطالعہ کرتا ہے تو جس
باریکی سے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذات میں تو حید جاری کی ہے اس کی اور کوئی مثال
کہیں دکھائی نہیں دیتی۔انبیاء کی تاریخ میں ساری تاریخ ہی ان کی توحید سے تعلق رکھنے والی تاریخ ہوا کرتی
ہے مگر اتنے چمکتے ہوئے، ایسے درخشاں، ایسے اعلیٰ نمونے آپ کو دکھائی نہیں دیں گے جو خدا تعالیٰ کے نور کا
545
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
مظہر ہوں اور مجسم نور کا مظہر ہوں۔ہوں گے ضرور کیونکہ انبیاء کا تعلق تو حید ہی سے ہے مگر چمک دمک میں فرق
ہوا کرتا ہے۔پس میں اس پہلو سے کہ رہا ہوں کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں جو
تو حید چمکتی تھی جس طرح وہ ظاہر وباہر ہوا کرتی تھی اس شان کی تو حید آپ
کو باقی تمام انبیاء میں دکھائی نہیں
دے گی۔یہ بہت وسیع مضمون ہے جس پر میں پہلے بھی گزشتہ خطبات میں روشنی ڈالتا چلا آیا ہوں۔آج صرف
ایک چھوٹی سی مثال دی ہے کہ آپ نے اگر تو حید کو قائم کرنا ہے تو نعروں سے تو حید قائم نہیں ہوگی۔اس لئے
اگر نعروں ہی کو دیکھیں تو بعض دفعہ نعرے بھی تو حید کے منافی ہوا کرتے ہیں اور بہت سے لوگ ہیں جو نہیں
سمجھتے۔کئی لوگ ہیں جو ہاتھ بلند کر کر کے بانہیں مار مار کے زور سے کہتے ہیں نعرہ ہائے تکبیر اور چہرہ ٹیلی ویژن
کی آنکھ پر ہوتا ہے کہ ٹیلی ویژن ان کو دیکھ رہی ہے کہ نہیں دیکھ رہی اور بار بار وہ دیکھتے ہیں کہ کس حد تک دنیا کو
یہ معلوم ہو گیا ہے کہ ہم نے اس زور اور شدت کے ساتھ باز و ہلا ہلا کے نعرہ تکبیر بلند کئے ہیں۔اب
وہ نعرہ تکبیر
تو نہیں وہ تو ایک نعرہ شرک ہے۔جب آپ نعرہ مارتے ہوئے مشرک بن جاتے ہیں اپنے وجود کی عبادت
اپنے وجود کی بڑائی مقصود ہوتی ہے اور نام اللہ کا لے رہے ہوتے ہیں تو خود اپنے وجود ہی کو تو اللہ قرار دیتے
ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ ہم نے بہت زبر دست کمال کر دیا ہے۔نعرے تو منع نہیں مگر نعرے اس وقت اٹھنے
چاہئیں جب دل تھرا اٹھیں توحید کے اثر سے۔جب جسم پر لرزہ طاری ہو چکا ہو۔انسان بے اختیار ہو جائے۔ایسے اوقات میں خود آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے جوش اور عظمت سے نعرہ ہائے تکبیر بلند کئے ہیں مگر
جہاں بھی تصنع آئے گا وہاں توحید غائب ہو جائے گی۔پس اسی لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا کہ تو اعلان کر کہ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ میرے وجود کا ایک ایک حصہ، میرے وجود کا
ذرہ ذرہ شرک سے پاک ہے۔اس پہلو سے مجھ میں تم کوئی بھی تکلف نہیں دیکھو گے۔ناراضگی ہوتی تھی تو
ناراضگی کا اظہار کیا کرتے تھے مگر اس میں بھی کوئی تکلف نہیں ہوا کرتا تھا۔محبت تو تھی ، رحمت تو ایسی تھی جس
کے چشمے رواں تھے مگر اس میں بھی کبھی آپ نے مبالغہ نہیں فرمایا۔پس تو حید کے قیام کیلئے سب سے پہلے اپنی
ذات میں تو حید کو قائم کرنے کی کوشش کریں۔اس کے بغیر ہم دنیا میں تو حید کو قائم نہیں کر سکتے دنیا تو در کنار خود
اپنے گھر میں بھی تو حید قائم نہیں کر سکتے۔یہ وہ پہلو تھا جس کے پیش نظر میں نے گزشتہ سال خدام کو تحریک
کی تھی کہ جھوٹ سے توبہ کریں۔اب
اللہ بہتر جانتا ہے کہ کتنے ہیں جنہوں نے اس تحریک کے بعد جھوٹ سے تو بہ کی ہے مگر جھوٹ کا جو مفہوم میں
546
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
سمجھتا ہوں، جو جھوٹ میرے نزدیک شرک ہے وہ تو انسانی زندگی میں صرف خدام الاحمدیہ کی بات نہیں ساری
انسانی زندگی میں اس طرح سرایت کر چکا ہے کہ بڑی بڑی عظیم اور شریف النفس قو میں بھی جو روز مرہ کی باتوں
میں جھوٹ نہیں بولتیں ان کی زندگی کا کوئی نہ کوئی حصہ ضرور جھوٹ کا شکار ہو چکا ہوتا ہے اور اس پہلو سے توحید
کل عالم میں پارہ پارہ ہوئی پڑی ہے۔اس توحید کو ہم نے دوبارہ قائم کرنا ہے۔اپنی ذات کے ہر پہلو سے
جھوٹ کو نکال کے باہر پھینکنا ہے اور یہ جو جد و جہد ہے میں بار بار آپ سے گزارش کر چکا ہوں کہ مشکل ہے اتنا
آسان کام نہیں ہے جتنا سننے سے معلوم ہوتا ہے۔صرف ایک دن اپنی زندگی کا ایسا بنا کے دیکھیں جس میں
فیصلہ ہو کہ صبح سے رات تک نہ جھوٹ بولنا ہے نہ ایسی بات کرنی ہے جو سچائی کو دہرے رنگ میں پیش کرتی
ہے۔اپنی اداؤں سے، اپنے کلام سے، اپنے روزمرہ کے سلوک سے، اپنے گھر میں، اپنے گھر سے باہر، آپ
نے خدائے واحد کا نمونہ بن کر پھرنا ہے۔ایک دن منا کر دیکھیں اور رات کو بیٹھ کر حساب کریں مجھے لکھنے کی
ضرورت نہیں ہے۔یہ حساب تو روز مرہ انسان کو کرنا ہی چاہیے۔یہ یاد رکھیں کہ وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَاب۔آپ حساب نہیں کریں گے تو اللہ تو ساتھ ساتھ حساب کر رہا ہے اور وہ حساب میں بہت تیز ہے۔تو کسی دن تو
اپنا بہی کھاتہ کھولیں اور شام کے وقت ایسا دن منا کر جو تو حید کے لئے خالص ہو اپنا حساب کر کے دیکھیں۔پھر
آپ کو معلوم ہوگا کہ کس حد تک آپ موحد بن چکے ہیں اور کس حد تک ابھی شرک کی ملونی باقی ہے۔تو شرک کو
جڑوں سے اکھیڑ پھینکنا یہ جماعت احمدیہ کا مقصد ہے اور اس صدی میں یہ مقصد جو ہم نے حاصل کرنا تھا۔اس
میں ابھی صرف تین سال باقی ہیں اسی لئے گھبراہٹ اور بے چینی کے ساتھ میں بار بار آپ
کو توجہ دلاتا ہوں کہ
اگلی صدی کے لئے ایک ہی تحفہ ہے جو ہم آگے بھیج سکتے ہیں وہ تو حید کا تحفہ ہے۔اس صدی کے پرانے زنگ
دور کریں۔جو غفلتیں ہیں ان
کو ختم کریں۔جو بقیہ وقت ہے اس میں اپنے نفس کے محاسبہ میں زیادہ سے زیادہ
وقت گزاریں اور توحید کے قیام کے لئے جس حد تک کوشش ممکن ہے وہ کوشش کر دیکھیں اور ساتھ دعائیں
کرتے رہیں کیونکہ دعاؤں کے بغیر ہماری کوئی کوشش بھی پھل نہیں لاسکتی۔اس تعلق میں یعنی مضمون تو جیسا
کہ میں نے عرض کیا بہت وسیع ہے اور اس کے سارے پہلو ایک مجلس میں بیان نہیں ہو سکتے مگر بعض پہلو بھی
کھل کر بیان نہیں ہو سکتے یا کھول کر بیان نہیں کئے جا سکتے۔اس سلسلے میں میں خطبات دے رہا ہوں۔گزشتہ
ایک دو سال سے تقریباً ہر خطبے میں اس مضمون کو کسی نہ کسی طرح داخل کرتا ہوں اور اسی مضمون کے آگے سلسلے
چلے ہیں جو درحقیقت سب تو حید ہی سے ملتے ہیں۔اگر آپ تو حید کو قائم کریں گے اور اپنی ذات میں قائم
کریں گے تو آپ کے ہاتھ پر تو میں اکٹھی ہوں گی اور اس کے بغیر قومیں اکٹھی نہیں ہوسکتیں۔اب آج
547
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
آپ نے جو نظارہ دیکھا اس میں مختلف قوموں کے نمائندے اپنی اپنی قوم کے مقابلوں میں انعام لینے کے
نتیجے میں آپ کے سامنے ظاہر ہوئے۔کوئی بوسنین قوم سے تعلق رکھتا تھا، کوئی Albanian سے، کوئی جرمن
قوم سے۔غرض یہ کہ جتنی بھی تو میں یہاں اس وقت موجود ہیں وہ سب کی سب نہ سہی مگران میں سے بہت سی
ایسی ہیں جنہوں نے مقابلوں میں حصہ لیا۔اب یہ پہلو خاص طور پر توجہ کے لائق ہے کہ بظاہر اس سے توحید
ٹوٹتی ہے لیکن جس مقصد کی خاطر میں نے یہ سلسلہ شروع کیا وہ تو حید کو توڑنے کے لئے نہیں تو حید کے قیام کی
خاطر کیا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ مختلف قوموں کو احمدیت کی طرف یا حقیقی (دین) کی طرف بلاتے ہیں
پھر اگر ان کو اپنے حال پر چھوڑ دیں اور ان کی وہ تربیت نہ کریں جو روایتا ایک سوسال سے زائد عرصے سے آپ
کی ہو رہی ہے تو یہ بھی تو حید کے منافی ہے۔آپ اور رنگ کے ہوں گے وہ اور رنگ کے بنیں گے۔آپ
دونوں کی روایات ایک نہیں ہوں گی۔آپ کو جو خدا تعالیٰ نے سعادت بخشی کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
السلام اور آپ کے ( رفقاء) سے تربیت پائی یعنی آپ میں اگر چہ وہ ( رفقاء ) تو موجود نہیں مگر بھاری اکثریت
آج جو میرے سامنے ہے وہ ایسے احمدیوں پر مشتمل ہے جو پاکستان سے تعلق رکھا کرتے تھے یا پاکستان واپس
جانے کا خوف دل میں رکھتے ہیں مگر کسی نہ کسی پہلو سے ان کا تعلق پاکستان سے نہ ہو ہندوستان سے ہو،
ہندوستان سے نہ ہو بنگلہ دیش سے ہومگر ہے انہی لوگوں سے جن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام ظاہر ہوئے
تھے اور آپ نے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو از سر نو اپنے پاک نمونے کے ذریعے دنیا کے
سامنے پیش کیا۔ان ( رفقاء) کے تربیت یافتہ خاندانوں سے آپ کا تعلق ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ ان سے کتنی
دور نکل آئے ہیں۔اگر ان پہلی نسلوں سے آپ کا توحید کے اخلاق کے معاملے میں بھی تعلق کٹ گیا تو ایک یہ
بھی رخنہ ہے جو توحید میں پڑچکا ہے۔یعنی آج سے سو سال پہلے یا پچاس سال پہلے خود آپ لوگوں کے جو
بزرگ تھے، انہوں نے کیا کیا اعلیٰ اقدار ، اخلاق اور ایمان اور عمل میں حاصل کی تھیں۔ان اعلیٰ اقدار سے اگر
آپ جو اُن کی نسل سے ہیں، آپ کا تعلق ٹوٹ گیا ہے تو یہ تو حید منقطع ہونے کا ایک دوسرا نام ہے۔توحید
صرف آسمان پر قائم نہیں تو حید قوموں میں قائم ہے اور ہر فرد میں قائم ہوتی ہے۔انسان کے تعلقات میں قائم
ہوتی ہے اور خاندانوں کے نسلی تعلق میں بھی قائم ہوتی ہے۔توحید کا ایک مضمون یہ ہے کہ پہلے لوگوں نے توحید
کا جیسا حق ادا کیا تھا اگر گلے لوگوں نے وہ حق ادا نہ کیا فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ تو یہی وہ لوگ ہیں جو فسق
و فجور میں مبتلا ہیں اور قرآن کریم نے لفظ فاسق کو تو حید توڑنے والوں کیلئے استعمال کیا ہے۔اب بہت سی آیات ہیں جن کو پیش کیا جاسکتا ہے مگر ان سے پھر آگے تفسیری مضمون چل پڑیں گے۔اسی
مشعل راه جلد سوم
548
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
لئے میں ان کا حوالہ دیئے بغیر ان آیات کی روح آپ کے سامنے رکھتا ہوں قرآن کریم کی جو آیات آپ کے
سامنے تلاوت کی گئیں تھیں ان میں یہی پیغام تھا۔یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلَتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ
لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (الحشر : 19) اے وہ لوگو جنہوں نے تقویٰ اختیار
کیا جو ایمان لائے ہو اور تقویٰ کا دعویٰ رکھتے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ اور
اس بات پر نظر رکھو کہ آنے والے کل کیلئے تم کیا چھوڑ کر جارہے ہو۔اگر آنے والی نسلیں ویسی ہی بنیں گی جیسی تم
ہو تو پھر تم واقعی متقی شمار ہو گئے۔لیکن اگر تمہارے تقویٰ کی کمی کی وجہ سے اگلی نسلیں تم سے پھٹ گئیں تو پھر تم
توحید پر قائم نہیں رہو گے پھر تم فاسق شمار ہو گے۔ولَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنْسَهُمْ أَنْفُسَهُمُ
أُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ۔ایسے لوگوں کی طرح نہ بنا جنہوں نے اپنے آباؤ اجداد کے کمائے ہوئے خدا کو بھلا
دیا۔اب یہ لفظ کمائے ہوئے کا جو محاورہ ہے یہ تو اس میں موجود نہیں مگر ان آیات کا مطالعہ کر کے دیکھیں تو یہی
مضمون ابھرتا ہے۔وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَانْسَهُمُ انْفُسَهُمُ کیونکہ وہ لوگ جو خود خدا کو یاد کرتے
ہیں یعنی انبیاء کے تربیت یافتہ لوگ وہ خدا کو بھلایا نہیں کرتے۔کوئی بھی جو سچائی کے ساتھ کسی خوبصورتی کا
قائل ہوا کرتا ہے اس کو از خود بھلایا نہیں کرتا۔آپ اپنے روز مرہ کے تجربے میں دیکھیں جو چیز آپ کو پیاری لگتی ہے اسی کو یاد کرتے ہیں اور جو چیز
پیاری نہیں لگی وہ یاد بھی آئے تو ماتھے پر بل پڑنے لگتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ فرمارہا ہے کہ ایسے نہ بننا کہ جنہوں نے
اللہ کو یا درکھا تھا اور پھر تم ان کی نسل سے ہوتے ہوئے اس خدا کو بھلا بیٹھے۔یعنی خدا میں جو حسن انہوں نے
دیکھا تھا وہ تم نے نہیں دیکھا۔خدا سے جو تعلق ان لوگوں نے قائم کیا تھاوہ تم نہیں کر سکے۔پس یہ وہ مضمون ہے
جس کے پیش نظر میں نے آپ کو آپ کے آباؤ اجداد کا حوالہ دیا۔اگر چہ میں نے یہ کہا کہ بہت ایسی آیات ہیں
جن کی تفسیر میں میں نہیں جاتا مگر یہ وہ آیات تھیں جن کی تلاوت آپ کے سامنے ہوئی تھی۔اس لئے ان کے
حوالے سے میں آپ کو سمجھا رہا ہوں کہ مضمون ان میں یہی بیان ہوا ہے کہ خدا جب ایک دفعہ یاد کیا جائے تو
اس لائق نہیں کہ اسے بھلا دیا جائے۔وہ تو ایسی ذات ہے جس سے پیار بڑھا کرتا ہے جس سے تعلق دن بدن
فزوں تر ہوتا ہے۔پہلے سے آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔پس ایسے خدا کو یاد کر کے پھر ایسی نسلیں پیچھے چھوڑ جاؤ جو
اس کو بھلا دیں، بہت بڑا ظلم ہے اور یہیں سے شرک شروع ہوتا ہے۔پس آپ لوگ اس پہلو سے بھی اپنی
توحید کا جائزہ لیں۔آپ میں کچھ ایسے ہیں ملاقات کے وقت کہتے ہیں ہمارے پڑدادا ( رفیق) تھے کوئی کہتا
ہے ہمارا دادا (رفیق) تھا، اور بعض یہ بھی بتانے والے ملتے ہیں کہ ہمارے والد ( رفیق ) تھے مگر ایسے کم ہورہے
549
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہیں جو والد کا ( رفیق) ہونا بتا ئیں مگر دادا کا اور پڑدادا کا بتاتے ہیں اور بڑے فخر سے ذکر کرتے ہیں لیکن ایسی
ملاقاتوں کے وقت میرا یہ کام تو نہیں کہ ان سے پوچھوں کہ کیا تم میں بھی ( رفقاء) کے کوئی آثار پائے جاتے
ہیں یا نہیں۔مگر جس طرح فخر کیا جاتا ہے اس فخر کا تقاضا یہ ہونا چاہیے۔میں نہ پوچھوں آپ تو پوچھا کریں،
آپ تو اپنے دل سے پوچھا کریں کہ ہم جن اعلیٰ اخلاق والے صاحب کردار لوگوں کی نسل ہیں جنہوں نے
وقت کے امام کو قبول کیا اور باوجود اس کے قبول کیا کہ ان کے والدین نے ، ان کی سوسائٹی نے ،ان کے
خاندان نے ،سب نے اس کو رڈ کر دیا تھا۔کیوں قبول کیا تھا ؟ اس لئے کہ ان کے دل اس یقین سے بھر گئے
تھے کہ یہ نمائندہ خدائے واحد ویگانہ کا نمائندہ ہے۔پس اللہ کے حضور انہوں نے سر جھکا دیے اور غیر اللہ کی نفی کر
دی۔پس امام وقت کو قبول کرنا درحقیقت تو حید کے سامنے سرخم کرنا ہوا کرتا ہے۔ان لوگوں کی نسل سے
ہوتے ہوئے کیا آپ نے غیر اللہ کے سامنے سر جھکانے سے انکار کر دیا ہے۔کیا آپ بھی روز مرہ کی زندگی
میں صرف اُس ایک خدا کے حضور سر جھکاتے ہیں جس کے سامنے آپ کے باپ دادا نے سر جھکائے تھے؟ اگر
نہیں تو پھر قرآن کریم کا یہ فتویٰ ہے کہ اُولئِكَ هُمُ الفَسِقُونَ یہی وہ لوگ ہیں جو فاسق ہیں یا فاسق
ہو جائیں گے۔ان کے خدا سے ہٹتے ہوئے دور ہونے کے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔یعنی کچھ نہیں کہا جا سکتا
میری طرف سے الفاظ ہیں معنے یہ ہیں اگر یہ لوگ تبدیلی پیدا کریں اگر ان کے اندر ایک فیصلے کا دن آجائے وہ
فیصلے کا دن جس میں یہ اقرار کریں کہ اے خدا! ہم تیرے سوا اب کسی کی عبادت نہیں کریں گے۔وہ فیصلے کا
دن آجائے جس میں ان کی نمازیں بول اٹھیں کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ۔اے ہمارے رب صرف
تیری عبادت کرتے ہیں اور صرف تیری عبادت کریں گے۔وَايَّاكَ نَسْتَعِينُ اور تیرے سوا کسی اور سے مدد
نہیں مانگیں گے۔وہ ایک دن آپ کے زندہ ہونے کا دن ہو گا وہ ایک دن آپ کی ذات میں توحید کے قیام کا
دن ہوگا اور اس کے نتیجے میں آپ کے اخلاق کی کایا پلٹ جائے گی۔جب خدا کو خدا مانیں گے اور اپنی بندگی کا
اقرار کریں گے، اپنی ذات میں کسی حسن کو کسی خوبی کو کسی طاقت کو نہیں دیکھیں گے تو لوگوں کے سامنے جھک
کر چلیں گے۔جیسا قرآن کریم فرماتا ہے هَونًا عَلَى الْأَرْضِ یہ اللہ کے پاک بندے زمین پر نرمی سے چلتے
ہیں تکبر سے نہیں چلتے۔رفتہ رفتہ ان میں سے ایسے ہیں جو اس طرح اپنی عاجزی میں غرق ہو جاتے ہیں کہ
زمین پر ہر قدم جو پڑتا ہے وہ ان کے دل پر چوٹ لگاتا ہے کہ میں کون ہوں اس زمین پر اس طرح اس کو
روندتے ہوئے چلنے والا۔یہ وہ خدا کے بندے ہیں جو توحید میں غرق ہوتے ہوتے توحید میں پنہاں ہو جاتے
ہیں اور پھر ان سے خدا کے وہ بندے اٹھتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ دوبارہ دنیا میں توحید کے قیام کے لئے ہدایت
550
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
فرماتا ہے ایسے ہی لوگ ہیں جن سے پھر آگے نبی بنتے ہیں مگر اس مقام تک نہ پہنچیں۔اس کے پیچھے چلنے
والوں کے ادنی تقاضوں کو تو پورا کریں۔کیونکہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ کے بعد پھر اگلا حکم یہی ہے کہ
اگر واقعہ اے میرے بندو! تم میری ہی عبادت کرتے ہو مجھ سے مدد چاہتے ہو تو میں تمہیں مدد کا رستہ دکھاتا
ہوں۔یہ دعا کرو اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ اے ہمارے اللہ ! ہمیں اُس سیدھے راستے کی طرف ہدایت
فرماصِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ ان لوگوں کا رستہ جن پر تو نے انعام فرمایا تھا۔ہمیں توفیق بخش کہ ہم ان
کے پیچھے چلیں۔وہ رستہ تو بہت دور تک آگے چلا جاتا ہے۔اس قافلے کے سر پر تو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم سب سے آگے بڑھ کر قدم اٹھا رہے ہیں مگر پیچھے آنے والوں میں سے وہ جلوس جو آخرین تک آپہنچا
ہے اس جلوس کی قیادت حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرما رہے ہیں۔ان کے پیچھے آپ کے آباؤ اجداد بھی تو
ہیں۔اے جماعت جرمنی کے احمد یو! جن کے آباؤ اجداد میں ( رفقاء ) یا ( رفقاء) سے تربیت پانے والے
لوگ تھے یہ سوچا کرو کہ جس خدا کی توحید کا آپ نے اقرار کیا، جس کی عبادت کے وعدے کئے ، جس سے مدد
مانگی، اس کی یہ آواز بھی تو سنو کہ اگر تم مجھ سے مدد چاہتے ہو تو مجھ سے یہ دعا کرو کہ تم سے پہلے جو نیک رستوں پر
چلنے والے نیک لوگ تھے تم ان کے پیچھے چلو گے۔تو وہ جو فرق پڑا تھا تو حید کا اس میں ایک شبہ یہ پڑتا ہے کہ
پہلے لوگوں کی غفلت کی وجہ سے آپ لوگوں کی تربیت میں کمی آگئی ہومگر یہ جو دوسرا پہلو میں بیان کر رہا ہوں اس
سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ خود آپ کی غفلت ہے کہ آپ ان کے پیچھے نہیں چل رہے۔انہوں نے تو گرتے پڑتے
جیسا بھی بن پڑی خدا سے انعام پانے والوں کی پیروی کی تھی۔وقت کے تقاضوں کے خلاف ان کی پیروی کی
تھی۔بڑھتی ہوئی مخالفتوں کے باوجود ان کی پیروی کی تھی۔وہ تو آگ کے شعلوں سے گزر کر بھی اس قافلے
کے پیچھے ہی چلتے رہے۔کئی ان میں سے ایسے بھی تھے جو واقعہ زندہ جلا دیے گئے کئی وہ تھے جو پتھراؤ کے
نتیجے میں رستوں کا ڈھیر ہو گئے مگر پیچھے چلنا نہیں چھوڑا۔آپ ان کی اولاد ہیں۔ان آباؤ اجداد کی نسلوں سے
تعلق رکھتے ہیں۔تو تو حید کو اس طرح بھی تو قائم کریں کہ خدا سے جو مانگا کہ اے خدا! ہم تیری عبادت کرتے
ہیں۔اس نے جو آپ کو سمجھایا کہ میری عبادت کرتے ہو تو پھر ان لوگوں کے پیچھے چلو جو نیک لوگوں کے رستوں
پر چلنے والے لوگ تھے۔اس رستے کو کیوں چھوڑ بیٹھے ہو۔اپنے آباؤ اجداد کی نیکیوں کو زندہ رکھو
پس اسی پہلو سے میں بار بار آپ
کو توجہ دلاتا رہا ہوں اور سب دنیا کو توجہ دلاتا رہا ہوں کہ اپنے آباؤ اجداد