مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ سے اختتامی خطاب

مشعل راہ جلد سوم, حصہ 2

551
ارشادات حضرت
خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
کی نیکیوں کو زندہ رکھو۔اپنے گھروں میں ان کا ذکر خیر چلایا کر واپنے ماں باپ سے سنا کرو کہ وہ کون لوگ تھے،
مگر میں نے تو اکثر نئی نسل کے بچوں سے جب سوال کئے ہیں تو مشکل سے باپ
کا نام پا یا درہتا ہے اور
ماں
کا مما اور اس سے آگے چلیں تو ان کو کچھ پتا نہیں کہ وہ کون تھے۔ان کی لاعلمی کے ذمہ دار آج کی نسل
کے بڑے بزرگ لوگ ہیں۔ان پر لازم ہے کہ اپنے آباؤ اجداد کی جستجو کریں۔خود تلاش کریں کہ وہ کون تھے
اور دین کی راہوں پر انہوں نے کیا کیا قربانیاں کی تھیں؟ پھر اگلی نسلوں
کو وہ باتیں بتائیں اور جب یہ بتائیں
گے تو لازماً جو انہوں نے کھویا تھا اس کے ذکر کے ساتھ جو پایا ہے وہ بھی تو بتانا ہوگا۔کیونکہ یہ ناممکن ہے کہ خدا
کے راستے میں کھونے والے کچھ پانہ رہے ہوں۔ان کا کھونا پانے کے نتیجے میں ہوا کرتا ہے۔ایک ہاتھ سے وہ
جو کچھ ان
کا تھاوہ بظاہر ضائع کر رہے ہوتے ہیں اور دوسرے ہاتھ سے اللہ تعالیٰ سے وہ کچھ لے رہے ہوتے
ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوتا، جو عطا کا ایک نہ ختم ہونے والا ، ایک جاری وساری سلسلہ ہے۔ایک ایسے رازق خدا
کی طرف سے ہے جس کا رزق ساری کائنات بھی وہ بخش دے تو پھر بھی ختم نہیں ہوگا۔پس پانے کے نتیجے میں
کھونے کا غم کم ہوتا ہے اور یہ ایک طبعی اور لازمی حقیقت ہے، جو انسانی فطرت کی گہرائی سے تعلق رکھتی ہے۔جب تک اس کو آپ نہیں سمجھیں گے تو تربیت کے رازوں سے ناواقف رہیں گے۔پس وہ لوگ جو اپنے آباؤ اجداد کا ذکر اس طرح کرتے ہیں کہ انہوں نے احمدیت کی راہ میں یہ کچھ کھویا،
اگر یہیں کھڑے ہو گئے تو حقیقت میں وہ اس مضمون کا حق ادا نہیں کر سکیں گے۔بلکہ بعض دفعہ غلط پیغام دے
رہے ہوں گے۔گویا ہمارے آباؤ اجداد تھے جنہوں نے احمدیت پہ یہ احسان کئے تھے جن کے نتیجے میں
احمدیت قائم ہوئی۔اسی قسم کے غلط متکبرانہ خیال کی نفی کے طور پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قُلْ لَا تَمَنَّوْا عَلَيَّ
اِسْلَامَكُمْ۔یعنی ایسے لوگوں کو اے رسول یہ کہہ دیا کر لَا تَمَنَّوا عَلَی اِسْلَامَكُمْ۔مجھ پر اپنا اسلام نہ جتایا کرو۔اسلام تو تم پر جتانے والی چیز ہے۔اسلام نے تو تمہاری کا یا بیٹی ہے تمہارے اندر عظیم تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔بے وقوفو! یہ سوچو کہ اسلام کے کتنے احسانات ہیں۔تو ایک دوسرا پہلو بھی ہے جو تو حید کے قیام کیلئے ضروری ہے
کہ اپنے آباؤ اجداد کے اوپر جو خدا کے فضل نازل ہوئے ، جس طرح اللہ تعالیٰ نے پھر ان سے احسانات کے
سلسلے کئے ہیں، ان کا بھی ذکر خیر چلے۔یہ بھی تو بتایا کرو کہ اللہ تعالیٰ کس طرح ان کو رد کیا اور کشوف میں آئندہ کی
خبریں دیا کرتا تھا۔کس طرح مشکل وقتوں میں ان کا سہارا بنا کرتا تھا۔وہ کیا تھے انہوں نے کیا کھویا تھا، اور پایا
کیا۔اور ان کی نسلیں کس طرح دنیا میں پھیل گئیں اور عظیم الشان ترقیات حاصل کیں؟ یہ باتیں بھی ساتھ بتائی
جائیں تو ایسی صورت میں نئی نسل کا پچھلی نسل سے تعلق ٹوٹ سکتا ہی نہیں۔کل کی جرمن مجلس میں ایک مخلص

552
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
مشعل راه جلد سوم
جرمن نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ میں یہاں پرانے لوگوں اور نئے لوگوں کے درمیان ایک فرق دیکھ رہا ہوں اور
ان کے درمیان ایک Gap جس کو انگریزی میں Generation Gap کہا جاتا ہے یہاں بھی انہوں نے
یہی لفظ استعمال کیا کہ نسلوں کا فرق ایسا پڑ گیا ہے کہ گویا درمیان میں ایک فصیل حائل ہوگئی ہے۔پہلی نسل کا
دوسری نسل سے تعلق ٹوٹ گیا ہے۔ان کو جو میں نے بتایا جو کچھ کہا اس کا مختصر ذکر میں بعد میں بھی کروں گا لیکن
میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ، دیکھنے والی آنکھ نے باہر سے یہ محسوس کیا اور توحید کے قیام کے خلاف ہے
یہ نسلوں کا فرق ہونا۔یعنی ایسا فرق جو ایک نسل کی خوبیوں کو دوسری نسل سے کاٹ دیتا ہے مگر ایک نسل کی
برائیوں کو دوسری نسل سے کاٹنا توحید کے خلاف نہیں ہے کیونکہ ہر نیکی تو حید ہے۔ہر بدی اور ہر جھوٹ غیر اللہ
ہے۔پس مذہب کی دنیا میں یہ اس قسم کا انگریزی محاورہ نہیں پایا جاتا کہ ایک نسل کا دوسری نسل سے کوئی Gap
نہ ہو، کوئی جدائی نہ ہو۔اگر یہ ہوتا تو پھر انبیاء ہی پیدا نہ ہوتے۔دیکھو انبیاء جدائیاں پیدا کرتے ہیں اور بعض
دفعہ ان
کا جدائیاں پیدا کر نادشمن کے لئے کئی قسم کے شبہات پیدا کر دیا کرتا ہے۔وہ کہتے ہیں کیسے لوگ آئے
ہیں جنہوں نے ہمیں اپنے پہلوں سے کاٹ دیا ہے۔انبیاء بدیوں کو کاٹنے والے ہوتے ہیں
پس یا درکھو کہ تو حید جہاں جوڑتی ہے وہاں کاٹتی بھی ہے اور محض فرضی نعرہ بازی توحید کا کام نہیں ہے۔چنانچہ سب انبیاء پر اُن کی قوموں نے جو بڑے بڑے اعتراض کئے ان میں سے ایک یہ بھی تھا کہ تم تو ہمیں
اپنے آباؤ اجداد سے کاٹ رہے ہو۔چنانچہ بعض دفعہ Bosnians کی میٹنگ میں بعینہ یہی سوال اٹھا کہ تم
احمدیت لے کر کیا آئے ہو۔کیا ہماری فوجوں ، ہمارے بڑوں ، ہمارے آباؤ اجداد سے کاٹ کر ہمیں الگ کر دو
گے؟ ان کو میرا یہی پیغام ہے جو انبیاء نے اپنی قوم کو دیا تھا کہ دیکھو ہم تمہیں غلط باتوں سے کاٹ رہے ہیں
نیکیوں سے نہیں کاٹ رہے۔تمہیں کس نے بتایا ہے کہ تمہارے ماں باپ ہمیشہ سچ ہی بولا کرتے تھے۔تمہیں
کس نے کہا کہ تمہارے ماں باپ کچی تو حید پر قائم تھے۔تم یہ دیکھو کہ ہم کن باتوں سے کاٹ رہے ہیں اور کن
باتوں
کو جوڑ رہے ہیں۔جن باتوں کو کاٹنا مقصود ہے ان باتوں کو ہم کاٹ رہے ہیں۔بدیوں کو کاٹ رہے ہیں،
جھوٹ کو کاٹ رہے ہیں فسق و فجور کو کاٹ رہے ہیں، منافقت کو کاٹ رہے ہیں ،سوسائٹی کو سیدھا اور پاک اور
صاف کر رہے ہیں، تکبر سے پاک کر رہے ہیں، شرک سے پاک کر رہے ہیں، ایک دوسرے پر تعلمی کرنے
سے اور ایک دوسرے پر ظلم سے پاک کر رہے ہیں، اگر تم یہ کہتے ہو کہ یہ کاٹنا برا ہے تو پھر تمہاری بڑی حماقت

553
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
ہے۔انبیاء تو بدیوں کو کاٹنے والے ہوا کرتے ہیں اور اگر پہلی نسلوں میں بدیاں قائم ہو چکی ہوں تو اس کی
اولادوں کو پہلی نسل سے کاٹا کرتے ہیں اور اگر وہ نہ کاٹیں تو ان کے ماں باپ اپنی اولادوں کو کاٹ کر الگ
پھینک دیا کرتے ہیں۔چنانچہ انبیاء کوقبول کرنے کی جو کہانی ہے وہ ساری دنیا میں ایک ہی طرح چلی ہے۔اس میں
کبھی آپ
کوئی فرق نہیں دیکھیں گے۔آدم سے لے کر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تک اور آج پھر حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی صورت میں یہی کہانی ہے جو دوبارہ زندہ کی جارہی ہے۔احمدیت پرانی نسلوں سے اس
وقت کاٹتی ہے اور ان سے کاٹتی ہے جو بُرائیوں پر قائم ہوں اور جہاں تک نیکیوں
کا تعلق ہے نیکیوں سے جوڑتی
ہے اور اس طرح نئے رشتے قائم ہوتے ہیں۔یہی وہ لوگ ہیں جو گزشتہ انبیاء کے وارث بن جایا کرتے ہیں،
کیسے وقت میں پیدا ہوئے اور کن وقتوں سے جاملے؟ یہ توحید کا ایک دوسرا پہلو ہے۔یعنی غلطیوں سے برائیوں
سے کاٹنے والی ، نیکیوں سے جوڑنے والی اور فاصلے پاٹ دینے والی ، فاصلے پیدا کرنے والی نہیں۔پس نادان
ہیں جو یہ دیکھتے ہیں کہ احمدیت نے تو فاصلے پیدا کر دیے۔Bosnians کو Bosnians سے الگ،
Albanean کوAlbanean سے الگ کر دیا۔مگر نہیں جانتے کہ الگ کر دیا تو ملایا کس سے ملایا حضرت
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے۔اس آیت کا نشان بن گئے جس میں قرآن کریم نے پیشگوئی کی تھی وَآخَرِينَ
مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ محمد رسول الله ان آخرین میں بھی پیدا ہوں گے جو آج تک
کے لوگوں سے ملے نہیں مگر جب ملیں گے تو ایک کر دیں گے پہلوں کو دوسرں سے ملا دیں گے دوسروں کو پہلوں
سے ملا دیں گے۔پس دیکھو جہاں کاٹنے کا مضمون ہے وہاں توحید میں ایک جوڑنے کا بھی مضمون ہے مگر تو حید
اچھے لوگوں سے جوڑتی ہے اور برے لوگوں سے کاٹتی ہے۔اس پہلو سے احمدیت میں عظیم الشان نمونے
دکھائے گئے ہیں۔حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلمی کا صبر و استقامت
ایک سیالکوٹ کے جلسے کے بعد کا نمونہ تھا جو میں پہلے بھی آپ کے سامنے بیان کر چکا ہوں۔غالباً
مولوی برہان الدین صاحب کا تھا وہ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سیالکوٹ کا جلسہ جب ختم ہوا تو مخالفین نے
بہت دور دور تک گھیرے ڈالے ہوئے تھے اور اڈے بنائے ہوئے تھے کہ اس جلسے سے جو احمدی بکھر کر دور ہٹیں گے
یعنی اجتماعی طاقت سے الگ الگ ہوں گے اس وقت ان پر حملہ کیا جائے گا۔اس وقت مولوی برہان الدین صاحب

مشعل راه جلد سوم
554
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
کو ایک ایسے ہی جتھے نے پکڑ لیا اور بہت مارا اور بہت ذلیل کیا لیکن ہر دفعہ وہ سبحان
اللہ سبحان اللہ پڑھتے
جاتے تھے۔کہتے اللہ کی شان دیکھو مجھے خدا نے کیسا مرتبہ دیا۔مارنے والے اور بظاہر ذلیل کرنے والے
حیران ہوئے اور ایک شخص نے گوبر وہاں سے اٹھایا اور ان کے منہ پر ملا اور ان کی آنکھوں میں گیا ان کے ناک
میں گھسا ان کے منہ کے اندر چلا گیا اور وہ سبحان اللہ پڑھتے رہے کہ واہ واہ! اللہ کی کیا شان ہے۔مجھ جیسے
بر ہانے کو اٹھا کر کن لوگوں سے ملا دیا۔کسی پوچھنے والے نے ان سے پوچھا کہ یہ تم کیا باتیں کر رہے ہو یہ تو
پاگلوں والی باتیں تھیں۔انہوں نے کہا یہ پاگلوں والی باتیں نہیں۔یہی تو تھیں جوحق کی باتیں ہیں جو سچائی کی
باتیں ہیں۔ایک پیشگوئی قرآن کریم نے فرمائی تھی تیرہ سو سال پہلے کہ محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم آخرین میں
ظاہر ہوں گے جب ظاہر ہوں گے تو آخرین کو پہلوں سے ملا دیں گے۔میں جب پڑھا کرتا تھا تو سوچا کرتا
تھا کہ کہاں وہ زمانے تیرہ صدیاں حائل ہوگئیں بیچ میں۔کہاں عرب کے لوگ کہاں پنجاب کے ڈھنگے کہلانے
والے باشندے جن کو بعض باہر کے لوگ ہندوستان کے بیل، گائے بھینسیں قرار دیا کرتے تھے۔کہاں ہم
لوگ کہاں وہ لوگ مگر دیکھو! مرزا غلام احمد آف قادیان کو دیکھو ! محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی غلامی کی
کہ آپ کی ذات میں محمد مصطفیٰ دوبارہ ظاہر ہوئے اور قرآن کی اس پیشگوئی کو کس شان سے پورا کر دیا
وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (الجمعة : 4) کہ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جب
دوبارہ آئیں گے تو ان کا دوبارہ آنا ظاہری طور پر چاند سورج کی طرح چمکے گا۔دنیا دیکھ لے گی کہ یہ وہی ہے جو
آیا ہے۔کیونکہ اس کے ماننے والوں پر جو جو ظلم وستم اس کے زمانے میں ہوئے تھے وہ دوبارہ اس شبیہ کی
صورت میں جو شبیہ آنحضرت کے آنے کو دوبارہ آنا قرار دے رہی ہوگی ،اس کے غلاموں کے اوپر پورے کئے
جائیں گے۔وہ ساری باتیں ان کے حق میں پوری ہوں گی۔پس وہ جو سبحان
اللہ پڑھ رہے تھے۔وہ اس بات
پر پڑھ رہے تھے کہ ملکے کی گلیوں میں تو کبھی بلال گھسیٹا جاتا تھا، کبھی اور طرح طرح سے غلاموں اور ادنی اور
غریب لوگوں کو سزائیں دی جاتی تھیں۔آج حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کو مان کر میری قوم نے مجھ سے بھی
وہی سلوک کیا ہے۔تو دیکھو یہ کاٹا جانے کا مضمون ہے تو حید ایک طرف کاٹ رہی ہے، اپنی سوسائٹی سے الگ
کر رہی ہے اور اتنا الگ کر رہی ہے کہ وہ جو پہلے عزت کرنے والے تھے وہ اتنے دشمن ہو گئے کہ ہر قسم کی غیر
انسانی حرکتوں پر اتر آئے مگر ملایا تو کن سے جا ملایا۔رفقاء سے جا ملایا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں ھے
سے ملا جب مجھ کو پایا

مشعل راه جلد سوم
555
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
اے دنیا سے کاٹے جانے والو! جن کو دنیا نے حقیر اور ذلیل کر کے چھوڑ دیا ہے۔یہ بھی تو سوچو تم کن
سے جاملے ہو یہ وہ تو حید ہے جو زمانوں کو پالتی ہے اور قوموں کے تفرقوں کو مٹا دیا کرتی ہے۔نیک لوگوں کا نمونہ اپنائیں
پس اس توحید پر قائم ہونا آپ کے لئے از بس ضروری ہے۔اس پہلو سے اپنے ماں باپ کا فخر سے
ذکر کریں یعنی فخر ان معنوں میں کہ وہ بہت اچھے لوگ تھے۔مگر اپنی بڑائی کے معنوں میں نہیں۔ان معنوں
میں کہ ہمیں دیکھو ہم بھی تو ان سے مل رہے ہیں۔ہم غیروں سے کاٹے جا رہے ہیں اور نیک لوگوں کی
صفات کو اپنا رہے ہیں۔ان جیسے ہورہے ہیں۔اگر آپ یہ دعوی کر سکتے ہیں تو آپ تو حید کے علمبر دار ہیں۔اگر آپ نیکیوں سے سرک کر بدیوں کی طرف حرکت کر رہے ہیں تو پھر آپ ہر گز تو حید کے
علمبردار نہیں ہیں۔آپ
فسق و فجور کے علمبردار بن جائیں گے۔پس تو حید کو محض نعروں کے لئے نہ رکھیں۔تو حید کو غور سے دیکھتے
دیکھتے ایک ایک پہلو پر نظر رکھتے ہوئے ، اس کی باریک راہوں کو اختیار کرتے ہوئے، اپنی ذات میں جاری
کریں اور جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا تھا۔ہر قسم کے جھوٹ سے تو بہ کر لیں۔یہ جتنی مثالیں میں دے رہا
ہوں یہ جھوٹ ہی ہے۔آبا ؤ اجداد نے بڑے کام کئے۔اپنے ان بڑے کاموں کے متعلق سر بلندی دکھاتے
ہوئے ان کے ذکر خیر کو اچھالا کہ ہمارے آباؤ اجداد یہ ہوا کرتے تھے یہ ہوا کرتے تھے۔جھوٹ یہ ہے کہ آپ
ویسے نہیں ہیں اگر فخر تھا تو سچی بات جس پر فخر ہوا کرتا ہے انسان و یسا بننے کی کوشش کرتا ہے۔روزمرہ کی زندگی
میں لوگ ایکٹریوں کی بھی نقل کرتے ہیں، ایکٹروں کی بھی نقل کرتے ہیں، کھلاڑیوں کی نقلیں کرتے ہیں
اور کوئی چیز بھی جس کو وہ پسند کرتے ہیں اس سے روگردانی نہیں کیا کرتے۔ویسا بننے کی کوشش کرتے ہیں۔تو آپ بھی ان جیسا بنے کی کوشش کریں۔یہ حق ہے۔یہ تو حید کا دوسرا نام ہے۔اپنے پہلوں اور بعد والوں
میں کوئی تفریق نہ پیدا ہونے دیں، جو تو حید کے منافی ہو۔پس وہ مضمون جو دیکھنے میں آسان دکھائی دیتا تھا
جب میں اس کی تفصیل بیان کرتا ہوں تو دیکھو کتنا مشکل اور مشکل سے مشکل تر ہوتا چلا جارہا ہے۔مگر ہم نے
لازماًیہ کرنا ہے اسکے بغیر ہم دنیا میں جینے کا حق نہیں رکھتے۔ہمیں دنیا کو تو حید کی طرف بلانے کا کوئی بنیادی
طور پر استحقاق ہی نہیں پیدا ہوتا اور بلا نا ہم نے ضرور ہے۔یہ وہ راہ ہے جسے ہم اختیار کر چکے ہیں۔خواہ
اس راہ پر مارے جائیں ، اب ہم نے پیچھے نہیں ہٹنا اور اس پہلو سے صدی کے دیکھو کتنے تھوڑے سال
باقی ہیں۔اس صدی کو اگلی صدی سے اس طرح ملانا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صدی کا آغاز اس

556
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
اگلی صدی سے جُڑ جائے اور پھر یہ سارے لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کا مضمون دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہوں۔آنے والے بھی رفقاء سے ملیں۔یعنی رفقاء کا رنگ اختیار کر چکے ہوں۔یہ کام بہت مشکل ہے مگر آسان بھی
ہے۔مشکل تو اس لحاظ سے کہ بہت لمبے سفر کرنے ہیں۔اپنی زندگی میں بہت جھاڑ پونچھ کرنی ہے۔بہت کچھ
دیکھنا ہے کیا کیا خرابیاں، کیا کیا گند، کیا کیا داغ لگے ہوئے ہیں، کیا کیا گندی عادتیں پڑ چکی ہیں مگر آسان
اس لئے ہے کہ اللہ کو آوازیں دیتے ہوئے چلنا ہے۔بچے دل سے اس کو بلاتے ہوئے آگے چلنا ہے۔اپنے
بجز کا اقرار کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔اللہ کے حضور بھکاریوں کی طرح بھیک مانگتے ہوئے آگے بڑھنا
ہے۔إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ - إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اے خدا ہم تیرے سوا کسی کی
عبادت نہیں کرتے مگر بہت کمزور ہیں، تجھ سے مدد مانگتے ہیں۔تجھ سے مدد مانگتے رہیں گے اور تجھ ہی سے
مدد مانگتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے رہیں گے۔تو ہماری نصرت فرما۔کبھی دل ڈال کر ان آیات کو پڑھ کے
تو دیکھو۔کبھی ان دعاؤں کو حرز جان تو بناؤ کبھی اٹھتے بیٹھتے یہ سوچا تو کرو کہ اے اللہ ! ہم میں کوئی طاقت نہیں
مگر چاہتے ہم ضرور ہیں کہ تیری عبادت کریں اور تیرے سوا کسی کی نہ کریں۔پھر دیکھو اللہ تعالیٰ اس سفر کو کتنا
آسان کر دے گا۔قدم قدم پر تمہاری نصرت فرمائے گا تم پر ظاہر ہوگا تم کو اپنے پہلوں سے ملائے گا اور تم
جانو گے کہ ہاں تم پہلوں سے مل رہے ہو۔تمہاری زندگی میں ایک حق ظاہر ہوگا۔جھوٹ سے تمہیں نفرت
ہوتی چلی جائے گی اور تمہاری زندگی کے سب دوغلے پن ،سب دوئی دور ہو جائے گی۔سچائی کو اپنی زندگی کا شعار بنالیں
یہ وہ مضمون ہے جو میں سمجھا سمجھا کر تھکتا نہیں ہوں کیونکہ میرا کام ہے۔زندگی کے آخری سانس تک
میں آپ کو یہی پیغام دیتا رہوں گا۔اس کے سوا میری زندگی کا اور کوئی مقصد نہیں۔حق پر قائم ہوں، سچائی کو
اپنی ذات میں قائم کریں، سچائی کو اپنی زندگی کا شعار بنالیں، اپنی ادائیں بنالیں۔اپنے گرد و پیش سچائی کا نور
پھیلائیں تا کہ سارے اس سچائی کے اوپر عاشق ہوتے ہوئے آپ کے ساتھ اس قافلے میں آگے بڑھنے
لگیں۔اس کے سوا قوموں کو کیسے آپ باندھ سکتے ہیں۔جب تو حید کا دامن چھوڑیں گے، تو میں بکھر کر الگ
الگ ہو جائیں گی۔جرمن جرمن ہو جائیں گے، بوسنین بوسنین بن جائیں گے، البانین البانین بن کر آپ
سے جدا ہو جائیں گے، افریقن افریقن ہو کر آپ کو سلام کریں گے کہ آپ اپنے رستے پر چلیں ہم اپنے
رستے پر چلتے ہیں۔توحید کے سوا کوئی بندھن ہے ہی نہیں جو عالمی بندھن ہو، جو انسان کو انسان کے ساتھ

مشعل راه جلد سوم
557
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
باندھ رہا ہو اور توحیدان سارے اخلاق کا نام ہے جو میں آپ کے سامنے بیان کر رہا ہوں۔ان کو اپنی
ذات میں پیدا کریں تو پھر بے اختیار دنیا کی ساری قومیں آپ سے جڑیں گی کیونکہ آپ نہیں
ہوں گے، آپ خدا کے مظہر بن چکے ہوں گے۔آپ خدائے واحد و یگانہ کی صفات کو دنیا کے سامنے
پیش کر رہے ہوں گے۔بیوت الذکر توحید کا نشان ہیں
یہی وہ امور ہیں جن کے پیش نظر میں نے ( بیوت الذکر ) کی بھی تحریک کی تھی کیونکہ (بیوت الذکر )
توحید کا نشان ہیں۔جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے، لوگوں سے پوچھا ہے۔مجھے یہ محسوس ہورہا ہے کہ ابھی
جماعت جرمنی میں سو ( بیوت الذکر ) بنانے کے لئے اعتماد نہیں پیدا ہوا۔بہت لمبا عرصہ پہلے میں نے تحریک
کی تھی اور آج تک کل مراکز آپ صرف پندرہ بنا سکے ہیں جن میں پہلے کی بنی ہوئی ( بیوت الذکر ) بھی شامل
ہیں یعنی فرینکفرٹ کی ( بیت الذکر ) بھی اور ہمبرگ کی (بیت الذکر ) بھی۔تو اس خیال سے جہاں تک میں
نے جائزہ لیا لوگوں کے دل بیٹھے ہوئے دکھائی دیے۔وہ سمجھتے ہیں میں تحریکیں تو کرتا ہوں مگر بعض دفعہ دیکھتا
نہیں کہ طاقت ہے بھی کہ نہیں مگر میں جو تحریک کرتا ہوں میرا ذہن تو حید کی طرف جاتا ہے اور توحید سے جو
طاقت نصیب ہوتی ہے اس کی طرف جاتا ہے اور توحید کی طاقت سے بسا اوقات ناممکن دکھائی دینے والی
چیزیں بھی ممکن ہو جایا کرتی ہیں لیکن توحید میں اللہ تعالیٰ کی ذات پر اعتماد بھی داخل ہے اور جو بلند ارادے
کئے ہیں ان ارادوں
کی تائید میں اپنی ساری طاقتوں
کو ڈھال دینا بھی شامل ہے۔پس اگر چہ ارادہ بہت بڑا
دکھائی دیتا ہے مگر اگر آپ سب یہ دل میں عہد کریں کہ ہم نے یہ کرنا ہے اور اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے
آگے بڑھنا ہے تو پھر آگے بڑھنا آپ کا کام ہے، تو کل کرنا آپ کا کام ہے۔پھر اس کی مرضی اگر وہ چاہے گا
تو سو ( بیوت الذکر ) کی توفیق دے گا۔نہیں چاہے گا تو نہیں دے گا مگر آپ سے پھر کوئی شکوہ نہیں مگر اگر ہمت
ہار بیٹھیں اگر سفر شروع نہ کریں اور اگر گزشتہ سالوں کو آپ شامل کر لیتے تو اب تک خدا جانے کتنا آگے بڑھ
چکے ہوتے۔تو اب تو صرف تین سال باقی ہیں۔تین سال میں کچھ نہ کچھ ضرور ہو سکتا ہے لیکن اس کے لئے
اب آپ کو اپنے آپ کو منظم کرنا ہوگا اور منظم کرنے کے لئے بہت سے ایسے طریق ہیں جو میں آپ کو سمجھانا
چاہتا ہوں۔چند باتیں جو باقی وقت ہے اس میں اب میں آپ کو سمجھاؤں گا۔

مشعل راه جلد سوم
558
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
سب سے پہلی بات تو یہ یا درکھیں کہ اگر مرکزی کسی ایک کمیٹی کو یہ کہا جائے کہ آپ (بیت الذکر )
Plan کریں یعنی (بیوت الذکر) کے منصوبے بنا ئیں ، تو سال بھر تو ان کو منصوبے بنانے میں لگ جائے گا
اور جب وہ بنائیں گے تو پھر سوچیں گے کہ ایک کو پہلے ہاتھ ڈالیں یادو کو ڈالیں یا تین کو ڈالیں۔تو تین سال تو
انہی باتوں میں گزر جائیں گے اور بمشکل ایک دو یا تین کے سوا وہ کچھ بھی آپ کے سامنے پیش نہیں کر
سکیں گے یا خدا کے سامنے پیش نہیں کر سکیں گے۔جب جلدی کے وقت ہوں تو اسی نسبت سے تنظیم کو اعلیٰ ،
بالکل واضح اور قطعی ہو جانا چاہیے۔اس لئے پہلی میری نصیحت تو آپ کو یہ ہے کہ جماعت جر منی اگر ایک کمیٹی
بنائے تو اس کو چند دن معین دیں۔ان معین دنوں کے اندر اندر آپ سو ( بیوت الذکر ) کی جگہیں طے
کریں، علاقے طے کریں اور ان علاقوں سے وابستہ جماعتوں کو متعین کریں کہ یہ جماعتیں مل کر ان علاقوں
کا خیال کریں گی اور ان علاقوں میں پھر فوری طور پر مرکزی کمیٹیاں بنائیں۔جن کا کام ہو کہ آج ہی سے وہ
اجازتیں بھی لینا شروع کریں حکومت سے۔زمین کی تلاش شروع کریں اور پھر جو بھی مالی ضرورت پیدا ہوگی
آپ دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کو پورا کرتا چلا جائے گا مگر سو جگہوں پر مسلسل ساتھ ساتھ کام
ہونا ضروری ہے۔آج ہی سے شروع ہونا چاہیے۔کل کا انتظار بے سود ہے کون سا وقت ہمارے پاس رہ گیا
ہے۔اس لئے سو ( بیوت الذکر) کے لئے الگ الگ کمیٹیاں اپنی اپنی ( بیت الذکر ) کے لئے فوری طور پر سر
جوڑ کر بیٹھیں اور یہ فیصلہ شروع کریں کہ کہاں سب سے اچھی بہترین جگہ مل سکتی ہے اور پھر اس کے متعلق
انتظامی کارروائیاں فورا شروع کریں۔جو زمین جتنے کی ملتی ہے اس کے متعلق امیر صاحب کو لکھیں ، امیر
صاحب ساتھ ساتھ مجھے لکھنا شروع کریں تو بجائے اس کے کہ ایک مرکزی کمیٹی دویا تین ( بیوت الذکر ) کی
پلاننگ کر کے منظور یاں لے ستر اسی لاکھ کا منصوبہ بنائے۔ایسا منصوبہ بنائیں جس پر روزمرہ عمل کیا جا سکتا
ہے اور وہ اسی طرح ہے کہ ہر حصے کی کمیٹیاں الگ الگ۔ہر حصے کی (بیوت الذکر ) کا فیصلہ کرنا ان کا کام
ہو۔اپنے ساتھ وہ ٹیم لے کر آگے چلیں اور پھر چندہ اکٹھا کرنے والے الگ ہوں اور یہ کام کرنے والے
اور منصو بہ بنانے والے الگ ہوں۔مجھے جو گزشتہ چند دنوں میں جماعت جرمنی کے نئے بچوں سے واسطہ پڑا ہے مجھے ان سے بہت
تو قعات ہیں اور ان کو میں نے بہت پہلے سے سدھرا ہوا پایا ہے۔سوال جواب سے بھی ظاہر ہوتا ہے مگر
روز مرہ ان کے دیکھنے سے، ان کی باتوں سے ملاقات میں جب مجھ سے ملتے ہیں مجھے خدا تعالیٰ کے اس
عضل کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے الفاظ نہیں ملتے کہ اللہ نے آپ کی نئی نسل کو سنبھال لیا ہے۔بہت پیارے

مشعل راه جلد سوم
559
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ
بچے پیدا ہورہے ہیں ، بہت پیاری بچیاں پیدا ہو رہی ہیں، مگر ان میں بہت سے ضائع بھی ہورہے ہیں۔ایسے بھی ہیں جو ماحول کا شکار ہو گئے۔تو اس مضمون پر غور کرتے ہوئے میں نے یہ سوچا کہ آپ کے بچوں کی
ایک الگ ٹیم بنائی جائے جو بچوں ہی سے پیسے اکٹھے کریں اور ان کے بھی ہر Region میں مقابلے ہوں۔سو ( بيوت الذکر ) کیلئے اس علاقے کے بچوں کی ٹیمیں ہوں اور وہ بچے جو اس وقت کام نہیں کر رہے اور
جماعت سے پیچھے ہٹ رہے ہیں ان
کو بھی ممبر بنایا جائے اور پھر دیکھیں کہ یہ بچے انشاء اللہ تعالیٰ کتنے زور
سے آگے بڑھیں گے۔کیونکہ جرمنی کی قوم کو ابھی تک خدا تعالیٰ نے یہ فضیلت عطا فرمائی ہے کہ بچوں کے
لئے الگ پیسے مقرر کرتے ہیں اور باقی دنیا میں تو یہ رواج چل رہا ہے کہ پہلے بچے کے اگر بارہ سو ہیں تو
دوسرے کے (600) چھ سو ہو جائیں گے تیسرے کے تین سورہ جائیں گے۔جرمن قوم کو یہ فضیلت ہے کہ
پہلے بچے کے بارہ سو ہیں تو دوسرے کے پندرہ سو (1500) ہوں گے اور تیسرے کے اور آگے بڑھیں
گے۔تو یہ ایک حیرت انگیز بات ہے جو اس قوم میں پائی جاتی ہے۔جب تک ہے، خدا کرے یہ ہمیشہ جاری
رہے، اس سے استفادہ کریں۔تو احمدی بچے جن کی عمر یعنی بلوغت کے بعد تک یعنی سترہ اٹھارہ سال تک
کے جو کالج کے لڑکے یا سکول کے لڑکے چھوٹی عمر کے بھی ، ان سب کی ٹیمیں بنائیں ، انہی کے نگران بنائیں
اور ان کو ایک ایک ( بیت الذکر ) ایک ایک گروہ کے سپرد کر دیں کہ اس کے لئے تم نے پیسے اکٹھے کرنے
ہیں اور بچوں سے کرنے ہیں اور پھر جتنے ہوتے ہیں اس کو زائد سمجھیں مگر یہ جو معاملہ ہے نہ خدام الاحمدیہ کے
سپرد ہوگا نہ لجنہ کے سپرد ہوگا نہ انصار اللہ کے بلکہ جماعت احمد یہ جرمنی کے سپر د ہوگا کیونکہ اس گروہ میں ہر قسم
کے بچے شامل ہوں گے بچیاں بھی ہوں گی۔بچیوں کی الگ ٹیمیں بنائی جائیں گی اور چھوٹے بچے بھی
ہوں گے تو ان کی ایک الگ مقابلے کی دوڑ شروع کرا دیں۔پھر ہر Region میں وہ بچے کہیں گے کہ ہم
نے اللہ کے فضل سے
اسے اپنے Region میں (بیت الذکر) بنانے کے لئے پہلے سال پیدا کٹھا کیا ہے، آئندہ
سال یہ کریں گے اس سے اگلے سال وہ کریں گے اور اس کے علاوہ ایک عام تحریک کر دی جائے جماعت
میں کہ جو لوگ ان تین سال کے لئے اپنے باقی چندوں کی ضمانت دیتے ہوئے کہ وہ اتنے ہی رہیں گے جو
کچھ ہر سال پیش کر سکتے ہیں وہ لکھوا دیں اور پھر سو یا اس سے زائد ایسے آدمیوں کو تحریک کی جائے جن کو اللہ
تعالیٰ نے مالی وسعت عطا فرمائی ہے اور ان سے گزارش کی جائے کہ وہ خوب غور کے بعد فیصلہ کریں کہ اگر
ان میں سے کسی کو یہ توفیق ہو کہ تین سال کے اندر ایک (بیت الذکر ) بنا سکیں تو اس کا عہد لے کر آگے
بڑھیں۔خواہ شروع میں یہ وعدہ نہ لکھوائیں مگر وعدے اتنے ضرور لکھوائیں کہ نمایاں طور پر جماعت کا حوصلہ

560
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
بڑھے کہ ہاں اس علاقے کے اتنے لوگوں نے خدا کے فضل کے ساتھ اتنی رقم اکٹھی کر دی ہے کہ جو زمین کے
ابتدائی اخراجات ہیں وہ سارے کے سارے پورے ہو سکیں۔تو اگر آپ ایک فیصلہ کر کے اور عزم لے کر
آگے بڑھیں، آپ کے چھوٹے بڑے بچے عورتیں سب شامل ہو جائیں گے اور اس شمولیت کے نتیجے میں
ان کو دوسری برکتیں حاصل ہوں گی، وہ سارے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جو آپ
سمجھتے ہیں کہ ضائع ہورہے
ہیں جب نیک کام میں ملوث ہونے کا احساس ان کے دل میں پیدا ہو گا جب ان کو یقین ہوگا کہ وہ ایک اعلیٰ
خدمت میں مصروف ہیں ، خدائے واحد ویگانہ کی خاطر ( بیوت الذکر ) بنانے میں مصروف ہیں تو آپ دیکھنا
آئے دن ان کی طبیعت ، ان کی کیفیت بدلتی چلی جائے گی۔ان کے چہروں پر توحید کی عظمت کے نشان ظاہر
ہونا شروع ہوں گے تو یہی وہ مضمون ہے جو تربیت کے لئے بھی ضروری ہے اور ( بیوت الذکر ) کے قیام کیلئے
بھی ضروری ہے اور اس کے نتیجے میں آپ کی انگلی نسل پہلی نسل کی خوبیوں سے جاملے گی۔وقار عمل سنت ابراہیمی ہے
اسی تعلق میں وقار عمل کا ایک پہلو ہے جس کو ہم اختیار کر سکتے ہیں ، کرتے آئے ہیں۔جن علاقوں میں
( بیوت الذکر) بنائی جاتی ہیں جو نبی (بیت الذکر ) کے لئے منظوری ہو اسی وقت اس کی بنیادیں کھودنا اور
وہاں پتھر رکھ دینا اتنا کام تو آپ تین سال میں ضرور کر سکتے ہیں۔پس اس صدی کے اختتام سے پہلے ہر
علاقے کی (بیت الذکر ) اگر بن سکتی ہے اس کی دیوار میں ہی کھڑی ہو سکتی ہیں تو وہ بھی کھڑا کر دیں مگر عزم
لے کر آگے بڑھیں فیصلہ کریں کہ کچھ نہ کچھ ہم نے ضرور کر کے دکھانا ہے۔تو پھر انشاء اللہ تعالیٰ یہ سارے
رستے آپ کے لئے آسان ہو جائیں گے۔آپ نے اس صدی کے آخر تک سو ( بیوت الذکر ) بنانی ہیں اور
گھبرارہے ہیں کہ کیسے یہ کام ہوگا، انجینئر کہاں سے آئیں گے، اعلیٰ درجے کی مہارت رکھنے والے مزدور اور
صناع کیسے حاصل ہوں گے۔مگر آپ بھول گئے ہیں کہ دنیا میں توحید کی سب سے بڑی مسجد خانہ کعبہ تھی
اور اس خانہ کعبہ کو کس نے تعمیر کیا تھا۔حضرت اقدس ابراہیم علیہ السلام نے اور آپ کے بیٹے اسماعیل
علیہ السلام نے۔ایک انجینئر تھا ایک مزدور تھا اور ساری دنیا کو تو حید کے ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنے کے
لئے وہ بیت الحرام کی تعمیر کی جارہی تھی۔کتنا بڑا عزم تھا، کتنا یقین تھا۔کیا آپ کے بڑوں اور آپ کے
چھوٹوں میں یہ عزم پیدا نہیں ہوگا؟ پھر درود میں ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا نام کیوں لیتے ہیں؟
جب نام لیتے ہیں تو ویسے کام بھی تو کر کے دکھا ئیں۔فیصلہ کر لیں کہ خواہ جھونپڑے تعمیر ہوں خواہ

561
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
مشعل راه جلد سوم
دیواریں کسی حد تک اونچی کی جائیں۔ہم نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو ضرور قائم کر کے دکھانا
ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جگہ جگہ بیک وقت ( بیوت الذکر ) اونچی ہونی شروع ہو جائیں گی اور
ان ( بیوت الذکر ) کی برکت سے آپ کی کایا پلٹ جائے گی۔پھر آپ میں مختلف قوموں کے لوگ ہیں، ان
کی بھی کمیٹیاں بنا ئیں۔ان کو کہیں کہ (بیت الذکر ) کے اتنے عظیم کام سے آپ کو ہم نے محروم نہیں رکھنا۔آپ اپنے اپنے طور پر اپنے اپنے دائرے میں کوششیں شروع کر دیں اور کوئی ( بیت الذکر ) جرمنی میں بوسنیا
کے نام پر بنائی جارہی ہو ، کوئی ( بیت الذکر ) جرمنی میں Albanians کے نام پر بنائی جارہی ہو، کوئی کوسوو
کے Ethnic Bosnian کے نام پر، کوئی افریقنوں کے نام پر ترکوں کے نام پر، جنہوں نے یہاں پر پناہ
لی ہوئی ہے تو اس قسم کے جو Ethnic Groups ہیں وہ بھی اس دوڑ میں شامل ہو جائیں اور کسی ( بیت
الذکر) کا نام ترکی کے نام پر ہوتر کی کو دعائیں بھیجنے کیلئے کسی (بیت الذکر ) کا نام Bosnians کے نام پر
ہو۔ہم نے جو وہاں( بیوت الذکر ) بنانی ہیں وہ الگ بات وہ ساری دنیا کی جماعت کی ذمہ داری ہے اور
میں نے بوسنیا والوں سے کہہ دیا ہے کہ آپ یہ جھگڑا نہ کریں کہ پہلی کون بناتا ہے اور دوسری کون بناتا ہے۔جو
دو( بیوت الذکر ) آپ نے سوچی ہیں دونوں شروع کر دیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دنیا بھر کی
جماعتوں کی طرف سے آپ کو پوری مالی تائید حاصل ہوگی۔تو ایک تو مقامی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا یہ
لازم ہے اور اس میں وقار عمل بھی آپ کا شامل ہو، اینٹیں جو ڈھوئی جاتیں ہیں وہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کو
یاد کر کے
ابراہیم علیہ السلام کو یاد کر کے ان کے نام پر ان اینٹوں کو اور پتھروں کو اٹھا ئیں اور دوسری جگہ
پہنچا ئیں تو دیکھیں تو حید کا کیسا منظر پیدا ہوگا۔ایسا عظیم الشان منظر تو حید کا اس زمانے میں پیدا ہوگا کہ دنیا کی
آنکھیں خیرہ ہوں گی اور خیرہ ہوتی رہیں گی۔آنے والی نسلیں مڑ کر آپ کو دیکھا کریں گی اور کہیں گی یہ تھے
تو حید کے علمبردار جنہوں نے دیکھو کتنے تھوڑے سے عرصے میں کتنے عظیم الشان کام کر دکھائے۔پھرانہی بچوں سے میں یہ توقع رکھتا ہوں کہ جھوٹ کے خلاف یہ بھی ایک علم جہاد بلند کریں۔ان بچوں
میں میں نے نسبتاً زیادہ سچائی دیکھی ہے۔کیونکہ جو پہلی نسلوں کے لوگ ہیں بعض عادتا جھوٹ بولتے ہیں۔ایسے علاقوں سے آئے ہیں جن کے خاندانوں میں ماحول کی خرابی کی وجہ سے اور آپ کو اندازہ نہیں کہ
پاکستان کے بعض علاقوں میں ماحول کتنا جھوٹ سکھاتا ہے۔آپ کے ہاں
تو بڑی بڑی باتوں میں آکر بڑی
ہوشیاریوں سے جھوٹ بولے جاتے ہیں ، وہاں تو گلیوں میں روز مرہ جھوٹ ہی جھوٹ ہے اور اب تو اتنا بڑھ
گیا ہے کہ اس کے تصور سے بھی انسان کا حوصلہ ٹوٹتا ہے کہ کیا یہ ملک پھر سچائی کا منہ دیکھ سکے گا یا نہیں دیکھ

مشعل راه جلد سوم
562
ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی
سکے گا۔وہاں سے آئے ہوئے لوگ ہیں بے چارے۔اکثر کو پتا ہی نہیں کہ ہم روز کتنا جھوٹ بول رہے
ہوتے ہیں اور ان کے بچے جنہوں نے جرمنی میں تربیت پائی ہے جہاں جرمنی کو تو حید کا پیغام دے رہے ہیں
وہاں جرمنی سے توحید کا ایک سبق سیکھ بھی سکتے ہیں اور وہ سچائی کی توحید کا سبق ہے اور سیکھ رہے ہیں۔میں بہت سے احمدی بچے اور بچیوں کو دیکھ رہا ہوں جو بڑے ہو رہے ہیں اور اللہ کے فضل سے ان کے دل
صاف ہورہے ہیں، ان کو جھوٹ کی عادت نہیں رہی، صاف ستھری بات کرنے والے لوگ ہیں۔تو ان بچوں
کو میں کہتا ہوں کہ تم یہ حکم بھی اپنے ہاتھ میں لے لو اور جماعت جرمنی کے بچے ایک ایسا عظیم الشان کارنامہ
سرانجام دیں کہ رہتی دنیا تک بچے آپ کی مثالیں دیں اور آپ کی مثالوں سے مثال پکڑیں۔ایک ابراہیم
علیہ السلام نے ایک اسماعیل علیہ السلام جو پیدا کیا تھا وہ اس لئے نہیں تھا کہ ایک ہی رہے،اس سے بہت
سے اسماعیلوں نے پیدا ہونا تھا۔ان سب کا سردار اور سب کا ئنات کا سردار محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی
اسی کی نسل سے پیدا ہوئے تھے۔پس آج آپ اس دنیا کو اسماعیلوں سے بھر دیں اور ابراہیم علیہ السلام کی
اس آواز پر لبیک کہنے والے نہیں جس نے اپنے بیٹے کو بلایا تھا کہ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے خدا
کے حضور قربان کر رہا ہوں بتا تیرا کیا خیال ہے؟ اس نے یہی جواب دیا تھا۔اے میرے باپ ! جو تجھے کہا جا
رہا ہے تو وہی کر۔میری گردن پر چھری پھیر دے۔پس اے جرمنی کے احمدی بچو! یہ ایک اور رنگ کی چھری
ہے جو تمہاری گردن پر پھیری جاتی ہے لیکن یہ چھری تمہیں زندہ کر دے گی تمہاری نسلوں کو زندہ کر دے گی،
تمہارے ماحول کے ملکوں کو زندہ کر دے گی ، آئندہ آنے والی صدی کو زندہ کر دے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی
توفیق عطا فرمائے۔( آمین ) اس کے بعد میں اب آپ سے اجازت چاہتا ہوں اور آئیے اب آخری دعا
میں شامل ہو جا ئیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی